ہلمند میں امریکی فوج کا طالبان پر فضائی حملہ

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کےترجمان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان عوام کی امن کی خواہش کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ امریکی فوج کےترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نےصوبے ہلمند میں 4 مارچ کوطالبان جنگجووں پر فضائی حملہ کیا تھا، طالبان افغان فورسز کی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنا رہے تھے جبکہ امریکی فضائی حملہ طالبان کےحملےکو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔ ترجمان امریکی فوج نے کہا ہے کہ طالبان کےخلاف 11

Read more

129 سالہ مسلمان خاتون جسے زندگی میں صرف ایک دن خوشی مل سکی

دنیا میں طویل ترین عمر پانے والی چیچن خاتون کوکو استمبولوا گزشتہ دنوں 129 سال 7 ماہ کی عمر پا کر دنیا سے رخصت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ خاتون مسلمان تھی اور وہ روس کے بادشاہ زار نکولس دوئم کی تاج پوشی کے کچھ دن بعد یکم جون 1889ء کو پیدا ہوئی۔ اس وقت برطانیہ میں ملکہ وکٹوریہ حکمران تھیں۔ جب روس میں انقلاب برپا ہوا اور آخری زار نکولس دوئم کی بادشاہت کا خاتمہ ہوا تو استمبولوا

Read more

جہاں تک ممکن ہوا، کنواری ہی رہوں گی: کترینہ کیف

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ شادی نہیں کروں گی۔ جس حد تک ممکن ہوا کنواری ہی رہوں گی۔ اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ حقیقتاً وہ نہیں جانتی کہ وہ ہمیشہ تنہا رہ پائیں گی یا نہیں۔ تاہم جس حد تک ممکن ہو سکا وہ کنواری ہی رہیں گی۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ شاید شادی ایک ایسا لفظ ہے جس

Read more

اودھ کا بادشاہ ناصر الدین حیدر شاہ درد زہ میں مبتلا ہو کر بچے کو جنم دیا کرتا تھا

تاریخ میں جہاں بر صغیر پاک وہند کے بادشاہوں کے عیش وعشرت کی داستانیں زبان زد عام ہیں وہاں لکھنو کے حکمران ناصر الدین حیدر شاہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، یہ بادشاہ عیش عشرت اور رنگ رلیوں میں اس قدر آگے نکل چکا تھا کہ اکثر زنانہ لباس زیب تن کیا کرتا تھا اور جنسی کجروی میں اس قدر مبتلا تھا کہ خود بچہ جنا کرتا تھا ۔ 1803 میں پیدا ہونے والے ناصر الدین حیدر

Read more

عورت مارچ پر شیری رحمان اور مولانا فیض محمد میں تلخ کلامی

سینیٹ اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا فیض محمد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں سینیٹرز کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ’’عورت مارچ‘‘ سے متعلق گفتگو بنی۔ سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ بڑا شور مچ رہا ہے کہ عورتیں 8 مارچ کو جلوس نکالیں گی۔ مولانا فیض محمد نے عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی نہیں آوارگی ہے۔ شیری رحمان

Read more

پاکستان بار کونسل کی عورت مارچ کی حمایت

پاکستان بار کونسل نے عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور مارچ کے شرکاء کو دھمکیاں دیے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ یا پر امن احتجاج بنیادی حقوق میں شامل ہے، عورت مارچ میں خواتین کے حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے

Read more

حکومت نے نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھ دیا

حکومت نے لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی  وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں لہٰذا انہیں واپس بھجوایا جائے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم

Read more

چینی کی برآمد سے فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین سرفہرست

چینی کی برآمد سے فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین نعمان احمد خان بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ نے جون 2019ء کو اپنے اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کےساتھ ایک لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن کی مجموعی کمی سے کرشننگ سیزن کے آغاز پر تشویش ظاہر کی تھی تاہم کسی بھی حکومتی اتھارٹی نے چینی کی برآمد روکنے

Read more

ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور رات دیر گئے رومانٹک ڈنر ڈیٹ پر نکلے، لیکن ناکام کیوں لوٹے؟

ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور دیر رات ایک دوسرے کے ساتھ ڈنر کرنے کیلئے ایک ریستوراں میں پہنچے ، لیکن وہاں پر کچھ ایسا ہوگیا، جس کا انہیں اندازہ ہی نہیں تھا۔ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں ۔ کبھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصویروں کی وجہ سے تو کبھی کسی پارٹی میں یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ حال ہی

Read more

افغان امن معاہدے کے محض دو روز بعد خوست میں فٹبال میچ کے دوران خوفناک دھماکہ: 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

افغان امن معاہدہ ہونے کے محض 2 روز بعد افغانستان میں فٹبال میچ کے دوران خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ صوبہ خوست میں واقع فٹ بال اسٹیڈیم میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل طے پائے افغان امن معاہدے کے بعد افغانستان میں تشدد کا پہلا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز افغانستان کے صوبہ خوست میں فٹ بال میچ

Read more

افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں دو کمانڈروں سمیت 6 داعش جنگجو ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں چھ داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ کنہڑ کے ضلع نیورگال میں داعش کے ٹھکانے کو امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو گروپ کمانڈروں قاری ظاہر اور غنی سمیت 6 داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناء کنہٹر میں ہی چالیس سے زائد داعش جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال کر حکومتی امن عمل میں شمولیت

Read more

بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل: پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک شدید بارش کا امکان

بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو گیا۔ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور مرکزی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو چکا ہے۔ مغربی ہواوں کے اس سسٹم کے باعث صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر

Read more

نائجیریا میں بوکو حرام نے دیہات پر حملہ کر کے 50 افراد کو قتل کر دیا

نائجیریا میں بوکو حرام کے 100 مسلح دہشت گردوں نے شمالی نائجیریا کے علاقے میں کئی دیہاتوں پر حملہ کرکے 50 افراد کو قتل کر دیا اور مال مویشی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی نائجیریا کی ریاست قدونہ کے کیراوا، زارے یاوا اور منڈا گاﺅں پر فجر کے وقت 100 مسلح افراد نے حملہ کیا۔ مسلح دہشت گردوں نے دیہاتوں میں قتل عام کرنے اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو آگ

Read more

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار سلمان غنی اچانک زمین پر گر پڑے

معروف تجزیہ کار سلمان غنی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اچانک کرسی ٹوٹنے کی وجہ سے زمین پر گر پڑے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں سلمان غنی اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ”تحریک انصاف کے رہنما ہی کہتے تھے جب مہنگائی زیادہ ہو تو سمجھ لیں کہ حکمران چور ہیں “ یہ جملہ بولتے بولتے سلمان غنی کی کرسی ٹوٹی اور وہ زمین پر گر پڑے۔ یہ منظر دیکھ کر اینکر

Read more

شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی

شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق شکیل آفریدی نے جعلی پولیو مہم چلا کر اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ کا سراغ لگایا تھا اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد سے شکیل آفریدی جیل میں قید ہے۔ اس کے وکلا اور فیملی کا کہنا ہے کہ اس نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ شکیل آفریدی کے

Read more

طالبان کا افغان فورسز کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے باوجود افغان فورسز کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ہونے والے معاہدے سے قبل جو سات روزہ عارضی جنگ بندی کی گئی تھی اور کا دورانیہ اب ختم ہوچکا ہے لہٰذا افغان فورسز کے خلاف اپنی معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا

Read more

افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی تک بین الافغان مذاکرات شروع کرنے سے انکار کر دیا

افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے امریکا اور طالبان معاہدے کے تحت قیدیوں کو رہا نہ کرنے کے اعلان کے بعد طالبان نے بین الافغان مذاکرات میں شرکت نہ کرنے فیصلہ کرلیا۔ اس کا اعلان افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا ہے۔ 29 فروری 2020 کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا جس سے 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ امن معاہدے

Read more

ملک عوام کی مرضی سے چلتے ہیں، کسی امپائر کی مرضی سے نہیں: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی ماننے کو تیار نہیں کہ نواز شریف علاج کی غرض سے یا کرپشن کی وجہ سے لندن میں ہیں۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آج ہر طرف سے جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، صحافیوں، بلاگرز اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے والے بچوں پر بھی سینسرشپ لگائی جا رہی ہے۔ ہم ایسا نیا پاکستان نہیں

Read more

چونیاں میں ٹیوب ویل پر نہانے کے ’جرم‘ میں مسیحی نوجوان کو متعصب ہجوم نے قتل کر دیا

قصور کے علاقے چونیاں میں ٹیوب ویل پر نہانے کے ’جرم‘ میں ایک مسیحی نوجوان کو بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق 22سالہ سلیم مسیح نامی مزدور بیگوانہ گاﺅں میں کھیتوں میں کام کر رہا تھا۔ کام سے فارغ ہونے کے بعد وہ وہیں ٹیوب ویل پر نہانے لگا جس پر زمیندار مشتعل ہو گئے کہ سلیم مسیح نے ٹیوب ویل کے حوض میں نہا کر ’پانی گندہ‘ کر دیا ہے۔ ان

Read more

جنسی ہراسانی کے الزام میں مستعفی گومل یونیورسٹی کے صدر شعبہ اسلامیات پروفیسر صلاح الدین گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی سےجنسی ہراسانی کے الزام کے بعد مستعفی ہونے والےپروفیسر صلاح الدین ایک لیکچرار کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ کینٹ پولیس نے پروفیسر صلاح الدین کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق پولیس نے لیکچرار کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گومل یونیورسٹی کے ایک ہفتہ قبل مستعفیٰ ہونے والے پروفیسر صلاح الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read more

نوازشریف کی بیماری پر فردوس عاشق اور ڈاکٹریاسمین راشد آمنے سامنے آگئیں

معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری فکس میچ ہے، ذمہ داروں کو بےنقاب کیا جائے گا۔ دوسری طرف وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بالکل درست تھی، آج بھی میڈیکل رپورٹ پر قائم ہوں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی بیماری پر معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد آمنے سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون

Read more

اگر نوازشریف نے واپسی کا فیصلہ کر لیا تو حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول جائیں گے: احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام نوازشریف کو جھولیاں بھر کر ووٹ دیں گے، حکمرانی کے کورونا وائرس کا واحد علاج رواں سال میں صاف شفاف الیکشن ہے، پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ تقسیم کرنے والا لیڈر ہے۔ عمران خان فارن فنڈگ کیس میں اپنا دامن صاف کیوں نہیں

Read more

راجن پور میں اسکول ٹیچر نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

راجن پور میں اسکول ٹیچر نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے ماطبق جامپور شہر کے رہائشی پرائمری اسکول ٹیچر راشد سومرو نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقے جامپور کے رہائشی پرائمری اسکول ٹیچر راشد سومرو نے 15 سالہ لڑکی (م) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔ ایجنسی نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی

Read more

نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے: حکومت کا برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا وقت آ پہنچا۔ اگلے ہفتے ڈی پورٹ کرانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھیں گے۔ اس سےقبل سینئر تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے اور سیدھا جیل جائیں گے۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف واپس ضرور آئیں گے اور

Read more

’’میرا جسم میری مرضی ‘‘کے نعرے ملک کی اسلامی شناخت پر دھبہ: سراج الحق نے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کر دیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ’’میرا جسم میری مرضی ‘‘کے نعرے ملک کی اسلامی شناخت پر دھبہ ہیں۔ ایسےعناصر کی سرکاری سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے یکم مارچ سے 20 مارچ تک ملک بھر میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ پاکستانی عورت ملک میں مغربی کلچر نہیں۔ اسلام کی پاکیزہ تہذیب چاہتی ہے تاکہ ملک کو اس کی اساس اور نظریے کے مطابق اسلام کا گہوارہ بنایا

Read more

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی

ایران میں کورونا سے مزید 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں ایرانی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران

Read more

مجھے آئٹم سانگ کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں: ملائکہ اروڑا

’منی بدنام ہوئی اور انار کلی ڈسکو چلی‘ سمیت دیگر متعدد ڈانس نمبرز پر پرفارمنس کرنے والی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا کہتی ہیں کہ وہ ایسے گانوں میں پرفارمنس کرنے پر شرمندہ نہیں ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملائیکا اروڑا نے حال ہی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گانوں کو ڈانس یا آئٹم سانگس کے ناموں میں قید نہیں کرنا چاہیے۔ ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ڈانس پرفارمنس کی

Read more

افغان صدر اشرف غنی نے بین الافغان مذاکرات کے لئے طالبان کی پیشگی شرط مسترد کر دی

افغان صدر محمد اشرف غنی نے 10 روز کے اندر 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا طالبان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرط قابل قبول نہیں ۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں ہفتہ کو ہونے والے امن معاہدہ کے ایک روز بعد صدارتی محل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔

Read more

فحش فلمیں دیکھنے والے مردوں کی بیویاں کس خوفناک بیماری میں مبتلا ہو سکتی ہیں؟

امریکہ کی اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کے شریک حیات فحش فلمیں دیکھتے ہیں، ان عورتوں میں ایٹنگ ڈس آرڈر (کم بھوک لگنا یا بہت زیادہ بھوک لگنا) پیدا ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں اس کی وجہ خواتین کے جسم میں پیدا ہونے والے احساسِ عدم تحفظ کو قرار دیا گیا ہے۔ اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں 400 خواتین کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے

Read more

افغان امن معاہدہ: امریکہ نے بھارت کو شٹ اپ کال کیوں دی؟ وینا ملک کا انکشاف

بین الاقوامی امور کی معروف ماہر اور دفاعی تجزیہ کار وینا ملک کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد امریکہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو شٹ اپ کال دی جس کی وجہ سے طالبان کے ساتھ امن معاہدہ ممکن ہو پایا ہے۔ ٹوئٹر پر اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ طالبان اور امریکہ کے مابین کئی بار مذاکرات بھارت کی وجہ سے ناکام ہوئے۔ جب بھی امریکہ مذاکرات کی بات کرتا تھا بھارت امریکی فوجیوں پر حملے

Read more

سوتیلی بیٹی کو اغوا کر کے جنسی درندگی سے نو بچے پیدا کرنے والے باپ کو عمر قید کی سزا

امریکہ میں ایک لڑکی کے اپنے سوتیلے باپ کے ہاتھوں 29 برس تک جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی 33 خاتون کی کہانی سامنے آئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوکلاہوما کا ہے جہاں ہنری میشل پیٹے نامی 62 سالہ شخص نے 20 سال قبل اپنی 11 سالہ سوتیلی بیٹی کو اغوا کر کے گھر میں قید کر لیا اور اگلے بیس سال تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس سے نو

Read more

پی ٹی آئی حکومت میں جہانگیر ترین کی سالانہ آمدنی 37 ارب روپے سے بڑھ کر 57 ارب روپے کو جا پہنچی

عمران خان کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد جہانگیر ترین کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جہانگیر ترین کی سالانہ آمدن 57 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے سالانہ آمدنی 37 ارب روپے تھی۔ جہانگیر ترین کی طرف سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ ان کی ملکیت جے ڈی ڈبلیو ہولڈنگ کی سالانہ آمدن 37 ارب روپے سے بڑھ کر 57 ارب روپے ہو گئی

Read more

پورن اداکاراؤں نے فحش تصاویر بیچنے کے لیے کرونا وائرس کا سہارا لے لیا

کورونا وائرس کا خوف دنیا بھر میں پایا جا رہا ہے اور اس وباء کے ٹرینڈ سوشل میڈیا پر پوری دنیا میں ٹاپ پر ہیں چنانچہ تشہیر کی متلاشی فحش فلموں کی اداکاراﺅں اور ویب کیم ماڈلز اپنے ’اونلی فینز ‘ (OnlyFans)اکاﺅنٹس کی تشہیر کے لیے کورونا وائرس کا نام اور اس کے ٹرینڈز کو بروئے کار لا رہی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کورونا وائرس ٹرینڈ میں بے شمار ایسی اداکاراﺅں اور ماڈلز کی پوسٹس آ رہی ہیں اور

Read more

اوکاڑہ میں خواتین کی میت کو قبر سے نکا ل کر زیادتی کرنے والا گورکن گرفتار

اوکاڑہ کے نواحی قبرستان میں دفنائی جانے والی عورتو ں کی میت کو نکا ل کر جنسی زیادتی کرنے والا گورکن گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ ملزم تین سال سے یہ جرم کر رہا تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی موضع جوئیہ کے قبرستان میں دفنائے جانے والی عورتوں کی میت کو رات کی تاریکی میں نکال کر مقامی گورکن محمد اشرف زیادتی کرتا رہتا تھا۔ مقامی

Read more

دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم اپنی بیوی حیا سے مقدمہ ہار گئے

دبئی کے حکمران شیخ المختوم کی لندن کی عدالت میں دائر کی گئی اپنے مقدمات کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق شیخ المختوم کی 45سالہ اہلیہ شہزادی حیا گزشتہ سال بچوں سمیت متحدہ عرب امارات سے فرار ہو کر برطانیہ چلی گئی تھی اور کچھ عرصہ وہاں روپوش رہنے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔ دوسری طرف شیخ المختوم نے بھی بچوں کی حوالگی کے لیے برطانوی

Read more

66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں: گیلپ سروے

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے سروے کے نتائج جاری کر دیے۔ گیلپ پاکستان کا سروے فروری 2020 میں کیا گیا جس کے مطابق 66 فیصد پاکستانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جبکہ 32 فیصد مطمئن ہیں۔ سروے میں 59 فیصد کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، 22 فیصد کی رائے

Read more

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر شیو سینا کے ترجمان اخبار میں کڑی تنقید

شیوسینا کے ترجمان سامنا نے سوال کیا ہے کہ دہلی فساد میں بیالیس افراد ہلاک ہوئے۔ عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ اس وقت وزیر داخلہ امیت شاہ کہاں تھے۔سامنا میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر فرض کریں کہ دہلی میں کانگریس یا کسی دوسرے اتحاد کی حکومت ہوتی تو وزیرداخلہ کا استعفیٰ مانگا جاتا۔ بڑے پیمانے پراحتجاج ہوتا لیکن اب ایسا نہیں ہورہا ہے کیونکہ اپوزیشن کمزور ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ ہفتے کے فسادات پر سیاست

Read more

پورن اداکارہ ریلے ریڈ نے اپنی اذیت کی داستان بیان کر دی

پورن فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور اداکارائیں اکثر اس انڈسٹری کے منفی پہلوﺅں پر بات کرتے سنائی دیتے ہیں۔ امریکہ کی معروف 28 سالہ پورن اداکارہ ریلے ریڈ نے اس انڈسٹری سے وابستگی کا ایک اور نقصان بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ریلے ریڈ کا کہنا ہے کہ ”پورن فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کی وجہ سے کسی مرد کے ساتھ طویل مدتی تعلق قائم کرنا ایک خواب بن جاتا ہے کیونکہ کوئی مرد بھی اس انڈسٹری

Read more

ایران میں کرونا کی وجہ سے 34 نہیں 210 ہلاکتیں ہوچکی ہیں: بی بی سی کا دعویٰ

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 210 ہلاکتیں ہو چکی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صرف 34 ہلاکتوں کے اعداد و شمار دیے جا رہے ہیں۔ بی بی سی فارسی نے ایران کی وزارت صحت کے ذرائع سے بات کرنے کے بعد 210 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت تہران اور قم شہر میں ہوئی ہیں۔ جمعہ

Read more

تانیہ ادریس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا دیا گیا

ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ادریس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تانیہ ادریس کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا ہے،جن کی تعیناتی کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔تانیہ ادریس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھی۔

Read more

ماحولیاتی آلودگی: پاکستان دوسرے نمبر پر آلودہ ترین ملک قرار پا گیا

ماحولیاتی آلودگی سے متعلق نئی درجہ بندی فہرست میں پاکستان آلودگی کے لحاظ سے نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا ادارہ آئی کیو ایئر ہر سال فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی درجہ بندی جاری کرتا ہے۔ گزشتہ روز سال 2019ء کی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستان دوسرا آلودہ ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ پہلے نمبر پر بنگلہ دیش آلودہ ترین ملک قرار پایا ہے۔ تیسرے نمبر پر منگولیا،

Read more

اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ اور طلبہ کی فواد چودھری کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی

اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ اور طلبہ نے وفاقی وزیر فوادچودھری کی گاڑی کو گھیر لیا۔ طلبہ اور اساتذہ نے فوادچودھری کی گاڑی کے آگے نعرے بازی بھی کی۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اساتذہ اور طلبہ نے وفاقی وزیر فوادچودھری کی گاڑی کو گھیر کر وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسلامیہ کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے ”گو دی سی گو“کے نعرے لگائے۔ پولیس کی بھاری نفری نے وفاقی وزیر فوادچودھری کو گھیرے سے

Read more

ایران کی خاتون نائب صدر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

ایران کے نائب وزیر صحت کے بعد خاتون نائب صدر کو بھی کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جمعرات کے روز ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اینڈ فیملی افیئرز معصومہ ابتکار کو بھی کرونا وائرس ہو گیا ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز ایران کے نائب وزیر صحت میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ معصومہ ابتکار 1979 کے انقلاب کے دوران امریکی سفارتخانے کا محاصرہ کرنے والوں

Read more

عورت مارچ کو کوئی نہیں روکےگا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نےعورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ خواتین کی ریلی کو کوئی نہیں روکے گا۔ آزادی اظہار پر پابندی نہیں لگ سکتی۔ سول سوسائٹی اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی سماجی کارکنان کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو ملک کے مختلف شہروں میں ’’عورت مارچ‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسے رکوانے کیلئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

Read more

مسلمان ہم جنس پسندوں کے لئے لندن میں ایونٹ کا اعلان

مسلمان ہم جنس پسندوں کے لئے ہم جنس پسندی کے حامی گروپ نے لندن میں ایمان فسٹ ـ(imaan Fest) منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمان فیسٹ اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ ایل بی جی ٹی فاوٴنڈیشن اس ایونٹ کا اہتمام کرے گی۔ ایل جی بی ٹی فاوٴنڈیشن ہم جنس پسندی کی حمایت کرتی ہے ۔ آرگنائزر کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ایونٹ کی ٹکٹ دستیاب ہیں۔ اس ٹویٹ ہر ایمان فسٹ کو

Read more

ایران : کرونا وائرس کے سبب بعض شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے

ایران میں حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اندرون ملک نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی اُن افراد پر بھی لاگو ہو گی جن کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اسی طرح ”مذہبی مقامات“ کے حامل شہر بالخصوص قُم میں قیود عائد کی گئی ہیں اور یہاں عارضی طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے ہیں۔

Read more

کسی نبی کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی: آسیہ بی بی

پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے فرانس سے سیاسی پناہ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلسے میں وہ فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گی۔ آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ اسے اپنے بہن بھائیوں اور سسرالیوں کی یاد آتی ہے لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے ملک کی ثقافت، کھانوں اور چار موسموں کو یاد کرتی ہیں۔ آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ایک دن چیزیں بدل جائیں گی اور وہ 58

Read more

مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر بہترین کام کیا: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فواد چوہدری سے مکالمہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر شاباش دی ہے۔ فواد چوہدری نے پشاور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ عمومی طور پر سرکاری ویڈیوز میں آواز کو بند کر دیا جاتا ہے لیکن اس ویڈیو میں آواز صاف سنائی دے رہی ہے، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ

Read more

پی ایس ایل میچ: جہانگیر ترین کی موجودگی میں ان کے خلاف نعرے

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو عوام کے سامنے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلا گیا پہلا میچ جیتا اور پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کے دوران ملتان سلطانز کے مالک علی ترین اور ان کے والد جہانگیر

Read more

کرونا وائرس سے بچنے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں؟

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔ لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے اور کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صابن سے ہاتھ اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ کھانسی اور چھینک آنے پر چہرے کو ڈھانپنا چاہیے۔ چہرے پر ماسک پہنا جائے۔ سب سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ

Read more

استاد شفقت امانت علی خان 55 برس کے ہو گئے

پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان نے 26 فروری کو اپنی 55ویں سالگرہ منائی۔ 26 فروری 1965 کو پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہونے والے شفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی اسد امانت علی خان بھی کلاسیکل موسیقی کے مستند استاد تھے۔ پاکستانی راک بینڈ فیوژن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت امانت علی خان کھماج، انکھیاں، متوا، یہ حوصلہ، مورا

Read more

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتے کے لئے تعطیلات کا اعلان

کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں دو ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے باعث صوبے کے تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں جاری موسم سرما کی تعطیلات کو 29 فروری تک ختم ہو جانا تھا، تاہم اب تعطیلات میں

Read more

بلوچستان کے بعد سندھ کے بھی تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر میں دو روز کے لیے تعلمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف ملک میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد بلوچستان حکومت نے 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ تاہم اب صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری

Read more

چین میں کرونا وائرس نے مزید 52 افراد کی جان لے لی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2715 ہو گئی

چین میں پھیلنے والا کرونا وائرس 40 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے۔ چین میں کرونا وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد چین میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2715 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی صوبے ہوبئی میں مزید 406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور مزید ہلاکتوں کا

Read more

سبین سلطان نامی لڑکی کی وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

حریم شاہ کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک اور خاتون کا تذکرہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک لڑکی وزیراعظم عمران کے ہیلی کاپٹر میں سفر کررہی ہے اور ساتھ ہی ویڈیو بنا رہی ہے۔ انھوں نے اس ویڈیو کے اوپر لکھا کہ یہ حریم شاہ نہیں ہیں بلکہ فیصل واوڈا اور شہزاد اکبر کی بدولت وزیراعظم کے

Read more

اداکارہ سارہ خان کو فمینزم کی حمایت پر تنقید کا سامنا

مقبول ٹی وی آرٹسٹ اداکارہ سارہ خان کو فمینزم کی حمایت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ خواتین کو مردوں سے زیادہ طاقتور اور رتبے میں ایک دوسرے کے برابر سمجھتی ہیں۔ لوگوں نے اس ھوالے سے ان پر کڑی تنقیدی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مرد اور خوایتن مختلف ہیں مگر برابر نہیں ہیں نیز یہ کہ اداکارہ سارہ خان نے

Read more

کرونا وائرس کے 15 مشتبہ کیسز موجود ہیں، ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا اسلام آباد سے ہے، دونوں مریضوں کا گزشتہ دنوں کے دوران جن لوگوں سے بھی رابطہ ہوا ہے ان کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک شخص سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے کے

Read more

حکومت لال مسجد کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی: علامہ طاہر اشرفی

لال مسجد اسلام آباد تنازعے پر ایک ماہ سے کشیدگی جاری ہے اور تاحال کشیدہ صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی تاہم پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نےسوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں کو رَد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ حکومت لال مسجد ختم کرنا چاہتی ہے سراسر غلط ہے۔ کوئی حکومت ایسا اقدام نہیں کر سکتی اورنہ ہی ہم ایسا ہونے دیں گے۔ جامعہ حفصہؓ اور

Read more

شردھا کپور نے ٹائیگر شراف کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا

شردھا کپور اور ٹائیگر شراف اس وقت اپنی آنے والی فلم ‘باغی 3’ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ کامیڈی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ شردھا کپور نے بتایا کہ ٹائیگر شراف کے پاس نہ صرف ایكشن بلکہ هيومر سائیڈ بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر شراف واحد ایسے ایکٹر ہیں جو اپنے ایكشن والے رول سے فلم ‘باغی 3’ کو آگے لے جا سکتے

Read more

پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہو گئی

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’ میں پاکستان میں کرونا وائرس کے پہلے دو کیسز کی تصدیق کرتا ہوں، دونوں مریضوں کی سٹینڈرڈ کلینیکل پروٹوکول کے تحت دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور دونوں ہی خطرے کی حالت سے باہر ہیں۔‘ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ

Read more

نواز شریف کا پاکستان واپس آنے کا اعلان

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ضمانت منسوخی پر ملک واپسی کی تیاریاں کیے جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی لیے انہوں نے ہدایت کر

Read more

شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوں گے: ڈاکٹر شاہد مسعود

مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں افواہوں کے درمیان سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک اہم دعویٰ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب سے میاں محمد نواز شریف نے انکی ضمانت کرائی ہے ان کے اندر وزیراعظم والی ادائیں آنی شروع ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے

Read more

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی اڈیالہ جیل سے رہائی پر پرتپاک استقبال؛ پھولوں کی پتیاں نچھاور

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو ضمانتی مچلکے جمع کروانےکےبعداڈیالہ جیل راولپنڈی سےرہا کر دیا گیا۔ رہائی کے موقع پر لیگی کارکنوں کا پرتپاک استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور دونوں رہنماؤں کوکندھوں پر اٹھا لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد

Read more

نوازشریف کے گھر کے باہر احتجاج کا انتظام کرنے والے چوہدری طارق نے معافی مانگ لی

برطانیہ میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے والے اوور سیز پاکستانی چوہدری طارق نے معذرت کر لی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اوورسیز پاکستانی چیئر مین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ چوہدری طارق نے لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرنا غلط حرکت تھی جس پر میاں نوازشریف اور مسلم لیگ

Read more

میری توہین بند کی جائے اور احترام کا مظاہرہ کیا جائے: جاوید میانداد جیو ٹی وی پر سخت ناراض

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد ایک نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی پر اپنا مذاق اڑائے جانے پر آگ بگولہ ہو گئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مذاق کا نشانہ بنائے جانے پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ’’جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہوئی ہوتی ہیں، ان کا مذاق نہیں بنایا جاتا بلکہ عزت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ مذاق کریں لیکن مہذب انداز اختیار

Read more

عمران خان کا مذاق اُڑانے پر نیو ٹی وی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ؟

وزیراعظم عمران خان کا مذاق اُڑانے پر حکومت نے پروگرام میزبان خالد بٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی انس ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود پر تنقید کو برداشت کرنے کے بجائے ںیو ٹی وی کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروگرام میں مذاق بنانے پر پروگرام میزبان سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے

Read more

پنجاب حکومت کے خلاف بیان فواد چودھری کی رخصتی کا اشارہ ہے: طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔ فواد چودھری نے پنجاب حکومت اور ڈاکٹرز کو جھوٹا قرار دیا۔ پنجاب حکومت کے خلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کا اشارہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔ فوادچودھری نے پنجاب حکومت اور ڈاکٹرز کو جھوٹا قرار دیا

Read more

نواز شریف کے رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا برطانیہ سے رپورٹس نہ بھجوانے کا مطلب ہے کہ پنجاب حکومت کے ٹیسٹ مشکوک تھے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں، بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ پاکستان میں کیے گئے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کو شدید

Read more

جسٹس فائزعیسیٰ نے صدر، وزیراعظم اور وزیر قانون کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کر دی

صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجواب الجواب جمع کرا دیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی صدارتی ریفرنس کالعدم قراردیا جائے اور صدر، وزیر اعظم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سمیت غیر قانونی جاسوسی کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ بی بی سی اردو کے مطابق سپریم کورٹ کے جج نے تحریری جواب میں کہا گیا

Read more

 میں اپنے صحافتی تجربے کی روشنی میں کہہ سکتا ہوں کہ احسن اقبال اور شاہد خاقان کرپٹ نہیں ہو سکتے: کامران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان کی رہائی پر سینئر صحافی کامران خان نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہد خاقان ہوں یا احسن اقبال، پاکستان کے بہترین اور صاف ستھرے سیاستدان ہیں۔ خدا کا شکر ہے

Read more

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل میں احسن اقبال کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل میں احسن اقبال نے ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے احسن اقبال کی ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال حراست میں نہ ہوں تفتیش پھر بھی ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں احسن اقبال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت

Read more

کاشانہ سکینڈل: اقرا کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی، بھوکا پیاسا رکھ کر مارا گیا

کاشانہ کے فلاحی ادارے میں رہنے والی خاتون کائنات کے قتل کے سلسلے میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کائنات کو بھوکا اور پیاسا رکھا گیا جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئی۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کائنات کو کئی دن تک بھوکا اور پیاسا رکھا گیا۔ کئی روز تک کھانا اور پانی نہ ملنے کی

Read more

سلیکٹڈ سے مراد وہ بلبلہ ہے جس میں خفیہ ایجنسیاں ہوا بھریں: قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نی کہا ہے کہ سلیکٹڈ سے مراد وہ شخص ہے جس کی کامیابی میں ایجنسیاں کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاعمران خان اپنے تمام وعدوں سے یوٹرن لے چکے ہیں اور اب ان کے اپنے اتحادی ان سے تنگ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دیئے

Read more

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور ہو گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی صدارت میں دو رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا پاسپورٹ نیب کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا

Read more

نئے اٹارنی جنرل نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی نمائندگی سے معذرت کر لی

نئےاٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس میں حکومت کی نمائندگی سے معذرت کر لی ہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ حکومت نےایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے میں وکیل مقرر کرنے کی درخواست دی ہے۔ عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو قبول کیا جائے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر

Read more

خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے خلاف اغوا کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا سے 2 شہریوں کی برآمدگی کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے یہ درخواست مبینہ مغویوں کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج ہونے کی بنا پر خارج کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں نے محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ خاتون اول بشریٰ بیگم کے بیٹے ابراہیم مانیکا عدالتی طلبی پر پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اس کے ایک بھائی اعجاز

Read more

چوہدری نثار نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑا: پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑا، اگر وہ اس بات کا جواز پیش کر سکتے ہیں تو ان کے ساتھ بات ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے 2018 کا الیکشن بطور آزاد امیدوار لڑا۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کا فیصلہ درست تھا یا غلط۔ انہوں نے مسلم لیگ

Read more

طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ گرفتار

سینئیر صحافی حیدر جاوید سید نے خبر دی ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی کے نتیجے میں جنسی سکینڈل میں ملوث شعبہ اسلامیات گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے چئیرمین صلاح الدین گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مولانا صلاح الدین پر متعدد طالبات نے الزام لگایا تھا کہ وہ امتحانی پرچوں میں نمبر بڑھانے کے لیے نجی فارم ہاؤس پر بلاتے اور جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایک عرصہ سے

Read more

بھارت میں 100 خواتین کلرکوں کو برہنہ کر کے میڈیکل ٹیسٹ لیے جانے کا انکشاف

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سورت میں کلرک کی نوکری کے لیے آنے والی 100 لڑکیوں کو ایک سرکاری ہسپتال میں گروپ کی شکل میں برہنہ کرکے ان کے میڈیکل ٹیسٹ لیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ان لڑکیوں کے ٹیسٹ سورت میونسپل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں کیے گئے۔ یہ تمام لڑکیاں زیرتربیت کلرک اور سرکاری ملازم تھیں اور حال ہی میں ان کی تین سالہ تربیت ختم ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری

Read more

میں نمایاں شخصیت ہوں، مجھ سے ملاقات کے بعد حریم شاہ کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25 لاکھ سے بڑھ گئی: فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی ملاقات کے پیچھے ایک ن لیگی شخصیت تھی۔ وہ میری پہلی اور آخری ملاقات تھی، میں نمایا ں شخصیت ہوں، مجھ سے ملاقات کے بعد حریم شاہ کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25 لاکھ سے بڑھ گئی۔ انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیور دیے بغیر سیاستدان سیاستدان رہ نہیں سکتا لیکن میں مافیاازم میں ملوث نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جادو

Read more

امیر قطر کے بھائی پر اپنے طبی معاون حریف کی گرل فرینڈ پر حملے اور مبینہ جنسی تشدد کا الزام

قطر کے امیر تمیم بن حمد کے بھائی خالد بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کے ذاتی طبی معاون میتھیو ایلنڈ نے خالد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میتھیو کی گرل فرینڈ پر جنسی حملے اور اسے وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنانے پر اکسانے میں ملوث ہے۔ میتھیو ایلنڈ کی 42 سالہ گرل فرینڈ ایبی ہان پر امریکا کے شہر لاس اینجلس میں میتھیو کے گھر میں عدم موجودگی کے دوران حملہ کیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی

Read more

خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں۔ ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے۔ بابا فرید دربارسے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کا عہدے کے حساب سے جو پروٹوکول بنتا ہے وہ اس کا حق ہے۔ بشریٰ بی بی سے متعلق جو بھی معاملہ ہوا اس کی

Read more

وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی رشتے دار کی موٹرسائیکل ریکور نہ ہونے پر ایس ایچ او معطل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قریبی عزیز کی موٹرسائیکل ریکور نہ ہونے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ وزیراعلیٰ کچھ روز قبل ملتان میں اپنے عزیز کے گھر گئے تھے، جنہوں نے موٹرسائیکل چوری کی شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 22 فروری کو ملتان میں اپنے رشتے دار کے گھر ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔ قریبی عزیز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی موٹرسائیکل چوری ہونے کے بارے میں بتایا جس پر وزیراعلیٰ نے

Read more

وزیراعظم نے تقریرکے دوران بولنے والے نوجوان کو جھاڑ پلا دی

عمران خان آج نمل یونیورسٹی میں خطاب کر رہے تھے کہ ایک نوجوان نے اونچی آواز میں وزیراعظم سے کچھ پوچھا، جس پر وزیراعظم نے اسے جھاڑ پلا دی۔ وزیراعظم عمران خان ٹیلنٹ اور جنون کی بات کررہے تھے کہ جنون ہمیشہ دل سے آتا ہے، جنون ٹیلنٹ کو شکست دے دیتا ہے۔اس لیے ہمیشہ دل کی مانو، میں نے ہمیشہ دل کی بات مانی اور دماغ کو اس طرف لگایا جدھر دل کہتا تھا۔ اس دوران تقریب میں ایک

Read more

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نواز شریف سے مبینہ ملاقات کرنے والا پراسرار شخص کون تھا؟

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے والے پراسرار شخص کے بارے میں چہ میگوئیاں جاری ہیں اور ہر کوئی اس شخص کی شناخت جاننے کی کوشش کر رہا ہے؟ اس ضمن میں معروف صحافی عمر چیمہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ شخص (جو ایون فیلڈ سے نکلتے ہوئے ٹی وی کیمروں کی نذر ہو گیا اور پھر مختلف چہ میگوئیوں کا موضوع بنا) پی آئی اے میں ملازم ہے

Read more

کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد

کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔ بتایا گیا ہے کہ تفتان میں موجود 100 کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کے لئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام

Read more

پی ایس ایل تقریب کے میزبان احمد گوڈیل نوکری سے فارغ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں میزبانی پر عوام کے غم و غصے کا نشانہ بننے والے احمد گوڈیل کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں احمد گوڈیل کی میزبانی کو شائقین کرکٹ نے بالکل بھی پسند نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق بھی اڑایا گیا۔ کہا جارہا تھا

Read more

شہباز تتلا اور ایس ایس پی مفخر عدیل کیس: پولیس کو مفخر عدیل کے لاپتہ ملازم عرفان کی تلاش

شہباز تتلا ایڈووکیٹ اور ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ مبینہ طور پر تیزاب اور مٹی ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں نے نیا انکشاف کیا ہے کہ مفخر عدیل نے کوئی ڈرامہ لکھا تھا جس کے شوٹ کے لئے تیزاب منگوایا۔ تیزاب لانے کی ذمہ داری مفخر عدیل کے ذاتی ملازم عرفان کی تھی۔ عرفان قسطوں میں تیزاب

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر وزیراعظم مجھ سے ناراض نہیں: فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر وزیراعظم مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ان سے ناراضی سے متعلق تمام خبریں غلط ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز کی جانب سے دائر جواب میں وزیراعظم کے خاندان پر اعتراض کی مذمت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نے دعویٰ کیا

Read more

خاتون اول بشریٰ بی بی کی پاکپتن دربار آمد: غفلت برتنے پر 12 ملازمین ضلع بدر، 28 افسران اور ملازمین کا تبادلہ

خاتون اول بشریٰ بی بی کی دربارحضرت بابا فرید الدین پر اچانک حاضری سے درجنوں سرکاری ملازمین پر قیامت گزر گئی۔ غفلت برتنے پر 12 ملازمین کو ضلع بدر کر دیا گیا۔ 28 کے قریب اوقاف افسران اور ملازمین بھی تبادلوں کی زد میں آگئے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے دربار حضرت بابا فرید الدین پر اچانک حاضری دی۔ فرائض سے غفلت برتنے پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف طارق علی رانا اور مینجر اوقاف

Read more

عمران خان پر دس روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں نے 80 روپے وصول کر لیے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عمران خان پر دس روپے کی انویسٹمنٹ کی تھی انھوں نے 80 روپے وصول کرلیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد دھرنے کے لیے آتے ہیں تو یہ حکومت کے لیے بہت زیادہ خطرناک ہو گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور صاحب مستعفی ہو چکے ہیں اور شبر

Read more

عورتوں کی جنسی آزادی کا سوال اٹھاتی اداکارہ فلورا سینی کی مختصر فلم ‘چڈی’

اداکارہ فلورا سینی کی مختصر فلم ‘چڈی’ میں خواتین کی جنسی آزادی کا سوال اٹھایا گیا ہے۔ ‘گندی بات’ اور ‘فراڈ سئیاں’ جیسی مشہور فلموں کے بعد اداکارہ فلورا سینی نے اپنی نئی شارٹ فلم ‘چڈی’ سے تہلکا مچا دیا ہے۔  یوٹیوب پر دستیاب فلم ‘چڈی’ ایک ایسی گھریلو عورت کی کہانی ہے جو ایک ایسی شادی کو نبھاتے ہوئے تھک گئی ہے جس میں نہ پیار ہے اور نہ ہی جسمانی تعلقات کی کوئی تازگی باقی رہی ہے۔ فلم

Read more

عمران خان کی اپنی حکومت ، پارٹی اور وزراء پر گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے: رؤف کلاسرا

تجزیہ کار رؤف کلاسرا کے مطابق نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں نہیں۔ آپ عمران خان کو اپنا وزیراعظم رکھیں، ہم ان ہاؤس تبدیلی میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ بس مریم نواز اور حمزہ کو لندن بھجوانے میں ریلیف دیں۔ رؤف کلاسرا نے ایک وڈیو تجزیے میں کہا کہ جب سمندر میں طوفان آتا ہے اس سے پہلے مکمل خاموشی ہوتی ہے۔ لگتا ہے سب کچھ بالکل ٹھیک

Read more

بھارت کی معروف یونیورسٹی کے لیڈیز واش روم میں نصب خفیہ کیمرا پکڑا گیا

بھارتی شہر مدراس کی معروف یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے لیڈیز واش رومز میں جاسوسی کا کیمرا نصب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق آئی آئی ٹی میں ایئر و سپیس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم نے طالبات کے واش رومز میں جاسوسی کے کیمرے نصب کر رکھے تھے۔ انکشاف ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اسے عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ ملزم کو ایک پی ایچ ڈی

Read more

کرینہ کپور نے بالآخر شاہد کپور سے’بریک اپ‘ کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سابق قریبی دوست شاہد کپور سے تعلق ختم کرنے کی وجہ ’قسمت‘ کو قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان سے شادی کے بعد کرینہ کپور نے پہلی مرتبہ اپنے اور شاہد کپور کے تعلق سے متعلق بات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے بچھڑنے کی وجہ قسمت ہے۔ شاہد کپور سے تین سال سے زائد عرصے تک قریبی دوستی میں رہنے والی کرینہ کپور

Read more

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی خواتین سے اتفاق نہیں کرتی: اداکارہ سونیا حسین

نامور اداکارہ سونیا حسین نے ”میرا جسم میری مرضی “کا نعرہ لگانے والی خواتین سے اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ نجی نیوز چینل پر اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ ”میرا جسم میری مرضی “کے حوالے سے آپ کا کیا خیال ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق نہیں کرتی، زندگی میں کچھ باتیں اہم ہوتی ہیں اور وہ صرف خواتین کے لیے نہیں، مردوں کے لیے بھی یقیناً اہم ہوں گی۔

Read more

وزیراعظم عمران خان کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کو بھیجے جانے کا انکشاف

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کو بھیجی جاتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے بتایا ہے کہ عمران خان مذاق میں عدالتی شخصیات یا جن کے بارے میں بھی کوئی گفتگو کرتے ہیں، وہ موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے ہمیں اور میاں نواز شریف بھیجی جاتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر اپنے تبصرے میں کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں جو اہم ترین

Read more

حکومت کا اٹارنی جنرل کے بعد مزید افراد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ: صحافی عمران یعقوب کا انکشاف

حکومت کا اٹارنی جنرل کے بعد مزید افراد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ریفرنس تیار کرنے والوں سے بھی استعفیٰ لیا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور کو ہٹوانے میں بیرسٹر فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کا بڑا کردارتھا۔ اںھوں نے کہا کہ

Read more