ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ وزارت خارجہ میں کس سے ملنے گئیں اور ویڈیو کس نے بنائی؟

ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کی وزارت خارجہ میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر بنائی جانے والی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ حکومتی مخالفین کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کارکن بھی کھل کر حکومتی حلقوں پر تنقید کر رہے ہیں ایسے میں ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملنے گئی تھیں لیکن ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ نجی ٹی وی چینل سے

Read more

مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے: فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے سوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر جھوٹ کی سیاست کر ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے باعث خراب ہوئی۔ سابق وزیر اعظم اپنے معالج کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)

Read more

نواز شریف کے طبیعت سے متعلق ایک بار پھر تشویشناک خبریں: پلیٹ لیٹس دوبارہ سات ہزار تک گر گئے

سابق وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق ایک بار پھر تشویشناک خبریں آئی ہیں۔ نجی نیوز چینل کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر کم ہو گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 28 ہزار سے کم ہو کر 7 ہزار رہ گئے ہیں۔ انہیں اب تک وائٹ سیلز کی 5 میگا کٹس لگ چکی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافے

Read more

مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے والد سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو نیب کی ٹیم نے احتساب عدالت میں پیش کیا، مریم نواز نے سماعت کے دوران نواز شریف سے ملاقات کی درخواست کی۔ مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ میں جیل واپسی پر اپنے والد کو

Read more

دھرنے والوں کو سبق سکھانے کی تیاریاں: حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں مزید اضافہ کر دیا

پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا۔ ریاست مخالف اقدامات پر ڈپٹی کمشنر کارروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔ ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات کے حوالے سے پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔ جس کے مطابق ریاست کے خلاف بغاوت پر ڈپٹی کمشنر مقدمہ درج کروانے کا مجاز ہو گا۔ وفاقی یا صوبائی حکومت کے بجائے ڈپٹی کمشنرز مقدمہ درج کروا سکے گا۔ سیکشن 123 بی، سیکشن 124 اے، سیکشن 180 اے، سیکشن  294اے میں مدعی ڈپٹی

Read more

خواتین خلابازوں کے ساتھ گفتگو میں صدر ٹرمپ کے نازیبا اشاروں پر طوفان برپا ہو گیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نامناسب گفتگو اور نازیبا حرکات سے اکثر سوشل میڈیاپر تنقید کے زد میں رہتے ہیں۔ اب خواتین خلا بازوں سے ملاقات کے دوران بھی موصوف ایسے ایسے عجیب وغریب اشارے کرتے رہے کہ سوشل میڈیا پر طوفان اٹھ کھرا ہوا ہے۔ گذشتہ ہفتے دو امریکی خواتین خلا بازوں نے خلا میں چہل قدمی کی۔ ان سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خلا میں چہل قدمی کرنے والی پہلی خواتین قرار دیا اور

Read more

بریکنگ نیوز: حکومت نے اپوزیشن سے باضابطہ مذاکرات منسوخ کر دیے، انفرادی رابطوں کا فیصلہ

حکومت اور اپوزیشن میں آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے معاملے پر تعطل پیدا ہو گیا۔ حکومت نے اپوزیشن کے حکومت مخالف مطالبات پر بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ البتہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر سیاسی استحکام اور قیام امن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کی کوشش کی جائے گی۔ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے

Read more

حکومت نے آزادی مارچ روکنے کے  لئے اسلام آباد پشاور موٹروے کے پانچ انٹر چینجوں پر درجنوں کنٹینر پہنچا دیے

آزادی مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے اسلام آباد پشاور موٹروے کے پانچ مختلف انٹر چینچز پر درجنوں کنٹینرز پہنچا دیے ہیں۔پ ولیس کے سینکڑوں جوانوں کو پہنچانے کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی حکومت نے دھرنا اور مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد اور لاہور پرٹوکول پر فرائض سرانجام دینے والے ایف سی دستوں کو خیبرپختونخوا حکومت رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ موٹروے ذرائع کے مطابق رشکی، صوابی، کرنل

Read more

وزیر اعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان سمیت حکومتی ترجمانوں کی کھنچائی کی ہے: عارف نظامی

سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان شیخ رشید کے غبارے سے ہوا نکالیں بلکہ دو چار پنکچر بھی لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی جاہلانہ باتوں پر آدمی کیا کہے؟ وہ خود کو شیشے میں دیکھیں۔ عارف نطامی کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کی خاصی کلاس لی ہے، کیونکہ وہ ترجمانی ٹھیک طرح سے نہیں کر رہی، ترجمانی کا مطلب گالم گلوچ نہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں

Read more

سیکس کا محبت سے کچھ لینا دینا نہیں، اگرچہ سیکس میں بھی کچھ جذبات ہونے چاہئیں: بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز

تامل اور ہندہ فلموں کی 32 سالہ بھارتی اداکارہ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے تازہ انٹرویو میں سیکس اور انٹی میسی ایسا بے باک بیان دیا ہے جس کے بعد میڈیا مین اس بیان پر زبردست بحث شروع ہو گئی ہے۔ الیانا ڈی کروز نے حال ہی میں شبانی دانڈٰکر کے شو لو لائیف لو میں ایک سوال کے جواب میں الیانا نے سیکس اور انٹی میسی جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکس کا

Read more

24 گھنٹے میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر غیرمعمولی تبدیلی آ گئی

محض 24 گھنٹے کی مختصر مدت میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بڑی ڈرامائی تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی ٹاپ لیڈر شپ کو جو پہلے نیب کے سیل اور جیل میں تھی، ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے پر نیب کی حراست سے سروسز ہسپتال جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ اس

Read more

عمران خان کے زخمی ہونے پر نواز شریف انتخابی مہم معطل کر کے عیادت کو پہنچے تھے: مظہر عباس

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس بات کو یاد رکھیں کہ جب 2013 کی انتخابی مہم کے دوران ان کا کنٹینر پر حادثہ ہوا تھا تو نواز شریف نے اپنی انتخابی مہم چھوڑ دی تھی اور ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کی تھی ۔ نواز شریف نے اس دوران ایک دن کے لئے انتخابی مہم معطل کرنے کا ابھی اعلان کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر

Read more

پاکستان آرمی نے بجلی کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے باقاعدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے: رؤف کلاسرا

معروف صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے بجلی کی بڑھتی ہوئی لاگت پر حکومت سے باقاعدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رؤف کلاسرا کے مطابق وزیر دفاع نے کابینہ میں ایک سمری پیش کی ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ہمارے لیے بہت بڑے مسائل پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے کے لیے پاک فوج کو بھی اپنے بجٹ سے بڑا حصہ نکالنا پڑ رہا ہے۔ پاک فوج نے

Read more

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ روکنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے: اسلام آباد کو مکمل سیل کرنے کے احکامات

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ روکنے کے لیے کنٹینرز پہنچانا شروع کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹرول روم کے ذریعے پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت کو کنٹرول کیا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ نے دریائے سندھ اٹک پل پر کنٹینرز لگانے کا کام بھی شروع کر دیا۔ پہلے

Read more

عمران خان کو نواز شریف اور زرداری سے متعلق فیصلے لینے سے باز رہنے کا کہہ دیا گیا: رؤف کلاسرا

معروف صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق اہم فیصلے لینے سے باز رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ حکومت اس وقت مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی وجہ سے دباؤ میں نظر آتی ہے۔ کابینہ کے ذہنوں پر مولانا فضل الرحمن چھائے ہوئے ہیں جو کہ مولانا فضل الرحمن کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس دباؤ

Read more

اگر نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی: حفیظ اللہ نیازی

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان منتقم مزاج ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں لوگوں کی گردنیں دبوچ لوں۔ اگر نواز شریف کوکچھ ہوگیا تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی ۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مقتدر ٹولے کے قریب سے انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں گزری۔ میں نے پہلی مرتبہ انسانی قدروں کو اس بری طرح زمین بوس ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بظاہر

Read more

اگر یہ بتا دیا کہ مولانا سے کون رابطے میں ہے اور کیا باتیں ہوئیں تو شیخ رشید کو نیند نہیں آئے گی: حامد میر

معروف صحافی حامد میر نے جعمیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بتا دیا کہ مولانا صاحب سے کس کس نے رابطے کئے اور کیا کیا باتیں ہوئیں تو شیخ رشید صاحب کو رات کو نیند نہیں آئے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو بتانا چاہئیے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات

Read more

نواز شریف کی طبی حالت میں بہتری: دوسری میگا کٹ لگا دی گئی

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث گزشتہ رات انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سروسز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر ہونے لگی ہے۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ نواز شریف کو دوسری میگا کٹ لگا دی گئی۔ ایک

Read more

دو ہزار پلیٹ لیٹس کی سطح پر نواز شریف کا زندہ بچ جانا معجزہ ہے: ڈاکٹر سعید الہٰی

سابق صوبائی صحت ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف مزاحمت پر آمادہ ہیں اور یہ ایک معجزہ ہوا ہے کہ دو ہزار پلیٹ لیٹس جیسی کم سطح پر انسان بچ جائے۔ نواز شریف کوزہردینے کے الزام کی تحقیق کی جانی چاہئے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نواز شریف کو زہر دیا جا رہا تھا لیکن اگر حسین

Read more

نوازشریف کےذاتی معالج نے شام سات بجے پلیٹ لیٹس کی صورت حال سے آگاہ کردیا تھا: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ذاتی معالج نے سوموار شام سات بجے جیل حکام کو نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ سے آگاہ کردیا تھا۔ جیل حکام بروقت علاج کروانے کی بجائے رات بھرسوتے رہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے نیچے گر گئے تو انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران نیازی

Read more

پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف 2 ہزار رہ گئی: میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ

سروسز ہسپتال لاہور کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔ سروسز ہسپتال کی رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 ہزار رہ گئی ہے۔ پارٹی صدر شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔ سروسز ہسپتال کی

Read more

تحریک انصاف علما ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ قتل کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں قندیل بلوچ قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے . پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وسیم کی سزا کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اپیل دائر کی گئی ہے . ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ماڈل کورٹ نے 27 ستمبر کو مفتی عبدالقوی سمیت

Read more

عورت کی خوشی اور خواہش کے اظہار پر سماج شرمسار ہونے لگتا ہے: سورا بھاسکر

فلم ویرے دی ویڈنگ میں اپنے بولڈ کردار ساکشی اور مشت زنی کے سین کی بنیاد پر اداکارہ سوارا بھاسکر کو بہت تنقید ہو ئی تھی۔ سورا بھاسکر نے اس ضمن میں ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اس سین کے بارے میں شروع سے ہی اندیشہ تھا کہ ان پر تنقید کی جائے گی کیونکہ جب بات عورت کے جسم، اس کی خواہش اور خوشی کی ہو تو ہمارا سماج شرمسار ہونے لگتا ہے۔ سورا نے مزاحیہ

Read more

میرے ساتھ پیش آنے والی زیادتی کی خبر روک کے میڈیا نے میری تصدیق کر دی: فلم ڈائریکٹر جامی

معروف فلم ڈائریکٹر جمشید محمود جامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کی خبر تمام میڈیا چینل نے ایک ہی وقت میں نشر ہونے سے روک دی ہے، اور یہ کسی غلطی کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے۔ جامی نے کہا کہ یہی وہ طاقت تھی جس کے بارے میں وہ بات کر رہے تھے۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرکے سوال اٹھایا کہ سچ کی تلاش کرنے

Read more

مجھے فلم انڈسٹری کے انتہائی طاقتور شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا: پاکستانی فلم ڈائریکٹر جمشید محمود جامی

پاکستان کے ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر جمشید محمود المعروف جامی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ ”میںکیوں ’می ٹو‘ کی اس شدت سے حمایت کرتا ہوں؟ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جنسی زیادتی کیسے ہوتی ہے۔ ایک بار کمرے کے اندر ہوتی ہے اور پھر عدالتوں کے اندر بھی اور باہر بھی۔ میں جانتا ہوں کہ جنسی زیادتی سے متاثرہ شخص کیسے راز چھپاتا پھر رہا ہوتا ہے کیونکہ مجھے بھی ہماری میڈیا انڈسٹری کے ایک طاقتور شخص

Read more

مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا گیا تو ہر جگہ دھرنے دئیے جائیں گے: (ن) لیگ اور جے یو آئی کا اعلان

جمعیت علمااسلام سندھ اور مسلم لیگ (ن) سندھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا گیا تو ہر جگہ دھرنے دئیے جائیں گے۔ جمیعت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعدازاں صحافیو ں

Read more

کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر(ر) کو پولیس نے گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر بھیرہ سے لاہور آرہے تھے۔انہیں راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کہ ریاستی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور یہ مقدمہ 11 اکتوبر کے بعد درج کیا گیا۔ واضح

Read more

بے وفائی کرنے والے مردوں کی شخصیت کیسی ہوتی ہے؟

شریک حیات سے بے وفائی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم اب ماہرین نے تین طرح کے شخصی خواص بتا دیئے ہیں جن کے حامل لوگ اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ان میں پہلے وہ لوگ ہیں جو دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ شہرت کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایسے لوگ ہنسی مذاق بہت کرتے ہیں اور دوسرے ان کی صحبت سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ

Read more

معروف پورن اداکارہ بریجیٹ پاورز کو سابق محبوب پر قاتلانہ حملے کے جرم میں پندرہ برس قید

فحش فلموں کی معروف امریکی اداکارہ بریجیٹ پاورز کو عدالت نے 15 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔ بریجیٹ پاورز کو اپنے سابق محبوب پر قاتلانہ حملے کے جرم میں سنائی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اداکارہ بریجیٹ کو پتا چلا کہ اس کے بوائے فرینڈ جیسی جیمز کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں، چنانچہ اس نے جیسی جمیز پر نظر رکھنی شروع کر دی۔ ایک روز جیسی نے اپنی اس دوسری

Read more

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا گیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ۔ نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصا ر الاسلام کو کالعدم قراردیدیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے انصا رالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

Read more

میں نے یہ آئٹم سانگ پاک فوج کی وجہ سے کیا کیونکہ یہ آئی ایس پی آر کا پراجیکٹ تھا: اداکارہ نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر کا تازہ آئٹم سانگ سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ گانا محض اس وجہ سے کیا کیونکہ فلم آئی ایس پی آر کا ایک پراجیکٹ تھی ۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں ”خوابوں میں جب میں پاکستان گئی، انڈیا میں بولے ساڈی جان گئی وے“ آئٹم سانگ کا دفاع کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ میں نے

Read more

مولانا فضل الرحمان اور اجیت دوول کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

نجی ٹی وی چینل کی طرف سے مولانا فضل الرحمان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی تصویر سامنے لائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور لوگ ان کے مارچ کو بھی بیرونی سازش قراردے رہے ہیں لیکن اس تصویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پرچار سے چھ دسمبر 2014ء کو رائل یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوٹ (RUSI)  لندن میں ایک کانفرنس ہوئی تھی جس میں انسٹی ٹیوٹ

Read more

آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کا پلان سامنے آ گیا

وزارت داخلہ کی جانب سے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صوبوں سے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے پلا ن تیار کر لیا ہے۔ 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی طرف آنے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریڈ زون مکمل سیل کر کے تمام

Read more

مذاکرات میں ناکامی پر حکومت کا فضل الرحمان کو نظربند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دھرنا روکنے کا فیصلہ کیا ہے خواہ انہیں جے یو آئی ف کی اعلیٰ قیادت بشمول اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نظر بند ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ وزارت داخلہ میں موجود اعلیٰ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط

Read more

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی انتظامی تفصیلات پر حساس اداروں کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اعلان کردہ آزادی مارچ کے لیے کارکنوں کو انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ آزادی مارچ میں جے یو آئی ف کے کارکن سلنڈر، چولھے اور بستر ساتھ لائیں گے، جہاں روکا گیا وہیں دھرنا دے کر اس شہر کو لاک ڈاون کر دیں گے۔ مارچ سے قبل جے یو آئی (ف) کے موٹر سائیکل سوار ریلیاں نکالیں گے۔ تبلیغی جماعت کی طرز پر کارکن آزادی مارچ میں شرکت کریں

Read more

خیبر پختونخوا حکومت نے 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت مظاہرین کو بڑا ہجوم بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس کے لیے مارچ کے

Read more

مجھے اور میری سہیلی کو گھر کی بالکونی میں کھڑے دیکھ کر اس شخص نے خود لذتی شروع کر دی: لڑکی نے ویڈیو شیئر کر دی

ایک پاکستانی خاتون نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر کے نیچے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کی طرف دیکھ کر خود لذتی کر رہا ہے۔ لڑکی نے ٹوئٹر پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ہراسانی اور ان چاہی پیش رفت کے خلاف چادر چار دیواری کی طاقت کی تبلیغ کرتے ہیں لیکن یہ دیکھیں ہمارے ساتھ کیا ہوا؟ میں اپنی سہیلی کے

Read more

ریاست سے جھوٹ بلوانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں: حامد میر

سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ریاست کا عوام سے رشتہ کمزور کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔ آصف زرداری پر سنسرشپ لگائی گئی تو کہا گیا کہ وہ انڈرٹرائل ہے۔ مریم نوازپر سنسرشپ لگائی تو پوچھا کہ ان کا کیا جرم ہے، کہا گیا کہ یہ سزیافتہ ہیں۔ اب مولانا فضل الرحمان پر پابندی عائد کردی ہے اور کہتے ہیں ان کو نہیں دکھانا۔ ہم نے پوچھا کہ اب کیا مسئلہ ہے؟ کہتے ہیں کہ

Read more

فضل الرحمان کی بھارتی دہشت گرد اجیت دوول کے ساتھ تصویر کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ چل جائے گا: علی محمد خان

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھارت کے دہشت گرد اعظم اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ تصویر اصلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا اور اگر نقلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا ، اجیت دوول مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ یہ موقع کشمیر پر

Read more

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اجیت دوول کی ملاقات سے متعلق پروپیگنڈہ ملک دشمنی ہے: افتخار احمد

تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان

Read more

ڈان لیکس سے شہرت پانے والے سیرل المیڈا نے صحافت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

انگریزی روزنامے ڈان سے وابستہ صحافی سرل المیڈا نے شعبہ صحافت سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سرل المیڈا نے بتایا کہ انہوں نے ڈان سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے اتوار کا کالم بھی چھوڑ دیا ہے۔ ’میں اپنے قارئین کی جانب سے برسوں تک ملنے والی محبتوں کا شکر گزار ہوں، مستقبل قریب میں میرا لکھنے لکھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے بلکہ میں میڈیا سے بریک لینے کا سوچ رہا ہوں۔‘

Read more

خانیوال: بیوہ ماں نے ناجائز تعلقات سے روکنے پر 13 سالہ حافظ قرآن بیٹے کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کر دیا

خانیوال میں بیوہ ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے 13 سالہ بیٹے کو قتل کر کے لاش نہر مین پھینک دی۔ ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے بتایا ہے کہ چک شیر خان کی رہائشی خاتون بیوہ فیضاں بی بی نے اپنے بیٹے حافظ رضوان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیروالا میں درج کروائی تھی، تاہم لاپتہ ہونے والے حافظ رضوان کی لاش 10 روز قبل نہر سے برآمد ہوئی۔ ڈی پی او کے مطابق

Read more

مولانا فضل الرحمن حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی بجائے کس سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ حامد میر کا انکشاف

تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جے یوآئی حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل افراد سے بات کرنے پر تیار نہیں ہے البتہ چیئرمین سینٹ کے ساتھ وہ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس کی ایک وجہ تو ان کی قاتل مسکراہٹ ہے اور دوسرا تحریک انصاف سے ان کا تعلق نہیں ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قاسم سوری کے قبل از وقت بیان کی وجہ سے

Read more

20 سالہ نوجوان اداکارہ سمیت کئی شاگرد اداکاراﺅں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا بھارتی فلم ساز گرفتار

بھارت میں بنگالی فلمساز اور تھیٹر کے استاد سدپتو چیٹرجی کو اپنی ہی شاگردوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوجوان اداکاراﺅں کی جانب سے 2 ایف آئی آرز کے اندراج کے بعد سدپتو چیٹربجی کو ان کی کولکتہ میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتاری کے بعد ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی

Read more

پیمرا کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کی کوریج رکوانے پر جے یو آئی کا  انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ

پیمرا کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کوریج رکوانے کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے عالمی تنظیموں کو خط لکھ دیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ایچ آر سی پی، آئی ایف جے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور رپورٹرز سینز فرنٹیر کو خط لکھا گیا۔

Read more

خفیہ وڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل: وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو خفیہ کیمروں کے ذریعے ہراساں کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، بلوچستان یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کے ذریعے سے طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اسی حوالے سے پچھلے دو ہفتوں سے تحقیقات جاری تھیں۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات تک عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک

Read more

گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے شوہر پر پڑوسن سابق ماڈل سے جنسی تعلقات کا الزام لگا دیا

معروف لوک فنکارہ صنم ماروی کا ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر سے جھگڑا ہوگیا ہے اور اب انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر کا پڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ کے گھر آنا جانا ہے۔ گلوکارہ صنم ماروی نے لاہور میں اپنے گھر کے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھر میں گھس کر طوفان برپا کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے۔ اس بات پر دونوں کے

Read more

جے یو آئی (ف) نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات منسوخ کر دیے

حکومتی کمیٹی کے صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان آج شام ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدا لغفور حیدری نے قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو فون کر کے آج شام ہونے والی ملاقات کی منسوخی سے آگاہ کیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام صورتحال سے صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا ہے، اُمید ہے صادق سنجرانی جلد رہبر

Read more

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ شہباز شریف نے موقف اختیارکیا ہے کہ پیپلزپارٹی جس سطح کا وفد بھیجے گی، ن لیگ سے بھی اسی سطح کا وفد شرکت کرے گا۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق شہباز شریف نے مولانا سے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ آزادی مارچ کے اسٹیج پر نہیں کھڑا ہوسکتا۔ شہباز شریف نے

Read more

حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لئے آنے والے کی جیبوں کی تلاشی لیں گے: مفتی کفایت اللہ

جمعیت علماءاسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اب حکومت کی جانب سے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم جے یو آئی ایف نے یوٹرن نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ”اب مذاکرات کے لئے جو بھی آئے گا ہم اس کی تلاشی لیں گے اور اگر اس

Read more

رنبیر کپور کو پھر تولیہ میں دیکھنا چاہتی ہوں: نصرت بھروچا

رنبیر کپور دل پھینک اداکار ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی کئی ٹاپ اداکاراؤں کو ڈیٹ کر چکے ہیں جن میں دیپکا پوڈوکون، کٹرینہ کیف، ماہرہ خان اور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ ہیں۔ اب ایک اور اداکارہ نصرت بھروچا کا دل رنبیر کپور کے لئے دھڑک رہا ہے۔ لیکن نصرت بھروچہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور میں رکاوٹ بننے کا ارادہ نہیں رکھتیں بلکہ انہوں نے تو رنبیر کو ایک خاص انداز لک میں دیکھنے کی فرمائش کردی ہے۔

Read more

اداکار پارس چھابڑا نے مجھے غلط طریقے سے چھوا: سنی لیونی

بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے ساتھی اداکار پارس چھابڑا پر سنگین الزام لگاتے ہوا کہا ہے کہ اس نے مجھے غلط طریقے سے چھوا۔ تفصیلات کے مطابق پارس چھابڑا نے سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر کی موجودگی میں بھی ان کے ساتھ اوور فرینڈلی ہونے کی کوشش کی۔ بعد میں سنی نے انتطامیہ سے کہہ کر پارس کو پروگرام سے نکلوا دیا۔ ان دنوں سلمان خان کے ذریعے ہوسٹ کئے جانے والا سب سے متنازع اور مشہور ریئلٹی شو

Read more

بہاول پور: ناجائز تعلقات کے شبے پر لڑکے کی ماں سے اجتماعی زیادتی

پنجاب کے شہر بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بھانجی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ماں کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ احمد پور شرقیہ کے تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس کے مطابق بستی واہی موچیاں کے اسماعیل کو شک تھا کہ بستی کے نوجوان ابوبکر کے اس کی بھانجی نادیہ سے ناجائز تعلقات ہیں۔ ملزم نے اس

Read more

آزادی مارچ کیلئے فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ حساس ادارے متحرک ہو گئے

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے لئے فنڈنگ کرنے والوں کے کوائف جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ پنجاب میں جے یوآئی (ایف) کے اہم رہنماؤں کی نقل وحرکت پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے آزادی مارچ اوردھرنے کے لیے پارٹی کارکنوں سمیت تاجروں اورکاروباری طبقے سے بھی فنڈزلئے جا رہے ہیں۔ حساس اداروں سمیت دیگرمحکموں نے آزادی مارچ اور دھرنے کے لئے بڑے

Read more

جمعیت علما اسلام (ف) کی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جمعیت علما اسلام (ف) کی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف سمری منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے انصارالاسلام تنظیم کے خلاف کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کی سمری منظور کر لی۔ آرٹیکل 146 کے تحت وزارت داخلہ کوصوبوں سے مشاورت کا اختیار مل گیا، جے یو آئی (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے خلاف آرٹیکل 256 اور 1974ایکٹ کے سیکشن 2 کے تحت پابندی عائد ہو گی۔ وفاقی حکومت کی ہدایت

Read more

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں انتطامی رکاوٹیں ڈالنے کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو بھی اہم ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد کے نئے ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کی تعیناتی کے 24 گھنٹے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سخت اقداما ت کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج کیلئے آنے والوں کو کیٹرنگ کا سامان، ساونڈ

Read more

عمران خان کی تقریر نے پرویزخٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر پانی پھیر دیا: حامد میر

حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر سے پہلے پرویز خٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی کوشش کامیاب ہوتی نظر آرہی تھی لیکن عمران خان کی تقریر کے بعد یہ ختم ہوگئی ہے ۔ حامد میر نے کہا کہ مجھے پرسوں رات پرویز خٹک نے بلا کر بتایا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ان کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کے لئے جائیں گے لیکن جب پرویز خٹک نے مولانا

Read more

مولانا فضل الرحمان 15 ہزار لوگ بھی اسلام آباد لے آئے تو گڑ بڑ ہو جائے گی: فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان 15 ہزار لوگ بھی لے آئے تو بڑی گڑبڑ ہوجائے گی لیکن یہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے، یہ سوچ سمجھ کرہی بنائی گئی ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام میں حامد میرسے  گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جو مذہبی کارڈ کی مخالف تھیں، آج اس شخص کے ساتھ کھڑی ہیں جو سب سے زیادہ

Read more

پیپلز پارٹی کو پی ایس 11 لاڑکانہ  کے ضمنی انتخاب میں شکست: بلاول بھٹو کی طرف سے دھاندلی کے سنگین الزامات

پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو شکست ہو گئی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار معظم عباسی کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ کے تمام 138 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی 31 ہزار 557 حاصل کر کے پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ لے

Read more

عمران حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے مزاحمت کرنا ہو گی: حاصل بزنجو

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا علان کرتے ہوئے حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مزاحمتی احتجاج کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ جلسہ کر کے واپس آ جانے سے حکومت نہیں جا سکتی۔ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے مزاحمت کرنا

Read more

حکومت اور مولانا فضل الرحمن میں مذاکرات ناکام ہو چکے: حامد میر

معروف صحافی حامد میر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور مولانا فضل الرحمن میں مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے جن مذاکرات کی طرف اشارہ کیا ہے ، وہ ناکام ہو چکے ہیں۔ مولانا نے اپنے موقف پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔ حامد میر نے لکھا ہے کہ ایک وزیر نے انہیں بتایا ہے کہ ” ہم مولانا کو گرفتار کر لیں گے، جو

Read more

مارشل لا لگا تو احتجاج کا رخ اس کی جانب ہو جائے گا: مولانا فضل الرحمن کی وائس آف امریکا سے گفتگو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ براہ راست تصادم نہیں چاہتے۔ حکومت استعفیٰ دے اور نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ اسلام آباد پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ ملک میں جمہوریت بچانے کے لیے نکلے ہیں۔ آزادی مارچ کے نتیجے میں مارشل لا لگا تو احتجاج کا رخ اس کی جانب ہو جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے ساتھ

Read more

ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں: فواد چوہدری کے بیان پر وزیراعظم کا ردِعمل

فواد چوہدری کے نوکریوں والے بیان پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ آج وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوکریوں والا بیان زیرِ بحث آیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ "ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں‘جس پر فواد چوہدری نے وضاحت دی کہ ’میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘۔ اس سے قبل آج صبح بھی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت دیتے

Read more

 مرغی کا افتتاح پوری کائنات میں مرغے کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا: عامر لیاقت حسین

تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ مرغیوں کا افتتاح پوری کائنات میں سوائے مرغے کے اور کوئی نہیں کرسکتا، میں جتنی مرضی کوشش کرلوں انڈے نہیں دے سکتا۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے الزام لگایا کہ عمران خان نے سوائے مرغیوں کے افتتاح کے کچھ نہیں کیا توجواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حکومت پر مرغیوں کاافتتاح کرنے کاالزام لگایا جاتا

Read more

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے: فیصل واوڈا

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کا مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہم مولانا اور ان کے کارکنان کو بریانی، حلوہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا چاہتے ہیں کہ انکو

Read more

وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ سے پہلے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے: مولانا فضل الرحمن

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کے لیے

Read more

بھلے گاڑیاں نہ دی جائیں، آزادی مارچ کے لئے ہمارے کارکن اونٹوں اور کشتیوں کے ذریعے آ رہے ہیں: راشد سومرو

جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہم 15 لاکھ کارکن لے کر اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کو چلتا کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بات لکھ کر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے حوالے کر دی ۔ جیونیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے بحث کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ ہم 15 لاکھ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کی چھٹی

Read more

مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے دوران شادی کروں گا: جمشید دستی

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ جمشید دستی نے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے مشروط کر دیا، شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔

Read more

برطانوی ہائی کمیشن نے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، خسرو بختیار، پرویز خٹک، فواد چوہدری، فردوس عاشق اور نعیم الحق کو شاہی جوڑے سے ملنے نہیں دیا

پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیہ تقریب میں بدنظمی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے تقریب میں بہت سے مہمان آئے ہی نہیں اور آئے ہوئے بہت سے مہمان بھی واپس چلے گئے۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کے دوران وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سمیت دیگر وزراء کو شاہی مہمانوں کے قریب جانے نہیں دیا گیا۔ تفصیلات

Read more

وزیراعظم کا کوئی پیغام ملا اور نہ کسی پیغام کا انتظار ہے، استعفی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعظم کے کسی پیغام کا انتظار ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی پیغام ملا ہے۔ استعفی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہم 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ ہمارے دھرنے کو 126 دن کے دھرنے سے قیاس نہ کیا جائے۔ ہمارے پاس مختلف حکمت عملی ہے۔ ہم اپنے کارکنوں کو ایک جگہ بٹھا کر نہیں تھکائیں گے۔ آزادی مارچ کے سیلاب

Read more

جرنیلوں سے نہیں ڈرتا، انہیں سیاسی تجزیے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے: مفتی کفایت اللہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ میں جرنیلوں سے ڈرتا نہیں ہوں۔ جنرنیلوں کو سیاسی تجزیے دینے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ عمران خان کو لانے سے پہلے ان کا منہ کھول کر دانت نہیں گنے گئے۔ ہم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ میں 16 ممالک اکٹھے نہیں کر

Read more

جنسی تسکین کے کھلونے سے ٹماٹر اُگانے کا تجربہ

لندن میں گزشتہ دنوں کچن گارڈننگ کے متعلق ایک پروگرام ہو رہا تھا جس کے پینل میں شریک کرسٹین نامی خاتون ماہر نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں سبزیاں اگانے کے لیے ایسا طریقہ کار استعمال کرنے کا انکشاف کیا کہ سب حیران رہ گئے۔ کرسٹین نے ٹیلی ویژن پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”جب میں نوعمر تھی اور یونیورسٹی میں پڑھتی تھی تب میں اپنے گھر کے لان میں اگے ٹماٹروں کے پودوں کی پولی نیشن کے

Read more

ہم دھرنے میں شامل نہ ہوئے تو ہماری سیاست ختم ہو جائے گی: یوسف رضا گیلانی

تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہ صر ف مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شریک ہونا چاہئے بلکہ دھرنے میں بھی شریک ہونا چاہئے ورنہ ہم سیاست سے بھی آﺅٹ ہو جائیں گے۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم

Read more

شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے: حامد میر کا دعویٰ

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے اور جب وہ بولیں گے تو وفاقی وزراء کے تمام دعوے خود بخود نیست ونابود ہوجائیں گے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ شہباز شریف اس وقت خاموش ہیں اور بول نہیں رہے ہیں۔ شہباز شریف کو اس بات کا پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں

Read more

اے این پی نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اے این پی پوری طاقت کے ساتھ اس احتجاج میں شریک ہو گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات اور وزیر اعلی کے پی کے آزادی مارچ کے حوالے سے سیاسی زبان استعمال نہیں کر رہے۔ حکومت کسی بھی صورت حالات اس نہج پر نہ لائے جو اس کیلئے برداشت کرنا مشکل ہوں۔ اگر حکومت قید و بند

Read more

عمران خان کی امریکہ میں دو اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی سامنے آ گئی: ریحام خان

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں سے امریکہ میں دو اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی قائم کی گئی تھی جن کا مقصد غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنا تھا۔ یوٹیوب پر 50 منٹ طویل ویڈیو میں ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کمپنیوں کی دستاویزات اور دیگر ثبوت دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں کے ذریعے امریکہ میں 2 کمپنیاں

Read more

نعمت شاہ ولی کی پیش گوئی ہے کہ غزوہ ہند کے لیے پاکستان اور ایران ایک ہوں گے: عامر لیاقت حسین

تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان نے کوئی قرار داد پیش نہیں کی تھی۔ یہ غلط بات پھیلی ہے کہ قرار داد پیش کرنے کے لیے سولہ ووٹ بھی نہیں لے سکے۔ نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے ایسے لیڈر کی پارٹی میں ہوں جو اس وقت مسلم امہ کا سوچ

Read more

معروف اینکر اقرار الحسن پر پروگرام کی شوٹنگ کے دوران جرائم پیشہ افراد کا حملہ

اندرون سندھ میں ٹھٹہ کے مقام پر ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران معروف اینکر پرسن اقرار الحسن پر حملہ ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز پر سرِ عام کے نام سے پروگرام کرنے والے اینکر پرسن اقرار الحسن اندرون سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے گجو میں منشیات فروشوں کے خلاف سٹنگ آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران منشیات فروشوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ اقرار الحسن کا سٹنگ آپریشن کچی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف

Read more

اگر خلائی مخلوق سے غلطی ہوئی ہے تو تسلیم کر لے، عالمی طاقتیں سن لیں کہ عمران خان ہمارا نمائندہ نہیں: مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ’خلائی مخلوق‘ سے غلطی ہوئی ہے تو تسلیم کر لے اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں، تمام ممالک سن لیں کہ عمران خان ہمارا نمائندہ نہیں، ان سے بات چیت نہ کی جائے۔ ولی باغ چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال ہونے والے الیکشن بدترین دھاندلی

Read more

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سعودی عرب کے اشتہارات میں کام کرنے والی پہلی ماڈل ہوں گی

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سعودی عرب کے کمرشل میں کام کرنے والی پہلی خاتون ماڈل بن گئی ہیں۔ اخبارات کے مطابق جیکولین نے سعودی کوسرئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔ اس اشتہار میں جیکولین نے سکارف پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے یہ اعزاز پانے کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔ جیکولین نے حال ہی میں بالی ووڈ سے ساﺅتھ فلم انڈسٹری میں بھی قدم

Read more

کوئٹہ کی یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر طلبا و طالبات کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

بلوچستان کی یونیورسٹی میں طلباء کو بلیک مل کرنے اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے گذشتہ ماہ سکینڈل بے نقاب کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو ویڈیوز کے ذریعے سے بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے لیے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارچ کو گرفتار

Read more

ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت ر پورٹ جاری کر دی: معیشت کی شرح نمو2.4  فیصد

ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مالی سال 2019 میں معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہی۔ مانیٹری پالیسی کے باعث معاشی ترقی کی شرح میں کمی آئےگی۔ مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی ترقی کا انحصار سیاسی استحکام، سیکیورٹی اور خام تیل

Read more

22 کروڑ کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جا سکتا: سعد رفیق

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی حکومت ختم کرنے کی بہت جلدی ہے۔ 22 کروڑ کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی فرد جرم ختم کر کے بری کر نے کی درخواستوں پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اور کیس کا فیصلہ 16 اکتوبر تک محفوظ کر لیا گیا۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ برادران کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن

Read more

تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پولیس مددگار 15 کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ

پولیس ہیلپ لائن ’مددگار 15‘ کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ہیلپ لائن مددگار 15 چلانے والی کمپنی کو 5 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی، جس کے بعد سروس متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مددگار 15 کو پہلے پولیس کے اہلکار چلاتے تھے، جو بعد میں پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کردی گئی۔ ڈی آئی جی ایڈمن کے مطابق مدد گار 15 چلانے والی کمپنی کو جون

Read more

ایم کیو ایم پاکستان سے باہمی احترام کا رشتہ ہے: عمران خان

گورنر سندھ عمران اسماعیل نےایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر رابطہ کیا اوران کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔ گورنر ہائوس سےجاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا

Read more

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پلان بی تشکیل دے دیا

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے اور بلیک لسٹ سے بچنے کے کیلئے پلان بی تشکیل دے دیا۔ ایف اے ٹی ایف کی اکثریتی شرائط پر عملدرآمد کیلئے 9 ماہ کی مہلت طلب کرنے کا امکان ہے۔ دوست ممالک چین ، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت کے باعث پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد

Read more

بھارت میں مجسٹریٹ نے جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سے راتوں رات شادی کر لی

بھارت میں ایک سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے جیل سے بچنے کے لیے خود پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی سے راتوں رات بیاہ رچا لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 38 سالہ مجسٹریٹ دنیش کمار کی اپنی بیوی کے ساتھ طلاق ہو چکی تھی جس کے بعد اس نے متاثرہ لڑکی کے تعلق استوار کر لیا جو چار سال تک قائم رہا۔ بعد ازاں اس کی پوسٹنگ دوسرے شہر ہو گئی اور اس نے اس لڑکی سے

Read more

امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا ہے۔ امریکہ نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ بات امریکہ کی قائم مقام نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے امریکی محکمہ خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے

Read more

نوازشریف جب تک شہبازشریف کا مشورہ مانتے رہے، سُکھی رہے: مبشر لقمان

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نوازشریف جب تک شہبازشریف کا مشورہ مانتے رہے، سُکھی رہے۔ شہبازشریف کے مشوروں کی وجہ سے حکومت میں بھی رہے۔ شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ جارحانہ سیاست سے گریز کا مشورہ دیا۔ نوازشریف نے جب سے مریم اور داماد کی ماننی شروع کی، مسائل پیدا ہو گئے۔ مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کی لگائی ہوئی آگ نے ن

Read more

یہ مصلحت کا نہیں، حق منوانے کا وقت ہے: نوازشریف کے خط کا متن

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ مصلحت کا نہیں، حق منوانے کا وقت ہے۔ اپنے ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔ ن لیگ کے رہنماء اور کارکن آزادی مارچ کو کامیاب بنائیں۔ یہ کھڑا رہنے کا وقت ہے۔ قائد ن لیگ اورسابق وزیر اعظم نوازشریف کے خط کے متن کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ آپ جامع

Read more

شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین میں صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے: سلیم صافی

سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی میں چھ سال سے صلح نہیں ہو سکی جس سے عمران خان بھی بڑے پریشان تھے اور اب صلح ہو گئی ہے۔ کیا یہ صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے؟ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر آنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ ڈی چوک کی بجائے فیصل

Read more

مولانا فضل الرحمان نے کم از کم دو ہفتے کے دھرنے کی تیاری کر رکھی ہے: حامد میر

سینئر تجزیہ کار حامد میرنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سکھر سے آزاد ی مارچ شروع کر کے صادق آباد کے راستے پنجاب میں داخل ہوں گے۔ پھر پنجاب سے اسلام آباد جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی بھی انہوں نے تیاری کر رکھی ہے۔ حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا

Read more

انگلینڈ کی دو خواتین کرکٹرز نے آپس میں شادی کا اعلان کر دیا

انگلینڈ کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والی 2 کھلاڑیوں نے آپس میں شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والی فاسٹ باﺅلر کیتھرائن برنٹ نے آل راﺅنڈر نتالی سکائیور سے منگنی کر لی ہے۔ دونوں خواتین 2017 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہی ہیں لیکن گھر والوں اور دنیا کے خوف سے اپنے رشتے کا کھل کر اظہار نہیں کر پا رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان

Read more

حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدف دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف) کے مارچ کے حامی

Read more

پاک فوج ملک کا وزیراعظم تبدیل کر سکتی ہے: غیر ملکی جریدے کی رپورٹ

غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ پاک فوج موجودہ وزیراعظم کو تبدیل کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج معیشت کے معاملے پر موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ناخوش ہے۔ ہو سکتا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کو تبدیل کر دیں۔ رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملک کی کاروباری شخصیات کی ملاقات کوئی

Read more

سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل میں قید رہی، آزادانہ گھومنے پھرنے کا کوئی موقع نہیں تھا: سری لنکن کرکٹ بورڈ

وطن واپس پہنچتے ہی سری لنکن ٹیم کے ذمہ دار عہدے داروں نے ایسا موقف اختیار کیا ہے جس کے باعث ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آمد پر بھی شک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل میں مقید رہی اور آزادانہ گھومنے پھرنے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ

Read more

ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، ملک میں استحکام کے لیے امن قائم کرنا ضروری ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر سر کھپانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ٹریکٹر ٹرالی سے کام چلا رہے ہیں

Read more

جتنے بھی ظلم کرلیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا، نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا تھا، انہوں نے نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے

Read more

نئے پاکستان میں کرپشن دو درجے بڑھ گئی، معاشی استحکام 13 پوائنٹ نیچے آ گیا: ورلڈ اکنامک فورم

تحریک انصاف اور عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آنے کے 90 دن کے اندر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے مگر ان کی حکومت کے پہلے ایک سال میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے جاری کیے گئے رواں سال کے ’گلوبل مسابقتی انڈیکس‘ میں گزشتہ ایک سال میں پاکستان تین درجے مزید نیچے

Read more

تحریک انصاف کوغیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے: حفیظ اللہ نیازی

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، اس میں بے نامی اکاﺅنٹس، ٹی ٹیاں اور منی لانڈرنگ سب کچھ شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی اصلیت سامنے آنے کا سبب پیدا ہو گیا ہے ۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانی ممبر ہیں اور بڑی دیر تک وہ عمران خان کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔ انہوں نے

Read more