ملالہ بیٹا! مشرقی روایات بھول گئیں

ہمارے ہاں قومی مزاج کو جاننے والے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ چینلز کے مشہور اینکرز اب اپنے یوٹیوب چینلز سے ہر وہ بات کرتے ہیں، جو بہت دور تک جائے اور دیر تک زباں پر رہے پچھلے دنوں ایک یوٹیوبر نے روس کا حوالہ دے کر اپنی آواز میں سنسنی پیدا کرتے ہوئے خبر دی کہ کرونا کا علاج تو ڈسپرین سے بھی کیا جا سکتا تھا۔ چند گھنٹوں میں یوٹیوبر کی مراد پوری ہو گئی اور اس ویڈیو کے

Read more

چین۔ پاک انسداد وبا: تعاون کی عمدہ مثال

پاکستان میں حالیہ دنوں کووڈ۔ 19 ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ ‏ملک بھر میں ویکسین لگوانے کے رجحان میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اب تک ویکسین کی خریداری 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب چین کے تعاون سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ ”پاک ویک“ کووڈ۔ 19 ویکسین باضابطہ لانچ کر

Read more

ماحولیات کا عالمی دن: وزیراعظم عمران خان کا ’10 بلین ٹری سونامی منصوبہ، پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کا عالمی سطح پر ’اعتراف‘

ماہرین کے نزدیک اس سال کا یوم ماحول ایک خاص اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخ ساز دن ہے کیونکہ اس سال اس دن کی میزبانی کا شرف پاکستان کو حاصل ہے۔ اسے دراصل پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔

Read more

جوہی چاولہ کی فائیو جی ٹیکنالوجی کے خلاف درخواست: ’لال لال ہونٹوں پر گوری کس کا نام ہے‘

بدھ کے روز دلی ہائی کورٹ میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے معاملے پر بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایک عجیب بات ہوئی اور عدالتی کارروائی کے دوران کسی کے گانا گانے کی آواز آنے لگی۔

Read more

موت کی وادی سے واپسی

رمضان کا آخری عشرہ چل رہا تھا۔ ہماری طبیعت یوں تو یکم رمضان سے ہی خراب چل رہی تھی۔ کبھی بخار، کبھی کپکپی چڑھنا اور پینا ڈول کھانے کے بعد ٹھیک ہوجانا کچھ معمول کی بات بن گئی تھی۔ ہم یہی سمجھتے رہے کہ یہ ہمارے R۔ A کی وجہ سے ہے اسی طرح ہفتہ گزر گیا۔ بالآخر شوکت خانم سے کووڈ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا تو دل میں سکون اتر آیا۔ لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آئی۔ دو

Read more

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امن اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے خصوصی کردار

ریاستوں کے درمیان باہمی تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی اہم ذمے داری وزارت خارجہ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ جنگ ہو یا امن، تعلقات میں مزید بہتری، یا کشیدگی کو کم کرنا، خارجہ پالیسی کا اہم کردار ہوتا ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر خارجہ پالیسی مد و جزر کا شکار رہی، جو حکومتوں میں سیاسی روایات کے تسلسل نہ ہونے کے باعث مستحکم نہیں رہی، اس حوالے سے سابقہ ادوار میں خارجہ پالیسی کو عالمی قوتوں کے دباؤ

Read more

’’پرنم‘‘ آنکھ : جاندار زندگی کی علامت

لفظ ’’سائنس‘‘ کو ہم لاہور کی گلیوں میں ’’بھینس‘‘ کے ہم قافیہ کی صورت ادا کیا کرتے تھے۔ یہ لفظ بولتے ہوئے اکثر یہ بھی کہا جاتا کہ اس علم نے بہت ترقی کرلی ہے۔ گزشتہ تین روز سے مجھے یہ فقرہ بہت یاد آرہا ہے۔ صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے بعد اپنے بستر پر دھرے اخبارات کے پلندے کو بہت غور سے پڑھ کر ردی والے سٹور بھیجنا ہوتا ہے۔ گزرے ہفتے کی جمعرات کے دن سے

Read more

ویکسی نیشن کے بارے میں افواہیں

ویکسین لگواتے وقت کنسینٹ (اجازت نامہ) لیا جاتا ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ کوئی مسئلہ بننے کی صورت میں ویکسین لگوانے والا خود ذمہ دار ہو گا۔ یہ کنسینٹ پوری دنیا میں لیا جاتا ہے اور اس پہ کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا۔ اس کنسینٹ کی یہ تصویر فیس بک پہ گردش میں ہے جو لوگوں میں غلط فہمی پھیلا رہی ہے۔ اس پہ اعتراض اٹھانے والے جانے انجانے میں لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ ویکسین

Read more

آن لائن کریڈٹ کارڈ اور ایزی پیسہ میں دھوکہ دہی سے کیسے بچاؤ کریں

یہ کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ ہم اپنے موبائل فون پر ایک ویڈیو دیکھ رہے تھے کہ اچانک ہی ہمیں ایک ”یو ایس ایس ڈی“ پیغام موصول ہوا کہ ٹیلی نار گفٹ شاپ سے آپ نے جو خریداری کی تھی، اس کے چار ہزار روپے ادا کردیں، ساتھ ہی ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا پن کوڈ درج کرنے کے لیے خالی خانہ اور بھیج دو کا بٹن تھا۔ ہم نے فوری طور پر اس کے ساتھ کینسل کا بٹن دبا دیا۔ کیونکہ ہمیں اندازہ ہو گیا کہ یہ دھوکہ دہی پر مشتمل پیغام ہے، حالانکہ یہ موبائل ہمارے بھائی کے پاس رہتا ہے اور اس میں ایزی پیسہ اکاؤنٹ بھی اسی کے نام پر ہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھائی سے ہم نے پوچھا ہوگا کہ تم نے کوئی چیز خریدی ہے اور اس کے انکار پر اس پیغام کو کینسل کر دیا ہوگا تو نہیں، ہم نے پوچھے بغیر ہی اسے منسوخ کر دیا کیونکہ ہمیں پتا تھا کہ وہ یوں گھر والوں کو بتائے بغیر آن لائن خریداری نہیں کرتا۔ کچھ دیر بعد دو تین دفعہ یہی پیغام آیا توہم نے بھائی سے پوچھ ہی لیا اور اس نے بھی تصدیق کر دی کہ اس نے ایسی کوئی خریداری نہیں کی ہے۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی بتا دیا کہ آج کل اسی طرح کے بہت دھوکے ہو رہے ہیں۔

Read more

کرونا وائرس اور ویکسین: تحفظات و خدشات کا ایک جائزہ

جب پچھلے سال کرونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا تو پہلے پہل تو بہت سارے لوگوں نے اس وبا کو اتنا سنجیدہ نہیں لیا اگرچہ حکومتوں نے اپنے طور پر لاک ڈاؤن اور دوسرے اس طرح کے اقدامات سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔ لیکن بہت سارے لوگ مختلف قسم کی سازشی تھیوریز اور نظریات کے ہی اسیر رہے اور کرونا کو ماننے سے انکار کرتے رہے اگرچہ دوسری اور تیسری لہر کے دوران جب زیادہ تعداد میں لوگ متاثر ہونے شروع ہوئے اور ہر فرد کے آس پاس لوگ متاثر ہونے لگے تو پھر لوگوں کو کچھ یقین آنا شروع ہوا کہ یہ وبا محض افواہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

اب یہی معاملہ ویکسین کے مرحلے میں درپیش آ رہا ہے کیونکہ ایک بار پھر بہت ساری سازشی تھیوریز اور نظریات سوشل میڈٰیا پر گردش میں ہیں اور لوگ ان

Read more

غریبوں کی خواہشات اور مشکلات

پاکستان کی آبادی 22 کروڑ کے لگ بھگ ہے افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ وطن عزیز میں غربت کی شرح خوفناک حد تک تیزی سے بڑھ رہی ہے پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 7 کروڑ 77 لاکھ افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔ پنجاب میں غربت کی شرح 4.31 فیصد سندھ میں 43 خیبرپختونخوا 49 اور بلوچستان میں سب سے زیادہ 71 فیصد ہے پاکستان میں تین طبقات آباد ہیں ان میں امیر درمیانہ اور غریب طبقہ شامل ہے گزشتہ چند برسوں سے وطن عزیز کے معاشی حالات مزید خراب ہوئے ہیں جس کے باعث بے روزگاری تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ عصر حاضر میں کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لاک ڈاؤن تجارت میں خسارہ یہ ہی وہ محرکات ہیں جس کے باعث بڑی بڑی کاروباری کمپنیاں اپنے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر رہی ہیں۔

Read more

کرونا پابندیوں کے باعث پاکستان میں پولیو کیسز میں بھی کمی کا دعویٰ

اسلام آباد — پاکستان میں انسداد پولیو پرگرام کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا پابندیوں کی وجہ سے ملک میں رواں برس پولیو کیسز میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق رواں برس پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران پولیو وائرس سے 50 بچے متاثر ہوئے تھے۔

Read more

بھارت کی معیشت کرونا وائرس کے باعث شدید متاثر، چار دہائیوں میں کم ترین شرح نمو

نئی دہلی — کرونا وائرس نے بھارت کی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ مالی سال 21-2020 میں بھارت کی شرح نمو منفی سات اعشاریہ تین فی صد رہی جو گزشتہ چار دہائیوں کی بدترین شرح ہے۔

سرکاری ادارے نیشنل اسٹیٹسٹکل آفس (این ایس او) نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 21-2020 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران اقتصادی شرح نمو میں ایک اعشاریہ چھ فی صد کا اضافہ ہوا۔ البتہ پورے مالی سال کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں منفی سات اعشاریہ تین فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Read more

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست میں 2022 کا اہم انتخاب: کیا یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں؟

انّڈیا کی ریاست اترپردیش میں پچھلے دو ہفتوں سے جس طرح سے آر ایس ایس اور بی جے پی کے مرکزی قائدین کی میٹنگیں جاری ہیں اس سے یوپی کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مرکزی قیادت پریشان ہے کہ اگر پارٹی مغربی بنگال کے بعد 2022 میں یوپی میں بھی ہار گئی تو اس کا اثر سال 2024 میں ہونے والے عام انتخابات پر بھی پڑ سکتا ہے۔

Read more

ایران: گرمی، بلیک آؤٹ، کرپٹو مائننگ اور سیاسی حلقوں میں کشیدگی

ایران کے کئی شہر گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی نہ ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بلیک آؤٹ یا بجلی کے بار بار بند ہونے کی وجہ سے کئی سوالوں نے جنم لیا ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتا ہے: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ رواں برس بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل ہو سکتا ہے۔

آئی سی سی نے منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے عرب امارات کو بطور متبادل وینیو زیر غور لایا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے یہ بیان ایسے موقع میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران یومیہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز اور تین ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

Read more

سوشل اور روایتی میڈیا پر کاٹھی ڈالنے کی تیاری

حکومت میڈیا پر مزید قدغن لگانے کے اپنے ارادے پر استقامت سے قائم ہے، اب پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے نام سے ایک مسودہ سامنے آیا ہے جس پر سرسری نظر ڈالنے سے ہی یہ بات وا ضح ہو جاتی ہے کہ اس کے پیچھے میڈیا پر کاٹھی ڈالنے کے سوا کوئی اور سوچ نہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری اس وقت سے میڈیا کو فتح کر نے کے مشن پر کاربند ہیں جب وہ عمران خان صاحب کی کابینہ میں پہلی بار وزیر اطلاعات بنے تھے۔ وہ اکثر سی پی این ای جس کا میں صدر ہوں سے ملاقاتوں کے دوران اپنا موبائل فون لہرا کر کہتے تھے کہ اب یہ میڈیا ہے اس میڈیا میں آ پ کی کوئی حیثیت نہیں۔

Read more

آزادی اظہار سلب کرنے میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کا مبینہ کردار: ’اغواکار پوچھتے رہے تمہارے سوشل میڈیا پوسٹس کے پیچھے کون ہے‘

شفیق احمد کے ساتھ ہونے والا واقعہ، ان کا اغوا اور ان پر ہونے والا تشدد ایک ایسے سلسلے کی کڑی ہیں جس میں ریاست کے ناقدین کی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے تاہم واضح رہے کہ عمران خان اور پاکستانی فوج دونوں نے ہی ان الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔

Read more

جدید نوآبادیات پر مبنی نیا استعماری منصوبہ

مائیکروسافٹ، ایپل، فیس بک، گوگل، علی بابا بھی ڈیجیٹل ایگری کلچر کے شعبہ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس شعبہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایسی صورت میں ریاستوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس نئے جدید طرز کے استعماری منصوبہ سے ملک کو کیسے بچاتے ہیں۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف تو کمپنیوں کی اجارہ داری کو قائم رکھنے کے لیے اپنی معاونت اور ممالک پر دباؤ جاری رکھے گا۔

Read more

یورپی یونین نے 750 ارب یورو کے کرونا بحالی منصوبے کی منظوری دے دی

یورپین کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یورپین یونین کے رکن 27 ممالک کے کرونا وائرس سے بحالی کے مالی منصوبے کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد جون سے شروع ہو سکے گا۔

یورپین کونسل کے چیئرمین اور پرتگال کے وزیرِ اعظم انتونیو کوسٹا نے پیر کو آگاہ کیا کہ یونین اب اس قابل ہے کہ وہ یورپین شہریوں کی سماجی اور معاشی بہتری کے لیے فنڈ مختص کر سکے۔

Read more

ڈاکٹر آصف فرخی دوستوں کو جُل دے گئے

گستاخی معاف ڈاکٹر صاحب، آپ نے کھیل کے آداب کی خلاف ورزی کی ہے۔ چپکے سے تالہ بندی کا تالہ توڑ کے دوستوں کے گھیرے سے نکل لئے، جو ابھی تک سمجھ نہیں پا رہے کہ یہ ہوا کیا اور اب وہ کیا کریں! پچھلے دو ماہ سے شگفتگی اور امید کے رنگ لئے، مرصع اردو میں حالاتِ حاضرہ پہ کہی جانے والی باتوں اور دیس دیس کی کہانیوں نے ہر کسی پر ایسا جادو کیا تھا کہ بار بار

Read more

الیکٹرک کار: ہم بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے ناگزیر انقلاب سے کتنا دور ہیں؟

ایک وقت تھا جب الیکٹرک کار کا ہیٹر چلانے سے اس کی رینج کم ہوجاتی تھی مگر اب ان کی کاکردگی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں کمی آچکی ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی پٹرول اور ڈیزل کار پر سبقت ناگزیر ہے۔

Read more

چین انڈیا سرحدی تنازع: لداخ میں دو بڑی ایشیائی طاقتوں کے درمیان پھنسے گاؤں والے

سیاحوں کو اس علاقے میں اس سال جنوری میں دوبارہ جانے کی اجازت ملی تھی اور بی بی سی ان گنتی کے چند خبر رساں اداروں میں سے ایک ہے جسے میراک جیسے گاؤں تک رسائی دی گئی ہے، جہاں بمشکل ساڑھے تین سو لوگ آباد ہیں۔

Read more

نریندر مودی کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی للکار: 'مسٹر من کی بات پرائم منسٹر، آپ ہم کو ڈرا نہیں سکتے'

ایک مقامی رہائشی نے بی بی سی کو بتایا کہ ممتا بنرجی نے مرکز کی حکم عدولی کر کے نہ صرف وفاق کو چیلنج کیا ہے بلکہ بیوروکریسی کو ایک پیغام دیا ہے کہ ان کی لیڈر ان کے ساتھ ہیں۔

Read more

آصف فرخی: سنہری مونچھوں والا نوجوان

(آج ڈاکٹر آصف فرخی کی پہلی برسی ہے۔ 16 ستمبر 1959 کو پیدا ہونے والے ڈاکٹر آصف فرخی کا یکم جون 2020 کو انتقال ہوا تھا۔) نجانے سن ننانوے تھا یا دو ہزار، یہ خادم ایک پیشہ ورانہ کام کے سلسلے میں کراچی گیا تو حسبِ معمول سیدھے عزیزم حارث خلیق کے گھر جا کر بستر پٹکا۔ کچھ دیر بعد کچھ ادب دوست احباب تشریف لے آئے اور محفل جم گئی۔ یہ آصف اسلم فرخی سے رسمی ملاقاتوں کا نقطہ

Read more

ابوالحسن شاذلی ریسرچ سنٹر اور میرا تجسس

اندھی نفرت اور عقیدت پر مبنی تقسیم نے ہمیں پر خلوص تجسس کی نعمت سے محروم کردیا ہے۔ ’’نعمت‘‘ کا لفظ میں نے دانستہ طورپر استعمال کیا ہے۔ شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ تجسس ہی انسانوں کو نئی دریافتوں کے قابل بناتا ہے۔ ذہن کو جامد نہیں رہنے دیتا۔ علم کے دروازے کھولتا ہے۔ ’’روحانیت‘‘ ایک ایسا موضوع ہے جو ہمارے عوام کی اکثریت ’’جادو ٹونے‘‘ سے منسوب کرتی ہے۔ ’’عقل پرست‘‘ اسے شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Read more

الفا، بیٹا، گاما، کیپا؛ کرونا کی اقسام کو نئے نام مل گئے

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے ویرینٹس (اقسام) کو یونانی حروف تہجی کے ناموں سے پکارا جائے گا تا کہ اس سے ان ملکوں کا نام تحقیر سے محفوظ رہے جہاں یہ ویرینٹ پہلی بار دریافت ہوئے ہیں۔

دنیا میں اب تک کرونا وائرس کی کم از کم چار ایسی اقسام ہیں جو ان ممالک کے ناموں سے پکاری جاتی ہیں جہاں یہ پہلی بار پائے گئے۔

Read more

پی ایس ایل 6 کے شیڈول میں تاخیر، ابو ظہبی کا گرم موسم بھی کھلاڑیوں کے لیے ‘امتحان’

کراچی — پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے زیادہ تر کھلاڑی ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے براڈ کاسٹرز بھی ابو ظہبی میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔ لیکن ایونٹ کے انعقاد سے قبل پیش آنے والی مشکلات اب بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہیں اور ان کی روانگی میں حائل ہیں ان کے ویزہ مسائل جو حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

Read more

‘روتی عورت کا کردار تو ہر کوئی کر لیتا ہے، طاقت ور عورت بننا آسان نہیں’

کراچی — پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ، لکھاری اور ہدایت کارہ امر خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی والدہ کی وجہ سے کوئی کردار نہیں ملا۔
اداکارہ امر خان حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ‘قیامت’ میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس میں انہوں نے ثمرہ نامی ایک مظلوم لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔

Read more

کیری جانسن: شادی کے بغیر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں رہنے والی پہلی ’میڈم پرائم منسٹر‘

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اپنے بچے کی ماں کیری سمنڈز سے 29 مئی کو ویسٹمنسٹر کیتھیڈرل میں شادی کی۔ ہم کیری جانسن کے متعلق کیا جانتے ہیں؟

Read more

ایک خط

پیارے گراہم!

حیران ہوں، زندگی کے کس موڑ پر تمہاری یاد آئی اور بے طرح آئی۔ 102 سال گزر جانے کے بعد ۔ جھریوں زدہ جسم، رعشہ زدہ ہاتھ۔ جھکی کمر۔ سفید بال۔ مدت گزر چکی منہ دانتوں سے خالی ہے۔ میں جو تمہارے بنا جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی، ساری زندگی گزار دی اور کبھی ایسا وقت بھی گزرا کہ تمہارا خیال تک نہ آیا۔

Read more

چھٹی حس

خدائے امن کے تخلیق کردہ جہاں میں عوام الناس حواس خمسہ کے سہارے خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے (واضح رہے کہ حواس خمسہ کا سرسید کے ارکان خمسہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ) ۔ قوت سامعہ (کان) لامسہ (ہاتھ) ذائقہ (زبان) شامہ (ناک) اور باصرہ (آنکھ) ان کی کل حیات تھی کہ اچانک ایک صبح ڈیوک یونیورسٹی کے ماہر نفسیات جی۔ بی رائن نے ”چھٹی حس“ کا تصور دے کریک دم وقت بدل دیا، جذبات بدل دیے، زندگی بدل دی۔ اس کا ناصرف اچھے بھلے چلتے نظام زندگی پر اثر ہوا بلکہ ذہن انسانی کی کارکردگی بھی مشکوک ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق چھٹی حس کی اصطلاح ان مواقع کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو بظاہر موجود نہیں ہوتے۔ یہ ادراک سے ماورا اور حواس خمسہ سے مبرا ہے۔ مطلب یہ سمجھ آتا ہے کہ چھٹی حس کا عمل دخل ان خیالات و احساسات سے ہے جن کا عقل و دانش سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ اب ہماری قوم تو ایسے معاملات میں روز اول سے ید طولیٰ رکھتی ہے سو یہاں چھٹی حس کا وہ حال ہوا کہ اسے چھٹی کا دودھ آ گیا۔

Read more

پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی کا کردار

بائیو ٹیکنالوجی سے مراد انسان کے فائدے کے لئے مائیکرآرگنزم، پودوں اور جانوروں کا استعمال کرنا ہے۔ یہ سائنس میں متعارف ہونے والی جدید اصطلاحات میں سے ایک ہے۔ بائیوٹیکنٹلوجی ایک وسیع مضمون ہے جس نے دور حاضر کے مختلف شعبہ جات میں انقلاب برپا کیا ہے۔ میڈیکل، زراعت، ماحولیات اور انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میڈیکل کے شعبے میں مختلف ادویات بائیو ٹیکنالوجی کی بدولت تیار کی جا رہی ہیں جن میں اینٹی بائیوٹکس، سٹیرائڈز

Read more

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے اجرا کی پابندی ہٹا دی: ’ادھار مانگ کر کویت کا ویزا ملا تھا امید ہے اب قرضہ واپس کر سکوں گا‘

کویتی حکومت نے گذشتہ دس سال سے پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم گذشتہ روز کویتی حکام نے یہ پابندی ہٹانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اشتہار لیکن دفتر کا نہ انڈیا میں پتا اور نہ ہی امریکہ میں

معاشی امور سے متعلق انڈیا کے ممتاز اخبار ‘اکنامک ٹائمز’ اور مشہور اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ نے گزشتہ سوموار کو صفحہ اول پر ایک غیر معمولی اشتہار شائع کیا جو کئی لحاظ سے سنسنی خیز اور چونکا دینے والا تھا۔

Read more

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی ایک علمی نشست!

مشاہدہ میرا یہ ہے کہ خدمت خلق اور مفاد عامہ کے کام خواہ حکومتیں کریں، سرکاری، غیر سرکاری تنظیمیں کریں یا افراد، اچھے کام اور منصوبے کسی تشہیر کے محتاج نہیں ہوتے۔ عوام الناس ان اداروں اور منصوبوں کی کارکردگی کا چلتا پھرتا اشتہار ہوتے ہیں۔ لہذا میڈیا کی مدد کے بغیر بھی، ان اداروں کی شہرت پھلتی پھولتی اور پھیلتی رہتی ہے۔ عمومی طور پر کسی غیر سرکاری تنظیم ( این جی او ) کا نام سن کر ہمارے ذہن میں مال بنانے والے کسی ادارے کا تصور ابھرتا ہے۔

Read more

بھارت: کسان تحریک کے چھ ماہ مکمل، آگے کی حکمت عملی کیا ہے؟

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکومت کے منظور کردہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف شروع ہونے والی کسانوں کی تحریک کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ یہ قوانین، چوں کہ ان کے مفادات کے خلاف ہیں، لہٰذا حکومت انہیں واپس لے اور جب تک ان کا یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

البتہ، حکومت کا مؤقف ہے کہ زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں۔ اس لیے وہ انہیں واپس نہیں لے گی۔ تاہم، وہ اس میں ترمیم کرنے کو تیار ہے۔

Read more

شہباز شریف کی فریاد

گزرے جمعہ کی شب تاہم قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے صدر جناب شہباز شریف صاحب کامران خان کے شو میں نجانے کتنے منت ترلوں کے بعد نمودار ہو گئے۔ ملکی حالات کو دگرگوں بتایا اور اصرار کرتے رہے کہ سنگین ترین ہوتے مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں نواز شریف کو بھی آن بورڈ لینا ہو گا۔ نظربظاہر لندن میں قیام پذیر ہوئے بھگوڑے طیش کے عالم میں لاہور کی گلیوں میں ”ککھ نئی ریا اپنا تے۔“ کہلاتا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ فکر کی مگر کوئی بات نہیں۔ شہباز شریف صاحب کو اگر لندن روانہ ہونے کی اجازت فراہم ہو جائے تو چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں مثبت رویہ اختیارکرنے کو قائل کردے گا۔

Read more

پی ایس ایل 6: ابوظہبی میں بقیہ میچز میں تاخیر، پاکستان کرکٹ بورڈ کی بےبسی یا بدانتظامی؟

پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے بقیہ میچ ابوظہبی میں منعقد کرنے کی ’مکمل منظوری مل گئی ہے۔‘ تاہم اب تک شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سفری دستاویزات سے متعلق بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Read more

افواؤں کے بازار میں بیچاری کورونا ویکسین

ایک تویل عرصہ وبا میں گزارنے کے بعد لوگوں نے نظام زندگی سے اس وبا کو جوڑ لیا ہے۔ مجھے کرونا کے شروعاتی دن یاد آتے ہیں جب ہمارے شہر میں ایک کرونا مریض ہونے کی افوا اڑائی گئی تھی۔ شہر میں خاموشی سی چھا گئی تھی، ہر طرف خوف تھا، اس محلے میں لوگ جانے سے گھبراتے تھے، علاقہ مکین گھروں تک محدود ہو گئے تھے اور شاید اس قسم کا احتیاط بہتر بھی تھا۔ وبا کے ساتھ جھوٹ،

Read more

قبل از وقت انتخابات

ایسے وقت میں جب معیشت ڈوب رہی ہو۔ سیاسی وضع داری اور استحکام کا دور دور تک نشان نہ ہو۔ جہاں دفاعی اور ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ کمی ہو رہی ہو۔ جب خارجہ پالیسی ڈانواں ڈول ہو رہی ہو۔ جب اپنے چہیتے کرپشن کی غضب ناک منصوبوں میں ملوث ہو۔ تو ضد، نرگسیت اور میں نہ مانوں کا کالا کپڑا آنکھوں پر باندھنے کی بجائے حقیقت کو بھانپنا ہی عقلمندی ہوتی ہے۔ معاشی اشاریے خطرناک صورتحال پیش کر رہی

Read more

خانوزئی میں کتب میلوں کا احوال

حالات اور دور جیسا بھی ہو مطالعہ کتب کہ اہمیت مسلمہ ہے۔ کورونا کی وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں کتاب کلچر کو عام کرنا ناصرف ضروری ہے بلکہ ناگزیر ہے۔ اس ٹک ٹاکی دور میں جہاں نوجوان کتاب سے کوسوں دور ہو گیا ہے اسے واپس مطالعہ کی جناب راغب کرنا اور اسے کتاب دوست ماحول فراہم کرنا یقیناً جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اور اگر پر خلوص کوشش کی جائے تو نتائج یقیناً حوصلہ

Read more

انڈیا سے معمول کے تعلقات کی بحالی کشمیریوں سے بہت بڑی غداری ہو گی: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خون پر انڈیا سے تجارت نہیں ہو سکتی اور اگر اس وقت انڈیا سے تعلقات معمول پر لائے جائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ کشمیر کے لوگوں سے بہت بڑی غداری ہو گی۔

Read more

کیا ویکسین لگوانے والے دو سال میں مر جائیں گے

پاکستان میں کرونا وائرس سے زیادہ یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ فرانسیسی سائنس دان، ”مونٹاگنیر“ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے دو سال بعد مر جائیں گے۔ پاکستان میں کاغذ کا ایک تراشا جس میں نہ کسی اخبار کا حوالہ ہے نہ ایڈیٹر کا نام صدقہ جاریہ کے طور پر گردش کر رہا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ”مونٹاگنیر“ نے محض یہ کہا ہے کہ جس رفتار سے ویکسین لگ رہی

Read more

انڈیا: سرسوں کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر کیوں؟

انڈیا کی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ایک سال میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ پر نظر رکھنے والوں کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ نہ صرف گھریلو سطح پر ہے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں اثر انداز ہو رہی ہیں۔

Read more

کورونا وائرس اور بدلتے تعلیمی رحجانات

جیسا کہ کورونا وائرس نے اس کرہ ارض اور اس پر بسنے والی ہر شے، خصوصاً انسانی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے وہیں طلبہ و طالبات اور ان کے رجحانات کو بھی یکسر بدل دیا ہے۔ ناصرف آج کا تعلیمی ماحول، بلکہ طالب علم بھی ویسا نہیں رہا جو 2020 کا سورج طلوع ہونے سے پہلے تھا۔ جیسا کہ پاکستان میں کسی بھی سانحہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مثبت اثرات کی نسبت منفی اثرات کہیں زیادہ واضح اور شدید ہوتے ہیں تو کورونا وبا کے تعلیم پر ہونے والے اثرات میں بھی یہی رجحان نمایاں ہے۔ ناصرف تعلیمی اداروں کو کنٹرول کرنے والا انتظامی ڈھانچہ ناکام نظر آتا ہے بلکہ اس کے افسران کی ترجیحات بھی تبدیل ہو چکی ہیں۔ جہاں طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی تعلیمی نفسیات میں تبدیلیاں واضح ہیں تو اساتذہ بھی ان اثرات سے مبرا نہیں ہیں

Read more

کیا ”ویکسین“ لگنے سے ہم لوگ مر جائیں گے؟

اگلے روز بیگم کو ویکسین لگوانے پی کے ایل آئی لے گیا۔ دوپہر دو بجے کا وقت دانستہ چنا تھا کہ دھوپ کی وجہ سے رش کم ہو گا۔ مگر خلاف معمول رش زیادہ تھا جس کی وجہ سے ہم ناکام واپس لوٹ آئے۔ شام چھ بجے دوبارہ کوشش کی جو تیس چالیس منٹ کی تگ و دو کے بعد کامیاب ٹھہری۔ شام کو معمول کی چہل قدمی کے بعد گھر لوٹا تو بیگم کا چہرہ ستا ہوا تھا۔ استفسار پر انھوں نے موبائل میرے سامنے رکھ دیا۔ واٹس اپ پر ایک اخباری تراشہ نظر آیا جس کی شہ سرخی تھی کہ ”تمام کرونا ویکسین لینے والے افراد 2 سال کے اندر مر جائیں گے“ ۔ چار دن پہلے میں بھی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا آیا تھا (ذہین قارئین نے اس بات سے مصنف کی عمر کا اندازہ لگا لیا ہوگا) ۔ جون ایلیا کا ایک شعر فوراً یاد آیا جسے بیگم کو سنا کر داد وصول کی:

Read more

جھیل سے منگنی کی انگوٹھی ڈھونڈنے والے غوطہ خور کو خراج تحسین

شمالی لندن کے 25 سالہ وکی پٹیل نے برمنگھم سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ربیکا چوکریا کو حال ہی میں وینڈرمیئر جھیل پر منگنی کے دوران وائٹ گولڈ اور ہیرے سے بنی انگوٹھی دی تھی۔

Read more

دیتے ہیں یہ بازی گر دھوکا کھلا

آج کے ہمدرد سیاسی رہنما موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ ماضی میں وہ حکمران تھے انہوں نے بھی قرضے لئے تھے نئے نئے ٹیکس لگائے تھے یہ سب وہ عالمی مالیاتی اداروں کے حکم پر کرتے۔ انہیں یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ ان کے ادوار میں بدعنوانی بھی ہوتی تھی کمزور لوگوں کی زمینوں پر قبضے بھی ہوتے تھے غنڈے بھی شریف شہریوں کو ڈراتے دھمکاتے۔ مہنگائی مافیا بھی من مرضی کرتا الغرض ان

Read more

”چائنا اسپیڈ“ اور ویکسی نیشن

چین میں قیام کے دوران ”چائنا اسپیڈ“ کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ ایک زبردست تجربہ ہے۔ آپ زندگی کا کوئی بھی شعبہ اٹھا لیں، چین کی تیز رفتار ترقی دنگ کر دے گی۔ چاہے تعمیراتی منصوبے ہوں، انفراسٹرکچر کی بہتری ہو یا پھر سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان، دنیا ”چائنا اسپیڈ“ کی معترف نظر آئے گی۔ اس کی ایک حالیہ مثال کووڈ۔ 19 ویکسی نیشن کی بھی ہے۔ حیرت انگیز طور پر چین بھر میں اب تک ویکسین کی 50

Read more

کیا اعلیٰ معیار کی متبادل مصنوعات کی تیاری کے بغیر بائیکاٹ ممکن ہے؟

میرا جوتا ہے جاپانی، یہ پتلون انگلستانی لیجنڈری اداکار راج کپور پر فلمایا گیا، اتنے ہی بڑے لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے گائے ہوئے اس نغمے کا شمار بر صغیر کی مقبول ترین کلاسکس میں ہوتا ہے لیکن یہ صرف نغمہ نہیں عالمی تجارت سے جڑی ایک آفاقی حقیقت کا اظہار بھی ہے، جس کا انکار کرنا نا ممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہے۔

ہم اپنے بچپن سے دیکھتے ہیں کہ جب عالمی سیاست کے تناظر میں یہود و نصاریٰ پر غصہ اتارنا ہو تو ایک دوسرے کو نصیحت کی جاتی ہے کہ اس ملک یا مذہبی گروہ کی تیار کردہ تجارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ آج کل بھی سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی نصیحتیں گردش کر رہی ہیں جو ایک دوسرے کو بائیکاٹ کا مشورہ دے رہی ہیں۔

Read more

امریکی پناہ گزیں کیمپوں کے بچے: گندگی کے ماحول، خوف اور ان سے برتی گئی غفلت کی کہانیاں

بی بی سی کی ایک اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ پہنچنے والا تارکین وطن بچوں کو ایسے حراستی کیمپوں میں رکھا جاتا ہے جہاں سردی ہوتی ہے، وہ غلاظت سے بھرے ہوتے اور وہاں بیماریاں پھیلی ہوتی ہیں۔

Read more

یورپین میڈیسنز ایجنسی کی 12 سے 15 سال کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری

یورپین میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) نے امریکہ کی کمپنی ‘فائزر’ اور جرمن کمپنی ‘بائیو این ٹیک’ کی مشترکہ تیار کردہ کرونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پہلی کرونا ویکسین ہے جسے یورپ میں رہنے والے بچوں کو لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق یورپ میں گزشتہ برس دسمبر میں 16 سال سے زائد افراد کے لیے فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کرونا ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔

Read more

’محدود تعداد میں پاکستانی شہریوں کو حج کے لیے بھیجنے کی تیاری کی جا سکتی ہے‘

پاکستان کے وفاقی وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کہتے ہیں کہ رواں سال حج کے حوالے سے سعودی عرب نے تاحال واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔ البتہ حکومت محدود تعداد میں عازمین کو حج کے لیے بھیجنے کے انتظامات کی تیاری کر سکتی ہے۔

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت چوں کہ کم رہ گیا ہے تو سعودی عرب کے لیے رواں سال معمول کے مطابق حج کا انعقاد ممکن نہیں ہو گا۔

Read more

چین سری لنکا اقتصادی شراکت: کیا چین کے ساتھ پورٹ سٹی پراجیکٹ سری لنکا کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالے گا؟

پورٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت 269 ​​ہیکٹر پر مشتمل کل اراضی میں سے 116 ہیکٹر اراضی 99 برسوں کے لیے چین کی مواصلاتی تعمیراتی کمپنی کو لیز پر دی گئی ہے۔ یہ سری لنکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، جس میں بڑے پیمانے پر معاشی، تجارتی اور رہائشی منصوبے شامل ہیں۔

Read more

ملالہ کا بیان پرملال: تیغوں کے سائے میں ہم“ پڑھ” کر جواں ہوئے ہیں

اگرچہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی حملے فی الحال روک دیے گئے ہیں لیکن ان حملوں کی بازگشت اب تک سنائی دے رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے تناظر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ، ”غزہ میں خواتین اور بچوں پر اسرائیل کے فضائی حملے، مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں کو نشانہ بنانا، جبری بے دخلی، تشدد اور ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ دنیا بھر کے عوام جن میں مسلمان، مسیحی اور یہودی شامل ہیں فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”میں خاص طور پر بچوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہوں، ایک فلسطینی بچے کو کلاس روم میں بیٹھا ہونا چاہیے نا کے ملبے کے ڈھیر پر۔“ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ، ”عالمی رہنماؤں کو اس حوالے سے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔“

Read more

مافیا ہتھکنڈوں کی نہیں، سیاست سیکھنے کے ضرورت ہے

ایک ریفرنس میں سزا پانے کے بعد شریف فیملی کے وکلاء نے نئے جج پر اصرار کیا۔ جج ارشد ملک نے مقدمہ سنا اور میاں صاحب کو ایک معاملے میں بری کرتے ہوئے دوسرے میں سزا سنا دی۔ جیل میں سزا کاٹتے ہوئے میاں صاحب ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے تو فیملی کے وکلاء سپریم کورٹ پہنچ کر میاں صاحب کی ضمانت پر رہائی کے ملتجی ہوئے۔ سپریم کورٹ نے قیدی کی ذہنی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کچھ ہفتوں کے لئے جیل سے نکال کر اسے جاتی عمرہ اس کی رہائش گاہ بھجوا دیا۔

Read more

انڈیا کورونا وائرس: کووڈ 19 سے یتیم ہو جانے والے بچوں کا پرسان حال کون ہوتا ہے؟

انڈیا میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد دنیا کے سب سے زیادہ اموات والے ممالک میں سے ایک ہے اور سونی جیسے حالات بہت سے لوگوں کو درپیش ہیں۔ لیکن وبائی مرض کی وجہ سے جو بچے یتیم ہو رہے ہیں ان کا کیا ہے؟

Read more

ایشیائی ممالک ویکسین کے لیے چین سے رابطے کرنے لگے

بنگلا دیش اور سری لنکا جیسے جنوبی ایشیائی ممالک کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے چین سے رجوع کر رہے ہیں کیونکہ بھارت نے اپنے ملک میں وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ اور ویکسین کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اس کی برآمد معطل کر دی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے بیجنگ کو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بحرہند کے علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Read more

شام کے صدارتی انتخاب میں چوتھی مدت کے لئے بشارالاسد کی کامیابی کا اعلان

شام کے انتخابات میں، حکام کے مطابق، صدر بشارالاسد نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس کے بعد وہ سات سال کی چوتھی مدت کے لیے شورش زدہ ملک کی قیادت کریں گے۔ ان انتخابات کو مغربی ممالک اور حزب اختلاف کی جانب سے غیر قانونی اور جعلی بیان کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق شام میں اٹھارہ ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ تاہم دس سال سے شورش کا سامنا کرنے والے

Read more

اونلی فینز: فحش تصاویر اور ویڈیوز بیچنے والے بچوں کا استحصال عام ہونے لگا

بی بی سی کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں ‘اونلی فینز’ نامی ایک ویب سائٹ اپنے کم عمر صارفین کو نامناسب ویڈیو فروخت کرنے اور ان میں کام کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

Read more

فواد چوہدری کا ہارڈ ٹاک کے ساتھ انٹرویو: ’مغربی میڈیا میں پاکستان کے اداروں پر الزام عائد کرنا فیشن ہے، دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے‘

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد سے صحافیوں پر حملوں میں کمی آئی ہے اور یہ مغربی میڈیا کی جانب سے ایک طرح کا فیشن بن گیا ہے کہ جب بھی صحافیوں پرتشدد سے متعلق کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پاکستان کی فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام عائد کر دیا جاتا ہے۔

Read more

کورونا ویکسین اور افواہوں کی بھرمار

کورونا ویکسین کے حوالے سے افواہوں کی بھرمار ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے، جبکہ اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک ویکسینیشن کر چکے ہیں اور لاکھوں، کروڑوں میں نہیں لگ بھگ دنیا کی آدھی آبادی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروا چکی ہے۔ اس وقت طرح طرح کی افواہیں سامنے آ رہی ہیں۔ کورونا کی موجودگی صورتحال میں کچھ دوا ساز کمپنیاں، جو قدرتی اجزاء کی ویب سائٹس اور اس کا بزنس کرتے ہیں انہوں نے اس موقعے

Read more

میں نے کرونا ویکسین کیوں لگوائی؟

بہت سارے لوگ کہیں گے کہ یہ کیا سوال ہے؟ ہر انسان ویکسین لگوا رہا ہے۔ اس میں کون سی خاص بات پوشیدہ ہے۔ لیکن میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ معاملہ اتنا سیدھا اور سادہ نہیں ہے۔ ہمارے جیسے معاشرے میں اتنا نقصان بیماری یا وبا نہیں پہنچاتی جتنا اس کے ساتھ جڑے معاشرتی رویے نقصان پہنچاتے ہیں۔ تھوڑا سا ماضی میں جھانک کر دیکھیں، کرونا وبا کی پہلی لہر ہلاکت خیز تباہ کاریوں میں مصروف تھی اور ہمارے

Read more

’سمر آف سیکس‘: کیا آنے والا موسم گرما سیکس سے بھرپور ہو گا؟

کورونا کی عالمی وبا کے باعث ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک تنہا رہنے کے بعد یہ جملہ شاید آنے والے مہینوں کی متوقع رنگینیوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے اور لوگ اب شاید ماسک کو چھوڑ کر دوسری قسم کی پروٹیکشن (کنڈوم) کا زیادہ استعمال کریں گے۔

Read more

کووڈ 19: کورونا وائرس کے چینی لیب سے نکلنے کا نظریہ دوبارہ کیوں مقبول ہونے لگا ہے؟

حالیہ ہفتوں میں ایک دعوے کو دوبارہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے جس کے مطابق کہا جاتا ہے کہ یہ کورونا وائرس ایک چینی لیب سے نکلا ہے۔ ماہرین نے اب تک اسے سازشی مفروضہ کہتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

Read more

مودی سرکار کی ”ایپس“ پر کامل کنٹرول کی ضد

”واٹس ایپ“ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی بھارت کی مودی سرکار کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا چلانے والی ایک طاقت ور ترین کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان جو قضیہ شروع ہوا ہے اس کا انجام تاریخ ساز عالمی اثرات کا حامل ہوگا۔ اگر مودی سرکار جیت گئی تو آمریت کے جبر سے رہائی کے خواہش مندوں کو اپنا پیغام ریاستی نگاہ سے بچ بچا کر پھیلانے والوں کو ”محفوظ“ پلیٹ فارم میسر نہیں

Read more

قبرستانوں کی آمدنی میں اضافہ

یہ کوئی پینتالیس برس پہلے کا ذکر ہے کہ نیوز ایجنسی پی پی آئی کے مالک جناب معظم علی پاکستان سے لندن منتقل ہوئے اور ایک دینی مزاج کے سعودی شہزادے کے ساتھ مل کر اسلامی بینک قائم کرنے پر کام کر رہے تھے۔ میں جب کبھی لندن جاتا، تو ان سے ضرور ملتا کہ ہمارے خیالات ایک دوسرے سے ملتے تھے۔ میں ان سے پوچھتا رہتا کہ انگلستان کا بینکنگ سسٹم کیسا ہے اور شرح سود کتنی ہے۔ انہوں نے ایک روز انکشاف کیا کہ جب سے برطانوی بینکوں کے ہائی ایس کو اسلامی بینک کے قیام کی بھنک پڑی ہے، انہوں نے شرح سود میں حیرت انگیز طور پر کمی کر دی ہے اور بعض بینک اب صرف ایک فی صد شرح سود پر قرض دے رہے ہیں۔

Read more

لیزا شا: بی بی سی کی پریزینٹر کی موت میں کووڈ ویکسین کے کردار کی تفتیش کی جائے گی

برطانیہ میں ایک سرکاری طبی افسر بی بی سی کی 44 سالہ پریزینٹر لیزا شا کی حالیہ موت کے بعد اس بات کی تفتیش کرے گا کہ ان کی موت میں کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے دینے والی آکسفورڈ ایسٹرازینیکا ویکسین کا کوئی کردار تو نہیں تھا۔

Read more

کووڈ ویکسین، افواہیں، مشاہدات، تجربہ

دنیا میں جب سے کرونا کی ویکسین کا آغاز ہوا ہے، تب سے وطن عزیز میں اس کے متعلق نت نئی افواہوں اور خدشات کا سلسلہ شد و مد سے جاری ہے۔ روزانہ ایک نئی نویلی افواہ جنگل کی آگ کی مانند سوشل میڈیا پر پھیل جاتی ہے۔ فقط دوا پر ہی کیا موقوف، جب سے کووڈ 19 کی وبا پھیلی تو اسے بھی عالمی سازش قرار دے کر احتیاط کرنا تو درکنار، بیماری کے وجود کو ہی کفار کے ساتھ نتھی کر دیا گیا۔ کہ یہ بیماری تو حرام جانور کھانے سے ہوتی ہے (حرام کی کمائی کے متعلق کیا خیال ہے یہ نہیں بتایا گیا) ۔ ہم کہ ٹھہرے پیدائشی مسلمان، ہمیں تو یہ چھو کر بھی نا گزرے گی۔

Read more

بھارت میں کرونا سے اموات اور طریقۂ علاج پر بیان، بابا رام دیو اور ڈاکٹروں میں نیا تنازع

نئی دہلی — بھارت کے ڈاکٹروں اور یوگا گرو بابا رام دیو کے درمیان علاج کے طریقۂ کار پر تنازع ہو گیا ہے۔ بابا رام دیو کے بعض بیانات کی وجہ سے ڈاکٹروں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ان کے خلاف ملک سے غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بابا رام دیو نے کہا ہے کہ کسی میں ہمت نہیں ہے جو ان کو گرفتار کر سکے۔

Read more

ایمریٹس: وہ شخص جو صرف 18 ہزار انڈین روپے کے ٹکٹ میں پورے طیارے میں اکیلے سفر کر پایا

بھاویش گذشتہ 20 سال سے دبئی میں رہ رہے ہیں اور اس دوران وہ ممبئی اور دبئی کے درمیان نہ جانے کتنی مرتبہ سفر کر چکے ہیں مگر یہ ‘خوشگوار حادثہ’ اُن کے ساتھ پہلی مرتبہ پیش آیا ہے۔

Read more

مدافعتی نظام کا ایک حصہ کرونا کے مختلف ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے: تحقیق

دنیا بھر میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے اور اس دوران کرونا کی مختلف اقسام بھی سامنے آ رہی ہیں۔

اسی حوالے سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مدافعتی نظام کا ایک حصہ ‘ٹی سیل’ کرونا کی مختلف اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

Read more

پاکستان: کرونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی، کئی شہری ویکسین لگوانے سے گریزاں کیوں؟

پاکستان کی حکومت نے 19 برس یا اس سے زائد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایک سروے کے مطابق، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تاحال ویکسین لگانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پانے کے لیے تمام آبادی کو ویکسین لگانے پر آمادہ کرنا ناگزیر ہے۔

Read more

نوے دن کے اندر تعین کیا جائے آیا کرونا وائرس کا آغاز چینی لیبارٹری سے ہوا: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں چھان بین کی کوششیں تیز کریں اور اس ضمن میں 90 روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں۔

صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ کووڈ 19 وبا کی ابتدا کے اصل حقائق جاننے کی ضرورت ہے، خصوصی طور پر اس امکان سے متعلق حتمی رائے سامنے آنی چاہیے کہ آیا کرونا وائرس کی شروعات حادثاتی طور پر چینی لیباریٹری سے ہوئی؟

Read more

ولاریئل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل میں ولاریئل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو پنالٹی اسٹروکس پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

پولینڈ کے شہر کڈانسک میں بدھ کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے دلچسپ کھیل پیش کیا۔

کرونا کے عالمی بحران کے دوران ہونے والا یہ میچ دو سال میں پہلا یورپین فائنل میچ تھا جس میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Read more

کرونا سے صحت یاب بچے کاواساکی سنڈروم سے متاثر ہو سکتے ہیں: ماہرین

پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جہاں 18 برس سے زائد عمر والے افراد میں وبا کی تشخیص ہو رہی ہے وہیں اس مہلک وبا سے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بچوں کی اکثریت میں کرونا کی ظاہری علامات نہیں ہوتیں۔ البتہ بچے اس وائرس کو دیگر افراد میں منتقل کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس کی وجہ وائرس کی بدلتی اقسام ہیں جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آ رہی ہیں اور حال ہی میں برطانیہ سے سامنے آنے والے وائرس کی تشخیص پاکستان میں کی گئی ہے۔

Read more

بھارت: واٹس ایپ انتظامیہ حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی

واٹس ایپ کی انتظامیہ نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں بھارت کی حکومت کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت کو اس اقدام سے روکنے کے لیے کہا گیا ہے جس کے تحت صارفین کی پرائیویسی متاثر ہو سکتی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیا قانون جو لاگو کیا جا رہا ہے وہ بھارت کے آئین کے تحت پرائیویسی کے حق کو متاثر کرتا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کی درخواست پر کوئی بھی معلومات ’سب سے پہلے شیئر کرنے والے‘ صارف کی نشان دہی کی جائے گی۔

Read more

صحافی اسد طور پر ‘نامعلوم افراد’ کا تشدد، کیا اسلام آباد صحافیوں کے لیے غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے؟

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی شب ایک اور صحافی اسد علی طور پر ‘نامعلوم افراد’ کے تشدد کے بعد صحافتی تنظیموں، سیاست دانوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہیں اسلام آباد جیسے شہر میں پے درپے ایسے واقعات رونما ہونے پر سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں صحافیوں کے تحفظ کا بل پیش کیا گیا ہے جس کے بعد صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کی نشان دہی اور اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے مطالبے میں شدت آ گئی ہے۔

Read more

سی ای ای سی: یورپی یونین کا ایک چھوٹا سا ملک چین کو چیلنج کیوں کر رہا ہے؟

یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک لیتھوینیا نے چین کی زیر قیادت تنظیم سی ای ای سی (چین اور مشرق وسطیٰ کے یورپی ممالک کے مابین تعاون) سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

ہمارے پاس عمران خان ہے نا!

معاملہ اگر اصول کا ہو اور بات میرٹ پر آکر رکتی ہو تو عمران خان حکومت میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحریک انصاف کو مناسب لوگوں کے حوالے کرکے اقتدار کی مزید تگ و دو سے گریز کا اعلان کریں۔ پانچ سال حکومت کرنے اور ایک پیج کے مزے لینے کے بعد بھی جو وزیر اعظم ملکی معاملات کو درست نہج پر نہ ڈال سکے، اس کے لئے اس سے بڑا میرٹ کوئی نہیں ہوسکتا کہ وہ اپنی

Read more

امریکہ: فضائی سفر میں اضافہ، غیر ملکی سیاحوں کو بھی داخلے کی اجازت ملنے کا امکان

ویب ڈیسک — امریکہ میں جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے پیشِ نظر ایئر لائنز کمپنیاں موسم گرما میں مقامی فضائی سفر میں اضافے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ حکومتی حلقوں میں بھی اس بات پر بحث ہو رہی ہے آیا مزید غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی جائے۔

Read more

اسرائیل سے ہندوستانی مسلمان کیا سیکھ سکتے ہیں؟

فلسطین سے متعلق خبروں پر اسرائیل اور خصوصاً مغربی میڈیا جس قسم کا رویہ اپنا رہا ہے، وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ چند ویب سائٹ جنہیں برطانیہ، ترکی، ایران، ہندوستان، پاکستان یا دوسری جگہوں پر مقیم کچھ فلسطینی نوجوان چلا رہے ہیں کو چھوڑ دیں تو جس انداز سے ان کی خبریں میڈیا میں آنی چاہیے نہیں آ رہی ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود اور نہایت نامساعد حالات میں میڈیا کے میدان میں ان کی اپنی سی سعی کو سلام پیش کرنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس نہ تو کوئی بڑا بین الاقوامی سطح کا اخبار ہے، نہ کوئی ویب سائٹ یا ٹیلی ویژن چینل۔

Read more

رابعہ ناز: خیرپور کی لڑکی یوٹیوب کی آمدن سے دو کمروں کا اپنا گھر بنوانے میں کیسے کامیاب ہوئی؟

خیرپور کی رابعہ کے پاس اپنا کمپیوٹر ہے نہ ٹیبل کرسی۔ وہ چارپائی پر بیٹھ کر، دیوار سے ٹیک لگا کر روزانہ فیشن سے متعلق ایک ویڈیو اپنے سمارٹ فون کے ذریعے یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتی ہیں جسے ہزاروں لوگ دیکھتے ہیں۔

Read more

وزیراعظم و وفاقی وزیر داخلہ، کیا اوورسیز پاکستانی سیکورٹی رسک ہیں؟

کچھ ایسا ہوا کہ کویت میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر بزنس مین محترم غلام حیدر شیخ نے مجھے فون کیا، شیخ صاحب اہل علم و قلم دوست بھی ہیں، ان سے مختلف معاملات پر گاہے بگاہے گفت و شنید رہتی ہے، دھیمے لہجے و حالات کی کسوٹی کے گرم و سرد تجارت کے ساتھ ان کا متحمل اسلوب و بیان کا قائل رہا ہوں، لیکن پہلی مرتبہ ان کے غصے میں شکایات سے میں ہڑبڑا گیا، کیونکہ اس کی سرشت سے جتنا واقف ہوں، بوجوہ میرے لئے ان کا غیض و غصب ہونا حیران کن ہی نہیں پریشان کن بھی تھا۔ انہوں نے پر شدید تنقید کی، اب اصل مدعے پر آتا ہوں۔

شیخ غلام حیدر شیخ نے پہلا سوال مجھ سے پوچھا کہ کیا، میں پاکستانی نہیں، کیا ہم اوورسیز پاکستانی نہیں، میں نے پورے یقین کے ساتھ جواب دیا کہ اگر کوئی یقین نہیں رکھتا تو اسے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، اوورسیز پاکستانی تو پاکستانی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں پیسے بنانے کی مشین سمجھا جاتا ہے، میں نے بے یقینی سے کہا، شاید ایسا نہیں، انہوں نے چراغ پا ہو کر کہا کہ ایسا ہی ہے۔

Read more

میری سترویں سالگرہ: ہم نوائی کے بغیر ہم سفری

آج میری عمر کی سات دہائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔ زندگی میں پہلی مرتبہ بیم و رجا کے عالم میں مجھے اپنے جنم دن کا انتظار تھا۔ ایک طرف سات دہائیاں مکمل ہونے کی خوشی تھی لیکن کرونا کی وجہ سے موت کی وادی کی طرف ایک انبوہ کثیر رواں دواں تھا۔ ہر دم یہ کھٹکا لگا رہتا تھا کہ نجانے کس وقت بلاوا آ جائے۔  فروری کے مہینے میں طبیعت کچھ خراب ہوئی۔ 22 فروری کو ڈاکٹر صاحب نے

Read more

بھارت: مبینہ ‘گمراہ کن معلومات’ پر ٹوئٹر اور مودی حکومت کے درمیان تنازع

بعض حکومتی عہدے داروں کی ٹوئٹس کو ‘گمراہ کن’ قرار دینے پر بھارتی حکام اور امریکہ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی پولیس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کے دہلی اور گڑگاؤں کے دفاتر کا دورہ کیا ہے اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو یہ نوٹس کمپنی کی جانب سے کچھ حکومتی عہدیداروں کے ٹوئٹس کو ‘گمراہ گن معلومات’ (manipulated media) میں ٹیگ کرنے پر جاری تحقیقات کے سلسلے میں دیا گیا ہے۔

Read more

انڈیا میں کووڈ سے بڑھتی ہوئی ہلاکتیں: ’میں پہلے لاوارث لاشوں کی آخری رسومات ادا کرتا تھا لیکن اس وقت تو سبھی لاوارث ہی‘

انڈیا میں کووڈ کے اوسطاً روزانہ چار لاکھ کیسز سامنے آ رہے تھے اور اموات کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی تھی۔ پڑھیئے بی بی سی کے

Read more

بابا رام دیو شدید تنقید کا نشانہ: یوگا گورو کے ’بےحس، غیر ذمہ دارانہ اور حوصلہ شکن‘ بیانات

انڈیا میں ڈاکٹروں اور یوگا گورو رام دیو کے درمیان تنازع ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ انڈیا میں ڈاکٹروں نے یوگا گورو بابا رام دیو کے جدید طب کے بارے میں دیے گئے بیانات پر شدید تنقید کی ہے۔

Read more

سینٹرل وسٹا: انڈین وزیر اعظم کے لیے نئے گھر کی تعمیر، ’مودی کی خواہش‘ ہے یا ایک ضرورت

انڈین دارالحکومت نئی دہلی کے قلب میں واقع راج پتھ (جو پہلے کنگز ایوینیو کہلاتا تھا) دہلی والوں کے لیے ویسا ہی ہے جیسے نیویارک والوں کے لیے سینٹرل پارک یا پیرس والوں کے لیے شانزے لیزے ہے۔

Read more

محبوب کی مہندی، گلشن کا کاروبار اور 3.9 فیصد شرح نمو

ہمارے مدیر محترم کو محبوب کی مہندی کے ذکر سے گھبرانے کی چنداں ضرورت نہیں۔ آج ہم لکھنو کی سیاحت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ گلشن کے کاروبار سے خائف ہونے کا اندیشہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔ اس شعبے میں تو برادر بزرگ ایاز امیر نے گویا اپنا اجارہ ہی قائم نہیں کیا، چام کا سکہ بھی جاری کر دیا۔ آج معیشت کا کچھ ذکر رہے گا۔ خدائے سخن میر سے بہرصورت مفر نہیں۔ جن بلاؤں کو میر سنتے تھے

Read more

ڈاکٹر اوسکر وورز کی یاد میں

پچھلے دنوں جب جولیا نے مجھے بتایا کہ اوسی (جن کا مکمل نام ڈاکٹر اوسکر ووز تھا) اس دنیا میں نہیں رہے تو مجھے یوں لگا جیسے میری فیملی کا ایک اہم فرد اور بزرگ دنیا سے چل بسا ہو۔ ہم بہت دن تک بہت اداس رہے۔ جولیا نے اوسی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا تھا مگر میں اپنی آسٹرین فیملی کے اس دکھ میں ذاتی طور پر شریک نہیں ہو سکا تھا۔ مگر تب

Read more

کراچی میں نیوی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم، ’دو اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی سازش‘

پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ اس واقعے کے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ عناصر دو اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: نئے اور پرانے کھلاڑیوں کی انٹری، کون کس فرنچائز سے کھیلے گا؟

کراچی — ایک طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ 20 میچز کی تیاریاں عروج پر ہیں تو دوسری طرف فرنچائز مالکان نئے شیڈول کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ ان مشکلات کا تعلق ٹیم کی کارکردگی، یا ابو ظہبی کے گرم موسم سے نہیں بلکہ اسکواڈ کی فارمیشن سے ہے۔

گزشتہ ماہ ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے متبادل کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ ہوئی تھی جس میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور محموداللہ، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل سمیت کئی نام ور کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کر لیا تھا۔

Read more

کرونا وبا کے پھیلاؤ سے قبل ووہان لیبارٹری کے عملے کا بیمار ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک — عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق حال ہی میں ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے پھوٹنے سے قبل چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری کا عملہ اس حد تک بیمار تھا کہ اسے اسپتال کی ضرورت پیش آئی تھی۔

Read more

معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں پر ماہرین اور اپوزیشن کو اعتراض کیوں؟

کراچی — پاکستان کی قومی اکاؤنٹس کمیٹی کے 21 مئی کو ہونے والے اجلاس کے بعد بتایا گیا ہے کہ رواں برس یعنی مالی سال 2021-22 کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار 3.94 فی صد رہنے کی توقع ہے۔ ترقی کی اس متوقع شرح کا اندازہ چھ سے نو ماہ کے دوران حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Read more