حالات بہت بدل گئے، نواز شریف جلد آئیں گے: مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حالات بہت بدل گئے ہیں، بہت جلد آپ ہر چیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے۔ اگر مگر کا سوال نہیں، میاں نواز شریف جلد آئیں گے۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ شہباز شریف نے قومی حکومت کی بات نہیں کی، قومی مفاہمت کی شاید بات کی تھی اور میرے ذاتی خیال میں اس وقت قومی مفاہمت کی ضرورت ہے۔
Read more






























































































