وزیراعظم کی بے حسی فتح یاب ہوئی

ابھی چند ہی روز پہلے کی بات ہے مچھ میں گیارہ کان کنوں کے سفاکانہ قتل کی المناک خبر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو ایک بار پھر چونکا دیا تھا۔ ہزارہ برادری کے یہ محنت کش جو رزق حلال کمانے کی خواہش لیے اپنے اپنے گھروں سے نکلے تھے۔ ان محنت کشوں کو یہ خبر نہ تھی کہ اب واپسی ان کے نصیب میں نہیں اور موت کے سفاک ہاتھ ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔

ایک تو بے قصور انسانوں کا قتل افسوس ناک ہے، ساتھ ہی یہ سوال بھی بار بار ذہن میں آتا ہے کہ آخر ہزارہ برادری سے ایسا کون سا قصور سرزد ہو گیا ہے جس کی پاداش میں ان کو بار بار نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Read more

فرض کریں آپ ایک ہزارہ نوجوان ہیں

پھر اچانک چیخوں سے فضا گونج اٹھی۔ میرے برابر میں ہاتھ پاؤں بندھے حسن کی شہ رگ میں جنت تلاش کی جا رہی تھی۔ آپ کو ایک ایسی بات بتاؤں جو کہ آپ کو یقیناً پتہ نہیں ہو گی۔ نامعلوم کی کوکھ اندیشے جنتی ہے اور یہ اندیشے خوف کے گہوارے میں پروان چڑھتے ہیں۔ کبھی کبھی یوں ہوتا ہے کہ برسوں پرورش پانے والے ان اندیشوں کو ادراک کی محض ایک گھڑی، محض ایک ساعت زنجیر خوف سے آزاد کر دیتی ہے۔ مجھے بھی شاید اسی لئے چھری کے کند ہونے کا پتہ نہیں چل پایا۔

ہاں یوں بھی نہیں کہوں گا کہ یہ سب آسانی سے انجام پایا۔ سوچ کے سارے دھارے گھر والوں کی جانب پھوٹ پڑے۔ بابا کی دوائیاں کافی مہنگی ہیں۔ وہ کون لائے گا۔ بہنیں پڑھ رہی ہیں۔ ان کی فیس کا کیا ہو گا۔ وہ نیک بخت جس نے گھر کو سنبھالا ہوا ہے، جب یہ خبر سنے گی تو اس کو کون سنبھالے گا۔ میری پریاں اب کس کا راستہ دیکھیں گی۔

Read more

اپوزیشن والے عمران خان کا انتقال پرملال

سنو میرے وزیراعظم کا ظاہر اور باطن ایک ہے ، وہ راجہ پرویز اشرف کی طرح مگر مچھ کے آنسو بہانے نہیں آسکتا کیونکہ اس کی آنکھ میں تو کسی قسم کے آنسو ہی نہیں ہیں۔ تم بھی آنسو پونچھ لو۔ سنو میرے وزیراعظم کو اپنے آنسوؤں سے بلیک میل مت کرو۔

قربانی قربانی قربانی ، کیا شور مچا رکھا ہے تم لوگوں نے؟ کند خنجر سے ذبح ہی تو کیا ہے۔ قربانیوں سے تو پاکستان کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ میرے وزیراعظم  نے تو خود اپنی آرام دہ اور پر تعیش زندگی کی قربانی دے کر یہ کانٹوں بھرا راستہ چنا ہے۔ ریاست مدینہ بنانے کے لئے اس نے دن رات ایک کر دیا ہے۔

سنو! قربانی کے نام پر میرے وزیراعظم کو بلیک میل مت کرو۔

Read more

‘ہمارے خاندان میں دو بوڑھے مردوں کے سوا کوئی باقی نہیں بچا’

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون آمنہ نے، جن کا بھائی اور نو عمر بیٹا بھی مچھ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے 11 افراد میں شامل ہے، وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں کہا کہ کہ ہزارہ برادری کے لوگ پاکستان کے پرامن شہری ہیں جنہیں کسی جرم اور خطا کے بغیر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے افراد کو ان کے اپنے ہی ملک میں اجنبی بنا دیا گیا ہے۔ آمنہ نے بتایا کہ اب ان کے خاندان کے مردوں میں صرف ان کے ایک بوڑھے والد اور ایک بوڑھے سسر ہی باقی رہ گئے ہیں۔

Read more

اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے

اس سے بڑھ کر دکھ کی بات کیا ہوگی کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ وزیراعظم صاحب لاشوں کی تدفین سے قبل وہاں جانے سے انکاری یا پھر خائف ہیں کیونکہ مبینہ طور پر ان کے روحانی پیشواؤں نے کچھ عرصہ تک میتوں کے قریب جانا برا شگون بتایا ہے۔ مزید افسوس ناک امر یہ ہے کہ ایسی قیامت میں بھی سیاسی اور مسلکی سکورنگ جاری ہے۔ کچھ کینہ پرور حضرات ہزارہ برادری کے عقائد کو لے کر حکومت کا دفاع کر رہے ہیں۔ ان حالات میں جون ایلیا کا شعر کتنا صادق آتا ہے،

اب نہیں کوئی بات خطرے کی ، اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے

Read more

مظلوموں کا درد اور مسلکی بحثیں

اگر ہزارہ برادری کا نظریاتی یا مذہبی تعلق کسی دوسرے ملک سے جوڑ دیا جائے تو ان سانحات کے بارے میں کیا کہا جائے گا جو ملک کے دیگر علاقوں میں پیش آئے اور ان میں درجنوں اور سینکڑوں افراد قتل کیے گئے۔ مثلاً کراچی عباس ٹاؤن، نشتر پارک، سانحہ چکوال، لاہور، اقبال پارک، انار کلی بازار، پارہ چنار، گلگت، اے پی ایس، باچا خان یونیورسٹی حتیٰ کہ خود ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ جیسے سانحات کی بابت کیا کہا جائے گا؟

کیا پاکستانی سٹیج ڈرامہ کے فنکاروں اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا تعلق بھی ایران و توران سے تھا کیوں کہ قاتلانہ حملوں اور بم دھماکوں سے تو یہ بھی محفوظ نہیں رہے؟
کیا ہمارے متعصب طبقات جامعہ نعیمیہ جیسے اداروں اور مساجد میں بھی خود کش حملوں پر بھی ایسا ہی جواز پیش کریں گے اور قاتلوں کے لیے نرم گوشے تراشتے رہیں گے؟

Read more

کاش یہ دہشت گردی بھی ٹویٹر پر ہی ہوجاتی

ہماری سیاست کی دنیا اپنے اپنے مفادات کی منطق پر مبنی ہے لیکن جب یہ مفادات سادہ لوح عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ، دنیا ان پر نہ صرف ظلم کرتی ہے بلکہ قہقہے بھی لگاتی ہے۔ تب حاکم وقت کا رویہ اس جرنیل کی طرح ہو جاتا ہے جو اپنے عہدے کی طاقت کے نشے میں چور ہو کر اقتدار پر قبضہ کر لیتا ہے۔ کان کنی کے پیشے کے بارے میں یوں تو لوگ واقف ہی ہیں کہ کتنا خطرناک اور جان جوکھوں کا کام ہے۔ اس پر ماضی میں بڑے بڑے مصوروں نے تصویر کشی کی، شاعروں نے شاعری کی لیکن پاکستان میں یہ پیشہ قریب قریب موت کے کنویں میں کام کرنے کے مترادف ہے۔

Read more

بلیک میلر لاشیں اور ریاست مدینہ ثانی

اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہمارے ہر دل عزیز لیڈر اس وقت کے حکمرانوں کو اس لیے کوستے رہتے تھے کیوں کہ حکمران انسانی ہمدردی کے جذبہ سے عاری تھے۔ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے تھے اور فرماتے یہ کیسے حکمران ہیں جو مظلوم کی داد رسی نہیں کر سکتے۔ لیکن اپوزیشن والے کپتان سے اب والا کپتان یکسر مختلف بلکہ متضاد سوچ کا حامل ہے۔ اب ان کو جلسے جلوس پسند نہیں ، نہ ہی احتجاج میں جمہوریت کا حسن نظر آتا ہے۔ سیاسی احتجاج تو اپنی جگہ اب تو کپتان کو دہشت گردی کی شکار ہزارہ برادری، جو چھ دن سے اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر منفی دس سینٹی گریڈ سردی میں ٹھٹھر رہی ہے ، وہ بھی خلیفہ وقت کو بلیک میلر لگتے ہیں۔

Read more

سانحہ مچھ: پتھر سے پگھلنے کا تقاضا بے سود

افسوس صد افسوس کہ آج اس وزیراعظم نے بجائے میتوں کو کندھا دے کر لحد میں اتارنے، لواحقین کے درد کو ان کی تکالیف کو بانٹنے کے اور اللہ تعالیٰ کے اجر عظیم کا مستحق بننے کے غمزدہ، دکھ اور درد سے تڑپتے لواحقین شہداء کو بلیک میلر قرار دے کر انہیں مزید غم و اندوہ کی گہری کھائی میں دھکیل دیا۔ وزیراعظم صاحب نے کوئٹہ نہیں جانا نہ جائیں مگر انہیں کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ ظلم و جبر و نا انصافی کے مارے متاثرین شہداء کے لواحقین کو بلیک میلر کہیں، شہداء ہزارہ کے لواحقین تو خان کو قوم کا باپ مانتے ہیں، انہیں منتخب وزیراعظم تسلیم کرتے ہیں، انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، اسی لیے ان سے یہ توقع رکھے بیٹھے ہیں کہ قوم کا والد اپنے بچوں کے زخموں پہ مرحم رکھنے ان کی تکالیف کے ازالے کے لیے آئے گا ضرور آئے گا

Read more

مچھ سانحہ اور بلیک میلنگ

بعد ازاں وزیر اطلاعات جناب شبلی فراز اور محترمہ فردوس اعوان نے بتایا کہ حکومت نے لواحقین کے باقی تمام مطالبات تسلیم کر لیے گے ہیں لہٰذا شرکاء دھرنا شہدا کی تدفین کردیں تو پھر وزیراعظم ان کے پاس کوئٹہ پہنچیں گے۔

اس بیان نے صورتحال کو انتہائی گمبھیر کر دیا ہے۔ محترمہ فردوس نے یہ بھی بتایا کہ جو مطالبات پیش کیے گئے ہیں ، ان افغانستان سے آئے ہزارہ قبیلہ کے افراد کو ملکی شہریت دی جائے، بلاک شدہ شناحتی کارڈز بحال کیے جائیں۔ بعض مقدمات میں گرفتار ہزارہ ملزمان رہا کیے جائیں،  اس تفصیل کے بیان کے بعد محترمہ نے صحافیوں سے تلخ لہجے میں پوچھا کیا یہ مطالبات جائز ہیں؟

Read more

اقتدار کی راہداریوں میں گمشدہ عمران خان

وہ جن کے جانے والے جا چکے وہ این آر او مانگ رہے نہ کوئی استغفی، جنہیں اسلام آباد سے کوئی غرض نہ پنڈی سے مطلب، جو فیض آباد پہنچ کر ہزار ہزار روپیہ لے کر واپس جانے والے ہیں نہ کسی سفیر کی ملک بدری کے خواہاں ہیں۔ لیکن شاید وہ سربراہ حکومت کو گھر کا سربراہ سمجھ کر اس کے شانے پر سر رکھ کر اپنا بوجھ ہلکا کرنا چاہتے ہیں، اپنی کمزور اور گلے میں پھنسی آواز کو چیخ کی شکل دینا چاہتے ہیں، روکے ہوئے آنسوؤں کو بہا کر کسی اگلے سانحے سے بچنے کا جھوٹا سچا پیمان چاہتے ہیں۔

Read more

لاشوں پر سیاست کب تک؟

اگر ایسی مثالیں قائم کی جائیں گی تو ہر کوئی اپنی میتیں لے کر سڑکوں پر بیٹھ جائے گا اور وزیراعظم کو اپنے پاس بلانے کا مطالبہ کرے گا؟ کیا اس طرح ہو گی حکومتی رٹ قائم؟ کراچی جیسے شہر میں جہاں روزانہ سینکڑوں لاشیں اٹھتی تھیں۔ ہر محلے سے جنازے نکلا کرتے تھے۔ اگر اس وقت وہاں ایسی مثال قائم کی جاتی تو کیا ہوتا؟

پولیس اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں انتہائی غفلت اور مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہوتا ہے مگر کسی کو تکلیف دے کر احتجاج کرنے سے ہمدردی کے بجائے مخالفت ہی ملتی ہے۔ اس واقعے میں بھی یہی ہوا۔ جو لوگ اس ہلاکت خیزی پر غم میں تھا جب سڑکوں کی بندش سے بلاوجہ انہیں مصیبت کا سامنا ہوا تو وہ ہمدردی مخالفت میں تبدیل ہو گئی۔

Read more

کوئٹہ جانے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

دہشت گردی کے واقعات کے نفسیاتی اثرات سے پوری نسل متأثر ہوتی ہے، اس کے سدباب کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت رہی ہے۔ لہٰذا اس ضمن میں ملک کے وزیراعظم اور صوبے کے وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی، متاثرین میں غم و غصے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ محسوس کیا جاسکتا ہے اس لمحے پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا مقصد بھی مفادات کی سیاست کا نذر ہوجاتا ہے۔ چونکہ معاملہ فرقہ وارنہ بنیادوں پر اٹھتا ہے لہٰذا اس قسم کے دیگر واقعات میں سوگواران سے ملک کی اعلیٰ قیادت کا نہ ملنا بھی تنقید کی زد میں آتا ہے۔

Read more

اہل ہزارہ کا درد اور بے حس سرکار

تین چار روز سے قلم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں، کبھی لفظ گم ہو جاتے ہیں کبھی آنکھ چھلک پڑتی ہے، کبھی مقتولوں کی پس کمر ہاتھ بندھی، آنکھوں پر پٹی بندھی ذبح شدہ لاشیں نظروں کے سامنے آجاتی ہیں تو کبھی سوگواران کی خون جما دینے والی سردی میں کھلے آسماں تلے بیٹھے بیٹھے تھکان سے بوجھل کسی کی منتظر نظریں اندر ہی اندر سے کھائے جاتی ہیں۔ ہزارہ برادری کی نسل کشی کے گزشتہ چند واقعات گننے بیٹھا تو طبیعت بوجھل ہو گئی۔

سانحہ مچھ کے مظاہرین میتوں کے ہمراہ کئی روز سے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مطالبات کی سب باتیں ثانوی حیثیت اختیار کر جاتی ہیں جب سوال صرف ایک ہے کہ ”عمران خان! کوئٹہ آؤ“ ۔ یہ 2012 ء نہیں 202 ء ہے آپ اپوزیشن میں نہیں حکومت میں ہیں وہ بھی ایک پیج والی۔ کسی ذی شعور کو اب تلک کوئی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہو سکی جو جناب کے کوئٹہ جانے میں مانع ہو۔ کبھی اڑتی ہوئی خبر آتی ہے کہ سیکورٹی کا مسئلہ ہے تو جناب 11 سوتے ہوئے مزدوروں کا یکایک قتل ہو جانا سیکورٹی کا ہی تو مسئلہ تھا، یوں کہیے بے جرم و خطا انسانوں کا قتل ہوا، اک سانحہ ہوا، اس پر مزید سانحہ یہ ہوا کہ حاکم وقت کو اتنے سارے محافظوں، جانثاروں، ٹائیگر فورس کے ہوتے ہوئے اب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملی۔

Read more

سانحہ مچھ میں ہلاک ہونے والے ہزارہ متاثرین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کی تدفین کی تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

Read more

چلی کے کانکن اور ہمارے مقامی چاہ کن

قریب چالیس برس اپنے ملک کی تاریخ اور سیاست کی خاک چھاننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہماری قوم کی بیشتر مشکلات کی وجہ ہماری اجتماعی سیاسی ناخواندگی ہے۔ تدریسی اعتبار سے ناخواندہ غریبوں پر الزام دھرنا قطعاً ناواجب ہے۔ اس ملک کے دس کروڑ شہری دانستہ ان پڑھ رکھے گئے ہیں۔ رسمی تعلیم سے یہ محرومی ان کی مستقل غربت، محکومی اور لاچارگی کو یقینی بناتی ہے۔ کل 27 فیصد آبادی میٹرک پاس ہے۔ سکول کی سطح پر اساتذہ کی کمزور ذہنی استعداد، تعلیمی سہولیات کے فقدان اور نصاب میں من گھڑت بیانات کی مجرمانہ تلقین نے ایسا نسخہ تیار کیا ہے کہ دس بارہ برس کی یہ تعلیمی مشق بے معنی ہے۔ اسکول میں نیم خواندہ اساتذہ کے ہاتھوں جسمانی تشدد، ناپختہ تمدنی خیالات اور ناتراشیدہ شخصی رویوں کی ترشول پر مصلوب طالب علم میٹرک پاس بھی کر لے تو اس کے لئے روزگار کا کوئی امکان ہے اور نہ معاشرے میں مفید کردار ادا کرنے کا موقع۔ پندرہ کروڑ مطلق ناخواندہ اور نیم خواندہ افراد کا یہ لشکر ٹیلی وژن پر ہر شام دھاڑتے تجزیہ کاروں کے رحم و کرم پر ہے۔

Read more

ہزارہ دھرنا: شرکا اس غضبناک سردی میں اپنے شب و روز کیسے گزار رہے ہیں؟

کوئٹہ شہر میں مغربی بائی پاس پر دھرنے کے لیے قناعتیں لگائی گئی ہیں جس کے پہلے حصے میں مرد جبکہ پچھلے حصے میں خواتین کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔ ان قناعتوں کے اندر ہی قتل کیے جانے والے کان کنوں کی میتیں بھی رکھی گئی ہیں۔

Read more

مچھ واقعہ: ‘مطالبات تسلیم کر لیے، دنیا میں کہیں وزیرِ اعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاتا’

اسلام آباد/کوئٹہ — بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کی ہلاکت کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری ہلاک افراد کی میتیں آج دفنائے تو وہ آج ہی کوئٹہ پہنچنے کی ضمانت دیتے ہیں۔

​

Read more

ہزارہ دھرنا: وزیرِ اعظم عمران خان آخر ہزارہ سوگواران سے ملنے کیوں نہیں جا رہے؟

آخر وہ کیا وجوہات ہیں جو انھیں اس دکھ کی گھڑی میں ہزارہ متاثرین کے مطالبے کے باوجود ان کے پاس جانے سے روک رہی ہیں، کیا ان کے اب تک کوئٹہ نہ جا سکنے میں ان کی مصروفیات حائل ہیں یا انھیں کوئی سکیورٹی خدشات لاحق ہیں یا انھیں متاثرین کی جانب سے کوئی گارنٹی چاہیے۔

Read more

ہزارہ والو تم نڈر وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کر سکتے

اتوار کو مچھ میں ہزارہ کان کن مزدوروں کو گلے کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ چھٹا دن ہے کہ مظاہرین ان کی میتیں سامنے رکھے بیٹھے ہیں اور اس وقت تک تدفین سے انکاری ہیں جب تک وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی وہاں تشریف نہیں لے جاتے۔ وزیراعظم نے فوراً اپنے اہم ترین مشیر خاص زلفی بخاری کو بھیجا۔ زلفی بخاری مظاہرین سے ملے اور وزیراعظم کے آنے کے مطالبے پر نہایت دلگیر انداز میں ان سے پوچھا کہ وہ وزیراعظم کو کیا فائدہ دیں گے جب وہ آئیں گے۔

یہ ایک کلیدی سوال ہے۔ ہزارہ والے کمزور سی اقلیت ہیں، وہ بھلا کسی کو کیا فائدہ یا نقصان پہنچا سکتے ہیں کہ دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی قوت کا وزیراعظم ان سے ملنے کا سوچے؟ وزیراعظم ایک مصروف شخص ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہزارہ والوں کے متعلق تین چار ٹویٹس کر دی ہیں، وہ مزید کیا چاہتے ہیں؟

Read more

ہزارہ دھرنا: ’آپ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو بلیک میل نہیں کر سکتے، آپ لاشیں دفنا دیں میں آج ہی آجاؤں گا‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کی جانب سے سانحہ مچھ کے مقتولین کی تدفین کو ان کی آمد سے مشروط کرنے کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین لاشیں دفنا دیں تو وہ آج ہی کوئٹہ جائیں گے۔

Read more

بلوچستان میں ہزارہ کان کنوں کے لواحقین کا سوگ: ’جب تعزیت کرنے والے بھی اذیت بن جاتے ہیں‘

بلوچستان میں قتل کیے جانے والے ہزارہ کان کنوں کے لواحقین وزیر اعظم کے انتظار میں ہیں لیکن ان کے بجائے حزب مخالف کے رہنماؤں سمیت کئی لوگ وہاں جا کر نہ صرف ان سے تعزیت کر رہے ہیں بلکہ سیاسی بیان بھی دے رہے ہیں۔

Read more

حکومت قیوم چنگیزی کی تجویز پر عمل کر لے

” امن، انسانیت اور دین کے دشمنوں نے ایک بار پھر ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا۔ اب کی بار اس کمیونٹی کے وہ قابل رحم کان کن شہید کر دیے گئے جنہوں نے اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالنے کی خاطر اپنے گھر سے میلوں دور زمیں کی تہ میں اپنی زندگیاں گزارنے کا رسک لیا ہوا ہے۔ تین جنوری کو مچھ کے علاقے میں گیارہ کان کنوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کے ہاتھ پشت پر باندھ

Read more

مچھ سانحہ اور ہزارہ برادری کی سادگی

جب یہ سطور لکھی جا رہی ہیں کوئٹہ میں، 11 کان کنوں کے قتل کے خلاف، ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے شرکا کا مطالبہ ہے کہ جب تک وزیر اعظم نہیں آئیں گے تب تک لاشوں کی تدفین ہو گی نہ دھرنا ختم ہو گا بہت سے لوگ شاید یہی سوچ رہے ہیں کہ سادگی کی بھی حد ہوتی ہے بھلا یہ بھی کوئی مطالبہ ہوا؟ کیا وزیر اعظم کے آنے سے بے دردی سے قتل کیے جانے والے

Read more

وزیراعظم صاحب: اب آپ کی حکومت کا اخلاقی جواز کہاں ہے؟

گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں ایک المناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک مسجد پر حملہ کی صورت میں اکیاون 51 مسلمان بھائی مارے گئے تھے۔ اس حادثہ کے فوری بعد نیوزی لینڈ کی پرائم منسٹر جائے حادثہ پر خود پہنچی اور لواحقین کو گلے لگا کر ان کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ وہ اس عزم کا اظہار کر رہی تھیں کہ ”we are united“ میں دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں اور جو ہمیں تقسیم

Read more

بے گور میتیں اور مردہ معاشرہ

گزشتہ کئی روز سے ہزارہ قبیلے کی بے گور میتیں ہمارے مردہ معاشرے پر نوحہ کناں ہیں۔ زبان حال سے وہ ہمارے مردہ ضمیر کی ایسی عبرت انگیز داستان بیان کر رہی ہیں کہ شاید بے ضمیری بھی کہیں منہ چھپانے کے لیے جگہ تلاش کرتی پھر رہی ہو۔ میں نہ تو کوئی تجزیہ نگار ہوں اور نہ ہی کوئی سیاستدان، لیکن کیا ایک انسان کو دوسرے انسان کا دکھ محسوس کرنے کے لیے کسی مخصوص نوع یا قبیل سے

Read more

جنازے اٹھانے والے مرد

منظر خاصا تکلیف دہ ہے لیکن پچھلے چند دنوں سے میں روز یہ منظر دیکھتی آ رہی ہوں۔ میں خود کو دوسرے کاموں میں مصروف کر کے اس منظر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن یہ ہر روز یہ منظر پوری شدت سے میرے سامنے آ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ کوئٹہ شہر مجھے کتنا پیارا ہے یہ تو کوئی میرے دل سے پوچھے اور جب اس شہر کو کوئی نیا زخم ملتا ہے تو مجھے لگتا ہے

Read more

گیارہ روحوں نے فرشتوں کو حساب دینے سے انکار کیوں کیا؟

یار فاطمہ ہمارا کیا بنے گا؟ اتنے مہینوں سے ریڈیو کے باہر دھرنا دے رہے ہیں نہ ہی عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے نہ ہی حکومت کے کان پر جوں تک رینگ رہی ہے امی اور بھائی کہہ رہے تھے کہ تم لوگوں کا کچھ نہیں بننا کیوں کہ تم لوگ تو ڈیلی ویجرز تھے ریڈیو میں تو پکے ملازمین تک کو نکالا جا رہا ہے۔ فاطمہ بولی، مولا کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا پریشان نہ ہو دیکھ

Read more

اس بار کا ریٹ 25 لاکھ روپے فی لاشہ

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایک محب وطن برادری مقیم ہے۔ یہ محنتی اور مزدور قبیلہ پڑھا لکھا اور پر امن قبیلہ مانا جاتا ہے جس کی بڑی مثال ان کی قتل و غارت کے بعد ان کے احتجاج کے شکل میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ قبیلہ اتنا مختلف ہے کہ اس کو شکل سے باآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ یہ مسلکی اعتبار سے اہل بیت رسول کے چاہنے والے ہوتے ہیں اور فقہ

Read more

ہزارہ نسل افغانستان و پاکستان میں داعش کے نشانے پر

وسطی افغانستان کی تیسری بڑی نسلی آبادی سے تعلق رکھنے والے ہزارہ برداری کی لاکھوں کی تعداد کل آبادی کا قریبا 20 فیصدسے 30 فیصد حصہ بتایاجاتا ہے۔ ہزارہ برداری کی تاریخ کے حوالے سے مختلف روایات ہیں، تاریخ دان ان کا تعلق چنگیز خان کی نسل اور بعض ترک قبیلے سے بھی جوڑتے ہیں۔ ہزارہ برداری افغانستان کے علاوہ، ایران و پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر افغانستان سے ہجرت کرنے والے

Read more

قاتل کٹہرے میں کب پہنچیں گے؟

سانحہ ساہیوال کے وقت بھی وزیراعظم عمران خان تھے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سہمے ہوئے بچوں، جن کے والدین کو ان کی آنکھوں کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا گیا، کو دیکھ کر ابھی تک صدمے میں ہوں۔ ریاست اب ان بچوں کا ذمہ لے گی اور ان کی مکمل دیکھ بھال کرے گی، ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابل فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔

Read more

وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے

موجودہ حالات کے حوالے سے ایک لطیفہ یاد آیا۔ ”ایک کرنل صاحب کنویں میں گر گئے۔ سپاہی رسہ کنویں میں پھینکتے جیسے ہی کرنل صاحب اوپر آتے تو سپاہی رسا چھوڑ کر کرنل صاحب کو سیلیوٹ مارتے، کرنل صاحب پھر کنویں میں گر جاتے۔ ایک تجربہ کار سپاہی نے مشورہ دیا کہ کسی بریگیڈئیر صاحب کو تکلیف دیتے ہیں تاکہ انہیں کرنل صاحب کو سیلیوٹ نہ کرنا پڑے۔ بریگیڈئیر صاحب نے رسہ ڈالا کرنل صاحب نے رسہ پکڑا اور بریگیڈئیر صاحب نے رسہ کھینچنا شروع کیا۔ جیسے ہی کرنل صاحب کنارے کے نزدیک پہنچے اور ان کی نظر بریگیڈئیر صاحب پر پڑی تو انہوں نے رسہ چھوڑ کر بریگیڈئیر صاحب کو سیلیوٹ مارا اور پھر سے کنویں میں گر گئے۔ بار بار یہی ہوا آخر کار کرنل صاحب کی کنویں سے آواز آتی ہے : کم بختو کسی سویلین کو بلاو۔“

Read more

حاکم کو یہ ڈر ہے کہیں قاتل نہ ہو ناراض

آپ ہزارہ بھائیوں کے صبر کی انتہا کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگا سکتے ہیں کہ 115 حملوں میں ایک ہزار سے زائد شہدا کی لاشوں اور 2800 سے زائد زخمیوں کو اٹھا کر بھی ہزارہ نوجوان تشدد اور عدم برداشت کے راستے سے دور ہیں۔ ریاست پر غیر متزلزل یقین اور ریاستی اداروں پر اعتماد کا یہ عالم ہے کہ منفی 6 ڈگری خون جما دینے والی سردی میں بھی اپنے بیٹوں کی ذبح شدہ لاشوں پر رونے والی مائیں وزیراعظم پاکستان کی آمد کی منتظر ہیں۔

Read more

ہزارہ کمیونٹی کے دُکھ اور میلی آنکھ کا منترا

لکھنے والے بھی کمال کرتے ہیں جو لکھاری حکومت کے موافق ہیں ، وہ شروع میں چند درد بھری سطریں لکھ کر اپوزیشن کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلانا شروع کر دیتے ہیں ، ماضی میں ہونے والے واقعات کا ذکر کر کے ان کی ناکامیاں بتاتے نہیں تھکتے اور دوسری طرف والے حکومت کی نااہلیاں لکھ لکھ کر ورق کالے کرتے ہیں جیسے انہیں ایک اور موقع مل گیا اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کا اور وہ جن کے پاس اصل میں اختیار ہے ، بیرونی خطرات اور سازشوں کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس دوران اس مظلوم لڑکی کی آواز کہیں دور ہوتی چلی جاتی ہے اور بالآخر گم ہو جاتی ہے ، پھر سب کچھ نارمل ہوجاتا ہے اور کچھ دنوں کے بعد ایک نئی آواز منظر عام پر آ جاتی ہے ، یہ گھن چکر تو اب معمول لگتا ہے۔

Read more

ہزارہ برادری کی عورتو! اب بس بھی کر دو

ہزارہ برادری کی عورتو! اب بس بھی کر دو، اب اٹھاؤ اپنے جوانوں کے لاشے اور انھیں زمیں برد کر دو، اب خاک ڈال بھی دو ان کٹے پھٹے جسموں پر، اب آنسو بہانا بند کرو، اب ماتم کرنا چھوڑ دو، اب بین ڈالنا ترک کردو۔

نہ تمھارے آنسو کارگر ہو رہے ہیں، نہ منجمد ہوتے، ماتم کرتے بچوں پر کسی کو رحم آ رہا ہے، نہ منفی چھے ڈگری درجہ حرارت میں دھرنے سے کسی کا دل لرز رہا ہے، نہ قیامت کی گھڑی آ رہی ہے، نہ آسمان ٹوٹ رہا ہے، نہ زمین شق ہو رہی ہے، نہ تمھاری نصرت کو گردوں سے کوئی فرشتہ آ رہا ہے، نہ حکومت کوہی ترس آ رہا ہے، نہ وزرا کی سیاسی فوائد کی خواہش مر رہی ہے، نہ وزیر اعظم آ رہے ہیں، نہ مطالبات مانے جا رہے ہیں۔ تم بس اتنا رحم کرو کہ ان لاشوں کو دفن کر دو، قبیلے میں اب کوئی مرد ایسا نہیں بچا جس کے دھڑ پر اس کا سر قائم ہو۔ تو اے ہزارہ برادری کی عورتو! خود جنازے اٹھاؤ، کلمہ شہادت کا ورد کرو، میتوں کو کاندھے دو اور قبر میں ان ادھورے جسموں کو اتار دو، ان کی مغفرت کے لیے دعا مانگو، ان قربانیوں کو عظیم جانو، ان کی یادوں کو سینے سے لگاؤ اور بس خدا کے لیے چپ ہو جاؤ۔

Read more

میرے لفظ ختم ہوئے، تمھارے آنسو سوکھ گئے

آج چوتھا دن گزر گیا 11 لاشیں سامنے رکھ کر ہزاروں لوگ کوئٹہ شہر کے ویسٹرن بائی پاس پر بیٹھے اپنے ملک کے وزیر اعظم کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آئیں اور ان کو پرسہ دیں۔ ان کو گلے لگائیں اور یقین دلائیں کہ پھر ایسا نہیں ہوگا۔ ان کے پیاروں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گردنوں پر چھری چلانے والے اس ملک کے قانون کی دفعہ 302 کے تحت قتل عمد کے جرم کی پاداش میں سزائے

Read more

جھوٹ نگر اور عزت کا سورج  گرہن

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ہوں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر یا خود جناب وزیر اعظم عمران خان۔ نواز شریف کی واپسی کے معاملے میں ان عالی دماغوں کی بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ عمران خان نے فرمایا کہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو کہیں گے اور نواز شریف کو بازو سے پکڑ لائیں گے۔ شیخ رشید اورشہزاد اکبر فرماتے ہیں کہ نواز شریف کا پاسپورٹ سولہ فروری کو ختم ہو رہا ہے

Read more

تم ہزارہ لوگ ایک ہی دفعہ کیوں نہیں مر جاتے؟

پھر وہی خبر، چند لاشیں، گریہ زاری، نوحہ، برفباری اور انصاف کے منتظر لواحقین! سب کچھ پھر وہی! کتنے دھماکے؟ کتنی دفعہ؟ کتنے لاشے؟ کتنے چھلنی جسم؟ کتنی نفرتیں؟ کتنی جنت کی کمائی؟ جنت کا بھاؤ تاؤ بے شمار جسموں میں سیسے کے مول؟ کوئٹہ، ہزارے اور نسل کشی۔ دیکھو، تم لوگ تاریخ تو پڑھتے ہی ہو گے!،معلوم ہے نا یہودیوں کی نسل کشی کیسے ہوئی؟ ارے نادانو، مت سمجھو کہ وہ زمانہ اور تھا۔ مرنے اور مارنے کے لئے

Read more

ہمارے پاس تو اب کوئی جنازہ اٹھانے والا بھی نہیں

آج دوپہر فیس بک دیکھتے ہوئے میری انگلیاں جامد ہو گئیں اور نظریں ٹھٹھر سی گئیں۔ آٹھ دس سال کی پھولے گالوں والی کالی چادر میں لپٹی ایک بچی چند اور سیاہ چادروں میں لپٹی عورتوں کے آگے بیٹھی ہوئی تھی اس کے سامنے ایدھی کی چادر اوڑھے اس کا باپ، بھائی، چچا، ماموں، نانا یا دادا لیٹا ہوا تھا۔ وہ جو بھی ہوگا یقیناً بہت قریبی ہوگا اس کا دکھ میں لپٹا چہرہ اس کے اندر کی کہانی بیان

Read more

آج دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سب سے توانا آواز ملالہ کی ہے: ضیاء الدین یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی کے والد، ماہر تعلیم، سماجی کارکن اور دانش ور ضیاء الدین یوسف زئی سے خصوصی انٹرویو (حصہ سوم) فضل ربی راہی: Let Her Fly کے نام سے آپ کی پہلی انگریزی کتاب زیر طبع ہے۔ یہ کس موضوع پر ہے اور یہ کتاب کب تک شائع ہوسکے گی؟ ضیاء الدین یوسف زئی: یہ میری دوسری بلکہ تیسری کتاب ہے ، میری پہلی کتاب پشتو شاعری کی ہے، دوسری ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا۔ میری یہ کتاب Let

Read more