سائفر اور ڈونلڈ لو: جس سے ڈرتے تھے وہی بات ہوئی

ڈونلڈ لو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی دفتر خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ہیں اور انھیں سفارت کاری میں تیس سال سے زائد ہو چکے ہیں۔ ڈونلڈ لو پاکستان، انڈیا، آذربائیجان، کرغیزستان اور متعدد افریقی ممالک میں قائم امریکی سفارت خانوں میں مختلف پوزیشنز پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انھیں اردو، ہندی اور روسی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ ایشیائی نژاد ڈونلڈ لو امریکہ کی ریاست ہوائی سے تعلق رکھتے ہیں۔ والد کا تعلق چین کے شہر

Read more

آگے بڑھنا ہو گا

اس بات میں مجھے تو کوئی شک نہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ یہ دھاندلی باقی پاکستان میں تو ہوئی ہے لیکن کے پی کے میں نہیں ہوئی جب کہ نون لیگ اور پی پی پی کا خیال ہے کہ باقی پاکستان میں انتخابات منصفانہ اور آزادانہ تھے لیکن کے پی کے میں دھاندلی ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا خیال ہے کہ ہر حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے اور ہمارے خیال

Read more

پاکستان، آئی ایم ایف اور نجکاری

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان سٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ تاہم تیسری قسط کی ادائیگی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ اس معاہدہ کے پایہ تکمیل تک پہنچنے میں آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں کوئی مشکل مراحل درپیش نہیں آیا اس کی بنیادی

Read more

یہاں ہر کام تسلی بخش کیا جاتا ہے

صاحبو! ہم سب ایک ایسے دیس کے باسی ہیں جہاں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کی تمام تر رعنائیاں اور صلاحیتیں بھی بے بس و دست پا نظر آتی ہیں۔ اب آپ خود ہی دیکھئے نا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے بھی یہ جدت ”موچی“ اور ”موچی دروازے“ کے کام اور نام کو تبدیل نہ کر سکی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہمارے دیس میں ”موچی گیری“ کے کام کو کوئی روک نہیں پایا ہے اور نہ ہی

Read more

شہباز شریف سیاسی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں یا استعفی دیں!

اس ماہ کے شروع میں شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت قائم ہونے اور معاشی بحالی کے متعدد دعوؤں کے باوجود ابھی تک حکومت کا کوئی واضح اور ٹھوس لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ ملک میں سیاسی تقسیم اور شہباز شریف کی اقلیتی حکومت کی وجہ سے معاملات سادگی سے حل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف وفاقی حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے اس ساری صورت حال سے آگاہ تھے۔ اس لیے اب

Read more

’سفارش بھی چلتی ہے اور میرٹ بھی۔۔۔‘ پاکستان کے سول ایوارڈز ہر سال متنازع کیوں ہو جاتے ہیں؟

پاکستان میں ہر سال 23 مارچ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ لیکن یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ان ایوارڈز میں ’سفارش‘ اور دباؤ‘ کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔

Read more

جب ’ٹرولز‘ سے تنگ آ کر لالہ کو وضاحت دینا پڑی: ’عمران بھائی سے متاثر ہو کر کرکٹ شروع کی‘

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو یوم پاکستان پریڈ میں شرکت سے ایک روز قبل ایک وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کرنا پڑا۔ یہ نہ تو ان کی فاؤنڈیشن کے بارے میں ہے، نہ کرکٹ کے بارے میں نہ ہی ان کے دبئی میں چلنے والے پاکستانی ریستوران کے بارے میں۔

Read more

تحریک انصاف کی حماقتیں

مغل بادشاہ اورنگ زیب کی بیٹی زیب النساء پڑھی لکھی اور شعر و شاعری سے شغف رکھتی تھی۔ ایک روایت کے مطابق وہ گورنر عاقل خان سے محبت کرتی تھی۔ عاقل خان نوکری چھوڑ کر گھر آ گیا۔ ایک دن وہ گھوڑے پر سوار محل کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ زیب النساء نے اسے دیکھ لیا۔ تاسف بھرے لہجے میں بولی۔ شنیدم ترک خدمت کرد عاقل خان ز نادانی۔ (سنا ہے کہ عاقل نے نادانی میں ملازمت چھوڑ

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ: ثاقب نثار کے کردار کی سیاہی مزید بے نقاب

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کی تعیناتی کو از خود نوٹس کے تحت غیر قانونی قرار دیے جانے کا عدالتی فیصلہ غلط ڈکلیئر کیے جانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے دور میں انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر انصاف کی دھجیاں بکھیرتے رہے اور اپنی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر من مرضی کے فیصلے کرتے رہے۔ چیف جسٹس

Read more

امریکہ کے بعد ہم بھی جنگ ہار رہے ہیں؟

ریاستی مقتدرہ کی طرف سے کوشش بسیار کے باوجود سیکیورٹی فورسز اور پولیس پہ ٹی ٹی پی کے مہلک حملوں کا تسلسل تھم نہیں سکا تاہم شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پہ تازہ حملہ کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس کی طرف سے افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور خوست میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پہ فضائی حملوں کی خبریں تشویشناک ہیں، بلاشبہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر کیے جانے والے علامتی فضائی حملے سیاسی دعوے کے طور

Read more

ڈونلڈ لو کی امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں پیشی کیا پی ٹی آئی لابنگ کی کامیابی ہے اور پارٹی کو اس کا کیا فائدہ ہوا؟

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ سامنے امریکہ کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو کا بیان پاکستان کے سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی زیرِ بحث رہا۔ ان کے بیان کے بعد یہ سوال پیدا ہوئے ہیں کہ کیا یہ پی ٹی آئی کی مضبوط لابنگ کا نتیجہ ہے اور پارٹی کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہوا؟

Read more

کیا عمران خان مستقبل قریب میں اقتدار میں آسکتا ہے

مختلف سیاسی جماعتوں کے تمام تر اعتراضات اور تحفظات کے باوجود اسمبلیاں نہ صرف قائم ہو گئیں ہیں بلکہ ان کے تحت حکومتیں بھی تشکیل پا گئیں ہیں قومی اسمبلی میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی اور یوں یہ معلق ایوان رہا اگرچہ اس میں۔ تحریک انصاف کو دوسری جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ سیٹیں ملی ہیں مگر کسی دوسری بڑی جماعت کے بغیر اس کا حکومت بنانا ممکن نہیں تھا۔ اگلی بڑی جماعت چونکہ

Read more

ایک اور نیوز چینل بند ہوا: آگے کیا ہو گا؟

میڈیا انڈسٹری سے وابستہ دوستوں کے لئے یہ خبر افسردہ اور مایوس کردینے والی تھی کہ حال ہی میں سیالکوٹ کے کچھ سرمایہ داروں کی جانب سے مارکیٹ میں لانچ کیا جانے والا چینل ٹیلن نیوز اچانک بند کر دیا گیا، آپ نیوز کے بعد یہ دوسرا چینل ہے جسے مالکان نے اچانک بند کر دیا، 2018 میں آپ نیوز کی بندش سے سیکڑوں میڈیا کارکن بیروزگار ہوئے، سیکڑوں گھروں کے چولہے بجھ گئے۔ بڑے اینکرز تو پھر کسی دوسرے

Read more

سوشل میڈیا پر کنٹرول کا ماحول

ٹویٹر جب ایکس (X) ہوا تو اس کے نئے مالک نے اصرار کیا کہ جس پلیٹ فارم کو اس نے خریدا ہے وہ مجھ جیسے یاوہ گو افراد کو لوگوں کے روبرو دانش مند بناکر پیش کرتا ہے۔کسی معاملے پر ہم کچھ لفظ لکھیں تو پڑھنے والوں کا خاص گروہ انہیں شیئرز اور لائیکس کے ذریعے مزید لوگوں تک پہنچاتا ہے۔ بتدریج ایسے لوگوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے جو آپ کے خیالات کا بے تابی

Read more

ن لیگ کی بقا کا سفر

الیکشن کے بعد اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے ہو چکا ہے اس امر پر بحث ہو سکتی ہے کہ جو لوگ حکومت کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں وہ عوامی نمائندگی کا کس حد تک حق رکھتے ہیں لیکن فی الحال اس بحث سے درگزر کرتے ہوئے یہ دیکھا جائے کہ جن نمائندوں کے حوالے اقتدار کیا گیا ہے وہ عوام کی خدمت کے لئے کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک کے باقی صوبوں میں پیپلز

Read more

چھے جنوری سے نو مئی، براستہ تین اپریل

6 جنوری 2021 کے دن امریکی کانگرس کی بلڈنگ پر اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے کیے گئے حملہ کا کیا پس منظر تھا؟ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں 3 اپریل 2022 اور 9 مئی 2023 کے واقعات بھی 6 جنوری سے مماثلت رکھتے ہیں اور اس سوال کا جواب ان واقعات پر روشنی ڈالنے کے علاوہ دونوں ممالک کے بعد میں بنے سیاسی منظر نامے کو بھی سمجھنے میں مدد دے سکتا

Read more

پاکستان کی بے توقیری کا بیانیہ: عیب بھی کرنے کو ہنر چاہیے

عام تاثر یہ ہے کہ تحریک انصاف آئین کی تکریم اور قانون کی بالادستی پر یقین نہیں رکھتی۔ اقتدار اور انتشار کے لئے دنیا میں پاکستان کو بے توقیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ پاکستان کی معیشت کی مکمل تباہی عمران خان کی شاید دیرینہ خواہش ہے جس کا اظہار گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے۔ گزشتہ دنوں واشنگٹن ڈی۔ سی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز کے سامنے پاکستان اور پاکستانی فوج

Read more

سردار شاہ آگے بڑھو ہم آپ کے ساتھ ہیں

سندھ میں تعلیم کے وزیر سردار شاہ نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ گھر نہیں بیٹھیں گے اور سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ میں ان کے اس ریزولو کو سراہنا چاہتا ہوں کہ اب ان کو یہ خیال آیا کہ ساری چیزوں کو خود دیکھنا چاہیے۔ میں سندھ کے تعلیم کے وزیر سردار شاہ کا بہت بڑا ناقد رہا ہوں اور ان کی وجہ صرف یہ ہے سردار شاہ نے

Read more

موجودہ سیاسی کھیل کا اسکور کارڈ

پاکستان کے سیاسی گراؤنڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے تھے کے الیکشن کا اعلان ہونے کی دیر ہے ملک میں کچھ نا کچھ سیدھا ہونا شروع ہو جائے گا اعلان ہو گیا تو عوام نے کہا کے چلو الیکشن ہونے دیں پھر چیزیں سیدھی ہونا شروع ہو جائیں گئیں لیکن نا تو الیکشن کے اعلان کے بعد حالات سیدھے ہوئے اور نا ہی الیکشن کے بعد اونٹ کسی

Read more

"اچھی خبروں” کے ذکر کا نہ ہونا

لوگوں کو بہلانے کیلئے نہیں بلکہ اپنے پریشان دل کو تسلی دینے کیلئے کئی دنوں سے ”اچھی خبر“ سننے کو بے قرار رہتا ہوں۔ کسی جانب سے مگر حرف تسلی سننے کو نہیں مل رہا۔وہ دوست جو دنیا کی بہترین اور مشہور یونیورسٹیوں سے علم معیشت کی ڈگریاں لے کر وطن لوٹے ہیں، معاشیات کی مبادیات سے نابلد مجھ جاہل کو سادہ ترین الفاظ میں یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ مہنگائی ایک گانے والی ”پارٹی“ کی طرح ابھی

Read more

پاکستانی سیاست اور سیاست دان

پاکستانی سیاست کی پیچیدگیوں کا تذکرہ، سیاست دانوں پر ایک نظر پاکستان، ایک بھرپور ثقافتی ورثہ اور ہنگامہ خیز سیاسی منظر نامے والا ملک، اقتدار کی جدوجہد، فوجی بغاوتوں اور جمہوری تبدیلیوں کی تاریخ سے نشان زد ہے۔ اس متحرک ماحول کے مرکز میں اس کے سیاست دان ہیں، جو ملک کی سمت کی تشکیل میں نمایاں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ تاریخی سیاق و سباق پاکستان کا سیاسی سفر سویلین حکومتوں اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان طاقت کے نازک

Read more

افغانستان میں پاکستانی کارروائی کا نشانہ حافظ گل بہادر گروپ، جو ’گڈ طالبان‘ کے نام سے مشہور ہوا

اکتوبر2021 میں افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کے مختلف دھڑوں سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ اس میں ایک گروپ حافظ گل بہادر کا بھی تھا۔

Read more

پی۔ ٹی۔ آئی کی گود کیوں ہری نہ ہوئی؟

جمعیت العلمائے اسلام کے امیر محترم، مولانا فضل الرحمن کی چوکھٹ کو بوسہ دینے، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ناصر عباس کی بارگاہ عالی میں کورنش بجا لانے، رابطہ جمعیت العلمائے اسلام کے مولانا محمد خان شیرانی کے آستانہ عالیہ پر جبہ سائی کرنے اور تحریک انصاف (نظریاتی) کے اختر ڈار کی قدم بوسی کرنے کے بعد ”چہرہ تلاشی“ کے لئے ماری ماری پھرتی پی۔ ٹی۔ آئی سنی اتحاد کونسل کے حجرہ مشکبار میں پہنچی اور حضرت صاحبزادہ حامد رضا

Read more

اک زرداری سب پہ بھاری

پاکستانی سیاست میں آصف علی زرداری کی مسلسل سیاسی فتوحات پر پیپلز پاٹی کے کارکنوں نے اک زرداری سب پہ بھاری کا نعرہ لگایا گیا اس نعرے کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو چڑانے کے لئے اس نعرہ کا اسی طرح ورد کرتے ہیں جس طرح وہ جئے بھٹو اور بے نظیر بے قصور کے نعرے لگاتے رہے پیپلز پارٹی کے اجتماعات میں اب بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر کارکنوں

Read more

مذہبی جماعتوں کا سیاسی مستقبل

رواں سال کم و بیش دنیا کے 60 ممالک میں ہونے والے انتخابات نے جس طرح مغربی جمہوریت کی کبریائی حیثیت کو بے نقاب کیا، اسی طرح پاکستان کے حالیہ الیکشن میں دینی جماعتوں کی شکست فاش نے مذہبی سیاست کے مستقبل کو بھی تاریک بنا دیا، حالات کی سرکش لہروں نے مذہبی جماعتوں کی منجمد تنظیمی ساخت، فرسودہ نظریات اور مضمحل سیاسی وجود پہ کئی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے، بظاہر یہی لگتا ہے کہ مستقبل کے عالمی نظام میں

Read more

سربراہ مملکت کے کاندھے پر شہیدوں کے جنازے اور ملک کا مستقبل

ملک کے صدر اور آرمی چیف کے کاندھوں پر دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک پر قربان ہو جانے والے فوجی شہدا کے جنازے ہیں لیکن حکومتی ترجمان اور تحریک انصاف کے لیڈر اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ کون شہدا کے خلاف مہم جوئی کر رہا ہے اور کون ان کا نام بیچنے کے درپے ہے۔ سیاسی چپقلش اب اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مل جل کر مشکلات میں سے راستہ نکالنے کی کوشش تو ایک

Read more

کیا عمران خان تصادم کی راہ سے باز آچکے؟

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے شدید معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کے اعلی ترین حکام کو مذاکرات کے دوران کچھ بڑے اداروں کی نجکاری کی صلاح دی ہے جو دراصل ایک مطالبہ ہے۔ لگ رہا ہے کہ اب پاکستان کو ہر صورت ان کا یہ مطالبہ ماننا پڑے گا کیونکہ اس کے علاوہ اب کوئی آپشن نہ بچا ہے کیونکہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای سمیت دیگر دوست ممالک اب پاکستان سے قرض کی بجائے سرمایہ

Read more

پاک امریکہ عجب تعلقات، عجب مجبوریاں

مذہبی طبقے سمیت پاکستانیوں کی ایک معقول تعداد امریکہ کی مسلم مخالف عالمی پالیسیوں کی ہمیشہ سے ناقد رہی ہے۔ امریکی بھی پاکستان پر بھروسا کرنے سے کتراتے اور خطے میں اس کے عمومی طرز عمل پر شاکی رہے ہیں۔ امریکہ سے دوستی ہماری یک طرفہ کاوشوں کا نتیجہ تھی۔ پہلی فوجی آمریت کے دور میں مگر پاکستان امریکی امداد لینے والا ایک بڑا اتحادی بن چکا تھا۔ تاہم سال 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران جہاں ہمیں

Read more

شیر افضل مروت: مزاحمتی سیاست کا نیا استعارہ

پاکستان کی سیاست میں جو چند نام اب تک معتبر سمجھے جاتے ہیں ان سب میں قدر مشترک مزاحمتی سیاست ہے۔ پاکستان میں سیاست دانوں کی اکثریت ذاتی فائدے اور شہرت کے لیے سیاسی میدان میں اتارتے ہیں۔ چاپلوسی اور ڈرامہ بازی اور درباری صفات سے آراستہ یہ سیاست دان آپ کو ہر پارٹی میں ملیں گے۔ یہ سیاست دان جہاں مفاد دیکھتے وہاں پہنچنے میں دیر نہیں لگاتے اس لیے پاکستان میں سیاست دانوں کی ایک کثیر تعداد ایسی

Read more

مزاحمت یا انتشار؟

پچھلے دنوں ”عورت حقوق“ کے حوالے سے حیدرآباد سندھ کے ایک خود ساختہ پبلشر نے ایک پوسٹر ”مزاحمت اور امید“ کے نام سے چھاپا، عورت حقوق کے اس نسل پرست پوسٹر پر جب میری توجہ طلبہ حقوق اور عورت حقوق میں سرگرم نوجوان رہنما کامریڈ لیلی رضا نے دلوائی تو میں اس پوسٹر کو دیکھ کر ششدر رہ گیا۔ اس پوسٹر میں متعلقہ ادارے نے پوری کوشش کی کہ وہ سندھ عورت کے حقوق کی مزاحمتی تحریک کے مثبت کردار

Read more

محسن نقوی کا پاکستان

الیکش ہو گئے، ووٹ گنے گئے، ووٹ غائب بھی کیے گئے، ووٹ غائب سے ظہور میں بھی لائے گئے، کچھ سیاستدانوں نے اپنی عزت بچائی، کچھ نے بچی کچی بھی گنوائی، پھر الیکشن ہارنے والوں نے جوڑ توڑ کیا، پارلیمانی جمہوریت میں ایسا ہی ہوتا ہے حکومت بنی تو پتہ چلا کہ الیکشن میں جیتا کون ہے؟ محسن نقوی۔

Read more

شہباز شریف کی جی ایچ کیو آمد: ’ایک پیج‘ کی سیاست کا نیا سیزن

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ یوں ملک میں ’ایک پیج‘ کی سیاست کو ایک نئی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ اس دورے کے ذریعے وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ امور حکومت و مملکت کے معاملات میں فوج اہم پارٹنر ہے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر قائم ہونے والی حکومت اور غیر منتخب عسکری قیادت کے درمیان اس ملاقات سے ملکی سیاسی تاریخ

Read more

ذہن میں آیا "خلفشار”

جان کی امان پاتے ہوئے اپنے دل ودماغ میں گزشتہ کئی روز سے اٹکا ایک خیال آج کے کالم میں لکھ دینا چاہتا ہوں۔ جو خیال میرے دل ودماغ کو جکڑے ہوئے ہے اس کے اظہار سے قبل نہایت عاجزی سے اصرار یہ بھی کرنا ہے کہ ذاتی طورپر میں اس سے ہرگز متفق نہیں۔ محض ایک خیال ہے جو دل ودماغ میں گردش کئے چلے جارہا ہے اور میں درحقیقت اسے بیان کرنے کے بعد اس سے جان چھڑانا

Read more

شراکت اقتدار کا فارمولا بنایا جائے!

سیاسی مقاصد کے لئے پروپیگنڈے کے استعمال میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ ممکن نہیں ہے۔ پارٹی کے لیڈر عمر ایوب نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس معتبر معلومات ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو نوازنے کے لیے وفاقی حکومت انہیں کینیڈا میں سفیر نامزد کر رہی ہے۔ بعد میں الیکشن کمیشن نے ایک اعلامیہ میں ان خبروں کی تردید کی اور غلط معلومات عام کرنے والوں

Read more

منتخب حکومت سے عوامی توقعات

آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر مملکت پاکستان حلف اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی، وہ پہلے منتخب صدر ہیں جنہوں نے دوسری بار صدارتی منصب سنبھالا ہے۔ اس طرح آج پاکستان میں نئی حکومت سازی تقریباً مکمل ہو چکی، صوبے بھی اپنی کابینہ کی تشکیل کے مراحل طے کر رہے ہیں جس کے بعد انشاءاللہ ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مشکلات کے خاتمے کی ملک گیر کوششوں کا آغاز ہو جائے گا۔ انتخابات کے بعد

Read more

ہم کیا، ہماری صحافت کیا

تقریباََ ایک ہفتہ قبل خبر آئی تھی کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گردونواح سے دہشت گردی پر نگاہ رکھنے والے حکام نے چند لوگوں کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ بعدازاں معلوم یہ بھی ہوا کہ گرفتار شدگان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ تعداد ان کی تین تھی۔ تفتیش کے دوران مگر ان تینوں نے حکام کو یہ اطلاع بھی دی کہ ان کا گروہ فقط تین افراد ہی پر مشتمل نہیں۔ دیگر لوگ دائیں بائیں ہوگئے ہیں۔اس

Read more

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اور رویے میں تبدیلی: علی امین گنڈاپور کی ’سافٹ ٹون‘ کی وجہ کوئی ’مجبوری‘ ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور کی پریس کانفرس میں ان کی ایک مختلف شبیہ سامنے آئی ہے جس نے بہت سے تجزیہ کاروں کو حیران کیا ہے۔ ہم نے چند صحافیوں اور تجزیہ کاروں سے ان کی اس ’سافٹ ٹون‘ یا ’تبدیلی‘ کی وجوہات پر بات کی۔

Read more

امریکی کانگریس میں پاکستانی انتخابات اور جمہوریت پر سماعت میں ڈونلڈ لو مدعو: پاکستان کی نئی حکومت پر اس کا کیا اثر پڑے گا؟

پاکستان میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی گونج امریکہ میں اس وقت سُنائی دی جب امریکہ میں دو درجن سے زائد اراکینِ کانگریس نے صدر جو بائیڈن اور سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ایک خط کے ذریعے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات نہ ہو جائیں۔

Read more

آصف زرداری۔ مرد مفاہمت

سیاست میں انہونیاں ہوتی رہتی ہیں اور پاکستانی سیاست میں تو یہ انہونیاں کچھ زیادہ ہی ہوتی ہیں اس سے بڑی انہونی کیا ہو گی کہ کل کے سیاسی حریف آج بہت قریبی حلیف بن کر مشترکہ حکمران بن چکے ہیں اور باہم شیرو شکر ہیں، ایک معروف محاورے کے مطابق ان کے بیچ سے ہوا کا گزر بھی مشکل نظر آتا ہے میاں شہباز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم کے منصب جلیلہ پر فائز ہو چکے ہیں جبکہ

Read more

محسن نقوی کتنا آگے اور اسحاق ڈار کتنا نیچے جائیں گے؟

وزیر خزانہ اورنگ زیب خان نے ملکی معیشت کی اصلاح کا اعلان کرتے ہوئے بعض دلچسپ باتیں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی یہی کہا ہے کہ باتیں بہت ہو چکیں اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اب معیشت پر کسی ڈبیٹنگ کلب کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ نقص کیا ہے اور اسے کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ البتہ ملین ڈالر سوال یہی ہے کہ یہ کام کیسے کیا

Read more

سیاست چابک سے نہیں بلکہ لچک سے چلتی ہے

یاد رکھیں! آپ کی بات کا وزن اونچا بولنے سے کم ہوتا ہے کیونکہ بات کے موثر ہونے کا تعلق صرف استدلال سے ہے۔ اسمبلیوں میں گلا پھاڑ پھاڑ کے بولنے اور چیخ چیخ کے اپنی طاقت اور قوم کا سرمایہ ضائع کرنے والے اگر آہستگی اور دھیما پن اختیار کر لیں تو یقیناً قوم کے مینڈیٹ کا حق ادا ہو جائے گا ورنہ اک طوفان بدتمیزی برپا رہے گا۔ وہ جو سیانے کہتے ہیں کہ اچھے دوست اور مخلص

Read more

لوگ پاگل تو نہیں!

بودی سرکار لاہور آئے ہوئے ہیں، میں نے پوچھا خیریت ہے؟ کہنے لگے ”خیریت کہاں، جس معاشرے کی بنیاد نا انصافی پر رکھی گئی ہو وہاں خیریت کیسی؟ کل ایک جگہ تعزیت پر گیا تو وہاں نئے حکومتی سیٹ اپ کی باتیں ہو رہی تھیں، بڑے بڑے عہدوں پر پرانے چہرے، کسی نے پوچھا کہ آخر ہوا کیا ہے؟ ایک صاحب نے سنسنی خیز جواب دیا کہ ایک بندہ دو چرسیوں سے ملا، چرسیوں کے لباس سے بدبو آ رہی

Read more

فارسی پنجاب کے کھیتوں میں دوڑائی گئی

قابل اجمیری اگست 1931 میں راجستھان کے قصبہ اجمیر میں پیدا ہوئے۔ بچپن درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے نواح میں گزرا۔ گوش سماعت کی تربیت کا سامان موجود تھا۔ فہم سخن کے مقامات طے کر رہے تھے کہ ملک تقسیم ہو گیا۔ قابل اجمیری لکیر کے اس طرف حیدر آباد میں آن آباد ہوئے۔۔ شعر کے ہنر کو سینچنے کی جستجو میں اکتوبر1962 میں وجود کی سرحد پار کر گئے۔ چھوٹی بحر میں بہت اچھا شعر نکالتے تھے۔ قابل

Read more

اڈیالہ جیل کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے

تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کے ساتھ ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے ایک بیان میں اس اچانک پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت و سلامتی کے بارے میں مناسب معلومات فراہم کی جائیں۔ اس سے قبل پنجاب کی وزارت داخلہ نے اڈیالہ جیل پر دہشت گرد حملہ کے اندیشہ کی بنا پر جیل میں

Read more

مسلم لیگ نے وزارت خزانہ کے لیے اپنے ’آزمودہ‘ اسحاق ڈار کی بجائے محمد اورنگزیب کا انتخاب کیوں کیا؟

ماہرینِ معیشت کا خیال ہے کہ اس بار نو منتخب حکومت میں اسحاق ڈار کو وزارتِ خزانہ نہ دینے کی بڑی وجہ ان کے ماضی میں آئی ایم ایف کے خلاف بیانات ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے ایک محاذ آرائی کا تاثر ملا، اس لیے اسحاق ڈار کے بجائے ایک ایسا شخص لایا گیا ہے جو ان سے بہتر انداز میں بات کر سکے۔

Read more

بریانی: ایسا پکوان جو دورانِ رمضان انڈیا و پاکستان کے دسترخوانوں پر راج کرتا ہے

باورچی ہوں یا گھریلو خواتین رمضان کے دوران مختلف قسم کے پکوان تیار کرتے ہیں، لیکن بریانی ایک ایسا پکوان ہے جو نہ صرف مزے دار، سیر کرنے والی اور بنانے میں آسان بھی ہے بلکہ یہ انڈیا اور پاکستان میں یکساں مقبول ترین ڈش ہے۔

Read more

نئی شروعات، امیدیں، خدشات

طویل رد و قدح کے بعد بالآخر پارلیمنٹ نے پی پی پی کے آصف زرداری کو صدر اور نواز لیگ کے شہباز شریف کو دوسری مدت کے لیے ملک کا وزیراعظم چن لیا۔ شہباز شریف نے گزشتہ سال اگست تک بھی بطور وزیر اعظم خدمات انجام دیں جب قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران کی حکومت برطرف کر دی تھی۔ پی ٹی آئی، جو اپنا انتخابی نشان کھونے کے بعد آزاد حیثیت سے امیدوار کھڑے کرنے کے

Read more

کیا 8 فروری نے 9 مئی کو نگل لیا؟

چوپالوں میں بیٹھے، حقے کے کش لیتے گپ باز، ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے ارکان آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں۔ ادھر ادھر سے کرید لگانے کی سعی ناکام کے بعد کہنہ مشق صحافی الجھی ہوئی گتھی سلجھانے کے لئے ایک دوسرے سے الجھتے رہتے ہیں۔ سیاسی موسموں کی پہچان پرکھ رکھنے والے مبصرین اسی ادھیڑبن میں سر کھجاتے ہوئے سو جاتے ہیں۔ کوئی حاتم طائی نہیں جو اس حمام بادگرد کا راز پائے۔ ہر ایک کو بظاہر یہی

Read more

شہباز شریف کی 19 رُکنی کابینہ میں شامل ’نئے چہرے‘ کون ہیں؟

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل 19 وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس کابینہ میں جہاں کئی پرانے اور معروف سیاسی چہرے شامل ہیں وہیں چند وزرا ایسے بھی ہیں جو پہلی مرتبہ ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ایسے ہی ناموں میں احد چیمہ، محسن نقوی، عبدالعلیم خان اور قیصر احمد شیخ بھی شامل ہیں۔

Read more

سیاست دان دیگر اداروں کے بجائے پارلیمان میں فیصلے کریں

آپ میں سے کافی لوگ جائزیاناجائز وجوہات کی بنا پر محمود خان اچکزئی کو سخت ناپسند بھی کرتے ہوں گے۔ موصوف کو لیکن میں 1990ء سے بطور صحافی کئی بار تنہائی میں ملا ہوں۔ ان کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں میں انہیں وطن عزیز میں پارلیمانی نظام حکومت کو مضبوط تر بنانے کی تڑپ میں مبتلا پایا۔ مذکورہ تڑپ کا پہلی بار احساس مجھے 1993ء کے آغاز میں ہوا تھا۔ وہ برس شروع ہوتے ہی اسلام آباد کے طاقت ور حلقوں

Read more

نہیں امکاں جاناں

ہم اس تصور میں سکون پاتے ہیں کہ وہ فوج جو ہمارے ملک کی اور خود ہماری محافظ ہے اس کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے لیکن یہ امیج، شخصیت اور کردار اس وقت دھندلانے لگتا ہے جب ہم اپنی فوج کے سیاسی اور کاروباری عزائم اور کرپشن کی وسعتوں پر نظر ڈالتے ہیں۔ اگر اس تحریر کو فوج کے محض سیاسی کردار پر بحث تک محدود رکھیں تو دس میں سے نو افراد ہمارے اس خیال

Read more

حکمران اتحاد و حزب اختلاف کو پریشان کن چیلنج درپیش

  2024 سن 2024 ء کے عام انتخابات کے بعد اراکین اسمبلی ایک ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو کسی ایک جماعت کے لئے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کے لئے چیلنجوں سے بھرا پڑا ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں، کے بعد وفاقی آئینی عہدوں کے انتخابات بھی ہو گئے، صدر زرداری نے اپنا ہدف حاصل کر لیا، میاں شہباز شریف قلیل المدتی کے بعد بادی النظر اگلی پانچ سالہ مدت کے لئے وزیر اعظم منتخب

Read more

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بہتر تعلقات کے امکانات

کیا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پس پردہ کوششیں جاری ہیں؟ دونوں ملکوں کے تعلقات پر نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ باہمی تعلقات کے حوالے سے کچھ نہ کچھ تحریک جاری ہے۔ پاکستان کے عام انتخابات سے پہلے ہندوستانی حلقوں کی طرف سے ایسی اطلاعات سامنے آئیں کہ نواز شریف کے وزیر اعظم بننے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری میں پیش رفت ممکن ہے۔ انتخابات کے بعد نواز

Read more

بھٹو ،سپریم کورٹ کا فیصلہ: حق جو حقدار تک نہیں پہنچا

پاکستانی تاریخ میں بہت سے مقدمات ایسے ہیں جنہیں حتمی فیصلہ دے کر بند نہیں کیا گیا کیونکہ قوم بالخصوص ادارے ان واقعات کے پیچھے چھپا ’پورا سچ‘ تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ 1977 ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کی برطرفی اور 1979 ء میں ان کی پھانسی بھی اسی فہرست میں شامل ہے۔ ان دونوں اہم ترین واقعات نے پاکستان کی تاریخ کی سمت ایسی تبدیل کی کہ ان کے اثرات اب تک ہمارے نظام پر مرتب

Read more

آصف علی زرداری کا ضلعی کونسلر کا الیکشن ہارنے سے دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان بننے تک کا سفر

آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے میں آصف زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوئے ہیں یوں وہ پاکستان کے پہلے ایسے سیاستدان بن گئے ہیں جو دو مرتبہ منصب صدارت پر فائز ہوئے ہیں۔ اس تحریر میں ہم نے آصف علی زرداری کی سیاسی زندگی کا تفصیل سے احاطہ کیا ہے۔

Read more

زوروں پہ پھر سے ہے نفرت کا بہاؤ

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو اگر ثبوتوں کے ساتھ بروقت اپنے انجام کو پہنچا دیا جاتا، انہیں سزائیں دے دی گئی ہوتیں۔ عمران خان کو انتخابات سے چند روز پہلے تین مقدمات خصوصاً عدت والے مقدمے میں بھونڈے انداز میں سزائیں نہ سنائی گئیں ہوتی۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بنیاد بنا کر ان سے انتخابی نشان نہ چھینا گیا ہوتا۔ ان کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں غیر ضروری روڑے نہ اٹکائے جاتے، انہیں آزاد

Read more

44 سال بعد مرگِ یوسف کی خبر

چونکہ اس ریفرنس کے مدعی فیصلے سے مطمئن ہیں تو باقی لوگوں کو بھی مطمئن ہو جانا چاہیے۔ عام زبان میں فیصلے کی سمجھ یہ آئی کہ بھٹو کو پھانسی دینے والے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم

Read more

صدرِ پاکستان کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور اُن کے پاس کیا آئینی و قانونی اختیارات ہوتے ہیں؟

آج پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔ اُن کا مقابلہ سُنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ اور پشتونخوا مِلی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ہے۔ مگر اہم سوال یہ ہے کہ پاکستان میں صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور پاکستان کے جمہوری نظام میں ان کا کردار کیا ہوتا ہے۔

Read more

عارف علوی: ایوب دور کی گولی سے عمران خان کی قربت اور تنازعات میں گھرے صدارتی دور تک

ڈاکٹر عارف علوی کا متنازع صدارتی دور کل اپنے اختتام کو پہنچے گا، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی سیاسی زندگی کا آغاز جماعت اسلامی سے ہوا تھا مگر پھر وہ عمران خان کے قریب ہو گئے اور تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ان کا صدارتی دور کیسا رہا اور اس کے بعد کیا وہ سیاسی میدان میں واپس آئیں گے؟

Read more

احتجاج کی سیاست اور ملک کا مستقبل

ملک میں اسمبلیوں نے کام شروع کر دیا ہے اور نئی حکومتیں قائم ہو گئی ہیں لیکن اس بات کے آثار دکھائی نہیں دیتے کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں بھی صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے گروہی اختلافات پس پشت ڈال کر پاکستان کی فلاح اور موجودہ دگرگوں معاشی صورت حال سے نکلنے کے کسی ایک نکاتی منصوبہ پر اکٹھے ہو سکتی ہیں۔ اس انتشار کے اشارے صرف تحریک انصاف ہی کی طرف سے سامنے نہیں آئے بلکہ

Read more

صدارتی الیکشن اور زرداری: ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے

چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومتوں کی تشکیل ہو چکی ہے۔ اس تشکیل سے بادی النظر میں یہی دکھائی دے رہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ ایوان میں مفاہمتی رویہ اختیار کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن عوام کو متحرک رکھنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلیوں اور اپنی پریس گفتگو میں شعلہ بیانی ہوتی رہے گی۔ مگر پارلیمنٹ میں معمول کی کارروائی جاری رہے گی۔

Read more

ہم سمجھتے کیا ہیں عمران خان کو؟

میں اور آپ عمران خان کو کیا سمجھتے ہیں؟ یعنی بطور ووٹر ہم ان کی آئین اور جمہوریت سے وابستگی یا پارلیمانی سیاست کے بارے میں سوچ کے انداز کا کیا تصور رکھتے ہیں؟ لیکن اس سے بھی زیادہ اہم شاید یہ سوال ہو سکتا ہے کہ عمران خان خود عمران خان کو کیا سمجھتے ہیں؟ جس پر مزید کچھ بعد میں۔ عمران کے جمہوری تصور کا سفر برطانیہ کی پارلیمانی جمہوریت اور سویڈن، فن لینڈ اور ناروے وغیرہ کے

Read more

اسٹیبلشمنٹ کی عظمت کو سلام

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات ہوتی ہیں یا نہیں، یہ الزامات درست تھے یا غلط، ان کے معافی مانگنے کے بعد اب تو سب کچھ ہی خارج ازبحث ہو گیا ہے ۔ وہ عقاب جو بڑی تیزی سے بلندیوں کی طرف محو پرواز ہوا تھا خود ہی زمین کی تھاہ پر آ کر بیٹھ گیا۔ تاہم اس پریس کانفرنس میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی جیتی ہوئی نشستیں جس طرح بینڈ باجوں کے ساتھ

Read more

معیشت و سیاست چولی دامن کا ساتھ

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اپنی پہلی تقریر میں معاشی بدحالی کا تذکرہ کرتے ہوئے ان اقدامات کا ذکر کیا جو اس صورت حال سے گلو خلاصی کرنے کا راستہ ہو گا مگر اس سب کے لئے موزوں سیاسی حالات کا ہونا بہت ضروری ہے مگر دن بدن پیچیدہ ہوتی سیاسی صورت حال یہ واضح کر رہی ہے کہ معاشی بحالی کی راہ میں سب سے بڑا پتھر سیاسی صورت حال ہی ہوگی۔ اس لئے ضروری ہے

Read more

شہباز شریف کی واپسی

ہزاروں سال پہلے یونانی ڈراما اداکار چہروں پر ماسک لگایا کرتے تھے، ماسک لگانے کے کئی فوائد تھے، تھوڑے ایکٹر ماسک بدل بدل کر بہت سے کردار نبھا لیتے، عورتوں کے رول بھی ماسک پوش مرد ادا کر لیا کرتے تھے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ ماسک کسی نہ کسی جذباتی کیفیت کے نمائندہ ہوتے تھے یعنی خوشی، غمی، خوف، حسد، وغیرہ جس سے ڈرامے کی تفہیم میں تماشائیوں کی معاونت ہوتی تھی ، اور پھر ماسک کے

Read more

اسٹیبلیشمنٹ، معیشت، تحریک انصاف یا غیرمستحکم اتحاد: شہباز شریف کی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجز کیا ہوں گے؟

پاکستان میں نئے انتخابات کے بعد شہباز شریف دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کے انتخاب کے بعد ملک میں عام انتخابات سے قبل پائے جانے والی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال وقتی طور پر ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے تاہم آئندہ پانچ سال کے دوران ن لیگ کی وفاقی حکومت کے لیے پانچ بڑے چیلنجز کیا ہوں گے؟

Read more

پارلیمنٹ نہیں چلے گی؟

بالا آخر عام انتخابات کے انعقاد کے 21 ویں روز 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں گئی صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل ہونے کا بہانہ بنا کر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا لیکن 28 فروری 2024 کو رات پونے بارہ بجے سمری پر دستخط کر کے سرپرائز دیا شنید ہے۔ راولپنڈی سے آنے والے ”پیغام رساں“ نے انہیں با وقار طریقے سے ایوان صدر سے روانگی کے لئے سمری پر

Read more

شہباز شریف اور چیلنجز۔ یقیں ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گا

میاں محمد شہباز شریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 201 اراکین کی حمایت ملی، مد مقابل عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔ شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ میاں محمد شریف کے دوسرے صاحبزادے ہیں، ایک با اثر تاجر اور مشترکہ طور پر اتفاق گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں، 1985 میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ شہباز 1988 میں پنجاب اسمبلی کے رکن بنے۔ ، 1990 میں این اے

Read more

جذبات اور انتخابات

پاکستانی سیاست کئی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے کبھی یہ ”میرے عزیز ہم وطنو“ کی بدولت بگڑی ہے تو کبھی میدان سیاست کے شکست خوردہ شہسواروں نے ازخود بساط کھینچنے کی کوشش کی ہے۔ آج بھی سیاسی حالات بہتر نہیں اور سیاستدان تو ہرگز مبتلائے سکون نہیں ہیں۔ البتہ اس بار ہم پھر سیاستدانوں کو ہی ”سنگ دشنام“ کی فہرستوں میں شامل کرنے کے لیے نہیں لکھ رہے ہیں بلکہ اب باری جمہور کی ہے جنہیں پرکھنے، سمجھنے اور

Read more

داخلی تضادات اور قیادت کا بحران

بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ 8 فروری انتخابات کے نتائج ریاستی ڈھانچہ کو کسی نامطلوب تصادم کی طرف دھکیلنے لگے ہیں، الیکشن سے پہلے جو مملکت دو راہے پہ کھڑا دکھائی دیتی تھی اب اس نے ایک واضح سمت اختیار کر لی یعنی یہ کشمکش اب فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوا چاہتی ہے، ایک ایسے وقت میں جب ملک و قوم کو کلیئر بیانیہ کی حامل غیر متنازعہ لیڈر شپ کی ضرورت تھی، عین اس وقت قوم فکری

Read more

شکریہ اسٹیبلشمنٹ آپ کا بہت شکریہ۔

پاکستان کے متنازعہ ترین بلکہ ملکی انتخابی تاریخ پہ بدنما داغ کی مانند منعقد انتخابات گزر گئے، حکومتوں کی تشکیل مکمل ہونے کے مراحل میں ہے، مگر جو بات بلکہ ہولناک بات اب تک دور دور تک نظر نہیں آ رہی وہ ہے ملک میں سیاسی، معاشی استحکام، امن اور سلامتی جو ان انتخابات کے نتیجے میں متوقع تھی۔ پاکستان کی قوم پر امید تھی کہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں سیاسی استحکام آئے، معاشی بدحالی، معاشرتی افراتفری کے

Read more

نو مئی پر سخت موقف اور انتخابی عمل سے لاتعلقی: فوج نے حکومت اور تحریک انصاف کو کیا پیغام دیا؟

کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے ’منصوبہ سازوں‘ اور ’اشتعال دلانے والوں‘ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایک ریٹائرڈ جنرل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوج سے زیادہ اس وقت حکومت میں بیٹھے لوگ اس اعلامیے کو تحریک انصاف کے لیے کارروائی کا سرٹیفکیٹ بنا کر استعمال کریں گے۔

Read more

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی دلچسپ صورتحال: فیصلے سے تحریک انصاف کو کتنا نقصان پہنچا؟

الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سُنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں درجنوں نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کا صدر پاکستان اور سینیٹ کے الیکشن پر کیا اثر ہو گا اور کیا تحریک انصاف خود بھی اس کی ذمہ دار ہے؟

Read more

کیا فوج پر اعتبار کر لیا جائے؟

راولپنڈی میں منعقد ہونے والی 263 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں سیاسی استحکام پر زور دیا ہے اور منتخب حکومت کو سکیورٹی خطرات نمٹنے، سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، ون ڈاکومنٹ رجیم اور تمام غیر قانونی تارکین کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں بھرپور مدد فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ سوال ہے کہ کیا غیر جانبداری کے بارے میں فوج کے اعلان

Read more

پاکستان کی طویل ترین نگران حکومت: انوار الحق کاکڑ اور اُن کی کابینہ کے چھ ماہ پاکستان کے لیے کیسے رہے؟

اس حکومت کے دوران جہاں ماہرین نے آئی ایم ایف کے 1.42 ارب ڈالر کے سٹینڈبائی پروگرام کو ٹریک پر رکھنے پر نگراں وزیراعظم کاکڑ کو سراہا وہیں اُن کی حکومت دیگر معاشی فیصلوں، انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندشوں اور نو مئی کے واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے تسلسل پر بھی ہدفِ تنقید بھی بنی رہی۔

Read more

مریم نواز۔ ”زندان اقتدار کی قید بامشقت“

وہ اسلام آباد کی ایک گرم مرطوب صبح تھی۔ 15 جولائی 2017 اور ہفتے کا دن۔ ہماری تاریخ کی سب سے طاقتور اور خونخوار جے۔ آئی۔ ٹی نے وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز شریف کو پانامہ تحقیقات کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا۔ مجھے رات کو مریم کا فون آیا۔ ”انکل! آپ نے صبح 9 بجے آنا ہے۔ میری پیشی ہے۔“ وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی حصے کے ڈرائینگ روم میں چھوٹی سی محفل جمی تھی۔ وزیراعظم نواز شریف کے

Read more

تحریک انصاف سیاسی مہم جوئی سے قانونی معاملات نہیں جیت سکتی

ایک بار پھر تحریک انصاف ایک قانونی معاملہ کو سیاسی ہتھکنڈوں سے حل کرانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں سے سنی اتحاد کونسل کو حصہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ البتہ تحریک انصاف اسے جمہوریت کی ناکامی اور انتخابی عمل کے لیے ہلاکت خیز قرار دے رہی ہے۔ انتخابی نشان سے محروم ہونے کے بعد تحریک انصاف کوئی متبادل حکمت عملی بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ اسی لیے اسے

Read more

سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر سینسر: ’انھوں نے کیمرے کا رخ ہی موڑ دیا تاکہ عمران خان دکھائی نہ دے سکیں‘

پیر کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقریر کی دوران سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر نشریات بند کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بلوچستان کے رہنماؤں کی بھی تقاریر سینسرڈ کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پابندی پر کیا تبصرے کیے؟

Read more

عمران خان: ’قیدی نمبر 804‘ جو اڈیالہ جیل سے بھی حکومت کو مشکل میں مبتلا رکھے ہوئے ہے

یہ عمران خان کے لیے اپنی جنگ جاری رکھنے کے لیے بہترین ماحول ہے، یہاں تک کہ ملک کے سب سے مشہور قیدی نمبر 804 کے طور پر اپنی جیل کی کوٹھری سے۔

Read more

شہباز شریف سیاسی مصالحت کے لیے قدم اٹھائیں

شدید الزامات کے شور میں قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ اتحادی پارٹیوں نے شہباز شریف کو 201 ووٹوں سے کامیاب کروایا۔ تحریک انصاف نے جو کہ سنی اتحاد کونسل کے نام سے اسمبلی میں موجود تھی، پارلیمان کی کارروائی میں حصہ لے کر بالواسطہ طور سے تسلیم کر لیا ہے کہ ملک میں آئینی نظام

Read more

صدارتی دنگل: جمہوریت بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ

حالیہ انتخابات سے کوئی ڈیڑھ مہینے پہلے سے لے کر 8 فروری کی رات تک میں ایک سیاسی تجربے کا حصہ رہا۔ ایک ملکی یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے پچیس مختلف النوع اصولوں کی روشنی میں حالیہ انتخابات سے قبل ایک ایسے سیاستدان کا فیصلہ کرنا تھا، جس کا حال، ماضی، سیاسی کردار، بیانیہ، اصابت رائے، سیاسی تجربہ، جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ، آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد، قید و بند، واضح سیاسی الفاظ اور اصطلاحات استعمال

Read more

’مینڈیٹ چور‘، ’گھڑی چور‘ کے نعروں کے بیچ نئے وزیر اعظم کا انتخاب، عمر ایوب کی تقریر سینسر نہ کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے منعقد اجلاس کے دوران عمر ایوب نے ڈپٹی سپیکر سے شکایت کی کہ ان کی تقریر پی ٹی وی پر نشر نہیں کی جا رہی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی۔

Read more

شہباز شریف: ٹکراؤ کے مخالف اور اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کے حامی، نئے پاکستانی وزیرِاعظم

اتوار کے روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لیے ہونے والے ووٹ کے دوران جب شہباز شریف وزارتِ اعظمیٰ کے امیدوار کی حیثیت سے بیٹھے تھے تو نواز شریف بھی پاس ہی ایوان میں موجود تھے۔
سنہ 1997 کے بعد جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نواز شریف ملک میں ہوں، اہل بھی ہوں، الیکشن بھی جیت جائیں مگر پھر بھی وزیراعظم نہ بنیں۔

Read more

تاریخ میں رجعت قہقری کی گنجائش نہیں

رجعت قہقری کے لغوی معنی ہیں الٹے قدموں پھرنے کا عمل۔ لیکن اصطلاح میں کسی شے یا طریقے یا نظریہ و نظام کا الٹی طرف پلٹنا۔ تاریخ کی ایک زیادہ معقول اور مقبول عام تعریف یہ ہے کہ تاریخ کا عمل آگے کی طرف بڑھتا ہے۔ وہ نہ پیچھے کی جانب رخ کرتا ہے، نہ ساکت و جامد رہتا ہے اور نہ دائرہ بناتا ہے۔ تاریخ کا عمل ایک کائناتی اصول کے تحت صرف آگے کی طرف حرکت کرتا ہے

Read more

سیاسی چورن کی شکار پاکستانی قوم

جب سے 2024 کے الیکشن اور ان کے نتائج مرتب ہوئے ہیں ہمارے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ نلی نہاری، بڑے کے پائے اور حلوے مانڈے کھانے اور ہضم کرنے والی قوم کے مضبوط نظام ہضم سے خائف خاکی اینڈ سنز کریانہ اسٹور کے سیاسی شراکت دار اپنی دکان چلانے کے لیے اگرچہ پچھلی کئی دہائیوں سے انواع و اقسام کے سیاسی چورن بیچ رہے ہیں۔ لیکن 2018 میں قوم کے مضبوط نظام ہضم کے پیش نظر سیاسی چورن

Read more

دھاندلی کے خلاف احتجاج سے پہلے مینڈیٹ کی چوری ثابت ہونی چاہیے

صوبوں میں حکومت سازی کے بعد اب مرکز میں نئی حکومت کے قیام کی طرف پیش رفت جاری ہے۔ آج قومی اسمبلی میں اتحادی پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار سردار ایاز صادق اسپیکر اور سید غلام مصطفے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔ انہیں بالترتیب 199 اور 197 ارکان نے ووٹ دیا۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل (تحریک انصاف) کے امیدوار عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے۔ البتہ تحریک انصاف کا مسلسل دعویٰ ہے کہ اسے قومی اسمبلی میں 225 نشستیں حاصل ہوئی

Read more

سردار ایاز صادق: پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب ہارنے سے لے کر تیسری مرتبہ سپیکر بننے کا سفر

اسی حلقے سے جہاں سے ’دونوں دوست‘ عمران خان اور ایاز صادق پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے طور پر الیکشن لڑے، بعد میں وہیں سے وہ حریف کے طور ایک سے زیادہ مرتبہ انتخابات میں اترے۔ ہر مرتبہ ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی۔

Read more

نئی پارلیمنٹ کتنی طاقت ور ہوگی؟

اسے جمہوریت کا حسن کہنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے لیڈروں نے آج پھر اپنے شدید سیاسی دشمن مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ اور اسد قیصر کے بقول، ان سے اسپیکر و وزیر اعظم کے عہدوں کے لئے تحریک انصاف کے امید واروں کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔ سب پارٹیوں کے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی اور ان کے لیڈر اگر آنے والے وقت میں ایسے ہی مثبت اور تعمیری طرز عمل کا مظاہرہ کریں تو سب

Read more

مستنصر حسین تارڑ ۔ایک مکمل ادیب کا نامکمل خاکہ

اک وضاحت میں اپنے تئیں کرنا ضروری سمجھتی ہوں یہ خاکے نہ تو کوئی تعین و ترتیب ہے میری جانب سے بس یہ رگ جاں پہ ایک قرض ہے جو مجھے اس زندگی میں چکانا ہے، یہ وہ لوگ ہیں وہ قیمتی، اونچے ارفع، سنہرے سورج لوگ جو میرے اس ادبی سفر میں اپنی تحریر سے، اپنی گفتگو سے یا کسی بھی طرح میرے لیے مددگار ہی نہیں مہمیز ثابت ہوئے۔ میرے تخلیقی منطقے پہ اس تخلیقی جزیرے پہ مثل

Read more

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس’کون بچائے گا پاکستان، چور چور اور قیدی نمبر 804‘ کے نعروں کی نذر

حلف اٹھانے کے بعد سپیکر کی طرف سے حروف تہجی کی بنیاد پر نام پکارے جانے کی بجائے پہلے بڑی پارٹی کے رہنماؤں جن میں نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان شامل تھے، کو پہلے بلا کر ان کے دستخط کروائے گئے۔

Read more

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط ’سیاسی غلطی‘ ہے یا نئی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا مؤثر طریقہ؟

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ترجمان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج دیتے وقت سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے لیکن اس کے عمران خان اور ان کی جماعت کے علاوہ آئی ایم ایف معاہدے پر کیا اثرات ہوں گے؟

Read more

دھاندلی زدہ انتخابات، شفاف صحافت

طویل کھینچا تانی کے بعد جمعرات 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے اسمبلی نامکمل ہونے کا عذر بنا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے وزارت قانون اور سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مشاورت سے اجلاس دس بجے صبح طلب کیا۔ تاہم نصف شب کے لگ بھگ صدر علوی نے بھی اجلاس بلانے کے لیے وزیر اعظم

Read more

دی عمران خان گرپ!

  جے جی فیرل کے ناول دا سنگاپور گرپ کا مرکزی کردار، عنوان میں موجود اس محاورے کا معنی سمجھنے کے لئے پوری کہانی میں کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ پہلے جب وہ بذریعہ جہاز سنگاپور آتا ہے تو فلائٹ کے عملے نے اس گرپ کا ذکر کیا اور پھر بعد کے دنوں میں مختلف لوگوں سے ہوئی گفتگو میں بھی اس محاورے کا ذکر آتا رہا۔ اسے اس محاورے کے مختلف معنی سننے میں ملتے رہے، جن میں جنگ

Read more

عمران کا آئی ایم ایف کو خط

”گرگ باراں دیدہ“ فارسی محاورہ جس کا مفہوم ہے، وہ بھیڑیا جس نے بارش دیکھی ہو ”بھیڑیے کا بچہ بارش سے بہت ڈرتا ہے، بارش میں بھیگنے کے بعد اس کے دل سے ڈر نکل جاتا ہے اور وہ بہت دلیر ہو جاتا ہے۔ اس کا دوسرا پس منظر یہ ہے کہ سرد موسم میں جب ہرطرف برف ہو اور کھانے کو کچھ نہ ملے تو بھیڑیے گروہ کی شکل میں، ایک دائرہ بنا کر بیٹھتے اور ایک دوسرے کی

Read more

پی ڈی ایم پارٹ ٹو: بند گلی میں

سوشل میڈیا پر ایک میسج خوب گردش کر رہا ہے۔ لکھا ہے! ‏مبارک ہو وعدے کے مطابق 300 فری یونٹ بلاول 200 فری یونٹ مریم نواز 300 فری یونٹ علیم خان ٹوٹل 800 یونٹ فری مارچ سے بجلی کے بل کی پریشانی دور ہو جائے گی پیارے پاکستانیوں۔ یہ وائرل پوسٹ شیئر کی جسے پڑھ کر مسکراہٹ ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ صورتحال یہ ہے کہ فری یونٹ دینے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے تمام

Read more

کیا تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے بیچ صرف عمران خان کا بیانیہ حائل تھا؟

پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے متنازعہ پہلوؤں پر تاحال بحث کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس سب کے بیچ بظاہر جس پہلو پر زیادہ بات نہیں ہوئی وہ مرکز میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق بحث ہے۔ دونوں جماعتوں کے اتحاد میں کیا چیز آڑے آئی؟

Read more

مولانا فضل الرحمان سیاسی خود کشی نہ کریں

سب شفاف انتخاب چاہتے ہیں۔ سب دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔ سب کا کہنا ہے کہ ان کے ووٹ چوری ہو گئے۔ کسی کو دوسرے کا نقصان دکھائی نہیں دیتا یا وہ صرف اپنی گم شدہ خواہشات کو ہی ’چوری‘ سمجھ بیٹھے ہیں۔ اگر ایسا ہو بھی پھر بھی یہی سب کے مفاد میں ہے کہ آگے بڑھا جائے۔ ایک دوسرے سے ملا جائے۔ گلے شکوے کیے جائیں اور اپنی ناتمام خواہشوں اور خام سیاسی ایجنڈے کے لیے ملکی

Read more

جمہوریت سے پسپائی کا سفر

پچھلے ستر سالوں سے جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کرنے والی وہ سیاسی جماعتیں ماضی کی طرح ایک بار پھر سمجھوتوں کے ذریعے موہوم سا اقتدار حاصل کر کے اپنے سیاسی نصب العین سے دو قدم پیچھے ہٹ گئیں، جو بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد نہایت تیزی کے ساتھ آئین کی حکمرانی کی طرف بڑھتی نظر آتی تھیں۔ بلاشبہ متذکرہ بالا دونوں بڑی جماعتوں کو عمران خان کی فسطائی سیاست کی عوام میں بڑے پیمانہ پہ پذیرائی

Read more