محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد میں

27 دسمبر کے سیاہ دن کو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کی حیثیت سے یاد رکھا جاتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنا اندھیرا اور سکوت نہیں دیکھا جتنا 27 دسمبر 2007 کی رات مری روڈ پر تھا۔ فضاء دکھ اور درد کو سمیٹنے میں مصروف تھی مگر درد کی شدت بہت زیادہ تھی۔ کیونکہ ایک معصوم اور پرامن خاتون کا لاشہ مری روڈ کے ہسپتال میں پڑا تھا۔ وار کرنے والے اپنا مشن مکمل

Read more

عورت کی برہنگی

پاکستان میں خواتین یا تو مظلومیت کا شکار ہیں یا مادر پدر آزاد زندگی گزار رہی ہیں۔ دوسری قسم والی خواتین کو نہ اپنی عزت کی پرواہ ہے، نہ معاشرتی اور اسلامی تعلیمات کی، بس بے ہنگم طریقے سے آگے قدم بڑھانے میں مصروف ہیں۔ ماڈرن اور جدید تقاضوں کے مطابق بننے سنورنے اور لباس کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ تاکہ دوسری عورتوں سے منفرد نظر آیا جائے۔ جسم کے نازک اعضاء بیشک نمایاں ہوں، فیشن پر ضرور پورا اترنا

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی کا ہنگامہ

پاکستان کے بعض سیاستدان بدقسمتی سے غیر اہم معاملات کو بنیاد بنا کر اپنی سیاست کو چمکانے کے عادی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ کی اگر کھوج لگائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان میں لیڈر شپ کوالٹی کا فقدان ہے یا وہ حادثاتی طور پر میدان سیاست میں پیراشوٹ کے ذریعے داخل ہوئے۔ یا کسی عسکری شخصیت کے کندھے پر بیٹھ کر۔ وہ اقتدار حاصل بھی کر لیں تب بھی ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کی

Read more

قومی مفاہمت کی بازگشت

صدر عارف کچھ عرصے سے سیاسی منظر پر بہت زیادہ متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ عمران خان اور موجودہ حکومت کے درمیان مصالحت کے خواہاں ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اور اس کاوش سے سیاسی میدان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر صاحب کے حالیہ بیانات کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ تاثر پیدا ہوتا ہے۔ کہ وہ عمران خان کے جلد انتخابات

Read more

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند

وطن عزیز اس وقت سیلاب جیسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔ اس کی شدت 2012 میں آنے والے سیلاب سے کئی گنا زیادہ تھی۔ گو کہ بارش کب کی رک چکی۔ مگر جہاں تک نظر جاتی ہے پانی ساکت حالت میں کھڑا ہے۔ اس کی نکاسی یا خشک ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ گھر کب رہنے کے قابل ہوں گے۔ اس کا کسی کو کوئی اندازہ نہیں ہے۔ چار کروڑ پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

Read more

نومبر میں کیا ہونے والا ہے؟

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے قرض بحالی پروگرام فائنل ہونے کے بعد ایک طرف وسیع البنیاد حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اور دوسری طرف تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے عین ایک دن پہلے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی پنجاب اور کے پی کے کے وزراء خزانہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ عمران

Read more

بجلی کے ہوش ربا بل

صبح جب میری آنکھ کھلی تو میں نے سوچا۔ کہ کیوں نہ نیٹ پر بجلی کا بل ہی چیک کرلوں۔ سرکاری ملازم ہو یا پنشنر، یکم تاریخ کے نزدیک آتے ہی اس کا دھیان یوٹیلٹی بلز کی طرف جاتا ہے۔ 255 یونٹ کا بل 9300 روپے دیکھتے ہی میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا۔ لیکن دوبارہ چیک کرنے کے بعد یقین کرنا ہی پڑا۔ باہر میری مسز اور صاحب زادہ ناشتہ کر

Read more

صدر مملکت متحرک کیوں ہیں؟

صدر عارف علوی نے چند دن پہلے سینیئر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کی ایک نشست رکھی۔ اور مختلف قومی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کہا۔ ان کی باتوں کا لب لباب یہ تھا۔ کہ چونکہ ملک اس وقت شدید سیاسی اور معاشی تنزلی کا شکار ہے۔ لہذا سیاستدان ڈائیلاگ کے ذریعے بحران ٹالنے کی تدبیر سوچیں۔ وہ وفاق اور صوبوں کے درمیان جاری حالیہ کشمکش پر بھی متفکر نظر آئے۔ ان کا فرمانا تھا۔ بحیثیت صدر مملکت وہ

Read more

شہباز گل مصیبت میں

عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کی عدالت میں آمد، دھکم پیل اور لاک اپ کی فوٹیجز دیکھ کر بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ کہ سیاست گڈی گڈے کا کھیل نہیں ہے۔ بلکہ اس دشت میں خوشیوں کے ساتھ دکھ اور درد بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ایک معمولی سی غلطی کسی کو بھی ہیرو سے ولن بنانے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ بعض اوقات

Read more

گجرات کا چوہدری گھرانہ

چوہدری شجاعت حسین آج کل تاریخ کے سب سے بڑے امتحان سے گزر رہے ہیں۔ انہیں اپنے خونی رشتوں کی طرف سے بڑے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ چوہدری پرویزالہی کی پنجاب میں حکمرانی کی خواہش نے اس معتبر خاندان کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اگر بات پرویزالہی کی وزارت اعلی تک ہی محدود رہتی تو کوئی مضائقہ نہیں تھا۔ کیوں کہ نون لیگ انہیں اس عہدے کی آفر پہلے ہی کر چکی تھی۔ اس پیرانہ سالی میں

Read more

مسلم لیگ ن کا سیاسی زوال

پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات نے جہاں سیاسی افق پر ہلچل مچا دی ہے۔ وہیں سٹاک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ڈالر کو بھی بے لگام کر دیا ہے۔ روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ عمران خان کی جا رہا نہ سیاست نے حکمران اتحاد کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔ سر منڈواتے ہی اولے پڑنے والی کہاوت ان پر بڑی فٹ بیٹھتی ہے۔ کیوں کہ حیران کن طور پر عمران خان زیرو

Read more

پانچ جولائی 1977 کا سانحہ

4 اور 5 جولائی 1977 کی درمیانی رات جمہوریت کے نوزائیدہ پودے کو پاؤں تلے روند کر وطن عزیز کو پستی کے سفر پر روانہ کر دیا گیا۔ بھٹو حکومت اور قومی اتحاد کے درمیان معاہدے کی تکمیل کے بعد پارلیمان کا انتخاب جمہوریت کی طرف ایک خوشگوار سفر کا باعث بن سکتا تھا۔ مگر آمریت پسندوں نے جمہوری حکومت کو رات کے اندھیرے میں شب خون مار کر ختم کر دیا۔ اس طرح کے غیر آئینی اور غیر قانونی

Read more

سابق خاتون اول کی مبینہ آڈیو لیک

ایک اور آڈیو ٹیپ منظرعام پر آ چکی ہے۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کو ایک اچھوتا مواد ہاتھ لگا ہے۔ اچھوتا اس لیے کہ سابق خاتون اول بشری ’بیگم اور تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک اہم رکن کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو کی ریکارڈنگ لیک ہوئی ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی مدد کے لیے سیاسی محاذ پر متحرک ہو رہی ہیں۔ حالانکہ سابق خاتون اول عمران خان کے دور

Read more

عمران خان کے دکھ

سابق وزیراعظم عمران خان جو بڑے تضحیک آمیز انداز میں اقتدار سے نکال باہر کیے گئے۔ آج کل وہ شدید غصے اور رنج و غم کے عالم میں ہیں۔ ان کے انداز خطاب سے یہ بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ کہ وہ کتنی اذیت کاٹ رہے ہیں۔ وہ مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کے دوران حکومت وقت اور اداروں پر کیچڑ اچھالتے پھر رہے ہیں۔ ان کا ہدف چیف الیکشن کمشنر بھی ہیں۔ اور فوج اور اعلیٰ عدلیہ بھی۔ 9

Read more

عمران خان کی سیاست

پاکستانیوں کے لیے 9 اپریل کا دن ایک تھکا دینے والا دن ثابت ہوا۔ پوری قوم صبح دس بجے سے رات کے گیارہ بج کر چالیس منٹ تک ٹی وی سکرینوں کے سامنے براجمان رہی۔ تاوقتیکہ اسد قیصر نے سپیکر کی کرسی ایاز صادق کے حوالے نہ کردی۔ دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کے 174 اراکین اپنی نشستوں پر بڑے سکون کے ساتھ بیٹھے شاہ محمود، شیریں مزاری اور دیگر کی لمبی لمبی اور بے تکی تقاریر سنتے رہے۔ سابق وزیراعظم

Read more

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لندن میں نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے اہم نوعیت کے ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں قائدین نے مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا عمران خان یوٹرن کا ماہر شخص ہے۔ آج وہ ایک بات کرتا ہے۔ اور کل اس سے پھر جاتا ہے۔ اس طرح

Read more

عمران خان اور سپورٹس مین سپرٹ

کھیلوں میں سپورٹس مین سپرٹ یا فیئر پلے کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ خاص طور پر کرکٹ جیسے مقبول کھیل میں اکثر کھلاڑی سپورٹس مین سپرٹ کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ بعض اوقات ایمپائر کے آؤٹ قرار دینے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی جاتی ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز اوپنر ماجد خان جو عمران خان کے قریبی عزیز ہیں، کا نام بھی ایسے کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ جنہیں بعض اوقات شک کا فائدہ بھی ملا۔ مگر انہوں نے

Read more

قصہ ایک پراسرار خط کا

وزیراعظم نے اسلام آباد جلسے میں اپنے طویل خطاب میں حسب توقع نہ تو کوئی سرپرائز دیا اور نہ ہی ترپ کا کوئی پتہ دکھایا۔ مگر کاغذ کا ایک ٹکڑا واسکٹ کی جیب سے نکال کر ہوا میں لہرا دیا اور کہا۔ انہیں ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ جس میں یہ پیغام درج ہے۔ کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔ تو عمران خان کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اس پراسرار خط کو مراسلہ کہیں یا دھمکی

Read more

ابسولوٹلی ناٹ

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے بجائے کپتان شہر شہر اپوزیشن راہنماؤں کو للکارتے بھی پھر رہے ہیں۔ اور مذہب کارڈ استعمال کر کے اپنے سپورٹرز کو جذباتی طور پر اشتعال بھی دلا رہے ہیں۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کو نیکی اور بدی کی جنگ قرار دیتے ہوئے قوم سے حمایت مانگ لی ہے۔ عمران خان اپوزیشن کے تین بڑے راہنماؤں کے بارے میں جس قسم کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ان کے

Read more

ہائبرڈ سسٹم کی ناکامی

وزیراعظم کا فرمانا ہے کہ وہ رشوت دے کر حکومت بچانے کو لعنت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے لوٹا کریسی کو جمہوریت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے۔ کہ بطور پارٹی سربراہ وہ حکومت سے بغاوت کرنے والوں کو ایک موقع دیتے ہیں۔ اگر وہ واپس آ جاتے ہیں تو انہیں معاف کر دیا جائے گا۔ ورنہ وہ اور ان کے بچے علاقے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ لوگ ان کا سوشل بائیکاٹ کریں

Read more

عمران خان اور تبلیغ

عمران خان نے اپوزیشن راہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے۔ کہ آنے والے دنوں میں وہ تین چوہوں کا شکار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے۔ وہ سیاست میں اس لیے نہیں آئے کہ ٹماٹر اور آلو کی قیمت کا پتہ کریں۔ بلکہ ان کا مقصد قوم کی تشکیل تھا۔ پٹواریوں، ٹرانسپورٹرز اور ملکی وسائل سے منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا۔ وہ پچیس سال سے تبلیغ کر

Read more

عمران خان گھبرا چکے ہیں

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بالآخر پیش ہو چکی ہے۔ اس آئینی راستے تک پہنچنے کے لیے اپوزیشن کو عمران خان کے مربی اور سرپرست کی آبپارہ سے پشاور رخصتی کا انتظار کرنا پڑا۔ اس بات سے قطع نظر کہ عمران خان سیاسی طور پر بالکل تنہا ہوچکے ہیں۔ مگر بطور وزیراعظم انہیں اپوزیشن پر اب بھی برتری حاصل ہے۔ بقول خواجہ محمد آصف وہ کرسی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ان کا اٹارنی

Read more

تحریک عدم اعتماد کے چرچے

وزیراعظم پاکستان کا عہدہ بڑا پرکشش اور شان و شوکت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ جو سیاسی راہنما ایک دفعہ اس کا مزہ چکھ لیتا ہے۔ اس کے دل میں بار بار اس کو حاصل کرنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر اختیارات کے چشمے کہیں اور سے پھوٹتے ہیں۔ مگر اس عہدے کا جاہ و جلال اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والا پروٹوکول ہر سیاستدان کو اس کے حصول کے لیے بیتاب رکھتا ہے۔ آج

Read more

ریاست مدینہ (جدید)

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے جہاں اور بہت سے وعدے کیے تھے وہاں موصوف نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں مہیا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ جو دو سال گزرنے کے بعد بھی وفا نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ایسا ہونے کا کوئی چانس دکھائی دیتا ہے۔ ملک کے نوجوان طبقے نے اس امید کے ساتھ خان صاحب کے تبدیلی مشن کا ساتھ دیا تھا کہ وہ ان کے روشن مستقبل کے لئے

Read more

عورت مارچ یا یوم حجاب

پچھلے دنوں ایک ممتاز قانون دان کا ایک بڑا دلچسپ ٹویٹ نظروں کے سامنے سے گزرا۔ وہ میں آپ کی نظر کرتا ہوں۔ وہ لکھتے ہیں ”نادان عورتیں عزت کے چار حفاظتی حصار باپ، بھائی، بیٹا اور شوہر کو چھوڑ کر غیر مردوں کی محفل میں عزت تلاش کرتی ہیں۔ جب کوئی غیر مرد عورت کی عزت پامال کر کے رفو چکر ہوجاتا ہے۔ تب وہی عورتیں کہتی ہیں کہ مرد ذات بڑی دھوکے باز ہے۔“ ۔ مارچ کے مہینے

Read more

نواز شریف کی غلطی اور عمران خان کا چانس

سیاست بے رحمی، خود غرضی اور مفاد پرستی کا کھیل ہے۔ اس میں دوستی اور خونی رشتوں کا بھی لحاظ نہیں رکھا جاتا۔ باپ، بیٹا اور بھائی ایک دوسرے کے مقابلے پر کھڑا ہونے میں ہار محسوس نہیں کرتے۔ کیوں کہ طاقت اور اقتدار کا نشہ آنکھوں پر پٹی باندھ دیتا ہے۔ ایک مقبول سیاستدان ہر وقت موقع کی تاک میں رہتا ہے کہ کب اس کا مخالف غلطی کا مرتکب ہو اور وہ فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو

Read more

چیف جسٹس سچ کی تلاش میں

جسٹس گلزار احمد اپنی اننگز مکمل کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رخصت ہوچکے ہیں۔ وہ پانامہ کیس سننے والے اس پانچ رکنی بنچ کا بھی حصہ رہے جس نے نواز شریف کو تاحیات نا اہل کرنے کا تاریخی فیصلہ دیا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ پاکستان کے چند چوٹی کے قانون دانوں نے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ سپریم کورٹ کو ایسا فیصلہ دینے کا آئینی اختیار حاصل نہیں

Read more

نواز شریف: ڈھولا تیری لوڑ پے گئی اے

سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے خلاف اپنی توانائیاں صرف کرنے کے بجائے عوامی امور پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔ بقول ان کے نواز شریف پر جتنے پیسوں کا الزام ہے حکومت اس سے زیادہ رقم ان کے خلاف قائم مقدمات پر خرچ کرچکی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کے خلاف جاری مہم کو مقصد لا حاصل قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ

Read more

اراکین پارلیمنٹ کا قومی کردار

جناب نصرت جاوید میرے پسندیدہ کالم نگار ہیں۔ وہ ماضی میں مشتاق منہاس کے ساتھ ایک نجی چینل پر حالات حاضرہ پر مبنی ایک پروگرام ہوسٹ کیا کرتے تھے۔ کتنا اچھا، سستا اور پرسکون زمانہ تھا۔ کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔ کہ وہ دور بھی آئے گا جب پاکستان میں عام آدمی کو روزی روٹی کے لالے پڑ جائیں گے۔ یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ 2018 میں ایک ایسی تبدیلی قوم کے گلے کا ہار بنے

Read more

بدلے بدلے میرے سرکار نظر آتے ہیں

فرزند راولپنڈی شیخ رشید احمد آج کل اپنے ایک تازہ شگوفے کی وجہ سے خبروں اور تبصروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ میدان سیاست میں طاقت کے مراکز سے شناسائی کا دعوی کرنے والی چند شخصیات میں شیخ صاحب کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تازہ بیان میں فرمایا ہے۔ جو ہاتھ عمران خان کے سر پر ہے اپوزیشن چاہتی ہے وہ اس کے سر پر آ جائے۔ مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ یہ ہاتھ ان

Read more

وزیراعظم صاحب اور جہاد

وزیراعظم عمران خان جب یہ فرماتے ہیں کہ میں ہر روز جہاد کے لیے نکلتا ہوں۔ تو پاکستانی حیرت سے سوچنے لگتے ہیں کہ خان صاحب کس کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں۔ کیا وہ عام آدمی کے مصائب، مشکلات اور پریشانیوں کا سدباب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ یا مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ خلفائے راشدین کی طرح چھپ کر لوگوں کی حالت زار دیکھنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ مگر

Read more

مری کا سانحہ اور گورننس کی ناکامی

قوموں کو وقت کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات اور حادثات کا سامنا کرنا پڑ ہی جاتا ہے۔ خوشیاں اور غم انسان کی زندگی کے ساتھ چلتے ہیں۔ زلزلے ہوں، سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا ٹرین کے حادثات، اس نوعیت کے سانحے حکومت وقت کے لیے ٹسٹ کیس کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور متعلقہ اداروں کی اہلیت کی جانچ پڑتال ہنگامی حالات میں ہی ہوتی ہے۔ اگر حکومت کے ذیلی ادارے اور محکمے بشمول سٹی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قدرتی آفات

Read more

بےنظیر بھٹو شہید: ایک عہدساز رہنما

محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کے جانشین اور لاڈلے فرزند بلاول بھٹو زرداری نے اپنی عظیم والدہ  کی برسی کے موقع پر پیر صاحب گولڑہ شریف کی اس شاندار نظم سے اپنا خطاب شروع کیا. یہ تخت فاخرہ پر تاجدار بیٹھے ہیں. کہ تیر وقت کی زد میں شکار بیٹھے ہیں. قبائے صبر کئے تار تار بیٹھے ہیں. یہ کس کی یاد میں سوگوار بیٹھے ہیں. اجڑ گیا ہے یہ کس بدنصیب کا گلشن. یہ کس کے سوگ میں لوگ اشکبار

Read more

مدینہ مسجد کراچی کا تنازعہ

سپریم کورٹ نے طارق روڈ پر چالیس سال سے قائم مدینہ مسجد کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مسجد پارک کی جگہ پر تعمیر کی گئی تھی۔ نسلہ ٹاور کو گرانے کے حکم پر پہلے ہی کراچی کے شہریوں میں غم و غصے پایا جاتا تھا۔ اب علماءکرام بھی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ

Read more

عمرانی انقلاب اور معیشت کا نوحہ

ملک کے غیر یقینی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اشرافیہ میں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ کہ یہ ملک اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔ لہذا ان کو بیرون ملک رہائش اختیار کر لینی چاہیے۔ ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنے ساتھیوں کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تھا۔ کہ اب ان کے بچوں کو ملک چھوڑ کر اپنا مستقبل محفوظ بنا لینا چاہیے۔ کیا ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ ایلیٹ کلاس کو اس بات کی شاید

Read more

سیاست کے انداز نرالے

سیاست کے میدان میں ایک نئی سرسراہٹ پھیل رہی ہے. اچانک ایک ہلچل سی پیدا ہو چکی ہے. شاید کسی انہونی کے ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے. سردی کے اس شدید ترین موسم میں سیاست میں گرمی کے پیدا ہونے کا امکان ہے. اسلام آباد کے بڑے گھر میں براجمان کپتان بھی اس اچانک موو پر بھونچکا رہ گیا ہے. اس کی باتوں سے مایوسی صاف چھلک رہی ہے.  شائد اس کو  بتا دیا گیا ہے کہ اس

Read more

عمران خان تنہائی کے سفر پر

اس وقت سیاسی صورت حال تیزی سے تبدیل ہوتی جارہی ہے. آصف علی زرداری نے نیازی سرکار کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے. انہوں نے نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب کو بھی تسخیر کرنے کا عندیہ دیا ہے. زرداری صاحب کا اچانک متحرک ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ حکومت کو” سرپرستوں” نے بیچ منجدھار اکیلا چھوڑ دیا ہے. صوبہ کے پی کے چونکا دینے والے بلدیاتی نتائج نے بھی اپوزیشن کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا

Read more

راجہ انور اور بھٹو خاندان

مشہور طالب علم لیڈر راجہ محمد انور پر لکھا ہوا بلاگ پڑھا اور دل بہت ہی اداس ہوا. گارڈن کالج راولپنڈی کے اس طالب علم لیڈر نے ایوب خان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا. اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. زندگی کی اٹھارہ بہاریں دیار غیر میں گزارنے کے بعد جب وہ اپنے گاؤں واپس لوٹا. تو اس کی قیمتی متاع لٹ چکی تھی. اس کے ماں باپ اپنے جوان بیٹے کی راہ تکتے تکتے منوں مٹی تلے

Read more

ازدواجی رشتوں کا مسائل اور ان کا حل

ازدواجی رشتوں میں پائی جانے والی  تلخیاں, مسئلے اور دراڑیں کیا کسی ماہر نفسیات کے مشوروں سے کم یا ختم کی جا سکتی ہیں. یہ ایک اہم سوال ہے. نفسیاتی الجھنوں کی ماہر ایک مشہور شخصیت کا کالم میری نظروں کے سامنے سے گزرا. بلاشبہ موصوف نے بڑے اہم موضوع پر قلم آزمائی کی ہے. ان کا مضمون میاں بیوی کے رشتے میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کو ایڈریس کررہا ہے. بقول ان کے دونوں کے درمیان اعتماد اور

Read more

پی ڈی ایم کی سیاست اور بیچارے عوام

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے ایک سال کی اٹھک بیٹھک کے بعد بالآخر لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مگر 23 مارچ 2022 کی تاریخ جو مارچ کے لیے طے کی گئی ہے۔ وہ بڑی دلچسپ اور معنی خیز ہے۔ کیوں کہ اس دن اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہونے جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے حسب روایت اسلام آباد کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے جائیں گے۔ لہذا نہ

Read more

سیالکوٹ کا سانحہ

پاکستان کے عوام نہ ایک متحد قوم بن سکے اور نہ ہی اچھے مسلمان اور نہ اچھے انسان. سارے لوگ گروہوں, جتھوں اور فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں. اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ اور اپنے پیارے نبی پاکﷺ کے فرمودات اور حیات طیبہ سے کان اور آنکھیں بند کیے گمراہی کے راستے پر رواں دواں. سچ اور جھوٹ, کھرے اور کھوٹے کی پہچان سے بے نیاز ایک ہجوم کی طرح بے مقصد راستے پر بس چلے ہی جارہے ہیں. نہ

Read more

دسمبر کا مہینہ اور پاکستان

دسمبر کا ستم گر مہینہ دوبارہ آ پہنچا ہے۔ قمری سال کے اس آخری مہینے کی آمد پر پاکستانیوں کے زخم ایک بار پھر ہرے ہوچکے ہیں۔ کیوں کہ دسمبر میں ریاست پاکستان کی نا اہلی، کمزوری اور بزدلی کی وجہ سے قوم کو تین بہت بڑے حادثات دیکھنے کو ملے۔ 16 دسمبر 1971 کو پاکستان کا ایک بازو ہم سے جدا ہو گیا۔ ہماری کمزور حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کی بہادر فوج کو دشمن کے آگے ہتھیار

Read more

مثالی مرد اور عورت کے بارے میں بعض غلط فہمیاں

ہمارے معاشرے میں صرف مرد کو ہی ظالم اور عورت کو مظلوم بنا کر کیوں پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا حکمت ہے۔ کیا ہر مرد اپنی بیوی کو گھر میں قید کر کے رکھتا ہے۔ اس کو آزاد فضا میں سانس نہیں لینے دیتا۔ اس پر تشدد کرتا رہتا ہے۔ اس کے حقوق بھی غصب کرتا ہے۔ بیچاری عورت جو موم کی طرح نرم و نازک ہوتی ہے۔ وہ مرد کے ظلم کا شکار ہوتی ہے۔ مگر

Read more

ماجرا عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا

یا تو جنرل کو نیچے آنا پڑے گا۔ یا عوام کو اوپر آنا ہو گا۔ بس بہت ہو گیا۔ اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ اپنا حق حاصل کرنے کے لئے سب کو نکلنا ہو گا۔ لاہور کے آواری ہوٹل میں منعقد ہوئی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اس مرتبہ دل جلوں نے خوب رنگ جمایا۔ دل کے پھپھولے پھولے گئے۔ قانون دان علی احمد کرد کی جذباتی تقریر کے دوران آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ چند مقررین نے

Read more

آڈیو لیکس کی کہانی

پاکستان کو آزادی حاصل کیے تقریباً ́ پون صدی گزر چکی ہے۔ اگلے سال 14 اگست کو پاکستانی پلاٹینم جوبلی منانے کے اہل ہو جائیں گے۔ مگر سوچیے کیا ہم اپنی آزادی کا جشن شان و شوکت سے منانے کے اہل ہیں۔ کیا من حیث القوم ہم نے اپنے وطن کے وقار اور سربلندی کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ کیا ہم نے زبوں حال قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے محنت کی ہے۔ کیا ہم

Read more

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی کہانی

کیا ہم ایک اور سرینڈر کی دستاویز پر دستخط کرنے جا رہے ہیں ”۔ یہ الفاظ تھے۔ جسٹس قاضی محمد امین کے جنہوں نے اے پی ایس پشاور سانحے کے متاثرین کی طرف سے دائر ایک اہم نوعیت کے مقدمے کی سماعت کے دوران کہے۔ ان کا مخاطب کوئی اور نہیں وزیراعظم عمران خان تھے۔ سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کو روسٹرم پر بلا کر کہا۔ سنا ہے ریاست ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہی ہے۔ آپ کا

Read more

کیا عمران خان کی حکومت واقعی مارچ میں جا رہی ہے؟

یہ بات اظہر من الشمس ہے۔ کہ بچپن کے دن بڑے حسین اور دلچسپ ہوتے ہیں۔ سکول سے واپس آنے کے بعد دوستوں کے ساتھ سیر کو نکل جاتے۔ کبھی پارک میں اور کبھی مداری کا تماشا دیکھنے پہنچ جاتے تھے۔ آج سے پچاس سال پہلے کے دنوں کو آج بڑے بوڑھے بڑی حسرت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ اور آہیں بھرتے ہیں۔ کتنے خوبصورت دن ہوا کرتے تھے۔ امن اور سکون کا گہوارہ۔ پارک میں جھولے جھولنا اور درختوں

Read more

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی

ضلع بہاول پور کی تحصیل حاصل پور میں رہائش پذیر چار افراد پر مشتمل ایک کنبہ زندگی کی دوڑ میں شکست کھا کر ابدی نیند سوگیا. خبروں کے مطابق خاندان کا نوجوان سربراہ بیروزگاری کی وجہ سے تین ماہ سے مکان کا کرایہ ادا نہیں کرسکا تھا. اس کے علاوہ وہ اپنے بچوں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنے سے بھی قاصر ہوچکا تھا. لہذا اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا. کیوں نہ بچوں کو مار کر

Read more

خواتین کے حقوق اور معاشرتی رویہ

آج سے چودہ سو سال پہلے ہمارے نبی اکرم ﷺ پر وحی کی صورت میں قرآن پاک کا نزول ہوا۔ جو تمام بنی نوع انسانیت کے لئے مشعل راہ بھی ہے اور ہدایت کا سرچشمہ بھی۔ اہل ایمان جو متقی ہیں۔ وہ اس پاک کلام سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ اور فلاح بھی پاتے ہیں۔ کیوں کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس پاک کلام میں ہدایت پانے والوں کے لئے کھلی نشانیاں ہیں۔ اس کے باوجود اگر

Read more

روحانی دنیا

تین سال پہلے برسراقتدار آنے والی تبدیلی سرکار قوم کے لئے سونامی کا باعث بن چکی ہے۔ جس نے ہر طرف تباہی ہی تباہی پھیر کر رکھ دی ہے۔ اشیاء ضروریہ کے دام آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے ہوئے ریٹس کی بات ہی نہ کریں۔ وقت کا حکمران بھی یہ بات اچھی طرح جانتا ہے۔ کہ گورننس کا حال بڑا پتلا ہے۔ اسی لئے آئے روز کوئی نہ کوئی تماشا کھڑا کر دیا جاتا ہے۔

Read more

وجاہت مسعود کے خیالات

ممتاز صحافی، ادیب، نقاد اور کالم نگار جناب وجاہت مسعود کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ ان کا ماضی اور حال ایک کھلی کتاب کی مانند ہے۔ میرے جیسے چھوٹے لکھاری کے پاس الفاظ کا اتنا ذخیرہ ہی نہیں ہے۔ کہ ان کی شخصیت کا احاطہ کر سکوں۔ آج کل وہ روزنامہ جنگ میں باقاعدگی کے ساتھ کالم لکھ رہے ہیں۔ ان کے کالم صاحب ذوق لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ جو حضرات جغرافیہ،

Read more

تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال

تحریک انصاف کی بیساکھیوں پر قائم حکومت کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس حکومت کی ترجیحات اور عوام کی توقعات پر اگر نظر دوڑائی جائے۔ تو یہ بات عیاں ہوتی ہے۔ کہ کسی ایک شعبے میں بھی بہتر نتائج نہیں دیے جاسکے۔ اور نہ ہی عام آدمی کے مسائل میں کمی آئی ہے۔ اگلے دو سالوں میں بھی اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کہ حکومت بہتر پرفارمنس دے سکے گی۔ اقتدار سنبھالنے سے پہلے ایک سو دن کے اندر اپنے اہداف حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے فرمایا۔ پہلا سال ذرا مشکل ہوگا۔ اور اس کے بعد آسانی ہی آسانی ہوگی۔ مگر اب فرمایا جا رہا ہے۔ نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بن سکتا۔

Read more

زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور نظام انصاف

کسی معاشرے میں جہاں اچھے لوگ پائے جاتے ہیں۔ وہیں برے لوگوں کی بھی بہتات ہوتی ہے۔ ایک برے شخص سے کسی اچھائی کی امید نہیں کی جا سکتی۔ اور نہ ہی اس کی فطرت میں تبدیلی ممکن ہے۔ ایسے لوگوں کی قبیح اور غیر انسانی حرکات کی وجہ سے پاکستانی معاشرہ بہت پراگندہ ہو چکا ہے۔ گندی ذہنیت رکھنے والے اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے لڑکیوں کے سکولوں اور کالجز کے اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں۔ اور معصوم لڑکیوں

Read more

گریٹر اقبال پارک کا اونچا مینار اور چھوٹے لوگ

سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم موجودہ دور میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں بے پناہ مقبولیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے لوگوں کی بہت بڑی تعداد آج کل کے فارغ دور میں گھر بیٹھے کمائی کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف ایپس یعنی فیس بک، ٹک ٹاک اور یوٹیوب وغیرہ نوجوان طبقے کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ سوشل میڈیا کے صارفین اپنی آئی ڈی کو مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچانے اور فالورز بڑھانے کے لئے

Read more

نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم

سیاست میں یہ فقرہ تواتر کے ساتھ بولا جاتا ہے۔ کہ بدترین جمہوریت بھی آمریت سے بدرجہا درجے بہتر ہوتی ہے۔ کیوں کہ عوامی مینڈیٹ لے کر برسراقتدار آنے والے وزیراعظم اور بزور طاقت اقتدار پر قبضہ کرنے والے آمر کی ساکھ میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ منتخب وزیراعظم کے پیچھے پارلیمان اور ووٹ کی طاقت ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اختیارات کا سرچشمہ کہلاتا ہے۔ جمہوریت میں مشاورت اور ڈائیلاگ کے دروازے کبھی بند نہیں کیے جاتے۔

Read more

اسلم بیگ نامہ

پاکستان میں وزرائے اعظم، صدور اور اعلی عہدے پر فائز دیگر اہم شخصیات کے علاوہ چند سیاست دانوں نے بھی اپنی زندگی کے تجربات اور دیگر اہم واقعات کو کتابی شکل دے رکھی ہے۔ ایسی کتابوں میں درج مواد مصنف کی عملی زندگی میں پیش آنے والے واقعات سے تھوڑا بہت مختلف ہوتا ہے۔ کیوں کہ کتاب لکھتے وقت مصنف صرف وہی مواد درج کرتا ہے۔ جو اس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتا ہے۔ ایسی کسی بات یا واقعے

Read more

مریم نواز کی سیاسی اڑان

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سیاست آج کل ہر فورم پر موضوع بحث ہے۔ کوئی ٹاک شو ان کے ذکر کے بغیر آگے نہیں بڑھتا۔ نون لیگ کے ووٹرز اور سپورٹرز انہیں مستقبل کے سیٹ اپ میں کسی بڑے عہدے کے لائق سمجھتے ہیں۔ جب کہ ان کے مخالفین کا دن مریم نواز پر تنقید سے شروع ہوتا ہے۔ اور رات گئے تک وہ ان کے خلاف ٹویٹس اور بیان بازی کے ذریعے دل کے پھپھولے پھوڑتے رہتے ہیں۔ درحقیقت مریم نواز کا سیاست کے میدان میں متحرک ہونا سرکار کسی صورت افورڈ نہیں کر سکتی۔ جب بھی وہ ٹویٹ کرتی ہیں یا کسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں۔ حکومتی ترجمان ان کو تنقید کا نشانہ بنانے میں ہر حد کراس کر جاتے ہیں۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ان کے عورت ہونے کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ اور ان کے خلاف بڑے نامناسب الفاظ استعمال کیے ۔

Read more

میاں بیوی کو جینے دو.

گزشتہ چند دنوں سے دو تین خواتین ازدواجی زندگی اور بالخصوص میاں بیوی کے جنسی تعلق کو لے کر اپنے اپنے انداز میں کالم نگاری کر رہی ہیں۔ ان کی تحریروں سے یہ اندازہ ہوتا ہے۔ گویا شوہر ایک سفاک اور وحشی درندہ ہوتا ہے۔ جو اپنی بیوی کو جبری طور پر ہم بستری کے لئے آمادہ کرتا رہتا ہے۔ اگر بیوی اس کی بات نہیں مانتی تو وہ اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتا ہے۔ ایک محترمہ لکھتی ہیں

Read more

مرزا اسلم بیگ کی کہانی: ان ہی کی زبانی

سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ کی یاداشتوں پر مبنی ایک کتاب حال میں ہی پبلش ہوئی ہے۔ اس کتاب میں دیگر امور کے علاوہ بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کے بارے میں چند اہم باتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جنرل ضیاءالحق کے طیارے کے حادثے میں جان بحق ہونے کے بعد انہیں چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا تھا۔ جنرل صاحب اپنی کتاب میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بارے میں لکھتے ہیں۔ کہ

Read more

بیوی کو سیکس ورکر مت کہیں

ریپ, جنسی زیادتی ,ہراسمنٹ اور زنا بالجبر جیسے موضوعات پر آج کل مصنفین بہت زیادہ کالم نویسی کر رہے ہیں. درحقیقت اس طرح کے بلاگ اور کالم ہمارا قاری بڑی دلچسپی کے ساتھ پڑھتا ہے. دوسرے موضوعات مثال کے طور پر سیاست, فارن ریلیشنز اور معاشی امور وغیرہ لوگوں کے لئے اتنی کشش نہیں رکھتے. جتنے ہم جنس پرستی اور سیکس سے متعلقہ آرٹیکل. چند دن قبل ہم جنس پرستی پر لکھے گئے ایک کالم کو آٹھ سو کے قریب

Read more

بلاعنوان

اگلے عام انتخابات کے انعقاد میں ابھی ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ باقی ہے۔ مگر اقتدار کے ایوانوں تک رسائی کے لئے سیاسی کھلاڑی ابھی سے اپنے لنگوٹ کس رہے ہیں۔ درحقیقت اقتدار کی مسند پر بیٹھنے کا اپنا ہی ایک نشہ ہوتا ہے۔ صاحب اختیار کے لئے بے تحاشا پروٹوکول کی سہولت، خوشامد کلچر اور اوپر سے پولیس اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر من پسند افسران کی تقرریاں اور تبادلے جیسے عیش ہمارے مقروض اور پسماندہ ملک کی روایت بن چکے ہیں۔ لہذا آج کل ہر دوسرا سیاستدان حکومت کی ٹرین پر چڑھنے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ کیوں کہ انہیں اپنے علاقے اور برادری میں اپنی ناک بھی اونچی رکھنی پڑھتی ہے۔ ورنہ رعب اور دبدبہ برقرار نہیں رہتا۔ لہذا سیاست میں صاحب اختیار ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

Read more

افغانستان کی صورت حال اور ہماری قومی قیادت

سیانوں کا قول ہے کہ ہاتھوں سے لگائی ہوئی گرہوں کو کبھی کبھار دانتوں کے ساتھ کھولنا پڑھ جاتا ہے۔ آج ہمارے پڑوسی ملک افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال کے تناظر میں پاکستان کو اسی طرح کی کیفیت کا سامنا ہے۔ کولن پاؤل کی ایک فون کال پر ڈھیر ہو جانے اور افغانستان کی تباہی کے لئے امریکہ کو اپنا کندھا فراہم کرنے کے نتائج بھگتنے کا وقت قریب آ پہنچا ہے۔ اس وقت دیگر تمام موضوعات

Read more

حکمرانوں کی شاہ خرچیاں اور بھوکے عوام

پنجاب کے ایک گاؤں کا خوبصورت منظر ہے۔ کھیتوں کے بیچوں بیچ ایک قطار میں چار شاندار قیمتی گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔ گاڑیوں کے عین پیچھے ایک سرخ قالین بچھا ہوا ہے۔ کئی درجن گارڈز ان ویران کھیتوں میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں۔ اچانک ایک ہیلی کاپٹر فضا میں نمودار ہوتا ہے۔ اور سرخ قالین کے دوسرے سرے پر اتر جاتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کا دروازہ کھلتا ہے۔ اور ایک نہایت اہم سرکاری شخصیت بڑے باوقار انداز کے

Read more

پارلیمنٹ کا گرتا ہوا معیار

پاکستانی سیاست اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ سیاستدان اپنی بقا کی لڑائی لڑنے میں مصروف ہیں۔ کیوں کہ ملکی سیاست مسلسل ایک دائرے کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔ اور اس کا کوئی کنارہ کسی کو نہیں دکھائی دے رہا۔ اس کے علاوہ سیاستدانوں کے درمیان خلیج میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ جو جمہوریت کے لئے نیک فال نہیں ہے۔ اگرچہ پارلیمنٹ پوری طرح فنکشنل ہے۔ مگر اس کا

Read more

ادھر ادھر سے

پاکستان کے ممتاز صحافی اور مصنف سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے حالیہ کالم میں عمران قادری دھرنوں کو موضوع بحث بنایا ہے۔ اور ان سے جڑے افسوس ناک واقعات کا تذکرہ کیا ہے۔ لندن میں پلان شدہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 2014 کے دھرنوں کو ملک کی سیاسی تاریخ کے سیاہ ترین ایونٹس کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ 126 دن تک جاری رہنے والے ان دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف

Read more

عمران حکومت کی مضبوطی سے اپوزیشن پریشان

تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے خوش قسمت حکومت ثابت ہوئی ہے۔ بری گورنس، ناقص خارجہ پالیسی، ناکام معاشی پالیسی اور اوپر سے کمر توڑ مہنگائی کے باوجود حکومت مضبوطی کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑی ہے۔ چینی، گندم، ادویات اور دیگر بحرانوں کے باوجود بھی حکومت کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد بھی حکومت کو گرانے یا کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Read more

موجودہ حکومت اور اس کے سکینڈل

تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے۔ اسے اوپر تلے کئی بحرانوں اور سکینڈلز کا سامنا رہا ہے۔ ادویات، چینی، آٹا اور پٹرولیم کے گھپلوں کے بعد آج کل راولپنڈی رنگ روڈ کا معاملہ حکومت کے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔ جسے نہ تو وہ نگل سکتی ہے۔ اور نہ ہی اگل سکتی ہے۔ کیوں کہ اس میں کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آنے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ تبدیلی سرکار کی اپنی ساکھ بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

Read more

کہو ان سے جو اگلے مورچوں سے صلح کا پیغام دیتے ہیں

ڈھاکہ کے پلٹن گراؤنڈ میں ایک تقریب کے دوران جنرل امیر عبداللہ نیازی نے انڈین آرمی کے کمانڈر جنرل اروڑہ کے ساتھ بیٹھ کر ہتھیار ڈالنے کی ایک دستاویز پر دستخط کیے اور اپنا پستول نکال کر میز پر رکھ دیا۔ اس وقت کے ذمے داروں کی نا اہلی اور عاقبت نااندیشی کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بہت بڑی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ اس دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا

Read more

پی ڈی ایم کے چراغوں میں روشنی کیوں نہ رہی؟

پچھلے چند دنوں سے ملک کا سیاسی ماحول دنوں کے حساب سے تبدیل ہو رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ عمران حکومت کے سامنے جہانگیر ترین فیکٹر طوفان بن کر کھڑا ہو چکا ہے۔ ایک سال کی خاموشی کے بعد ترین نے کھل کر اپنے پتے شو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے طلبی کے بعد ان کے تمام بنک اکاؤنٹس کا منجمد کیا جانا ان

Read more

بدلے بدلے سے میرے سرکار نظر آتے ہیں

سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے ساتھ ہی نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری رومانس اپنی اختتامی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ اگر دونوں پارٹیوں کی ٹاپ قیادت نے معاملہ فہمی سے کام نہ لیا تو بنی ہوئی بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ اور اپوزیشن اتحاد کی ماضی میں کی گئی جدوجہد پر پانی پھرنے کا بھی امکان ہے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے۔ کہ بدلتی ہوئی سیاسی صورت

Read more

یونیورسٹی آف لاہور میں محبت کی یادگار قائم کی جائے

لاہور یونیورسٹی میں ایک نوجوان کی طرف سے اپنی محبوبہ کو بھری محفل میں گلے سے لگانے کے واقعے کے بعد مختلف اطراف سے تبصروں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ ہر کوئی اس واقعے کے بارے میں اپنی اپنی سوچ کے مطابق بات کر رہا ہے۔ چند ایک نے اس محبت کے ایونٹ پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسانا شروع کردیے ہیں۔ جب کہ ایک طبقہ اس واقعے کو بے راہ روی کے طور پر لے رہا ہے

دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گھر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔ یونیورسٹی والے بڑے کٹھور ثابت ہوئے۔ انہوں نے عشق اور محبت کے سچے اور کھرے جذبے کی لاج نہیں رکھی۔ اور اس معصوم جوڑے کو چاچا کیدو بن کر ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔ اب دونوں پیار کے پیاسے آپس میں مل بھی پائیں گے کہ نہیں۔ یہ ایک دکھ بھرا سوال ہے۔

Read more

پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کتنی مؤثر ہو گی؟

گیارہ جماعتی اپوزیشن الائنس کے 16 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور باقی 9 جماعتوں کے درمیان استعفوں اور لانگ مارچ پر اختلاف رائے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ اس اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں نے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر اتفاق کر لیا تھا۔ جبکہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی طرف سے اس تجویز پر عمل کرنے سے معذوری کا اظہار کر دیا۔ آصف زرداری پارلیمان میں رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے خواہش مند ہیں۔ جب کہ باقی جماعتیں پارلیمانی جدوجہد کو فائدہ مند تصور نہیں کرتیں۔ وہ پارلیمنٹ کو بے وقعت قرار دیتی ہیں۔ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے پڑاؤ پر بھی تحفظات رکھتی ہے۔

Read more

عورت مارچ کرنے والی خواتین کیا چاہتی ہیں؟

سوشل میڈیا پر دو ایسی وڈیوز گردش کر رہی ہیں۔ جس میں جوان جوڑے سرعام آپس میں بغلگیر ہوتے دکھائے گئے ہیں۔ ان کا مقصد ایک دوسرے کو شادی کے لئے پرپوز کرنا تھا۔ ایک اور وڈیو میں ایک نوجوان لڑکی بڑی بے باکی کے ساتھ ہم جنس پرستی کی حمایت میں دلائل دے رہی تھی۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی کے نام پر اس طرح کی حرکتیں جائز قرار دی

Read more

سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم مایوس ہو چکے؟

تین مارچ کو سینیٹ کے الیکشن کے بعد تحریک انصاف نے ایوان بالا میں نواز لیگ کو پہلی سے تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ اور خود 28 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ سینیٹ کے الیکشن کا سب سے بڑا معرکہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوا۔ جس میں غیر متوقع طور پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے۔ ان کی کامیابی سے اپوزیشن اتحاد کو ایک نئی

Read more

سینیٹ انتخابات اور عدلیہ کا امتحان

آئین کے مطابق ایوان بالا سینیٹ کی نصف نشستیں ہر تین سال کے بعد خالی ہو جاتی ہے۔ ان نشستوں پر 6 سال کے لئے نئے سینیٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس سال 3 مارچ کو سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستیں پر 52 خوش نصیب افراد ایوان بالا میں قدم رکھیں گے۔ یاد رہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو سینیٹرز کے انتخابی کالج کا درجہ حاصل ہے۔ چونکہ ماضی میں بھی سینیٹ کے انتخاب کی

Read more

لڑکیوں کی تنگ جینز، زلزلے اور بزرگوں کے تبصرے

ہم بچپن میں بڑوں بوڑھوں سے سنا کرتے تھے کہ زمین کو ایک بیل نے سینگوں پر اٹھا رکھا ہے اور جب بیل تھک ہار کر زمین کو ایک سینگ سے دوسرے سینگ پر منتقل کرتا ہے تو اسی لمحے زمین ہلنے لگتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔ عمر میں اضافے کے ساتھ ہم پر یہ حقیقت اچھی طرح آشکار ہو چکی ہے کہ زلزلوں کے آنے کا وہ سبب نہیں جو بچپن میں بڑے یا بزرگ بیان کیا کرتے

Read more

شبلی فراز کی جارحیت زمینی حقائق نہیں بدل سکتی

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز بڑے نفیس اور دلچسپ قسم کے انسان ہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان کی حیثیت سے انہوں نے بڑی سنجیدگی اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ وہاں وہ بڑے دھیمے لہجے میں بات کیا کرتے تھے۔ لیکن وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالتے ہی ان کے طرز تخاطب میں حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ شاید یہ ان کے نئے منصب اور پارٹی پالیسی کا تقاضا تھا۔ وزیراعظم چونکہ خود بھی بڑے جارحانہ

Read more

اقتدار کی راہداریوں میں کیا سرگوشیاں ہو رہی ہیں؟

اسلام آباد کے سیاسی موسم میں بڑی پراسرار قسم کی تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ پہلے جیسی سیاسی سرگرمیاں جو اس شہر اقتدار کا خاصہ رہی ہیں ، کی جگہ خاموشی نے لے لی ہے۔ پی ایم ہاؤس کے وسیع و عریض لان میں تین بڑوں کی مسلسل ملاقاتوں کو مبصرین بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔ ملک کے ایک ممتاز صحافی کے مطابق اگلے چھ مہینے ملکی سیاست کے حوالے سے بہت اہمیت کے عامل ہیں۔ انہوں نے ایک

Read more

پی ڈی ایم قیادت کا بدلتا آہنگ

گیارہ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد میں شامل بعض قوم پرست رہنماؤں اور بالخصوص میاں نواز شریف کے فوج کے سربراہ پر کیچڑ اچھالنے کی وجہ سے اپوزیشن مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ نواز شریف جو کہ تین دفعہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہیں یہ بات سمجھ لینا چاہیے تھی کہ فوج کے خلاف بیان بازی دیوار کے ساتھ سر ٹکرانے کے مترادف ہو سکتی ہے۔ اگر وہ ایسا کرنے سے گریز کرتے تو نون لیگ کو بہت سیاسی فائدہ ہو سکتا تھا۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلزپارٹی کی قیادت جو اپنے پتے سوچ سمجھ کر استعمال کرتی رہی ہے ، نے بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔

Read more

ہزارہ شہریوں کو انصاف ملنا چاہیے

بعد میں جناب وزیراعظم اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ شاہانہ انداز میں عازم کوئٹہ ہوئے۔ ان کی شاہی سواری جب اس بد نصیب شہر سے گزررہی تھی تو کسی پرندے کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں تھی۔ شہر میں کوئی بندہ نظر آ رہا تھا نہ بندے کی ذات۔ اپنے آپ کو ریاست کا چوتھا ستون کہنے اور کہلوانے والوں کو بھی وزیراعظم کے دورے سے بے خبر رکھا گیا۔ پی ٹی وی کی کمان سنبھالنے والے وکیل جناب نعیم بخاری کی مہربانی سے صرف سرکاری ٹی وی کو اس دورے کی کوریج کرنے کی اجازت دی گئی۔

Read more

شرافت کی سیاست کا جنازہ

بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم صاحب کا مزاج کسی حد تک ضدی اور انا پرست شخص کا ہے۔ وہ اپوزیشن راہنماؤں کی تقریریں سن کر جلد غصہ میں آ جاتے ہیں۔ اسی لیے وہ اکثر اوقات اپنے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر مخالفین کو لتاڑنے کے مشورے دیتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی ترجمان، وزیر یا مشیر مخالف پر کیچڑ اچھالنے میں سستی کا مظاہرہ کرتا ہے تو خان صاحب اس سے ناگواری کا اظہار کرتے ہیں۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ انہوں نے شبلی فراز جیسے شریف النفس انسان کو بھی بد تہذیبی پر لگا دیا ہے۔

Read more

عمران حکومت اپنے ہی خلاف محاز آرائی کر رہی ہے

اس وقت وطن عزیز میں تحریک انصاف اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی نے سیاسی میدان کو بڑی حد تک پراگندہ کر دیا ہے۔ اس لڑائی میں تحریک انصاف کا پلڑا قدرے بھاری دکھائی دیتا ہے کیونکہ مخالف پارٹی کو رگیدنے کے سارے عمل کی نگرانی محترم وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔ اگر کوئی وزیر اپوزیشن رہنماؤں کو لتاڑنے میں کوتاہی کرتا ہے تو خان صاحب اس سے بازپرس کرتے ہیں۔ اپوزیشن اور حکمران پارٹی کی اس جنگ

Read more

بیٹیاں نعمت ہیں

میرا ایک کالج کے وقت کا دوست جس کی شادی کو تیس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ بقول اس کے وہ اپنی گھریلو زندگی سے بڑی حد تک مطمئن ہے۔ پروردگار نے اس کو زندگی کی ہر آسائش اور نعمت سے نواز رکھا ہے سوائے بیٹی جیسی نعمت کے جس کی کمی اس کو کبھی کبھار افسردہ کردیتی ہے۔ لیکن وہ مالک دوجہاں سے گلہ نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بیٹیاں ہمیشہ نصیب والوں کو

Read more

کیا بھٹو کو منصفانہ سماعت ملی؟

ایک محترم اور معتبر صحافی جو ماضی میں ایک آزاد نجی چینل پر ایک مقبول ٹاک شو کیا کرتے تھے۔ یاد رہے کہ آزاد ٹی وی چینل موجودہ حکومت کے قیام سے پہلے ہوا کرتے تھے۔ ان کے شو کو میں بھی کبھی کبھار دیکھ لیا کرتا تھا لیکن ان محترم کے بولنے کے مخصوص درشت انداز کی وجہ سے کبھی کبھی ان کی باتیں میرے سر کے اوپر سے گزر جاتی تھیں۔ جس کی وجہ سے اکثر اس شو

Read more

سیاسی کشمکش اور اخلاقی گراوٹ

اس وقت ایک طرف سیاست کے میدان میں تاریخ کی شدید ترین محاذ آرائی پھیل رہی ہے اور دوسری طرف کرونا وائرس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ اس موذی وبا کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کے قائدین پر اجتجاجی تحریک کو ملتوی کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ لیکن پی ڈی ایم راہنما تحریک کو آگے بڑھانے پر مصر ہیں۔ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج کل لاہور کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے

Read more

کورونا کی دوسری لہر اور ہمارے رویے

کچھ مہینے قبل تک پوری دنیا میں سب کچھ نارمل چل رہا تھا۔ زندگی کی گاڑی سرپٹ دوڑ رہی تھی۔ ہر طرف موج مستی کا عالم تھا۔ ہر ذی روح اپنی اپنی دھن میں مگن تھا۔ اور زندگی کے رنگوں سے اٹکھیلیاں کرنے میں مصروف تھا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ قدرت کی طرف سے ایک آزمائش کرونا وائرس کی صورت میں ان کے سروں پر منڈلا رہی ہے۔ ایک خطرناک دشمن لوگوں کی خوشیوں

Read more

عورتوں کے مسائل

مملکت پاکستان میں خواتین کا ایک بڑا حصہ مردوں کے شانہ بشانہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مصروف عمل ہے۔ شادی شدہ خواتین کے علاوہ کنواری نوجوان لڑکیاں بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ صنف نازک میں زیادہ تر خواتین ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ ہو کر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔ جبکہ بعض بنکنگ، ہوٹلنگ کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمت کر رہی ہیں۔ چند خواتین فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ سسٹم میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

Read more

نوجوانوں کے مسائل اور حکومتی وعدے

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے جہاں اور بہت سے وعدے کیے تھے وہاں موصوف نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں مہیا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ جو دو سال گزرنے کے بعد بھی وفا نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ایسا ہونے کا کوئی چانس دکھائی دیتا ہے۔ ملک کے نوجوان طبقے نے اس امید کے ساتھ خان صاحب کے تبدیلی مشن کا ساتھ دیا تھا کہ وہ ان کے روشن مستقبل کے لئے

Read more

2014 کا دھرنا اور معاشرے پر اس کے اثرات

پچھلے دنوں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی وی حملہ کیس سے باعزت بری کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا تو شروع کے چند سالوں میں انہیں عوامی سطح پر کوئی خاص پذیرائی نہ مل سکی۔ پہلے الیکشنز میں وہ قومی اسمبلی کی صرف ایک نشست حاصل کرسکے۔ 2013 کے عام

Read more