پاکستانی افغان، پاکستانی تھے

وہ اول و آخر افغان تھے، آپ نے ان کو مہاجر بنانا تھا، اس لیے خود انصار بن گئے۔ مدینہ کی خوشنما تاریخ میں لپیٹ کر آپ نے امریکی سٹریٹیجک جنگ لڑنی تھی اور ساتھ ڈیورنڈ لائن کے آرپار موجود پختونستان کے خوشنما لولی پاپ کو خود پسند قوم پرستوں کے منہ سے کھینچ کر زمین پر پھینکنا تھا، آپ نے دونوں کام بڑے شاندار انداز میں کر دیے، لیکن اس کے بعد خود کو بادشاہ گرد سمجھنے لگے۔ آپ

Read more

افغان حکومت اور امریکہ: مستقبل کا سفر

افغان حیران کن ہیں۔ دور دراز اور مشکل پہاڑی لوگ، جن کو پینتالیس سال سے جنگوں کا سامنا ہے۔ پہلے جن کا کل اثاثہ ان کا حوصلہ سمجھا جاتا تھا، لیکن حالیہ برسوں میں ان کی سیاسی سوجھ بوجھ توجہ کھینچ رہی ہے۔ جب کمیونسٹ پارٹی کے تیار کردہ افغان اقتدار کے افق پر ابھرے، تو ان کو عالمی کشمکش کا اچھا خاصہ اندازہ تھا۔ لیکن پھر ان کی جگہ مذہبی بونوں نے لے لی۔ ربانی اور حکمت یار کو

Read more

پختونوں کی غداری پر دھینگا مشتی

کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ پختون قوم پرستوں، کچھ سوڈو قوم پرستوں، کچھ نیم پکے قوم پرستوں اور کچھ الٹرا قوم پرستوں کے درمیان، ملک کے ساتھ ان کے آپس کے تعلق اور اخلاص پر لڑائی جاری ہے۔ سارے قوم پرست مانیں یا نہ مانیں، لیکن وہ پاکستانی ہیں۔ دنیا بھر میں ان کی پہچان پاکستانی ہے۔ تبھی تو جب بھی ان سے شناخت مانگی جائے، تو پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پیش کر کے اپنی پاکستانی شناخت

Read more

شام سے چین تک بننے والی عسکری ٹریل

کردوں سے میری پہلی تعارف دوبایزید (Doğubayazıt) میں ہوئی، جب میں ان کے شہر میں، انقرہ کے لئے جانے والی گاڑی کے انتظار میں، ایک رات ٹھہرا ہوا تھا۔ دوبایزید کردوں کا گڑھ، ترکی کا مشرق میں ایران کے ساتھ سرحدی شہر ہے، جو برف پوش چوٹیوں والے کوہ آرارات کے دامن میں واقع ہے۔ اور دوسری ملاقات پشاور اسلام آباد موٹر وے کی تعمیر کے دوران اس دوران ہوتی رہی، جب میں موٹر وے کو تعمیر کرنے والی ترک

Read more

افغانستان میں سب اچھا کیوں نہیں

افغانستان کے سرکاری سوشل میڈیا کی صفحات پر میرے گزشتہ سے پیوستہ کالم ’افغانستان میں سب اچھا نہیں ہے‘ جو ہم سب پر 6 فروری 2025 کو شائع ہوا تھا، کا ذکر طنزیہ انداز میں ہوا ہے، جس کے مطابق ذاتی طور پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے صحافی اخبارات میں لکھتے ہیں، کہ افغانستان میں سب اچھا نہیں ہے۔ میں اپنے اخبار کے لئے پختون خطے اور اس کے ایشوز کور کرنے کے فرائض سر انجام دیتا ہوں۔

Read more

روحانی رشتوں میں ملبوس جنسی درندے

پاکستان میں چور وہی ہوتا ہے جو پکڑا جائے اور کیس کی اندراج سے پہلے مک مکا کر کے خود کو ’باعزت‘ چھڑا نہ سکے، ورنہ یقین کریں، اکثر لوگ سوشل میڈیا پر جن برائیوں کا ذکر کرتے ہیں، خود بھی انہی برائیوں میں پڑے ہوئے ہیں، بس موقع نہیں ملتا یا پکڑے نہیں گئے ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی اور کالج کے کسی لیکچرار اور پروفیسر (میل فیمیل دونوں ) کے لئے یہ کیا کم ہے، کہ وہ قحط النساء پر

Read more

افغانستان میں سب اچھا نہیں

میں خبر بناتا نہیں، کیونکہ میں رپورٹر نہیں صحافی ہوں۔ پھر خبریں جن جن ذرائع سے سامنے آتی ہیں، ان سب پر یقین نہیں کرتا، لیکن سب کو دیکھنے کے بعد ’اصل خبر‘ سامنے آ جاتی ہے۔ پھر کئی اصل خبروں کو اکٹھا کر کے اس کے اندر پوشیدہ نکتے، جو بولنے اور نشر کرنے والے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، کشید کرتا اور آپس میں ملاتا ہوں۔ یہی صحافت اور تجزیہ ہوتا ہے، کہ خبریں کس طرح اور طرف

Read more

پنجابی لسانی یادداشت اور پختون

آخری دفعہ پختون بت پرست نہیں تھے، بوت پرست تھے۔ پختون اگر ایسے ہی جنگ پسند تھے جیسے کہ ان کے بارے میں لکھا اور تصور کیا جاتا ہے، تو پھر ان کی سرزمین کی آرکیالوجیکل کھدائی سے قدم قدم پر انسانی ڈھانچے نکل آنے چاہیے تھے، لیکن یہاں ڈھانچوں کی بجائے بت نکل رہے ہیں، جو ثابت کرتا ہے کہ پختون لاشیں جلایا کرتے تھے اور بت پوجا کرتے تھے۔ اس کے باوجود بھی حیرانی اس وقت ہوتی ہے

Read more

پختونوں کا مخدوش مستقبل اور کنفیوز سیاست

پختونخوا کے پختونوں کا ہندوستانی سیاست سے کوئی خاص تعلق نہیں تھا۔ ان کی سیاست ایک دوسرے پر لشکر کشی کرتے ہوئے، چارسدہ کی زرخیز زمین کی خاطر ہشتنغر کا قبرستان بڑھانا تھا۔ ہندوستان اور افغانستان کی سیاست سے ان کا کوئی تعلق تھا بھی، تو وہ محض قبائلی اور خاندانی تھا۔ بابر یوسفزئیوں کا داماد بنا تو انہوں نے بابر کی حمایت میں تلواریں سونت کر ہندوستان میں اپنے بھائی ابراہیم لودھی کی حکومت مغلوں کے حوالے کرنے کے

Read more

پشتون جرگہ کے پشتون کہاں ہیں؟

سوشل میڈیا پر سوال کرنے والے منظور پشتون کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ پشتون کہاں ہیں؟ جبکہ منظور پشتون کے ساتھی اس کے جواب میں کہتے ہیں، کہ جن پشتونوں نے ہم سے وعدے کیے تھے وہ پشتون کہاں ہیں؟ میں صحافی اور پشتون مسئلہ سے متاثر اور منسلک ایک پشتون ہوں اس لیے یہ دونوں سوال مجھ سے بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ گزشتہ تین مہینوں میں بار بار کیا گیا۔ میں نے منظور احمد پشتون اور ان

Read more

سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کی گِٹ دِم (get them) پالیسی

پاکستان کے افغانستان میں ہوائی حملہ، آج ڈیورنڈ لائن کے آر پار حملے، پاکستانی وزیر دفاع کا محمود غزنوی کو لٹیرا کہنا، سب ایک سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔ پاکستان میں اگر حکومت چلانے کے معاملات گمبھیر اور جمہوری حکومت کی اختیار مندی کی مندی ہے، تو افغانستان میں تو سرے سے کوئی مرکزی حکومتی انتظام ہی موجود نہیں۔ یہاں کچھ چہرے اقتدار کے طاقچوں میں پڑے جل بجھ رہے ہیں تو وہاں کی حکومت، مختلف مسلح اور طاقتور گروہوں کے

Read more

افغانستان کو برباد کرنے کا درست طریقہ

پاکستان میں سیاست اور اسٹیبلشمنٹ، اور تعلیم و پروپیگنڈا کو ایک دوسرے سے الگ کرنا بہت مشکل کام ہے۔ تعلیم یافتہ لوگ سمجھتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ زیادہ سمجھدار ہو گئے ہیں، جبکہ وہ نہیں جانتے کہ ان کی تعلیمی نمک میں پروپیگنڈا کی آئیوڈین کی مقدار اصل نمک سے زیادہ ہونے کی وجہ سے، وہ حقیقی اور تصوراتی دنیا کے عالمِ تذبذب میں زندگی گزارتے ہیں۔ پاکستان وجود میں آیا تو صرف انڈیا کے ساتھ

Read more

چمن پرلت: دوسرے شہر کا نوحہ

پرلت پشتو زبان میں میں آلتی پالتی مارکر بیٹھنے کو کہتے ہیں، لیکن سیاسی اصطلاح میں پرلت دھرنا کہلاتا ہے۔ جس طرح لوڈ شیڈنگ ضیا دور کی سدا بہار ایجاد ہے، اسی طرح پاکستان میں دھرنا قاضی حسین احمد کے عطایا میں سے ہے، جو آئین سے، اٹھاون ٹو بی کو نکالنے کے بعد جمہوری حکومتوں کو گرانے کے لئے گاہے گاہے استعمال ہوتا رہا۔ روزگار مہیا کرنا عام ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ لیکن اچھی ریاست کی ذمہ

Read more

پاکستان نے افغانستان کو واخان پر قبضے کی دھمکی کیوں دی؟

جس طرح بچہ اکیلا پیدا نہیں ہوتا، بلکہ اپنے ساتھ والدین بھی پیدا کر دیتا ہے، اسی طرح ممالک اکیلے نہیں بنتے، اپنے ساتھ نئے ہمسائے بھی پیدا کر دیتے ہیں۔ پاکستان بنا تو ان سارے ممالک نے پاکستان کو تسلیم کر لیا جن کے ساتھ برطانیہ اور امریکہ کے اچھے تعلقات تھے۔ پاکستان کے ہمسایہ میں افغانستان واحد ملک تھا، جس کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے تھے نہ اس کے بعد پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات بنے۔ افغانستان

Read more

صدارتی دنگل: جمہوریت بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ

حالیہ انتخابات سے کوئی ڈیڑھ مہینے پہلے سے لے کر 8 فروری کی رات تک میں ایک سیاسی تجربے کا حصہ رہا۔ ایک ملکی یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے پچیس مختلف النوع اصولوں کی روشنی میں حالیہ انتخابات سے قبل ایک ایسے سیاستدان کا فیصلہ کرنا تھا، جس کا حال، ماضی، سیاسی کردار، بیانیہ، اصابت رائے، سیاسی تجربہ، جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ، آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد، قید و بند، واضح سیاسی الفاظ اور اصطلاحات استعمال

Read more

اینف از اینف (Enough is enough) پر ایمل ولی خان سے 22 سوال

محترم ایمل ولی خان صاحب، آپ کی اینف از اینف (Enough is enough) والی تقریر کا مرکزی اقتباس، لفظ بلفظ نیچے لکھا ہوا ہے، اور اس کے بعد اسی اقتباس پر مبنی چند سوالات ہیں۔ آپ پہلے اپنی تقریر کا مذکورہ حصہ دیکھیں، کہیں اس میں کوئی کمی بیشی تو نہیں۔ اور اس کے بعد اس سے متعلق سوالات پڑھیں۔ ممکن ہو تو وضاحت دیں تاکہ مستقبل میں مورخ کو کوئی کنفیوژن پیدا نہ ہو۔ "2008 سے لے کر 2024

Read more

انتخابی حقائق کی روشنی میں پختون سیاست کا نیا رخ

اس وقت مولوی اور پاکستان کی پوزیشن ایک جیسی ہے۔ دونوں کو کہیں نہ کہیں اپنی افادیت ثابت کرنے کے بعد کہیں جاکر اہمیت ملتی ہے۔ پاکستان کو یہ افادیت بین الاقوامی میدان میں ثابت کرنی پڑتی ہے، اور مولوی کو پاکستان کے پالیسی سازوں کے سامنے۔ جب تک پاکستان کے اردگرد کوئی بین الاقوامی مسئلہ درپیش نہ ہو، تب تک پاکستان نہ صرف یہ کہ بڑی طاقتوں کی پابندیوں کے گرفت میں ہوتا ہے، بلکہ اس دوران اس سے

Read more

بلوچ مزاحمتی تحریک کا تجزیہ

پاکستان میں جب بھی کوئی آفت نازل ہوتی ہے، غیر منتخب حکومت ہوتی ہے، یا شاید غیر منتخب حکومت ہوتی ہے، تب، آفت نازل ہوتی ہے۔ پینسٹھ کی جنگ، اکہتر کی جنگ، سیاچین کا قبضہ، دہشت گردی کی جنگ یا آج کل کی افراتفری، جس کی وجہ سے پاکستان احتجاجستان بنا ہوا ہے۔ کشمیر سے شروع ہو کر، گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا، پختونخوا سے گزر کر احتجاج کی یہ لہریں، بلوچستان کے شہروں اور صحراؤں کو پار کرتی ہوئیں،

Read more

متحدہ آزاد کشمیر کی نئی پالیسی (حصہ دوم)

جس طرح عراق وار، کورین وار، ویتنام وار اور افغان وار، عراقیوں، کورین، ویتنامیوں اور افغانوں کی جنگیں نہیں تھیں، بلکہ امریکہ کی تھیں، اسی طرح مسئلہ کشمیر بھی انڈیا اور پاکستان کا مسئلہ نہیں، کشمیریوں کا مسئلہ ہے، جس کو تقسیم کا نامکمل ایجنڈا سمجھایا گیا، اور بزور الگ کر دیے جانے والے کروڑوں کشمیریوں کی تکالیف اور خواہشات کو کسی نے درخور اعتنا نہیں سمجھا۔ بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ کیا سلوک کیا، پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ہم

Read more

متحدہ آزاد کشمیر کے لئے نئی پاکستانی پالیسی

آپ اس کی پالیسیوں سے ہزار اختلاف رکھیں، لیکن یہ حقیقت ہے، کہ آرمی پاکستان کا سب سے بڑا اور منظم ادارہ ہے۔ جس کے پاس دنیا بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنے، اس کا تجزیہ کرنے، اور اس سے ٹھیک ٹھیک نتائج حاصل کرنے کا بہترین نظام موجود ہے۔ مسئلہ اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کے تجزیہ سے، حاصل کردہ نتائج کو لاگو اور استعمال کرنے کا ہوتا ہے، جو اس کے پاس موجود ہے نہ ایسا ہونا چاہیے۔ کلیکٹ کیے

Read more

مدرسے اور بلیک واٹر

پرائیویٹ ملٹری کنٹریکٹرز یا کرائے کے فوجی جو عوام میں بلیک واٹر کے نام سے مشہور ہوئے عراق پر امریکی حملے کے بعد سامنے آئے۔ ہمارے ہاں اس کی بری مثال ریمنڈ ڈیوس کی ہے جو کیانی کے دور میں دو پاکستانیوں کو قتل کرنے کے بعد خراش پروف ثابت ہو کر امریکہ سلامت چلا گیا تھا۔ پرائیویٹ ملٹری کنٹریکٹرز یا پی ایم سی کی جدید تاریخ 1965 میں برطانیہ سے شروع ہوئی جب سپیشل فورسز کے دو ریٹائرڈ فوجیوں

Read more

باجوڑ کا سانحہ اور مولانا کی آئندہ حکمت عملی

وقت کی بہترین خصوصیت یہ ہے کہ یہ گزر جاتا ہے ۔ جس طرح چھوٹے دنوں کے بعد بڑے دن آتے ہیں، اسی طرح برے دنوں کے بعد اچھے دن بھی آجاتے ہیں۔ نائن الیون کے بعد، جب ہر کوئی طالبان کے ساتھ برادران یوسف جیسا سلوک کر رہا تھا تو ان کے چہروں پر چڑھائے گئے کالے نقابوں کے باوجود ان کو پتہ لگا کہ اہل حدیث، جس کا جنگی جتھہ خود کو سلفی کہتا ہے، وہ بھی بازارِ

Read more

پختون مذہبی ایسٹبلشمنٹ اور فنکار دشمنی

مذہبی انتہا پسندوں  سے پہلے، دوسرے سماجوں کی طرح، پختونوں کے پاس بھی اپنی لوک دانش موجود تھی جس کے مطابق وہ اپنی روزمرہ کی زندگی چلاتے اور معاملات سلجھاتے۔ لوک دانش یا عوامی فہم صدیوں پر محیط کسی معاشرے کی وہ یادداشت ہوتی ہے جو زمانے کی بھٹی میں کندن بن کر سماجی فیصلے سہل، مانوس اور معلوم بناتی ہے۔ پختون تلقین کرتے ہیں کہ مولوی جو کرتا ہے، وہ نہیں کرنا۔ وہ جو کہتا ہے، وہ کرنا ہے۔

Read more

عمران خان پر ہمہ جہت حملہ پی ڈی ایم کی الیکشن سٹریٹیجی ہے

اقتدار کے سینے میں دل نہیں صرف حکومت کرنے اور اسے لمبی کرنے کی خواہش ہوتی اور پی ڈی ایم کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ہر طرف شکست، چار سو بے یقینی، قدم قدم پر خطرہ اور رنگ رنگ کے خدشات منہ کھولے ڈرا رہے تھے۔ اگر عمران خان آرام سے حکومت کرنے نہیں دے رہا تھا تو مہنگائی الیکشن منعقد کرانے میں حائل تھی۔ دبکے رہنے سے حملہ کرنا بہتر سمجھا گیا۔ نو مئی کو اسلام آباد

Read more

عسکری آپریشن: حکومتی ٹوپی سے برآمد آخری خرگوش

ریاست کا بنیادی مقصد اپنی آبادی کو بڑے پیمانے پر آسانیاں اور تحفظ مہیا کرنا ہے اور یہ سب ریاست حکومت کے ذریعے ممکن بناتی ہے۔ ہر حکومت کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی طرح عوام میں مقبول ہو۔ غیر مقبول حکومتیں گزشتہ حکومتوں کے خلاف پروپیگنڈا، دشمن کا خوف اور سبز باغات کے خواب بیچتی ہیں۔ پرانے زمانے میں جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا تو اس نے انڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپیں، محدود لڑائی یا خفیہ آپریشنز

Read more

سیکنڈ کولڈ وار کا دوسرا مرحلہ اور پاکستان

یہ بھی عجیب منطق ہے کہ ماضی میں ایک جرنیل ججز سے ڈنڈے کے زور پر اپنی مرضی کے فیصلے کرواتا تھا اور آج ججز اتنے آزاد ہو گئے ہیں کہ من مانیاں کر رہے ہیں۔ یا تو وہ جھوٹ ہے کہ ماضی میں ایسا ہوتا تھا یا یہ حقیقت نہیں کہ آج ججز اتنے آزاد ہیں کہ من مانے فیصلے کر سکتے ہیں۔ وہ جرنیل جا چکا ہو گا لیکن مجھے یقین ہے اپنا ڈنڈا اپنے کسی معتمد ساتھی

Read more

قوم پرست طالبان اور توبہ تائب قوم پرست

دو سال کی مینڈیٹ رکھنے کے باوجود ماؤنٹ بیٹن کو اتنی جلدی تھی کہ تقسیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دونوں ممالک جڑے ہوئے توام بچوں کی طرح آج تک کسی نہ کسی شکل میں ایک دوسرے سے الگ کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے، پاکستان کے دو طرفہ بارڈر کے مسائل جس کی ایک صورت ہے۔ جس کی وجہ سے مشرقی بارڈر پر پاکستان کو اعتراض ہے تو مغربی بارڈر پر افغانستان کو۔ میں ہمیشہ پاکستان کی

Read more

انجمن کرپشن باہمی

جب مولانا شہباز زرداری صاحب نے حکومت پانے کے بعد ملک بہتر طور پر چلانے کی بجائے ملک بچانے کا بیانیہ اپنایا تو اس وقت بھی میں نے اپنے کالموں میں یہی لکھا تھا کہ سیاستدانوں کا کام ملک چلانا ہوتا ہے ملک بچانے کے لئے سیکورٹی فورسز ہوتی ہیں جو پاکستان میں ماشا اللہ وافر تعداد میں موجود ہیں۔ ملک بچانا، ملک کے لئے قربانیاں مانگنا، ملک نازک موڑ اور حالات سے گزرنا یہ اور اس جیسے دوسرے نعرے

Read more

مہنگائی، نااہلی اور حکومتی بے حسی کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی

آخری نشان بلیک اینڈ وائٹ دور کی ایک پاکستانی فلم تھی جس میں ہیرو اپنے باپ کے قاتلوں کو ایک ایک کرکے قتل کرتا ہے اور ان کے خون سے باپ کی قبر کے کتبے پر نشان لگاتا رہتا ہے۔ یہی کام، جب سے پاکستان بنا ہے ہمارے کرتا دھرتا اپنی ‘شاندار پالیسیوں’ کی افتتاح کے وقت قوم کے جسم پر قربانی کا نیا داغ لگا کر کرتے ہیں۔ فلم میں تو آخری نشان لگا کر انتقام پورا ہوگیا تھا

Read more

شہباز اور عمران، علی وزیر کے لئے ایک پیج پر ہیں

عسکری اصطلاح میں خبروں کے نچوڑ کو انٹلیجنس کہتے ہیں جو ادارے کی یاداشت میں مسلسل فیڈ کی جاتی ہے۔ خبروں کا نچوڑ یہ ہے کہ ہاتھی کی یاداشت کی طرح ادارے کی یاداشت بھی بڑی مستحکم اور دیرپا ہوتی ہے، جہاں شکستوں اور حملوں کو بھلایا نہیں جاتا بلکہ اس کا حساب وقت آنے پر چکا دیا جاتا ہے۔ ماضی سے کئی مثالیں دی جا سکتی ہیں کہ جب وقت آیا تو کس طرح اور کس کس ملک اور

Read more

کیا اب عوام کش ٹیکنوکریٹ حکومت لائی جائے گی؟

رک رک کر چلنے والی حکومت کے سامنے دو اہم مسائل ہیں، جن کی جڑیں باقی سارے مسائل میں پیوست ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ حکومت ان مسائل سے بے خبر ہے، لیکن لگتا ہے مختلف پارٹیوں پر مشتمل اس اتحادی حکومت کی ترجیحات، عوامی مسائل کے حل کی بجائے، اپنی اپنی پارٹی، ذاتی اور سیاسی سہولیات و مراعات کے حصول کی تابع ہیں۔ اس لیے وہ ’مہنگائی مارچ‘ کے بدلے میں ملنے والی حکومت میں عوام کے لئے کوئی

Read more

پختون مستقبل کی تشکیل: منظور پشتون یا محمود خان اچکزئی؟

اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ مستقبل میں پختونخوا میں عمران خان کو اکثریت ملے، لیکن چاہنے سے کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے برسوں کی محنت جوڑ توڑ اور پولٹیکل انجینئرنگ سے جو سیاسی توازن پختونخوا میں قائم کر دیا تھا اس پر منظور پشتون کی ’غیر پارلیمانی‘ طوفانی سیاست نے مکمل پانی پھیر دیا ہے۔ جہاں پر قوم پرستوں کو مذہبی سیاستدان روکتے اور مذہبیوں کو قوم پرست کنٹرول کرتے اور دونوں کو روکنے کے لئے کبھی کبھار کسی تیسری فریق

Read more

ڈپلیکیٹ پختونخوا ملی عوامی پارٹی

عثمان کاکڑ زخمی ہوئے تو جو کنفیوژن پھیلائی گئی وہ بظاہر تو افراتفری پر مبنی رہی لیکن بہت مثالی تھی۔ ایسی کنفیوژن ہمیشہ سیاسی لیڈر کی موت پر مخصوص حلقے پھیلاتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی یہی کچھ ہوا تھا۔ گولی لگی، سن روف کی ہیچ سر میں لگی، بم دھماکے کی ردعمل میں نیچے گری، باہر کیوں نکلی، کس نے دبئی سے فون کر کے گاڑی سے نکلنے اور بھیڑ کو ہاتھ ہلانے کو کہا؟ وغیرہ

Read more

کیا فیض حمید سے پوچھ گچھ ہوگی؟

میں نے اپنے پچھلے کالم ”اشرف غنی آنے والے ہیں“ میں ذکر کیا تھا کہ کہیں نہ کہیں پر دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان میں ہمہ شمول حکومت کے قیام کے کے لئے کوششیں جاری ہیں، اور یہ کہ ”امید ہے طالبان کو اپنا حصہ بقدر جثہ ملے گا“ ۔ لیکن لگتا نہیں ہے کہ طالبان حصہ بقدر جثہ لینے پر رضامند ہیں۔ فیض حمید نے جس طرح امریکی معاہدے کو آخری لمحوں میں سبوتاژ کر کے اسے طالبان کی

Read more

اشرف غنی واپس آنے والا ہے

ہندوستان سے جاتے جاتے برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ انڈیا کو تقسیم کر کے آزاد کرنے کے لئے شاہی خاندان کے کسی فرد کو ہندوستان جانا چاہیے، تاکہ ہندوستان سے اپنی روانگی اور اس کی تقسیم کو وہ ایک یادگار تاریخی واقعے کی شکل دلا سکے۔ اس لیے اس نے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو ہندوستان بھیج دیا۔ سکھوں کی برطانیہ کے لئے بیشمار خدمات تھیں اس لیے پنجاب کی تقسیم کو اپنے ساتھ احسان فراموشی سمجھ کر انہوں نے لارڈ

Read more

خوشحال خان خٹک: پختون قوم پرست یا مغل پرور

مشترکہ زبان کے حامل اور پختون ولی کے عمرانی معاہدے میں بندھے ہوئے گروہ جو پختون کہلاتے ہیں، پختون ولی کو اکثر بھول جاتے ہیں لیکن تربورولی کو نہیں بھولتے۔ تربورولی شریکوں کو کہتے ہیں جن کو برباد کرنا آسان لیکن برداشت کرنا روایتی پختون معاشرے میں مشکل سمجھا جاتا ہے۔ یوسفزئی، جو اپنی مخصوص اور منفرد روایات کی وجہ سے پختونوں کے سٹف نک ارسٹوکریٹ کہلانے کے مستحق ہیں، پہلے کابل سے مغلوں کے ہاتھوں لٹے پٹے پشاور پہنچے

Read more

پاکستان کے آئینی مسائل اور پختون ایشوز

سوات کے سپوت، بیرسٹر عثمان علی نے اسلامیہ کالج سے پہلے بی ایس سی، پھر پشاور یونیورسٹی سے ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور ایم اے اردو ادب کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد آئینی امور میں پی ایچ ڈی اور بار ایٹ لاء کیا۔ وکالت اور صحافت ساتھ ساتھ کرتے ہوئے فرنٹیئر پوسٹ سمیت مختلف اخبارات و جرائد سے وابستہ رہے۔ سولہ سال پشاور یونیورسٹی میں اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہنے کے بعد تین سال ویسٹرن آسٹریلیا

Read more

عمران واپس آ رہا ہے

ارشد شریف قتل ہوا، معید پیر زادہ اور ارشاد بھٹی اپنی حفاظت کی خاطر ملک چھوڑ گئے، چوہدری غلام حسین بھگت رہا ہے، صابر شاکر خوش قسمت تھا بروقت نکل گیا تھا جبکہ عمران خان کو نا اہل کر کے ڈسکریڈٹ کیا جا رہا ہے۔ مجھے جاننے والے میرے قاری شاہد ہیں کہ میں نے ایک دن بھی عمران خان کی طرز سیاست اور اس کو ڈیگال، ڈیزرائیلی اور صادق و امین ثابت کرنے والوں کی جھوٹی صحافت کے علمبردار

Read more

ارشد شریف کو کس نے قتل کیا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اٹھنے والے سوالات

مرحوم صحافی ارشد شریف کی لاش کے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اس وقت حیران ہو گئے جب ان کو ارشد شریف کے جسم کے اندر سے دھات کا ٹکڑا ملا جس کو جب صاف کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ گولی ہے جو ارشد شریف کو ماری گئی تھی۔ یاد رہے کہ کینیا میں وہاں کے ڈاکٹروں نے پہلے سے ارشد شریف مرحوم کی پوسٹ مارٹم کر کے اس کے جسم سے ”ساری“ گولیاں نکالی

Read more

سوات امن مارچ اور تھپڑ کھانے والا کنفیوز روسی

ٹرین چلتی چلتی سرنگ میں داخل ہوئی تو چٹاخ سے روسی مسافر کے منہ پر کسی نے زوردار تھپڑ رسید کی۔ ڈبے میں روسی کے علاوہ ایک خوبصورت لڑکی ایک بوڑھی عورت اور ایک افغان بیٹھا تھا۔ سرنگ سے نکلنے کے بعد بوڑھی عورت نے روسی کے سرخ گال کو دیکھ کر سوچا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے لڑکی کو ہاتھ لگایا تو لڑکی نے اسے تھپڑ مارا، بہت اچھا کیا۔ لڑکی سوچتی رہی کہ روسی اندھیرے

Read more

محمود خان اچکزئی: افغان طالبان کا نیا وزیر خارجہ

پختون ایک عمرانی معاہدے (پختون ولی) میں بندھی ہوئی مشترکہ زبان کی حامل مختلف نسلوں پر مبنی ایک قومی گروہ کا نام ہے اور بدل (انتقام) ، دشمنی، ننواتی (جرگہ) اور صلح، دوسری اجزا کی طرح پختون ولی کا لابدی حصہ ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے اور طالبان خود بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ ماضی میں اپنی قوم اور دوسری گروہوں کے خلاف قتل مقاتلے میں ملوث رہے ہیں، جو آج بھی اپنے اس اعتراف اور عمل

Read more

جان سنو کی طرح آپ بھی کچھ بھی نہیں جانتے

آج کی میری تحریر جان سنو کے بارے میں نہیں ہے۔ نہ جان سنو، سنو وائٹ کا رشتہ دار تھا۔ سنو وائٹ کی کہانی کسی اور دن، کیونکہ جان سنو کی کہانی پریوں کی نہیں بلکہ ہماری کہانی ہے۔ جان سنو، گیم آف تھرونز ڈرامے کا ہزاروں کرداروں میں سے ایک غیر اہم کردار تھا، جو ڈرامے کے اختتام پر زندہ بچ کر سب سے اہم بن گیا تھا۔ ویسے بھی زندہ بچ جانا سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

Read more

پی ٹی ایم، ٹی ٹی پی، حکومت اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال

مصنف: شازار جیلانی اور رشید یوسفزئی ”اگر ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں مطلوبہ نتائج ملنے میں ناکامی ہوئی تو پاکستان کے پاس دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں“ افغانستان سے فراغت پانے والے پاکستانی سفیر منصور علی خان کے ساتھ بات چیت میں سب سے زیادہ اہم نکتہ یہی تھا۔ اس قسم کی ملفوف دھمکی سن کر ذہن عموماً عسکری آپشن کی طرف نکل جاتا ہے لیکن عسکری آپشن تو آخری اور ڈو اینڈ ڈائی ہوتا ہے، جو پہلے

Read more

مولوی، خواجہ سرا اور گل خان

خواجہ سرا اللہ کی تخلیق ہے جبکہ مولوی مدرسوں میں بنتے ہیں۔ مولوی کے علاوہ خواجہ سرا ہر اس شخص سے ڈرتا ہے جس سے اسے ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ تھوڑا سا فرشتہ چٹکی بھر شیطان تھوڑا سا مرد تھوڑی سی عورت، ڈھیر ساری نسوانیت اور بہت سارا نخرہ اور دنیا بھر کی تنہائیاں ملا کر خالق نے مرد عورت فرشتہ اور شیطان سے الگ اور منفرد مخلوق بنائی تو ہمارے لئے مسئلہ پیدا ہوا کہ ہم اسے کیا

Read more

سندھی فسادات، پی ٹی ایم، اے این پی اور پختون سیاست

لڑائی میں مار کھائے اور چہرے پر پڑے نیل کے بارے کوئی پوچھے تو انگریز ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتا ہے کہ تم نے دوسرے بندے کی حالت نہیں دیکھی۔ بلال ہوٹل ہر کھانا کھانے گیا تھا یا اپنے ساتھیوں سمیت پچھلی دفعہ کی توہین کا بدلہ لینے، حقیقت یہ ہے کہ بلال لڑائی کے دوران قتل ہوا ہے، کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں۔ وہ کسی پارٹی کا کوئی سرگرم رکن سماجی کارکن یا کسی بڑے خاندان کا

Read more

انتخابات میں عمران خان کی جیت کے آگے کیا ہے؟

پیر بابا کا مزار اور ایلم پہاڑ کی چوٹی بونیر کی شناخت اور فخر کی علامات ہیں۔ بونیر کے باشندے پختونخوا میں اپنی سادہ طبیعت اور خلوص کے لئے مشہور ہیں۔ ماضی میں پیر بابا سے مذہبی عقیدت اور ایلم کی اونچائی کے درمیان مقابلہ اکثر ٹائی رہتا تھا۔ روایت ہے کہ کسی بونیروال سے باہر کے کسی شخص نے پوچھا کہ پیر بابا بڑا ہے یا ایلم کا پہاڑ؟ بونیروال نے جواب دیا کہ اللہ آپ کو اس طرح

Read more

علی وزیر، محسن داوڑ، منظور پشتین اور ان کی کشمکش

اگرچہ کسی ایک جلسے کی بنیاد پر کسی سیاسی جماعت کی شہرت اور مستقبل کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی لیکن ’عمرانی سیاست‘ کو معیار بناتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ رزمک کے حالیہ جلسے نے محسن داوڑ کی پارٹی ایم ڈی ایم کا رنگ مزید پھیکا کر دیا۔ جب سے این ڈی ایم بنی ہے تب سے میں محسن داوڑ اور پی ٹی ایم کے درمیان جاری کشمکش کو غور سے دیکھ رہا ہوں، لیکن ابھی تک محسن داوڑ

Read more

چے کی محبت میں پاگل دعا زہرا اور وجاہت مسعود کی گستاخی

مخصوص عمر میں ہارمونز کی غیر متوازن پیداوار کو اندھی محبت کہتے ہیں۔ اس لئے تو نادرہ کی دستاویزات، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ، عدالت کا حکم نامہ اور والدین کی شہادتیں چیخ چیخ کر کہتی ہیں کہ دعا زہرا شادی کے لئے چھوٹی ہے لیکن چونکہ اس کی محبت چھوٹی نہیں جواں ہے اس لئے وہ نہیں مانتی۔ وہ اپنے والدین کو جھوٹے اور ظالم، جبکہ اپنی شادی کو اپنی خوشی مرضی اور محبت کہتی ہے۔ میں اس کی محبت

Read more

لفافہ صحافت، ساشے دانشور اور خواب گزیدہ قوم

عمران خان نہ ہوتا تو عمران ریاض کو کون جانتا؟ بظاہر تو وہ لاکھوں فالورز رکھنے والا مقبول صحافی ہے، جو بقول اس کے یوٹیوب کے مہینے بھر کی آمدنی سے چالیس پچاس لاکھ کا گھر خرید سکتا ہے، اب ’چور ڈاکووں‘ کے خلاف اس لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹنے والا جو کسی نے اسے فائلیں وڈیوز اور ثبوت دکھا کر شروع کرائی تھی۔ لیکن وہ نہیں بتا سکتا کہ جنہوں نے ثبوت مہیا کر کے اسے لڑائی لڑنے پر

Read more

بہتر ہزار مقتولین، دو پختون اور شرمندہ صحافت

سلیم صافی صحافت میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔ میں لڑکپن سے جانتا ہوں، جماعت، ایشیا پرنٹر، المورد اور این این آئی میں ان کی محنت کا میں گواہ ہوں۔ ہمارے دوست مشترکہ ہیں اور جب تک اس نے اپنے موبائل فون کے لئے سیکرٹری نہیں رکھا تھا، گاہے بگاہے ملاقات اور تبادلہ خیالات ہوتے رہتے تھے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ سیلف میڈ انسان ہیں۔ اگرچہ اکثر جاننے والے مجھ سے متفق نہیں۔ جرات سوال کا نعرہ لے کر سلیم

Read more

مشرف کو جانے دیں

پختون معاشرے میں عدم برداشت کی وجہ سے قتل مقابلے اور دشمنیاں چلتی رہتی ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ موقع ملے تو جو مرد دشمنیاں پالتے ہیں وہی بیٹھ کر صلح بھی کر دیتے ہیں۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ فریقین کے سارے مرد مار دیے گئے ہوں اور عورتوں نے بیٹھ کر آپس میں صلح کی ہو۔ پشتو زبان کا مقولہ ہے کہ جنگ میں لوگ مرتے ہیں، یوں جو مرد لڑتے مرتے ہیں وہی بیٹھ کر

Read more

سازشی خط کی اصل کہانی اور شیخ رشید

شیخ رشید نہ بنی گالا کا رہا نہ گیٹ نمبر چار کا۔ بنی گالا میں اس پر بد دیانتی کے شک کے علاوہ لانگ مارچ میں متوقع اور بھرپور کردار ادا نہ کرنے، پرامن احتجاج کو خونی مارچ مشہور کرانے اور گھیراؤ جلاؤ کے بیانات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو عدم تحفظ کا شکار کرنے (تاکہ وہ گھروں سے نہ نکلے) اور حکومت کو ان بیانات کی پاداش میں مارچ والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے

Read more

پاکستان ٹوٹنے کے بارے میں عمران خان کے خدشات اور حقیقت

پاکستان کے سیاسی تاریخ میں عمران خان بلا مبالغہ اسٹبلشمنٹ کا سب سے چہیتا قریبی باخبر اور با اعتماد وزیراعظم تھا۔ جتنی بریفنگ میٹنگز اور معلومات ان کو ملٹری اسٹبلشمنٹ اور ملکی خطرات کے بارے میں ہوں گی ممکن نہیں کہ موجودہ سیاستدانوں میں کسی اور کے پاس ہوں۔ کیونکہ عمران خان کو ایک سویلین اور سیاسی لیڈر کی بجائے ایک ملٹری لیڈر کی طرح سسٹم کا حصہ بنا کر رکھا گیا تھا۔ اس لیے پہلی بار ایک سیاسی لیڈر

Read more

شہباز گل کے پختون ٹچ سے سہمے ہوئے پنجابی

جس دن شہباز گل کی بدزبانی پر اس کی تواضع انڈوں اور سیاہی سے کی گئی تھی، اس نے اوسان بحال ہوتے ہی پنجابیوں کو پنجابی میں تڑی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں جٹاں دا منڈا کسی سے ڈرتا ورتا نہیں، لیکن اب پشاور میں تو انہی پنجابیوں کو پٹھانوں کی تڑیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ہمارے سپورٹر پٹھان ایک تھپڑ کا بدلہ دس تھپڑوں کی صورت میں نسلوں تک دیتے ہیں۔ شہباز گل کی حالت اس گیدڑ

Read more

باپردہ خاتون اور پی ٹی آئی ٹچ

شنواری اور آفریدی بزنس مین اور کھرے لوگ ہیں۔ حاجی صاحب بھی پشاور کا بڑا بزنس مین اور شنواری ہے۔ کئی حج کرنے کی وجہ سے حاجی کے نام سے مشہور ہے۔ حاجی تو اس کا سارا خاندان ہے لیکن حاجی باقیوں کے نام کی اضافیت ہے جبکہ یہ ٹوٹل حاجی ہے۔ بڑے بھائی کی حج سے واپسی پر ہمارے دوست حاجی نے ائرپورٹ پر اس کا استقبال ڈھول اور آدھے درجن خواجہ سراؤں کو نچا کر کیا تھا۔ حاجی

Read more

پاکستان کو پنجابیوں سے خطرہ ہے

اسلام کے نام پر بنائے گئے پاکستان میں اسلام اور پاکستان دونوں خطرے میں بتائے جاتے ہیں۔ ایک طرف ہمیں ہنود و یہود تو دوسری طرف ہمسایوں سے خطرہ ہے۔ مولوی کے نزدیک اسلام کو پاکستانیوں سے خطرہ ہے، جس کے لئے ہر نوع کی توہین میں جیلیں ملزمان سے بھری پڑی ہیں اور اسلام کے مختلف جہتوں کی تحفظ کی خاطر بنی ہوئی مسلکی اور فرقہ وارانہ پارٹیاں اور تنظیمیں موجود ہیں۔ ملک کو ان خطرات سے بچانے کے

Read more

خبردار! شاری بلوچ ایک دلدل ہے

بلوچ وفاداری اور اس کی قیمت ادا کرنے کے لئے مشہور ہیں۔ سادے لیکن رنگ کے پکے، نسبتاً پسماندہ لیکن باشعور، جن سے بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ساتھ ایران انڈیا اور کچھ عرب ممالک بھی توقعات لگا بیٹھے ہیں۔ بلوچستان قدرتی دولت سے مالامال ہونے کی وجہ سے بیرونی قوتوں کے مفادات کا میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف سیاسی طور پر قاسم سوری جیسوں کو بلوچستان کا نمائندہ نہ ہو کر بھی بلوچستان کا نمائندہ بنایا

Read more

چندہ الیون بمقابلہ عوامی الیون

وطن عزیز میں جب بھی اقتدار کی راج کماری کا سوئمبر عوامی امپائرز کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے چیمپین شپ ٹرافی ہمیشہ سیاسی راجکمار جیت لایا ہے۔ اگرچہ دستور کے مطابق ایسے مقابلے ہر پانچ سال کے بعد منعقد ہونے چاہیے لیکن کل مختار الیون کی دخل اندازی اور طالع آزمائی کی وجہ سے اس کے انعقاد کے لئے سیاسی راج کماروں کو اکثر کئی برسوں تک قید و بند اور دار و رسن کے سائے میں پر آزمائش

Read more

ایک جنرل صاحب اور تین سیاستدان

سیاسی لحاظ سے کسی ملک کی مقدس ترین دستاویز عوام کی طرف سے متفقہ طور پر منظور شدہ آئین ہوتی ہے، جس کی بے حرمتی کو اس ملک میں سب سے بڑا جرم مانا جاتا ہے، جبکہ خلاف ریاست اور خلاف آئین عمل کو غداری کہتے ہیں۔ معتبر عہدیداران آئین کی تقدس حفاظت اور اس پر عمل کرنے کا حلف لیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بذات خود معزز مکرم اور عزت مآب کہلانے کے حقدار ہو جاتے ہیں۔

Read more

لاہور جلسے کے بعد جرنیلوں کی سیاست اور شری چار سو بیس

آوارہ، شری چار سوبیس، آہ، میرا نام جوکر، سنگم، برسات اور اس معیار کی دوسری لازوال فلمیں دینے والا راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پختونخوا کے مردم خیز شہر پشاور میں پیدا ہوا تھا۔ اس نے اپنی قدرتی اداکاری اور شاندار ہدایتکاری کی بنا پر انڈین سنیما پر اتھارٹی سمجھے جانے والے لکھاریوں اور تنقید نگاروں سے دی گریٹسٹ شو مین کا خطاب پایا۔ اس کے بعد اگر کسی پر دی گریٹسٹ شو مین کی خطاب جچتی ہے تو

Read more

لیک شدہ آڈیو عمران خان کی واپسی کا بلیو پرنٹ ہے؟

بلغاروی خاتون بابا وانگا جاوید چوہدری کی پسندیدہ مستقبل بین خاتون ہے۔ اس کے پاس جب کالم لکھنے کے لئے مصالحہ ختم ہوجاتا ہے تو وہ اس خاتون کی، کی گئی پیشگوئیوں میں سے کسی ایک کو اٹھا کر حال میں موجود کسی قدرتی آفت، سانحے، سیاسی قتل، جنگ یا وبا پر منطبق کر لیتا ہے۔ اور کہانی مکمل ہوجاتی ہے۔ بابا وانگا کی آخری پیشگوئی جاوید چوہدری کے مطابق کورونا کی وبا کے بارے میں تھی۔ صدام حسین کو

Read more

عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے ڈائری کیوں لے گئے؟

سیکورٹی تین قسم کی ہوتی ہے، بلڈنگ کی، شخصیت کی اور دستاویز کی۔ پھر سیکیورٹی کے اپنے اپنے مدارج ہوتے ہیں۔ جو وقت کے ساتھ گھٹتے بڑھتے رہتے ہیں۔ علی محمد خان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بنی گالا جاتے ہوئے لگا کہ عمران کی سیکورٹی کم کردی گئی ہے۔ ایسا ہی ہوتا ہے۔ عمران خان اب سابقہ وزیراعظم ہے۔ اسے سٹیٹ لیول یا زی سیکورٹی نہیں دی جا سکتی۔ اقسام اور مدارج کی طرح سیکورٹی کلیئرنس بھی ایک

Read more

بھٹو تو دور آپ تو نواز شریف بھی نہیں

میں نے انہیں جب بھی دیکھا، جب بھی سنا، میں نے سوچا اسے بتا دوں کہ عمران خان صاحب اب کرکٹ ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے کپتان نہیں ہیں بلکہ بائیس کروڑ لوگوں اور چھ لاکھ فوج کے ایٹمی ملک کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ پتہ نہیں کیوں انہیں وزیراعظم بننے کا اعزاز کرکٹ ٹیم کے کپتانی سے کمتر لگتا تھا۔ جبکہ کرکٹ میں بھی ان کی وجہ شہرت مختلف قسم کی سکینڈلز تھے کیونکہ ان کی کارکردگی کبھی بھی

Read more

تحریک عدم اعتماد کے خلاف عمران خان کی سٹریٹیجی

ایک دوپہر کو امریکہ اور اتحادیوں کی بدترین بمباریوں کے بعد مرحوم صدام حسین اچانک بغداد شہر میں کھجوروں کی جھنڈ کے قریب نمودار ہوا اپنے مخصوص انداز میں مکا دکھا دکھا کر اپنے شہریوں کا خون گرمایا مختصر تقریر کر کے کہا کہ میں کل مخالفین کے لئے عراقی زمین آگ میں تبدیل کردوں گا۔ میں کل وہ کروں گا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ اسکی مختصر تقریر ختم ہوئی، تو میں نے کہا کہ یہ کل

Read more

کیا مارشل لاء بھی ایک آپشن ہے؟

آدھی کچی آدھی پکی خبروں اور ایسے ہی تجزیوں کی آج کل سوشل میڈیا وی لاگ اور ٹی وی چینلز پر بہتات ہے۔ زیادہ تر بحث پی ٹی آئی کے ڈیفیکٹرز کی تحریک عدم اعتماد کو ووٹ ڈالنے کے بعد ان کی قانونی حیثیت پر ہو رہی ہے، کہ جب وہ عدم اعتماد کے حق میں اور اپنی حکومت کے خلاف ووٹ ڈال دیں گے تو سپیکر ان کے خلاف ڈیفیکشن کلاز کے تحت الیکشن کمیشن کو اطلاع دے دے

Read more

ریحام خان کیوں نہیں، محسن بیگ کیوں؟

ہتھکڑیاں پہنے دہشت گردی کے مقدمات سننے والی عدالت میں سوجے ہوئے چہرے کے ساتھ، اخباری نمائندوں کو جواب دیتے ہوئے یہی سوال کی شکل میں یہی جواب محسن بیگ نے بھی دیا تھا کہ مراد سعید، ریحام خان پر کیس کردے جس نے یہ سب کچھ اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔ آپ کے دل میں بھی یہی سوال اٹھتا ہو گا کہ محسن بیگ کو ایک سرسری ذومعنی اشارہ پر اس حال تک پہنچانے والے ریحام خان کو

Read more

پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ اور بلاول کا لانگ مارچ

پی ڈی ایم، آپ کو یاد ہو گا پچھلی سردیوں میں بہت زور و شور سے عوام کو حکومت کے خلاف نکالنے اور لانگ مارچ کرنے میں مشغول تھی۔ پورے ملک میں جلسے جلوس کارنر میٹنگز اور احتجاجی مظاہرے ہو رہے تھے۔ پھر اچانک ایک جلسے کے دوران مریم بی بی نے آر یا پار کا نعرہ لگایا اور اسلام آباد جا کر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا۔ لیکن پیپلز پارٹی اور اے این پی حکومت سے یک

Read more

شہزادہ سلیمان کے اقدامات اور فواد چوہدری کے بیانات کا تجزیہ

بزرگوں سے سنی ہوئیں حکایات اور شہزادوں کی کہانیاں بچپن سے فطرت میں گوندھے ہوئے آٹے میں نمک کی طرح گھلی ملی ہوتی ہیں۔ انہی کہانیوں کی وجہ ہمیں بچپن سے بادشاہ اور شہزادے اچھے لگنے لگتے ہیں۔ بادشاہ اور شہزادے حقیقت میں کیسے ہوتے ہیں؟ بہت کم لوگ جانتے ہیں (یہی کم جانے جانا ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے ) ۔ لیکن ہمارا تصوراتی بادشاہ اور شہزادہ خوبصورت دیالو مددگار رحم دل اور محبت کرنے والا

Read more

مشرقی پاکستان، تین جرنیل اور بین الاقوامی پٹواری

پاکستان ایک ایسی چراگاہ ہے۔ جس میں مقدس گائے کھلم کھلا چرتی اور آرام سے جگالی کرتی ہے۔ اس کے علاؤہ یہاں اللہ میاں کی گائے بھی موجود ہیں۔ جن کو ضرورت پڑنے پر قربانی کے بکرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں کسی نامعلوم جنگ کے دوران ستر ہزار کی بکروں کی طرح قربان دی گئی۔ مقدس گائے تعداد میں کم اور اللہ میاں کی گائیں تعداد میں زیادہ ہیں۔ اس لئے

Read more

آتش بدہن مولوی، آتش بدست ہجوم

نہ اقبال نے کبھی کہا کہ ترکھانوں کا منڈا کام کر گیا اور ہم دیکھتے رہ گئے اور نہ ترکھانوں کے لڑکے یعنی علم الدین نے عدالت میں راجپال کے قتل کا اعتراف کیا نہ کبھی اس پر فخر کیا۔ یہ تو بعد کے افسانہ طرازوں نے ہمارے لئے علم الدین کو راجپال کے قتل پر فخر کرنے والا غازی اور علامہ اقبال کو افسوس کرنے والا عاشق رسول تراشے۔ علامہ اقبال نے تو علم الدین کے کیس سے الٹا

Read more

ثاقب نثار کی لیک آڈیو ٹیپ پر طنزیہ نقد و نظر

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے، جہاں فلمیں نہیں بنتیں لیکن فلمی اداکار اور اداکارائیں موجود ہیں۔ تبھی تو واحد پاکستانی اداکارہ میرا فلموں میں اداکاری سے زیادہ اپنی ’معصومیت‘ انگریزی اور سچائی کی بنا پر خبروں میں ان رہتی ہیں۔ ایک ٹی وی اینکر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ کسی نے میرا اور کیپٹن نوید کا ماسک پہنا، میری طرح ایکٹنگ کی اور مجھے بدنام کرنے کی خاطر گندی فلم بنا دی۔ میں ایسا کرنا چاہتی

Read more

حکومتی توہمات کا دوسرا رخ: اصل کردار کی رونمائی

حفیظ جالندھری نے، لگتا ہے حکومتی ترجمانوں کی ترجمانی کرکے، کہا ہے, "وہ ہوئے پردہ نشیں انجمن آرا ہو کر”۔ الفاظ صرف اظہار نہیں، سامع بھی مانگتے ہیں۔ جب الفاظ کی سانسیں گھٹ رہی ہوں تو پھر مزاحیہ پیرائے سے بہتر اظہار کا کوئی قرینہ نہیں۔ ون لائینر سوشل میڈیا کے مقبول تھیٹر میں امان اللہ اور عمر شریف کی حیثیت رکھتا ہے اور ون لائینر میں اپنے صولت پاشا کی مثال فرہاد جیسی ہے، جو قلم کے تیشے سے

Read more

افتخار چوہدری کے خلاف ریفرنس کیسے شروع ہوا؟

اکثریت یہی سمجھتی ہے کہ پاکستان آٹو پائلٹ پر ہے۔ مجھے بھی اونچے مقامات پر بہت چھوٹے لوگ دیکھ کر بعض اوقات ایسا ہی لگتا ہے۔ لیکن پھر پلٹ کر ماضی پر نظر ڈالتا ہوں تو یقین ہوجاتا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ بقول شاعر ~ کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے۔ یہ مشرف کا زمانہ تھا۔ وہ رات میری لاہور جیم خانہ میں تھی۔ صبح ایک دوست کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں ان کے کسی قانونی

Read more

طالبان کے دھمکی آمیز بیانات اور مستقبل کی صورتحال

چند دنوں پہلے سابقہ طالبان ترجمان اور آج کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دنیا ہمیں تسلیم نہیں کرے گی تو بہت خطرناک ہوگا۔ کن کیلئے خطرناک ہوگا، دنیا کیلئے یا یرغمالی افغانوں کیلئے؟ اس کی وضاحت انہوں نے نہیں کی۔ لیکن دھمکی موجود ہے جو اس کو جیسا سمجھنا چاہے سمجھ سکتے ہیں۔ ساتھ طالبان کے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب نے ایک بیان میں اپنی حکومتی کار پردازوں

Read more

دادا جی کی قربانی اور بابا جی کے کھوٹے سکے

جو لوگ اپنی قربانیوں کا گاہے بگاہے ذکر کرتے ہیں وہ دراصل اس کا معاوضہ چاہتے ہیں۔ اس ملک میں شروع سے کچھ لوگ زیادہ پاکستانی کچھ کم پاکستانی، کچھ خالص محب وطن کچھ خالص غدار، کچھ سمندر میں پھینکنے لائق کچھ دریائے سندھ میں، کچھ تربیلا ڈیم میں، کچھ انڈیا میں اور کچھ افغانستان میں۔ جبکہ قربانیاں دینے والے سیاسی متقی ایسے لایعنی دعوے کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ پاکستان برصغیر کے تمام مسلمانوں کے لئے بنایا گیا

Read more

افغان راجکماری کا سوئمبر اور جالندھر کی کنڈیکٹری

طالبان گذشہ بیس برس میں اتنے بدل گئے ہیں کہ وہ افغانستان میں اقتدار کی خاطر کسی کے ساتھ بھی ہاتھ ملا سکتے ہیں اور ہاتھ کر سکتے ہیں، خواہ وہ پرانا مربی پاکستان ہو یا پرانا دشمن امریکہ، پرانا ‘کافر’ ایران ہو یا بلکل ملحد کمیونسٹ چین اور روس۔ اقلیت نے جب بھی اکثریت پر اپنے نظریات ٹھونسنے اور قابو پانے کا ارادہ کیا ہے مذہبی تقدس کا راستہ اپنایا ہے، یہی واحد راستہ طالبان نے پہلے بھی چنا

Read more

لاہور کے طالبان اور مزار شریف کا تاقیامت زندہ کافر

پاکستان کے دوسرے علاقوں کے بارے میں، میں یقین سے نہیں جانتا لیکن پختونخوا کے کھاتے پیتے خاندانوں کے نوجوان، ایک وقت تھا، سیر کرنے اور انڈین فلمیں دیکھنے کے لئے کابل جایا کرتے تھے۔ واپس آ کر دوستوں کے محافل میں مدتوں کابل کی آسودگی، خوبصورتی، ترقی، پھلوں، ارزانی اور مہمان نوازی کی کہانیاں سناتے۔ بچپن میں کابل میرے ذہن میں ’چین ماچین‘ اور کوہ قاف جیسی سرزمین تھی، جہاں پریاں بستی تھیں، پھول، پھل، خوشبوئیں اور آزادیاں گلے

Read more

امریکی اور طالبان: ایک نئی پارٹنرشپ

ایک دفعہ پھر پانچ ہزار امریکی فوج اپنے سفارتی عملہ کو نکالنے کیلئے واپس آئی ہے، اگر امریکی فوج نے واپس ہی آنا تھا تو پھر یہ فوج افغانستان سے گئی کیوں تھی؟ یہ واپس آنے والے امریکی فوجی دستے افغانستان سے نکلنے والے آخری دستے بھی تو ہو سکتے تھے جو نکلتے نکلتے اپنے ساتھ اپنا سفارتی عملہ بھی بحفاظت نکال لے جاتا؟ ان سوالات کے جوابات میں افغان صورتحال کے معمے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

Read more

اشرف غنی کی رخصتی اور نیا بفر سٹیٹ

میں نے گزشتہ دو کالموں میں طالبان کی چابک دست سفارتکاری ان کی سیاسی بلوغت اور مذاکرات کاری کی نشاندہی کی تھی جس کے نتیجے ان کو مطلوبہ نتائج وقت سے پہلے ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ ان دونوں کالموں پر چند قارئین نے مجھے پیڈ رائٹر اور طالبان کے خیرخواہ جیسے تمغے اور طعنے دیے۔ انسانی عادت ہے کہ وہ اپنی خواہش کو حقیقت سمجھنے لگتے ہیں۔ یہی تنقید کرنے والوں نے بھی کیا ورنہ معمولی سیاسی سوجھ بوجھ

Read more

مرے ہوئے کتے کا کاروبار اور ہمارے دشمن

ہندوستان تو ہمارا توام دشمن اور پیدائشی شریکہ ہے۔ توام بچے ماں کے دودھ توجہ اور محبت پر لڑتے ہیں۔ جب ہم نہیں تھے ہندوستان تب بھی ہمارا دشمن تھا۔ ہمیں ڈرایا جا رہا تھا کہ خدانخواستہ انگریز چلا گیا تو ہندوستان ہندو اکیلا پاکر ہمیں زندہ نہیں چھوڑیں گے، اور پاکستان بن جانے کے بعد میں سمجھایا گیا کہ ہندو سے نفرت کافی ہو گئی اب ہمیں اس اس سے ڈرنا چاہیے کیونکہ اس نے ہمیں دل سے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اٹھارہ سو ستاون میں جب انگریز نے ہماری مدد سے جب جنگ آزادی کچل ڈالی تو اس سے پہلے حکومت مسلمانوں کے پاس تھی۔

Read more

طالبان بدل گئے ہیں

طالبان کبھی شرق و غرب پر اسلامی جھنڈا لہرانے کے دعویدار تھے۔ فلپائن سے بوسنیا تک اور مشرقی ترکستان سے مراکش تک اسلامی نظام اور امہ کا درد اپنے سینے میں رکھتے تھے۔ مغرب میں تاجکستان میں اسلامی نظام تو مشرق میں کشمیر کی آزادی کے لئے کوششوں میں مصروف تھے۔ افغانستان میں روٹی نہیں مل رہی تھی لیکن امیر المومنین کی حکومت کی برکات ساری دنیا تک پہنچانے کے لئے پروگرام بن رہے تھے۔ دنیا کا شاید ہی کوئی

Read more

طالبان سفارت کاری کی جنگ جیت رہے ہیں

اگر میں کہہ دوں کہ طالبان کے پاس پاکستان سے بہتر تعلقات عامہ، سفارتکاری اور مذاکرات کے ماہرین موجود ہیں، تو اسے مبالغہ نہ سمجھیں۔ ثبوت یہ ہے کہ افغانستان میں قبضے اور حملے طالبان کرتے ہیں اور بدنام پاکستان ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کی وجوہات اور بھی ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ پاکستان کی بساند زدہ خارجہ پالیسی، ہر وقت اور ہر موضوع پر بے دریغ بولنے والے بھانت بھانت کے وزیر، چبا چبا کر لوکل سیاست کے

Read more

کیا پاکستان افغانستان بن جائے گا؟

شاہ محمود قریشی نے فرمایا ہے کہ کچھ طاقتیں پاکستان میں استحکام نہیں چاہتیں۔ ہم اتنے ناتواں اور وہ طاقتیں اتنی توانا ہیں کہ ہمارے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے باوجود ہم ان کا نام نہیں لے سکتے۔ پھر مذکورہ طاقتیں انڈیا اور افغانستان بھی نہیں ہیں۔ وہ ہوتیں، تو ہم کب کے ان کے خلاف اقوام متحدہ میں ‘ڈوسیئر’ جمع کرا چکے ہوتے یا طورخم اور سپین بولدک چیک پوائنٹس بند کر کے ان کو ان کی

Read more

گوادر کے سامنے کھڑا امریکی بحری بیڑہ

طالبان افغان جنگ زدہ معاشرے کا فطری ردعمل نہیں تھا بس ایک سراب تھا جس کو انہوں نے اب حیات سمجھ لیا تھا، کیونکہ ان کے ظہور سے پہلے افغانستان میں ان وار لارڈز کے چھوٹے علاقائی راجواڑے قائم ہو گئے تھے جو کبھی افغان مجاہدین کہلاتے تھے۔ طالبان کو دنیا کی نظروں سے دور پاکستانی مدرسوں میں تیار کیا گیا جن کو مناسب موقع پر میدان جنگ میں اتارنے کے بعد ، وار لارڈز کے صفایا پر لگایا گیا،

Read more

قیدی گدھا اور خشک ہوتی ہوئی قلم کی روشنائی

کوئی دو سال سے عوام کو پیچھے لگا کر جس انداز سے حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے ان کو بیچ منجھدار چھوڑا اس سے ہمارے سیاسی نظام کے بودے پن اور سیاسی لیڈرشپ کے معمولی اہداف پر سمجھوتے اور کمزوریوں کا پتہ لگتا ہے۔ حکومت کرنے اور غریب عوام کے پیسے سے شاہانہ عیاشیاں کرنے کی خواہش ہر سیاستدان کو ہے لیکن عوام کی مصیبتوں کی خاطر جیل کی صعوبتوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔ اگر کبھی عوام کو اپنے پیچھے لگا کر یہ جمہوریت گریز قوتوں کے خلاف پریشر بڑھا بھی دے تو اچانک اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات اور سہولیات کے بدلے میں ان کا اعتماد بیچ کر خاموش ہو جاتے ہیں۔

Read more

یہ ایک ٹسٹ کالم ہے

کینیڈا میں پاکستانی مہاجر خاندان کے ساتھ ہونے والے ظلم پر کینیڈا کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔ ساتھ ساتھ کینیڈین قوم، کابینہ اور وزیراعظم افسردہ اور شرمندہ ہے۔ یہ بدقسمت پاکستانی خاندان اپنے ملک سے بہتر زندگی کی تلاش میں اور لاکھوں تارکین وطن کی طرح، کینیڈا گیا تھا۔ لیکن وہاں پر بھی اس آگ سے نہ بچ سکا جو ساری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف مسلمانوں کے مفاد پرست ”بڑوں“ نے بھڑکائی ہوئی ہے۔ پہلے کسی مسلمان کی اپنے

Read more

آن دی ریکارڈ بولنے کا حوصلہ

میں ربع صدی صدی سے پولیٹیکل سائنس اور کم و بیش ایک عشرے سے بین الاقوامی تعلقات کا طالب علم ہوں۔ پولٹیکل سائنس ریاست کے چار بنیادی عناصر، آبادی، علاقہ، اقتدار اعلیٰ اور حکومت کی نشاندہی کرتا ہے۔ نظریہ دراصل حکومت کرنے کا لائحہ عمل ہوتا ہے۔ یہ ریاست کا جز نہیں، اور اگر حکومت چلانے کا لائحہ عمل کسی ریاست کا نظریہ ہوتا ہے تو پھر ہر ریاست نظریاتی ریاست ہے۔ کیونکہ حکومت عوام کے ساتھ جو برتاؤ کرنا

Read more

گلے میں جوسر لٹکانے کی خواہش

جس طرح ہر فوجی سپاہی کی خواہش ہوتی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گاؤں میں اسے صوبیدار صاحب بلایا جائے اسی طرح ہر ہومیوپیتھک معالج کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ڈاکٹر پکارا جائے۔ اس لئے ہر ہومیو کلینک پر معالج کے اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھا ہوا ہوتا ہے، بلکہ میڈیکل ڈاکٹروں کی ہومیو معالجین کے ساتھ سب سے بڑی لڑائی یہی ہے کہ ہومیو معالج ڈاکٹر نہیں ہوتے، پھر ساتھ ڈاکٹر کیوں لکھتے ہیں۔ پچھلی رات کو

Read more

کیا کپتان زرداری کی ٹکر کا کھلاڑی ہے؟

بصد احترام، زرداری صاحب کو میں حقیقت پسند سیاست کا گیری کاسپاروف سمجھتا ہوں۔ وہ جب سیاسی داؤ کھیلتے ہیں تو مخالف کو لگتا ہے ابھی سوچ رہے ہیں اور جب سوچتے ہیں تو مخالف کو پتہ نہیں لگتا کہ وہ کون سا داؤ کھیلنے والے ہیں۔ اگرچہ وہ کھیلنے اور سوچنے کا کام کبھی ایک ساتھ نہیں کرتے، کیونکہ وہ کھیلنا شروع کریں تو پھر سوچتے نہیں، جیسے حال ہی میں سینیٹ کی واحد نشست جیت کر ایک صفحے

Read more

سویٹزرلینڈ کی ایلزبتھ کا ایک پاکستانی مرد کے نام خط

ایلزبتھ اور میں چھ سال کے قریب ساتھ رہے۔ اس نے پشتو سیکھی تھی اور مسلمان ہو گئی تھی، لیکن اس سے بڑھ کر اس کی خصوصیت یہ تھی کہ وہ انسان دوست تھی، ایک سیال دل کی مالک، جو اکثر اس کی ہلکی نیلی آنکھوں سے بہہ نکلنے کو بیتاب ہوتا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کے باشندے جمع تفریق کے ماہر سمجھے جاتے ہیں لیکن ایلزبتھ کو جمع کرنے کی بجائے تقسیم کرنا زیادہ اچھا لگتا تھا، وہ ایک شاندار انسان،

Read more

ضمنی انتخابات کے نتائج دراصل مقتدرہ اور پی ڈی ایم کے درمیان اعتماد سازی کی شرط تھی

میاں نواز شریف کو باہر بھیجنا حقیقی فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی تھی، جس کے بدلے میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے لئے حمایت حاصل کی گئی تھی، لیکن وہی ایکسٹنشن، جس سے بنائے گئے اعتماد کو بہتر تعلقات کار میں بدل جانا تھا، ایک ٹی وی ٹاک شو میں رکھے گئے بوٹ اور فریقین کے درمیان رازداری پر مبنی ملاقاتوں کے احوال کو، حکومت کی طرف سے میڈیا کو لیک

Read more

ہم پاکستان کے مالک اور وارث ہیں

ایک دوسرے کے صوبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے مستقبل میں نہ صرف یہ کہ اپنے صوبوں میں دوسرے صوبوں کی زبان ، تاریخ اور ثقافت کے ماہرین شمار ہوں گے بلکہ ان کو اپنے صوبے میں دوسرے صوبے کی زبان و ثقافت پڑھانے کے مواقع بھی میسر ہوں گے، ساتھ ساتھ وہ دوسرے صوبوں میں جا کر وہاں بھی اساتذہ کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس طرح آنے والے بیس سال میں ہم لاکھوں ایسے پنجابی ، سندھی ، بلوچ ، پختون اور سرائیکی پاکستانی تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو پنجابی سے پنجابی، بلوچ سے بلوچی ، پختون سے پشتو ، سرائیکی سے سرائیکی اور سندھی سے سندھی زبان میں بات چیت کرنے، نصاب پڑھانے اور روزگار کرنے کے قابل ہوں گے ۔

Read more

اردو زبان اور اس سے جڑے ہوئے مسائل

ہندوستان کے اردو دان طبقے کو گلہ ہے کہ تحریک پاکستان سے ہندوستان میں اردو زبان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جبکہ یہی صورتحال اردو کی وجہ سے پاکستان کے اپنی زبانوں کی بھی ہے۔ اردو زبان اپنے نام کے ساتھ ساتھ اپنے اکثر الفاظ کے لیے بھی اردگرد کی زبانوں کی مقروض ہے۔ اردو کے عجائب میں سے ایک یہ ہے کہ پنجابی زبان بولنے والوں کو پنجابی، سندھی بولنے والوں کو سندھی، بلوچی بولنے والوں کو بلوچ پشتو

Read more

سوات میں خوشی پر پرچہ کاٹنے والے

پختون روایات کے تحت مکمل پختون، پشتو بولنے والے صرف اس فرد کو کہا جاتا تھا جس کی جائیداد یعنی زمین ہوتی تھی۔
زمین کے بغیر پشتون ہمسایہ اور کسی فن (لوہاری، ترکھانی، کمہاری، کپڑا سازی وغیرہ) میں طاق ہونے کی بناء پر کسب گر کہلاتا تھا۔ یہ لوگ زمیندار پشتون کے ہاں رشتے کے اہل نہیں تھے نہ ان کے گھر سے وہاں رشتے لئے جاتے تھے۔ مُلا بھی اسی معاشرتی درجہ بندی کا حامل تھا، جو غیر زمیندار پشتون کے لئے مقرر تھی، البتہ مذہبی فرائض کی ادائیگی کی وجہ سے دوسروں کے مقابلے میں عزت کا تھوڑا زیادہ حقدار تھا، لیکن مکمل پشتون کے برابر تھا نہ اس کی بات کی کوئی اہمیت تھی، البتہ عالم اور خصوصاً وہ جو زمیندار ہوتا، اس کا رتبہ دینی علم اور خاندانی نجابت کی بنا پر باقی زمینداروں کے برابر تھا، بلکہ بعض اوقات ان کی بات مذہبی معاملات میں راجح ہوتی۔

Read more

وزیراعظم کس کو دھمکیاں دیتے ہیں؟

یہ کوئی راز نہیں رہا کہ اٹھارہ کے الیکشن کو ”مینیج“ کیا گیا تھا۔ لیکن یہ منیجمنٹ یا بندوبست سیدھا سادہ یعنی ایک فریق کے حق میں نہیں تھا۔ کچھ ایسا جادو کیا گیا کہ جو ہار گئے وہ حیران تھے اور جو جیت گئے وہ حیران ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی تھے۔ کیونکہ ان کو حکومت دینے کے باوجود اختیار نہیں دیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ساتھ سابقہ دعویداروں کو اپنا اپنا صوبہ بھی مل گیا تھا۔

Read more

محمود خان اچکزئی کی تقریر: سلیم صافی، حامد میر اور سہیل وڑائچ کا متعصب رد عمل

”ہم پنجابی سینٹرل ایشیا کے ہر حملہ آور کا اٹک کے پل پر استقبال کرتے تھے، اسے ہار پہناتے، سپاہیوں کو خوراک اور گھوڑوں کو چارہ دیتے تھے اور سیدھا پانی پت چھوڑ کر آتے تھے، یہ ہماری تاریخ تھی، تاریخ نے ایک بار پلٹا کھایا اور انگریز پانی پت سے لاہور آ گیا، ہم نے اسے بھی ہار پہنائے، اور سیدھا جلال آباد چھوڑ کر آئے، انگریز باقی عمر افغانوں سے لڑتے رہے اور ہم ان کے سہولت کار بنے رہے“ جاوید چوہدری کے چھپے ہوئے کالم کے یہ ہوبہو الفاظ ہیں۔

Read more

مریم نواز کے ڈگری یافتہ ان پڑھ بچے

دوستو، بزرگو، ساتھیو، کسانو اور محنت کشو جیسے الفاظ سیاستدان عموماً جلسوں میں حاضرین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ادا کرتے ہیں۔ ’میرے بچو‘ یہ الفاظ میں نے پہلی دفعہ بیگم نسیم ولی خان کے منہ سے سنے تھے۔ جب اس پردہ دار پختون خاتون کے گھر کے سارے مرد زندانوں میں ڈالے گئے تو وہ دوپٹے کو پگڑی بنا کر نکلی تھیں۔ تب میں نہیں تھا جب مادر ملت کی ساری ملت کو پہلی بار ایک بڑے جیل

Read more

پی ٹی ایم سے پی ڈی ایم تک: شکست خوردہ ریاستی بیانہ

وطن عزیز ایک ایسی بدنصیب کھیتی ہے۔ جس کو باہر سے زیادہ اپنی باڑ سے نقصان پہنچا ہے۔ اس کی راکھی کے دعویدار ایوب خان ہو، یحییٰ خان ہو، ضیاء الحق ہو یا مشرف، سب نے ریاستی مفادات کے بیانیہ کی آڑ میں ملک وقوم کو خطرات اور سانحات سے دوچار کیا۔ چاروں نے سیاسی لیڈر شپ کو ملک وقوم کے لئے خطرہ اور خود کو ناگزیر باور کرایا۔ ایک خود کو ڈیگال دوسرا خود کو بین الاقوامی معاملات کا

Read more

بڑوں کی لڑائی

سیاست کی تعریف، ’اقتدار کی جنگ‘ کی تنگنائی میں مقید ہو جائے تو پھر جنگ اور محبت کی طرح، اقتدار کی جنگ میں بھی سب جائز ہو جاتا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں باوجود شدید قسم کے تحفظات کے مسلم لیگ نون، شہباز شریف کی معیت میں اسمبلیوں میں، ’کسی کے آسرے پر، براجمان ہوئی، تو وہ‘ جمہوریت کے خاطر، تھا۔ مریم نواز اس کے کچھ دنوں بعد گرجنے لگی۔ تو وہ قومی مفادات کا تقاضا تھا اور پھر چپ کا

Read more

میٹنگ میٹنگ (ڈرامہ)

کردار: ہینڈسم چاندو، چیونگم قریشی، عمر معنک، شیریں ترین، چوہدری شرارتی، مراد جوشیلا، واڈکا بوٹ والا، رسیلا ٹی وی اینکر، مبصر تنقیدی، اور کچھ غیر اہم کردار۔

پہلا سین: رسیلا چوہدری شرارتی کا ٹی وی کے لئے انٹرویو لیتے ہوئے۔ پس منظر میں گانا سنائی دے رہا ہے۔ تصویر بناتا ہوں، تصویر نہیں بنتی۔

رسیلا: (اپنے مخصوص انداز میں الفاظ کی چاشنی کشید کرتا ہوا) چوہدری صاحب! اگلے تین سالوں میں آپ اپنی حکومت کو کہاں دیکھتے ہیں؟

Read more