شرح نمو میں حیران کن اضافہ
پاکستان کو ہم بہت مان سے مملکتِ خداداد بھی پکارتے ہیں۔ اس پہلو کو نگاہ میں رکھیں تو کبھی کبھار معجزہ نماخبروں کا نمودار ہونا حیران کن نہیں ہونا چاہیے۔ حکومتی ناقدین کا ایک گروہ مگر جمعہ کی شام سے تلملایا ہوا ہے۔ اس روز نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس کمیٹی میں صوبائی حکومتوں سمیت معیشت کی نگہبان وزارتوں کے نمائندے شریک ہوتے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور اعدادوشمار جمع کرنے والے ادارے کی نمائندگی بھی لازمی
Read more































































































