جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے

آغا خان یا اسماعیلی فرقہ بنیادی طور پر مسلمانوں میں گروہ یا فرقہ بندی کی مسلمہ دلیل ہے۔ آپ سنی اور شیعہ علماء کو جزوقتی حالات یا مخصوص مقاصد کے دوران دیکھیں تو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہتے ملیں گے کہ ہمارے بیچ میں 90 فیصد مشترکات ہیں جبکہ بعض کے مطابق 95 فیصد اور بعض 99 فیصد مشترکات پر پہنچ جاتے ہیں۔ اس بات کو یہیں رکھیں اور آگے بڑھیں۔ موجودہ وقت میں مسلمانوں کے 2 بڑے گروہ

Read more

شراب کا بل

سچ اور جھوٹ کا زمانہ گزر گیا ہے اب ’بیانیے‘ کا زمانہ آ گیا ہے جس کے حقائق تک پہنچنے میں وقت لگ جائے گا تب تک معاملہ کہیں اور پہنچ چکا ہو گا۔ عمران خان متعدد خوبیوں کے باوجود ناکام حکمران ثابت ہوئے تھے اور روز ایسے فلسفے ’قوم‘ کے سامنے پیش ہوتے تھے کہ جن پر سنجیدہ دنیا ہنسنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی تھی، یہ تاریخی اعزاز بھی عمران خان کو اسی بنیاد پر ملا کہ

Read more

پرانی ترجیحات کا نیا وفاقی بجٹ

بڑی مظلومیت کی موت مرنے والے مرحوم عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ قومی اسمبلی کے ایک سیشن سے خطاب کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستانیوں کو تقسیم کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ تقسیم در تقسیم رہیں اور تقسیم کو مقدس مان لیں۔ مرحوم اپنے گناہ و ثواب کی ڈائری سمیت سفر آخرت پر روانہ ہو چکا ہے انسان صرف اس کے لئے دعا کر سکتا

Read more

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کا امتحان شروع ہو چکا ہے

جب اختلاف رائے جرم بن جائے، عوامی عہدوں پر براجمان لوگ گردن میں سریا ڈالے خود کو عقل کل ٹھہرائے، اور یہ تقاضا کرے کہ تاریخ کا آغاز وہیں سے کیا جائے جہاں سے وہ خود چاہتے ہیں، اور جب سیاست گھر گھر پہنچ جائے، گلی گلی میں تعمیری سوچ کے بجائے ’گندی سیاست‘ کا ہی تذکرہ چھڑ جائے، جب پولو گراؤنڈ کی طرح ایوانوں اور فیصلہ ساز اداروں میں بھی شور اٹھ جائے تو دانشمندی کا تقاضا یہی ہے

Read more

گلگت بلتستان حکومت: عشق کا پہلا باب

گلگت بلتستان حکومت ایک سال مکمل کر گئی۔ سیاست کے حرف آخر اسمبلیوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ پچھلی صفوں پر کسی کی نظر پڑ گئی اور نئی صف بندی کردی گئی۔ بنیادی عنصر میں فرق نہیں آیا مگر ذیلی اور ضمنی موضوعات 180 کے زاویہ پر تبدیل ہو گئے۔ ہواؤں کے رخ نے ایسا پانسہ پلٹ دیا کہ لمحوں میں مسافتوں کے فاصلے اچانک طے ہو گئے۔ ہوا کے رخ پر وہ شجر بھی مڑ گئے جو اپنی جڑوں

Read more

خواتین کی سماجی، سیاسی و معاشی حیثیت

نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار گلگت کا تفصیلی دورہ کر کے واپس روانہ ہو گئی۔ نیلوفر بختیار نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تمام صوبوں اور علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ گلگت میں انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈوکیٹ، وزراء اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ نیلوفر بختیار سے ملاقات کے دوران ہی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے خواتین کے لئے کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا جبکہ قائد حزب اختلاف کی جانب سے یقین دہانی کو بھی انہوں نے سراہا۔

Read more

عبوری صوبہ عجلت کا فیصلہ

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو اللہ لمبی عمر دے جنہوں نے ایک سوال پر حیثیت کے تعین میں رخنہ ڈالے رکھا ورنہ آج تک اپنے دفتر اور محکمہ کے سیکریٹری کا منہ نہ دیکھنے والوں نے قبول و منظور فرما دیا تھا۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف لینے کے بعد اور نظام کو سمجھنے سے قبل ہی آئینی اور عبوری صوبہ کا مطالبہ کرنا خلاف توقع نہیں ہے، اس عجلت اور ہنگامی قرار داد

Read more

مری دھرتی کی محرومی بنے اب ترجماں میری

عنایت اللہ شمالی گلگت بلتستان کے بلند پایہ ادیب ہونے کے علاوہ ممتاز سیاستدان بھی ہیں۔ 2014 کے اواخر میں پہلی مرتبہ جی بی میں نگران حکومت کے قیام کا تصور آ گیا تو چیف سلیکٹرز کی نظریں عنایت اللہ شمالی پر بھی پڑ گئیں کہ ان دنوں شاید عملی سیاست سے کنارہ کش تھے۔ پھر شمالی صاحب نگران وزیراطلاعات بنے اور اسی وساطت سے سلام دعا بھی قائم ہو گئی۔ عنایت اللہ شمالی صاحب اس حوالے سے جی بی

Read more

قومی و یکساں نصاب اور مادری زبانیں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلباء کو یہ ’نوید‘ سنا دی کہ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔ گلگت بلتستان میں نیشنل کالج آف آرٹس کا کیمپس کھول دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لئے 56 کروڑ کی خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کر دیا جو سکالرشپ کے لئے مختص کیے جائیں گے جن سے ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جاسکے گی۔ 60 کروڑ مالیت کا منصوبہ تکنیکی مہارت کے لئے مختص کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ 600 طلباء کے لئے جدید مضامین کے سکالرشپ کا بھی اعلان کر دیا جن میں آرٹیفیشل اینٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس و دیگر شامل ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان میں کرونا کا زور ٹوٹ رہا ہے

فروری کے اواخر سے شروع ہونے والے کرونا وائرس کا زور ٹوٹنا شروع ہوگیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان جیسے غریب اور پسماندہ ممالک میں اس وائرس کا زیادہ اثر نہیں ہوسکا ہے۔ ان وجوہات پر اب تک محققین نے متعدد آراء اور وجوہات سامنے رکھی ہیں۔ جن میں اکثر کا اس بات پر اتفاق نظر آرہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد پسماندہ اور غریب ممالک کے شہری صحت کے حوالے سے حساس نہیں ہیں۔ جراثیموں

Read more

پیپلزپارٹی کی حق حاکمیت سے دستبرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے تناظر میں پریس کانفرنس کی۔ پیپلزپارٹی کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت واضح کرچکی ہے کہ گلگت بلتستان کو وہ کچھ بھی نہیں دے سکتی ہے تو پھر ہر چھ ماہ بعد سلامتی کمیٹی کا اجلاس کیوں بلایا جاتا ہے؟ پیپلزپارٹی کے صدر نے وفاق پر یہ الزام بھی عائد کردیا کہ اب ان کی نظریں گلگت بلتستان اسمبلی کو

Read more

گلگت بلتستان آئینی حقوق کا باب بند

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول اور آئینی حیثیت کے تعین کے حوالے سے دو قسم کی سوچ کار فرماں تھی۔ ایک سوچ وہ تھی جو سیاسی میدان میں لڑتے ہوئے یا مزاحمت کے ذریعے ریاست کو مجبور کرے کہ گلگت بلتستان کو آئین پاکستان میں ظاہر کریں یوں اس کے آئینی حیثیت کا تعین بھی ہوگا اور آئینی حقوق کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ یہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر حیثیت میں تبدیلی کا خواہشمند گروہ ہے اور سب

Read more

گلگت بلتستان: نئی جہت کی ضرورت

گلگت بلتستان کی گزشتہ 72 سالوں کے دو پہلو ہیں، ایک وہ پہلو جو یہاں کے باسی اپنی زبانی بیان کرتے ہیں، اور ایک وہ پہلو جو متعلقہ اداروں یا حکام کی نظر میں ہوتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ ان دونوں پہلوؤں کا نقطہ نگاہ یکساں اور برابر ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے دونوں پہلوؤں میں 180 زاویے کا فرق معلوم ہوتا ہے، اس فرق کو کم کرنے اور عالمی سطح پر اپنا موقف واضح کرنے کا کام

Read more

گلگت بلتستان کی ثقافت اور مخلوط رقص کی مذمت

یہ بات کہنا بہت آسان ہے کہ مخلوط رقص کا گلگت بلتستان کی ثقافت سے تعلق نہیں ہے اور مذہبی حوالے سے بھی اس کی انتہائی ممانعت ہے۔ گوکہ ثقافت بذات خود ایک پیچیدہ شے ہے لیکن جب ایسی کسی بھی شے کا سہارا اور لبادہ مذہبی اوڑھا جائے تو مزید سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یوں یہ معاملہ انتہائی آسان اور سہل ہے کہ مخلوط رقص کا تعلق علاقے کی ثقافت اور مذہب سے نہیں ہے۔ لیکن جب ساری

Read more

کالام سے گلگت تک

کالام کی صبح بھی بڑی منفرد ہے، نیلا صاف آسمان، برف سے ڈھکے پہاڑی چوٹیاں، قسم قسم کے درختوں پر مشتمل جنگل اور آنکھ ملاتی ٹھنڈی سورج اپنی تازگی، خوشگوار فضاء اور کالی رات کے کاٹنے آثار کی بدولت نئی جہت عطاء کرتی ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ عزیز ہوتی ہے۔ درجہ حرارت بہت گرا ہوا پایا، پھر بدبختی کہ ہوٹل کے اکثر کمروں میں گرم پانی میسر نہیں ہے ان میں ایک کمرہ ہمارا بھی ہے۔ ہاتھ منہ

Read more

گلگت سے کالام تک

رات کے گیارہ بجے جمشید خان دکھی صاحب (جنرل سیکریٹری حلقہ ارباب زوق گلگت) کے وساطت سے امین ضیاء صاحب کا نمبر مل گیا، امین ضیاء صاحب سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ میں گلگت سے احسان علی دانش کو لے کر کالام پہنچ گیا ہوں، اورکل صبح سیمینار کا پہلا دن ہے۔ میں خود پر ہنس رہا تھا کہ چند روز قبل پاسپورٹ کے مسئلے کی وجہ سے افغانستان کا ایک سیمینار مجھ سے چھوٹ گیا تھا

Read more

مکالمے کا فروغ: وقت کی ضرورت

کوئی بھی معاشرہ تکثیریت سے خالی نہیں رہ سکتا ہے، خواہ وہ مذہبی تکثیریت ہو، لسانی تکثیریت ہویا قومیتی تکثیریت ہو۔ تکثیریت جہاں ایک رحمت بن سکتی ہے وہی پر زحمت بھی بن سکتی ہے اور دونوں کا دار و مدار بہتر انتظام پر ہے۔ اگر کثیرالمذہبی علاقے میں بات بات پر مناظرے ہوں، بحث مباحثے ہوں اور ہمیشہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش ہو تو اس کے نتائج بھیانک ہی ہوسکتے ہیں لیکن اس کے برعکس اگر

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان: شکریہ ادا کریں یا شکوہ کریں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جشن آزادی گلگت  بلتستان کے سلسلے میں گلگت میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کااظہار کیا،، جب کہ تقریب کے اختتام پر آغا خان شاہی پولوگراؤنڈ گلگت میں پارٹی جلسے سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم پاکستان کا گزشتہ 15 مہینوں میں یہ پہلا دورہ تھا۔ اس سے قبل سکردو میں انتظامات مکمل کرانے کے بعد انہوں نے آخری موقع پر دورہ منسوخی کا اعلان

Read more

مولانا فضل الرحمن بدلہ لے رہے ہیں

ایک طاقتور شخص نے کسی ناتواں کے سر پر پتھر دے مارا، ناتواں شخص کے سر سے خون بہنے لگا مگر اس کے پاس طاقت نہیں تھی کہ وہ اس وقت اس کا جواب دیں۔ غریب نے وہ پتھر اٹھالیا اور اپنے جیب میں رکھ لیا اور ساتھ میں سر کا زخم اپنے ساتھ ہرا رکھا۔ کچھ عرصہ بعد طاقتور شخص کو بادشاہ نے اپنی ’چاہ‘ میں لیا اور اسے اپنا وزیر مقرر کردیا۔ اس کی تقریب کے دوران ہی

Read more

قدرت اللہ شہاب کا اسکول شاہراہ ترقی پر

گلگت گھڑی باغ بازار سے لے کر جامع مسجد اہل سنت تک، گو کہ چند سو میٹر کا فاصلہ ہے لیکن اس مخصوص اور چھوٹے مقام کے درمیان موجود تقریباً تمام مقامات اپنی ایک تاریخی اہمیت اور حیثیت رکھتے ہیں۔ گلگت تحصیل دفتر بھی اس مقام پر موجود ہے، جس کے ریکارڈ جلنے کی وجہ سے کئی لوگ بام عروج پر پہنچ گئے۔ جامع مسجد اہل سنت اس علاقے کی پہلی بڑی باقاعدہ مسجد شمار کی جاتی ہے، جو ایک

Read more

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج اپنے مختصر دورے پر گلگت بلتستان پہنچ رہے ہیں یا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے میں وہ سکردو کے میونسپل گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کریں گے جس میں متوقع طور پر گلگت بلتستان کے لئے کسی قسم کے ’پیکج‘ کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و جی بی علی امین گنڈاپور، گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ

Read more

تعلیمی زبوں حالی کا ذمہ دار کون

کہنے کو تو تعلیم ہر حکومت کے منشور کا حصہ ہوتی ہے لیکن حکومت جانے کے بعد اس کی حالت زار کا اندازہ ہوتا ہے کہ تعلیم کے ساتھ کتنا کھلواڑ کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ ادوار میں تعلیم کسی بھی حکومت کی ترجیح نہیں رہی ہے، جتنے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ ناکافی ہیں۔ آج کی صورتحال کے ذمہ دار آج کے صاحب مسند نہیں ہیں بلکہ اس کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کم

Read more

چارسدہ کا حجرہ اور ریڈیو کی خبریں

خبر کے بنیادی عناصر میں سے ایک اہم ترین عنصر اعتماد ہے۔ قارئین کا اعتماد حاصل کرلینا نہایت ہی مشکل ہے۔ اگر کسی خبر رساں ادارے پر ایک بار اعتماد قائم ہوجائے تو اس کے بعد اس کی چھوٹی اور معمولی غلطیوں کو بھی درگزر کیا جاتا ہے جب تک کہ اس میں تسلسل اور تکرار نہ ہو۔ ابلاغ عامہ کے کسی بھی ذرائع پر قائم شدہ اعتماد اتنی آسانی سے نہیں ٹوٹتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے ذرائع

Read more

کلثوم نواز چوک اور سیاسی رہنماؤں کے تبادلے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت شہر کے تین شاہراہوں کے نام تبدیل کردیے ہیں۔ ان شاہراہوں میں نوید شہید روڈ ذوالفقار آباد سے آر سی سی پل کے آئی یو تک کو شہید راشد کریم بیگ، ذوالفقار آباد پل سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب چوک کو پروفیسر ظفر شاکر مرحوم جبکہ پبلک چوک کو بیگم کلثوم نواز مرحومہ کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ شہید راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ سے ہے اور چند ماہ

Read more

ڈاکٹروں کا علم بغاوت اور عجلت

گلگت بلتستان کے نوجوان ڈاکٹروں پر مشتمل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 5 ستمبر سے گلگت بلتستان میں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے، جس کے لئے گلگت بلتستان کی مقامی اسمبلی نے ایکٹ منظور کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا نمائندہ وفد اس بات سے بھی نالاں ہے کہ انہیں سیکریٹری ہیلتھ ظفر وقار تاج نے ”میں تو اپنے بچوں کا علاج آغا خان ہیلتھ

Read more

بلاول بھٹو اور عامر کیانی کا دورہ گلگت بلتستان

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سات روزہ تنظیمی دورے پر بلتستان آئے ہیں، ان کے ہمراہ مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ بھی موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بلتستان ریجن کے علاوہ ضلع استور کا بھی براستہ دیوسائی نیشنل پلان دورہ کیا جہاں پر کارکنوں اور عوام سے مخاطب ہونے کا موقع ملا۔ بلاول بھٹو زرداری چند ماہ قبل گلگت کا دورہ کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے گلگت میں ایک شاندار عوامی جلسہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

Read more

مسئلہ کشمیر کی اصل کہانی اب شروع ہوگی

مودی سرکار نے کچھ مخصوص ذہنوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا واحد ممکنہ فارمولے پر عملدرآمد کیا ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں کچھ طبقے اس حوالے سے بھی حقیقتاً خوش دکھائی دیتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں دیے گئے مراعات جی بی میں کیوں نہیں دیے گئے اور کئی سال قبل سٹیٹ سبجیکٹ رول سمیت دیگر ریاستی قوانین کو ختم کرتے وقت لوگوں کی چیخ و پکار کیوں نہیں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے معلوم نہیں کیوں اس حوالے سے

Read more

گلگت میں ایک اور ننھی زینب اور اس کے والد کی خودکشی

رواں ہفتے کے شروع میں گلگت شہر کے علاقے سکارکوئی میں بھی ایک اغواء اور بعد ازاں جنسی زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا۔ زیادتی کے اس واقعے کی متاثرہ بچی کا نام بھی زینب ہے اور انتہائی مماثلت کے ساتھ گلگت کی زینب بھی نوعمر ہی ہے۔ معاشرے کا انتہائی افسوسناک پہلو اس وقت سامنے آگیا جب لڑکی کے والد نے دریا گلگت میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

Read more

یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لئے

صدر پاکستان عارف علوی نے جب اپنے عہدے کا حلف لیا اور جس روز ممنون حسین اپنے گھر رخصت ہورہے تھے، اس روز سوشل میڈیا میں اپنے استاد ظفر شاکر کی ایک پوسٹ دیکھی، جس میں وہ ممنون حسین کی موجودگی میں تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مجھے خیال آیا کہ شاید صدر مملکت کے آمد و رخصت کی تقریب میں بھی سرظفرشاکر نے ہی نظامت کے فرائض سرانجام دیے ہوں گے۔ رابطہ کرنے پر انہوں

Read more

ہندراپ نالہ تنازع پر سیاست

گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے چار نامکمل اضلاع میں سے ایک ضلع گوپس یاسین کے علاقہ پھنڈر بالخصوص ہندراپ کے عوام کو نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اگلے سال گلگت بلتستان کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ اس بات میں کسی قسم کی حیرات کا اظہار نہیں کرنا چاہیے کہ پیشہ ور بہروپیے انتخابات میں ووٹ کے حصول کے لئے قسم قسم کے بھیس بدل کر دروازے پر دستک دیں گے۔

Read more

پاک افغان تعلقات میں امن کا نقطہ نظر

پاکستان اور افغانستان دونوں کا شمار دنیا کی تیسری ممالک میں ہوتی ہیں، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ قومی سوچ اس ملک کے درجے کی پرکھ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کئی برس گزرنے کے باوجود ترقی کی لکیر کو نہ چھوپانے کا سببڈھونڈناہمارے لئے مشکل نہیں ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی گھتی اس وقت سے الجھائی گئی جس وقت دونوں دنیا کے نقشے پر الگ الگ ملک کی حیثیت سے قائم ہوئے تھے۔ پھر

Read more

سرکار واقعی اندھی ہوتی ہے

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کا نواں کانووکیشن رواں ماہ یعنی جولائی کے تین تاریخ کو منعقد ہوا۔ نویں کانووکیشن یعنی تقریب تقسیم اسناد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور چانسلر شرکت کی اور صدارتی کرسی پر براجمان رہے جبکہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ بھی سٹیج پر موجود تھے، اس تقریب میں کل 115 نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباؤ

Read more

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ صحافیوں کی بیٹھک

عید الفطر کے ایام میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا۔ جس کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین کے لئے قوم کو یک زباں کرنے میں میڈیا کا کردار، آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور آئینی حقوق کے حصول کے لئے ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم کی تشکیل پر آراءطلب کرنا تھا۔ وزیراعلیٰ کی گفتار اور صحافیوں کے سوالات و جوابات نے اس ہنگامی نشست کو

Read more

فوجی افسر ان کو سزائیں اور زید حامد کاپاکستان

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور حساس ادارے کے اہم افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت جبکہ لیفٹنٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے، تینوں سابقہ افسر ان اہم قومی راز غیر ملکی حساس اداروں پر افشاں کرنے کا الزام تھا جو ثابت ہوگیا۔ پاکستان کی تاریخ میں شاید ایسا موقع آیا ہو جہاں پر اس قسم کا انتہائی اقدام اٹھایا گیا ہو۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے توثیق کیا گیا یہ فیصلہ اس تاثر کو بھی زائل کرے گا کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا ہے۔ اس فیصلے نے اس بات کو بھی روشن کردیا ہے کہ فوج میں گھسنے والے کالی بھیڑیں دیگر اداروں کے بھیڑوں سے زیادہ خطرناک ہ

Read more

وفاق سے اچھا تعلق: گلگت بلتستان کی مجبوری

گلگت بلتستان میں حکومت قائم کرنا اور چلانا جہاں انتہائی آسان ہے وہی پر انتہائی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بات میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ وفاق میں اقتدار میں آنے والی پارٹی ٹھیک دوسال کے بعد اپنا دائرہ اختیار کو گلگت بلتستان تک توسیع دیتی ہے۔ یہ روایت چلی آ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے گزشتہ الیکشن کے ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کر دیا تھا کہ گلگت بلتستان اور

Read more

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے کارنامے

11 مئی 2013 کو پاکستان میں جمہوری دور اور تسلسل کے دوسرے انتخابات منعقد ہوئے، اور پہلی بار باضابطہ طور پر جمہوری حکومت اپنا دورانیہ مکمل کرکے اگلی منتخب حکومت کو اپنے اختیارات منتقل کررہی تھی۔ مسلم لیگ ن نے ملک بھر کے 272 نشستوں میں سے 166 نشستیں حاصل کرلی۔ یہ موقع جہاں پورے ملک کے سیاسی قوتوں کے لئے مسرت کا موقع تھا وہی پر مسلم لیگ ن کے لئے تاریخی موقع تھا۔ 13 مئی کو غالباً اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے لیگی ذمہ داروں نے شرکت کی تھی وہی پر اس اجلاس میں مسلم لیگ ن نے باضابطہ حکومت کرنے کا اعلان کرلیا۔

Read more

کنگ شاہ سلمان فوڈ پیکج تنقید کی زد پر

سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ سلمان کے فلاحی ادارے اور پاکستان بیت المال کی طرف سے ضلع ہنزہ میں پانچ سو گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کردیا گیا ہے۔ ضلع ہنزہ کے ہیڈ کوارٹر علی آباد میں امدادی اشیا کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب دین مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور شاہ سلمان کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے امدادی سامان پر شکریہ

Read more

دار الامان کا قیام اور خود کشیوں کا تدارک

ہنزہ سے رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے گلگت بلتستان اسمبلی کے 38 ویں اجلاس میں گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنوں میں دار الامان قائم کرنے کی قرار داد پیش کی، جس پر معمولی بحث کے بعد اسپیکر نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرار داد پیش کرتے ہوئے رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ دار الامان کی عدم موجودی کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں ایک 15 سالہ بچی نے گھریلو معاملات سے تنگ آ کر پولیس سے رجوع کر لیا تھا جس پر انہیں دار الامان منتقل کر دیا گیا، جہاں سہولیات نام کی کوئی چیز بھی نہیں ہے۔

Read more

گلگت بلتستان کابینہ کی اکلوتی وزیر فارغ

دیامر سے تعلق رکھنے والی اکلوتی خاتون صوبائی وزیر ثوبیہ جبین مقدم اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے درمیان جاری سرد جنگ کا اختتام کی جانب گامزن ہے تاہم ابھی تک اختتام پذیر نہیں ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر (سابق) ثوبیہ جبین مقدم کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کابینہ سے فارغ کرنے کا اعلان کرکے باقاعدہ پریس ریلیز بھی جاری کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں صوبائی وزیر ثوبیہ جبین مقدم پر تین وجوہات

Read more

ستر ہزار میں طلاق، اسی ہزار میں دوسرا نکاح

لڑکی کی عمر محض پندرہ سال سے کم ہے۔ اس چھوٹی عمر میں اس کی دو شادیاں ہوچکی ہیں۔ دوسری شادی بھی گزشتہ شادی کی طرح سوائے ظلم و بربریت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے لڑکی میکے سے بھاگ کر تھانے آگئی اور ’پناہ‘ کی درخواست کردی جس پر پولیس نے ویمن سٹیشن منتقل کرکے قانونی کارروائی کی ابتداءکردی ہے۔

یہ کہانی کوہستان سے تعلق رکھنے والی بچی کی ہے۔ اس بچی کو دس سال کی عمر میں کشمیر کے کسی علاقے بیاہ کردیا گیا تھا۔ مذکورہ گھرانے سے شادی کرنے کے پیچھے کوئی بڑا معاہدہ نہیں تھا، لڑکی کے دادا نے صرف اتنا کہا تھا کہ میں نے اس لڑکے کو پسند کیا ہے لہٰذا اس کی شادی وہی پر کیا جائے۔ جس وقت شادی ہوئی اس وقت دادا دنیا میں نہیں تھے لیکن لڑکے والوں نے زبردستی شادی کرلی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ ان کی ’امانت‘ ہے۔

Read more

گلگت بلتستان میں جنسی زیادتی کے مقدمات میں بروقت فیصلوں کا احسن اقدام

عدالتی نظام کسی بھی ریاست میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر ریاست میں جزا اور سزا کا نظام صاف اور واضح نہ ہو تو طاقتور کے ظالم بننے میں کوئی روک نہیں ہو سکتی۔ اور ایسی ریاست میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام چلتا ہے۔ سستا اور فوری انصاف عدالتی نظام کا اہم جز اور بنیادی ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے سستا اور فوری انصاف اتنا عام نہیں ہے کہ اس کی شان

Read more

بجٹ کٹوتی، تقسیم اور خرچ

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن حکومت کو چار سال کا عرصہ پورا ہونے میں کچھ مہینے رہ گئے ہیں۔ آئندہ جون میں پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اپنا آخری اور پانچواں بجٹ پیش کرے گی۔ گزشتہ تقریباً چار سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کرائے ہیں جن میں بعض ان کے اپنے منصوبے ہیں جبکہ بعض منصوبے ایسے ہیں جو گزشتہ حکومت مکمل نہیں کرواسکی اور تاخیر کا شکار ہوگئی۔ وفاق میں میاں محمد نواز شریف کی بطور وزیراعظم موجودگی صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے لئے نیک شگون رہی جس کی وجہ سے چارسالوں میں بجٹ کی کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں صوبائی حکومت کو ہر وہ چیز فراہم کی اور ہر اس چیز کی منظوری دیدی جس کا صوبائی حکومت نے مطالبہ کیا تھا۔

Read more

اساتذہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں کیوں داخل کرائیں؟

سرکاری سکولوں سے بھاری مراعات اور تنخواہیں لینے و الے اساتذہ کے اپنے بچوں کا پرائیویٹ یا پبلک سکولوں میں زیرتعلیم ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اساتذہ کو سرکاری نظام تعلیم پر اعتماد نہیں ہے بالفاظ دیگر انہیں خود پر اعتبار نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو دیگر سکولوں میں داخل کراتے ہیں تاکہ ان کے بچے معیاری تعلیم حاصل کرسکیں جبکہ عوام کے بچے روایتی تعلیم ہی حاصل کریں۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ

Read more

عدالتوں نے کبھی بھی لیڈروں کو جنم نہیں دیا ہے

مقننہ اورعدلیہ کا تعلق کسی بھی ملک میں چولی دامن کے مانند ہوتا ہے، جہاں پر عوام کے منتخب نمائندے ملک کے بہتری اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے قوانین اور آئین بناتے ہیں جس کے تحفظ کے لئے عدلیہ اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ عدلیہ کے پاس اس بات کا بھی اختیار ہے کہ وہ مقننہ کو اس بات سے روکیں کہ کوئی قانون آئین کے خلاف نہ بنایا جائے جس میں عوامی بنیادی حقوق سلب ہوتے ہوں جبکہ عدلیہ کا نظام اور طریقہ کار بذات خود مقننہ تعین کرتی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان کی سیاحت دہشتگردی کی لپیٹ میں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کی دو مساجد میں گھس کر 49 نمازیوں کو شہید کردیا گیا۔ تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ ہوگا جہاں دنیا بھر میں امن و امان کے لحاظ سے معروف علاقے میں اس قسم کی وحشت بھری کارروائی کی گئی ہے کہ جس میں باقاعدہ کیمرہ لگا کر سوشل میڈیا میں لائیو دکھاتے ہوئے کارروائی کی گئی ہو۔ اس دردناک واقعہ کے مرکزی ملزم کی ’برنٹن ٹارنٹ‘ نام سے نشاندہی کی جارہی ہے

Read more

انڈین پائلٹ کی رہائی کے بعد وزیراعظم کا قوم سے تاریخی خطاب

پاکستان نے انڈین جنگی طیارہ کے ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بعد ’جذبہ خیر سگالی‘ کے تحت پائلٹ کو رہا کردیا۔ جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص ابھر آیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے مذاکرات کی دعوت دیدی۔ وزیراعظم کے قوم کے نام عزیز ہموطنوں اور برادران وطن کے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات میں جس طرح بگاڑ پیدا ہوا اور ایک جنگ کا خطرہ جس طرح سرپر منڈلانے لگا وہ کئی راز نہیں ہے۔

Read more

اندھیروں میں ڈوباہوا روشنیوں کا شہر

اگر عوامی ضرورت کی سب سے اہم ایجاد موجودہ دور میں دیکھا جائے تو بلب اور بجلی کی ایجاد ہے۔ جن کے باہمی تعلق کی وجہ سے گھروں کو رونق ملی اور شہروں میں چمک آگئی ہے۔ اگر چہ بجلی ایجاد ہونے سے اب تک عشرے نہیں بلکہ صدیاں گزری ہیں لیکن اس کے باوجود سب سے اہم ضرورت بجلی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بجلی کی فراہمی کو عوامی بنیادی حقوق کی فہرست میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی کی یہ ایک آسان مثال بن گئی جس کے اعداد و شمار سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور فراہمی کو تولا جاسکتا ہے۔گلگت بلتستان اپنے قدرتی وسائل کی وجہ سے محققین کے لئے ہمیشہ سے دلچسپی کا باعث رہا ہے۔ بعض اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ یہاں پر ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے جبکہ باقی اعداد و شمار اس بات پر متفق ہیں کہ گلگت بلتستان میں کم از کم 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اور 50 ہزار میگاواٹ کا یہ ہندسہ صرف پن بجلی کا ہے، جدید جنریٹرز، ہوا سے بجلی پیدا کرنا اور سورج کے ذریعے بجلی کی پیدا کرنے کی صلاحیتیں اس کے علاوہ ہیں۔ جن کو ساتھ شامل کرنے سے کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Read more

عمران خان مشرف کابینہ میں کیوں نہیں تھے؟

پاکستان تحریک انصاف کی وفاق اور دوصوبوں میں حکومت پر ناقدین کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔ اس سوال کا جواب ناقدین پر ہی چھوڑدیتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کا کتنا ہاتھ تھا؟ اور اس بیانیے کو لے کر وہ کتنی عوامی ہمدردی حاصل کرسکتے ہیں۔ عمومی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا عروج 2012 سے شروع ہوا جب انہوں نے شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی اور دیگر بڑے بڑے پہلوانوں کا دل جیت لیا تھا۔

2013 کے الیکشن میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی نہیں مل سکی البتہ خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی اور کئی اہم قلعوں میں اپنے سپاہیوں کو داخل کرانے میں کامیاب ہوگئی جن میں اسلام آباد، لاہور کراچی اور دیگر شاہی قلعے شامل تھے۔ اس دورانیہ میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کیا موجودہ اپوزیشن حقیقی نہیں ہے کیونکہ یہ اسمبلی میں بولتے ہیں اور حکومت کو کہتے ہیں کہ آپ قانون سازی کریں ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔ وہ تو اچھا ہوا کہ تحریک انصاف ابھی تک اپنے اس پرانے روپ سے باہر نہیں آسکی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک قانون سازی تک ہاتھ نہیں بڑھاسکی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پوری اسمبلی سے زیادہ طاقتور ہے

گلگت بلتستان اسمبلی کے سب سے متحرک رکن اور صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت اور ہوم سیکریٹری کے رویہ پر احتجاجاً استعفیٰ جمع کرادیاجو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کے تبادلے کے بعد واپس لیا گیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے خصوصی افراداپنے مطالبات کے حصول کے لئے اسمبلی کے باہر علامتی دھرنا دیے ہوئے تھے۔ اسمبلی میں اپوزیشن رکن نواز خان ناجی کی جانب سے سوال اٹھانے پر صوبائی وزیر قانون نے ان مطالبات کی سرکاری سطح پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

جس پر سپیکر جی بی اسمبلی فدامحمدناشاد نے مذکورہ دونوں ممبران کو حکم دیا کہ وہ یہی وضاحت خصوصی افراد کے دھرنے میں جاکر کریں تاکہ مطمئن ہوسکیں اور سردی میں مزید دھرنا دے کر بیٹھنے کی ضرور پیش نہ ہو۔ خصوصی افراد جن میں اکثر نابینا اور وہیل چیئرپر چلنے والے ہیں، اس لئے ان کے ساتھ خصوصی برتاؤ بھی لازمی تھا۔ دونوں ممبران دھرنے میں پہنچ گئے جو اسمبلی کے گیٹ کے باہر تھا اور اپنی وضاحت کرکے انہیں منتشر کررہے تھے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ وارد ہوئے اور اورنگزیب ایڈوکیٹ کی گفتگو کے دوران مداخلت کرتے ہوئے انہیں کہا کہ اس روڈ کو واگزار کرانا انتظامیہ کا کام ہے اور ہم اس کو واگزار کرائیں گے اسی توتومیں میں کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سکواڈ سے ایک سپاہی نے وزیر قانون کے گریبان کو بھی پکڑا۔

Read more

کامریڈ باباجان اور گرتی ہوئی اخلاقی دیواریں

گزشتہ سال کے اواخر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے گلگت سے کچھ صحافیوں کو اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے بلایا تھا جس کے اغراض و مقاصد کا علم نہیں تھا تاہم گمان پریس بریفنگ کی تھی لیکن صحافیوں کی تعداد بہت کم تھی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ آج معمول کا اجلاس یا پریس بریفنگ نہیں ہے بلکہ آپ لوگوں سے گلگت بلتستان کی بہتری کے لئے پولیس کا کردار اور رائے لینی

Read more

یوم یکجہتی کشمیر کا بائیکاٹ کیوں؟

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اور مظلوم کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے پاکستان نے سرکاری اور ریاستی طور پر باقاعدہ پانچ فروری کی تاریخ متعین کردی ہے جس میں ہر سال جلسے جلوسوں اور مظاہروں کے ذریعے کشمیری مظلوم عوام سے یکجہتی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اور اقوام متحدہ، عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے متحرک ہوجائیں اور اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں کردارادا کریں۔

گلگت بلتستان کے سیاسی حلقوں میں اس بات پر تشویش پائی جاتی رہی ہے کہ گلگت بلتستان تنازعہ کشمیر کا حصہ تھا تو شروع سے ہمیں کشمیر طرز پر مراعات کیوں نہیں دی گئیں جب ہم نے پاکستان کے آئینی صوبے کا مطالبہ کیا تو ہمیں صدارتی حکمناموں میں ٹرخایا گیا ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان امید کی آخری کرن تھی جس نے رواں سال کے شروع میں ہی ’گلگت بلتستان کے متنازعہ‘ ہونے پر مہر ثبت کردی۔ اس ساری تشویش کے پیچھے سب سے اہم بات یہی رہی ہے کہ مذکورہ سیاسی حلقے گلگت بلتستان کی مخصوص انتظامی حالت کو سمجھنے سے قاصر رہے، یا پھر جان بوجھ کر مخصوص انتظامی و آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

Read more

گلگت بلتستان میں صحت اصلاحات اور ڈاکٹروں کا رویہ

گلگت بلتستان مملکت پاکستان کا سب سے چھوٹا انتظامی یونٹ ہے جس میں استعداد کار، تجربات، اور بجٹ کی کمی کا مسئلہ گزشتہ صدی سے چلا آرہا ہے، اب سے چند برس قبل تک پورے گلگت بلتستان کا بجٹ ایک ارب بھی نہیں تھا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسے قابل ذکر حد تک پہنچادیا گیا ہے اور ہر آنے والی حکومت اپنا حصہ ڈالتی چلی گئی۔ یوں یہ اب بجٹ اب 17 ارب کے آس پاس آگیا ہے لیکن ملک کے دیگر تمام علاقوں سے یہ بجٹ اب بھی بہت کم ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان کا اپنا بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے سارا انحصار وفاقی حکومت پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کو امدادی اقدامات کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے۔

صحت کا شعبہ بلاواسطہ انسانی جانوں کے ساتھ منسلک ہے، جس میں ذرا سی دیر اور ذرا سی لاپرواہی بھی انسانی جان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ گلگت بلتستان گزشتہ چند سالوں سے امراض قلب کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہوگیا تھا، گلگت بلتستان میں امراض قلب کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ایک اندازے کے مطابق سالانہ 15 ہزار امراض قلب کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے مریضوں کو امراض قلب کا علاج اور دیگر سہولیات کم و بیش ایک ہزار کلومیٹر دور میسر تھی جو کہ صاحب استطاعت افراد کے لئے بھی کافی بھاری اور مہنگاثابت ہوتا تھا ایسے میں غریب مریضوں کا پوچھے تو کون؟

Read more

گلگت بلتستان اپنا بیانیہ فروخت نہیں کرسکا

گلگت بلتستان کے تین مسائل سیاسی جماعتوں سے حل نہیں ہوسکے اور انہیں آپس میں اتفاق و اتحادکے ذریعے چلانے کی بجائے انہیں لے کر سپریم کورٹ آف پاکستان تک پہنچنا پڑا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع ہونے والے کیسوں کی تعداد 33 کے قریب تھی جن میں سے ان تمام کیسوں کو پنڈنگ قرار دیا جو ذاتی نوعیت کے یا پھر کسی مخصوص نکتے کے گرد تھے۔ باقی تمام کیسوں کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 17 جنوری کو سنادیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 7 جنوری کا مذکورہ فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Read more

لاپتہ خوش بخت اور سوشل میڈیا

چند روز قبل سوشل میڈیا میں خبر چلی کہ گلگت بلتستان کے علاقہ غذریاسین سے تعلق رکھنے والی اورسیفی ہسپتال ناظم آباد کراچی کی نرسنگ اسسٹنٹ 22 سالہ خوش بخت مورخہ 04 جنوری 2019 کو پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئی۔ واقعہ کو کئی روز گزرنے کے باوجود تھانہ سچل پولیس نے تاحال مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز نہیں کیا۔ مغویہ کے ورثاءنے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ (رپورٹر کو) معلوم ہوا ہے کہ غذر کے علاقہ یاسین سے تعلق رکھنے والے زمیندار (والد) کی نوبیٹیوں میں سب سے چھوٹی بیٹی بائیس سالہ خوش بخت تقریباً ڈیڑھ سال قبل اپنی بڑی ہمشیرہ کے ہاں رحیم ویو کالونی ملیر آئی۔

خوش بخت نے سیفی ہسپتال واقع ناظم آباد میں ایک سال تک نرسنگ کی ٹریننگ لی اور وقوعہ سے تین روز قبل اس نے اسی ہسپتال میں اپنا انٹرن شپ شروع کیا۔ چار جنوری بروز جمعہ کو وہ حسب معمول اپنی رہائش گاہ سے دن تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہسپتال جانے کے لئے نکلی اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس روز وہ ہسپتال ہی نہیں آئی۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ نے اس کی غیرحاضری پراس کے ورثاءکو فون کرکے آگاہ کرنے تک کی بھی زحمت نہیں کی۔

Read more

گلگت کی پہلی انجینئرنگ یونیورسٹی اور تنازعہ اراضیات

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں سخت حفاظتی حصار میں پہلے فیکلٹی آف انجینئرنگ کا افتتاح کردیا گیا۔ گلگت سے چند کلومیٹر دور چھلمش داس کے مقام پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مذکورہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کا منصوبہ دو سال قبل سابقہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے دور میں منظور ہوا تھا، کروڑوں روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے میں دوکیمپسز یعنی گلگت اور سکردو کے لئے بھی تھا، تاہم بعد میں سکردو سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کیمپس ختم ہونے کی وجہ سے اس کے پی سی ون میں ترمیم کرکے اسے صرف گلگت تک محدود کردیا گیا۔

چند ماہ قبل ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فیکلٹی آف انجینئرنگ، جو مستقبل میں مکمل یونیورسٹی کی حیثیت رکھے گا، کے لئے تقریباً 88 کروڑ روپے منظور کیے تھے تاہم قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لئے سامنے اراضی کے حصول کا معاملہ درپیش تھا، چھملش داس کی ہزاروں کنال زمین اہالیان گلگت اور نومل کے درمیان متنازعہ تھی، جو نہ صرف عدالت میں زیر سماعت ہے، بلکہ دونوں اطراف سے باربار اپنی ملکیت قرار دے کر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

Read more

تعلیمی ایمرجنسی کی ضرورت

ریاست کی شہریوں پر بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک تعلیم ہے۔ تاکہ معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ہوسکے اور ہر فرد عزت مند، ذمہ دار شہری کے طور پر اپنے فرائض ادا کرسکے، اگر فرد بطور شہری اپنیذمہ داریوں سے آگاہ نہ ہوسکا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوتے ہیں ’کیونکہ افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر‘ ۔ معاشرے کے ترقی اور قوم کی تقدیر و تدبیر کو درست سمت میں ڈھالنا ذمہ دار شہریوں کا فرض ہوتا ہے۔ معاشرے میں تعلیم کا مقام دیگر ریاستیذمہ داریوں سے اس لئے بھی بلند ہے کہ تعلیم لوگوں کو جینے کا گر سکھاتی ہے اور اپنے حقوق و فرائض سے آشنا کراتی ہے، جو لوگ اپنیذمہ داریاں ادا کرنے سے نہیں کتراتے ہیں وہ لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لئے بھی ہر حد تک جانے کو تیار ہوتے ہے ں، انہیں اس بات کا علم ہوتا ہے کہ حقوق غصب کرنا ایک نشہ اور عادت ہے، اگر ایک صاحب فہم کے حقوق اتنی آسانی سے غضب کیے جاتے ہیں تو عام آدمی کے حقوق کا دفاع کون کرے گا؟

گلگت بلتستان گوکہ ملک بھر میں تعلیمی میدان میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے، دس اضلاع پر مشتمل گلگت بلتستان میں خواندگی کا سفر بہت تیز ہے۔ 1998 کے سروے کے مطابق جی بی کے مردوں میں خواندگی کی شرح 52 فیصد جبکہ خواتین میں خواندگی کی شرح 21 فیصد تھی۔ جبکہ 2013 میں شرح خواندگی کے حوالے سے کی گئی سروے کے مطابق مردوں میں خواندگی کی شرح میں اضافہ ہوتے ہوئے 70 فیصد اور خواتین میں خواندگی کی شرح 50 فیصد بتائی گئی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان سے کچھ مثبت خبریں

گلگت بلتستان کے لئے سب سے اہم، بریکنگ اور مثبت خبر یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے آئینی تشخص کے معاملے میں سٹیٹس کو بحال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یعنی گلگت بلتستان کی آئینی تشخص کو وسیع تر مفاد میں دبا دیا گیا۔ اب گلگت بلتستان دوبارہ 2009 میں پیپلزپارٹی کے دور میں متعارف کرائے گئے طریقہ کار اور نظام کے مطابق ہی چلے گا۔ اس مثبت پیش رفت کی وجہ سے نہ صرف عالمی

Read more

گلگت بلتستان کے آئینی تشخص کی تلاش

اپنے آئینی تشخص کی تلاش اور ملک کا آئینی صوبہ بننے ، عبوری صوبہ بننے، مقبوضہ کشمیر طرز کا سیٹ لینے یا پھر آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ لینے کے لئے دربدرگلگت بلتستان نازک موڑ پر آکر کھڑا ہوا ہے۔ نتائج پر لگی نظر سے ہٹ کر اس دوران ہونے والی موومنٹ بڑی اہمیت کی حامل رہی ہے ۔ بالائی اور زیلی ایوانوں اور فورموں میں سنجیدگی سے گلگت بلتستان زیربحث رہا۔گلگت بلتستان کی آئینی تشخصکا یہ معاملہ اس

Read more

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی بجھتی امیدیں

صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے نعرہ مستانہ بلند کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ گلگت بلتستان میں یکجہتی کشمیر منانے والوں کی ٹانگیں توڑدیں گے۔ وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے صاحب نے اخباری بیانات اور اظہار خیال میں کبھی کنجوسی سے کام نہیں لیا ہے اسی وجہ سے معمول کے بریفنگ کے علاوہ ان کی گفتگو اخبارات میں شہہ سرخیوں کا درجہ پاتی ہیں، اس سے قبل جب مسلم لیگ ن کی وفاق میں حکومت موجود تھی تب وزیرتعمیرات صاحب نے کہا تھا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کے نام پر ہمارے تین سال ضائع کرا دیے گئے ہیں اب مزید خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے۔

Read more

زِبان دینے والی زبانیں خود گونگی نہ ہوجائیں

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا اعلان ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے نئے بحث مباحثے شروع ہوچکے ہیں، تاہم یکساں نصاب تعلیم طویل المدتی منصوبہ ہے جس کے لئے ابتدائی سطح سے لے کر ہائیرایجوکیشن تک تمام کتب سے لے کر طریق تعلیم پر ازسرنوغور و خوض کیا جاسکتا ہے، یکساں نصاب تعلیم کی جانب قدم اٹھانا وفاقی حکومت کی تعلیم رغبتی اور تعلیم دوست ویژن اور فروغ کی جانب ایک قدم ہے، پانچ سالوں پر محیط حکومت اس دورانیہ میں کس حد تک کامیابی حاصل کرسکتی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن یہ قدم دیر آید درست آید کے مانند ہے۔

Read more

بلاول بھٹو کا دورہ گلگت بلتستان اور مقامی سیاست

پیپلزپارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کا چھ دنوں پر محیط طویل دورہ گلگت بلتستان اختتام پذیر ہوگیا، چھ روزہ اس تنظیمی دورے میں بلاول بھٹو زرداری نے گلگت ریجن کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ جبکہ ضلع استور اور بلتستان ریجن کے اضلاع کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک اور تنظیمی دورہ کرنے والے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

Read more

بھٹو ازم کی تشکیل نو

پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں اپنی دھاک بٹھادی، گلگت شاہی پولوگراؤنڈ میں تاریخ ساز جلسہ کرکے مخالف سیاسی جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹیبجادی ہے، بلامبالغہ کہاجاسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ ماضی کے کسی بھی جلسے سے بڑا تھا، اور شرکاءکا جوش و خروش دیدنی تھا، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو اس بات پر بھی مبارکباد دی جاتی ہے کہ جلسے کے دوران بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، جو کہ دیگر جماعتوں کے جلسوں میں اکثر ہوتا ہے۔

Read more

اسلام آباد ائیرپورٹ پر تضحیک اور بلاول بھٹو کا دورہ گلگت

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی سروس پر ملک بھر میں تبصرے جاری ہیں، پاکستان کے ایوان بالا کے ہر اجلاس میں پی آئی اے پر بحث شروع ہوتی ہے اور اسی بحث پر اجلاس اختتام پذیر ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان کے ساتھ پی آئی اے کاسلوک شروع سے قابل اعتراض رہا ہے، موسم کی خرابی کے بہانے، مہنگے ٹکٹ، سہولیات کا فقدان، مسافروں کے سامان کو کہیں اور چھوڑ کے مسافر کو کہیں اور پہنچانا اور مسافروں کو کئی

Read more

تعلیم دوست فورس کمانڈر

میجر جنرل احسان محمود خان حال ہی میں گلگت بلتستان میں فورس کمانڈرتعینات ہوئے ہیں۔ مختصر عرصے میں انہوں نے مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے اور شرکت کرکے اپنا پیغام عام کردیا ہے۔ گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے میجر جنرل احسان محمود خان کے اس مختصر دورانیے میں یہ تبدیلی بھی دیکھی کہ پہلی مرتبہ جنگ آزادی کے غازیوں کو مرکزی تقریب میں بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت لایا گیا۔ یہ ان غازیوں کی قربانیوں کا نعم البدل تو نہیں مگر ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے۔

گزشتہ دنوں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجرجنرل احسان محمود خان نے گلگت کے صحافیوں کے ساتھ ایک تعارفی نشست رکھی۔ قریباً ایک بجے ایف سی این اے کا مہمان خانہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا۔ میجر جنرل احسان محمود خان نے تمام صحافیوں سے بالمشافہ ملاقات کی اور مختصراً تعارف بھی کرایا۔ غیر رسمی ملاقات میں دوطرفہ معاملات میں گفت وشنید ہوئی۔ صحافیوں کی جانب سے جی بی این ایس کے صدر ایمان شاہ صاحب۔ پریس کلب گلگت کے صدر اقبال عاصی صاحب اور یونین آف جرنلسٹ کے صدر خالد حسین صاحب نے نمائندگی کی اور صحافیوں کودرپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ جبکہ فورس کمانڈر کے ساتھ بعض معاملات میں سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے معاونت کی۔

Read more

بحران، مراعات، الزامات اور تحقیقات

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کو تین سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ ن گزشتہ تین سال وفاقی ن لیگی حکومت کے چھتری تلے ترقیاتی کاموں کو بھرپور انداز میں مکمل کراتی نظر آئی۔ نو ارب کے ترقیاتی بجٹ کے بڑھاکر سترہ ارب تک کردیا گیا۔ متعدد ایسے منصوبے جو گزشتہ کئی سالوں سے نامکمل تھے ان کو بھی مکمل کردیا گیا۔ لیکن جونہی وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت تبدیل ہوکر پاکستان

Read more

گلگت بلتستان: ٹیکس ایمنسٹی اور گندم سبسڈی کا خاتمہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جس میں سیاسی رہنماﺅں نے ان سے ملاقات کرکے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ۔ صدر مملکت نے سیاسی اور سماجی شخصیات کے اس مطالبے پر کہا کہ میں نے سرتاج عزیز کی سفارشات نہیں پڑھے ہیں، ان پر غور و خوض کرنے اور باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی اس پر کوئی موقف اپنا سکتا ہوں۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے

Read more

گلگت میں چڑیلیت کی تشکیل

دنیا کا ہر نظریہ ایک مخصوص پس منظر میں ا بھرتا ہے اور زبان کے ذریعے اظہار پاتا ہے۔ یہ زبان ہی ہے جس کے ذریعے سے دنیا تو موجوئی تجربات اور اجتماعی فکر کے استعارات کی تشکیل کی جاتی ہے۔ ایک کمزور معاشرے میں یہ رجحان ہوتا ہے کہ غلط عقیدے کی وجہ سے کمزور استعارے کی تشکیل کرتے ہیں۔ گلگت کا معاشرتی ساخت اتنا کمزور ہے کہ اس کے پاس ہمت نہیں کہ اپنے اندر کی تلخ حقیقتوں کو عیاں کریں۔ اس لئے اور حقیقت کو عیاں کرانے کی بجائے اس پر پر دہ ڈالے رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں گلگت میں چڑیلوں کے تصور کی تشکیل کی گئی تاکہ کمزور معاشرتی اقدار اور پدرشاہی روایات کو چھپایا جاسکے اور معاشرے کے مردوں سے منکر خواتین کو قابو کیا جاسکے۔

گلگت میں اس موضوع کو ”چڑیلیت“ تک محدود کردیا گیا ہے کیونکہ چڑیلوں کے پاس نہ ہی جادوئی قوت ہوتی تھی اور نہ ہی جادو ٹونے کا استعمال کرتی تھیں۔ چڑیل کے تصورکی ایک خصوصیت یہ ہے کہ چڑیل کو بنانے میں مرد کا کوئی حیاتیاتی یا جسمانی کردار نہیں ہوتا ہے تاہم مردوں کے چڑیلیت کے تصورکی تشکیل میں اہم کردار ہوتا ہے۔ ایک بوڑھی چڑیل اپنی روحانی (منفی ) خصوصیات کو اپنی بیٹی یا پوتی میں منتقل کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں برائیاں عورت سے جبکہ اچھے اقدار کو مردوں سے منسوبکیے جاتے ہیں۔

Read more

عورت شجر ممنوعہ

ایک ایسے وقت میں جب دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اور ٹکراکے بازی لینے والے مفکرین ففتھ جنریشن جیسی جنگ کی پیشنگوئی کرچکے ہیں، اور باقاعدہ عالمی سطح پر تہذیبوں پر قابو پاتے ہوئے زیر اثر لانے کے عملی اقدامات میں مصروف ہوچکے ہیں، ایسے وقت میں گلگت بلتستان کے ثقافت کے حوالے سے ایک لہر دوبارہ اٹھ گئی ہے۔ اس لہر کوزیر بحث لانے میں قومی ٹی وی چینل کی اینکر صنم بلوچ کا گلگت میں منعقد ہونے والا

Read more

الجہادٹرسٹ بنام وفاق پاکستان

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین اور گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ 1999 میں سنایا گیا یہ فیصلہ اس حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا کہ کسی بھی اعلیٰ فورم نے شمالی علاقہ جات (2009 سے پہلے کا نام) کے حوالے سے کوئی فیصلہ سنادیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں یہ کیس الجہادٹرسٹ نامی تنظیم نے

Read more

زمین متنازعہ ہے یا عوام

گلگت بلتستان میں ’متنازعہ حیثیت‘ کا استعمال متعدد مواقعوں پہ ہوتا ہے، بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے اسے عمر بھر کے روگ کے طور پر پالا ہوا ہے، اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے آئینی حقوق اور متنازعہ حیثیت ہی یاد رہتی ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وفاقی مہمانوں کے سامنے ’متنازعہ حیثیت‘ کارونارونا ہی اہم موقع ہوتا ہے اور وہ یہاں پر ہماری بات سن کر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جاکر ایسی دھواں دار تقریر کریں

Read more

گلگت بلتستان میں اعلیٰ افسروں کے لئے تاحیات مراعات کا کڑوا فیصلہ

عوام میں غیر مقبول فیصلے ہمیشہ چھپ کے کئے جاتے ہیں، تاکہ عوام کا ردعمل سامنے نہ آسکے لیکن باوجود اس کے ،ساری دنیامان چکی ہے، کہ جدید دور میں معلومات کو صرف چند لمحات کے لئے ہی دبایا جاسکتا ہے جلد یا بدیر ایسے فیصلے عوام تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت نے بھی ایک ایسافیصلہ شاید رات کی تاریکی میں ہی کردیا ہے کیونکہ اب تک جتنے بھی کابینہ اجلاس ہوئے ہیں ان کے بعد صحافیوں

Read more

دیامر سانحہ اور اجتماعی ذمہ داری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع دیامر میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک درجن سے زائد تعلیمی اداروں پر حملہ کیا ہے جن میں بعض سکولوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی ہے اور بعض سکولوں کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا ہے۔ واقعہ جمعرات اور جمعے کے درمیانی شب کو پیش آیا ہے۔ اس تخریبی کارروائی میں 11گرلز سکولوں اور 2 زیر تعمیر پبلک سکولز(آرمی کے ماتحت سکول) کو بیک وقت نشانہ بنایا ہے اور عمارت کے اندر گھس کر

Read more

آغا خان : ڈائمنڈ جوبلی سے ڈائمنڈ جوبلی تک

منصب امامت کے 60 سال مکمل ہونے پر مکتب اسماعیلیہ میں ڈائمنڈ جوبلی منانے کا رواج ہے۔ جس سال 60 سال پورے ہوجائیں اس سارے سال مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے۔ ان تقاریب کا بنیادی مقصد خوشی اور اپنے امام سے محبت کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ 1946 میں سرسلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کا ڈائمنڈ جوبلی منایا گیا۔ سرسلطان محمد شاہ آغا خان سوئم قیام پاکستان کی تحریک میں صف اول کے رہنماؤں میں شمار

Read more