بلاول بھٹو اس وقت ملکی اور عالمی سیاست میں کہاں کھڑے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگر اس وقت دنیا کے چند نوجوان دانشور سیاسی رہنماؤں میں گنا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ بلاول بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد غیر معمولی حالات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ ناتجربہ کار اور کم عمر ہونے کی وجہ سے وہ چیئرمین ہونے کے باوجود پارٹی معاملات سے دور دور رہے۔ اس دوران ان کی سیاسی تربیت جو پہلے ان کی عظیم والدہ

Read more

صدر مملکت کے خلاف افواہیں، کیا یہ صحافت کے زوال کی نشانی نہیں؟

پچھلے دنوں اسلام آباد کے دو صحافیوں نے اپنے یوٹیوب چینل پہ اپنے تئیں بڑا تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ صدر مملکت محترم آصف علی زرداری کو ہٹا کر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب کو ملک کا صدر مملکت بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کر لیا گیا ہے۔ یہ خبر انتہائی لغو اور بے تُکی افواہ کی حیثیت رکھتی ہے اور صحافت کے زوال کی نشانی ہے۔ اس کے بعد اس بکواس

Read more

کیا عمران خان کو پبلک انٹرسٹ میں ملک پہ مسلط کیا گیا تھا

پبلک انٹرسٹ کی بات کچھ دن پہلے پاک فوج کی ایک ہونہار بچی کیپٹن ایمان درانی نے کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہی۔ اس نے کہا کہ ”پاکستان فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت سخت ہے، فوج جو کرتی ہے ضروری نہیں کہ سب صحیح کرتی ہو مگر جو بھی کرتی ہے وہ پبلک انٹرسٹ یعنی عوامی مفاد میں کرتی ہے۔“ اس وڈیو کے وائرل ہوتے ہی حسب معمول تحریک انصاف کا سوشل

Read more

خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی اور خان کی عوامی مقبولیت

جب رعایا پہ نا اہل نالائق حاکم مسلط ہو جاتے ہیں تو ان ریاستوں میں المیوں کا وقوع پذیر ہونا ایک عام سی بات ہو جاتی ہے۔ ایک کے بعد ایک المیہ ریاستی کم بختی، نا اہلیت و نالائقیت پہ نوحہ کناں ہوتا ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جب خلیفہ مقرر ہوئے تو وہ راتوں کو مدینہ منورہ میں گھوم پھر کر اپنی رعایا کی دیکھ بھال کرتے انہیں فکر ستاتی کہ دریا فرات کے کنارے اگر کوئی

Read more

نوجوان سیاسی دانشور بلاول بھٹو زرداری

’عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف تھا اور آگے بھی کرتا رہوں گا، لیکن تحریک انصاف ایوان اور کمیٹیاں نہ چھوڑے، آپ جائیں گے تو وہ خوش ہوں گے جو آپ کو یہاں دیکھنا نہیں چاہتے‘ یہ الفاظ تھے پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے جو انہوں آج انہوں نے قومی اسمبلی کے فلور پہ کی۔ آج ایک بار پھر نوجوان بلاول نے اپنے آپ کو کئی پرانے سیاسی بابوں سے بڑا مدبر، سمجھدار اور

Read more

تحریک انصاف اور نون لیگ میں کیا قدر مشترک ہے

مسلم لیگ نون کا جنم 88 کی دہائی کے اواخر میں ہوا جب محمد خان جونیجو کی مسلم لیگ سے علیحدہ ہو کر فدا محمد خان نے ایک الگ گروپ بنایا جس کے وہ خود صدر بنے اور میاں نواز شریف جنرل سیکریٹری۔ جنرل ضیاء الحق کی موت کے بعد ہونے والے انتخابات میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی یقینی اور تاریخی کامیابی کو بھانپ کر ان سے مقابلے کے لیے اس وقت کے آئی

Read more

بیچارے عوام اور اختیارات کی جنگ لڑتی اشرافیہ

حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف جب حق کا علم بلند کیا تو فرمایا کہ ”میری جنگ صرف ایک یزید سے نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص سے ہے جس کے کردار میں یزید موجود ہے“ پاکستان بھی آج ان ہی حالات سے گزر رہا ہے جہاں ہر دوسرے شخص میں ایک یزید چھپا بیٹھا ہے۔ ملک میں دو طبقے ہیں ایک عوام اور دوسری اشرافیہ، اشرافیہ اور عوام دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت کھڑے نظر

Read more

کیا عمران خان واقعی پاکستان کا ہیرو ہے

اولمپک گیمز 2024 میں نیزہ بازی کے کھیل میں پاکستان کے لیے تین دہائیوں کے بعد ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغا حاصل کیا تو ملک میں سوشل میڈیا پر اصلی اور نقلی ہیرو کی بحث چھڑ گئی۔ تحریک انصاف کے کچھ ہمدردوں اور یوٹیوبرز نے عمران خان کی تصاویر لگا کر انہیں نہ صرف قوم کا اصل ہیرو کہا بلکہ یہاں تک کہا کہ اب عمران خان ارشد ندیم کا ریکارڈ توڑیں گے اور سو میٹرز کا جیولن

Read more

سیاسی جماعت پہ پابندی: ایک کڑوا گھونٹ

ایک مشہور افریقی کہاوت ہے کہ ”اگر تم تیز جانا چاہتے ہو تو اکیلے جاؤ اور اگر تم دور تک جانا چاہتے ہو تو اکٹھے جاؤ“ مسلم لیگ نون کی حکومت نے بھی ایسا ہی کیا، اس نے بنا کسی سے مشورہ کیے، اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر تحریک انصاف پہ بحیثیت سیاسی جماعت پابندی لگانے کا اعلان کر دیا جی۔ گو کہ اس فیصلے پہ عملدرآمد ابھی نہیں ہوا مگر لیگی وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کر

Read more

کیا انصاف کا بول بالا ہو گیا

مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے آٹھ پانچ کے تناسب سے اکثریتی فیصلہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی کہ جس جماعت نے کچھ مانگا ہی نہیں، اسے وہ سب کچھ دے دیا جس سے وہ دستبردار ہو چکی تھی۔ یہ فیصلہ بھی پاکستانی عدلیہ کے ماتھے کا جھومر بن کر بالکل اسی طرح چمکتا رہے گا جس طرح آج تک جسٹس منیر جسٹس مولوی مشتاق اور ان جیسے کئی انصاف پسند ججوں کے فیصلوں

Read more

سیاسی جماعتیں اور نظریاتی کارکن

پاکستان میں اس وقت سیاسی میدان میں گھمسان کا رن پڑا ہوا ہے۔ اس سیاسی اتھل پتھل میں سیاسی جماعتوں کا سارا زور سوشل میڈیا کے ذریعے بیانیہ بنانے پہ مرکوز ہے۔ جبکہ روایتی سیاسی جماعتیں جو سیاسی کارکنان پہ انحصار کرتی رہی ہیں وہ بھی سوشل میڈیا کو ہی اپنی جنگ کا محور بنائے ہوئے ہیں۔ اس سیاسی لڑائی میں تمام جماعتیں اپنے ان نظریاتی کارکنان کو بالکل فراموش کر بیٹھی ہیں جو ان کی تحاریک کی ریڑھ کی

Read more

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں، کچھ نہ دوا نے کام کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹسوے بہاتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں جیل میں انتہائی بری حالت میں رکھا گیا ہے۔ وہ ایک ڈیتھ سیل میں ہیں، جہاں کوئی سہولت انہیں میسر نہیں ہے۔ وہ سابق وزیر اعظم ہیں نہ ان کے کمرے میں اٹیچ باتھ روم ہے نہ ہی ائر کنڈیشنڈ۔ جیل میں سخت گرمی ہے، انہیں گھر کے کھانے کی سہولت بھی میسر نہیں، نہ ہی انہیں اپنے وکلاء، اپنے خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنماؤں

Read more

بینظیر بھٹو شہید کے نام ان کے جانثاروں کا نوحہ

ہماری زندگیوں سے زیادہ عزیز ہستی محترمہ بینظیر بھٹو شہید امید ہے آپ جنت الفردوس کے باغِ ارم میں، جنت الفردوس میں عورتوں کی سردار دخترِ رحمت للعالمین محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ و سلم اُم الحسنین حضرت فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہ اور بی بی زینب بنت علی المرتضی علیہ السلام جیسی عظیم المرتبت ہستیوں کی صحبت میں ہوں گی۔ بی بی ہم آپ کے جانثاران آپ کے جانے کے بعد لاوارث ہو گئے ہیں، گو کہ آپ کے

Read more

سندھ میں وزارتوں کی تقسیم اور کارکنان میں پھیلی مایوسی

پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ میں چوتھی بار حقِ حاکمیت نصیب ہوا۔ پارٹی کارکنان اور دہائیوں سے پیپلز پارٹی پہ اندھا اعتماد کرنے والے سندھ واسی خوش تھے کہ اس بار پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں ان کی خدمت کرے گی اور ان کی تکالیف کے خاتمے کے انقلابی اقدامات اٹھائے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اور اپنے انقلابی عوامی منشور میں بھی پورے ملک سمیت سندھ کی عوام

Read more

آصفہ کی شکل میں شہید بینظیر بھٹو کی پارلیمنٹ میں واپسی

وہی پر اعتماد باوقار لہجہ، سر سفید دوپٹے سے ڈھکا ہوا، بازو پہ امام ضامن بندھا ہوا، چہرے پہ بکھرا صدیوں کا سکون، آواز میں گرج، ایک لمحے کو گمان ہوا کہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو 1997 کے بعد تقریباً ستائیس سال بعد پاکستانی پارلیمنٹ میں واپس آ گئی ہیں۔ شہید رانی کی اس بار واپسی ان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی 31 سالہ آصفہ بھٹو زرداری کی صورت میں ہوئی جنہوں نے اپنے والد محترم آصف علی زرداری

Read more

جمہوریت کے ثمرات سے کون مستفید ہوتا رہا ہے

جدید جمہوری امریکا کے بانی سابق سیاہ فام امریکی صدر ابراہم لنکن نے امریکی ریاستوں کے مابین سیاہ فام افراد کی غلامی کے مخالفین اور اس کے حق میں لڑی جانے والی جنگ کے شہداء کی یاد میں امریکی شہر گیٹس برگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”یہ قوم مردہ، بے کار قوم کی طرح نہیں مرے گی، یہ ایک عظیم قوم کی طرح خدا کی ماتحتی میں آزادی کا ایک نیا جنم لے گی

Read more

منتخب حکومت سے عوامی توقعات

آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر مملکت پاکستان حلف اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی، وہ پہلے منتخب صدر ہیں جنہوں نے دوسری بار صدارتی منصب سنبھالا ہے۔ اس طرح آج پاکستان میں نئی حکومت سازی تقریباً مکمل ہو چکی، صوبے بھی اپنی کابینہ کی تشکیل کے مراحل طے کر رہے ہیں جس کے بعد انشاءاللہ ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مشکلات کے خاتمے کی ملک گیر کوششوں کا آغاز ہو جائے گا۔ انتخابات کے بعد

Read more

زوروں پہ پھر سے ہے نفرت کا بہاؤ

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو اگر ثبوتوں کے ساتھ بروقت اپنے انجام کو پہنچا دیا جاتا، انہیں سزائیں دے دی گئی ہوتیں۔ عمران خان کو انتخابات سے چند روز پہلے تین مقدمات خصوصاً عدت والے مقدمے میں بھونڈے انداز میں سزائیں نہ سنائی گئیں ہوتی۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بنیاد بنا کر ان سے انتخابی نشان نہ چھینا گیا ہوتا۔ ان کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں غیر ضروری روڑے نہ اٹکائے جاتے، انہیں آزاد

Read more

شکریہ اسٹیبلشمنٹ آپ کا بہت شکریہ۔

پاکستان کے متنازعہ ترین بلکہ ملکی انتخابی تاریخ پہ بدنما داغ کی مانند منعقد انتخابات گزر گئے، حکومتوں کی تشکیل مکمل ہونے کے مراحل میں ہے، مگر جو بات بلکہ ہولناک بات اب تک دور دور تک نظر نہیں آ رہی وہ ہے ملک میں سیاسی، معاشی استحکام، امن اور سلامتی جو ان انتخابات کے نتیجے میں متوقع تھی۔ پاکستان کی قوم پر امید تھی کہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں سیاسی استحکام آئے، معاشی بدحالی، معاشرتی افراتفری کے

Read more

بھٹو کے خواب کو نیا دوام دو، چنو نئی سوچ کو

جوں جوں انتخابات نزدیک آتے جا رہے ہیں انتخابی رن بھی اسی حساب سے دہکنا شروع ہو گیا ہے۔ ابھی تک کے زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ عوامی حمایت کے لحاظ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی دھواں دھار اور جارحانہ انتخابی مہم کی وجہ سے دوسری سیاسی جماعتوں اور قائدین پہ سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ، کے پی کے اور اب مسلسل پنجاب کے اضلاع میں بڑے بڑے عوامی جلسے کر

Read more

بروقت غیرجانبدارانہ، منصفانہ انتخابات کیوں ضروری ہیں

پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازشیں تاحال جاری ہیں۔ زمینی حقائق سے لگتا ہے کہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے مگر انتخابات کے منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انعقاد پر بہرحال اب بھی سوالیہ نشان ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کی شفاف ساکھ اس وقت سب سے اہم معاملہ ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیاسی، معاشی، سماجی بحران سے دوچار ہے۔

Read more

بلاول کا لاہور سے انتخاب لڑنا اور نون لیگ کا اضطراب

جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے نون لیگ کا فشار خون بھی انتہائی حدود کو چھوتا جا رہا ہے۔ انتخابی رن ابھی تک سرد نظر آ رہا ہے، سوائے پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئی سیاسی جماعت عوام سے رابطے میں نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو انتخابات لڑنے کے لیے موافق سہولیات اور میدان میسر ہی نہیں ہے۔ ان کے اکثر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں یا پھر جو باقی بچے ہیں انہیں مختلف

Read more

شہید بینظیر بھٹو کا عالم ارواح سے بلاول کو خط

میرے پیارے بیٹے بلاول آج تمہیں خط لکھتے مجھے بابا شہید کا میری سالگرہ پہ مجھے لکھا خط یاد آ گیا، جس میں بابا شہید نے مجھے اپنے بے انتہا پیار کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی زندگی کی شروعات کے لیے انتہائی مفید مشورے اور ہدایات دی تھیں تاکہ میں اپنے سیاسی سفر اور بہتر مستقبل کی شروعات کر سکوں۔ شہید بابا کے لکھے خط اور آج میرے لکھے خط میں فرق صرف یہ ہے کہ وہ خط بابا نے

Read more

ایم کیو ایم کی صفوں میں کھلبلی، بوکھلاہٹ کیوں ہے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اگست 2016 میں اپنے بانی الطاف حسین کی جانب سے ملک کے سلامتی اداروں اور فوج کے خلاف تقریر اور نعرے لگوانے کے بعد اداروں کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد ایم کیو ایم سے جنم لیا۔ وہ اس وقت مکمل انتشار کا شکار ہو گئی تھی۔ کئی رہنما جیلوں میں چلے گئے ، دفاتر سیل ہو گئے، ناظم زیرو پہ چھاپا مار کر سارا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا اور اسے مستقل

Read more

انتخابات میں التوا کون اور کیوں چاہتا ہے؟

پاکستان میں 8 فروری 2024 کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیاں مکمل ہو چکیں اور ان پہ 3000 سے زائد اعتراضات پہ بھی تقریباً کام مکمل ہو چکا۔ حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن بھی نکل آیا اور ان کی باقاعدہ اشاعت بھی ہو چکی اب صرف انتخابی شیڈول کا اعلان ہونا ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے 90 روز کے اندر انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن اور صدر

Read more

نواز شریف: پتا پتا بوٹا بوٹا حال تمہارا جانے ہے

میاں محمد نواز شریف نے کوہ مری کی وادیوں میں چھانگلہ گلی میں واقع اپنے محل میں اپنی صاحبزادی کو پہلو میں بٹھا کر وہ وہ سچ بولا کہ سچ بھی سن کر شرما گیا ہے۔ میاں صاحب پاکستانی سیاست میں ’سچ‘ بولنے کے معاملے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔ چاہے وہ سچ ان کی سیاست میں شمولیت کا ہو یا پھر اقتدار میں روز اول سے لاڈلے پن کا، انہوں نے ہمیشہ ’سچ‘ ہی کہا ہے۔ میاں

Read more

"ساڈی گل ہوگئی اے ” کے بعد انتخابات کی کیا ضرورت ہے!

ساڈی گل ہو گئی اے (ہماری بات ہو گئی ہے) یہ وہ تاریخی ڈائلاگ ہے جس نے چشم زدن میں ملک گیر شہرت حاصل کرلی ہے۔ یہ ڈائلاگ مسلم لیگ نون جھنگ کے ایک عہدیدار نے اس وقت بولا جب وہ اپنے علاقے میں اپنی جماعت کے لیے لوگوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دے رہا تھا۔ لوگوں نے ووٹ دینے سے ٹکا سا جواب دیا تو موصوف چند میٹھے بول بول کر کہنے لگا کہ“ تواڈے ووٹ دی کوئی

Read more

پیپلز پارٹی کی کارکردگی اور انتخابات جیتنے کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھر پارکر کے شہر مٹھی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو کہا کہ کیا وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پہ عوام میں واپس جا سکتے ہیں۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال سمیت نون لیگ کی دیگر قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آپ کی ساری توجہ اس بات پہ ہے کہ کسی بھی طرح ایک بار پھر لاڈلے کی

Read more

مسلم لیگ نون کی مقبولیت کا ہوا، حقیقت یا مغالطہ

پاکستان میں قومی انتخابات کا بگل بچ چکا، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اب سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد فی الوقت میاں صاحب پاکستان کے سیاسی منظرنامے پہ سب سے نمایاں نظر آ رہے ہیں کیونکہ ان کی واپسی جن حالات میں ہوئی انہیں سزایافتہ اور مفرور مجرم ہونے کے باوجود جس طرح ریاستی و سرکاری پروٹوکول میں وطن واپس

Read more

توہین پارلیمان پہ بھی سزا کا قانون بنانا چاہیے

پاکستان کے آئین نے عدلیہ اور مقننہ کی آئینی حدود و اختیارات کا تعین پہلے سے ہی کیا ہوا ہے۔ پارلیمان سپریم ادارہ ہے جو سپریم کورٹ سمیت تمام آئینی اداروں کی قانونی آئینی تشکیل کی وجہ ہے۔ آئین میں اداروں کی آئینی قانونی حدود متعین ہیں۔ سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدالتوں کے اختیارات کا بھی تعین موجود ہے۔ پاکستان اپنی آزادی سے لے کر آج تک فوجی اور عدالتی آمریت کے سائے میں پروان چڑھا ہے۔ وقت کے ساتھ

Read more

اور پھر کسی کی محبت غالب آ گئی انصاف پہ

پچھلے کئی دنوں سے پاکستان سیاسی اکھاڑا بنا ہوا ہے۔ سیاسی معاشی معاشرتی عدم استحکام کا سبب بنا ہوا ہے۔ ایسے میں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملک کے بڑے جو ملک کا نظم و نسق چلانے کے ذمے دار ہیں کوئی ایسا لائحہ عمل مرتب کرتے جس سے سیاسی تناؤ میں کمی آتی اور ملک میں معاشی عدم توازن کو متوازن بنانے کی کوئی سعی کی جاتی۔ مگر افسوس ہے کہ ملکی قومی مفادات پہ، آئین و قانون

Read more

جمہوریت کا لبادہ اوڑھے فسطائیت

یہ غالباً تپتے جون کی 19 تاریخ تھے اور سال تھا 2019 جب نیب کی ٹیم گرفتاری کے وارنٹ لیے پیپلز پارٹی کے صدر و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے ان کی رہائش گاہ ایف ایٹ اسلام آباد پہنچی۔ اس وقت ہنستے مسکراتے آصف علی زرداری نے "ایف ایٹ پہنچو” کے پیش ٹیگ سے کوئی ٹویٹر پیغام نہیں دیا، نہ ہی وڈیو کے ذریعے اپنے کارکنان کو اشتعال دلایا کہ اگر مجھے گرفتار کر لیا گیا

Read more

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی خواہش: سیاسی سسٹم پہ عدم اعتماد

ملک کی سب سے مقبول جماعت کے مقبول ترین لیڈر کا کہنا ہے کہ وہ نئے آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں مگر وہ ان سے عناد رکھتے ہیں اور بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب آرمی چیف بات ہی نہیں کرتے تو وہ آخر کس سے بات چیت کریں تاکہ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ہو سکے۔ ایک مقبول ترین سیاسی رہنما جسے

Read more

نیکی و بدی، سچ و جھوٹ میں فرق شاید بھول چکے ہیں

نیکی اور بدی، سچ اور جھوٹ کا تعلق انسانی نفس کی جبلتوں سے جڑا ہے۔ اگر ان صفات کی پہچان نہ ہو سکے تو پھر انسان کی اپنی پہچان ہی مشکل ہے۔ مذکورہ صفات انسانی نفس کی فطرت سے بھی تعلق رکھتی ہیں جن کا مقصد ہی صرف انسان میں چھپی انسانیت کی آزمائش ہے۔ نیکی ہمیشہ بدی پہ غالب آتی ہے چاہے بدی کتنی ہی زور آور کیوں نہ ہو۔ سچ ہمیشہ سر چڑھ کر بولتا ہے چاہے جھوٹ

Read more

انصاف و قانون کا دوہرا معیار اور عدالتیں

پاکستان میں قانون و انصاف کا معیار پچھلے پچھتر سالوں سے دوہرا ہی رہا ہے، ہر طبقے کے لیے الگ قانون ہے۔ یہ کہانی بھی ایسے ہی انصاف و قانون کے دوہرے معیار کی کہانی ہے، ایک عام اور ایک خاص پاکستانی کی کہانی ہے ایک پچھلے سات سالوں سے نیب کی چنگل میں پھنسا ہوا ہے۔ اس نے صدر سے لے کر وزیراعظم اور چیف جسٹس سے لے کر چیئرمین نیب تک انصاف کے سنوائی کے لیے ہر دروازے

Read more

موج بڑھے یا آندھی آئے، دیا جلائے رکھنا ہے

آج ارض پاک اپنی پچھتر سالہ زندگی کے انتہائی کٹھن ایام سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف معاشی سونامی نے ہر ذی روح کی زندگی مشکل بنائی ہوئی ہے تو دوسری طرف طوفانی تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے معاشی سونامی کی تباہ کاریوں کو مزید تباہ کن بنایا ہوا ہے۔ ایسے مشکل کٹھن حالات میں کسی بھی ریاست کی جنتا اپنی قیادت کی جانب امید لگائے بیٹھتی ہے کہ ان کی قیادت اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اللہ تعالیٰ کی

Read more

کیا جتھوں کی لشکر کشی سے مطالبات منوائے جا سکتے ہیں

عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اور نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سے لے کر اب تک کے حالات و واقعات اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جلسوں پریس کانفرنسز میں کی گئی تقاریر اور استعمال کی گئی زبان اور ان کے اعتماد کا اگر جائزہ لیا جائے تو ایک بات تشویشناک حد تک واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ سمیت اسٹیبلشمنٹ میں کہیں اندر سے اب بھی عمران خان کو کمک کی فراہمی مسلسل جاری

Read more

سلیم صافی کی صحافت اور پیپلز پارٹی سے بغض

سلیم صافی صاحب روزنامہ جنگ کے کالم نگار، جیو میں ایک پروگرام کے میزبان اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں۔ موصوف کو اپنی صاف گوئی، حق و صداقت پہ مبنی صحافت پہ بڑا ناز ہے۔ وہ اپنے پروگرام جرگہ میں بڑے تند و تیز سوالات کرتے ہیں اور اچھے خاصے سیاسی رہنماؤں کو پسینہ پسینہ کر دیتے ہیں۔ وہ خود کو غیر جانبدار، حق و صداقت پہ مبنی صحافت کا علمبردار سمجھتے اور برملا کہتے ہیں۔ ان کی غیر جانبداری، حق

Read more

یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا

وقت کبھی کسی کا نہیں ہوا، اور یہ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں زمین بوس ہو گئی۔ عمران خان وزیراعظم سے سابق وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا عندیہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک سال قبل یعنی 22 جنوری 2021 کو اپنے اعلان کردہ تحریک عدم اعتماد کو عملی

Read more

لگتا ہے آئین کے ساتھ پھر ہاتھ ہو گیا ہے

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ ایک خود ساختہ اصول پرست، جمہوریت پسند نے مادی خواہشات کی تکمیل کے لیے آئین اصول، اخلاق اقدار سب کچھ پامال کر دیے۔ خودساختہ اصول پرست کئی دنوں سے سرپرائز سرپرائز دینے کی چیتاونی دیتا رہا مگر سرپرائز ایسا ہو گا کم از کم مجھ جیسے ایک معمولی سے چھوٹے سے سیاست کے طالب علم نے کبھی نہیں سوچا تھا۔ ہم اکثر جنرل ضیاء الحق، ایوب خان، پرویز مشرف جیسے فوجی حکمرانوں کو

Read more

یہ حب الوطنی تو ہرگز نہیں ہو سکتی

وزیراعظم عمران خان صاحب ہم نے مان لیا کہ آپ کو اقتدار میں لانے والوں نے آپ سے برسر اقتدار رہنے کا طویل المدتی معاہدہ کیا ہو گا، ہم نے یہ بھی تسلیم کر لیا کہ آپ کو لانے والوں نے اقتدار آپ کے حوالے کرتے وقت آپ کو یہ یقین، یہ اطمینان بھی دلایا ہو گا کہ آپ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے دور تلک بہت دور فلک تک۔ ہم نے یہ بھی مان لیا کہ آپ بہت نیک

Read more

خان صاحب اپنے کہے کا ہی مان رکھ لیں

وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے، ایک ایک کر کے اتحادی ساتھ چھوڑتے گئے اور بالآخر ایم کیو ایم نے سرکاری تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی اور خان صاحب کو منجدھار میں داغ مفارقت دے گئے۔ کچھ ماہ پہلے جب سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی میں سید یوسف رضا گیلانی نے حکمران اتحاد کی اکثریت کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی تو خان صاحب نے جمہوری روایات کو تقویت بخشتے ہوئے از خود

Read more

امربالمعروف کا درس دینے والا، اور بھسما سر

قدیم ہندو شاستروں میں ہندو مت کے بھگوان شری وشنو کے زمانے کے ایک شیطان بھسما گیری کا قصہ بہت مشہور ہے جو بھسما سر کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ”ایک شخص تھا جو بڑا ذہین تھا وہ دیوتاؤں کی شکتیاں (طاقتیں ) حاصل کرنا چاہتا تھا۔ بھسما گیری نے سالہا سال اس کے لیے کڑی محنت کی، چلے کاٹے، مشکلات و تکالیف برداشت کیں، پھر اسے اپنی ان محنتوں کا پھل ملا اور ہندوؤں کے

Read more

عمران خان اور ہٹلر میں مماثلت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور جرمنی کے فاشسٹ حکمران ہٹلر کچھ باتوں میں خاصی مماثلت رکھتے ہے۔ ایڈولف ہٹلر کے والد کا نام الاؤس ہٹلر تھا، وہ محکمہ کسٹمز میں افسر تھا اور اسے بھی رشوت اور بدعنوانیوں کی پاداش میں نوکری سے برخاست کیا گیا، عمران خان کے والد اکرام اللہ خان بھی سرکاری افسر تھے اور انہیں بھی رشوت خوری اور بدعنوانیوں کے الزامات کے تحت نوکری سے نکالا گیا۔ پھر ہٹلر کی والدہ جو اس سے

Read more

عمران خان خودکشی پہ کیوں اتر آئے ہیں

پیپلز پارٹی کے کامیاب اور تاریخی لانگ مارچ، اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے وزیراعظم پاکستان مسلسل اپنے منصب اپنے عہدے کی توقیر و تکریم کو بیچ چوراہے بے عزت و رسوا کر رہے ہیں۔ ان کی پچھلے ایک ہفتوں کی سرکاری سرگرمیوں اور انداز بیاں سے لگتا ہے کہ وہ ”ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ کے مقولے پہ عمل پیرا ہیں اور وہ پورے

Read more

ملتان کے مخدوم

ملتان کے وسیب ہوٹل پہ بیٹھا تھا کہ ایک پچاس پچپن سالہ شخص سے باتوں باتوں میں مخدوم سجاد حسین قریشی کے جد امجد کے بارے میں پوچھ لیا، اللہ ورایا نام کا شخص پہلے تو مجھے گھورتا رہا پھر کہنے لگا کہ ”میں زیادہ تو نہیں جانتا مگر میرے والد مرحوم کہتے تھے کہ مخدوم سجاد حسین قریشی انگریز سرکار کے وفادار تھے“ آنکھ مار کے کہنے لگا ”مالشیے تھے انگریز کے“ میرے ابا بتاتے تھے کہ انگریز جب

Read more

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، اغراض و مقاصد اور توقعات

پچھلے سال جب پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی پیپلز پارٹی واحد اتحادی جماعت تھی جس نے گراس روٹ لیول تک مارچ کامیاب بنانے اور نیازی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی تیاریاں بڑے زور و شور سے شروع کردی تھیں، مگر اس وقت جن وجوہات کی بنا پر لانگ مارچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا آج ان پہ بحث کے بجائے پیپلز پارٹی کی جانب سے

Read more

ملتان کے بزرگان دین کی اولادوں ان کا کردار

ملتان کے وسیب ہوٹل پہ بیٹھا تھا کہ ایک پچاس پچپن سالہ شخص سے باتوں باتوں میں مخدوم سجاد حسین قریشی کے جد امجد کے بارے میں پوچھ لیا، اللہ ورایا نام کا شخص پہلے تو مجھے گھورتا رہا پھر کہنے لگا کہ ”میں زیادہ تو نہیں جانتا مگر میرے والد مرحوم کہتے تھے کہ مخدوم سجاد حسین قریشی انگریز سرکار کے وفادار تھے“ آنکھ مار کے کہنے لگا ”مالشیے تھے انگریز کے“ میرے ابا بتاتے تھے کہ انگریز جب

Read more

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات اور اسٹیبلشمنٹ

پی ڈی ایم نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کا اعلان کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سمت اور بیانیہ درست تھا۔ استعفیٰ نہ دینے کا بہانا بنا کر پہلے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دے کر پی ڈی ایم چھوڑنے پہ مجبور کرنے والے اب اسی بلاول بھٹو زرداری کے موقف کے مطابق ایک دھاندلی زدہ، مسلط کردہ سلیکٹڈ حکومت کو آئینی طریقے

Read more

اندھا سخی، بھلکڑ منصف اور تین چوتھائی کچرا

وزیراعظم عمران خان اپنے وزراء میں جب کارکردگی کی بنیاد پہ سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے تھے تو بادی النظر میں وہ اس بات کا اعتراف کر رہے تھے کہ ان کا اپنی چار درجن سے زائد کابینہ کا چناؤ درست نہیں تھا۔ ان دس وزراء میں حسب توقع کابینہ کے سب سے زیادہ محنت و مشقت کرنے والے یا یوں کہہ لیں دن رات مصروف عمل رہنے والے وزیر برائے پوسٹل سروسز مرد آہن مراد سعید اول قرار پائے۔ دنیا ٹی

Read more

فیصل واؤڈا کیس اور انصاف کی تڑپتی بھٹکتی روح

اور بالآخر فیصل واوڈا نا اہلی قرار پایا، ”پہنچی وہیں پہ خاک، جہاں کا خمیر تھا“ یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جو اسی وقت ہوجانا چاہیے تھا جب پہلی بار عدالت میں فیصل واوڈا کی بے ایمانی بددیانتی کی تصدیق امریکی قونصل خانے نے کی تھی کہ قومی اسمبلی انتخابات کے کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت فیصل واوڈا دوہری شہریت کا حامل تھا اور اس نے اس وقت اپنی شہریت کے متعلق جھوٹا حلف نامہ داخل کرایا تھا، مگر اگر

Read more

شہید بینظیر بھٹو! مزاحمتی سیاست کا استعارہ

پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے ہی ریاستی وسائل، عوامی اختیارات پہ نا اہل سول اور ملٹری افسر شاہی قابض ہو گئی، پاکستان اسی کشمکش میں دولخت ہوا، مگر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی اقتدار و اختیار کی بھوک ان کی ہوس کم نہ ہوئی، ان کے اس بھوک کے خلاف، سماجی نا انصافیوں کے خلاف، آئین کی بار بار پامالیوں کے خلاف، عوام کے حقوق پہ ڈاکوں کے خلاف، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد

Read more

کیا بساط پلٹنے اور نظام لپٹنے کو ہے

کہتے ہیں کبھی کبھی نگاہیں کہیں ہوتی ہیں تو نشانہ کہیں اور، ایسا ہی کچھ رحمت للعالمین کانفرنس میں ملک کے فرشتہ صفت، درویش صفت، کم گو، شرمیلے، سرٹیفائیڈ صادق و امین وزیراعظم نے کیا۔ موقع تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت طیبہ پہ کانفرنس کا، تقریر کرنی تھی سرور کونین کی حیات رحمت پہ ان کی سیرت پاک پہ مگر پہلے لتاڑا اپوزیشن کو وہی پرانا راگ الاپا چور ہیں، ڈاکو ہیں روپیہ لوٹ کر

Read more

این آر او اپوزیشن نے دیا ہوا ہے یا وہ مانگ رہی ہے

وزیراعظم عمران خان اپنے اقتدار کے پہلے دن سے اپنی ہر تقریر میں فرماتے ہیں کہ اپوزیشن ان سے این آر او چاہتی ہے۔ خان صاحب نے امریکہ میں بھی پاکستانیوں کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرپٹ اپوزیشن ان کی زبان سے تین الفاظ سننے کی خواہاں ہے ”این آر او“ اب اس این آر او کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کون کس کو این آر او دینے کی پوزیشن میں

Read more

صدارتی آرڈیننس فیکٹری سے نکلا نیا شاہکار

صدارتی آرڈیننس فیکٹری سے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کی صورت میں ایک نیا شاہکار آرڈیننس مارکیٹ میں لانچ ہو چکا ہے۔ اس آرڈیننس کو اگر پارلیمانی تاریخ کے چند انتہائی سیاہ، مکروہ اور متنازعہ ترین صدارتی آرڈیننسز میں شمار کیا جائے تو بے جا نہ ہو گا، بلاشبہ اس آرڈیننس کو بدنیتی، ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کا آئینہ دار قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے آئین کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی ہے اور چیئرمین

Read more

کپتان یہ کہاں پہنچا دیا ملک کو

کچھ دنوں سے روح فرسا، انگشت بدنداں کردینے والی خبروں نے احاطہ کیا ہوا ہے، پیٹرول، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں نے ہوش اڑائے ہوئے ہیں، سیاسی، اخلاقی معاشرتی افراتفری نے گرفت میں لیا ہوا ہے۔ زبیر عمر صاحب کی اخلاق باختہ وڈیو خبروں میں گرم رہی تو دوسری طرف خان صاحب کے اس انٹرویو نے ہزاروں شہداء کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو مٹی میں ملا کر دکھی کر دیا جس میں صاحب فرما رہے تھے

Read more

کیا بائیس لاکھ زیر التوا مقدمات کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے

انتہائی قابل احترام سپریم کورٹ کے انتہائی قابل احترام چیف جسٹس نے ایک بار پھر کراچی میں گجر نالے، اور نسلہ ٹاور کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ محترم چیف جسٹس کا گجر نالے اور دیگر نالوں کے متاثرین کی بحالی کیس میں کہنا تھا کہ ”سندھ حکومت دیوالیہ پن کی طرف بڑھ رہی ہے، کراچی میں ایک انچ کام نہیں ہوا صرف کچرا، ابلتے گٹر اور گندگی ہے“ انہوں نے کراچی کے نالوں کے

Read more

کیا فتنہ ایک بار پھر سر اٹھانے کو ہے؟

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اچانک اپنا دورہ منسوخ کر کے واپس وطن روانگی کا ٹکٹ کٹوا دیا، جواز یہ بنایا کہ انہیں سکیورٹی تھریٹ ملا ہے لیکن کس نے اور کہاں سے دیا یہ نہیں بتایا، کپتان نے سبز پاسپورٹ کی عزت تکریم کی خاطر اپنی نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون کر کے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بھی یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ میچز سے زیادہ اہم ان کی ٹیم کے

Read more

خان صاحب آپ نے موقع گنوا دیا

خان صاحب آپ نے موقع گنوا دیا اپنے وعدوں دعووں اور خواہشات کے مطابق ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک مضبوط مستحکم اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا، آپ نے موقع ضائع کر دیا پاکستان کے مادر پدر آزاد ہوتے بے راہ رو معاشرے کو اپنے اخلاق، کردار، افکار و اعمال، قول و فعل اور اپنی طرز حکمرانی سے ایک راسخ العقیدہ مہذب، باشعور و با اخلاق مسلم معاشرہ بنانے کا جہاں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بہوؤں کی عزتیں،

Read more

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو

عمران خان ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ پونے دو کروڑ ووٹ لے کر اقتدار میں آنے والے پہلے وزیراعظم ہیں، جن کی نوک پلک بین الاقوامی طور پر پچھلی دو دہائیوں سے سنواری جا رہی تھی، جن کو 2011 سے ملکی اداروں نے گود لے لیا اور پھر سات سالوں میں اقتدار کے سنگھاسن پر بٹھا دیا۔ خان صاحب جو اداروں کی تنظیم نو اور تعمیر نو کرنے، اداروں میں مثبت انقلابی تبدیلیاں لانے کے بلند و بانگ دعوے

Read more

آزادی ملنے کے بعد بھی کیا ہم آزاد ہیں

ایک گاؤں کے چوپال کے ساتھ درختوں میں گھرا ایک بڑا سا میدان تھا، بیچوں بیچ ایک بہت بڑا مجمع جمع تھا اس مجمع میں درجنوں افراد کے ہاتھوں میں آتشیں اسلحہ تھا، زمین سے دو تین فٹ کی اونچائی پہ مٹی کی بھرائی کر کے ایک سٹیج بنایا گیا تھا اور اس اسٹیج پہ کھڑا ایک شخص گاؤں والوں سے مخاطب تھا وہ کہہ رہا تھا کہ ”جب ایک مینڈک کو کھولتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں ڈالیں گے

Read more

گل ودھ گئی اے مولانا صاحب

آج تقریباً ڈھائی ماہ بعد غیر موثر پی ڈی ایم جس میں سے پیپلز پارٹی کے ”پی“ نکل جانے کے بعد اب صرف ڈی ایم یعنی ”ڈمی“ بچا ہے کا اجلاس ہوا، اندرونی ذرائع اور باقی بچ جانے والی جماعتوں سے کچھ قریبی دوستوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی کے معاملے پہ خاصی بحث ہوئی، لیکن جب مولانا سے پوچھا گیا تو انہوں نے تکبر اور گھمنڈ سے فرمایا کہ پیپلز پارٹی اور اے

Read more

مریم نواز، پیپلز پارٹی کی مخالف یا اپنی ہی جماعت کی۔

پی ڈی ایم کے عملی طور پر غیر فعال ہونے کے بعد سے اب تک مریم نواز اور ان چند قریبی رفقاء خاص طور پر شاہد خاقان عباسی، اور مریم صاحبہ کی سوشل میڈیا برگیڈ جس طرح پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت یہاں تک کے شہید بھٹو اور بی بی کے خلاف تند و تیز لہجہ اپنائے ہوئے ہیں وہ ناقابل برداشت اور ناقابل فہم ہے۔ میاں شھباز شریف نے ضمانت پہ رہائی کے بعد سے بحیثیت قائد حزب

Read more

شریف کی ڈیل اور نواز شریف کا بیانیہ

شہباز شریف کی ضمانت پہ رہائی اور ملک سے باہر جانے کی درخواست پہ اسی دن اجازت ملنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے مسلم لیگ نون اور مقتدر اداروں کے درمیان مفاہمت کی سرگوشیوں کو ایک دم سے زبان عطا کردی۔ اس سے پہلے ایک ٹی وی ٹاک شو میں مریم نواز کے ترجمان اور ریٹائرڈ جنرل غلام عمر کے صاحب زادے وفاقی وزیر اسد عمر کے بھائی زبیر عمر نے انقشاف کر دیا تھا کہ مسلم لیگ نون

Read more

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا ممکن ہے؟

پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد پی ڈی ایم عملاً ختم ہو چکی، رمضان المبارک سے پہلے پیپلز پارٹی پر استعفے نہ دینے کا الزام لگا کر پہلے لانگ مارچ ملتوی کر دیا گیا پھر پیپلز پارٹی اور اے این پی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لیے باپ سے ووٹ لینے کا الزام لگا کر شو کاز نوٹس دے کر توہین کی گئی جس پہ دونوں جماعتوں نے

Read more

پیپلز پارٹی تاریخ کی درست سمت کھڑی ہے

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے بعد کچھ لوگ پیپلز پارٹی کے سیاسی کردار کو مشکوک بنانے اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون مفاہمت میں بداعتمادی کی دراڑیں ڈالنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، ان کوششوں کو تقویت پی ڈی ایم اجلاس کے بعد ملی جب پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پہ اختلافی موقف اپنایا اور پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے دوران اجلاس میاں نواز شریف سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا،  جس پہ مریم نواز اور

Read more

عوامی مسائل پر توجہ کون دے گا؟

پاکستان میں یوں تو سیاست ہمیشہ سے ہی سیاسی مفادات کے گرد گھومتی رہی ہے مگر بیچ میں کہیں کہیں عوامی مسائل اور تکالیف بھی ملکی سیاست کا اہم اور بنیادی موضوع بنتی رہی ہے، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی سیاست ایک دوسرے کے خلاف تو ہوتی رہی لیکن دونوں جماعتیں عوامی مسائل کو بھی اپنے سیاسی بیانیوں میں شامل رکھتی رہی ہیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ سماجی جمہوریت کی بنیاد ہی معاشرے کے ہر فرد کی برابری کی بنیاد پہ معاونت کرنا ، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے فوری اور دیرپا حل کی جانب اقدامات اٹھانے میں مضمر ہے۔

Read more

عروج پہ پہنچنے والے دو کرداروں کی ایک جیسی کہانی

کہتے ہیں عروج پہ پہنچے شخص کا زوال اس وقت شروع ہو جاتا ہے جب وہ اپنے عروج کو اپنا حق سمجھتے ہوئے اسے اپنا ذاتی کمال سمجھنا شروع کر دے، جب وہ اپنے ان مخلص ساتھیوں، ہمدردوں کو دوام حاصل ہوتے ہی چھوڑنا شروع کر دے اور ابن الوقت لوگوں کو ان کی جگہ دینا شروع کر دے۔ جرمنی میں نازی ازم کا بانی اڈولف ہٹلر تھا، وہ بینیتو مسولینی کے نظریات سے متاثر تھا۔ اس نے 1889 میں

Read more

اپنے ہی اداروں سے برسر پیکار وزیراعظم

پچھلے دو تین ماہ کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اگر انتہائی ہنگامہ خیز بلکہ شرمناک حد تک ہنگامہ خیز کہیں تو بے جا نہ ہو گا، اس مختصر عرصے نے پاکستان میں کرپشن، بھوک، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے ، اداروں پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کا بیانیہ اپنا کر اقتدار میں آنے والے عمران احمد خان نیازی صاحب کو مکمل طور پر جھوٹ، مکر و فریب، منافقت، دھوکے بازی کا پیکر بنا کر عوام کے سامنے بے نقاب کر

Read more

سانحہ مچھ: پتھر سے پگھلنے کا تقاضا بے سود

افسوس صد افسوس کہ آج اس وزیراعظم نے بجائے میتوں کو کندھا دے کر لحد میں اتارنے، لواحقین کے درد کو ان کی تکالیف کو بانٹنے کے اور اللہ تعالیٰ کے اجر عظیم کا مستحق بننے کے غمزدہ، دکھ اور درد سے تڑپتے لواحقین شہداء کو بلیک میلر قرار دے کر انہیں مزید غم و اندوہ کی گہری کھائی میں دھکیل دیا۔ وزیراعظم صاحب نے کوئٹہ نہیں جانا نہ جائیں مگر انہیں کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ ظلم و جبر و نا انصافی کے مارے متاثرین شہداء کے لواحقین کو بلیک میلر کہیں، شہداء ہزارہ کے لواحقین تو خان کو قوم کا باپ مانتے ہیں، انہیں منتخب وزیراعظم تسلیم کرتے ہیں، انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، اسی لیے ان سے یہ توقع رکھے بیٹھے ہیں کہ قوم کا والد اپنے بچوں کے زخموں پہ مرحم رکھنے ان کی تکالیف کے ازالے کے لیے آئے گا ضرور آئے گا

Read more

خان صاحب! یہ کرسی ہے آپ کی چمڑی نہیں

وزیراعظم عمران خان نے ایسے ہی کرخت رویے کا مظاہرہ ساہیوال سانحے کے وقت بھی کیا تھا جب چار معصوم و بے گناہ لوگوں کو ریاستی اداروں نے دہشت گرد قرار دے کر گولیوں سے بھون دیا تھا اور خان صاحب قطر یاترا پر یہ کہہ کر تشریف لے گئے کہ قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا اور لواحقین سے قطر سے واپسی پہ ملاقات کروں گا۔ واپسی پر قتولین کے لواحقین کو انصاف ملا نہ قاتل پکڑے گئے بلکہ قاتلوں کو کلین چٹ دے دی گئی اور خان صاحب نے مقتولین کے لواحقین کو سی ایم ہاؤس بلا کر امدادی چیک دیتے ہوئے صرف تصویر بنانے پر ہی اکتفاء کیا۔

Read more

فلسفۂ بینظیر ایک بار پھر تاریخ رقم کر گیا

پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم، کارزار سیاست کی عظیم دانشور، باہمت، بہادر ایک عظیم سیاسی جمہوری ورثے کی وارث شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ان کے تکلیف دہ غم کو اس طرح ایک بار پھر مضبوط عزم میں تبدیل کر گئی کہ پاکستان کی سیاسی جمہوری تاریخ کی مختلف الخیال نظریات، فکر و فلسفے کی حامل جماعتیں شہدائے گڑھی خدابخش میں جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے

Read more

بہت بہت شکریہ وزیراعظم صاحب

بہت شکریہ عمران خان، آپ جس پیپلز پارٹی کے لیے کہتے تھے کہ وہ سوائے سندھ کے کہیں زندہ نہیں، اس کو گلگت بلتستان کے کونے کونے گھر گھر میں واپس سیاسی زندگی کی جانب لوٹانے پر۔ اسی پیپلز پارٹی کے لیے آپ کا اور آپ کے میڈیا میں بیٹھے حواریوں کا فرمانا تھا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا نام و نشان مٹ چکا، جس پیپلز پارٹی کو کے پی کے میں آپ مردہ تصور کر چکے تھے، آج

Read more

بویا پیڑ ببول آم کی آس لگائے

پاکستان کی سیاست میں یوں تو غداری بغاوت کے فتووں کی کہانی بڑی پرانی ہے، اور کردار کشی اور گالم گلوچ کے قصے بھی نئے نہیں ہیں مگر ان قباحتوں کو عروج و دوام ہمارے جدید ریاست مدینہ کے روح رواں صادق و امین فرشتے وزیراعظم عمران خان صاحب کی سیاست کے پچھلے پانچ سات سالوں میں حاصل ہوا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر دختر ملت شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین یہاں تک موجودہ وزیراعظم صاحب کی بیگمات بھی مخالفین کی جانب سے کردارکشی کا شکار رہیں، مگر محترمہ فاطمہ جناح اور شہید رانی بینظیر بھٹو کو اپنے مخالفین کی جانب سے شدید ترین اور گھٹیا ترین غیر اخلاقی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں غداری، بغاوت اور انتہائی گری ہوئی مغلظات اور کردار کشی کا بھی منہ دیکھنا پڑا۔

Read more

غداری کے فتوے اور بغاوت کے سرٹیفکیٹ

شہید ذوالفقار علی بھٹو محسن پاکستان تھے انہیں نے ہند و پاک جنگ کے دوران قیدی بنائے گئے 93 ہزار جنگی قیدی رہا کروائے اور قبضہ کیا گیا سیکڑوں میل ملکی رقبہ ہندستان سے واگزار کروایا، پھر ٹوٹے پھوٹے دولخت منتشر ارض پاک کو متحد، منظم و مستحکم کیا، ادارے بنائے، تباہ حال اداروں کی بحالی اور تنظیم نو کی۔ پاکستان کی افواج کا پستیوں میں گرا ہوا مورال بلند کیا، انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کیا، ایک شکست خوردہ

Read more

تبدیلی کے سونامی میں ڈوبتا تصوراتی ٹائی ٹینک

ارض پاک آج تاریخ کے جس بدترین سیاسی معاشی اور اخلاقی بحران سے دوچار ہے شاید ہی کبھی کسی بدترین آمریت میں بھی رہا ہو، مدینے کی ریاست کے سپنے، حضرت عمر فاروق رضہ اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کی مثالیں، اللہ رب العزت کے قانون اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور آپ صلعم کی حیات طیبہ کی روشنی میں ملک کو فلاحی اسلامی جمہوری مملکت بنانے کے دعویداروں نے محض دو سال میں ہی

Read more

ہم بہت مایوس ہو چکے ہیں، ہم ابھی مایوس نہیں ہوئے

اکتوبر 2018 میں انتخابات کے نتیجے میں برسر اقتدار آنے والے عمران خان صاحب کو ابھی صرف دو ماہ ہی ہوئے تھے مگر ان پہلے دو ماہ میں ہی انداز ہو گیا تھا کہ ان کے اقتدار کے آنے والے پونے پانچ سال کیسے ہوں گے، مگر ایک تو دو ماہ میں ہی خان صاحب کے انداز حکمرانی پہ تنقید جائز نہیں تھی، دوسرے خان صاحب کی ایمانداری، دعوؤں اور وعدوں کی بنیاد پہ کھڑے ان کے بیانیے نے جو ان کی شخصیت کے گرد ایک کرشماتی دیومالائی سحر طاری کر دیا تھا ایسے میں ان کی حکومت کے خلاف منفی رائے کا سوچنا بھی بے کار تھا۔

ان ہی دنوں میرا کالام جانے کا پروگرام ہوا تو میں نے مردان سے سوات اور کالام تک لوگوں سے خان صاحب کی حکومت، ان کے دعوؤں اور وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے ان علاقوں کی عوام کی رائے معلوم کی تو خان صاحب کے لیے مثبت رائے غالب تھی جبکہ منفی بہت کم، مگر مردان اور سوات کے عوام کی رائے میں خان صاحب کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ دبے دبے سے تحفظات ضرور تھے، مردان اور سوات وہ اضلاع ہیں جہاں سے خان صاحب کی جماعت نے خاصی عوامی پذیرائی حاصل کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی وہاں سے منتخب ہوئے پھر خان کے خاص الخاص چہیتے مراد سعید بھی وہیں سے کامیاب ہو کر وزیر بن چکے تھے، علی محمد خان بھی وہیں سے منتخب ہو کر وزیر بنے، مگر آج صرف دو سال بعد ہی خان صاحب کی کرشمہ ساز شخصیت کا سحر عوام کے ذہنوں سے اتر چکا ہے، لیکن آج بھی سرکاری اور کچھ سرکاری زیر اثر میڈیا جعلی عوامی سرویز کے ذریعے یہ باور کرانے میں جتی ہوئی ہے کہ خان صاحب مقبولیت میں آج بھی اول ہیں۔

Read more

وزیراعظم صاحب کم از کم اپنے منصب کا ہی لحاظ رکھ لیں

وزیراعظم عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کو انٹرویو دیتے ہوئے ہوئے بہت سی باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ”اندرون سندھ سے منتخب ہو کر لوگ کراچی پہ حکومت کرتے ہیں وہ کراچی پہ پیسہ نہیں لگاتے اس لیے کراچی کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اندرون سندھ والے کراچی کے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے“ وزیراعظم صاحب کے ان روشن خیالات نے سندھ کی عوام میں پی ٹی آئی کے لیے پہلے سے موجود تحفظات اور ناپسندیدگی کو شدید نفرت میں تبدیل کر دیا ہے، خان صاحب اس سے پہلے بھی انتخابات کے فوری بعد سندھ کی عوام کے مینڈیٹ کو روندنے کی کوششوں میں لگے رہے ہیں مگر سندھ کی عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے شدید ردعمل نے انہیں کسی بھی مہم جوئی سے شاید روکا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اتنے بڑے منصب پہ بیٹھ کر ایسی بات کہہ گئے کہ جس کے مضمرات ان کے اپنے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، اندرون سندھ سے کراچی پہ حکومت کرنے کا طعنہ دیتے وقت وہ بھول گئے کہ ان کے اپنے وزیر اعلیٰ تونسہ شریف جیسے پسماندہ علاقے کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان سے تعلق رکھتے ہیں، کم پڑھے لکھے نان ٹیکنیکل اور بقول خود بزدار صاحب کے غیر تربیت یافتہ ہیں لیکن وہ بارہ کروڑ عوام کے صوبے کے چیف ایگزیکٹو بنے ہوئے ہیں، محمود خان صاحب سوات کی چھوٹی سی تحصیل مٹہ سے منتخب ہو کر پشاور پہ اپنا سکہ جمائے ہوئے ہیں وہ بھی خان صاحب کی نظر میں کوئی بری بات نہیں اور لسبیلہ سے جام کمال صاحب بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بن کر راج کر رہے ہیں وہ بھی درست مگر سندھ کے ایک بڑے شہر قلندر کی نگری کے انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینیئر سید مراد علی شاہ اندورن سندھ سے صوبے کے وزیر اعلیٰ بنے ہوئے ہیں یہ بات ان کو کھائے جا رہی ہے۔

Read more

کیا واقعی بحران ختم ہو چکے ہیں؟

پچھلے تین چار دنوں سے دو درجن بھر وزراء ہر روز ٹی وی پہ آکر گھنٹوں عوام کو یہ یقین دلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ ان کے کپتان اپنی دو سالہ مثالی حکومتی کارکردگی کے تسلسل کو نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ جو تھوڑی بہت مشکلات درپیش تھیں وہ بھی ختم ہو گئی ہیں اور اب کپتان لمبی انگ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ لمبی انگ کھیلنے کی بونگی اس وزیر نے ماری جو کہ کپتان کی

Read more

آصف علی زرداری کی پیشی اور انصاف کے تقاضے

احتساب عدالت میں ایک بار پھر آصف علی زرداری نے پیش ہوکر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں بلکہ اداروں کا احترام بھی ملحوظ خاطر رکھتے ہیں، زرداری صاحب نے بیمار ہونے کے باوجود، ڈاکٹرز کی جانب سے کسی بھی سرگرمی سے گریز کرنے، عوامی ہجوم میں جانے سے پرہیز کرنے کی سخت ہدایات کے باوجود نیب کورٹ میں پیش ہوکر ثابت کیا کہ وہ واقعی ہمت اور جرئت، عزم و مضبوط ارادوں کے مالک

Read more

سندھ وفاق کی جاگیر نہیں ہے

قابل تکریم چیف جسٹس جناب جسٹس گلزار احمد نے کراچی رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران فرمایا کہ سندھ حکومت انتہائی نا اہل ہے اور مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، یہاں مکمل مافیاز کا راج ہے، سارا پیسہ ہڑپ کر گئے ہیں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ میں تباہی ہے۔ قابل تکریم چیف جسٹس نے اس این ڈی ایم اے کو کراچی کے نالوں کی صفائی اور ان پہ

Read more

کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں

میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں
میرے شہر جل رہے ہیں میرے لوگ مر رہے ہیں

کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں

کبھی رحمتیں تھیں نازل اسی خطۂ زمیں پر
وہی خطۂ زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں

عبیداللہ علیم نے شاید آج ہی کے حالات کے لیے یہ نظم لکھی تھی جب عمران خان صاحب کی حکومت اپنے اقتدار کے دو سال پورے کرنے کو ہے اور وہ خطۂ زمیں جہاں حالات مشکل ضرور تھے مگر الم اتنے بھی نہ تھے کہ ہر خاص و عام صرف دو سال میں ہی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی حکومت کے خاتمے کے لیے اوپر والے کی جانب دیکھا شروع کردیں۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان کو اٹھارہویں ترمیم سے بیر کیوں ہے؟

کچھ دن پہلے ہی کپتان نے کراچی میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف دل کی بھڑاس یہ کہہ کر نکالی تھی کہ اٹھارہویں ترمیم نے وزیر اعلیٰ کو اتنے اختیارات تفویض کر دیے ہیں کہ وہ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ یہ الفاظ بولتے وقت اگر کوئی ہمدردی سے خان صاحب کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ دیتا تو شاید ان کی آنکھیں چھلک پڑتیں مگر کیا یہ کہنا کہ وزیراعلی ڈکٹیٹر بن گئے ہیں اپنی کمزوری اپنی بے بسی اپنی بے چارگی کا اظہار نہیں تھا۔

Read more

عدل کا نظام بدلے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں

امیر مؤمنین سیدنا حضرت عمر فاروق (رض) اللہ عنہ نے مسجد نبوی کی توسیع کا قصد کیا تو انہوں نے مسجد سے متصل کچھ مکانات خرید لیے ان ہی میں ایک مکان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عم زاد حضرت عباس بن عبد المطلب کا بھی تھا، حضرت عمر (رض) نے حضرت عباس سے وہ مکان قیمتاً خریدنے کی بات کی جس پر حضرت عباس (رض) نے مکان دینے سے انکار کر دیا۔ حضرت عمر فاروق نے حضرت

Read more

مافیاؤں کی جنگ میں کس کی جیت اور کس کی شکست

اٹلی کے ایک جزیرے سسیلی سے منسوب سسیلین مافیا اپنے جرائم، اپنے اثر ورسوخ کے لحاظ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں اسی سسیلین مافیا کی اصطلاح سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاناما کیس میں شریف خاندان کے لیے استعمال کی تھی۔ آج اگر پاکستانی سیاست، پاکستان کے معاشرے پہ نظر ڈالیں تو یہ سسیلین مافیاز ہر شعبے میں اپنے جڑیں مضبوط کر چکے ہیں۔ یہ مافیاز ہر دور میں بہت مضبوط و مستحکم رہی ہیں، ہر اقتدار تک

Read more

ٹیکس فری وفاقی بجٹ میں ریلیف کے لیے سراپا احتجاج عوام

2011 کا سال تھا بجٹ کی تیاری بڑی زور شور سے جاری تھی، معاشی مسائل بھی بہت تھے، دہشتگردوں کے خلاف سوات آپریشن جاری تھا ملک میں امن وامان کی صورتحال خاصی تشویشناک تھی، بجٹ کی تیاری اس وقت بھی آئی ایم ایف سے امپورٹڈ یہی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ صاحب کر رہے تھے فرق صرف اتنا تھا کہ وہ اس وقت پیپلز پارٹی کے منتخب سینیٹر کی حیثیت سے وزیر خزانہ بنے تھے مگر نوکری آئی ایم ایف

Read more

تحریک انصاف حکومت کی عملداری آخر کہاں تک ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے درجن بھر سرکاری ترجمانوں میں سے ایک غیر منتخب سرکاری ترجمان سندھ حکومت کو گورننس بہتر کرنے کے مشورے دے رہے تھے تو اس وقت ٹی وی چینلز پہ یہ خبر بھی چل رہی تھی کہ نیازی سرکاری کی اٹھارویں ترمیم کے بعد جس چوبیس کلومیٹر رقبہ پہ مشتمل وفاقی دارالحکومت، میں حکومتی عملداری ہے وہاں ان کی اپنی گورننس کا حال یہ ہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے نوے فیصد پیٹرول پمپ بند ہو چکے ہیں اور عوام پیٹرول کے ایک ایک لیٹر کے لیے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔ چینی سمیت تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اس طبقے کی قوت خرید سے باہر ہیں جن کے درد میں خان صاحب نے لاک ڈاؤن ہٹا کر ملک کو کورونا کے پھیلاؤ کی بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا جس کی وجہ سے اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے، جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پچھلی کئی دہائیوں کی سب سے کم تر سطح پہ ہیں تو اپنے عوام

Read more

سنتھیا رچی اور طیبہ گل: ایک خاص اور دوسری خاک کیوں ہوئی؟

آج کل پاکستانی میڈیا چاہے وہ پرنٹ ہو الیکٹرانک ہو یا پھر سوشل ہو سنتھیا رچی کے الزامات اور اس کی گونج سے گونج رہی ہے، باقی سارے اہم قومی بین الاقوامی معاملات، کورونا کی ہولناکیاں، ٹڈی دل کی یلغاریں، پیٹرول و ڈیزل کی مجرمانہ قلت، چینی مافیا کے سرکاری سرپرستی میں عوام کی جیبوں پہ کاری وار، آٹے کی تیزی سے بڑھتی قیمتیں، عوام کی قوت خرید سے باہر نکلتی اشیاء ضرورریہ کی قیمتیں، سانحات حادثات میں گھرے ارض

Read more

تحریک انصاف حکومت کی عملداری آخر کہاں تک ہے؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے درجن بھر سرکاری ترجمانوں میں سے ایک غیر منتخب سرکاری ترجمان سندھ حکومت کو گورننس بہتر کرنے کے مشورے دے رہے تھے تو اس وقت ٹی وی چینلز پہ یہ خبر بھی چل رہی تھی کہ نیازی سرکاری کی آٹھارویں ترمیم کے بعد جس چوبیس کلومیٹر رقبہ پہ مشتمل وفاقی دارالحکومت، میں حکومتی عملداری ہے وہاں ان کی اپنی گورننس کا حال یہ ہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے نوے فیصد پیٹرول پمپ بند ہو چکے

Read more

آہ! انصار نقوی، ایک گوہر نایاب جو ہم سے بچھڑ گیا

آج زندگی کے چند بڑے سانحات میں اپنے پیاروں کو کھونے کے غم عظیم کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کا لینڈنگ سے چند لمحے قبل ائرپورٹ کے قریب آبادی پہ گر کر تباہ ہو گیا اور پھر تھوڑی دیر بعد ایک صحافی دوست نے فون کر کے بتایا کہ اس طیارے میں انصار نقوی بھی سوار تھے تو ایک لمحے کے لیے دل دہل گیا اور زبان پہ بے اختیار درود شریف کا ورد شروع ہوگیا اور دل بے کل اللہ رب العزت سے اس کی خیریت اور درازیٔ عمر کی دعائیں کرنے لگا کیونکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی بھی کافی تعداد بتائی گئی تھی اور پھر جب پنجاب بینک کے صدر کے سروائیول کی خبر اور پھر فوٹیج دیکھی تو ایک امید سی پیدا ہوگئی کہ انشاءاللہ ہمارا دوست بھائی انصار نقوی بھی موت کو شکست دینے والوں میں شامل ہوگا۔

Read more

سندھ حکومت پہ حملہ آور سیاسی ٹڈی دل

پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی اس وقت کورونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاؤ کی وجہ سے شدید معاشی دباؤ اور عوام کی صحت و زندگیوں کو لاحق شدید خطرات سے دوچار ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے تئیں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ملک میں اس وقت جس قومی اتفاق رائے، سیاسی ہم آہنگی اور یکجہتی کی سخت ضرورت ہے وہ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ خان صاحب اور ان کی ٹیم کسی

Read more

نظام عدل پہ اٹھتے سوالات، اسلام میں استثنا کی گنجائش

پاکستان میں کرمنل قانون، اس کے طریقہ کار اس میں موجود سقم دور کرکے قانون کو حقیقی طور پر اسلامی اور شرعی بنانے کے لئے نجانے کتنے عرصے سے صرف بحث ہی ہوتی آئی ہے، ملک میں نظام عدل کو بھی قرآن و سنت میں وضع کیے گئے عدل انصاف کے مطابق ڈھالنے پر عدالتیں اور قانونی ماہرین رائے دیتے رہے، حکومتیں اس قانون میں خرابیوں کا شکوہ بھی کرتی نظر آتی رہیں مگر انگریزوں کے زمانے اس قانون کو

Read more

سندھ، سندھی لوگ اور تحریک انصاف

تحریک انصاف کو اقتدار میں آئے بیس ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، اس بیس ماہ کے عرصے میں نہ تو پچاس لاکھ گھروں کا پتہ ٹھکانا کہیں نظر آتا ہے نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں کہیں دور بلکہ بہت دور تلک نظر آتی ہیں۔ اس بیس ماہ میں ملک کی تعمیر و ترقی کی راہیں بھی مسدود ہو چکی ہیں، سیاسی استحکام، قومی یکجہتی، معاشی معاشرتی بہتری ایک خواب سا بن چکی ہے۔ ان بیس ماہ میں اگراب

Read more

وزیراعظم کورونا پہ قوم کو متحد کرنے میں ناکام کیوں رہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تو سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے انتہائی تیزرفتاری سے نہ صرف اس قدرتی آفت سے بچاؤ کے اقدامات اٹھانے شروع کیے بلکہ ایک اسپیشل ٹاسک فورس بنا کر اپنے صوبے کی عوام کی صحت و زندگیوں کی حفاظت کے لئے عملی طور پر کام شروع کیا۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے ملک میں لاک ڈاؤن کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی جس

Read more

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: نام بدلنے اور تصویر ہٹانے سے کچھ نہیں ہو گا

پیپلز پارٹی نے 2008 میں برسرِ اقتدار آتے ہی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، ملک کی ترقی استحکام، حدانیت اور سالمیت کے لئے لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ایسے انقلابی پروگرام پر کام شروع کیا جس سے ملک کے پسماندہ طبقات اور علاقوں کی خواتین کو بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لئے اُس اختیار کے مواقع فراہم کیے گئے جو مردوں کو حاصل ہیں۔ اس سلسلے میں جولائی 2008 میں ملک کے پسماندہ

Read more

عدلیہ کے تحفظات اور تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی

انتہائی قابلِ احترام چیف پاکستان جناب جسٹس گلزار احمد نے وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت ان کی طرزِ حکمرانی پہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال نشان کھڑے کردیئے، چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سرکار کی کارکردگی اور اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے فرمایا کہ معاونین اور مشیروں کی فوج کو وفاقی وزیروں کے درجات دے دیے گئے مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کی اکثریت مشیر بنی ہوئی ہے۔ اکثر لوگ منظر سے غائب

Read more

کیا ساری قوم کو تحریک انصاف کے ٹائیگرز سمجھ رکھا ہے!

ملک میں ایک ڈرامہ پچھلے کچھ دنوں سے جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کے ٹائیگرز وزیراعظم کی جانب سے چینی اور آٹے کے بحران سے متعلق کمیٹی کی رپورٹس جاری کرنے اور اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ڈرامے کو خان صاحب کا تاریخی کارنامہ قرار دیتے بھنگڑے ڈالتے پورے ملک کی عوام کو یوتھیئے سمجھ کر ہینڈسم وزیراعظم کو مسیحا ثابت کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ چینی اور آٹا بحران کی اس

Read more

کہیں بھوک، کورونا سے پہلے ہی نا آ دبوچے

وزیراعظم عمران خان پچھلے دو تین ہفتوں سے فرما رہے ہیں ہیں کہ لاک ڈاؤن ملک کے لئے ضروری نہیں ہے کیونکہ ملک کا مزدور طبقہ، روزانہ مزدوری کرکے دیہاڑی لگانے والا، رکشے، ریڑھے، چھابڑی فروش سے لے کر گداگر تک کہیں کورونا سے پہلے بھوک سے نہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، خان صاحب کا یہ استدلال خاصا اہمیت کا حامل تھا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس مضبوط مؤقف رکھنے کے بعد وہ مسلسل لاک ڈاؤن کی

Read more

دو بے خوف آدمی: وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جاوید اقبال

دنیا پچھلے دو ماہ سے خوف، شدید تناؤ کی کیفیت سے دوچار ہے، دنیا کے بڑے بڑے ممالک، بڑی بڑی معیشتیں، بڑے بڑے سپر پاور ایک مہلک وائرس کورونا سے نمٹنے اسے شکست دینے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ کورونا جس نے چین سے شروعات کی اور تباہی مچاتا اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، اب تک سات لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تیس ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی

Read more

کیا نیب واقعی عیب بن چکا ہے؟

نیب کا ادارہ اپنے قیام سے لے کر اب تک تنازعات کی زد میں رہا ہے۔ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی احتساب کے ایجنڈے کے تحت قائم کیا گیا یہ ادارہ اب ملک کے تمام طبقات، اداروں اور سیاست کے لئے نہ صرف عذاب بن چکا ہے بلکہ ایک بدنما دھبے، ایک عیب کی طرح پاکستانی سیاست اور معاشرے کے چہرے کو انتہائی مسخ کر چکا ہے۔ میاں نواز شریف کے دور میں سیف الرحمان کی سربراہی میں شروع

Read more