ابتسام الٰہی ظہیر کی ڈگریوں کی قطار اور عبدالسلام فزکس کانفرنس

علامہ ابتسام الہی ظہیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ ہیں۔ آپ اس وقت شاید پاکستان کی سب سے متحرک مذہبی شخصیت ہیں۔ آج میں نے سوچا کہ ان کے بارے میں کچھ اسٹڈی کروں اور لکھوں۔ آپ علامہ احسان الٰہی ظہیر کے صاحبزادے ہیں جو اپنے وقت کی بڑی مذہبی اور سیاسی شخصیت تھے۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر بنیادی طور پر حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے حفظ کی سند لاہور کی مشہور جامعہ لسوڑیاں والی سے حاصل

Read more

نتن یاہو اور حماس رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کرنے والے پاکستانی نژاد پراسیکیوٹر کریم خان کون ہیں؟

آئی سی سی کے چیف پراسیکوٹر پاکستانی نژاد کریم اسد احمد خان کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور حماس رہنماؤں کے خلاف جنگی جرائم کے کے کیس کی پیروی کے بعد سے وہ عالمی توجہ کا مرکز ہیں

Read more

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا کیا مطلب ہے؟

اس وارںٹ کی وجہ سے نتن یاہو ان سربراہان میں شامل ہو جائیں گے جن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کا شام بھی آتا ہے۔ روسی صدر پوتن پر یوکرینی شہریت رکھںے والے بچوں کو غیر قانونی طور پر روس بھجوانے کے الزام کے تحت وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے جبکہ کرنل قذافی کی ہلاکت سے پہلے عام شہریوں کے قتل کے الزام میں ان کے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے۔

Read more

گوہر امان

ایک طویل وقفے کے بعد میرے پاس چھٹیوں میں گلگت کی تاریخ کی کتابیں دوبارہ پڑھنے کا وقت ہے۔ یہ سب میں نے پہلی بار اس وقت پڑھا جب میں 20 سال کا تھا۔ اب میں 40 کی دہائی میں ہوں، یقیناً دنیا کے تجربے نے انسانی تاریخ کی حرکیات کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے میری رائے اور گہرائی کو نئی شکل دی ہے۔ یہ بالکل واضح ہے کہ گوہر امان ایک ہیرو اور ایک عظیم جنگجو بادشاہ تھا، جو

Read more

ہیں کواکب کچھ ,نظر آتے ہیں کچھ

پاکستان میں موجود ایک بڑی عالمی این جی او میں ایک اعلی عہدے پر فائز ہمارے ایک مہربان دوست نے ایک پاکستانی صحافی کے ویب پیج پر کچھ ایسے خیالات کا اظہار فرمایا جن سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ جیسے مقبوضہ کشمیر میں دودھ اور شہد کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور وہاں کے باشندے بھارت کے ساتھ بالکل خوش اور مطمئن ہیں جبکہ موصوف نے آزاد کشمیر کے بارے میں کچھ ایسا تاثر دینے کی کوشش کی

Read more

عمر بن اومران: وہ شخص جو گمشدگی کے 26 سال بعد ہمسائے کے تہہ خانے سے زندہ ملا

عمر نے حکام کو بتایا کہ قید کے دوران انھوں نے متعدد بار اپنے اہلخانہ کو دیکھا تھا لیکن وہ مدد کے لیے ان کو آواز نہیں دے سکتے تھے کیوں کہ ان کو قید کرنے والے نے انھیں اس بات پر قائل کر رکھا تھا کہ ان پر جادو ہو چکا ہے۔

Read more

’تجرباتی سیکس‘ کے دوران گلا دبنے سے موت: ’اس قسم کا جنسی عمل خطرناک ہوتا ہے‘

برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ کی عدالت کو بتایا گیا کہ 26 سالہ جارجیا بروک کی موت دوران سیکس اس وقت ہوئی جب ان کے بوائے فرینڈ لیوک کینون نے ان کا گلا دبایا۔

Read more

محمد امرا: جیل وین پر حملے کے نتیجے میں فرار ہونے والے فرانسیسی ڈرگ لارڈ کون ہیں؟

فرانس کے شہر نورمینڈی میں ایک جیل وین پر کیے گئے حملے میں ایک بدنام زمانہ ڈرگ لارڈ فرار ہو گیا ہے جبکہ اس حملے میں دو فرانسیسی جیل اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد امرا نامی قیدی، جنھیں عرف عام میں ’دی فلائی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کوعدالت میں پیشی کے بعد جیل واپس لے جایا جا رہا تھا۔ واپسی کے راستے میں جب جیل وین ایک ٹول پلازہ

Read more

بوتل، ڈھکن، ڈبہ، سکڈ اور میں

اپنے شعبہ میں بلکہ کہیں بھی نوکری ملنے کے آثار نظر نہیں آ رہے تھے، اب کیا کیا جائے؟ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے کا وقت نہیں تھا، اس لئے یہی سوچا کہ فیکٹریوں کا رخ کیا جائے اور وہاں قسمت آزمائی جائے۔ کافی نئے امیگرنٹ بلکہ پرانے بھی یہی کر رہے ہیں، مجھ میں کوئی سرخاب کے پر تو لگے نہیں تھے۔ بڑی سادگی سے زمانہ کہانی کا رخ موڑتا ہے یہ سب کچھ سوچ کر میں نے اخبارات

Read more

فٹبال کے 9 کھلاڑیوں پر گینگ ریپ کا الزام: ’میرے چاروں طرف کنڈوم تھے، نہ صرف میری ویڈیو بنائی بلکہ ویڈیو کال کر کے دوستوں کو بھی دکھایا‘

تقریباً سات سال کے بعد ریپ کے ایک واقعے کی تحقیقات میں چلی کے فٹ بال کلب کے نو کھلاڑیوں کو 15 سال تک قید ہونے کا امکان ہے۔

Read more

امریکی پا بندیوں سے لرزاں حکمران

ممکن ہے پاکستانی وزارت خارجہ کی بات درست ہو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پہلے شیڈول کیا گیا ہو لیکن بہرحال مشرق وسطی میں جاری سنسنی خیز تناظر نے اس دورے کو معمول کا دورہ نہیں رہنے دیا۔ امریکا کی دھمکی نے اس دورے کو وہ خاص زاویے عطا کر دیے جن سے پرکھنے سے وزارت خارجہ نے منع کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ”اس دورے کا فیصلہ ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل

Read more

انڈین ہائیکورٹ کا فیصلہ اور میریٹل ریپ پر بحث: ’شوہر کا اپنی بیوی کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلق رکھنا جرم نہیں‘

انڈیا کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کی عدالت عالیہ کی ایک رکنی بینچ نے ایک خاتون کی شکایت کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کے شوہر نے انھیں ‘غیر فطری جنسی تعلقات’ پر مجبور کیا کیونکہ انڈین قانون کے تحت شوہر کا اپنی بیوی کو جنسی فعل کے لیے مجبور کرنا غیر قانونی نہیں ہے۔

Read more

اگلے سال عاصمہ جہانگیر کانفرنس نہیں ہو گی

کوئی شخص رعونت بھرے لہجے میں ہاتھ کے اشارے سے دھتکارتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ get out اور اس کے بعد شور مچ گیا. میں اس وقت ہال سے باہر موجود تھا، بھاگم بھاگ ہال میں پہنچا تو آگے ہاہاکار مچی ہوئی تھی. کچھ لوگ گھسیٹ کر چند نوجوانوں کو ہال سے باہر نکالنے میں مصروف تھے. یہ منظر دیکھ کر پہلے تو میں ڈر گیا کہ شاید خدانخواستہ کسی دھشت گرد کو پکڑ لیا گیا ہے اور اس

Read more

محمد علی: جب عالمی چیمپیئن نے ’ویتنام جنگ لڑنے پر جیل‘ کو ترجیح دی اور ان کا باکسنگ لائسنس چھین لیا گیا

محمد علی نے ویتنام میں جاری جنگ کے حوالے سے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میرا ضمیر مجھے اپنے بھائی کو، کچھ گندمی رنگت والے یا پھر غریب اور بھوکے لوگوں کو طاقتور امریکہ کی ایما پر گولی مارنے کی اجازت نہیں دے گا۔‘

Read more

پاکستان میں صنفی تشدد ایک سنگین مسئلہ

پاکستان میں خواتین کو صنفی مساوات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اب بھی اپنے ملک میں صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد سے نمٹ رہی ہیں، خاص طور پر روایتی اصولوں اور طریقوں میں مختلف عناصر کی طرف سے پیدا ہونے والے مسائل کے ساتھ۔ وہ مسلسل نبردآزما ہو رہی ہیں۔ پھر بھی پچھلے کچھ سالوں میں، خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں ہونے والی پیش رفت نے یہ

Read more

آنتاریز: پراسرار فرقے کا رہنما جس نے ایک نوزائیدہ بچے کو ’دجال‘ قرار دے کر زندہ جلا ڈالا

سنہ 2012 میں آنتاریز کی مخلص ترین خاتون پیروکار نتالیا گویرا حاملہ ہو گئیں۔ ویرونیکا کی تحقیق کے مطابق حمل کے دوران اس عورت کے ایک دور دراز علاقے میں ایک چھوٹے سے کیبن میں تنہا رکھا گیا کیونکہ آنتاریز کو لگا کہ اس کی کوکھ میں ’دجّال‘ پل رہا ہے جس سے پورے فرقے کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

Read more

خواجہ سرا، پولیس، فرائی دال اور منصور ملنگی

اکیس اپریل 2024 کی صبح تھی۔ گزری رات کو انتہائی قریبی عزیزوں کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد راقم ایک چھوٹے شہر کے بس سٹاپ پہ اسلام آباد سے آنے والی ائر کنڈیشنڈ مسافر کوچ کے انتظار میں کھڑا تھا تاکہ واپس بہاول پور شہر پہنچ سکے۔ بس آ کر رکی، ویل ڈریسڈ دو خواجہ سرا بھی سوار ہوئے۔ وہ میرے دائیں جانب والی سیٹوں پر بیٹھ گئے، مجھے بائیں جانب والی سیٹ پہ جگہ ملی۔ چند

Read more

’نیتزہ یہودا‘: انتہائی قدامت پسند یہودی نوجوانوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کے یونٹ کو ممکنہ امریکی پابندیوں کا سامنا کیوں ہے؟

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس یونٹ کے سپاہی خواتین فوجیوں سے بات چیت نہیں کرتے اور ان کو اپنے مذہبی فرائض کے لیے اضافی وقت دیا جاتا ہے۔

Read more

پاکستان سمیت کئی ممالک میں کنوارپن کے ٹیسٹ پر پابندی تو لگی مگر کیا سوچ بھی بدلی؟

یہ عقیدہ یا فرسودہ سوچ کہ ہائمن (کنوارپن کی جھلی) جنسی تاریخ کا جسمانی ’ثبوت‘ فراہم کرتی ہے، کنوارپن کی جانچ کی بنیاد ہے، جس کی عالمی ادارہ صحت نے 2018 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے طور پر مذمت کی تھی۔

Read more

میانمار کے دھوکہ دہی کے مراکز جہاں پاکستانی، انڈین اور سری لنکن نوجوان جنسی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں

اگست 2023 میں اقوام متحدہ کے ایک اندازے کے مطابق 120،000 سے زیادہ افراد، جن میں سے زیادہ تر ایشیائی مرد ہیں کو میانمار میں ان دھوکہ دہی کے مراکز میں جبری طور پر کام کرنے پرمجبور کیا گیا تھا۔

Read more

پاکستان اور انسانی حقوق

پاکستان کے تناظر میں انسانی حقوق ایک چیلنجنگ مسئلہ رہا ہے۔ جمہوری کلچر کی کمی اور فوج کے متشدد رویے نے تباہی مچا دی ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کا مستقبل ایک بحرانی ریاست کے طور پرایک بحران سے گزر رہا ہے۔ انسانی حقوق کے کئی پہلوؤں پر بات کرنے سے پہلے آئیے ہم پاکستان میں انسانی حقوق کا ایک نظریاتی فریم ورک تلاش کریں۔ پاکستان کے انسانی حقوق کے تصور کو اپنے ابتدائی سالوں میں چیلنجز کا سامنا کرنا

Read more

بھارت کا بھیانک چہرہ ایک بار پھر بے نقاب!

بھارت کا بھیانک چہرہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اس کی پاکستان دشمنی برسوں سے عیاں ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا، اس کو اقوام عالم میں رسوا کرنے کا کوئی موقع یہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے نہتے کشمیریوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے، اس سے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ جاتا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام، خواتین کی عصمت دری، معصوم بچوں کے چہروں

Read more

انسانی غلطی خدا کے سر ڈالنے کا چلن

آج کل ایک رواج سا بن گیا ہے کہ جو بھی کام بگڑ جائے اس کی ذمہ داری خودی قبول کرنے اور اس غلطی کو دوبارہ نہ دہرانے کے بجائے اس کا ملبہ یہ کہہ کر خدا کے سر ڈال دیا جاتا ہے کہ: ”اللہ کی مرضی ہی یہی تھی“ اب ہم بات کرتے ہیں کہ یہ جملہ کس حد تک خطرناک ہے اور اس کے کتنے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلے میں اپنے قارئین کو

Read more

سائبر غلاموں کی فوج: تھائی لینڈ سے سرمایہ کاری کے پیغامات کیسے امیروں کو دیوالیہ بنانے کا باعث بنتے ہیں؟

انٹرپول کے مطابق ایشیا، مشرقی افریقہ، جنوبی امریکہ اور مغربی یورپ کے ہزاروں نوجوان مرد و خواتین کو کمپیوٹر سے متعلق نوکریوں کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے سائبر جرائم کے ان کیمپوں میں کام کرنے کا لالچ دیا جاتا ہے۔

Read more

نوزائیدہ بچے کی بازیابی اور مسافر خواتین کا ’تفصیلی معائنہ‘: قطر ایئرلائن کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی کوشش ناکام

آسٹریلیا کی پانچ خواتین، جنھیں تقریبا ساڑھے تین سال قبل قطر کے دوحہ ایئر پورٹ پر تفصیلی معائنے کا سامنا کرنا پڑا تھا، کو قطر ایئر لائن کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Read more

بہن یا بیٹی؟ ایک سنسان گلی میں ہونے والا ایسا قتل جس نے رشتوں کو اُلجھا کر رکھ دیا

اگست 2015 کو ممبئی پولیس شام ور رائے نامی ایک شخص کو اسلحہ رکھنے کے کیس میں گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران انھوں نے پولیس کو بتایا کہ تین سال قبل ممبئی میں ایک لڑکی کو قتل کر کے اس کی لاش رائے گڑھ کے جنگل میں پھینک دی گئی تھی۔

Read more

’ہر صفحے سے بھارت کے ٹکڑے کرنے کی بو آ رہی ہے‘: بی جے پی کو کانگریس کے منشور پر ’مسلم لیگ کی چھاپ‘ کیوں نظر آ رہی ہے؟

ابھی تک حکمراں جماعت بی جے پی نے کس کو نوازا اور کس امیدوار سے کنارہ کشی اختیار کی اس کے بارے چہ مگوئیاں نظر آ رہی تھیں لیکن گذشتہ دنوں کانگریس نے اپنا انتخابی منشور کیا جاری کیا وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر بی جے پی کے اہم رہنما اس پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Read more

ماریہ سے ماریہ تک کا سفر

کچھ موضوع ایسے ہوتے ہیں جن کے اوپر لکھنے سے پہلے آپ کو اس ذہنی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے جس میں اس موضوع سے منسلک خبر آپ کو مبتلا کرتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ قارئین ایسے ہوں گے جو یہ بتانا فرض منصبی سمجھیں گے کہ یہ مسائل تو اب وجود ہی نہیں رکھتے اور آپ پچھلی صدی میں جی رہے ہیں اس لیے آپ ان مسائل کے بارے میں

Read more

پاکستانی تارکین وطن جو مشکوک حالات میں غائب ہو گئے

خالد آفتاب (فرضی نام) سعودی عرب کی ایک بڑی کمپنی میں شٹرنگ کارپینٹر کے طور پر کام کر رہے تھے جو 29 اگست 2015 میں لاپتہ ہو گئے تھے اور تاحال ان کا سراغ نہیں مل سکا۔ ان کے فیملی ذرائع کے مطابق ان کی ڈیوٹی سٹیشن الخرج میں تھی، جہاں وہ کچھ عرصے کے لیے ہسپتال میں داخل رہے اور بعد میں ان کی کمپنی نے انہیں پاکستان واپس جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم، 29 اگست 2015 کو

Read more

فیصل آباد میں معلم مدرسہ کی کمسن بچے کو ریپ کرنے کی کوشش: پولیس ملزم کی رہائی کے بعد متحرک کیوں ہوئی؟

صوبہ پنجاب کے شہر تاندلیانوالہ میں دینی مدرسے کے ایک معلم کی جانب سے کمسن بچے سے ریپ کی کوشش کرنے کی واقعے میں مقامی پنچایت کے ذریعہ فریقین کی صلح کروانے اور اس کے نتیجے میں ملزم کی رہائی پر سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد پنجاب پولیس نے اس مقدمے میں ملزم کی رہائی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

کیسے بچ گئی؟

کیا ڈاکٹر سدرہ کی طرح میرا باپ مجھے کنپٹی پہ گولی مار کے ہلاک کر سکتا ہے؟
نہیں بھئی، سب باپ ایسے تو نہیں ہوتے۔
کیا ماریہ کی طرح باپ کی موجودگی میں میرا بھائی گلا گھونٹ کر مجھے قتل کر سکتا ہے؟
افف، جاہل لوگوں سے اپنا مقابلہ نہ کرو۔
کیا سوات کے بھرے پرے بازار میں میرا شوہر میرے کم سن بیٹے کی موجودگی میں مجھے گولی مار سکتا ہے؟
دیکھو، ایسا روز تو نہیں ہوتا نا۔
کیا نور مقدم کی طرح میرا گلا کاٹا جا سکتا ہے؟

Read more

اسلامی ٹچ اب نہیں چلنے والا

لکھ لیجیے، تعویز باندھ کر گلے میں لٹکا لیجیے۔ پاکستانی سماج کی تباہی کا سب سے بڑا سبب مولوی ہے۔ آپ جب تک ان کو نتھ نہیں ڈالیں گے، پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ یہ لوگ آپ کے شعور و فکر اور مذہب پر غالب ہے۔ اسلامیت کا چورن بیچ رہے ہیں اور اور دھڑلے سے بیچ رہے ہیں۔ اب واقعہ سنیے۔ تاندلیاں والا میں ایک مولوی (عالم دین ہر گز نہیں) ابوبکر معاویہ مدرسے میں ایک کمسن بچے کا

Read more

امرتا پریتم کی دھنو اور ریپ

امرتا کی کردار دھنو ایک متمول گھرانے کی لڑکی، جو ایک لڑکے کی محبت میں گھر سے چلی آئی، لیکن لڑکے نے اسے دوسرے کے ہاتھ فروخت کرنا چاہا تو اس نے عقل مندی سے اس سے خلاصی حاصل کر لی اور بہادرانہ انداز میں اکیلے زندگی گزارنے لگی۔ جس گاؤں میں دھنو نے زندگی گزاری، مرتے وقت اپنا مکان اور تھوڑی سی زمین گاؤں میں موجود لڑکیوں کے اسکول کے نام کر دی، دھنو کے آخری الفاظ تھے ”لڑکیاں

Read more

مختار انصاری کی دورانِ حراست موت: ’پاپا نے بتایا تھا کہ انھیں ’سلو پوائزن‘ دیا جا رہا ہے‘

بی بی سی نے پچھلے چند دنوں کے واقعات پر نظر دوڑا کر یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ کیا مختار انصاری کی موت واقعی اچانک ہوئی یا وہ اور ان کے اہل خانہ کو کچھ اور شک تھا۔ اب اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اس معاملے کی مجسٹریٹ انکوائری قائم کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read more

’سیلون میں خواتین سروسز فراہم نہیں کریں گی‘: سوات میں مرد کے فیشل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی

سوات کو پاکستان کا ایک قدامت پسند علاقہ سمجھا جاتا ہے جہاں ماضی میں طالبان کا خاصا اثر و رسوخ رہا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم پرپابندیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔

Read more

مختار انصاری کی موت: انڈیا میں انڈر ورلڈ کا بڑا نام جنھیں جیل میں ’زہر دیے جانے‘ کا ڈر تھا

اتر پردیش میں ڈان سے سیاستدان بننے والے مختار انصاری کے بیٹے نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کے والد کی جان کو خطرہ ہے۔ خود مختار نے جیل میں زہر دیے جانے کا الزام لگایا تھا۔ انھیں ایک بی جے پی رہنما کے قتل کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Read more

’اس شخص سے دور رہو، وہ خطرناک ہے‘ ریپ کا مجرم جس نے سزا سے بچنے کے لیے اپنی موت کا ڈرامہ بھی رچایا

کیلیفورنیا میں مقامی پولیس کے پاس موجود دستاویزات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گمشدگی کی اطلاع ملنے کے تین بعد ایوس کو کیلیفورنیا کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔

Read more

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے قتل کی ویڈیو وائرل: ’جو کچھ ہوا گھر میں ہی ہوا، کوئی بھی فرد شک کے دائرے سے باہر نہیں‘

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ پولیس سے وقوعہ چھپایا گیا تھا تاہم واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیس نے اپنی مدعیت میں اس لیے مقدمہ درج کیا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہو سکیں اور ملزمان کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہ مل سکے۔

Read more

نجف حمید: چکوال میں اراکین اسمبلی سے بھی زیادہ طاقتور سمجھے جانے والے سابق نائب تحصیلدار کون ہیں؟

پنجاب کے محمکہ اینٹی کرپشن نے یکم اگست 2023 کو ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) پرویز الٰہی گروپ سے تعلق رکھنے والے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر برائے معدنیات کے خلاف ایک کرپشن اور بینامی جائیدادیں بنانے کا مقدمہ درج کیا اور اسی مقدمے میں نجف حمید بھی ایک درجن سے زائد ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

Read more

انڈین گرل بینڈ ’وش‘ آئی پاپ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لیے پرعزم

انڈیا میں لتا منگیشکر، آشا بھوسلے اور شریا گھوشال جیسی خواتین گلوکاروں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ موسیقی میں نوراں سسٹرز کی بھی کامیاب جوڑی رہی ہے۔ تاہم، ماضی میں انڈیا میں لڑکیوں کے بینڈز کو کچھ خاص پذیرائی نہیں ملی ہے۔

Read more

گانے اور طنز و مزاح میں ماہر پنجاب کی میراثی برادری جنھیں دیکھ کر انگریز بھی حیران رہ گئے

پنجاب کی عام بول چال میں میراثی کا لفظ دریا، مٹی اور زراعت کی طرح عام ہے۔ نئی زندگی کی آمد کی خوشی ہو یا کسی کے مرنے پر سوگ، یہ مواقع میراثی کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے تھے۔

Read more

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جنسی ہراسانی اور ایک نیم پاگل خاتون کے ساتھ گینگ ریپ

گزشتہ دنوں گورنمنٹ کالج کے اسٹاف روم کی ایک ویڈیو نظروں سے گزری جو کہ اب خاصی وائرل ہو چکی ہے۔ جس میں واضح طور پر یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون سٹوڈنٹ ایک پروفیسر پر کتابوں، فائلوں اور تھپڑوں سے حملہ آور ہے اور اس کے بال نوچنے کے علاوہ گالیوں کا بھی بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عقدہ کھلا کہ پٹنے والا شخص گورنمنٹ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر

Read more

غزہ اور سوڈان میں غذائی بحران: قحط کیا ہوتا ہے اور اس کا فیصلہ کیسے کیا جاتا ہے؟

قحط اس وقت پڑتا ہے جب کسی ملک میں خوراک کی اتنی شدید قلت ہو جائے کہ اس کی آبادی کو شدید غذائی قلت، فاقہ کشی یا بھوک کی وجہ سے موت کا سامنا کرنا پڑے۔

Read more

بھوک، قتل اور ریپ: سوڈان میں جاری ’پوشیدہ جنگ‘ میں بی بی سی کے صحافیوں نے کیا دیکھا

سوڈان کی خانہ جنگی میں پھنسے لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ کس طرح انھیں ریپ، نسلی تشدد اور کھلے عام قتل کیے جانے کا سامنا رہا۔ ہمارے صحافی دارالحکومت خرطوم کے قریب محاذِ جنگ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، بعد ازاں چاڈ میں پناہ گزینوں نے انھیں اپنے ساتھ پیش آنے والے دل سوز واقعات کی تفصیلات بھی بتائیں۔

Read more

سندھ میں ڈاکو راج، لاقانونیت، قتل و غارت عروج پر

لگتا ہے کہ سندھ کو کسی کی نظر لگ گئی ہے، ہر لاقانونیت بدامنی عروج پر ہے۔ اپر سندھ میں ڈاکوؤں کا مکمل راج ہے، 40 سے زائد اغوا ہونے والی خواتین، مرد، بچے، مزدور اور عام لوگ ڈاکوؤں کے ہاں یرغمال ہیں، جیسے ریاست کے ہاں ریاست ہو، ایسا لگتا ہے جیسے اغوا کاروبار لاقانونیت قبیلائی دہشتگردی یہ کسی مقصد کے لیے کی جا رہی ہو، قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ اگر آپ اپر سندھ کے دو ڈویژنوں

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل

مذہب اور جنس کی بنیاد پر طاقت کی سیاست ہمیشہ سے انسان کے چال چلن اور بحیثیت مجموعی انسانی معاشروں کے رسم و رواج کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اب جب کہ انسان زیادہ آزادی کی طرف قدم بڑھا رہا ہے تو مذہب اور جنس کی بنیادیں نئے ڈھنگ اختیار کر رہی ہیں اور طاقت کی سیاست بھی نئے نئے انداز میں ان دونوں کو استعمال کر رہی ہے۔ طاقت کبھی گولا بارود بن کر

Read more

میرے محبوب قائد کے بغیر دنیا کا نظام نہیں چل سکتا

یہ بات اب طے ہو چکی ہے کہ میرے محبوب قائد کے بغیر دنیا کا نظام نہیں چل سکتا، وہ زنداں میں ہو یا باہر ہمیشہ خبروں میں رہتا ہے، کوئی محفل نہیں جہاں اس کا ذکر نہ ہو اور کوئی گفتگو نہیں جو اس کا نام لیے بغیر جاری رہ سکے، ہر سو اسی کا چرچا ہے اور اسی کی باتیں ہیں۔ ایک طرف اس کے مخالفین ہیں جو اس سے عاجز آچکے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آتی کہ

Read more

لاہور میں بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کو سزا: ’چار شادیوں کی اجازت کے ساتھ قانونی تقاضے بھی ہیں‘

لاہور کی ایک مقامی عدالت نے اپنی پہلی بیوی سے تحریری اجازت اور اس ضمن میں درکار قانونی کارروائی مکمل کیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سات ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُنائی ہے۔

Read more

’میں اسے زندہ رکھنے کے لیے پہاڑ بھی کھودوں گی۔۔۔‘ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران پیدا ہونے والے بچے کی کہانی

سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے اور پھر اسرائیل کی جوابی بمباری کے وقت خان یونس میں مقیم ایمل کو بالکل معلوم نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ وہ بہت پریشان اور گھبرائی ہوئی تھیں اور وہ اپنے حمل کے آٹھویں مہینے میں تھیں۔ ان کا بہت زیادہ خون نکلنے لگا۔ انھیں ہسپتال جانا تھا لیکن وہ تنہا تھیں کیونکہ ان کے خاوند غزہ سے باہر مقبوضہ غرب اردن میں ملازمت کر رہے تھے۔

Read more

وکیل، سپر ماڈل اور اب اداکارہ ماہا طاہرانی: ’الزام لگانا، سکینڈل بنانا سوشل میڈیا پر بہت عام ہے، اس لیے دور رہتی ہوں‘

مختصر دورانیے کی پاکستانی فلم ’جامن کا درخت‘ نے حال ہی میں کانز ورلڈ فلم فیسٹول میں سوشل جسٹس فلم کی کیٹیگری میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس فلم میں ماڈل ماہا طاہرانی نے عدنان صدیقی کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Read more

آتش بازی کرتے 12 سالہ فلسطینی لڑکے کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت: ’مجھے لگا میرا بیٹا کھیلتے ہوئے گر پڑا ہے‘

اس واقعے کی ویڈیو کے مطابق آتش بازی کے چلنے سے پہلے ہی کچھ ہی فاصلے پر موجود پولیس اہلکاروں کی جانب سے رمی کو گولی مار دی گئی تھی۔

Read more

اسلحہ سمگلر، سزا یافتہ صدارتی امیدوار اور قتلِ عام کا ملزم: اُن طاقتور گینگ لیڈرز کی کہانیاں جو ہیٹی کی قیادت کرنا چاہتے ہیں

ہیٹی ایک ایسا ملک جو اس وقت بدامنی کی وجہ سے مفلوج ہے اور ایک عبوری حکومت کے قیام کا منتظر ہے، ایسے میں ہم اقتدار اور طاقت کی رسا کشی کی دوڑ میں شامل ان گینگ لیڈروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو اس کی ڈوریں ہلا رہے ہیں۔

Read more

غیر محفوظ نسلیں

بات آج اداس نہیں غیر محفوظ نسلوں کی بارے میں ہیں جو اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں اور خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ سوچئیے خوف ایک بچے کی ڈیویلپمنٹ اور گروتھ کے لیے کتنا نقصان دہ ہوتا ہے اس کا تصور کرنا بہت مشکل ہے۔ پاکستان میں روزانہ بارہ سے پندرہ بچوں کے خلاف جنسی زیادتیوں کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یہ وہ تعداد ہے جو کہ تھانوں تک پہنچتی ہے اور اخبار

Read more

رولاک: جنسی ہوس پرستی پر نفسیاتی الجھاؤ

نئی کتابوں اور نئے چہروں سے شناسائی کی خاطر ہم ہر سال لاہور کے بین الاقوامی کتاب میلہ میں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ نئے مراسم قائم ہوں اور نئی تخلیقات سے آگاہی بھی حاصل کی جا سکے۔ رفاقت حیات سے بھی ہماری پہلی ملاقات اسی کتاب میلہ میں ڈاکٹر ظہیر عباس کے توسط سے ہوئی۔ ملاقات کا پس منظر بھی عجب تھا۔ کچھ یوم قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں رولاک کی خبر ہوئی، اس لیے ہم

Read more

جبری مباشرت اور معاشرے کی لاعلمی

کراچی کی ایک عدالت نے جب ”جاوید“ نامی ایک شخص کو اپنی زوجہ ”شہربانو“ کے ساتھ جبری مباشرت کا جرم ثابت ہونے پر، تین سال قید کی سزا اور 30 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا تو یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ بن گیا اور اس عدالتی فیصلے نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی۔ دنیا کے بہت سے علماء و مشائخ کے درمیاں بحث کا ایک نیا موضوع کھل گیا۔ لہذا یہ بات سوشل میڈیا کی بدولت

Read more

یوم خواتین: ”یکساں ہے حق جینے کا“

خواتین کا عالمی دن قریب ہے۔ آج کوئی بھی باشعور شہری اس دن کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتا۔ جدید ٹیکنالوجی کی تمام تر ترقی کے باوجود ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں پر قدامت پرستانہ سوچ کے سبب اس دن کو بھی مغربی ایجنڈا کہہ کر رد کیا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی پروگرامز صرف بڑے شہروں کا خاصہ ہیں۔ چھوٹے شہروں اور دور دراز

Read more

’مخالفین کو زندہ جلانے‘ پر ’باربی کیو‘ کی عرفیت پانے والے گینگ لیڈر سوشل میڈیا کے شکرگزار کیوں ہیں؟

جمی چیریزیئر عرف ’باربی کیو‘ پر ہیٹی کی حالیہ تاریخ میں بدترین قتل عام کے ذمہ دار ہونے کا الزام ہے۔ وہ ملک کے سب سے خطرناک گینگسٹر بن چکے ہیں۔

Read more

کیتھی کلینر روبن، امریکہ کے خطرناک ترین سیریل کِلر ’ٹیڈ بنڈی‘ کے حملے سے کیسے بچ نکلیں

آپ نے شاید کیتھی کلینر روبن کے بارے میں نہ سنا ہو لیکن عین ممکن ہے کہ آپ نے اس شخص کے بارے میں سنا ہوگا جس نے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Read more

’سات مردوں نے میرا ریپ کیا‘: انڈیا میں غیرملکی سیاح خاتون کے مبینہ اجتماعی ریپ کا واقعہ، چار افراد گرفتار

’سات مردوں نے میرا ریپ کیا۔ انھوں نے ہمیں مارا پیٹا اور لوٹا۔ زیادہ چیزیں نہیں لوٹی کیونکہ وہ میرا ریپ ہی کرنا چاہتے تھے۔‘

Read more

خود کشی کے لیے زہر بیچنے والا شخص، جس نے آن لائن فورم کے ذریعے سمندر پار مہلک کیمیکل پہنچایا

ہماری تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ زکوٹینکو کم از کم نومبر 2020 سے اسی کیمیکل کو فروخت کر رہے ہیں۔ وہ تین مختلف نسخے والی دوائیں بھی پیش کرتے ہیں، جن کا حوالہ آن لائن خودکشی گائیڈز میں دیا جاتا ہے۔

Read more

’ایرانی نظامِ حکومت کا امتحان‘: مہسا امینی کی موت کے بعد پہلے انتخابات ملک میں کوئی تبدیلی لا سکتے ہیں؟

حالیہ دنوں میں ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد ہونے والے ان انتخابات کو ایرانی نظامِ حکومت کا ایک امتحان کہا جا رہا ہے۔

Read more

غزہ میں 30 ہزار ہلاکتیں: اسرائیل کا حماس کے 10 ہزار جنگجو مارنے کا دعویٰ کتنا حقیقی ہے؟

اطلاعات کے مطابق غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو بڑی تعداد کی ہلاکتوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر یہ دباؤ بھی ہے کہ سات اکتوبر کے بعد جیسے اس نے وعدہ کیا تھا ویسے دکھائے کہ حماس کو ختم کیا جا رہا ہے۔ حماس کے کتنے جنگجوؤں کو مارا گیا بی بی سی ویریفائی ان دعوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔

Read more

پابلو نیرودا کی دوسری موت

مصنف: مارسیلا میچکوفسکی، مترجم فرقان علی خان اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ چلی جیسا ملک اپنی حالیہ تاریخ کے لحاظ سے گہرا پولرائزڈ ہے اور اپنے ممتاز شاعر پابلو نیرودا کی مطابقت پر بھی جنگ میں ہے۔ دسمبر میں، فوجی بغاوت کے پچاس سال بعد جو جنرل کو لایا آگسٹو پنوشے اقتدار میں آنے کے بعد ، چلی کے باشندوں نے آمر کی حکومت کے ذریعے اختیار کیے گئے بھاری ترمیم شدہ آئین کو تبدیل کرنے

Read more

خاندان کے 103 افراد کھونے والے فلسطینی نوجوان: ’میری بیوی جانتی تھی کہ وہ مر جائے گی۔۔۔ یہ ہماری آخری فون کال تھی‘

جب آٹھ دسمبر کو ان کے گھر والوں پر حملہ ہوا تو احمد اس وقت اپنی اہلیہ شرین سے فون پر پر بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’وہ جانتی تھیں کہ وہ مر جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی کبھی خطا سرزد ہو گئی ہو تو مجھے معاف کر دینا۔ میں نے انھیں کہا کہ ایسا کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اور یہ ہم دونوں کی آخری فون کال تھی۔‘

Read more

سوڈان کی خانہ جنگی کے نتائج

سوڈان میں داخلی اختلافات کی ایک لمبی داستان ہے مگر اس کی تازہ اور بدترین شکل ایک سال پرانی ہے جب دو گروپ آپس میں محض دنیاوی طمع و لالچ میں آ کر لڑ پڑے جس سے سوڈان کا تیئا پانچہ ایک ہو گیا۔ اس ملک کی آبادی 4 کروڑ 90 لاکھ ہے جس میں سے اس وقت 2.5 کروڑ لوگ مصائب زدہ ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔ اسے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ قرار دیا

Read more

کمشنر پنڈی اور جنرل ضیا کا ریفرنڈم

منٹو نے اپنا افسانہ رسوائے ادب مگر بہترین افسانہ ”بو“ یوں شروع کیا ہے : ”برسات کے یہی دن تھے۔ کھڑکی کے باہر پیپل کے پتے اسی طرح نہا رہے تھے۔ ساگوان کے اس اسپرنگ دار پلنگ پر، جو اب کھڑکی کے پاس سے تھوڑا ادھر سرکا دیا گیا تھا، ایک گھاٹن لونڈیا، رندھیر کے ساتھ چمٹی ہوئی تھی۔” فروری کی سردیوں کے یہی دن ہیں۔ ان ہی دنوں نمی نمی دھوپ میں کمشنر راولپنڈی ریٹائرمنٹ سے یہی کوئی پندرہ

Read more

ہداکا متسوری: 1250 سال سے جاری جاپان کا برہنہ تہوار جس میں پہلی بار خواتین بھی شریک

واشوئی واشوئی کا مطلب ’چلتے رہو، بڑھتے رہو‘ ہوتا ہے۔ یہ ہداکا متسوری یا برہنوں کے میلے کا منظر ہے جو گذشتہ 1,250 سالوں میں بمشکل بدلا ہے۔ یہ میلہ ہر سال وسطی جاپان میں موجود کونومیہ مزار پر لگتا ہے۔

Read more

کیا اسرائیل حماس کا خاتمہ کر سکتا ہے؟

غزہ کی جنگ اپنے پانچویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور اس کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کیا اسرائیل واقعی حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتا ہے یا اس نے اپنے لیے جنگ کا ایسا حدف مقرر کر لیا ہے جسے حاصل کرنا مُشکل ہے؟

Read more

روچ ڈیل گرومنگ: ’12 سال کی عمر سے میرا 100 سے زیادہ مرتبہ ریپ کیا گیا‘

برطانیہ میں روچ ڈیل گرومنگ گینگ سے متاثر ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں 12 سال کی عمر سے 100 سے زیادہ مرتبہ ریپ کیا گیا اور اس دوران پولیس کا رویہ ’مایوس کن‘ تھا۔

Read more

پھولن دیوی کا وہ ’انتقامی قتل عام‘، جس کے چار دہائیوں بعد صرف ایک ملزم کو سزا سُنائی گئی

فروری 1981 کے اس خوفناک دن، پھولن دیوی اور ان کے گینگ کے ممبران بہمائی گاؤں آئے، گھروں کو لوٹا اور اس کے بعد 25 مردوں کو جمنا ندی کے کنارے جمع کر کے ان پر گولیاں برسا دیں۔

Read more

آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ: پڑھے لکھے پاکستانی نوجوان فراڈ کا شکار کیسے ہو رہے ہیں؟

حارث کہتے ہیں اُن کو یہ کام بہت آسان لگا اور ابتداً انھوں نے فوراً بتائے گئے تین چینلز سبسکرائب کر لیے۔ اس کے بعد انھیں ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر ایک نمبر پر رابطہ کرنے کو کہا گیا۔ جب انھوں نے اپنے ’ٹاسک‘ کا سکرین شاٹ اور اکاؤنٹ کی تفصیلات بھیجیں تو اُن کو تھوری ہی دیر میں 600 روپے موصول ہو گئے۔

Read more

جنسی تسکین کے لیے دوسروں کی زندگیوں میں جھانکنے والے ٹھرکی

عدت میں شدت، زنا بالجبر، دوران عدت حرام زدگی اور عدت کے دوران منہ کالا کرنے ایسی گند زبانی پر مبنی اصطلاحات سے سوشل میڈیا اور ٹویٹر بھرا پڑا ہے۔ ایک فیصلہ کیا آیا کہ سارے گٹر ایک ساتھ ہی ابل پڑے، ہر کوئی اپنی بساط یا استطاعت کے حساب سے اس مکروہ اور نجس پروپیگنڈے میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے میں مصروف ہے۔ ہمارا سماج داروغوں پر مشتمل ہے، جہاں ایک نارمل اور باشعور انسان یا تو فرشتہ بن

Read more

جو فلسطینی بم سے نہ مریں بھوک سے مر جائیں

چھبیس جنوری کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے جیسے ہی شبہ ظاہر کیا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ چند گھنٹوں بعد ہی اپنے ہتھکنڈوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب سے ایک خبر پھوڑی گئی کہ اقوامِ متحدہ کا امدادی ادارہ برائے فلسطین (یو این آر ڈبلیو اے) ” انرا “ حماسی انتہا پسندوں سے بھرا پڑا ہے اور ادارے کے کم از کم بارہ مقامی ملازم سات اکتوبر کی ”حماسی

Read more

نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف آنے والے فیصلے کو پاکستان میں خواتین کے لیے ’خطرناک نظیر‘ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نکاح کیس کا تحریری فیصلہ منظرِعام پر آنے کے بعد سے اس میں بشریٰ بی بی کے حوالے سے درج نجی نوعیت کی تفصیلات اور جج کی جانب سے قانون کی تشریح کو سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی کارکنوں اور وکلا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Read more

اسلامی فوجداری قانون: زمرہ جات اور اصول

اسلامی فوجداری قانون، جسے ”فقہ العقوبات“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی بنیادیں شرعی اصولوں پر مبنی ہیں اور خالق، افراد اور معاشرے کے خلاف جرائم کا ازالہ کرتی ہیں۔ مغربی عدالتوں کے برعکس، روایتی شرعی عدالتوں میں جیوری یا استغاثہ کی بجائے، اسلامی فقہ کے مختلف مکاتب فکر کی بنیادوں پر اسلامی ججوں کے ذریعے مقدمات کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اسلامی فوجداری قانون کی بنیاد قانون کی حکمرانی ہے۔ یہ تصور دو ضروری اصولوں پر مشتمل

Read more

حماس پر اسرائیلی خواتین کے مبینہ ریپ اور جنسی تشدد کا الزام: اسرائیلیوں نے برطانوی ارکان پارلیمان کے سامنے کیا گواہیاں پیش کیں؟

سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کی ابتدائی جانچ والے اسرائیلیوں نے برطانوی اراکین پارلیمان کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ (متاثرہ اسرائیلی) خواتین کے جنسی اعضا کو ’جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے مسخ‘ کیا گیا اور اس میں ’کوئی شبہ‘ نہیں کہ چند متاثرہ خواتین کو جنسی حملوں کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Read more

اردو نظم میں عورت کا استحصال

شعر انسان کی تہذیبی و معاشرتی زندگی کے تجربات کا مرقع ہوتا ہے، ان ہی تجربات اور افکار کی روشنی میں جب کوئی تخلیق وجود میں آتی ہے تو وہ شاعری کا روپ اختیار کرتی ہے۔ ذہنی و فکری اور معاشرتی زندگی کا تنوع زبان و ادب میں تنوع اور رنگا رنگی کی وجہ بھی بنا ہے، بائیں ہمہ شعر کے اندر بھی رفتار زمانہ اور انقلاب احوال کے ساتھ تنوع اور رنگا رنگی نیز جدت طرازی دیکھنے کو ملی،

Read more

ہندوستان کی کریہہ، کشمیری کش جمہوریت

ہندوستان اپنی کشمیر آبادی کے تناظر میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن جمہوریت کے تقاضوں کو دیکھا جائے تو ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت اکثریتی ہندوؤں کی انتہا پسندی کی دھونس اور ہٹ دھرمی پہ مبنی نظر آتی ہے۔ ہندوستان میں طویل عرصہ حکمرانی کرنے والی کانگریس اور موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کا موازنہ کیا جائے تو اقلیتوں اور کشمیریوں کے خلاف دونوں پارٹیوں کی ظالمانہ، انسانیت سوز کارروائیوں میں صرف

Read more

’کہو کہ تم شرمندہ ہو‘: سوشل میڈیا پر جنگ مخالف مواد پوسٹ کرنے والوں کا روسی پولیس کے ہاتھوں ’سافٹ وئیر اپ ڈیٹ‘

ان ویڈیوز کا ایک مقصد ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ پر تنقید کرنے والے لوگوں کو شرمندہ کیا جائے اور دوسرا ان لوگوں کو ڈرانا جو جنگ کی حمایت نہیں کرتے لیکن ابھی تک کھل کر اس بارے میں بات کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

Read more

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ’افغان ٹرانس جینڈر‘: ’میری ماں نے کہا کہ اگر زندہ رہنا چاہتے ہو تو یہاں سے چلے جاؤ‘

پاکستانی حکومت نے نومبر میں ’غیر قانونی تارکین وطن جن کے پاس پاکستان میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘ کو ملک بدر کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی تھی۔ لیکن ٹرانس ینڈر پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ اگر انھیں افغانستان واپس بھیجا گیا تو وہ طالبان یا اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں مارے جائیں گے۔

Read more

پاکستان میں توہین مذہب جاری ہے

خیر پور کی تیرہ سالہ نابالغ ہندو لڑکی بندیا میگھوار اپنے گھر میں کھیل کود میں مصروف تھی ذرا سی دیر کے لیے باہر گئی اور پھر اسے زبردستی اغواء کر لیا گیا اور محض تیرہ برس کی عمر میں جب بچے کو اپنی شناخت نہیں ہوتی 17 مارچ 2022 کو ضلع خیرپور کے علاقہ میں مذہب تبدیل کروا کر شادی کر دی گئی۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کی شادی اس کے اغوا کار اعجاز احمد سے ہوئی

Read more

بدنام مذہبی رہنما مریضوں کو شفایاب کرنے کے جعلی معجزے کیسے دکھاتا تھا؟ ’کاش ہمیں معلوم ہوتا کہ یہ سب ایک تماشا تھا‘

بی بی سی نے پہلی بار اس بات کا پردہ فاش کیا ہے کہ کس طرح نائجیریا کے مبلغ ٹی بی جوشوا جعلی معجزات کرتے تھے جن کی وجہ سے لاکھوں لوگوں ان کے گرجا گھر کی طرف راغب ہوتے رہے۔ لیکن جوشوا جو 2021 میں 57 سال کی عمر میں فوت ہو گئے، ایک دھوکے باز تھے۔ برطانیہ، نائجیریا، گھانا، امریکہ، جنوبی افریقہ اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد گرجا گھروں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل بی بی سی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انھوں نے عبادت گزاروں کو دھوکہ دیا تھا۔

Read more

راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! سترہویں قسط!

‏‎اس سے پہلے کہ کہانی ختم ہو، بانو قاری کو واپس اس تھیسس پر لے جانا چاہتی ہیں جو انہوں نے ناول کے شروع میں آفتاب کے منہ سے کہلوایا تھا اور جو ناول کی اساس ہے۔ ‏‎ ”میں جس پاگل پن کا ذکر کر رہا ہوں وہ میر تقی میر کا پاگل پن ہے، فرہاد کا پاگل پن ہے، وہ سائیڈ جہاں دیوانہ پن مقدس ہو جاتا ہے۔“‏‎پروفیسر سہیل کی آنکھیں چمکنے لگیں۔ ‏‎ ”یعنی ہم اس نتیجے پر

Read more

ہندو لڑکے سے ملنے جانے والی مسلمان لڑکی پر ’تشدد اور گینگ ریپ‘: ’اخلاقیات کا درس دینے والوں کی غیر اخلاقی حرکات‘

کانگریس پارٹی نے گزشتہ سال اپنی حکومت بناتے ہوئے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ ان خلاقیات کا درس دینے اور سرِ عام لوگوں پر تشدد کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹے گی اور ان واقعات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Read more

برسوں تک خواتین کا ریپ کرنے والا پادری: وہ بیٹی جسے اپنے باپ کے خلاف کھڑے ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا

اجوک 19 سال کی ہو چُکی تھیں کہ ایک دن کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ انھیں چرچ کے سامنے والے دروازوں پر لے جایا گیا اور انھیں وہاں چھوڑ کر وہ لوگ چلے گئے۔ گرجا گھر کے سکیورٹی اہلکاروں کو، جو مسلح تھے، بتایا گیا کہ انھیں کبھی بھی دوبارہ اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ان کے والد کی موت سے چھ سال پہلے کی بات ہے۔

Read more

’معجزوں‘ سے مریضوں کو صحتیاب کرنے والا پادری جو دنیا بھر سے آئی خواتین کا ہفتے میں کئی بار ریپ کرتا

ٹی بی جوشوا ایک بااثر اور مقبول نائجیرین پادری تھا جس نے لاگوس میں دنیا کے سب سے بڑے ایونجیلک گرجا گھروں میں سے ایک کی بنیاد رکھی تھی۔ بی بی سی کی جانب سے کی گئی تحقیقات جو تین براعظموں پر محیط ہیں کے مطابق انھوں نے بڑے پیمانے پر جنسی جرائم کیے۔ درجنوں متاثرین سے کیے گئے انٹرویوز کے مطابق جوشوا دنیا بھر کی نوجوان خواتین کا 20 سال تک ہفتے میں متعدد مرتبہ ریپ کیا جاتا تھا۔

Read more

ہمارے سرکاری ہسپتال، استاد منگو اور تبلیغی جماعت کی محنت

میرے خیال میں کسی بھی قوم کی ذہنی سطح کو جانچنے کے لیے ابتدائی لٹمس ٹیسٹ کے طور پر دو تین پہلوؤں کو دیکھ لینا چاہیے، اگر وہ درست ہیں تو سمجھ لیجیے کہ وہ قوم یا ریاست درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ اہم ترین پہلوؤں میں سر فہرست تعلیم ہوتی ہے، نسلوں کا مستقبل اسی پر ٹکا ہوتا ہے۔ جو قومیں اپنی نسلوں کا سوچتی ہیں وہ کبھی تعلیم کے معاملے پر کمپرومائز نہیں کرتیں۔ دوسرے نمبر پر

Read more

  زندگی کا پہلا جبر

نشست کی پشت پہ سر ٹکا کر میں نے ایک لمحے کو آنکھیں بند کیں تو سامنے پھر مہر بانو کھڑی مجھے اضطرابی نظروں سے گھور رہی تھی جیسے کچھ کہنا چاہتی ہو اور کہہ نہ پا رہی ہو۔ ذہن کے کباڑ خانے میں دھول مٹی سے اٹی پرانی فائلوں میں سے مطلوبہ فائل کی تلاش آسان کام نہیں۔ بہت سی گمشدہ فائلیں یک لخت مل جائیں تو انہیں پروسیس کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ میں نے جھنجھلا کر

Read more

کولکتہ ہائی کورٹ کا لڑکیوں کو جنسی خواہشات پر قابو رکھنے کا مشورہ قطعی غلط ہے: انڈین سپریم کورٹ

انڈیا کی سپریم کورٹ نے کولکتہ ہائی کورٹ کے ایک بینچ کے اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ لڑکیوں کو اپنی جنسی خواہشات پر قابو رکھنا چاہیے۔

Read more

اقوام متحدہ اور مسئلہ کشمیر

ریاست جموں وکشمیر کے باشندگان ہر سال 5 جنوری کو ”یوم حق خود ارادیت“ کے طور پر مناتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کراتے ہوئے کشمیر کے سنگین مسئلے کو حل کیا جائے۔ یہ وہ دن ہے کہ جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو پاکستان اور

Read more

ایپسٹین سکینڈل: شہزادہ اینڈریو، بل کلنٹن سمیت نامور شخصیات کا جنسی جرائم سے متعلق عدالتی دستاویزات میں ذکر

جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق امریکی عدالتی دستاویزات منظر عام پر لائی گئی ہیں جن میں برطانوی شہزادہ اینڈریو اور بل کلنٹن سمیت معروف شخصیات کے نام درج ہیں۔

Read more

’بغاوت کی آواز‘ سمجھا جانے والا ریپ میوزک پنجابی معاشرے کا حصہ کیسے اور کیوں بنا؟

پنجابی موسیقی میں ریپ کی آمد نے پنجابی گلوکاروں اور گانوں کی پہنچ کو وسیع کردیا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ’ریپ‘ جیسی غیر ملکی موسیقی نے پنجاب کی لوک موسیقی کو تباہ کر دیا ہے۔

Read more

بلوچستان کی کہانی ( قسط سوم) اکبر بگٹی کا قتل

صدر ضیا نے اپنی غیر آئینی حکومت کے استحکام کے لیے بلوچ سرداروں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف کامیاب جہاد کے لیے پرامن اور مستحکم بلوچستان ضروری تھا۔ چنانچہ 1980 کی دہائی میں بلوچ سرداروں کی معاونت کے ساتھ شعوری طور پر ریاستی نگرانی میں جہاد پروجیکٹ شروع کیا گیا۔ مختلف بلوچ سردار جہاد میں مختلف وجوہات کی بنیاد پر شریک ہوئے۔ جیسے افغان اشرافیہ سے پرانے تعلقات، ریاست اور اداروں کی وفاداری۔

Read more

نیا سال کیسا ہو گا، گزشتہ سال 2023 بدترین سال ثابت ہوا

نیا سال 2024 شروع ہو گیا ہے۔ نئے سال میں نئے نئے چیلنجز ہیں، خاص طور پر امن امان کی بحالی، بدامنی، لاقانونیت، قتل و غارت، اغوا برائے تاوان، لینڈ گریبن، بیروزگاری اور بدعنوانی کا خاتمہ شامل ہے۔ نئے سال کی عوام سے امیدیں وابستہ ہیں، جہاں نئے سال کی خوشیاں منائی جاتی ہیں وہیں پر گزشتہ سال کے دکھ، درد، مسائل پریشانیاں بھی بھولی نہیں جاتی ہیں، سال 2023 کا آخری دن 31 دسمبر کئی مسائل، بحران، پریشانیاں، دکھ

Read more

ایک حلقے کی پچھتر فیصد پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کا فقدان

سندھ کے شمالی ضلع جیکب آباد کی آبادی 1174097 ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 497578 ہے، ضلع میں مرد ووٹرز کی تعداد 266015 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 231563 ہے۔ جیکب آباد ضلع سے ایک رکن قومی اسمبلی جبکہ 3 ارکان صوبائی اسمبلی سے منتخب ہو کر پارلیمنٹ میں پہنچتے ہیں جو ضلع کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں، لیکن حالات اس کے برعکس ہیں اور اس بار الیکشن کے موقع پر ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پر

Read more