مسنگ پرسن ساجد گوندل واپس آ گئے

سیکیورٹریز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے لاپتہ ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد گوندل واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کی ہے کہ ”میں واپس آ گیا ہوں اور محفوظ ہوں۔ میں ان تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جو میرے لیے پریشان تھے“ ۔

Read more

جنرل (ر) عاصم باجوہ نے الزامات کی مفصل تردید جاری کر دی

جنرل (ر) عاصم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی اپنے اثاثوں کے بارے میں خبر کی تردید کرتے ہوئے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر احمد نورانی کی جانب سے ایک غیر معروف ویب سائٹ پر 27 اگست 2020 کو میرے بارے میں جاری کی جانے والی خبر کی شدت سے تردید کی جاتی ہے کہ وہ غلط اور جھوٹی ہے۔

الف: اس خبر میں الزامات لگائے گئے ہیں کہ بطور مشیر خصوصی برائے وزیراعظم میرے اثاثہ جات جو 22 جون 2020 کو پیش کیے گئے تھے غلط ہیں کیونکہ میں نے اپنی اہلیہ کی بیرون ملک سرمایہ کاری کا اس میں ذکر نہیں کیا۔

Read more

کنٹونمنٹ بورڈ نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کروا دیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، کراچی کے بلڈنگ اور سیکیورٹی سپروائزر منور حسین کی مدعیت میں کل کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، ہراسانی اور کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

Read more

اسسٹنٹ کمشنر کی پکڑی گئی مبینہ منشیات فرانزک لیب میں جڑی بوٹیاں قرار

کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع دالبندین میں چھ ماہ قبل لیویز کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے پکڑے گئے میٹریل کو جڑی بوٹی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق رواں سال چار فروری کو دالبندین میں تعینات خاتون اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے لیویز مقابلے کے بعد منشیات کی مبینہ کھیپ پکڑنے کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی اس کارروائی سے ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خجک ناخوش ہیں اور لیویز اہلکار مقدمہ درج نہیں کر رہے ہیں۔

Read more

پی ایف یو جے نے مطیع اللہ جان کے اغوا پر تحقیقاتی اور مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) جو ملک کی تمام صحافی یونینوں کی بالائی تنظیم ہے، نے مطیع اللہ جان کے اسلام آباد کے ایک ہائی سیکیورٹی زون سے اغوا کے واقعے پر ایک چھے رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو اس معاملے پر تحقیقات اور پولیس کی تفتیش کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔

یونین نے مطیع اللہ جان کے توہین عدالت کے کیس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کی تفہیم کی حد تک ایک فریق بننے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Read more

بیروت میں دو بڑے دھماکے، متعدد ہلاک سینکڑوں زخمی

لبنانی دارالحکومت بیروت میں دو بڑے دھماکوں سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ شہر سے 27 کلومیٹر دور تک دھماکے کی آواز سنائی دینے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں دھماکے اور بعد میں شہر میں ہونے والی تباہی دیکھی جا سکتے ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اب تک دس ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Read more

اسلام آباد، مرغزار چڑیا گھر: پنجرے میں آگ لگانے کے سبب شیروں کا جوڑا ہلاک

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں شیروں کے ایک جوڑے کے پنجرے میں آگ لگا کر انہیں باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔ آگ کی وجہ سے شیر اور شیرنی زخمی ہوئے اور پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہو گئی۔ منتقلی کے دوران شیرنی ہلاک ہو گئی جبکہ شیر نے دو دن بعد دم توڑ دیا۔ ان دونوں کے علاوہ کئی دوسرے جانور بھی منتقلی کے اس عمل کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

اہل بیت اور تحفظ بنیاد اسلام بل: چودھری پرویز الٰہی کے رابطے

لاہور (اکرام راجہ): 26 جولائی 2020
سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے مندرجہ ذیل تحریر ارسال کی گئی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمن، مفتی راغب نعیمی، پیر امین الحسنات شاہ، علامہ ریاض حسین نجفی ہیڈ شیعہ مدارس کونسل، ثاقب رضا مصطفائی، سید سبطین حیدر سبزواری، سید صفدر شاہ، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ آف تلہ گنگ، علامہ گلفام ہاشمی سے تحفظ بنیاد اسلام بل کے متعلق ٹیلیفون پر مشاورت۔

Read more

لاہور کے 81 علاقے آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ

صحافی اسلم ملک کی اطلاع کے مطابق مختلف شہروں میں رات بارہ بجے سے کئی علاقے سیل کردیے جائیں گے۔ لاہور کے 81 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی تفصیل یہ ہے :

راوی ٹاؤن سے بیگم کوٹ، بارہ دری روڈ، راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ، ملک پارک، سید مٹھا بازار،
سمن آباد ٹاؤن سے ستلج، جہاں زیب، راوی، کشمیر، نرگس، ہما، رچنا بلاکس، رضا، کامران، عمر، کریم، مہران، نشتر اور سکندر بلاکس کو سیل کیا جائے گا۔
کینٹ ٹاؤن سے، ڈی ایچ اے فیز، 1,2,3,4,5,8 سمیت صدر، سرور روڈ، کیولری گراؤنڈ، افسر ز کالونی، عسکری 8، عسکری 9، عسکری 10، علا الدین روڈ سیل ہوں گے ۔

Read more

ایچ ای سی اردو سے متعلق ریسرچ پیپر کی اشاعت کی شرط ختم کرے۔ سکالرز

صدر اور وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل۔
ملک بھر کے پی ایچ ڈی سکالرز ریسرچ پیپر چھپوانے کی شرط کے باعث ذہنی اذیت کا شکا رہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں میں برسوں سے مقالے جمع کروا چکے ہیں مگر ایچ ای سی کی شرط کی وجہ سے بروقت ڈگریاں حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی کی شرائط کے مطابق ہر پی ایچ ڈی سکالر کو اپنے تحقیقی کام کی منظوری کے لیے کم سے کم وائے کیٹگری کے ریسرچ جرنل میں ایک تحقیقی پرچہ چھپوانا ضروری ہے۔ جبکہ قومی زبان اردو کے بہت کم جرائد اس کیٹگری میں شامل ہیں۔

Read more

پاکستان میں کرونا کی اوسط شرح اموات 6 فیصد ہے، پختونخوا میں 14 فیصد

یہ سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں موت کی شرح صرف دو فیصد ہے، لیکن اعداد و شمار پر غور کیا جائے اور صرف ان کیسز کو دیکھا جائے جن کا نتیجہ صحت یابی یا موت کی صورت میں نکل آیا ہے تو شرح اموات چھے فیصد دکھائی دیتی ہے۔

Read more

ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے

ممتاز ادیب ڈاکٹر آصف فرخی کا آج دل کے دورے کے سبب انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ذیابیطس کے مریض تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز دیا تھا۔

ڈاکٹر آصف فرخی 16 ستمبر 1959 کو ممتاز ادیب، شاعر، نقاد اور اسلم فرخی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق لکھنو سے تھا اور ان کے خاندان کے بہت سے افراد ادب اور شاعری سے وابستہ رہے۔

Read more

پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا جہاز گر کر تباہ

پی آئی اے کا لاہور سے کراچی جانے والا جہاز کراچی ائرپورٹ کے نزدیک ماڈل کالونی کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ جانی نقصان متوقع ہے۔ طیارہ گرنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Read more

خیرات کرنے والے کو ”لوٹنے والوں“ کی ویڈیو کا ڈراپ سین

ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے بابر سعید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ڈالی ہے جس میں ایک صاحب یہ کہہ رہے ہیں : ”میں نے نو اپریل کو ویڈیو ڈالی تھی جس میں بتایا تھا کہ کچھ افراد میرے پیچھے لگے تھے انہوں نے میرا کافی لمبے راستے تعاقب کیا تھا۔ پھر ایک جگہ مجھے لگا کہ جیسے انہوں نے مجھے گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ اور پھر مجھے ان کو بھگانا پڑا ایک فائر کر کے۔

Read more

مجھے ہندی فلم انڈسٹری میں ایسا فحش تجربہ ہوا کہ ہندی فلموں سے توبہ کر لی: نیرو باجوہ

لونگ لاچی گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ نیرو باجوا نے سال 1998 میں دیوانند کی فلم "میں سولہ برس کی” سے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی اور اب وہ پنجابی فلمی دنیا کا ایک مشہور چہرہ ہیں ۔ حال ہی میں پنجابی فلم سے بالی ووڈ کی طرف واپسی کے سوال پر اداکارہ نے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں ایک خوفناک فحش تجربہ سے گزرنا پڑا، جس

Read more

علیم خان کا رانا ثنا اللہ سے پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال پر رابطہ: دی نیوز

ممتاز انگریزی اخبار دی نیوز نے صحافی نور آفتاب کی بائی لائن کے ساتھ آج یہ خبر دی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رکن علیم خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کے ساتھ فون پر رابطہ کر کے خاص طور پر پنجاب کے تناظر میں ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ خبر کے مطابق علیم خان نے رانا ثنا اللہ سے رابطہ کیا اور انہیں

Read more

کرونا کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لیے کیا کھانا چاہیے؟

مندرجہ ذیل مضمون کا ماخذ سی این این کے ہیلتھ سیکشن میں شائع ہونے والا ایک مضمون ہے۔
کرونا وائرس کی پیدا کردہ صورت حال خراب ہو رہی ہے تو آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آپ خود کو کیسے صحت مند رکھیں۔ کیا کسی قسم کی گولی یا کیپسول کھانا آپ کو بیماری کا شکار ہونے سے بچا سکتا ہے؟

Read more

پنجاب میں بلا اجازت رفاہی سرگرمیاں کرنا جرم قرار

پنجاب حکومت نے ایک آرڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر کی جانے والے رفاہی سرگرمیاں عوامی صحت کی حفاظت اور سماجی فاصلہ رکھنے کے ضابطے کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ رفاہی سرگرمیاں صرف حکومت کے ذریعے اور اجازت سے کی جا سکتی ہیں اور ایسا نا کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کر کے سمری ٹرائل کیے جائیں گے۔

Read more

سڑکیں بنائیں تاکہ انڈسٹری چلنا شروع ہو: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے تعمیراتی سیکٹر پر اپنے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے بعد تعمیرات دوسرا بڑا شعبہ ہے، ہماری خواہش ہے لوگوں کو روزگار دینے کے لئے اس بڑے شعبے کو ریلیف دیا جائے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ مزدوروں کو روزگار ملے۔

Read more

شہزادہ چارلس کے بعد وزیراعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

شہزادہ چارلس کے بعد وزیراعظم بورس جانس بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

برطانوی حکومت نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی علامات میں شدت نہیں ہے اور وہ طبی تنہائی اختیار کریں گے۔

Read more

کرونا: پھیلاؤ، صحت یابی اور اموات کی تفصیل، پنجاب میں شدت

حکومت پاکستان کے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں کرونا کووڈ 19 وائرس کے 1235 کنفرم کیس ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 1203 ہے، 9 اموات ہوئی ہیں، اور 23 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا کے پھیلاؤ کا گراف سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں فلیٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ پنجاب میں یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Read more

شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کو گولی مارنے کی خبریں

انٹرنیشنل بزنس ٹائمز نے خبر دی ہے کہ شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی خاطر مبینہ طور پر حکمران کم جانگ اُن کے حکم پر کرونا وائرس کے پہلے مصدقہ مریض کو گولی مار دی گئی ہے۔

Read more

”تو نے کیسا کالا جادو کیا ہے؟“ جمائما کی ٹویٹ

جمائما گولڈ سمتھ نے آج ایک ٹویٹ کی ہے جس میں عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، ان کے اوپر بشریٰ مانیکا ہاتھ پھیلائے دکھائی دے رہی ہیں اور جمائما ہاتھ پر ٹھوڑی ٹکائے استعجاب سے دیکھ رہی ہیں اور ساتھ لکھا ہے ”تونے کیسا جادو کیا؟ “

Read more

جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگانے والی بیوی خود انہیں مارتی تھی، ریکارڈنگ سامنے آ گئی

فلم پائریٹس آف دی کریبین میں کیپٹن جیک سپیرو کے کردار سے بے پناہ مقبولیت پانے والے جونی ڈیپ پر ان کی سابق اہلیہ امبر ہرڈ نے چند برس پہلے تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔ امبر ہرڈ بھی ایک اداکارہ ہیں اور وہ حقوقِ نسواں کی سفیر اور گھریلو تشدد کے خلاف وکالت کرتی ہیں۔ امبر ہرڈ نے سنہ 2016 میں شادی کے اٹھارہ ماہ بعد جونی ڈیپ پر تشدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے طلاق حاصل کرنے کے لئے کیس کر دیا تھا۔ جونی ڈیپ کو فلم پائریٹس آف دی کریبین کی اگلی فلم سے الگ کیا جا چکا ہے اور اب وہ کیپٹن جیک سپیرو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

امبر ہرڈ کے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر جونی پر بہت لعن طعن کی گئی تھی۔ اب برطانوی اخبار ڈیلی میل کو ایسی ریکارڈنگز موصول ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ جونی ڈیپ تشدد نہیں کرتے تھے بلکہ ان کی اہلیہ امبر ہرڈ ان پر تشدد کیا کرتی تھی۔ ان ریکارڈنگز کے سامنے آنے کے بعد پانسا پلٹ گیا ہے اور اب سوشل میڈیا پر جونی ڈیپ کی بے تحاشا حمایت کرتے ہوئے انہیں انصاف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Read more

وضو کرنے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی کوئی دوا نہیں، احتیاطی تدابیر ہی علاج ہے، دن میں 5 بار وضو کرنے سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، چین کے شہر ووہان میں بھی وضو کی پریکٹس کروائی جا رہی ہے، پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے 4 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے

Read more

منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی ایم کے لیڈر منظور پشتین کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاری پشاور سے عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے منظور پشتین کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی ایم کے کارکنوں سے پرامن رہنے کی درخواست کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منظور پشتین کو گرفتار کر کے پشاور کے تھانہ شرقی لے جایا گیا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس پارٹی

Read more

چین میں تباہی پھیلانے والا کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا

چینی شہر ووہان میں 830 افراد کو متاثر کرنے والا کرونا پاکستان پہنچ گیا ہے اور اس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، مہلک وائرس سے متاثرہ مسافر نے چین سے دبئی کا سفر کیا اور پھر وطن واپس پہنچا۔

Read more

شادی کینسل، دولہا کا باپ اور دلہن کی ماں بھاگ گئے

بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں اس وقت ایک نوجوان جوڑے کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی جب شادی سے چند دن قبل ہی دولہا کا باپ، دلہن کی ماں کو مبینہ طور پر بھگا کر لے گیا۔

بھارتی پریس کی خبر کے مطابق دو نوجوانوں کی شادی کا منصوبہ اس وقت تلپٹ ہو گیا جب لڑکے کا باپ اور لڑکی کی ماں شادی سے چند دن قبل غائب ہو گئے۔ دونوں ایک دوسرے کو لڑکپن سے جانتے تھے اور ایک ہی سوسائٹی میں رہا کرتے تھے۔

Read more

لاہور میں آئی جی آفس کی حفاظت بھی رینجرز کا دستہ کرے گا

لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کے نوٹیفیکیشن میں ان جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی رینجرز کے دستے حفاظت کریں گے۔ اس نوٹیفیکیشن میں سب سے زیادہ دلچسپ یہ چیز ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کے دفتر کی حفاظت کو بھی پولیس پر نہیں چھوڑا گیا اور رینجرز کی ایک پلاٹون ادھر تعینات کی گئی ہے۔

Read more

جمعیت علمائے اسلام کے باوردی رضاکاروں کی دریائے سندہ پار کرنے کی ریہرسل: آزادی مارچ کا تفصیلی منصوبہ

جمعیت علمائے اسلام کے باوردی رضاکاروں نے دریائے سندہ میں ریہرسل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر زمینی راستہ بند کر دیا تو وہ کشتیوں کے ذریعہ دریائے سندہ کے راستے اٹک پل تک پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے قافلے ہر صوبے سے کم از کم دو علیحدہ علیحدہ راستوں سے نکلیں گے۔ بلوچستان کے اضلاع کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، سندھ کے ساتھ اور قریب والے قافلے کراچی، حیدر آباد، سکھر کے

Read more

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کر دیں

چیئرمین الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹریبونل نے اکبر ایس بابر کے دائر کردہ کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو سکروٹنی کے لئے تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

Read more

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نااہل ہونے کا امکان بڑھ گیا: ہارون رشید

معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے نااہل ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے جب کہ قانون دانوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے نااہل ہونے کا امکان موجود ہے۔ ہارون الرشید کے مطابق، فیصلہ عدالت کو کرنا ہے تاہم لگتا ہے کہ فواد چوہدری نااہل ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری اس حوالے سے کافی پریشان

Read more

پی ٹی وی پر بھارتی سیاستدان شنکر سنگھ واگھیلا کا چھ سال پرانا بے بنیاد بیان نشر کرنا قابل مذمت ہے: ترجمان جماعت احمدیہ

جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے انڈین گجرات کے کانگریسی لیڈر شنکرسنگھ واگھیلا کے 6 سال پرانے، جھوٹے اور بے بنیاد الزام کو 6 اکتوبر کو پاکستان کے قومی چینل پی ٹی وی پر بلا تحقیق نشر کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی سیاستدان کا پر امن جماعت احمدیہ کو انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس سے جوڑنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ جماعت احمدیہ کی سو سال سے

Read more

سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں پر ظلم کی ویڈیو وائرل، ہٹلر اور سٹالن کے عقوبت خانوں کے مناظر

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں چین سے خفیہ ڈرون کیمروں سے فلمائی جانے والی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آنکھوں پر پٹی بندھے سینکڑوں قیدیوں کو نہایت غیر انسانی حالات میں ٹرین کے ذریعے منتقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وڈیو سے چیں میں سنکیانگ کے مغرب بعید علاقے میں مسلم ایغوروں پر جاری کریک ڈاؤن پر نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں سیکڑوں مردوں کو دکھایا

Read more

اداکارہ چاندنی ملک نے محنت کے بل پر اسٹیج کی دنیا میں اعلیٰ مقام بنایا: حاجی تنویر حسین پہلوان

اسٹیج کے معروف پروڈیوسرحاجی تنویرحسین پہلوان نے کہا ہے کہ اسٹیج کی معروف اداکارہ چاندنی ملک نے اسٹیج کی دنیا میں بہت ہی کم عرصے میں اپنی محنت کے بل بوتے پر بغیر کسی سفارش کے ایک اعلیٰ مقام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاندنی ملک میں ٹیلنٹ قدرتی طور پر موجود ہے۔ وہ اسٹیج کی دنیا میں اپنا سفر کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ چاندنی ملک کو دن بدن کامیابیوں پر کامیابیاں مل رہی ہیں، جو کہ

Read more

سوشل میڈیا پر جے یو آئی کے نام سے دھرنے کا جعلی ہدایت نامہ وائرل

آج سوشل میڈیا پر جمعیت علمائے اسلام کے لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ ایک ہدایت نامہ وائرل ہو رہا ہے۔ اس پر تاریخ چار اکتوبر 2019 کی درج ہے اور ہدایت نامے کا مولف سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام کو لکھا گیا ہے۔ اس ہدایت نامے پر ریفرینس نمبر یا کوئی دستخط موجود نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس خط کے وائرل ہونے کی وجہ اس میں موجود پوائنٹ نمبر چھے ہے جس میں اسلام میں ممنوع ایک غیر اخلاقی سمجھے جانے والے فعل کو امیر کی اجازت سے جائز قرار دینے کا لکھا گیا ہے۔

Read more

قطر کے سفیر عزت مآب صقر بن مبارک المنصوری پاک قطر تعلقات پر روشنی ڈالتے ہیں

اس وقت ایک لاکھ ستر ہزار پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں۔ قطر نے پاکستان کے پانچ ہوائی اڈوں کو مالی اور تکنیکی امداد فراہم کر کے اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کی ہے۔
قطر کے عالمی معیار کے ایجوکیشن سٹی میں جہاں دنیا کی اہم یونیورسٹیاں موجود ہیں، پاکستانی طلبہ کو وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔
قطر پاکستان کے دس لاکھ بچوں کو اسکول بھیجنے کا خرچہ اٹھاتا ہے۔

دورہ پاکستان میں امیر قطر نے تین ارب ڈالر پاکستان کو ڈپازٹ اور سرمایہ کاری کی مد میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مطابق قطر کی یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 22 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

Read more

عمران خان نے امور خانہ داری کو سامنے رکھتے ہوئے تقریر کی، کشمیر کا سفیر بن کر گئے، اسلام کا سفیر بن کر لوٹے: حفیظ اللہ نیازی

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امور خانہ داری کو سامنے رکھ کر تقریر کی۔ سفیر کشمیربن کر گئے اور سفیر اسلام بن کر واپس آئے۔ ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ کیا عمران خان کو تبلیغ دین کے لئے بھیجا گیا تھا؟ یہ موقع نہیں تھا تبلیغ دین کا، گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہناتھا

Read more

وزیراعظم نے پاکستان واپس آتے ہی ملیحہ لودھی کو فارغ کر دیا

حکومت پاکستان نے ٹویٹر پر وزارت خارجہ میں تبدیلیوں اور تبادلوں کی خبر دی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ ہم تبدیلی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کو فارغ کیے جانے کی ہے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا اور ان کی حیثیت وزیراعظم کے میزبان کی سی تھی۔

Read more

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ (2) سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی انتخابی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے قاسم سوری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کےنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن

Read more

نمرتا ہلاکت کیس: مہران ابڑو کے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا

چند روز قبل اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مُردہ حالت میں پائی جانے والی میڈیکل کی سٹوڈنٹ نمرتا کماری کے کیس میں اہم تحقیقاتی پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے نمرتا کمار کے قریبی دوست مہران ابڑو کی جانب سے دونوں کے درمیان موبائل فون پر ہونے والے ٹیکسٹ میسجز کا ڈیلیٹ کیا گیا ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہران ابڑو نے نمرتا کی مبینہ خود

Read more

کیا لاہور میں مینڈک عوام کو کھلائے جا رہے تھے؟

گزشتہ چند روز سے لاہور میں دو رکشہ سواروں سے پانچ من مینڈک پکڑے جانے کے بعد یہ خبریں پھیلی ہوئی تھیں کہ ان مینڈکوں کو لاہور کے ریستورانوں میں چکن اور دوسرے گوشت میں ملا کر شہریوں کو کھلایا جاتا ہے۔ خاص طور پر برگر اور شوارما میں ان کے گوشت کی موجودگی کا بتایا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس کی وجہ سے بہت زیادہ مذاق بھی چل رہا تھا اور ایک خوف اور کراہت کی فضا بھی قائم تھی۔ جی این این کے اینکر پرسن اور صحافی محسن بھٹی نے اس معاملے پر تحقیق کی ہے کہ یہ مینڈک کہاں لے جا رہے تھے اور ان کا استعمال کس طرح سے کیا جانا تھا۔

Read more

نمرتا کی قتل سے دو روز قبل کی اہم ویڈیو سامنے آ گئی

آصفہ ڈینٹل کالج، لاڑکانہ کی فائنل ایئر کی طالبہ آنجہانی نمرتا کی ایک اہم ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالج کے کلاس روم میں معمول کی کلاس ختم ہونے کے بعد نمرتا اپنے کلاس فیلوز مہران ابڑو اور شان علی سے گفتگو میں مصروف ہے۔ اس وڈیو میں تینوں کے درمیان ماحول تلخ محسوس ہورہا ہے، یہ وڈیو مبینہ طور پر 13 ستمبر کی ہے جبکہ دو روز بعد 16 ستمبر کو نمرتا کی لاش اس کے

Read more

حکومت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، شوق پورا کر لے۔ ہمیں پروڈکشن آرڈر کی کوئی ضرورت نہیں: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کی حدیں عبور کررہی ہے۔ حکومت مرادعلی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، کر لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سب کو گرفتارکر کے شوق پورا کر لے۔ ہمیں پروڈکشن آرڈر کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ آج کل بارش ہو رہی ہے۔ پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف

Read more

حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرے گی: فردوس عاشق

وزیر اعظم کی خصوصی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ میں لکھا گیاہے کہ سیاسی جماعت کی نائب صدارت ایک نان فنکشنل عہدہ ہے۔ ہماری رائے میں یہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کوئی بھی مجرم شخص کسی عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا۔ فردوس عاشق اعوان کا

Read more

لاڑکانہ ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی جانے والی نمرتا کی موت خودکشی نہیں: پوسٹ مارٹم رپورٹ

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی ہاسٹل میں کمرے سے مردہ حالت میں ملنے والی 22 سالہ طالبہ نمرتا کی موت کے بارے میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ نمرتا کے گلے میں دوپٹا بندھا تھا لیکن اس کے گلے میں رسی کے نشانات ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نمرتا کی موت خودکشی نہیں ہے تاہم ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کیا جا سکتا، تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے

Read more

شیخ رشید کی شہباز شریف کی انٹری اور ڈیل کی بات ٹھیک ہے، طلعت حسین

طلعت حسین نے کہا ہے کہ شیخ رشیدکی ڈیل کی بات ٹھیک ہے، آج ڈیل کی بات ہورہی ہے، یہ وہ ڈیل نہیں ہے جس کے ذریعے نواز شریف اپنی بیٹی کو لے کربیرون ملک چلے جائیں اور عمران خان کی لیڈرشپ میں پھر خلق خدا راج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں جس ڈیل کا ذکر کررہا ہوں اس کا تعلق اس چیز ناتے سے ہے، جو پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے دوسری سیاسی جماعتوں سے توڑ لیا تھا، اب ان رابطوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ اس کا پہلا محرک یہ ہے کہ پاکستان تما م ترتجربے، کوشش، قوت کے استعمال کے باوجود ملک درست انداز میں نہیں چل رہا۔

Read more

نیب نے نواز شریف کے بعد ہیلی عثمان بزدار کو بھی ہیلی کاپٹر کیس میں گھیر لیا

صحافی ارشاد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک ہیلی کاپٹر ہے ایک ارب 4 کروڑ روپے کا ہے۔ نیا ہیلی کاپٹربھی ہے اور پرانا بھی ہے۔“

”ہیلی کاپٹر کی انشورنس زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ اور 30 لاکھ اور 50 لاکھ میں بھی ہوئی ہے۔ لیکن عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر کی انشورنس کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کروائی۔ نیب نے انکوائری شروع کردی، پنجاب حکومت نے ریکارڈ دینے دے انکار کردیا، نیب نے کمپنیوں سے رابطہ کیا، انہوں نے نیب سے کہا کہ ہم نے دوبارہ بات چیت کی ہے اور 2 کروڑ واپس خزانے میں جمع کروا دیا۔ “

”اب ساڑھے 5 کروڑ روپے ہے۔ اس کی بھی نیب انکوائری کررہی ہے، عنقریب عثمان بزدار کو پیشی کے لئے طلب کیا جائے گا۔

Read more

خدشہ ہے کہ کہیں جوڈیشل انجینئرنگ شروع نہ ہوجائے: حامد خان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سپریم کورٹ بار کے پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان نے حیدر آباد میں کہا ہے کہ آزادی اظہار پر قدغن کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔ جوڈیشری کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ خفیہ ہاتھوں کا انضباطی کارروائیوں میں کردار بڑھ گیا۔ جوڈیشری کی آزادی و خود مختاری کیلئے ہر صورتحال الارمنگ ہے، خدشہ ہے کہ کہیں جوڈیشل انجینئرنگ شروع نہ ہو جائے، اچھی شہرت کے حامل ججز کو دباؤ پر نکالنا

Read more

میڈیا منڈی کے بھاؤ۔ کون سی ویب سائٹ زیادہ پڑھی جاتی ہے؟

پچھلے دو ہفتے میں میڈیا منڈی کے بھاؤ میں بہت حد تک استحکام رہا۔ ویور شپ کے حساب سے ویب سائٹ رینکنگ جاری کرنے والے سب سے معتبر ادارے الیکسا کے مطابق ”ہم سب“ کی پاکستان میں پوزیشن میں 22 درجے کی بہتری آئی ہے۔ ہم نے کالمز اور بلاگز کے حساب سے اہم سمجھی جانے والی چند سائٹس کی رینکنگ پیش کی ہے۔

Read more

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2018 کا انتخابی مواد ضائع کرنے کا فیصلہ

پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کا انتخابی مواد ضائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات کا مواد ضائع کرنے کے لئے صوبوں کو احکامات بھجوا دیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جائے گا۔ ایسے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع ہو گا جن کے معاملات الیکشن ٹربیونل یا عدالت میں زیرالتوا نہ ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ غیرمتنازعہ حلقوں کے

Read more

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے 30 ستمبر تک علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے

Read more

فروغ نسیم الطاف حسین کے ذریعے سیاست میں آئے اور اب عمران خان کی آنکھوں کا تارا بن گئے: حفیظ اللہ نیازی

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ فروغ نسیم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ذریعے سیاست میں آئے اور بڑی خوش اسلوبی سے تحریک انصاف میں عمران خان کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہم کس طرح ایسا سوال کرسکتے ہیں جس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو آٹھ ماہ کے بعد فارغ کر

Read more

ن لیگ آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی: محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اگر آرٹیکل 149 لگا دیا گیا تو وفاق کا ڈھانچہ کمزور ہو گا، مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی تقسیم کےعلاوہ کیا چاہتی ہے؟ یہ خطرناک کھیل ہے.  پہلی مرتبہ کسی وفاقی حکومت نےآرٹیکل 149کی بات

Read more

ایم ایم عالم روڈ کے مشہور کیفے پر چھاپہ مار کر شراب پکڑنے والے افسر مسعود وڑائچ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

لاہور کے ایم ایم عالم روڈ کے مشہور کیفے ایلانتو پر چھاپہ مار کر غیر ملکی شراب کی خرید و فروخت کو بے نقاب کرنے والے ای ٹی او مسعود بشیر وڑائچ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ای ٹی او مسعود وڑائچ نے ایک انٹرویو میں اقرار کیا کہ کیفے میں چھاپہ مارنے کا حکم کمشنر لاہور کی جانب سے دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس

Read more

چرس پینے میں کراچی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر

پاکستان میں چرس پینا بھی جرم ہے اور اس کی کاشت، پیداوار، تیاری، خریدو فروخت اور تقسیم بھی ایک فوجداری جرم ہے، جس کی سزا سات سال قید اور جرمانہ ہے۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق چرس کے استعمال میں کراچی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ برلن میں قائم ڈیٹا فرم اے بی سی ڈی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، چرس کے حوالے سے نیویارک 77440 کلوگرام سالانہ کھپت کے ساتھ

Read more

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے حکومت نے قانونی مشاور ت مکمل کر لی ہے، حکومتی موقف ہے کہ چیف لیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا۔ حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے

Read more

پیر پگارا  اور پاک سرزمین پارٹی نے بھی آرٹیکل 149 کی مخالفت کر دی

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیرپگارا کا کہنا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے بھی آرٹیکل 149 کی مخالفت کردی ہے۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔ پیرپگارا

Read more

امریکی صدر ٹرمپ نے افغان طالبان پر پوری قوت سے حملہ کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان پر مکمل قوت سے حملہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پچھلے چار دنوں میں پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت سے دشمن کو نشانہ بنایا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کر رہا تاہم دشمن کے ساتھ وہ ہوگا جو کبھی نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نائن الیون حملوں کے 18 سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاوس میں منعقدہ تقریب

Read more

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے خلاف کارروائی روک دی: چیف جسٹس

  سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے خلاف کارروائی روک دی۔ کارروائی سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر ہونے کے بعد روکی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی روک دی ہے۔ کارروائی اسی معاملے پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائرکرنے کے سبب روکی گئی ہے۔

Read more

برائے مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں، آپ میرے لئے محترم ہیں، دھمکیاں کسی اور کو دیں: شہباز گل کا غریدہ فاروقی کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے غریدہ فاروقی کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں، بی بی آپ میرے لئے عزت کی جگہ پر ہیں، جو لفظ آپ نے استعمال کئے میرے ٹویٹ میں وہی لفظ ہیں، آئندہ احتیاط کریں، باقی دھمکیاں کسی اور کو دیں، پنجاب حکومت پر تنقید کا بھرپور جواب دوں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اینکر پرسن غریدہ

Read more

وزیراعظم اب تاخیر سے دفتر تشریف لاتے ہیں اور جلد چلے جاتے ہیں: صحافی ہارون رشید

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد ایک دن کے لیے بھی کام سے چھُٹی نہیں لی۔ تاہم معروف صحافی ہارون الرشید نے اپنے حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ مہینوں تک ایک بھی چھٹی نہ کرنے والے آدمی کے پاؤں تلے گھاس اُگ آئی ہے۔ وہ بددلی کا شکار ہے۔معلوم نہیں کیوں؟۔مشکلات نہیں بلکہ اندازِ فکر کی خرابی ہوتی ہے۔جو ایک پرعزم آدمی کو اس حال سے دو چار کر دیتی ہے۔ ہارون رشید

Read more

کراچی کچرا کنڈی سے ملنے والی جھلسی لاش کا معمہ حل: محبوبہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر نوجوان کو قتل کیا

کراچی میں تین ماہ قبل کچرا کنڈی سے ایک جھلسی ہوئی نعش برامد ہوئی تھی۔ اس لاش کی شناخت کے بعد تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قتل میں ایک لڑکی اور اُس کا ساتھی ملوث تھا۔ لڑکی کی مقتول سے واٹس ایپ پر دوستی ہوئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے ملزمہ کو ایم کیو ایم لندن گروپ کے فلاحی ادارے کی گاڑی فراہم کی گئی

Read more

”قانون جو بھی کہے، نواز شریف کو سزا دو“ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو

ملک کے ایک موقر اور کثیر الاشاعت روزنامے میں شائع ہونے والی خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ناصر بٹ کی تحویل میں موجود ایک ویڈیو میں جج ارشد ملک نے ایک (اب ریٹائرڈ) آئینی عہدیدار کا حکم بتایا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اس لئے بھول جاؤ کہ قانون کیا کہتا ہے اور نواز شریف کو سزا دو۔

Read more

"ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے پر قائم ہوں: نوازشریف نے جیل سے بیان جاری کر دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے بھائی اور مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہبازشریف نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ میں کبھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانونی جنگ لڑوں گا۔ میں "ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے پر قائم ہوں ۔ پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان 13 اگست کے بعد آج جیل میں ملاقات ہو

Read more

پنجاب اسمبلی کی سابق رکن اور مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل قتل کر دی گئیں

پنجاب اسمبلی کی سابق رکن اور مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل کو لاہور میں ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری تفتیش کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقتولہ 2002 سے 2007 تک مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی ممبر رہ چکی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل آج لاہور

Read more

بریکنگ نیوز: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے انکار کر دیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے انکار کر دیا، امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پومپیو سمجھتے ہیں دستخط کرنا طالبان کو اصل سیاسی قوت کے طور پر تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا. امریکی اخبارات نے امریکی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممکنہ معاہدے سے منسلک شدید نوعیت کے خدشات کے باعث وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس پر دستخط سے انکار کر دیا ہے. اس معاہدے

Read more

دو دفعہ تحصیل ناظم رہا، جامعات سے کورس کئے، اس لئے صوبہ چلا رہا ہوں: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کسی پسماندہ علاقے سے ہو اور جس کا کوئی اسکینڈل نہ ہو اس لئے انہوں نے میرا انتخاب کیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے قبل میں دو مرتبہ تحصیل ناظم رہا اس کے علاوہ میں نے متعدد جامعات سے کورسز بھی کئے جو آج صوبہ چلانے کے لئے میرے کام آ رہے ہیں۔ عہدے

Read more

ایم این اے شکور شاد تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں: مستعفی ہونے کی دھمکی

پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے بلاول بھٹو کے مقابلے میں جیتنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے پارٹی قیادت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نظر انداز کیا جارہا ہے، گزشتہ روز سندھ انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی میٹنگ میں بھی نہیں بلایا

Read more

میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ – کس ویب سائٹ کی کتنی ریڈر شپ ہے؟

میڈیا منڈی میں تبدیلی آ رہی ہے۔ اسٹیبلش ویب سائٹس کی ریڈر شپ کی شرح کم ہو رہی ہے۔ ویب سائٹس کی ریڈر شپ کے حساب سے رینکنگ بنانے والے معتبر ترین ادارے الیکسا کے مطابق اہم اردو اخبارات اور بلاگز کی پاکستان میں ریڈر شپ کے حساب سے رینکنگ مندرجہ ذیل ہے۔

Read more

راولپنڈی: گھریلو ملازمہ بچی کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میاں بیوی گرفتار

راولپنڈی میں تھانہ صدر واہ پولیس نے گھریلو ملازمہ بچی کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لئے۔ متاثرہ بچی کے محنت کش والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہارسید علی نے بتایا کہ تھانہ صدر واہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں الیاس نامی شخص کے گھر اورنگزیب اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کام کرتا تھا۔ وقوعہ کے روز الیاس کی اہلیہ نے گھریلو

Read more

مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نے دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو مجرمانہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل نیازی نے دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کی عزت لوٹ لی۔ با اثر ممبر صوبائی اسمبلی نے خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا اور اپنے دوستوں سمیت اس کی عزت سے کھیلتا رہا۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم اطلاعات کے مطابق بااثر ملزمان تفتیش میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور خاتون کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں

Read more

عمران خان نے رزاق داؤد کے خاندان کی کمپنی کو اربوں روپے معاف کئے: پیپلزپارٹی کا سنگین الزام

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کے ذمے 300 ارب روپے معاف کئے۔ اسے ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز نے کہا ہے کہ جی آئی ڈی سی کے 300 ارب روپے صنعتکاروں کو معاف کرنے پر نیب ریفرنس دائر کرے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ

Read more

صلاح الدین ایوبی کے قتل کا مقدمہ پولیس افسران کے خلاف درج

اے ٹی ایم کو توڑ کر کارڈ نکالنے اور اس دوران کیمرے کو دیکھ کر منہ چڑانے والے صلاح الدین ایوبی کے قتل کا مقدمہ رحیم یار خان تھانہ سٹی کے افسران کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صلاح الدین کی موت پولیس کی حراست کے دوران ہوئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔

Read more

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مقتدرہ کے خفیہ رابطے: دونوں جماعتوں نے ڈیل کرنے سے انکار کر دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو ”محفوظ “ راستہ دینے کے لئے ایک بار پھر ”خفیہ“ رابطے کئے جا رہے ہیں لیکن ” رابطہ کاروں“ کو تاحال اپنے مشن میں کامیابی نہیں ہوئی۔ میاں نواز شریف مسلم لیگ (ن) میں اپنا اور مریم نواز کا کردار محدود کرنے پر آمادہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی ”ڈیل“ کے نتیجے میں جیل سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ وہ انصاف کے حصول کے لئے اعلیٰ

Read more

بختاور بھٹو کی سندھی وڈیرے کے ساتھ شادی کی اطلاعات ہیں: ظفر ہلالی

سابق سفارت کار اور تجزیہ کار ظفر ہلالی نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعوی ٰکیا ہے کہ کہ بختاور بھٹو کی سندھی وڈیرے کے ساتھ شادی ہونے لگی ہے، بہت اچھی بات ہے اگر وہ خوش ہے۔ ظفر ہلالی نے ایک دلچسپ نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری آ کر تقریر کر رہی تھی اور اس موقع پر بلاول بھٹو نہیں تھا۔ آصفہ کی عمر کیا ہو گی جو اسے پاکستان کی سیاست کے

Read more

اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والے پر تشدد ثابت ہوگیا تو کارروائی ہوگی: ڈی پی او رحیم یار خان

ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے کے ملزم صلاح الدین کی کل کی ساری ویڈیو موجود ہے، پولیس کا تشدد ثابت ہو گیا اور کسی قسم کی بھی غفلت اور نا اہلی ثابت ہو گئی تو ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے کہا کہ صلاح الدین کا ذہنی

Read more

میرا بیٹا دل کا مریض نہیں تھا: پولیس کی زیر حراست مرنے والے صلاح الدین کے والد کا موقف

رحیم یار خان  پولیس کی حراست میں دم توڑنے والے ملزم صلاح الدین کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ذہنی مریض تھا اور اس کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین کے والد افضال کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ذہنی مریض تھا اور اس کو دل کا کوئی بھی مسئلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچپن میں اس کو زنجیر سے باندھ دیا کرتے تھے

Read more

راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فوج یا چینی فوج کشمیرمیں جا کر لڑے: ایاز امیر

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کیلئے بہتر ہے کہ ہم ذرا دور رہیں۔ چینی فوج کشمیر میں جا کرلڑے یا پھر راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فوج مقبوضہ کشمیر آکر لڑے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے کچھ نہیں ہوا تو اب کیا ہوگا ؟ یہ مسئلہ جواہر لعل نہرو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لے کر

Read more

کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے پاک بھارت مذاکرات میں اہم پیش رفت

بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری پر اعلیٰ سطح مذاکرات بدھ کے روز ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارت کی جانب ہوں گے۔ ان مذاکرات میں کرتارپور راہداری کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا تھا۔ پاکستان کی

Read more

عمران خان کا ہیوسٹن میں براہ راست خطاب

وزیر اعظم عمران خان آج ہیوسٹن میں ہزاروں افراد سے براہ راست خطاب کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کا یہ خطاب اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہے۔ عمران خان کا خطاب سننے کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی، جو نہ صرف امریکا بلکہ کینیڈا سے بھی ہیوسٹن آئے ہیں۔ وزیراعظم اس خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے مسلم کمیونٹی کو آگاہ کیا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل بھی اجاگر کیے۔

Read more

دیو آنند اور ثریا ایک دوسرے کے دیوانے تھے، لیکن محبت کو جیت نہیں سکے: ثریا نے عمر بھر شادی نہیں کی

بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار دیو آنند کا انداز سب سے جدا تھا۔ ان کی بااثر اداکاری، ان کا اسٹائل، ہر چیز کی دنیا عادی تھی۔ جب وہ سفید شرٹ اور سیاہ پتلون پہن کر نکلتے تھے، تو ان کی ایک جھلک پانے کے لئے لڑکیوں کی بھیڑ جمع ہو جاتی تھی۔ لیکن دیو آنند دل وجان سے ثریا کو چاہتے تھے۔ خوبصورت اداکارہ ثریا کو بالی وڈ کی پہلی گلیمر گرل بھی کہا جاتا ہے، لیکن قسمت نے

Read more

سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں، ہم اپنے گھر میں ہی فتوحات کررہے ہیں: ایاز امیر

تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلی بار دنیا میں دھچکا لگا ہے لیکن پاکستان میں کارکردگی کا فقدان ہے۔ اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں اور ہم اپنے گھر میں ہی فتوحات کر رہے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہندوستان کر رہا ہے، اس کے جواب میں ہمارے ہاں اس وقت کارکردگی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت

Read more

مافیاز نے تحریک انصاف میں سرمایہ کاری کی: سلیم صافی

معروف تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ ہما ری معیشت آئی ایم ایف اور پاکستان میں موجود مافیاز کے کنٹرول میں ہے۔ اس میں شوگر مافیا، ٹیکسٹائل مافیا اور پراپرٹی مافیا ز شامل ہیں۔ آج جتنے بھی مافیاز ہیں، وہ سب تحریک انصاف کے اندر ہیں کیونکہ ان کی جانب سے تحریک انصاف میں سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ سلیم صافی نے سوال کیا ہے کہ پاکستان کی اکانومی کو آئی ایم ایف کی جھولی میں کس

Read more

معروف ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے ٹی وی پروڈیوسر سے دوسری شادی کرلی

 ٹی وی اداکارہ ناہید شبیر نے ٹی وی پروڈیوسر نومی خان شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔ 45 سالہ اداکارہ ناہید شبیر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کی مایوں، مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر دیکھ کر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ناہید شبیر نے بارات پر سرخ رنگ اور ولیمے میں سلور رنگ کا لباس پہنا۔ ناہید شبیر کی شادی

Read more

آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں ان کو ہونا چاہئے: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں انھیں ہونا چاہئے۔ میڈیکل رپورٹس دیکھ لی ہیں، ا ن کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ کبھی ہو سکتا ہے کہ میڈیکل بورڈ کہے کہ آصف زرداری بیمار ہیں اور حکومت کہے کہ نہیں یہ ٹھیک ہیں، یہ کیا بات کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ والے کبھی

Read more

ایمپوریم مال کے سینما میں خفیہ طور پر بنائی گئی فحش ویڈیوز کا سکینڈل

سوشل میڈیا پر بعض ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جو نائٹ ویژن کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیوز ایمپوریم مال جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع سینما کی ہیں۔ ان میں نوجوان جوڑوں کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Read more

دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ کون ہیں؟

امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہالی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی

Read more

آئی ایم ایف پروگرام گہرے خطرات سے دوچار: صوبے مطلوبہ مقدار میں ٹیکس جمع نہیں کر سکتے

آئی ایم ایف پروگرام خطرناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے لیکن حکومت بظاہر اپنی اقتصادی کامیابی پر مطمئن ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں صوبے مطلوبہ اضافی محصولات جمع کرنے میں اطمینان بخش کارکردگی نہیں دکھا رہے، یہی وجہ ہے آئی ایم ایف فنڈ کا پروگرام رواں مالی سال کی دوسری ششماہی (جنوری – جون) کے دوران کسی بھی وقت معطل ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق،مالی سال 2018-19 کے دوران اگر صوبے 

Read more

نواب شاہ میں سسر نے بہو سے جنسی تعلقات کا راز فاش ہونے پر دو پوتے قتل کر دیے۔ بہو شدید زخمی

نواب شاہ میں ایک شخص نے اپنی بہو سے ناجائز تعلقات کے معاملے پر دو پوتوں سمیت بہو کو ذبح کر دیا۔ ریلوے اسٹیشن گوداموں کے قریب بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو معصوم بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہو گئیں جبکہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں جائے وقوعہ سے ملی ہے۔ پولیس نے شبہ میں خاتون کے سسر کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق

Read more