انگریز دور کی بنی قدیمی کینال کالونی کوٹ ادو کو بخش دیں

تقسیم سے پہلے کی اگر دو خوشگوار چیزیں ہیں تو وہ ریلوے اور انہار کا نظام ہے اور شومئی قسمت پاکستان بننے کے بعد دونوں کی حالت دگرگوں ہے۔ کینال ریسٹ ہاؤسز تاریخی ورثہ تھے اگر انہیں سنبھال کر رکھا جاتا مگر آج کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اک ایسی ہی تاریخی کالونی کوٹ ادو میں موجود ہے مگر وائے افسوس انگریز دور کی بنی کینال کالونی کے مکین بے گھر ہونے پہ مجبور کیے جا رہے ہیں۔ جب

Read more

ایک غیر مقبول بیانیہ

اک ویڈیو وائرل ہوتی ہے جس میں اک سفید داڑھی والے بزرگ کو ایس ایچ او صاحب پیٹ رہے ہیں۔ سب کو یہ ظلم لگا افسران بالا کو بھی اس لیے انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے ایس ایچ او نیو ملتان شفیق لنگاہ کو پابند سلاسل کر دیا۔ یہ خبر کا ایک رخ ہے جو سب کے سامنے ہے جبکہ دوسرا رخ یہ ہے کہ اس ملک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پہ

Read more

ڈاکٹر امجد ثاقب کا اخوت

حال ہی میں کوٹ ادو میں ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کے ادارے اخوت کی اک میٹنگ اٹینڈ کرنے کا موقع ملا۔ میرے ساتھ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دو دو امتحانات پاس کر کے آنے والے مستقبل کے دو افسران بھی ساتھ تھے۔ اسد شاہ نامی نوجوان نے تفصیل اور دلچسپ پیرائے میں اخوت کی پالیسی ان کے منصوبہ جات ان کی گزشتہ کارکردگی کے متعلق بریف کیا۔ میرے ساتھ مستقبل کے افسران بھی اخوت اور اس کے ویژن سے

Read more

معذرت کے ساتھ معروضات

قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے مایوس کیا۔ جب ان کے خلاف ریفرنس لایا گیا تو اک کالم لکھا تھا جس میں ان کے بولڈ فیصلوں کی مثال دے کر ان کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی تھی۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل عدل ہے جب امیر غریب دونوں کو جزا اور سزا فوری اور بروقت ملنا شروع ہو گئی سب ٹھیک ہو جائے گا۔ پاکستان کا کوئی بھی مسئلہ اٹھائیں اور اس پہ سوچتے جائیں اس کا حل

Read more

کورین شو بز، مکیش امبانی اور سافٹ امیج

آج سے کچھ سال پہلے ہم جنوبی کوریا کو سام سنگ موبائل کی وجہ سے جانتے تھے اور دنیا ہنڈائی کار کی وجہ سے۔ ہمیں صرف اتنا پتا تھا چینی اور جاپانی باشندوں کی شکل و صورت سے ملتے جلتے اس ملک کا بنا سام سنگ موبائل جینوئن ہوتا ہے۔ جب ٹیکنالوجی خصوصاً الیکٹرانکس کے میدان میں جاپان اور آٹو انڈسٹری میں جرمن کاروں کا بول بالا تھا اس ملک نے اپنے سام سنگ اور ہونڈائی کار کی بدولت اک

Read more

سرائیکی شاعری اور موسیقی

سرائیکی زبان کی مٹھاس سے کس کو انکار ہو گا۔ پھر اس وقت سرائیکی شاعری اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے۔ اصغر گورمانی، عابد بلال، خالد جاوید سمیت غزل کے بے شمار شاعر اس وقت ایسی غزلیں کہہ رہے ہیں کہ آئے دن سوشل میڈیا پہ ان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہوتی ہیں۔ یہ شاعری صرف سرائیکیوں کو ہی نہیں بلکہ پنجابی اردو اور پوٹھوہاری اہل ذوق افراد سے داد لے رہی ہے۔ حتیٰ کہ وسی بابا

Read more

زندگی کا چکر

آپ پاکستان کے کسی بھی پہاڑی سلسلے میں اندر کی طرف جائیں تو دور دراز کے علاقوں میں آپ کو آبادیاں ملتی ہیں۔ پیدائش کے لیے دائی، بال کاٹنے کے لیے سالانہ چند من گندم لینے والے نائی، عمومی بیماریوں کے لیے اک آدھ ڈسپنسر اور جنازے پڑھانے کے لیے مولوی۔ یہ ان کی زندگی کی ضروریات ہیں۔ باقی کسی چیز کی کوئی کمی نہیں۔ ان کے بچوں کو 4 سال سے 22 سال تک اپنی زندگی کی اک چوتھائی

Read more

زنا بالجبر یا زنا بالرضا فیصلہ آپ کا!

تو سوال یہ ہے بھائی جان ترکیہ مراکش ایران دبئی کیا یہ مسلم ممالک نہیں؟ اگر ہیں تو وہاں سیکس لیگلائز کیسے ہے؟ ارے آپ نے اک ہیرا منڈی ختم کی پورا لاہور ہیرا منڈی بن گیا کیسی منافقت ہے کہ ہر شہر میں چکلے موجود ہیں لیکن جب انہیں لیگلائز کرنے کی بات آتی ہے تو ہم مذہب کو بیچ میں لے آتے ہیں یہ قحبہ خانے جو پیسہ منتھلیوں میں دیتے ہیں اس سے زائد پیسہ ٹیکس کی

Read more

کیا وطن سے محبت ثابت کرنے کے لیے جنگ ضروری ہوتی ہے

رات آریز بلوچ کے ساتھ یوٹیوب ویڈیوز دیکھ رہا تھا کہ ”تو سلامت وطن تا قیامت وطن“ نامی اک ملی نغمہ نظر آیا آریز نے فوراً سے پہلے اسے پلے کر دیا اس کے بعد اگلا اک گھنٹہ ہم نے یہ بندے مٹی کے بندے، کبھی پرچم میں لپٹے ہیں، اے وطن تیرا اشارہ آ گیا، اللہ و اکبر، لعل میرے کی جوانی اور اسی قسم کے مزید ملی نغمے سنے میرے لیے حیران کن بات یہ تھی کہ آریز

Read more

ڈی جی خان کی زینب کا دکھ

ایسی حقیقت ہے کہ مائیں بھی مر جاتی ہیں۔ اداس محرم کی شام غریباں میں اداسی میں گھرا ہوں۔ اداسی کا سبب زینب ہے۔ اک کربلا کی زینب، اک ڈی جی خان کی زینب۔ اس زینب کے دکھ سینکڑوں سال پہلے کربلا کی تپتی ریت پہ قربان ہونے والے خاندان کو بے بسی سے دیکھتی زینب سے ایسی مماثلت رکھتے ہیں کہ میں حیران ہوں۔ میں بارہا خود سے الجھا کہ میں کیوں پریشان ہوں میں نے خدا سے شکایتیں

Read more

تھیلیسیمیا کے شکار بچے، حکومت نکاح سے پہلے لازمی ٹیسٹ کا قانون بنائے

ہم ادھر کوٹ ادو میں الشفا فری تھیلیسیمیا سینٹر چلاتے ہیں۔ بڑے بھائی ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ صاحب کے پاس وسیب بھر سے پانچ سو سے زائد بچے رجسٹر ہیں تونسہ کے پہاڑوں سے لے کر تھل کے ریگستان تک سے بچے ہر پندرہ دن اک ماہ بعد خون لگوانے آتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے کلینک پہ اک الگ وارڈ بنا رکھا ہے ان کے لیے مفت خون مفت چیک اپ سمیت جتنا ہو سکتا ہے مدد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر

Read more

نئے شہر میں چند روز

مجھے لگتا ہے میں پاگل ہو رہا ہوں۔ شاید یہ شوکت نواز نیازی کے تراجم کا اثر ہے۔ ژاں پال سارتر میرے ذہن پہ قبضہ جما کے بیٹھ گیا ہے یا ہو سکتا ہے یہ اداسی ہو جو چپکے سے پنجے گاڑے بیٹھی ہو۔ مجھے آج کل نیند نہیں آتی۔ ٹھنڈے ہوادار کمرے میں گھٹن ہونے لگتی ہے۔ میں رات کو اکثر اٹھ کر باہر نکل جاتا ہوں۔ میں باہر صحن میں بیٹھ کر موبائل کا کیمرہ کھول کر بے

Read more

آئی جی پی عثمان انور پنجاب پولیس اور حقائق

عثمان انور صاحب آئی جی پنجاب ہیں۔ میری مرحوم سی سی پی او عمر شیخ سے یاد اللہ تھی۔ ڈی آئی جی عبدالغفار قیصرانی صاحب سے احترام والا رشتہ ہے۔ ڈی پی او وسیم گورمانی میرے سکول سینئیر اور قریبی ہمسائے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اپنے پیشے کے تقاضوں کی بدولت درجنوں ڈی پی اوز سے واسطہ رہا ہے۔  میرا مجموعی تجربہ کہتا ہے کہ اکثر افسران وہ ہیں جو ادھیڑ عمری کی وجہ سے یا شاید عہدے کے کروفر

Read more

تعریف، خوشامد نہیں ہوتی

میں نے زندگی میں یہ بات سیکھی ہے کہ آپ کو محبتیں بانٹنا چاہیں۔ خوشامد اور تعریف میں فرق ہوتا ہے اگر آپ کا کوئی دوست کوئی اپنا کوئی تعلق دار یہاں تک کہ کوئی مخالف بھی تعریف کے قابل ہو اور آپ اس ڈر سے کہ دنیا کیا کہے گی؟ کہیں دنیا آپ کی تعریف کو خوشامد نہ سمجھ بیٹھے۔ یوں آپ بخل سے کام لیتے ہیں تو آپ غلط کرتے ہیں۔ دنیا جہاں کے کسی بھی کونے کے

Read more

پاکستان کیا کچھ ایکسپورٹ کر سکتا ہے؟

ہم جانتے ہیں کہ پاکستان وسائل سے مالامال اک امیر ملک ہے لیکن پاکستانی غریب ہیں جس کی وجہ دنیا بھر میں ہماری وقعت بھکاری سے زیادہ نہیں۔ پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دبا اک ایسا ملک ہے جسے دنیا ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتی ہے۔ ہم ایسے کیوں ہیں اس کا سیدھا جواب ہے کہ ملک چلانے کے لیے ہم دنیا سے جو خریدوفروخت کرتے ہیں اس میں خرید یا درآمدات زیادہ جبکہ فروخت یعنی برامدات یا ایکسپورٹس کم

Read more

گیڑو گیڑ بگیڑو وے رمضان دا ابا

دیوجانس کلبی رومی  فقیر آدمی تھا جھولا اٹھا کر جہاں دل کرتا چل پڑتا‍۔ ایک مرتبہ جب وہ لیٹا دھوپ سینک رہا تھا تو سکندر اعظم کا اس جگہ سے گزر ہوا۔ اس کے لشکریوں نے بتایا کہ یہی دیو جانس ہے۔ سکندر اسے ملا اور اسے اس کی ہر خواہش پوری کرنے کا عندیہ دیا۔ دیو جانس کا جواب تھا ”پیچھے ہٹو۔ دھوپ آنے دو“ ۔ اسی طرح اشفاق احمد کی کتاب زاویہ کا اک کردار راج مستری تھا۔

Read more

چھوٹی عمر کا بڑا شاعر

اسامہ ضوریز یونان صغیر کہلائے جانے والے سرائیکی وسیب کے شہر تونسہ کا نوجوان شاعر ہے۔ کہتے برگد کے گھنے پیڑ کے نیچے کوئی دوسرا درخت نہیں اگ سکتا۔ کہنے کو تہذیب حافی کا کزن ہے۔ تہذیب حافی کو استاد مانتا ہے لیکن حافی کے ہوتے ہوئے بھی اسامہ نے اردو شاعری میں اک بڑا نام بنایا ہے بقول اسامہ تو مری ذات کے پھیلاؤ سے واقف ہی نہیں ایسے گملوں میں اگانے سے نہیں ہوتا میں اسامہ ضوریز میرے

Read more

تہذیب حافی کی تصویر: علی زریون کی مخالفت کیوں؟

اردو ادب کی تاریخ اب سینکڑوں برس کی ہو چکی ہے اور شاعروں کے مقام کو لے کر تنازعوں کی تاریخ بھی اتنی ہی پرانی ہے۔ اک دور تھا جب غالب جیسا شاعر میر کے مقام کو تسلیم کرتا تھا۔ غالب اور ذوق میں چھتیس کا آنکڑہ تھا کسی نے غالب سے دوسرے شعرا کے پسندیدہ اشعار سنانے کی فرمائش کی غالب نے ذوق کا اک شعر سنایا تو سامعین چونک اٹھے اور اپنے تئیں معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے

Read more

روجھان پولیس پکٹ پہ ڈاکوؤں کا سالانہ حملہ

سرائیکی وسیب کے پسماندہ ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان سے چار پانچ کلومیٹر دور مشرقی سمت میں پولیس کی اک پکٹ بمبلی بہار ماچھی پہ ڈاکو حملہ آور ہوئے اور گزشتہ کئی گھنٹوں سے مقابلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں جوابی فائر نے سے اک جوان زخمی ہے جبکہ پکٹ پہ موجود باقی جوان محصور سے ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان کی جان پہ بنی ہوئی ہے پھر پیچھے سے

Read more

ہم، ہمارے حاکم اور دنیا

پاکستانی قوم کی اکثریت کا ایکسپوژر برائے نام ہے آج اس وقت جب پوری دنیا آپ کی ہتھیلی میں سما چکی ہے ہم ابھی تک قسمت کو کوستے رہتے ہیں کہ شاید ایسی سسکتی زندگی ہماری قسمت میں لکھی ہوئی تھی۔ ہمیں فلاحی ریاست کی تعریف تو پتا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا میں فلاحی ریاست نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔ ہم نے کبھی کینیڈا فن لینڈ کویت دبئی جیسے ملک کے شہریوں کو حاصل حقوق

Read more

سدھو موسے والا: دل دا نی ماڑا

سدھو موسے والا سے پہلا تعارف اک سال پہلے ہوا جب کسی نے پاکستانی رکشہ ڈرائیور کی اک ٹائر پہ رکشہ چلانے والی ویڈیو پہ گانا لگایا ہوا تھا ”ٹائم ہویا چینج بھلے اوہو کالی رینج تھلے“ گانا ویڈیو پہ فٹ لگا سننے میں کیچی تھا تو یوٹیوب پہ سرچ کیا۔ ورنہ اس سے قبل میں بھی اسے شوباز تھرڈ کلاس بندہ سمجھتا تھا پھر اس کا ”ٹبیاں دا پت“ سنا جس میں اس نے اپنی سٹرگل بیان کی تھی۔

Read more

دانیہ ڈانور بمقابلہ عامر لیاقت

اگر آپ فلموں سے آشنا ہیں تو کیپٹن جیک سپیرو کو جانتے ہوں گے۔ یہ کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ نے اسی طرح اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر اپنے سے آدھی عمر کی اداکارہ ایمبر ہرڈ سے شادی کی تھی۔ یہ شادی صرف 15 ماہ برقرار رہی اس کے بعد ایمبر نے جونی ڈیپ پہ بالکل اسی طرح کے الزام لگائے کہ نشہ کرتا ہے مارتا پیٹتا ہے اور جونی ڈیپ سے 7 ملین ڈالر لے کر خلع

Read more

سرمایہ داروں کا شکنجہ

ہم دیسی ارب پتیوں سے جلتے ہیں ملک ریاض کی بیٹی کے جھگڑے والا معاملہ ہو نور مقدم قتل کیس والی آدم جی فیملی ہو ہم ساڑ نکالتے پائے گئے جبکہ بدیسی ارب پتیوں کی راہ میں بچھ جاتے ہیں ایلون مسک کی مثال لے لیں۔ ٹویٹر اس نے خریدا بھنگڑے ہم ڈال رہے ہیں۔ باوجود اس کے کہ کل ملا کر دس امریکی ارب پتیوں کی دولت باقی دنیا کی آدھی آبادی کی مشترکہ دولت سے زیادہ ہے۔ سرمایہ

Read more

تحریک انصاف سیاسی جماعت یا کلٹ

پاکستان میں حالیہ سیاسی حدت کے بعد ملک بھر میں ہیجان کی سی صورت حال ہے۔ مار کٹائی طنز کے بعد حطار انڈسٹریل ایریا سے سیاسی اختلاف پہ قتل تک کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ یہ نہایت تشویشناک صورت حال ہے۔ شاید لوگوں کو لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے متعلق جو جذباتی پن اخلاق باختگی کی بات کی جا رہی ہے وہ ”بغض عمران“ کا نتیجہ ہے۔ مگر لندن میں نواز شریف کے گھر کے سامنے

Read more

کیا عمران خان ملک چلانے کا اہل ہے ؟

چلیں میں مان لیتا ہوں نون لیگ نے کرپشن کی ہو گی زرداری نا اہل ترین ہو گا ہارس ٹریڈنگ کرتا ہو گا مگر کیا اس وجہ سے ہینڈسم کو ملک حوالے کر دیں؟ مجھے دلیل سے جواب دیجیے گا اکبر ایس بابر تحریک انصاف کا بانی کارکن ہے۔ یہ صبح اٹھتا اپنی سبز کورولا نکالتا اور خان صاحب کو بنی گالا سے پک کرتا سارا دن پارٹی کے لیے کام کرتے شام کو واپس گھر چھوڑتا صبح پھر وہی

Read more

مقدمہ شیطان

میں شیطان ہوں میری عزت کیا کرو کیونکہ یہ میں ہی ہوں جس کی وجہ سے اچھائی برائی جہنم بہشت کا الٹ پھیر شروع ہوا یہ میں ہی جس کی بدولت تم سے انعام و اکرام کا وعدہ کیا گیا یہ میں ہی جو مجسم منطق ہوں میں شیطان لعنتی نہ ٹھہرتا تو یہ سب کیوں کر ہوتا یہ میں ہی ہوں جس نے تمہیں تمہاری فطرت سے پہچانا یہ تم ہو انسان جس کی وجہ سے میرے اور میرے

Read more

پاکستان کے مسائل کا حل کیا ہے؟

اک بار سابق سینٹر میاں امجد قریشی کے پاس گپ شپ ہو رہی تھی۔ شہر کے اہل علم حضرات موجود تھے کہ میاں صاحب نے سوال پوچھا کہ سب فرداً فرداً بتائیں کہ اس ملک کے تمام مسائل کا حل کیا ہے۔ کسی نے کہا تعلیم کسی نے کہا کرپشن کا خاتمہ کسی نے کہا جمہوریت کا تسلسل طالب علم نے اپنی باری پہ کہا اس ملک کے تمام مسائل کا حل عدل ہے۔ میاں صاحب نے تائید کرتے ہوئے

Read more

ملک نور ربانی کھر

ملک نور ربانی کھر صاحب اپنے حصے کا کردار ادا کر کے رب کے حضور پیش ہو چکے ہیں۔ وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے اک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ مرحوم کی اولاد میں سے سابق وزیر خارجہ موجودہ ایم این اے حنا ربانی کھر اور ایم این اے رضا ربانی کھر نے مرحوم کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا جسد خاکی آبائی علاقے لائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Read more

طیب اردگان ہسپتال اور بطور مریض میرے مشاہدات

خبر ہے کہ امریکہ میں اک پچاس سالہ شخص میں خنزیر کا دل کامیابی ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپلانٹ کرنے والی ٹیم میں اک پاکستانی نژاد ڈاکٹر بھی شامل تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیکل سائنس بہت ترقی کرتی جا رہی ہے لیکن نایاب بیماریوں والوں کا کیا حال ہوتا ہے اس کا اندازہ مجھے اب ہوا۔ نایاب بیماریاں وہ ہوتی ہیں جو لاکھوں لوگوں میں کسی اک آدھ کو ہوتی ہے کیونکہ اس کے مریض زیادہ نہیں ہوتے تو

Read more

بے ربط خیالات

سعودی عرب بھی سمجھ چکا ہے کہ دین اللہ اور اس کے بندے کا معاملہ ہے۔ ریاست امن امان قائم کرے خدائی فوجدار بننے کی ضرورت نہیں۔ کیا ترکی مراکش یو اے ای والے مسلمان نہیں؟ شہزادہ محمد بن سلمان نے اک طرف تبلیغیوں پہ پابندی لگائی دوسری طرف پٹ بل سلمان خان اور شلپا سیٹھی کا کنسرٹ کرا کے اپنے ویژن 2030 کے لیے اک اور قدم بڑھا لیا ہے ‍ روشن خیالی برداشت اور باہمی احترام اور کچھ

Read more

عالمی مہنگائی کیا حقیقت کیا فسانہ

دنیا بھر میں اٹھی مہنگائی کی لہر کب تھمے گی یہ لہر پاکستان کے لیے سنہرا موقع کیونکر بن سکتا ہے؟ پاکستان میں اس وقت مہنگائی عروج پہ ہے۔ سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ترین ہو چکا ہے حکومت اس بڑھتی مہنگائی کو عالمی مہنگائی سے جوڑ رہی ہے۔ تو کیا واقعی دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے اگر ایسا ہے کیوں ہے۔ کورونا سے قبل معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد خریداروں کا رش

Read more

شاکر شجاع آبادی: کسمپرسی اور امداد

چند روز قبل معروف شاعر شاکر شجاع آبادی صاحب کی اک ویڈیو وائرل ہے اور ہر طرف سے حکومت اور سرائیکی اگوانوں کو غیرت دلائی جا رہی ہے کہ ان کی کسمپرسی کا خیال کریں۔ مختلف والز پہ بہت سے دوست مجھے ان کی ویڈیو پہ مینشن کر رہے ہیں۔ میں جو کہنا چاہ رہا تھا وہ پہلے تو ڈاکٹر زری اشرف نے کہہ دیا ہے۔ ”حکومت نے انہیں دو بار تمغہ حسن کارکردگی اور 14 لاکھ نقد دیے ہیں۔

Read more

کیا ڈاکٹر قدیر خان نے ایٹمی راز بیچے؟

ستمبر 2003 کی بات ہے صدر جنرل پرویز مشرف نیویارک میں تھے۔ ان سے ملنے امریکی خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر جارج ٹینٹ آئے اور رسمی گفتگو کے بعد انہوں نے بیگ سے کاغذات نکال کر میز پہ دھر دیے۔ یہ کاغذات نہیں بم شیل تھے۔ پرویز مشرف ان کاغذات کو دیکھ کر سکتے میں آ گئے۔ اس واقعے کو یہیں روک کر ذرا پیچھے چلتے ہیں جب ہمارے دو ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر سلطان بشیر اور چوہدری عبدالمجید افغانستان میں اک

Read more

سقوط کابل اتنا آسان کیوں ثابت ہوا؟

چند دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ہم نے پچاسی ارب ڈالرز افغان فوج کی تربیت پہ لگائے ہیں۔ تو یہ ممکن نہیں کہ چند ہزار گوریلا فائٹرز جن کے پاس نہ جدید اسلحہ ہے اور نہ ہی وہ تربیت یافتہ ہیں وہ ساڑھے تین لاکھ کی فوج سے جیت جائے۔ لیکن اب دنیا حیران ہے کہ ایسا کیسے ہوا۔ اندازہ تو یہ تھا کہ اگلے نوے دنوں میں افغان طالبان کابل پہ فتح پا لیں

Read more

ٹین ایجرز کے پڑھنے والا کالم

بیس سال قبل کرکٹ کھیلنے کا اس قدر جنون تھا کہ جون کے مہینے میں دن کے 1 بجے بھی ہم میدان میں ہوتے۔ صبح کے نکلے شام کو واپس آتے تو والد صاحب ڈنڈا لے کر وہ مرمت فرماتے کہ طبعیت شانت ہو جاتی۔ تاہم اگلی صبح ہماری وہی روٹین۔ سکول جانے سے عجیب سی بیزاری رہتی۔ مہینے میں 17 دن غیر حاضر رہتے کچھ جمعہ یا اتوار کی چھٹی اور بقیہ دن مر مر کے سکول جانا۔ سزا

Read more

ملالہ اور ہم پاکستانی عوام

ملالہ یوسفزئی کے بیان پہ بہت بحث ہو چکی ہے۔ اس سارے قضیے میں مفتی پوپلزئی اور ملالہ کے والد کی ٹویٹر چیٹ پڑھنے والی ہے۔ مفتی صاحب نے  نہایت مناسب الفاظ میں سوالات پوچھے جس کے جواب میں ملالہ کے والد نے خوش اخلاقی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کا ایسا کوئی مطلب نہیں تھا جیسا سمجھا گیا اور ویسے بھی اس کی بات کو سیاق سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔ ملالہ نے دیسی ماؤں کی بچیوں کی شادی کو لے کر فکرمندی پہ بات کی تھی کہ اماں کہتی رہتی ہیں کہ فلاں کا رشتہ آیا ہے فلاں کا رشتہ آیا ہے جواب میں ملالہ نے یہ بات کی کہ پارٹنر کو پانے کے لیے نکاح نامے پہ دستخط ضروری تو نہیں۔

Read more

پاکستانی مسلمان اور دینی غیرت

میں ایک پاکستانی مسلمان ہوں۔ میں نے گٹر کی غلاظت سے صابن بنایا۔ مرغی کی انتڑیوں سے گھی بنایا۔ بچے کی ولادت کے بعد کی رطوبت سے چہرے پہ لگانے والی کریم بنائی۔ میں نے مزار قائد کو عیاشی کا اڈہ بنایا۔ میں نے بھتے کے لیے مزدوروں کو زندہ جلایا۔ میں نے غیرت کے نام پر بہن کو چھریاں ماریں، اسے گھسیٹ کر گلی میں ڈال کر اس کی ویڈیو بنائی، سب تماشا دیکھتے رہے جب تک وہ مر

Read more

افکار علوی کی کوٹ ادو آمد

آج کل کے ’بڑے‘ شاعر نرگسیت کی اس بلندی پہ جا بیٹھتے ہیں کہ ان کے چاہنے والے چاہ کر بھی ان تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔ ہر شاعر خود پسند ہوتا ہے۔ ظفر اقبال کے بقول ان کے پاس اچھے شعروں کی تعداد غالب سے بھی زیادہ ہے، منصور آفاق کے نزدیک فراز میر سے بڑا شاعر تھا۔ ایک وقت تھا جب لاہور میں بیٹھا شاعر کمرشلائز ہو کر کہاں سے کہاں پہنچ جاتا جب کہ مظفرگڑھ ،

Read more

عمران خان کے ’استعمال شدہ‘ افراد کی کہانی

عمران خان کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے تب کرکٹ کا سٹار تھا ماجد خان۔ عمران خان نے سب سے پہلے کزن کو نکال باہر کیا۔ ہارون الرشید وہ صحافی ہیں جنہوں نے بارہ سال خان خان کا راگ الاپا۔ ان کے کالم اٹھا کر دیکھیں ، لفاظی کی ملمع کاری میں خان نے یہ کہا، عارف نے یہ کہا،  ہی ہوا کرتا تھا۔ عمران خان کو عروج تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے والے دس آدمی اٹھائیں ، بزرگ صحافی پہلے تین چار افراد میں آئیں گے مگر خان جب وزیراعظم بنے ، تقریب حلف برداری کے لیے اسی ہارون الرشید کو دعوت تک نہیں دی۔

Read more

کیا عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ہے؟

یہ جون 2004ء کا واقعہ ہے۔ اس وقت کے وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی لاہور آئے تو سول سروس اکیڈمی میں انہیں صبح دس بجے ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا۔ معروف صحافی حبیب اکرم نے اس ایونٹ کو کور کرنا تھا اور اپنے ایڈیٹر کے کہنے پہ انہوں نے میر ظفراللہ خان جمالی سے پوچھا کہ آپ کے استعفے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جس پہ میر صاحب مسکرائے اور کہا میں نہیں تو اور کون؟ ان کے بقول

Read more

کشمور واقعہ – ماں اور بچی درندوں کے چنگل میں کیسے پھنسیں

کراچی کی تبسم نامی خاتون علاج کے لیے جناح ہسپتال کراچی جاتی ہے وہاں اسے ملک رفیق نامی شخص ملتا ہے جو اسے نوکری کا لالچ دیتا ہے کہ وہ اس خاتون کی مدد کرے گا اس کے بچوں کا سہارا بنے گا اسے ملازمت دے گا اس کی چالیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ہو گی اور بس خواتین کی چیکنگ کا کام ہے۔

خوشحال زندگی کا خواب لیے تبسم اپنی چار سالہ بچی علیشا کو ساتھ لیتی ہے اور کراچی سے کشمور پہنچتی ہے۔ یہاں ملک رفیق نامی شخص اس کو ریسیو کرتا ہے اور دس دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بخار میں مبتلا چار سالہ علیشا کو ماں سے الگ رکھا جاتا ہے۔ بچی کی چیخنے کی آوازیں ماں کا کلیجہ چیرتی تھیں۔ پھر وہ وقت بھی آیا ہو گا جب ماں ہاتھ جوڑ کر منتیں کرتی رہی ہو گی کہ جو کچھ کرنا ہے میرے ساتھ کر لو مگر میری بچی کو کچھ نہ کہو درندوں نے بخار میں پھنک رہی چار سالہ بچی کو لیرو لیر کر دیا۔

Read more

خود کشی کا فیشن

معروف فلم سٹار رنویر سنگھ فلم پدما وت کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فلم میں انہوں نے علاء الدین خلجی کا منفی کردار ادا کیا تھا۔ خلجی کا کردار غصیلا، بے رحم اور سنگ دل قسم کے شخص کا تھا۔ لیکن رنویر سنگھ پہ یہ اتنا حاوی ہوا کہ انہیں نارمل ہونے کے لیے اگلے کئی مہینے سائیکاٹرسٹ کے پاس سیشن کرنا پڑے۔ نفسیات اک پیچیدہ موضوع ہے۔ ماہر نفسیات کہتے ہیں کہ آپ اپنے اوپر جو کیفیت طاری کرتے ہیں، اسے حاوی ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔

آپ کو غصہ نہیں آ رہا اور آپ نے جھوٹ موٹ کے غصے کا دکھاوا کریں، چند لمحوں میں آپ سچ میں غصیلے ہو چکے ہوں گے۔ آپ اداس اور مایوس ہونے کی اداکاری کریں۔ پانچ منٹ بعد آپ واقعی اداس ہو چکے ہوں گے۔ آپ کا حلقہء احباب مطالعہ، فلم بینی، یہ سب بھی آپ کی ذہنی صحت پہ اثرانداز ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ بڑی عمر کا کوئی شخص اگر نوجوانوں میں اٹھنا بیٹھنا شروع کر دے، تو کچھ عرصے میں وہ خود کو نوجوان محسوس کرنے لگتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی نوجوان بڑے بوڑھوں کے درمیان اٹھتا بیٹھتا ہے، تو یہ سنگت بھی اپنی رنگت دکھاتی ہے۔

Read more

کیا ہمارے بچے بھی ان آقاؤں کے بچوں کی گاڑیاں چومیں گے؟

شروع شروع میں جب آبادی بڑھنا شروع ہوئی، تو ریاست اور ریاستی ڈھانچے کی ضرورت محسوس ہوئی، جو روٹی کپڑا اور مکان جیسی ضروریات کے لیے ہونے والی قتل و غارت کو روک سکے۔ ورنہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مصداق جس کا دل کرتا، چار بندوں کا گروپ بناتا اور جتھے کی صورت میں اک آدمی کے گھر، مکان، غلہ، حتیٰ کہ ان کی عورتوں پر بھی قبضہ کر لیتا۔ ریاستی قوانین بنائے گئے جو طاقتور کو کمزوروں پر ظلم کرنے سے باز رکھ سکیں۔ قوانین تو بن گئے مگر ہر ریاست کے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ وہ پولیس فوج اور ان جیسے قانون نافذ کرنے والے دوسرے ادارے بنا کر، اپنی طرف سے ان کو غلہ یا تنخواہیں دے سکے، تو اس کا حل یوں نکالا گیا کہ ان کو مافوق الفطرت چیزوں سے ڈرایا جائے اور اس کے لیے ریاست کے کرتا دھرتاؤں نے مذہب کا سہارا لیا اور مذہبی پیشواؤں سے گٹھ جوڑ کر لیا۔ مذہبی پیشوا اپنے ہم مذہبی معتقدین کو بادشاہ کے متعلق جھوٹی سچی حکایات اور کہانیاں سنا کر اس کی بات ماننے پر راضی کیا کرتے تھے۔ اس کرہء ارض کے کسی بھی خطے کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، بادشاہ کو خدا کا اوتار بنا کر پیش کیا جاتا رہا۔ ہمارے یہاں بھی بادشاہ کو ظل الہی یعنی خدا کا سایہ مانا جاتا تھا۔

ریاست اور مذہب کے اس گٹھ جوڑ نے کئی صدیوں تک عوام پر راج کیا۔ مغرب میں سائنس کی ترقی نے اس مناپلی کو چیلنج کیا اور عوام بادشاہ کے خدائی تصور سے باہر نکلی۔ حالاں کہ اس مناپلی کو قائم رکھنے کے لیے مذہبی ہیڈ کوارٹرز کلیسا نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ چھاپے خانے جلا دیے گئے۔ کتاب لکھنے اور چھاپنے پر پھانسی کی سزائیں دی گئیں۔ سائنسی ایجادات کو حرام قرار دیا جاتا رہا۔ صرف مغرب کیا ہمارے یہاں بھی جب ٹریکٹر کھیتوں میں داخل ہوئے، تو لوگوں نے ڈنڈے اٹھا لیے کہ یہ ہماری زمینوں کو بنجر کرنے کی ودیشی سازش ہے۔ لاؤڈ سپیکر حرام تھا، تو ریلوے لائن کی پٹڑی بچھانے پر ہمارے بزرگوں نے فرمایا کہ گورے ہماری زمینوں کو لوہے کے ان پٹوں سے باندھ کر اپنے ملک گھسیٹ کر لے جائیں گے۔ خیر مغرب نے تو جلد ہی اس مناپلی کو ختم کر دیا، مگر ہمارے یہاں آج بھی مذہب اور سائنس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یقین نہیں آتا تو گوگل کر کے ہمارے علما کی طرف سے موٹر سائیکل، مسلمان کرنے کے طریقوں کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ بلکہ ہمارے یہاں تو کہیں کہیں یہ مذہبی طبقہ سرکار سے بھی زیادہ طاقتور نظر آتا ہے۔

Read more

سی سی پی او لاہور عمر شیخ۔ کیا حقیقت کیا فسانہ

لاہور میں عمر شیخ کی سی سی پی او تعینات ہوتے ہی جو الزامات کی دھول اڑی اس میں حقائق گم ہو کر رہ گئے۔ ان پہ الزام لگا کہ انہوں نے ماتحتوں کے اجلاس میں سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے آرڈرز نہ لینے کے احکامات جاری کیے۔ اک الزام یہ بھی لگا کی ان کے خلاف آئی بی کی رپورٹ موجود ہے اور ان کو سینئیر پولیس آفیشلز کے بورڈ نے پروموٹ ہونے سے روک دیا۔ نون لیگ نے بھی بہت شور مچایا کہ عمر شیخ سیاسی ایجنڈے پہ آئے ہیں۔

عمر شیخ صاحب رحیم یار خان کے سرائیکی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پڑھائی کی غرض سے لاہور آئے اور مقابلے کے امتحان کے بعد پولیس فورس کو جوائن کیا۔ سندھ کے مختلف شہروں میں سروس کے بعد یہ ڈی پی او سرگودھا تعینات ہوئے۔ آئی میں ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن رہے اس دوران انہوں نے بہت کامیاب آپریشن کیے جس کی بنا پہ انہیں امریکہ بھیجا گیا۔ عمر شیخ نے وہاں ایف بی آئی اور سی آئی اے کے ساتھ کام کیا وہاں انہوں نے امریکی پولیسنگ نظام کو سمجھنے کے لیے بہت محنت کی۔ اس محنت کو دیکھتے ہوئے ولیم جبرالٹر نے ان کو ڈیجیٹل فرانزک میں ڈپلومے کا مشورہ دیا کہ آئندہ پولیسنگ آئی ٹی بیس ہو گی۔

Read more

جوتوں کا تاجر پولیس کو مدد کے لیے فون کر کے کیسے لٹا؟

لیہ کے اک تاجر ہیں جوتوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ ہر پندرہ بیس دن میں اپنے کیری ڈبے میں لاہور جاتے ہیں اور مال خرید لاتے ہیں۔ گزشتہ سردیوں کی بات ہے کہ وہ لیہ سے نکلے اور چوک اعظم سے آگے کہیں ان کی گاڑی کا فیول ختم ہو گیا۔ رات کے دو ڈھائی بجے کا وقت تھا۔ پہلے تو انہوں نے سنسان سڑک پہ آنے جانے والوں کا انتظار کیا کہ کسی سے مدد طلب کی جا سکے۔ پھر تنگ آ کر پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس کو تمام حالات بتائے جب پولیس نے استفسار کیا کہ اس وقت کہاں جا رہے ہو تو بدقسمتی سے انہوں نے بتا دیا کہ لاہور مال خریدنے جا رہا ہوں۔

Read more

محرم کلیکشن، حسین کے کاپی رائٹس اور ہم سب

سب نہیں لیکن بیشتر شیعہ ذاکرین خون حسین کو بیچتے ہیں۔ ڈاکٹر علی شریعتی نے کہا تھا کہ امام حسین کے اذکار عبادات فلسفے کو چھوڑ کر ان کے زخموں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ ان کی پیاس پہ روشنی ڈالی جاتی ہے۔ میری تربیت اس طرح ہوئی ہے کہ میں ہاتھ باندھ کر نماز بھی پڑھتا ہوں اور محرم میں گریہ بھی کرتا ہوں۔ غم حسین منانا، مجالس میں جانا، جلوس، علم، سبیلیں، یہ سب ہماری ثقافت و روایات

Read more

واللہ ہم بغض عمران کا شکار نہیں

بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا۔ تنقید شروع ہو گئی۔ کہا گیا کہ بی آر ٹی منصوبہ شروع ہوا اور ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ بلیو پرنٹ غلط بن گئے۔ گیس اور نالوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ کاسٹ بڑھ گئی۔ کرپشن کا کیس عدالتی سٹے کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ خدا خدا کر کے شروع ہوئی تو بمپر ٹوٹ گیا سیٹ کو چیرے لگائے گئے اور اب یہ حادثہ ہو گیا

Read more

حکومت نے فٹیف جیسے حساس معاملے پر بھی سیاست کی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی فیٹف نامی انٹرنیشنل ادارہ منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرتا ہے تا کہ غیر قانونی ڈھنگ سے بنائی گئی بلیک منی کو کسی دوسرے ملک میں لانڈر کر کے ٹرانسفر نہ کیا جا سکے۔ 9 / 11 کے بعد اس ادارے میں ٹیرر فنانسنگ کو بھی شامل کر دیا گیا۔ فیٹف میں شامل ممالک کے ارکان دہشت گردانہ آپریشن میں استعمال ہونے والے پیسوں کی ترسیل کو روکنے کے لیے پالیسیز بناتے ہیں۔ فیٹف اپنے

Read more

تعلیم ہی ترقی کا نسخہ کیمیا ہے

رحیم آصف ڈیرہ غازیخان کے ہمارے دوست ہیں۔ پیشہ زمینداری ہے لیکن تاریخ و ادب سے گہرے شغف کی بنا پہ چلتی پھرتی تاریخ ہیں۔ ناروال کے اک ڈی آئی جی تھے انہوں نے ڈی جی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں اک غریب آدمی کے بیٹے کو بیٹا بنا کر تعلیم دلوائی۔ آج وہ بیٹا اعلی منصب پہ کام کر رہا ہے۔ ہمارے اردگرد کتنے ہی ایسے بچے ہوں گے کبھی چائے کے ڈھابے پہ کبھی جوس کی دکان

Read more

ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ میڈیکل سائنس میں ترقی کے باوجود پاکستان میں اوسط عمر روز بروز کم کیوں ہوتی جا رہی ہے؟ یا کرپشن اس ملک کے عوام کا ایشو کیوں نہیں ہے؟ جب ریڑھی پر چھولے لگانے والا ایک عام پاکستانی املی آلو بخارے کی جگہ ٹاٹری استعمال کرتا ہے، چھوٹا چنا سوڈے سے پھلا کر موٹا کر دیتا ہے، شربت والا چائنہ کے فلیور لے کر پھلوں کا جوس بیچتا ہے اور چینی کی جگہ

Read more

گراؤنڈ زیرو

کوئی سوال پوچھنے والا نہیں؟ ہم تقسیم در تقسیم ہوتے جا رہے ہیں۔ پی ٹی ایم پٹھانوں کو مظلوم کہہ رہی ہے تو کچھ لوگ بلوچوں کی غیرت کو للکارتے ہیں کہ اور دیں پاکستان کا ساتھ۔ کراچی میں مہاجر کارڈ ہے تو سرائیکی وسیب الگ صوبہ مانگتا ہے۔ کشمیر والے بھی کہتے کہ ہمیں الگ ریاست بننا ہے۔ گلگت کے بقول ہمارے الگ تشخص کو آزاد کشمیر کے اوپر تھوپا جا رہا ہے۔ پنجابی کہتے کہ نواز شریف کو

Read more

شیخ لئیق احمد: بنام مرشد نازک خیالاں

شیخ لئیق احمد کی عمر لگ بھگ اسی سال ہے۔ چھ سال کی عمر میں بٹوارہ دیکھا۔ نامساعد حالات میں بھارتی پنجاب سے ہجرت کر کے پاکستان پہنچے۔ بلوے مار کاٹ خون ریزی ہم نے کتابوں میں پڑھی ہے انہوں نے آنکھوں سے دیکھی اور خود بھگتی ہے۔ حالات کے تھپیڑوں نے فیصل آباد لا پٹخا۔ محنت ان کا شیوہ ہے اس لیے آٹو پارٹس کا کاروبار شروع کیا۔ ایسا کبھی ہوا ہے کہ محنت کرنے والے کی کبھی ہار

Read more

گالیاں دینے سے حالات نہیں بدلا کرتے دوست

سوشل میڈیا پہ ہر شخص خود کو برائیوں سے مبرا، سخی، حساس اور اچھا پیش کرتا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا پہ نظر ڈالیں تو ہر شخص آپ کو فرشتہ محسوس ہو گا مگر حقیقت اس سے کوسوں دور ہوتی ہے۔ جب آپ تحریر پڑھتے ہیں تو صاحب تحریر سے قاری کا اک تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔ مجھے آب بیتیاں پڑھنے کا بہت شوق ہے آپ کسی بڑے شاعر ادیب اور بیوروکریٹ کی آب بیتی پڑھیں تو ایسا لگے گا

Read more

فرنگی راج کی ایک کالونی جو آج تک پاکستان میں شامل نہیں ہو پائی

کرپشن کے خلاف طبل جنگ بجا کے آنے والے خان صاحب کو نہیں معلوم کہ کرپشن کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے۔ ماضی میں وہ جن موڈیز ایمنسٹی اور اس جیسے دیگر سرویز کے حوالے دیتے تھے آج وہ سب پٹواری ادارے ہو چکے ہیں۔ ان دو سالوں میں مدادی پیکجز بیرونی قرضے بالواسطہ اور بلا واسطہ ٹیکسز کی بھرمار مہنگائی کے عروج سے اس حکومت کے پاس اتنے پیسے آئے ہیں۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ کون

Read more

پاکستان میں مردہ نومولود کھانے والی قبیح رسم پہ آگاہی مہم کی ضروت

پاکستان میں جب سرکاری ٹیلی ویژن ہوا کرتا تھا تب سکرین پہ آنے والا ہر شخص عظیم فنکار کہلاتا۔ بہت سے ٹیلنٹڈ افراد پلیٹ فارم نہ مل سکنے کی وجہ سے گمنامی کی موت مر گئے۔ پھر آیا سوشل میڈیا کا زمانہ یوٹیوب و فیس بک نے ٹیلنٹڈ افراد کو پلیٹ فارم مہیا کر دیا جس کی بدولت آج مین سٹریم میں ایسے درجنوں افراد جگہ بنا چکے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا سے اپنے ٹیلنٹ کی بدولت نام اور جگہ بنائی۔

یوٹیوب پہ اطہر بلال فلمز والے ایسے ہی ٹیلنٹڈ نوجوان ہیں جو فلم سازی خصوصاً ڈاکیومینٹریز کو اک اور ہی لیول پہ لے جا چکے ہیں۔ Islamabadians Pakistan نامی یوٹیوب چینل پہ ارسلان و بلال کے توسط سے مجھے اس چینل کا علم ہوا اور راقم ان کے کام سے بہت متاثر ہوا۔

Read more

فائز عیسیٰ ریفرنس پہ ایک تحریر

سپریم جوڈیشل کونسل نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کالعدم قرار دے دیا۔ قریب قریب اک سال چلنے والے اس ریفرنس کو حکومت پاکستان نے دائر کیا تھا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کہ والد محمد عیسیٰ قائداعظم کے ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، بطور صدر آل انڈیا مسلم لیگ بلوچستان ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ اپنے خاندان کے ورثے کو آگے بڑھانے والے فائز عیسیٰ کے بولڈ کیرئیر کی وجہ سے وکلا کی اکثریت

Read more

کوٹ ادو کا بردبار سیاسی خانوادہ! ہنجرا خاندان

اک بار حضرت علی نماز کا ارادہ کیے مسجد کی طرف جا رہے تھے کہ اک یہودی کو سازش سوجھی۔ سوچا آج علی سے ایسا سوال کرتا ہوں کہ جواب دیتے دیتے ان کی نماز قضا ہو جائے گی۔ دوڑا دوڑا مولا کے قریب پہنچا اور پوچھا اے علی اک دنیا تمہاری ذہانت و علم کی معترف ہے میرے اک سوال کا جواب دو۔ مولا نے مسکرا کر کہا پوچھو۔ یہودی بولا کہ اے علی یہ بتاؤ کہ اس زمین پہ کون سے جانور انڈے دیتے ہیں اور کون سے جانور بچے دیتے ہیں۔

Read more

اینکرز اپنی وقعت کیوں کھو رہے ہیں؟

نئی صدی کے اوائل میں پرویز مشرف نے اپنے سافٹ امیج کے لیے نجی نیوز چینلز کو لائسنس دینے کا آغاز کیا۔ الیکٹرانک میڈیا آیا اور چھا گیا۔ چینل مالکان نے صحافی حضرات کو گھر سے اٹھا کر سکرین اور عوام نے سر آنکھوں پہ بٹھایا۔ اک وقت تھا جب یہ صحافی اینکرز حکومتیں گرانے کا الٹی میٹم دیا کرتے تھے۔ میڈیا مالکان نے ان کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیے۔ ان کا کہا پتھر پہ لکیر ہو جاتا۔ کیا سیاستدان کیا فوجی سب اک وقت میں ان سے بنا کر رکھنے میں عافیت جانتے۔

Read more

پاکستان میں ہر چار سال بعد طیارہ کیوں گرتا ہے؟

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ ماڈل کالونی کے علاقے میں گرا ہے جس سے بعض گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے ریسکیو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیارے میں 99 افراد سوار تھے۔ طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ پہلے گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کا لینڈنگ گیئر کام نہیں کر رہا تھا اور وہیل نہ کھلنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ کنٹرول روم نے طیارے کو چکر لگانے کا کہا تھا۔

پاکستان میں تقریباً ہر چار سال بعد کسی نہ کسی مسافر طیارے کو حادثہ پیش آتا رہتا ہے۔ 2016 میں جب دنیا سات دسمبر کو ہوا بازی کا دن اور ہماری سول ایوی ایشن بھی اپنے معرض وجود میں آنے کی سالگرہ منا رہی تھی۔ عین اسی دن ہمارا ایک اے ٹی آر طیارہ حویلیاں کے قریب کریش ہو کر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کا پول کھول گیا تھا۔

Read more

سندھ حکومت اور میڈیا

مٹھی تھر پارکر سندھ کا اک دور پار کا علاقہ ہے وہاں کے مقامی صحافیوں کو مین سٹریم میڈیا پہ آنے کا موقع صرف انتخابات کے مواقع پہ ملتا تھا۔ اک دن اک نیوز چینل پہ غذائی قلت کے شکار بچے کی رپورٹ کیا چلی۔ میڈیا کو اک ہاٹ ٹاپک اور مقامی صحافیوں کو مین سٹریم میڈیا پہ ’ان‘ رہنے کا نسخہ کیمیا ہاتھ لگ گیا۔

عوام یہ جانے بغیر کہ میلنیوٹریشن کیا چیز ہے کیوں ہوتی ہے پاکستان میں کن کن علاقوں میں پائی جاتی ہے سندھ حکومت کے خلاف بولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ راقم نہ صرف نیوٹریشنسٹ ہے بلکہ چار سال سے زائد یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے غذائی کمی کے شکار بچوں کے پروجیکٹ پہ کام کر چکا ہے۔ یہ غذائی قلت عموماً دو طرح کی ہوتی ہے۔ اک میں جسم سوکھ کر کانٹا بن جاتا ہے جبکہ دوسری قسم میں بچے کا جسم سوج جاتا ہے۔ پانچ ماہ سے لے کر انسٹھ ماہ (پانچ سال) تک کے بچوں کو قابل علاج سمجھا جاتا ہے اس کے اوپر والوں کرانک میلنیوٹریشن میں شمار کیا جاتا ہے جس کا علاج عمومی طور پہ ممکن نہیں۔

Read more

محمد بن قاسم یا راجا داہر : ہیرو کون

پچھلے کچھ دنوں سے محمد بن قاسم اور راجا داہر کے متعلق بحث چھڑی ہوئی ہے۔ اک طبقہ ہے جس کا ماننا ہے کہ محمد بن قاسم بیرونی حملہ آور تھا اور اس کے آنے سے قبل اسلام ہندوستان میں پہنچ چکا تھا۔ جبکہ ہمارا مطالعہ پاکستان کہتا ہے کہ محمد بن قاسم 712 ء میں اک مظلوم لڑکی کی فریاد پہ اس راجا داہر جیسے ڈاکو سے چھڑانے سندھ میں وارد ہوئے۔ ان کی عمر تب سترہ سال تھی وہ ہندوستان میں اسلام لائے۔

کچھ لوگ گڑے مردے اکھاڑے جانے پہ شکوہ کناں ہیں کہ یہ لاحاصل بحث ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

Read more

سائنس اور مذہب کا جھگڑا

سائنس کہتی ہے کہ 65 ملین سال پہلے اک سیارچہ زمین سے آ ٹکرایا جس کے نتیجے میں ڈائنو سارز کا وجود مٹ گیا اور ہماری زمین پہ سو سال کے لیے گرد چھا گئی۔ جس کی وجہ سے زمین کا ٹمپریچر گر گیا اور آئس ایج دور کا آغاز ہوا جب گرد چھٹی اور سورج کی روشنی زمین تک پہنچنا شروع ہوئی تو برف پگھلی جس سے سمندر اور دریا وجود میں آئے۔ پانی میں یک خلوی جاندار نے

Read more

محبت میں نوجوان کی خودکشی کا معاملہ

لاہور کے اک لڑکے نے مبینہ طور پہ پیار میں خود کشی کی۔ اس کی والدہ نے لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پہ لگائیں اب ہر دوسرا بندہ تصاویر شئیر کیے جا رہا ہے اور لڑکی کو برا بھلا کہے جا رہا ہے بھائی اک تو زندگی سے گیا دوسرے کی زندگی آپ برباد کر رہے ہو۔ اک تو آپ کو معلوم نہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے۔ ان دونوں کے درمیان کیسا تعلق تھا؟ کیا کمٹمنٹ تھی؟ معاملہ کیا

Read more

نیو لبرل سرمایہ داری کا مجرمانہ چہرہ اور پاکستان

اک دور تھا جب یہاں جاگیرداری نظام تھا۔ زمین کے مالک عوام پہ حکومت کرتے تھے۔ زراعت بڑی انڈسٹری سمجھی جاتی تھی۔ پھر وقت بدلا اور سرمایہ داری نظام نے آہستگی سے جاگیرداری کی جگہ لے لی۔ آج ہم نیو لبرل سرمایہ داری نظام میں سانس لے رہے ہیں۔ تھرڈ ورلڈ ممالک سے لے کر سپر پاورز تک نیو لبرل سرمایہ داری نظام کے شکنجے میں ہے۔ کیا آپ نے سوچا ہے کہ چند دہائیاں قبل تک اک سیاستدان کو

Read more

بھٹو صاحب اور ٹیکسلا میں مہاتما بدھ کا تاریخی پیپل

آج چار اپریل ہے۔ ٹیکسلا میں بدھا کے عبادت گاہ کا سایہ بننے والا پیپل کا درخت اداس ہے۔ تاریخ کا حصہ بن جانے والے بھٹو کے ہاتھ سے لگایا گیا وہ تاریخی درخت جو اشوک ’گیا‘ سے لایا تھا اور ٹیکسلا میں لگایا تھا پھر جب اشوک کو شکست ہوئی تو اس کی پوتی یہ درخت اپنے ساتھ سری لنکا لے گئی تاریخ کا قدر دان بھٹو جب ساٹھ کی دہائی میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے سری لنکا

Read more

ڈینئل پرل کے فیصلے نے پاکستان کو کس پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے؟

مغربی صحافت ہمارے ملک کی طرح نہیں کہ میڈیا مالکان فیلڈ رپورٹرز کی محنت کے بل بوتے پہ اربوں روپے کمائیں اور فیلڈ رپورٹرز بنا تنخواہ سیاستدانوں کی کوریج کی مٹھائیوں محکمانہ اشتہارات یا بلیک میلنگ سے گزارہ کریں۔ مغربی ادارے نہ صرف تنخواہیں دیتے ہیں بلکہ دنیا بھر کے ڈیسک بنا کر ٹیمیں بناتے ہیں جرنلسٹ فیلڈ میں جاتا ہے تو ان کے سفر قیام و طعام کا خرچہ ادارے کے ذمے ہوتا ہے۔ دوسرا مغرب میں معلومات تک رسائی بہت آسان ہے جبکہ پاکستان میں قانون تو موجود ہے مگر مجال ہے کہ آپ تحصیل کے ہسپتال کے کینٹین ٹھیکے کے ٹینڈر کی ہی معلومات لے سکیں بجٹ تو بہت دور کی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی میڈیا کی رپورٹس عموماً غیر جانبدار اور حقائق پہ مبنی ہوتی ہیں۔

Read more

کورونا وائرس سے ہمیں کیا خطرہ ہے

تصویر میں نظر آنے والی فوجی گاڑیاں اٹلی میں کورونا سے مرنے والے لوگوں کو لادنے کے لیے آئی ہوئی ہیں کیونکہ میتیں اٹھانے والی گاڑیاں کم پڑ گئیں ہیں. یہ یورپ کا حال ہے وہ یورپ جو ہم سے کہیں ترقی یافتہ اور امیر ہے وہاں میتیں ان فوجی ٹرکوں میں بھر کر بغیر کسی غسل کفن یا آخری رسومات کے دفنائی جا رہی ہیں۔ اس وقت اٹلی میں اموات کی تعداد چین سے زیادہ ہو چکی ہیں ادھر ایران میں

Read more

سردار عثمان بزدار! دور اندیش یا احسان فراموش

سردار عثمان بزدار بلوچ نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد جو کارکردگی دکھائی ہے اس پہ ہر ذی شعور کو اعتراضات ہیں لیکن سرائیکی وسیب کے لوگ عثمان بزدار کی اس بات سے بہرحال خوش ہیں کہ اب میگا منصوبے اور پچانوے فیصد بجٹ لاہور سے نکل کر ڈی جی خان کی طرف گامزن ہیں۔ لیکن ساتھ ہی سردار عثمان بزدار جس طرح بلوچ قوم پرستی کے مظاہرے کر رہے ہیں اس پر سرائیکی قوم پرست تحفظات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار خود کو سرائیکی قوم پرست کی بجائے بلوچ قوم پرست ثابت کرنا چاہ رہے ہیں حالانکہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے تھے اور جیتے تھے۔

Read more

پلوامہ حملہ اور ہمارے کرنے کے کام

بھارتی زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے بعد بھارتی موقف کی تائید میں امریکہ سمیت عالمی طاقتیں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں۔ جب کہ پاکستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی سطح پر ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ دوسری طرف جیش محمد نے واقعے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔ اب ہم جتنی بھی وضاحتیں دیتے رہیں لیکن دنیا کے نزدیک ہم قصور وار ٹھہرائے جا چکے ہیں۔

یہ صورت حال پاکستان کی خارجہ پالیسی کی واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔ جب سے بھارت میں مودی کی حکومت بنی ہے، ہر الیکشن سے پہلے اور سال کے آغاز میں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے اور بھارتی میڈیا شور ڈال دیتا ہے کہ یہ پاکستان نے کرایا ہے۔ بھارتی عوام کے جذبات کو بھڑکا کر مودی کی بی جے پی الیکشن جیت جاتی ہے۔ ادھر پاکستان میں گزشتہ کئی برس سے تواتر سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے باوجود عالمی سطح پر اتنا شور نہیں ہوتا جتنا بھارت کے سال میں اک آدھ واقعے پر مچ جاتا ہے، جب کہ بھارت کے پاس پاکستان کی انوالمنٹ کے کوئی واضح ثبوت بھی نہیں ادھر ہمارے پاس زندہ سلامت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو موجود ہے۔ یہ صورت حال ہماری پروپیگنڈا وار میں ناکامی کا ثبوت ہے۔

Read more

اسد عمر کا منی بجٹ: اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

کئی دنوں سے چرچا تھا کہ منی بجٹ آنے والا ہے اپوزیشن چیلوں کی مانند بے چارے اسد عمر پر جھپٹنے اور نوچنے کو تیار بیٹھی تھی۔ میڈیا نے بھی نیزے بھالے تیز کر کے میز پر سجا دیے تھے۔ عوام بے چارے بھی بولائے بولائے پھر رہے تھے کہ نہیں معلوم اس منی بجٹ میں ان پر کون سا بم گرنے والا ہے۔ منی بجٹ کی تاریخ کو بڑھایا گیا کیونکہ عمران خان کا دورہ قطر بیچ میں آ

Read more

کاشتکار وزیراعظم: اہلیت نہیں تھی، تو زمین کا مزارع بننے کی ضرورت کیا تھی؟

میرا تعلق سرائیکی وسیب کے دیہاتی پس منظر سے ہے۔ یہاں زیادہ تر افراد کا پیشہ کھیتی باڑی ہے۔ یہاں دو جمع دو چار سمجھنے والے سادہ لوگ ہیں انہیں اے برابر اے کی پاور دو، اے بی سکوائر اور ایکس کی پاور دس قسم کے پیچیدہ فارمولوں سے کوئی غرض نہیں، ان کو نہیں معلوم ڈالر کی اڑان کو کیسے روکا جا سکتا ہے یا آئی ایم ایف کے پاس جانا جاری بحران کا واحد حل ہے کہ نہیں؟ برامدات کیوں کم ہو رہی ہیں، معشیت کیوں زبوں حالی کا شکار ہے، تجارتی انڈیکس کیا بتا رہا ہے؟

ان کو اتنا معلوم ہے کہ پہلے جو کھاد کی بوری بارہ سو کی تھی اب چودہ سو کی ہو چکی ہے، پہلے جس بیج کا تھیلا پندرہ سو میں آتا تھا اب بائیس سو کا ملتا ہے۔ پہلے ملز وقت پر چلتی تھیں، ان کو پیسے وقت پر ملتے تھے اور وہ وقت پر نئی فصل کاشت کر لیا کرتے تھے۔ اب یہ گنے کی فصلوں کو آگ لگا رہے ہیں، اب ملز وقت پر نہیں چلتیں، اب سی پی آر ان کے لیے کاغذ کا اک ٹکڑا ہے جس سے ابھی تک پیسے نہیں نکلوائے جا سکے۔ یہ لوگ کاروبار زندگی کے اکثر فیصلے فصلوں کی کٹائی کے وقت کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں، کھاد بیج والے کا ادھار چکانا ہو یا نیا ہل خریدنا ہو، بچوں کی شادی کرنی ہو یا اگلی فصل تک کے راشن کا بندوبست کرنا ہو، آنکھوں کا آپریشن کرانا ہو یا خاندان کے ذہین بچے کو شہر کے کالج میں داخلہ دلانا ہو یہ تمام کام فصل کٹائی کے بعد حاصل ہونے والے محنتانے پر انحصار کر رہے ہوتے ہیں۔

Read more

صدیوں پر محیط وہ دس منٹ

یوں تو پوری سردیاں ہی اپنے جلو میں اداسی لے کر آتی ہیں، مگر نجانے دسمبر میں ایسا کیا راز پنہاں ہے کہ اداسی کو سوا کر دیتا ہے۔ برصغیر کے شاعر نے ہی دسمبر کی اداسی کو لفظوں کی چادر چڑھانے کی روایت ڈالی کیونکہ شاعر حساس ہوتا ہے۔ کامران احمد قمر بھی اک شاعر ہے اور یہ دسمبر اسے سچ مچ اداس کر گیا ہے ستائیس دسمبر کو پورا ملک اداس ہوتا ہے کیونکہ اس دن محترمہ بے

Read more

علی ترین کی ملتان سلطان

علی ترین جب سیاست میں وارد ہوئے تو مجھے کچھ خاص اچھا نہیں لگا۔ لیکن جب اس نے الیکشن میں خود کو پورٹریٹ کرنا شروع کیا اس کا عوام کے ساتھ جو تعلق دیکھنے کا ملا وہ بہت دلچسپ تھا۔ اس نے نوجوانوں کو ساتھ ملایا، ان کی ٹیم بنائی، ان کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا، ان کے ذمے کام لگایا، ان کو ٹاسک دے کر گویا ان کو عملی طور پر میدان میں اتار دیا۔ اس نے روایتی سیاسی بزرگوں اور برادری سرداروں کے دم پر الیکشن نہیں لڑا بلکہ اس نے سیاست کو جدت بخشی، خود کمپین کو لیڈ کیا نہ کہ ڈائری میں لکھے لکھائے شیڈول کو فالو کیا۔

سیاسی میدان سے ہٹ کر بھی یہ نوجوان حلقے میں بہت مقبول ہے۔ حلقے کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر کرکٹ کھیلتا ہے، کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے، ٹورنامنٹ آرگنائز کراتا ہے، سوشل ورک میں آگے آگے ہوتا ہے، مختصر یہ کہ اس نے اپنے لوگوں کو اپنایا ہے۔ روایتی سیاستدانوں کی طرح اس کی سیاسی اور ذاتی زندگی کے احباب مختلف نہیں ہیں بلکہ اس کے احباب وہی لوگ ہیں، جن کے ساتھ صبح سے شام تک یہ وقت گزارتا ہے اور انہی کو ساتھ لے کر وہ میدان سیاست میں اترا۔

Read more

الیکٹرانک پرنٹ سوشل میڈیا سانحہ اے پی ایس کی مارکیٹنگ کرنے میں مشغول ہیں

صبح سے دیکھ رہا ہوں الیکٹرانک پرنٹ سوشل میڈیا سانحہ اے پی ایس کی مارکیٹنگ کرنے میں مشغول ہیں۔ ڈھول بینڈ باجوں والے ترانوں پر ترانے ریلیز ہو رہے ہیں۔ شہادت شہادت کا غلغلہ ہے، قوم کے اتحاد کی نوید ،بیرونی ایجنڈے کی تکرار، والدین کے شکرانے کی کہانیاں، غرض ہر کوئی اسے اپنے پسندیدہ ریپر میں لپیٹ کر پیش کرنے کی سعی میں جتا ہے۔ یقین جانیں ! یہ سب جھوٹ ہے اس مارکیٹنگ سے ٹی آر پیز تو

Read more

عمران خان اور ٹرمپ کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدگی کا شکار ہیں اور صدر ٹرمپ بارہا اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہا ہے۔ چند دن قبل صدر ٹرمپ نے اک انٹرویو میں اپنے الزامات کو دہرایا پھر بعد میں صدر ٹرمپ کے ٹویٹر ہینڈل سے انٹرویو کے دوران بولے گئے جملوں پر مبنی اک ٹویٹ کیا گیا

یہ اک الگ بات ہے کہ ان کی یہ تنقید سوچی سمجھی نہیں بلکہ موضوع کو تبدیل کرنے کی اک کوشش تھی ٹی وی میزبان نے جب بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن میں شامل ایڈمرل میک ریون پر صدر ٹرمپ کو ان کی تنقید پر چیلنج کیا تو ٹرمپ بظاہر موضوع سے گریز کرتے ہوئے پاکستان پر ”جمپ“ کر گئے۔ بعد میں اس برسبیل تذکرہ جملوں کو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا

Read more

کیا پاکستان چین کی کالونی بننے کو ہے؟

عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد دس ارب ڈالر کی رقم کے ساتھ سعودی عرب کو سی پیک کا تیسرا عالمی پارٹنر بنانے کی باتیں سامنے آ رہیں ہیں۔ شنید ہے کہ اس سرمایہ کاری کے بدلے سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی قائم کرے گا، اگر ایسا ہوتا ہے تو اس فیصلے کے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کتنے دور رس نتائج سامنے آئیں گے ؟ ایران، شام، عراق، یمن سمیت وہ ممالک جن کا سعودی عرب

Read more

پاکستانی کرکٹ کا جنازہ

سچن ٹنڈولکر کو گاڈ آف کرکٹ کا خطاب دیا گیا، اس بات سے قطع نظر اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس صدی کا سب سے بڑا کرکٹر تھا۔ ٹنڈولکر کی اک اور خوبی یہ بھی تھی کہ وہ تنازعات لڑائی جھگڑے الزام تراشیوں سے بچ کے اک ڈیسنٹ دور گزار کر گیا۔ کچھ عرصہ قبل اس کی زندگی پر اک ڈاکومینٹری طرز کی فلم ریلیز ہوئی تھی، اس میں اس نے شاید پہلی بار کسی کرکٹر کی پروفیشنلزم

Read more

این اے 35 بنوں: تحریک انصاف کا عالم دین امیدوار اور لال مسجد والا مساج سینٹر

گیارہ برس قبل لال مسجد کی طالبات کے جتھے نےجب خدائی فوجدار بن کر اسلام کی نصرت و کامرانی کے نام پر چینی مساج سینٹر پر دھاوا بولا، تو وہاں محبوس کیے جانے والوں میں سے بنوں کے اک معروف عالم دین مذہبی رہنما کے دو فرزند بھی شامل تھے۔ اب سینہ ٹھونک کر اسلام کی سربلندی اور اسلامی شریعہ کے نفاذ کے اعلیٰ مقصد کے لیے ریاست کے اندر لشکر کشی کرنے والوں کے امام و امیر المومنین علامہ

Read more

پاکستان میں سیاحت

کیا آپ جانتے ہیں سوئزرلینڈ جرمنی فرانس اٹلی ہر سال ملک گھومنے آنے والے سیاحوں سے کتنا پیسہ کماتے ہیں؟ چلیں مغرب کو چھوڑیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے نیپال سری لنکا مالدیپ بھوٹان سنگاپور اور تھائی لینڈ جیسے چھوٹے ممالک کی معشیت کا دارومدار ہی سیاحت پر ہے یعنی سیاحت اتنی بڑی انڈسٹری ہے کہ یہ مکمل ملک چلانے کی اہلیت رکھتی ہے۔ دور کیوں جائیں اپنے ہمسایہ بھارت کی مثال لیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارت

Read more

جنرل ضیا کی موت پر اک تحریر

صبح سے دیکھ رہا ہوں پورا سوشل میڈیا چونسہ آم کی مدح سرائی اور شہید ضیا الحق کے بارے میں اپنے زہریلے خیالات کا اظہار کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے اکثریت ان نوجوانوں کی ہے جنہوں نے یا تو ضیائی دور سرے سے دیکھا ہی نہیں اور جس نے دیکھا بھی تو بچپن کے اس حصے میں جب ان کو کچھ سمجھ بوجھ ہی نہیں تھی۔ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے ضیا الحق نے ایسا کیا کر

Read more

آصف زرداری خوفزدہ ہیں

عیدالاضحی کی آمد آمد ہے، منڈیاں عروج پر ہیں ٹریڈنگ ہو رہی ہے، خرید و فروخت جاری ہے بولیاں لگ رہی ہیں۔ قربانی کے لیے اپنے من پسند بکروں کا افادیت کے حساب سے سودا طے ہو رہا ہے۔ رسیاں منگائی جا رہی ہیں، رسیدیں کاٹی جا رہی ہیں، جو بک چکا وہ کھونٹے لگایا جا چکا باقیوں کی خدمتیں ہو رہی ہیں۔ ادھر بیوپاری بھی اپنے مال کو اونچی قیمت دلانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے

Read more

حکمرانوں کے دسترخوان

پاکستان تحریک انصاف الیکشن جیت کر سادہ اکثریت لینے کے بعد حکومت بنانے کے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔ آئے روز عمران خان کی رہائش گاہ پر غیر ملکی سفیروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی سعودی سفیر سے ہونے والی ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی جانے والی تصویر نے جہاں اک طرف مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کی جانے والی بغاوت کے غبارے سے ہوا نکال دی، وہاں تصویر

Read more

علی سجاد شاہ عرف ابو علیحہ کی واپسی

علی سجاد شاہ عرف ابو علیحہ سوشل میڈیا کا اک معروف نام۔ بڑے بڑے طرم خانوں کو ان کے سامنے کان لپیٹ کر گزرتے دیکھا۔ فی البدیہہ جملے منطق اور مزاح ان کی تحریروں کا خاصا ہے۔ بے وقوفانہ حد تک بہادر ابو علیحہ ملٹی ٹیلنٹڈ انسان ہیں۔ اس وقت پاکستانی سوشل میڈیا پر بابا کوڈا کا سکہ چلتا ہے مگر غیر جانبداری سے بات کریں تو بابا کوڈا ابو علیحہ کے سامنے پانی بھرتا دکھائی دیتا ہے۔ مہینوں قبل

Read more

نام نہاد الیکٹیبلز کے احتساب کے دعوے

یار لوگ کہتے ہیں کہ مہاتیر محمد نے الیکٹبلز کے ذریعے تبدیلی لا کے دکھائی عمران بھی ایسا کرے گا۔ اور ماضی میں یہ الیکٹبلز پی پی پی اور ن میں آتے جاتے رہے ہیں تب کوئی نہیں بولا خان کی باری ہی کیوں شور مچایا جا رہا ہے ؟ یاروں سے عرض ہے کہ عمران نے خود کو ان دونوں پارٹیوں سے پاک اور افضل بتایا تھا۔ اس نے ہمیں نیا پاکستان بنانے کا خواب دکھایا تھا نوجوانوں اور

Read more

کیا چلے ہوئے کارتوسوں سے نیا پاکستان بنایا جا سکتا ہے؟

الیکشن کی گہاگہمی عروج پر ہے۔ اک وقت تھا جب الیکشن لڑنا اتنا مشکل نہیں تھا مگر بھلا ہو سرمایہ داری نظام کا جس نے ہر اس شے کو کمرشل کر دیا ہے جو کسی نہ کسی طریقے عوام سے وابستہ ہے۔ چند دہائیوں میں سائنس کی ترقی کے ثمرات کی رسائی عام آدمی تک ہوئی انسانوں کا معیار زندگی اور ترجیحات بدل گئیں۔ برصغیر پاک و ہند میں جاگیرداری کی جگہ لبرل سرمایہ داری نے لے لی ٹی وی

Read more

پاکستان ایسی طاقت اور وسائل رکھ کر بھی لاچار کیوں ہے؟

ہیت مقتدرہ کے اداروں نے جو سیاسی ڈرامے تشکیل دینے شروع کیے ہیں بطور ڈائریکٹر انہوں نے کوئی فلم ہٹ اور کسی کو فلاپ کرانا مقصد بنایا ہے تو اس کے خطرناک نتائج برامد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ہم تقسیم در تقسیم ہوتے جا رہے ہیں اسی زبردستی کا نتیجہ ہے کہ پی ٹی ایم پٹھانوں کو مظلوم کہہ رہی ہے تو پرو پاکستانی سراج رئیسانی کے خون ناحق پر بھی کچھ لوگ بلوچوں کی غیرت کو للکارتے رہے

Read more

منشیات، نشئی اور علاج

تیل اور اسلحے کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا منافع بخش کاروبار منشیات کا ہے چونکہ یہ غیر قانونی ہے اور بڑے بڑے ادارے اس میں ملوث ہیں اس لیے اسے منظر عام پر نہیں لایا جاتا پاکستان جیسے غریب ملک میں جہاں بے روزگاری اور غربت نے زندگی کا مزہ ہی چھین لیا ہے وہاں منشیات کے عادی افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مصنوعی خوشی کے حصول کی کوششوں میں روزانہ سات سو افراد منشیات کے استعمال کی

Read more

ووٹ کے بدلے مذہب بیچنے والے ۔۔۔

یہ پاکستان ہے یہاں روشن خیال سیاسی جماعتیں خانہ خدا کے برابر اور قائدین کو نعوذباللہ پیغمبر کا درجہ دے دیا گیا ہے پارٹی کے خلاف بات کریں یا قائد پر تنقید کریں نہ آپ کی ماں چھوڑیں گے نہ بہن دوسری طرف دینی سیاسی جماعتیں ہیں ان پر تنقید کریں تو گستاخ اور کافر ٹھہرائے جائیں گے یہ آپ کا دین سلامت رہنے دیں گے نہ ایمان لہذا پاکستان میں روشن خیالی کو روشن خیالوں سے اور میرے دین

Read more

وڈیرو اور سردارو، اب سوالات تو اٹھیں گے

انتخابی ماحول بن رہا ہے، برسوں عوام کی دسترس سے باہر رہنے والے مداری ڈگڈگی کو کپڑا مار کر میدان میں اتر آئے ہیں۔ آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف امید سے ہے یہ اسی امید ہی کا نتیجہ ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل سو دن کا ایجنڈا بھی پیش کر دیا۔ لگتا ہے برسوں آمریت اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی کا شکار رہنے والے ملک میں شعور و آگہی دستک دے رہی ہے۔ مقصد کے حصول کے لیے دھرنوں

Read more

چولستان کے صحرا میں بھٹک کر تین ننھی بچیوں کی موت

جب کوئی موت نظر سے گزرتی ہے تو گمان ہوتا ہے کہ اس سے ہمیں بھی گزرنا ہے۔ ہر شخص نے کبھی نہ کبھی موت کو فینٹیسائز کیا ہوتا ہے اور مجھ سمیت اکثر اپنی موت کو بڑھاپے میں تصور کرتے ہیں۔ کسی ہسپتال کے بیڈ پر آنکھیں موندے موت آ جائے تو کیا ہی اچھا ہو مگر کچھ موتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔ منو بھائی نے کہا تھا کہ ہم ایسے

Read more