غربت میں آسانی ہے

غربت میں آرام ہے، آسانی ہے۔ یہ جملہ آپ کو گراں گزرے گا، لیکن حقیقت یہی ہے کہ ساری تکالیف، پریشانیاں، سوچیں ان کو ہوتی ہیں جن کے پاس پیسہ ہوتا ہے، جو امیر ہوتے ہیں۔ غریب ہونے میں جتنی زیادہ تکلیف ہے اس سے کہیں زیادہ غربت میں آسانی ہے۔ یہ امیر بہت بیچارے قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ یہ اپنی حفاظت کے لیے کئی کئی بندے رکھتے ہیں اور پھر بھی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ کبھی

Read more

مرد ظالم ہے یا دکھائی دیتا ہے

عورت کی مظلومیت کے اتنے قصے سنے ہیں کہ جی چاہتا ہے اس پہ یقین کر ہی لوں۔ لیکن جب بھی یقین کرنے لگتی ہوں، آنکھوں کو کچھ اور دکھائی دے جاتا ہے اور کان کچھ اور سن لیتے ہیں۔ سو اپنی سن گن لینے کی گندی عادت کسی برے مرد کا اچھا سا تاثر ڈال دیتی ہے۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ عورت پہ ظلم ہوتا ہے۔ لیکن جب عورت کی مظلومییت کی بات کرتے ہوئے

Read more

بیٹی سے بیوی اور پھر ہیرا بائی تک کا سفر

میں ایک بیٹی تھی، پھر میں بیوی بنی، اب میری پہچان ہیرا بائی ہے۔ میں تو ہیرا بائی ہوں۔ لیکن ہیرا بائی تو عورت ہے، وہ عورت جو مردوں کی تسکین کے لیے کام کرتی ہے، ہیرا بائی کسی کی بیٹی ہوتی ہے نہ بہن وہ صرف عورت ہوتی ہے جو ہیرابائی بن کے مردوں کا دل بہلاتی ہے۔ جس کے پاس بہت سارے مرد اپنے گھر کی عورت چھوڑ کر آتے ہیں۔ گھر کی عورت ہونے اور ہیرابائی ہونے میں بہت فرق ہے۔

Read more

وہی نظر آئیں جو آپ ہیں

میری شدید خواہش ہے کہ وقت رک جائے۔ ہر چیز ساکت ہو جائے۔ رات دن کے تعاقب میں بھاگنا چھوڑ دے۔ رات کا فسوں طاری ہو تو پھر یہ سحرکبھی نہ ٹوٹے۔ یا پھر دن چڑھے تو رات ہمیشہ کے لیے کہیں گم ہو جائے، دن رات کی تمنا بھول جائے۔ میرا دل کرتا ہے میں چڑیا کی طرح بجلی کے تار پہ جھولا جھولوں، تو کبھی منڈیر پہ بیٹھ کے کسی کے آنگن میں جھانکوں۔ آپ کو میری خواہشوں

Read more

بچوں ک نہیں بڑوں کی تربیت ضروری ہے

مجھے جانتے نہیں میں کون ہوں۔ تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے سگنل پہ روکنے کی۔ پتہ بھی ہے کس کا بیٹا ہوں۔ یہ وہ تڑی ہے جو پندرہ سولہ سال کے اکثر بچے قانون کی خلاف ورزی پہ روکنے والے ٹریفک وارڈن کو لگاتے ہیں اور سگنل پہ موجود وارڈن کو یہ لہجہ و الفاظ بتا دیتے ہیں کہ غلطی کس نے کی ہے۔ وہ وارڈن جو چالان کاٹنے کا سوچ رہا ہوتا ہے، چالان پیپر تھمانے کی بجائے معذرت کر کے اسے مزید قانون شکنی کی اجازت دے دیتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ سخت لہجہ اس تھانیدار کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو ہوش و حواس سے بیگانہ الٹے سیدھے کام میں ملوث کسی نوجوان کو انتہائی مجبوری کے تحت تھانے لے آئے تو تھانے میں تھرتھلی مچ جاتی ہے۔

Read more

جب ذلت ہی اپنا مقدر ٹھہری

وہ شہزادی تھا۔ مجھے سر بازار ملا۔ باجی کچھ دے اللہ کے نام پہ۔ اللہ تجھے بہت دے گا۔ سینے پہ دوپٹہ ڈالے، آنکھوں پہ جامنی شیڈ اور ہونٹوں پہ گہری لال لپ اسٹک لگائے، مختلف انداز میں بات کرتا وہ میرا راستہ روکے کھڑا تھا۔ اس کے کھڑے ہونے کا انداز جدا تھا اور بات کرنے کا بھی۔ میں نے پہلے اسے ناگواری سے دیکھا۔ وہی ناگواری جو مجھے پیشہ ور بھکاریوں کو دیکھنے پر ہمیشہ ہوتی ہے۔ پھر

Read more

بھنگ اپنائیے: سرکار کی اجازت ہے

میری عادت ہے کہ مجھے سونے کے لیے مصنوعی سہارا لینا پڑتا ہے۔ میں ان خوش نصیبوں سے نہیں جنھیں نیند سولی پر بھی آجاتی ہے مجھے تو نیند مولٹی فوم کے میٹرس پر بھی نہیں آتی۔ اوپر سے میں ٹھہری خواب دیکھنے کی بے انتہا شوقین لیکن جاگتی آنکھوں نہیں، کہ جاگتی آنکھوں اور بہت کچھ دیکھ لیتی ہوں۔ ویسے بھی جاگتی آنکھوں خواب دیکھنا خواب کی توہین سمجھتی ہوں۔ خواب دیکھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خواب

Read more

آپ دہریہ کیسے ہوئے؟

ڈاکٹر خالد سہیل صاحب کے نام آداب ڈاکٹر صاحب آپ کے کالم پڑھ کر جہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے وہیں جب آپ خود کو دہریہ لکھتے ہیں تو اس بارے جاننے کی آرزو ہوتی ہے کہ آپ دہریہ کیسے بنے۔ وہ کیا وجوہات تھیں جس نے آپ کو مذہب سے دور کیا۔ آپ اپنے کالمز میں بڑے فخریہ انداز خود کو دہریہ بتاتے ہیں وہی فخر جو کسی بھی مذہب سے منسلک افراد کو اپنے مذہبی ہونے

Read more

ظالم مرد سے برابری کی خواہش رکھتی ہے

آئیے آج آپ کی ملاقات ظالم مرد سے کرواتی ہوں۔ وہ مرد جو بہت ظالم ہے عورت پر ظلم ڈھاتا ہے۔ یہ ایک انتہائی گرم دن ہے، سورج انسانوں سے بیر باندھے ہوئے ہے۔ سخت دھوپ ہے اور ظالم مرد ہی مرد ہیں۔ کوئی ظالم کڑکتی دھوپ میں لوگوں کو ٹھنڈا رکنے کے جتن (قلفی بیچنے ) میں مصروف ہے، کوئی ظالم تیز دھوپ میں چلتے چلتے آوازیں کس رہا ہے۔ اس کی دلیری کی حد دیکھیے کہ راہ چلتی

Read more

پانچویں شریف کا جنم دن

کچھ دن پہلے پانچویں شریف کا دن تھا مارک زرک برگ نے اپنے ماتحتوں کے توسط سے خاص تہنیت کا پیغام بھیجا تو مانو فیس بک نے منادی ہی کر دی۔ بس جی اب تو ہر کوئی مارک زرک برگ پہ سبقت لے جانا چاہتا تھا، جسے دیکھو پانچویں شریف کے در پہ پھول لیے کھڑا تھا۔ ان میں کچھ عقیدت مند بہت احترام کے ساتھ حاضر تھے، کچھ آس کا دامن پکڑے پرجوش تھے، مایوس افراد چپ چاپ ایک

Read more

دوستی اور محبت ضرور کریں

فیس بک سے شروع ہونے والی اکثر دوستیاں واٹس اپ پر محبت کی صورت پروان چڑھتی ہیں۔ اور پھر تنہائی میں کی گئی باتیں سوشل ہونے پر دم توڑ جاتی ہیں۔ لڑکیوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو کے لیک ہونے کی تعداد میں جوں جوں اضافہ ہو رہا ہے اس سے لڑکیاں اتنی شرمندہ تو نظر نہیں آتیں لیکن اس پر پریشان ضرور ہیں کہ کوئی دوسرا ان کی ویڈیو شیئر کر کے ان کے ساتھ زیادتی کر رہا

Read more

ضرورت ہے محبوب کی: برائے سچی محبت

آج مجھے اپنی دوست رانی شدت سے یاد آ رہی ہے۔ وہ ہوتی تو یقیناً مجھے بھی دو چار نہ سہی کسی ایک کے دل کی رانی بنانے کے گر سکھا دیتی کہ اس کے پاس ایک سو ایک نسخہ موجود تھا لیکن اگر وہ ہوتی تو۔ ۔ ۔ ۔ آہ اس کی قدر آئی اس کے جانے کے بعد۔ اس کی زندگی میں اس سے خود کچھ سیکھنے کی بجائے میں صرف اسی کے عشقیہ قصوں کو سننے تک

Read more

خالق اور تخلیق

انسان بھی عجب ہے اپنی محرومیوں کی داستانیں اپنے دکھوں کے لمبے چوڑے قصے دوسروں کو سنا کر ہمدردی حاصل کرتا ہے۔ جانے وہ ایسا توجہ حاصل کرنے کو کرتا ہے یا اپنے غموں کا اشتہار لگا کر بتاتا ہے کہ دیکھو میں کتنا دکھی ہوں۔ دوسروں کو اپنے دکھ سنا کر پتہ نہیں انسان کی کون سی حس کی تسکین ہوتی ہے لیکن وہ دکھ کہہ کر تھوڑا ریلیکس ہوجاتا ہے۔ عموماً ہر انسان یہی کرتا ہے اور ہر

Read more

مبارک ہو چاند ہوا ہے

ابھی عید الفطر پہ ملنے والا زخم تازہ تھا کہ نیا گھاؤ مل گیا، یہ کیا کیسے اور کیوں ہوگیا، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ اب تو لگتا ہے تبدیلی سر پہ ہی سوار ہوگئی ہے۔ یہ کیا غضب کہ ملک اس مسئلہ پر ایک ہوتا نظر آ رہا ہے جس مسئلہ ٔ پر دو صوبوں کے مفتی کبھی نہ ایک ہو سکے۔ میں چاند ڈھونڈنے کے مسئلہ ٔ کی بات کر رہی ہوں۔ کہ اب یہ مسئلہ ٔ مسئلہ

Read more

گوری کا دلدار کالا ہے

گوری بیاہ کے سسرال آئی تو وہاں محمود اور ایاز ایک ہی صف میں کھڑے تھے۔ گوری تھوڑی الگ دکھائی دیتی، بجائے اس کے وہ لوگ گوری کو اپنے رنگ میں رنگتے انھوں نے گوری کا رنگ اپنانے کی کوشش شروع کر دی۔ گوری ان کو دیکھ دیکھ شکر ادا کرتی لیکن انھیں گوری کو دیکھ کر صبر نہیں آتا تھا۔ لہذا وہ لوگ گورے ہونے کے مختلف ٹوٹکے آزماتے تو کبھی مشہور ڈرماٹالوجسٹ کی خدمات لیتے، نتیجہ یہ کہ

Read more

بھینس کے آگے بین بجالی جائے

چین کے شہر ووہان میں کورونا نے تباہی مچا دی، کورونا فلو کی طرح کا وائرس ہے اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کورونا خطرناک وبا ہے، اٹلی میں کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں ہمیں لاک ڈاؤن کرنا ہوگا، امریکہ جیسے ملک نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہم کیسے لاک ڈاؤن جاری رکھ سکتے ہیں۔ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ڈاکٹر (محاذ جنگ سے ) ہڑتال پہ چلے گئے۔

Read more

مولوی حور سے کم پہ راضی نہیں

مولوی اس معاشرے کا ایک اہم رکن ہے اتنا اہم کہ اس کے بغیر انسان نہ جی سکتے ہیں نہ مر سکتے ہیں بلکہ کئی دفعہ تو انسان مر کر بھی چین نہیں پاتے اور خوابوں میں آ آکر گھر والوں کو مولوی سے رجوع کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ مولوی اتنا اہم ہے کہ اس کی مداخلت کے بغیر تو دو جی ایک بھی نہیں ہو سکتے۔ لیکن یہ مقام شکر ہے کہ ایک ہوئے جوڑے کو پھر سے

Read more

کورونا کے بعد کچھ نہیں ہوگا

کورونا کے حوالے سے ہمارے ہاں بہت تشویش پائی جاتی ہے۔ اتنی تشویش کہ ہر روز اخبارات میں کالموں کی صورت کورونا کا رونا ہوتا ہے اور ٹی وی پہ ٹاک شوز کا کورونا بازار لگتا ہے۔ ہر کوئی اپنے انداز میں اس پر اظہار تشویش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ کوئی کورونا کے حوالے سے پیشن گوئیاں کر رہا ہے۔ کوئی اس سے بچنے کے طریقے بتاتا ہے تو کوئی اس سے لڑنے کا مشورہ دیتا ہے۔ کوئی اس کے

Read more

روزہ خور اور چڑی روزے

کچھ لوگ روزے کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ اتنے حساس کے اگر کوئی دوسرا کسی وجہ سے روزہ نہیں رکھتا تو اس کے پیچھے پنجے جھاڑ کے پڑ جاتے ہیں کہ روزہ کیوں نہیں رکھا۔ یہ سوچے بنا کہ یہ خالص اللہ اور بندے کا معاملہ ہے۔ لیکن نہ جی ایسے لوگ خود روزہ رکھ کر دوسروں کو وختہ ڈال دیتے ہیں۔ آتے جاتے دوسروں کو روزہ رکھنے کے فوائد بتا کر جنت کی نعمتیں گنواتے اور روزہ چھوڑنے پر جہنم سے ڈراتے رہتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک باب الریان ہے اور روزہ دار اسی دروازہ سے داخل ہوں گے۔

Read more

کچھ سوال مولانا صاحبان کی خدمت میں

کوئی بھی کام اپنے سے خراب ہو جائے تو فوراً خرابی کا رخ دوسرے کی طرف موڑ دیتے ہیں کہ فلاں شخص کی وجہ سے خراب ہوا ہے۔ اپنے اوپر آئی مصیبت کی وجہ بھی دوسروں کو قرار دے کر خود معصوم و مظلوم بن جاتے ہیں۔ کسی بھی غلط کام کا ملبہ دوسروں پہ ڈالنا بہت آسان ہے اور اس سے بھی آسان ہر بھلائی کا کریڈٹ خود لینا ہے، اکثریت لوگوں کی ہر اچھا کام اپنے کھاتے ڈالنے

Read more

مولوی جو کہتا ہے وہ کرو

مولوی لفظ بہت پرانا اور بوسیدہ ہے اتنا بوسیدہ کہ ہمارے پڑھے لکھے معاشرے میں تو بالکل نہیں چل سکتا۔ ایک وقت تھا کہ صرف ایک مخصوص طبقہ ہی اس سے بیزار نظر آتا تھا، لیکن اتنی بندشیں دیکھ کر اب تو کبھی کبھی خود مولوی بھی اس سے بیزار نظر آتا ہے۔ آج کے دور میں جب ہر چیز میں جدت آچکی ہے وہاں نہیں بدلا تو اک مولوی کا ذہن نہیں بدلا۔ اس کی کل بھی ڈیڑھ اینٹ

Read more

حاجی صاحب آپ فرشتہ ہیں اہم اعلان

ان دنوں وبا پھیلنے کی وجہ سے سب کچھ بند ہے۔ مگر اللہ کے فضل سے ہمارے دل بڑے ہیں۔ کسی کے پاس کھانے کو کچھ نہیں تو بھی وہ بھوکا نہیں سوئے گا۔ ہم اپنی طرف سے غریبوں میں راشن تقسیم کریں گے۔ ضرورت مند افراد اس نمبر ×××××× پہ رابطہ کریں۔ مصیبت کے اس وقت میں اپنے لوگوں کو اکیلا ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ اگر کوئی اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہے تو وہ اس اکاؤنٹ نمبر

Read more

بے رحم کورونا اور سرپھرے لوگ

جانے کیا وبا آئی ہے کہ کوئی پتہ نہیں چلتا کس کا وجود اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دے۔ کسی وقت لگتا ہے کہ جیسے یہ وبا انسانوں کو ان کی اوقات بتانے آئی ہے کہ وہ جو بڑے بڑے ہتھیار بنا کر اتراتے تھے کہ ہم سپر پاور ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، لیکن ایک چھوٹے سے وائرس نے سب دعوے جھوٹے کر دیے۔ ٹی وی پر کرونا سے جنگ کے لئے اکسایا

Read more

مردہ سوچ کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت

ہمارے ہاں اتنی بیماریاں نہیں جتنی بیماروں کی بہتات ہے۔ کئی دفعہ تو چلتے پھرتے غیر مستند ڈاکٹر ڈگری رکھنے والوں کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، اور اپنی قابلیت ظاہر کرنے کے لئے صحت مند انسان میں اچھی خاصی بیماریاں ڈھونڈ لیتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کسی کا دھوپ میں رہنے کی وجہ سے رنگ کالا ہورہا ہو تو اسے آگاہ کر دیاجاتا ہے کہ تمھارا جگر کام کرنا چھوڑ رہا ہے، کسی کا رنگ ساس کے خوف کی وجہ

Read more

میرے شہر میں کرونا آیا ہے

سمجھ نہیں آرہی کہ سرکار نے لاک ڈاؤن کسے کیا ہے کہ جن کی حفاظت کے پیش نظر دفاتر اور سکول بند کیے ہیں وہ سب تو سڑکوں پر ہیں۔ یقینا آپ میری اس بات سے اختلاف نہیں کریں گے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے آپ بھی تو شہر کا چکر لگا کر آئے ہیں، لیکن مجھے یقین نہیں تھا سوچا بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ جس وائرس نے پوری دنیا کو گھروں میں بند رہنے پہ مجبور کردیا

Read more

کرونا وبا نہیں ہے

چین پر حملہ کرنے کے بعد بھی کرونا وائرس کو چین نہیں آیا اور یہ اپنی بے چینی لے کر دوسرے ممالک میں پہنچ گیاہے۔ کرونا اپنے کمزور وجود سے طاقت دکھاتا جس طرح چین سے سفر طے کرتا امریکہ پہنچا ہے اس سے ایک بار تو ایسا لگا کہ ہو نہ ہو یہ چین کی سوچی سمجھی سازش ہے کہ اس نے اپنے حریف امریکہ سے دشمنی کے چکر میں عالمی وائرس کی جنگ چھیڑ دی ہو۔ لیکن چین

Read more

عورت مارچ سے نہیں، نعروں سے ڈر لگتا ہے

فخر نے سر تھام رکھا ہے، پریشانی میں اپنے دوست خضر کو فون کیا یار ایسا کب تک چلے گا، اس عورت مارچ میں مرد بیچارہ کب تک پستا رہے گا، مرد کیا کرے، کہاں جائے، کہاں سے بچے، کہاں سر ٹکرائے۔ ایک تو ان عورتوں کو بھی چین نہیں۔ پچھلے سال عورت مارچ کے نعروں سے مرد ایسا ڈرا کہ سارا سال اس کی تلوار سر پہ لٹکتی رہی اورپھر مارچ آگیا عورت کے ساتھ، عورتیں پھر اکٹھی ہورہی

Read more

اہل صحافت: گالی سے گولی کا کم ہوتا فاصلہ

میری ایک بری عادت کہ واٹس اپ گروپ جوائن کر لیتی ہوں لیکن ان میں متحرک نہیں ہوتی۔ زیادہ تر گروپس میں چیٹ کلیئر کرنے جاتی ہوں، اس دوران جس پوسٹ پہ نظر پڑجائے، اور موڈ ہو تواس پہ کمنٹس کردیا ورنہ یہ بور ترین کام لگتا ہے۔ اب کوئی یہ مت کہہ دے کہ جب بات نہیں کرنا ہوتی تو ایڈ کیوں ہوتی ہو یہ کہانی پھر سہی۔ پی ایف یو سی کے سالانہ الیکشن ہورہے تھے، تنظیم کے

Read more

سوشل میڈیا کی وجہ سے جھوٹ عام اور سچ ناپید ہوگیا ہے

ٹیلی فون ابھی بہت پرانا قصہ نہیں ہوا، ٹیلی فون عام کیا ہوا، گرلز کالج کے باہر کھڑے اکثر لڑکے کسی نہ کسی طرح اکثرلڑکیوں کے گھر کا ٹیلی فون نمبر حاصل کرکے فون کرتے، لڑکیوں میں بھی جرات آگئی اور دیے گئے عاشقی وقت کے مطابق لڑکی بھی ٹیلی فون کے گرد منڈلاتی رہتی مبادا فون کوئی اور نہ اٹھالے۔ لیکن اگر عین وقت پر ٹیلی فون لڑکی کی بجائے اس کے ابا جی اٹھا لیتے، اور لڑکے کو

Read more

حوروں کے ساتھ ویلنٹائن

اس بار ابھی تک ویلنٹائن کا کوئی کھڑاگ نہیں تھا۔ یوم حیا والے سوئے پڑے تھے اور ویلنٹائن والے بھی ابھی بیدار نہیں ہوئے تھے۔ ہر سو مہنگائی کا عالم تھا، لوگ محبت سے منہ موڑے معیشت کو رو رہے تھے۔ کچھ لوگ ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ تازہ تازہ محبت بھری کالوں کے وائرل ہونے کے سوگ میں تھے۔ کہ فیس بک پر کسی شوخے نے جمعہ کو آتے ویلنٹائن ڈے کا شوشہ چھوڑ دیا، کہ اس بار جمعہ

Read more

یارانے سے love تک

محبت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔ ایسا ہوتا ہوگا لیکن اس کے بارے وہی بتا سکتے ہیں جنھوں نے کی۔ ہم نے تو محبت جیسی کسی قباحت کو اپنے قریب بھی نہ پھٹکنے دیا کہ یہ مضبوط دل گردہ رکھنے والوں کا کام ہے، اور اسے آپ اتفاق کہہ لیں کہ میری یہ دونوں چیزیں خاصی کمزور ہیں۔ ویسے مجھے یہ حسرت ہی رہی کہ میرا نام بھی محبت کرنے والوں میں شامل ہوتا، اگر محبت ہو جاتی تو اور

Read more

نبھا نہیں سکتے تو بناتے کیوں ہو

کچھ رشتے آسمانوں سے بن کر آئے ہیں کچھ رشتے زمین والوں نے خود بنائے ہیں۔ آسمانوں سے بن کر آئے رشتے اٹوٹ ہیں، یہ خون کے رشتے ہیں کچھ بھی ہوجائے یہ ٹوٹ نہیں سکتے۔ رشتہ تو میاں بیوی کا بھی آسمانوں ہی سے بن کر آیا ہے لیکن یہ خون کا نہیں، شاید اس لئے یہ ٹوٹ بھی جاتا ہے۔ آدم و حوا کا جوڑا تو آسمانوں ہی میں بنا تھا لیکن زمین پر اترتے ہی ان دونوں

Read more

جنوری ہر سال کیوں چلا آتا ہے؟

جنوری لوگوں کے لئے نیا سال نئی امیدوں کا مہینہ ہے لیکن میرے لئے یہ مہینہ پچھلے کئی سالوں سے نحوست کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ مجھے اب اچھا نہیں لگتا۔ کبھی مجھے اس مہینے سے عشق تھا، مجھے لگتا یہ مہینہ خوبصورت دنوں کی نوید لے کے آتا ہے، اس ماہ سے دن لمبے ہونا شروع ہوتے ہیں، جب ہر دن پہلے دن کی نسبت بڑھتا جاتا ہے تو میں عجیب سے سحر میں گرفتار ہوجاتی، یہ مہینہ خزاں

Read more

مان لیجیے ہمارا ظرف بڑا ہے

کوئی معمولی بات ہو یا بہت خاص، کوئی حادثہ پیش آجائے یا سانحہ رونما ہو جائے، ہم تھوڑی دیر کے لئے اس کو لے کر بہت حساس ہوجاتے ہیں، اکٹھے ہوتے ہیں، روتے دھوتے ہیں، شور مچاتے ہیں، خوب سیاپا ڈالتے ہیں، بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں اور بھانت بھانت کی بولیاں بول کر اک نئے سانحے کو سہنے کے لئے منتشر ہوجاتے ہیں۔ ہم اس سانحے یا واقعے سے سبق نہیں سیکھتے، بلکہ کوشش اور ایک دوسرے کو تلقین

Read more

تھوڑی کو زیادہ جانیے

بیمار ہونا کوئی عیب تو نہیں لیکن جانے کیوں عیب جانا جاتا ہے حالانکہ بیماری تو ایک نعمت ہے اس سے گناہ جھڑتے ہیں، جن سے لڑائی ہو ان سے صلح ہوجاتی ہے، اس دوران کی گئی توبہ جلد قبول ہوجاتی ہے، دنیا کی قید سے تو رہائی ملتی ہے، بعض اوقات دنیا کی بنائی ہوئی قید سے بھی رہائی مل جاتی ہے۔ اور بعض اوقات تو مخالفین کا دل ایسا پسیجتا ہے کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی وہ

Read more

ایک نقطے نے مجرم بنا دیا

جسے دیکھو ہر کوئی وکلا گردی، طلبہ گردی، پولیس گردی کا راگ الاپ رہا ہے ان کا راگ سن کے یوں لگتا ہے جیسے ہر طرف گرد ہی گرد ہے اور کچھ نظرنہیں آ رہا اور کوئی اس گرد کو ختم کرنے کی کوشش بھی نہیں کر رہا۔ جبکہ دوسری طرف کا بیانیہ سنیں تو وہ مخلوق بھی حق پہ لگتی ہے جن پر وکلا یا طلبہ گردی کا الزام لگ رہا ہے، وہ اس کو سراسر بیرونی سازش قرار

Read more

ریاست مدینہ اور کاشانہ کی ستاون بچیاں

گذشتہ دنوں سے کاشانہ ویلفیئر ہوم کا سکینڈل منظر پر ہے لیکن کچھ اس طرح سے ہے جیسے کوئی بات ہی نہ ہو۔ بچیوں کے حفاظتی سنٹر کا دروازہ رات گئے غیر متعلقہ اشخاص کے لئے کھولا جاتا ہے اس بات پر بھی کوئی عوامی ہلچل دیکھنے میں نہیں آئی، جیسی آنی چاہیے تھی۔ وجہ کیا ہے؟ کیا ہم بے حس ہو گئے؟ عادی ہوگئے؟ یا پھر طاقتور سے ڈر گئے ہیں؟ اگر ہم طاقتور سے ڈر گئے ہیں تو

Read more

اللہ معاف کرے، میری عادت نہیں

کل اماں نوراں آئی تھی اور آتے ہی حسب عادت شروع ہو گئی۔ توبہ توبہ اللہ معاف کرے لوگوں کو تو خدا یاد ہی نہیں۔ ایک دوسرے کو کاٹ رہے ہیں َ۔ بھائی بھائی کا دشمن ہو گیا۔ اے لو دیکھو قیامت ہی تو آًگئی ہے۔ میں نے کہا اماں سانس تو لو آرام سے بتاؤ کیا ہوا ہے وہ صوفے پہ بیٹھتے ہوئے بولیں، لوگوں کے دل سے ًخوف خدا نکل گیا ہے۔ میں نے ہنستے ہوئے کہا اماں

Read more

عورت دو ٹکے کی، مرد کیوں نہیں

کئی دفعہ کا ذکر ہے ہر زمانے میں ایک لڑکے کو ایک لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے۔ کیوں ہوتی ہے پتہ نہیں۔ اس کا جواب کیا ہو سکتا ہے؟ اس کاجواب کون دے سکتا ہے؟ دوسرا کوئی اس کا جواب نہیں دے سکتا کہ اس کا جواب تو عموماً ان کے پاس بھی نہیں ہوتا جن کو یہ ہوتی ہے۔ محبت کیوں اور کیسے ہوئی انسان کو کچھ پتہ نہیں چلتا، اور وہ اس آزار میں گرفتار ہو جاتا

Read more

سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے

یوں تو بیمار بہت اور بیماریاں بھی۔ پوری دنیامیں بیماریوں کی اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں بیماروں ک اقسام پائی جاتی ہیں۔ اصل بیمار، شوقیہ اور مسلسل بیمار۔ جو اصل بیمار ہوتے ہیں وہ ہمیشہ کسی کھاتے میں نہیں لائے جاتے۔ بلکہ ان کے تیمارداروں کا کہنا ہوتا ہے کہ ان کو کیا ہے ان کی تیمارداری کر کر کے تو ہم بیمار ہو گئے ہیں یہ تو آرام سے بستر پر پڑے ہیں۔ یہ سن کر اصل

Read more

احساس دلادو کہ زندہ ہوں ابھی

ہمارے یہاں رسہ کشی کے کھیل کو قومی کھیل ہونا چاہیے۔ کہ یہاں پر ہر فریق دوسرے کو کھینچ کر گرانا چاہتا ہے دونوں فریق پورا زور لگا کر رسہ اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اپنے اپنے طور پر یہ کھیل ہر کوئی ہر جگہ کھیل رہا ہے مولوی سے لے کر مہہ فروش تک سب نے اپنے رسے پکڑ رکھے ہیں۔ کیسے بھی حالات ہوں رسہ کشی چلتی رہتی ہے ہم اپنی ہر ممکن کوشش سے دوسرے کو گرا

Read more

بادشاہ کون؟

چوتھی بار کا ذکر ہے کہ ایک جنگل تھا جس میں سب جانور انسانوں کی طرح رہتے تھے۔ جانوروں کے رہن سہن میں تبدیلی آچکی تھی۔ کئی بار تو ایسا ہوا کہ جنگل کی طرف آنے والے انسان بھی جانوروں کو دیکھ کر حیران ہوتے تھے۔ جو جانور ”شہر“ کا ایک چکر لگا آتے ان کے تو انداز ہی بدل جاتے۔ وہ شہر واپسی کے بعد بالکل ایسے ہو جاتے جیسے کسی تیسرے ملک کا شہری امریکہ سے واپسی پر

Read more

امریکہ مسلمانوں سے خائف ہے؟

کہتے ہیں خوش فہمی اور غلط فہمی دونوں کی حد نہیں ہوتی جتنی چاہے پا ل لو۔ بد قسمتی سے مسلمانوں کو بیک وقت یہ دونوں لا حق ہیں مسلمانوں کو یقین کی حد تک خوش فہمی ہے کہ امریکہ مسلمانوں سے خائف ہے۔ وہ مسلمانوں سے ڈرتا ہے۔ اور غلط فہمی ہے کہ امریکہ اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے وہ مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ تو جناب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ مسلمانوں

Read more

اپوزیشن کمزور ہو تو بہتر ہے

اپوزیشن مخالف فریق یا مخالف پارٹی کو کہتے ہیں۔ الیکشن جیت جانے کے باوجود جو پارٹی حکومت بنانے میں ناکام رہے اسے اپوزیشن کہتے ہیں۔ یعنی اپوزشن الیکشن جیت کر اسمبلی میں تو پہنچ جاتی ہے لیکن سرکاری امور میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ ایسی ہی حالت شوہروں کی ہوتی ہے جو شادی کی لاٹری جیت تو جاتے ہیں لیکن یہ جیت ان کے کسی کام نہیں آتی کہ انتہائی محبت سے کی گئی شادی کے بعد بھی مرد گھر

Read more

سال گرہ اور دلوں میں گرہیں

پہلے پہل جب زمانے میں اتنی ترقی نہیں ہوئی تھی۔ لوگ سادہ اور آسان زندگی جیتے تھے۔ منہ بگاڑ کر انگریزی بولنے کارواج ہر گز نہیں تھا بلکہ اردو سے شناسائی بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ ہر چیز میں سادگی اور سہولت تھی سو ان دنوں بچوں کی سالگر منانے کا رواج بھی کچھ ایسا تھا کہ اس کے جنم دن پر سوجی کا حلوہ پکا کر ختم دلایا جاتا اور محلے بھر میں تقسیم کیا جاتا، پھر تھوڑا

Read more

شوہروں کے خلاف بیویوں کا دھرنا حرام ہوگا یا حلال؟

ملک میں ایک بار پھر دھرنے کی گونج ہے اور مفتیان کرام کے فتوے بھی کانوں تک پہنچ رہے ہیں شکر ہے کہ مفتی صاحبان بھی نیند سے بیدار ہوئے اور انھیں بھی پتہ چلا کہ ملک میں حرام کام ہونے جا رہا ہے سوچتی ہوں اگر وہ اصحاب کہف کی طرح غاروں میں سوئے رہتے تو انھیں علم ہی نہ ہوتا کہ باہر کیا ہورہا ہے جانے کتنا عرصہ بیت جاتا جب ان کی آنکھ کھلتی تو منظر ہی

Read more

میں رحم کیوں کروں

میری روٹین لائف بہت سادہ، بہت آسان تھی۔ میں آسائشوں کی عادی رہی۔ ہر چیز پلیٹ میں رکھ کر ملی۔ مجھے کبھی چیزوں کے لئے ترسنا نہیں پڑا۔ میرے والد ایک امیر آدمی تھے سو مجھے کبھی کسی چیز کے لئے پریشانی نہیں اٹھانا پڑی۔ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوئی۔ میں ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہوں سو میری شادی بھی ایسے ہی خاندان میں ہوئی جہاں دولت کی ریل پیل تھی۔ جہاں سہولتوں کا

Read more

سائنسی پیر

ہم خوش قسمت واقع ہوئے ہیں کہ اس دھرتی پہ پیدا ہوئے جہاں اللہ کے ولی آتے رہے ہیں۔ کچھ اولیا دور دراز کے علاقوں سے سفر کر کے آئے اور کچھ نے اسی دھرتی پر جنم لیا۔ وہ کیا لوگ تھے جنھیں بھوک ڈراتی تھی نہ نفس ورغلاتا تھا نہ کوئی دنیاوی خواہش ان کا راستہ روکتی۔ دنیا کی آسائشوں سے کنارا کش ہو کر جنگل بیابانوں میں نکل جاتے اور خلوت میں خدا کی ذات سے رازو نیاز

Read more

ساڈے تے نہ رہنا

پانچ اگست کو کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے لگایا جانے والا کرفیو تاحال جاری ہے۔ اب تک قریباً چالیس ہزار سے زائد مسلمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔ ذرائع ابلاغ پہ پابندی ہے۔ خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اسی لاکھ انسان اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو گئے ہیں لیکن اقوام عالم چپ ہیں کہیں بے چینی نہیں۔ سات ارب آبادی کی دنیا میں کہیں بھی ہلچل دکھائی نہیں دیتی۔ انسان دوستی

Read more

خان صاحب، خوش رہیئے، خوش رہنے دیجیئے

یہ ایک بھیانک حقیقت ہے کہ عشروں تک حکومت کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا ان سے تو کسی قسم کی باز پرس نہیں کی گئی۔ لیکن موجودہ حکومت کو تین ماہ بھی پورے نہیں کرنے دیے جارہے اور خان صاحب کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔ جسے دیکھو سو دن کا راگ الاپ رہا ہے۔ لیکن سچ مانیے تو یہ آفت خان صاحب نے خود اپنے اوپر نازل کی ہے۔ وہ اتنے وعدے نہ کرتے اگر کر ہی لئے

Read more

جنسی ہراسانی کے الزامات اور مظلوم مرد

عورت صنف نازک ہے اس پر ظلم ہوتا ہے۔ میں اپنے ایک پہلے کالم میں بھی لکھ چکی ہوں کہ عورت دنیا کی مظلوم ترین صنف سمجھی جاتی ہے۔ لیکن بعض کیسز میں عورت اتنی مظلوم ہوتی نہیں جتنا وہ ظاہر کرتی ہے۔ سفاکی کی علامت سمجھے جانے والے مرد پر اکثر نازک سی عورت حاوی ہو جاتی ہے اور اس قدر حاوی ہوتی ہے کہ اپنی ہی کمزوریوں کے سبب مرد کو پھر اپنی عزت بچانا مشکل ہی نہیں

Read more

مہنگائی کہیں نہیں

آج صبح کچن میں جھانکا تو تقریباً سب راشن ختم تھا۔ سو آج ہر صورت مجھے گروسری کے لئے جانا تھا۔ میں نے پرس اٹھایا اور گروسری کے لئے چل دی کہ جانا ضروری تھا۔ واپسی پر پرس خالی تھا اور شاپر بھرے ہوئے پیدل چلنا ناممکن تھا۔ ویسے تو میرے گھر سے پچیس منٹ پیدل کا رستہ ہے مارکیٹ تک لیکن سامان کے ساتھ پیدل ذرا مشکل ہے۔ کوئی بھی رکشے والا اس ذرا سے فاصلے کے لئے چارسو

Read more

دوپٹہ عورت کے لئے نہیں ہے

آپ عنوان دیکھ کر یقیناً سوچ میں پڑ گئے ہوں گے کہ اگر دوپٹہ عورت کے لئے نہیں ہے تو پھر کس کے لئے ہے۔ یہ آپ کی ذہنی وسعت کا امتحان ہے۔ پہلے ہم تنگ نظر ہوتے تھے اور لباس کھلے۔ لیکن جوں جوں ہماری وسعت نظر بڑھتی جارہی ہے لباس کی تنگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذہنی تنگی انتہائی بری لگتی ہے لیکن لباس کی تنگی انتہائی دلکش لگتی ہے۔ تنگ ذہنیت اور چھوٹی سوچ انتہائی معیوب

Read more

قلم کی امانت اٹھانے والے اہلِ قلم کہاں ہیں؟

جس کے ہاتھ میں قلم ہے وہ بہت ہی خوش نصیب ہے کہ رب تعالیٰ نے اسے قلم تھما کر معتبر کردیا۔ سرورِ کائنات نے بھی قلم کے جہاد کا حکم دیا۔ جس کے ہاتھ میں قلم ہے اس کا فرض ہے کہ وہ قلم کاحق ادا کرے۔ کچھ قلکار بعض یہودی عالموں کی طرح قلم بیچنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ سچ چھپاتے ہیں، مال کماتے ہیں، کھلا کھاتے ہیں، زندگی عیش و عشرت میں گزار کر چلے جاتے ہیں

Read more

قربانی قربانی ہوتی ہے بڑے کی ہو یا چھوٹے کی

ذوالحج کا چاند نظر آتے ہی میں نے گھر میں رولا ڈال دیا ہے کہ اب قربانی کا جانور لے آئیں تاکہ ہم بھی آس پڑوس جانور کو لے کر اس کی قدرو قیمت بتانے کے لئے فخر کے ساتھ نکل سکیں۔ میری میاں جی سے یہ بھی فرمائش ہے کہ میں قربانی کا جانور ڈالر کی اونچی اڑان کے حساب سے لوں گی۔ دشمن کا ڈالر مہنگا ہو سکتا ہے ہمارا قربانی کا جانور کیوں نہیں۔ میں بھی اس

Read more

قربانی مگر خواہشوں کی

عید قرباں کی آمد آمد ہے۔ ہر کوئی قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف۔ کسی کے گھر قربانی کے جانور آچکے اور کئی ابھی بھاؤ تاؤ کرنے میں مصروف۔ یہ عید ہمیں حقیقی معنوں میں صبر، ایثار، اللہ کی رضا پہ سر تسلیم خم کرنے کا درس دیتی ہے۔ کہ کیسے ابراہیم علیہ اسلام نے اپنے لختِ جگر کو اللہ کی رضا کے لئے قربان کرنے کے لئے ایک بار بھی نہ سوچاکہ یہ میرا مرادوں مانگا بیٹا ہے۔

Read more

مرد کی ایک سے زیادہ شادیاں

گذشتہ شب ”فیس بک گردی“ کرتے ہوئے ایک پوسٹ نظر سے گزری۔ جس میں ایک سے زائد شادیوں کی ضرورت و اہمیت لکھی تھی۔ یہ ایک مراسلہ تھا جس کے ایک دو پوائنٹ مجھے بہت اچھے لگے۔ اس میں متوجہ کرنے والا پوائنٹ یہ تھا کہ ”اچھے مرد پر ایک عورت کا قبضہ درست نہیں“ یعنی اس اچھے مرد پر تا دمِ خرابی متعدد عورتوں کا قبضہ ہوتے رہنا چاہیے۔ اور اگر مرد خراب ہو تو خواتین کو اس سے دور رہنا چاہیے۔ اور اسے سدھارنے کی کوشش ہر گزنہیں کی جانی چاہیے۔

Read more

پارساؤں میں بے حیا

لکس سٹائل ایوارڈ ہمیشہ سے بہت دھوم سے آتا ہے۔ اس میں شامل شرکائے محفل بہت مختلف انداز میں آتے ہیں۔ ہر ایک اس میں نمایاں نظر آنا چاہتا ہے۔ لکس سٹائل ایوارڈ آنے سے پہلے اور ختم ہونے کے بعد دنوں چرچوں میں رہتا ہے۔ لیکن اس سال تو انہونی ہوگئی۔ لکس سٹائل ایوارڈ میں وہ ہوگیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اب کیا نہیں ہونا چاہیے تھا یہ بحث الگ ہے۔ اگر ہونے اور نہ ہونے کی بحث

Read more

سرکار کی منظور شدہ گالی

صاحب اور صاحبہ کی تکرار میں عورت پس رہی ہے۔ عوامی سطح پر دی جانے والی گالی سرکار کی منظور شدہ گالی بنتی جا رہی ہے۔ ریاست پاکستان کے سیاسی لیڈر اسے استحکام بخش رہے ہیں۔ گالیوں کا حوالہ دے کر بہت سارے لکھاری اس پر تنقید کرتے ہوئے سنجیدہ بات بھی کرتے ہیں تو بھی گمان ہوتا ہے کہ وہ بھی گالیاں ہی دے رہے ہیں، گالیاں لکھ رہے ہیں۔ کچھ مزہ لینے کے لئے بھی لکھ چکے ہیں۔

Read more

ایک کالم: مردوں کے نام

ہمارے معاشرے کی کیا دنیا کی مظلوم ترین صنف عورت ہے۔ جس کی مظلومیت کی حد ابھی تک مقرر نہیں ہو سکی۔ عورت مغرب کی ہو یا مشرق کی اس پر خود کو مظلوم ثابت کرنا فرض ہے۔ ہر عورت کو لگتا ہے کہ وہ اس معاشرے کی مظلوم ترین عورت ہے۔ اور جتنا ظلم اس پر ہوتا ہے دنیا میں کسی پر نہیں ہوتا۔ حد تو یہ ہے کہ ہر عورت اپنے شوہر کو کہتی ہے کہ میرا ہی

Read more

کالم کے ساتھ تشریحی کالم

ہمارا معاشرہ بنیادی طور پر بہت پھلا پھولا ہے اس میں جن چیزوں نے بہت زیادہ ترقی کی ہے یا دوسرے لفظوں میں ہم جن میں خود کفیل ہوئے ہیں وہ ہے کرپشن، جھوٹ، دھوکہ دہی، غربت، لوٹ مار، غیبت۔ یہ سب ہماری روزمرہ زندگی میں اس قدر رچ بس گئے ہیں کہ یقین مانیے ہمیں یہ کوئی عیب نہیں لگتے۔ یہ سب باتیں، یہ چیزیں ہماری ضرورت بن چکیں۔ ان کے بنا اب ہمارا گذارا نہیں اور جو چیز

Read more

تھوڑی جلدی ہے

یوں تو جلدی ہم سب ہی کو ہوتی ہے۔ اور تھوڑی نہیں بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ ہم لوگ بہت زیادہ جلدی میں دنیا میں آگئے ہوں۔ جیسا کہ ابھی پہلے بیٹے کی رسم عقیقہ ادا کی جانی ہو تو ماں باپ نے سوچا کیوں نہ ایک ہی بار سب بچوں کے عقیقہ اکٹھے کر دیے جائیں۔ عقیقہ سنت ہے جسے جلد ادا کرنے کا حکم ہے۔ بس پھر اسی سنت کی جلد

Read more

مل مالک کے بیٹے کا انتظار کرتی پاگل لڑکی

ہاں میرا شکوہ تو لیلیٰ کی رنگت جیسا ہے جو اخبار کے سفید صفحے پر بکھر کر اور سیاہ ہوجائے گا۔ اس شکوہ کا خیال مجھے ایک ماں کی فریاد کی وجہ سے آیا تھا۔ جس نے بتایا کہ اس کی بیٹی ناول پڑھ پڑھ کے پاگل ہو گئی ہے اور گھر آئے ہر رشتہ کو ٹھکرائے جاتی ہے۔ اس ماں نے بتایا کہ اس کی بچی کا کہنا ہے کہ فلموں، کہانیوں میں امیر لڑکا غریب گھر سے لڑکی بیاہ کے لے جاتا ہے۔ لہذا میرے لئے بھی کسی مل مالک کا بیٹا آئے گا اور مجھے لے جائے گا۔

Read more

ساڈا حق ایتھے رکھ

حقوق و فرائض کی جنگ میں ہم ہمیشہ حقوق یاد رکھتے ہیں اور فرائض بھول جاتے ہیں۔ ہمیں یہ ہمیشہ یاد رہتا ہے کہ ہمارے حقوق کیا ہیں۔ لیکن حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ ہمیشہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارے اُوپر کچھ فرائض بھی ہیں۔ حقوق و فرائض کی جنگ بہت پرانی ہے۔ ہر انسان کو اپنے حقوق ازبر ہیں۔ جسے دیکھو یہی کہتا ہے ہمیں ہمارا حق نہیں ملا یا ہم اپنا حق ہی مانگ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اولاد بھی حقوق کے حصول کے لئے ماں باپ کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

Read more

معاف کیجیئے روزہ ہے

معاف کیجیئے روزہ ہے یہ لفظ بہت زیادہ سننے میًں آتا ہے بہت اچھا لگتا ہے۔ اور کشش بھی رکھتا ہے۔ لوگ اس کا ادب بھی کرتے ہیں۔ تبھی تو ٹریفک میں پھنسے افراد گالیاں دے کر یہ کہہ دیتے ہیں کہ روزہ ہے نئی تو بتاتا۔ کسی سے اگر لڑائی ہوجائے تو اس کو دو چار گھونسے، تین چار لاتیں مار کر یہ کہہ کر چھوڑ دیتے ہیں کہ روزہ کی وجہ سے چھوڑدیا ہے ورنہ بتاتا۔ یہ روزہ کا احترام ہی ہوتا ہے کہ ہم دوسروں کی اچھی طرح غیبت کر چکنے کے بعد یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم تو عام دنوں میں کسی کی بات نہیں کرتے یہ تو پھر رمضان ہے۔

Read more

چاند ایک ہی بار چڑھ گیا

لوجی چاند دیکھنے کا رواج بھی ختم ہوا۔ ماضی کا قصہ ہوگیا۔ اب جدید دور ہے۔ اور اتنے جدید دور میں اتنا تو حق بنتا ہے کہ چاند دیکھنے جیسی فضول رسم کو خیر باد کہہ دیا جائے۔ کہ حقیقت میں اس مصروف دور میں کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ چاند دیکھنے جیسی روایئت کو برقرار رکھاجا سکے۔ کہتے ہیں جب چاند چڑھتا ہے تو کل عالم دیکھتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں اکثر یہ کل عالم کی بجائے چند علما کو ہی نظر آجاتا تھا اور ایک صوبہ میں عید ہو جاتی۔

Read more

اڑن کھٹولے میں اڑنے کا شوق

ہواؤں میں اڑنا ہر کسی کا شوق رہا ہے۔ لیکن یہ بہت مہنگا شوق ہے اسے ہر کوئی پورا نہیں کرسکتا۔ اسے ہوائی جہاز میں بیٹھ کر بھی پورا کیا جا سکتا ہے یا ہوائی جہاز چلا کر اس کے لئے سواری کا ذاتی ہونا ضروری نہیں۔ پیرا گلائیڈرز بھی اس شوق کو پورا کرتے ہیں لیکن اتنی بلندی سے محض اڑنے کا شوق پورا کرنے کے لئے چھلانگ لگانا منچلوں کا سودا ہو سکتا ہے ہم جیسے کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں۔ بچپن میں جب عمرو عیار کی کہانی پڑھتے تو خواہش کرتے کاش ہم بھی عمرو کے ساتھ اڑ سکیں۔

Read more

مردوں کو بھی حقوق دیے جائیں

میں لکھنا چاہ رہی تھی کچھ حقوقِ نسواں کے بارے میں۔ اور میں کچھ پریشان ہوگئی کہ خواتین کے حقوق پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پوری دنیا میں مظلوم ترین مخلوق سمجھی جاتی ہے اور اگر بات ہو پاکستانی خواتین کی تو یہ مظلومیت اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ سب سے زیادہ ظلم پسماندہ علاقوں کی خواتین پر ہوتا ہے اس کے لئے ایک الگ سے کالم لکھوں گی کہ ابھی میرا ان پسماندہ علاقوں کی خواتین پر لکھنے کا ارادہ نہیں ہے کہ میں شہر میں رہنے والی خواتین سے ”نکو نک“ بھر چکی ہوں۔

Read more

غریب مریض بھی شفا مانگتا ہے

بائیس کروڑ کی آبادی میں گنتی کے چند سرکاری ہسپتال۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور سرکاری ہسپتالوں کا فقدان۔ پچھلے دنوں مجھے سرکاری ہسپتال میں جانے کا اتفاق ہوا۔ مریضوں کا رش تھا۔ پرچی لینے والوں کی ایک لمبی قطار۔ پرچی لینے میں کم از کم دو گھنٹے لگ جاتے ہیں کہ قطار بہت زیادہ لمبی تھی۔ دو گھنٹے کے انتظار کے بعد جب مریض پرچی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور درِ مسیحا تک رسائی حاصل ہوئی تو

Read more

عہدِ قدیم کی خوشحالیاں

میں قدِیم زمانوں کی ایک بوڑھی روح جسے لگتا ہے کہ لوگ اس کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ لیکن در حقیقت میں خود لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتی۔ کہ مجھے میری روایات سے پیار نہیں عشق ہے۔ آپ مجھے جدید زمانے میں بھٹکی ایک لاش کہہ سکتے ہیں۔ میں جو پُر سکون وادیوں کی مکین تھی خلوص مجھ میں بستا تھا میرے گردو نواح میں ستم ظرفی نہ تھی، سادگی تھی، عیاری نہ تھی، بلند و بالا عمارتوں کی جگہ مٹی کے کچے گھروندے تھے جس کے کچے فرش پر روز لیپ ہوتا اور مٹی کی سوندھی خوشبو مکینوں کے رگ و پے میں سرائیت کرجاتی اور لوگ بدلے میں وہی خوشبو بانٹتے پھرتے۔

Read more

خان صاحب کی خوشخبری

ہم کتنے مہینوں سے ”خوشخبری“ کے انتظار میں ہیں۔ گئے دنوں کی بات ہے جب خاں صاحب نے قوم کو جلد خوشخبری سنانے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ دن اور آج کا دن خاں صاحب خوشخبری پہ خوشخبری سنائے چلے جارہے ہیں خوشخبریاں ہیں کہ رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ لیکن وہ ”خوشخبری“ جس کا عوام کو انتطار ہے وہ ابھی تک نہیں ملی۔ خان صاحب کی جانب سے سب سے پہلی خوشخبری عوام کو ملی وہ سعودیہ کی جانب سے پاکستان کو رقم کی فراہمی تھی۔ جسے قوم سے خطاب کر کے بتایا گیا۔

Read more

رمضان ٹرانسمیشن اور شیطانی ڈبہ

رمضان کی آمد آمد ہے۔ رحمتوں، برکتوں کا وہ مہینا، جس میں عبادات عروج پر ہوتی ہیں تو رب کی عنایات بھی۔ رب کی رحمت جو ہمیشہ اپنے بندوں پر رہتی ہی ہے، مگر اس ماہِ مبارک کی برکت سے رب کی رحمت سے ہر خاص و عام مستفید ہوتا ہے۔ اس میں نیک و گنہ گار کی تخصیص نہیں۔ اس کی رحمت سب کے لئے یکساں۔ ایک مسلمان پورے گیارہ مہینے اس ماہ کے انتظار میں رہتا ہے۔ کہ کب یہ ماہِ مبارک آئے اور کب اس پر رب کی بے شمار رحمتوں کی عنایات ہوں۔

Read more

شادی کے بناؤ سنگھار کی روایت اور بیوٹی سیلون

خواتین بناؤ سنگھار کے حوالے سے ہمیشہ سے جنونی رہی ہیں۔ اگر کسی دعوت یا شادی میں جانا ہو تو اس وقت ان کی تیاری عروج پر ہوتی ہے۔ خواتین تیار ہونے میں گھنٹوں لگاتی ہیں لیکن پھر بھی تیاری ختم ہونے میں نہیں آتی۔ کبھی بیس خراب، تو کبھی آئی لائنر، کبھی کاجل پھیل جاتا ہے تو کبھی لپ اسٹک کا شیڈ ٹھیک نہیں۔ اور اگر سب کچھ ٹھیک ہو تب بھی خواتین کی تسلی نہیں ہوتی جب تک

Read more

سب کے اپنے دُ کھ ہیں

جو لوگ کسی دوسرے کو کہتے ہیں۔ کہ میں تمھارا دُکھ سمجھ سکتا /سکتی ہوں۔ وہ سراسر غلط کہتے ہیں۔ جھوٹ بولتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی کسی کا دُکھ نہیں سمجھ سکتا۔ بھلا دُکھ کی جو کیفیت کسی مصبت زدہ پر نازل ہوتی ہے دوسرا دیکھنے، سننے والا کیسے محسوس کر سکتا ہے۔ جو شخص آگ میں جلتا ہے صرف وہی آگ کی تپش محسوس کر سکتا ہے۔ دوسرے دیکھنے والے تو اسے بچانے کی تدابیر کرسکتے ہیں۔ اسے جلتی آگ سے باہر نکال سکتے ہیں، دکھی ہو سکتے ہیں لیکن جلنے کی اذیت، آگ کی تپش نہیں محسوس کر سکتے۔

Read more

دیس میں پردیس کے رنگ

وطن سے باہر گئے تو پتہ چلا کہ یہ دھرتی جسے ہم وطن عزیز کہتے ہیں یہ محض لفاظی نہیں بلکہ یہ سچ میں بہت عزیز ہے۔ اور اس کی ہرچیز، ہر رنگ بہت پیارا، بہت خوبصورت ہے۔ دیارِ غیر میں سب غیر تھے کوئی ایک اپنا تھا تو وہ اپنے ملک کا نام تھا۔ جسے ہم اپنے نام سے بھی پہلے بتاتے۔ پردیس میں دیس کو تو یاد کیا ہی لیکن وطن سے وابستہ جڑی باتیں، چیزیں بھی بہت یاد آئیں۔ سب سے پہلے تو پاکستانی کھانوں کو یاد کیا۔ وطن سے دور وہ کھانے بھی اچھے لگنے لگے جنھیں چکھنے کے لئے اماں عمر بھر ہر حربہ استعمال کرتی رہیں۔

Read more

انگور کا رس

کچھ عرصہ گزرا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور جس گاڑی میں سوار تھے اُس گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ اب علی امین یہ تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ یہ گاڑی یا بوتل ان کی نہیں سو انھوں نے کہہ دیا کہ اس بوتل میں شراب نہیں، شہد ہے اور اپنے اس بیان پر وہ آج بھی قائم ہیں۔ کہ ان کی گاڑی سے برآمد ہونے والی بوتل میں شہد تھا، شراب نہیں۔

Read more

میرے لئے سب حلال ہے

پچھلے دنوں میرا ٹرین کے سفر کو دل چاہ رہا تھا۔ سو میں نے سوچا کیوں نہ اس بار سیالکوٹ ٹرین سے جایا جائے۔ سو میں نے اسٹیشن کا رُخ کیا ٹکٹ خریدا اور ٹرین کا انتظار کرنے لگی۔ ہمیشہ کی طرح اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ٹرین ”ذرا سا“ لیٹ تھی۔ اور مسافروں کو انتظار کی اذیت سے گزرنا پڑا۔ شکر ہے یہ انتظار انتظارِ یار نہ تھا۔ ورنہ عُمر تمام ہوتی مگر وصلِ یار نصیب نہ ہوتا آنکھیں

Read more

یوم خواتین یا یومِ رسوائی

آٹھ مارچ کو پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ لیکن پاکستان میں خواتین کے نام پر منایا جانے والا دن یادگاربن گیا۔ یہ ہماری روایت ہے کہ ہم اپنے ہرخاص موقع کو تھوڑی سی محنت کر کے بہت زیادہ خاص بنا لیتے ہیں۔ معاملہ خانگی سطح کا ہو یا قومی سطح کا ہم اس دن کو ایسا یادگار بنا دیتے ہیں۔ کہ اگلا ایسا ایونٹ آنے تک اس کی یاد خود بھی آتی ہے اور دوسروں کو بھی۔ کہ رنگ میں بھنگ ڈالنا ہمارا انفرادی نہیں اجتماعی چلن ہے۔یہ نئی بات نہیں، آج کی بات نہیں۔ یہ برسوں کی ریت ہے، روائیت ہے۔ بزرگوں سے چلی ہے اورانشاءاللہ نسل در نسل چلتی رہے گی۔ ہم کتنا ہی پڑھ لکھ جائیں، بیرونِ ممالک ٹاپ کی یونیورسٹیوں سے پڑھ کر ڈگریوں کے انبار اکٹھے کرلیں۔ لیکن اس ریت کو نہیں چھوڑیں گے۔ کیونکہ یہ ہماری جین میں شامل ہے، ہماری فطرت ہے اورفطرت کبھی نہیں بدلتی۔ آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین مارچ کا اہتمام کیاگیا۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہ خواتین کے لئے منایا جانے والا یہ دن خواتین ہی کی وجہ سے متنازع بن گیا۔

Read more

میں کون ہوں؟

آج میں خود کو ٹٹولنے میں مصروف ہوں۔ دُنیا سے کٹ کر اپنے دل میں جھانک رہی ہوں۔ خود سے پوچھ رہی ہوں۔ کہ میں کون ہوں؟ میری ماں ایک ان پڑھ عورت تھی۔ میرا باپ اکثر اس پر ہاتھ اٹھاتا۔ میں سوچتی ماں کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ دادی کہتی تیری ماں زبان چلاتی ہے اس لئے۔ میں نے مان لیا کہ باپ کی ماں جھوٹ کیوں بولے گی۔ تھوڑی بڑی ہوئی تو مجھ سے پہلے میرا بھائی

Read more

کعبہ بڑے داتا کا گھر ہے ۔۔۔ اور فقیروں کا پھیرا

کعبہ جانے کا کب سے ارمان تھا۔ ہر ایک مسلمان کو ہوتا ہے کہ زندگی میں ایک بار اس مقدس مقام کی زیارت نصیب ہو جائے۔ لیکن وہ الگ بات کہ جب ایک بار اس جگہ سے ہو آئیں تو پھر دل بار بار جانے کو مچلتا ہے۔ مجھے بھی ہر مسلمان کی طرح اس مقام کی زیارت کا شوق تھا۔ ہر دعا، ہر آرزو اس پر ختم ہو جاتی کہ ایک بار بلاوا آجائے۔ لیکن میں ہمیشہ ساتھ میں

Read more

چھوٹی سی رشوت

گذشتہ دنوں پاسپورٹ بنوانے کی ضرورت پیش آئی۔ تو مجھے بھی وہی کام کرنا پڑا جس کام کی ہمیشہ مخالفت کی۔ دل سے برا جانا بلکہ شجر ممنوعہ سمجھا۔ اتنا برا سمجھا کہ اس کی مخالفت میں بول بول کر تھک گئی۔ کئی بار اس کے خلاف لکھا، دوسروں کو تلقین کی کہ اس پہ خاک ڈالئے، یہ غلط کام ہے، ایسا مت کریں۔ شارٹ کٹ مت ڈھونڈیں۔ لیکن سچ ہے کہ جس تن لاگے سو تن جاگے۔ جی تو قصہ کچھ یوں ہے کہ پاسپورٹ بنوانے جب پاسپورٹ دفتر پہنچے تو دفتر کے باہر مرد و زن کی لمبی قطار دیکھ کر حواس جاتے رہے۔یوں لگا ہمارے پاسپورٹ بنوانے کی مخالفت میں سارا شہر اکٹھا کیا گیا ہے تا کہ ہم بیرون ملک نہ جا سکیں۔ کہ ہو سکتا ہے شہر کی رونق ہم ہی سے ہو۔ اتنی لمبی قطار میں بھلا ہم۔ جیسے کہاں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ کہ اب اقبال کے شاہینوں کے کرنے کے کیا یہ ہی چھوٹے کام رہ گیاہے۔ سو ہم شاہینوں کی لاج رکھتے واپس آگئے۔ واپسی پہ اپنے کسی جاننے والے سے رابطہ کیا کہ ہماری مشکل آسان کرنے میں مدد کی جائے۔ کہ لمبی قطار میں کھڑے ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن۔

Read more

قید شریعت میں گرفتار عاشقی اور ہماری گھریلو صنعت

خاندانی منصوبہ بندی کو اگر انگلش میں ادا کیا جائے تو اس لفظ میں اپنی طرف کھینچنے کی بہت صلاحیت ہے۔ کچھ لوگ اسے اردو میں ادا کرتے جھجک محسوس کرتے ہیں اور اس سے دور رہتے ہیں اورکچھ انگلش سے ازلی بیر رکھتے ہوئے اس پر عمل کرنے سے گریزاں۔ بعض دانشور اسے شرم وحیا کے منافی سمجھتے ہوئے اس پر بات کرنا جرم قرار دیتے ہیں اور خود شرع ننگی ہے کہہ کر نابالغ پر بھی سب کھول

Read more

انسانوں کو ویلنٹائن ڈے منانے دیں

عالمی سطح پر جنگ، دشمنی اور نفرت سے بیزاری کا اظہار جاری ہے۔ جنگوں سے ملک فتح کرنے والے بھی جان چکے کہ اگر لوگوں پر حکومت کرنا ہے تو محبت پھیلانا ہوگی۔ امن عالم کی تنظیمیں محبت کے پھیلاؤ کے لئے کام کر رہی ہیں۔ اس کے لئے پوری دنیا میں بڑے بڑے سیمینارز ہوتے ہیں۔ محبت اور امن کے پھیلانے پر زور دیا جاتا ہے۔ محبت کے فروغ کا درس دیا جاتا ہے۔ ایٹم بنانے اور چلانے والے

Read more

لاشوں کے تاجر

انیس جنوری دن بارہ بجے کے قریب ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے چار افراد کو مار ڈالا۔ اس بات کو کتنی بار لکھا جائے، کب تک پڑھا جائے۔ کب تک نوحہ لکھ جائے، کب تک مرثیہ پڑھا جائے۔ ہم اس پر چار دن ماتم کریں گے اور پھر اپنی ازلی بے حسی کی چادر اوڑھ کر تلاش معاش میں، کسی نئے مواد کی تلاش میں نکل پڑیں گے۔ اپنے اپنے گورکھ دھندوں میں مصروف ہو جائیں گے۔ سانحہ ساہیوال ہر شخص کی زبان پر ایک ہی داستان۔ گولیوں کی تڑ تڑ میں آوازوں کی بھنبھناہٹ میں ہر آنکھ اشکبار، ہر دل سوگوار۔

کارروائی کرنے والوں کا کہنا کہ دہشت گرد کو مارا گیا۔ گاڑی چلانے والا ذیشان دہشت گرد تھا۔ ہو گا وہ دہشت گرد مان لیتے ہیں کہ اس کے سوا چارہ جو کوئی نہیں۔ لیکن کیا تیرہ سالہ اریبہ اور اس کی ماں بھی دہشت گرد تھی۔ کیا اس کا باپ خلیل بھی دہشت گرد تھا۔ ہم مان لیتے ہیں کہ اگر یہ سب دہشت گرد ہی تھے۔ تو کیا بچ جانے والے تین معصوم بچے بھی دہشت گرد تھے۔ جن کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین اور بہن کو ماردیا گیا۔

Read more

عورت کائنات کی حسین ترین مخلوق

عورت کائنات کی حسین ترین مخلوق۔ جس کے بنا کائنات کا حسن مانند ہی نہیں پڑتا بلکہ اس کے وجود کے بنا کائنات مکمل ہی نہیں ہوتی۔ اس کے بنا کائنات ادھوری رہ جاتی ہے۔ عورت کے کئی روپ۔ اور ہر روپ میں وہ مکمل۔ اس کا سب سے پیارا حسین روپ بیٹی ہے جو بہت پیاری ہوتی ہے لیکن اگر سمجھا جائے تو۔ گھر کی چہکار، چڑیوں کی طرح چار دن چہک کر بابل کے آنگن سے اڑجاتی ہے۔ بیٹی جسے رب کائنات نے رحمت کہا لیکن لوگوں نے اسے زحمت سمجھ لیا۔

اسے صرف عورت سمجھا گیا جو باپ کے لئے بوجھ بن گئی، بھائی کے لئے زحمت اور شوہر کے لئے ضرورت بن کے رہ گئی۔ زمانہ جاہلیت میں بیٹی کے پیدا ہونے پر اسے زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔ یہ رسم آج بھی جاری ہے بس انداز بدل گئے۔ بیٹی کو بوجھ سمجھنے والوں نے اسے پنجروں میں بند کر دیا۔ اس کی رخصتی کے وقت کہا جانے والا یہ جملہ ”کہ اب اس گھر سے تمھارا جنازہ اٹھے“ اور پھر وہ بیٹی عورت ہونے کے جرم میں ایک جنم میں جانے کتنی بار مرتی ہے۔

Read more

موجودہ حکومت: مجھ سے پہلے مرے اظہار کو موت آئی ہے

جس کے ہاتھ میں قلم ہے وہ بہت ہی خوش نصیب ہے۔ کہ رب تعالیٰ نے اسے قلم تھما کر معتبر کر دیا۔ سرورِ کائنات نے بھی قلم کے جہاد کا حکم دیا۔ جس کے ہاتھ میں قلم ہے اس کا فرض ہے کہ وہ قلم کا حق ادا کرے۔ کچھ قلکار بعض یہودی عالموں کی طرح قلم بیچنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ سچ چھپاتے ہیں، مال کماتے ہیں، کھلا کھاتے ہیں، زندگی عیش و عشرت میں گزار کر چلے

Read more

میرا مقدر نہیں محتاج ہاتھ کی لکیروں کا

یوں تو ہاتھ دیکھنے والوں کی بڑی قسمیں ہیں۔ اور ہاتھ دکھانے والوں کی بھی۔ ایک محبوبہ کا ہاتھ بھی ہوتا ہے جسے صرف عاشق لوگ دیکھتے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں سدا اسے پکڑ کر دیکھتے رہیں۔

ایک ہاتھ بیوی کا بھی ہوتا ہے جو وہ دور سے اپنے شوہر کو دکھاتی ہیں اور وہ بے چارہ وہیں دبک کر رہ جاتے ہیں۔ لیکن میں یہاں ان کی بات کر رہی ہوں جو لکیروں کو پڑھنے کے لئے ہاتھ دیکھتے ہیں۔ کچھ لوگ شوقیہ ہاتھ دیکھتے ہیں کچھ وقت گذاری کے لئے اور کچھ پیشے کے طور پر۔ شوقیہ ہاتھ دیکھنے والے آپ کو ہر سکول، کالج اور یونیورسٹی میں ”سرِ عام“ مل جاتے ہیں۔ سکول کالج میں آپ کہیں بھی لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ کوئی ماہر علم نجوم اپنے علم کے موتی بکھیر رہا ہے۔

Read more

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا

بہت دل چاہ رہا ہے نواز شریف پر کچھ لکھنے کو۔ چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس سے متعلق فیصلہ آگیا۔ نواز شریف کا جُرم ان کے بچوں کے نام بیرونِ ملک پراپرٹی ہے بچوں کے نام اربوں کی جائیداد کی ملکیت جب ظاہر ہوتی ہے تب ان کے بچوں کی عمر پندرہ، اور سترہ سال تھی۔ اور ظاہر ہے نابالغ بچے اربوں کی جائیداد کیسے بنا سکتے ہیں۔ اس الجھی گتھی کو سلجھانے میں نواز شریف ناکام رہے

Read more

ڈارون کا ثبوت زندہ ہے

جنگل جانوروں سے خالی ہوگئے اور انسان نما درندوں سے شہر بھر گئے۔ بلکہ انسان نے تو درندوں کو بھی مات دے دی۔ اور درندگی کی حد سے بھی تجاوز کر گئے۔ حیوانوں سے بھی بد تر سلوک کرنے والے جانور دندناتے پھرتے ہیں اور ظلم کا نشانہ بننے والے، انصاف کی آواز اٹھانے والے منوں مٹی تلے جا سوتے ہیں۔ ہم لوگوں نے وتیرہ بنا لیا ہے یا پھر ہم اخلاقی طور پر اتنے پست ہو چکے ہیں کہ کوئی ایک آدھ واقعہ ہمیں نہیں جگاتا۔ ہم تو تب جاگتے ہیں جب پانی سر سے گزر جائے۔

ایک دو سانحے سے پتہ نہیں چلتا کی کیا ہو رہا ہے۔ ایک بچی گھر سے سیپارہ پڑھنے جائے اور چھ دن بعد اس بچی کی لاش کچرے کے ڈھیر سے ملے وہ بھی اس حالت میں کہ لاش اپنا ماتم خود کر رہی ہو۔ تو کیا ایسے معاشرے کے لوگ انسان کہلانے کے حقدار ٹھرتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے، اُس اہلِ علاقہ کے لئے، اہلِ وطن کے لئے شرم کی نہیں ڈوب مرنے کی بات ہے۔ کہ ہم اپنی بیٹی کی حفاظت نہ کر سکے۔ جب کوئی بچہ گھر سے سیپارہ پڑھنے جائے، مدرسہ جائے، چیز لینے جائے، گھر کے کسی کام سے جائے۔

Read more

خواتین کا می ٹو اور مردوں کا وی ٹو

سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ ہر تیسری ماڈرن خاتون ”می ٹو“ کا حصہ بنتی نظر آرہی یا اس کا حصہ بننا چاہتی ہے۔ یہ مہم 2017 میں پروان چڑھی کہ اس کی بنیاد 2006 میں رکھی گئی۔ تاہم اسے عروج بہت سالوں بعد جا کے ملا۔ اور اب جسے دیکھو می ٹو کا ٹیگ کسی تمغے کی طرح اپنے ماتھے پر سجانے کو تیار ہے ایک اندازے کے مطابق اب تک چھیاسی ممالک کی خواتین اس کا حصہ بن چکی ہیں۔ پاکستانی خواتین میں بھی اس کے جراثیم وافر مقدار میں ملے ہیں۔

اور اس کا شکار میشا شفیع پہلے کیس کے طور پر سامنے آئی۔ بس پھر کیا تھا یہ وائرس پھیل گیا اور بہت ساری میڈیا کی خواتین نے اس میں انٹری دی۔ لیکن میشا شفیع کی طرح انھوں نے کسی مشہور شخصیت کا ذکر کرنے سے گریز کیا کہ کہیں میشا کی طرح مشہور ہونے کا یہ بوکس طریقہ ان کے گلے نہ پڑ جائے۔ وہ بس اس مہم کا حصہ بن جائیں یہی کافی ہے۔ کچھ خواتین نے می ٹو مہم کا حصہ بننے کے لئے اپنے بچپن کے واقعات شیئر کیے۔ تیس، چالیس سال بعد ان واقعات کو منظر پر لانے کا مطلب سمجھ سے باہر ہے۔

Read more

پیسے دو، گناہ بخشواو

نیکی کرنے کی تلقین سبھی کرتے ہیں۔ راستے بھی بتاتے ہیں کہ یہ کرو تو گناہ ملے گا، یہ راستہ اپناو تو ثواب۔ گناہوں سے بچنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔ گناہ کم سے کم کیسے کریں اس کا درس بھی دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ کام مولوی حضرات کرتے ہیں۔ عام آدمی یا حکومت اس طرح کے درس سے عموما دور ہی رہتے ہیں، کہ گناہ ثواب خالص شرعی معاملہ ہے اور جس کا کام اسی کو ساجھے۔

Read more