تحقیقاتی رپورٹ ایف آئی اے کے اُن لوگوں نے لکھی ہے جنہیں مارکیٹ کا پتا ہی نہیں: جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہےکہ میرا نام میڈیا میں زیادہ فلیش ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سارے لوگ میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ چینی کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ ان لوگوں نے لکھی ہے۔ جنہیں مارکیٹ کا پتا ہی نہیں ہے۔ اس رپورٹ کی کوئی چیز میرے اوپر نہیں آ رہی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ملک میں چینی سالانہ کھپت

Read more

 زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے: عامر لیاقت حسین

آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا نام سامنے آنے پر ممتاز عالم دین اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی کھل کر میدان میں آگئے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ” زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے۔” پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ” جہانگیر ترین پھر جیتیں گے ، جہانگیر ترین سچا انسان ہے، کم

Read more

اسی لیے تو تھپڑ کھاتے ہیں: فواد چوہدری کی ایک بار پھر مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم پر تنقید

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بغیر تحقیق کے خبریں بناتے ہیں۔ اسی لیے تھپڑ کھاتے ہیں۔ مذکورہ اینکر پرسنز میرے دوست تھے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ریٹنگز کے چکر میں الزام لگاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہماری تو کوئی عزت ہے نہیں، دوسروں کی بھی عزت خراب کرتے ہیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں جتنی تنقید برداشت کرتا ہوں، اتنی کوئی بھی برداشت نہیں

Read more

عمران خان سے پہلے جیسے تعلقات نہیں رہے، رپورٹ میری ذات پر حملہ ہے: جہانگیرترین

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان سےجیسے تعلقات پہلے تھے ویسے اب نہیں ہیں۔  انہوں نے ایف آئی اے کی رپورٹ کو اپنی ذات پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعظم خان کےساتھ بھی 6 ماہ سے میرے تعلقات اچھے نہیں۔ میں نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ بیورکریسی کے چکرسے نکلنا ہو گا۔ وزیراعظم نے میری بات سے اتفاق کیا اور اعظم خان کو بلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ

Read more

ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں پر چھاپے

ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ حساس ادارے کی ٹیمیں 20 مارچ سے جہانگیر ترین کے دفاتر میں موجود ہیں۔ اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے اہلکار 20 مارچ سے جہانگیر ترین کے دفاتر میں

Read more

پنجاب میں کرونا وائرس بے قابو: 400 نئے کیسز سامنے آ گئے، کل تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی

پنجاب میں کرونا وائرس بے قابو ہونے لگا، چند گھنٹوں میں 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں وائرس سے متاثرہ کیسز کی کل تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پیر کے روز 3 اموات بھی ہوئیں، ملک میں اموات کی کل تعداد 52 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 400 سے زئد نئے کیسز سامنے

Read more

چینی بحران میں عوام سے 97 ارب روپے لوٹے گئے: مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی بحران کے دوران مافیا نے عوام سے 97 ارب روپے لوٹے۔ مفتاح اسماعیل نے تحقیقاتی رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں 16 مہینے کی قیمتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ نومبر 2018 سے فروری 2020 کے دوران چینی کی قیمت میں 13 روپے کا اوسط اضافہ ہوا۔ اگر ایک مہینے میں پاکستانیوں نے 4 لاکھ 17 ہزار ٹن چینی استعمال

Read more

کیا چینی اور آٹے کی رپورٹ سامنے آنے میں اسد عمر کا ہاتھ ہے؟

صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ اسد عمر وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلہ پیدا کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت چینے اور آٹھا بحران سے متعلق رپورٹ پبلک کروا کے حکومت پر کورونا کے باعث تنقید کا پریشر کم کیا ہے۔ عمران یعقوب کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں کراچی گروپ قائم ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کر رہے ہیں۔ یہ گروپ جہانگیر ترین کے

Read more

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو چیئرمین شوگر ایڈوئزری بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

چینی بحران رپورٹ پر مشیرتجارت رزاق داؤد کو چیئرمین شوگر ایڈوئزری بورڈ کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے تاہم وہ مشیرتجارت کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ جس میں چینی بحران کی رپورٹ کے تناظر میں مشیر وزیراعظم صنعت، تجارت و پیداوار عبدالرزاق داؤد کو بھی عہدے ہٹا دیا گیا ہے۔ رزاق داؤد کو شوگر ایڈوئزری بورڈ کےچیئرمین کےعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ تاہم

Read more

کورونا وائرس 70 ہزار 590 افراد کی زندگیاں نگل گیا

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق (پیر 6 اپریل شام ساڑھے چھ بجے) اس وقت تک دنیا بھر میں کورونا وائرس 70 ہزار 590 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ہے. جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 525 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی اموات کی کم ترین سطح ہے

Read more

اس رپورٹ کے پیچھے عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ہے: جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ کے پیچھے وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا ہاتھ ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے رپورٹ کو سیاسی قرار دیا اور اس کا الزام وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری پر لگا دیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اعظم خان مسلسل وزیراعظم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس

Read more

گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صوبائی وزیرخوراک نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ استعفے میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ‘مجھ پر بے بنیاد الزام ہےکہ میں محکمے میں ریفارمز نہیں کرسکا لہٰذا جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے حکومتی عہدہ نہیں لوں گا’۔

Read more

جہانگیر ترین کو چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر خان ترین کو آٹا و چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹا بحران کے بارے میں رپورٹ آنے کے بعد جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹایا گیا اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف مزید کارروائی چینی و آٹا بحران انکوائری

Read more

بریکنگ نیوز: وفاقی وزیرخوراک خسرو بختیار نے استعفیٰ دے دیا

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وفاقی وزیر خوراک خسرو بختیار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خسرو بختیار نے اپنے استعفیٰ مین موقف اختیار کیا ہے کہ ٓٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کو بنیاد بنا کر انہیں بلاوجہ بدنام کیا جا رہا ہے۔ چنانچہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں۔

Read more

معلوم نہیں کہ ظفر مرزا کی کوالی فکیشن کیا ہے؟ وہ صرف ٹی وی پر پروجیکشن کرتے ہیں

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں انڈرٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کےمعاملے کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں5 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیسی ہیلتھ ایمرجنسی ہے کہ ملک بھر کے

Read more

کینیڈا سے وطن پہنچنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد: کینیڈا سے وطن واپس آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا عملہ ٹورنٹو سے پرواز لے کر واپس آیا تھا، اسکریننگ کے دوران پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

Read more

وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شبرزیدی کا 2 سالہ کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے مستقل چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نوشین جاوید کو مستقل چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔ نوشین جاوید امجد ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 22 کی

Read more

ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جا سکتے ہیں: ڈاکٹر عطا الرحمٰن

معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے، ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جا سکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، کنفرم کورونا کیسز کی تعداد معلوم نہیں ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے۔ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں

Read more

نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ

ڈالنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈان اخبار کے مطابق مولانا عبدالعزیز کے علاوہ چھ دیگر افراد پر بھی مقدمہ ہوا ہے جس میں ان پر حکومتی احکامات کی نافرمانی ، خوف پھیلانے اور لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیاگیا۔ روزنامہ ڈان کے مطابق مولاناعبدالعزیز اور دیگر چھ افراد کیخلاف ایس ایچ او انسپکٹر محمد ولایت کی شکایت پر آبپارہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے اور اس میں پاکستان

Read more

وفاقی وزیر برائے سٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجن صاحبزادہ محبوب سلطان گندم بحران میں ملوث قرار: رپورٹ تیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں وفاقی وزیر برائے سٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجن صاحبزادہ محبوب سلطان کو گندم بحران میں ملوث قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ جھنگ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے صاحبزادہ محبوب سلطان 5 اکتوبر 2018 سے 19 نومبر 2019 تک وفاقی وزیر خوراک رہے۔ ماضی میں صاحبزادہ محبوب

Read more

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد حکومتی اعدادو شمار سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے: ڈاکٹر عطاالرحمان

سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم ترین تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دستیاب حکومتی اعدادو شمار سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔ ہم بہت کم ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر تیس سے چالیس ہزار ٹیسٹ کرنے چاہئیں تاکہ پتا چل سکے کہ کتنے لوگ متاثر ہیں،  ہم مشکل سے دو تین ہزار ٹیسٹ ہی کر پا

Read more

چینی مافیا کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کون اور کیوں منظر عام پر لایا؟ حامد میر کا انکشاف

سینئر صحافی حامد میر نے ایف آئی اے کی جانب سے آٹے اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اُن کی پارٹی اور حکومت کے وزیروں کی کرپشن کی کہانی وہی واجد ضیاء سامنے لائے ہیں جو شریف خاندان کے بارے میں بھی جے آئی ٹی رپورٹ لے کر آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے مختلف ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبان

Read more

جہانگیر ترین اور  خسرو بختیار ملک میں31.21  فیصد چینی پیدا کرتے ہیں: شریف خاندان اور اومنی گروپ بھی مافیا کا حصہ

چینی کے بحران پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں گٹھ جوڑ کر کے مارکیٹ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول ہے اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی پس منظر رکھتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جہانگیر ترین

Read more

چینی اور آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی: سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور مونس الہٰی نے اٹھایا

گزشتہ دنوں ملک میں پیدا ہونے والے آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آ گئی۔  تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چینی بحران میں سیاسی خاندانوں نے خوب مال بنایا اور جہانگیر ترین اور خسروبختیار کے بھائی کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ رہی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے

Read more

اللہ تعالیٰ کے حکم سے وبا آئی ہے، اللہ پاک کے حکم سے ہی جائے گی: ڈاکٹر جاوید اکرم

یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا قوت مدافعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ وائرس پھیپھڑوں میں جاکر انفیکشن کرتا ہے۔ بس غذا متوازن رکھیں، دل کے مریض وقت پر ادویات لیں، اپنا بلڈ پریشر کنٹرول رکھیں، اور سگریٹ پینے والے تمباکو نوشی چھوڑ دیں کیونکہ سگریٹ موت کی طرف لے کرجاتی ہے۔ اس حوالے سے ہم مزید اسٹڈی کررہے ہیں۔ یہ ابھی ابتدائی چیزیں ہیں۔ انہوں نے نجی

Read more

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد اس لیے کم ہے کیونکہ ٹیسٹ ہی کم کیے گئے ہیں: ڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن اس لیے کیا گیا کیونکہ ہم زیادہ ٹیسٹ نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر سب کے ٹیسٹ کیے جاتے تو صرف ان کو آئسولیٹ کرنا پڑتا جو متاثر ہوئے تھے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اس طرح معیشت کو بچایا جسکتا تھا، ہمیں اپنی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا تاکہ لاک ڈاؤن ختم کر کے معیشت کو بچا سکیں۔ انہوں نے مزید

Read more

کورونا وائرس سے نمٹنے میں سندھ دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا: عمر چیمہ کی رپورٹ

معرف صحافی عمر چیمہ نے ایک خصوصی تجزیے میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں سندھ دیگر صوبوں پر بازی لے گیا ہے، سندھ حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں جو دیگر صوبائی حکومتوں کیلئے معیاری نمونے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پنجاب سے موازنہ کریں تو سندھ ایک ایسے مقام پر ہے جہاں کبھی پنجاب کسی بحران کی صورت میں ہوا کرتا تھا یعنی درست وقت پر درست فیصلہ اور تیاری کا احساس۔  لاہور میں اچھی شہرت کے

Read more

ڈاکٹر قبلہ ایاز، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی پریس بریفنگ

آج 2 اپریل 2020 ء کو 219 ویں ہنگامی اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے Covid۔ 19 کے پھیلاؤ سے پیدا شدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام اور حکومت کے مندرجہ ذیل نکات پیش کیے، اس امید کے ساتھ کہ متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ 1۔ اجتماعی عبادات کے بارے میں حکومتِ وقت جو اقدامات کر رہی ہے، کونسل اس کی تائید کرتی ہے، انسانی جان کی حرمت مقاصدِ شریعت میں

Read more

عمران خاندان کی ایک خاتون کے مطابق اسد عمر، زلفی بخاری اورشہباز گل عمران خان کو لے ڈوبیں گے: عارف حمید بھٹی

صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویی کیا ہے کہ وزیراعظم کے خاندان کی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اسد عمر، زلفی بخاری اور شہباز گل عمران خان کو لے بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گھرانے میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری اور شہباز گل آج کل عمران خان کے بہت قریب ہیں اور یہ تینوں ان کو لے بیٹھیں

Read more

پنجاب میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی

پنجاب میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر بھارت میں تبلیغی جماعت کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاون کی ہیں۔ غیرذمہ دار عناصر نے بھارت کی تصاویر کا سہارا لے کر پنجاب حکومت کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تبلیغی جماعت کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن کی حقیقت اب سامنے

Read more

چوہدری شجاعت کا تبلیغی جماعت کا اجتماع رکوانے کی کوشش پر اظہار افسوس

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر افسوس ہوا کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع رکوانے کی کوشش کی۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنے اور اس کو رکوانے کی کوشش کرنے والے کہتے ہیں کہ کوروناوائرس ان کی وجہ سے پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ شاید بھول گئے ہیں کہ امریکہ اور افریقا کے جنگلوں میں

Read more

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے بڑھ گئی: پچاس ہزار اموات

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات بھی 50 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ملین سے بھی بڑھ گئی ہے، اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 10 لاکھ 207 ہے۔ دنیا بھر میں اس وبا کے باعث 51 ہزار 356 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Read more

بھوک سے تڑپتے بچوں کی خاطر محنت کش لاہور میں سڑک کنارے بیٹھ گئے

لاہور میں محنت کش اپنے بیلچے، پھاوڑے اور دیگر سامان اٹھائے صبح سویرے سڑکوں کنارے آ بیٹھے۔ انہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کر رکھی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں، حکومتی امداد تو نہ جانے کب پہنچے، اپنے بچوں کو بھوک سے مرتا نہیں دیکھ سکتے۔ کورونا جیسی خطرناک وبا سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لیےگھروں میں رہنا بھی ضروری ہے مگر

Read more

حکام کو تبلیغی جماعت کے 41 ہزار افراد کی تلاش

کورونا وائرس عالمی وباء کی نگرانی کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 41 ہزار افراد کی تلاش کر رہے ہیں جو رائے ونڈ کے بڑے اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد ملک بھر میں مشنز پر چلے گئے۔ 5 ہزار 2 سو ٹیمیں جو آٹھ، آٹھ ارکان پر مشتمل ہیں، انہیں ان کے ترتیب شدہ پلان کے مطابق 15 مارچ کو تمام چار صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں اینڈ کشمیر اور وفاقی دارالحکومت کے 14 سے زائد

Read more

کورونا آسمانی آفت ہے، بے حیائی عام ہو تو وبا آتی ہے: طارق جمیل

معروف مذہبی پیشوا مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ رائیونڈ مرکز مکمل طور پر بند ہے، فحاشی اور بدکرداری ہماری تہذیب نہیں۔ پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبا تب آتی ہے جب بے حیائی عام ہو۔ کورونا آسمانی آفت ہے، اسے اللہ ہی ٹالے گا۔ توبہ کرنی چاہیے۔ کورونا کی آفت، اطلاع اور امتحان ہے۔ جب آدمی بے حیا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ ایسے جھٹکے دیتا ہے۔ دنیا میں سب سے

Read more

ایران بموں اور میزائلوں پر پیسہ صرف کر کے اپنی قوم کو بھوک کی سزا دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی لیڈروں کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی لیڈر اپنے عوام کو بھوک وافلاس کا شکار کر کے بموں اور میزائلوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ یہ ایرانی لیڈروں کی طرف سے عوام کے لیے ایک سزا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران خطے میں امن نہیں چاہتا جبکہ امریکہ دنیا میں امن

Read more

یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین سے بیس لاکھ کلو چینی خرید لی

اطلاعات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے چینی خرید لی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سے یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی 67 ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر خریدی ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم ترین ریٹ پر چینی دینے کا وعدہ پورا کیا۔ گزشتہ ماہ (مارچ) کے

Read more

پاکستان میں کورونا کیسز کی حقیقی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے 10 گنا زیادہ ہے: صوبائی وزیرِ صحت تیمور جھگڑا

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بہت کم رپورٹ ہو رہے ہیں، پاکستان میں کورونا کے حقیقی کیسز کی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے 10 گنا زیادہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے

Read more

عوام نے احتیاط نہ کی تو پاکستان میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہونے کا خدشہ ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے کہ پاکستان میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی، تمام صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے، کیسز رپورٹ ہونے کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو ایک ماہ کے دوران ملک میں کیسز کی تعداد 20 سے 25 ہزار کے درمیان ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

Read more

ہم تسلیم نہیں کرتے کہ شہباز تتلہ قتل ہو چکا ہے: ایس ایس پی مفخر عدیل کے وکیل کا موقف

شہباز تتلہ قتل اور اغوا کیس میں مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے مفخر عدیل کو والد سے ملاقات کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاون کچپہری میں شہبازتتلہ قتل کیس کے مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔ ملزمان سے کی گئی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش

Read more

پاکستان میں اب تک کورونا کے صرف 15000 ٹسٹ ہو سکے ہیں

دنیا کے کئی ممالک میں روزانہ کورونا کے لاکھوں ٹیسٹ ہو رہے ہیں کیونکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کا کلیہ ” ٹیسٹ، ٹیسٹ اور ٹیسٹ” بتایا گیا ہے۔ دنیا اس اسول پر پورے طریقے سے عمل کر رہی ہے لیکن پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے انتہائی سستی دیکھی جارہی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر صرف 15 ہزار 195 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 2

Read more

عمران خان بنی گالہ والا 300 کنال کا گھر وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ کر دیں: صحافی اسد علی طور

وفاقی حکومت نے کورونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ اس دوران سینئر صحافی اسد علی طور نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج اپنا تین سو کنال کا بنی گالہ والا گھر بیچ کر کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروا دیں گے اور لندن سے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو

Read more

تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے: حافظ حسین احمد

جمعیت علما اسلام ف پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ کورنا وائرس تبلیغی جماعت کی وجہ سے نہیں نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےملک بھر میں پھیلا۔ جمعیت علما اسلام تبلیغی جماعت کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی۔ کورنا وائرس عالمی وبا ہے ، قوم کو اجتماعی طور پر معافی مانگنے

Read more

کورونا وائرس: اقوام متحدہ کی کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمزورمعیشتوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پچیس کھرب ڈالر تک کی مدد فراہم کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پذیرممالک میں صحت کے شعبے میں بحران نظر آنا شروع ہو گا۔ اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے 4 نکاتی پلان تجویز کیا ہے جس میں کمزور معیشتوں

Read more

تبلیغی جماعت لاوارث نہیں، ان کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے: پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت لاوارث نہیں۔ اس کے خلاف ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت ایک پرامن جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں ہے۔ اگر کوئی

Read more

اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس کو دوسری عالمی جنگِ کے بعد پوری دنیا کے لیے بدترین بحران قرار دے دیا

اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگِ عظیم دوم کے بعد پوری دینا کے لیے بدترین بحران قرار دے دیا ہے۔ صرف امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار 300 سے زائد ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق غریب ممالک کو 12 ارب ڈالر امداد کی فوری ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس

Read more

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 166.83 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 13 پیسے مہنگا ہوکر 166.83 روپے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قیمت میں بے قدری اور ڈالر کی اڑان کاسلسلہ جاری ہے۔ اپریل کے مہینے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 166.83 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مییں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک امریکی ڈالر 166.50 روپے کا ہو گیا۔  خیال رہے کہ مارچ میں ڈالر کی

Read more

اردو اور سندھی زبان کے معروف ادیب اور ڈرامہ نگار عبدالقادر جونیجو کا انتقال ہو گیا

اردو اور سندھی زبان کے معروف ادیب اور ڈرامہ نگار عبدالقادر جونیجو کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ ۔اطلاعات کے مطابق عبد القادر جونیجو کوحیدرآباد میں اپنے گھر پر ہارٹ اٹیک ہوا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔ عبدالقادر جونیجو جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد وہ گذشتہ روز حیدرآباد کی نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ آج صبح ان کا جنازہ جامشورو سے ان کے آبائی

Read more

جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمٰن انتقال کر گئے

 جنگ گروپ چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر میر جاوید رحمٰن کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم میر جاوید رحمٰن میرِ صحافت جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے بڑے بھائی تھے میر جاوید رحمٰن کچھ عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال مین زیر علاج تھے۔ نیب نے گزشتہ روز زیر حراست میر شکیل الرحمن کو میر جاوید الرحمن کی عیادت کے

Read more

کورونا کے خلاف کارکردگی: مراد علی شاہ پہلے نمبر پر، عمران خان خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ سے بھی پیچھے

روشن پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف کارکردگی کے حوالے سے ایک سروے کرایا گیا ہے جس میں عوام کی اکثریت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔ روشن پاکستان کی جانب سے ٹیلیفون پر 26 سے 29 مارچ کے دوران سروے کیا گیا ہے ۔ سروے میں شریک 68 فیصد لوگوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔ کارکردگی کے اعتبار سے وزیر اعلیٰ

Read more

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں جھوٹ بولا

وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز قوم سے خطاب میں بھارت کے وزیر اعظم کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے "بنا سوچے سمجھے” لاک ڈاؤن کرنے پر قوم سے معافی مانگی ہے۔ درحقیقت مودی نے قوم سے لاک ڈاؤن میں زحمت ہونے پر پر معافی مانگی ہے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کہا کہ یہ لاک ڈاؤن بنا تیاری کے شروع کیا گیا تھا۔ وزیر

Read more

وزيراعظم کا ٹائیگر فورس اور کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان

وزيراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا، فنڈ میں چندہ دینے والوں سے رقم پر کسی قسم کا سوال نہيں ہوگا، ٹیکس میں بھی ریلیف ملے گا، ملازمین کو بے روزگار نہ کرنے والے اداروں کو اسٹیٹ بینک سستے قرضے دے گا۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پانچ، سات دن میں کورونا کی صورتحال واضح ہوجائےگی، وزیر اعظم نے فوج اور انتظامیہ کی مدد کے لیے کورونا ٹائيگر فورس قائم

Read more

کراچی سے اغوا ہونے والی نوجوان طالبہ دعا منگی نے عدالت میں دو ملزمان کو شناخت کر لیا

گزشتہ سال کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے اغوا ہونے والی خاتون دعا منگی نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دو ملزمان کو شناخت کرلیا۔ گذشتہ سال 30 نومبر کو ڈیفنس سے اغواء ہونے والی دعا منگی کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مغویہ دعا منگی بھی سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پیش ہوئی اور عدالت میں موجود ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔

Read more

برطانیہ میں اموات 24 گھنٹے میں 260 سے بڑھ کر 1019: چھ ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ

برطانوی حکومت نے 6 ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے، اموات کی تعداد 260 سے بڑھ کر 1019 تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے اور اموات کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو 6 ماہ تک

Read more

صحافی وزیراعظم کی پریس بریفنگ میں جانے پر تیار نہیں: رؤف کلاسرا

معروف صحافی رؤ ف کلاسرا کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم ناخوش تھے کہ ان صحافیوں کو کس نے بلایا جنہوں نے ان سے "غلط” سوالات کیے۔ کراچی سے ایک وزیر جنہیں چھ ماہ منت ترلے کے بعد مشکل سے دوبارہ وزارت ملی ہے، نے خوشی سے کابینہ کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر سب صحافیوں کی دھلائی جاری ہے۔ سوشل میڈیا کو پیچھے لگا دیا ہے۔ صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ

Read more

بین الاقوامی سرحدیں بند ہونے کے باوجود ایران سے زائرین کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

تمام سرحدیں بند ہونے کے باوجود ایران سے زائرین کا پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی حکومت کی درخواست کے باوجود ایران پاکستانی زائرین کو تافتان گیٹ پر تنہا چھوڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی نے کہا ہے کہ ایرانی حکام سے گزارش کی گئی تھی کہ زائرین کو تافتان لا کر نہ چھوڑا جائے تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو مسلسل واپس بھیجا جا رہا ہے۔ حکومت بلوچستان نے زائرین کی ایران

Read more

رویت ہلال فیم مفتی منیب الرحمان سے پھر تحمل کا دامن چھوٹ گیا: سینئر اینکر محمد مالک پر برس پڑے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے مذہبی اسکالر جاوید غامدی سے مناظرے کے چیلنج پر سینئر اینکر محمد مالک کو سخت سست سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے 50 ٹی وی چینلز نے مسجد اور نماز کوموضوع بنایا ہوا ہے، آپ مسجد اور نماز کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، لیکن بڑے بڑے اسٹور اور معروف بیکریاں کھلی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن محمد مالک اپنے ٹاک شو پروگرام میں مفتی منیب الرحمان

Read more

تھائی لینڈ کے بادشاہ 20 داشتاؤں کے ساتھ جرمنی کے ہوٹل میں قرنطینہ ہو گئے

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن اس وقت جرمنی میں موجود ہیں اور وہاں انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خود کو 20 لڑکیوں اور درجنوں خدام کے ہمراہ قرنطینہ میں رکھ لیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 67 سالہ بادشاہ نے جرمنی کے شہر گارمیخ پرتن کریچن میں واقع ایک فائیو سٹار لگژری ہوٹل پورے کا پورا بک کروایا ہے جہاں وہ اپنے لاﺅ لشکر اور 20 داشتاﺅں کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔ بادشاہ کی چار

Read more

کورونا مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں: ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، کورونا وائرس کے مریضوں کا جو ڈیٹا آ رہا ہے وہ صحیح عکاسی نہیں کر رہا، مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے جاوید اکرم کی

Read more

وفاقی حکومت کا ہائی وے سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کورکمیٹی اجلاس میں ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قلیل اورطویل مدتی پالیسی پر مشاورت کی گئی اور ملک کی شاہراہیں کھولنے اور مال بردار ریل گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرنے

Read more

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملکی تاریخ کی بدترین مندی: سرمایہ کاروں کے 16 کھرب 82 ارب روپے ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بدترین مندی کی لپیٹ میں ہے۔ کورونا وائرس عالمی اسٹاک مارکیٹس کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بھی لے ڈوبا ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے ہفتے بھی بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 2500 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 30ہزار اور 29 ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے گھٹ کر 28 ہزار پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آ گیا۔ مارکیٹ

Read more

سروسز ہسپتال لاہورسے کورونا کے7 مشتبہ مریض بھاگ گئے

سروسز ہسپتال لاہور سے کورونا کے7 مشتبہ مریض بھاگ گئے۔ ایم ایس ہسپتال نے مریضوں کے بھاگنے کی تصدیق کر دی۔ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے دیے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسز ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث کورونا وائرس کے 7 مشتبہ مریض بھاگ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریضوں کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے طور پر ٹھہرایا گیا تھا۔ مریضوں کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے تھے۔ مریضوں کی ایک گھنٹے بعد رپورٹ

Read more

اٹلی میں کورونا سے مزید 889 ہلاکتیں، اموات کی تعداد چین سے تین گنا زیادہ ہو گئی

اٹلی میں کورونا سے مزید 889 ہلاکتیں، اموات کی تعداد چین سے تین گنا زیادہ ہو گئی۔ ملک میں کورونا کے 5 ہزار 976 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 92 ہزار 472 تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر اس میں شدت آ رہی ہے۔ اٹلی اس وقت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر کورونا

Read more

عامر خان کی بیٹی ایرا خان ایک خاتون اداکارہ سانیا ملہوترا کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں

بھارتی سپر سٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے ابھی کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن انکے مداحوںکی تعداد کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔ ایک طرف عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے بارے میں سرخیوں میں ہیں، دوسری طرف ان کی لاڈلی بیٹی ایرا خان بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں ایرا خان نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا بیان دیا جس کو سن کر سبھی حیران رہ

Read more

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے بارے میں غیرمحتاط رہنے کی انتہا کر دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےچین کی یاد گار امداد کی آمد کے موقع پر غیر محتاط رہنے کی انتہا کردی۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود شاہ محمود قریشی کے غیر محتاط رویے کو دیکھ کر چین سے آئے ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے، جس کے باعث یہ دورہ مزید یادگار بن گیا۔ ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں سوا 6 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنا شکار بنا کر پوری دنیا کو

Read more

کورونا وائرس کا ایک اور نتیجہ: دنیا بھر میں کنڈومز کی شدید قلت کا خدشہ

کورونا وائرس کی وجہ سے کئی مصنوعات کی قلت پیدا ہو چکی ہے اور اب دنیا کو کنڈومز کی قلت کا بھی سامنا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے سبب ملائیشیا کی کنڈوم بنانے والی کمپنی ’کریکس بی ایچ ڈی‘ کی پروڈکشن بند ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کریکس بی ایچ ڈی کنڈوم بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ پوری دنیا میں جتنے کنڈومز تیار ہوتے ہیں اس کا 20 فیصد یہ کمپنی تیار کرتی

Read more

مولوی ناصر مدنی کا ”سافٹ وئیر” بھی اپ ڈیٹ ہو گیا: لاہور پولیس کی بریفنگ کے بعد کرونا پر نئی ویڈیو جاری کر دی

معروف عالم دین مولوی ناصر مدنی بھی کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کیخلاف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے حامی ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے نئی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے اس مشکل وقت میں تمام اداروں کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موذی وبا پھیلنے کے بعد مولوی ناصر مدنی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات اور

Read more

سعید غنی کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی مثبت

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ ان کی کورونا وائرس کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ نجی نیوز چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متعلق دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کئی دن پہلے آئی جو کہ مثبت تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی ٹی وی ٹاک شوز میں بتا چکا ہوں کہ دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ فی الحال گھر پر

Read more

وزیراعظم نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اہم عہدہ واپس لے کر اسد عمر کو سونپ دیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کو کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا کر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر

Read more

جمعہ اور نماز با جماعت پر پابندی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں: اشرف آصف جلالی

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ایک دھڑے کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں نمازِ جمعہ اور نماز پنجگانہ باجماعت ادائیگی کے موضوع پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نماز جمعہ اور نماز با جماعت پر پابندی لگانا ہر گز ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، انہوںنے کہا کہ حالات حاضرہ میں آج کے حاکم ِوقت کو شرعی طور پر نمازجمعہ اور نماز پنجگانہ باجماعت پر پابندی کا کوئی اختیار

Read more

ایران سے مزید زائرین تافتان بارڈر پہنچ گئے

چاغی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران سے مزید 113 زائرین تافتان بارڈر پہنچ گئے ہیں۔ تفتان بارڈر پر 150 سے زائد زائرین قرنطینہ میں موجود ہیں۔ 50 زائرین کا تعلق بلوچستان اور باقی زائرین کا تعلق مختلف صوبوں سے ہیں۔ نجی ٹی وی کےمطابق ایران سےآنے والےمزید 113 زائرین تافتان بارڈر پہنچ گئےہیں جنہیں سکریننگ کے بعد پاکستان ہاؤس قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔ اس وقت تافتان بارڈر قرنطینہ میں مقیم 180 افراد کا تعلق چاغی، نوشکی،

Read more

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کا جھوٹ پکڑا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کسی رابطے کی صاف تردید کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماریہ بی کے ملازم کے حوالے سے کیس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ ماریہ بی کے کیس میں اثر انداز ہوئے اور ان کے شوہر کو رہا کروایا، ماریہ بی نے آ پ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس کیس کا کوئی علم نہیں، نہ تو مجھے اس حوالے

Read more

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافہ

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ورلڈ او میٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ کا ہندسہ بھی عبور کرگئی اور اب مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 143 ہوگئی

Read more

” میو ہسپتال میں مریض کو باندھا گیا یا نہیں؟“ ڈاکٹر یاسمین راشد کی تردید کے بعد حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی

معروف سینئر صحافی حامد میر نے اب سے کچھ گھنٹے قبل ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں میو ہسپتال میں کورونا کے ایک مریض کے موت کی انتہائی افسوسناک خبر دیتے ہوئے لکھا ”آج میو ہسپتال لاہور کے کورونا وارڈ میں ایک مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کے باعث مارا گیا۔ اسے رات کو وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی اور مدد مانگی تو اسے رسیوں کے ساتھ بیڈ سے باندھ دیا گیا، صبح وہ انتقال کر گیا، ہمیں صرف ان (ڈاکٹروں)

Read more

وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈاﺅن پر آمادہ کرنے کے لئے پاک فوج کو انہیں سائیڈ لائن کرنا پڑا: نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نے ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو لاک ڈاﺅن پر آمادہ کرنے کے لئے پاک فوج کو انہیں سائیڈ لائن کرنا پڑا۔ اخبار کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان میں لاک ڈاﺅن کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان لاک ڈاﺅن کے سخت خلاف تھے اور اس معاملے میں دو ٹوک موقف اختیار کیے ہوئے تھے، اس کے باوجود صوبائی حکومتوں نے کسی نہ کسی درجے

Read more

لاک ڈاﺅن میں وقت گزارنے کیلئے جنسی پارٹنر کی ضرورت ہے: خوبرو روسی ماڈل کا پیغام

لندن میں مقیم ایک خوبرو روسی ماڈل نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے دوران وقت گزاری کے لیے جنسی پارٹنر کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 26سالہ ماڈل کا نام ماریا لیمن ہے جس کے انسٹاگرام پر 5 لاکھ 87 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ اس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لندن میں پھنس گئی ہے اور اکیلی رہ رہی ہے۔

Read more

بالآخر رائیونڈ تبلیغی اجتماع عارضی طور پر ملتوی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی عارضی طورپر ملتوی کر دیا گیا ہے اور ہدایات کی گئی ہیں کہ تبلیغی خؤاتین و حضرات جہاں موجود ہیں، وہیں رہیں، مجمع جمع نہ کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں جہاں

Read more

فواد چوہدری روحانی وائرس ہیں: مفتی منیب الرحمن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو روحانی وائرس قرار دے دیا۔ نجی ٹیلی ویژن ٹونٹی فور نیوز کے پروگرام 10 تک میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم کرونا وائرس سے لڑ رہی ہے لیکن فواد چوہدری روحانی وائرس ہیں۔ میں انہیں منہ نہیں لگانا چاہتا۔ وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہیں اور اس تنہائی میں انہیں علمائے کرام نے نہیں ڈالا۔

Read more

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری اپنے عوام کی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، لوگ بیمار اور ہلاک ہورہے ہیں جبکہ کرونا وائرس کا نہ کوئی علاج ہے اور نہ کوئی ویکسین ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ

Read more

پیپلزپارٹی یومیہ اجرت کمانے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی: بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے ہیں اور عوام ان سے ہیں۔ ایسے کڑے وقت میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کسی ضرورت مند کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومیہ اجرت کمانے والے افراد کی امداد کے میکنزم کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس

Read more

سندھ میں 5 اپریل تک مساجد میں نماز باجماعت اورجمعہ کے اجتماعات پر پابندی

سندھ حکومت نے کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 فراد نماز اور جمعہ ادا کرسکیں گے۔

Read more

سندھ میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کی مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔ سندھ حکومت نے 27مارچ بروز جمعہ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کل کسی بھی مسجد

Read more

سعودی عرب نے ریاض، مکہ معظمہ اور مدینہ المنورہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں دوسری ہلاکت کے بعد دارالحکومت ریاض، مکہ المکرمہ اور شہر مدینہ کو ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔ نجی خبر رساں ادارے 24 نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے ریاض، مکہ اور مدینہ شہروں میں آنے اور جانے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ تمام صوبوں میں بھی آمدورفت بند کر دی ہے جبکہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ

Read more

ضلع بنوں میں کورونا کو یہودی سازش قرار دینے والوں کا ”سوفٹ وئیر“ اپ ڈیٹ ہو گیا

ضلع بنوں میں کرونا وائرس کو یہودی سازش قرار دینے والے دو افراد نے عوام اور ضلعی انتظامیہ سے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں پتہ چل گیا ہے کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تفصیل کے مطابق بنوں کے رہائشی عبدالجلیل اور بلال نے اپنی پشتو نظم میں کرونا وائرس کو مسلمانوں کی مساجد، مدارس اور خانہ کعبہ کو ویران کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں کو اکسایا تھا

Read more

’پورن حب‘  نے اٹلی کے بعد برطانیہ میں بھی عریاں فلموں کی مفت سپلائی شروع کر دی

عریاں فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے بعد برطانیہ میں بھی مفت سروس فراہم کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محصور ہونے والے برطانوی شہری پورن حب کی پریمیم سروس اب مفت حاصل کر سکیں گے اور عریاں مواد کو وقت گزاری کا بہانہ بنا سکیں گے۔ پورن حب کے نائب صدر کورے پریائس کا کہنا تھا کہ ”اس وقت دنیا میں ایک ارب

Read more

مساجد میں با جماعت نماز جاری رہے گی: مفتی منیب اور دیگر مذہبی پیشواؤں کا اعلان

پاکستان کے مسلمان علمائے کرام نے مساجد میں باجماعت نماز جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ گورنر ہاوس سندھ میں علمائے  کرام کی مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس ہوئی جس میں مفتی تقی عثمانی  علامہ شہنشاہ نقوی اور مفتی منیب الرحمن شامل تھے ۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وبائیں ہماری اصلاح کے لیے ہیں۔ اس موقع پر قوم توبہ کرے اور میڈ یا سے فحاشی اور بے حیائی کے پروگرام بند کر دیے جائیں۔ ان کا کہنا

Read more

کورونا وائرس پر اہم ترین اجلاس میں بدمزگی: عمران خان کے جاتے ہی بلاول اور شہباز واک آؤٹ کر گئے

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے بلائے گئے پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب وزیر اعظم عمران خان خطاب کرکے چلتے بنے۔ ان کے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے اجلاس سے واک آﺅٹ کردیا۔ سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان جبکہ ن لیگ

Read more

چین سے متعلق درست پیش گوئی کرنے والے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان نے کورونا کے حوالے سے اچھی خبر سنا دی

امریکی نوبیل انعام یافتہ پروفیسر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے حوالے سے خوشخبری سنا دی۔ کیمیسٹری میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلدی آئے گا اور ملک میں حالات اندازوں سے پہلے ہی معمول پر آجائیں گے۔ مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیشگوئیوں کو درست نہیں سمجھتے کہ وائرس مہینے یا سالوں تک

Read more

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے

برطانوی شہزادے اور ملکہ الزبتھ دؤم کے بڑے صاحبزادے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے صاحبزادے 71 سالہ ولی عہد چارلس میں نزلہ اور زکام جیسی چند علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ شہزادے نے گزشتہ دو ماہ میں کئی مہمانوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور وہ بیرون ملک دورے پر بھی گئے

Read more

یونین کونسل مانگا، مردان کے 46 افراد میں 39 کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا: صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا

پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ہے کہ یونین کونسل مانگا، مردان، جہاں پاکستان میں کورونا سے پہلی موت ریکارڈ ہوئی تھی، وہاں 46 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 39 کا پوزیٹو آیا۔ باقی سات میں سے 4 سیمپل (غالباً ناقص ہونے کی وجہ سے) مسترد کر دیے گئے. ٹسٹ کئے جانے والے کسی فرد میں مرض کی علامات موجود نہپیں تھیں۔ واضح رہے کہ تبلیغی جماعت

Read more

کورونا وائرس: دنیا بھر میں سیکس ورکرز کا کاروبار تباہ ہو گیا

دنیا بھر میں جسم فروش کارکنوں کی معیشت شدید مندے کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ ہر جگہ حکومتیں عصمت فروشی کے اڈوں  کو بند کرکے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریبا 100 کلومیٹر مغرب میں دولت دیا قحبہ خانے میں 1500 سے زیادہ جنسی کارکن مقیم ہیں۔ دولت دیا بنگلہ دیش کے سرکاری طور پر منظور شدہ 12 قحبہ خانوں میں سے ایک ہے اور ایک اندازے کے مطابق

Read more

اگر گالیاں دلوانی ہیں تو وزیر اعظم اپنی نیوز کانفرنس میں نہ بلایا کریں: "حرامی میڈیا” ہیش ٹیگ پر رﺅف کلاسرا کا ردعمل

سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ اگر سوشل میڈیا پر گالیاں دلوانی ہیں تو وزیر اعظم اپنی نیوز کانفرنس میں نہ بلایا کریں ۔ منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو میں رﺅف کلاسرا بھی شریک تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے میڈیا کی آزادی، میڈیا کے خلاف قانون سازی اور جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے حوالے سے سوالات کیے جس پر وزیر اعظم نے نا پسندیدگی

Read more

کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محصور خواتین کے لیے جنسی کھلونوں اور عریاں فلموں کی مفت فراہمی

کورونا وائرس کی وبا میں گھرے ممالک میں مختلف کمپنیاں ماسک، سینیٹائزر اور اس نوع کی دیگر اشیا امداد کے طور پر دے رہے ہیں لیکن کینیڈا میں جنسی مصنوعات فروخت کرنے والی ایک کمپنی نے گھروں میں محصور اکیلی خواتین کو ایک لاکھ جنسی کھلونے مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال کی اس کمپنی کا نام بیلیسا انٹرپرائزز ہے جو اب تک ہزاروں خواتین کو مفت جنسی کھلونے بھیج چکی ہے۔ کمپنی

Read more

بنوں میں کورونا وائرس پر طنزیہ نغمہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کرنے والے دو تبلیغی مولوی گرفتار

کورونا وائرس کے شدید خدشات کے باوجود بنوں میں دو روز قبل تک تبلیغی جماعت کے اجتماعات ہوتے رہے۔ بنوں کے تبلیغی مرکز کے طلبا نے ایک نغمہ تیار کیا جس میں کورونا وائرس پر طنز کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا گیا تاہم انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے دو تبلیغی مولویوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں ہی ایک تقریب کے دوران بنائی گئی ویڈیوگزشتہ دو دن سے سوشل

Read more

مردان میں عمرے سے واپس آنے والے شخص نے ہزاروں افراد  کی زندگی خطرے میں ڈال دی

مردان مین عمرہ کر کے واپس آنے والے ایک شخص کی غیر ذمہ دارای نے ہزاروں پاکستانیوں کو کرونا وائرس کے خدشے سے دوچار کر دیا۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والے پہلے شخص نے علامات پوشیدہ رکھیں، سعودی عرب سے واپس آنے کے بعد ہزاروں لوگوں کو دعوت پر مدعو کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف ایک شخص کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے

Read more

کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے

کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ووہان ڈاکٹروں نے انتباہ کیا ہے کہ کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ رپورٹ ووہان کے ٹونگجی میڈیکل کالج کے سنٹر برائے ری پروڈکٹیو میڈیسن کے پروفیسر لی یوفینگ کی سربراہی میں ایک ٹیم سے آئی ہے، جہاں وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔ اس ٹیم نے یہ رپورٹ اسپتال کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی، تاہم چینی سوشل میڈیا پر وسیع

Read more

متحدہ عرب امارات میں مارکیٹیں بند، فضائی سروس معطل

متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت ملک میں بازار اور کاروباری مراکز بند کرنے اور فضائی سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت ، کمیونٹی پروٹیکشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسس اتھارٹی نے تمام تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور کھلی منڈیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس پابندی کا اطلاق مچھلی کی دکانوں، سبزیوں، خوراک، ادویات اور گوشت فروخت کی دکانوں پر نہیں

Read more

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں رات کا کرفیو لگا دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب میں رات سات بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو برقرار رہےگا۔ شاہ سلمان کے اس فیصلے پرعمل درآمد کا آغاز سوموار کی رات سے کردیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکی باشندوں

Read more