حکومت کی ناکامی یا نظام کی ناکامی

اس وقت پاکستان میں ایک اور حکومت اپنی ناکامی کا کلنک ماتھے پر سجا کر اپنے منطقی انجام کی طرف بڑی تیزی سے گامزن ہے۔ پاکستان میں کچھ حکومتوں کو فوجی ادوار میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ کچھ کے لئے ہم سول حکومتوں کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور مارشل لاز کے لئے جو جواز فراہم کیا جاتا ہے اس میں سیاستدانوں کی کرپشن، بیڈ گورننس اور باہمی چپقلش کو قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے۔ پاکستان میں حکومتوں کی ناکامی

Read more

اپوزیشن کا رویہ اور اس کے پاکستان کے سیاسی مستقبل پر اثرات

سابق صدر آصف علی زرداری پر احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو نے والی سماعت میں آصف زرداری بلاول ہاؤس کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جب کہ دیگر ملزمان کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے وکیل آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، آج مجھ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ جج نے کہا کہ دو سادہ سے سوالات ہیں انگلش میں، آپ وہ سن کر جواب دے دیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ اپنے آرڈر میں یہ ضرور لکھیں کہ وکیل کی غیر موجودگی میں مجھ پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے۔

Read more

منقسم اپوزیشن کی چوراہے میں پھوٹی ہنڈیا

میڈیا کے ایک حصے کے مطابق اپوزیشن کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے یعنی حسرت ان غنچوں پہ ہے جوبن کھلے مرجھا گئے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن کے درمیان اصل پھڈا اس وقت پڑا جب ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی کے لیے حکومت کے پیش کردہ بلوں پر اپوزیشن جماعتیں صاد کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ مولانا نے اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر کڑی نکتہ چینی کی۔

Read more

خارجہ پالیسی: میرے نخچیر پہ کیا عالم تنہائی ہے

ایسے وقت میں جبکہ عمران خان اپنی دو سالہ غیرمعمولی کامیابیوں کو عوام میں اجاگر کرنے کا منصوبہ بنا چکے تھے سعودی عرب سے تعلقات میں تناؤ نے سارے منصوبے کو چوپٹ کر دیا۔ اوپر سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر عدم دلچسپی پر سعودی عرب پر تنقید کی۔ حال ہی میں جب پاکستانی حکمرانوں نے ایک ترانہ بنا کر اور نقشے میں

Read more

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ٹاؤن پلاننگ کی بدترین صورتحال

حکومت فوجی ہو یا سیاسی، کراچی سمیت سندھ بھر میں لینڈ مافیا قبضوں میں سرگرم رہتی ہے، قومی، صوبائی، بلدیاتی، ہر سطح کا محکمہ ٹاؤن پلاننگ میں دلچسپی لینے کے برعکس شہری منصوبہ بندی کا ازلی دشمن نظر آتا ہے، ہر دور میں لینڈ مافیا اور سرکاری اہلکاروں نے ملی بھگت سے سارے صوبے میں ٹاؤن پلاننگ کو ناکام بنایا ہے، خصوصاً کراچی کی قدرتی آبی گزرگاہوں پر مستقل آبادیوں کی تعمیر کا مجرمانہ سلسلہ جاری و ساری ہے جب

Read more

شاہ محمود کا ”ورنہ“

شاہ محمود قریشی ماشاء اللہ اپنی کرسی پر خوب جچتے ہیں۔ بنے بنائے وزیر خارجہ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، خاندانی وجاہت بھی وافر مقدار میں میسر ہے۔ بڑے زمیندار ہونے کے ساتھ ساتھ مخدوم بہاؤالدین ذکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین ہیں۔ گویا دین و دُنیا دونوں سے گاڑھی چھنتی ہے۔ مریدوں کا وسیع سلسلہ، اندرون اور بیرون مُلک پھیلا ہوا ہے، سندھ میں بھی وہ ہزاروں کی تعداد میں آباد ہیں۔ اکثر ان کے مداح (جن میں

Read more

حکومتیں، جمہوریت اور کشمیر

ہمارے ہاں سیاستدانوں نے ملکی سالمیت کے متعلق غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کر کے حساسیت پیدا کر دی ہے۔ کشمیر پر بجا طور پر سیاسی قیادت کی کارکردگی فوجی آمروں سے بہتر رہی لیکن یہ بھی پیش نظر رہے کہ عوام نے ان سانپوں کو بار بار دودھ پلایا جو جمہوریت کو ڈس لیتے ہیں، ایسے خاندان نظام کو مسحکم نہیں ہونے دیتے یوں آپ چاہیں تو اس عدم استحکام کو تنازع کشمیر کے حل میں تاخیر سے جوڑ کر دیکھ سکتے ہیں۔

خاص طور پر انیس سو نوے کے عشرے میں مسلم لیگ ن کے پروپیگنڈا سیل نے بے نظیر بھٹو کو جس طرح سکیورٹی رسک قرار دیا وہ آج بھی یاد ہے، ن لیگ کے میڈیا سیل نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ سکینڈل اٹھانے کے لئے ایک اخبار سے پیکیج ڈیل کی۔ پھر آصف علی زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کا نام دیا۔ بہرحال یہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ہتھکنڈے تھے۔ اسامہ بن لادن سے رقم لینے، آئی جے آئی کی تشکیل اور سرکاری خزانے سے سیاستدانوں کی خریداری کے معاملات پر جب بھی بات ہوئی ایک درجہ پر آ کر رک گئی۔

Read more

اب نقشوں میں ہی کشمیر فتح ہو سکتا ہے!

اگر شاہراہوں کے نام بدل کر، نغمے جاری کر کے اور ملک کا نیا نقشہ منظور کرنے سے ہی کشمیر آزاد ہو سکتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت اس مقصد میں پوری طرح کامیاب ہے۔ اور اگر اشتعال دلانے سے بھارت کشمیر کے سوال پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہوجائے گا اور مقبوضہ وادی میں استصواب کا مطالبہ مان لے گا تو بھی عمران خان کا یہ دعویٰ درست ہے کہ

Read more

پاک چین عسکری تعاون سود مند ہوگا؟

وقت اور حالات کے ساتھ بہت سارے مشکل فیصلے کیے بغیر ترقی کی منازل کبھی طے نہیں ہو سکتیں لیکن ایسا کرنے کے لئے خود اپنے آپ کا بہر لحاظ مضبوط و مستحکم ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ پاکستان اپنے قیام کے ساتھ ہی بہت سارے فیصلے نہایت مضبوطی کے ساتھ اسی لئے نہیں کرپایا کہ خود پاکستان کسی بھی لحاظ سے ایک مستحکم ملک نہ تو اپنے وجود کے فوراً بعد سے تھا اور نہ ہی بعد میں اپنے

Read more

 ایک پیج کی سیاست: سرپرستی سے مجبوری تک

اپوزیشن جماعتیں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرچکی ہیں۔ اس کانفرنس کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ اپوزیشن اس کانفرنس کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کرنے کی جد و جہد شروع کرنا چاہتی ہے۔ البتہ معروضی حالات میں اس کا امکان موجود نہیں ہے۔ پاکستان کی

Read more

نیب کا زنبور اور ٹین کے سیاستدان

آج تک جس طرح نیب حسبِ ضرورت محمود و ایاز کو ایک صف میں یا ایک صفحے پر لانے میں حسبِ ضرورت کامیاب ہوا۔ ماضی کا کوئی ادارہ یا ایجنسی اتنے موثر ثابت نہیں ہو سکے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

عید گاہ میدان کے دروازے اور الطاف حسین

مشرف کی طاقت کا آخری زمانہ چل رہا تھا۔ کراچی میں شہری حکومت بڑی تیزی سے کام کر رہی تھی اور کراچی کی زمینوں پر بھی بڑی تیزی سے قبضہ ہو رہا تھا۔ نارتھ ناظم آباد کے کئی قبضہ ہوچکے تھے۔ تب اچانک ناظم آباد کے مقبول عید گاہ میدان پر بھی کام شروع ہوا۔ لوگ ڈر گئے کہ شاید یہاں بھی ’چائنہ کٹنگ‘ شروع ہو گئی لیکن اس بار خدشہ غلط ثابت ہوا اور پتہ چلا کہ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش ہو رہی ہے۔ خیر میدان کے ارد گرد دیواریں بنیں اور دروازے تیار ہوئے۔

Read more

نیب کے پہاڑ تلے آئے اونٹ کا بلبلانا

ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق بدعنوانی کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اور انہیں بارہ برس جیل کی سزا ہوئی۔ ان پہ دس ملین ڈالر ملیشیا کے ترقیاتی منصوبوں سے خورد برد کا الزام تھا۔ دنیا بھر میں بدعنوانی بھی رائج ہے لیکن سمجھدار حکومتیں اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر اس کے سد باب بھی تلاش کرتی ہیں۔ برادر ملک ترکی، ملیشیا سعودی عرب والی مثالیں سامنے ہیں جہاں انسداد رشوت ستانی کی مہم کامیاب ہوئی۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 ؁ میں متعدد شہزادوں کو جو بدعنوانی میں ملوث تھے، بلا کر ایک ہوٹل میں قید کر لیا تھا۔ انہیں رہائی اسی وقت ملی جب انہوں نے اقبال جرم کیا اور لوٹی ہوئی دولت واپس کی۔ اطلاعات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے 406 بلین ڈالر لوٹی ہوئی رقم واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی۔

Read more

سازشیں روکنی ہیں تو مکالمہ بہت ضروری ہے

جولائی میں ہونے والے واقعات پاکستان کی تاریخ میں دور رس اثرات رکھتے ہیں۔ مینار پاکستان کی تعمیر بھی جولائی ہی میں مکمل ہوئی تھی۔ مینار پاکستان کو یادگار پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھٹو کی حکومت کے خلاف ڈائریکٹ مارشل لا بھی جولائی میں لگا اور پاکستان میں پردے میں لپٹی آمریت بھی دو سال پہلے جولائی میں ہی مسلط ہوئی۔ عدلیہ بحالی تحریک میں آزاد عدلیہ کا نقطۂ آغاز بننے والا صدارتی ریفرنس بھی جولائی میں

Read more

عید کے بعد قربانی؟

عید کے بعد سیاست گرم ہورہی ہے دو سالہ جمود ٹوٹ رہا ہے۔ عمران خان کا سحر بھی ختم ہوچکا ہے۔ انہیں آخری بلندی سے نیچے کی طرف آنا پڑے گا۔ ان دنوں راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سیاسی سرگرمیوں کے محور ہیں۔ بہت کچھ سوچا جا رہا ہے، بہت کچھ ہونے جا رہا ہے۔ مولانا نے اس مرتبہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو قائل کر لیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے سوا کوئی

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور احترام آدمیت

نیب یعنی۔ ”قومی احتساب بیورو“ میرا موضوع نہیں۔ سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں یاد دلایا کہ یہ ادارہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں بنا جو اس وقت سے ”سیاسی انجینئرنگ“ کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ خیال آتا ہے کہ جب سیاستدانوں نے کئی مہینوں کی محنت اور مشاورت سے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے آمر پرویز مشرف کے تمام قوانین، ضابطوں اور آئینی ترامیم کو دستور سے خارج کر دیا تو ”نیب“ کو کس مصلحت کے

Read more

کراچی پریس کلب میں رینجرز بن بلائے گھس گئے، صحافیوں کی شدید مذمت

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پریس کلب میں رینجرز کے اہلکار بغیر کسی پیشگی اطلاع کے داخل، کچھ دیر تلاشی کے بعد واپس چلے گئے۔ پریس کلب کی انتظامیہ کی طرف سے اس کارروائی کی شدید مذمت۔

Read more

نیب کے دانت کون نکالے گا؟

پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے حال ہی میں جو تاریخی فیصلہ دیا اس کا ”جواب الجواب“ آگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس مقبول باقر کے تحریر کردہ اس فیصلے میں نیب کو خاصا رگڑا لگایا اور فیصلے میں وہ باتیں کہی گئیں جو زبان زدعام ہیں کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور احتساب کا یہ ادارہ صرف اپوزیشن کے سیاستدانوں کو

Read more

آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغ

امید کیا ہوتی ہے، کب ہوتی ہے اور کیوں ہوتی ہے؟ امید ایسی خواہش ہوتی ہے جس کو اپنے طور پر پورا کرنا کسی نہ کسی وجہ سے ممکن نہیں ہوتا، جیسے غریب کے لیے گھر خریدنا، امیر کے لیے مہلک مرض سے جان بر ہونا وغیرہ۔ ایسی خواہش جیسے امید نام دیا جاتا ہے اور جو مختلف زبانوں کے محاوروں کے مطابق آخر دم تک رہتی ہے اور مرنے کے بعد ہی مرتی ہے، بے بسی کی انتہا ہونے

Read more

کراچی نام کا یتیم خانہ

میرے والد صاحب مرحوم کی نوکری پی ٹی وی میں تھی اور ہر چند سال بعد ان کا تبادلہ کسی نہ کسی دوسرے شہر میں ہو جایا کرتا۔ وہ دو مرتبہ کوئٹہ میں تعینات ہوئے، چند سال سکھر میں رہے، چند سال حیدر آباد میں اور آخر میں ان کا تبادلہ پشاور ہوا۔ میرے ایک چچا اور ایک ماموں اسلام آباد میں رہتے تھے اور ایک پھوپھی واہ کینٹ میں رہتی تھیں۔ والد صاحب کو خود سیاحت کا شوق بھی

Read more

بولنے والے توتے اور منتخب وزیر اعظم 

ملک میں آئین کے ہوتے مارشل لاؤں کے ذریعے فوجی حکومتوں کے ادوار، ایک پیج کی سیاست یا قومی مفاد کے نام پر مقتدر قوتوں کو اصل اختیار کا مالک و مختار سمجھنے کی صورت حال میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ منتخب حکومت اور وزیراعظم کی حیثیت کسی بولنے والے توتے سے زیادہ نہیں ہے۔ بلکہ اب تو یہ بھی عیاں ہوگیا ہے کہ اگر کسی صحافی کو قومی مفاد کی حفاظت کے لئے اچانک نامعلوم طور سے

Read more

وزیر اعظم عمران خان کو اٹھارہویں ترمیم سے بیر کیوں ہے؟

کچھ دن پہلے ہی کپتان نے کراچی میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف دل کی بھڑاس یہ کہہ کر نکالی تھی کہ اٹھارہویں ترمیم نے وزیر اعلیٰ کو اتنے اختیارات تفویض کر دیے ہیں کہ وہ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ یہ الفاظ بولتے وقت اگر کوئی ہمدردی سے خان صاحب کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ دیتا تو شاید ان کی آنکھیں چھلک پڑتیں مگر کیا یہ کہنا کہ وزیراعلی ڈکٹیٹر بن گئے ہیں اپنی کمزوری اپنی بے بسی اپنی بے چارگی کا اظہار نہیں تھا۔

Read more

زوال آمادگی: مجید امجد کی تضحیک تک

زوال کسی شعبے میں در آئے تو تنزلی و انحطاط کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں زوال کے دو قابل ذکر پہلو ہیں ایک قسم یا پہلو کوتاہی۔ و غفلت سے متعلق ہے جبکہ دوسرا شعوری نوعیت رکھتا پہلی صورت میں تنزلی کے نمایاں ہوتے پہلوؤں سے چشم پوشی برتی جاتی ہے کہ جو کچھ رونما ہو رہا ہے اسے اپنی غلطی کا سبب تسلیم کرنے کی بجائے ناگزیر وقوع قرار دے دیا جاتا ہے یا پھر زیادہ دانش مندی

Read more

پاکستانی فوج میں افسران کو دورانِ سروس اور ریٹائرمنٹ کے بعد کون کون سی مراعات ملتی ہیں؟

فوج کی مشہور روایت کے مطابق پاکستان کے پہلے آرمی چیف جنرل گریسی کو اپنے ماتحت فوجی افسر کا خط موصول ہوا جس میں آرمی چیف سے پلاٹ لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ آرمی چیف نے جواباً پوچھا ’کس قانون کے تحت؟‘ کہا جاتا ہے خط لکھنے والے ایوب خان خود تھے۔

Read more

قلم اور اسلام آباد میں آوارگی

ہفتہ کی شام اسلام آباد میں بادل خوب برسے، مارگلہ کی پہاڑیوں پر بارش کے بعد آرام کرتے بادلوں کا حسیں منظر دیکھ کر میرے قلم نے کہا یار ذرا موسم و مناظر کا لطف لیاجائے تو دل نے امادگی ظاہر کی سو قلم کے ہمراہ لطف اندوز ہونے کے لیے نکل کھڑا ہوا باتوں باتوں میں معلوم ہی نہ ہوا کہ ریڈ زون پہنچ گئے ”جہاں پارلیمنٹ، ایوان صدر، سینیٹ، وزیر اعظم ہاؤس، سپریم کورٹ اور وزیر اعظم آفس

Read more

وزیر اعظم صاحب خدارا نوٹس لینا بند کریں

سوشل میڈیا پر اکثر ان جملوں کو دہرایا جاتا ہے کہ کبھی تنہائی یا ویرانے میں محافظوں کو موجود پاکر گھبرا یا ہوا دل ٹھیر جایا کرتا تھا اور دل و دماغ پر چھائے خوف کے سائے چھٹ جایا کرتے تھے لیکن اب یہ زمانہ آ گیا ہے کہ دن کی روشنی میں بھی چوک چوراہوں یا گلی کوچوں میں محافظوں کو دیکھ کر دل سہم جاتا ہے اور عدم تحفظ کے احساس سے کلیجہ منھ کو آنے لگتا ہے۔

Read more

The Choice of the Turks

مولانا محمد علی جوہر برصغیر میں وقیع صحافت کے امام تھے۔ رچے ہوئے سیاسی موقف کو ایسی کانٹے کی تول انگریزی نثر کم کسی نے بخشی ہو گی۔ کلکتہ سے انگریزی ہفت روزہ کامریڈ اور دہلی سے اردو روزنامہ ہمدرد نکالا۔ حریت فکر اور جوش عمل کا نادر امتزاج تھے۔ برسوں انگریز کی قید کاٹی۔ جولائی 1914 میں پہلی عالمی جنگ شروع ہوئی تو ابتدائی طور پر برطانوی حکومت کی خواہش تھی کہ سلطنت عثمانیہ جنگ میں برطانیہ عظمیٰ کا

Read more

کچھ رحم کریں یہ ملک ہے آپ کی تجربہ گاہ نہیں

ہم میں سے وہ لوگ جنہوں نے سرکاری سکول یا کالج سے تعلیم حاصل کی اور میٹرک یا ایف، ایس، سی میں سائنس پڑھی ہوگی، وہ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ سائنس کے مضامین کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک فرسودہ سی تجربہ گاہ میں برائے نام تجربے بھی کروائے جاتے تھے اور پھر سالانہ امتحانات میں پریکٹیکل کے امتحان کا ڈھونگ بھی رچایا جاتا تھا۔ جسے پاس کرنا لازم ہوتا تھا۔ ہم چونکہ ایک ایوریج سٹوڈنٹ ہوا کرتے تھے لہذا اکثر اوقات یہ پیریڈ انجوائے کرتے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی تھی کہ ہمارے ہاں اکثر سکولوں کی لیبارٹریز میں تجربے کرنے کے لئے سامان ضرورت سے کم ہوتا تھا اور جب تک ہماری باری آتی پیریڈ کا وقت ختم ہوچکا ہوتا اور ہم واپس اپنی کلاس میں پہنچ جاتے۔

لیکن سالانہ امتحانات میں کسی کی سفارش ہوتی تو پریکٹیکل میں بہتر نمبر مل جاتے ورنہ ایوریج نمبر سب کو ملتے تھے اور یوں سرٹیفیکیٹ کی شکل کچھ ہوجاتی۔ لیکن اگر آپ غور کریں تو سائنسی مضامین میں جو فارمولے اور تھیوری کوئی تین دہائیاں پہلے یعنی ہمارے زمانے میں پڑھائی گئی تھی، سلیبس آج بھی وہی ہے اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ہمارے اساتذہ نے بھی وہی پڑھا تھا اور آج ہمارے بچوں کو بھی وہی کچھ پڑھایا جا رہا ہے اور تجربہ گاہوں میں وہی تجربات کروائے جاتے ہیں۔

Read more

مائنس پلس کا کھیل چھوڑیں: دستوری رفوگری کا راستہ اپنائیں

ملک میں ایک بار پھر مائنس ون کاغلغلہ ہے حتیٰ کہ وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے اس کا حوالہ دینا پڑا اور قوم کو یقین دلانا پڑا کہ مائنس ون کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی یہ اضافہ کرکے دوستوں دشمنوں کی حیرت میں اضافہ بھی کردیا کہ اگر مائنس ون ہو بھی گیا تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اور خاص طور سے اپوزیشن کو تو کوئی ریلیف نہیں

Read more

مائنس اور پلس کے درمیان معلق قوم

انسانی کھوپڑیوں کے مینار سجانے والے درندے چنگیزخاں کے جھنڈے تلے پچاس وحشی قبائل محض اس لیے اکٹھے ہو گئے کہ اس نے ”یاسا“ (آئین) مرتب کیا جس پر وہ نہ صرف خود عمل کرتا بلکہ کرواتا بھی تھا۔ لیکن جہاں آئین کو 100 صفحے کی فضول کتاب سمجھا جاتا رہا ہو، جہاں آمروں کو حق حکمرانی بخشنے کے لیے ”نظریۂ ضرورت“ گھڑا جاتا ہو، جہاں عادل سرعام اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوں، جہاں کیس بنتے نہیں، بنائے جاتے

Read more

مولوی عبدالعزیز لال مسجد کا بھوت ہے؟

اسلام آباد میں جامعہ فریدیہ کے تنازعہ میں لال مسجد والے ملا عبدالعزیز نے ایک بار پھر اپنی قوت کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک بار پھر یہ سوال سامنے آیا ہے کہ کیا ریاست و سیاست بدستور انتہا پسند اور آمادہ بہ فساد عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ کیا ریاست کے پاس مقامی انتظامیہ کے ذریعے عبدالعزیز جیسے لوگوں سے ’مذاکرات یا منت سماجت‘ کرکے معاملہ طے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ؟ اسی سال اسلام

Read more

بدلتے حالات میں پیپلزپارٹی کا کردار۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ( 2 )

بے نظیر بھٹو کے بعد پنجاب سے پیپلز پارٹی کی بیدخلی کی سب سے بڑی وجہ مفاہمت کی پالیسی تھی۔ اگرچہ یہ نعرہ خود محترمہ نے لگایا لیکن وہ اس کا مطلب سیاسی پسپائی نہیں لیتی تھیں۔ آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے کے لئے بہت سی قوتوں سے مصالحت کرنا پڑی۔ ایسے وقت میں جب بے نظیر بھٹو دنیا سے رخصت ہو چکی تھیں آصف علی زرداری کو وہ شرائط یاد کروائی گئیں جو جنرل پرویز مشرف کی ٹیم نے رہا کرتے وقت ان سے منوائی تھیں۔

آصف علی زرداری نے ایک مشکل وقت میں پارٹی کو اقتدار دلایا لیکن ان کے اتحادیوں کی فرمائشوں نے ان کے مخالفین کو ایک بار پھر موقع دیا کہ وہ آصف علی زرداری پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگا سکیں۔ آصف علی زرداری نے کسی کو ناراض نہیں ہونے دیا۔ نواز شریف کی خواہش تھی کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ان کی حریف نہ رہے۔ نواز شریف کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔ پیپلز پارٹی کے جن کارکنوں اور رہنماؤں نے برسہا برس تک ضیاء الحق اور پھر نواز شریف سے لڑائی کی تھی ان کے لئے مفاہمت کی نئی تشریح ناقابل قبول تھی۔

Read more

بدلتے حالات میں پیپلزپارٹی کا کردار

حکومت کی کمزور ہوتی گرفت اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سرپرستی کم ہونے کی خبروں نے مولانا فضل الرحمان‘ شہباز شریف‘ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو الگ الگ سطح پر متحرک کر دیا ہے۔ مولانا نے اختر مینگل والا محاذ سنبھالا‘بلاول نے پی ٹی ایم کے منتخب افراد سے رابطے کئے۔ شہباز شریف کورونا کی آڑ میں آرمی چیف سے صحت یابی کی دعا بذریعہ فون لے چکے ہیں۔ انہیں ایسے امکانات دکھائی دے رہے ہیں کہ سول

Read more

عیاد کشمیری اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی

سیاست پر لکھنے سے کبھی کبھار دل اُوبھ جاتا ہے لیکن کیا کیجئے کہ اس کے بغیر چارہ بھی نہیں۔ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے آپ کا تعلق ہو کہیں نہ کہیں آپ کو سیاست سے واسطہ ضرور پڑ جاتا ہے۔ وطن عزیز میں تو ویسے بھی چائے کے ڈھابے سے لے کر پارلیمنٹ کے ایوان تک ہر کوئی اپنے تئیں سیاست کا ماہر ہے۔ اسی غیر سنجید ہ طرز فکر کے زیر اثر ہم نے سیاسی اختلاف کو

Read more

ہمارے نسیم صاحب: شفاف پانیوں کے شناور کی کہانی

بہت دن سے آپ کو اجلے لباس میں چھپی گندگی اور اونچے عہدوں کی اوٹ میں ڈھانپے ہوئے نیچ پن کے قصے سنا رہا ہوں۔ آج ایک غریب اور سچ کے نیک آدمی کا قصہ سنیے جو مچھلی کے جائے کو بھی تیرنا سکھا سکتا تھا مگر صرف شفاف پانیوں کا شناور تھا۔ چھل کپٹ کی آلودگی میں جس کا دم گھٹتا تھا۔ جو ایک روز بغیر نشان چھوڑے کراچی کی ایک سڑک پر دنیا سے یوں چلا گیا جیسے

Read more

’’مرشد مروا نہ دینا‘‘

5 جولائی آیا اور گزر گیا صرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس روز 43 سال قبل اس وقت کے آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کے دن کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ بلاول بھٹو کی بات اصولی طور پر درست ہے۔ شاید سانحہ مشرقی پاکستان جسے ایک آمر فیلڈ مارشل ایوب خان کی پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیا جاتا ہے کے علاوہ 5 جولائی1977ء

Read more

پانچ جولائی اور ضیاء باقیات

پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں ہوش سنبھالا۔ اسلامی سربراہی کانفرنس، ایٹم بم کی تیاری کی خبریں اور باتیں، قائد اعظم اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے صد سالہ جشن حکومتی سطح پر منانا خوب یاد ہیں۔ بھٹو صاحب جب بیرون ملک جاتے تو وہاں کے طلبا کی نصابی و غیر نصابی پر خصوصی نظر رکھتے۔ شمالی کوریا کے دورے سے واپس تشریف لائے، تو وہاں کے طلبا کے دلکش ورزشی کرتب پاکستانی طلبا کو سکھانے کا اہتمام

Read more

پاکستان میں جمہوریت: ابھی طویل سفر باقی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسے موقع پر جمہوری اور آئینی حق کے لئے ’یوم سیاہ‘ منا رہی ہے جب عملی طور سے معاملات طے کرنے کا سارا اختیار عسکری اداروں کو منتقل ہوچکا ہے۔ گو کہ 5 جولائی 1977 کو فوج نے ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹا تھا اور جنرل ضیا الحق نے اس ملک کی تاریخ کا بدترین مارشل لا مسلط کیا تھا لیکن چار دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی حالات کو جمہوریت اور آئین کے حق

Read more

آمر کی طاقت کے راز کیا ہیں؟

 پہلے ایک جوک، جوک سے قبل ایک وضاحت، وضاحت سے پہلے ایک تبصرہ کیوں کہ موضوع خاصا سنجیدہ ہے۔ تبصرہ ایڈیٹر صاحب کا یوں ہے کہ ہماری حس مزاح کچھ ایسی ہے کہ ہم تحکم اور تمسخر دونوں معاملات میں انگریز بیوروکریسی اور میمن گجراتی بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ تو تھا وضاحت سے پہلے والا تبصرہ جوک سے قبل والی کی وضاحت یہ ہے کہ ہم نے جوک کی جگہ مروجہ اردو لفظ لطیفہ اس لیے نہیں

Read more

سی پیک منصوبہ: یہ ہاتھی کس کروٹ بیٹھے گا؟

بات چین کے (OBOR) سے شروع ہوئی تھی اور گوادر تک پہنچ گئی۔ اب دیکھتے ہیں کہ سی پیک(CPEC) کی بذات خود کیا تفصیل ہے۔سی پیک کی بنیاد مئی 2013 میںچینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے ساتھ پڑی تھی۔اس وقت پاکستان میں میر ہزار خان کھوسو کی نگران حکومت تھی جبکہ آصف علی زرداری صدر تھے۔23 مئی 2013 کو مفاہمت کی یاداشتوں(MOUs) پر دستخط ہوئے تھے جس میں(long-term Economic Corridor plan, maritime cooperation and satellite navigation) کے منصوبے شامل تھے۔

Read more