ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرنے والے امریکیوں کو ماسک کی ضرورت نہیں: صدر بائیڈن

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی جنہیں ویکسین لگ چکی ہے، ان میں سے زیادہ تر کو اب ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر کسی نے ویکسین نہیں لگوائی، تو اسے ہر صورت میں ماسک پہننا ہو گا۔

Read more

پاکستانی فلم ’دریا کے اس پار‘ نے تین بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیے

واشنگٹن ڈی سی — امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں تین بڑے ایوارڈ حاصل کرنے والی مختصر دورانیے کی پاکستانی فلم ’دریا کے اِس پار‘ کی پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چترال میں ذہنی صحت اور خودکشیوں کے بڑھتے رجحان کے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے یہ فلم بنائی ہے۔

Read more

چین نے عالمی وبا کے دوران کیسے غیر ملکی میڈیا کو اپنی ساکھ کے لیے استعمال کیا؟

ویب ڈیسک — صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے بدھ کے روز شائع ہونے والی اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں، چین نے وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے متعلق خبروں کو روکنے کی کوشش کی تھی اور اُن لوگوں کو قید میں رکھا تھا جنہوں نے اس بارے میں بولنے کی کوشش کی تھی۔

Read more

ویکسین سیاحت: جب اپنے ملک میں ویکسین ملنے کی امید نہ ہو تو کیا بیرون ملک جانا اخلاقی طور پر صحیح ہے؟

ویکسین حاصل کرنے میں مبینہ ‘عدم توازن’ کے بارے میں دنیا بھر کے لوگوں سے شکایات ہیں۔ جن کے پاس پیسہ ہے ان کے پاس یہ اختیار بھی موجود ہے کہ وہ کہیں بھی جاکر ویکسین لیں۔ ایسے ممالک کی فہرست میں سربیا، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور یہاں تک کہ مالدیپ جیسے ممالک کے نام بھی شامل ہیں۔

Read more

عیدالفطر: پاکستان، انڈیا میں عید اور سنیما کا تعلق کتنا پرانا؟

برصغیر میں تہواروں پر فلموں کی نمائش کا خاص اہتمام ایک روایت ہے اور پاکستان میں عیدالفطر ہو یا عیدالاضحی اور سرحد پار انڈیا میں عید کے علاوہ دیوالی، گنپتی، ہولی اور کرسمس ایسے تہوار ہیں جن پر نئی فلموں کی نمائش کے لیے فلمساز خصوصی تیاریاں کرتے آئے ہیں۔

Read more

عظمت بندگی سے مشک بار عید

رمضان کی رحمتیں سمیٹ لینے کی خوشی میں پورا پاکستان اپنے رب کے حضور شکرانے کے طور پر عید کی خوشیاں منا رہا ہے، مگر کورونا کی وبا نے ایک سخت آزمائش پیدا کر رکھی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات محدود ہو جانے کے علاوہ ہم اپنے اپنے گھروں میں قید ہو کے رہ گئے ہیں۔ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود ایک دوسرے کو تحائف بھیجے جا رہے ہیں، ٹیلی فون پر مبارک باد کی صدائیں گونج رہی ہیں اور

Read more

انڈیا میں کووڈ بحران: گجرات کے وہ نڈر صحافی جو کورونا سے مرنے والوں کی گنتی میں ’رونگٹے کھڑے کرنے والے‘ تجربات سے گزرے

گجراتی روزنامہ سندیش کے نامہ نگاروں نے ریاست کے سات شہروں میں کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے ہسپتالوں اور شمشان گھاٹوں کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ وہاں اموات کی تعداد کو اپنے طور پر ریکارڈ بھی کیا۔

Read more

بھارت: وبا کے مرکزے میں

آج کل ہندوستان اور خاص کر دلی کے جو حالات ہیں، اس نے جہاں پوری دنیا کو فکرمند کر دیا ہے وہیں موت کے اس گرداب میں پھنسے انسانوں کو حیران اور پریشان کر رکھا ہے۔ یوں تو پوری دنیا میں کورونا وبا کی تباہ کاریوں کے قصے ہم لوگ ایک سال سے دیکھتے اور سنتے آرہے ہیں مگر اس کی ہلاکت خیزی سے اب تک پوری طرح واقف نہیں ہو سکے ہیں کہ جب کہیں یہ اپنے پیر پھیلاتی

Read more

پاک سعودی تعلقات اور معیشت

اکیسویں صدی میں جہاں پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے وہاں ملکی معیشت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔ اس تناظر میں وزیراعظم اپنے وزرا کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں اس دورے کو دورہ کشکول قرار دے رہی ہیں۔ اگر ہم سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی افراد پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کی تقریباً ستائیس لاکھ سے زائد افراد سعودی عرب میں بسلسلہ

Read more

سیف سٹی کہلانے والے اسلام آباد میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی

جس میں دن دھاڑے آئی ایٹ ون جیسے مین سیکٹر میں ہمارے بھائی شہباز علی سے نقدی، موبائل فون، ہیلمٹ اور موٹر سائیکل کی چابی چھینی گئی آئے دن پنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اور سب ٹھیک ہے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ویسے تو انتظامیہ کاغذ کا ٹکڑا (کچرا) بھی برداشت نہیں کرتی۔ لیکن! ڈکیت گروہوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے جو لوگوں

Read more

ہم عید کیسے منائیں؟

رمضان المبارک کے اختتام پر یکم شوال کو دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں، عید الفطر کے روح پرور اجتماعات میں مسلمان نماز عید ادا کرتے ہیں اس کے بعد ایک دوسرے کے گلے ملتے اور عید کی مبارکباد دیتے ہیں، گزشتہ برس اور اس سال دنیا بھر میں کورونا کی بڑھتی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے تاہم عید کی

Read more

’مرتے دم تک نہ بخشنے کا دعویٰ‘

تحریک انصاف کے متعصب ترین نقاد بھی جب فراخ دلی دکھانے کو ا ٓمادہ ہوں تو یہ تسلیم کرنے کو مجبور ہوجاتے ہیں کہ یہ وطن عزیز کی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے روایتی اور سوشل میڈیا کی حرکیات کو متاثر کن مہارت سے استعمال کیا۔ ترقی اور خوش حالی کی دوڑ میں مختلف وجوہات کی بناء پر پیچھے رہ جانے والوں کو عمران خان صاحب کی کرشماتی شخصیت کی بدولت پیغام یہ دیا گیا کہ قومی وسائل پر

Read more

آکسیجن کی کہانی (آخری قسط)

دنیا کے تیسرے سب سے بڑے مذہب ہندومت میں ویدوں اور پرانوں کے بعد مہا بھارت آور رامائن نامی دیومالائی داستانوں کو بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔ 2400 اشعار پر محیط رامائن ہمیں بتاتی ہے کہ ایودھیا کے شہزادہ رام جو انسان کے روپ میں بھگوان کا روپ یعنی اوتار بھی ہیں چودہ سال کے لئے جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔ اب وہ اپنی وفا شعار بیوی سیتا اور جان نثار سوتیلے بھائی لکشمن کے ہمراہ جنگلوں کی خاک چھانتے

Read more

کووڈ 19: پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق خدشات کی وجہ کیا؟

پاکستان کی وفاقی حکومت اس وقت پوری کوشش کر رہی ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کو ترجیح دیں لیکن ویکسین کے بارے میں دو رائے اور ہچکچاہٹ کے نتیجے میں یہ عمل خاصا سست روی کا شکار ہے اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بائیس کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف دو فیصد کو ہی ویکسین لگ سکی ہیں۔

Read more

ندا یاسر: ’سب مجھے چائنا کی حلیمہ کہتے ہیں، میں نے کب کہا میری شکل ان سے ملتی ہے‘

پاکستانی اداکارہ اور نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو اپنے شو میں زیر بحث لائے جانے والے موضوعات پر اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ندا کہتی ہیں کہ ان کا مارننگ شو انٹرٹینمنٹ ہے اور وہ کسی کو نصیحتیں نہیں کرتیں بلکہ لوگوں کو اپنے ذاتی تجربات بتاتی ہیں۔

Read more

الوداع الوداع ماہ صیام

میں ابھی ابھی سوشل میڈیا پر دیکھ رہی تھی کہ پاکستان میں عید کی نماز کے اوقات جاری کر دیے گئے ہیں اور سوچ رہی تھی کہ وقت کس قدر تیزی سے گزرتا ہے۔ ابھی ابھی تو رمضان شریف شروع ہوا تھا اور اب مکمل ہونے کو ہے تو سوچا کہ رمضان شریف کو الوداع کیسے کیا جائے کہ یہ تو وہ مہمان ہے جس کو کوئی اپنے ہاں سے روانہ نہیں کرنا چاہتا مگر بس نہیں چلتا کہ جانے

Read more

عامر لیاقت حسین نے عید ملنے کا مضحکہ خیز طریقہ متعارف کروا دیا، ناظرین سخت برہم

سابق وزیر برائے مذہبی امور اور تحریک انصاف کے موجودہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ان دنوں میڈیا میں اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے کیلئے ہر حربہ آزما رہے ہیں، ایک ماہ میں ان کی عجیب و غریب حرکات پر مبنی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن پر وہ تنقید کی زد میں ہیں۔ اب انہوں نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا س پر ناظرین ایک بار پھر برہم ہو گئے ۔ نجی ٹی وی

Read more

سلمان خان نےکورونا مریضوں کی امداد کے لئے بننے والی فلم رادھے میں ‘No Kiss’ پالیسی توڑ دی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی خود اختیار کردہ  ‘No Kiss’ پالیسی توڑ کر فلم رادھے میں اداکارہ دشا پٹانی کے ساتھ آن اسکرین کسنگ سین kissing scene کیا ہے۔ سلمان خان کی بے چینی سے انتظار کی جانے والی فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی (Radhe: Your Most Wanted Bhai)’  کا ٹریلر رلیز ہو چکا ہے۔ اداکار کے مداحوں میں فلم کا ٹریلر خوب پسند کیا جا رہا ہے تاہم اس بات پر بھی خوب بحث ہو رہی

Read more

آہ شمیم حنفی! لوگ رخصت ہوئے اور لوگ بھی کیسے کیسے

اس برس تو کرونا وبا نے ایسے وار کیے کہ بڑوں بڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر ان کے پھیھڑوں کو چھلنی کر دیا اور سانسوں کی مالا کو چھین کر اللہ گھر پہنچا دیا۔ مشرف عالم ذوقی ایسی وائرس کا شکار ہوئے اور وائرس نے ان کو لپک لیا پھر ان کی بیگم کو بھی۔ کتنا اذیت ناک صدمہ تھا ابھی یہ صدمہ بھولا ہی نہیں تھا کہ ایک اور صدمہ دل کے دروازے پر دستک دے گیا، آہ شمیم حنفی صاحب! وہ بھی اس منحوس وائرس کا شکار ہو گئے۔ انہیں چند روز قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Read more

گنگا ندی میں لاشوں کے ڈھیر

انڈیا میں گنگا ندی ہندووں کا مذہبی مقام ہے جہاں ہندو اشنان (نہاتے ) اور پوجا کرتے ہیں۔ دو روز قبل انڈیا میں بہار کے بکسر ضلع میں حسب معمول ہندو صبح کو گنگا ندی اشنان کرنے کے لئے گئے تو ایک عجیب اور خوفناک منظر دیکھ کر حواس باختہ رہ گئے۔ گنگا ندی میں ہر طرف انسانی لاشیں تیر رہی تھیں۔ یہ خبر پورے شہر میں پھیل گئی اور ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور گنگا ندی میں تیرتی لاشیں نکالنے لگے۔

Read more

کرونا کی بھارتی قسم کے پاکستان میں پھیلنے کے شواہد نہیں ملے: حکام

اسلام آباد — پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں سامنے آنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم کے پاکستان میں پھیلنے کے شواہد نہیں ملے تاہم یہ خطرہ بدستور برقرار ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات وثوق سے نہیں کی جا سکتی کہ بھارتی وائرس کی نئی قسم پاکستان میں نہیں آئی کیوں کہ اب تک محدود پیمانے پر جنیٹک ٹیسٹنگ (جینیائی جانچ) کی گئی ہے۔

Read more

وبا کے دوران امریکی بچے اسکول چھوڑنے لگے، ویکسین پر امریکیوں کا اعتماد بڑھنے لگا

ویب ڈیسک — امریکہ میں کرونا وبا کے دوران اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگرچہ ابھی تک ایسے اعداد و شمار موجود نہیں ہیں جن سے ان بچوں کی تعداد معلوم ہو سکے، لیکن اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو اپنی کلاسوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

Read more

بھارت: دریائے گنگا میں تیرتی درجنوں لاشیں، معاملہ ہے کیا؟

ویب ڈیسک — بھارت میں جہاں ایک طرف کرونا وائرس کی صورتِ حال تشویش ناک ہو رہی ہے وہیں دریائے گنگا میں تیرتی ہوئی درجنوں ایسی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ کووڈ-19 کے مریضوں کی ہیں۔

بھارت کے حکام نے اگرچہ منگل کو کہا ہے کہ وہ دریائے گنگا میں ملنے والی لاشوں کی وجۂ موت کا پتہ نہیں لگا سکے تاہم ان لاشوں کے ملنے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

Read more

نرسوں کا عالمی دن: طبی خدمات انجام دینے والوں نے عالمی وبا کے دوران زندگی کیسے بسر کی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جنگ میں نرسیں پیش پیش رہیں، مگر اس کام نے ان پر گہرے ذہنی اور جسمانی اثرات مرتب کیے۔ نرسوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اٹلی میں طبّی نگہداشت فراہم کرنے والوں نے، جنھوں نے وبا کے آغاز پر بی بی سی سے بات کی تھی، اب بتایا کہ انھوں نے یہ وقت کیسے گزارا۔

Read more

کووڈ 19: کمبھ میلے میں شریک زائرین انڈیا میں کورونا کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کا سبب کیسے بنے

گذشتہ ماہ انڈیا کے ہمالیائی شہر ہریدوار میں منعقدہ کمبھ میلے میں جب لاکھوں ہندو عقیدت مند جمع ہوئے تو انڈیا کا مختلف حصے کووڈ کی دوسری تباہ کن لہر کا سامنا کر رہا تھا۔ اس بات کے واضح اشارے ہونے کے باوجود کہ یہ میلہ انڈیا کا ’سپر سپریڈر‘ ایونٹ بنا بہت سے عقیدت مند اب بھی اس سے انکاری ہیں۔

Read more

حیدر آباد کا مسیحا ڈاکٹر اور مختار کار کا چھاپہ

پچھلے سال مارچ سے کورونا کی لہر کیا شروع ہوئی، منہ پر ماسک چڑھا لیا۔ سارا عرصہ ہاتھ ملانے سے دوری رکھی، ہر ممکن احتیاط کی، جو بس میں تھا، وہ کرنے میں کوتاہی نہ کی۔ اس سب کا یہ فائدہ ہوا کہ ہر سال سردی کی آمد کے ساتھ گلا جکڑا جاتا ہے، زکام ہو جاتا ہے، اس سب سے امن میں رہا۔ ماسک نے اس بیماری سے فائدہ دیا جس سے زندگی بھر چھٹکارا نہ پایا تھا۔ پچھلے

Read more

کورونا کی تیسری لہر: طلبا کی فکر آخر کس کو؟

دنیا بھر کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ پہلی لہر سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی نازک صورتحال ہمارے سامنے موجود ہے اس عالمگیر وبا نے نہ صرف سماجی اور اقتصادی طور پر دنیا کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔

Read more

سائنسدان، کورونا اور ہم

جب اکثر سائنسدان ایک ہی بات کہہ رہے ہوں تو اس بات کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ جیسے سابق امریکی صدر ٹرمپ کلائمیٹ چینج کا مذاق اڑاتے تھے۔ یا جیسے بہت عرصے سے سائنسدان کہہ رہے تھے کہ ہماری اینٹی بائیوٹک ایک دن فیل ہو جائیں گی۔ ہمیں اس کے اوپر زیادہ ریسرچ کی ضرورت ہے تاکہ اس ممکنہ برے وقت کو ٹالا جاسکے یا اس سے بچا جا سکے۔ ہمیں تحقیق کے لیے سپورٹ کرو۔ مگر ہر ملک کو

Read more

ٹین پائنز: وہ کمپنی جہاں آپ کی تنخواہ آپ کے ساتھ کام کرنے والے طے کرتے ہیں

ارجنٹینا کی ایک سافٹ ویئر کمپنی ملازمین کے درمیان شفافیت اور جمہوریت پیدا کرنے کے لیے ایک اہم تجربہ کر رہی ہے جس میں تنخواہ طے کرنے کا طریقہ روایت کے بالکل برعکس ہے۔

Read more

کورونا وائرس: نیپال میں بھی انڈیا جیسے حالات، نہ بیڈ، نہ آکسیجن، لاشوں کے انبار

انڈیا کی طرح نیپال میں بھی کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ گذشتہ ماہ وہاں کورونا کے یومیہ تقریباً 100 کیسز سامنے آرہے تھے، لیکن اب یہ تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Read more

جب تک زندہ ہوں، شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور ہم پہلی اور دوسری لہر سے کامیابی کے ساتھ نکلے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، بھارت اور بنگلا دیش کے حالات سب کے

Read more

دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں

حکمرانوں کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ دوائیں مہنگی ہو رہی ہیں یا غذائیں کیونکہ ان کے پاس ڈھیروں دولت ہے۔ انہیں غریب عوام کے بارے میں بھی نہیں سوچنا کہ وہ کس حال میں رہ رہے ہیں ان کے بچوں کو تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر ہیں کہ نہیں۔ مگر غریب عوام ان کے ساتھ مسلسل جڑے ہوئے ہیں ان کے لیے دشمنیاں مول لیتے ہیں اپنے عزیزوں رشتہ داروں سے دور ہو جاتے ہیں اس

Read more

عید، طالبان اور جنگ بندی

یہ غالباً تیسرا موقع ہے جب طالبان عید کے موقع پر جنگ بندی یا اور بند کا اعلامیہ جاری کرتا ہے۔ ان تین دنوں میں طالبان اپنے اسلحے سمیت کابل اور دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں عوام اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں سے گھل مل جاتے ہیں لوگ اس دوران ان سے اس جنگ بندی اور برادر ہدف مرگی کا کل وقتی تدارک کے تقاضے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی استدعا کرتے ہیں اور

Read more

قلعہ روات، مانکیالہ کی توپ اور ساگری مندر

یہ جانتے ہوئے بھی کہ کرونا وائرس اپنے زوروں پر ہے اور ایسے میں باہر گھومنا مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں سیدھا روات کے بے ہنگم بس سٹاپ پر اترا۔ اب اسے بیوقوفی کہا جائے یا پاگل پن یہ معلوم نہیں؟ ایک لمبے عرصے بعد اندر کا آوارہ گرد جاگا تو سوچے سمجھے بغیر نکل پڑا۔ بس سٹاپ پر تھوڑے انتظار کے بعد مبشر جو کولیگ بھی ہیں اور دوست بھی ساگری گاؤں

Read more

برائے توجہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023 میں معاشی ترقی 6 فیصد ہو جائے گی اور معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کے لئے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا، ان کے مطابق مالی سال 2022 میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 900 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جب کہ انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر اخراجات پر 40 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن آئی ایم ایف کے مطابق معیشت 4 فیصد تک بڑھے

Read more

معاشی برتری کے لئے حیاتیاتی جنگ کا آغاز!

تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ زمانہ قدیم میں جو جنگیں ہوا کرتی تھی اس میں صرف تیر اور تلوار کے استعمال کے علاوہ دوسرے جنگی حربے استعمال کیے جاتے تھے ان حربوں کی کافی تفصیل ہے لیکن یہاں اختصار کے ساتھ تحریر کر رہا ہوں تا کہ قارئین کو آگاہی ہو سکے۔ 600 قبل مسیح میں ایتھنز (Athens) کے ایک شہر کے گھیراؤ کے دوران حملہ آور فوج نے عوامی استعمال کے پانی

Read more

زمینی حقائق نظرانداز کرتا ہمارا روایتی اور سوشل میڈیا

ہمارے عقیدے کے مطابق مکہ اور مدینہ یقیناً مقدس ترین شہر ہیں۔ ان کے بعد مگر بیت المقدس کا ذکر بھی ضروری ہے اور وہاں موجود مسجد اقصیٰ۔ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے دن سے پیر کی صبح یہ کالم لکھنے تک اسرائیل کی پولیس اور امن وامان کو یقینی بنانے کے دعوے دار ادارے بلاتعطل اس مسجد کی بے دریغ بے حرمتی میں مصروف ہیں۔ نہتے فلسطینی شہریوں کو زمین پر پٹخ کر ان کی گردنوں پر گھٹنا رکھتے ہوئے وحشیانہ طاقت کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں خواتین کو بھی بخشا نہیں جا رہا۔ ٹویٹر وغیرہ پر خواتین کے احترام اور حقوق کے چمپئن بنے بے تحاشا افراد مگر ان پر ہوئے ظلم کی بابت منافقانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ایسا کوئی ایک واقعہ اگر کسی مسلمان ملک کی پولیس کی وجہ سے رونما ہوا ہوتا تو سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں کئی روز تک واویلا مچارہتا۔

Read more

ریاستی لوگو میں تبدیلی: ”منافقت، خیانت، فریب“ کے زریں اصول

سائنس اور ٹیکنالوجی میں ”مہارت تامہ“ رکھنے والے ہمارے ”لیجنڈ“ وزیر اطلاعات و نشریات فضیلت مآب فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کے لوگو میں ”چائے“ اور ”پٹ سن“ کے نشان کی جگہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کی عکاسی کرنے والے علامتی نشان لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان کی یہ ریاستی علامت 1956 ء میں بنائی گئی تھی۔ پھولوں کی ڈالی کے درمیان چار خانوں پر مشتمل عکس کے اوپر کی جانب ویسا ہی چاند ستارہ ہے جیسا پاکستان کے

Read more

دامن کوہ ناکے پر پولیس اہلکار، فوجی افسر کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

وائرل ویڈیو میں جس پولیس اہلکار کے ساتھ میجر کی تلخ کلامی ہو رہی ہے وہ دامن کوہ پر لگائے گئے پولیس ناکے کے سابق انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شہزاد ہیں۔ واقعے کے بعد ایس پی سٹی عمر گنڈہ پور موقعے پر پہنچے اور محمد شہزاد کو معطل کر دیا۔ تو پولیس اہلکار اور میجر کے درمیان ایسا کیا ہوا تھا کہ بات یہاں تک پہنچ گئی؟

Read more

وزیرِاعظم عمران خان کا پمز ہسپتال میں ’ہائی رسک والے کورونا وارڈ کا یوں دورہ کرنا مناسب ہے؟‘

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان پیر کی شب دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال پمز میں پہنچ گئے جہاں انھوں نے کورونا کے مریضوں کے لیے مختص حصے کا دورہ کیا۔ ان کے اس دورے کی تصاویر اور ویڈیوز جلد ہی پاکستان میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

Read more

خدا یا میرے القدس کی آبرو رکھنا

ہلاک ہوئے لوگوں کے درمیان ایک عورت دوڑتی ہوئی آئی میں نے دیکھا کہ اچانک اس عورت کا نقاب اس کے چہرے سے ہٹ گیا اور اس کے گندھے ہوئے بال کھل کر یخ بستہ ہواؤں میں لہرانے کے بجائے ٹوٹ ٹوٹ کر نیچے گرنے لگے۔ بال جب ٹوٹے تو اس کے بھورے رنگ بالوں میں سرخی آ چکی تھی اور بالوں کے کچھ حصے جو ابھی بھی اپنے گچھے سے لگے ہوئے تھے، ان سے مترشح ہو کر خون کے کچھ قطرے زمین پر گرنے لگے تھے۔ اس نے خود کو زخمی حالت میں دیکھا اور اس پر دھیرے دھیرے غشی طاری ہونے لگی اور یہ کہہ کر وہ بے ہوش ہو گئی۔

’خدا یا میرے القدس کی آبرو رکھنا۔‘

Read more

مجاہد چولستان کو علم و ہنر کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں

مجاہد کا تعلق بستی محمد پور موضع گلپور طلبانی، تحصیل خیر پورٹا میوالی، ضلع بہاول پور سے ہے۔ عمر تئیس سال، مسکولر ڈسٹرافی کا شکار ہیں۔ شدید مالی مشکلات کے باوجود ”چولستان اسپیشل پرسنز ایجوکیشن سینٹر“ نامی سکول کے ذریعے ستر بچوں کو مفت تعلیم فراہم رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ”چولستان سپیشل پرسنز آرگنائزیشن“ کے ذریعے اپنے علاقے کے خصوصی افراد کی خدمت بھی کر رہے ہیں۔

مجاہد کے والد صاحب جاوید احمد حجام کے کام اور مزدوری کے ذریعے گھر کا نظام چلا رہے ہیں۔ خاندان پانچ بھائی، بہنوں پر مشتمل ہے۔ دو بہنیں نارمل اور شادی شدہ ہیں، جبکہ مجاہد ان کے چھوٹے بھائی زبیر اور ایک بہن مسکولر ڈسٹرافی جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔

Read more

حوریا امیری: ’یہ پانی پینے تو کیا ہاتھ دھونے کے قابل بھی نہیں‘

حیدر آباد کی 17 سالہ حوریا امیری نے ’سٹوری ٹیلنگ‘ کے ایک عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس مقابلے کا مقصد این ٹی ڈی (نگلیکٹڈ ٹراپیکل ڈیزیز) بیماریوں کے اسباب اور سدباب کے بارے میں آگاہی دینا تھا، جن میں پیٹ کے کیڑوں کا مرض بھی شامل ہے۔

Read more

فلسطین: اب ابابیل ہی بھیج یا رب

گزشتہ دو تین دنوں سے اسرائیل کی نہتے فلسطینی بھائیوں پر تازہ دہشت گردی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے توسط سے دیکھ رہا ہوں۔ یہ دیکھ کر دل خون کے آنسوؤں روتا ہے کہ مسلمانوں پر قبلہ اول میں تراویح پڑھتے ہوئے یلغار کی گئی۔ اللہ پاک فلسطینی بھائیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے، آمین۔ کہ ہم فقط دعا ہی کر سکتے ہیں یا سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔ ہم اپنی احتجاجی اور اسرائیل کے لیے بد دعاؤں سے لبریز تحریریں سوشل میڈیا کے سپرد کرتے ہوئے شاید یہ نہیں سوچتے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ مسلمان ممالک اپنی عددی برتری کے باوجود آج تک اسرائیل سے قبلہ اول کو واگزار نہیں کروا سکے؟ وجہ کیا ہے؟ باہمی ناچاقی اور خلفشار؟ سرمایہ و وسائل کی کمی؟ اخلاقیات کا فقدان؟ یا جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پستی؟ میرا خیال ہے کہ یہ سب عناصر ہماری موجودہ حالت کے ذمہ دار ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا وبا سے بچنے کے لیے گائے کے گوبر کا ’اشنان‘

ویب ڈیسک — بھارت ایک جانب جہاں کرونا وائرس سے شدید متاثر ہے۔ وہیں مختلف اعتقاد کے افراد اس سے بچنے کے لیے طرح طرح کے طریقے اپنا رہے ہیں جن میں سے بعض کو طبی ماہرین مضرِ صحت یا مزید بیماریوں کا سبب قرار دے رہے ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ’بلیک فنگس‘ کا خطرہ

نئی دہلی — بھارت میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو اب ایک نئی بیماری کے خطرے کا سامنا ہے۔ یہ نئی بیماری ’بلیک فنگس‘ یا سیاہ پھپھوند ہے جسے انگریزی میں ’میوکرمائکوسس‘ کہتے ہیں۔

Read more

امریکہ نے بچوں کے لیے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک — امریکہ میں خوراک اور ادویات کی نگرانی کرنے والے ادارے (ایف ڈی اے) نے 12 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے کرونا وائرس کے خلاف دوا ساز کمپنی فائزر کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت نے کرونا کی بھارتی قسم کو عالمی تشویش کا باعث قرار دے دیا

ویب ڈیسک — عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کی بھارتی قسم کو عالمی تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس سامنے آنے والی وائرس کی یہ قسم زیادہ آسانی سے پھیل رہی ہے۔

Read more

بائیڈن حکومت کا ٹرمپ دور کی متعدد پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی کوششوں کا آغاز

ویب ڈیسک — امریکہ کی موجودہ انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں تازہ کوشش میں حکومتی سطح پر سائنس کو سیاسی رنگ دینے سے پیدا ہونے والے مسائل کو کھوجنے اور مستقبل میں سائنس کی ساکھ سے متعلق ضوابط کو سخت بنانا شامل ہے۔

Read more

واقعہ سیالکوٹ سیاستدان بمقابلہ بیوروکریٹ

پچھلے دنوں رمضان بازار میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے متعلق سوشل میڈیا پر کئی تبصرے پڑھنے کو ملے۔ حکومت مخالف اور کچھ نوجوان صارفین نے اسسٹنٹ کمشنر کے رویے کی داد دی اور فردوس عاشق اعوان کا رویہ قابل اعتراض قرار پایا جس میں ان کا لہجہ چیخنے چلانے والا اور کچھ الفاظ کا چناؤ غیر مناسب تھا۔ رمضان بازاروں میں گلی سڑی چیزوں کی شکایت کو حکومتی پالیسی کی ناکامی قرار دیا

Read more

غنیمت ہے یہ اک لمحہ حضوری کا

انسان بڑا مفاد پرست ہے، خود غرض اور اپنے مطلب کا یار، جب سر پہ پڑی ہو تو گڑگڑاتا ہے، بلکتا ہے اور عجز و انکسار کی اخیر کر دیتا ہے، مطلب نکل جائے اور مانگا ہوا مل جائے تو غافل ہوجاتا ہے میں اپنے آپ میں پچھلے ڈیڑھ دو ہفتے کے دوران یہ سب مشاہدہ کر چکا ہوں۔ مشاہدہ کیا تجربہ، اب کہ مشکل دن اللہ کے فضل سے گزر گئے ہیں تو وہ خشوع و خضوع نہیں رہا۔

Read more

فلسطین اور افغانستان کے واقعات

جس رات بیت المقدس میں فلسطینیوں پر نماز کے دوران حملہ کیا گیا اور فلسطین کے نہتے نمازیوں کو ایک جنونی نے زخمی کیا۔ اس دن کابل کے ایک سکول کے باہر بھی ایک جنونی نے زوردار دھماکہ کیا اور طالبات سمیت تیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہمارے سیاسی اور مذہبی حلقوں نے فلسطین کے لئے مذمت اور حمایت کے بیانات تو یک کے بعد دیگرے جاری کیے لیکن کابل کے واقعے پر چپ سادھ لی۔ ہمارے مسلمانی

Read more

کورونا، ماحولیات، انسان اور کرۂ ارض

صدر بائیڈن نے کورونا ویکسین سے متعلق دانشورانہ ملکیتی حقوق سے استثنیٰ کا محض اشارہ تو دیا، لیکن ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) دسمبر تک محفوظ جملہ حقوق (TRIM) بارے کچھ نہ کرسکے گی۔ امریکہ اور یورپ کی اجارہ دار فارما کمپنیاں بھاری منافع خوری کے مفاد میں ترقی پذیر دنیا کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں ذرا سا عار بھی محسوس نہیں کررہیں۔ جب تک WTO کوئی فیصلہ اگر کرے گی بھی، پسماندہ ملکوں کے خدانخواستہ پندرہ کروڑ

Read more

انڈیا کا ’بلیک فنگس‘ انفیکشن کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کو کیسے اپاہج بنا رہا ہے؟

انڈیا میں جہاں کووڈ 19 کی تباہ کن دوسری لہر جاری ہے، وہیں ڈاکٹروں کی جانب سے اس نایاب فنگس جسے ‘بلیک فنگس’ بھی کہا جاتا ہے، اس کے کیسز کووڈ کے مریضوں یا اس سے صحت یاب ہونے والوں میں تیزی سے سامنے آنے لگے ہیں۔

Read more

کووڈ 19: کینیڈا میں مقیم پاکستانی نوجوان جو والدین کی کورونا سے ہلاکت کا غم ضرورت مندوں کو کھانا کھلا کر ہلکا کر رہا ہے

’میں نے کبھی خواب میں نہیں سوچا تھا کہ میرے والد اور والدہ تین ماہ کے مختصر وقفے سے کورونا کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو جائیں گے۔‘ کینیڈا میں مقیم ایک پاکستانی نوجوان کی کہانی جو اپنے والدین کی جدائی کا غم مسلمان اور غیر مسلم ضرورت مندوں کو کھانا کھلا کر ہلکا کر رہا ہے۔

Read more

ہم پناہ مانگتے ہیں

تین برس پہلے ملک میں سیاسی تبدیلی کا سونامی آنے کے بعد سے ہماری خارجہ پالیسی منجدھار میں ہے۔ کبھی ہم چین سے دوستی کی گہرائی آزماتے ہیں، کبھی ترکی، ایران اور ملائشیا سے تزویراتی تعلقات کے سراب کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کبھی خلیج کے راستے مغرب کے کوئے ملامت میں سجدہ سہو ادا کرتے ہیں۔ اس اٹھا پٹخ کا حاصل یہ ہے کہ چین سے قریب 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواب ایران اور چین میں 400 ارب ڈالر سے زیادہ کے طویل مدتی سمجھوتے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

گوادر میں سعودی عرب کی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے موعودہ محمل سے پردہ اٹھتا ہے تو سعودی عرب کی بھارت میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نظر آتی ہے۔ یورپین یونین کو چھ ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کے لالے پڑتے ہیں تو ہم اسلاموفوبیا کے خلاف مسلم امہ کی قیادت بھول کر اندرون ملک توہین مذہب کے مقدمات کے اعداد و شمار جمع کرنے دوڑتے ہیں۔ افغانستان میں ہماری چار عشروں کی سعادت مندی کا حاصل یہ نکلا کہ طالبان سے بات کرنا تو اشرف غنی سے معاملت کرنے سے بھی زیادہ کٹھن ہے۔ افغانستان پر منڈلاتی خانہ جنگی کا دھواں ہمارے شہر سے ہو کر گزرے گا اور اس پر مستزاد یہ کہ اطلاعات کے مطابق ہم سے فوجی اڈے بھی مانگے جا رہے ہیں۔

Read more

کیا سپین میں ہفتے میں چار دن کام کرنے کا تجربہ کامیاب رہے گا؟

ہیکٹر ٹیجیرو کہتے ہیں کہ حکومت سے معاہدہ کیا گیا ہے کہ مختص کی گئی رقم کی مدد سے دو سو سے چار سو کمپنیوں تک اس تجربے کو پھیلایا جائے گا جس میں وہ کام کرنے کے اوقات کار کم کریں گی لیکن کسی بھی جگہ عملے کی تنخواہ کم نہیں کی جائے گی۔

Read more

کورونا سے متاثرہ مریم احمد نے کوما میں بیٹی کو جنم دیا

مریم احمد جب کورونا سے متاثر ہو کر کمرین کے گرینج ہستپال پہنچیں وہ رات کے لیے اپنا بیگ بھی ساتھ نہیں لے کر گئیں۔ انھیں توقع ہی نہیں تھی کہ وہ اتنے لمبے عرصے کے لیے ہسپتال جا رہی ہے۔

Read more

ڈاکٹر فرید پراچہ کی ”عمر رواں“

چند ماہ پہلے کا ذکر ہے۔ میں سیاحت کی غرض سے خانس پور میں تھی۔ ایک صبح اس علاقے اور لوگوں کے طرز رہن سہن کا جائزہ لینے کے لئے گھوم پھر رہی تھی۔ سڑک کے پار ایک صاحب دکھائی دیے۔ اپنے گھر کے لان میں کرسی میز ڈالے، کاغذوں کا پلندا سامنے رکھے، کچھ لکھنے میں محو تھے۔ ان کی محویت دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ ایسے پر سکون ماحول میں، اتنے خوشگوار موسم میں، لکھنے پڑھنے کا

Read more

شہباز شریف   کو  پکڑیں یا کابل میں امن قائم کروائیں

حکومت کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ کس طرح مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو  بیرون ملک  جانے سے روکا جائے جبکہ آرمی چیف   جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس بات کے لالے پڑے ہیں کہ کسی طرح افغان طالبان کو  امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ قائم رکھنے اور خون ریزی میں اضافہ سے باز رکھا جائے۔ امریکہ نے مئی کی بجائے  گیارہ ستمبر تک افغانستان سے امریکی اور حلیف

Read more

شہباز شریف کو پکڑیں یا کابل میں امن قائم کروائیں

حکومت کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ کس طرح مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس بات کے لالے پڑے ہیں کہ کسی طرح افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ قائم رکھنے پر اور خون ریزی میں اضافہ سے باز رکھا جائے۔

امریکہ نے مئی کی بجائے گیارہ ستمبر تک افغانستان سے امریکی اور حلیف فوجوں کے انخلا کا پروگرام دیا ہے۔ اس پر عمل درآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بیس برس پر طویل جنگ اب ختم ہونی چاہیے۔ امریکہ نے افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں۔ القاعدہ کا خاتمہ ہو چکا ہے، اسامہ بن لادن مارا جا چکا ہے اور امریکہ کو اس علاقے سے دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ سب باتیں جنگ سے تنگ آئے ہوئے امریکی عوام کی تشفی کے لئے ہیں۔ درحقیقت امریکی فوج افغانستان پر حملے کا کوئی مقصد بھی حاصل نہیں کر سکی۔ اب اس ادھورے کام کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے پاکستانی فوج پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

Read more

جالی تھامے یہ دو گمنام ہاتھ عید پہ یاد رکھیں

پرندے درختوں کی چھاؤں سے نکلتے ہوئے کترا رہے ہیں، جی ٹی روڈ پہ سڑک کی جگہ پگھلی ہوئی تارکول بچھی ہے، پرآسائش گاڑیوں اور بسوں میں لوگوں نے اے سی فل سپیڈ پہ چلایا ہوا ہے، عید آنے والی ہے۔

کوئی اپنے باپ کے ساتھ عید نماز پڑھنے کا پروگرام بنا رہا ہے، کسی نے ماں کے پیر چومنے ہیں، کوئی بیوی بچوں کے ساتھ عید منانے کی فکر میں ہے، خود میں اسی سڑک پہ ہوں اور دماغ میں بہت سی چیزوں کے ساتھ گاڑی بس میرے ہاتھوں میں آٹو میٹک چل رہی ہے۔

Read more

کرونا کی ایسی اقسام بھی سامنے آ سکتی ہیں جن کے خلاف ویکسین مؤثر نہیں ہو گی: سائنس دان

ویب ڈیسک — ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کی بعض ایسی اقسام بھی سامنے آ سکتی ہیں جن کے خلاف ویکسین مؤثر نہیں ہو گی۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ویکسین لگوانے کے بعد بھی کچھ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Read more

سہیل وڑائچ: تضادستان میں بے تضاد شخص

پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اس سے وابستہ شخصیات کی وجہ سے بہت غنی اور ثروت مند ہے۔ اس میں ایسے صاحب علم، اہل نظر، کثیر المطالعہ، ویژنری اور تجربہ کار لوگ ہیں جو کمٹمنٹ اور لگن سے اس کی آبرو اور وقار کا باعث ہیں۔ سہیل وڑائچ کا شمار ایسے ہی صاحب نظر لوگوں میں ہے جنہوں نے اپنی عمر عزیز کا خاصا حصہ اس مشنری پروفیشن کو دیا اور نہ صرف اپنی بلکہ اس کی لاج رکھی اور مان بڑھایا۔ سہیل صاحب پاکستان کے ان بہت ہی معدودے چند جرنلسٹوں اور تجزیہ کاروں میں سے ہیں جو علم و دانش کی بنیاد پر میڈیا میں آئے اور تجربے اور ویژن کی دولت سے مالامال ہو کے سوسائٹی کی راہنمائی کر رہے ہیں۔

Read more

تاوان کی غرض سے امریکہ کی سب سے بڑی تیل پائپ لائن پر سائبر حملہ، ملک بھر میں تیل کی ترسیل کا نظام متاثر

تیل کی فراہمی کی بندش کے بعد امریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہنگامی طور پر ‘عارضی چھوٹ’ کا حکم جاری کیا ہے جس کی مدد سے ٹینکرز کی مدد سے تیل نیو یارک تک لے جایا جا سکے گا لیکن گاؤراو شرما کے مطابق اس کی مقدار پائپ لائن کے ذریعے جانے والے تیل کے مقابلے میں کہیں کم ہو گی۔

Read more

زینب خالد: پولیس سروس کا حصہ بننے والی ضلع مانسہرہ کی پہلی لڑکی جن کی والدہ پوری پوری رات ان کے ساتھ جاگتی تھیں

زینب خالد نے سی ایس ایس میں 188 ویں، صوبہ خیبر پختونخوا میں ساتویں اور لڑکیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Read more

انڈیا: سات کلوگرام یورینیم برآمدگی کا کیس انڈین نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی کے سپرد

انڈیا میں دہشت گردی کے واقعات کی تفتیش کرنے والے سب سے اہم ادارے نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این ائی اے) نے ممبئی میں سات کلو گرام یورینیم کی فروخت کے اہم معاملے کی تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔

Read more

کووڈ 19: کورونا کی وبا سندھ میں دستکاری سے منسلک خواتین کا روزگار کیسے متاثر کر رہی ہے؟

عزت کے شوہر کراچی میں بطور دہاڑی دار مزدور کام کرتے تھے مگر چونکہ اُن کی کمائی سے گھر کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہو پاتی تھیں اس لیے عزت بی بی خود سلائی کڑھائی کا کام کر کے اپنے بچوں کو پالتی ہیں۔

Read more

کورونا کو وبا نہ ماننے والوں کے لیے انتباہ

جب شروع شروع میں کورونا کی تشخیص ہونے لگی تو ہم سب بخار ہونے کو کورونا ماننے لگے پھر ہر جگہ بخار چیک کرنے کے آلات استعمال ہونے لگے۔ بینکس جائیں یا کسی بھی دفتر تو وہاں پر آپ کا بخار چیک کیا جاتا اور بخار نہ ہونے کی صورت میں آپ کو اندر جانے کی اجازت ہوتی اور آپ کو سروس فراہم کی جاتی پر اصل میں ایسا نہیں تھا۔ آپ صرف بخار ہونے کو کورونا وائرس نہیں کہہ سکتے پھر جنوری میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی یہی انڈیکیٹ کیا کہ آپ صرف بخار چیک کرنے سے کورونا وائرس نہیں کہہ سکتے اور ایک آلہ جسے میڈیکل کی زبان میں پلس آکسیمیٹر کہا جاتا ہے اسے لازمی استعمال کرنے کے بارے میں کہا گیا۔

Read more

سندھ کے فلاحی ہسپتال اور پرائیویٹ مافیا کے گدھ

پاکستان میں بیک وقت نہ جانے کتنے متوازی قوانین نافذ ہیں، جن کو طاقتور حلقے جب چاہیں، جس طرح چاہیں، اپنی مرضی سے، فائدے حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں ایسا ہی ایک قانون فلاحی بہبود کا بھی ہے، اس قانون کے تحت پاکستان میں درجنوں نہیں سینکڑوں ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ اس قانون کے تحت رجسٹرڈ ادارے لوگوں کو مفت خدمات فراہم کرنے کے پابند ہوتے ہیں، لیکن ایسے ادارے پاکستان میں صرف کاغذوں میں پابند ہیں، حقیقت میں وہ ان کے منافی ہی کام کر رہے ہیں، اور ”فلاح“ یا ”فلاحی کام“ کے نام پر یہ ایک قسم کا دھندا ہے جو زوروں شوروں سے چل رہا ہے، جو ایک بہت ہی بڑے مالیاتی سسٹم میں جا پہنچتا ہے۔

Read more

سوفی سکول: وہ جرمن طالبہ جس نے ہٹلر کی مزاحمت کی اور جرمنی کو متاثر کیا

سوفی کی 100 ویں سالگرہ پر جرمنی ایک یاد گاری سکہ جاری کر رہا ہے، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات ہوں گی اور ان کی زنگی پر ایک نیا انسٹاگرام چینل وقف کیا گیا ہے۔ جرمنی میں آج بھی ان کی بہادری اور دلیری کی کہانیاں نوجوانوں کو متاثر کرتی ہیں۔

Read more

دراصل آج ہے ضرورت چھپن انچ کے سینے کی

21 جون 1942 تک پورا یورپ اور شمالی افریقہ ہٹلر کے قدموں میں تھا، اب بس سوویت یونین سے نپٹنا تھا۔ مگر نادیدہ اسباب نے سوویت یونین کو ہٹلری خوابوں کا قبرستان بنا ڈالا: وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

سینٹرل وسٹا کے منصوبے کی مخالفت جس میں دہلی میں نئے پارلیمان کے ساتھ پی ایم ہاؤس اور ایوان نائب صدر کی تعمیر شامل

کہا جاتا ہے کہ دلی میں جس نے بھی نیا شہر بسایا انھیں دہلی سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اب یہ رزمیہ داستان مہا بھارت کے پانڈو بردارن کی بات ہو یا راجہ پرتھوی راج چوہان کی، یا پھر بادشاہ فیروز شاہ تغلق کی یا پھر مغل حکمراں شاہجہاں اور تاج برطانیہ کی۔

Read more

پاک سعودیہ تعلقات۔ نئی جہت سے ہمکنار

بڑی تگ و دو کی گئی کہ کسی نہ کسی طرح دو برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور پاکستان کی راہیں جدا کی جا سکیں۔ کون سا ہتھیار تھا جو استعمال نہیں کیا گیا۔ اڑتے پھرتے، پھل جھڑیاں چھوڑتے ہوئے وی لاگ، نچڑتے ہوئے تجزیوں اور متعصب لہجوں کے زہر تک کو انڈیل کر دیکھ لیا، لیکن دو برادر اسلامی ممالک میں دوریاں پیدا کرنے کا کوئی حربہ کار گر ثابت نہ ہو سکا۔ 29 مارچ 2021ئی کا دن پاک

Read more

ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں

یونانی مدبر سولون  نے کہا تھا کہ قانون مکڑی کا وہ جالا ہے جس میں کمزور پھنس جاتے ہیں جبکہ طاقور اس کو پھاڑ کر نکل جاتے ہیں۔ اور طبقاتی سماج میں قانون طاقتور کے دروازے کے دربان کی حیثیت رکھتا ہے اور کمزور کے لیے قانون اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ اس کی دلیل یہ کہ فٹ پاتھ پر کھڑی ہوئی ریڑھی ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے قانون حرکت میں آتا ہے اور ریڑھی الٹ دی جاتی ہے اور ریڑھی مالک کو گرفتار کر لیا جاتا ہے وہی قانون حکم دیتا ہے کہ احتساب کے ادارے طاقتور سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنے سے دس دن قبل گرفتاری کا نوٹس دیں گے۔ بنی گالہ میں کپتان کے گھر کے نقشہ کی منظوری سے لے کر کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے نقشہ کی تیاری تک ایک قانون ہی ہے جو آنکھوں پر کالی پٹی باندھے دم سادھے رہتا ہے۔

Read more

کس۔ نے تمہیں اے سی لگایا؟

ایک استانی نے اپنی کلاس کے بچوں کو ایک نامکمل فقرہ دیا جس کو ہر بچے نے اپنی اپنی سوچ کے مطابق مکمل کیا۔ نامکمل فقرہ یہ تھا ”ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے“ ۔ اب آپ بچوں کے مندرجہ ذیل جوابات دیکھیں۔ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے۔ ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے۔ ہر

Read more

محبت ہو چکی پوری چلو اب ”رقم“ گنتے ہیں

تمام قسم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق: بل اور میلنڈا گیٹس میں طلاق ہو گئی ہے تاہم دنیا کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کے شریک بانی اور ان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ خبروں کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ ازدواجی رشتے میں رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔ دونوں میں علحدگی کے بعد مالیاتی تقسیم کی تفاصیل فی الحال معلوم نہیں۔ تاہم بل اور میلنڈا دونوں ہی وارن بفیٹ گونگ پلیج کے تحت اپنی دولت کا بڑا حصہ فلاحی کاموں کے لیے خیرات کرنے کے پابند ہیں۔

ارب پتی بل گیٹس نے اپنی دولت میں سے اپنے ہر بچے کے لیے محض دس ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن نے عالمی صحت، متعدی امراض کے خلاف جنگ، تعلیم اور بچوں میں ویکسینیشن پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ گیٹس نے کورونا وائرس کے ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق پر بھی کافی بھاری رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Read more

خلائی دور کی سازشیں

کرونا ویکسینیشن کے اثرات کے متعلق لوگوں سے پتہ چلا کہ اس کے ذریعے بل گیٹس ایک چپ لگا کر ہمارے ڈی این اے سے کچھ چرانا چاہتا ہے۔ اس لئے میں نے پہلے پہل تو ویکسین لگوانے سے مکمل اجتناب برتا، مگر اپنے ہمسایہ ملک انڈیا میں کرونا کے ہاتھوں مچی تباہی دیکھ کر جان کا خوف لاحق ہو گیا تو بل گیٹس کی تمام تر سازشی ہتھکنڈوں سے آگاہی ہونے کے باوجود مجبوری میں ویکسینیشن کروا لیا۔ اور تب ہی سے مجھے عجیب و غریب تجربات و کیفیات نے گھیرا ہوا ہے۔ ان کیفیات اور تجربات نے کرونا سے متعلق نہ صرف عوام کے شکوک و شبہات کو سچ ثابت کر دیا ہے بلکہ بل گیٹس کے مشکوک ارادوں کے متعلق میرے خدشات کو بھی صحیح ثابت کیا ہے۔ لہٰذا یہ تحریر کرونا کے وبا کے دنوں میں ذہنی وبا سے متاثرہ ایک شخص کی کہانی ہے۔

Read more

کورونا وبا کے دوران چین کی جانب سے امداد: کیا انڈیا کے اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ بگڑے تعلقات میں بہتری آ سکے گی؟

انڈیا میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پوری دنیا نے مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ لیکن چینی اور انڈین میڈیا کی نظر چین پر مرکوز ہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہا ہے۔ گذشتہ برس سرحد پر کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بگڑ گئے تاہم اب توقع ہے کہ وبائی بحران میں چینی مدد دونوں ممالک کے تعلقات پر جمی برف کو پگھلا سکتی ہے۔

Read more

کووڈ: کیا کورونا سے لڑنے کے لیے انڈیا کو دی گئی غیر ملکی امداد مستحقین تک پہنچ رہی ہے؟

مختلف ممالک کی جانب سے انڈیا کو کووڈ 19 سے منسلک امداد فراہم کی جا رہی ہے لیکن اس کے مستحق افراد تک پہنچنے میں تعطل کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔

Read more

سعودی شاہی دربار میں پاکستانی قیادت کی حاضری

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اور سعودی عرب کی سالمیت اور حرمین شریفین کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یادش بخیر پاکستانی قیادت کو ایسے عاجزانہ بیانات اس وقت ارزاں کرنے پڑتے ہیں جب سعودی عرب جیسے امیر ’برادر‘ ملک سے غیر معمولی اقتصادی تعاون کی امید کی جا رہی ہو۔

وزیر اعظم عمران خان آج رات سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے ’عرب نیوز پاکستان‘ میں لکھے گئے ایک مضمون میں سعودی قیادت اور پاک سعودی تعلقات کی بڑھ چڑھ کر تعریف کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مساوی تعلقات میں دن دونی رات چوگنی ترقی ہوگی۔ گو کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مساوات کے سوا ہر عنصر موجود ہے۔ معاشی امداد سے لے کر سفارتی سطح تک پاکستان سعودی عرب سے تعاون و امداد کا محتاج رہا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران جب شاہ محمود قریشی کے ذریعے اسی ’مساوی‘ تعلق کے زعم میں کشمیر کے مسئلے اسلامی تعاون تنظیم میں سعودی تعاون کی درخواست کی گئی تھی تو اس کے جواب میں قرض پر ملنے والے تیل سے محروم ہونا پڑا۔ اور ساتھ ہی خصوصی طور سے عبوری قرض کے طور پر دیے گئے دو ارب ڈالر بھی فوری طور سے واپس مانگ لئے گئے تھے۔

Read more

بحریہ ٹاون: کراچی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج

کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے خلاف گڈاپ تھانے میں دائر مقدمے میں ان پر ایک شخص کو یرغمال بنانے، ہنگامہ آرائی اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف حکومتِ سندھ کے احکامات پر ایس ایچ او گڈاپ پولیس سٹیشن کو معطل کر دیا گیا ہے

Read more

ملک بھر میں بازار بند، بعض شہروں میں پابندیوں کی خلاف ورزی

کرونا وبا کے پیش نظر سندھ کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (این سی او سی) کی ہدایت پر مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ سندھ میں ہفتے کو خریداری کا آخری دن ہے اور شام سے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں آئندہ ہفتے 13 یا 14 مئی کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔ لیکن عملی طور پر چھٹیوں کا آغاز ہفتہ آٹھ مئی سے ہی ہو گیا ہے اور حکومت نے بھی آٹھ سے 16 مئی تک ملک میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں کرونا ویکسین بنانے کا پلانٹ تیار، ماہانہ 30 لاکھ خوراکوں کی پیداوار کا امکان

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا ویکسین پراسیس ہونے کے بعد ماہانہ تیس لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان کے اندر تیار ہونا شروع ہو جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں بیرون ممالک سے ویکسین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ’کوویکس‘ پروگرام کے تحت پاکستان کو ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

Read more

بیلاروس: ’نامناسب‘ جرابیں پہننے پر خاتون کو دھر لیا گیا، بھاری جرمانہ

بیلاروس میں حکام کے نزدیک اب ایسی تمام چیزیں قابلِ گرفت ہیں جو کسی بھی طرح اپوزیشن کی نمائندگی کرتی ہوں، پھر چاہے وہ جرابیں یا ٹی وی کا ڈبہ ہی کیوں نہ ہو۔

Read more

بھارت کی خطرناک صورتحال، پاکستان کے لیے سبق؟

بھارت کو آج ایسے ہی حالات کا سامنا ہے جیسے حالات کا سامنا کبھی برطانیہ، اٹلی اور سپین کو رہا ہے۔ اور امریکہ جیسی مضبوط طاقت بھی اس کا شکار ہوئی۔ برطانیہ میں عزیز و اقارب سے ہونے والی بات نے واضح کیا کہ نظام کی مضبوطی سے وہ لوگ بہرحال حکومتی اقدامات سے مطمئن ضرور ہیں۔ لیکن دوسری طرف بھارت سرکار موجودہ حالات میں یا تو اپنی صلاحیت کے مطابق کام کر نہیں پا رہی یا اس میں اس

Read more

تیرا لنگر خانہ آباد رہے

حکومت آئے دن عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتی رہتی ہے لیکن عوام ناشکرے ہیں کہ پھر بھی دہائیاں دیتے پھرتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر میں چار ہزار آٹھ سو اکیاسی یوٹیلٹی سٹورز کھولے گئے ہیں اور ان سٹورز پر انیس ضروری اشیاء پر سبسڈی بھی دی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود عوام روتے کرلاتے نظر آتے ہیں۔ سچ ہے نیکی کا زمانہ ہی نہیں۔ حکومت نے انتہائی ضرورت کی انیس اشیاء پر سبسڈی دے کر نیکیوں کے دریا بہا دیے ہیں لیکن عوام حکومت کی اس نیکی کو ضائع کرنے پر تلے ہیں۔

جسے دیکھو وہ یوٹیلٹی سٹورز سے خالی ہاتھ ہی لوٹتا ہے وہ بھی حکومت کو گالیاں اور بددعائیں دیتے ہوئے۔ اس کی وجہ اگر کوئی یہ بتائے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چیزوں کی قلت ہے تو پھر یہ جھوٹ ہے۔ یہ حکومت پر بہتان ہو سکتا ہے یا پھر سیاسی بیان بازی۔ کیونکہ یوٹیلٹی سٹورز پر تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں خاص کر وہ اشیاء جن پر سبسڈی دی گئی ہے۔ اگر اشیائے ضروریہ کو خریدنے سے خریدار خود ہی انکار کردے تو پھر اس کی ذمہ دار حکومت تو ہرگز نہیں۔

Read more

انڈیا میں کورونا وائرس کا بحران: وبائی بیماری نے ’مودی برینڈ‘ کی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچایا؟

انڈیا اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ اس وائرس کے پھیلاؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ نریندر مودی کی شخصیت اور سیاست کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں۔ تفصیلات یہاں پڑھیے۔

Read more

بھارت میں کرونا بحران: بائیڈن کے لیے سفارتی مگر کاملہ ہیرس کے لیے ذاتی چیلنج

ایسوسی ایٹڈ پریس — جی بالاچندرن اس سال موسم بہار میں اسی سال کے ہو گئے۔ بھارت میں، جہاں وہ رہتے ہیں، 80 سال کی عمر ایک بڑا سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ اگر کرونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا نہ ہوتا تو بالاچندرن اپنی سالگرہ کے دن دہلی میں اپنے خاندان کے ارکان میں گھرے ہوتے۔

لیکن ایسے میں جب کرونا وائرس نے ان کے ملک میں تباہی پھیلا دی ہے، بالاچندرن کو مبارک بادوں کے ٹیلی فونوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے۔ ان کو جنم دن کی مبارک کے لیے جن لوگوں نے کال کیا، ان میں ان کی ایک فیورٹ بھانجی بھی شامل ہیں، جن کو دنیا کاملا ہیرس کے نام سے جانتی ہے۔ جی ہاں، امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس۔

Read more

وائرس، نسل پرستانہ حملے: ایشیائی امریکی ہیلتھ ورکروں کو دوہری جنگ کا سامنا، رپورٹ

ویب ڈیسک — امریکہ میں صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ایشیائی ورکروں کو نہ صرف کرونا وائرس کے خلاف جنگ کا سامنا ہے بلکہ بعض مقامات پر نسل پرستی پر مبنی رویوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں میڈیکل کی ایک سٹوڈنٹ نیٹی جمریورنوانگ نے کرونا سے بچنے کے لیے ویکسین تو لگوا لی ہے، اور وہ ایک مخصوص حفاظتی لباس پہنے رکھتی ہیں لیکن وہ خود کو نسل پرستانہ حملوں سے نہیں بچا سکی ہیں، خاص طور پر اس وقت سے جب یہ بات پھیلی کہ کرونا وائرس پہلی بار چین میں نمودار ہوا۔

Read more

بھارت میں کرونا وائرس میں شدت: بالی وڈ اداکار بھی متاثرین کی مدد میں جُت گئے

ویب ڈیسک — بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں روزانہ لاکھوں افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے جب کہ طبی سہولیات کافی نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرہ افراد کی مدد کے لئے بالی ووڈ اداکاروں بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Read more

کیا کرونا بحران سے نمٹنے میں ناکامی سے بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی؟

ویب ڈیسک — بھارت میں کرونا بحران کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال میں امریکہ نے 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے ۔ جہاں اس بحران میں بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں مزید تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ وہیں یہ تنقید بھی کی جا رہی کہ امریکہ کی جانب سے اس بحران سے نمٹنے میں بھارت کو مدد کی پیشکش تاخیر سے کی گئی۔ ایک سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا کرونا بحران نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو متاثر کیا ہے؟

Read more

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا یوٹیوب چینل، شاہی جوڑا کیا سامنے لائے گا؟

ویب ڈیسک — برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا ہے۔ اس چینل کے ذریعے وہ مداحوں کو اپنی روزمرہ کی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

Read more

کووڈ کی دوسری لہر: انڈیا میں جاری کووڈ 19 کی دوسری لہر میں کتنی شدت ہے؟

انڈیا اس وقت کورونا وائرس کی تباہ کن دوسری لہر کی گرفت میں ہے، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اب کچھ علاقوں میں اس کا پھیلاؤ کم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کا صحیح اندازہ صرف وسیع پیمانے پر ٹیسٹس کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انڈیا میں ہر دن تقریبا بیس لاکھ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ مئی کے آغاز میں یہ تعداد کم ہو کر پندرہ لاکھ ہو گئی تھی، تاہم بدھ پانچ مئی کو ایک بار پھر لگ بھگ بیس لاکھ ٹیسٹ کیے گئے۔

Read more

عمران خان کا دورہ سعودی عرب: پاک-سعودی تعلقات، ’ایسا بندھن جس میں تعلقات خراب ہونے کے باوجود بھی طلاق نہیں ہوسکتی‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ کا بیک وقت سعودی عرب کا دورہ کرنا خطے میں بدلتی ہوئی حالت میں زیادہ اہمیت کا حامل بن گیا ہے لیکن ماہرین کا خـیال ہے کہ سٹریٹیجک معاملات میں دونوں کی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گے البتہ دونوں اب اپنے تعلقات کو ‘ری سیٹ’ (دوبارہ سے ترتیب) دینے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔

Read more

ثمینہ کیوں چیختی ہے

مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ مضمون میں میں نے قرآن کی اس آیت کا حوالہ دے کر جس میں سرکش ( بدزبان، کج بحث، تنک مزاج ) بیوی کو سمجھانے، بستر علیحدہ کیے جانے کے باوجود چیخنے سے باز نہ آنے پر کو پیٹے جانے تک کا حکم ہے، اپنے تئیں خود کو فیمینسٹ خیال کرنے والی خواتین کو اپنے درپے کر لیا ہے۔

ایک بزعم خود قرآن شناس خاتون نے فرما یا کہ قرآن میں ان بیویوں کو پیٹنے کا حکم ہے جو شوہر کی عدم موجودگی میں بے راہرو ہوتی ہیں حالانکہ ایسی بدکار عورتوں کے لیے یکسر دوسری آیت ہے جس میں انہیں پیٹنے کا بالکل حکم نہیں بلکہ سمجھانے اور تادم مرگ گھر میں بند کیے جانے کا حکم ہے۔

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کی مجھ پر ارسال کی گئی مکمل پھٹکار یوں ہے :
آپ اسلام میں سے اپنی مرضی کی باتیں ہی دیکھنے کے کیوں عادی ہیں؟
آپ نے تین دفعہ عقد کیا اور دوسری کو تیسری بیوی کے بارے میں بتایا ہی نہیں، وجہ چاہے کچھ بھی ہو۔

Read more

لاہور ہائی کورٹ: شہباز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرونِ ملک جانے کی اجازت

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کو آٹھ مئی سے پانچ جولائی تک آٹھ ہفتوں کے لیے بیرونِ ملک جانے کی مشروط اجازت دی ہے۔ وہ طبی بنیادوں پر صرف ایک بار بیرون ملک جا سکیں گے۔

Read more