بھارتی جنتا سوچو اگر حافظ سعید پاکستان کا وزیر اعظم ہوتا

شاباش پاکستانی ووٹر! ہم کسی مذہبی جنونی اور دہشت گرد کو کبھی بھی ووٹ ڈال کر حکومت میں نہیں لائے۔ بدقسمتی سے دہشت گردی میں ہمارا گراف بہت اونچا چلا گیا ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے ہم عام پاکستانیوں کو دہشت گردی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان کے افسوس کے ساتھ یہ فکر بھی لاحق ہوتی ہے کہ ابھی اس واقعہ میں پاکستان کا نام آئے گا۔ دہشت گرد پاکستانی ہو گا یا اس نے کبھی پاکستان میں تربیت لی ہو گی۔ یا کسی بھی طریقے سے پاکستان کے دہشت گردی کے واقعہ کے لنک نکلنے کے امکانات تو رہتے ہیں۔ پچھلے دس بارہ سالوں میں پاکستان کے اندر بھی دہشت گردی کے ہزاروں واقعات ہو چکے ہیں اس لئے دہشت گردی میں ہمارا گراف اونچا تو ہے۔

Read more

سب کچھ ٹھیک ہونے کا حکومتی دعویٰ درست نہیں: خاتون کشمیری رہنما شہلا رشید

’جواہر لعل نہرو یونیورسٹی‘ کی اسٹوڈنٹ لیڈر اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی رہنما، شہلا رشید نے کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 370 کو ہٹا کر جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے حکومتی اقدام کو بھارتی عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا جائے گا۔ بقول ان کے ’’اس اقدام سے کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے، جس کا مداوا اسی صورت ہو سکتا ہے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کی جائے‘‘۔ انھوں نے یہ

Read more

کشمیر اور گلگت کو ملانے والا درہ شونٹھر ویرانے میں کیسے بدلا؟

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ”درہ“ شونٹھر میں کبھی خاصی چہل پہل ہوا کرتی تھی۔ مگر اب یہ علاقہ ویرانی کا منظر پیش کرتا ہے۔ تقسیم برصغیر سے قبل یہ ”درہ“ گلگت بلتستان کو وادی کشمیر سے ملاتا تھا اور مسافر شونٹھر پاس عبور کرنے کے لئے یہاں پڑاؤ ڈالتے تھے۔

مظفر آباد سے تقریباً 190 کلو میٹر فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع یہ ”درہ“ سطح سمندر سے 10,200 فٹ بلند ہے، جب کہ شونٹھر پاس پر اس کی بلندی ساڑھے چودہ ہزار فٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

Read more

پیرا گلائیڈنگ کا عالمی مقابلہ، آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ! 

رواں سال کو اگر آزاد کشمیر میں ٹورازم کے فروغ کا سال کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ آزاد کشمیر حکومت نے اس سال سیاحت کے فروغ کے لئے چند خصوصی اقدامات کیے ہیں۔  وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے سرکاری سطح پر ’ٹورازم پالیسی‘ کا اعلان کیا ہے۔  ٹور ازم پالیسی کے تحت آزاد کشمیر کے سیاحتی دلچسپی کے مقامات کی نشاندہی، سیاحتی

Read more

یہ لڑیں، وہ لڑیں! مٹ ہم رہے ہیں

26 اور 27 ؍ فروری کی پوری رات بھارت کے جنگی طیارے آسمان میں گشت لگارہے تھے، کشمیری قوم ان طیاروں کے غیر معمولی شور کے درمیان نیند سے محروم ہوکربے چینی اور بے آرامی کی کروٹیں بدل رہی تھی اور اٹکلیں لگا رہی تھی کہ کچھ اَشبھ ہونے والاہے کیونکہ کشمیری مزاجاًوطبعاً امن پسند ہیں۔ قبل ازیں کشمیر میں 14 فروری سے تناؤ اور تشویش کا ماحول گرم تھا اور خبریں یہ گشت کررہی تھیں کہ بھارت اور پاکستان میں جلد ہی جنگ ہونے والی ہیں، ایک ایسی جنگ جس کی کوکھ سے مسئلہ کشمیر ہمیشہ کے لئے حل برآمد ہوگا اور کشمیر ی عوام کو مشکلات و مصائب سے نجات ملے گی۔

Read more

کشمیریو ں کو بھی ملنے دو

پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے ہندوستان سے تعلقات کا اچھا آغاز کرنے کے لئے کرتار پور بارڈر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ”پاکستان انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور بارڈر کھول دے گا، جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیر گرو دوارہ دربار صاحب کے درشن کر سکیں گے۔ ‘ اس اعلان پر عملی اقدامات پاکستان

Read more