عورتوں میں جنسی خواہش کم ہونے کی وجوہات

نارمل انسان یہ سوچیں‌ گے کہ ان کی بیوی کو کیا پرابلم ہے؟ جنسی تعلقات میں‌ دلچسپی نہ ہونا ایک عام کنڈیشن ہے جو کہ کسی بھی انسان کو ہو سکتی ہے۔ یہ بیماری بھی ہو سکتی ہے اور نارمل بھی۔ اس کنڈیشن کو "لیک آف لیبیڈو” کہتے ہیں۔ کوئی 5 فیصد افراد دنیا میں‌ اے سیکچؤل ہیں یعنی کہ ان کو جنسی تعلقات میں‌ کوئی دلچسپی نہیں۔ قریب 5 فیصد ہم جنس پسند ہیں۔ بلاوجہ ہر کسی کی شادی کرانا بند کرنا ہوگا۔ لیک آف لیبیڈو کی وجوہات خاص طور پر خواتین میں‌ کافی ساری ہیں اور اس پر زیادہ تحقیق نہیں کی گئی۔

Read more

صائمہ خود کو زخم کیوں لگاتی ہے؟

صائمہ سے میرا تعارف انٹرنیٹ کے توسط سے ہوا۔ پچھلے دنوں ویڈیو گفتگو کرتے ہوئے جب اس نے مجھے اپنے جسم پر پڑے زخم دکھائے تو میری چیخ نکل گئی۔ پنڈلیوں پر قینچی سےکیے شگاف اور خون کی کھرنڈ بتا رہی تھی کہ زخم بہت باسی نہیں۔ جسم کے وہ حصے کہ جو بآسانی ڈھانپے جاسکیں، یہ زخموں کے نشانات صائمہ کی ”خود ایذا رسائی‘‘ کی تکلیف دہ پوشیدہ مثالیں ہیں۔ صائمہ اکثر اپنے جذبات کی سونامی سے نپٹتی ہے۔

Read more

مردوں میں‌ برتھ کنٹرول

پاکستان کی آبادی 1947 میں‌ صرف 40 ملین تھی اور آج 220 ملین ہے۔ اس وقت دنیا میں سب سے تیز رفتاری سے آبادی میں‌ اضافے والا ملک پاکستان ہے۔ اگلے 40 سال میں‌ آبادی کے دگنا ہوجانے کی توقع ہے۔ صرف اپنے خاندان کو دیکھ کر بتا سکتی ہوں‌ کہ دادا، دادی، نانا اور نانی، صرف چند لوگوں‌ کے آج چار سو لوگ بن گئے ہیں جو ساری دنیا میں‌ پھیلے ہوئے ہیں۔ انڈیا، پاکستان، امریکہ، انگلیڈ اور کچھ

Read more

ڈپریشن: تشخیص، علاج اور ماہرینِ علاج

گزشتہ کالم میں ہم نے بات کی تھی کہ ڈپریشن کیا ہوتا ہے کیسے ہوتا ہے، اس کی علامات کیا ہوتی ہیں۔ اور اب ہم جانیں گے ڈپریشن کی تشخیص، علاج اور ماہرین علاج کے بارے میں۔

سو ڈپریشن کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟ عام طور پر کسی کو ڈپریشن ہو جائے تو وہ ڈرتا ہے کہ اسے پاگلوں کے ڈاکٹر کو دکھانا پڑے گا، کیا یہ بات ٹھیک ہے؟

Read more

جوڑوں کا درد کیوں ہوتا ہے اور اس کا علاج

کچھ درد، کچھ تکلیفیں ایسی بھی ہوتی ہیں جب درد و بال بن جاتا ہے اور خاص طور پر ایسا درد کہ جس کی وجہ سے زندگی پھولوں کی سیج سے کانٹوں کے بستر میں بدل جائے۔ اور ایسا اس وقت اکثر ہوتا ہے جب ہماری پور پور اور جوڑ جوڑ میں درد شروع ہو جائے۔

جی ہاں، آج ہم بات کریں گے جوڑوں کے درد کی جس کی سب سے عام وجہ ہے آسٹیو آرتھرائیٹس۔ یعنی۔ آسان اور سلیس زبان میں جوڑوں کی سوزش اور ورم۔

یوں تو آرتھرائیٹس کا مرض کئی طرح کا ہو سکتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں، خصوصاً  پاکستان میں دو طرح کا آرتھرائیٹس سب زیادہ پایا جاتا ہے۔

Read more

ڈپریشن کا علاج کیسے ممکن ہے؟

ڈپریشن میں مبتلا افراد عموماً ان کیفیات کا سامنا کرتے ہیں جیسا کہ ”ہر وقت اداس یا افسردہ رہنا، جس کام کو کرنے میں پہلے دلچپسی ہوتی تھی اسی کام کو کرنے میں بیزاری محسوس کرنا، جسمانی اور ذہنی کمزوری ہونا، تھوڑا کام کر کے تھکاوٹ محسوس کرنا، اپنے اردگرد یا روزمرہ کے کاموں پر توجہ نہ دینا، خود کو دوسروں سے کم تر یا حقیر سمجھنا۔ خود اعتمادی کی کمی، ماضی کی غلطیاں خود پر حاوی کر لینا یعنی مستقبل سے مایوس ہو جانا، بھوک نہ لگنا یا زیادہ بھوک لگنا، نیند کا نہ آنا، ہر بات میں چڑچڑاہٹ ، خودکشی کا سوچنا یا خودکشی کی کوشش کرنا۔“ اور اگر ان علامات پر فوری قابو نہ پایا جائے تو یہ نفسیاتی امراض انسانی شخصیت کو بکھیر دیتے ہیں۔

Read more

پچاس سال کی عمر کے ٹھرکی بڈھے اور اس عمر میں صحت مند جنسی زندگی

چالیس سال کی عمر میں بندے کی جنسی زندگی پیٹرول سے سی این جی پر شفٹ ہو جاتی ہے۔ اور پچاس کی عمر میں دھکا سٹارٹ۔ اس فقرے پر میں نے اپنا ایک سابقہ کالم، نامردی اداکارہ میرا کی انگلش اور جدید میڈیکل سائنس، ختم کیا تھا۔ جس میں نوجوانی کے مسائل زیادہ ڈسکس ہوئے تھے۔ اب آ جاتے ہیں۔ چالیس پچاس سال کی عمر کے لوگوں کی طرف۔ جن کی جنسی زندگی تو ہوتی ہے سو ہوتی ہے۔ حسرتیں بے پناہ ہوتی ہیں

Read more

فٹ بنیں اپنے لیے! کیا خود سے پیار نہیں کرتے؟

آج کل نوجوانوں میں جم کلچر کثرت سے فروغ پا رہا ہے۔ کبھی یہ جم تو کبھی وہ جم، اور جس کی پہنچ میں جم نہیں ان کے لیے یوٹیوب کے ٹوٹکے زندہ باد، غرض جس کو دیکھیں خود کو پتلا اور خوبصورت بنانے میں لگے پڑے ہیں۔ خود کو ترشنا اور نکھارنا قطعاً غلط نہیں لیکن اس بات کی تسلی ضروری ہے جو ہم کر رہے کیا وہ درست طریقہ کار ہے؟ کیونکہ اس کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا جس کی مدد سے آپ فٹ رہ سکیں۔ نوجوانوں میں تیزی سے بڑھتے اس رجحان کی ایک وجہ ہماری فلمی و ڈرامائی شخصیات بھی ہیں جن کی ظاہری جسامت سے متاثر ہو کر ہمارے نو جوان اس نگر چل پڑے ہیں۔

ہم خود کو کیسے فٹ رکھ سکتے ہیں؟ صرف باہر سے فٹ نہیں بلکہ آپ کا اندر سے فٹ ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ تاکہ ہمیں جب بھی خود اپنی ضرورت محسوس ہو اس وقت ہمارا جسم اک دم ساتھ دے، اگر ہمیں صبح سویرے اٹھنا ہے تو ہمارا دماغ اور جسم خود بہ خود ہمیں اٹھائے، بالکل ویسے ہی جیسے اگر ہمارے پیچھے کتا لگتا ہے تو ہم خود بہ خود بھاگتے ہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کے لیے دو باتوں کو مدنظر رکھیں، ایک درست ورزش اور دوسرا درست غذا کا استعمال۔

Read more

کورونا اور کلورین ڈائی آکسائیڈ: کووڈ 19 کا غیر تصدیق شدہ ’کرشماتی علاج‘ جو شاید وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے

کئی لوگ ان دنوں کورونا وائرس کے مرض کے ’کرشمائی علاج‘ کے طور پر متنازع کیمیائی مادے کلورین ڈائی آکسائیڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے لگے ہیں۔ ایک زمانے سے لوگ ملیریا، ذیابیطس، دمہ، آٹزم اور یہاں تک کہ کینسر جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے کلورین ڈائی آکسائیڈ کی تشہیر کرتے رہے ہیں اور اب اسے ‘میریکل منرل سپلیمنٹ’ یعنی ایک کرشمائی معدنیاتی مرکب کے طور پر بھی جانا جانے لگا ہے۔ لیکن اب، جب کہ پوری دنیا

Read more

کیا صرف وٹامن سی ہی قوت مدافعت بڑھاتا ہے؟

بیماریوں سے قدرتی طور پر لڑنے کی جو صلاحیت ہمارے جسم میں موجود ہے۔ قوت مدافعت کہلاتی ہے۔ اج کل ہر طرف یہی بحث چل رہی ہے کہ آخر قوت مدافعت کو کیسے بڑھائیں۔ چلیں کرونا نے کم از کم لوگوں کو اپنے لئے فکرمند تو کر دیا۔ انٹرنیٹ پر کہیں ویڈیوز چل رہی ہیں جس میں ہر شخص وٹامن سی کو اکسیر بتا رہا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بازار سے وٹامن سی کی گولیاں ناپید ہو

Read more

بیٹھ کر پیشاب کرنا صحت کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے؟

مغرب کے بہت سے معاشروں میں بچوں کو ذہنوں میں یہ ڈالا جاتا ہے کہ لڑکے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہیں جب کہ لڑکیاں بیٹھ کر پیشاب کرتی ہیں۔

اس خیال پر بہت سے ملکوں میں حکام اور صحت عامہ کے اداروں کی طرف سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ اس ضمن میں صحت عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہیں اور کچھ برابری کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

Read more

موسمیاتی تبدیلی اور ڈینگی کے ممکنہ تعلق کا کھوج

آزاد جموں وکشمیرمیں حکام گذشتہ سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی وجوہات اور اس کا خطے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے تعلق جاننے کی کوشش میں ہیں اور اس سلسلے میں ایک جامع تحقیقی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے جو ان کے بقول آئندہ سالوں میں ڈینگی اور دوسری وبائی امراض کو روکنے کی پیش بندی اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گی۔ آزاد جموں وکشمیرکی

Read more

لڑکیوں کو دوبارہ کنوارا بنانے والی سرجری پر پابندی لگانے کا مطالبہ

کئی مسلمان خواتین کو خطرہ ہے کہ اگر ان کے شوہر یا خاندان والوں کو پتا چل گیا کہ انھوں نے شادی سے پہلے جنسی تعلق قائم کیا ہے تو خاندان والے ان سے لاتعلق ہو جائیں گے یا شاید انھیں قتل بھی کر دیا جائے گا۔

اس لیے کچھ خواتین ایک ایسے طبی عمل کا سہارا لیتی ہیں جس میں ڈاکٹرز ان کے وجائنا یا اندام نہانی کی ایک جھلی کی پرت کو واپس لگا دیتے ہیں۔

Read more

کیا ٹینشن کا اثر شکمِ مادر میں پلنے والے بچوں پہ ہوتا ہے؟

پہلے زمانے میں تجربہ کار بڑی بوڑھیاں حاملہ عورتوں کو خوش رہنے، مثبت سوچنے اور اچھی غذا کا مشورہ دیتی تھیں لیکن ان کی باتوں کی صداقت کی گواہی کے لیے عرصہ تک سائنسی تجربات نہیں ہوئے تھے۔ پچھلے چالیس پچاس سالوں میں علمی میدان میں بے حد ترقی ہوئی ہے۔ اور ان میں ایک شعبہ نیورو سائنس کا بھی ہے جس کا ادراک ہرحاملہ عورت اور متعلقہ افراد کو ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں یہ واقعہ پڑھیں۔

مایا کی کہانی: جب مایا نے اپنے دو ننھے بچوں کے ساتھ پاکستان سے امریکہ نقل مکانی کی تو ایک ننھی روح اس کے بطن میں پروان چڑھ رہی تھی۔ اپنے وطن میں خود مختاری کی پراعتماد زندگی گزارنے والی مایا کے لیے امریکہ ایک قید خانے سے کم نہیں تھا۔ محبت سے بلانے اور ساتھ دینیکا وعدہ کر نے والے بھائی اور بھابی کا رویہ سوہانِ روح تھا۔ حاملیت کے دور میں یوں بھی جذبات کو قابو میں رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ان حالات میں آنسؤں کا ایک ریلا تھا جو امڈ پڑتا تھا کہ جس پر بند باندھنا مایا کے اختیار سے باہر تھا۔

Read more

اوتھیلو سنڈروم: شریک حیات کو بے وفا سمجھنے کی نفسیاتی بیماری

بیماری دو طرح کی ہوتی ہے، ایک جسمانی اور دوسری نفسیاتی یا ذہنی۔ جسمانی بیماری کی علامتیں بہت واضح ہوتی ہیں۔ ایک جاہل اور انپڑھ انسان کو بھی جب جسمانی عارضہ لاحق ہوتا ہے تو وہ یہ سمجھ جاتا ہے کہ اسے کسی بیماری نے آ گھیرا ہے۔ وہ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے اور اس کا علاج کراتا ہے۔ نفسیاتی بیماری کی نشاندہی مشکل ہے۔ اس کی علامتیں بہت پیچیدہ ہوتی ہیں۔ اکثر لوگ یہ نہیں سمجھ پاتے کہ وہ کسی نفسیاتی مرض کے شکار ہیں جب کہ وہ اس میں جوجھ رہے ہوتے ہیں۔

Read more

ذہن کا شیرازہ بکھرنا۔ شیزوفرینیا

ستر اور اسی کی دھائی میں پروین بابی کا شمار بالی وڈ کی مقبول ترین اداکاراوں میں تھا۔ شوخ و چنچل، گلیمر سے بھر پور، بے باک ہیروئن۔ باوجود شہرت کی بلندیوں پہ پہنچ جانے کے، وہ بتدریج پردہ اسکرین سے غائب ہوتی چلی گئی۔ پچاس سے زیادہ فلموں میں کام کرنے اور ہزاروں پر ستاروں کے ہجوم میں گھرنے والی پروین ایک دن اپنے فلیٹ میں تنہا مردہ حالت میں پائی گئی۔

Read more

ایڈز : علامات، وجوہات اور بچاؤ

مئی کے اوائل میں لاڑکانہ میں 410 نوزائیدہ بچوں اور 100 بڑوں میں ایڈز کی تشخیص کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ سارا کیا دھرا ”ڈاکٹر مظفر گھنگھرو“ کی لاپرواہی کا ہے۔ جنھوں نے اپنے کلینک پر استعمال شدہ سرنج کو بار بار استعمال کر کے یہ خطرناک جراثیم لوگوں میں منتقل کر دیے۔

Read more

رمضان میں کھانے کے لئے چند طبی طور پر مفید غذائیں

اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پچھلی اُمتوں پر فرض کیے تھے۔ تاکہ تم تقویٰ حاصل کر سکو۔

رمضان کا مقصد اس ایک قرانی آیت سے ظاہر ہوگئی۔ مقصد ہے تقویٰ حاصل کرنا نہ کہ دنیا جہاں کے کھانوں کو اپنے دسترخوان پر جمع کرنا اور پھر یو ں کھانا کہ جیسے زندگی بھر کچھ کھایا ہی نہیں۔ نتیجہ ان بے اعتدایوں کا کچھ یوں نکلتاہے کہ کوئی قبض کی شکایت لے کر آ رہا ہے کسی کو بد ہضمی ہوگئی۔ کوئی سردرد کی شکایت لے کر آ رہا ہے اور کسی کی شو گر کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے۔ اگر ہم اسلام کے اصولوں پر روزے کا اہتمام کریں تو رمضان نہ صرف روحانی بالیدگی عطا کرنا ہے بلکہ جسمانی طور پر بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ مختلف تحقیقات سے یہ ثابت ہے کہ روزے میں بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔ دل کی بیماریوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ شو گر اور کو لیسٹرول بھی اپنی حد میں رہتے ہیں مگر یہ اس وقت ہو گا جب تلی ہوئی اشیا مختلف قسم کے بازاری ڈرنکس پروسیسڈ فوڈ، اور میٹھی اشیا سے پر ہیز کیا جائے۔

Read more

تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ایڈز

ہمارے ملک کا نظام دوسرے ممالک سے کچھ ہٹ کر ہے۔ ہمارے یہاں جس مقصد کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جاتا ہے، مہم میں اس بات کو چھپا کر رکھا جاتا ہے۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جہاں آگاہی مہم سے زیادہ ادارے کے ملازمین کو اس بات پر آمادہ کرنا اہم ہے کہ ان کی بھی کچھ ذمہ داری ہے، وہاں ہم بڑھ چڑھ کا آگاہی مہم چلاتے ہیں۔ مثال کے طور پر میونسپل کارپوریشن کے افراد صفائی کے نظام کو بہتر بنانے سے زیادہ بینر اٹھائے عوام میں صفائی کا شعور بیدار کرنے میں زیادہ مشغول ہیں۔ملک میں صفائی کا نظام زیادہ بہتر ہوسکتا تھا اگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صفائی پر توجہ دیں اور اسکولوں کالجوں میں معلم بچوں میں صفائی کے متعلق شعور پیدار کریں۔

Read more

جناح ہسپتال کراچی میں کینسر کا جدید ترین اور مفت علاج

کرنا خدا کا ایسا ہوا کہ ہمیں ستمبر میں برین ٹیومر کامرض لا حق ہوا اور پتہ چلا کہ ہمیں سرجری کے ساتھ ساتھ شعاعوں کی بھی ضرورت ہے اور وہ شعاعوں کی جد ید تر ین مشین صرف کراچی میں پائی جاتی ہے۔ اس مشین کی خوبی یہ ہے کہ مریض کو چیڑپھاڑ کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑتا اور وہ علاج کے بعد فوری طور پہ گھر جا سکتا ہے۔ صا حبو بات سچی ہے جب ہم نے یہ سنا کہ مشین صرف ایک ہے اور کراچی میں ہے ہم تو وہیں کرا چی کا نام سن کر اپنا حوصلہ ہار بیٹھے شروع سے ہی ہمارے ذہنوں میں کراچی کے بارے میں بہت ہی منفی تصو یر بٹھا دی جاتی ہے۔رہی سہی کثر میڈیا کی سنسنی خیز خبریں نکال دیتی ہیں۔ خیر دوستوں کے اصرار پر اور تھوڑا حوصلہ کر کے اور کراچی کے بارے میں اپنے اس خود ساختہ امیج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ہم نے اس آ پشن کو ا ستعمال کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا؂۔ ہم نے انٹر نیٹ سے جناح سائبرنائف کا ای میل ایڈریس حاصل کیا اور انھیں اپنی کیفیت لکھ بھیجی ایک ہفتے کے اندر ہی انھوں نے ہماری رپورٹیں منگوا لیں ان کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کے بعد انھوں نے دسمبر میں علاج کا وقت دے دیا او ر ہم مقررہ تا ریخ اور وقت کو جناح سائبرنائف کراچی پہنچ گیٔے۔

Read more

صحت مند گردے۔ صحت مند زندگی

گردوں کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر گردوں کی انسانی جسم میں اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ عالمی سطح پر اس دن کو باقاعدہ طور پر منانے کا آغاز 2006 میں ہوا تھا۔ یہ دن ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا میں سینکڑوں مقامات پر گردوں کے متعلق سمینار منعقد ہوتے ہیں۔ جن میں گردوں کی بیماریوں کے متعلق آگاہی۔ بیماری سے خطرات اور گردے کے امراض کے ساتھ کیسے جیا جاتا ہے کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ انسانیت کی بھلائی اور گردوں کو صحت مند رکھنے کی اہمیت پر یہ اہم دن منایا جاتا ہے۔

Read more

امراض گردہ: علامات، پیچیدگیاں اور حفاظتی تدابیر

گردے انسانی جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت اہم کام کرتے ہیں۔ خون کو صاف رکھنا ایک اہم کام ہے۔ یہ انسانی جسم میں بہت سے سیال اور کیمیائی سیال مادوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور خون میں سرخ خلیے بننے میں مدد دیتے ہیں۔ صحت مند گردے صحت مند زندگی کی علامت ہے۔ اس لیے ہمیں گردوں کو تندرست رکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ گردے جب کام کرنا چھوڑ دیتے

Read more

ملک میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض اور ان کا علاج

کیا آپ کسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں۔ کیا آپ کو کسی نفسیاتی معالج کی ضرورت ہے؟ کیا ڈپریشن یا کسی اور صدمے یا پریشانی سے باہر آنے کے لیے بھی کسی معالج کے پاس جانا فائدہ مند ہوسکتا ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ نہ ہی جانتے ہیں اور نہ ہی جاننا چاہتے ہیں۔ جسمانی بیماری کا علاج کروانا تو انسان کی ضرورت سمجھی جاتی ہے تاہم ذہنی مسائل اور ان کا حل آج بھی معاشرے میں قابل اعتنا نہیں گردانے جاتے۔ بیسویں صدی کے اس عشرے میں بھی جہاں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے ہمارے ملک میں لوگوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو سائیکلوجسٹ یا سائیکیٹرسٹ کے پاس جانے کو وقت اور پیسے کا زیاں سمجھتی ہے۔

Read more

سرد موسم، نمونیا، اور احتیاطی تدابیر

سرد موسم کا آغا ہو چکا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ نہ صرف ایک تندرست اور فعال زندگی گزاریں بلکہ نمونیا کا شکار ہوئے بغیر اپنے پیاروں کے ساتھ بھی زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔ نمونیا کی تشخیص اور مناسب علاج آپ کا ڈاکٹر ہی کرے گا، مگر اس بیماری کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ مناسب تدابیر اختیار کرکے آپ اس سے اپنے اور اپنے پیاروں کے بچاؤ کا انتظام کر سکیں۔

نمونیا کی وجوہات:

نمونیہ یا نمونیا پھیپھڑوں کا ایک متعدی انفیکشن ہے جو ہمارے ماحول میں پائے جانے والے جراثیم کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ جراثیم بیکٹیریا، وائرس، فنجائی یا کوئی پیراسائیٹس بھی ہو سکتے ہیں۔ ان جراثیم کی مندرجہ ذیل قسمیں عام طور پر نمونیا کا سبب بنتی ہیں :

Read more

لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایک تجربہ ایک مشاہدہ!

سرکاری ہسپتالوں سے متعلق یہ تاثر پختہ ہوچکا ہے کہ یہاں کوتاہی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ ڈاکٹروں سے متعلق یہ گمان طے ہوچکا ہے کہ یہ کچھ کرتے ہیں توبس غفلت ہی کرتے ہیں۔ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا تقابل کرتے ہوئے ہم ایک بات بھول جاتے ہیں۔ نجی ہسپتال کے پاس وسائل کتنے ہی زیادہ ہوں، وہاں ایمرجنسی میں ڈیڑھ سو سے دو سو مریض دیکھے جاتے ہیں۔ سرکاری ہسپتال کے پاس وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہوں، وہاں کی ایمرجنسی تین ہزار سے چار ہزار مریضوں کو ہنسی خوشی نمٹاتی ہے۔

تمام بڑے شہروں میں موجود سرکاری ہسپتال شہر بھر کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔ شاید لیڈی ریڈنگ ہی ایسا ہسپتال ہے جو صوبے بھر کا بوجھ بسروچشم اٹھارہا ہے۔ صوبے بھر کا ہی کیا، ایمرجنسی مینیجررفیع اللہ خان مروت تو کہتے ہیں کہ سرحد کے اس پار پکتیکا اور جلال آباد تک سے مریض آتے ہیں۔ وجہ پوچھنے پر بتاتے ہیں ”اس کی چار وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ علاج کا معیار ہے۔ دوسری وجہ تمام سہولیات کی فیس محض انیس روپے ہونا ہے۔ تیسری وجہ ہسپتال سے متعلق صوبے بھر میں قائم برسہا برس سے چلا آنے والا مثبت تاثر ہے۔ چوتھی وجہ اس ہسپتال سے قائم لوگوں کی تاریخی انسیت ہے“۔

Read more

دماغی چوٹیں اور ان سے لاحق ہونے والی چند بیماریاں

دماغی چوٹ ایک ایسا حادثہ ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن مریض کا بہتر ہو جانا ممکن ہے۔ اللہ نے انسان کے جسم میں ہر اعضا کو ایک خاص انداز اور مقصد کے لیے بنایا ہے۔ لیکن دماغ ایک ایسا پیچیدہ اور اہم حصّہ ہے جسے آج تک ڈاکٹر اور سائنسداں سلجھانے میں الجھے ہوئے ہیں۔ شاید اللہ نے دماغ کو نہایت عمدہ اور کارآمد بنایا ہے جس کی بنا پر ہم دنیا میں ایسا کام کرتے ہیں جس سے ہمارے نام اور کام کی خوب ستائش ہوتی ہے۔ لیکن یہی دماغ جب کسی وجوہات کی بنا پر ناکارہ ہوجاتا ہے تو ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ دماغ کس قدر اہم شے ہے۔

2015 میں مجھے دنیا کا معروف ہسپتال ’رائل ہاسپٹل فور نیرو ڈِس ابی لیٹی‘ میں بطور رجسٹرڈ سوشل ورکر نوکری کی پیش کش ملی اور میں نے فخریہ اس آفر کو قبول کر لیا۔ رائل ہاسپٹل فور نیرو ڈِس ابی لیٹی کی بنیا د 150 سال پہلے ایک پادری انڈریو ریڈ اور معروف انگریزی ادیب چارلس ڈکنز نے رکھی تھی۔ ہسپتال کی سرپرست ملکہ برطانیہ ہیں۔ ہسپتال کا پورا نظام ایک ٹرسٹ کے زیرِ انتظام ہے جونمایاں اور منفرد صلاحیت والے افرادکی ٹیم پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہسپتال کے زیادہ تر فنڈ نیشنل ہیلتھ سروس، عام لوگوں کے امداد اور چیریٹی کے ذریعہ موصول ہوتا ہے۔

Read more

وہ سائٹس جو ڈاکٹروں کے لیے سودمند ثابت ہوسکتی ہیں

سوشل میڈیا ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کے لیے وسیع تر امکانات رکھتا ہے۔ اس حوالے سے اگر شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بات کی جائے تو ہمارا مشاہدہ ہے کہ اکثر ڈاکٹر اس فکر میں مبتلا نظر آتے ہیں کہ سوشل میڈیا کو کس طرح اپنی پریکٹس کے سلسلے میں سودمند طریقے سے استعمال کیا جائے۔ دوسری طرف ڈاکٹروں کو اس پریشانی کا سامنا رہتا ہے کہ امراض میں مبتلا افراد اور دیگر لوگ فرصت کے لمحات میں بھی انھیں چین نہیں لینے دیتے۔

ایسے لوگ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ڈاکٹروں کو میسیج کرکے اور اپنے صحت کے مسائل سے متعلق سوالات کرکر کے ڈاکٹروں کا ناک میں دم کردیتے ہیں۔ یہاں ہم ڈاکٹروں کی سہولت کے لیے کچھ قاعدے اور ضابطے تحریر کر رہے ہیں، جن پر عمل کرکے وہ سوشل میڈیا کو پیشہ ورانہ طور پر اپنے لیے سودمند بناسکیں گے اور خود کو ہونے والی پریشانی سے نجات دلاسکیں گے۔ ان مشوروں اور تجاویز پر عمل کرنے سے مختلف امراض میں مبتلا افراد کو بھی فائدہ ہوگا۔

Read more

سپر بگ: پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم پر امریکہ کی وارننگ

اگر آپ صوبہ سندھ کی تحصیل قاسم آباد یا اس سے ملتا جلتا ماحول رکھنے والے پاکستان کے کسی بھی علاقے میں رہتے ہیں تو جان لیوا ٹائیفائیڈ کا باعث بننے والے ”سپر بگز“ آپ کو بیمار (بہت زیادہ بیمار) کر سکتے ہیں اور ایسا کرنے سے پہلے وہ آپ سے یہ نہیں پوچھیں گے کہ آپ ارتقاء کو مانتے ہیں یا نہیں، کیونکہ اب یہ سپر بگز ارتقاء کی جیتی جاگتی تصویر بن کر ہمارے اور آپ کے سامنے نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ میڈیکل سائنس اور اینٹی بایوٹکس میں آپ کی تمام تر ریسرچ اور ترقی کو چیلنج کرتے ہوئے آپ سے کہہ رہے ہیں کہ لو جی ہم آگئے ہیں، اب کرلو جو کرنا ہے۔

Read more

ڈپریشن کو فوراً دور کرنے کے 5 بہترین طریقے

کسی بھی مشکل معاشی و معاشرتی حالات کی وجہ سے، من چاہا نتیجہ نہ ملنے کی صورت میں یا پھر کسی اچانک نقصان کی صورت میں ڈپریشن ہو جانا فطری بات ہوتی ہے۔ جس کے وجہ سے جہاں آپ حوصلہ ہار جاتے ہیں وہیں پر ذہنی و جسمانی طور پر بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔ اب سمجھنے والی بات یہ ہے کہ ہر بندہ کسی بھی مشکل حالات میں اس کا شکار ہو سکتا ہے۔ فرق اس بات سے پڑتا

Read more

بچے کے خواجہ سرا بننے کی طبی وجوہات

قرآن مجید کے مطالعہ سے کسی بھی ذی عقل کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ کتاب الٰہی کا اصل موضوع انسان اور مخاطب بھی بنی نوع انسان اور جنات ہی ہیں۔ جگہ جگہ انسانوں، گروہ جن و انس کی اصطلاحات کو ایک ساتھ کر کے یا الگ الگ مرد اور خواتین کو مخاطب کر کے احکامات اور ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یعنی مخاطب افراد کو عمومی اورخصوصی دونوں انداز میں مخاطب کیا گیا ہے۔ لیکن کیا ہماری اس دنیا

Read more

بار بار پیشاب کیوں آتا ہے، اس کا حل کیا ہے؟

گھبرائیے نہیں، ہم آپ کو کہیں بھی ہزار بار یا بار بار نہیں بھیجنے والے۔ بس آپ کو یہ بتلانے والے ہیں کہ اگر آپ کو پیشاب کے لئے بار بار واش روم جانے کی حاجت محسوس ہوتی ہو تو اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اور ان کا تدارک کس طرح سے کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا نظام اخراج کس طرح کام کرتا ہے؟ سب سے پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ ہمارا نظام اخراج بھی دوسرے بہت سے

Read more

پاکستان میں ہر تیسرا فرد ڈپریشن کا مریض ہے

پاکستان سمیت پوری دنیا میں 10اکتوبر کو ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جاتاہے۔ 1992ء سے عالمی ادارہ صحت کے تحت یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصدعوام میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج ذہنی بیماریوں سے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا ہے۔ کسی بھی عالمی دن کے منانے کا اصل مقصد ہی عوام میں اس دن کی نسبت سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہوتا ہے تاکہ آنے والے دنوں

Read more

کیا پولیو ویکسین سے بچے پیدا ہونے بند ہو جاتے ہیں؟

کالج کے دن تھے۔ میں ‌ اور کچھ اور لڑکیاں کہیں جارہے تھے جب ہماری ایک کلاس فیلو دھڑام سے منہ کے بل گر پڑی۔ ہم لوگ شاید اس کا خیال کرتے ہوئے آہستہ نہیں چل رہے تھے۔ اس دوست کو بچپن میں ‌ پولیو ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلتی تھی۔ زیادہ چل پھر نہ سکنے سے وزن بھی بڑھ گیا تھا۔ ان دنوں ‌ میں ‌ وزن زیادہ تھا تو عمر کے ساتھ

Read more

ینگ ڈاکٹر اتنے فسادی کیوں ہوتے ہیں؟

آپ اکثر حیران ہوتے رہتے ہوں گے کہ ینگ ڈاکٹر اتنے زیادہ فسادی کیوں ہوتے ہیں؟ کبھی یہ ہسپتال کے باہر سڑک بند کر دیتے ہیں، کبھی یہ ہسپتال کا آؤٹ ڈور بند کر دیتے ہیں اور مریض بیماری سے پریشان ہوتے رہتے ہیں، کبھی یہ ایمرجنسی میں ہی کام بند کر دیتے ہیں۔ واقعی یہ سب غلط کام ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کو خیال کرنا چاہیے کہ ان پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ دکھی انسانیت کی

Read more

قریبی رشتہ داروں میں شادیاں اور موروثی بیماریاں، معذوری اور موت کی اہم وجہ

شبانہ اور شاہد حسن نے یونیورسٹی تعلیم کے چار سال ساتھ گزارے۔ ادب، فلسفہ، شاعری و سیاست جیسے موضوعات میں دلچسپی اور طبیعت میں مماثلت کے سبب وہ دوستی کے اس مقام پہ تھے کہ جہاں اکثر گفتگو الفاظ کی محتاج نہیں رہتی۔ لیکن ان دونوں کے بیچ ایک دیوار ضرور حائل تھی۔ مذہب اور ثقافت کی۔ شبانہ مسلکاً سُنی اور بہار کی تھی۔ اور شاہد ہزارہ سے تعلق رکھنے والا شیعہ نوجوان۔ دونوں کے ہی گھرانے خاندان میں رشتہ

Read more

شادی کے بعد بھی کنوارے جوڑے: طبی نقطہ نظر

جنسی ملاپ، مرد اور عورت کے درمیان قربت کی انتہا ہے۔ اگر یہ تعلق جذباتی تعلق کے نتیجے میں قائم ہو تو ہم اسے قربت کی معراج کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ تعلق اگر جذباتی تعلق کے بغیر جبر سے بنایا جائے تو یہ جنسی استحصال کہلائے گا۔ ان دو انتہاؤں کے درمیان تعلق کے بہت سے خوبصورت اور قبیح درجے آتے ہیں۔ شادی کے نتیجے میں بننے والے جسمانی تعلق میں ان سارے درجوں میں سے کوئی بھی درجہ

Read more

ڈاکٹر فیصل سعید کو معذوری نے کامیابی پانے سے نہیں روکا

تندی باد مخالف سے نہ گھبرانے والے ڈاکٹر فیصل سعید سے گفتگو ڈاکٹر فیصل سعید بچپن ہی میں پولیو کا شکار ہو گئے مگر اپنی زندگی میں حائل مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں اور ایک اعلی عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ ان سے یہ انٹرویو 2015 میں لیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ قارئین بھی اس ملاقات سے محظوظ

Read more

مردوں میں جنسی مسائل اور ان کا حل

جنسی تعلق انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور ازدواجی تعلقات میں ان کی اہمیت بنیادی ہے۔ اگر کسی وجہ سے یہ تعلق قائم نہ ہوسکے، یا اس میں کمی واقع ہو جائے، تو ازدواجی تعلقات میں مشکلات آنے کا احتمال ہوتا ہے۔ لیکن کچھ عرصہ پہلے تک اس موضوع پر بات کرنا بھی یورپی تہذیب کے خلاف سمجھا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ طب کی کتابوں میں بھی اول تو اس موضوع کو چھیڑا ہی نہیں جاتا تھا،

Read more

شوگر کے اسباب، نقصانات، احتیاطی تدابیر اور علاج

ذیابطیس جسے عرف عام میں  شوگر کہا جاتا ہے، اس دور کی ایک خطرناک بیماری ہے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اسے بیماری سمجھنے سے ہی انکاری ہیں جب کہ پا کستا ن میں ہر دسواں فرد ذیابطیس کا مریض ہے نیز آنے والے چند سالوں میں اس کی تعداد دوگنی ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے ذیابطیس کیا ہے؟ اس بیماری میں انسانی جسم گلوکوز کو موثرطورپراستعمال کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ جس کےنتیجہ میں خون میں

Read more

پلاسٹک سرجری کو بھی وائرل ہونا چاہئے

ایک دن میرے بھتیجے نے مجھے اپنی وڈیو دکھا کر کہا کہ دیکھیں یہ میں نے بنائی ہے اور اپلوڈ کی تو اتنی جلدی وائرل ہوگئی۔ اچھا بھئی یہ وائرل ہونا کیا ہوتا ہے۔ وائرل مطلب مشہور ہو گئی ہے۔ یہ وائرل کی اصطلاح اتنی مشہور ہو گئی ہے کہ ہر چیز ہی وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل بیماریاں ایک شخص سے دوسرے کو لگتی ہیں اور پھر پھیل جاتی ہیں جیسے فلو اور پھر زیادہ تر اپنے وقت پہ

Read more

”بولی وڈ‘‘ میں معذوری کے موضوع سے متعلق بننے والی چند فلموں کا ذکر

کچھ دہائیوں قبل جب میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے انڈیا گئی تو یہ منظر میرے لئے خوشگوار حیرت کا باعث تھا کہ جب لوگ صبح 8 بجے بڑے جوش و خروش سے سینما ہالوں کا رخ کرتے کیونکہ یہی وہ زمانہ تھا کہ جب آمریت کے نمائندہ ضیاء الحق نے اسلام کا بول بالا کرنے کا آہنی عزم کیا تھا اور پاکستانی فلمی صنعت انحطاط پذیر تھی۔ اسٹوڈیوز میں الو بولنے لگے تھے اور اس صنعت سے وابستہ لوگ

Read more