امید ِفردا: بہاول پور سیف سٹی پراجیکٹ

  میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والی ”پنجاب پولیس کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر“ کی پر شکوہ عمارت کے سامنے کھڑا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ کیا یہ وہی عمارت ہے جسے ڈیڑھ سال کی بجائے چار ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ وسیع و عریض عمارت کسی دیو ہیکل مشین کی طرح اب اپنی جسامت کے مطابق ویڈیو پینل اور مشینری کے انتظار میں ہے تاکہ عوام کی خدمت کا

Read more

محفوظ شہید کینال، تھی خوش فرید تے شاد ول

مملکت خداداد ریاست بہاول پور میں موجود عظیم صحرا، صحرائے چولستان (خواجہ فرید کی روہی) 18130 مربع کلو میٹر پہ پھیلا ہوا ہے۔ آج تک اس کا تقریباً 6,655,360 ایکڑ زرخیز رقبہ آبی وسائل کی کمی کی وجہ سے بنجر پڑا ہوا ہے۔ ماضی قریب میں مملکت خداداد، ریاست بہاول پور کو برصغیر پاک و ہند کی امیر ترین ریاست ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی کی ریاست دوست منصوبہ جات

Read more

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا ذمہ دار کون؟

گزشتہ روز مقامی تھانہ کی پولیس چوکی میں نئے تعینات ہونے والے سب انسپکٹر عبدالرؤف سے ملاقات ہوئی۔ گپ شپ کے ساتھ ساتھ زندگی کے تلخ و شیریں تجربات کا تبادلہ جاری تھا کہ ایک انتہائی ضعیف خاتون ایک نوجوان شخص کے ساتھ اندر داخل ہوئی اور رونا شروع کر دیا۔ آتے ہی چوکی انچارج کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے فریاد کناں ہوئی کہ میرا بیٹا منشیات کا عادی ہے، اس نے مجھے زد و کوب کیا ہے اور مبلغ

Read more

امیدِ فردا: تعلیم کے ساتھ کھلواڑ بند کرو

تعلیم کے پیشہ سے وابستہ تمام افراد اس حقیقت کو جانتے اور سمجھتے ہیں کہ تعلیمی تنزلی کا آغاز مشرف کے دور میں ہوا، جب ہمارے اعلیٰ عہدوں پر متمکن افراد کو ہمارے تعلیمی نظام میں مین میخ نکالنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی، نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نصاب کو جدید بنانے کے بہانے، ہماری آنے والی نسلوں کو اعلیٰ اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑانے والا نصاب پکڑا دیا گیا۔ عمران خان کے دور میں

Read more

تعلیم میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا کردار

راوی اس بات کو تحریر کرنے پر مجبور ہے کہ ٹیکنالوجی میں ترقی، بشمول ورچوئل رئیلٹی اور مصنوعی ذہانت، سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعے تعلیمی منظر نامے کو تبدیل کر رہی ہے۔ مشہور مصنف اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ریچل سیمنز نے پیشین گوئی کی ہے کہ تعلیم کا مستقبل آن لائن یعنی مصنوعی کلاس رومز اور اے آئی سے چلنے والے ذاتی نوعیت کے سیکھنے کے تجربات سے تشکیل پائے گا۔ سوشل میڈیا ان دنوں تعلیم اور تعّلم کے

Read more

تعلیمی ایمرجنسی، حکومت اور والدین

آج صبح صبح ایک اہم خبر میری منتظر تھی کہ حکومت پاکستان نے آئندہ چار سالوں کے لئے تعلیمی ایمرجنسی نافد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے تعلیمی بجٹ کو صفر اشاریہ پانچ ( 0.5 ) سے بڑھا کر آئندہ چار سالوں میں 5 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق پاکستان میں آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔ موجودہ

Read more

سیاست کی ڈگڈگی

8 فروری قریب ہے، انتخابی دنگل اپنے عروج پر ہے۔ امیدوار جھوٹے وعدوں، سبز باغوں، بلند بانگ دعوؤں کے رنگ برنگے لنگوٹ کسے سیاسی اکھاڑے میں اتر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس سیاسی دنگل اپنے ریفری اتار نے کو تیار بیٹھا ہے لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ پہ کافی شد و مد سے اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ ایک سیاسی دنگل ہونے کے ناتے اس میں جسمانی کی بجائے دماغی اور ذہنی طور پر مضبوط امیدوار شطرنج کی بساط بچھائے حلوے

Read more

مشینوں کی حکومت یعنی مصنوعی ذہانت

گزشتہ دنوں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ’گاڈ فادر‘ کہلائے جانے والے 75 سالہ جیفری ہنٹن نے گوگل سے مستعفی ہونے کے بعد خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس انسانوں سے زیادہ ذہین ہو سکتے ہیں۔ کئی کاروباری اداروں کے سربراہان نے مجھے بتایا ہے کہ بورڈ میٹنگز میں اسی بات پر زور ہے کہ وہ کیسے جلد از جلد چیٹ جی پی ٹی کی طرز کی ٹیکنالوجی کو اپنے کاروبار میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس وقت

Read more

گلوبلائزیشن کے نقصانات

دنیا دن بدن ترقی کی منازل طے کرتی فنا اور عروج کی طرف گامزن ہے، انسان کی جگہ مصنوعی انسان لینے کے لئے کلی طور پر تیار ہے۔ سائنس اور مادیت پرستوں نے اپنے اپنے جال تیار کر لئے ہیں، وائے انسان کہ ایک شکار کی طرح رفتہ رفتہ مصنوعی ذہانت کے جال میں پھنسنے سے پہلے خود اپنے احساسات و جذبات، خاندانی اور سماجی رشتوں کو دنیاوی آسائشوں کی بھینٹ چڑھا کر کھو چکا ہے۔ پرنٹ سے الیکٹرانک اور

Read more

تعلیم کو تو بخش دیں

ہمارے ملک کا ہر ذی شعور فرد اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اقوام عالم کی معاشی، معاشرتی اور صنعتی ترقی کا مکمل انحصار تعلیم کی ترقی پر ہے۔ اہل یورپ بھی نشاۃ ثانیہ کے بعد اس لئے اوج ثریا پر پہنچے ہیں کہ انہوں نے افراد کی بنیاد یعنی تعلیم و تربیت پہ کثیر خرچ کیا ہے۔ ایک ہم ہیں کہ دن بدن تعلیم کو

Read more

کرپشن بمقابلہ پنشن

گزشتہ دس، پندرہ دنوں سے صوبہ پنجاب میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی سے تو اب تمام والدین واقف ہیں، جس کا بنیادی سبب پنشن قوانین میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی نج کاری ہے۔ پنشن واجبات میں ترمیم تو سمجھ میں آتی ہے لیکن کچھ دن پہلے ہونے والی وزیر اعلیٰ پریس کانفرنس میں محسن نقوی کا نج کاری کے نام پر ذومعنی انداز میں مسکرانا میری فہم سے بالا تر ہے کہ اگر پاکستان کے اکثریتی صوبہ

Read more

اساتذہ کے معاشی مسائل، ذمہ دار کون؟

قلم کا سکوت، اذہان کے بنجر پن کا غماز ہوتا ہے۔ کبھی کبھی قلم کا چیخنے کو دل کرتا ہے لیکن اس کی آہ سینے میں دب کر رہ جاتی ہے۔ جس طرح ہمارا معاشرہ آئی سی یو میں پڑا مصنوعی تنفس پر زندہ ہے، ایسے ہی میرا قلم اب نوحے لکھنے سے عاجز آ گیا ہے۔ مسائل کا انبار قلم کی روانی میں ایسے ہی رکاوٹ بن رہا، جیسے گلیوں، محلوں میں پڑا تعفن کسی راہ گیر کی منزل

Read more

قاری، کتاب اور ہم

کائنات کی سب سے حسین تخلیق انسان ہے جس کوا اللہ تعالیٰ نے نہ صرف بہترین صورت میں پیدا کیا بلکہ خلیفہ ارضی جیسا خطاب دیتے ہوئے تمام مخلوقات سے اشرف قرار دے کر اس دنیا میں بھیجا، اس پر طرہ یہ کہ اس کی تربیت کے لئے پیغمبر بطور معلم بھیجے۔ انسان کی جسمانی تسکین کے لئے اللہ تعالیٰ نے بے بہا میوے اور پر ذائقہ خوراک کا بندوبست کیا ہے تو میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں

Read more

استحکام پاکستان میں میڈیا کا کردار

سانحہ 9 مئی کے واقعات نے ملکی سیاست کا رخ موڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کا ہر درد مند شہری غم و غصے میں دکھائی دیتا ہے۔ ملکی املاک اور شہدا کی یادگار کی توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ متعصبانہ اور متنفرانہ نعرہ بازی سے کم از کم اتنا فائدہ ہوا ہے کہ ہر ذی ہوش کو ڈیجیٹل میڈیا کے خطرناک ہونے کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کی

Read more

خواتین اساتذہ کے مسائل کب حل ہوں گے؟

میری آنکھوں کے سامنے دو خبریں گردش کر رہی ہیں، ایک خبر کو ایک سال کے قریب ہونے والا ہے جس میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے کرتا دھرتا حضرات نے اعلان کیا تھا کہ خواتین اساتذہ کو جلد ہی ذرائع آمد و رفت کے لئے سکوٹی مہیا کی جا رہی ہیں اور ایک مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی خبر میرے دل پر بجلی کی طرح کڑک رہی ہے کہ موجودہ سی ای ایجوکیشن بہا ول پور نے چند

Read more

الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور۔ خواب سے تعبیر تک

بہاول پور ڈویژن کا ایک وسیع و عریض رقبہ صحرا پر مشتمل ہے جسے مقامی زبان میں روہی اور چولستان کہتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؓ کی شاعری کے اس حسین ریگ زار کا کل رقبہ لگ بھگ 4658760 لاکھ ایکڑ پر مشتمل ہے، اس رقبے میں وہ رقبہ شامل نہیں ہے جس میں نہری نظام ہونے کی وجہ سے آباد کر لیا گیا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے بعد

Read more

لچکدار موسمیاتی پاکستان: مگر کیسے؟

شنید ہے کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں موسمیاتی لچکدار پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس 9 جنوری 2023 کو ہو رہی ہے۔ یہ کانفرنس حکومتوں، سرکاری اور نجی شعبوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کو 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کے عوام اور حکومت کی مدد کے لیے اکٹھا کرے گی۔ اس کے دو بنیادی مقاصد ہیں، لچکدار بحالی، بحالی، اور تعمیر نو کا ایسا فریم ورک ( 4 RF) پیش کرنا، جو

Read more

سیاسی عدم استحکام اور غیر مستحکم معیشت

کل ہی ایک خبر میری نظر سے گزری کہ متحدہ عرب امارات حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی حکومتی ملازم کاروبار کرنا چاہے تو اس سے ایک سال کی رخصت مل سکتی ہے اسی دوران وہ حکومت سے تنخواہ لینے کا مجاز بھی ہو گا۔ اگر اس دوران اس کا کاروبار مستحکم ہوا تو وہ اپنا استعفیٰ دے کر اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکتا ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سکیم ہے، جس کے تحت

Read more

سال 2022، ہم کہاں کھڑے ہیں

وقت ایک تیز پانی کے دھارے کی مانند ہے جو اپنی یکساں رفتار سے بہہ رہا ہے۔ لمحات، دن میں، دن مہینوں میں، مہینے سال میں اور سال صدیوں میں بدلتے رہتے ہیں۔ ایک انسان ہے جس کی نہ تو رفتار میں یکسانیت ہے اور نہ تبدل کو زوال ہے۔ سال 2022 ء بھی گزر گیا، میرے وطن کے باشندگان اب اس بحث میں پڑنے کو تیار ہیں کہ یہ تو عیسوی سال ہے، ہمارا سال تو اسلامی ہے اور

Read more

حقیقی آزادی، لیکن کب؟

گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا ایک ٹویٹ پڑھنے کا اتفاق ہوا جس میں کہا گیا تھا ”۔ لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی قیادت اور شرکا کو ہر شہر میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی روٹ کے راستے کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ 15 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ لانگ مارچ کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے تسلسل کے ساتھ نگرانی

Read more

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن : ایک سفید ہاتھی

گزشتہ ماہ جب پنجاب کے تمام انٹر میڈیٹ بورڈز نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کیا تو شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والا ہر فرد انگشت بدنداں تھا کہ یہ کیا ہوا کہ پورے صوبے میں سب سے اچھے نتائج ڈیرہ غازی خان بورڈ کے 49.83 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر اور بہاول پور بورڈ 42.1 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر تھے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ جس دن نتائج کا اعلان ہوا، میرا بیٹا جو جماعت

Read more

پاکستان پوسٹ۔ ایک ڈولتی ناؤ

کسی ملک کی معاشی ترقی کا انحصار اس کے ذرائع رسل و رسائل پر ہوتا ہے۔ یہ ذرائع نہ صرف تجارتی مقاصد کے لئے ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ذاتی پیغامات و تحائف کی ترسیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سب سے اہم یہ کہ ان کی مدد سے صارفین اور پیدا کاران کے درمیان اعتماد کا رشتہ برقرار رہتا ہے۔ ذرائع رسل و رسائل میں سے ایک اہم قومی اثاثہ او ر ورثہ پاکستان پوسٹ بھی ہے جو دن بدن مائل بہ زوال ہے۔

Read more

زباں کے واسطے تالے خرید لو!

موجودہ متشددانہ اور انتہا پسندانہ دور میں سیاست پہ کچھ تحریر کرنا، ایک جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ سیاست پہ بات کرنے کی بجائے سماجی مسائل پر لکھتا رہوں لیکن کبھی کبھار زبان کے چٹخارے اور ضمیر کی آواز پر انگلیوں کو خارش ہوتی ہے تو سیاست کے میدان کارزار میں کود پڑتا ہوں۔ مستقبل کی صرف پیش گوئی تو کی جا سکتی ہے لیکن اس کی صد فیصد بات کوئی بھی نہیں

Read more

فحاشی اور اس کا سدباب

سلطان صلاح الدین ایوبی کے زمانے میں، جب صلیب کے پیروکاروں نے فوج اور نوجوان نسل میں فحاشی پھیلانے کے لئے نوجوان اور خوبصورت لڑکیوں کا سہارا لینا شروع کیا تو سلطان نے اپنے جاسوس کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ رات کو خود بھی بھیس بدل کر گشت کرنا شروع کر دیا اور چند دنوں کی سخت محنت کے بعد صلیبی جاسوسوں کو پکڑ کر اس کے دربار میں پیش کی گیا تو سلطان نے دربار میں موجود اپنے

Read more

مہنگائی کا پھندا اور سیاسی دھندا

ہماری قوم کی یہ عادت ثانیہ بن چکی ہے کہ کسی بھی بحران اور مشکل کو دماغ پہ سوار نہیں کرتی اور ہر مشکل اور مصیبت کو ہنسی میں اڑانے کی کوشش کرتی ہے۔ بھلا ہو حکومت پاکستان اور انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کرنے والی غیر ملکی و ملکی کمپنیوں کا جنہوں نے ہماری دل بستگی کا مکمل سامان ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب کی شکل میں فراہم کر دیا ہے۔ آج کل تو ہر شہری کے ذہن

Read more

ریاست بہاول پور بے آب و گیاہ کیوں؟

ماضی قریب میں مملکت خداداد ریاست بہاول پور کو برصغیر پاک و ہند کی امیر ترین ریاست ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے جس کا بنیادی سبب اس کے حکمرانوں کی رعایا پرور پالیسی تھی۔ نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی کی ریاست دوست منصوبہ جات میں سے سب سے اہم ستلج ویلی منصوبہ ہے جس کے تحت 1920 ء میں تین ہیڈ ورکس ’چھ بڑی نہریں اور کئی ایک چھوٹی نہروں کا جال پھیلا دیا گیا۔

Read more

آنکھوں کے دام اور خواب

عرصہ تین چار سال سے سیاسی کشمکش ایسے جاری ہے جیسے دو متحارب ممالک کے درمیان سرحد پر کبھی جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں تو کبھی ان کے بڑے ہمارے نیوٹرلز کی طرح بیچ بچاؤ کروا کے عارضی فائر بندی کروا دیتے ہیں۔ ماضی میں، 126 دن کے دھرنے سے لے کر اب تک سیاست کا لاڈلا جب بھی کھیلنے کو چاند مانگتا، اس کی گود میں سورج، چاند، ستارے ڈال دیے جاتے تھے۔ تمام سیاسی پیر، پنڈت اور بابے

Read more

پنجاب کا تعلیمی نظام، نئی حکومت کا امتحان

موجودہ ترقی یافتہ دور میں نظام تعلیم کی اہمیت سے کوئی بھی ذی ہوش فرد انکار نہیں کر سکتا۔ سائنسی، معاشی اور معاشرتی ترقی کی دوڑ میں تعلیم ہی کسی معاشرے کی بقا کی ضامن ہے۔ سوئی سے لے کر خلائی شٹل تک کی تیاری میں گو ہنر مند اور ذہین افراد اپنا حصہ ڈالتے ہیں لیکن اس کے پیچھے سب سے اہم ہاتھ، اس قوم کے نظام تعلیم اور تعلیمی ڈھانچے کا ہے۔ دیکھا جائے تو تمام ترقی یافتہ

Read more

سیاسی عدم برداشت اور سوشل میڈیا کا کردار

دور جدید میں ایجادات اور آئیڈیاز کی بدولت انسان دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا ہوا، اب بشری عروج کی بلندیوں کو چھونے لگا ہے۔ ایلن مسک کے مستقبل کے خواب اور پلان سن کر تو انسانیت انگشت بدنداں ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں جہاں سائنس تیزی سے اپنے عروج کی منازل طے کر رہی ہے اسی حساب سے ان ممالک کے افراد بھی ان سائنسی ایجادات کی ضرر رسانی کی بجائے ان سے استفادہ حاصل کر کے اپنی

Read more

رہبران بے تدبر، حاکمان بے لیاقت

بچپن کی بہترین یادیں وہی ہوتی ہیں جو ہمارے ذہن سے کبھی بھی محو نہیں ہوتیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ضرب المثل کی شکل اختیار کر جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مجھے موجو دہ سیاسی صورت حال کو دیکھ کر یاد آ گیا کہ موسم گرما کی چلچلاتی دھوپ تھی، چھٹی کا دن تھا اور ہمارے خاندان کے تمام لڑکے بالے، کرکٹ کے جنون میں مگن ہائی سکول کے میدان میں موجود تھے، فیصلہ ہوا کہ آج

Read more

سیاسی پتلی تماشا اور ہم

گزشتہ کئی ایام سے سیاسی ماحول کی گرما گرمی نے تمام پاکستانی من چلوں اور سوشل میڈیا کے بے کار مصروف لوگوں کی دل بستگی کا سامان فراہم کیا ہوا ہے۔ لوگ مہنگائی کو بھول کر عدم اعتماد کی کامیابی اور ناکامی پر لاحاصل گفتگو میں مصروف ہیں، ہر شخص سیاسی تجزیہ کار ہے تو ہر فرد مجھے بین الاقوامی اور قومی سیاست میں ڈاکٹریٹ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ جہاں بھی چلے جائیں، عوام کا موضوع گفتگو

Read more

تعلیم یا آموزش

تاریخ شاہد ہے کہ کوئی قوم اس وقت بام عروج پر پہنچتی ہے، جب اس کے افراد جسمانی، روحانی اور ذہنی طور پر کم از کم بشریت اور اکملیت کے کمال پر پہنچے ہوئے ہوئے ہوں۔ افراد کو معاشرے کا مفید فرد بنانے میں والدین اور اساتذہ ایک کامیاب کردار ادا کرتے ہیں لیکن اس مقصد کے حصول کے لئے سب سے اہم ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے کہ وہ اپنے افراد کی تربیت کے لئے ایسا نظام متعارف

Read more

مہنگائی کا بھوت: واپڈا اور غریب عوام پر ڈاکا

کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں تین دوست سینما فلم دیکھنے گئے تو ان کے سامنے ہال میں ایک گنجا آدمی بھی بیٹھا تھا۔ گنجے کو دیکھ کر ان تینوں کو شرارت سوجھی۔ انہوں نے آپس میں شرط لگائی کہ کوئی دوست اس گنجے کے سر کو ہاتھ لگا کر دکھائے گا تو اسے پانچ سو روپے ملیں گے۔ کافی سوچ بچار کے بعد ان میں سے ایک شرارتی دوست تیار ہو گیا اور گنجے آدمی کے قریب پہنچ کر

Read more

ٹریفک حادثات: ذمہ دار کون؟

2008 ء میں امریکہ یاترا کے دوران ایک رات، اپنے دوستوں کے ساتھ مقامی جھیل سے واپسی کے دوران ہمیں سڑک کے بیچوں بیچ چند ہرن خوش خرامیوں میں مشغول دکھائی دیے تو ڈرائیور نے ان سے پچاس میٹر کے فاصلے پر گاڑی روک لی، اسی دوران سامنے سے آنے والی چند گاڑیاں بھی رک چکی تھیں۔ ہم یہ منظر ایک دو منٹ تک دیکھتے رہے لیکن کسی بھی ڈرائیور نے گاڑی کا ہارن بجا کر ان کے آرام میں

Read more

چائے کی پیالی میں چھپے طوفان اور بیچاری پبلک

ابھی جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ کی گرد بیٹھی نہیں تھی کہ کل ایک انگریزی اخبار نے دعوی کر دیا کہ سابق جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے سابق جیف جسٹس ثاقب نثار خان کے خلاف بیان حلفی پر نواز شریف کی موجودگی میں دستخط کیے ، خبر شائع ہوتے ہی تمام وزراء نے ٹویٹر پر محاذ سنبھال لیا اور اپنی توپوں کا رخ اس خبر کی طرف کرتے ہوئے نہ صرف ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی بلکہ

Read more

بنگلا دیشی فرشتے اور ہمارا من و سلویٰ

دروغ بر گردن راوی، گزشتہ عشرہ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ گردش کر رہی تھی جس میں سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ترقی اور کامیابی کا تذکرہ کیا گیا تھا اور کہا یہ گیا کہ یہ اشتہار بنگلہ دیشی حکومت نے اپنے آزادی کے پچاس سال مکمل کرنے پر شائع کیا ہے، گو میں اس بات سے متفق نہیں ہوں لیکن جب انٹر نیٹ اور مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کیں تو تمام اعداد

Read more

عدم برداشت اور ہمارا معاشرہ

سائنس اور فلسفے کے مطابق انسان کے قدیم آبا، بندر، گوریلا وغیرہ ہیں جو ایک کمیونٹی کی صورت میں رہتے تاکہ بیرونی حملہ آوروں سے محفوظ رہ سکیں لیکن جنگل کا قانون جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول پر چلتا ہے اور چلتا رہے گا۔ جہاں تک انسانی معاشرے کی بات ہے تہذیب کے ارتقا کے ساتھ ہی جہاں انسان نے مل جل کر رہنے اور بیرونی حملہ آوروں سے محفوظ رہنے کا بندوبست کر لیا۔ اس معاشرے

Read more

بحیثیت قوم ہم کہاں کھڑے ہیں؟

زندگی کے روز و شب گزرتے جا رہے ہیں۔ کبھی بھاگتے تو کبھی لنگڑاتے ہوئے، کبھی پاؤں کے بل تو کبھی سر کے بل، ہر چھوٹا، بڑا، امیر، غریب، کافر، مومن فکر معاش میں اجتماعیت سے انفرادیت پہ آ گیا ہے۔ فرائض بھول کر اپنے حقوق کے حصول کے لئے ایک گروہ یعنی یونین کی شکل میں مفادات کے حصول کے لئے سرگرداں ہے اور کچھ لوگ اس آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Read more

مہنگائی: اب تو دریا، کوئی جھرنا، کوئی برکھا مولا!

میں عوام ہوں، وہ بھوکی پیاسی، غربت کی ماری پبلک، میں وہ ہوں جس کو کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں ملا۔ ہر فرد نے مجھے اپنی مرضی کے خواب دکھا کر مجھے اپنے مفادات پر قربان کر دیا۔ کبھی وطنیت لے نام پر تو کبھی اسلام کے نام پر میرے حصے بخرے کیے گئے۔ مجھے کبھی روٹی، کپڑا، اور مکان کے نام پر بہلایا گیا تو کبھی ڈنڈے کے زور پر بھوکا رکھا گیا۔ کبھی اسلام کے نام پر

Read more

تعلیمی انحطاط کا ذمہ دار کون؟

عرصہ 20 سال سے تدریس کے ساتھ والہانہ وابستگی اور عشق اکثر مجھے اس بات پر اکساتا ہے کہ موجودہ تعلیمی انحطاط پر کچھ نہ کچھ تحریر کرتا رہوں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف مجھے دلی تسکین ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ قارئین بھی موجودہ تعلیمی مسائل سے آگاہ ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ 10 سال کے دوران میرے مشاہدے کے مطابق ہمارے ملک میں گو تعلیم یافتہ افراد کی شرح میں تو خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے لیکن

Read more

دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں

صاحبان! ، مہربان! ، قدردان! یہ جو سانپ میں آپ کو دکھانے والا ہوں، اس کو میں بمشکل کوہ ہمالیہ کی بلند و بالا چوٹیوں سے پکڑ کر لایا ہوں۔ ایسا سانپ آپ نے زندگی میں نہیں دیکھا ہو گا لیکن قدرت خدا کی دیکھیں جب میں نے اس سانپ کو پکڑ لیا تو میرے ہاتھ وہ عظیم چیز لگی جس کا آپ تصور نہیں کر سکتے۔ سانپ تو اس نے کبھی نہیں دکھایا لیکن اپنا منجن، سلاجیت یا پھکی

Read more

تعلیم، تعلم اور کوویڈ 19

مجھے تعلیم و تعلم سے منسلک ہوئے 21 سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے لیکن مارچ 2020 ء کے بعد جیسے ہی پوری دنیا کو کوویڈ 19 نے اپنی لپیٹ میں لیا۔ تعلیم سے وابستہ افراد نہ صرف کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کتابیں، سکول بیگ، ٹائی، بیج، نوٹ بکس، پنسل، شارپنر، ایریزر، یونیفارم اور بچوں کے لئے کھانے پینے کی چھوٹی موٹی اشیاء بنانے والی تمام چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں اور

Read more

ڈیجیٹل درباری

ہم سب اس بات سے اتفاق کریں گے کہ ہماری موجودہ نسل میں قابلیت اور لیاقت کے وہ جوہر موجود ہیں جن کے نشانات اہل مغرب میں دور دور تک نہیں ہیں۔ ہم اس لیاقت اور قابلیت کے اظہار کے لئے ایک مخصوص لفظ۔ ”جگاڑ“ استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانی جہاں جگاڑ میں بہت آگے ہیں وہاں ہمارے لوگوں میں ایک اور خصوصیت بھی پائی جاتی ہے کہ ہم ہر نئی ایجاد سے بھر پور لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ اس

Read more

افسر شاہی اور میرا بہاول پور

کبھی کبھی ہمیں بھی عوامی خدمت کا شوق چراتا ہے تو اپنی عزت و ناموس کو داؤ پر لگا کر متعلقہ افسر کی منت ترلے سے کام نکلوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ایسے ہی کسی کام کے سلسلے میں پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایس۔ ای محترم خالد بخاری سے ملنے کے لئے کمر باندھی۔ جب دفتر کے باہر پہنچے تو برآمدوں اور سڑک پر پانی کا ایک ٹھاٹھیں مارتا دریا میرا منتظر تھا۔ دل میں یہ خیال

Read more

سرائیکی کا آل راؤنڈر ادیب

کسی بھی قوم کے ادب کا تعلق اس قوم کے عروج سے جڑا ہوتا ہے۔ مجھ ناچیز کی رائے میں جب تک کوئی قوم اپنے عروج پر رہتی ہے اس کی ادبی تخلیقات بھی بام عروج پر ہوتی ہیں لیکن جیسے ہی وہ زوال کے عمیق گڑھوں میں گرتی ہے اس کے تخلیق کاروں کے اذہان اور قلم بھی آہستہ آہستہ جواب دینا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اس زوال کے دور میں کچھ ایسے سر پھرے اور دیوانے بھی

Read more

تعلیمی اداروں میں کچھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تعلیم ہی وہ واحد اوزار ہے جس کی مدد سے ایک قوم کے ننھے منے پودوں کی تراش خراش کر کے ان کو قد آور اور ثمر بار درخت کی صورت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ تاریخ پر نظر دوڑائیں کہ جس قوم نے تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا، وہ عوج ثریا تک جا پہنچی۔

Read more

پنجاب پولیس۔ ایک بگڑا ہوا آوا

خبر، اخبار اور اطلاع انسان کے مزاج پہ بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔ ایسا ہی آج صبح صبح میرے ساتھ اس وقت ہوا جب میں نے پنجاب کانسٹیبلری میں متعین بہاولپور ضلع کے پولیس کانسٹیبل محسن جاوید کی مبینہ خود کشی کی خبر سنی۔ بٹالین ایک میں متعین محسن جاوید کو اس کی ایس پی نے چار دن کی غیر حاضری پر نہ صرف اس کی تنخواہ بند کر دی تھی بلکہ سننے میں یہ آیا ہے کہ موصوفہ

Read more

تربیت افراد کا ذمہ دار کون؟

گزشتہ دن سے سوچ رہا تھا کہ بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے دور کرنے میں ہی میری عافیت ہے کیونکہ میرا مشاہدہ بتا رہا ہے کہ انٹر نیٹ، لیپ ٹاپ اور موبائل سے نہ صرف بچے بد تمیز ہوتے جا رہے ہیں بلکہ دین اور تعلیم سے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ذہن میں سوال یہ پیدا ہوا کہ اس سارے تنازعے کا ذمہ دار کون ہے؟ لیپ ٹاپ لیا، کی بورڈ پر ہاتھ رکھا تو آنکھوں کے سامنے

Read more

این جی او، این جی او کھیلیں!

بھلا ہو فیس بک کا جس نے ہماری ٹائم لائن کی گزشتہ تمام پوسٹ کی یاد دہانی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے، صبح صبح ایسے ہی فیس بک کھولی تو گزشتہ سال کی ایک خبر نظر سے گزری ہے کہ جنوبی پنجاب کی تحصیل تونسہ شریف میں خواتین میں غذائیت کی کمی پوری کرنے کے لیے غریب عورتوں میں تین تین زندہ مرغیاں مفت تقسیم کی گئیں کہ اگر خواتین چاہیں تو انہیں ذبح کر کے ان کا

Read more

پرائمری سکول کا ہیڈ ماسٹر جو برطانوی وزیر اعظم سے زیادہ تنخواہ لیتا ہے

یہ کہانی برطانیہ کے جنوب مشرقی لندن کے ایک پرائمری سکول کے ہیڈماسٹر مارک المز کی ہے۔ مارک المز نے ٹڈمل پرائمری سکول کا چارج 2001 ء میں سنبھالا، اس وقت سکول کا شمار ناکام ترین سکولوں میں ہوتا تھا لیکن چارج سنبھالنے کے بعد سکول میں بہتری پیدا ہوتی گئی اور بہت جلد یہ لندن کے بہترین سکولوں میں شمار ہونے لگا۔ مارک المز وہی استاد ہے جس کی تنخواہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے زیادہ ہے

Read more

سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے ہچکچاتی کیوں ہیں؟

خلوت نشینی اور شاہانہ درویشی میرے مزاج کا حصہ ہے ، اس لئے حلقہ یاراں بھی ہمیشہ سے محدود ہی رہا ہے لیکن مجلس باش احباب کے ساتھ حالات حاضرہ پر گفتگو کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، ہوا یوں کہ گزشتہ ہفتے اپنے حلقہ کے مقامی ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی (موصوف کالم نگار بھی ہیں) کی معیت میں ایک تقریب کی شرکت کے لئے سفر کرنے کا موقع ملا تو دوران گفتگو انہوں نے

Read more

کچھ معاشرتی مشاہدات

شام کا وقت ہو، سہانی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو، سامنے میز پر چائے کا ایک کپ پڑا ہو تو سوچیں کبھی کبھی بے لگام ہو ہی جاتی ہیں، آج میں نے سوچا کہ موجودہ معاشرتی نظام پر نظر دوڑاؤں اور اپنا محاسبہ کروں، یہ سوچوں کہ ہم اقوام عالم سے پیچھے کیوں رہ گئے ہیں؟ ہم ایک منضبط، پرسکون اور قانع قوم کیوں نہیں بن سکے؟ ہمارے جسمانی اور ذہنی نظام کی کون سی چول ڈھیلی ہے جس

Read more

سیاست کے گھوڑے

میدان میں جم غفیر جمع ہے۔ مجمع سے بھانت بھانت کی آوازیں رہی ہیں، ایسے میں تربیت یافتہ گھوڑا، ڈھول کی تھاپ پر ایک فوک دھن پر رقص کر رہا ہے، عوام کا شور و غوغا گھوڑے کا ماہرانہ رقص دیکھ کر ہوا میں تحلیل ہو گیا ہے، ہر شخص حیرانی سے کبھی گھوڑے کے ٹرینر کو دیکھتا ہے اور کبھی گھوڑے کے کرتب کو، اتنے میں مجمعے سے کسی من چلے کی زوردار آواز گونجتی ہی۔ ”واہ! گھوڑا واہ!“

Read more

مادری زبانیں اور ان کا قتل عام

21 فروری کو پوری دنیا میں۔ ”ماں بولی کے دن“ کے طور پر منایا جاتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام عالم نے مادری زبان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے نہ صرف عالمی حیثیت دی ہے بلکہ مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت بھی تسلیم کی ہے ، اس حوالے سے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جن میں تقاریر، سیمینار، جلسے اور جلوسوں کے علاوہ علم و ادب کے بڑے بڑے جغادری فلاسفر ’من ترا حاجی بگویم و تو مرا حاجی بگو‘ کے مصداق ایک دوسرے کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے کے علاوہ کوئی عملی کام سر انجام نہیں دیتے۔

زبان نہ صرف احساس و جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت ہے۔ زبان ایک ایسا معاشرتی ورثہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتا رہتا ہے۔ انسان یادداشت کھو سکتا ہے لیکن اپنی زبان کو نہیں بھول سکتا ، اسی لئے اسے بنیادی انسانی حقوق میں شمار کیا جاتا ہے۔ اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق پر بین الاقوامی معاہدے کے مشمولات کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت کی قراردادوں کی صورت میں اس حق کی ضمانت دی گئی ہے۔

Read more

کمیونٹی پولیسنگ، شفافیت اور احتساب

اسلام آباد میں پولیس کے ہا تھوں اسامہ ندیم کی ہلاکت ہو یا ڈولفن اہلکاروں کے ہاتھوں عام شہریوں کی درگت اور بے عزتی کا معاملہ، میں نے ہمیشہ یہ سوچا ہے کہ پولیس کے جوان اس معاملے میں اس لئے حق بجانب ہوتے ہیں کہ وہ چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دینے، اپنی ڈیوٹی سے اکتاہٹ اور گھر سے دوری کی بنا پر بد اخلاق ہو جاتے ہیں لیکن اخبار کی شہ سرخیوں پر جیسے ہی نظر پڑتی

Read more

نئے برس میں خواب کیا دیکھیں

2020 ء ختم ہونے والا ہے، نئے سال کی آمد آمد ہے، ہر شخص آنکھوں میں اپنی مرضی اور خواہشات کے خواب سجائے ایک سہانے اور شاندار مستقبل کا خواہاں ہے۔ جہاں ایک درد مند پاکستانی اپنے معاشی اور معاشرتی حالات کی بہتری کے لئے دعا گو ہے، وہاں اپنے ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے بھی اللہ تعالی کے حضورہاتھ پھیلائے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی تمنا میں سر بسجود ہے۔ دیکھا جائے تو دنیائے عالم کی

Read more

بے لگام صحافت کا لنڈا بازار

میں نے کہیں سنا تھا کہ ایک شخص نے اخبار میں نوکری کا اشتہار دیا کہ ایک ایسے ملازم کی ضرورت ہے جس کو تین وقت کا کھانا مفت ملے گا، کام صرف ایک کرنا ہو گا لیکن تنخواہ نہیں ملے گی۔ جب غربت اور بے روزگاری سے تنگ ایک نوجوان انٹرویو دینے پہنچا اور اشتہار دینے والے شخص سے پوچھا کہ کون سا ایک کام کرنا ہو گا؟ تو صاحب نے جواب دیا کہ داتا دربار جانا ہے، اپنا

Read more

کوویڈ۔ 19 اور تعلیمی زوال

سوشل میڈیا پر کل سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کالج کے طلباء تعطیلات کی خوشی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے حق میں نعرہ زن ہیں کہ جب تک سورج چاند رہے گا۔ شفقت تیرا نام رہے گا، کیونکہ تم نے تمام تعلیمی ادارے بند کر کے قوم و ملک کو کوویڈ۔ 19 جیسی مہلک بیماری سے مرنے سے بچایا ہے، مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ جب ہمارے ملک کی تاریخ لکھی جائے گی تو یہ کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا کہ حکومت نے ایک ایسی بیماری سے قوم کے بچوں کو بچایا تھا جس میں شرح اموات 2 فیصد تھی اور نوجوانوں اور بچوں میں اتنی امیونٹی تھی کہ وہ اس بیماری سے آسانی سے صحت یاب ہو جاتے تھے۔

Read more

پاکستانی معاشرہ اور فراعین وقت

اسلامی جمہوریہ پاکستان کو قائم ہوئے 73 سے زیادہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ہم ایٹمی طاقت بن چکے ہیں، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین آلات حرب و ضرب بھی موجود ہیں۔ ہم گلوبل ویلج کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔ ہمارے ملک کا غیر تعلیم یافتہ طبقہ بھی جدید ایجادات سے مستفید ہونے میں سب سے آگے ہے لیکن ہم ترقی کی دوڑ میں اس وقت بھی لنگڑا کر چل رہے

Read more

جنسی جرائم اورہمارا معاشرہ

میں نے ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ اگر موبائل کمپنیاں کچھ مخصوص ذہنیت کے لوگوں کے موبائل کی گیلری دیکھ لیں تو ان کو کبھی معزز صارف نہ کہیں، پڑھ کر ہنسی تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھی کہ میری آنکھوں کے سامنے خواتین کے ساتھ ریپ کی وارداتوں کا موجودہ سوشل میڈیا ٹرینڈ گھوم گیا۔ پاکستانی قوم کی ایک خاص خوبی ہے کہ جیسے ہی کوئی نیا حادثہ وقوع پذیر ہوتا ہے، یہ قوم پرانا واقعہ بھول کر نئے وقوعہ کی گتھیاں سلجھانے کے ساتھ ساتھ اس کے عوامل و عواقب پہ بحث کرنا شروع کر دیتی ہے۔

Read more

کمسن بچوں پر جنسی تشدد کا ذمہ دار کون؟

حال ہی میں میر ہزار خان کے علاقے میں زین نامی پندرہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اس کے نازک حصہ پر گولی مار دینے کی خبر پڑھی تو پورے جسم میں خوف کی ایک لہر دوڑ گئی۔ پریشانی کے عالم میں اپنے ننھے معصوم بچوں کی طرف نظر دوڑائی تو بے اختیار آنکھ میں آنسو آ گئے اور میں سوچنے لگا کہ اس جنسی تشدد کا سب سے بڑا ذمہ دار کون ہے؟ معاشرہ، والدین، اساتذہ یا حکومت؟ جب سے پوری دنیا میں انٹر نیٹ کی سہولت آئی ہے تو اس گلوبل ویلج میں جنسیت اور جنسی تشدد کو اتنی ہوا ملی ہے کہ حکومت کے لئے جنسی جرائم پر قابو پانا ناممکن ہو گیا ہے۔

اگر دیکھا جائے تو چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی سب سے بڑی وجہ وہ جنسی غبار ہے جو ایک مجرم کے دل و دماغ پر چھایا ہوتا ہے اور آخر کار اس سے وہ عظیم گناہ سرزد ہوتا ہے جسے دیکھ اور سن کر انسانیت بھی شرما جاتی ہے۔ گھر ہو یا مدرسہ، سکول ہو یا یونیورسٹی جب بھی ایک گھٹن زدہ ماحول میں پلنے والے کسی بھی فرد کو موقع ملتا ہے وہ حیوان بننے سے نہیں چوکتا اور پھر اپنے جرم کو چھپانے کے لئے وہ قتل جیسے جرم سے بھی نہیں گھبراتا۔

Read more

صوبہ بہاول پور کی بحالی اور نئے صوبوں کا قیام

کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار اس ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی تقسیم پر ہے۔ جغرافیائی طور پر پاکستان کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ ہم آسانی سے اس کو پہاڑی، سطوح مرتفع، میدانی اور ساحلی علاقوں میں تقسیم کر سکتے ہیں لیکن انتظامی تقسیم ہمیشہ رقبہ اور آبادی کو دیکھ کر ہی کی جاتی ہے۔ تقسیم پاکستان کے وقت انگریزوں نے ایک سازش کے تحت پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کر کے نفاق کی

Read more

یوم آزادی اور عصر حاضر کے تقاضے

یوم آزادی کی آمد آمد ہے لیکن کرونا کے خوف اور تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے وہ جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آ رہا جو ماہ اگست کا ہمیشہ سے خاصا رہا ہے۔ عوام ابھی تک گھروں کے اندر محبوس ہے اور یاسیت زدہ ہے کہ اس کرونا سے کب جان چھوٹے گی؟ 14 اگست ہر سال آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ ہم بھی ایک دو دن قومی و ملی نغمے سنتے ہیں، تقریریں ہوتی ہیں،

Read more

تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

ایک وسیع لاک ڈاؤن، معاشی بدحالی اور فارغ البالی نے مجھے مجبور کیا کہ ترکی کے تاریخی ڈراموں پر اپنا وقت صرف کیا جائے تا کہ نہ صرف ترکی بلکہ سلطنت عثمانیہ کی تاریخ سے بھی روشناسی ہو۔ آج کل پایہ تخت۔ عبدالحمید دیکھ رہا ہو ں جس میں عثمانیہ سلطنت کے عظیم سلطان عبدالحمید ثانی کو بیک وقت فرانس، روس، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ سے اندرونی اور بیرونی محاذ پر لڑتے دکھایا گیا ہے۔ سلطان جہاں اپنی ٹیم کے

Read more

پاکستانی عوام کا سیاسی شعور یا فتور

ہر عام کی طرح میرے احباب کی فہرست زیادہ طویل نہیں، چند ہی ایسے مخلص دوست ہیں جن سے نہ صرف قلبی تعلق ہے بلکہ ذہنی ہم آہنگی کی بنا پر جب بھی ملتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ قیس کی جنگل کی تنہائی ہی نہیں کٹی بلکہ دیوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وفا اور نمک حلالی کے بحران میں میرے چند دوست ایسے بھی ہیں جن کو ہمارے سیاسی قائدین سے اتنا شدید لگاؤ ہے کہ وہ اپنے محبوب قائدین کی خاطر دن کے اجالے کو رات کہنے سے نہیں چوکتے اور اب بھی اپنی تمام تر تعلیمی و ذہنی قابلیت کے ساتھ موجودہ سیاسی نظام کے کرتا دھرتا حضرات سے اپنی آخری امیدیں لگائے اپنی زندگی کے سنہرے دن کاٹ رہے ہیں کہ شاید ابھی مداری کے چغے میں کوئی ایسا سحر سامری ہو جس کے پھونکنے سے نہ صرف پاکستان کے تمام مسائل حل ہو جائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم کا قرضہ، بے روزگاری، مہنگائی اور تمام نام نہاد مافیاز کا خاتمہ بھی ہو جائے جن کی وجہ سے واحد اسلامی ایٹمی طاقت ایشین ٹائیگر بن جائے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کوئی تعلیمی سند ہو جس سے ہمیں نہ صرف کھوٹے اور کھرے کا علم ہو جائے بلکہ سیاسی مداریوں کی شعبدہ بازی کو سمجھنے میں بھی آسانی ہو؟ دیکھا جائے تو ہماری سیاسی منڈی میں نہ صرف جھوٹ بہت مہنگے داموں بک رہا ہے بلکہ دھڑا دھڑ بک رہا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، نظام جوں کا توں موجود ہے، ہر آدمی اپنے آپ کو ایک سیاسی تجزیہ کار سمجھتے ہوئے اپنے قریبی دوست پر اپنے نظریات تھوپنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے جذباتی حامی اپنے اپنے لیڈر کے نظریات کا جس شد و مد سے پرچار کرتے ہیں وہ نہ صرف ناقابل فہم ہے بلکہ کبھی کبھی تو ہنسی کے ساتھ ساتھ رونا بھی آتا ہے کہ جھوٹ پر مبنی نظریات کا کتنی ڈھٹائی اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں دفاع کیا جاتا ہے۔

Read more

طبقہ اشرافیہ اور بے زبان سرکاری ملازمین

راوی لکھتا ہے کہ ایک کمزور اور منحنی سا شخص نے کسی حکیم سے رجوع کیا اور اس سے وعدہ لیا کہ اس کی تکلیف سن کر حکیم صاحب نہیں ہنسیں گے۔ حکیم نے وعدہ کیا کہ میں نہیں ہنسوں گا۔ وعدے وعید کے بعد مریض نے تیلی جیسی پتلی ٹانگ تھوڑی سی ننگی کی تو حکیم کی ہنسی کو بریک نہ لگ سکے۔ مریض نے شکوہ کناں نظروں سے حکیم کی طرف دیکھا اور کہا کہ آپ نے نہ

Read more

علم تاریخ، تمثیل اور نوجوان نسل

انسانی علوم میں علم تاریخ کی اہمیت اس لئے بھی مسلمہ ہے کہ اس کے مطالعے سے نہ صرف انسان اور معاشرہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کرتا ہے بلکہ کچھ تاریخی واقعات اقوام عالم کے لئے ایک تازیانہ کا کام کرتے ہیں اور اپنے رستے سے بھولی بھٹکی قوم کے لئے اپنی منزل کے تعین میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ علم نہ صرف کسی قوم کے تہذیب و تمدن اور ثقافت کا امین ہے بلکہ نوجوان

Read more

کوویڈ 19 کا سارا نزلہ تعلیم پر ہی کیوں؟

وفاقی حکومت نے کوویڈ 19 کی موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے تمام امتحانات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اور طلبہ کو پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی اگلی کلاسوں میں بھیج دیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں میں داخلہ 11 ویں جماعت کے نتائج پر ملے گا۔

Read more

تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے

جیسے ہی کوویڈ۔ 19 نے عالمی وبا کی شکل اختیار کی تو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایت پر ہماری آنکھیں بھی کھلیں اور ایک تابعدار خادم کی طرح ہم نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور اس غلط فیصلے کی دہائی آج کے دن تک بھی ہماری مدینہ جیسی ریاست کے حاکم میڈیا پر دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ کمزور معیشت اورمعاشی مشکلات کا سامنا ہماری قوم 1947 ء سے کر رہی ہے لیکن کرونا کی آمد کے

Read more

شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

گزشتہ دنوں جہانگیر ترین کی مبینہ کرپشن اور آٹا چینی کا بحران پیدا کرنے والی مافیا کو بے نقاب کرنے والی آیف آئی اے کی رپورٹ پر کافی گرما گرمی رہی اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت بھی موضوع بحث بنی رہی۔ ایف آئی اے رپورٹ کا جو حصہ میری نظروں کے سامنے گزرا ہے اس میں شوگر ملز کو دی جانے والی سب سڈی کا ذکر ہے لیکن اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ یہ سبسڈی کس نے

Read more

غریب کی آنکھ میں روشنی بجھنے نہ دینا

دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری نے 11 مارچ تک دنیا بھر کے 115 ممالک کے تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو متاثر کیا اور اس وائرس سے اسی عرصے میں تقریبا 4 ہزار ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ چین سے شروع ہونے والے اس وائرس نے تقریبا دنیا کے نصف سے زائد ممالک جن میں پاکستان، امریکا، اٹلی، جرمنی، ایران، سعودی عرب، بھارت اور برطانیہ جیسے ممالک بھی شامل ہیں ان کو

Read more

پاکستانی نظام میں شہری کی کوئی توقیر نہیں

گزشتہ ہفتے میرے والد کی طبیعیت ناساز تھی جس کی وجہ سے پورا ہفتہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سنٹر کے دھکے کھاتے اور اس نظام کے ایک ایک پرزے کا غور سے مطالعہ کرتے گزرا۔ جہاں غریب کو دھکے کھاتے دیکھا، وہاں سفارش کے پرزے کی کارکردگی کا بھی بغور معائنہ کرتا رہا۔ ایک چھوٹے سے آپریشن کے دوران آوٹ ڈور کی پرچی سے لے کر آپریشن تھیٹر تک جن مصائب کا مجھے سامنا کرنا پڑا، وہ ایک طویل

Read more

کرائے کی عورتیں اور لنڈے کے ارسطو

دو دن سے پورے پاکستان میں ایک شور برپا ہے کہ خلیل الرحٰمان قمر نے ماروی سرمد کو نہ برا بھلا کہا بلکہ گالی گلوچ بھی کی ہے۔ مجھ ناچیز کے خیال میں اس وقت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہر شخص کو اس پورے قضیئے کے نہ صرف سیاق و سباق کا علم ہے بلکہ ہر وہ فرد جو سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے اپنا فلسفہ جھاڑرہا ہے۔ لبرل اور قدامت پسندانہ نظریات کے حامی بر سر پیکار ہیں، الیکٹرانک

Read more

اے صحافت! تیرے انجام پہ رونا آیا

گلی محلے میں خوانچہ فروشوں اور سبزی بیچنے والوں کے علاوہ چھان بورا لینے والوں کی آوازیں لگتی تو آپ سب نے سنی ہوں گی لیکن آج کے دور جدید میں سوشل میڈیا پر بھی کچھ آوازیں لگتی ہیں۔ ایسی ہی ایک آواز واٹس ایپ پرکچھ یوں ہم سے مخاطب ہوئی۔ نیا منجن لے لو! سلیمانی ٹوپی جیسا منجن لے لو! ، ارے میاں! آپ کون ہیں؟ میں بیوپاری ہوں جناب : کیا بیچتے ہیں؟ ایک نیا منجن مارکیٹ میں

Read more

مرشد! ازالہ کیجئے، دعائیں نہ دیجئے

لیپ ٹاپ میرے سامنے ہے، کچھ لکھنے کو دل کر رہا ہے لیکن دماغ انگلیوں کا ساتھ نہیں دے رہا، سمجھ نہیں آ رہی کیا لکھوں؟ اس باپ کی خود کشی پر لکھوں جو اپنے بچوں کو گرم کپڑے نہیں دلا سکا، آٹے کے بحران پہ لکھوں، کسان کی بدحالی کے قصّے تحریر کروں یا سیاست کے ایوانوں میں پنپتی سازشوں کو احاطہ قلم میں لاؤں۔ جب بھی قلم اٹھاتا ہوں تو میرے سامنے ہمیشہ ان غریبوں کے بلکتے بچوں

Read more

بھٹو کب تک زندہ رہے گا؟

میرے سامنے مضامین اور کتب کا ایک پلندہ ہے، کچھ میری دائیں طرف پڑی ہیں اور کچھ بائیں جانب، ان سب کتابوں کا عنوان ایک ہی ہے۔ میر ذوالفقار علی بھٹو۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اسے ایک متکبّر جاگیردار سمجھوں یا ایک سیاست فہم، ذہین اور انسانی نفسیات سے کھیلنے والا بہترین مقّرر لکھوں۔ اس کو آمریت کی آغوش میں پلنے والا سر شاہنواز بھٹو کا ہونہار فرزند کہوں یا آمریت کے سامنے سر نہ جھکا

Read more

پرویز مشرف سنگین غداری کیس اور اس کے اثرات

ملکی تاریخ میں دسمبر نے ہمیشہ قوم کو وہ زخم دیے ہیں جو کبھی مندمل نہیں ہو سکے، سقوط ڈھاکہ ہو یا سانحہ پشاور، جیسے ہی دسمبر آتا ہے ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو رونا شروع ہو جاتا ہے، ابھی ہم سقوط ڈھاکہ کی یاد کو دل سے نہیں بھلا سکے تھے کہ ہماری عدلیہ نے عوام پر ایک اور بم گر ادیا۔ تاریخ شاہد ہے کہ سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف پانچ سال

Read more