کراچی کے بادشاہ گر بنام عوام اور بھتہ

پچھلے تیس سال، کراچی میں ہمارا بادشاہ گری کا سیاسی تجربہ بہت ہی کامیاب رہا۔ اس لئے اسے جاری رکھا جائے گا۔ بالکل ایسے ہی جیسے ہمارے بادشاہی اور بادشاہ گری کے باقی تمام تجربات بہت کامیاب رہے ہیں اور وہ بھی ہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عوام اور سیاستدانوں کی ایک قلیل تعداد، جو ہمارے اس تجربے سے مفید ہوئے یا وہ ہمارے دوسرے تجربات، پالیسیوں اور ہماری موثر ٹویٹر سروس کی وجہ سے مکمل آگاہ ہیں، وہ تو ہماری شاندار کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔ اور ہمارے اسی تجربے کو کراچی میں دہرانے کے حامی بھی ہیں۔ لیکن عوام کی ایک بھاری اکثریت اور کچھ سیاست دان جو ہماری شاندار ٹویٹر سروس کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یا جنہیں ہم نے گھاس نہیں ڈالی وہ واویلا مچاتے رہتے ہیں۔ اور کراچی میں لاشوں کی تعداد اور امن یا کاروبار کی بربادی کو بنیاد بنا کر ہماری بادشاہی اور بادشاہ گری کے فن کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں۔ میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کی باتیں بد نیتی پر مبنی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو اس بد نیتی کے ساتھ وطن دشمنی اور غداری کے جرم (الزام نہیں ) کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اور آہنی ہاتھوں کا قانونی ہونا یا نہ ہونا ایک ہی بات ہے۔

Read more

کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو سے منسوب جامعہ قانون کی لاقانونیت

پہلے لاقانونیت کا بازار گرم ہوا تو شہر میں "جنگل کا قانون ” نافذ کرنے کے بارے میں باتیں ہوئیں۔ پھر لاقانونیت انتہا کو پہنچی تو کہا گیا کہ "سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی قانون ہوتا ہے”۔ اور اب بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ انتہا کی حدوں کو پھلانگ کر بہت ڈھٹائی سے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ "جس کی لاٹھی اس کی بھینس” کی نئی مثال وزیراعلیٰ ہاوس کراچی سے چند فرلانگ کے فاصلے پر

Read more

کتنے آسان ہیں جال پھیلانے

کراچی سے ایک دوست کا فون آیا وہ مجھ سے پوچھنے لگے آپ کے صوبہ کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو کس نے مشورہ دیا تھا کہ وہ انتخابی مہم جوئی کا آغاز کراچی سے کریں۔ سابق صوبے دار صاحب بہادر کراچی میں خواص کی حیثیت سے آئے، مزار قائد پر حاضری بھی رسمی سی لگی۔ کاش وہ عوام میں آتے اور دعوے کرتے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کو مکمل طور پر مایوس کیا۔ ان کو عبوری حکومت

Read more

شہباز شریف کی کراچی سیاست

منظور پشتین لاہور میں اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ البتہ منظور پشتین کے ساتھ جو سلوک لاہور انتظامیہ نے کیا۔ اس کا سیدھا نقصان شہبازشریف کو ہوا ہے۔ نصرت جاوید نے اپنے کالم میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ شہباز شریف نے بطور قومی لیڈر سامنے آنے کے  اپنے امکانات کم کر لیے ہیں ۔ شہباز شریف اپنی سیاسی لانچنگ کراچی سے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صورتحال آئیڈیل ہے ایک بڑا میٹروپولیٹن شہر۔

Read more

پاکستان میں شراب نوشی کے معاملات

پاکستان میں گزشتہ دنوں سکاچ وہسکی کی ایک بوتل قومی منظر پر چھائی رہی۔ 30 اکتوبر کو حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن دارالحکومت اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے احتجاجی دھرنا دے کر پورے شہر کو بند کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ احتجاجی ہجوم کو روکنے پر مامور پولیس نے تحریک انصاف کے ایک لیڈر کی کار سے جانی واکر ڈبل بلیک کی ایک بوتل برآمد کر لی۔ پاکستان میں بہت

Read more