ایران پر اسرائیلی جارحیت۔ مشرقِ وسطیٰ کو آگ میں جھونکنے کی ایک خطرناک سازش

دنیا اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر آگ و خون کی لپیٹ میں آتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسرائیل، جو پچھلے دو سال سے فلسطین کے مظلوم عوام پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے، اور جس نے لبنان کے شہری علاقوں میں بھیانک حملوں کے ذریعے ہزاروں بے گناہوں کو شہید کیا، اب اپنی جارحانہ توسیع پسندی کا رخ ایران کی طرف کر چکا ہے۔ 13 اپریل کو اسرائیل نے ایران پر اچانک

Read more

زراعت کے ساتھ کھلواڑ

پنجاب کے دیہی منظرنامے میں کسان کا پسینہ صدیوں سے اس دھرتی کی زرخیزی کا ضامن رہا ہے۔ ہر موسم، ہر طوفان، ہر گرمی اور سردی کے باوجود وہ اپنی زمین سے وفادار رہتا ہے۔ اس کی وفاداری صرف زمین سے نہیں، ایک پورے معاشی نظام سے ہے جس کا انحصار اسی پر ہے۔ گندم کے سنہری خوشے جب لہلہاتے ہیں تو وہ صرف روٹی کے دانے نہیں ہوتے، وہ ایک خاندان کی امید، ایک ماں کی دعا، ایک باپ

Read more

غزہ کے لیے ٹرمپ، نیتن یاہو پلان اور مصری تجاویز

غزہ کی حالیہ جنگ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کسی بھی جنگ میں عوام ہی سب سے زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں۔ اسرائیلی بربریت نے پچاس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا، لاکھوں کو بے گھر کر دیا، مگر اس سب کے باوجود اسرائیل وہ ہدف حاصل نہیں کر سکا جو وہ چاہتا تھا۔ یعنی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنا اور خطے پر مکمل قبضہ جمانا۔ اسرائیل کے جنگی عزائم کو دیکھتے

Read more

ستھرا پنجاب یا خوشحال پنجاب؟

حالیہ دنوں پنجاب حکومت نے ”ستھرا پنجاب“ کے نام سے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت نہ صرف شہروں بلکہ دیہات میں بھی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک اچھی کاوش ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا دیہات میں بسنے والے کسانوں کے لیے صفائی سب سے بڑا مسئلہ ہے؟ آج پنجاب کا کسان شدید مشکلات کا شکار ہے۔ مہنگائی، فصلوں کی

Read more

حکومت اپوزیشن مذاکرات

تحریک انصاف کی فائنل کال جو چھبیس نومبر کو ایک پرتشدد واقعہ پر ختم ہوئی اس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی آخری حدوں کو چھونے لگی۔ سیاسی بحران اپنی آخری انتہا تک پہنچ گیا۔ اس کے نتیجے میں جہاں تحریک انصاف کو حکومتی ایکشن کے بعد ڈی چوک سے پسپا ہونا پڑا وہیں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد حکومت بھی پریشر میں آ گئی۔ تحریک انصاف اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہوئی تو

Read more

مشرق وسطیٰ میں جنگ

سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے شروع جنگ کے شعلے بلند ہوتے جا رہے ہیں۔ فلسطین، اور لبنان کے بعد شام پر بھی اسرائیلی فضائیہ کی مہلک ضربیں جاری ہیں۔ شام جو کچھ دن پہلے تک مڈل ایسٹ کی ایک اچھی خاصی طاقت تھی اور ایران کا ایک اہم ترین اتحادی جس کے زمینی دستہ کے ذریعہ ایران حزب اللہ کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرتا تھا۔ اور اس کے بدلے حزب اللہ اور ایران بشار الاسد کو شامی باغیوں

Read more

تلخ سیاسی منظر نامہ

پچھلے کافی عرصے سے جاری سیاسی کھیل تلخ ہوتا جا رہا ہے۔ گورنمنٹ آئینی ترمیم پاس کروانا چاہتی ہے جس کے تحت چیف جسٹس کی تبدیلی کے باوجود وہ اپنے آپ کو مستحکم رکھنے کی تگ و دو میں ہے تاکہ نیا آنے والا چیف جسٹس آٹھ فروری کو ہوئے عام انتخابات کی سکروٹنی کی طرف نہ چل پڑے اور بہت سے حلقوں میں رزلٹ کالعدم نہ قرار پائیں۔ آئینی ترمیم کو پاس کرانے کے لئے دو تہائی اکثریت کی

Read more

امریکی انتخابات اور پاکستانی سیاست پر ممکنہ اثرات

پاکستان کی سیاسی پارٹیاں اور اسٹیبلشمنٹ امریکہ کے نومبر میں ہونے والے انتخابات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ شروع میں ایسے لگ رہا تھا کہ ٹرمپ یہ الیکشن آسانی سے جیت جائیں گے مگر جو بائیڈن کے انتخابات سے دستبرداری کے بعد سخت مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے۔ اپنی پارٹی کے اندر جو بائیڈن کی نامقبولیت کے مقابلے میں کملا ہیرس ڈیموکریٹس کی ایک متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے آ چکی ہیں ان کے آنے سے ڈونلڈ

Read more

سپریم کورٹ کے فیصلے کے پاکستان کی سیاست پر اثرات

سپریم کورٹ اپنے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت نئی زندگی ملُ چکی ہے : جس کے بعد قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اس فیصلہ کے ذریعے مزاحمت کی ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ حکومت کو اس فیصلے کے بعد

Read more

سپریم کورٹ کے فیصلے کے پاکستانی سیاست پر اثرات

سپریم کورٹ اپنے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت نئی زندگی ملُ چکی ہے : جس کے بعد قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اس فیصلہ کے ذریعے مزاحمت کی ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ حکومت کو اس فیصلے کے بعد

Read more

بجٹ اور عوامی مسائل

پچھلے تین چار سال سے ملک خداداد میں سیاسی خلفشار جاری و ساری ہے اور ساتھ عوام مہنگائی کی چکی میں پستے آ رہے ہیں۔ نئے الیکشن کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ کوئی سیاسی استحکام آ جائے گا اور اس کے بعد عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔ مگر لگتا ہے موجودہ ارباب اختیار ہوں یا ان کے مخالفین کسی کو عوامی مشکلات کی فکر نہیں ان کو تو بس اپنی لڑائی سے فرصت نہیں ہے اور

Read more

عدلیہ انتظامیہ کشمکش اور سیاسی منظرنامے پر اس کے اثرات

پچھلے تقریباً دو برس سے جاری سیاسی بحران نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ اب عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان ایک کشمکش نظر آ رہی ہے۔ فروری انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف آزاد حیثیت میں بھی سب سے پاپولر جماعت بن کر ابھری اور اس نے ان انتخابات کے بہت سے نتائج کو مشکوک قرار دے کر ان کو عدالتوں میں چیلنج کیا ہوا ہے۔ اس طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نو مئی کے بعد جاری مقدمات

Read more

کسانوں کا احتجاج

پاکستان جس کو زرعی ملک قرار دیا جاتا ہے۔ جہاں انگریزوں کا وضع کردہ شاندار نہری نظام موجود ہے۔ جس میں وادی سندھ کی زرخیز زمینیں واقع ہیں۔ پنجاب انگریزوں کے دور میں اناج گھر کے طور پر مشہور رہا ہے اور جنگ عظیم اوّل اور دوئم میں اتحادی افواج کو غلہ مہیا کرتا رہا ہے۔ اس وقت پنجاب کا کسان کسمپرسی کا شکار ہے۔ ہم خود کفیل ہونے کی بجائے گندم، تیل دار زرعی اجناس وغیرہ باہر سے منگوا

Read more

فلسطینیوں کا قتل عام اور مسلم اُمّہ

چھ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے جب سے غزہ میں آباد فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر بارود کی آگ برسائے جا رہا ہے۔ سات اکتوبر کو ہونے والے حماس کے اسرائیل پر حملہ کے بعد سے جس دن اسرائیل کے قریبا بارہ سو افراد کو قتل کیا گیا اور تین سو سے زائد افراد کو یرغمال بنا یا گیا تھا طاقتور اسرائیل کا غصہ ٹھنڈا ہونے میں نہیں آ رہا ہے۔ اکتیس

Read more

الیکشن 2024 کے متنازعہ نتائج

الیکشن دو ہزار چوبیس کے نتائج متنازعہ ہو چکے ہیں۔ پری الیکشن اقدامات کے باوجود جن میں تحریک انصاف سے نشان لے کر اس کو بحیثیت پارٹی میدان میں نہ اترنے دینے، اس کے امیدواروں کو انتخابی کمپین نہ چلانے دینا، بہت سے الیکٹیبلز کا تحریک انصاف سے دوسری جماعتوں میں شامل ہونا شامل ہیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے اپنے مخالف امیدواروں کو خیبر پختونخوا میں مکمل طور پر شکست فاش دے دی ہے۔ تمام تر

Read more

انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

بالآخر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھن گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے فیصلے نے تحریک انصاف کے بطور پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ پی ٹی آئی جو لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ میں تھی اس کے نیچے سے پورا فیلڈ کھینچ لیا گیا ہے۔ اب اس کے امیدواران آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔ ان کو مختلف قسم کے نشانات الاٹ

Read more

جنرل الیکشن اور پارٹیوں کی صف بندی

پاکستان میں نئے انتخابات کے لئے آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کی تاریخ سپریم کورٹ کے روبرو طے ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس نے اس تاریخ کو لوہے پر لکیر قرار دیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے اس تاریخ پر با اثر حلقے بھی متفق ہوئے ہیں تب جا کر الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان نے اس تاریخ پر اتفاق کیا۔ چونکہ ریاست کے تمام ادارے پنجاب میں بروقت الیکشن کروانے میں ناکام رہے تھے اس لئے اب عام

Read more

نواز شریف کی واپسی اور انتخابات

بالآخر میاں نواز شریف ایک اور جلاوطنی ختم کر کے مملکت خداداد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی میں حائل کچھ پیچیدگیوں کا جو خدشہ تھا اور جس کا اظہار سابقہ چیف جسٹس بندیال کے دور میں وہ خود بھی کرتے رہتے تھے وہ ایک کے بعد ایک دور ہوتی چلی گئیں اور اب وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنی کمپین چلا سکیں اور اپنی جماعت کی کم

Read more

انتخابات، احتساب اور معیشت

ایک دفعہ پھر آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ انتخابات سے پہلے احتساب ہونا چاہیے اور معیشت کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ جب کہ صدر مملکت کی طرف سے ایک خط جاری ہوا ہے جس میں انتخابات کی تاریخ دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کو ایک ممکنہ تاریخ کی تجویز دی گئی ہے اور ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے مگر اس بن مانگے اور ناپسندیدہ مشوروں سے معاملات مزید الجھنے کا امکان کھڑا

Read more

الیکشن کا التوا اور سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی

آخر وہی ہوا جس کے بارے کئی سیاسی پنڈت کافی عرصے سے پیشین گوئیاں کر رہے تھے کہ عام انتخابات نوے دن میں نہیں ہوں گے۔ نگران سیٹ اپ زیادہ عرصہ کے لئے چلے گا مگر کچھ لوگ اس لئے اس بارے شکوک و شبہات کا شکار تھے کہ آئین میں اس کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ ان آئین پرستوں کو جو کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ رہے ہیں ان کی اپنی ان سیاسی جماعتوں نے ان کے

Read more

نیا سیاسی منظر نامہ

بالآخر فیصلہ ہو چکا ہے کہ اگست میں اسمبلیاں تحلیل ہو جانی ہیں اور عدم اعتماد کے ذریعے وجود میں آنے والی پی ڈی ایم کی حکومت کا اختتام ہونے لگا ہے۔ پہلے اس معاملے پر غیر یقینی تھی کہ شاید ان اسمبلیوں کی میعاد میں ایمرجنسی کے ذریعے ایک سال کا اضافہ ہو گا، معیشت کو مستحکم کیا جائے گا اور پھر الیکشن ہو گا مگر نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے بہت سے ارکان استعفی

Read more

نو مئی کے شرمناک واقعات

ملک میں کئی مہینوں سے موجود سیاسی کشیدگی اس وقت نقطہ عروج پر پہنچ گئی جب نو مئی کو عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رینجرز نے گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی گرفتاری کی ویڈیوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشتعل کر دیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس رد عمل کو پی ٹی آئی کے لیڈران پرامن احتجاج میں تبدیل کرتے مگر پی ٹی آئی کی معتدل مزاج لیڈرشپ سین سے غائب

Read more

موجودہ سیاسی بحران اور جمہوریت کی بقا

موجودہ سیاسی بحران کا پہلا مرحلہ اس وقت شروع ہوا جب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزارت عظمی کی کرسی سے ہٹا دیا گیا۔ مگر ان کو اقتدار سے نکالنے والے ایک تو ان سے بہت کوشش کے باوجود تخت پنجاب نہ چھین سکے دوسرے معاشی بدحالی کے نتیجے میں شہباز شریف کی حکومت تیزی سے غیر مقبول ہوتی چلی گئی اور عمران خان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے اوپر آتا چلا گیا۔ پی ڈی ایم

Read more

جمہوریت سے پیار، الیکشن سے انکار

پاکستان اس وقت کئی بحرانوں کی زد میں ہے۔ معاشی بحران جو بڑھتا جا رہا ہے۔ سیاسی بحران جو تھمنے کو نہیں آ رہا اور اب ایک آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس جو آئین کے مطابق الیکشن کروانے کے متعلق اپنے ہی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں ان کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے اپنے ادارے کے اندر سے ان کے لئے کچھ ایسے حالات بنائے

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور پنجاب میں الیکشن

پچھلے کالم میں عرض کیا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کا معاملہ آخر کار سپریم کورٹ میں جانا ہے اور وہاں آئین کے مطابق نوے دن کے اندر الیکشن کا حکم آنا ہے کیونکہ موجودہ چیف جسٹس نے اس بحران کے شروع سے لے کر اب تک جو بھی فیصلے دیے ہیں اس میں آئین کی عملداری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اور کسی پارٹی کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا ہے۔ بلاشبہ آئین کی بالادستی قائم رکھنے پر موجودہ

Read more

پنجاب، کے پی اسمبلیوں کی تحلیل اور مستقبل کا سیاسی منظر

چوہدری پرویزالہی کی تمام تر مزاحمت اور کوششوں کے باوجود ان کی پنجاب میں حکومت بچ نہیں پائی۔ عمر ان خان بالآخر اپنے اس اعلان پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہو گئے جو انہوں نے اپنے دوسرے لانگ مارچ کے اختتام پر راولپنڈی میں کیا تھا۔ مسلم لیگ نون نے بھی پوری کوشش کی کہ کسی طرح ان کو قبل از وقت انتخابات میں نہ جانا پڑے چاہے ان کو پرویزالہی کا اقتدار برداشت کرنا پڑے۔ مگر اس طرح

Read more

چوہدری پرویز الہی: پنجاب کا کامیاب حکمران

چوہدری پرویز الہی پہلی دفعہ پنجاب کے وزیراعلی بنے تو اپنے اقدامات کے ذریعے اس دور کو یادگار بنا دیا انھوں نے صوبے میں کئی اہم کام کیے جن میں ون ون ٹو ٹو ریسکیو سروسز قائم کر کے عوام کو پہلی دفعہ ان کی دہلیز پر سرکاری خدمات مہیا کیں اور عوام کو پہلی دفعہ کسی مشکل اور ایمرجنسی صورتحال میں حکومت کی فوری مدد میسر آئی۔ ہزاروں بے روزگار افراد کو سرکاری ملازمتیں مہیا کی گئیں۔ بیوروکریسی کے

Read more

پاکستانی سیاست کی تلاطم خیزیاں اور دم توڑتی معیشت

پاکستان میں سیاست ایک سیلاب بلا کی شکل اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ کافی عرصے سے جاری سیاسی بحران نے ملکی معیشت کے بخیے ادھیڑ دیے ہیں۔ ہمارا ملک جو کم وسائل کی وجہ سے ہمیشہ سے مسائل کا شکار رہا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ تو مملکت خداداد میں بسنے والے غریب کم وسیلہ کروڑوں افراد کو روزگار، رہائش اور ان کی تعلیم و علاج کا بندوبست کرنا ہے مگر ملک میں جاری بحران سے معیشت سکڑتی جا

Read more

پاکستان کے مسائل اور سیاستدانوں کی عدم توجہی

پاکستان میں جہاں سیاسی بحران تھمنے کو نہیں آ رہا سیاست چند شخصیات کے گرد دائرے کی صورت میں گھوم رہی ہے۔ وہاں عوام کے مسائل ہیں کہ بڑھتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو ان معاملات کو لے کر متحرک کیا جا رہا ہے جس سے ان کے اصل مسائل کا حل ہونا ممکن نظر نہیں آتا اور یہ کہنا بلا موقع نہیں ہو گا کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ جب پی ڈی

Read more

اقتدار کی جنگ اور عوامی مسائل

عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد کے لئے لانگ مارچ شروع کر کے اپنا آخری ترپ کا پتہ کھیل دیا ہے۔ پہلے دن لبرٹی چوک سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی مگر یہ لانگ مارچ پہلے دن لاہور میں ہی پھرتا رہا۔ دوسرے دن پھر اس مارچ نے تھوڑا سا فاصلہ طے کیا اور تیسرے دن تک گوجرانوالہ بھی نہیں پہنچ سکا۔ کے پی، ملتان ڈویژن، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے قافلے

Read more

ضمنی الیکشن میں فتح اور ممکنہ لانگ مارچ

پاکستان میں سیاست اس وقت شطرنج کے کھیل کی طرح چالیں تبدیل کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم حکومت پر الزام لگایا جاتا رہا کہ اس نے اپنی پسند کے چند حلقوں سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفی الیکشن کمیشن کو کہہ کر منظور کروائے تھے ان حلقوں میں پی ڈی ایم کی پارٹیوں کو یہ باور ہوا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو ہرا سکتے ہیں غالباً ان حکومتوں میں سروے کروائے گئے ہوں

Read more

سیلاب کی تباہ کاریاں اور بجلی کے بم

آئی ایم ایف سے ڈالر لینے کی مجبوری میں حکومت نے بے حسی کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ ادھر پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا ہوا ہے اور ادھر پورے پاکستان کی بے بس عوام پر بجلی کے بلوں کی صورت میں ناقابل یقین عذاب مسلط کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹی وی سکرینوں پر آ کر اعلان فرمایا کہ ماہ اگست کے بلوں میں گھریلو صارفین اور زرعی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ یہ ناجائز ٹیکس بجلی پیدا کرنے والی سرمایہ داروں کی ملکیتی کمپنیوں کی جیبوں میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں چلا جاتا ہے۔

Read more

سیاسی بحران اور پنجاب حکومت کا مستقبل

مارچ سے شروع ہونے والا سیاسی بحران جس کا آغاز تحریک اعتماد کے ذریعے عمران خان کی وزارت عظمی کے خاتمہ سے ہوا اور جس کے دوران سپیکر کی ایک غیر آئینی قرار دی گئی رولنگ کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت برقرار رکھنے کی سر توڑ کوشش دیکھنے میں آئی۔ اگرچہ پی ڈی ایم اپنی تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو گئی مگر اس کے بعد عمران خان نے غیر ملکی سازش کے بیانیہ کے ذریعے پھر سے عوامی

Read more

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح اور سیاست پر اس کے مضمرات

جب عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا فیصلہ ہوا اس وقت معاشی ابتری اور پنجاب میں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے وہ خاصے غیر مقبول ہو چکے تھے۔ کئی حلقوں میں الیکٹیبلز ان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے کترا رہے تھے۔ جن حلقوں میں اس دوران جب انتخابات ہوئے تو ان کی پارٹی تحریک انصاف شکست سے دوچار ہوئی۔ انہی وجوہات کی بنا پر ان کی پارٹی میں سے درجنوں ارکان قومی اسمبلی پی

Read more

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا معرکہ

کئی مہینوں کی بے یقینی، آئینی روگردانیوں، اسمبلی کے اندر ہونے والے ہنگاموں اور پھر اسمبلیوں کے دو متوازی اجلاسوں کے بعد بالآخر فیصلہ ہونے لگا ہے کہ پنجاب کی پگ کون پہنے گا۔ پنجاب کی وزارت اعلی کا فیصلہ بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے رزلٹ کریں گے۔ مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی ان بیس حلقوں میں جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ ان الیکشن میں جو مسلم لیگ نون پر

Read more

پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور پولیس کا کردار

ہندوستان میں مغل دور میں اورنگ زیب عالمگیر کی وفات تک امن و امان باقی رہا درمیان میں شیر شاہ سوری مختصر عرصے کے لئے بادشاہ بنے تو انہوں نے لوگوں کی محفوظ نقل و حرکت پر خصوصی توجہ دی۔ کلکتہ سے پشاور تک بنی جرنیلی سڑک پر سفر بہت محفوظ تھا اس دور میں راہزنی اور ڈکیتی پر سخت ترین سزائیں دی جاتی رہیں۔ جرنیلی سڑک کے ساتھ ساتھ ڈاکووں کی لاشیں لٹکا دی جاتی تھیں۔ اس لئے ڈاکووں

Read more

عمران خان کا کوئیک مارچ

عمران خان نے وزارت عظمی سے نکالے جانے کے بعد بڑے بڑے جلسے کیے پبلک ان کے لئے بڑی تعداد میں نکل آئی اسٹیبلشمنٹ جو ان کی کم ہوتی مقبولیت کے بعد پر اعتماد تھی کہ ان کے لئے پبلک نہیں نکلے گی اس صورتحال میں کافی پریشر میں تھی اس طرح کئی پارٹیوں پر مشتمل اتحاد کی حکومت بھی پریشر میں آ گئی تھی اور اس تذبذب میں تھی کہ اسے مشکل فیصلے لینے چاہیں جن کے نتیجے میان

Read more

فوج کی غیر جانبداری اور بے جا اعتراضات

روایتی سیاستدانوں کے خلاف عوام کی مایوسی کو دیکھ کر اسٹیبلشمنٹ کے اندر سے چند آئیڈیلسٹ شخصیات نے ایک خواب دیکھا اور یہ خواب ایک بہتر پاکستان کا تھا جس کی تعبیر کے لئے عوام کے ایک طبقے میں مقبول ہوئے لیڈر عمران خان کو چنا گیا۔ اس لیڈر کی الیکشن میں کامیابی کے بعد ایک ہائبرڈ نظام کے ذریعے بھرپور مدد فراہم کی گئی۔ پارلیمنٹ میں اکثریت نہ رکھنے کے باوجود اس کو ہر بحران سے نکلنے میں مدد

Read more

عمران حکومت کا اختتام

بالآخر متحدہ اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت کو نمبرز گیم میں مات دے کر اقتدار سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ مگر اس طرح نمبرز پورے پورے کرتے کرتے مسلم لیگ نون بڑی خاموشی سے اپنے بیانیہ سے الگ ہو گئی جو ”ووٹ کو عزت دو“ اور سویلین بالادستی کا تھا۔ نواز شریف کے مخالفین کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ یہ بیانیہ اسٹیبلشمنٹ کو انڈر پریشر کر کے اپنے لئے ریلیف لینا تھا اور یہ ریلیف صرف

Read more

عدم اعتماد کے بڑھتے سائے

اس وقت عمران خان کی تبدیلی سرکار کو سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے لو افیئر کے مبینہ طور پر خاتمہ کے بعد اپوزیشن نے اپنے ترکش میں موجود تمام تیروں کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک نون لیگ کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنایا جاتا رہا اور یہ کہا گیا کہ عمران اور ان کی حکومت تو کٹھ پتلی ہے اور وہ ان کی اصل حریف نہیں ہے مگر اب

Read more

حکومت کے آخری سترہ ماہ

عمومی طور پر تمام حکومتیں شروع میں مشکل حالات کا سامنا کرتی ہیں۔ پچھلی حکومت خزانہ خالی کر کے رخصت ہوتی ہے۔ نئی حکومت کو اپنا خسارہ کم کرنے کے لئے عالمی مالیاتی اداروں سے رجوع کرنا پڑتا ہے جو اپنی سخت شرائط کے ساتھ قرض مہیا کرتی ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو مختلف ٹیکسز لگانے پڑتے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ڈیولپمنٹ ہوتی نظر نہیں آتی تاہم عوام اس کو کچھ عرصہ تک رعائت

Read more

فیصل آباد کا سیاسی میدان

اب جبکہ عام الیکشن کے اعلان ہونے میں پونے دوسال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے اور بلدیاتی الیکشن کی آمد آمد ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں خفت آمیز شکست کے بعد تحریک انصاف تو نہیں چاہے گی کہ وہ پنجاب کا سیاسی میدان سجائے اور ایک ممکنہ سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے جس کا پنجاب میں اسے مسلم لیک نون کی شکل میں حقیقی خطرہ درپیش ہے مسلم لیگ ن اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کو

Read more

بلدیاتی الیکشن کی جنگ کون جیتے گا

حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس کے بعد دسمبر اور جنوری میں حدبندیاں کی جانی ہیں اور مارچ اپریل میں بلدیاتی الیکشن ہونے جارہا ہے جو حکومت کے لئے ایک کڑا امتحان ہو گا۔ نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں اور میونسپل کمیٹیاں ختمُ کر کے ان کو ضلع کونسلز میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اور سیاسی پارٹیاں ایک مکمل پینل کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گی مگر اس سے چھوٹی پارٹیوں اور آزاد

Read more

سیاسی منظر نامہ اور حکومتی مشکلات

اس وقت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت میں ٹھنی ہوئی ہے اپوزیشن کی بھرپور مخالفت کے باوجود حکومت انتخابی اصلاحات کا قانون پاس کروانے میں کامیاب رہی ہے اس میں ایک تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا انتخابات میں استعمال ہے۔ اپوزیشن چاہتی تھی کہ انتخابات روایتی طریقہ کار کے مطابق ہوں ان کو ڈر ہے کہ الیکٹرانک مشینوں میں گڑ بڑ آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن روایتی طریقہ

Read more

مہنگائی کے بم

اس وقت جب عوام کرونا کے پے در پے حملوں سے بمشکل سنبھلی تھی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کے اضافے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا۔ کرکٹ کے جنون میں مبتلا قوم اس صدمے سے اس وقت باہر نکل آئی جب بابر اعظم کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنے دیرینہ حریف بھارت کو دس وکٹوں سے ہرا کر پچھلی کئی شکستوں کا بدلہ لیا تھا اس کے بعد ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے بھی

Read more

حکومتی کارکردگی اور انتخابات

الیکشن جوں جوں نزدیک آتا جا رہا ہے حکومتی صفوں میں بے چینی پھیلتی نظر آتی ہے حال ہی میں ہونے والے کنٹونمنٹ الیکشنز میں جہاں پی ٹی آئی نے باقی صوبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے وہیں سیاست کے اصلی میدان جنگ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنی حریف جماعت مسلم لیگ نون کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانی پڑی ہے راولپنڈی لاہور ملتان اور بہاولپور جیسے اہم شہروں میں نون لیگ نے اسے چاروں شانے چت کر دیا ہے۔

Read more

مینار پاکستان کا شرمناک واقعہ

مینار پاکستان واقعہ اور سماج کا ردعمل مینار پاکستان پر چودہ اگست کو ہونے والا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعہ سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک عورت کی جس طرح ایک ہجوم نے بے حرمتی کی گئی سر عام اس کے کپڑے پھاڑ دیے گئے وہ کسی طرح قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ مگر اس موقع پر بھی اس واقعہ کی سنگینی کو سمجھنے

Read more

پنجاب میں بیوروکریسی کا کردار

آج کل سیاسی کارکنوں کی جانب سے ایک شکایت بہت آ رہی ہے کہ بیوروکریسی ان کی بات نہیں سنتی اور بیوروکریسی عمران خان کی تبدیلی کے پروگرام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کہتے ہیں آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔ اس شکایت یا تنقید کی تہہ میں کچھ نہ کچھ ہے جس کی وجہ سے ضلعی دفاتر میں بیٹھے بابوز ایم این اے ایم پی ایز کو پروٹوکول دیتے تو نظر آ جاتے ہیں مگر ان کی تحریک

Read more

بجٹ 2021 عام آدمی اور کاروبار پر اثرات

ویسے تو پاکستان میں بجٹ کے بعد کئی دفعہ منی بجٹ آتے رہتے ہیں۔ اور ایک مد کے لئے مختص رقم وہاں سے اٹھا کر کسی اور مد میں خرچ کر دی جاتی ہے جیسا کہ شہباز شریف دور میں پیش کیے گئے صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ڈویلپمنٹ کے لئے خطیر رقم رکھی جاتی رہی مگر بعد میں یہ رقم وہاں سے اٹھا کر کبھی میٹرو پر اور کبھی لاہور کے انڈر پاسز پر خرچ کر دی جاتی رہی۔ دو ہزار اکیس کے مالی سال کا بجٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تیسرا بجٹ ہے۔

اس بجٹ کے اختتام پر حکومت اپنے پانچ میں سے چار سال پورے کر چکی ہو گی اس لئے بجا طور پر امید کی گئی تھی کہ اس بجٹ کو ترقیاتی بجٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ حسب توقع وفاقی ترقیاتی پروگرام میں چالیس فی صد اضافہ کر کے اسے نو سو ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ وزیراعظم ماضی میں ایم این ایز کو ترقیاتی کاموں کے لئے دیے جانے والے فنڈز کو رشوت کہتے رہے ہیں مگر حکومت میں آتے ہی ان پر کئی سیاسی حقیقتوں کا ادراک ہوا ہے۔

Read more

پی ٹی آئی حکومت شوگر سکینڈل سے رنگ روڈ سکینڈل

اپنی حکومت کے تیسرے سال میں لگتا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سکنڈلز کے گرداب میں پھنسی ہے۔ اس حکومت کی بنیادی کمزوری اس کے پاس مکمل اکثریت کا نہ ہونا ہے۔ اب ان کو نہ صرف اسٹیبلشمنٹ پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اور چھوٹے چھوٹے پریشر گروپ بھی پر پرزے نکال کر اپنا اپنا حصہ وصولتے نظر آتے ہیں۔ اصل خرابی سسٹم کے اندر ہے۔ مگر اس سسٹم کو چلانے کے لئے جو زیر کی اور

Read more

واقعہ سیالکوٹ سیاستدان بمقابلہ بیوروکریٹ

پچھلے دنوں رمضان بازار میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے متعلق سوشل میڈیا پر کئی تبصرے پڑھنے کو ملے۔ حکومت مخالف اور کچھ نوجوان صارفین نے اسسٹنٹ کمشنر کے رویے کی داد دی اور فردوس عاشق اعوان کا رویہ قابل اعتراض قرار پایا جس میں ان کا لہجہ چیخنے چلانے والا اور کچھ الفاظ کا چناؤ غیر مناسب تھا۔ رمضان بازاروں میں گلی سڑی چیزوں کی شکایت کو حکومتی پالیسی کی ناکامی قرار دیا

Read more

بلدیاتی اداروں کی بحالی

بالآخر پی ٹی آئی کی نا اہلی نے اس کو ایک مرتبہ پھر شرمندگی سے دو چار کر دیا ہے۔ ملک بھر میں سینکڑوں بلدیاتی ادارے سپریم کورٹ نے بحال کر دیے ہیں۔ ان اداروں کی سربراہی زیادہ تر مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کے ہاتھ میں ہے۔ تحریک انصاف کے پاس بلدیاتی اداروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبے میں موجود چھتیس

Read more

کورونا کی نئی لہر اور حکومت کا رویہ

کرونا کی تیسری لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ امریکہ اور یورپ میں بدترین تباہی مچانے کے بعد وہاں کورونا کیسز کم ہونے شروع ہوئے ہیں۔ برطانیہ جو کچھ ہفتے پہلے تک کورونا کی زد میں پڑا تھا اب وہاں بھی حالات نارمل لگنا شروع ہو چکے ہیں۔ برطانیہ نے بہت تیزی سے اپنے لوگوں کو ویکسی نیشن کی ہے اور اس سلسلہ میں اپنے ہمسائے یورپین یونین کے ممالک پر بھی سبقت حاصل کر لی ہے۔ جرمنی جیسے بہترین سسٹم کے حامل ملک بھی اس طرح کا ردعمل نہیں دے سکے۔

Read more

جنوبی پنجاب کا مقدمہ

جوں جوں جنوبی پنجاب کے لوگ سیاسی طور پر باشعور ہوئے ہیں ان کا اپنے لئے ایک الگ صوبے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کافی عرصے سے لسانی بنیادوں پر ایک علیحدہ سرائیکی صوبے کے لئے ایک کمزور سی تحریک جاری ہے۔ یہ سرائیکی تحریک اگرچہ سیاسی طور پر بہت کمزور ہے لیکن سرائیکی دانشور کافی عرصے سے اس حوالے سے مزاحمتی ادب تخلیق کرتے رہے ہیں جن میں ان کے حقوق غصب کیے جانے کی باز گشت سنائی دیتی رہی ہے۔جس کا نقطۂ عروج عاشق بزدار کی نظم ”اساں قیدی تخت لاہور دے“ ہے۔ یہ نظم سرائیکی علاقوں میں زبان زد عام ہوئی۔

Read more

بلدیاتی نظام کے معاملے میں جمہوری حکومتوں کا تذبذب

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کو عدالت میں طلب کر کے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو یاد دلایا کہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کروانا ان کی آئینی ذمہ داری ہے اور اس سے پہلو تہی آئین سے غداری کے مترادف ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس عیسیٰ کی سخت سرزنش پر ادھر ہی خیبر پختونخوا

Read more

جنوبی پنجاب کی محرومی کا ازالہ کون کرے گا؟

عثمان بزدار کے اپنے گاؤں میں بجلی نہ ہونے کا بتایا گیا اور اس پر ان کے حامیوں نے بھرپور داد دی۔ خود عمران خان میانوالی کی ایک پسماندہ تحصیل عیسیٰ خیل سے منتخب ہو کر وزارت عظمی کی کرسی پر براجمان ہوئے۔ عیسیٰ خیل کے پہاڑی علاقے میں جہاں خٹک قبیلہ آباد ہے وہاں آج تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں تھا۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے سابقہ حکمرانوں پر یہاں کم ترقیاتی فنڈز لگانے کا الزام لگتا رہا ہے۔ مبینہ طور پر ان علاقوں کے فنڈز کو اٹھا کر لاہور اور وسطی پنجاب کے دوسرے اضلاع پر لگایا جاتا رہا ہے۔

Read more

کرونا کی یلغار، مریم کی للکار

اس وقت جب حکومت اور اپوزیشن کے مابین سیاسی لڑائی عروج پر پہنچتی دکھائی دیتی ہے۔ اپوزیشن کو مارچ سے پہلے پہلے حکومت کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے۔ اور یہ جلدی کیوں نہ ہو مارچ میں ہونے والے سینٹ الیکشن کے بعد جب پی ٹی آئی سینٹ میں اکثریتی جماعت بن چکی ہوگی تو عمران خان مزید مضبوط ہو چکے ہوں گے تب اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ وہ مزید بے رحمانہ انداز سے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کریں گے اور ان کے لیڈروں کا جینا دو بھر کر دیں گے۔ اس وقت نیب سے زیادہ اینٹی کرپشن اپوزیشن کے خلاف فعال ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے نون لیگ سے وابستہ متحرک سیاستدانوں کے پرانے ریکارڈ کنگھالے جا رہے ہیں۔

Read more

ملاوٹ کا راج اور حکومتی بے بسی

اس وقت معاشرے میں اگر کسی طبقے کا اجارہ نظر آتا ہے تو وہ ملاوٹ کرنے والوں کا ہے۔ ملاوٹ کرنے والے بددیانتی اور دھوکے بازی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس بارے میں ہمارے نبی کا واضح فرمان ہے کہ ”ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں“ ملاوٹ بہت سنگین جرم ہے۔ اس جرم کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے کا ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ردعمل افسوس ناک ہے۔ اس معاملے میں پورا معاشرہ بے حس ہو چکا ہے ورنہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہمارے ارد گرد جعلی اشیا بنانے والے کارخانے موجود ہوں ان جعلی کارخانوں کے مالک وسیع و عریض گھروں میں رہ رہے ہوں، بڑی بڑی گاڑیوں پر پھر رہے ہوں اور معاشرہ ان کو عزت کے سنگھاسن پر بٹھا کے رکھے ہوئے ہو۔

Read more

کرونا کی دوسری لہر اور ہم

اس وقت دنیا پر کرونا کی تباہ کن یلغار جاری ہے۔ دنیا کا سب سے ترقی یافتہ براعظم یورپ سب سے زیادہ متاثر ہے دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکہ سب سے زیادہ حملہ کی زد میں ہے۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کرونا کے حملہ میں شدت آ چکی ہے۔ انسانیت کے لئے واحد امید ویکسین ہے تاہم ویکسین کی آمد کا شور تو ہے مگر عملی طور پر اس کی دستیابی بھی غیر یقینی ہے۔ امریکہ

Read more

مہنگائی کا طوفان گورننس کا بحران

پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کا نعرہ بلند کر کے بر سر اقتدار آئی۔ لوگوں کو یہ باور کرایا گیا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ کرپشن ہے لہذا بقول ایم این اے مراد سعید تحریک انصاف آئے گی لوٹا ہوا مال واپس لائے گی۔ قرضے واپس ورلڈ بنک کے منہ پر مارے گی اور ہر طرف خوشحالی کے نظارے ہوں گے۔ مراد سعید کی قومی اسمبلی میں کی گئی اس تقریر کو

Read more

پاکستانی معاشرے کا زوال اور حکومتی ذمہ داری

آج پاکستان ایسا منظر پیش کر رہ رہا جہاں غریب آدمی معاشی مشکلات کا شکار نظر آتا ہے وہیں پر کچھ طبقات کی دولت کا کوئی حساب کتاب نظر نہیں آتا۔ پاکستان کے 73 ویں 14 اگست کی آمد آمد ہے اور ابھی تک ہمارا ملک خود کفالت کی منزل سے بہت دور ہے۔ نہ ہمیں معاشی خود مختاری نظر آتی ہے اور نہ ہی سیاسی طور پر ہم اپنے ملک کو اتنا مضبوط بنا پائے ہیں کہ دنیا کے مسائل کے بارے ہم ہر فورم پر اعتماد سے اپنے مفادات کے کیے بات کر سکیں آج بھی ہم آئی ایم ایف کے قرضے لے کر ان کی شرائط پر اپنی اقتصادی پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں اور ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون سازی ہو رہی ہے۔

ہمارے سامنے ترکی کی مثال ہے جس نے صحیح معنوں میں سیاسی اور معاشی آزادی و خود مختاری حاصل کی ہوئی ہے۔ ترکی نے جب اپنے مفادات کو خطرے میں دیکھا تو بلا خوف و خطر شام اور لیبیا میں فوجی مداخلت کر دی۔ جب ترکی کی ایک عدالت نے مشہور زمانہ آیا صوفیہ کو دوبارہ سے مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا تو ترکی کے صدر طیب اردوان نے فوری طور پر اس کو مسجد میں تبدیل کر دیا اور خود بھی وہاں جا کر جمعہ کی نماز ادا کی۔ حالانکہ یورپ اور امریکہ نے یہ سب روکنے کی پوری کوشش کی۔

Read more

سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیابی کی حقیقت

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بڑے شہروں کے مخصوص کاروباری اور رہائشی علاقوں کو سیل کیا گیا۔ جہاں پر کیسز کی تعداد زیادہ تھی۔ وہاں پر آمدورفت کم سے کم رکھی گئی رہائشی علاقوں کے اندر واقع مارکیٹیں بند کی گئیں۔ زیادہ رش والے بازار بند رکھے گئے انتظامیہ نے کافی تندہی سے کام کیا اور سیکورٹی فورسز بھی ان کی مدد کے لئے موجود رہیں۔ حکومت لاک ڈاؤن کو اپنی بڑی کامیابی بتا رہی ہے۔

تاہم کئی علاقوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے خدشہ ہے کہ کیسز دوبارہ نہ بڑھ جائیں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کو سیدھے لفظوں میں جزوی لاک ڈاؤن کہیں گے سمارٹ کا لفظ تو ویسے سمارٹ لگنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ اب ثابت یہ ہوتا ہے کہ جب جزوی لاک ڈاؤن سے یہ حوصلہ افزا نتائج حاصل کر لئے گئے تو مکمل لاک ڈاؤن اگر کچھ ہفتے ہی لگا لیا جاتا تو یہ کیسز لاکھوں میں کبھی نہ پہنچتے۔ اب تو ہم دو لاکھ کے کیسز والے ایلیٹ کلب میں شامل ہو چکے ہیں۔ آج ہم دنیا کے دو سو سے زائد ممالک کے ہوتے ہوئے بارہویں نمبر پر موجود ہیں اور عظیم براعظم ایشیا میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں اور موجودہ رفتار سے کچھ دن میں ایشیا میں دوسرے نمبر پر اور دنیا میں چھٹے یا ساتویں نمبر پر ہوں گے لیکن لگتا ہے موجودہ حکمران تو سمجھتے ہیں کہ

Read more

اعلیٰ ‎بیوروکریسی میں رسہ کشی

باوثوق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ کام کرنے والی بیوروکریسی دو واضح متحارب دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک کی قیادت وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن شہزاد ارباب اور دوسرے گروپ کے سرخیل وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کرنے والے فواد حسن فواد نے اپنا سارا وزن شہزاد ارباب گروپ کے پلڑے میں ڈال دیا۔ شہزاد ارباب اور اعظم

Read more

بزدار اور شہباز حکومتوں کا موازنہ

بزدار حکومت اگرچہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے اکثر شدید تنقید کی زد پر رہی ہے اور اس کی ایک وجہ وزیر اعلی کا کام کرنے کا دھیما انداز بھی ہے۔ لوگ ان کا موازنہ شہباز شریف کے بلند آہنگ انداز حکمرانی سے کرتے ہیں۔ شہباز شریف اگرچہ اسٹیبلشمنٹ کے آگے ابریشم کی طرح نرم نظر آتے ہیں، لیکن بطور وزیر اعلی وہ فولاد بن جاتے۔ خاکی سفاری سوٹ پہن کر حبیب جالب کی مظلوموں کے لئے لکھے گئی انقلابی نظمیں اپنی غیر مترنم آواز میں گاتے رہتے، عوامی پذیرائی حاصل کرنے کے لئے بارش کے فوراً بعد گھر سے نکل پڑتے اور ربڑ کے جوتے پہنے سیوریج کی خرابی کی وجہ سے کھڑے پانی میں اتر جاتے تاہم اپنے ساتھ میڈیا لے جانا کبھی نہیں بھولتے۔

اپنی انگلی کو جلالی انداز میں ہلا ہلا کر بیوروکریسی کو ایک پل کے لئے چین نہ لینے دیتے تھے۔ بزدار اپنی وضع داری کی وجہ سے اس طرح کے کام نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لئے پالیسیوں کی تشکیل کی حد تک بھی ان کے ہاتھ بندھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور سب سے بڑے صوبے کو چلانے کے لئے اس طرح کے اختیارات ابھی حاصل نہیں کر پائے جو شہباز شریف اور ان کے ہونہار بیٹے کو حاصل تھے۔ کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے بھی ان کو وفاق کی ہدایات پر عمل کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی اور کابینہ کی خواہش کے باوجود سخت لاک ڈاؤن نہیں نافذ ہونے دیا جا رہا۔

Read more

کیا ہم اپنے کیے پر شرمندہ ہیں؟

ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں تو ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ ہم نے اپنے رب کو ناراض کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی۔ چھوڑیں مغرب کو، امریکہ کو! آئیں اپنی بات کرتے ہیں۔ ہم میں کون سی خرابی ہے جو موجود نہیں۔ سچ پوچھیں تو ہم جو کرتے ہیں، ہمارے جو اعمال ہیں ان کے لئے خرابی، کوتاہی جیسے الفاظ بھی معمولی پڑجاتے ہیں۔ ہم تو سر عام و ہ وہ گناہ کرتے ہیں اور اس

Read more

پاکستان میں زراعت کا زوال اور کسان کی بے بسی

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ یہاں کا کسان محنتی اور زمین سے محبت کرنے والا ہے۔ انگریزوں نے اس خطہ کا پوٹینشل دیکھتے ہوئے یہاں ایک شاندار نہری نظام کی بنیاد رکھی اور پنجاب ایک اناج گھر کے طور پر ابھرا۔ بے آب و گیاہ زمینوں کو آباد کیا گیا اور کئی نئے شہر بسائے گئے جن میں منٹگمری، لائلپور اور سرگودھا قابل ذکر ہیں۔ یہاں پہ پیدا ہونے والی گندم سے دونوں عظیم جنگوں میں انگریزوں نے استفادہ کیا اور یہاں پر پیدا ہونے والی کپاس سے برطانیہ میں انڈسٹری چلائی گئی۔

یہاں کے زمینداروں نے قیام پاکستان سے پہلے کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ متحدہ پنجاب میں یونینسٹ حکومت زمینداروں کے حقوق کی چیمپئن بن کر ابھری۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سر چھوٹو رام نے کسانوں کی بنیے کے پاس رہن شدہ زمینوں کو واگزار کرانے کے لئے اہم ترین قانون سازی کروائی اور وہ آج بھی کسانوں کا ہیرو سمجھا جاتا ہے۔ قیام پاکستان کے بعد بھی بیراج ڈیم اور نہریں بنا کر زراعت کو ترقی دی گئی۔ زراعت سے وابستہ صنعت کاری کو فروغ ہوا اور مختلف زرعی اصلاحات کے ذریعے بڑی زمیندار یاں توڑ کر مزار عین کو زمینوں کا مالک بنایا گیا۔

Read more

ٹائیگر فورس کے ذریعے انتظامیہ کو دباؤ میں مت لایا جائے

مارچ کے وسط سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو عوامی سطح پر زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ اگرچہ شروع کے کچھ دنوں میں پبلک ڈری ہوئی تھی اور پولیس کی طرف سے بھی کچھ سختی دکھائی گئی خاص کر سندھ نے لاک ڈاؤن کو پوری طرح نافذ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم کیسز کی تعداد سستی سے بڑھنے اور وفاقی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کو بے دلی سے لینے پر عوام کے اندر کرونا کے متعلق ابہام پیدا ہونے لگا اور آہستہ آہستہ لوگوں نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا پھر پاکستانی لوگوں کے بہتر مدافعتی نظام کے چرچے ہونے لگے۔

Read more

ٹڈی دل :شکست سے دوچار جنگ

ہمارے ملک میں جہاں کرونا وبا نے اپنے خونی پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے پاکستانی معیشت دنیا کے باقی ممالک کی طرح سکڑتی جا رہی ہے اور ہماری حکومت کو ابھی اس وبا پر قابو پانے میں مشکل پیش آ رہی ہے وہیں پاکستان کو ایک اور ہولناک خطرے کا سامنا ہے اور یہ ہے مستقبل قریب میں منڈلاتا قحط کا خطرہ۔ بقول شاعر

ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا

Read more