نواز شریف کی طبی حالت میں بہتری: دوسری میگا کٹ لگا دی گئی

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث گزشتہ رات انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سروسز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر ہونے لگی ہے۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ نواز شریف کو دوسری میگا کٹ لگا دی گئی۔ ایک

Read more

دو ہزار پلیٹ لیٹس کی سطح پر نواز شریف کا زندہ بچ جانا معجزہ ہے: ڈاکٹر سعید الہٰی

سابق صوبائی صحت ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف مزاحمت پر آمادہ ہیں اور یہ ایک معجزہ ہوا ہے کہ دو ہزار پلیٹ لیٹس جیسی کم سطح پر انسان بچ جائے۔ نواز شریف کوزہردینے کے الزام کی تحقیق کی جانی چاہئے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید الہٰی نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نواز شریف کو زہر دیا جا رہا تھا لیکن اگر حسین

Read more

نوازشریف کےذاتی معالج نے شام سات بجے پلیٹ لیٹس کی صورت حال سے آگاہ کردیا تھا: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ذاتی معالج نے سوموار شام سات بجے جیل حکام کو نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ سے آگاہ کردیا تھا۔ جیل حکام بروقت علاج کروانے کی بجائے رات بھرسوتے رہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے نیچے گر گئے تو انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران نیازی

Read more

پلیٹ لیٹس کی تعداد صرف 2 ہزار رہ گئی: میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگا یونٹ لگانے کا فیصلہ

سروسز ہسپتال لاہور کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کا میگایونٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔ سروسز ہسپتال کی رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 2 ہزار رہ گئی ہے۔ پارٹی صدر شہبازشریف نے خون کا عطیہ دینے کیلئے بلڈ سیمپل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔ سروسز ہسپتال کی

Read more

تحریک انصاف علما ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ قتل کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں قندیل بلوچ قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے . پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ عمر قید کی سزا پانے والے ملزم وسیم کی سزا کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اپیل دائر کی گئی ہے . ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ماڈل کورٹ نے 27 ستمبر کو مفتی عبدالقوی سمیت

Read more

میرے ساتھ پیش آنے والی زیادتی کی خبر روک کے میڈیا نے میری تصدیق کر دی: فلم ڈائریکٹر جامی

معروف فلم ڈائریکٹر جمشید محمود جامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کی خبر تمام میڈیا چینل نے ایک ہی وقت میں نشر ہونے سے روک دی ہے، اور یہ کسی غلطی کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے۔ جامی نے کہا کہ یہی وہ طاقت تھی جس کے بارے میں وہ بات کر رہے تھے۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرکے سوال اٹھایا کہ سچ کی تلاش کرنے

Read more

مجھے فلم انڈسٹری کے انتہائی طاقتور شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا: پاکستانی فلم ڈائریکٹر جمشید محمود جامی

پاکستان کے ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر جمشید محمود المعروف جامی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ ”میںکیوں ’می ٹو‘ کی اس شدت سے حمایت کرتا ہوں؟ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جنسی زیادتی کیسے ہوتی ہے۔ ایک بار کمرے کے اندر ہوتی ہے اور پھر عدالتوں کے اندر بھی اور باہر بھی۔ میں جانتا ہوں کہ جنسی زیادتی سے متاثرہ شخص کیسے راز چھپاتا پھر رہا ہوتا ہے کیونکہ مجھے بھی ہماری میڈیا انڈسٹری کے ایک طاقتور شخص

Read more

مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا گیا تو ہر جگہ دھرنے دئیے جائیں گے: (ن) لیگ اور جے یو آئی کا اعلان

جمعیت علمااسلام سندھ اور مسلم لیگ (ن) سندھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا گیا تو ہر جگہ دھرنے دئیے جائیں گے۔ جمیعت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعدازاں صحافیو ں

Read more

کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر(ر) کو پولیس نے گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر بھیرہ سے لاہور آرہے تھے۔انہیں راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کہ ریاستی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور یہ مقدمہ 11 اکتوبر کے بعد درج کیا گیا۔ واضح

Read more

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا گیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ۔ نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصا ر الاسلام کو کالعدم قراردیدیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے انصا رالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

Read more

مولانا فضل الرحمان اور اجیت دوول کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

نجی ٹی وی چینل کی طرف سے مولانا فضل الرحمان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی تصویر سامنے لائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور لوگ ان کے مارچ کو بھی بیرونی سازش قراردے رہے ہیں لیکن اس تصویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پرچار سے چھ دسمبر 2014ء کو رائل یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوٹ (RUSI)  لندن میں ایک کانفرنس ہوئی تھی جس میں انسٹی ٹیوٹ

Read more

آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کا پلان سامنے آ گیا

وزارت داخلہ کی جانب سے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صوبوں سے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے پلا ن تیار کر لیا ہے۔ 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی طرف آنے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریڈ زون مکمل سیل کر کے تمام

Read more

مذاکرات میں ناکامی پر حکومت کا فضل الرحمان کو نظربند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا دھرنا روکنے کا فیصلہ کیا ہے خواہ انہیں جے یو آئی ف کی اعلیٰ قیادت بشمول اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نظر بند ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ وزارت داخلہ میں موجود اعلیٰ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط

Read more

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی انتظامی تفصیلات پر حساس اداروں کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اعلان کردہ آزادی مارچ کے لیے کارکنوں کو انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ آزادی مارچ میں جے یو آئی ف کے کارکن سلنڈر، چولھے اور بستر ساتھ لائیں گے، جہاں روکا گیا وہیں دھرنا دے کر اس شہر کو لاک ڈاون کر دیں گے۔ مارچ سے قبل جے یو آئی (ف) کے موٹر سائیکل سوار ریلیاں نکالیں گے۔ تبلیغی جماعت کی طرز پر کارکن آزادی مارچ میں شرکت کریں

Read more

خیبر پختونخوا حکومت نے 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت 30 اکتوبر سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت مظاہرین کو بڑا ہجوم بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس کے لیے مارچ کے

Read more

مجھے اور میری سہیلی کو گھر کی بالکونی میں کھڑے دیکھ کر اس شخص نے خود لذتی شروع کر دی: لڑکی نے ویڈیو شیئر کر دی

ایک پاکستانی خاتون نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر کے نیچے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ان کی طرف دیکھ کر خود لذتی کر رہا ہے۔ لڑکی نے ٹوئٹر پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ہراسانی اور ان چاہی پیش رفت کے خلاف چادر چار دیواری کی طاقت کی تبلیغ کرتے ہیں لیکن یہ دیکھیں ہمارے ساتھ کیا ہوا؟ میں اپنی سہیلی کے

Read more

ریاست سے جھوٹ بلوانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں: حامد میر

سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ریاست کا عوام سے رشتہ کمزور کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔ آصف زرداری پر سنسرشپ لگائی گئی تو کہا گیا کہ وہ انڈرٹرائل ہے۔ مریم نوازپر سنسرشپ لگائی تو پوچھا کہ ان کا کیا جرم ہے، کہا گیا کہ یہ سزیافتہ ہیں۔ اب مولانا فضل الرحمان پر پابندی عائد کردی ہے اور کہتے ہیں ان کو نہیں دکھانا۔ ہم نے پوچھا کہ اب کیا مسئلہ ہے؟ کہتے ہیں کہ

Read more

فضل الرحمان کی بھارتی دہشت گرد اجیت دوول کے ساتھ تصویر کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ چل جائے گا: علی محمد خان

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھارت کے دہشت گرد اعظم اجیت دوول کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ تصویر اصلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا اور اگر نقلی ہے تو پھر بھی پتہ چل جائے گا ، اجیت دوول مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ یہ موقع کشمیر پر

Read more

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اجیت دوول کی ملاقات سے متعلق پروپیگنڈہ ملک دشمنی ہے: افتخار احمد

تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمان کےخلاف اجیت دوول کے حوالے سے پروپیگنڈہ سیاسی مخالفین کے بارے میں نہیں بلکہ یہ ملک کےخلا ف بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان

Read more

ڈان لیکس سے شہرت پانے والے سیرل المیڈا نے صحافت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

انگریزی روزنامے ڈان سے وابستہ صحافی سرل المیڈا نے شعبہ صحافت سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سرل المیڈا نے بتایا کہ انہوں نے ڈان سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے اتوار کا کالم بھی چھوڑ دیا ہے۔ ’میں اپنے قارئین کی جانب سے برسوں تک ملنے والی محبتوں کا شکر گزار ہوں، مستقبل قریب میں میرا لکھنے لکھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے بلکہ میں میڈیا سے بریک لینے کا سوچ رہا ہوں۔‘

Read more

خانیوال: بیوہ ماں نے ناجائز تعلقات سے روکنے پر 13 سالہ حافظ قرآن بیٹے کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کر دیا

خانیوال میں بیوہ ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے 13 سالہ بیٹے کو قتل کر کے لاش نہر مین پھینک دی۔ ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے بتایا ہے کہ چک شیر خان کی رہائشی خاتون بیوہ فیضاں بی بی نے اپنے بیٹے حافظ رضوان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیروالا میں درج کروائی تھی، تاہم لاپتہ ہونے والے حافظ رضوان کی لاش 10 روز قبل نہر سے برآمد ہوئی۔ ڈی پی او کے مطابق

Read more

مولانا فضل الرحمن حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی بجائے کس سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ حامد میر کا انکشاف

تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جے یوآئی حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل افراد سے بات کرنے پر تیار نہیں ہے البتہ چیئرمین سینٹ کے ساتھ وہ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس کی ایک وجہ تو ان کی قاتل مسکراہٹ ہے اور دوسرا تحریک انصاف سے ان کا تعلق نہیں ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قاسم سوری کے قبل از وقت بیان کی وجہ سے

Read more

پیمرا کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کی کوریج رکوانے پر جے یو آئی کا  انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ

پیمرا کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کوریج رکوانے کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے عالمی تنظیموں کو خط لکھ دیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ایچ آر سی پی، آئی ایف جے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور رپورٹرز سینز فرنٹیر کو خط لکھا گیا۔

Read more

خفیہ وڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل: وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو خفیہ کیمروں کے ذریعے ہراساں کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، بلوچستان یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کے ذریعے سے طالبات کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اسی حوالے سے پچھلے دو ہفتوں سے تحقیقات جاری تھیں۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات تک عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک

Read more

جے یو آئی (ف) نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات منسوخ کر دیے

حکومتی کمیٹی کے صادق سنجرانی اور جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان آج شام ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدا لغفور حیدری نے قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو فون کر کے آج شام ہونے والی ملاقات کی منسوخی سے آگاہ کیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام صورتحال سے صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا ہے، اُمید ہے صادق سنجرانی جلد رہبر

Read more

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ شہباز شریف نے موقف اختیارکیا ہے کہ پیپلزپارٹی جس سطح کا وفد بھیجے گی، ن لیگ سے بھی اسی سطح کا وفد شرکت کرے گا۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق شہباز شریف نے مولانا سے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دوسرے درجے کی قیادت کے ساتھ آزادی مارچ کے اسٹیج پر نہیں کھڑا ہوسکتا۔ شہباز شریف نے

Read more

حکومت کی طرف سے مذاکرات کے لئے آنے والے کی جیبوں کی تلاشی لیں گے: مفتی کفایت اللہ

جمعیت علماءاسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اب حکومت کی جانب سے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم جے یو آئی ایف نے یوٹرن نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ”اب مذاکرات کے لئے جو بھی آئے گا ہم اس کی تلاشی لیں گے اور اگر اس

Read more

بہاول پور: ناجائز تعلقات کے شبے پر لڑکے کی ماں سے اجتماعی زیادتی

پنجاب کے شہر بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بھانجی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ماں کو گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ احمد پور شرقیہ کے تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس کے مطابق بستی واہی موچیاں کے اسماعیل کو شک تھا کہ بستی کے نوجوان ابوبکر کے اس کی بھانجی نادیہ سے ناجائز تعلقات ہیں۔ ملزم نے اس

Read more

آزادی مارچ کیلئے فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ حساس ادارے متحرک ہو گئے

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے کے لئے فنڈنگ کرنے والوں کے کوائف جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ پنجاب میں جے یوآئی (ایف) کے اہم رہنماؤں کی نقل وحرکت پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے آزادی مارچ اوردھرنے کے لیے پارٹی کارکنوں سمیت تاجروں اورکاروباری طبقے سے بھی فنڈزلئے جا رہے ہیں۔ حساس اداروں سمیت دیگرمحکموں نے آزادی مارچ اور دھرنے کے لئے بڑے

Read more

جمعیت علما اسلام (ف) کی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف کارروائی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جمعیت علما اسلام (ف) کی تنظیم انصار الاسلام کے خلاف سمری منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے انصارالاسلام تنظیم کے خلاف کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کی سمری منظور کر لی۔ آرٹیکل 146 کے تحت وزارت داخلہ کوصوبوں سے مشاورت کا اختیار مل گیا، جے یو آئی (ف) کی ڈنڈا بردار فورس کے خلاف آرٹیکل 256 اور 1974ایکٹ کے سیکشن 2 کے تحت پابندی عائد ہو گی۔ وفاقی حکومت کی ہدایت

Read more

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں انتطامی رکاوٹیں ڈالنے کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو بھی اہم ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد کے نئے ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کی تعیناتی کے 24 گھنٹے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سخت اقداما ت کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج کیلئے آنے والوں کو کیٹرنگ کا سامان، ساونڈ

Read more

عمران خان کی تقریر نے پرویزخٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر پانی پھیر دیا: حامد میر

حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر سے پہلے پرویز خٹک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی کوشش کامیاب ہوتی نظر آرہی تھی لیکن عمران خان کی تقریر کے بعد یہ ختم ہوگئی ہے ۔ حامد میر نے کہا کہ مجھے پرسوں رات پرویز خٹک نے بلا کر بتایا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ان کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کے لئے جائیں گے لیکن جب پرویز خٹک نے مولانا

Read more

مولانا فضل الرحمان 15 ہزار لوگ بھی اسلام آباد لے آئے تو گڑ بڑ ہو جائے گی: فواد چودھری

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان 15 ہزار لوگ بھی لے آئے تو بڑی گڑبڑ ہوجائے گی لیکن یہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے، یہ سوچ سمجھ کرہی بنائی گئی ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام میں حامد میرسے  گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن جو مذہبی کارڈ کی مخالف تھیں، آج اس شخص کے ساتھ کھڑی ہیں جو سب سے زیادہ

Read more

پیپلز پارٹی کو پی ایس 11 لاڑکانہ  کے ضمنی انتخاب میں شکست: بلاول بھٹو کی طرف سے دھاندلی کے سنگین الزامات

پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو شکست ہو گئی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار معظم عباسی کامیاب ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ کے تمام 138 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی 31 ہزار 557 حاصل کر کے پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ لے

Read more

عمران حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے مزاحمت کرنا ہو گی: حاصل بزنجو

نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کا علان کرتے ہوئے حکومت کو گھر بھیجنے کا طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مزاحمتی احتجاج کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ جلسہ کر کے واپس آ جانے سے حکومت نہیں جا سکتی۔ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے مزاحمت کرنا

Read more

حکومت اور مولانا فضل الرحمن میں مذاکرات ناکام ہو چکے: حامد میر

معروف صحافی حامد میر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور مولانا فضل الرحمن میں مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے جن مذاکرات کی طرف اشارہ کیا ہے ، وہ ناکام ہو چکے ہیں۔ مولانا نے اپنے موقف پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا ہے۔ حامد میر نے لکھا ہے کہ ایک وزیر نے انہیں بتایا ہے کہ ” ہم مولانا کو گرفتار کر لیں گے، جو

Read more

مارشل لا لگا تو احتجاج کا رخ اس کی جانب ہو جائے گا: مولانا فضل الرحمن کی وائس آف امریکا سے گفتگو

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ براہ راست تصادم نہیں چاہتے۔ حکومت استعفیٰ دے اور نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ اسلام آباد پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ ملک میں جمہوریت بچانے کے لیے نکلے ہیں۔ آزادی مارچ کے نتیجے میں مارشل لا لگا تو احتجاج کا رخ اس کی جانب ہو جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے ساتھ

Read more

ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں: فواد چوہدری کے بیان پر وزیراعظم کا ردِعمل

فواد چوہدری کے نوکریوں والے بیان پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ آج وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوکریوں والا بیان زیرِ بحث آیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ "ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں‘جس پر فواد چوہدری نے وضاحت دی کہ ’میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا‘۔ اس سے قبل آج صبح بھی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت دیتے

Read more

 مرغی کا افتتاح پوری کائنات میں مرغے کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا: عامر لیاقت حسین

تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ مرغیوں کا افتتاح پوری کائنات میں سوائے مرغے کے اور کوئی نہیں کرسکتا، میں جتنی مرضی کوشش کرلوں انڈے نہیں دے سکتا۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے الزام لگایا کہ عمران خان نے سوائے مرغیوں کے افتتاح کے کچھ نہیں کیا توجواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حکومت پر مرغیوں کاافتتاح کرنے کاالزام لگایا جاتا

Read more

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے: فیصل واوڈا

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کا مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہم مولانا اور ان کے کارکنان کو بریانی، حلوہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا چاہتے ہیں کہ انکو

Read more

وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ سے پہلے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے: مولانا فضل الرحمن

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کے لیے

Read more

بھلے گاڑیاں نہ دی جائیں، آزادی مارچ کے لئے ہمارے کارکن اونٹوں اور کشتیوں کے ذریعے آ رہے ہیں: راشد سومرو

جے یو آئی (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہم 15 لاکھ کارکن لے کر اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کو چلتا کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بات لکھ کر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے حوالے کر دی ۔ جیونیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے بحث کرتے ہوئے راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ ہم 15 لاکھ کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور حکومت کی چھٹی

Read more

مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے دوران شادی کروں گا: جمشید دستی

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ جمشید دستی نے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے مشروط کر دیا، شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔

Read more

برطانوی ہائی کمیشن نے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، خسرو بختیار، پرویز خٹک، فواد چوہدری، فردوس عاشق اور نعیم الحق کو شاہی جوڑے سے ملنے نہیں دیا

پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیہ تقریب میں بدنظمی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے تقریب میں بہت سے مہمان آئے ہی نہیں اور آئے ہوئے بہت سے مہمان بھی واپس چلے گئے۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کے دوران وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سمیت دیگر وزراء کو شاہی مہمانوں کے قریب جانے نہیں دیا گیا۔ تفصیلات

Read more

وزیراعظم کا کوئی پیغام ملا اور نہ کسی پیغام کا انتظار ہے، استعفی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں وزیراعظم کے کسی پیغام کا انتظار ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی پیغام ملا ہے۔ استعفی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہم 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ ہمارے دھرنے کو 126 دن کے دھرنے سے قیاس نہ کیا جائے۔ ہمارے پاس مختلف حکمت عملی ہے۔ ہم اپنے کارکنوں کو ایک جگہ بٹھا کر نہیں تھکائیں گے۔ آزادی مارچ کے سیلاب

Read more

جرنیلوں سے نہیں ڈرتا، انہیں سیاسی تجزیے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے: مفتی کفایت اللہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ میں جرنیلوں سے ڈرتا نہیں ہوں۔ جنرنیلوں کو سیاسی تجزیے دینے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ عمران خان کو لانے سے پہلے ان کا منہ کھول کر دانت نہیں گنے گئے۔ ہم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ میں 16 ممالک اکٹھے نہیں کر

Read more

ہم دھرنے میں شامل نہ ہوئے تو ہماری سیاست ختم ہو جائے گی: یوسف رضا گیلانی

تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہ صر ف مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شریک ہونا چاہئے بلکہ دھرنے میں بھی شریک ہونا چاہئے ورنہ ہم سیاست سے بھی آﺅٹ ہو جائیں گے۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم

Read more

شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے: حامد میر کا دعویٰ

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے اور جب وہ بولیں گے تو وفاقی وزراء کے تمام دعوے خود بخود نیست ونابود ہوجائیں گے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ شہباز شریف اس وقت خاموش ہیں اور بول نہیں رہے ہیں۔ شہباز شریف کو اس بات کا پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں

Read more

اے این پی نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اے این پی پوری طاقت کے ساتھ اس احتجاج میں شریک ہو گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات اور وزیر اعلی کے پی کے آزادی مارچ کے حوالے سے سیاسی زبان استعمال نہیں کر رہے۔ حکومت کسی بھی صورت حالات اس نہج پر نہ لائے جو اس کیلئے برداشت کرنا مشکل ہوں۔ اگر حکومت قید و بند

Read more

عمران خان کی امریکہ میں دو اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی سامنے آ گئی: ریحام خان

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں سے امریکہ میں دو اور آسٹریلیا میں ایک کمپنی قائم کی گئی تھی جن کا مقصد غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنا تھا۔ یوٹیوب پر 50 منٹ طویل ویڈیو میں ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان کی کمپنیوں کی دستاویزات اور دیگر ثبوت دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخطوں کے ذریعے امریکہ میں 2 کمپنیاں

Read more

نعمت شاہ ولی کی پیش گوئی ہے کہ غزوہ ہند کے لیے پاکستان اور ایران ایک ہوں گے: عامر لیاقت حسین

تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان نے کوئی قرار داد پیش نہیں کی تھی۔ یہ غلط بات پھیلی ہے کہ قرار داد پیش کرنے کے لیے سولہ ووٹ بھی نہیں لے سکے۔ نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے ایسے لیڈر کی پارٹی میں ہوں جو اس وقت مسلم امہ کا سوچ

Read more

اگر خلائی مخلوق سے غلطی ہوئی ہے تو تسلیم کر لے، عالمی طاقتیں سن لیں کہ عمران خان ہمارا نمائندہ نہیں: مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ’خلائی مخلوق‘ سے غلطی ہوئی ہے تو تسلیم کر لے اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں، تمام ممالک سن لیں کہ عمران خان ہمارا نمائندہ نہیں، ان سے بات چیت نہ کی جائے۔ ولی باغ چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال ہونے والے الیکشن بدترین دھاندلی

Read more

کوئٹہ کی یونیورسٹی میں خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر طلبا و طالبات کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

بلوچستان کی یونیورسٹی میں طلباء کو بلیک مل کرنے اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے گذشتہ ماہ سکینڈل بے نقاب کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو ویڈیوز کے ذریعے سے بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے لیے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارچ کو گرفتار

Read more

ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت ر پورٹ جاری کر دی: معیشت کی شرح نمو2.4  فیصد

ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مالی سال 2019 میں معاشی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہی۔ مانیٹری پالیسی کے باعث معاشی ترقی کی شرح میں کمی آئےگی۔ مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی ترقی کا انحصار سیاسی استحکام، سیکیورٹی اور خام تیل

Read more

22 کروڑ کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جا سکتا: سعد رفیق

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی حکومت ختم کرنے کی بہت جلدی ہے۔ 22 کروڑ کا ملک دھمکیوں سے نہیں چلایا جا سکتا۔ پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی فرد جرم ختم کر کے بری کر نے کی درخواستوں پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اور کیس کا فیصلہ 16 اکتوبر تک محفوظ کر لیا گیا۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ برادران کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن

Read more

تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پولیس مددگار 15 کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ

پولیس ہیلپ لائن ’مددگار 15‘ کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ہیلپ لائن مددگار 15 چلانے والی کمپنی کو 5 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی، جس کے بعد سروس متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مددگار 15 کو پہلے پولیس کے اہلکار چلاتے تھے، جو بعد میں پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کردی گئی۔ ڈی آئی جی ایڈمن کے مطابق مدد گار 15 چلانے والی کمپنی کو جون

Read more

ایم کیو ایم پاکستان سے باہمی احترام کا رشتہ ہے: عمران خان

گورنر سندھ عمران اسماعیل نےایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر رابطہ کیا اوران کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔ گورنر ہائوس سےجاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا

Read more

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پلان بی تشکیل دے دیا

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے اور بلیک لسٹ سے بچنے کے کیلئے پلان بی تشکیل دے دیا۔ ایف اے ٹی ایف کی اکثریتی شرائط پر عملدرآمد کیلئے 9 ماہ کی مہلت طلب کرنے کا امکان ہے۔ دوست ممالک چین ، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت کے باعث پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد

Read more

بھارت میں مجسٹریٹ نے جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون سے راتوں رات شادی کر لی

بھارت میں ایک سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے جیل سے بچنے کے لیے خود پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی سے راتوں رات بیاہ رچا لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 38 سالہ مجسٹریٹ دنیش کمار کی اپنی بیوی کے ساتھ طلاق ہو چکی تھی جس کے بعد اس نے متاثرہ لڑکی کے تعلق استوار کر لیا جو چار سال تک قائم رہا۔ بعد ازاں اس کی پوسٹنگ دوسرے شہر ہو گئی اور اس نے اس لڑکی سے

Read more

امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا ہے۔ امریکہ نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ بات امریکہ کی قائم مقام نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے امریکی محکمہ خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے

Read more

نوازشریف جب تک شہبازشریف کا مشورہ مانتے رہے، سُکھی رہے: مبشر لقمان

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نوازشریف جب تک شہبازشریف کا مشورہ مانتے رہے، سُکھی رہے۔ شہبازشریف کے مشوروں کی وجہ سے حکومت میں بھی رہے۔ شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ جارحانہ سیاست سے گریز کا مشورہ دیا۔ نوازشریف نے جب سے مریم اور داماد کی ماننی شروع کی، مسائل پیدا ہو گئے۔ مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کی لگائی ہوئی آگ نے ن

Read more

یہ مصلحت کا نہیں، حق منوانے کا وقت ہے: نوازشریف کے خط کا متن

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ مصلحت کا نہیں، حق منوانے کا وقت ہے۔ اپنے ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔ ن لیگ کے رہنماء اور کارکن آزادی مارچ کو کامیاب بنائیں۔ یہ کھڑا رہنے کا وقت ہے۔ قائد ن لیگ اورسابق وزیر اعظم نوازشریف کے خط کے متن کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ آپ جامع

Read more

شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین میں صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے: سلیم صافی

سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی میں چھ سال سے صلح نہیں ہو سکی جس سے عمران خان بھی بڑے پریشان تھے اور اب صلح ہو گئی ہے۔ کیا یہ صلح عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی نہیں ہے؟ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر آنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ ڈی چوک کی بجائے فیصل

Read more

مولانا فضل الرحمان نے کم از کم دو ہفتے کے دھرنے کی تیاری کر رکھی ہے: حامد میر

سینئر تجزیہ کار حامد میرنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سکھر سے آزاد ی مارچ شروع کر کے صادق آباد کے راستے پنجاب میں داخل ہوں گے۔ پھر پنجاب سے اسلام آباد جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی بھی انہوں نے تیاری کر رکھی ہے۔ حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا

Read more

حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدف دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف) کے مارچ کے حامی

Read more

پاک فوج ملک کا وزیراعظم تبدیل کر سکتی ہے: غیر ملکی جریدے کی رپورٹ

غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ پاک فوج موجودہ وزیراعظم کو تبدیل کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج معیشت کے معاملے پر موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ناخوش ہے۔ ہو سکتا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کو تبدیل کر دیں۔ رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملک کی کاروباری شخصیات کی ملاقات کوئی

Read more

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط

مظفر آباد ( اطہر مسعود وانی ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے نمائندوں سے کہا جائے کہ وہ لائین آف کنٹرول عبور کرنے والے مارچ کے شرکاء سے چکوٹھی میں ملاقات کریں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اس خط کی کاپیاں اسلام آباد میں اقوام

Read more

سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل میں قید رہی، آزادانہ گھومنے پھرنے کا کوئی موقع نہیں تھا: سری لنکن کرکٹ بورڈ

وطن واپس پہنچتے ہی سری لنکن ٹیم کے ذمہ دار عہدے داروں نے ایسا موقف اختیار کیا ہے جس کے باعث ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آمد پر بھی شک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل میں مقید رہی اور آزادانہ گھومنے پھرنے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ

Read more

ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، ملک میں استحکام کے لیے امن قائم کرنا ضروری ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر سر کھپانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ٹریکٹر ٹرالی سے کام چلا رہے ہیں

Read more

جتنے بھی ظلم کرلیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا، نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گزشتہ روز عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا تھا، انہوں نے نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے

Read more

نئے پاکستان میں کرپشن دو درجے بڑھ گئی، معاشی استحکام 13 پوائنٹ نیچے آ گیا: ورلڈ اکنامک فورم

تحریک انصاف اور عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آنے کے 90 دن کے اندر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے مگر ان کی حکومت کے پہلے ایک سال میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ بات ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے جاری کیے گئے رواں سال کے ’گلوبل مسابقتی انڈیکس‘ میں گزشتہ ایک سال میں پاکستان تین درجے مزید نیچے

Read more

تحریک انصاف کوغیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے: حفیظ اللہ نیازی

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، اس میں بے نامی اکاﺅنٹس، ٹی ٹیاں اور منی لانڈرنگ سب کچھ شامل ہیں۔ تحریک انصاف کی اصلیت سامنے آنے کا سبب پیدا ہو گیا ہے ۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اکبر ایس بابر تحریک انصاف کے بانی ممبر ہیں اور بڑی دیر تک وہ عمران خان کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔ انہوں نے

Read more

انتہائی اعلیٰ شخصیت کے مطابق مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے سکتے ہیں: حامد میر

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ مجھے آج ایک انتہائی ذمہ دار اور اعلی شخصیت نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر سے قبل یو ٹرن لے لیں گے۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک ‘میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دو نکات پر متفق ہیں۔ پہلا نکتہ یہ کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، یہ حکومت غیر آئینی ہے۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اس ملک میں کسی کی

Read more

فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آ سکتا ہے: مظہر عباس

تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف اس لئے بند کمرے میں سماعت پر اصرار کر رہی ہے کہ ان کو خدشہ ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آ سکتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اس کیس میں کوئی ایس بات ضرور ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف پریشان ہے اور اس قدر احتیاط کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مظہر عباس

Read more

کھیوڑہ مکھڑاچھ نمک کی کان میں پانی آگیا

کھیوڑہ (رپورٹ محمد رمضان کھوکھر ) مکھڑاچھ نمک کی کان میں پانی آگیا۔ نمک کی نکاسی بند کان سے جڑے کان کنوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی نیم سرکاری کارپوریشن پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے ماتحت کان نمک کھیوڑہ کی ذیلی مکھڑاچھ کان جو مین مائن سے تیس کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس کے اندر پانی نکل آیا ہے۔ جس کے باعث کان سے نمک کی نکاسی

Read more

جولائی 2018ء میں مولانا فضل الرحمان کی بات میں وزن تھا، ہم نے ان کا موقف نہ مان کے غلطی کی: نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں۔ کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مولانا نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا اور ہمیں احتجاج کرنے کا کہا۔ ان کی بات میں وزن تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا ہماری غلطی تھی۔ شہباز شریف کو خط لکھا ہے سب کچھ لکھ کر

Read more

جمعیت علمائے اسلام کے باوردی رضاکاروں کی دریائے سندہ پار کرنے کی ریہرسل: آزادی مارچ کا تفصیلی منصوبہ

جمعیت علمائے اسلام کے باوردی رضاکاروں نے دریائے سندہ میں ریہرسل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر زمینی راستہ بند کر دیا تو وہ کشتیوں کے ذریعہ دریائے سندہ کے راستے اٹک پل تک پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے قافلے ہر صوبے سے کم از کم دو علیحدہ علیحدہ راستوں سے نکلیں گے۔ بلوچستان کے اضلاع کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، سندھ کے ساتھ اور قریب والے قافلے کراچی، حیدر آباد، سکھر کے

Read more

مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کی ذمہ داری نہیں ملی: نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کی کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، پارٹی قیادت یا حکومت نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا

Read more

ایغور مسلمانوں کو رہا نہ کیا تو چینی اہل کاروں پر ویزا پابندیاں عاید کر دیں گے: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

چین پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد اب امریکا نے کہا ہے کہ جب تک چین نے ایغور اور دیگر مسلمانوں کے خلاف ’جابرانہ اقدامات‘ ختم نہ کیے اس وقت تک وہ چینی عہدیداروں کو ویزا دینا بند کردے گا۔ امریکی حکومت کی جانب سے حالیہ اقدام کسی بھی غیر ملکی طاقت کی جانب سے سنکیانگ کی صورتحال پر سب سے سخت موقف ہے جو امریکا اور چین کے مابین جاری چپقلش کے دوران سامنے آیا۔ امریکا کے سیکریٹری

Read more

عمران خان کی چھٹی ہوئی تو کون آئے گا؟ صدارتی نظام وفاق پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے: عارف نظامی

سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کی چھٹی ہوئی تو شہبازشریف بھی نہیں آئے گا۔ شہبازشریف نے ایک لائن لی ہوئی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں لیکن وہ پھر بھی نہیں آئیں گے۔ پھر کون آئے گا؟ 18ویں ترمیم کو ختم کرنے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پارلیمانی نظام فراڈ ہے۔ صدارتی نظام کا تجربہ کرنے والی لابی بھی متحرک ہو چکی ہے لیکن صدارتی نظام فیڈریشن

Read more

نواز شریف سے بغاوت کا تصور بھی نہیں کر سکتا: اختلافات کی خبروں پر شہباز شریف کا ردعمل

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن فیصلے کا اختیار نواز شریف کا ہی ہے۔ نواز شریف مجھے جو حکم دیں گے، وہی میرا فیصلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے میری طرف سے بغاوت کا تصور بھی نا ممکن ہے۔ نواز شریف سے بغاوت کر کے منصب لوں تو میری اولاد قبر میں بھی معاف نہیں کرے گی۔ میں سیاست چھوڑ دوں گا، نواز

Read more

شہباز شریف نجی مجلسوں میں مریم نواز کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ ارشاد بھٹی کا دعویٰ

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز سے بڑے دکھی ہیں۔ وہ اپنے کئی دوستوں سے کہہ چکے ہیں کہ اب مریم نواز کی غلامی نہیں ہوتی۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے اور پرانی ہے لیکن اتنی بھی نہیں ہے، جتنی وہ ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ کمر درد ہے جو وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے

Read more

مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ شروع ہوتے ہی پہلا سوال فارن فنڈنگ کا اٹھائیں گے: ڈاکٹر شاہد مسعود

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مولانا کا لانگ مارچ شروع ہوگا تو وہ پہلا سوال فارن فنڈنگ کا اٹھائیں گے اور کہیں گے کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ میں غیر ملکی ایجنڈا شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا سے رابطے کے لئے تین رکنی حکومتی کمیٹی میں جن لوگوں کو شامل کیا ہے، مولانا ان میں کسی کی بات نہیں سنیں گے اورعمران خان کے استعفے کا مطالبہ رکھیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Read more

ميرا بھائی ميری نہيں مانتا، ميں کيا کروں؟ شہباز شریف

مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے گزارشات کر کر کے تھک گيا ہوں ليکن وہ نہيں سنتے، میں اب بھی آزادی مارچ ميں شرکت کے خلاف ہوں۔ ن ليگ کے اجلاس میں رہنماؤں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزارشات کر کر کے تھک گيا ليکن نوازشريف نہيں سنتے۔ ميرا بھائی ميری نہيں مانتا ميں کيا کروں؟ بات نہ مان کر اہم مواقع پر نقصان بھی اٹھايا

Read more

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس ملک کی سیاسی تاریخ بدل دے گا: اکبر ایس بابر

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے باغی رہنما اور درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ الحمد اللہ آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ پی ٹی آئی کے اعتراضات دراصل کیس سے بھاگنے کے

Read more

مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، 2015 تک تجارتی خسارہ صفر تھا: گورنر سٹیٹ بینک

کراچی (این این آئی) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے آئندہ برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ شکایات آرہی ہیں بینک ایکسچینج ریٹ میں اضافی وصولی کر رہے ہیں، بینکوں کا اقدام غلط ہے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہماری صورتحال مشکل تھی اور ڈیفالٹ بھی ممکن تھا، ہم نے معیشت کے لیے مشکل فیصلے کیے اور اب صورت حال دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر رضا باقر نے بتایا کہ 2015 تک تجارتی خسارہ صفر تھا اور ہمارے زرمبادلہ ذخائر اچھی سطح پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 سے تجارتی خسارہ بڑھنا شروع ہوا، ایکس چینج ریٹ ایڈجسٹ نہ ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع ہوئے۔

Read more

مولانا فضل الرحمن سکھر سے آزادی مارچ کی قیادت شروع کریں گے

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 27 اکتوبر کو سکھر سے آزادی مارچ کی قیادت شروع کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات محمد سمیع سواتی کے مطابق صوبہ سندھ میں کراچی سے کشمور تک 29 اضلاع میں جماعتی نظم موجود ہے۔ آزادی مارچ کے لئے سندھ بھر سے کارکنوں کی شرکت کے لئے گاڑیوں کی بکنگ کرلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں گاڑیوں کے مالکان کو بکنگ کی 50 فیصد

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہ دیں: حامد میر

سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہ دیں۔ آرمی چیف نے دھرنا رکوانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں مان رہے۔ ماضی کی تحریکوں سے جے یوآئی(ف) کی تحریک کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ تحریک نہ تو 1977ء کی پی این اے تحریک ہے جسے امریکن سی آئی اے کی سرپرستی حاصل تھی اور نہ 2014ء کی عمران خان

Read more

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو دھچکہ: الیکشن کمیشن نے چار درخواستیں مسترد کر دیں

الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کے ذریعے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کے آڈٹ پر حکمراں جماعت کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کی چار درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو 14 اکتوبر کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس

Read more

مولانا فضل الرحمن اپنی سیاسی محرومی کے ازالے کے لئے مذہب کا استعمال بند کریں: مولانا طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنی سیاسی محرومی کے خاتمہ کے لئے ملک کے جمہوری نظام کو خطرے سے دوچارنہ کریں۔ اس وقت عالمی اور ہماری سرحدی صورتحال کسی تحریک کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے قیام کے 72 سال بعد پہلی دفعہ دینی مدارس کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں وزارت تعلیم سے

Read more

زرد عمامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں: مفتی عبدالقوی

پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے رہنما اور ملتان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے کی ٹائم لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پچیس تاریخ تک چندہ جمع کریں گے، چھبیس کو بیمار ہو جائیں گے اور ستائیس تاریخ کو ملک سے باہر ہوں گے۔ زرد عمامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ چندہ، دھندہ اور اس کا انجام

Read more

عمران خان کہیں نظر نہیں آ رہے، عوام الیکشن کی تیاری کریں: نواز شریف

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوام کے لیے پیغام دیا ہے کہ ’جسے پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا فضل الرحمٰن کے پیچھے چلے گا۔‘ نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ کشمیر اور ووٹ کو عزت دو کی آزادی ہے۔ یہ مارچ ایک ایسے نظام کے خلاف ہے

Read more

وفاقی وزیر نو رالحق کا مولانا فضل الرحمن سے رابطے کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر کو دھرنے سے متعلق معلومات فراہم کرنے ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نور الحق قادری کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج یا کل اس حوالے سے ایک اجلاس بلائیں گے اور اجلاس کے دوران سفارشات پر قریبی لوگوں سے مشاورت کریں گے۔ وفاقی وزیر نو رالحق کا مولانا

Read more

نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان 4 ہزار سے زائد بار فون رابطوں کا انکشاف

نمرتا ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت ہوقئی ہے اگرچہ طالبی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ نمرتا اور مہران ابڑو کے درمیان 4 ہزار سے زائد بار فون پر رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی طالبہ نمرتا اور ان کے قریبی دوست مہران ابڑو اور علی شان کے رابطوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے نمرتا ہلاکت کیس کی

Read more

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کر دیں

چیئرمین الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹریبونل نے اکبر ایس بابر کے دائر کردہ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو سکروٹنی کے لئے تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بچے بے نامی خریدار ہیں: اٹارنی جنرل

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے سے گریز کر رہے ہیں، ان کے بچے ان کے بے نامی دار ہیں۔ عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ بطور اٹارنی جنرل کونسل کی معاونت کرنا ان کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انور منصور

Read more

عمران کان کے پاس جیل میں ڈالنے کے لئے وزیروں کی کمی نہیں: حفیظ اللہ نیازی

تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جیلوں میں ڈالنے کیلئے وزیروں کی کمی نہیں ہے۔ قوم کو کیوں دھوکا دیا جا رہا ہے؟ پرویز خٹک کیس سمیت موجود ہیں اور اعظم سواتی بھی ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کو میں جانتا ہوں اور وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اگر وزیر اندر کرنے تھے تو بابر

Read more

مجھ سے موبائل فون برآمد ہونے کی کہانی جھوٹی نکلی، خود آئی جی جیل خانہ جات نے تردید کر دی: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ موبائل فون برآمد ہونے کی بات جھوٹی ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے موبائل فون برامد ہونے کا الزام عائد کیا، تردید بھی انہی کی جانب سے سامنے آ گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس غلط طریقے سے یہ

Read more