جنرل عبدالرشید دوستم: افغانستان میں ایک مزدور سے وار لارڈ اور پھر مارشل تک کا سفر

بدھ کو افغانستان کے نئے مارشل جنرل عبدالرشید دوستم نے فوجی اعزاز سے نوازنے کی تقریب میں افغان حکومت اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر وہ ’مارشل‘ کا تجربہ دیکھنا چاہتے ہیں تو اُنھیں چھ مہینے کا وقت دیں اور اس دوران وہ طالبان کا صفایا کرسکتے ہیں۔

Read more

دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں سیکس کے مناظر کیسے فلمائے جاتے ہیں؟

ٹی وی پر سیکس دکھانے کا طریقہ تبدیل ہو رہا ہے۔ پردے کے پیچھے کیا ہوتا ہے اور سماجی دوری کے لحاظ سے بنائے گئے سیٹس پر سیکس کے مناظر کی فلم بندی کیسے ہو سکتی ہے؟ جاننے کے لیے پڑھیے یہ رپورٹ۔

Read more

سلطنت عثمانیہ کا توپ خانہ جس نے اسے سُپر پاور بنا دیا، ترکوں کی جنگی تاریخ کے عروج و زوال کی کہانی

عثمانیوں کا قسطنطنیہ فتح کرنا ایک مثال ہے کہ سنہ 1450 تک توپیں محاصروں پر مبنی جنگوں کے لیے فیصلہ کُن ہتھیار بن چکی تھیں۔ سلطنتِ عثمانیہ نے اس زمانے کی جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنے یورپی مخالفین پر برتری حاصل کر لی تھی۔

Read more

ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ: چار ورلڈ کپس میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے سمیع اللہ کو ’فلائنگ ہارس‘ کا خطاب کس نے دیا؟

سنہ 1975 میں ملائشیا میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا جس پر جرمن ٹیم کے کوچ پال لیزیک نے ایک بیان دیا کہ سمیع اللہ فلائنگ ہارس نے ہماری ٹیم کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

Read more

کرکٹ میں سلیجنگ: کھیل کے میدان میں فقرے بازی کے چند دلچسپ واقعات

دنیا کے کئی بڑے کرکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ حریف کھلاڑی پر فقرے بازی اگر اخلاقی حد میں ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ لیکن کسی کی فیملی یا رنگ و نسل سے متعلق غیر اخلاقی زبان اور اشاروں کا استعمال کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

Read more

25 سال پہلے 8000 بوسنیائی مسلمانوں کو کیسے قتل کیا گیا؟

آج سے 25 سال قبل 11 جولائی سنہ 1995 کو بوسنیائی سرب فوجیوں نے بوسنیا ہرزیگووینا میں سربرینیکا کے قصبے پر قبضہ کر لیا اور دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں منظم انداز میں 8000 سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کر ڈالا۔

Read more

’دی گریٹ گیم‘: قراقرم کی چوٹیوں کے سائے میں روسی اور برطانوی جاسوسوں کی آنکھ مچولی

یاد رہے کہ جن پہاڑی سلسلوں میں آج چین اور انڈیا آمنے سامنے ہیں وہاں پہلی بار بڑی عالمی طاقتیں آمنے سامنے نہیں آئی ہیں۔ ماضی میں یہ علاقہ روس، چین اور برطانوی انڈیا کے درمیان ایک بڑی کشمکش دیکھ چکا ہے۔

Read more

عبدالستار ایدھی اور کراچی کے ایک ’لاوارث بچے‘ کی کہانی جو اب خود چار بچیوں کا باپ ہے

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی آج چوتھی برسی منائی جا رہی ہے۔ ایدھی سینٹر کراچی میں پل کر جوان ہونے والے بدر نامی نوجوان آج خود چار بچوں کے باپ ہیں مگر ایدھی صاحب کی یاد آج بھی ان کے دل میں سمائی ہے۔

Read more

کسووری: لاہور کے چڑیا گھر کا وہ نایاب پرندہ جسے 50 سال میں کوئی جیون ساتھی نہ مل سکا

کسووری جتنا حسین ہے، اتنا ہی خطرناک بھی ہے کیونکہ اپنی مضبوط ٹانگوں کے ایک ہی وار سے کسووری اپنے مخالف کو جان لیوا گھاؤ دے سکتا ہے، چاہے وہ انسان ہی کیوں نہ ہو۔

Read more

سلطانہ ڈاکو اور برصغیر کے چند مشہور ’لٹیروں‘ کی داستانِ حیات

سلطانہ ہر ڈاکے کی منصوبہ بندی بڑی احتیاط کے ساتھ کرتا اور ہمیشہ کامیاب لوٹتا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے نڈر طریقے سے ڈاکہ ڈالتا تھا۔ وہ خون بہانے سے حتیٰ المقدور گریز کرتا لیکن اگر کوئی شکار مزاحمت کرتا تو وہ ان کو قتل کرنے سے دریغ نہیں کرتا تھا۔

Read more

1999 کا ورلڈکپ فائنل: پاکستان کی اذیت ناک شکست سے جڑی تلخ یادیں اور اگر یہ میچ جیت جاتے تو۔۔۔

دل کا کیا ہے، دل مان بھی جائے لیکن جب دو دہائیوں میں پانچ مرتبہ ایک ہی کرتب دہرایا جائے، تو خفگی بنتی ہے۔ لارڈز کے میدان پر کھیلے گئے اس فائنل نے واقعات کے ایک ایسے تسلسل کو جنم دیا جو آج تک تھم نہیں سکا۔

Read more

اردو زبان کی تاریخ پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث: ’ہماری قومی زبان کے نام پر داغ کون لگا رہا ہے؟‘

اردو زبان کے وجود میں آنے سے متعلق یہ بحث شاید سوشل میڈیا پر زیادہ دیر نہ چلتی اگر عروج اورنگزیب داغ کے شعر کا سر پیر توڑ کر ٹویٹ نہ کرتیں۔۔۔

Read more

صفیہ شیخ: منشیات کی عادی شدت پسند خاتون تک پولیس کیسے پہنچی؟

صفیہ جب سنہ 1983 میں پیدا ہوئیں تو اس کا نام مشیل ریمسڈن رکھا گیا تھا اور پھر 2007 میں اس نے اپنے پڑوس میں رہنے والے ایک گھرانے کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا تھا۔

Read more

نسیم یوسفزئی: آسمانوں کو چھونے والے پاکستانی آرٹسٹ کباڑ سے کیا کچھ نہیں بنا سکتے

نسیم یوسفزئی نے اپنے تخلیقی سفر کا آغاز قلم سے کیا، کام کرتے کرتے وہ بجلی سے کھیلنے لگے اور اب وہ کباڑ خانے پہنچ گئے ہیں۔ نسیم کی عمر اب 50 برس سے زیادہ ہو چکی ہے لیکن ان کے شوق کا کوئی مول نہیں اور آج بھی وہ اپنا کام اتنی ہی چستی اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں جیسے وہ اپنی جوانی میں کیا کرتے تھے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ 1995 کی یومِ پاکستان کی

Read more

دردانہ انصاری کا دنیا کے سب سے گہرے مقام تک سفر: جب ماریانا ٹرینچ کے اوپر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا

یہ 29 مئی 2020 کی بات ہے۔ تقریباً 29 گھنٹوں کے ہوائی سفر اور کووڈ 19 کی وجہ سے ہر پورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد میں اور یورپ سے پانچ لوگوں کی ایک ٹیم امریکی فوجی جزیرے گوام پہنچی۔

ہمیں مخصوص سیکیورٹی کے ساتھ ایک ہوٹل میں دو دن کے لیے تقریباً بند کر دیا گیا۔ رات کا وقت تھا، کچھ زیادہ دیکھ نہیں پائے۔ لیکن ہر اہلکار فوجی وردی میں ملبوس، یہاں تک کہ ہمارا سامان کمروں میں لے جانے سے لے کر اگلے تین دن تک ہمارے کمروں کے باہر کھانے کے ڈبے رکھنے والے بھی فوجی ہی تھے۔

اللہ معاف کرے لیکن دو راتیں اور تین دن گوانتانامو بے کا سما ذہن میں گھوم گیا اور ڈبوں میں کھانا دیکھا تو ہم ٹیم کے ممبران ایک دوسرے کو کھانے کی تصویریں کھینچ کھینچ کر بھیجتے اور ہنستے رہے لیکن نقاہت سے تقریباً بلبلا اُٹھے۔

Read more

پشاور ریڈیو سٹیشن کی یادیں اور باتیں: کیا انگریز نے حجروں میں ریڈیو سیٹ جاسوسی کے لیے نصب کیے تھے؟

پشاور میں پہلا ریڈیو ٹرانسمیٹر دوسری عالمی جنگ سے پہلے ریڈیو کے موجد کوئلمو مارکونی نے نصب کرایا تھا اور اس کے ساتھ 30ریڈیو سیٹس بھی تحفے میں دیے تھے۔ لیکن کیا یہ ریڈیو سٹیشن اور ریڈیو سیٹ لوگوں کو اطلاعات و معلومات فراہم کرنے اور انٹرٹینمنٹ کے لیے تھے یا اس کے پیچھے جاسوسی جیسے کوئی اور بھی مقاصد تھے؟

ریڈیو سٹیشن لندن سے پشاور کیسے پہنچا؟

کہانی شروع ہوتی ہے سنہ 1931 سے جب برصغیر کے شمال مغربی سرحدی صوبے سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے معروف سیاستدان عبد القیوم خان گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ کے دورے پر گئے اور وہاں ان کی ملاقات ریڈیو کے موجد کوئلمو مارکونی سے ہوئی۔

Read more

جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کا انتقال: کارل مارکس سے مولانا مودودی تک سفر

کراچی میں تازہ وارد ایک نوجوان سید منور حسن کی خدمت میں حاضر ہوا، ٹٹول کر جیب سے ایک رقعہ نکالا اور جھک کر انھیں پیش کر دیا۔ سید صاحب نے دیکھے بغیر اِسے میز پر ڈالا، کچھ دیر کے لیے دراز ٹٹولی، فارغ ہو کر اچٹتی سی ایک نگاہ رقعے پر ڈالی اور اٹھ کھڑے ہوئے۔

اٹھتے اٹھتے جیسے انھیں کچھ یاد آیا اور انھوں نے نگاہ التفات کے منتظر اجنبی کی طرف دیکھا اور بلا تمہید بولے کہ پھر چلیں؟
’کہاں؟‘
’ہمارے ہاں یہ وقت ظہر کی نماز کا ہوتا ہے۔‘

سننے والے نے اس مختصر جملے میں بے تکلف شگفتگی میں لپٹی ہوئی طنز کی گہری کاٹ کو محسوس کیا، ان کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز ادا کی اور سوچا، اس شخص کے ساتھ بات کرنا کتنا مشکل ہے۔

Read more

میڈم نورجہاں کی زندگی پر ایک نظر: اللہ وسائی کو محض 18 برس کی عمر میں ’ملکہ ترنم‘ کا خطاب کس نے دیا؟

انڈیا اور پاکستان کی فلمی صنعت کی بہت سی شخصیات کو ان کے چاہنے والوں نے ایسے خطابات سے نوازا ہے جو ان کی شخصیت کے ساتھ مخصوص ہو گئے ہیں اور جب وہ خطاب زبان پر آتا ہے ذہن پر اس شخصیت کا نام دستک دینے لگتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر ہم ‘پری چہرہ’ کہیں تو ذہن میں نسیم بانو کا نام ابھرتا ہے۔ ‘ملکۂ موسیقی’ کے ساتھ روشن آرا بیگم کا نام مخصوص ہے۔

‘عوامی اداکار’ کہیں تو ذہن میں علاؤالدین کا نام آتا ہے۔ ‘آہو چشم’ کا خطاب راگنی کی یاد دلاتا ہے، ‘دختر صحرا’ ریشماں کہلاتی ہیں اور ‘ملکۂ جذبات’ نیر سلطانہ، ‘شہنشاہ غزل’ مہدی حسن کو کہا جاتا ہے تو ‘چاکلیٹی ہیرو’ وحید مراد کہلاتے ہیں۔

Read more

جنریشن زی: زومرز کون ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کے لیے دردِ سر کیوں ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی ان کے منصوبے کے مطابق نہیں ہو سکی۔ ان نو عمر ایکٹیوسٹس کو مبینہ طور پر امریکی صدر کی انتخابی مہم کو برباد کرنے کے لیے ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے پیش گوئی کی تھی کہ 20 جون کو امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ریکارڈ تعداد میں صدر ٹرمپ کے حامی انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے۔

لیکن یہ جلسہ اس وقت شہ سرخیوں میں آیا جب 19،000 نشستوں پر مشتمل سینٹر کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ خالی رہا۔

یہ بات کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ کے انتخابی جلسے میں حاضرین کی کم تعداد میں شرکت نوعمر ٹک ٹاکرز اور کورین پاپ میوزک یا کے پاپ کے شائقین کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Read more

ڈیرل ہیئر: ’اکھڑ مزاج‘ کرکٹ امپائر سے ایشیائی ٹیموں کو شکایت کیوں تھی؟

آسٹریلوی کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر کا نام سنتے ہی یقیناً پاکستانی شائقین کے ذہنوں میں سال 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا گئے اوول ٹیسٹ کی تلخ یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔

یوں تو ڈیرل ہیئر کو بین الاقوامی امپائرنگ چھوڑے ہوئے 12 سال ہو چکے ہیں لیکن انھیں اب بھی ایک متنازع امپائر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

اس کی وجہ صرف اوول ٹیسٹ ہی نہیں کیونکہ ڈیرل ہیئر سے منسلک تمام ہی تنازعات کا تعلق دیگر ایشیائی ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں سے بھی تھا۔

اس تحریر میں ہم متنازع آسٹریلوی امپائر سے جڑے تنازعات کا جائزہ لیں گے اور شائقین کے ذہنوں میں یہ گردش کرنے والے اس سوال کا جواب بھی تلاش کریں گے کہ آخر ایشیائی ٹیمیں ہی کیوں؟

Read more

لداخ: وہ علاقہ جس پر خلیفہ ہارون الرشید کی بھی نظر تھی

اکسائی چِن کا مطلب ہے ’سفید پتھروں کا صحرا‘۔ دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں واقع یہ وہ علاقہ ہے جہاں تبت، لداخ اور سنکیانگ کی سرحدیں ملتی ہیں اور آجکل ایک بار پھر چین اور انڈیا کی فوجیں آمنے سامنے ہیں۔ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو انڈیا اور چین جیسے بڑے ممالک کا اس جغرافیائی طور پر دشوار گزار خطے میں مد مقابل آنا انوکھی بات نہیں۔ مؤرخین نے لکھا ہے کہ ’لداخ کی گزشتہ

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشہور بغاوتیں: کبھی کپتانوں کا سخت رویہ، کبھی معاوضوں کا تنازع

پاکستانی کرکٹ ٹیم جہاں میدان میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاتی رہی ہے وہیں میدان سے باہر کے تنازعات بھی اسے ہر دور میں گھیرے میں لیتے رہے ہیں۔ ان تنازعات نے اکثر بغاوت کا روپ دھارا ہے۔

کبھی کپتانوں کا سخت رویہ اس کا سبب بنا تو کبھی معاوضوں میں اضافے کا معاملہ اتنی گمبھیر صورتحال اختیار کر گیا کہ کھلاڑیوں نے نہ کھیلنے تک کی دھمکی دے ڈالی۔

جب بھٹو نے کاردار سے آنکھیں پھیر لیں

یہ 1976 کی بات ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی۔ اس وقت عبدالحفیظ کاردار پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر تھے۔ وہ پاکستانی کرکٹ میں سیاہ سفید کے مالک تھے۔

وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے ان کے برسوں پرانے تعلقات سب کو اچھی طرح معلوم تھے۔ وہ پنجاب کی حکومت میں وزیرخوراک بھی رہے اور بھٹو کے کہنے پر ہی انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

Read more

لاڑکانہ کے میکنک کے بیٹے کی سی ایس ایس افسر بننے کی کہانی

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے زوہیب قریشی کے لیے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنا کوئی پھولوں کی سیج نہیں تھی بلکہ ایک مشکل اور تکلیف دہ سفر تھا۔ جس کے ہر قدم ایک نئی مشکل اور پہلے سے زیادہ جدوجہد درکار تھی۔ زوہیب قریشی کا سی ایس ایس میں کامیابی کا نمبر 260 واں ہے۔ اکتوبر سے شروع ہونے والی تربیت مکمل کرنے کے بعد وہ لینڈ اینڈ ریونیو کے محکمے میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

زوہیب قریشی نے اپنی کہانی بی بی سی کے لیے صحافی زبیر خان کو سنائی ہے۔ ان کی کہانی ان کی ہی زبانی۔

Read more

چیمپینز ٹرافی فائنل 2017: پاکستان کی انڈیا کے خلاف شاندار فتح کا جشن آج بھی جاری ہے

18 جون 2017 تھی۔ پاکستان نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی اور پورا پاکستان جھوم اٹھا تھا۔ جمعرات کی صبح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ اور پاکستانی شائقین کو ٹھیک تین سال پہلے آج ہی کے دن منعقد ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں انڈیا کے خلاف شاندار کامیابی کی یاد دلائی تو ملک میں ایک بار پھر اُس جیت کی خوشی تازہ ہو گئی۔ اس موقع پر اس

Read more

ریپ کی گئی بچی سے ملزم کی موجودگی میں تفتیش ’انہونی بات‘ نہیں؟

’مجھے پتا ہے تمھارا اس کے ساتھ افیئر تھا اور تم اپنی مرضی سے اس کے پاس آتی جاتی رہی ہو۔‘
لاہور کے تھانہ شاہدرہ کے ایک بند کمرے میں ایک خاتون سب انسپکٹر 15 سالہ انعم (فرضی نام) سے یہ کہتے ہوئے ان کا بیان قلمبند کرنا شروع کرتی ہیں۔

انعم اور ان کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ اسے ڈیڑھ سال تک ریپ کیا جاتا رہا۔ اس واقعے سے ایک دن قبل آنے والی میڈیکل رپورٹ میں انعم سے ریپ کی تصدیق ہو چکی تھی اور اس دن وہ اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے والدہ کے ہمراہ تھانہ شاہدرہ میں موجود تھیں۔

Read more

جاوید اختر کی بی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو: فلمی نغموں سے اکتاہٹ، گلزار سے تعلقات اور بالی وڈ کے گانوں میں گورے رنگ کا سحر

ایک مذہب کے متعلق تنقید کی تو دوسرے مذہب کے لوگوں نے گھیرا۔ دوسرے مذہب سے متعلق تنقید کی تو پہلے والوں نے گھیر لیا۔

اگر کوئی پوچھے کہ کیا نغمہ نگار جاوید اختر صرف ایک طبقے یا برادری پر ہی تنقید کرتے ہیں تو جواب میں جاوید اختر اپنا ایک گیت سنا سکتے ہیں: ’جانم دیکھو لو، مٹ گئی دوریاں، میں یہاں ہوں , یہاں ہوں، یہاں۔‘

جاوید اختر اپنی ہی تنقید میں اتنے ’بہادر‘ نظر آتے ہیں کہ وہ یہاں اور وہاں یعنی دونوں طرف گِھر جاتے ہیں۔

اپنے تیور میں ’شعلہ پن‘ اختیار کرنے والے جاوید اختر کو منطقی باتوں اور سیکولرازم کو اہمیت دینے کے لیے جون سنہ 2020 میں رچرڈ ڈاکنز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Read more

بالی وڈ: وہ فلمی ستارے جنھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ اپنے ہاتھوں کیا

بالی وڈ میں یہ پہلی خودکشی نہیں

سوشانت سے پہلے بھی بہت سے معروف فلمی ستاروں نے اپنی زندگی وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لی ہے۔

اس رپورٹ میں ہم ایسے ہی فنکاروں کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔

Read more

سیکس تھیراپسٹس کو کیسی کیسی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں؟

انتباہ: نتاشا پریسکی کی بی بی سی تھری سے اس گفتگو میں جنسی مسائل پر کھل کر بات کی گئی ہے جو صرف بالغوں کے لیے پڑھنا مناسب ہے۔

جنسی مسائل کا علاج کرنے والے دیگر سیکس تھراپِسٹ کی طرح پیٹر سیڈنگٹن کی اپنے مریضوں سے گفتگو ہمیشہ خفیہ رہتی ہے اور وہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچانا چاہیں گے۔

اپنےمریضوں کی جو کہانیاں وہ مندرجہ ذیل تحریر میں بیان کر رہے ہیں ان کی بنیاد نوجوان افراد کے ساتھ سالہا سال سیکس تھیراپسٹ کے طور پر ان کے کام سے متعلق ہیں۔

Read more

مہدی حسن: موٹر مکینک سے شہنشاہ غزل بننے کا سفر

ریڈیو پاکستان کے ایک سابق پروڈیوسر انور عنایت اللہ بتاتے ہیں ’میں ریڈیو پاکستان میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ تھا۔ ہر ہفتے نئے فنکاروں کا آڈیشن لینا میرے ذمے تھا۔

ایک ہفتے مجھے کہا گیا کہ میں ایک نئے موسیقار کا آڈیشن لوں اور انھیں بتاؤں کہ وہ کیسا گاتے ہیں۔ مقررہ وقت پر ایک دبلا پتلا، سانولا سا نوجوان میرے سامنے تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ کیا سنانا چاہتے ہیں تو اس نے بڑے اعتماد سے کہا غزل یا ٹھمری یا خیال؟ آپ جو بھی پسند کریں۔‘ اس کا جواب سن کر مجھے حیرت ہوئی۔

Read more

ایکس کیو 58 اے ’والکائر‘: جنگی ڈرون اور پائلٹ بردار لڑاکا طیارے کے مقابلے میں جیت کس کی ہوگی؟

امریکی فضائیہ جولائی 2021 میں ہونے والی ایک نمائش میں پائلٹ بردار لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں ایک جدید خود مختار لڑاکا ڈرون پیش کرے گی۔ یہ پراجیکٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے چلنے والے ایسے جنگی جہازوں کی تیاری کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے جنھیں اڑانے کے لیے پائلٹ کی ضرورت نہ رہے۔ امریکی محکمۂ دفاع پیٹاگون کے جوائنٹ آرٹیفیشیل انٹیلیجنس سینٹر کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل جیک شاناہن نے اس تجربے کو انتہائی ‘جرات مندانہ خیال’ قرار دیا

Read more

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہیں اس کی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

تاحال اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے لیکن پاکستان میں اس وبا کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی جس میں مختلف ادویات، جڑی بوٹیوں یا پھر کھانے پینے میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو اس بیماری سے صحت یابی میں مددگار یا پھر اس کا علاج ہی قرار دے دیا گیا۔

Read more

کورونا وائرس: مستقبل میں سفر کیسا ہو گا؟

شمس الدین گذشتہ 40 سالوں سے ٹور گائیڈ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان برسوں میں انھوں نے آگرہ میں تقریبا 40 مشہور شخصیات کو تاج محل کی سیر کرائی ہے۔

ان میں سے ایک برطانوی شہزادی ڈیانا بھی ہیں جنھیں انھوں نے تاج محل کی سیر کروائی تھی۔ اب چونکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمیں کچھ وقت کے لیے کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا پڑے گا ایسے میں شمس الدین کا خیال ہے کہ سیاحت کا کاروبار مکمل طور پر بدل جائے گا۔

Read more

فرض کریں اگر ہیلری کلنٹن امریکہ کی صدر منتخب ہو جاتیں؟

ناول ‘روڈھم’ میں حقیقت کے قریب کی ایک ایسی دنیا کا تصور کیا جاتا ہے جہاں سب کچھ مختلف ہوتا۔ کیرِن جیمز سوال کرتی ہیں کہ کیا تصوراتی دنیا ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟

سنہ 2016 میں امریکہ نے قریب قریب ہِیلری کلنٹن کو صدر منتخب کر لیا تھا جب کہ برطانیہ نے قریب قریب بریگزٹ کو مسترد کردیا تھا۔ فرض کریں اگر بعد کے واقعات مختلف رخ اختیار کر لیتے؟

Read more

جب اسرائیل نے مصری فضائیہ کی دھجیاں اڑا دیں

اس لڑائی کی ابتدا پانچ جون سنہ 1967 کو ہوئی تھی۔ اسرائیلی وقت کے مطابق صبح 7:10 بجے تھے۔ فرانس میں پچاس کی دہائی میں بنائے گئے راکٹوں سے لیس 16 میجسٹری فاؤگا تربیتی طیارے نے ہیٹزور ایئر بیس سے پروان بھری۔

یہ فاوگا طیارے مسٹیئر اور میراج جیٹ طیاروں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی فریکوئنسیاں ٹرانسمٹ کر رہے تھے اور یہ تاثر دے رہے تھے کہ وہ میسٹیر اور میراج طیارے کی طرح فضائی گشت کی ڈیوٹی پر ہیں۔ اس کے چار منٹ بعد اصل حملہ آور اوریگن نے ہیٹزور ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کون کون سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کئی قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کا طریقہ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے نتائج کی حساسیت بھی مختلف ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے زیادہ تر پی سی آر ٹیسٹ ہی کیے جا رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کی کچھ نجی لیبز نے پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ اینٹی باڈی ٹیسٹ (آئی جی جی اور آئی جی ایم) متعارف کروائے ہیں۔

Read more

جنرل ضیا الرحمن اور بنگلہ دیش میں طاقت کی کشمکش کی خون ریز تاریخ

25 مئی سنہ 1981 کو بنگلہ دیش کے صدر جنرل ضیا الرحمن نے اپنے فوجی سیکریٹری سے کہا کہ وہ 29 مئی کو چٹاگانگ کا دورہ کریں گے۔ اس فیصلے سے سکیورٹی ایجنسیوں میں تشویش پیدا ہو گئی کیونکہ جب ضیا نے چٹاگانگ جانے کا فیصلہ کیا تو انھوں نے چٹاگانگ کے جی او سی میجر جنرل محمد ابوالمنظور کا تبادلہ ڈھاکہ کرنے کے حکم پر بھی دستخط کردیے۔

جنرل منظور کو یہ تبادلہ پسند نہیں آیا۔ حالانکہ انھیں اس عہدے پر فائز ہوئے ساڑھے تین سال ہوچکے تھے۔ ان کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے جنرل ضیاء نے انھیں یہ بھی کہلوا دیا تھا کہ 29 مئی کو جب وہ پاٹینگا ہوائی اڈے پر پہنچیں تو انھیں وہاں موجود رہنے کی ضرورت نہیں۔

اس کے لیے یہ عذر پیش کیا گیا کہ صدر سیاسی دورے پر جارہے ہیں لہذا جی او سی کا ہوائی اڈے پر ہونا ضروری نہیں ہے۔ منظور نے جنرل ضیا کے اس حکم کو اپنی ذاتی بے عزتی کے طور پر لیا۔ اس کے پیچھے کچھ وجوہات تھیں۔

Read more

پاکستانی ایٹمی پروگرام کی کہانی

یہ اکتوبر 1954 کی بات ہے ۔ عین اس روز جب اُس زمانہ کے پاکستان کے وزیر اعظم محمد علی بوگرہ نے وہائٹ ہاوس میں امریکی صدر آیئزن ہاور سے ملاقات کی تھی اور پاکستان نے امریکہ کے ایٹم برائے امن (ایٹم فار پیس) کے منصوبہ میں شمولیت کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبہ میں تحقیق اور ترقی کے لیے جوہری توانائی کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

یہ آغاز تھا پاکستان کے جوہری پروگرام کا یا دراصل یہ پاکستان کی طرف سے پیمان تھا کہ وہ جوہری توانائی، اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔

Read more

ڈائنوسارز کا خاتمہ کرنے والا شہابِ ثاقب آخر اتنا ہلاکت خیز کیوں تھا؟

اس حوالے سے ایک واضح تصویر ابھرنے لگی ہے کہ زمین سے چھ کروڑ 60 لاکھ سال قبل ٹکرانے والا شہابِ ثاقب کس قدر تباہ کن تھا۔

ڈائنوسارز سمیت زمین کی 75 فیصد انواع کا خاتمہ کر دینے والا یہ خلائی پتھر ایک نئی تحقیق کے مطابق جس جگہ زمین سے ٹکرایا، تباہی پھیلانے کے لیے اس سے زیادہ خطرناک جگہ کوئی نہیں ہو سکتی تھی اور اس کے علاوہ اس کا زمین سے ٹکرانے کا زاویہ بھی سب سے ہلاکت خیز تھا۔

Read more

جوش کا فلمی سفر: ’جوش ملیح آبادی نے کبھی کوئی نغمہ دھن پر نہیں لکھا‘

ہوا سے موتی برس رہے ہیں، فضا ترانے سنا رہی ہے
جگر جگر ہے تمام صحرا، کلی کلی جگمگا رہی ہے

آپ نے یہ نغمہ کہیں نہ کہیں ضرور سنا ہو گا لیکن شاید آپ یہ نہ جانتے ہوں کہ اس نغمے کا خالق وہ شخص ہے جسے دنیا شاعرِ انقلاب کے نام سے جانتی ہے۔ یہ نغمہ جوش ملیح آبادی نے مشہور فلم ’آگ کا دریا‘ کے لیے تحریر کیا تھا مگر جوش کی فلمی شاعری ان کی زندگی کا ایک ایسا باب ہے جس پر نہ ادبی ناقدین نے توجہ دی اور نہ خود جوش صاحب نے اسے اہم جانا۔

Read more

باندھ دینے والی بیماری : 3200 سال پرانی وبا جس نے قدیم مشرق وسطیٰ کی ریاستیں مٹا دیں

وہ علاقہ جو اب مشرق وسطیٰ کہلایا جاتا ہے، وہاں آج سے تقریباً 3200 سال قبل ایک خوفناک تباہی آئی۔ اس تباہی نے اس خطے کی تمام معروف ریاستوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا جن میں بابل (موجودہ دور میں جنوبی عراق)، اشور (موجودہ دور میں شمالی عراق)، مصر، ہٹوسا (موجودہ دور میں مشرقی ترکی) اور قبرص سمیت کئی علاقے شامل تھے۔

یہ ریاستیں یا تو کرہ ارض سے مٹ گئیں یا پھر ایک ایسے تاریک دور سے گزریں جو کئی صدیوں تک ان پر سیاہی کی چادر تانے رہا۔ اس تباہی کو آج ہم ’برونز ایج کولیپس‘ یعنی تانبے کے دور کے خاتمے کی اصطلاح سے یاد کرتے ہیں۔

Read more

عید الفطر: میر باقر علی داستان گو اور سو برس پہلے دلی کی عید

داستان گوئی ہندوستان کی ایک قدیم صنف ہے جس کا آغاز 16ویں صدی میں ہوا اور یہ سلسلہ 20ویں صدی کے تیسرے عشرے تک جاری رہا۔

اس سلسلے میں جن داستان گو شخصیات نے شہرت پائی ان میں محمد حسین جاہ، احمد حسین قمر، میر کاظم علی اور میر باقر علی کے نام سرِفہرست ہیں۔

ان تمام شخصیات میں میر باقر علی نے داستان گوئی کے فن کو جو جہت عطا کی وہ دوسروں کے حصے میں نہیں آئی۔ ان کی داستان گوئی کا زمانہ وہی ہے جو پارسی تھیٹر کے عروج کا زمانہ ہے۔

پارسی تھیٹر کے اداکار جدید تکنیک سے آراستہ ہونے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں تو میر باقر علی داستان گوئی کی

Read more

حوریم سلطان سے کوسم سلطان تک: سلطنتِ عثمانیہ کی شاہی کنیزیں جو کسی ملکہ جتنی بااثر تھیں

یہ سنہ ہے 1603 اور منظر ہے سلطنتِ عثمانیہ کے سلطان احمد اول کے اقتدار کے پہلے سال میں ترک شاہی حرم کا!
یونان کے گاؤں سے سلطان کے لیے تحفے کے طور پر اغوا کر کے لائی گئی ایک دبلی پتلی سی لڑکی نئے سلطان کی دادی صفیہ سلطان کے قدموں میں گر کر گھر واپس جانے کی بھیک مانگ رہی ہے۔

صفیہ سلطان اسے بتاتی ہیں کہ اب یہ ناممکن ہے اور پھر پیار سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے ایک مشورہ دیتی ہیں۔ ’دیکھو بیٹی،ایک عورت کو اپنی زندگی میں کئی کردار نبھانے پڑتے ہیں۔ وہ زندگی کے ہر مرحلے میں ایک مختلف انسان ہوتی ہے۔ ایک بچی، ایک عورت، ایک ماں، اور، اگر وہ سمجھدار ہے اور اس پر خدا کی مہربانی ہے تو وہ سلطانہ بھی بن سکتی ہے۔ فرق صرف اس بات سے پڑتا ہے کہ وہ خود اپنے لیے کیا انتخاب کرتی ہے۔‘

پھر صفیہ سلطان اپنی بات ختم کرتے ہوئے انستاسیا نامی اس لڑکی سے کہتی ہیں کہ ’اطمینان رکھو، تمہارا مستقبل بہت روشن ہے۔‘

یہ تو تھا انستاسیا کی زندگی پر بنی ترک ٹی وی سیریز کوسم سلطان کا ایک منظر۔ اب سلطنت عثمانیہ کے مختلف حصوں سے اغوا ہو کر اور غلام بن کر شاہی حرم میں پہنچنے والی کچھ لڑکیوں کی حقیقی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جن کا بعد میں شمار اپنے دور کی طاقتور ترین عالمی شخیصات میں ہوا۔

Read more

پاکستانی خواتین دوران سائیکلینگ ہراسانی کے واقعات سے کیسے بچ سکتی ہیں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے لوگوں میں سائیکل چلانے کا رجحان بڑھا ہے۔

پاکستان میں لاک ڈؤان سے قبل سائیکل چلانے والے افراد اور خصوصاً خواتین سائیکلسٹ کی تعداد کافی کم تھی۔ گذشتہ چند روز میں پاکستان کے مختلف شہروں سے خواتین نے سوشل میڈیا پر دوران سائیکلنگ ہراسانی کے واقعات کا تذکرہ کیا ہے۔

Read more

’میری اہلیہ نے مجھے دس سال تک جنسی ہوس کا نشانہ بنایا‘

گھریلو تشدد کے زیادہ تر واقعات کی شکایات خواتین کی جانب سے آتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک تہائی خواتین اپنی زندگی میں جسمانی یا جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں شاذ و نادر ہی ایسا واقعہ سننے کو ملتا ہے جس میں کسی مرد پر جسمانی یا جنسی حملہ کیا گیا ہوتا ہے۔

مردوں کے ساتھ گھریلو تشدد کے واقعات اور ان کے بارے میں بات کرنا معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے اور اس کے شکار مردوں کو اکثر اپنی مشکلات اکیلے ہی جھیلنی پڑتی ہیں۔

Read more

گردن توڑ کر قتل کرنے والا لاہور کا مالشیا ججی سیریل کِلر کیسے بنا؟

یہ رواں برس جنوری کی بات ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے گنجان آباد علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے عین سامنے میٹرو بس کے پُل کے نیچے پولیس کو ایک لاوارث لاش ملی۔ ایسی ہی ایک لاش قریب ہی اسلام پورہ سے بھی چند ماہ قبل بھی ملی تھی۔ ان دونوں افراد کو تیز دھار آلہ سینے میں اتار کر قتل کیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے دونوں شخص نشے کے عادی اور ’مالشیے‘ تھے اور ایسے درجنوں بے گھر افراد میں شامل تھے جو داتا دربار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سڑک کنارے رہتے ہیں۔

Read more

جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے پورن ویب سائٹس پر کریڈٹ کارڈ منجمد کرنے کا مطالبہ

دنیا بھر میں جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور کارکنوں نے کریڈٹ کارڈ کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ انھیں پورنوگرافک ویب سائٹس کو رقوم کی ادائیگی روک دینی چاہیے۔

بی بی سی نے 10 کارکنوں اور تنظیموں کا دستخط شدہ وہ خط دیکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پورن سائٹس جنسی تشدد، خونی رشتوں کے درمیان جنسی عمل اور نسل پرستی کو شہوت انگیز بنا کر پیش کرتی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ سائٹس بچوں کے ساتھ جنسی عمل اور سیکس ٹریفکنگ بھی دکھاتی ہیں۔

Read more

لاک ڈاؤن جنسی بیماریوں کو ختم کرنے کا ’زندگی میں ایک بار آنے والا موقع‘ ہے

کوئی پارٹیاں نہیں، کوئی کھینچا تانی نہیں، کوئی نئے جنسی ساتھی نہیں۔ سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی کی وجہ سے لوگوں کی جنسی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ کیونکہ آج کل نئے جنسی ساتھیوں کے ساتھ تعلقات نہیں بنائے جا رہے، اس لیے یہ جنسی عمل کے ذریعے منتقل ہونے والی متعدی بیماریوں (ایس ٹی آئی) کو مستقل طور پر کم کرنے کا زندگی میں ایک مرتبہ ہی آنے والے مواقعے میں

Read more

بچہ پوش نمائش: ’بچیوں کو بچانے کے لیے ان کی مائیں ان کو لڑکوں جیسا لباس پہناتی تھیں‘

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علمدار روڈ پر بچہ پوش یعنی لڑکی کا بھیس بدل کر اسے لڑکے کا روپ دیے جانے کے حوالے سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ دس روزہ نمائش میں نوجوان مصوروں کی پینٹنگز کو رکھا گیا۔ اس پینٹنگز کا موضوع ’بچہ پوش‘ تھا جس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے نمائش کی ایک منتظمہ نصرت بتول کا کہنا تھا کہ بچہ پوش کا مطلب ’بچے کے لباس جیسا‘ ہے۔ ان

Read more

سلطنت عثمانیہ کی متنازع روایت: سلطان کے تمام بھائیوں کا قتل

سلطنت عثمانیہ کے کئی صدیوں پر محیط طویل دور(جس میں اس نے یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بڑے حصے پر حکومت کی اور دور رس اثرات چھوڑے) کے مختلف کردار آج کل کئی ٹی وی ڈراموں اور سیریز کا موضوع ہیں۔ ان ہی میں ایک سیریز سلطان احمد اول اور خاص طور پر ان کی اہلیہ قُسم سلطان کی زندگی پر بنی ہے۔ اس سیریز میں سلطان احمد اپنے ارد گرد کے لوگوں اور سلطنت کے اعلیٰ عہدیداروں

Read more

جاوید برکی: جرنیل کا بیٹا پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان کیسے بنا؟

سنہ 1962 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کو کارکردگی کے اعتبار سے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے انتہائی مایوس کن دورے کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ اس دورے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان جاوید برکی تھے۔ پاکستانی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز چار صفر سے بُری طرح ہار گئی تھی۔ کھلاڑیوں کی غیرتسلی بخش کارکردگی اور فاسٹ بولرز کا ان فٹ ہوجانا شکست کے عمومی اسباب کے طور پر بیان کیے گئے لیکن اس

Read more

کیا وقت سے چھٹکارا ممکن ہے؟

آج کے جدید دور میں ہمارا ایک، ایک منٹ قیمتی ہے۔ لیکن کیا یہ ممکن ہے کہ ہم گھڑی سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کر لیں روز صبح اٹھنے سے لے کر رات کو بستر میں جانے تک وقت ہماری زندگی پر حکمرانی اور اس کی سمت متعین کرتا ہے۔ گھڑی پر بار بار نظر ڈالنے سے نہیں بچا جا سکتا۔ مثبت انداز میں دیکھا جائے تو یہی وہ ایندھن ہے جو جدید معاشرے کو چلا رہا ہے۔ ورنہ

Read more

چھوٹے سے قد کے ٹیپو سلطان نے کس طرح انگریزوں کے چھکے چھڑائے

مشہور تاریخ دان کرنل مارک ولکس لکھتے ہیں کہ ‘ٹیپو سلطان قد میں والد حیدر علی سے چھوٹے تھے۔ ان کا رنگ کالا تھا۔ آنکھیں بڑی بڑی تھیں۔ وہ عام سے دکھتے تھے اور وزن میں ہلکے کپڑے پہنتے تھے اور اپنے ساتھ رہنے والوں سے بھی ایسا ہی کرنے کے لیے کہتے تھے۔ ان کو بیشتر گھوڑے پر سوار دیکھا جاتا تھا۔ وہ گھڑسواری کو بہت بڑا فن مانتے تھے اور اس میں انھیں مہارت بھی حاصل تھی۔ انھیں

Read more

رشی کپور سے بے رخی: امیتابھ کا عدم تحفظ یا کم ظرفی؟

30 اپریل کی صبح اچانک ایک خبر کی آہٹ ہوئی کہ بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان کے سب سے چھوٹے فرزند جنھیں پیار سے گھر والے چنٹو کہہ کر پکارتے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ اس خبر کی تصدیق کرنے کی ضرورت یوں بھی محسوس نہیں ہوئی کہ اس خبر کو سب سے پہلے بتانے والے بالی ووڈ کے ہی ایک ایسے مشہور اداکار تھے جنھیں بالی ووڈ ہی نہیں پوری دنیا عزت کی نظر سے دیکھتی ہے۔

Read more

میچ فکسنگ سکینڈل کے 20 سال: کرکٹرز فون کالز کے ذریعے کیسے پکڑے گئے تھے؟

میچ فکسنگ کی ان تمام کہانیوں میں یہ بات قدر مشترک تھی کہ کرپٹ کرکٹرز کے بک میکرز سے رابطوں کا سراغ ان کی ٹیلیفونک کالز کے ذریعے ملا تھا یہ 2000 کا سال تھا جب ایک کے بعد ایک میچ فکسنگ سکینڈل اور اس کے نتیجے میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیشنوں کی کارروائیوں اور رپورٹس نے کرکٹ کی دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ پاکستان۔ جنوبی افریقہ اور انڈیا اس کا مرکز تھے لیکن ظاہر ہے اس کے

Read more

سانولی رنگت والی لڑکیوں، ‘گہری رنگت میں خرابی کیا ہے؟’

برطانوی انفلوئنسرز (بااثر شخصیات) نے، جن میں نیلا روس، عالیہ ماریہ بی اور اؤنلی بیلز شامل ہیں، اس ہفتے اپنے اُن کلرِسٹ یا رنگت پرستانہ کامنٹس پر معافی مانگی ہے جو انھوں نے ماضی میں کیے تھے اور حال ہی میں پھر سے ٹوئٹر پر گردش کرنے لگے۔ یہ ٹویٹس 2012 سے 2016 کے درمیان کی گئی تھیں جن میں خاص طور پر سیاہ فام، گہری رنگت والی خواتین کے بارے میں ہتک آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔ اؤنلی

Read more

کینیڈا کے رنگ بدلتے ساحل جنھیں دیکھیں تو آنکھوں پر یقین نہ آئے

دور دراز واقع اس ساحلِ سمندر کی کاسنی ریت مختلف رنگوں میں نظر آتی ہے، کبھی اس کا رنگ ہلکا کاسنی ہوتا ہے تو کبھی گہرا گلابی توکبھی کبھی ہلکا گلابی۔ کینیڈا کی پارک مینیجر کینڈس لافور نے ایسی کاسنی ریت سنہ 2018 میں کینڈل لیک صوبے کے ساحل پر دیکھی تھی۔ اُس سال جولائی میں انھوں نے اپنی کشتی نکالی، اہلخانہ کو ہمراہ لیا اور موسمِ گرما کا مزہ لینے کے لیے شمالی ساشکجیوان میں واقع میٹھے پانی کی

Read more

سیکس دل بند ہونے کا باعث نہیں بنتا

سیکس کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بارے میں پہلے سے علم تھا لیکن بندش قلب کا علم نہیں تھا امریکہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ سیکس کی وجہ سے خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اچانک دل بند ہونے (cardiac arrest) کا معاملہ زیادہ پیش آتا ہے، لیکن یہ اس کا باعث نہیں ہے۔ ابھی تک جن 4557 دل بند ہونے کے واقعات کی جانچ ہوئی ہے ان میں سے صرف

Read more

اچھی عورت کیسی ہوتی ہے؟

معاشرے کی نظر میں ایک اچھی عورت کیسی ہوتی ہے؟ اسلام آباد میں بھی اسی موضوع پہ ایک بحث رکھی گئی جس میں مقامی یونیورسٹی کی تین طالبات سعیدہ منصور، سارہ ہمایوں اور ماہین شاہد نے حصہ لیا۔ ان طالبات کا خیال تھا کہ پاکستانی معاشرے کی نظر میں اچھی عورت وہ ہے جس کی اپنی کوئی رائے نہیں ہوتی۔ ’وہ خاموش طبع، سلیقہ مند، خوش اخلاق، فرماں برداراور تابع دارہوتی ہے۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک

Read more

سلطنت عثمانیہ: ارطغرل کون تھے؟

ارطغرل غازی کے نام سے ایک ترکی ڈرامہ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہا ہے۔ لیکن اردو زبان میں ڈبنگ سے قبل یہ ڈرامہ پاکستان میں اس حد تک مقبول ہے کہ اس کے مداحوں میں وزیراعظم عمران خان کو بھی گنا جاتا ہے جو اس میں دکھائی گئی ’اسلامی تہذیب‘ کی تعریف کر چکے ہیں۔

Read more

کورونا اور کلورین ڈائی آکسائیڈ: کووڈ 19 کا غیر تصدیق شدہ ’کرشماتی علاج‘ جو شاید وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے

کئی لوگ ان دنوں کورونا وائرس کے مرض کے ’کرشمائی علاج‘ کے طور پر متنازع کیمیائی مادے کلورین ڈائی آکسائیڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے لگے ہیں۔ ایک زمانے سے لوگ ملیریا، ذیابیطس، دمہ، آٹزم اور یہاں تک کہ کینسر جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کلورین ڈائی آکسائیڈ کی تشہیر کرتے رہے ہیں اور اب اسے ‘میریکل منرل سپلیمنٹ’ یعنی ایک کرشمائی معدنیاتی مرکب کے طور پر بھی جانا جانے لگا ہے۔ لیکن اب، جب کہ پوری دنیا

Read more

ڈوسکو پوپوف: اصل جیمز بانڈ جو ایک ٹرپل ایجنٹ تھا

جوا، جاسوسی اور حسین دوشیزائیں۔۔۔ انھیں ہر فن میں مہارت حاصل تھی۔ ان کا نام پوپوف تھا۔ ہم دوسری جنگ عظیم کے دوران شہرت حاصل کرنے والے سربیا کے دوہرے جاسوس ڈوسکو پوپوف کی بات کر رہے ہیں۔ جاسوسی کی دنیا کی تاریخ میں پوپوف کا نام ایک ٹرپل ایجنٹ کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ برطانوی نیول انٹیلی جنس کے افسر ایان فلیمنگ نے ڈوسکو پوپوف سے ملاقات کے بعد ہی ‘جیمز بانڈ’ کا تاریخی کردار تخلیق کیا تھا۔ جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران پوپوف کو پرل ہاربر بندرگاہ پر جاپانیوں کے حملے کی خبر تھی۔

Read more

قدرتی طریقے اور سیزیرین سے پیدا ہونے والے بچوں کے بیکٹریا میں کیا فرق ہوتا ہے؟

بچوں کی پیدائش سے متعلق اب تک کے سب سے بڑے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے قدرتی طور پر پیدا ہوتے ہیں اور جو بچے سیزیرین یا آپریشن کے ذریعے ہوتے ہیں ان کے معدے کے بیکٹریا ایک دوسرے سے ڈرامائی انداز میں مختلف ہوتے ہیں۔ برطانیہ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان مائیکروبس سے زندگی کی ابتدا ہی میں سامنا بچوں کے مدافعت کے نظام کے لیے ‘تھرمو سٹیٹ’ کا کام کرتا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: نرس نے ’وینٹی لیٹر بند کر دیا تاکہ مریض سکون سے مر سکے‘

کووڈ 19 کے وہ مریض جو تشویشناک حالت میں ہوں انھیں وینٹی لیٹر نصیب ہوجائے تو ان کی زندگی بچ سکتی ہے۔ وینٹیلیٹر کی مدد سے انھیں موت کے منھ سے نکالا جاسکتا ہے۔ جب مریض خود سے سانس نہیں لے پاتے تو وینٹی لیٹر کی مدد سے مریضوں کے پھیپھڑوں تک آکسیجن پہنچانا اور کاربن ڈائی آکسائڈ نکالنا ممکن ہوتا ہے۔ لیکن صرف وینٹیلیٹر کی مدد سے کورونا وائرس کے مریض کو بچانا ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ

Read more

الیگزینڈرا ٹولسٹوئے کی کہانی: روسی ارب پتی کے ساتھ زندگی اور جان کی دھمکیاں

وہ جنوبی فرانس میں ایک شاندار گھر میں رہتے تھے اور ان کے پوری دنیا میں گھر تھے۔ یہ ایک ایسی دلکش و حسین زندگی تھی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔

برطانوی اشرافیہ سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈرا ٹولسٹوئے کو سنہ 2008 میں اس وقت اپنے خوابوں کا شہزادہ ملا جب ان کی ایک روسی ارب پتی سرگئی پُگاچیو سے ملاقات ہوئی۔

پھر سب کچھ ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔

Read more

کورونا وائرس: برسوں سے لوگ کیسے جانتے تھے کہ کووڈ 19 جیسی وبا آئے گی؟

کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بارے میں، جو کووِڈ 19 کے نام سے جانی جاتی ہے، پہلے سے اندازہ کر لینا اس سے زیادہ آسان نہیں ہو سکتا تھا۔ یہ دعوٰی میں اپنی رپورٹنگ کی بنیاد پر کر رہا ہوں۔

اکتوبر 2019 میں، میں نے کورونا وائرس کی ایک فرضی عالمی وبا کے بارے میں ایک سِمیولیشن یا تمثیل کا مشاہدہ کیا تھا۔ اسی طرح سنہ 2017 کے موسم بہار میں، میں نے اسی موضوع پر ٹائم میگزین کے لیے ایک مضمون لکھا تھا۔ رسالے کے سرِ ورق پر تحریر تھا: ’خبردار: دنیا ایک اور عالمی وبا کے لیے تیار نہیں ہے۔‘

Read more

ثقلین مشتاق: ’دوسرا‘ کے موجد بیٹی کے ہاتھوں رنگے گئے

ہونٹوں پر گلابی لپ سٹک، سر پر سرخ بال۔۔۔ اوپر سے آنکھوں پر نیلا آئی شیڈو۔ ویڈیو کے اوپر ٹویٹ کرنے والے کا نام نہ لکھا ہوتا تو پہچاننا مشکل ہوتا کہ یہ سابقہ پاکستانی نیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق ہیں۔ لیکن انھیں آخر کیا ہوا ہے؟

پوری ویڈیو دیکھنے پر اس سوال کا جواب بھی مل گیا، دراصل ثقلین مشاق کا یہ حلیہ ان کی میک اپ کی شوقین بیٹی نے بنایا ہے۔

Read more

کار بکاؤ ہے

ہم سے پہلےبھی کوئی صاحب گزرے ہیں جنہوں نے بیٹھے بٹھائے بکری پال لی تھی اور پھر عمر بھر اس کے زانو پر سر رکھ کرمنمناتے رہتے تھے۔ ہمیں غیب سے یہ سوجھی کہ اتفاق سے ولایت جارہے ہیں، کیوں نہ وہاں سے نئی کارلائی جائے؟ یعنی کیوں نہ جانے سے پہلے پرانی کار بیچ دی جائے؟ اور یہ سوچنا تھا کہ جملہ اندیشۂ شہر کو لپیٹ کرایک کونے میں رکھ دیا اور کار بیچنا شروع کردی۔ بوٹی بوٹی کرکے نہیں، سالم۔

Read more

جب بھٹو نے جلاد سے کہا ’پھندا کھینچو۔۔۔فنش اٹ‘

4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو رات دو بجے راولپنڈی کی سینٹرل جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گيا۔

ان کو راولپنڈی جیل کے زنانے حصے میں ایک سات بائی دس فٹ کی کوٹھری میں قید کیا گیا تھا۔

بھٹو کو ایک پلنگ، گدا، چھوٹی سی میز، اور ایک بک شیلف دی گئی تھی۔ بغل میں ایک چھوٹی سی کوٹھری تھی جہاں ان کے لیے ایک قیدی کھانا بناتا تھا۔

Read more

انسانی تہذیب میں آئینے کا کردار،کہیں دولت کی نشانی کہیں خوف کی علامت

انسان صدیوں سے آئینوں کا استعمال کرتا آیا ہے، کبھی مستقبل کا حال جاننے کے لیے، کبھی کسی کو ڈرانے کے لیے ، کبھی کسی سے سچ اگلوانے کے لیے۔ کبھی آئینے دولت کی نشانی اور کبھی بدقسمتی کی علامت سمجھے گئے۔ لیکن جب بات آئینے پر آتی ہے تو بہت کچھ ایسا بھی ہے جسے آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں۔

آئینہ یقینی طور پر کچھ خاص ہی ہے۔ یہ ہمیں اپنے آپ کو یا کسی اور کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنے چہرے کو پرکشش بنائیں، کسی اہم تقریب کی تیاری کریں یا پھر اندھیرے میں اسی سے ڈر جائیں۔

Read more

ٹریولز آف دین محمد: 18ویں صدی کے ہندوستان میں سونے چاندی کے ڈھیر اور بھوک سے مرتے انسان

وہ 18 ویں صدی میں انڈیا میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا زمانہ تھا جب پٹنہ میں پیدا ہونے والے دین محمد 11 برس کی کچی عمر میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں بھرتی ہوئے۔

یہاں ان کا کام جنگ لڑنا نہیں تھا بلکہ فوجی کیمپ میں اپنے پیشے کی مناسبت سے مختلف خدمات انجام دینا تھا۔ یہیں انھیں برطانوی راج کی فوج کے میجر بیکر ملے جنھوں نے دین محمد کو اپنی سرپرستی میں لے لیا اور پھر انھیں ہندوستان میں ہر اس جگہ جانے کا موقع ملا جہاں میجر بیکر کی پوسٹنگ ہوئی۔

یہی نہیں بلکہ دین محمد میجر بیکر کے ساتھ ہندوستان سے برطانیہ بھی آ گئے اور ابتدائی طور پر آئرلینڈ میں قیام کیا۔

Read more

پچاس برس پہلے ملائیت کا انجام بتانے والا فن پارہ: غلام عباس کا شاہکار افسانہ ”دھنک“

یہ افسانہ میں نے آج سے دو سال قبل لکھا تھا۔ اس وقت میں تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ اجرام فلکی کی تسخیر کے لیے انسانی مہمات اس قدر شدت اختیار کر لیں گی کہ اگلے دو ہی برس میں انسان کا چاند پر پہنچنا ممکن ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ٹیلی ویژن کی نشریات میں بھی اس قدر ترقی ہو جائے گی کہ اس کے ذریعے ساری دنیا انسان کی اس فیروز مندی کا

Read more

مینوپاز کیا ہے اور یہ خواتین کی ذہنی اور جسمانی صحت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

’مجھے اپنے شوہر، بچوں اور ملازمین پر بے وجہ غصہ آنے لگا تھا، مجھے لگتا تھا مجھے ڈیپریشن یا کوئی اور ذہنی بیماری ہوگئی ہے، اکیلے میں بیٹھ کر روتی تھی کہ میں نے بچوں کو کیوں ڈانٹا، شوہر پر غصہ کیوں اتارا، ملازمین کہ ساتھ یہ رویہ کیوں اپنایا‘۔ 48 سالہ یاسمین نے مینوپاز سے متعلق ذاتی تجربات اور علامات کہ بارے میں بی بی سی سے بات کی۔

Read more

ریکھا: جنسی استحصال، ناکام محبت، شوہر کی خود کشی اور اداکاری کی معراج میں گم پہیلی

آج میں ایک ایسی انسان کی کہانی گوش گزار کر رہی ہوں جس نے دکھوں سے نبرد آزمائی کے لیے مدافعتی عمل کے طور پہ اپنی زندگی کو حقیقت سے زیادہ فینٹیسی میں گزارا ہے۔ اور یہ جیون کہانی ہے بالی ووڈ کی کوئن، کئی ایوارڑز بشمول پدما شری ایوارڈ کی حامل، پرکشش اور گلیمرس اداکارہ ریکھا کی۔ لیکن اس کے بارے میں کوئی ایک رائے نہیں۔ کسی نے کہا وہ حسین ساحرہ ہے، ہرنی جیسی چال تو مورنی کی

Read more

کمزور سہیل کی باکرہ دلہن

ایک کلو بادام بھی تول دو، میں نے دکاندار سے کہا اور فہرست دیکھنے لگا کہ کچھ رہ تو نہیں گیا، چھوہارے، ناریل، خشک خوبانی، بتاشے اور میٹھی سپاریاں، سب کچھ تھیلیوں میں رکھ دیا گیا تھا، اپنا پسندیدہ میوہ بادام پیک کروانے کے بعد میں نے دکاندار سے کہا، آپ لوگوں کا تول درست نہیں ہے، کیسی بات کرتے ہیں بھائی، اتنے سالوں سے ہم سے سودا لے رہے ہیں، شادیوں پر بھی بری کا میوہ ہماری دکان سے گیا، اب آخری شادی پر ایسی باتیں تو نہ کریں، پچھلے دنوں میرا دوست بیرون ملک سے آیا اور میرے لئے بادام لایا، پیکٹ کھول کر اسی مرتبان میں ڈالا جس میں سالہا سال سے تم سے بادام خرید کر رکھتا ہوں، کبھی پورا نہیں بھرا، لیکن بیرون ملک سے لائے باداموں سے پورا مرتبان بھر گیا، میں نے اسے بتایا۔

Read more

بات دال کی چھڑی ہے تو دور تلک جائے گی

دال میں کالا، دال نہ گلنا، یہ منہ اور مسور کی دال، گھر کی مرغی دال برابر ۔ ۔ ان تمام محاوروں میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ یہ سب ایک ایسی چیز کے گرد گھومتے ہیں جو ہم سب کی پسندیدہ ہے، جس کی کئی قسمیں ہیں، جسے کھا کہ بس سکون سا آ جاتا ہے، یعنی دال۔ ہم سب نے نہ صرف یہ محاورے سن رکھے ہیں بلکہ اثر اپنی گفتگو میں استعمال بھی کر

Read more

بیٹھ کر پیشاب کرنا صحت کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے؟

مغرب کے بہت سے معاشروں میں بچوں کو ذہنوں میں یہ ڈالا جاتا ہے کہ لڑکے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہیں جب کہ لڑکیاں بیٹھ کر پیشاب کرتی ہیں۔

اس خیال پر بہت سے ملکوں میں حکام اور صحت عامہ کے اداروں کی طرف سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ اس ضمن میں صحت عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہیں اور کچھ برابری کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

Read more

ریپ کی ویڈیو پورن ہب سے ہٹوانے کے لیے روز کلیمبا کی جدوجہد کی کہانی

انتباہ: یہ کہانی ایک پرتشدد جنسی حملے کے بارے میں ہے۔
روز کلیمبا جب 14 برس کی تھیں تو انھیں ریپ کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس انھوں نے ایک بلاگ میں بتایا کہ ان پر ہونے والے جنسی حملے کی ویڈیو ایک فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹ سے ہٹوانا کتنا مشکل کام تھا۔ اس پوسٹ کے بعد درجنوں افراد ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انھیں بھی اسی طرح کا مسئلہ درپیش ہے۔

نرس ہسپتال میں روز کے کمرے کے دروازے پر رکیں اور اسے دیکھ کر لرزتی ہوئی آواز میں بولیں ’مجھے افسوس ہے کہ آپ کے ساتھ ایسا ہوا۔ میری بیٹی کا بھی ریپ ہوا تھا۔ ‘

Read more

#coronavirus: انسان جانوروں سے مختلف موذی بیماریوں کا شکار کیسے ہوتے ہیں؟

ہانگ کانگ کے ایک ریلوے سٹیشن پر لوگ ماسک پہنے موجود ہیں دنیا اس وقت کورونا وائرس سے نبردآزما ہے جو چین سے کم از کم 27 دیگر ممالک تک پھیل چکا ہے۔ نئے متعدی امراض کی وباؤں کو بعض اوقات ایسا واقعہ قرار دیا جاتا ہے جو بار بار رونما نہیں ہوتا۔ مگر یہ نیا وائرس جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ جنگلی جانوروں سے پھیلا ہے، جانوروں میں موجود جراثیم سے ہمیں لاحق خطروں

Read more

سکاٹ لینڈ کا وہ قبرستان جہاں سے جے کے رولنگ کو اپنے ناول ہیری پوٹر کے کرداروں کے نام ملے

سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ کے چرچ گرے فرائرز کرک کو ایک بوبی نامی ایک وفادار کتے کی کہانی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے مگر اس نے سکاٹش تاریخ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور کئی ادبی کہانیوں نے یہاں سے جنم لیا ہے۔ مشہورِ زمانہ ناول سیریز ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کے مطابق اپنے ناولز کے کئی کرداروں کے ناموں کا خیال انھیں اس چرچ کے ساتھ موجود قبرستان میں کتبوں کو دیکھ

Read more

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ کنوارہ نہیں: اداکارہ ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کوئی بھی اداکار یا اداکارہ کنوارہ نہیں۔ یہ سوال کہ کون سا پاکستانی فنکار کنوارہ ہے، اس کا جواب دینا اس لیے مشکل ہے کہ یہاں شاید کوئی کنوارہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثروت گیلانی سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ ان فنکاروں کے نام بتائیں جو اب بھی کنوارے ہیں۔ اس سوال پر ثروت گیلانی نے ہنستے ہوئے جواب

Read more

دلہن کی قیمت: ’میرے شوہر مجھے ایفورڈ ہی نہیں کر سکتے‘

’میں دلہن کے لیے دیے گئے پیسے کو ایسے نہیں دیکھتی کہ یہ میری قیمت ہے۔۔۔ جیفری مجھے ایفورڈ ہی نہیں کر سکتے۔‘ یہ الفاظ تھے اینجیلا کے جو گھانا سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ہاں برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔

اینجیلا سب صحران افریقہ یا افریقی صحرائے اعظم کے جنوبی ممالک میں دلہن کے لیے پیسے دینے کے ایک رواج کے متعلق بات کر رہی تھیں جو کہ وہاں عام ہے۔

Read more

پاکستان میں بیٹھے لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ممالک سے پیسے کس طرح کماتے ہیں؟

پاکستان میں نوجوانوں کے لیے نوکریوں کی کمی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ ایسے میں کئی لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے ذریعۂ معاش کے متبادل راستے اپنا رہے ہیں۔

ایمن سروش ان لوگوں میں سے ہیں جو انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ہزاروں ڈالرز ماہانہ کماتے ہیں۔ وہ ’وقت اور جگہ کی قید سے آزاد ہیں‘ اور خود اپنی مرضی سے اپنے کام کا تعین کرتی ہیں۔

انھوں نے 10 سال قبل اپنی نوکری چھوڑ کر آن لائن پیسے کمانا شروع کر دیے تھے۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہے؟

Read more

’وہ کون سا انجکشن ہے جو لگتے ہی نرسیں حوریں لگنا شروع ہو جاتی ہیں؟‘

پاکستانی سوشل میڈیا پر نظر دوڑائیں تو لگتا ہے کہ صارفین اسی بیان کے انتظار میں تھے پاکستانیوں کی حوروں میں دلچسپی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ لیکن حوروں کا ذکر ہو اور وہ بھی وزیرِاعظم کے منھ سے؟ سوشل میڈیا پر نظر دوڑائیں تو لگتا ہے کہ صارفین اسی بیان کے انتظار میں تھے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ گذشتہ شب کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کی ایک تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان اُن دنوں

Read more

انڈین اداکار نصیرالدین شاہ کا خاندان پاکستان کیوں منتقل نہیں ہوا تھا؟

برصغیر کی تقسیم کے وقت پاکستان اور انڈیا کے معرض وجود میں آنے کے بعد انڈیا میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں نے پاکستان کی جانب نقل مکانی کی لیکن بالی وڈ کے نامور اداکار اور صدا کار نصیرالدین شاہ کے والدین نے انڈیا میں رہ جانے کو ترجیج دی۔

بالی وڈ کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ کا برصغیر کی تقسیم کے وقت پاکستان نہ جانے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ حقیقت ہے کہ انڈیا میں میرے والد کی کوئی جائیداد نہیں تھی لہذا وہ سرحد پار جا کر اپنے ضمیر کی آواز کے برخلاف

Read more

لڑکیوں کو دوبارہ کنوارا بنانے والی سرجری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

کئی مسلمان خواتین کو خطرہ ہے کہ اگر ان کے شوہر یا خاندان والوں کو پتا چل گیا کہ انھوں نے شادی سے پہلے جنسی تعلق قائم کیا ہے تو خاندان والے ان سے لاتعلق ہو جائیں گے یا شاید انھیں قتل بھی کر دیا جائے گا۔

اس لیے کچھ خواتین ایک ایسے طبی عمل کا سہارا لیتی ہیں جس میں ڈاکٹرز ان کے وجائنا یا اندام نہانی کی ایک جھلی کی پرت کو واپس لگا دیتے ہیں۔

Read more

پہلی مرتبہ سیکس کے لیے صحیح عمر کیا ہے؟

جنسی برتاؤ سے متعلق ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں جوان لوگوں میں سب سے زیادہ پچھتاوے کا باعث کم عمر میں سیکس کے نتیجے میں کنوارپن کھو دینا ہے۔

13 سے 19 سال کی عمر کے لڑکے، لڑکیوں اور 20 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان افراد میں سے ایک تہائی خواتین اور ایک چوتھائی مردوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ ’صحیح وقت‘ نہیں تھا جب انھوں نے پہلی بار جنسی تعلقات قائم کیے۔

Read more

حیفہ وہبی: عرب دنیا کی الزبتھ ٹیلر

سولہ سال کی عمر میں عرب دنیا میں ہلچل مچا دینے والی لنبان کے ایک متوسط مسلم گھرانے کی لڑکی حیفہ وہبی کے بارے میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اسرائیل کی مخالفت اور حسن نصر اللہ کی کھلی حمایت کے باوجود وہ آسکر ایوارڈ کی حقدار ٹھہرے گی ، جی وہاں! حیفہ وہبی جو بیک وقت اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل اور عالمی پروگراموں میں میزبان کے فرائض بھی انجام دے چکی ہے۔ عرب دنیا کی الزبتھ ٹیلر ہے جسے

Read more

شاہ رخ خان : ‘میری بیوی ہندو، میں مسلمان اور میرے بچے ہندوستان ہیں’

بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹی وی پر ایک ریئالٹی شو کے دوران اپنے خاندان کے مذہب سے متعلق جو بیان دیا ہے اس پر سوشل میڈیا میں کافی بحث ہو رہی ہے۔

سٹار پلس پر نشر ہونے والے رقص کے ایک ریئالٹی شو ’ڈانس پلس‘ میں انھوں نے کہا: ’ہمارے خاندان میں ہم نے کبھی ہندو اور مسلمان ہونے پر کوئی بات نہیں کی ہے۔ میری بیوی ہندو ہیں، میں مسلمان ہوں اور ہمارے بچے ہندوستان ہیں۔‘

Read more

بیڈروم میں کیمرا: روس نے کس طرح حکومت مخالف کارکن کی جاسوسی کی؟

روس میں حکومت مخالف کارکن انستاسیا شیوچینکو کو اپنے گھر میں نظر بندی کے ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اتنے عرصے میں حکومت نے ان کے بیڈ روم میں جاسوسی کی غرض سے کیمرے لگائے ہوئے تھے جس نے ان پر مکمل طور پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

Read more

ینتلاگن: سویڈن کی قدیم روایت اور دولت کی نمائش

سٹاک ہوم کے امیر ترین علاقے اوسٹیرمالم میں ساحل کے ساتھ نجی کشتیاں، تیرتے ہوئی بارز موجود ہیں۔ تین شاہراہوں سے منسلک اس جگہ پر کشتیوں میں سویڈن کے دارالحکومت کے مہنگی ترین دکانیں ہیں اور یہاں بوتیک اور ریستوران بھی ہیں۔ قریب ہی 18ویں صدی کی ایک پرتعیش عمارت میں دفاتر اور لوگوں کی ذاتی بار بھی ہیں۔ یہ علاقہ خزان کی دھوپ سے بچنے کے لیے ڈیزائنرز سیاہ چشمے پہنے لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن ان سب

Read more

داراشکوہ: شاہجہاں کا لاڈلا مفکر، شاعر اور صوفی ولی عہد

شاہجہان کے دربار کی خیالی تصویر مغلیہ سلطنت کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں ہمیشہ ایک فارسی کہاوت عام ہوا کرتی تھی ‘یا تخت یا تابوت’۔ اگر ہم مغلیہ تاریخ کے صفحات کو پلٹ کر دیکھی تو ہمیں معلوم ہوگا کہ مغل بادشاہ شاہ جہاں نے نہ صرف اپنے دو بھائیوں خسرو اور شہریار کی موت کا حکم دیا تھا ، بلکہ سنہ 1628 میں تخت سنبھالنے کے بعد اپنے دو بھتیجوں اور چچا زاد بھائیوں کو بھی ہلاک

Read more

برطانیہ میں امیگریشن کے بارے میں 5 حقائق

برطانیہ کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہجرت کر کے آنے والوں کی تاریخ طویل عرصے پر محیط ہے اور پچھلے 20 برس میں ہجرت کر کے آنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے تارکین وطن معاشرے کو ایک نئی شکل دیتے ہیں اور سیاسی منظرنامے کا حصہ بنتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ برطانیہ آ کر بسنے کے نتیجے میں مہاجرین نے تاریخ کو کیا رنگ دیا، ملک پر اس کا کیا

Read more

شادی کینسل، دولہا کا باپ اور دلہن کی ماں بھاگ گئے

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں اس وقت ایک نوجوان جوڑے کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی جب شادی سے چند دن قبل ہی دولہا کا باپ، دلہن کی ماں کو مبینہ طور پر بھگا کر لے گیا۔

بھارتی پریس کی خبر کے مطابق دو نوجوانوں کی شادی کا منصوبہ اس وقت تلپٹ ہو گیا جب لڑکے کا باپ اور لڑکی کی ماں شادی سے چند دن قبل غائب ہو گئے۔ دونوں ایک دوسرے کو لڑکپن سے جانتے تھے اور ایک ہی سوسائٹی میں رہا کرتے تھے۔

Read more

ریپ متاثرین کو سامنے آنے کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے؟

برطانوی ٹین ایجر جنھوں نے اسرائیلی مردوں کے ایک گروہ پر ریپ کا الزام لگایا تھا، ان کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ زیرِ نظر تصویر میں وہ 7 جنوری 2020 کو قبرص کی ایک عدالت میں پیش ہونے کے لیے آ رہی ہیں انتباہ: مندرجہ ذیل مضمون آپ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ کیا ریپ کی شکایت درج کروانا کسی عورت کی زندگی برباد کر سکتا ہے؟ کچھ متاثرین

Read more

سوّا: وہ مچھلی جس نے پاکستانی ماہی گیروں کو راتوں رات لکھ پتی بنا دیا

سمندر کو ماہی گیر ’بادشاہ‘ بھی کہتے ہیں بقول ان کے کہ یہ بادشاہ کے انداز میں نوازتا ہے جس سے انسان کی قسمت ہی بدل جاتی ہے۔ حال ہی میں کراچی سے تھوڑا دور بحیرہ عرب میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں دو ایسے نایاب مچھلیاں آگئیں جنھوں نے انھیں لکھ پتی بنا دیا۔ ان ماہی گیروں کی موبائل پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو کے مطابق جیسے ہی جال کھنچتا ہے تو سندھی زبان میں ایک

Read more

’سکپ دی رشتہ آنٹی‘: اپنا شریک حیات خود ڈھونڈیے

’عجیب عجیب باتیں سننے کو ملیں، کسی نے کہا عمر بہت زیادہ ہو گئی ہے، دکھنے میں بہت اچھی نہیں ہے یا لڑکا ایم بی اے کیے ہوئے ہیں تو آپ انھیں بزنس کروا دیں۔‘ یہ کہنا ہے عائشہ احد کا۔ اپنے لیے شریک حیات ڈھونڈنے کے عمل میں نہ صرف عائشہ بلکہ ان کے والدین بھی ایک اذیت سے گزرے ہیں۔ وہ بتاتی ہیں ’بہت دفعہ ایسا ہوا کہ لوگ آتے، دیکھتے اور اٹھ کے چلے جاتے۔ بعض دفعہ

Read more

پاکستان ٹوٹنے کی پیش گوئی مشرقی پاکستان کے سیاستدان نے کب کی؟

یہ ان دنوں کی بات ہے جب اکتوبر 1954میں گورنر جنرل غلام محمد نے دستور ساز اسمبلی توڑ دی تھی اور اس اقدام کو دستور ساز اسمبلی کے اسپیکر مولوی تمیز الدین خان نے سند ھ چیف کورٹ میں للکارا تھا۔ اس دوران جب چیف جسٹس کانسٹنٹائین کی عدالت میں مولوی تمیزالدین خان کا مقدمہ چل رہا تھا ۔ ہم چند صحافی، میں، ڈان کے رپورٹر مشیر حسن، اے پی پی کے مظفر احمد منصوری اور جنگ کے اطہر علی

Read more