مریم نواز شریف: مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی رائیونڈ اراضی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوں گی

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور جماعت کی رہنما مریم نواز شریف آج نیب کے سامنے پیش ہوں گی۔

Read more

کیا وزیراعلیٰ پنجاب کی اننگز ختم ہو رہی ہے؟

تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے دو سال کی مدت گزر چکی ہے۔ بلند بانگ دعوؤں اور وعدوں کے باوجود کپتان کی ٹیم پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ اب یہ ٹیم کی نااہلی ہے یا پھر کپتان کی گرفت کمزور رہی یا پھر اقتدار میں آنے سے قبل ہوم ورک نہیں کیا گیا تھا۔ وجہ جو بھی ہو اس وقت سیاسی مخالفین حکومت کو ناکام حکومت کا خطاب دے رہے ہیں جبکہ حکومتی حمایتی دھیمے لہجوں میں حکومت

Read more

پرویز رشید کے خلاف نیب انکوائری کا آغاز: خواجہ آصف کی بیوی اور بیٹی بھی 18 اگست کو طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت کو مختلف مقدمات میں طلب کر لیا ہے۔ نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے علاوہ پرویز رشید اور خواجہ آصف کے اہلخانہ کو نیب میں پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جبکہ خواجہ آصف کی بیوی اور بیٹی کو 18 اگست کو طلبی کا

Read more

وقت گزر رہا ہے

شاہد خاقان عباسی مئی 1988 کے سانحہ اوجڑی کیمپ کے پس منظر میں سیاسی منظر پر نمودار ہوئے۔ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 2002 اور 2018 کے انتخابات میں شکست کے سوا مسلسل رکن پارلیمنٹ چلے آتے ہیں۔ عسکری پس منظر اور دائیں بازو کی سیاست کرنے والے شاہد خاقان نے نوے کی شور انگیز دہائی میں بھی غیر متنازع شناخت قائم رکھی۔ اکتوبر 1999ء میں وہ پی آئی اے کے سربراہ تھے اور طیارہ اغوا کیس

Read more

اپوزیشن کی ’سرگرمیاں‘

اپوزیشن کی گذشتہ دو سال کی کارکردگی دیکھتے ہوئے باآسانی یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگلے چھ ماہ میں کوئی احتجاجی تحریک یا کسی بڑی مزاحمتی تحریک کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

Read more

کپتان کی اننگز، زرداری کی چالیں اور اپوزیشن

چند روز قبل ایک تحریر میں لکھا تھا جب تک سیٹی نہیں بجتی کچھ نہیں ہوگا اپوزیشن کسی ایڈونچر کا سوچے گی تو غش کہا کر گر پڑے گی اور حال صادق سنجرانی کی تحریک عدم اعتماد سے برا ہوگا تو پھر اب اپوزیشن کے اقدامات عجیب سے لگتے ہیں۔ ان چند دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ قربانی کی عید سے پہلے ملاقاتیں شروع ہوئیں اور عید کے بعد اے پی سی بلا کر موجودہ تبدیلی سرکار کی حکومت کی قربانی کی باتیں اپوزیشن کی جانب سے پھر سے شروع ہو گئی ہیں۔ کیا سیٹی بج گئی ہے؟

چلو جو بھی ہو آج خبری چرواہے سے دو کام ہیں۔ اس سے حال احوال اور خبر بھی لینی ہے۔ عید قربان کے لئے ہانی کی پسند کا سفید بکرا بھی لینا ہے اور اس دشت میں ایک مقام پر چرواہا مل ہی گیا تو میں نے اپنے شوانگ سے حال پوچھ ہی لیا کیا ہوا کیا سیٹی بج گئی ہے۔ کیا فیصلہ ہو گیا ہے۔ چرواہا اپنے ریوڑ کو ہانکتے ہوئے ارررررررررررررر کر کے بیٹھ گیا اور پھر چرواہا مسکرا دیا اور کہا تم بھی تو سادہ سے بلوچ ہو یہی تو فرق ہے۔

Read more

حزب اختلاف کی سیاست کا مخمصہ

پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاست مجموعی طور پر محازآرائی، ایک دوسرے کی حکومتوں کو قبول نہ کرنا، حکومتوں کو گرانا، کمزورکرنا اور الزام تراشی، کردار کشی سمیت اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ مل کر غیر جمہوری کھیل سے جڑی ہوئی ہے۔ اس کھیل میں کوئی ایک سیاسی جماعت ملوث نہیں بلکہ تمام حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے اپنے سیاسی ادوار میں ایک دوسرے کے خلاف منفی کھیل کھیلتی رہی ہیں۔ حزب اختلاف جمہوریت سے جڑے نظام میں مستقبل کی حکومت ہوتی

Read more

کیا نواز شریف خاموشی توڑ پائیں گے؟

لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت کے بارے میں سنسنی خیز میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی اور پارلیمانی سرگرمیوں سے واضح ہورہا ہے کہ ملک میں تصادم کی فضا مسلسل گمبھیر ہورہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے لاہور میں ایک ملاقات کے بعد موجودہ حکومت کو ملک و قوم کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔  اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی میں فنانشل ایکشن

Read more

آخر نون لیگ چاہتی کیا ہے؟

حزب اختلاف کے پلڑے میں نون لیگ کا وزن حکومت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ مڈ ٹرم انتخابات اور اس سے قبل انتخابی اصلاحات کے لیے جز وقتی تبدیلی کے فارمولے کی راہ میں رکاوٹ خود نون لیگ کا ایک صفحے پر نہ ہونا ہے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

اندرونی کہانی: شہباز شریف کی طبیعت اچانک کیوں بگڑ گئی؟

”نون لیگ“ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی صدر شہبازشریف کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے جس کے ملتے ہی شہباز شریف گہرے صدمے سے دوچار ہوئے ہیں اور ان کی طبیعت یکایک بگڑ گئی، لندن سے ملنے والے بڑے بھائی اور پارٹی قائد کے اہم پیغام کے فوری بعد اپوزیشن لیڈر دل برداشتہ ہو کر سیاسی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں کیونکہ اس پیغام کے شریف فیملی اور ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت مسلم

Read more

مریم نواز کے ساتھ ملاقات میں پنجاب یونیورسٹی کا کیا ذکر ہوا؟

جامعہ پنجاب میری پہلی محبت ہے۔ اسکول کے زمانے سے ہی میں اس میں پڑھنے کے خواب دیکھا کرتی تھی۔ ایک وقت تھا جب میں یہاں داخلے کے لئے مرے جا رہی تھی۔ پھر وہ وقت بھی آیا جب مجھے یہاں جز وقتی تدریس کا موقع ملا۔ سچ یہ ہے کہ یہاں پڑھنا اور پڑھانا میرے لئے ہمیشہ باعث افتخار رہا۔ میرے رب کا فضل اور احسان جس نے مجھ نا اہل کو فخر کرنے کے لئے کئی حوالے عطا

Read more

عمران خان جمہوریت کے شہید بننے کے خواہش مند نظر آتے ہیں

یہ بات وبا کے دنوں سے پہلے کی ہے۔ میرے دوست میاں مٹھو بڑے کاروباری ہیں اور ان کی حیثیت تجارتی اداروں میں بہت اہم ہے۔ وہ گزشتہ سال جب انجمن تاجران کے انتخاب ہونے کو تھے مجھے تاریخ کا اندازہ نہیں، وہ کہنے لگے سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ اس زمانہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف عدالتی فیصلہ کے بعد جیل میں تھے اور ان کی سیاسی جانشین مریم صفدر بھی سزا کے بعد جیل میں تھیں۔

میاں مٹھو بتانے لگے کہ عنقریب میاں نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت مل جائے گی اور میاں نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم اور خادم اعلیٰ بھی ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ ایک بات اور بتائی کہ خادم اعلیٰ بھی ایک آنے والی مخلوط حکومت میں اہم حیثیت میں حکمرانوں کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا مگر چند دن کے بعد ہی سابق وزیراعظم پنجاب ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد علاج کے لیے اپنے بھائی خادم اعلی شہباز شریف کے ساتھ لندن روانہ ہو گئے اور ہمارے بیوپاری بھائی کی ایک اطلاع درست ثابت ہو گئی۔

Read more

نئی صف بندی اور کپتان

پلک جھپکنے کے مقابلے میں سب سے بڑا امتحان آنکھوں کی پتلیوں کا ہے جنھیں ساکت بھی رہنا ہے اور دوسرے پر نظر بھی رکھنی ہے۔ ساکت، خاموش نظریں سب دیکھتی ہیں مگر جیت کے جنون میں ہل نہیں سکتیں کیونکہ جو پلک جھپکے گا وہی شکست تسلیم کرے گا۔ پاکستان کی سیاست اس وقت اُسی مرحلے سے گزر رہی ہے۔

عوام سیاست سے دور اور مایوس ہو رہے ہیں۔گو دلچسپی کا سامان ہر روز دستیاب ہوتا ہے۔ ہر دور میں کچھ منظر پر اور کچھ پس منظر میں ہلتی ڈوریاں نئی کہانیاں پردہ سکرین پر لے کر حاضر ہوتی ہیں اور یوں سیاسی تھیٹر پر جاری پتلی تماشہ ناظرین کو پلک جھپکنے نہیں دیتا۔

Read more

زرداری مولانا ملاقات کا اصل ایجنڈہ کیا تھا؟

لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کی تفتیشی رپورٹ (جے آئی ٹی) نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لئے سنگین صورتحال پیدا کردی ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ اس میں معاملے میں involve ہوگئی ہے جس نے وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ عزیز بلوچ کی مشترکہ تفتیشی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف موجود مواد کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھایا جائے، پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت

Read more

نواز شریف کے دو ٹوک فیصلے نے کس کس کے پر کاٹ دیے؟

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کی متوقع کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”نون“ لیگ کے قائد نواز شریف نے ایاز صادق سے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جو اے پی سی بلائی جا رہی ہے وہ دراصل اسٹیبلشمنٹ کی گیم ہے لہٰذا ہم نے اس میں شریک ہی نہیں ہونا۔ پارٹی صدر شہباز شریف سے ناراض ہونے کی وجہ سے نواز شریف نے انہیں اپنا پیغام بھی ایاز صادق ہی کے ذریعے بھجوایا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے پارٹی قائد کے فیصلے سے پارٹی صدر، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے بدھ کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فون پر رابطہ کر کے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، کیوں کہ قبل ازیں شہباز شریف نے اے پی سی کے میزبان مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کر کے ”نون“ لیگ کی شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی تو مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو کے ذریعے شہباز شریف کو پیغام بھجوایا تھا اور اے پی سی میں شرکت کی درخواست کی تھی۔

Read more

تائب ہونے والے دانش فروش، نااہل حکومت اور غیر فعال اپوزیشن

بزرگ اور کہنہ مشق کالم نگاروں، تجزیہ کاروں، اینکروں، صحافیوں، اتحادی پارٹیوں، ہم خیال سیاستدانوں، معروف دانشوروں اور عمران خان و پی ٹی آئی کے فدائی حامیوں کو آج جب حکمران پارٹی کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے مایوسی اور بددلی کی دلدل میں دھنستے ہوئے دیکھتا اور سنتا ہوں تو فیض احمد فیض کی ایک مشہور زمانہ غزل کا یہ مقطع بے طرح یاد آنے لگتا ہے

ہم نے جو طرز فغاں کی ہے قفس میں ایجاد

فیض گلشن میں وہی طرز فغاں ٹھہری ہے

Read more

بدلتے حالات میں پیپلزپارٹی کا کردار

حکومت کی کمزور ہوتی گرفت اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سرپرستی کم ہونے کی خبروں نے مولانا فضل الرحمان‘ شہباز شریف‘ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو الگ الگ سطح پر متحرک کر دیا ہے۔ مولانا نے اختر مینگل والا محاذ سنبھالا‘بلاول نے پی ٹی ایم کے منتخب افراد سے رابطے کئے۔ شہباز شریف کورونا کی آڑ میں آرمی چیف سے صحت یابی کی دعا بذریعہ فون لے چکے ہیں۔ انہیں ایسے امکانات دکھائی دے رہے ہیں کہ سول

Read more

جج کی برطرفی سے نظام عدل کی ساکھ بحال ہوگی؟

کیا احتساب عدالت کے جج کی برطرفی نظام عدل کی ساکھ بحال کر سکتی ہے؟ کسی بھی ریاست کا نظم و ضبط برقرار رکھنے میں انصاف کی بلا امتیاز فراہمی کا بہت بڑا کردار ہے۔ کیونکہ کوئی بھی ریاست مستحکم نہیں رہ سکتی جب تک وہاں نظام عدل فعال نہ ہو۔ عدل و انصاف سماج اور معاشرے کا بھی جزو لاینفک ہے۔ اسی طرح نظام عدل کی شفافیت، فعالیت اور غیر جانبداری تمام طبقات کے لئے شکوک سے بالاتر رہنا نہایت ضروری ہے۔ نظام عدل اس وقت ہی فعال ہو سکتا ہے جب تک معاشرے کے تمام افراد کا اس پر یقین یکساں قائم ہو اور اس کی غیر جانبداری کسی بھی شک و شبہے سے بالاتر ہو۔

نظام عدل کی جانبداری کی صورت طاقت کا توازن بری طرح متاثر ہو سکتا ہے اور ایسے معاشروں میں استحکام کی کوئی ضمانت نہیں رہتی۔ جن ریاستوں اور معاشروں میں نظام عدل کمزور یا غیر فعال ہو وہاں لوگ اپنے باہمی اختلافات کو زور بازو سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جس کے سبب انارکی پھیلنا شروع ہوتی ہے، اور اس انارکی کا اختتام ریاستی و معاشرتی نظام کا شیرازہ بکھرنے پر ہوا کرتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے عدلیہ کا کام صرف واقعاتی اور مقبول انصاف فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ بر وقت، نظریاتی اور عقلی پیمانے پر پورا اترنے والا انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی اصل ذمہ داری ہے۔

Read more

  پینشنرز کی دہائی اور دباؤ زدہ جج کے فیصلے

ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والے وزیرِاعظم کا تو تمامتر سہولیات کے باوجود 2 لاکھ روپے ماہانہ میں گزارہ نہیں ہوتا لیکن 14، 15 ہزار روپے ماہانہ پینشن پانے والا بوڑھا بیما رحکمرانوں کے نزدیک نہ صرف خودعیاشی سے گزر بسر کر رہا ہے بلکہ لواحقین کا پیٹ بھی پال رہا ہے۔ اِسی لیے تو ریاستِ مدینہ کے حاکم کو اس کی پینشن بڑھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات تو چھوڑیں

Read more

تحریک انصاف کو سندھ میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ قبول نہیں

شپنگ کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سندھ حکومت کی طرف سے جاری کی گئی تین جے آئی ٹی رپورٹوں کو غیر مصدقہ اور متنازع قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ سو موٹو ایکشن لے کر پیش کردہ رپورٹوں کی اصلیت سامنے لائیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سندھ حکومت نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے ان رپورٹوں میں رد و بدل کیا ہے۔ وفاقی وزیر کو

Read more

5 جولائی 77:خوش گمانیوں کا سفرِ ناتمام

موضوع اس کالم کا کچھ اور سوچ رکھا تھا۔اتوارکی صبح اُٹھا تو جانے کیوں یاد آگیا کہ آج پانچ جولائی ہے۔ یہ دن 1977میں بھی آیا تھا۔زندگی کے کئی برس اس کے اثرات سے نبردآزما ہونے میں خرچ ہوگئے۔اپنے تئیں جو ’’مزاحمت‘‘ برپا کی تھی اس کے حوالے سے خود کو ’’ہیرو‘‘ تصور کرنے کی علت بھی پال رکھی تھی۔عمر کے آخری حصے میں داخل ہوا تو دیانت داری سے اس نتیجے پر پہنچا کہ جھک ماری تھی۔خواہ مخواہ زندگی

Read more

نواز شریف آج کل ’ایون فیلڈ‘ سے نکل کر کہاں اور کیوں جاتے ہیں؟

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کرونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا شدہ بحرانی صورتحال ٹلتے ہی نئے سرے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے لیکن پاکستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت اور سب سے مقبول سیاسی پارٹی کے قائد اپنی سیاسی سرگرمیوں کے اس نئے مرحلے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علاج کے نام پر برطانیہ جا کر عملاً خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے سابق وزیراعظم نہ

Read more

بلاول بھٹو کی جدوجہد کیا ہے؟

وہ جب پیدا ہوا تھا تو پوری دنیا کے اخبارات میں اس کی پیدائش کی خبریں شہ سرخیوں میں لگی تھیں۔ وہ جب ایک سال کا تھا تو امریکی کانگریس میں اپنی والدہ کے ہمراہ خصوصی مہمان تھا جہاں اس کی آمد پر اس کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ وہ جب دو سال کا ہوا تو اس کے والد جیل چلے گئے جہاں وہ اپنی ماں کی گود میں اپنے والد سے ملنے جاتا تھا۔ وہ جب چار سال کا ہوا تو وزیراعظم ہاؤس کے لان میں ملکی سیاست کے بڑے فیصلے ہوتے دیکھا کرتا تھا۔ وہ جب آٹھ سال کا ہوا تو پھر اس کے والد جیل چلے گئے اور وہ اپنی والدہ کی انگلی پکڑ کر بے بسی کے وہ مناظر دیکھا کرتا تھا کہ جن کے تصور سے بھی کلیجہ منہ کو آ جائے اور پھر اسی ننھی سی عمر میں اس نے اپنے پیارے ماموں کا بہیمانہ قتل دیکھا۔

Read more

جج ارشد ملک کی آواز سزا سناتے ہوئے لرز گئی

”پتھر کا انسان ہوں ہر ظلم سہہ لیں گے“ فیصلہ آنے کے فوری بعد میاں نواز شریف نے کمرہ عدالت میں شعر پڑھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کی طرف جانے والے تمام راستے سیل تھے۔ صبح تڑکے عدالت جا پہنچا، سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالت کو اہنے حصار میں لے رکھا تھا۔ سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ایک کلو میٹر گھوم کر عدالت کے داخلی گیٹ پر آنا پڑے گا۔

داخلی دروازے پر پہنچا تو دیکھا کہ میڈیا کے دوست کھڑے تھے جو احاطہ عدالت میں جانے کی تگ و دو کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکار دیوار بن کے سامنے کھڑے تھے۔ ان کے ساتھ اچھی بھلی تو تکار ہو گئی۔

Read more

ارشد ملک ویڈیو سکینڈل: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج نوکری سے برطرف

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ارشد ملک وہی جج ہیں جنھوں نے دسمبر 2018 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دوسرے ریفرنس، فلیگ شپ ریفرنس، میں انھیں بری کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز

Read more

خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟: وینا ملک

ممتاز قومی رہنما اور اداکارہ وینا ملک نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے پر حکومت کی مخالفت کی ہے۔ اداکارہ وینا ملک سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں بولتی رہتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر خاص طور پر ذاتی حملے کرتی ہیں لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انہوںنے طنز کیا ہے۔ وینا ملک نے اپنے

Read more

یہ مصنوعی نظام اور مریم نواز کا صرف ایک جلسہ عام

خود ساختہ امیر المومنین جنرل ضیاء الحق کا دور تاریک تھا۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہو چکا تھا۔ بھٹو خاندان ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ جیالے خود کو نذر آتش کر کر کے تھک چکے تھے۔ اس دور میں پیپلز پارٹی کے جان نثاروں کو نشان عبرت بنا دیا گیا۔ جیل، کوڑے، بدنامی اور خوف ان کا مقدر ہو چکے تھے۔ بھٹو کے وفادار ساتھی پابند سلاسل کر دیے گئے تھے۔ بے وفاوں نے اپنی

Read more

وینا ملک کا وزیر اعظم بن کر بے حیائی ختم کرنے کا عزم

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے سیاست میں آنے سے پہلے عمومی خیال یہ تھا کہ سیاست کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ سیاست نوابوں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں یا پھر جدی پستی سیاسی خانوادوں کا کام ہے۔ مگر شہید بھٹو نے عمومی خیال کو باطل قرار دے کر سیاست کے دروازے ہاری ساری کے لئے کھول دیے۔ سیاست کی ایسی طرح ڈالی کہ کئی برس سیاست پرو بھٹو اور اینٹی بھٹو کے دو پاٹوں میں رہی۔ یہ دور بھی نہ رہا اور عوامی سیاست زوال پذیری سے دوچار ہوئی اور سیاست میں رسہ گیر، بدمعاش، غنڈے اور کالا دھن کمانے والے راج کرنے لگے۔

Read more

شہباز شریف کا سیاسی مقدمہ

جو لوگ یہ منطق دے رہے تھے کہ شہباز شریف کی واپسی ایک خاص مقصد، ڈیل یا حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ان کے بقول شہباز شریف کو لانے کا مقصد عمران خان کی حکومت پر دباؤ بڑھانا، فوج اور عمران خان کے درمیان تعلقات کار میں ٹکراؤ اور ایک متبادل سیاسی پلان کی طرف پیش قدمی تھی۔ لیکن شہباز شریف کی واپسی کے بعد کے امکانات کا تجزیہ کیا جائے تو بظاہر یہ ہی لگتا ہے کہ ان کی آمد کے بارے میں جو بھی سیاسی پیش گوئیاں کی گئیں تھیں، وہ نتیجہ خیز نہ ہو سکیں یا اس میں حقایق سے زیادہ کسی کی خواہش کا عنصر زیادہ تھا۔

Read more

جہانگیر ترین اچانک لندن کیوں گئے ہیں؟

میری اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے پنجاب میں بڑی سیاسی تبدیلی کے خفیہ منصوبے پر کام تقریباً مکمل کر لیا ہے اور اب وہ حتمی مرحلے میں نواز شریف کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لئے لندن چلے گئے ہیں کیونکہ چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ ”نون“ لیگ میں طاقت کا مرکز نواز شریف کی ذات ہے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی اس اہم سیاسی منصوبہ بندی کو مقتدر حلقوں کی حمایت بھی حاصل دکھائی دیتی ہے۔

Read more

قومی سیاست کے حمام میں سب ننگے ہیں

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جمعہ سے طلب کرلیا ہے جہاں 12 جون کو نیا قومی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ کورونا وبا سے ملک و قوم کوبہت نقصان ہؤا ہوگا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کو یہ فائدہ ضرور ہؤا ہے کہ کوئی اس سے جوابدہی نہیں کرسکتا۔ گزشتہ برس سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی اور لوٹ مار کی کہانیوں نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہونے دی اور اس بار کورونا وائرس کی

Read more

ایون فیلڈ (لندن) میں مقیم شریف خاندان میں کیا بحث چل رہی ہے؟

نواز شریف کو پاکستان واپس جانا چاہیے یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو اس وقت لندن کے پوش علاقے پارک لین میں واقع ایون فیلڈز کے پر آسائش اپارٹمنٹس میں مقیم شریف خاندان میں زیر بحث ہے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی 91 سالہ والدہ اور بچے رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے ارکان میں ان دنوں نواز شریف کی وطن واپسی پر سنجیدگی سے غور اور بحث و مباحثہ جاری ہے اور شریف

Read more

محض ایٹمی قوت۔۔۔۔۔

اس مرتبہ’’ یوم تکبیر ‘‘قدرے خاموشی سے گزر گیا، میاں نوازشریف کے دور میںتو اسے ایک جشن کے طور پر منایا جاتا تھا ۔ بھارتی دھماکوں کا جواب دینے کے لیے پاکستان کی تیاری پوری تھی جس کا کریڈٹ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نہ دینا زیادتی ہو گی ۔1998ء میں 11اور 13مئی کے دوران بھارت پوکھران کے مقام پر پانچ ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی طاقت بن گیا تو پاکستان کے پاس بھی کوئی چارہ نہ رہا اور 28مئی کو

Read more

پاکستان میں مزاحمتی سیاست کیوں نہیں ہو رہی؟

پاکستان میں مزاحمتی سیاست ایک ایسے وقت میں دیکھنے کو نہیں ملتی جب ملک میں مزاحمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ استبداد، جبر اور اندھیر نگری کی حکمرانی اس وقت چل رہی ہے۔ مہنگائی 13 فیصد سے بڑھ گئی ہے اور ستم کی انتہا دیکھئے کہ میڈیسن کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، بیروزگاری اپنے عروج پر ہے۔ اس حکومت کے سائے تلے 40 لاکھ سے لوگ بیروزگار ہو

Read more

ا ن ۔۔۔ صاف: اس طرح ظالم نے انصاف کے ٹکڑے کر دیے

لاک ڈاؤن کا ہر دن ایک جیسا ہی گزرتا ہے۔ ہر دن اتوار کی مانند ہوتا ہے۔ اس فراغت میں ایک دن موبائل دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک مشہور ٹک ٹوک سٹار جو ”غنی ٹائیگر“ کے نام سے مشہور ہے، کہ والد کو کسی نجی معاملے پر مخالفین تلخی برداشت نہ کرسکے۔ اور غنی ٹائیگر کے والد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ انصاف چاہتا ہے۔ آخر کون

Read more

پارلیمان اجلاس: نئے قضیے نمودار

رسم دنیا، موقعہ اور دستور کو بہانہ بناکر گزشتہ ہفتے کے آغاز میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بلائے گئے تھے۔ ان کے شروع ہونے سے قبل ہی اس کالم میں رائے دینے کی جسارت کی تھی کہ طلب کیے اجلاسوں میں کرونا کی وبا ہمارے نمائندہ ہونے کے دعوے داروں کی کماحقہ توجہ حاصل نہیں کرپائے گی۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین فقط ایک دوسرے پر کیچڑاچھالتے ہی نظر آئیں گے۔

عمران حکومت کے قیام سے قبل جو ”نظام کہنہ“ اس ملک پر مسلط رہا اس کی بدولت چند منافقانہ کلمات ہماری روزمرہ زبان کا حصہ بن گئے تھے۔ ”قومی اتفاق رائے“ ایسے کلمات میں سرفہرست رہا۔ یہ فرض کر لیا گیا کہ وطن عزیز پر جب کوئی ”بحران“ نازل ہو جائے تو باہمی اختلافات بھلاکر حکومت اور اپوزیشن اس کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجا ہوجاتی ہیں۔ فی الفور پارلیمانی اداروں کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ اپنی تقاریر کے ذریعے ”ہمارے نمائندے“ عوام کی ”اجتماعی بصیرت“ کو ”بروئے کار“ لاتے ہوئے ”بحران“ سے نبردآزما ہونے کے لئے اتفاق رائے کی بنیاد پر کوئی ٹھوس اور جارح حکمت عملی ترتیب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read more

چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں دھڑے بندی – مکمل کالم

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے گزشتہ روز کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران یہ الزام عائد کر کے باسی کڑھی میں ابال پیدا کر دیا کہ اس وقت کے ان کی جماعت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے دھرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا اور دھرنے کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پڑاؤ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔ میاں جاوید لطیف کا شمار مسلم لیگ ن

Read more

مریم نواز کا عالم خاکی کو پیغام: شہباز شریف کے ہاتھ خالی ہیں، ڈیل کرنی ہے تو ہم سے بات کریں

اٹھارہویں ترمیم پر سودے بازی کی دوڑ میں ”نون“ لیگ کے دونوں دھڑوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کر لیا، مریم نواز گروپ کی طرف سے ”مرکز تجلیات“ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بعد شہبازشریف نے بھی پاور بروکرز سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ مبصرین کے نزدیک دونوں لیگی دھڑوں نے اس اہم سیاسی مرحلے پر خُود کو نون لیگ کی ”سی بی اے“ یونین یعنی ”اجتماعی سودا کار ایجنٹ“ منوانے کی دوڑ لگ گئی ہے۔ ذرائع کے

Read more

منڈی بہاؤ الدین میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ روکنے کے لئے منفی ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں: خرم مشتاق

منڈی بہاؤ الدین سے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات خرم مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت کل منڈی بہاؤ الدین میں مسلم لیگ کا جلسہ روکنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اب تک مسلم لیگ کے بیس سے زیادہ کارکن گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ مسلم لیگ کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ضلع میں یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ خرم مشتاق کے مطابق قائد اعظم

Read more

آج دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سب سے توانا آواز ملالہ کی ہے: ضیاء الدین یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی کے والد، ماہر تعلیم، سماجی کارکن اور دانش ور ضیاء الدین یوسف زئی سے خصوصی انٹرویو (حصہ سوم) فضل ربی راہی: Let Her Fly کے نام سے آپ کی پہلی انگریزی کتاب زیر طبع ہے۔ یہ کس موضوع پر ہے اور یہ کتاب کب تک شائع ہوسکے گی؟ ضیاء الدین یوسف زئی: یہ میری دوسری بلکہ تیسری کتاب ہے ، میری پہلی کتاب پشتو شاعری کی ہے، دوسری ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا۔ میری یہ کتاب Let

Read more