نیب کا لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے اور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر واقعو 55 کے اور 91 ایف دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں 55 کے سے آپریٹ ہوتی تھیں۔ 55 کے سے متعلقہ ریکارڈ

Read more

عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے بانی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق گزشتہ کچھ ماہ سے شدید علیل ہیں جس کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں سے بالکل کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کی ان کے گھر پر عیادت کی تھی جس میں

Read more

لان سے سینیٹری پیڈ ملنے پر پرنسپل نے طالبات کو حیض کی جانچ کے لیے برہنہ کر دیا

بھارت کے شہر بھوج میں گرلز انسٹیٹیوٹ کے لان سے سینیٹری پیڈ ملنے پر پرنسپل نے طالبات کو حیض کی جانچ کے لیے برہنہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے بھوج شہر کے ساہاجنند گرلز انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ گرلز ہاسٹل کے لان سے سینیٹری پیڈ ملنے پر انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل نے ہاسٹل میں رہنے والی طالبات کو بلایا اور ماہواری کی جانچ کے لیے

Read more

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلے جیسی مفاہمت نہیں رہی: ہارون الرشید

سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ریاستی اداروں کے درمیان سب اچھا نہیں ہے۔ ان کے مطابق عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلے جیسی سطح پر مفاہمت نہیں ہے۔البتہ مخاصمت بھی نہیں ہے۔ شریف خاندان اس پر خوش ہیں۔ دونوں طرف تحفظات موجود ہیں، عمران خان کا موقف ہے کہ وہ نہیں جائیں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ اپوزشین کے ساتھ نرمی کی جائے۔ ہارون الرشید کے مطابق عمران خان

Read more

عمران خان سوشل میڈیا کنٹرول کرنے سے پہلے اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کو کنٹرول کریں:  قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے حوالے سے قانون بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کو

Read more

جو مرضی آئے کہو، عزت اللّٰہ دیتا ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو میڈیا پر آکر جو مرضی آئے کہو، عزت دینے والا اللّٰہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہار سے ڈرنے والا کبھی آگے نہیں بڑھتا، انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللّٰہ نے انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، جدوجہد

Read more

جی ایس پی پلس: پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف جرائم پر یورپی کمیشن کے تحفظات

یورپی کمیشن نے یورپی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی پاکستان کے دو سالہ جی ایس پی پلس کارکردگی رپورٹ میں سول سوسائٹی کے لیے محدود حالات، میڈیا کی آزادی میں کمی اور انسانی حقوق کےکارکنوں اور صحافیوں کےخلاف ہونے والے جرائم پر اقدامات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کو برآمدات میں دیئے گئے جی ایس پی پلس درجے میں توسیع کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق عملدرآمد پر عزم کا اعادہ

Read more

نواز شریف نے چوہدری نثار سے ملنے سے صاف انکار کر دیا

لندن میں جنگ جیو گروپ کے نمائندے مرتضٰی علی شاہ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق ویز داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے جو لندن کے دو ہفتے کے دورے پر ہیں اپنے اور نواز شریف کے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ملاقات کی خواہش ظاہر کی مگر میاں نواز شریف نے صاف انکار کردیا۔ اس سلسلے میں جب اسحاق ڈار اور شہباز شریف سے رابطہ

Read more

دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ماہرہ خان کا 18 واں نمبر

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستانی اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں 18 ویں نمبر پر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سٹائل کریز جو عالمی سطح کا سب سے بڑا مشہور میگزین ہے نے خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اور صحت سے متعلق ایک لسٹ جاری کی ہے۔ اس لسٹ کو ’دنیا کی 52 خوبصورت ترین خواتین‘ کا نام دیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ

Read more

نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات کی کوشش ناکام

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملنے کے بارے میں قریبی دوستوں کا مشورہ نواز شریف نے مسترد کردیا۔ چوہدری نثار نے بھی واضح کر دیا کہ شریف برادران سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں لندن علاج کے لیے آیا ہوں کوئی سیاسی مقاصد کیلئے نہیں۔ اس وقت جو سیاسی تھیٹر لگا ہے اس پر بات کرنا بےمعنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کون آ

Read more

احسان اللہ احسان حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ڈیل کر کے فرار ہوا: نجم سیٹھی

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ابھی سوچ رہی ہے کہ اس بات کو عوام کے سامنے کیسے آشکار کیا جائے کہ احسان اللہ احسان سکیورٹ فورسز کی قید سے کیسے فرار ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری بیان کو لوگ مسترد کر دیں۔ احسان اللہ احسان کے ساتھ جب ڈیل کی گئی تھی تب وہ تحریک طالبان پاکستان

Read more

پی آئی اے کے جعلی کھاتوں سے جنسی طاقت کی دوا "ویاگرا” خریدنے کا انکشاف

نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کے میڈیکل بلز سے جنسی طاقت کی دوا "ویاگرا” خریدی جاتی تھی، جو پولیس والوں، سیاستدانوں اور جرائم پیشہ افراد کو دی جاتی تھیں: تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کے میڈیکل کے بلز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فارمیسیوں کے ساتھ معاہدے طے کیے جاتے تھے، جس کی بنا

Read more

فواد چوہدری اور خواجہ آصف کیا چاہتے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دلچسپ مگر متضاد دعوے کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری کی خواہش ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری پوری کوشش کررہے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹا دیں

Read more

اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ اچانک ختم کردی گئی

عدالتی حکم کے بعد انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں واقع گھر میں قائم کی گئی پناہ گاہ کو ختم کردیا ہے۔ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ کے قیام پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد منگل کی شب رات گئے انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ کے گھر میں قائم پناہ گاہ ختم کر دی۔ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں کو باہر

Read more

کیا جہانگیر ترین کو مذاکراتی کمیٹی سے عمران خان نے نکالا؟

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہیں مذاکراتی کمیٹی سے نکالا نہیں گیا بلکہ ایک ہفتے کے لئے باہر کیا گیا تھا، ان کا عمران خان کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو کوئی پیشکش نہیں کی، ق لیگ مرکز میں کوئی وزارت نہیں مانگ رہی، اتحادی ایک دوسرے سے لیڈ لیتے ہیں۔ اتحادیوں کا

Read more

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے حکومت نے بے گھر لوگوں کو نکال دیا

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے ادھر بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کر دی گئی تھی لیکن اب انہیں گھر سے نکال کر ملحقہ پارک میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پارک میں عارضی شیلٹر ہوم بنانے پر محلہ داروں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ہے۔

Read more

وزیر اعظم سے فواد چوہدری کی ملاقات: مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلایا جائے

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبہ کیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیے اور آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلایا جائے ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دہانیوں کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے

Read more

جنسی تعلقات سے انکار پر دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون کو بلیک میل کرنے والا پاکستانی رشتے دار گرفتار

دُبئی میں ملازمت کی تلاش میں آنے والی پاکستانی خاتون کو اُس کے ہم وطن مرد نے ناجائز تعلقات بنانے سے انکار پر فیس بک پر بدنام کر ڈالا۔ خاتون سوشل میڈیا پر شرمناک حوالے سے اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئی۔ جس میں اُس کا موبائل نمبر دینے کے ساتھ اُسے ایک جسم فروش خاتون ظاہر کیا گیا تھا۔ خاتون نے یہ شرمناک حرکت کرنے والے 40 سالہ پاکستانی مرد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ جس کے

Read more

محسن داوڑ نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے پر حکومت سے تین سوال پوچھ لئیے

قومی اسمبلی میں پیر کو طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے ملک سے مبینہ طور پر فرار ہونے کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ اس حوالے سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن محسن داوڑ نے نکتہ اعتراض پر استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی ذمہ دارانہ بیان سامنے نہیں آیا کہ احسان اللہ احسان ملک سے فرار ہو گیا ہے یا اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی

Read more

چوہدری نثار اہم ملاقاتوں کے لیے لندن روانہ: مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے الگ الگ مذاکرات کریں گے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان لندن روانہ ہوگئے جہاں ان کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار پرواز پی کے 785 پر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئے ہیں اورٹکٹ پر ان کی واپسی کی تاریخ 24 فروری درج ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار کے لندن میں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے ساتھ الگ الگ مذکرات طے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا

Read more

کاشانہ اسکینڈل: اقرا کائنات کا ایدھی سنٹر میں پراسرار موت سے قبل دیا گیا بیان سامنے آ گیا

گذشتہ ہفتے ایدھی سنٹر لاہور میں پراسرار طور پر انتقال کرنے والی لڑکی اقراء کائنات کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقراء کائنات کی ایدھی سنٹر میں پراسرار ہلاکت ادارے کی نیک نامی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔  اقراء کائنات نے انتقال سے قبل 17 دسمبر کو اپنا آخری بیان باغبان پورہ پولیس کو دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اقراء کائنات نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ اس کے شوہر نے

Read more

پرویز خٹک اور فواد چوہدری سمیت کئی وزراء وزیراعظم عمران خان کے یوٹیلٹی اسٹور پیکج کے مخالف

وفاقی کابینہ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سمیت کئی وزراء نے یوٹیلٹی اسٹورز پیکج کی مخالفت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کابینہ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں

Read more

جس کی ساری سیاست کسی آئی ایس آئی چیف کی مہربانی ہے وہ بے نظیر کی تصویر یا نام کیسے برداشت کرسکتا ہے:  بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی اور معیشت کے حوالے سے قومی اسمبلی میں کیے جانے والے اپنے خطاب میں حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

Read more

اقراء کائنات کو میرے خلاف استعمال کیا گیا: افشاں لطیف

کاشانہ ہاؤس کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ اقراء کائنات کی 28 جون 2019ء کو عابد سے پسند کی شادی ہوئی تھی، اقراء سے میرے خلاف بیان دلوایا گیا۔ کاشانہ اطفال کی سابقہ انچارج افشاں لطیف نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ اقراء کائنات 16 دسمبر کو اچانک گھر سے غائب ہو گئی تھی اور چائلڈ پروٹیکشن پہنچ گئی۔ افشاں لطیف نے کہا کہ بچی کو 2016ء

Read more

احسان اللہ احسان کا فرار حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے یا گٹھ جوڑ: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کا فرار ہماری حکومت کی نااہلی، ناکامی یا گٹھ جوڑ کی ایک اور مثال ہے، انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر کے باہر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے صرف پاکستان پیپلزپارٹی کہتی تھی کہ ہمیں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور عمران خان و دیگر سیاسی جماعتوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پیپلزپارٹی کے

Read more

آج عاصمہ جہانگیر کی دوسری برسی ہے

معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علم بردار عاصمہ جہانگیر کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے پاکستان میں 50 برس تک انسانی حقوق، جمہوریت اور روشن خیالی کے لئے بے مثال جد و جہد کی۔ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں انسانی حقوق کے علمبردار ملک جیلانی کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کنیئرڈ کالج سے بی اے اور پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ وہ کالج دور میں ہی یحییٰ

Read more

پاکستانی کرکٹر شاداب خان دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ میری برہنہ تصویریں لیک کر دیں گے: اشرینہ صفیہ نامی لڑکی کا بیان

پاکستانی کرکٹر شاداب خان پر ایک لڑکی کو بلیک میل کرنے کا الزام لگ گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شاداب خان مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ میری برہنہ تصویریں لیک کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اشرینہ صفیہ نامی ایک لڑکی نے یہ الزام عائد کیا کہ انھیں پاکستان کے قومی کرکٹر شاداب خان دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ ان کی غیر اخلاقی تصویریں لیک کر دیں گے۔

Read more

پچھلے چار روز کے دوران اسلام آباد میں انتہائی حساس میٹنگز ہوئیں۔۔۔ اور وزیراعظم کے بیانات بدل گئے: فرخ سلیم

سینئر معاشی تجزیہ کار فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں میں اسلام آباد میں انتہائی حساس میٹنگز ہوئیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم نے ملاقات کی۔ ان میٹنگز کا ایک ہی ایجنڈا ’’مہنگائی‘‘ تھا۔ ان میٹنگز سے پہلے اور بعد میں وزیراعظم کے بیانات بدل گئے۔ فرخ سلیم نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پچھلے چار دنوں میں اسلام آباد میں انتہائی اہم اور حساس میٹنگز ہو رہی ہیں۔ 6 فروری

Read more

نواز شریف کے دل کا آپریشن جمعرات (13 فروری) کو کیا جائے گا

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم  نواز شریف کے دل کا آپریشن 13 فروری (جمعرات) کو کیا جائے گا۔ اس صورت حال میں شہباز شریف کا پاکستان واپس آنا دوبارہ موخر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل کے آپریشن کے لیے 13 فروری کا وقت لے لیا گیا ہے۔ ان کا آپریشن لندن کے ایک نجی ہسپتال میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی دو مرتبہ نواز شریف اپنے دل کا آپریشن ملتوی کروا

Read more

پاکستان اور آئی ایم ایف نے اٹھانوے قومی اداروں کو ختم کرنے پر اتفاق کر لیا

پاکستان اورآئی ایم ایف نے قومی اداروں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ قومی اداروں کی تعداد 440 سے کم کر کے 342 کر دی جائے گی۔ قومی اداروں کی تعداد 30 ستمبر2020ء تک کم کی جائے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذاکرات میں معاشی اصلاحات کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی مہلت

Read more

نیا چیئرمین ایف بی آر کون ہو گا؟ ممکنہ طور پر ہارون اختر خان کا نام سامنے آ گیا

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ہارون اختر کو مشیر محصولات بنائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ ان کے بھائی ہمایوں اختر خان پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون اختر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ایف بی آر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہارون اختر کو ابتدائی طور پر ایڈوائزر کے

Read more

تحریک انصاف  پاکستان کی امیر ترین سیاسی جماعت ہے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملکی سیاسی جماعتوں کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ امیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مالی سال 2018-19 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 125 سے زیادہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 82 نے تفصیلات جمع کرائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تحریک انصاف نے 22

Read more

سیکورٹی حکام نے احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کر دی

نیوز ایجنسی اے ایف پی اور روز نامہ جنگ کے مطابق سینئر سیکورٹی حکام نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی حراست سے فرار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ سیکورٹی حکام کے ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جنگجوؤں کی شناخت اور انہیں پکڑنے کیلئے احسان اللہ احسان ہمارا بڑا ذریعہ تھا۔ تاہم ذرائع نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی کہ احسان اللہ ترکی میں ہے۔ اس

Read more

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مذاکرات میں کیا شرائط طے پائیں؟

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔ ق لیگ کو ترقیاتی فنڈز جلد جاری کردیے جائیں گے۔ ترقیاتی فنڈز کے معاملہ پر آئندہ دو روز میں فالو اپ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے وزرا، اپنے محکموں کے معاملات میں بااختیار ہوں گے۔ کسی قابل اعتراض افسر کی

Read more

چوہدری نثار کی لندن روانگی: کیا نواز شریف سے ملاقات ہو پائے گی؟

سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان منگل کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔ وہ لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ قریبی ذرائع کے مطابق چوہدی نثار علی خان گزشتہ دو ماہ سے لندن جانے کا پروگرام بنا رہے تھے لیکن لندن میں ان کی سیاسی ملاقاتوں کا کوئی امکان نہیں۔ بعض سیاسی حلقوں میں چوہدری نثار علی خان کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ لندن میں چوہدری نثار علی

Read more

کشمیری پنڈتوں کی مہاجرت پر بنی فلم "شکارا” دیکھ کر لال کرشن اڈوانی جذباتی ہو گئے

ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا (Vidhu Vinod Chopra) کی فلم شکارا ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم شکارا (Shikara) میں 1990 میں کشمیر سے نکالے گئے کشمیری پنڈتوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم کی اسپیشل اسکریننگ میں بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے ہی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اپنی  بیٹی پرتبھا کے ساتھ پہنچے۔ لال کرشن اڈوانی کشمیری پنڈتوں کےدرد کو دیکھ کر اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا فلم نے اس جذباتی

Read more

میرا دکھ یہ ہے کہ مجھے آج تک کسی لڑکے نے پرپوز نہیں کیا: دشا پاٹنی

بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی (Disha Patani) کی فلم ملنگ 7 فروری کو ریلیز ہوئی ہے۔ انہوں نےایک پروگرام کے دوران اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ عوام دشا پاٹنی کی خوبصورتی کے مداح ہیں لیکن دشا پاٹنی کو ایک بات کا افسوس ہے۔ ان کے مطابق انہیں آج تک کسی بھی لڑکے نے پرپوز نہیں کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق دشا پاٹنی سے ملنگ کے پرموشن ایونٹ پر کچھ سوال جواب کئے

Read more

قائد آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر سگی بہن اور اپنے قریبی دوست کو قتل کر دیا

قائدآباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے سگی بہن اور اپنے قریبی دوست کی زندگی تمام کر دی۔ گھریلو ملازمہ شدید زخمی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل قائدآباد کے نواحی موضع اوکھلی موہلہ کے رہائشی محمد آصف کے بیٹے محمد عمیر اور محمد سلیم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کے گھر میں آنا جانا بھی تھا۔ گذشتہ شب سلیم اپنے دوست عمیر

Read more

چند ماہ بعد حکومت جمہوری راستے سے گھر چلی جائے گی: قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت چند ماہ بعد جمہوری راستے سے گھر چلی جائے گی۔ عمران خان نے صرف جھوٹ کا ٹیکہ لگایا۔ عمران خان کو پوری سپورٹ ملی لیکن پھر بھی حکومت ناکام رہی۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اتحادی ٹوٹ رہے ہیں، حکومت پریشان ہے۔ حکومت مکمل ناکام ہو چکی، ان کا جانا طے ہے۔ حکومت چند ماہ بعد جمہوری راستے سے گھر چلی

Read more

کیا مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے پر موجود ہیں؟

وزارت اطلاعات کے معاملات افراتفری کا شکار ہیں یا وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اپنے اختیارات سے محروم کر دیا گیا ہے؟ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی منتظم مشیر اطلاعات کی موجودگی کے باوجود ڈاکٹر شہباز گل نے بغیر کسی عہدہ یا نوٹیفکیشن کے وفاقی وزارتوں کے پی آر اوز کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے براہ راست سیکرٹری اطلاعات کو

Read more

اگر سیاسی بلیک میلنگ چلتی رہی تو نیا الیکشن کروا دوں گا: عمران خان

صحافی صابر شاکر نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر سیاسی بلیک میلنگ چلتی رہی تو نیا الیکشن کروا دوں گا، الیکشن میں اگرلوگ مجھے پسند کریں گے تو ووٹ بھی دیں گے، ورنہ کسی اور کو لے آئیں گے، لیکن اب میں کسی بات پر کمپرومائز نہیں کروں گا۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو راضی کرنے اور ان کو ساتھ لے کر چلنے کا لائحہ

Read more

عاطف خان اور شہرام ترکئی کو راولپنڈی میں جنرل اعجاز احمد سے ملاقات کرنے پر ہٹایا گیا: ڈاکٹر فرخ سلیم

سینئر صحافی ڈاکٹرفرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے دونوں برطرف وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی نے راولپنڈی میں جنرل (ر) اعجاز احمد سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں وزراء عمران خان کے فیورٹ تھے لیکن جنرل اعجاز سے ملاقات کی وجہ سے انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد دونوں وزراء نے عمران خان سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ وہ تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ یاد رے کہ

Read more

نظامی صاحب! آپ نے کبھی کوئی ایسی خبردی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو؟ عثمان بزدار کا معصوم سوال

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سینئرصحافی عارف نظامی سے معصومانہ سوال کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل گئی لیکن اس ویڈیو میں عارف نظامی کا جواب موجو د نہیں تھا۔ اب مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عارف نظامی نے اس موقع پر اپنے جواب کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ عثمان بزدار نے پوچھا ”نظامی صاحب! کیا آپ نے اپنی زندگی میں کوئی ایسی خبر دی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو؟“ اس سوال پر ساتھ بیٹھے گورنر

Read more

فلپائن میں ساحل سمندر پر سرعام جنسی حرکات کرنے والا برطانوی جوڑا گرفتاری کے بعد بھی باز نہیں آیا

فلپائن کے مصروف ترین فیملی ساحل سمندر پر نوجوان جوڑے کو دن دیہاڑے سرعام جنسی حرکات کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کے صوبے ” اکلان “ کے معروف ساحل سمندر ” بورا کے“ پر برطانوی لڑکی اور آسٹریلیا کے باشندے نے دن دیہاڑے لوگوں کے سامنے ہی جنسی فعل شروع کر دیا ۔ جیسمین نیلی اور اینتھونی ایک دوسرے میں اتنے زیادہ مشغول تھے

Read more

گلاسگو میں خاتون سکول ٹیچر نے کم سن طالبہ کو دودھ پلانے کا اعتراف کر لیا

برطانیہ کے شہر گلاسگو میں نرسری کلاس کی خاتون ٹیچر نے جنسی تسکین کیلئے معصوم بچی کے ساتھ’ بریسٹ فیڈنگ گیم ‘کھیلنا شروع کر دی۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق  ٹیچر نے نرسری کلاس کی ایک طالبہ جس کی عمر چار سے چھ سال کے درمیان تھی سے کہا کہ وہ ایک گیم کھیلتے ہیں جس میں طالبہ شیر خوار بچی کا جبکہ وہ خود ماں کا کردار اداکریں گے ۔ اس دوران خاتون ٹیچر نے بچی کو گود

Read more

مارچ کے بعد حکومت کی چھٹی ہو جائے گی: سہیل وڑائچ

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے بعد عمران حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔ اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں‘ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے وزراء کی ناقص کارکردگی کے باعث مقتدر حلقوں نے وفاقی حکومت کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مارچ کے بعد سب سے پہلے وفاقی حکومت جائے گی۔

Read more

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی ہی حکومت کی مخالفت کر دی

وفاقی وزیر قانون سرعام پھانسی کے فیصلے پر اپنی حکومت کی مخالفت پر اتر آئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کے منافی ہے۔ رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی سے بچوں سے زیادتی وقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد پاس ہونے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اور آئین کے منافی ہے۔ سپریم کورٹ 1994 میں سرعام پھانسی کوغیرآئینی قراردے چکی ہے۔ فروغ نسیم نے کہا

Read more

مسلم لیگ ن مہنگائی کے خلاف نہیں بلکہ مریم نواز کے لئے احتجاج کر رہی ہے: حامد میر

صحافی حامد میر نے مسلم لیگ ن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا پلان بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاج دراصل مریم نواز کو باہے بھیجنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا ایک طریقہ ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق عمران خان نے مریم نوازکو باہر بھیجنے والوں کو بتا دیا ہے کہ مریم نواز کو باہر نہیں

Read more

اسحاق ڈار نے پنجاب حکومت کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے پنجاب حکومت کی جانب سے اپنی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرکے 12 کمروں میں بستر بھی لگا دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو بیان میں سابق

Read more

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو وزارت سے فارغ کرنے کے لئے چارج شیٹ تیار

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے چارج شیٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے بعض اہم رہنماؤں نے شکایت کی ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف اتحادی جماعتوں کو اکسانے میں ملوث ہیں جبکہ خارجہ امور پر بھی وہ

Read more

کاشانہ یتیم خانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

کاشانہ یتیم خانہ کے اہم راز جاننے والی نوجوان خاتون اقرا کائنات کی پراسرار موت نے کئی سوالات اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کاشانہ اسکینڈل میں ایک اور سنسنی خیز موڑ آ گیا ہے۔ بچیوں کے یتیم خانے کے اہم راز جاننے والی اقراء گذشتہ روز انتقال کر گئی۔ سابق سپراٹنڈنٹ افشاں لطیف نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اقراء کو زبردستی ان کے خلاف

Read more

ہندو برادری کی دل آزاری: تحریک انصاف نے اہم پارٹی رہنما کو عہدے سے معطل کر دیا

کشمیر ڈے پر متنازعہ فلیکس بورڈز لگانے پر تحریک انصاف نے جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کو عہدے سے معطل کر دیا- شو کاز نوٹس جاری کر کے معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جنوبی لاہور کے صدر ظہیر عباس کھوکھر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کی جانب سے شاہراؤں پر نصب کئے جانے والے ہورڈنگ

Read more

احسان اللہ احسان کو معاہدے کےتحت رہا کیا گیا، فرار ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں: صابر شاکر

تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ افغانستا ن میں امن معاہدے کے تحت امریکہ بھی بہت سے طالبان رہنماوٴں کو رہا کر چکا ہے۔ اسی دوران پاکستان نے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے کئی رہنماوٴں کو رہا کیا ہے۔ بدلے میں افغان

Read more

مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ناراض: اسد عمر کو دوبارہ وزیرخزانہ بنانے کا امکان

باوژوق اطلاعات کے مطباق وفاقی وزیراسد عمرکو دوبارہ وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ہے کیونکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ بعض حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکو دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بعض اقتصادی معاملات پروزیراعظم سے ناخوش ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طرح وہ بھی واپس چلے جائیں گے۔ تاہم

Read more

عمران خان اور زرداری کے خفیہ رابطوں میں شیخ رشید سہولت کاری کر رہے ہیں

باوثوق ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان خفیہ رابطے کا انکشاف ہوا ہے ان رابطوں کے سہولت کار وفاقی وزیر شیخ رشید ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آصف علی زرداری کو سندھ کی سیاست اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سوچنے

Read more

وزیر اعظم نے زلفی بخاری کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ذاتی دوست اور مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی چھٹی کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلفی بخاری نے دورہ ملائیشیا کے موقع پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے کوالالمپور کانفرنس میں اس لئے شرکت نہیں کی کہ انہیں سعودی عرب کے حکمرانوں کی طرف شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ اس وجہ سے پاکستان اس کانفرنس میں شرکت نہ کر سکا۔

Read more

لانے والوں نے عمران خان کے جانے کا فیصلہ کر لیا: نجم سیٹھی

معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم کی حیثیت سے لانے والوں نے ان کے جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان جن لوگوں کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے، ان ہی قوتوں نے ان کی غیر مؤثر پالیسیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروز گاری کو جواز بنا کر انہیں گھر بھیجنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا

Read more

میانوالی میں پولیس کانسٹیبل نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

میانوالی میں پولیس کانسٹیبل نے دو ساتھیوں کے ہمراہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا- پولیس نے مقدمہ درج کر کے طالبہ کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی شہر میں وانڈھی گھنڈ والی کے پولیس کانسٹیبل ایاز اور سعد نامی نوجوان نے جماعت ہشتم کی چودہ سالہ طالبہ مسماة (ر) کو صبح گھر سے سکول جاتے ہوئے راستہ میں ڈرا دھمکا

Read more

پرویز مشرف کے فارم ہاؤس پر بھی شیلٹر ہوم بن سکتا ہے: حامد میر

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے فارم ہاؤس پر بھی شیلٹر ہوم بن سکتا ہے۔ پرویز مشرف کا گھر بھی ضبط شدہ جائیداد ہے، جو کہ چک شہزاد میں واقع ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں حکومت کی توجہ دلائی ہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سابق صدر پرویز مشرف کا وسیع و عریض فارم ہاؤس بھی ضبط شدہ جائیداد ہے۔ یہاں پر بھی ایک عظیم الشان شیلٹر ہوم بن سکتا

Read more

بریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن نے آئندہ بجٹ بنانے کی تیاری شروع کر دی

مسلم لیگ ن نے آئندہ بجٹ بنانے کی تیاری شروع کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ مسلم لیگ (ن) کی نگراں حکومت پیش کرے گی۔ اسحاق ڈار نے بجٹ تیاری کیلئے تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ن لیگ کی اقتصادی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں احسن اقبال، ڈاکٹرمصدق ملک، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل،

Read more

اسلام آباد کی فیصل مسجد پر غیر قانونی قبضہ کر لیا گیا

فیصل مسجد پر انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزات داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ فیصل مسجد پر انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ وزارت داخلہ نے مسجد کی نگرانی کے سلسلہ میں شدید تذبذب کا اظہار کیا ہے۔ فیصل مسجد پر قبضہ دعویٰ اکیڈمی کا ہے، دعویٰ اکیڈمی انڑنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا حصہ ہے۔ مسجد کی دیکھ بھال سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔ فیصل

Read more

اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں: وزیر مملکت علی محمد خان کا فواد چوہدری کو جواب

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرنے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی محمد خان نے ٹوئٹ پر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ الحق ہے اور اس کا حکم بھی الحق ہے، اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔ علی محمد خان نے قبائلی معاشرہ پر فواد چوہدری کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ

Read more

مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد پر ایک بار پھر قبضہ کر لیا

مولانا عبدالعزیز نے ایک بار پھر لال مسجد پر قبضہ کرلیا۔ دو ہفتے سے خود کو طالبات کے ساتھ مسجد میں بند کر رکھا ہے۔ انتظامیہ نے مسجد کا محاصرہ کر لیا۔ ڈان نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد پر ایک بار پھر سے قبضہ کر لیا ہے۔ اس وقت وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے مسجد کے باہر علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے اور مولانا عبدالعزیز، طالبات کے ساتھ اندر بند ہیں۔ کشمکش کی

Read more

میں پہلی بار آپ کی وجہ سے اپ سیٹ ہوئی: ماہرہ خان کا میرا سے شکوہ

اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار اداکارہ میرا سے ملاقات کے لئے ان کے پاس پہنچ گئیں اور میرا کے ایک حالیہ بیان پر شکوہ بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں ماہرہ اور میرا کی ملاقات ہوئی اور دونوں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہرہ اور میرا کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کہتی سنائی دیتی

Read more

میں خود بھی کرکٹر ہوں اور کرکٹ کوچنگ بھی کرتی رہی ہوں: فردوس عاشق اعوان

مشیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے عدم برداشت کی سوچ دفن ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان امن کے علم بردار ہیں اور وہ کھیلوں کی افادیت سے بھی واقف ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے میچ دیکھنے کے لیے آنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں اور میرے پاس ایک چھوٹی سی منسٹری ہے جس کے لیے 18گھنٹے

Read more

ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز بورڈ لگانے والے تحریک انصاف کے اکرم عثمان معطل

لاہور: کشمیر ڈے پر لاہور کی سڑکوں پر متنازعہ فلیکس بورڈز لگانے پر تحریک انصاف نے جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کو عہدے سے معطل کر دیا۔ یہ فلیکس بورڈ لگانے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی مذمت کی تھی۔

Read more

ویڈیوز لیک کرنے والوں کا سراغ مل گیا تھا لیکن کارروائی ہوتی تو میری جان کو خطرہ تھا: رابی پیرزادہ

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز لیک کرنے والوں کا سراغ لگا لیا گیا تھا لیکن ان کے خلاف کارروائی کی وجہ سے میری جان کو خطرہ ہوسکتا تھا اس لیے انہوں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کے لئے شوبز مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ پچھلے کچھ مہینے کے دوران وہ کام کی بہت سی آفرز

Read more

پاکستان میں مہنگائی کی شرح کا آٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا: اکنامک انٹیلی جنس

دنیا بھر میں معاشی حالات کا تجزیہ کرنے والے ادارے اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 کے بعد اس سال ہونے والی مہنگائی نے پچھلے آٹھ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کا بنیادی سبب اشیاء خورونوش کی قیمتیں رہی ہیں۔ اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گندم،

Read more

اس سال 12 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے: حفیظ پاشا

ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ اس سال بارہ لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ حفیظ پاشا نے کہا کہ اندازہ یہ ہے کہ پچھلے سال دس لاکھ افراد بیروزگار ہوئے۔ اس طرح موجودہ حکومت کے پہلے دو برس میں بائیس لاکھ افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ پچھلے سال جی ڈی پی کی شرحِ نمو غلط بتائی گئی۔ پچھلے

Read more

ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی خود کشی کی وجہ خفیہ شادی تھی: جاوید چوہدری کا دعویٰ

جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ 13 جنوری کو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی خود کشی کی وجہ ان کی خفیہ شادی تھی کیونکہ ان کی والدہ انتہائی سخت مزاج عورت ہیں جنہوں نے خفیہ شادی کے بارے میں معلوم ہونے پر طلاق کے لئے دباﺅ ڈالنا شروع کردیا تھا لیکن وہ اپنی بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے، بیوی اور ماں کے بیچ میں پسنے والے ابرار نیکوکارہ

Read more

کاشانہ ہاؤس سے بیاہی جانے والی اقرا کائنات کی پُراسرار موت کے بارے میں متضاد اطلاعات

لاہور کے کاشانہ ہاؤس سے بیاہ کر جانے والی کائنات دو روز قبل ایدھی سینٹر میں پراسرار طور پر انتقال کر گئی تھی۔ اس کی نوجوان عابد حسین سے جون 2019 میں شادی ہوئی تھی، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ یہ شادی کائنات کی پسند سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق کائنات کی شادی کے ایک ماہ بعد ہی گھریلو ناچاقی شروع ہو گئی تھی، اسی پریشانی میں اس نے 29 جولائی 2019 کو مبینہ

Read more

احسان اللّٰہ احسان حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا: ذرائع

باوثوق ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کا ترجمان احسان اللّٰہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا۔ اسے اپنے جرائم کی سزا ملنا تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللّٰہ احسان اور دیگر دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق احسان اللّٰہ احسان نے2017 میں رضاکارانہ طور پر خود کو انٹیلی جنس اداروں کےحوالے کیا، جبکہ اُس نے سرنڈر کرنے سے قبل ہی حساس معلومات فراہم کرنا شروع کردی تھیں۔ ذرائع کا کہنا

Read more

کرینہ کپور اپنی سوتیلی بیٹی سارا علی خان سے ون نائٹ اسٹینڈ پر سوال پوچھ کر خود ہی گھبرا گئیں: دیکھیں ویڈیو

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان، سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور کے چیٹ شو میں شامل ہوئیں۔ اس شو میں کرینہ نے سارا علی خانسے ان کی لو لائف اور ذاتی زندگی سے وابستہ کئی سوالات بھی پوچھے۔ اتنا ہی نہیں کرینہ نے سارا علی خا نسے ان کے ون نائٹ اسٹینڈ اور فون پر ناٹی میسیج بھیجنے جیسے ذاتی سوال بھی پوچھے۔

Read more

نامور اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

نامور اداکارہ نگہت بٹ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ اداکارہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ 4 برس قبل اپنے شوہر عابد بٹ کے انتقال کے بعد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ اداکارہ کے پاس اپنے گھر

Read more

حکومتی اتحاد کی ناراضگیوں کا فیصلہ کوئی اور کرے گا: اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کی ناراضگیوں کا فیصلہ کوئی اور کرے گا۔ حکومت سے ملک کی معیشت سنبھل نہیں رہی۔ عوام مہنگائی کے باعث حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ ہے جو حکومت ہر ماہ پیش کرتی ہے۔ نواز شریف کے دور حکومت میں بھی ہر ماہ منی بجٹ آتے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن

Read more

لڑکی کے ساتھ نازیبا رقص کرنے والے وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی استعفیٰ دیں یا برطرف ہوں: تحقیقاتی کمیٹی

بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عابد علی شاہ کے لیے دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سید عابد علی شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں وہ ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نامناسب لباس زیب تن کیے ہوئے ہے جب کہ ڈاکٹر عابد علی شاہ بے تکلفی

Read more

جہانگیر ترین کے بعد تین وفاقی وزراء بھی اب عمران خان کے قریبی ساتھی نہیں رہے: انصار عباسی

ممتاز صحافی انصار عباسی نے تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔ انصار عباسی نے لکھا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں اب جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری جیسے لوگ شامل نہیں۔ وزیروں، مشیروں اور پارٹی سے تعلق رکھنے والوں میں اگر کوئی عمران خان کے واقعی قریب ہے تو وہ زلفی بخاری ہیں جن کو وزیراعظم کی قربت کی وجہ سے کابینہ میں سب سے طاقتور تصور کیا

Read more

احسان اللہ احسان سرکاری رہائش گاہ کے پچھلے دروازے سے فرار ہوا: سینئر صحافی اعزاز سید

سینئر صحافی اعزاز سید نے ایک ٹویٹ پیغام سے انکشاف کیا ہے کہ احسان اللہ احسان نے فرار ہونے سے 10 روز قبل اپنے بیوی بچوں کو والدین سے ملوانے کے بہانے باہر بھیجا۔ 11 جنوری 2020 کو احسان اللہ احسان پشاور میں اپنی سرکاری رہائش گا ہ کے پچھلے دروازے سے نہایت اطمینان کے ساتھ فرار ہوگئے۔ اعزاز سید کا کہنا ہے کہ احسان اللہ احسان اب افغانستان میں ہیں۔

Read more

میرے اور میرے بچوں کے ریپ کی بددعائیں دینے والوں کو بتادوں کہ میرے بچے نہیں ہیں: صحافی جویریہ صدیق

قومی اسمبلی میں بچوں کا ریپ کرنے والے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی قرار داد پر عوام میں شدید اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ خاتون صحافی جویریہ صدیق بھی سرعام پھانسی کی مخالفت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ چنانچہ انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ جویریہ صدیق نے فواد چوہدری کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا تھا کہ سر عام پھانسی انتہا پسندی ہے ، مجرموں کو پھانسی کی بجائے عمر قید کی سزا دی جانی چاہیے۔

Read more

بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی قرارداد پر وفاقی وزیر فواد چودھری کی دوٹوک مذمت

وفاقی وزیر فوادچودھری نے وزیرمملکت علی محمد خان ی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کی شدید مذمت کی ہے جس میں بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی تجویز دی گئی تھی۔ علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہیں۔ فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں کہا کہ ’سرعام پھانسی سے متعلق

Read more

ننکانہ صاحب میں 72 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکے سے مبینہ جنسی زیادتی

ننکانہ صاحب میں 72 سالہ شخص نے 25 سالہ نوجوان کو نشہ آور چائے پلا کر مبینہ طور پر جندسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا یہ واقعہ ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں پیش آیا جہاں 25 سالہ محنت کش نے درخواست دی ہے کہ 72 سالہ میاں جمیل اصغر نے اسے کام کے لیے گھر بلایا تھا۔ ملزم نے اسے نشہ آور چائے پلائی اور بے ہوش ہونے پر مبینہ طور پر

Read more

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہیں کر سکتے: حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے

حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں درخواست کی ہے کہ ملک میں افراط زرکی بلند شرح کے سبب پیدا ہونے والی مہنگائی اور ناموافق سیاسی حالات کے پیش نظر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیلئے دباﺅ نہ ڈالا جائے اور آئی ایم ایف اس ضمن میں اپنی شرائط کو نرم رکھے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دور میں آئی ایم ایف حکام کو

Read more

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری پر اپنے کاروباری شراکت دار کو بے ضابطہ نیلامی سے محکمانہ جائیداد بخشنے کا الزام

وزارت مذہبی امور کی ملکیت ایک بڑی عمارت کی دو منزلیں وفاقی وزیر مولانا نورالحق قادری کے کاروباری ساتھی کو نیلام کر دی گئیں۔ رمنا بلڈنگ اسلام آباد کے قلب جی۔6 مرکز میں قائم ہے جہاں پہلے وزارت مذہبی امور کا دفتر قائم تھا جو اب نئے تعمیر شدہ کوہسار کمپلیکس میں منتقل ہو گیا ہے۔ جب یہ عمارت خالی ہوئی تو وزارت مذہبی امور نے رمنا بلڈنگ کی نیلامی کا فیصلہ کیا۔ عمارت میں واقع ایک بینک کی شاخ

Read more

میں ایک کاسٹنگ ایجنٹ سے ملی تو اس نے میرے چہرے اور جسم پر نازیبا تبصرے کئے: بالی ووڈ آئٹم گرل نورا فتحی

بھارتی فلموں کی آئٹم گرل نورافتحی نے جنسی ہراسانی کا انکشاف کیا ہے۔ 6 فروری کو اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والی نورا فتحی قدامت پسند عرب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ان کی پرورش کینیڈا میں ہوئی۔ کچھ سال پہلے وہ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمانے کیلئے انڈیا آئیں اور کئی سال کی محنت کے بعد آج بلند مقام پر ہیں۔ بالی ووڈ میں آنے سے پہلے نورا فتحی ڈانس شوز اور بگ باس میں حصہ لے

Read more

ہیما مالنی کو نوجوان لڑکے سے پیار ہو گیا: بیٹی بھی پریشان

شعلے کی بسنتی یعنی ہیما مالنی کی عمر اب 71 سال ہوگئی ہے لیکن اس عمر میں بھی ڈریم گرل کی خوبصورتی برقرار ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہیما مالنی اپنے بسنتی والے انداز میں لوٹ رہی ہیں۔ شعلے جیسی کلاسک فلم کےڈائریکٹر رمیش سپی کی اگلی فلم ‘شملا مرچی’ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ شعلے، شان اور ساگر جیسی فلموں میں اپنی ہدایت کاری کا جلوہ دکھانے والے رمیش سپی 25 برس کے وقفے کے بعد کوئی فلم

Read more

گریمی ایوارڈ کی تقریب میں انتہائی غیر روایتی لباس کو کیسے سنبھالا: پرینکا چوپڑا نے راز کھول دیا

بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک اںٹرویو میں بتایا ہے کہ گریمی ایوارڈ کی تقریب میں پہنے انتہائی غیر روایتی لباس میں وہ اتنی مطمئن کیسے تھیں۔ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس  کے ساتھ گریمی ایوارڈز 2020 کی تقریب میں انتہائی بولڈ اور غیر روایتی لباس مین شرکت کی تھی۔ اس لباس میں ان کا جسم کافی حد تک نظر آ رہا تھا اور لوگ حیران تھے کہ اس لباس کو جسم پر ٹکائے رکھنے کا راز کیا

Read more

سعودی سفیر اب تک عمران خان کے خلاف اپنی حکومت کو شکایتی خط لکھ چکے ہوں گے: نجم سیٹھی

سعودی سفیر اب تک عمران خان کے خلاف اپنی حکومت کو شکایتی خط لکھ چکے ہوں گے۔ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے وزیراعطم عمران خان کے دورہ ملائیشیا پر بیانات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سفیر نے کوالالمپور سمٹ کے حوالے سے پاکستان پر کسی بھی قسم کے دباوٴ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے پاکستان پر کسی قسم کا کوئی دباوٴ نہیں ڈالا۔ جس پر ترک صدر

Read more

عمران خان نے ایسا کیا کہہ دیا جو چوہدری پرویز الہیٰ کو سخت ناگوار گزرا؟

مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کرانا ہمارے کریڈٹ کے بجائے ڈس کریڈٹ میں چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے کوشش کی۔ یہ پہلا دھرنا تھا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ دھرنا ختم کرنے کی کوشش ہم نے خود نہیں کی بلکہ ہمیں عمران خان نے کمیٹی میں شامل کیا تھا۔ پرویز الہیٰ نے شکوہ کیا ہے کہ ہم نے مولانا فضل الرحمن

Read more

چوہدری پرویز الٰہی بھی چاہتے ہیں کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دی جائے: عارف حمید بھٹی

ق لیگ بھی مسلم لیگ ن کی حمایت میں سامنے آ گئی۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی چاہتے ہیں کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے قریبی ساتھی جو اس وقت نیب کے ریڈار پر ہیں وہ آئیندہ نیب کی حراست میں آ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم

Read more

ائیر مارشل ارشد ملک کی پی آئی اے میں تقرری غیر قانونی: برطرف کرنے کی سفارش

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیرمارشل (ر) ارشد ملک کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کی پی آئی اے میں تقرری غیر قانونی ہے، انہیں سی ای او کے عہدے سے فوری برطرف کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ای او کو پی آئی اے سے ملنے والی تمام مراعات اور الاؤنس

Read more

45 فیصد شوگرملوں کے مالکان پی ٹی آئی کے ارکان ہیں: خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی سے متعلق ارکان اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چور کہنے والے اپنی بغل میں چور لے کر بیٹھے ہیں۔ حکومتی صفوں میں موجود ڈاکو اور چور حکومت کو لے بیٹھیں گے۔ ان ڈاکو اورچوروں کا پیٹ

Read more

حکومت جولائی تک مزید 1900 ارب روپے قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ حکومت جولائی تک مزید 1900 ارب روپے کا قرض لے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت موجودہ مالی برس کے اختتام تک بیرونی طور پر 1100 ارب روپے اور اندرونی طور پر 800 ارب روپے کا قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت اپنی آئینی مدت میں 12261

Read more

پاکستان کے کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے انکار کے باوجود محمد بن سلمان نے کشمیر پالیسی نہیں بدلی

سعودی عرب مسئلہ کشمیر پر او آئی سی وزراء کے اجلاس کی حمایت سے گریزاں ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے کونسل برائے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاری کے لیے جہاں سینئیر حکام کا اجلاس 9 فروی سے شروع ہو رہا ہے، وہیں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر سی ایف ایم کا اجلاس بلانے کی پاکستان کی درخواست قبول کرنے سے گریزاں ہے۔ او آئی

Read more

مذاکراتی کمیٹیوں میں جہانگیر ترین کو شامل کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے: پرویز خٹک

حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے سربراہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں میں جہانگیر ترین کو شامل کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی کمیٹیوں کا قیام وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے۔ آج ہم نے اتحادیوں سے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کیا ہے۔ ہفتہ کے روز سے اتحادیوں سے مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔ مذاکرات کے پہلے سے طے شدہ

Read more

پولیس نے سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو آئل ٹینکر چوری اور اغوا کے مقدمے میں گرفتار کر لیا

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں جمشید دستی کے دو سابق گن مین اور دیگر پانچ ساتھی شامل ہیں۔ جمشید دستی کو ساتھیوں سمیت گیلانی ہاؤس کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ جمشید دستی کو آئل ٹینکر چوری کیس میں گرفتار کیا گیا۔ جمشید دستی پر آئل ٹینکر روک کر ڈکیتی اور تیل چوری کرنے

Read more

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان احسان اللہ احسان مبینہ طور پر پاکستانی جیل سے فرار

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سابق ترجمان احسان اللہ احسان پاکستانی جیل سے مبینہ طور پر فرار ہو گیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے جیل سے بھاگنے کے بعد آڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والے تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان جیل سے مبینہ طور پر فرار ہو گئے ہیں۔ جیل سے بھاگنے کے بعد احسان اللہ احسان کی جانب سے ایک آڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا

Read more

اتحادیوں کو کیسے منایا جائے؟ اسد عمر نے اجلاس کی اندر کی بات بتا دی

اطلاعات کے مطابق حکومت کی تینوں مذاکراتی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں غور کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں کو کیسے منایا جائے؟ اسد عمر کہتے ہیں مذاکراتی کمیٹیوں نے پہلی ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

Read more

بچوں سے بدفعلی کا مبینہ الزام: جلال پور جٹاں میں دینی مدرسے کے قاری پر عوام کا تشدد

گجرات کے قصبے جلالپور جٹاں میں مقامی افراد نے بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والے دینی مدرسے کے مدرس پہر شدید تشدد کیا۔ مشتعل افراد نے قاری صبغت اللہ کے سر کے بال، مونچھیں اور داڑھی مونڈ کر سیاہی سے منہ کالا کر ڈالا اور علاقے میں گھماتے رہے۔ مقامی افراد نے صبغت اللہ پر دو کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا

Read more

اتحادیوں سے اختلافات کی خبروں پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل

تحریک انصاف کی حکومت اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات کی خبروں پر آخرکار وزیراعظم عمران خان کا ردعمل آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ اتحادیوں سے جو بھی وعدے کئے ہیں، انہیں پورا کریں گے اور ان کے جو بھی اختلافات ہیں، انہیں دور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی ہے اور اس دوران انہوں نے وزیراعظم

Read more