اصل کرپٹ کون؟

پاکستانی معاشرے میں حکومت، سیاست دانوں یا کچھ مخصوص محکموں اور افراد پر انگلی اٹھانا آسان ہے حالانکہ یہ انگلیاں اٹھانے والے بعض افراد خود بھی اپنی ذمہ داریوں اور معاملات میں کچھ نہ کچھ غلط کر رہے ہوتے ہیں۔ رمضان میں روزہ رکھ کر سر پر ٹوپی اور اونچی شلوار کے ساتھ مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے کے بعد ملاوٹ اور منافع خوری کرنے والا ایک عام آدمی بھی ہمارے کرپٹ معاشرے کا حصہ ہے۔ باقی گیارہ مہینوں

Read more

ہم بے حس کیوں ہیں؟

آج جو گلے میں خراش اور سانس کی نالی کے زخمی ہونے کا احساس ہوا تو خیال آیا ابھی کچھ ہی دن پہلے کی بات ہے اپنے دفتر یو فون ٹاور کی اوپر کی ایک منزل سے نیچے آتے ہوئے لفٹ میں ایک صاحب ملے تھے جو خود بھی اسی بلڈنگ کے کسی دفتر کے ملازم معلوم ہوتے تھے، وہ مستقل تھوک کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے کھانس رہے تھے، نہ ماسک پہننے کی توفیق ہوئی تھی اور نہ ہی منہ

Read more

مشکل کے ساتھ آسانی ہے لیکن توکل ضروری ہے

پریشان وہ نہیں جو پریشانیوں میں گھرا ہو بلکہ پریشان وہ ہے جو خود پر پریشانیوں کو طاری کر لیتا ہے۔ ہمارے ہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور ضروریات زندگی کا پورا نہ ہونا سفید پوش عوام کے لئے امتحان ہے۔ بہت سے افراد وقتی مشکلات کو برداشت نہیں کر پاتے ہیں اور آمدنی میں اضافے اور زندگی کو آسان بنانے کے لئے غلط راستے پر چل پڑتے ہیں۔ حال ہی کی بات ہے میں نے ایک ایپ کے

Read more

مرفی کا قانون اور کڈلن کا حل

مرفی کے قانون کے مطابق جس جگہ غلطی کا امکان ہو وہاں غلطی ضرور ہوتی ہے، دوسرے الفاظ میں جب ہم کسی چیز یا کام کے ہونے سے خوف رکھتے ہیں تو وہ ہو جاتا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اس بات کو کچھ روز مرہ کی مثالوں سے سمجھتے ہیں۔ ہم نے اکثر تجربہ کیا ہے کہ جب کار کی سروس کروائیں تو ہمیں بارش کا خطرہ رہتا ہے اور پھر اکثر بارش ہو بھی جاتی ہے۔ ہمارے ذہن

Read more

دانی ماں کہاں گئیں؟

بابا آج تو اچھا خواب دیکھ کر بھی مجھے بہت رونا آ رہا ہے، یہ الفاظ آٹھ سالہ ردا کے تھے جو اس نے صبح آنکھ کھلتے ہی اپنے بابا سے کہے اور پھر ان کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ کیا ہوا میری بیٹی کو، کیا دیکھ لیا خواب میں، ردا کے والد کا دل بیٹی کے آنسوؤں نے چیر دیا تھا۔ بابا میں نے دیکھا کہ دانی ماں واپس آ گئی ہیں لیکن وہ تو

Read more

جذبہ انسانیت پر کچھ باتیں

میرا ہر کالم یا بلاگ اپنے اندر کوئی نہ کوئی اصلاحی پیغام سموئے ہوتا ہے۔ ایک اچھے لکھاری کے لکھنے کا مقصد صرف اپنا دل ہلکا کرنا نہیں بلکہ ارد گرد نظر آنے والی خرابیوں اور برائیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کرنا ہوتا ہے۔ انسان اور معاشرہ خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہیں، اگر ہم ان کی لسٹ بنائیں اور پھر ہر خامی کو خوبی میں بدلنے کی کوشش کریں تو اس عمل کو اصلاح

Read more

نوکری، چمچہ گیری اور ترقی

تقریباً پندرہ سال پہلے کی بات ہے جب میں ایک ملٹی نیشنل ٹیلی کوم کمپنی کے سینٹرل ریجن میں ٹیم لیڈر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ میرے لائن مینجر قابلیت اور صلاحیت میں خاصے کم تھے اس لئے میری موجودگی سے خوف زدہ رہتے تھے اور میرے خلاف منصوبے بناتے رہتے تھے۔ وہ ایک قاری بھی تھے۔ اچانک سے ٹاپ مینیجمنٹ میں تبدیلیاں آئیں تو ایک دن میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ان کے نئے باس نے

Read more

خود کو مثالی بنائیں

گھر ہو یا سیاست کا میدان، کوئی محفل ہو یا دفتر، وجود کی خوبصورتی انسان کو مثالی بناتی ہے۔ جھوٹ جلسے میں بولا جائے یا گھر میں، جھوٹ ہی ہوتا ہے اور بد زبانی دفتر میں ہو یا سڑک پر وہ بری عادات میں ہی شمار ہوتی ہے۔ لالچ، بے ایمانی، نفرت، کینہ، حسد اور غیبت کے لئے بھی یہی اصول ہیں۔ بچے جب گھر میں ماں، باپ یا کسی اور بڑے کو آئیڈیل مانتے ہیں تو اس کی وجہ

Read more

‎ احساس مظلومیت اور اس کا علاج

مظلومیت کا احساس انسان کو کبھی خوش نہیں رہنے دیتا ہے۔ اس احساس کی دو وجوہات ہوتی ہیں، یا تو واقعی ظلم ہوا ہو یا پھر انسان غیر ضروری خواہشات اور امیدیں رکھے اور مایوسی کی صورت میں ہر وقت خود کو مظلوم سمجھنے لگے۔ احساس مظلومیت ایک ایسی کیفیت ہے جس کی شدت بعض دفعہ ناقابل تلافی نقصانات سے دوچار کر دیتی ہے۔ آپ کے آس پاس کوئی اپنا اس حالت میں نظر آئے تو ابتداء میں ہی سنبھالنے

Read more

اعتماد کیسے بڑھائیں؟

ہمارے تعلیمی نظام کی ایک بڑی خرابی ہے کہ یہ ہمیں نوکری کے لئے تو تیار کرتا ہے لیکن شخصیت بنانے میں مدد نہیں کرتا ہے۔ تعلیم کا مقصد صرف کیریئر بنانا نہیں بلکہ کردار سازی اور اخلاقی تربیت بھی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ شخص کو پتا ہونا چاہیے کہ زندگی کا اصل مقصد کیا ہے، وہ جانتا ہو کہ دولت صرف پیسہ نہیں ہے، دولت وہ ہمدردی کا جذبہ بھی ہے جو دوسرے انسان کے لئے ہو۔ حق وہ

Read more

پڑھے اور سوچے بغیر بات نہ پھیلائیں

ہم میں سے زیادہ تر لوگ واٹس ایپ کے کسی نہ کسی گروپ کے ممبر ہیں چاہے دفتر کی طرف سے بنایا ہوا گروپ ہو، دوستوں نے بنایا ہو یا پھر فیملی کا واٹس ایپ گروپ ہو۔ اکثر ہم غیر سرکاری گروپس میں کوئی نہ کوئی تعلیم یافتہ نابلد بھی دیکھتے ہیں جو بغیر تصدیق خود تک آنے والے ہر میسیج کو دوسروں تک پہنچا دیتا ہے۔ بعض لوگوں کو کسی کے غم یا خوشی سے سروکار نہیں ہوتا ہے،

Read more

ایک کہانی اور انسانیت کا درس

یہ ستمبر کی ایک دوپہر تھی، شرمین پھپھو کو سانس لینے میں دشواری سی محسوس ہونے لگی، اکلوتا بیٹا بیرون ملک مقیم اور پاکستان آنے سے قاصر تھا، اس لئے انہوں نے بے انتہا محبت کرنے والی بھتیجی رخشندہ کو فوری اطلاع دی جو خود بھی ایک ڈاکٹر تھی۔ بہزاد آپ فوراً شرمین پھپھو کے گھر آ جائیں میرا دل گھبرا رہا ہے، ان کی آکسیجن سیچوریشن کم ہو رہی ہے، رخشندہ نے اپنی پھپھو کے گھر پہنچ کر شوہر

Read more

خواتین کو با اختیار بنائیں

ویمن امپاورمنٹ یا خواتین کو با اختیار بنانا در اصل اعتماد، اختیار اور مساوی حقوق دینے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال اور قدر و قیمت کو نمایاں کرنا بھی ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو خواتین کے معاشی، سماجی، سیاسی اور زندگی کے دیگر پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ اگر آئین، قانون اور اخلاقیات کے مطابق ضروریات، ذمہ داریوں اور معمول کے کاموں کی انجام دہی کے لئے آپ کو اپنے عمل اور فیصلے میں

Read more

حقوق والدین کو نظر انداز نہ کریں

آج کا موضوع حقوق والدین کے ساتھ ساتھ وہ محبت ہے جو ماں اور باپ اولاد سے کرتے ہیں، غیر مشروط اور بے لوث۔ بہت سی اولادیں ایسی ہیں جو وقت پر قدر نہیں کرتی ہیں اور انہیں احساس اس وقت ہوتا ہے جب ماں باپ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں، کچھ ایسی بھی ہیں جن کی بے حسی تاحیات قائم رہتی ہے اور وہ لوگ اکثر اوقات مکافات عمل کو بھی آزمائش گردانتے ہیں۔ ایک ماں کو میں

Read more

جشن آزادی منائیں لیکن احترام اور ذمہ داری کے ساتھ

ہر محب وطن پاکستانی پاکستان سے دل و جان سے پیار کرتا ہے۔ یہ ایسا پیار ہے جس کے درمیان شخصی اختلاف کو کبھی حائل نہیں ہونا چاہئے اور نہ کوئی ایسا عمل کیا جائے جس سے ملک دشمنوں کو تسکین ملے۔ کوئی بھی دن منانے کی دو وجوہات ہوتی ہیں، ایک اس موقع کو یاد رکھنا اور دوسرا اس خاص دن کے مقصد اور پیغام کو سمجھنا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لبرٹی چوک پر جشن آزادی کے موقع

Read more

عشق رسول (ص) پر گفتگو

ایک لکھاری کی تحریر اس کے مشاہدے، معلومات اور احساسات پر مبنی ہوتی ہے۔ کبھی کسی موضوع پر غور و فکر کے بعد لکھا جاتا ہے اور کبھی کوئی عنوان اچانک ذہن میں آ جاتا ہے۔ اگر بشر کے کسی عمل سے تکلیف محسوس ہو، سوتے میں آنکھ کھلے اور کوئی خیال آئے، یا جاگتے میں سوتا ہوا کوئی نظر آجائے تو پھر ہاتھ لکھنے سے اس وقت رکتا ہے جب سوچ اور مشاہدات تحریر کی شکل میں ڈھل چکے

Read more

پسندیدہ شخصیت کیسے بنیں؟

ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسروں کے لئے پسندیدہ شخصیت بنا جائے خواہ ہم کسی کی آستین کا سانپ ہوں یا آدمیت ہی اٹھ چکی ہو، ہر کوئی بغیر اچھا بنے اچھا کہلانا چاہتا ہے۔ اچھا انسان کون ہوتا ہے، اس پر گفتگو کر لیتے ہیں۔ اچھا انسان وہ ہے جو حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھے، جس کا اخلاق اچھا ہو، ہر کسی کو اس کا حق دے اور زیادتی نہ کرے۔

Read more

کرسی کی جنگ اچھی نہیں

پچھلے سال کی بات ہے جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے اتحادی اور اس وقت مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ان سے ملاقات کے لئے لاہور آئے تھے اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا تھا جبکہ پرویز الہی اپنے بیٹے کے ساتھ سامنے والی کرسیوں پر بیٹھے تھے۔ کچھ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تھا کہ پبلک آفس ہولڈر نہ ہوتے ہوئے

Read more

پلاسٹک کی آلودگی اور پہلا قدم

تین جولائی کو دنیا بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں سے آزادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس کا مقصد پوری دنیا کو پلاسٹک کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔ پلاسٹک زندگی اور ماحول دونوں کے لئے شدید نقصان دہ ہے جس کا استعمال موجودہ دور میں ہر شعبے میں بہت بڑھ گیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً پانچ سو بلین پلاسٹک کے تھیلے استعمال ہوتے ہیں اور پاکستان میں یہ تعداد تقریباً ساٹھ ارب

Read more

غصہ اور بدلے کی آگ

غصہ انسان کے اندر موجود ایسا جذبہ اور احساس ہے جس سے رنجش، خفگی اور ناپسندیدگی کا پتا چلتا ہے۔ غصے کا ہونا ایک حقیقت اور نارمل بات ہے لیکن اس کا بے قابو ہو جانا پریشان کن ہے جو ضبط کی غیر موجودگی کا بتاتا ہے۔ غصہ قابو میں رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے کیونکہ اس کا دورانیہ جتنا زیادہ ہو گا، نقصان بھی اتنا ہی شدید ہو گا۔ جب غصہ بے قابو ہو جائے تو بدلے کی آگ

Read more

یادیں پیچھا نہیں چھوڑتیں

یادیں انسان کی ملکیت ہوتی ہیں جنہیں نہ کوئی چھین سکتا ہے اور نہ ہی خود سے جدا کیا جا سکتا ہے خواہ وہ حسین ہوں یا تکلیف دہ۔ عموماً کہا جاتا ہے کہ بچپن کی یادیں خوبصورت ہوتی ہیں کیونکہ غم سے ابھی تعارف نہیں ہوا ہوتا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں ہے کیونکہ دنیا میں میرے دوست پومی جیسے لوگ بھی ہیں جو اللہ کو اتنے پسند آ جاتے ہیں کہ بار بار آزمائے جاتے ہیں۔ یہ اللہ

Read more

عیدالاضحٰی پر مہنگائی اور ہماری شاہ خرچی

ایک طرف مہنگائی میں اضافہ اور غریب کا مزید غریب ہونا تو دوسری طرف عید الاضحیٰ کے لئے مہنگے مہنگے جانوروں کی خریداری جاری ہے۔ کوئی لاکھوں خرچ کرنے کے لئے تیار ہے اور کوئی مرغی کی قربانی کا فتویٰ‌ مانگ رہا ہے۔ مذہبی تہوار کو باقی معاملات کی طرح دکھاوا بنا دیا گیا ہے۔ موجودہ ملکی معاشی صورتحال نے عوام کے لئے مشکلات میں بہت اضافہ کیا ہے۔ جہاں امیر اپنا معیار زندگی ابھی بھی بہتر کرنے میں لگا

Read more

مری کا سفر

کچھ دن پہلے فیملی کے ساتھ مری جانے کا ارادہ کیا تو خیال آیا کہ کار کی مخصوص کلو میٹرز کے بعد والی سروس کا وقت بھی آ گیا ہے، لہذا جانے سے پہلے کروا لینی چاہیے۔ جمعہ کا دن تھا، نماز کے وقفے کا خیال کرتے ہوئے صبح صبح کار کمپنی کی مقرر کردہ ورک شاپ پر پہنچ گیا، ہمیشہ کی طرح اچھے اخلاق کے ساتھ استقبال کیا گیا اور خرچے کا اندازہ بھی پہلے سے دے دیا گیا۔

Read more

ماں کی جپھی اور مامتا

ماں کے موضوع پر میں نے بہت لکھا ہے۔ مامتا کی قدر اور قیمت کا صحیح اندازہ وہی کر سکتا ہے جو محروم ہے۔ پیار کہتے ہیں کسے اور مامتا کیا چیز ہے کوئی ان بچوں سے پوچھے جن کی مر جاتی ہے ماں جو ماں سے محبت کرتا ہے اور حقیقی معنوں میں ماں کے مقام کو سمجھتا ہے اسے عورت کا مقام سمجھانے کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔ ایسا انسان عورت کا حق مارنے والوں میں سے نہیں

Read more

میں سیاست پر کیوں نہیں لکھتا؟

ایک دوست نے مجھ سے پوچھا کہ میں سیاست پر کیوں نہیں لکھتا ہوں اور زیادہ تر تحریریں معاشرتی مسائل پر کیوں ہوتی ہیں۔ اس کا جواب آپ سب کو بھی بتا دیتا ہوں۔ اگر معاشرے میں سدھار آجائے تو سیاست پر بھی مثبت اثرات ہوں گے۔ معاشرتی مسائل پر لکھنا معاشرے کی اصلاح کے لئے میری ایک ادنٰی سی کوشش ہوتی ہے، یقینی طور پر یہ کسی فرد واحد کے لیے ممکن نہیں لیکن اپنے حصے کی شمع ہر

Read more

محرومی اور ایک کہانی

محرومی کی اقسام کا موازنہ نعمتوں کی تعداد سے کیا جا سکتا ہے کیونکہ کسی نعمت کا نہ ہونا محرومی ہے اور اگر کوئی محرومی نہیں ہے تو اس کی جگہ کوئی نعمت ہے۔ محرومی بظاہر تو دکھ اور تکلیف کا سبب ہے لیکن حقیقت کی آنکھ سے دیکھا جائے تو یہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، صبر، دعا اور شکر کے ذریعے جو بلا شبہ ایک عظیم نعمت ہے۔ کہتے ہیں کہ ماں اولاد

Read more

سوچ کا غریب

دل کا چھوٹا، محدود عقل، مال اور عارضی دنیا سے عشق، اپنی ’میں‘ کا پجاری، دل کا خالی، احساس کمتری اور بے حسی میں مبتلا آدمی یقیناً قابل ترس ہے۔ بہت سارے لوگ اسی معاشرے کا حصہ ہیں جو دولتمند ہونے کے باوجود سوچ کے غریب دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے لیے ہر شے کو ناپنے کا پیمانہ ہی مال و دولت ہوتا ہے اور خود کبھی مطمئن نہیں ہوتے۔ اللہ کی نعمتوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں، نہ حلال

Read more

پیریڈولیا کیا ہے؟

کسی عام یا اہم تصویر یا چیز میں کوئی خاص یا جانا پہچانا چہرہ یا شکل نظر آنا پیریڈولیا کہلاتا ہے۔ یہ دراصل بے ترتیب شکلوں میں سے بالترتیب شکل بنا لینا ہے۔ ہمیں بالٹی، نلکے، وائپر، درخت، دیوار، پہاڑ، چٹان، فرنیچر اور بے شمار چیزوں میں سے چہرے یا شکلیں نظر آنے لگتے ہیں۔ روٹی یا ڈبل روٹی کے سلائیس میں کوئی شکل بنی ہوئی نظر آنا بھی عام ہے۔ خلا سے آنے والی تصویروں میں چہرے نظر آنا

Read more

شر اور ڈر

فتنہ، فساد، برائی یا گناہ، شر کہلاتے ہیں۔ آدمی دراصل نیکی اور شر کا مجموعہ ہے، جب نیکی کا غلبہ ہو تو فرشتہ صفت یا نیک سیرت ہے اور جب شر غالب آ جائے تو شیطان جیسا بن جاتا ہے۔ انسانیت کی موجودگی آدمی اور انسان کا فرق بتاتی ہے۔ بس کہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا بعض افراد کہتے ہیں ملک کی تباہی کے ذمہ دار سیاست دان ہیں، کچھ

Read more

درگزر کرنا سیکھیں

دفتر سے گھر آئے ابھی کم وقت ہوا تھا اور انتیسویں افطاری کا وقت بھی قریب تھا لیکن ایک تازہ اور بہت تکلیف دہ خبر نے مجبور کیا کہ یہ مضمون فوری لکھا جائے، ورنہ عموماً اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے رات کے وقت کا انتخاب اور استعمال کرتا ہوں۔ پہلے خبر پڑھ لیتے ہیں، پھر کچھ دل کی باتیں کر لیں گے۔ ایک نیوز چینل کے مطابق گوجرانوالہ کے بازار میں معمولی جھگڑے پر باپ اور بیٹے

Read more

سنسنی خیز خبریں اور ہیجان خیز اشتہارات

ایک زمانے میں سہولیات ناپید اور ذرائع محدود تھے، ڈیجیٹل دنیا کی دستیابی کم یا پھر نہ ہونے کی وجہ سے دوپہر کے بیشتر اخبارات سنسنی اور فحاشی پھیلانے کا کردار بخوبی نبھاتے تھے۔ جھوٹ پر مبنی خبریں بہت بڑے فونٹ سائز میں ان اخبارات میں چھاپی جاتی تھیں اور چوک پر فروخت کرتے افراد خبروں کو نمایاں کر کے لہراتے نظر آیا کرتے تھے، بعد میں اکثر کی تردید بھی آجاتی تھی یا خبر کے آخر میں تردید مل

Read more

خود غرض کون؟

اگر میں آپ سے پوچھوں کیا آپ خود غرض ہیں تو یقینی طور پر آپ کا جواب ہو گا ہر گز نہیں، اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں بھی یہی کہوں گا۔ اگر ہم سب بے لوث ہیں تو خود غرض کون ہے، آئیے اس کا جواب ڈھونڈتے ہیں، لیکن سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ خود غرضی ہوتی کیا ہے جس کو اپنا کر میں یا آپ خود غرض کہلاتے ہیں۔ اپنی ذات کے آگے کوئی اور

Read more

رمضان کا پیغام اور ہمارا اسراف

خوراک، پانی، مال اور اللہ کی کسی بھی نعمت کے استعمال میں حد سے تجاوز کرنا، میانہ روی کو چھوڑ دینا یا فضول خرچی کرنا اسراف کہلاتا ہے۔ ہمیں اسراف اور کنجوسی دونوں سے بچتے ہوئے توازن اور اعتدال کو قائم رکھنے کا حکم ہے۔ اگر ہم اپنے اخراجات اور اشیاء کا استعمال ضرورت کی جگہ، مناسب مقدار یا تعداد میں، صحیح وقت کا خیال رکھتے ہوئے کریں تو اسراف اور کنجوسی دونوں سے دامن بچا سکتے ہیں۔ اور کھاؤ

Read more

قلم بولتا ہے

ایک لکھاری جب کچھ دیکھتا ہے تو غور و فکر کرتا ہے، مسائل کی نشاندہی کرتا ہے، حل تلاش کرتا ہے اور اظہار کے لئے تحریر کو ذریعہ بناتا ہے، اس کا قلم مستقل بولتا ہے۔ ضروری یہ ہے کہ قلم سچ لکھے، ایسا سچ جو معاشرے میں بہتری لائے، فساد برپا نہ کرے اور الفاظ کا استعمال بھی تعمیری ہونا چاہیے۔ یہ ذمہ داری بہت بڑی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ کچھ قلمکار ایسے بھی ہیں جو اس

Read more

بہتری کی کوشش کریں

حال ہی میں مہینے بھر کا راشن خریدنے ڈیپارٹمنٹل سٹور جانا ہوا۔ خریداری ختم ہوئی تو کاؤنٹر والے صاحب نے پوچھا بیگ چاہیے، اب نہیں کہہ سکتے تھے کہ ہزاروں کا سودا ہاتھ میں لے جائیں گے، سو کپڑے کا تھیلا خریدنا پڑا جو پچپن روپے کا تھا۔ افسوس اس وقت ہوا جب پیسوں سے خریدے گئے کپڑے کے تھیلے کے اوپر سٹور کا اشتہار دیکھا۔ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ناصرف خریداری کے پیسے دیں بلکہ اشتہار

Read more

منافق بظاہر کیوں کامیاب لگتا ہے؟

روزمرہ زندگی میں ہمارا بہت سارے منافقین سے واسطہ پڑتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جو دنیا کے سامنے نیکی اور شرافت کے لبادے میں نظر آئیں گے اور تنہائی میں شر کے منصوبے بنائیں گے، آپ کو ایسی نصیحتیں کرتے ملیں گے جن پر خود کبھی عمل نہیں کیا ہو گا۔ ان کے دعوے جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہوتے ہیں۔ انا پرستی کا منافقت سے قریبی تعلق ہے۔ اپنی غلط سوچ، ذات اور شخصیت کو اس حد تک

Read more

مکافات عمل سے بچنا ناممکن

دنیا میں کیے جانے والے ہر عمل کا بدلہ ضرور ملتا ہے، اس کو ہم مکافات عمل کہتے ہیں۔ آپ نیکی اور اچھائی کریں گے تو بدلے میں اللہ کی طرف سے بھلائی یا اجر پا لیں گے، کسی کے ساتھ ظلم یا زیادتی کریں گے تو سزا بھی یقینی ہے۔ گناہ کی سزا اور نیکی کا بدلہ اس دنیا میں تو ملتے ہی ہیں، آخرت کے لئے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تو

Read more

اپنے وقار اور عزت نفس کی حفاظت کریں

دو اکتوبر بائیس کی رات پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں مار کھاتا دیکھا تو خیال آیا کہ عزت اور وقار کے موضوع پر لکھا جائے اور اس بات کو سمجھا جائے کہ شکست اور ناکامی میں بھی وقار اور عزت کا ساتھ ہونا کتنا اہم ہوتا ہے۔ ”دی اولڈ مین اینڈ دی سی“ ناول ہم میں سے اکثر نے پڑھا ہو گا جس میں رائٹر ہیمنگ وے نے قارئین کے لئے بہت سارے پیغامات میں سے ایک پیغام

Read more

مطالعہ کتب ضروری ہے

مطالعہ زندگی میں کتنا اہم ہے، ہم میں سے اکثر لوگ غور نہیں کرتے۔ اگر مطالعہ اور عمل یا مشق میں سے کسی ایک کو ختم کر دیا جائے تو سیکھنے اور جاننے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ جس طرح کچھ سیکھنے کے لئے پڑھنا اور تجربات سے گزرنا اہم ہے اسی طرح سیکھے اور جانے بغیر دنیا کو نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔ میں نے یہ مضمون انگریزی میں لکھنا شروع کیا تھا لیکن بعد میں ارادہ یہ

Read more

کہیں آپ مغرور تو نہیں ؟

میرا مشورہ یاد رکھیں، اگر گھر کا نوکر یا مالی آپ کو سلام کرے تو جواب نہیں دینا کیونکہ ان کے سلام کا جواب دینے کا مطلب ہے کہ آپ یا تو مالی بن گئے ہیں یا نوکر، اگر نہیں بنے تو بس بننے والے ہیں، یا پھر آپ کے عزت دار خاندان کے ماضی پر غربت کی مہر ثبت ہو نے والی ہے۔ گھر کے مرد یا خاتون باورچی کو اگر سلام کا جواب دینا بھی ہو تو صرف

Read more

انسان وی آئی پی کب ہوتا ہے؟

پیدائش، شادی اور موت۔ اس عارضی دنیا میں ہر انسان کے لئے تین ایسے مواقع آتے ہیں جب اس کو خودبخود وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو جاتا ہے اور اس کے لئے نہ امیر ہونا ضروری ہے نہ کسی اعلیٰ عہدے پر فائز ہونا، نہ وزارت کا سرور چاہیے اور نہ خاندان کا غرور۔ سوال یہ ہے کہ ایسی اہمیت کا فائدہ کیا ہے جب انسان اپنی پیدائش پر جشن خود نہ منا سکے، شادی کے پروٹوکول کا

Read more

کتاب زندگی اور ماضی کی یادیں

ہماری پیدائش سے پہلے کے زمانے میں یادیں بلیک اینڈ وہائٹ تصویروں میں محفوظ ہوا کرتی تھیں۔ اپنا کوئی محبوب رشتہ زندگی میں یا موت کے بعد دور جائے اور اس کی یاد ستائے تو ایلبم کھول کر اس کی تصویر کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھ لیا جاتا تھا۔ وہ وقت تھا ہمارے دادا دادی، نانا نانی اور ان کے والدین کا ۔ ہماری والدہ کو بھی اس دنیا میں وقت بہت ہی کم ملا تھا، اٹھائیس کی تھیں تو

Read more

غم میں شکرگزاری

جب کوئی اپنا چھوڑ جائے تو بہت تکلیف ہوتی ہے، نیند روٹھ جاتی ہے، اداسی چھا جاتی ہے، بھوک اپنا احساس کھو دیتی ہے، اور پرانے غم بھی تازہ ہو جاتے ہیں۔ کوئی خوشی کی خبر ملے تو سب سے پہلے اپنوں کا خیال آتا ہے، جو پلٹ گئے، جو بچھڑ گئے، وقتی طور پر ہم بھول جاتے ہیں کہ اب وہ ہم میں نہیں، دل کرتا ہے کہ خوشی کی خبر انہیں سنائیں، ان کو دیکھیں، باتیں کریں، پھر

Read more

سوتیلا رشتہ اور سوتیلا پن

”سوتیلا“ ایک ایسا لفظ ہے جس کا ذکر ہوتے ہی سب سے پہلے جس رشتے کا خیال آتا ہے وہ سوتیلی ماں اور سوتیلی اولاد کا ہے، حالانکہ سوتیلا باپ بھی ان بچوں کے لئے ایک تلخ حقیقت ہے جو اس کا سامنا کر رہے ہوں۔ سوتیلی ماں کا سب سے پہلے ذہن میں آنا اس لئے ہے کہ ماں کا رشتہ مامتا، قربانی اور محبت سے بھرپور ہوتا ہے جس میں شراکت کو قبول کرنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

Read more

خاموشی

خاموشی آخر کیا ہے؟ کس کس قسم کی ہوتی ہے؟ فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟ یہ بات چیت ہم ابھی کریں گے۔ آواز یا گفتگو کی غیر موجودگی کو خاموشی کہا جاتا ہے، انسان کی خاموشی اختیاری بھی ہوتی ہے اور حادثاتی بھی۔ اس کی وجوہات غم، اداسی، ناراضگی، فکر، پچھتاوا، غصہ، خدشات، عدم دلچسپی، نفرت، احتیاط، مصلحت وغیرہ ہیں۔ کبھی کبھی جان بوجھ کر ایسے موقع پر بھی خاموش رہا جاتا ہے جب کسی بات کو خفیہ رکھ کر

Read more

ہر عورت ایک بیٹی ہے

اسلام وہ واحد دین ہے جس نے نہ صرف عورت کو وہ حق دیا جس سے جاہلیت کے دور میں محروم رکھا گیا تھا بلکہ قدرومنزلت عطا کی اور برتری کا معیار پرہیزگاری کو قرار دیا۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: بیشک تم میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ محترم وہی ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے زمانہ جاہلیت میں بیٹی کو بوجھ سمجھا جاتا تھا، یہاں تک کہ اس کو زندہ دفنا دیا جاتا تھا: حالانکہ جب ان میں

Read more

ڈے ژا وو: ایک حقیقت

کبھی کسی نئی جگہ پر ایسا احساس ہونا کہ یہ جگہ پہلے سے دیکھی ہوئی ہے، کسی شخص سے پہلی دفعہ ملتے ہوئے ایسا لگنا جیسے پہلے بھی اس سے مل چکے ہیں یا کبھی رونما ہونے والے واقعات کو دیکھ کر یوں لگنا جیسے یہ سب پہلے ہو چکا ہے، ڈے ژا وو کہلاتا ہے۔ بقول شاعر نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے آج ہم ڈے ژا

Read more

زندہ کو تکلیف اور مردہ کی تعریف

ہمارے معاشرے میں زندہ کو اذیت اور مردہ کو محبت دینے کا رواج ہے۔ بہت سے ماں باپ اولاد کے ہاتھوں زندگی میں تکلیف اٹھاتے ہیں، جب موت آ جائے تو وہی بچے جنازے پر آنسو بہاتے ہیں اور دفنانے کے بعد تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں۔ بہت سے بھائی بہن ہمیشہ لڑتے جھگڑتے دیکھے گئے ہیں، ان میں سے جو مظلوم ہوتا ہے وہ الفاظ کے تیروں کا مستقل سامنا کرتا ہے، تکلیف برداشت کرتا ہے اور

Read more

نوکری میں پسندیدہ کون

کچھ عرصہ پہلے ہم ایک مضمون میں دفتر کی سیاست پر مختصر سی گفتگو کر چکے ہیں۔ آج ہم بات کریں گے کہ دفاتر میں پسند اور ناپسند کا تصور کیا ہے اور بے جا طرف داری کیوں کی جاتی ہے۔ دراصل بغیر وجہ کی جانے والی طرف داری یا جانب داری کا تعلق کارکردگی سے نہیں ہوتا ہے۔ اچھے سے اچھے اور بڑے سے بڑے ادارے میں چلے جائیں، آپ کو پسندیدہ افراد تلاش نہیں کرنے پڑیں گے اور

Read more

ہمارا عشق: پاکستان اور افواج پاکستان

کسی بھی ملک کی فوج عوام کا اعتماد، اور ملکی سلامتی کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ پاکستانی فوج ہمارا وہ ادارہ ہے جس کا نام ہمیشہ عزت سے لیا جاتا ہے، ایک فوجی جوان کو دیکھ کر بچے محبت سے ہاتھ ہلاتے ہیں، قریب ہوں تو ہاتھ ملاتے ہیں۔ ہر جوان اور ہر بزرگ کی نظر میں فوجی بھائیوں کے لئے بہت احترام پایا جاتا ہے۔ یہ وہ عزت ہے جو ایک عزت دار معاشرے میں سرحدوں کے محافظوں کو

Read more

گوگل کی دنیا اور ہم سب

نیم حکیم کو خطرہ جان کہتے ہیں کیوں کہ مختصر علم میں نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس کی جدید دور کی مثال گوگل ڈاکٹر کی شکل میں ملتی ہے۔ کسی جاننے والے کی بیماری کا پتا چلے تو سب سے پہلے ہم گوگل کھولتے ہیں۔ تیمارداری بعد میں کرتے ہیں، مشوروں کی کتاب پہلے تیار کرتے ہیں اور پھر ملنے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر کسی مریض کو کوئی مشورہ یا دوائی دے تو مریض کو یقین نہیں آتا جب تک

Read more

یوم پاکستان، رمضان اور ہم

عاشق کو پاکستان سے عشق تھا۔ یوم آزادی اور یوم پاکستان پر گھر پر جھنڈا لگاتا تھا، اپنے ملک سے اظہار محبت کا اس سے شاندار طریقہ اور کیا ہو سکتا تھا۔ 23 مارچ والی اسلام آباد کی پریڈ کی ایک بھی ریہرسل ایسی نہیں تھی جس میں اڑتے ہوئے جہاز نہ اس نے گنے ہوں، سگریٹ کے دھوئیں اور جہاز کے دھوئیں میں مماثلت ڈھونڈتا تھا، بلکہ اپنے گھر کی چھت پر بچوں سے پریڈ بھی کرواتا تھا تاکہ

Read more

دفتری سیاست: اپنے ادارے سے مخلص رہیں

سیاست دراصل کسی ملک کے انتظامی امور کو سنبھالنا ہے۔ فساد کو دور کرنا، معاشرے کو پرامن بنانا اور اصلاح کے لئے کام کرنا حقیقی سیاست ہے۔ پاکستانی معاشرے میں لفظ سیاست ذہن میں آتے ہی بے ایمانی، زیادتی، جھوٹ اور دھوکہ دہی کا خیال آتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک اور معاشرے میں سیاست کا عملی طور پر اچھے مقاصد کے لئے کم جب کہ حق تلفی، قبضہ، ناجائز اختیارات، ذاتی مفادات کو ترجیح اور

Read more

حق سب کو چاہیے، آئیں مارچ کریں

جب حقوق اور زیادتی پر غور کیا جائے تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہر انسان کے اندر اس کی مظلومیت کی کوئی نہ کوئی کہانی موجود ہے، کسی نہ کسی موقع پر اپنا حق کھو بیٹھنے کا غم ہے، مرد ہو یا عورت، جوان ہو یا بوڑھا، یا پھر بچہ، حق سب کو چاہیے اور مظلوم ہونے کے دعوے دار تو سب ہیں۔ کبھی عورت مرد کے ظلم کا شکار ملے گی، کہیں مرد عورتوں کی سیاست میں پس

Read more

نکاح اور شادی شدہ کنوارے

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ نکاح کے ذریعے مرد اور عورت کے باہمی تعلق اور رشتہ قائم ہونے کا نام شادی ہے جبکہ غیر شادی شدہ افراد کنوارے کہلاتے ہیں۔ یہ شادی شدہ کنوارے کون ہیں، اس پر ہم بات کریں گے لیکن پہلے کچھ اور ضروری گفتگو کر لیتے ہیں تاکہ نہ صرف سمجھنا آسان ہو بلکہ سوچ، کردار اور عمل میں بھی بہتری لائی جا سکے۔ اسلام میں نکاح کے فوائد اور مقاصد، گناہ اور بے راہ

Read more

فن تحریر اور قلم کی طاقت

قلم ایک صاحب قلم کا طاقتور ہتھیار ہے، ایک لکھاری علم، تجربات، سوچ، جذبات، مشاہدات، احساسات، مہارت اور تخلیقی صلاحیت کے ذریعے اپنا پیغام قارئین تک پہنچاتا ہے۔ جس طرح مصوری کو تصویری زبان کہا جاتا ہے اسی طرح تحریر کو الفاظ کی زبان کہا جاتا ہے۔ کسی بھی تحریر کی خوبصورتی اور پرتاثیر ہونے کا انحصار الفاظ کے انتخاب اور ان کے استعمال پر ہوتا ہے۔ ایک اچھا قلمکار قارئین کے ذہنی معیار کو سامنے رکھتا ہے جن سے

Read more

دوہرا معیار: خود احتسابی کیجئے

ایک شخص نے اپنے سکول ٹیچر کو سڑک پر کھڑے چاٹ کھاتے ہوئے دیکھا تو بہت حیران ہوا کہ کیسے استاد ہیں جو بغیر شرم اور لحاظ کے سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر کھا رہے ہیں۔ شام کے وقت اس کی نئی نویلی دلہن نے اپنے سرتاج سے چاٹ کھانے کی فرمائش کی، شوہر محبت کرنے والا تھا، فوری طور پر لے گیا اور دونوں نے مزے سے چاٹ کھائی، ریڑھی بھی ایک، سڑک بھی ایک، بس معیار دوہرا۔

Read more

کوئی گناہ معمولی نہیں ہوتا

  ہمارے معاشرے میں کچھ برائیاں اور گناہ ایسے ہیں جن کو غلط سمجھا ہی نہیں جاتا ہے، بلکہ جس اعتماد کے ساتھ کیے جاتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ثواب کی نیت سے ہو رہے ہیں، ماضی میں سنتے تھے کہ دروازے پر کوئی آئے تو کچھ بچے کہہ دیتے تھے کہ ابو گھر پر نہیں کیونکہ فرمانبردار بچے جو تھے، جھوٹ کی تربیت بچپن سے ہو رہی تھی۔ جب سکول میں ہوم ورک کا پوچھا جاتا تھا تو

Read more

انسان کو بوڑھا ہونے دیں مگر انسانیت کو ضعیف نہیں

اللہ کی تمام مخلوقات میں سب سے افضل، جسے اشرف المخلوقات کہا گیا ہے، اگر گرنے پر آئے تو درندہ بن جائے اور مقصد حیات کو پا لے تو ولی کہلائے، جس کے مقام کو حالی صاحب نے بہت خوبصورتی سے بیان فرمایا ہے : فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ دراصل ہر چلتا پھرتا وجود آدمی تو ہے لیکن انسان نہیں، انسان ہونا ایک اعزاز ہے جس کے لئے شرط ہے

Read more

چالاکی سے باز رہیے

چالاکی دراصل بے وقوفی کا اظہار ہے۔ عقلمند اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان کے ساتھ ذہانت کا لفظ موزوں ہوتا ہے جس میں منفی سوچ اور بے وقوفی کی آمیزش نہ ہو، اس لیے چالاکی کو منفی سوچ اور منفی عمل کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ جب ہماری سوچ کو چالاکی کا لباس پہن کر جھوٹ، نفرت، منافقت، حسد، خود غرضی اور لالچ گھیر لیتے ہیں تو ہماری سوچنے سمجھنے اور پرکھنے کی صلاحیت ماؤف ہو جاتی ہے۔ اسی

Read more