جمہوریت اور پاکستانی متنازعہ انتخابی نتائج

جمہوریت کا لفظ دو یونانی الفاظ ”ڈیموس“ اور ”کراٹوس سے بنا ہے۔ ڈیموس کا مطلب ہے لوگ، اور“ کراٹوس ”کے معنی طاقت۔ لہذا جمہوریت“ عوام کی طاقت ”کی حکمرانی کے نظام کو کہا جاتا ہے۔ یہ حکمرانی کا ایک طریقہ ہے جو عوام کی مرضی پر منحصر ہے۔ جہاں عوام اپنی مرضی کے ذریعے حکمرانوں کا انتخاب کرتی ہیں۔ دنیا بھر میں جمہوریت کے مختلف ماڈلز رائج ہیں۔ کوئی دو نظام بالکل ایک جیسے نہیں ہیں اور کسی ایک نظام

Read more

صدر عارف علوی نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں نہیں بلا رہے اور اگر ڈیڈلائن گزر گئی تو کیا ہو گا؟

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جہاں ایک جانب آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد سے مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں وہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کو بنا منظور کیے واپس بھیجنے کے بعد سے ایک نئی آئینی بحث چھڑ گئی ہے۔

Read more

پتھر کو جونک کیسے لگے؟

کوئی کچھ بھی کہہ لے، انتخابات کے بعد بھی ہمہ پہلو عدم استحکام اور سیاسی انتشار کی بنیادی وجہ ہماری قومی سیاست میں ایک ایسے آتش مزاج کردار کی نمود ہے جو اپنی عادت، خصلت، جبلت اور سرشت کے اعتبار سے سیاسی تقاضوں اور قرینوں سے دور کا تعلق واسطہ بھی نہیں رکھتا۔ نرگسیت (NARCISSISM) ایک موذی مرض ہے جو آکاس بیل کی طرح انسان کی ہر شاخِ فکر واحساس کو چوس لیتا ہے۔ عمران خان ہماری ستتر سالہ قومی

Read more

یہ ایک ڈیجیٹل الیکشن تھا

اس الیکشن میں کئی نئی چیزیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے الیکشن مہم سے لے کر ووٹنگ تک اور نتائج سے لے کر حکومت سازی تک پاکستان کا دہائیوں پرانا نظام ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ نئے پاکستان کا طرز فکر ہے، عملی سوچ ہے اور نیا رخ ہے۔ سب سے پہلا فیکٹر سوشل میڈیا ہے جسے عمران خان کے چاہنے والوں نے اتنی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ استعمال کیا کہ پرانے جغادری الیکشن مہم سے لے کر

Read more

نواز شریف کی جانشین وزیر اعلی مریم نواز

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف پنجاب کی وزارت اعلی سے پاکستان کے وزیر اعظم بنے تو ان کے بھائی شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلی بنائے گئے۔ نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے سے الگ کیے گئے تو مسلم لیگ نون کی طرف سے نواز شریف کے متبادل کے طور پر شہباز شریف وزارت عظمی کے عہدے پہ فائز کیے گئے۔ تاہم گزشتہ چند سال سے ہی یہ واضح ہو گیا کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم

Read more

پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے ’سیاسی حلالہ‘

عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات میں سزا تحریک انصاف کے لئے بہت بڑا جھٹکا تو ہے ہی مگر الیکشن میں ’بلے‘ کے نشان سے محرومی ناقابل تلافی نقصان ثابت ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں کے اندر سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) سے اتحاد کر کے مجبوراً قانونی تقاضا پورا کیا ہے مگر خدشہ ہے اس ’سیاسی حلالہ‘ کے کہیں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں۔ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔ تحریک انصاف نے یہ

Read more

مراد علی شاہ کی وہ ’خوبیاں‘ جن کی بِنا پر انھیں تیسری مرتبہ سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مراد علی شاہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ جولائی 2016 کے بعد سے وہ لگاتار تیسری بار اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ مگر وہ کیا عوامل ہیں جنھوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو اِس اہم منصب کے لیے مراد علی شاہ کے دوبارہ چناؤ پر مجبور کیا؟

Read more

مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب: ’پارٹ ٹائم سیاست دان‘ سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ تک کا سفر

مریم نواز نے حالیہ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ایک نشست پر لاہور سے حصہ لیا اور دونوں پر کامیاب ہو گئیں۔ مرکز اور پنجاب میں سامنے آنے والی پارٹی پوزیشن کے بعد ان کی جماعت نے انھیں صوبہ پنجاب کی حکومت میں رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم انتخابات کے وقت تک یہ کہنا مشکل تھا کہ وہ پنجاب کی وزارتِ اعلٰی لے پائیں گی۔

Read more

مریم نواز وزیر اعلیٰ، شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار: شریف خاندان میں اقتدار کی تقسیم میں ’تبدیلی‘ کی وجوہات کیا ہیں؟

نوے کی دہائی سے 2018 کے عام انتخابات تک نواز شریف نے وفاق اور شہباز شریف نے پنجاب کے اقتدار کو اپنا مرکز بنائے رکھا۔ یوں محسوس ہوتا رہا کہ شریف خاندان کے اندر اقتدار کا یہ فارمولا باقاعد طور پر ترتیب دیا گیا تھا لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ تو کیا یہ ’تبدیلی‘ محض اتفاق ہے یا کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے؟

Read more

جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے!

پاکستان میں جمہوریت نے بڑا جبر سہا ہے، ابھی بھی وہی ڈرامہ چل رہا ہے اور رچایا جا رہا ہے، پاکستان میں ایک تو جمہوریت ہے نہیں اگر ہے وہ صرف نام کی جمہوریت ہے۔ ہاں پاکستان میں کبھی کبھار جمہوریت آہی ہے وہ صرف اپنی ہنی مون کے دن گزارنے کے لیے، آپ بخوبی واقف ہوں گے کہ پاکستان آزاد ہونے کے آٹھ سال کے بعد انتخابات ہوئے وہ بھی صوبائی سطح پہ صوبہ بنگال میں وہاں پاکستان بنانے

Read more

آٹھ فروری کو بوتل ہی ٹوٹ گئی

ستر کا پہلا الیکشن آدھا ملک لے گیا جبکہ بارہویں انتخاب نے الیکشن کمیشن سمیت ہر ادارے پر یقین کی آخری بوتل بھی توڑ دی اور جن نکل بھاگا۔ اب یہ جن کن کن کو روپ بدل بدل کے ڈراتا ہے؟ بس دیکھتے جائیے۔

Read more

نواز شریف اور اقتدار کی سیاست

چار دہائیوں سے زائد پاکستان کے سیاسی منظر پر متحرک رہنے والے میاں محمد نواز شریف کے بارے میں تاثر یہ ہے کہ وہ اب ریٹائرمنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ان کو قریب سے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ نواز شریف پہلے سے زیادہ قوت سے آگے بڑھنے کے لیے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ 1981 میں گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل غلام جیلانی خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ کے منصب سے عوامی سیاست

Read more

سب کچھ ہے نا تمام میری جاناں تیرے بغیر

یہ زندگی بھی ایک عجیب گورکھ دھندا ہے اور انسان اس کائنات میں مظلوم ترین مخلوق ہے۔ اپنے ازل سے نا بلد، انجام سے بے خبر، منبع نا معلوم اور منزل ناپید۔ وہی صبح ہے، وہی آسمان ہے، وہی چاند اور ستارے ہیں، وہی سورج ہے، وہی ہوائیں ہیں، وہی فضائیں ہیں، مگر اس سارے منظر سے اگر ہوئی اپنی جگہ سے ہٹ رہا ہے تو وہ صرف انسان ہے کہنے کو افضل ترین، احسن تقوم پر بنایا گیا لیکن

Read more

احتجاج اسمبلیوں تک محدود رکھا جائے!

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے احتجاج کی وجہ سے آج کراچی میں زندگی معطل رہی۔ گو کہ نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کر لیا لیکن اسمبلی کے اندر ہی نہیں بلکہ باہر بھی میدان کارزار بنا رہا۔ یوں ملک میں انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل تو شروع ہو چکا ہے لیکن اس کے خلاف پر

Read more

پی ٹی آئی میں ’قیادت کا بحران‘: ’قیادت اس کو دینی چاہیے جسے عمران خان تک رسائی ہو‘

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت دیگر سینیئر پارٹی رہنماؤں کے جیل جانے کے بعد جس قیادت کے بحران کا شکار جماعت رہی ہے وہ حالیہ دنوں میں مزید عیاں ہوا ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں اور پی ٹی آئی کیسا چیئرمین چاہتی ہے؟

Read more

ڈبویا مجھ کو ہونے نے

غالب کہتا ہے ”ڈبویا مجھ کو ہونے نے“ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں ”ڈبویا 2024 کے الیکشن کے ہونے نے۔“ زندگی پہلے ہی کس قدر مضحکہ خیز تھی اب مزید مضحکہ خیز ہو گئی ہے۔ جو یوں ہو گا تو کیا ہو گا، جو یوں نہ ہو گا تو کیا ہو گا؟ جمہوریت نے اس بار بھی ہم سے مذاق کیا ہے؟ امریکا، برطانیہ، بھارت، بنگلہ دیش، ایران انڈونیشیا اور نہ جانے کہاں کہاں 2024 میں الیکشن ہو رہے

Read more

ملکو کا گیت اور اہل یوتھ

سال 2023 ء اختتام کو پہنچے ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ہم نے 2023 ء میں کیا کارنامے سرانجام دیے۔ پچھلے سال ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ یہ باتیں ایک طرف رکھتے ہوئے معمول کے موضوعات پر بات کر لیتے ہیں۔ ہماری نوجوان نسل جس کی ذہن سازی حسب معمول ایک اداکار نے کی پاکستانی سیاست اور سماج پر غالب نظر آتی ہے اپنے اندر تعمیر وطن کی بجائے محض شور شرابے پر یقین

Read more

کیا عوامی نیشنل پارٹی پارلیمانی سیاست میں زندہ رہ پائے گی

پاکستان کی سیاست منشور اور ملکی ایجنڈے پر نہیں چلتی۔ یہاں جو لوگ سیاست کرتے ہیں وہ یا تو مذہب کا سہارا لیتے ہیں، یا قومیت کا سہارا لیتے ہیں جو ان کے علاوہ ہیں وہ کسی نہ کسی شخصیت کے نام پر سیاست میں زندہ ہیں۔ بڑی جماعتیں جیسے پیپلز پارٹی بھٹو کے نام پر سیاست میں ہے، مسلم لیگ نواز شریف کے نام سے سیاست میں ہے۔ تحریک انصاف عمران خان کے نام سے سیاست میں ہے۔ ایسے

Read more

آپریشن صدارتی نظام بذریعہ عمران خان

عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی یہ منصوبہ بے نقاب ہو چکا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کے پارلیمانی نظام کو ختم کرتے ہوئے صدارتی نظام قائم کرنے اور 18 ویں ترمیم کے مقاصد کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی کے لئے عمران خان کو الیکشن میں دو تہائی اکثریت دلانا ضروری تھا لیکن عمران خان کی بری حکومتی کارکردگی نے اسٹیبلشمنٹ کے اس خواب کو چکنا چور کر دیا۔ ’پی ڈی

Read more

قیدی نمبر 804 اور ہمارا مستقبل

10 سالہ بچے کو یہ سمجھانا مشکل ہے کہ ہمارے ہاں جیل میں وقت گزارنا وزیراعظم کے لیے تقریباً کوالیفیکیشن ہے۔ ہماری اپنی زندگی میں کوئی ایک آدھ وزیراعظم ہی ایسا ہو گا جس نے جیل نہ کاٹی ہو۔ کچھ کو جیل میں ڈال کر وزیراعظم بنایا جاتا ہے اور کچھ کو وزیراعظم بنا کر جیل میں ڈالا جاتا ہے۔ محمد حنیف کا کالم۔۔۔

Read more

نذیر ناجی: چشم تر سے ادھر اور سمندر کے پار

21 فروری کی شام تھی۔ محترمہ یاسمین حمید کا انٹرویو کرنا تھا۔ لاہور کی نہر پہ جیل روڈ کے انڈر پاس سے گزر رہا تھا۔ فون کی گھنٹی بجی۔ تنویر جہاں کا نام تھا۔ فون اٹھایا۔ مختصر پیغام تھا ’نذیر ناجی نہیں رہے‘۔ گویا کسی نے بدن کے حساس حصے پر نشتر چبھو دیا ہے۔ آنسو میری آنکھوں میں کیا سلسلہ وار آئے۔ ایبٹ روڈ پہنچا تو ایک عزیز نے کہا کہ غالباً آپ اس خبر کے بعد آج کا

Read more

مذہبی انتہا پسندی اور چیف جسٹس پر یلغار

سپریم کورٹ نے ایک احمدی شہری کو ضمانت دینے کے سوال پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد وضاحت کی ہے کہ اس بارے میں غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ پریس ریلیز میں عدالت عظمی کے ججوں کے ایمان اور نیک نیتی کی ضمانت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ معمول کے ایک عدالتی فیصلہ پر دین کے نام پر کاروبار کرنے والے ملاؤں کے واویلا اور ملک کے چیف جسٹس کی وضاحت سے بطور

Read more

پاکستانیوں کی فوٹو جینک میموری کا لینز خراب ہے

فوٹو گرافک میموری ماضی کے گزرے مناظر کو مہارت کے ساتھ یاد رکھنے کی صلاحیت کا نام ہے۔ یادداشت کی چار اقسام ہوتی ہیں، حسی یادداشت، قلیل مدتی یادداشت، ورکنگ میموری، اور طویل مدتی یادداشت۔ ان سب سے ہٹ کر ایک اور یادداشت بھی دنیا میں لوگوں کے پاس ہوتی ہے جسے فوٹو گرافک یا فوٹو جینک میموری کہا جاتا ہے۔ ایسی یادداشت رکھنا والا شخص تمام جزئیات کے ساتھ دیکھے ہوئے کسی بھی شے کی مکمل معلومات یاد رکھ

Read more

منقسم پارلیمنٹ کیسے آگے بڑھے گی؟

دو ہفتوں کی اعصاب شکن کشمکش کے بعد بالآخر دونوں بڑی جماعتیں مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کے ایک تجریدی فارمولہ پہ متفق ہو گئیں تاہم یہ سوال اب بھی محل نظر رہے گا کہ اتحادی حکومت مملکت کو سیاسی و معاشی مسائل کے اس دلدل سے نکال پائے گی، جس میں اس عمران خان کی ساڑھے تین سالہ دور حکومت نے اتارا، جسے سنہ 2018 کے متنازعہ انتخابات کے ذریعے قوم پہ زبردستی مسلط کیا گیا تھا مگر

Read more

آنے والی حکومت سے امیدیں اور چیلنجز

2024 کا ملک میں وہ واحد الیکشن ہے، جس کے بارے میں عام لوگ بھی یہ ہی کہ رہے تھے کہ، کسی پارٹی کو سادی اکثریت نہیں ملنی اور ہنگ پارلیمنٹ بنے گی۔ آج الیکشن کے بعد بالکل وہ ہی صورتحال ہے۔ کسی ایک پارٹی کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ وہ سینٹر میں حکومت بنا سکے۔ اس کے علاوہ یہ بھی توقع کی جا رہی تھی کہ آنے والی حکومت پی پی پی اور مسلم لیگ نون مل کر بنائے

Read more

ڈیجیٹل نوجوان مستقبل کے معمار

نوجوان معاشرے کا چہرہ اور سرمایہ ہیں، یہ کسی بھی معاشرے کی اساس ہوتے ہیں۔ پاکستان ان خوش قسمت ملکوں میں شامل ہے جہاں نوجوان آبادی کا 60 فی صد سے بھی زیادہ ہیں۔ یو این ڈی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کی کل آبادی کا 64 فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہے جب کہ کل آبادی کا 29 فی صد وہ ہیں جن کی عمر 15 سے

Read more

قیدی نمبر 1772 اور قیدی نمبر 804 ایک جائزہ

بہرحال یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک خداداد میں اگر آپ نے عوام کا پسندیدہ لیڈر بننا ہے تو آپ جیل جانے کو ترجیح دیں گے۔ آپ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے تو آپ امر ہوجائیں گے۔ دوسری اہم بات اگر آپ عوامی لیڈر ہیں تو آپ نے چند ایک کتابیں ضرور لکھی ہوں گی۔ ہم عوام کے ساتھ ایک المیہ ہے، ہم ہر اس شخص کو اپنا قائد مان لیتے ہیں جو سرراہ آپ کو بھڑکائے جو

Read more

جاوید احمد غامدی بھی نون لیگی نکلے

  مضمون کا یہ عنوان مس لیڈنگ یا مبالغہ پر مبنی ہے۔ غامدی صاحب کبھی کبھار پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر کمنٹری تو کرتے ہیں لیکن کبھی کسی سیاستدان کا نام نہیں لیتے ؛ یہ مضمون ان کے حالیہ دیے گئے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ میں نے اس مضمون میں البتہ سیاستدانوں کے نام اس لئے بھی لے لیے چونکہ غامدی صاحب کا انٹرویو کرنے والا سوالوں میں شک کی کوئی گنجائش نہی چھوڑتا۔ انہوں نے عمران خان کے

Read more

شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لئے آصف زرداری کا کردار

بھاگ دوڑ کی عمر نہیں رہی۔ یہ کالم لکھنے اور ٹی وی سکرینوں پر گفتگو کے لئے بنیادی طور پر اپنے تجربے کے علاوہ ٹویٹر جسے اب ایکس کہا جاتا ہے پر انحصار کرتا ہوں۔ گزشتہ چار دنوں سے مذکورہ پلیٹ فارم مگر پاکستان میں سنگدل محبوب کی طرح تھوڑی دیر کو اپنی جھلک دکھا کر غائب ہوجاتا ہے۔ ٹویٹر تک رسائی میں تعطل کے اذیت دہ وقفوں کی بابت ایک طویل کالم بھی لکھا تھا۔ وہ چھپ گیا تو

Read more

سوشل میڈیا ’کمیونٹی نوٹس‘ کیا ہوتا ہے اور یہ پاکستان میں سیاسی مخالفین کے خلاف کیسے استعمال ہو رہا ہے؟

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر غلط معلومات کے پھیلاؤ سے نمٹنے والا ٹول ’کمیونٹی نوٹس‘ اس وقت پاکستان میں سیاست اور معلومات کے غلط استعمال کا ذریعہ بن چکا ہے۔ مسلم لیگ نواز، پاکستان کے نگران وزیراعظم اور صحافیوں سے متعلق کمیونٹی نوٹس شائع کرنے والے اکاؤنٹس کی جانب سے صرف ایک طرح کے بیانیہ سے متعلق ہی سیاق و سباق دیا جانا کیا محض اتفاق ہے یا یہ کوئی منظّم فعل ہے۔

Read more

معلق پارلیمنٹ کا ظہور، بے اطمینانی

پاکستانی سیاست کے پیچیدہ منظر نامے میں مولانا فضل الرحمان کی طرح چند شخصیات ہی تنازعات کو جنم دیتی ہیں۔ برتن ہلا کر سکوت کو توڑنے میں مہارت رکھنے والے ایک تجربہ کار سیاست دان کی حیثیت سے انہیں سیاسی حکمت عملیوں میں کمال ملکہ حاصل ہے، تاہم مولانا کے خلاف بڑھتی ہوئی سیاسی مخالفتوں کو روکنے کی حالیہ کوششیں اتحادوں، مفاہمتوں اور اقتدار کی کشمکش کے پیچیدہ جال کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں جو ملک کے سیاسی میدان

Read more

پاکستان کی جمہوری تاریخ

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی غیر مستحکم سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہمیشہ جانچ کے سیاسی پیمانوں کی زد میں رہا ہے۔ سیاسی تاریخ کے جھروکوں میں دیکھا جائے تو ملک میں کئی بار سویلین اور فوجی حکومتیں قائم اور ختم ہوتی رہیں۔ آمروں کے سائے میں بننے والوں حکومتیں تو اندرونی اور بیرونی دباؤ کے آگے اپنی موت آپ مرتی رہیں لیکن پاکستان میں جمہوریت کی ایک منفرد تاریخ ہے۔ ملک 14 اگست 1947 کو معرض وجود

Read more

نہاتی دھوتی رہ گئی تے نک اتے مکھی بہہ گئی

میاں صاحب کی سیاسی ولادت با سعادت تو جنرل جیلانی اور جنرل ضیا الحق کی عسکری چھتری تلے ہوئی، لیکن یہی چھتری بار بار چھن جاتی رہی، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قسمت کے دھنی ہیں، اقتدار کی راہداریوں سے بار بار نکالے جانے کے باوجود کچھ عرصے بعد اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان ہو جاتے رہے۔ 2024 کا الیکشن انہی کی خواہش پر دو چیف کی رضا مندی سے شرمندۂ تعبیر ہوا، انہیں باور کرایا

Read more

اعتماد کے بغیر اتحادی حکومت

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کل رات گئے مرکز میں حکومت سازی پر اتفاق کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں منعقد پریس کانفرنس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ اتحادی پارٹیوں کے پاس ایوان میں اکثریت موجود ہے۔ اس لیے ملک کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں کسی ایک پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے اور پاکستان میں بڑی سیاسی

Read more

پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو کیا ایک کٹھن سفر کا سامنا رہے گا؟

نئے حکومتی اتحاد کے اعلان کے ساتھ ہی یہ سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں کہ یہ شراکت کتنی دیرپا اور کامیاب ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ماضی قریب میں دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے کی قیادت اور پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Read more

عمران خان کا ’فتح مکہ ماڈل‘ اور ملک کو لاحق اندیشے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود چل کر ان کی پارٹی کے پاس آئی تھی، اب ہم اپنی شرائط پر اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ البتہ اس کے ساتھ ہی وہ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ملک اس وقت کسی بے یقینی اور حکومت سازی میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ بلاول بھٹو زرداری اسی پارٹی پر گولہ باری میں مصروف ہیں جس سے توقع کی جا رہی

Read more

یہ ’ضمیر‘ کون ہے؟

ابھی حال ہی میں ایک سول افسر کا ’ضمیر‘ انتخابات سے دس دن بعد جاگ اُٹھا ہے اور حالیہ انتخابات کی صحت کو متنازع بنا رہا ہے۔ خیر ضمیر کسی بھی وقت جاگ سکتا ہے اگر ابدی نیند نہ سو گیا ہو اور جگانے کے لیے نہ تو اقبال کی نظموں کی ضرورت ہے اور نہ ہی فیض صاحب کے انقلابی کلام کی۔ البتہ ’فیض یاب ضمیروں‘ کی کسی طور کمی نہیں ہے۔

Read more

آزاد امیدوار اور نمبرز گیم: صوبہ پنجاب میں بننے والی نئی حکومت کتنی مستحکم ہو گی؟

اگرچہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب میں بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے تاہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی اکثریت میں پنجاب اسمبلی پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ صوبے میں اس وقت کون سی پارٹی نمبرز گیم میں کہاں کھڑی ہے اور کیا مستقبل میں بھی اس صوبے میں اقتدار کی رسی کشی جاری رہ سکتی ہے؟

Read more

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل میں انضمام: چه به دست می آورد؟

سیاسی مقاصد کے لیے ملک میں ہیجان پیدا کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا تحریک انصاف ایک بار پھر ایسے غلط فیصلے کر رہی ہے جو مستقبل قریب میں اس کی پاؤں کی زنجیر بن سکتے ہیں۔ گزشتہ روز خیبر پختون خوا میں وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ پارٹی مخصوص نشستوں میں حصہ لینے کے لیے عدالت جائے گی۔ آج بیرسٹر گوہر علی اور پی ٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار عمر

Read more

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد: کیا پی ٹی آئی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں حاصل کر پائے گی؟

جب الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد سے پوچھا گیا کہ آیا اس اقدام کے بعد پاکستان تحریک انصاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں حاصل کر پائے گی، تو ان کا کہنا تھا کہ اگر سنی اتحاد کونسل نے انتخابات سے قبل خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کوئی فہرست جمع کروائی تھی، تو ایسا ممکن ہے۔

Read more

پی ٹی آئی کو ’سوشل میڈیا کی پارٹی‘ کا طعنہ دینے والی جماعتیں کیسے سوشل میڈیا پر ہی اس سے شکست کھا گئیں

تھوڑا عرصہ پہلے کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ، پاکستان تحریکِ انصاف کو ’سوشل میڈیا کی جماعت‘ کا طعنہ دیتی تھیں لیکن پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا جماعت کا طعنہ دینے والی جماعتوں کو اُس وقت ادراک نہ ہو سکا کہ اگلے الیکشن کا میدان ڈیجیٹل پلیٹ فارم قرار پائے گا۔

Read more

حافظ نعیم الرحمٰن کا ناکام سیاسی کرتب

  پاکستان میں ایک اور مایوس کن انتخاب اختتام کو پہنچا۔ ایسا انتخاب جس میں جیتنے والے بھی دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں اور ہارنے والے بھی۔ ویسے ہارنے پر نتائج نہ ماننا اور دھاندلی کے الزامات لگانا ایک سیاسی روایت بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان الزامات کو سنجیدگی سے لینا بند کر دیا ہے۔ لیکن ایسے میں یہ الزام ایک نئے طریقے سے سامنے آتا ہے جو سب کی توجہ اپنی طرف مبذول

Read more

سازش سے مداخلت تک۔ آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں

عمران خان وزیر اعظم تھے۔ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد زوروں پر تھی۔ 27 مارچ 2022 کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں انہوں نے جیب سے خط نکال کر ، اپنے کارکنوں سے کہا کہ ’یہ وہ خط ہے، جو امریکہ سے لکھا گیا اور اس میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری حکومت گرانے کی سازش کی گئی۔ حقیقی آزادی کا یہ سفر آغاز کے ساتھ ہی درپردہ غلامی کے سفر

Read more

دائروں کا سفر – چکوال اور راولپنڈی کے الیکشن کا احوال

وقت اور تاریخ دونوں ہی ظالم ہیں۔ زندگی کے معاملات میں بعض دفعہ وقت انسان کوایک دو راہے پرلا کھڑا کرتا ہے جہاں فیصلہ کرنے کے لیے فقط چند لمحوں کی مہلت ملتی ہے۔ اب یہ اس شخص پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ ان چند لمحوں میں سقراط کا رستہ اختیار کرتا ہے یا سقراط کو زہر دینے والوں کا ۔ کراچی کا حافظ نعیم الرحمن بنتا ہے یا چکوال کا سردار غلام عباس۔ یہ فیصلہ کن گھڑی جلد

Read more

ڈیرہ اسماعیل خان سے تیسرا وزیر اعلی۔علی امین گنڈاپور

8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں اور خاص طور پر صوبہ بھر میں مسلسل تیسری بار حکومت بنانے میں کامیاب ہو نے والی پہلی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پشاور کے بعد سب سے دوسرا بڑا ضلع ہے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان خیبر پختونخوا کے جنوب میں دریائے سندھ کے مغربی کنارے آباد ہے۔ یہ پشاور سے تقریب 300 کلو میٹر ہے۔ ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے

Read more

مابعد انتخابات: شورش ہے کچھ ضرور تمہارے دماغ میں

جمہوریت کے نفاذ اور قیام کے لیے یہ ناگزیر ہے کہ انتخابات تسلسل سے ہوتے رہیں۔ تاریخی شعور سے مطابقت رکھتے ہوئے یہ امر واضح ہے کہ غیر جمہوری طریقوں سے جمہوریت کو کسی بھی طرح قائم نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی کسی ”مرد آہن“ کا تصور پیش کر کے ”آمریت“ کے ذریعے ”جمہوریت“ کا نفاذ کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسے ترقی دی جا سکتی ہے۔ مذکورہ بیان علم سیاست کا مسلمہ ہے۔ انتخابات کے بغیر کسی

Read more

پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کی تباہی

مارکسسٹ ٹونی کلف جرمنی میں ابھرتے فاشزم کے انوسار ٹراٹسکی کے تبصروں کا جائزہ لیتے لکھتے ہیں : ” یہ حقیقت ہے کہ جمہوریت اور فاشزم ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے مگر پھر بھی کچھ وقفے کے لیے یہ ساتھ چل لیتے ہیں۔ مارچ 1930 میں ہرمین ملر کی قیادت میں سوشل ڈیموکریٹک حکومت کو مستعفی ہونا پڑا اور اس کی جگہ ہنریچ بروننگ صدر بنا اور بروننگ کے دور میں ہی نازیوں نے یکے بعد دیگرے انتخابی معرکے

Read more

پاکستان میں درکار اصلاحات۔ ایک خاکہ

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس قومی سطح کا ایک معتبر تھنک ٹینک ہے۔ جو کئی سالوں سے پاکستان کی معاشی نظام میں موجود خامیوں کو ڈھونڈنے اور اس کو دور کرنے کے لئے تحقیق کر رہا ہے۔ گزشتہ ماہ انھوں نے چار سالہ تحقیق کے بعد اصلاح کے نام سے ایک منشور کو پیش کیا ہے۔ جس میں سیاسی اور معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لئے متعدد تجاویز پیش کی ہے۔ 88 صفحات پر مشتمل انگریزی کی یہ

Read more

کیا پاکستان کو یرغمال بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

پاکستان پر ہر طرف سے یلغار ہے۔ بدقسمتی سے یہ ملک دشمنوں کی بجائے اس وقت اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں شکار ہو رہا ہے۔ سب کے منہ پر پاکستان کی بہتری اور عوامی بہبود کا نعرہ ہے لیکن سب ہی اپنی اپنی جگہ پر ملکی نظام کو تتربتر کر کے اپنے لیے راستہ بنانے کی کوشش میں مگن ہیں۔ اس میں صرف تحریک انصاف کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہو گا کیوں کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا

Read more

لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات میں دھاندلی کا الزام: کیا کمشنر کا انتخابات کے انعقاد میں کوئی کردار ہوتا ہے؟

راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھا کی جانب سے سنیچر کی صبح بلائی گئی پریس کانفرنس شہر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں کے انعقاد سے متعلق بلائی گئی تھی لیکن پھر انھوں نے راولپنڈی ڈویژن میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے اور پاکستان میں نہ سنبھلنے والی سیاسی غیر یقینی مزید گہری ہو گئی۔

Read more

پیر پگارا بھی ناراض ہو گئے

حضرت پیر سائیں پگارا کی سندھ میں سبی عزت کرتے ہیں، چاہے اس کی سیاست سے اختلاف کریں یا نہ کریں، ان میں سے میں بھی ایک ہوں جو پیر سائیں پگارا کی بہت عزت کرتا ہوں۔ پیر صاحب پگارا کے خاندان میں اس کے دادا پیر صبغت اللہ شاہ (سہوریہ بادشاہ) کی سندھ کے حوالے سے لازوال قربانیاں ہے۔ اس نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی اور وطن اور کفن کا نعرہ لگایا۔ اس کو انگریزوں نے موت کی

Read more

الیکشن کے کاندھے پر سر رکھے سسکیاں لیتے لوگ ( 1 )

عوام کو انتخابی نشان سمجھ نہیں آئے گا، امیدواروں کا پتہ نہیں چلے گا، پو لنگ اسٹیشن معلوم نہیں ہو سکے گا، ووٹ ڈالنا آسان نہیں ہو گا، کوئی ایک تصور بھی عوام نے درست ثابت نہ ہونے دیا۔ عوام کو سب کچھ سمجھ میں آ گیا، عوام نے اپنا فیصلہ سب کو سمجھا دیا۔ الیکشن کے دوران جو کچھ ہوا عوام کو وہ بھی سمجھ میں آ گیا الیکشن کے بعد جو کچھ ہوا عوام کو وہ بھی سمجھ

Read more

نواز شریف الوداع؟

یہ منظر راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ کا ہے۔ اپریل 1986 میں بہار کی خوبصورت شام ہے۔ کرسیوں کے تکلف کے بغیر انسانوں سے بھرے لیاقت باغ میں ارد گرد سڑکوں سے آگے پھیل کر پیپلز پارٹی کے جوشیلے کارکن ایک طرف کمیٹی چوک، دوسری طرف مریڑ چوک اور تیسری جانب راجہ بازار کے فوارہ چوک تک نعرہ زن ہیں۔ لیاقت باغ کے سٹیج پر موجود نوجوان بے نظیر بھٹو ”جاوے جاوے کا نعرہ بلند کرتی ہے تو جواب میں

Read more

فضل الرحمن اور مسرت شاہین

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس اور ٹی وی انٹرویوز سے ملکی سیاسی میں بھونچال آ گیا ہے، مولانا بہت سیانے اور تحمل مزاج سیاست سمجھے جاتے ہیں، ان کا انداز گفتگو بھی بہت شائستہ اور مہذب ہے، دینی گھرانے سے تعلق ہے، ملک بھر میں ان کے لاکھوں پیروکار ہیں، ملکی سیاست میں ان کا کردار ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و دیگر آئینی عہدوں پر فرائض سرانجام

Read more

تاکہ ریکارڈ درست رہے

سوشل میڈیا نے طویل تحریریں پڑھنے اور گھنٹے پر محیط ٹاک شوز دیکھنے کا دور سمیٹ دیا ہے اب ایک پیراگراف کی تحریر اور 60 سیکنڈز کی ویڈیو ہی قابل قبول ہوتی ہے۔ اس لیے بلا تمہید مطلب پر آتے ہیں۔ شفافیت کے حوالے سے مشکوک انتخابات کے بعد کا منظر نامہ یہ ہے کہ مرکز میں اسٹیبلشمنٹ کی منشا کے عین مطابق معلق پارلیمنٹ وجود میں آ چکی ہے انتہائی کمزور اور بے اختیار حکومت بننے جا رہی ہے۔

Read more

سیاست دانوں کو سیاستدان سمجھیں، رشتے داؤ پر نہ لگائیں

پاکستان کے عوام بڑے معصوم ہیں، کبھی کسی کو رہنما بنا کر اپنی زندگی کا اہم حصہ حد تک کے جان بھی اس رہنما کی جذباتی تقریروں پر قربان کر دیتے ہیں، تو کبھی بنا سوچے سمجھے کسی سیاست دان کی باتوں میں آ کر ملک کے اہم اداروں پر الزام تراشیاں کر کے اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر کے اپنا مستقبل برباد کر دیتے ہیں، لیڈر کو حقیقت میں لیڈر بھی عوام بناتے ہیں، اور لیڈر کو

Read more

بشریٰ بی بی کی عدت، عمران کی سیاست

کوئی بھی مسلمان خاتون، دوران عدت دوسری شادی نہیں کر سکتی، چاہے وہ عدت بیوہ کی حیثیت میں کر رہی ہو یا طلاق کی صورت میں، اور اگر اتفاق سے کوئی ایسا نکاح کر بھی دیتا ہے تو وہ Irregular marriage کہلاتا ہے جو کہ بعد میں عدت ٹائم پورا ہونے کے بعد Valid تصور کیا جائے گا۔ یہ کیس محمدن لا کا اور سزا فوجداری قانونی کے تحت دی گئی۔ اور محمدن لا میں اس کی کوئی واضح سزا

Read more

روح کا موسم، محبوبہ کا انتظار، ڈریکولا اور خوف

رواں سال 2024 کا ماہ جنوری چند دن بعد اپنی طبعی عمر پوری کرنے جا رہا تھا۔ بہاول پور شہر کے اوپر گہرے بادل چھائے ہوئے تھے۔ صبح صبح کا سما فجر کاذب اور فجر صادق کے درمیان کا تھا جو دھند کی وجہ سے مزید دھندلا ہوا پڑا تھا ایسے جیسے ارواح فضا کے اندر زمین کے بہت قریب محو پرواز ہوں۔ جب اس طرح کا موسم ہوتا ہے تو میرے اندر کا موسم باہر کے موسم سے ہم

Read more

عمران خان اپنے مینڈیٹ کا احترام کریں!

حالیہ انتخابات کے بعد جاری ہونے والے اعداد و شمار ہی درست مان لیے جائیں تو پاکستانیوں کی اکثریت نے جس شخصیت کو ووٹ کیا ہے، وہ ہیں بانی تحریک انصاف جناب عمران خان، جو آج کل اڈیالہ جیل میں اپنے کردہ و ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تیسری بار تحریک انصاف کو حکمرانی کا موقع ملنے والا ہے۔ پنجاب میں بھی مسلم لیگ سے خوب مقابلہ کیا ہے۔ بڑے بڑے برج خان صاحب کے

Read more

مولانا فضل الرحمان کی پریشانی کا کوئی حل نہیں!

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شدید جلال میں ہیں اور ایک بار پھر ’تخت یا تختہ‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے اعلان کر رہے ہیں کہ اب فیصلے ’میدان‘ میں ہوں گے۔ مولانا کے اس بیان سے اگر ان کی پھنکار اور بدحواسی کو الگ کر دیا جائے تو جانا جاسکتا ہے کہ اس ملک کا کوئی بھی مذہبی رہنما جمہوریت پر یقین نہیں رکھتا بلکہ اپنے نام نہاد ’تقدس‘ کی بنا پر حکمرانی پر اپنا حق

Read more

عمران خان نے حکومت سازی کی بس مِس کیوں کی؟

انتخابی نتائج آنے کے فوری بعد عمران مخالف جماعتیں ہکا بکا رہ گئیں۔ پیپلز پارٹی کو اس انتخاب سے سندھ کے علاوہ کسی اور صوبے سے خاطر خواہ نشستیں ملنے کی امید نہیں تھی۔ بلاول بھٹو زرداری اس کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کے تقریباََ ہر بڑے صوبے کے کسی شہر یا قصبے میں جاتے رہے۔ اپنی توانائی کو یوں انہوں نے آئندہ انتخاب میں سرمایہ کاری کی طرح خرچ کیا۔ بنیادی پریشانی نواز شریف کے نام سے

Read more

الیکشن 2024: وہ امیدوار جنھوں نے ’خیرات کی نشست‘ ٹھکرائی اور کھلے دل سے شکست تسلیم کی

آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد پاکستان میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے جس دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ مگر بعض ایسے امیدوار بھی ہیں جنھوں نے کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کی، اس بات سے بھی قطع نظر کہ وہ ووٹوں کی گنتی میں جیتے یا ہارے۔

Read more

انتخابی نتائج نے بحران بڑھا دیا

اتوار کو شائع ہونے والے حتمی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 93 نشستیں جیت لیں، پی ڈی ایم میں شامل جن جماعتوں نے انہیں تقریباً دو سال قبل اقتدار سے بے دخل کیا انہوں نے مجموعی طور پہ قومی اسمبلی کی 160 نشستیں حاصل کر لیں جن میں نواز لیگ نے 75، پیپلز پارٹی نے 54، ایم کیو ایم نے 17، جے یو آئی نے 5، مسلم

Read more

اینف از اینف (Enough is enough) پر ایمل ولی خان سے 22 سوال

محترم ایمل ولی خان صاحب، آپ کی اینف از اینف (Enough is enough) والی تقریر کا مرکزی اقتباس، لفظ بلفظ نیچے لکھا ہوا ہے، اور اس کے بعد اسی اقتباس پر مبنی چند سوالات ہیں۔ آپ پہلے اپنی تقریر کا مذکورہ حصہ دیکھیں، کہیں اس میں کوئی کمی بیشی تو نہیں۔ اور اس کے بعد اس سے متعلق سوالات پڑھیں۔ ممکن ہو تو وضاحت دیں تاکہ مستقبل میں مورخ کو کوئی کنفیوژن پیدا نہ ہو۔ "2008 سے لے کر 2024

Read more

انتخابات 2024 اور راندہ درگاہ تحریک انصاف

الیکشن بھی ہو گیا اور سیلیکشن بھی۔ کچھ جیتنے والے جیت کے بھی ہار گئے اور کچھ ہارنے والوں کی ہار کے بھی جیت ہوئی۔ سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہونے کے دعویدار لٹکے منہ فتح کا اعلان کر گئے تو ان کے شکست خوردہ ساتھی مخالف جماعت کے بارے میں یہی سوال اب تک دہرا رہے ہیں ”ان کی کیا کارکردگی تھی جو جیت سکے؟“ یعنی یہ جیتے نہیں جتوائے گئے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ

Read more

یہی نتیجہ نکلنا تھا

حالیہ عام انتخابات سے قبل ہمارے سینئر کالم نگار نون لیگ کو سو سے ایک سو دس سیٹیں یا پھر مصالحہ زیادہ ڈلنے کی صورت دو تہائی اکثریت ملنے کی پیشگوئیاں کر رہے تھے مگر میں گزشتہ سال اگست سے مسلسل لکھ رہا تھا کہ آئندہ حکومت بھی پی ڈی ایم کی طرز پر بنے گی۔ اس کالم کے ذریعے یہ نا چیز عرصہ سے دہائی دے رہا تھا کہ عمران حکومت کی رخصتی کے بعد جو بھی فارمولا بنا

Read more

 لیگی کارکنوں کے تحفظات اور مولانا کا اعلان تحریک

مسلم لیگ نون کے کارکن کی جذباتی وابستگی صرف اور صرف نواز شریف سے ہے مسلم لیگ نون کا وجود بھی نواز شریف کے دم سے ہی ہے اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ نواز شریف ملکی سیاست میں بھی ایک حقیقت ہے جس کا ادراک اسٹیبلشمنٹ کو بھی بخوبی ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ نون کا کارکن نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے پر مایوسی کا شکار ہے جبکہ مسلم لیگ نون کا ایک بڑا حلقہ

Read more

جے یو آئی کی پارلیمانی سیاست سے ممکنہ دستبرداری کی دھکمی: مولانا فصل الرحمان کے ’غصے‘ کی وجہ کیا؟

بی بی سی نے مذہبی امور کے ماہرین سے بات کر کے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ کیا جے یو آئی (ف) واقعی پارلیمانی سیاست سے دوری اختیار کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر اس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

Read more

کیا تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت سے مخصوص نشستیں حاصل ہو پائیں گی؟

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منگل کو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر اپنا حصہ لینے کے لیے مجلس وحدت المسلیمین اور جماعت اسلامی سے الحاق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

نواز شریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم کیوں نہیں بن پائے اور مستقبل کی سیاست میں اُن کا کیا کردار ہو گا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی سربراہی میں بننے والے ممکنہ مخلوط حکومت کے لیے نواز شریف کے بجائے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مگر وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا اور کیا مستقبل کی سیاست میں نواز شریف کا کردار محدود ہو جائے گا؟

Read more

مولانا کا چیلنج، بیرسٹر صاحب کی گنتی اور شریفوں کی خوشی

دونوں طرف سے دھاندلی کے الزامات کے جلو میں مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر اقلیتی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) اور استحکام پاکستان پارٹی بھی شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے اعتماد کا ووٹ دیں گی۔ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اس اعلان کے موقع پر آصف زرداری سمیت تمام ’ہم خیال‘ پارٹیوں کے رہنما موجود تھے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون

Read more

جمہوریت ایک مسلسل امتحان ہے

عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ درپیش ہے۔ حسب توقع 8 فروری کو ایک منقسم قوم کا منقسم مینڈیٹ سامنے آیا ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت ملی ہے۔ پنجاب میں گھمسان کا رن پڑا ہے۔ مسلم لیگ نواز سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر ابھری ہے لیکن نواز شریف کے بیشتر قریبی رفقا شکست کھا گئے ہیں۔ رانا ثنااللہ، سعد رفیق، خرم دستگیر، جاوید لطیف اور شیخ روحیل اصغر کی شکست سیاسی بساط پر میاں نواز

Read more

الیکشن اور سیاسی استحکام

الیکشن 2024 نے بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ لیکن کوئی ان سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار نہیں۔ لوگ عمران خان کی حکومت جاتے ہی آنے والے الیکشن پر خدشات کر رہے تھے لیکن اب یہ سمجھ آتی ہے کہ ان کے خدشات میں وزن تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کے عمران خان کی حکومت غیر مقبول تھی مگر ان کو ہٹانے کا سبب اس کی غیر مقبولیت نہیں تھی بلکہ عمران خان ہٹانا کچھ لوگوں کے

Read more

"بھلے” ملک کو کہاں لے جائے گا

پاکستان کے مشہور نجی انٹرٹینمنٹ چینل ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کے چرچے آج کل نہ صرف ملک کے طول و عرض میں ہو رہے ہیں مگر سرحد پار بھی ناظرین اسے بہت پسند کر رہے ہیں، با الخصوص نامور مزاحیہ فنکار علی گل ملاح کے ڈائیلاگ ’بھلے‘ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بھلے سندھی زبان ایک لفظ ہے جو عموماً کسی بھی بات،

Read more

تحریک انصاف عاشقانِ عمران خان کو مزید آزمائش میں نہ ڈالے

میں ہرگز سمجھ نہیں پارہا کہ پاکستان کو ”ریاست مدینہ“ میں بدلنے کے دعوے دار 8 فروری کی رات سے ”فتح مکہ“ کے بعد برتی فراخ دلی دکھانے سے کیوں گھبرارہے ہیں۔ کوئی پسند کرے یا نہیں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عاشقان عمران گزری جمعرات کی صبح اپنے خاندانوں سمیت گھروں سے نکلے۔ روز انتخاب سے چند گھنٹے قبل وہ نہایت لگن سے یہ جان چکے تھے کہ ان کے حلقے میں قیدی نمبر 804 کا حمایت یافتہ امیدوار

Read more

کیا انتخابات میں ملنے والی عوامی پذیرائی عمران خان کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتی ہے؟

عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پاکستان کا سیاسی منظرنامہ یکسر بدل چکا ہے اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہو کر وفاق اور صوبائی اسمبلیوں میں پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ کیا الیکشن میں ملنے والی عوامی پذیرائی عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے کشیدہ تعلقات بہتر کرنے اور متعدد کیسوں میں ممکنہ ریلیف کا باعث بن سکتی ہے؟

Read more

کون بنے گا وزیر اعظم!

انتخابات کے انعقاد سے ایک دن بعد اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہبر اعلیٰ نواز شریف نے اعتراف کیا تھا کہ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود ان کی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں مل سکی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہر مینڈیٹ کا احترام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کو مل کر بحران میں گھری قوم کو مسائل سے نکالنا چاہیے اور غریب عوام کے لیے سہولتیں فراہم

Read more

انتخابات کے بعد!

شکوک وشبہات اور بے یقینی کی گہری دھند کے باوجود 8؍فروری کے صاف وشفاف افق سے انتخابات کا سورج طلوع ہوا جب خیبرپختون خوا اور پنجاب اسمبلیوں کو رُخصت ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور سندھ، بلوچستان اور وفاق کے منتخب ایوانوں کو تحلیل ہوئے بھی چھ ماہ ہونے کو ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ انتخابی عمل بڑی حد تک پُرامن رہا۔ داخلی اور خارجی مبصرین نے بے قاعدگیوں کی بات ضرور کی ہے،

Read more

استاد نے عزت رکھ لی بابو پھر بھی باز نہ آیا

حالیہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں سیاسی طور پر جو کچھ ہوا وہ عوامی توقعات کے مطابق نہیں ہے۔ پاکستان میں سیاست اب اصولوں اور منشور پر نہیں چند شخصیات کو بنیاد بنا کر کی جاتی ہے۔ بھٹو، نواز شریف، عمران خان، فضل الرحمن اور چند دیگر لوگ ہی ہمارے سیاست کا محور ہیں۔ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ پاکستان کے سیاسی جماعتوں کا منشور کیا ہے، ان سیاسی جماعتوں نے ماضی میں کیا

Read more

’وار ٹائم وزیرِ اعلیٰ‘: سکواش کے بہترین کھلاڑی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کو ہرانے والے علی امین گنڈا پور کون ہیں؟

علی امین گنڈا پور ہیں کون ہیں اور جماعت کے لیے صوبائی سطح پر جماعت کے لیے وہ کون سے کام کیے جن کے باعث ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور وہ حلقے میں مولانا فضل الرحمان کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔

Read more

عوام کا فیصلہ اور فیصلے کے بعد

عوام نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اس کے بعد جو کوئی جیسا بھی فیصلہ کرے اور چاہے جتنے بھی فیصلے ہوں۔ مگر عوام کے فیصلے کے سامنے سب ہیچ ہیں۔ کیونکہ جمہوریت در حقیقت عوامی نظام حکومت کا نام ہے۔ جس میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں۔ اور حقیقی جمہوریت میں منتخب نمائندے عوام کو جواب دہ ہوتے ہیں۔ جبکہ ملک کے تمام ادارے عوام کی منتخب کردہ

Read more

پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں مجلسِ وحدت المسلمین اور خیبرپختونخوا میں جماعتِ اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی: رؤف حسن

پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلسِ وحدت المسلمین کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعتِ اسلامی کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے حکومت بنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس وقت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواران آزاد ہیں اور انھیں الیکشن کمیشن کی طرف سے حتمی نتیجے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے تین دن تک کسی جماعت میں شمولیت

Read more

کیا عمران خان کو دوسری بار وزیراعظم بننے روکا جا سکے گا؟

پچھلے دنوں الیکشن کے انعقاد کے بعد نتائج کافی تاخیر سے آنا شروع ہوئے۔ لیکن جو بھی نتائج نکلے وہ بڑے سنسنی خیز ثابت ہوئے۔ الیکشن سے قبل کہا جا رہا تھا کہ عمران خان قید میں ہے۔ پارٹی زیر عتاب ہے۔ بڑے بڑے رہنما منظر سے غائب ہیں۔ عمران خان کے شدید مخالفین نواز شریف، زرداری اور مولانا فضل الرحمن جیسے بڑے کھلاڑی انتخابات کے میدان میں اتر چکے ہیں۔ مشکل ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کوئی

Read more

اب کرنا کیا ہے؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

عمران خان کی سیاست سے لاکھ اختلاف مگر سچ تو یہ ہے کہ تمام اندازے، بیانیے ،قیافے اور تخمینے قطعی طور پر مسترد ہو چکے ہیں۔ اس کا کریڈٹ عمران خان کو بالکل نہیں جاتا بلکہ اُن قوتوں کو ضرور جاتا ہے جو غیر مقبول ہوتی چلی جا رہی ہیں۔

Read more

میاں صاحب کو حکومت سازی کی جلدی کیوں ہے؟

انتخابات سے ایک ہی روز بعد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت کے بغیر اپنی پارٹی کی کامیابی کا اعلان کر کے گویا یہ بتا دیا تھا کہ آئندہ وزیر اعظم ان ہی کی مرضی اور پارٹی سے منتخب ہو گا۔ البتہ اس اعلان میں دو کمزوریاں عیاں تھیں۔ ایک تو مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں پہلی نہیں، دوسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی اور دوسرے پوری انتخابی مہم کے دوران میں مسلم لیگ (ن) پر

Read more

چترال سے جنرل نشست پر کامیاب ہونے والی ثریا بی بی، جن کی جیت میں خاتون ووٹرز نے اہم کردار ادا کیا

ثریا بی بی نے مزید کہا کہ ’میں 2007 سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہوں اور اس دوران اچھے برے وقت دیکھے، ہم نے دھرنوں میں شرکت کی اور لاہور میں جب ضرورت تھی ہم ادھر بھی موجود تھے اور مجھے ٹکٹ ملنا بھی شائد میری جماعت کے لیے جدو جہد اور میری کارکردگی کی بنیاد پر ملا ہے۔

Read more

انڈین میڈیا میں پاکستان کے انتخابات پر تبصرے: ’یہ الیکشن پاکستان کرکٹ کے میچز جیسا ہے، آپ کو معلوم نہیں، اس سے کیا توقع کریں‘

’ہندوستان ٹائمز‘ میں ایک مضمون میں لکھا گیا کہ پاکستان کے انتخابی نتائج ان تجزیہ کاروں کے لیے بھی بہت چونکا دینے والے ہوں گے جنھوں نے اس عمومی اصول پر اپنا نتیجہ اخذ کیا تھا کہ پاکستان کی فوج کا ہر چیز پر کنٹرول ہے۔

Read more

آزاد امیدواروں کی ’سرپرائز انٹری‘ اور جوڑ توڑ: ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے پاس کیا آپشنز موجود ہیں؟

اب سیاسی جوڑ توڑ، احتجاج، ملاقاتوں اور وعدوں وغیرہ کا یہ سلسلہ ہمیشہ تو نہیں چلتا رہے گا۔ یہاں بھی آئین پاکستان نے ایک حد مقرر کر رکھی ہے کہ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں کے پاس کتنا وقت ہے جس میں وہ حکومت سازی کے لیے ہوم ورک مکمل کریں۔

Read more

وسیم قادر کی ’گھر واپسی‘: تحریک انصاف اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کو کسی دوسری جماعت میں شمولیت سے روک سکتی ہے؟

یہ الیکشن سے ٹھیک ایک دن پہلے کی بات ہے جب سات فروری کی شام این اے 121 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کہتے ہیں کہ ’آٹھ فروری کی رات پورا پاکستان عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گا۔‘

Read more

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج بدلنے کے الزامات: الیکشن فراڈ کیا ہے اور اس سے جمہوریت کو کیا خطرہ ہوتا ہے؟

پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے مبینہ دھاندلی اور ووٹوں کی گنتی میں ہیرپھیر جیسے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ مگر انتخابی دھاندلی یا الیکشن فراڈ کیا ہوتا ہے اور اس کے جمہوریت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

Read more

تحریک انصاف کو کیوں مطمئن ہونا چاہیے؟

انتخابی نتائج پر تبصروں اور شبہات کا سلسلہ جاری ہے حتی کہ جماعت اسلامی جیسی پارٹی جسے قومی اسمبلی کی ایک نشست بھی نہیں مل سکی، دعویٰ کر رہی ہے کہ اسے کراچی سے درجن بھر نشستوں پر جان بوجھ کر ہرایا گیا۔ کسی بھی ملک میں جب بداعتمادی کو سیاست اور مقبولیت حاصل کرنے کا واحد راستہ مان لیا جائے تو ایسی ہی صورت حال سے پالا پڑتا ہے۔ یوں تو مین اسٹریم میڈیا پر کام کرنے والے اینکر،

Read more

الیکشن 2024 : ایک تجزیہ

الیکشن ہو گئے اور نتائج بھی بڑی حد تک نشر کئے جا چکے ہیں۔ خوش آئند بات یہ کہ عوام کی ایک بڑی تعداد باہر نکلی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کچھ بہت زیادہ حیران کن بھی نہیں نکلے۔ سیاسی مبصرین کی پیشگوئی کے عین مطابق کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوئی اور ایک بار پھر وہی جوڑ توڑ کی سیاست اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آزاد پنچھیوں کا شکار ہو گا ایک بار

Read more

یہودی ایجنٹ سے ایک قومی لیڈر تک کا سفر

ہمدرد دواخانہ اور ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے بانی حکیم محمد سعید مرحوم کی ایک کتاب ”جاپان کہانی“ میں انہوں نے ایک راز سے پردہ ہٹایا تھا کہ بیرونی آقا ایک بندے کو تیار کر رہے ہیں، جو آئندہ برسوں میں اس کو ریاست پاکستان پر مسلط کر کے اپنی خواہش کے مطابق فیصلے کروائیں گے اور اس شخص کا نام عمران خان ہے۔ یہ بات آگے چل کر پاکستان کی ایک بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ نے کچھ اس انداز

Read more

پہلا ووٹ، جس کی قدر نہیں کی گئی!

جمال دین کا خیال ہے کہ جیل میں پڑا قیدی کوئی فرشتہ تو ہر گز نہیں۔ پاکستانیوں کے لئے امید کا مگر آخری چراغ تو ہے کہ چالیس عشروں سے دو خاندان جن کی پیٹھوں پر پیر تسمہ پا کی طرح مسلط ہیں۔ مصیبتوں میں گھرے شخص کی اب غلطیاں گنوانے سے کیا حاصل؟ گنواتے بھی رہیں تو ملے گا کیا؟ لاکھ عیب ڈھونڈو، پاکستانی مگر اب کچھ سننے کو تیار نہیں۔ 8 فروری کو ملک کے طول و عرض

Read more

انتخاب 2024 : آنکھ اور شہر دونوں دھندلا گئے

8 فروری 2024ءبالآخر جمہوریت کی شاہراہ پر دھول اور غبار کے دبیز منطقے چھوڑ گیا ہے۔ ہماری انتخابی تاریخ میں یہ کوئی اچنبھا نہیں۔ دسمبر 70ءکے انتخابات کا نتیجہ ماننے سے انکار کرکے ملک دو لخت کیا گیا تھا۔ 77ءکے انتخابات گیارہ سالہ آمریت کی وعید لائے تھے۔ 1985ءکے غیر جماعتی انتخابات سے دولت، دھونس، فرقہ واریت اور لسانی تفرقے کی ایسی سیاسی روایت شروع کی گئی جس سے سیاست کا تالاب آلودہ ہو گیا۔ 1988ءکے انتخابات کے عقب میں

Read more

عام انتخابات 2024، ایک عوامی ریفرنڈم مگر کس کے خلاف؟

عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے بعد ملک میں حکومت سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس بار بھی 2018 کے عام انتخابات کی طرح کوئی بھی سیاسی جماعت سادہ اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے، لہذا ایسے میں مخلوط حکومت کی تشکیل ریاست کا مقدر ٹھہرا ہے۔ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے عمل میں برتی گئی تاخیر کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت مشکوک ہو کر رہ گئی

Read more

 ”متنازعہ“ انتخابات۔ خلاف توقع نتائج

بالآخر عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا انتخابی عمل کی تکمیل کی بڑی مشکلات حائل تھیں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات نے سیاسی ماحول کو بے رونق بنا دیا تھا۔ رہی سہی کسر پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم موجودگی نے نکال لی انتخابی گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آئی جو عام انتخابات کا لازمی جزو ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کا پورے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا رونا دھونا بھی رہا۔ بلے

Read more

الیکشن 2024۔ ایک تجزیہ

الیکشن ہو گئے اور نتائج بھی بڑی حد تک نشر کیے جا چکے ہیں۔ خوش آئند بات یہ کہ عوام کی ایک بڑی تعداد باہر نکلی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کچھ بہت زیادہ حیران کن بھی نہیں نکلے۔ سیاسی مبصرین کی پیشگوئی کے عین مطابق کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوئی اور ایک بار پھر وہی جوڑ توڑ کی سیاست اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آزاد پنچھیوں کا شکار ہو گا ایک بار پھر

Read more

’پی ڈی ایم 2.0‘: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی صورت میں کن آپشنز پر غور؟

الیکشن 2024 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی اکثریتی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب جبکہ کسی بھی جماعت کے پاس سادہ اکثریت موجود نہیں ہے تو آئندہ بننے والی ممکنہ مخلوط حکومت کا خاکہ کیا ہو گا؟

Read more

الجھی ہوئی دنیا

جنگ عظیم دوئم کی تباہ کاریوں اور ہولناکیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ”فاتح“ ممالک کی جانب سے ایک نئی عالمی تنظیم تشکیل دی گئی تھی جس کا مقصد پھر کسی ”عالمی جنگ“ کو روکنا یا کم از کم ٹالنا ضرور تھا۔ اس سے پیشتر بھی جنگ عظیم اول میں ”لیگ آف نیشنز“ قائم کی گئی تھی جو بد قسمتی سے بری طرح ناکام ہوئی اور بالآخر اپنی موت آپ مر گئی تھی۔ لیکن دوسری مرتبہ ”یونائیٹڈ نیشنز“ یعنی اقوام

Read more