بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا

کراچی کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا، اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہو گا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ فی یونٹ ٹیرف 12 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخ طے کرنے والے ادارے نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں

Read more

حریم شاہ سے تنگ آ کر فیاض الحسن چوہان نے ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کر ڈالا

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔ اینکر نے جب ان سے حریم شاہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو فیاض الحسن چوہان نے پہلے تو حریم شا ہ کو پی ٹی آئی کی کارکن کہا اور بعد میں یہ کہنے لگے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان

Read more

حریم شاہ کی ایک بیٹی بھی ہے اور اس کا والد کون ہے؟

راتوں رات ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کی اصل معلومات سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جس میں انکشاف ہوا کہ حریم شاہ اپنے لیے یہ فرضی نام استعمال کرتی رہی ہیں جبکہ ان کا حقیقی نام فضا حسین ہے تاہم ویب سائٹ ” انڈیپنڈنٹ اردو “ نے اپنے تئیں تحقیقات کی کیں تو ایک اور انکشاف ہوا ہے ۔ ” انڈی پینڈنٹ اردو “ نے اپنے آرٹیکل میں

Read more

وینا ملک نے حریم شاہ کو صحافی سید طلعت حسین کی بہن قرار دے دیا

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے نام سے منسوب ایک ٹویٹر اکاونٹ پر عمران خان کی ویڈیو لگانے کی دھمکی دی گئی۔ اسی دھمکی کی خبر دیتے ہوئے سینئر صحافی سید طلعت حسین نے ٹویٹ کیا کہ ’ٹک ٹاک لڑکی حریم کی شیخ رشید ویڈیوجاری کرنے اور بیہودہ ویڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی ویڈیو لگانے کی دھمکی،ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی۔‘ طلعت حسین کے ٹویٹ پر متعدد دوسرے افراد کے ہمراہ اداکارہ وینا ملک بھی

Read more

عمران خان کو محتاط رہنا چاہیئے، یہاں کسی منتخب وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی: عارف نظامی

سینئیر تجزیہ نگار عارف نظامی نے عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ انہیں ایک ایک قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ آج تک پاکستان میں کسی بھی منتخب ہونے والے وزیراعظم نے آج تک اپنی مدت پوری نہیں کی۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کل سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کو پیشکش کی تھی کہ

Read more

پنجاب اسمبلی کے 25 پی ٹی آئی اراکین وزیر اعلیٰ بزدار کے ایما پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر تیار ہیں

پنجاب اسمبلی میں25 پی ٹی آئی اراکین نے اپنی ہی حکومت کی خلاف بغاوت کر دی ہے اور یہ بغاوت کسی اور کے کہنے پر نہیں، بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کہنے پر ہی کی جا رہی ہے۔ معروف صحافی چودھری غلام حُسین ایک ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہو نے والے پنجاب اسمبلی کے حکومتی اراکین کی تعداد 14 تھی، جبکہ ایک وہ ایم پی اے تھا

Read more

دو روز پہلے میری شیخ رشید کے ساتھ بات ہوئی، میں نے ان سے کہا کہ اپنے معاملات ٹھیک کرو: حریم شاہ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز لیک کے بعد دو  روز قبل ان کی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ بات ہوئی ہے۔ ان سے کہا ہے کہ اپنے معاملات ٹھیک کرو۔ ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں میرا نام لے کر لوگ دھماکے کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے میری ایک دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا تھا، اس کے ساتھ معاملات خراب ہونے پر میری دوست نے شیخ رشید

Read more

جامی آزاد کا ریپ کا الزام: ڈان کے سی ای او حمید ہارون بھی میدان میں آ گئے

فلم ساز جامی آزاد کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد ڈان اخبار کے سی ای او حمید ہارون بھی میدان میں آگئے۔ اکتوبر کے مہینے میں فلم میکر جمشید محمود (جامی آزاد) نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کو 13 سال قبل ایک میڈیا ٹائیکون نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ہفتہ کے روز جامی آزاد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا ریپ ڈان اخبار اور ٹی وی

Read more

سیاستدانوں کی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کرنے کے بعد حریم شاہ نے کینیڈا کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا

متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا کی شہریت کے لئے اپلائی کر چکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی دوست صندل خٹک کے ساتھ اس وقت باکو (آذر بائیجان) میں موجود ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے کینیڈا کی شہریت کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے۔ پاکستان واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، ہم اس

Read more

بھولا ریکارڈ  جیسے دو ٹکے کے غریب لوگوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں: حریم شاہ

ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے ایک اور متنازع سوشل میڈیا شخصیت بھولا ریکارڈ کو دو ٹکے کا آدمی قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی بھولا ریکارڈ کے ساتھ صرف ایک بار ملاقات ہوئی ہے۔ وہ لاہور کے امپوریم مال میں موجود تھیں جب ان سے درخواست کی گئی تھی کہ یہ آپ کے بہت بڑے فین ہیں اور آپ کے ساتھ ویڈیو بنانا چاہتے ہیں، جس وقت بھولا ریکارڈ سے ملاقات

Read more

مجھے پاکستان کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے: حریم شاہ

متنازع ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز لیک ہونے والی آڈیو کال ان کی اور فیاض الحسن چوہان کی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کے ساتھ لیک ہونے والی کال کی تصدیق کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بات ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کی ویڈیوز کے حوالے سے انہوں نے کوئی دھمکی نہیں دی۔ جہاں میری ضرورت پڑے

Read more

حریم شاہ اور صندل خٹک کے اصل شناختی کارڈز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک حریم شاہ اور صندل خٹک کے اصل شناختی کارڈز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ دونوں خواتین نے نام بدل کر اس انڈسٹری میں انٹری دی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل ہیں۔ تصاویر کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جب کہ صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے۔ دونوں کے حوالے سے اب

Read more

حریم شاہ کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی: صوبائی وزیر کی صحافی کو گالیاں

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی۔ دونوں کے درمیان معرو ف صحافی مشبر لقمان کے جہاز میں چوری کی سکینڈل پر گفتگو ہو رہی تھی۔ فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے کہتے ہیں کہ آپ نے اب میڈیا پر نہیں آنا اور یہ بات صندل خٹک کو بھی سمجھا دو۔ حریم شاہ فیاض الحسن چوہان سے کہتی ہیں کہ کوئی بھی آپ کا نام لے تو ہم اس کی

Read more

 ضروری نہیں کہ ہر قسط میں مرد ہی بے نقاب ہوں: صندل خٹک

ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت ملک میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ اب ٹویٹر پر ” صندل خٹک“ کے نام سے بنے اکاﺅنٹ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ صندل خٹک کے نام سے بنے اکاﺅنٹ سے ایک دھمکی آمیز پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ” میرے ان باکس میں بڑی بڑی شخصیات کی طرف سے دھمکی آمیز میسجز آ رہے ہیں ، میں ان شخصیات کو بتانا چاہتی

Read more

عمران خان کو میاں منشا کی دھمکی کی وجہ سے نیب کے معاملے پر یو ٹرن لینا پڑا

سینئر صحافی ہارون رشید نے نیب آرڈنینس میں ترامیم پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ”کاروباری شخصیت میاں منشا کی قیادت میں ایک وفد نے نہایت ہی اہم سرکاری آدمی سے ملاقات کی جو نہیں چاہتا کہ اس کا نام لیا جائے۔ میاں منشا نے ان سے کہا کہ ہم سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی ہارون رشید سے سوال کیا گیا کہ ”نیب آرڈنینس میں ترامیم سے حکومت کو ہی

Read more

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیرالاسلام ستمبر 2014ء میں فوجی بغاوت کرنا چاہتے تھے: شجاع نواز

پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیرالاسلام ستمبر 2014ء میں بغاوت کے لئے پر تول رہے تھے لیکن اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف نے اسے ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل آصف نواز کے بھائی اور معروف سکالر شجاع نواز نے اپنی نئی کتاب میں خصوصی تفصیلات دینے کے علاوہ پاک امریکا تعلقات اور اندرونی سازشوں

Read more

عمران کو بلیک میلر صحافیوں سے مسئلہ نہیں، ذمہ دار صحافیوں سے شکایت ہے: انصار عباسی

سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک کے میڈیا کو ’’مافیا ‘‘ قرار دے کر صحافیوں کے منہ پر کالک مل دی ہے۔ عمران خان نے جو بات کی ہے ایسی باتیں ہر حکمران کرتا ہے۔ اپوزیشن میں رہ کر جو باتیں عمران خان کو اچھی لگتی تھیں، وزیر اعظم بننے کے بعد ذمہ دار میڈیا کی وہی باتیں اب انہیں بری لگنا شروع ہو گئی ہیں۔ اگر اخبارات میں کوئی مافیا

Read more

مانسہرہ میں 10 سالہ بچے سے 100 بار سے زائد جنسی زیادتی کرنے والا مدرسے کا استاد گرفتار

پولیس نے دینی مدرسے میں پڑھنے والے 10 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے یاعوس کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم شمس الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم گزشتہ 3 روز سے روپوش تھا ، اسے پیر کے روز جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مانسہرہ میں ایک مدرسے میں پڑھانے والے استاد نے 10 سالہ طالبعلم

Read more

حریم شاہ کی طرف سے رقم کی پیش کش، جائیدادیں واپس خریدنے کا وقت ہوا چاہتا ہے: بھولا ریکارڈ کا دعویٰ

متنازع سوشل میڈیا شخصیت بھولا ریکارڈ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں خاموش کرانے کیلئے حریم شاہ کی جانب سے آفرز کی جا رہی ہیں۔ بھولا ریکارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’ جائیدادیں واپس خریدنے کا وقت ہوا چاہتا ہے کیونکہ حریم شاہ آفرز کر رہی ہے۔‘ خیال رہے کہ 2 سال قبل بھولا ریکارڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ شب بسری

Read more

حریم شاہ کی بھولا ریکارڈ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آگئی

حریم شاہ کی بھولا ریکارڈ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آگئیں، ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں بھولا ریکارڈ کو حریم شاہ کے ساتھ اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے، جبکہ حریم شاہ بھولا ریکارڈ کے پہلو میں کھڑی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک سٹار بھولا ریکارڈ کی ٹک ٹاک سٹار ماڈل حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز منظر پر آئیں ہیں جس میں بھولا ریکارڈ حریم شاہ کے ساتھ اپنے مداحوں سے

Read more

حریم شاہ کی ویڈیوز کا دعویٰ کرنے والا بھولا ریکارڈ پراسرار مشن پر دبئی پہنچ گیا

پاکستانی سوشل میڈیا کی متنازع شخصیات بھولا ریکارڈ اور حریم شاہ اس وقت ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ بھولا ریکارڈ نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی ہے تو حریم شاہ نے جیل بھجوانے کی جوابی دھمکی دی ہے۔ دونوں کی اس کش مکش میں شیخ رشید اور پی ٹی آئی کی قیادت سے توجہ ہٹ گئی ہے۔ اس دوران اطلاع ملی ہے کہ بھولا ریکارڈ دبئی پہنچ چکا ہے۔ بھولا نے اپنے فیس بک پیج پر لوکیشن

Read more

بھولا ریکارڈ کے پاس میری کوئی نازیبا ویڈیو نہیں: حریم شاہ کی جوابی دھمکی

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ بھولا ریکارڈ کے پاس ان کی کوئی نازیبا ویڈیو نہیں ہے۔ حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اس اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے جس کے حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی ملکیت نہیں ہے۔ تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر جتنی بھی ویڈیوز لیک کی گئی ہیں وہ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے منسوب اس اکاؤنٹ پر ایسا

Read more

کیا شہروز سبزواری کی سائرہ سبزواری سے علیحدگی صدف کنول کی وجہ سے ہوئی؟

اداکار شہروز سبزواری کی اپنی اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ علیحدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی انگلیاں ماڈل گرل صدف کنول کی طرف اٹھ رہی ہیں۔ شہروز سبزواری نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سائرہ یوسف سے گزشتہ 6 مہینے سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔ یہ خبر سامنے آئی تو مداحین نے میاں بیوی میں علیحدگی کی وجہ صدف کنول کو قرار دے دیا۔ ایک مداح نے دعویٰ

Read more

سیکولرازم کا دور چلا گیا۔ اب ثابت کرنا ہوگا، آپ مسلمان ہیں یا مسلمانوں کے خلاف ہیں: اوریا مقبول جان

سابق بیوروکریٹ اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ دنیا میں سیکولرازم کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے۔ بھارت میں مسلمان آج اس دوراہے پر ہیں، جہاں ان کوعزت کے ساتھ موت ہے یا پھر ذلت کے ساتھ زندگی کا انتخاب کرنا ہے۔ سیکولرازم کا دور چلا گیا۔ اب ثابت کرنا ہوگا۔ آپ مسلمان ہیں یا مسلمانوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رہنے والے 25

Read more

حریم شاہ کس کی گود میں بیٹھی ہیں؟

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ کچھ روز سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر شخصیات کی آڈیو کالز اور ویڈیوز لیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں حالیہ اضافہ حریم شاہ کی اپنی تصاویر ہیں جن میں انہیں ایک نامعلوم شخص کی گود میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی 3 تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں ایک شخص کی گود میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

Read more

دوران زچگی خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والی نرس کو گرفتار کر لیا گیا

شیخوپورہ میں دوران زچگی خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والی نرس طاہرہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شیخوپورہ کے سنبل ہسپتال میں کام کرنے والی نرس نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ دوست کے کہنے پر دورانِ زچگی ویڈیوز بناکر اسے دیتی تھی۔ نرس نے بتایا کہ اس کے دوست نے اس کی غیر اخلاقی تصاویر بنا رکھی تھیں اور وہ اسے بلیک میل کرتا تھا اور اسی کے مجبور کرنے پر اس

Read more

اداکارہ وینا ملک نے نام لئے بغیر بلاول بھٹو کے بارے میں غیر اخلاقی ٹویٹس کی بارش کر دی 

معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کسی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ سندھ کا ایک معصوم بچہ جو نہیں جانتا کہ اسے دلہا بننا ہے یا دلہن، وہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ وینا نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں جواب دینے پر چوڑیاں توڑنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ وینا ملک نے کسی کا نام نہین لیا لیکن ان کی نشست و برخاست کے رموز جاننے والے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی

Read more

فواد حسن فواد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، انہیں سیاسی مقاصد کے تحت قید رکھا جا رہا ہے: حامد میر

سینئر صحافی واینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف نیب کو کوئی ثبوت نہیں ملے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ فواد حسن فواد کو حراست میں لئے ہوئے ڈیڑھ سال ہو گیا۔ پاکستان کی انتہائی معتبر شخصیت نے بتایا ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ میں نے پوچھا تو پھر انہیں ابھی تک جیل میں کیوں رکھا ہے جس پر

Read more

سمیرا عزیز ایک سعودی میڈیا خاتون اور پہلی سعودی اردو ناول نگار

تفصیلات کے مطابق سمیرا عزیز ایک سعودی خاتون ہیں۔ وہ سعودی عرب میں 24 جون 1976 میں پیدا ہوئی۔ سمیرا عزیز نے اپنی زندگی میں کافی جدوجہد کی ہے اور آخر کار انہوں نے وہ مقام حاصل کر لیا جس کی ان کو امید تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں میڈیا کے شعبے میں بہت سارے کام کئے ہیں، جیسے وہ ایک صحافی، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، ریڈیو کی اینکر، رائٹر اور ایک اچھی اسپیکر ہیں۔ سمیرا عزیز ایک کاروباری خاتون

Read more

نیب ترمیمی آرڈیننس یا این آر او؟ نواز شریف اور آصف زرداری سمیت کس کس کو فائدہ پہنچے گا؟

وفاقی حکومت کی جانب سے نیب آرڈیننس 2019 جاری کردیا گیا ہے جس کے باعث بہت سے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے نہ صرف کاروباری افراد بلکہ سیاسی قیادت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف مستفید ہو سکیں گے۔ اپوزیشن

Read more

اب حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک ہوگی میرے ساتھ: بھولا ریکارڈ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ رشید کی نہ صرف کچھ ویڈیو ز اور ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگز شیئر کی گئی ہیں بلکہ ان پر براہ راست الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ایسے میں ایک اور سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھولا ریکارڈ کو 2 سال قبل اس

Read more

محبت دنیا کا خوبصورت ترین رشتہ ہے، ملتان کے لڑکے سے جلد شادی کر رہی ہوں: حریم شاہ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ماہانہ خر چ دو لاکھ روپے سے زائد ہے، وہ فضول خرچ ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ حریم شاہ اور صندل خٹک کا ابتدائی رابطہ سوشل ایپس کے ذریعے ہی ہوا تھا، حریم شاہ سرائیکی علاقے سے تعلق رکھنے والا لڑکا دیکھ چکی ہیں اور جلد شادی کرنے والی ہیں۔ ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہاکہ کھیل کود اور شرارتیں، بچوں جیسی حرکتیں کرنا پسند ہیں،

Read more

بکواس بند کرو، میں تمہارے جیسے تھرڈ کلاس بندے سے بات نہیں کرنا چاہتی: فردوس عاشق کی عطا تارڑ سے تلخ کلامی

نجی ٹی چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن ) کے رہنماؤں کے درمیان گفتگو بداخلاقی کی ساری حدیں پار کر گئیں۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کی ذات پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے گئے۔ وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ رہنما اور معروف وکیل عطا تارڑ کے مرحوم والد سابق صدرِ پاکستان رفیق تارڑ پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ یہ تکرار اس حد

Read more

جاوید اقبال لابنگ کر کے چیئرمین نیب بنے

سینئر تجزیہ کار حامد میں نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال لابنگ کے ذریعے آئے۔ تفصیل کے مطابق حامد میر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اقبال لابنگ کر کے چیئرمین نیب بنے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم اور مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی جاوید اقبال کے خلاف تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی جاوید اقبال کے چیئرمین نیب بننے کے

Read more

شیخ رشید نے میری سہیلی سے نکاح متعہ کیا ہے۔ حریم شاہ

وزیر ریلوے شیخ رشید کے بارے میں حریم شاہ کے انکشافات جاری ہیں۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔ حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔ میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ

Read more

  علیم خان کی گرفتاری فرمائشی تھی : حامد میر

سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ حامد میر نے دعویٰ کیا کہ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف نیب زبردستی کا کیس بنا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کچھ گرفتاریاں فرمائشی بھی ہوتی ہیں تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ نیب صرف اپوزیشن کے رہنماو ں کو گرفتار کر رہا ہے۔ حکومت گرفتاریوں میں توازن قائم کرنا چاہتی ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت

Read more

” شیخ رشید ہمیں کال کر کے کیا کہتا ہے۔۔“ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک اور مفصل ویڈیو سامنے آ گئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ٹک ٹاک سٹارز حریم اور صندل خٹک کے ساتھ ایک اور مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے ساتھ حال ہی میں ایک مبینہ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو ئی اور اب اس پر دونوں لڑکیوں کا ایک اور ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے حیرت انگیز دعوے کئے ہیں۔ صندل خٹک

Read more

جج ویڈیو کیس: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے گھر چھاپہ

جج ارشد ملک ویڈیوکیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے میاں میر کالونی میں ایک نون لیگی عہدیدار میاں رضا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر مختلف اشیاء قبضے میں لے لی ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم میاں رضا کی فیملی اور وکیل نے ایف آئی اے کے اقدام پر انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے عہدیدار میاں رضا کے وکیل محمد مظاہر کے مطابق بیرون ملک میں مقیم میاں رضا کی اہلیہ نے

Read more

ہندو ہونے کی وجہ سے کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے: شعیب اختر

پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر شعیب اختر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی دانش کنیریا جب کھانے کی میز پر آتے تھے تو ٹیم کے کئی کھلاڑی ان کے ساتھ کھانا کھانے سے گریز کرتے تھے۔ دوسری طرف دانش کنیریا نے کہا ہے کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شعیب اختر، انضمام الحق، یونس خان اور محمد یوسف کے سوا کسی کھلاڑی کی طرف

Read more

حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے دی

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے شیخ رشید کی وڈیو جاری کرنے اور بیہودہ وڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی وڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں

Read more

سپریم کورٹ کو ہلکا نہ لیں: چیف جسٹس گلزار احمد

سپریم کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کیس کی تیاری کے لئے التوا مانگنے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سرزنش کر دی۔ سپریم کورٹ میں وزارتِ فنانس ملازمین الاؤنس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اصغر علی کی جانب سے مقدمے کی تیاری کے لیے التوا کی درخواست کی گئی جس پر چیف جسٹس نے

Read more

28  کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں: نیب جی سی یونیورسٹی کے خلاف حرکت میں آ گیا

قومی احتساب بیورو نے لاہور جی سی یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ سے عبدالسلام میتھمیٹیکل سکول میں مبینہ مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ میتھمیٹیکل سکول میں 28 کروڑ کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر سپیشل آڈٹ کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے جعلی دستاویزات کے ذریعے کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر نیب نے ریکارڈ طلب کیا ہے۔ اس کے

Read more

فحش فلموں کے بعد ورچوئل سیکس کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری

میل آن لائن کے مطابق جنسی تعلقات کی ایک ماہر ٹریسی کوکس کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی لوگوں کے جنسی تعلقات کو آئندہ ایک عشرے میں یکسر تبدیل کرنے جا رہی ہے۔ تھری ڈی پورن اور ورچوئل سیکس جیسی چیزیں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہو چکی ہیں اور آئند 10سالوں میں دنیا بھر میں عام ہو جائیں گی۔“ ٹریسی کا کہنا تھا کہ ”ورچوئل سیکس عام ہونے سے لوگ کسی کے ساتھ بھی جنسی تعلق قائم کرنے

Read more

حریم شاہ اور شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو کال کی آڈیو بھی سامنے آ گئی

پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے 25 دسمبر کو شیخ رشید کی مبینہ ویڈیو لیک کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں اصل آڈیو کی بجائے گانا لگایا گیا تھا جس کے باعث یہ واضح نہیں ہورہا تھا کہ دونوں کے مابین کیا بات چیت ہوئی ہے لیکن اب ویڈیو کی اصل آڈیو بھی ریلیز کردی گئی ہے۔ حریم شاہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کال کی آڈیو میں شیخ رشید کو دفاعی اور حریم شاہ

Read more

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا دھمکی دی؟ طیب اردگان کا انکشاف

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عمران خان کو پاکستانی مزدور واپس بھیج کر ان کی جگہ بنگالیوں کو بھرتی کرنے اور قرضے واپس لینے کی دھمکی دی تھی جس کے باعث وہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کر پائے۔ ترک اخبار ’ڈیلی صباح ‘ کو جمعہ کے روز دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ترک صدر نے کہا کہ انہیں خوشی ہوتی اگر پاکستان اور انڈونیشیا بھی کوالا لمپور سمٹ میں شرکت کرتے۔

Read more

حکومت ایک بار پھر آرمی چیف کا تماشہ بنوانے جا رہی ہے:  دفاعی تجزیہ کارشہزاد چودھری

دفاعی تجزیہ کار ائر وائس مارشل (ر) شہزاد چودھری نے کہاہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل میں نہیں جانا چاہئے تھا۔ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہئے تھا۔ اب حکومت اپیل میں جا کر آرمی چیف کا اور تماشہ لگوانے جا رہی ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد چودھری نے کہا کہ اے این ایف جیسے اداروں کی کمانڈ فوج

Read more

لاہور میں ایف آئی اے کا مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سیکریٹریٹ پر چھاپہ

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ مارا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے چھاپا مارا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے کے چھاپے کا مقصد ماڈل

Read more

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے: طالب علم رہنما عروج اورنگ زیب کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا

لاہور میں منعقد ہونے والے فیض امن میلے میں بھارتی شاعر بسمل عظیم آبادی کی نظم ’ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے‘ اور ’ جب لال لال لہرائے گا، تب ہوش ٹھکانے آئے گا‘ انتہائی جذباتی انداز میں پڑھ کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی طالبہ عروج اورنگزیب سے اس نجی سکول نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے جس میں وہ نوکری کیا کرتی تھیں۔ عروج اورنگزیب ایک نجی سکول میں پارٹ ٹائم ملازمت کر رہی

Read more

جھوٹے مقدمے میں چھ ماہ عقوبت خانے میں رکھا گیا، اپنے لئے ووٹ نہیں، ووٹ کے لئے عزت مانگتے ہیں: رانا ثنا اللہ

سابق وزیر قانون پنجاب و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انہیں ایک جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں 6 ماہ تک عقوبت خانے میں رکھا گیا، چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی تو میں اسے انصاف نہیں کہتا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ چھ ماہ تک جھوٹے مقدمہ میں صعوبتیں برداشت کرنے پر مجاز اتھارٹی کو ایکشن لینا چاہیے جبکہ 15 کلو ہیروئن انہوں نے گودام سے لی ہے اور اپنے ہی لوگوں کو گواہ بنا کر

Read more

آرمی چیف کی توسیع کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی

حکومت نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آ رمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کیس کو ان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں فیصلے کو

Read more

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع: فیصلے پر نظرثانی درخواست کا ڈرافٹ تیار

آرمی چیف کی مدت ملازمت کے فیصلے پر نظرثانی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ حتمی مشاورت کے بعد درخواست کسی بھی وقت دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف مدت ملازمت کیس پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے سے متعلق مشاورت کی۔ فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق

Read more

کابینہ میں کچھ لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو اس کا علم ہے: عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بعض لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔ کابینہ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے۔ عمران خان اکیلا کچھ نہیں کر سکتا

Read more

ایف آئی اے نے پرویز رشید کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں پرویز رشد کو 30 دسمبر بروز پیر صبح 11 بجے ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔ نوٹس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سے کہا گیا ہے کہ

Read more

احسن اقبال کو بابر یعقوب کو بطور چیف الیکشن کمشنر قبول نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا؟ طلعت حسین

سینئر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو چیف الیکشن کمشنر کیلئے ایک مخصوص شخص کی مخالفت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر احسن اقبال کی گرفتاری کی بنیادی وجہ بیان کرتے ہوئے طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ قیادت کا یہ فیصلہ کہ بابر یعقوب بطور چیف الیکشن کمشنر کسی طور قبول نہیں، احسن اقبال کی گرفتاری کی بنیادی وجہ بنا۔ خیال رہے کہ بابر

Read more

جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کوارسال کر دیا گیا

سابق صدرپرویز مشرف کی لاش تین روز تک ڈی چوک پر لٹکانے کا فیصلہ دینے پر جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کوارسال کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق جسٹس وقاراحمد سیٹھ کا فیصلہ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ غیراسلامی، غیرانسانی اور مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے۔ مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ غیرآئینی فیصلہ

Read more

ڈاکو بندوق کی نوک پر مقدمات کی فائلوں کا پوچھتے رہے: اکرم شیخ

معروف قانون دان اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ گھر میں ڈکیتی کی واردات کے لیے آنے والے ڈاکوؤں نے ان سے عجیب سوالات کیے۔ اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ ڈاکو بندوق کی نوک پر میرے مقدمات کی فائلوں کا پوچھتے رہے، دستانے پہنے اور چہرے پر ماسک چڑھائے ڈاکو پہلے میر ے بیٹے کے کمرے میں گئے تھے۔ ماہر قانون کا کہنا ہے کہ میں نے صبح پانچ بج کر پانچ منٹ پر ون فائیو پر اطلاع دی

Read more

میں سزائے موت کے خلاف ہوں، یہ سزا ہونی نہیں چاہئے: پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ مجھے یہ اچھا نہیں لگتا کہ کسی کو پھانسی ہو، میں سزائے موت کے خلاف ہوں، یہ سزا ہونی نہیں چاہئے۔ تاہم جو اصول تسلیم کیا گیا ہے کہ آئین سے جو انحراف کرے وہ مجرم ہے، اس پر مجھے اطمینان ہے۔ آرمی چیف کی مدات ملازمت میں توسیع پر جب پارلیمنٹ میں بحث ہوگی تو میں اپنا کردار ادا کروں گا اور پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر اپنے

Read more

پنجاب میں جرائم کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی: لاہور سرفہرست ہے

پنجاب میں جرائم کی شرح تشویشناک حدتک بڑھ گئی۔ ہر منٹ میں 150 سے زائد وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح کے حوالے سے لاہور سرفہرست جبکہ راولپنڈی دوسرے، ملتان تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں روازانہ 150 سے 200 گاڑیاں، 500 سے 600 موٹر سائیکل اور 3 ہزار سے زائد موبائل فونز چھینے جا رہے ہیں۔ 2018ء کے مقابلے میں 2019ء میں پنجاب میں جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر 17 فیصد

Read more

اکرم شیخ کے گھر میں گھسنے والے نامعلوم افراد نے پھر آنے کی دھمکی بھی دی: حامد میر

معروف قانون دان اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پرمسلح افراد گھس گئے جنہوں نے گھر کی تلاشی لی اور کچھ رقم لے کر چلتے بنے جبکہ دوبارہ آنے کی بھی دھمکی دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف قانون دان اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پرڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ اکرم شیخ بھی ڈکیتی کے دوران فارم ہاؤس پرموجود تھے۔ انہوں نے اکرم شیخ سمیت اہل خانہ کو دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ 5 لاکھ روپے اور قیمتی اشیا لوٹ

Read more

میں مشرف کو غدار نہیں سمجھتا، وہ محب وطن ہیں: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ مشرف کو غدار نہیں سمجھتے ہیں، وہ محب وطن ہیں۔ شیخ رشید نے لاہور کے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال تک ملک کی خدمت کرنے والے آرمی چیف کا مقابلہ کرپٹ مافیا سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ثابت تو کرے کہ مشرف نے ایک پیسے کی بھی کرپشن کی ہے۔ میں نے فیصلے کے 66ویں پیرے کی ڈٹ

Read more

معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی

معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے اکرم شیخ اوراہلخانہ کو دو گھنٹوں تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا۔ ذرائع کے مطابق قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات گزشتہ شب شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی ،پولیس دو گھنٹے بعد پہنچی۔ اسلام آباد پولیس نےمعروف قانون دان اکرم شیخ کےگھر ڈکیتی کا مقدمہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد درج کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آبا پولیس کے مطابق

Read more

ملتان یونیورسٹی کے سابق استاد جنید حفیظ کو توہین مذہب کیس میں سزائے موت

مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار زکریا یونیورسٹی کےسابق وزٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ ملزم کو عدالت نے تین سزاؤں کا حکم سنایا۔ سزائے موت کے علاوہ جنید حفیظ کو عمر قید، دس لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزابھی سنائی گئی ہے ۔ سینٹرل جیل میں جاری سماعت میں وکلاء کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج ملتان کاشف قیوم نے فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف 15 گواہوں

Read more

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، پھول نگر، چنیوٹ، اوکاڑہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، پتوکی، فیصل آباد، شیخوپورہ، پاکپتن اور ملتان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ شدید زلزلے کے جھٹکے4.42 منٹ پر محسوس کئے

Read more

میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی مہم شروع ہو گئی ہے: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب سے پہلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی الزام لگایا گیا کہ میں نے صحافیوں سے ملاقات میں مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اور پوری عدلیہ کے خلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کر دی

Read more

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، قومی اسمبلی کے رکن اور ممتاز عالم دین عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کیمبرج اور ہارورڈ میں فیلوشپس کی آفر ہوئی ہے جسے قبول

Read more

حکومت مقدمے میں مدعی تھی، پرویز مشرف کی سزا میں کمی نہیں، اضافہ کروا سکتی ہے: قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد اب حکومت عدالت میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سزا میں کمی کی جائے مگریہ ضرور کہہ سکتی ہے کہ سزا کم ہوئی ہے، اس میں اضافہ کیا جائے کیونکہ حکومت اس کیس میں مدعی تھی ۔ نجی نیوز چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے میں نامناسب الفاظ استعمال کئے گئے

Read more

وزیرقانون یا اٹارنی جنرل عدالتی فیصلے پر اپنا فیصلہ نہیں دے سکتے: حامد خان

سینئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ وزیرقانون یا اٹارنی جنرل عدالتی فیصلے پر اپنا فیصلہ نہیں دے سکتے۔ جج کا کچھ جملے لکھنا اس کی ذہنی فٹنس یا مس کنڈکٹ کے ذمر ے میں نہیں آتا۔ اپیل سے پہلے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف ریفرنس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایک شخص کے خلاف ہے۔ سارے معاملات قانون

Read more

معزز ججز کو ذہنی طور پر ان فٹ قرار دینے کا بیان نامناسب ہے: سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد

سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے خصوصی عدالت کے ججز کے خلاف وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان کو نامناسب قرار دے دیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ وسیم نے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر فروغ نسیم کی جانب سے معزز جج کے لیے ذہنی طور پر ان فٹ ہونے کے بیان کو بھی

Read more

ججوں کی آپس کی لڑائی میں آرمی چیف کو غدار کہہ دیا گیا: سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر

سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے کی وجہ ججوں کی لڑائی ہے اور اس لڑائی میں ہمارے آرمی چیف کوغدار کہہ دیا گیا۔ صدر آرڈیننس کے ذریعے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیں۔ نجی ٹیلی ویژن جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ سنگین غداری کیس میں سزا پہلے دی گئی، فیصلہ بعد میں آیا، ایسا دنیا میں کہیں پر بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خود

Read more

سنگین غداری کیس کے فیصلے پر جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس نہیں جا سکتا:  سلمان اکرم راجہ

آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کسی جج کے ایک فیصلے سے دماغی حالت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ دماغی حالت کا تعین کرنے کیلئے ایک مکمل بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے، ایک پیرا کی بنیاد پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس نہیں جا سکتا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ پیرے کو حذف کرادیتی ہے تو فیصلہ ویسے ہی ر ہے گا۔ معاملات کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا

Read more

حکومت کا جسٹس وقار سیٹھ کو کام سے روکنے کا مطالبہ

سنگین غداری کیس میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے تفصیلی فیصلے پر حکومتی رد عمل سامنے آگیا۔ حکومت نے جسٹس وقار سیٹھ کو کام کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایسے کسی جج کو پاکستان کے کسی کورٹ میں ہونے کا اختیار نہیں ہے۔ 

Read more

ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت و علم پر سنجیدہ سوالات ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ وہ جل بھی سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار احمد کی بحالی کے نتیجے میں ایسے افراد بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات

Read more

مشرف کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے: ماہر قانون بابر ستار

ماہر قانون بابر ستار نے سنگین غداری کیس کے فیصلے کو قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔ بابر ستار کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ میں اکثریتی فیصلہ خصوصی عدالت کے قانون کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت کے قانون پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہوسکتا جب تک اعلیٰ عدلیہ اپیل پر فیصلہ نہ کردے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسٹس وقار کے پیرا 66 کی وجہ سے

Read more

مشرف کو سنایا جانے والا فیصلہ اخلاقی اعتبار سے غلط ہے: مفتی نعیم

معروف عالم دین مفتی نعیم نے بھی خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کو سنائے جانے والے فیصلے کو اخلاقی اعتبار سے غلط قرار دے دیا۔ مفتی نعیم نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے میں ایک جج صاحب کی رائے انسان کی تذلیل ہے، یہ انتقامی کارروائی لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ شرعی، اخلاقی اور قانونی اعتبار سے غلط رائے ہے۔ واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی

Read more

حکومت کا جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ڈی چوک میں پرویز

Read more

خصوصی عدالت کا فیصلہ غیر آئینی، غیرقانونی اور غیر شرعی ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر شرعی قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو لیگل ٹیم

Read more

مشرف کیس کے تفصیلی فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلے سے خدشات درست ثابت ہوگئے، فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار سے بالا تر ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ایک منظم ادارہ ہے، ہم ملکی سلامتی کو قائم رکھنے اور

Read more

کوالالمپور کانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے: سیکرٹری جنرل او آئی سی

ریاض (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 دسمبر 2019) : سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ کوالالمپور کانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ او آئی سی باہر کسی بھی عنوان سے مشترکہ جدو جہد اسلام اور مسلمانوں کو کمزورکر دیگی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کوالالمپور کانفرنس امت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ

Read more

بھارتی اداکارہ ادا شرما نے اپنی بولڈ تصویروں سے انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا دیا

نووارد بھارتی اداکارہ ادا شرما سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور آئے روز اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کمانڈو میں ودھت جام وال کے ساتھ زبردست ایکشن سین کرنے والی ادا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ بیحد ہاٹ اور بولڈ نظر آرہی ہیں۔ ان  وائرل تصویروں میں ادا شرما نے اینیمل پرنٹ مونوکنی پہن رکھی ہے۔ جسےدیکھ کر

Read more

حفیظ اللہ نیازی بیٹے کے دفاع میں کھل کر سامنے آ گئے

حسان اللہ نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی اپنے بیٹے کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کی توڑ پھوڑ کرنے یا تشدد پر اکسانے کی ایک ویڈیو بھی دکھا دیں، بیٹے کو خود پیش کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق حسان اللہ نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسان نیازی نے کوئی قتل نہیں کیا، اس کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا

Read more

خطرہ ٹلا نہیں، یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گر ے گا: سہیل وڑائچ

تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ ابھی یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گرے گا۔ اب ایک طرف ادارے ہیں اورایک طرف حکومت ہے۔ فرنٹ پر حکومت ہوتی ہے اور کوئی بھی طوفان آئے تو نزلہ حکومت پر گرتا ہے۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ معاملہ کدھر کوجائے لیکن اس سے کچھ نہ کچھ تبدیلیاں ضرور جنم

Read more

پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد نہیں ہو گا: حامد میر

تجزیہ کار حامد میر نے اپنے کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کے جرم میں خصوصی عدالت سے سنائی جانے والی سزا پر عمل درآمد نہیں ہو گا حامد میر نے لکھا ہے کہ عمران خان کی حکومت کھل کر پرویز مشرف  کی حمایت کر رہی ہے۔ پرویز مشرف  کے خلاف سنائے جانے والے فیصلے پر بڑا اعتراض یہ ہے کہ اُن کا ساتھ دینے والوں کو سزا کیوں نہیں ملی؟ سنگین غداری

Read more

لاہور میں فوٹو شوٹ کے دوران ماڈلز اور اداکارائوں کی برہنہ تصاویر بنانے کا انکشاف

لاہور میں فوٹو شوٹ کے دوران ماڈلزاور اداکارائوں کی برہنہ تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈریس تبدیل کرتے وقت فوٹو گرافرز کیمرہ آن چھوڑ دیتے ہیں جس سے تصاویر اور ویڈیو بنتی رہتی ہے۔ بعد ازاں ان تصاویر اور ویڈیوز کو ماڈلز اور اداکارائوں کو بھیج کر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔ انکار کرنے پر یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی جاتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا

Read more

آرمی چیف کی توسیع: تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں نظرثانی درخواست یا قانون سازی پر فیصلہ نہ ہو سکا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اسلام آباد میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے اور آرمی چیف کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں غور کیا گیا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر حکومت کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے

Read more

پی سی او ججز اور این آر او زدہ سیاستدانوں کو کب پھانسی ہو گی؟ فیصل واوڈا

وفاقی وزیر برائے آبپاشی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف کا فیصلہ ہو سکتا ہے تو اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کا فیصلہ کب ہو گا۔ مجرم نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگ گیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحثیت پاکستانی مشرف سے متعلق فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ مشرف کو سزا ہو سکتی ہے تو اس وقت کے پی سی او ججز کو

Read more

فیصلہ کرنا ہوگا کہ جمہوری پاکستان چاہیے یا کٹھ پتلی کا غلام: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں جمہوری پاکستان چاہیے یا کٹھ پتلی کا غلام بننا ہے۔ رائے ونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے آزادی اس لیے نہیں حاصل کی تھی کہ کسی سلیکٹڈ، کسی عمران نیازی کے غلام بنیں، ملک میں آج نہ عوام اور نہ سیاست آزاد ہے جبکہ اب بولنا تو

Read more

فوج میں ایسا غصہ پہلے کبھی نہ دیکھا: شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوج میں پہلے کبھی ایسا غصہ نہ دیکھا نہ سنا۔ حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں۔ جس نے سیاچن اور کارگل میں آزادی کے جھنڈے گاڑے اسے غدار کہا جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کشمیری کی برسی پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی

Read more

لوگ پرویز مشرف کی حمایت میں نکل رہے ہیں: فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لوگ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حمایت میں نکل رہے ہیں۔ ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ 2010 میں آئین کی معطلی و منسوخی پر غداری کے مقدمے کا قانون بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2010ء میں بنائے گئے قانون کا اطلاق 2007ء کے ایکٹ پر ہونا سوالیہ نشان ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نےاستفسار کیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آئین توڑنے میں اکیلا

Read more

پاکستان کسی بھی سطح پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ شاہ محمودقریشی

وزیراعظم عمران خان ملائیشیا میں ہونے والے کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا نہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملائیشیا نہیں جارہے اور پاکستان کسی بھی سطح پر اس سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ کوالالمپور میں پاکستان، ترکی، ایران، قطر اور انڈونیشیا کے لیڈروں کی کانفرنس ہونی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کرنی تھی لیکن انہوں نے اس کانفرنس میں شرکت

Read more

پرویز مشرف نہیں، نواز شریف غدار ہیں اور انہیں پھانسی دینی چاہیے: عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ممتاز عالم آن لائن عامر لیاقت حسین نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں ملنے والی سزائے موت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو غدار قرار دے دیا اور انہیں پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ فیصلہ خصوصی عدالت نے سنایا، ریویو پٹیشن بھی اسی عدالت

Read more

عمران خان کی 29 رکنی کابینہ میں 15 وفاقی وزیر پرویز مشرف کے ساتھی رہ چکے ہیں

سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ ان کے ساتھیوں کے خلاف بھی غداری کے مقدمے چلائے جائیں، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مشرف کی آدھی سے زیادہ کابینہ اس وقت عمران خان کے ساتھ وزارتوں کے مزے اٹھا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے ارکان (وفاقی وزرا، وزرائے مملکت) کی تعداد 29 ہے جن میں سے 15 لوگوں کا تعلق سابق صدر

Read more

پرویز مشرف کو سزائے موت دلوانے میں کس نے کیا کردار ادا کیا؟

پرویز مشرف کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف سنگین غداری کیس بنانے کے تین اہم کردار ہیں۔ افتخار محمد چوہدری نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان 31 جولائی 2009 کو فل کورٹ کی سربراہی کرتے ہوئے رولنگ دی تھی کہ مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی نافذ کرکے آئین کی خلاف ورزی کی تھی اور ان پر سنگین غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔  نا صرف یہ فیصلہ دیا گیا بلکہ بعد میں یہ

Read more

 کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی کسی نے اظہار کر دیا تھا، فوج کا ری ایکشن بہت ہلکا ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پرویز مشرف کیس پر ہلکا رد عمل دیا ہے، جس طرح کسی نے فیصلہ آنے سے پہلے ہی اس کا اظہار کردیا تھا اس سے یہ لگتا ہے کہ عدالتوں کو پہلے سے ہی ہدایات دی جاچکی تھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے ، جو سابق سیکرٹری دفاع بھی رہے ہیں، پرویز مشرف کیس کے فیصلے پر پاک فوج کے رد عمل کے حوالے سے

Read more

فیصلہ سستی شہرت کے سوا کچھ نہیں، پرویز مشرف غدار تھے تو اُن سے حلف لینے والے کیسے محب وطن ہو گئے: علامہ طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کےسربراہ علامہ حافظ طاہرمحموداشرفی نےسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی جانب سےسزائے موت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف غدار تھے تو پھر اُن سے حلف لینے والے کیسے محب وطن ہو گئے؟۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ طاہر محموداشرفی کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو ہدف بنانے کا مقصد سستی شہرت حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے،کاش عدالت افتخار

Read more

دبئی میں پاکستانی مرد حریم شاہ پر ٹوٹ پڑے: جنسی ہراسانی کے شرمناک مناظر کی وڈیو

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو ہراساں کیے جانے کی ایک اور ویڈیو سامنےآگئی ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے حریم شاہ نےلکھا کہ ’’دبئی میں اویسی مال کے افتتاح کے موقع پر مجھے بطور مہمان دعوت ملی تھی ، سینکڑوں پاکستانی مرد آگئے جنہوں نے برا بھلا کہا، دھکے دیئے اور حتیٰ کہ لاتیں ماریں، کیا ایسے ہی آپ اپنی عورتوں سے سلوک کرتے ہیں؟۔

Read more

مشرف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا: چیف جسٹس آصف کھوسہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی ہے کہ پرویز مشرف کا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔ پرویز مشرف کا کیس واضح تھا۔ انہیں دفاع کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے گئے۔ کیس کو طول دیا جا رہا تھا۔ اگر ہم جلدی نہ کرتے تو معاملہ سالوں تک طول پکڑتا۔ میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاخیر ی حربوں

Read more

اشتہاری ہونے کے باعث پرویز مشرف کی اپیل بھی شاید داخل نہ ہو سکے: اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشرف کو اپیل کا موقع ملے گا، قانون اپیل کا راستہ دیتا ہے۔ اپیل کے لیے مجرم کو خود حاضر ہونا پڑتا ہے لیکن مشرف بیمار ہیں۔ اگر عدالت مان لے تو مشرف کے بغیر بھی اپیل ہو سکتی ہے۔ امکان ہے کہ سپریم کورٹ پرویز مشرف کی بیماری کے باعث انہیں رعائت دے کر بیرون ملک سے اپیل کا حق فراہم کر دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک

Read more

فوجی ترجمان عدالتی فیصلہ تسلیم کریں، سویلین بالادستی کے لئے پھانسی کی سزا پرعمل ہونا چاہیے: سینیٹر ساجد میر

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ فوجی ترجمان کو عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں ملنے والی سزا کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اَب پھانسی کی سزا کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ سویلین بالا دستی کا خواب حقیقت بن سکے۔ سابق صدرپرویزمشرف کی سزا پر ردِعمل دیتے ہوئے سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ دلیرانہ فیصلہ کرنے پر عدالت کو

Read more

جمہوریت بہترین انتقام ہے: سنگین غداری کیس کے فیصلے پر بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل

عدالتی فیصلے پر سیاست دانوں کے ردعمل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سنگین غداری کیس کےعدالتی فیصلے پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔ بختاور بھٹوزرداری کا بھی پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے پر بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’یا اللّٰہ یا رسول، بے نظیر بے قصور‘۔ آصفہ بھٹوزرداری نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ تم زندہ ہوکر

Read more

پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ ملک میں قانون کی بالادستی کا پیغام ہے: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے پرویز مشرف کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے کو سراہا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں قانون کی بالادستی اور آئین کی سر بلندی کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا ہوگا کہ آمریت کا راستہ صرف عدالتی فیصلوں سے نہیں رکے گا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آمریت کی

Read more