برازیل طیارہ حادثہ، 61 افراد ہلاک: ’میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسی وقت طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا‘

برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برازیل کی سول ایوی ایشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2010 میں بنایا گیا طیارہ ’اچھی آپریٹنگ کنڈیشن میں تھا، جس کے پاس درست رجسٹریشن اور پرواز کی قابلیت کے سرٹیفکیٹ تھے‘۔

Read more

ایمان خلیف: روٹی اور کچرا بیچنے والی باکسر جن کا اولمپکس میں متنازع سفر طلائی تمغے پر ختم ہوا

ایمان خلیف کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کی کہانی میں سب کچھ ایک فلم جیسا ہے، ان کے والد کا معاشرے کے خوف سے کھیل کی ٹریننگ کرنے دینے سے انکار، ان کا اپنی پھوپھی کے گھر منتقل ہونے سے باکسنگ کی دنیا میں ان کے عروج تک، ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل سے لے کر انھیں مقابلے سے باہر کر دینے تک اور بالاخر سینے پر تمغہ سجانے تک۔

Read more

احتساب کا مہینہ

چند دن بعد ہم اپنے ملک کی آزادی کی 77 ویں سالگرہ منائیں گے، ملی نغمے گائیں گے، قومی ترانہ بجے گا، پریڈ گراؤنڈ میں توپوں کی سلامی ہوگی، پاک فضائیہ کے جوان ہوا میں اپنی کرتب دکھائیں گے، ٹویٹر فیس بک سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز سے مبارکباد کے پیغامات جاری ہوں گے ، الیکٹرانک میڈیا کے تمام لوگوز سبز رنگ میں رنگے جائیں گے، سکولز اور کالجز میں تقریبات ہوں گی اور آخر میں مجھ جیسے

Read more

پُر امن انقلاب؟

سری لنکا اور مالدیپ کے بعد سارک ممالک میں ایک اور ملک میں انقلاب برپا ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ظلم و بربریت سے تنگ آ کر نوجوانوں نے ایک انقلاب برپا کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 350 سے زائد اموات ہوئیں۔ بالآخر فوج نے شیخ حسینہ واجد کو محفوظ راستہ دیتے ہوئے ملک سے فرار کروا دیا۔ تادم تحریر طلبہ تحریک کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو عبوری

Read more

لندن میں کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

  5اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے بھارت کے آئین کی شق 370 اور 35۔ A کو منسوخ کر کے ان شقوں کے تحت ریاست جموں وکشمیر کو دی گئی خود مختار ریاست کی حیثیت ختم کر کے ریاست جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنا لیا تھا۔ ریاست جموں و کشمیر کی خود مختار اور متنازعہ حیثیت کو ختم کر کے بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی اُس قرارداد کی براہ راست

Read more

برزخ ڈرامہ، لواطت کی ترغیب اور تبلیغی کاوشیں

برزخ ڈرامہ آج کل خاصا تنقید کی زد میں ہے، پارساؤں کو دن رات ایک ہی فکر کھائے جا رہی ہے کہ اس شیطانی ڈرامے کی وجہ سے معاشرے میں ہر طرف لواطت کا سلسلہ چل پڑے گا اور قوم گمراہی و رسوائی کے راستے پر دوڑنے لگے گی۔ سوال یہ ہے کہ لواطت کا سلسلہ فقط اس ڈرامہ کی وجہ سے پھیلے گا یا یہ سب کچھ پہلے سے ہی ہمارے سماج میں موجود ہے؟ انٹرنیٹ آن کیجیے زیادہ

Read more

برزخ یوٹیوب سے ہٹ گیا، کیا ذہنوں سے مٹ پائے گا؟

پچھلے دس پندرہ سال میں زمانے نے برق رفتاری سے ترقی کا سفر طے کیا ہے، یہ ترقی نہ صرف سائنس اور تکنیک کے شعبہ میں ہے بلکہ انسان کے پہناوے، خوراک اور زندگی گزارنے کے طریقوں پر بھی اثر انداز ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس ترقی کے ساتھ انسانی اقدار اور اخلاقیات نے تنزلی کا سفر طے کیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ انسانی اقدار کو دیمک کی طرح چاٹ جانے والے عناصر معاشرے میں

Read more

ائر کینیڈا کی فلائٹ: مکئی کی روٹی، ساگ، مکھن اور اوم پوری

ابھی سیٹ بیلٹ باندھی ہی تھی کہ پچھلی نشست سے ایک بہت ہی جانی پہچانی سی اور حال ہی میں سنی پاٹ دار آواز دیسی لہجے کی انگریزی میں بات کرتے سنائی دی۔ جھانکا تو واقعی اوم پوری تھے۔ دو ہزار بارہ کی اس دوپہر ائر کینیڈا کی یہ فلائٹ ٹورونٹو سے وینکوؤر جا رہی تھی اس نشست پہ میں افراد خانہ میں سے اکیلا تھا۔ باقی افراد کو دو مختلف جگہ آگے بیٹھنا پڑا تھا۔ چلئے اس سلیبریٹی سے

Read more

پاکستان نمبر 53 اور انڈیا نمبر 63: شکریہ ارشد ندیم

پاکستانی قوم کے چند لوگ چند دن پہلے تک جو خواب دیکھ رہے تھے۔ ارشد ندیم نے اکیلے ان خوابوں کو عملی جامہ پہنا دیا۔ ہزاروں لاکھوں پاکستانیوں نے، رنگ و نسل، مذہب اور سیاسی نفرتوں سے بالاتر ہو کر اس کامیابی پر جشن منایا۔ جس میں وفاقی حکومت کا تھوڑا سا اور شاید پنجاب حکومت کا ذرا زیادہ حصہ ہو لیکن جو کچھ چار آٹھ آنے اس پر خرچ ہوئے تھے حقیقت یہ ہے کہ وہ سب اس نوجوان

Read more

ارشد ندیم کی کامیابی

پیرس اولمپکس میں نیزہ بازی یا جیولن پھینکنے کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے کے علاوہ اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی سے پاکستان میں ’قومی یکجہتی‘ کا وہ انوکھا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے جسے پانے کے لیے عسکری و سیاسی لیڈر زور بیان صرف کرتے رہتے ہیں۔ مبارک باد کے علاوہ انعامی رقم دینے کے اعلانات کا تانتا بندھا ہے۔ البتہ اس مرحلے پر یہ غور کرنا بے حد

Read more

’میری گرل فرینڈ ریڈ فلیگ نہیں‘: گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ کا اپنی ماں پر انعامی رقم ہتھیانے کا الزام

فلپائن کے جمناسٹ کارلوس یولو نے پیرس اولمپکس 2024 میں جمناسٹک کے مقابلوں میں سونے کے دو تمغے جیت کر اپنے ملک کے لیے تاریخ رقم کی۔ لیکن اس کے باوجود ان کے اپنی ماں پر الزامات میڈیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

Read more

’یہ احتجاج نہیں، دہشتگردی ہے‘: برطانیہ میں فسادات کے بعد مسلمانوں میں خوف اور بے چینی

انگلینڈ کے شمال مغرب میں ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے بعد سے قصبوں اور شہروں میں وسیع پیمانے پر بدامنی پھیل گئی ہے۔ آن لائن غلط معلومات، انتہائی دائیں اور امیگریشن مخالف جذبات سے تشدد کو ہوا ملی۔

Read more

حماس نے اسرائیل کو مطلوب ’طوفان الاقصیٰ کے ماسٹر مائنڈ‘ یحیٰی سنوار کو ہی نیا سربراہ کیوں چنا

اگرچہ یہ انتخاب بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو گا لیکن جن لوگوں نے 2011 میں اسرائیلی قید سے آزادی کے بعد سے ان کا سفر غور سے دیکھا ہے، وہ یہ بات جانتے تھے کہ ایک نہ ایک دن یحیٰی سنوار نے حماس کی قیادت سنبھالنی ہی تھی۔ تاہم حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے مجھے بتایا کہ ’ بہت سے لوگ اس فیصلے کے حق میں نہیں تھے۔‘

Read more

”کرشمہ ساز“ کی مشکل سے مشکل تر ہوتی زندگی

اپنے تئیں عقل کل ہوئے مجھ جیسے لفظ فروش ٹی وی سکرینوں کے ذریعے آپ میں ”علم“ بانٹتے ہوئے رائی کا پہاڑ بناتے ہیں۔ پانی میں پنجابی محاورے والی مدھانی ڈال کر اسے بلوتے ہوئے کوئی لذیذ یا سود مند شے نکالی نہیں جاسکتی۔ ہم ڈھٹائی سے مگر اس میں مصروف رہتے ہیں۔ کار بے سود میں مصروف رکھنے کے لئے بنیادی کمک ورسد ہمیں ایک کرشمہ ساز کی جانب سے فراہم ہوتی ہے۔ 1996ء میں وہ نیا پاکستان تشکیل

Read more

’وہ بھی ہمارا بچہ ہے‘: ارشد ندیم کی وہ پرفارمنس جس نے نیرج چوپڑا کی والدہ سمیت انڈیا میں بھی لوگوں کا دل جیت لیا

ناصرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی جہاں نیرج کے سلور میڈل کی خوشی منائی جا رہی ہے وہیں ارشد کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور لوگ اس بات پہ خوش ہیں کہ گولڈ اور سلور دونوں میڈل ایشیا میں ہی آئے ہیں۔

Read more

بنگلہ دیش اور پاکستانی بہاری: حقیقت، خاموشی، اور فکر

انگریزی کا ایک فقرہ جس کا آزاد اردو ترجمہ کچھ یوں بھی ہو سکتا ہے کہ ”صرف ہم پلہ ہی موازنے کے اہل ہیں“ میرے دماغ میں بار بار آ رہا ہے جب سے میں نے بنگلہ دیش کی حالیہ صورت احوال کے پس منظر میں سوشل میڈیا پر مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول ایسے ”صحافیوں“ کے ( جو ان فورمز سے بھی منسلک ہیں جو کبھی معروف اور معتبر فورمز جانے جاتے تھے ) تبصرے اور تجزیے پڑھے ہیں۔ ان

Read more

متراں دی مجمانی خاطر

  اسلام آباد کی ایکسپریس وے کسی جلوہ عشوہ و ناز و ادا سے کم نہیں دونوں اطراف سبزہ و گل رنگِ برسات سے شفاف ہوئے جاوت ہیں اور بند سواری میں مصنوعی ٹھنڈک حقیقی خُنکی کا احساس دلاوت ہے! ہر چند کہ فضا میں بارش کے بعد کا حبس اور زمین سے اُٹھتے بخارات سر سے پاؤں تلک ایک مسلسل تپش کا رنگ لئے ہیں۔ پاکستانی شہروں میں حالیہ برسوں میں نسبتاً نئی تعمیر اور آباد شدہ ہاؤسنگ اسکیمز

Read more

برطانوی فسادات: چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا

میر تقی میر (1723 سے 1810 ) جنہیں خدائے سُخن کا خطاب بھی دیا گیا،  وقت کے نبض شناس تھے۔ نا حق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا کل سے یہ شعر میرے دل و دماغ پر چھایا ہوا ہے کیوں کہ اگر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال یا کہیں بھی کوئی چھوٹا بڑا پر تشدد واقعہ ہو جائے تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ

Read more

جنرل صاحب! یہ طرز تکلم پاکستانیوں کے لیے نیا نہیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’جو لوگ شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے‘ ۔ آرمی چیف کے انداز بیان میں شدت، جارحیت اور مایوسی بیک وقت محسوس کی جا سکتی ہے۔ لیکن انہیں علم ہونا چاہیے کہ اسلام کو ڈھال بنا کر معاملات پر دسترس حاصل کرنے کی باتیں اہل پاکستان پہلے بھی سن چکے ہیں۔ ملکی فوج کے سربراہ کو پرانے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ملک میں

Read more

انڈیا میں وقف قوانین میں ترمیم: ’مقصد مسلمانوں سے جائیدادیں چھیننا ہے، بی جے پی کے پاس ہندو، مسلم کے سوا کچھ نہیں‘

وقف بورڈ کے قوانین میں کی گئی ترامیم حکومت کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ ازخود یہ تعین کرے کہ کوئی جائیداد وقف کی ملکیت کیسے بنے گی، یا ریاستوں میں قائم وقف بورڈ کی تشکیل کیسے ہوگی۔

Read more

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی آخری امید: ’ارشد ندیم آپ کو محنت کا صلہ گولد میڈل کی صورت میں ملے گا‘

جیولن تھرو کے فائنل سے قبل ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے پورا پاکستان ارشد ندیم سے میڈل جیتنے کی امید لگائے بیٹھا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Read more

’ماں کو گلے نہیں لگا سکتی‘: سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی انڈیا میں بیٹی سے ملاقات کیوں نہیں ہو سکی؟

خیال رہے تقریباً 15 برس اقتدار میں رہنے کے بعد شیخ حسینہ نے 5 اگست کو بطور وزیراعظم استعفیٰ دیا تھا۔ ان کے استعفے کا سبب طلبہ کی کوٹہ مخالف تحریک بنی تھی۔

Read more

سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی کے خلاف ’ہٹ اینڈ رن‘ کیس: ملزمہ کی دو برس بعد عدالت میں پیشی اور ضمانت کیسے ممکن ہوئی؟

گذشتہ روز اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے سڑک حادثے کے نتیجے میں دو شہریوں شکیل تنولی اور علی حسنین کی ہلاکت کے کیس میں دو برس بعد منظرِ عام پر آنے والی ملزمہ اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس شہزاد احمد خان کی بیٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرنے کے بعد ان کے ورثا کا کہنا ہے کہ فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا۔

Read more

ایڈم برٹن: برطانوی ماہر حیوانیات کو کتوں سے ’اذیت ناک سیکس‘ کے جرم میں 10 سال قید کی سزا

اس مقدمے کی ہولناک تفصیلات نے آسٹریلیا میں ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کا اختتام ایک برطانوی ماہر حیوانیات کو 10 سال پانچ ماہ قید کی سزا پر ہوا ہے۔

Read more

ہمارے مضطرب معاشرے میں سفید پوشوں کا ٹوٹتا بھرم

آپ میں سے جو لوگ دیگر افراد کو ”خوش حال“ دِکھتے ہیں گزشتہ چند مہینوں سے ایسے تجربے سے یقینا گزرے ہوں گے اور وہ یہ کہ قریبی جاننے والوں میں سے چند نے آپ سے رابطہ کیا۔ اِدھر ادھر کی گفتگو کے بعد تھوڑا حوصلہ پکڑا تو بجلی کا بل یا بچوں کی فیس ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے کچھ رقم ادھار مانگ لی۔ میرے ساتھ یہ تجربہ اگرچہ نہیں ہوا ہے۔ وجہ اس کی

Read more

پاکستانی فری لانسر، پیسوں کا لالچ اور جھوٹ: برطانیہ میں ’انتہا پسندوں کا ہتھیار‘ بننے والی ویب سائٹ کی اصل کہانی

پاکستان کے شہر لاہور میں رہنے والے ایک باپ، نووا سکوٹیا کے ایک ہاکی کھلاڑی اور امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے رہائشی کیون میں کیا چیز مشترک ہو سکتی ہے؟

Read more

پاپولسٹ سیاست: جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کا نیا سامراجی حربہ

منتخب حکمرانوں کی کرپشن یا بدعنوانی، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے ( پٹڑی سے اتارنے ) کا بہترین جواز ہے اور پاپولسٹ سیاست کا مقبول بیانیہ منتخب جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس لیے بنگلہ دیش کی سات اگست کے اور پاکستان کے نو مئی کے واقعات و منظر نامے میں مماثلت محض اتفاق نہیں۔ آج کے اس دور میں جب عوامی سیاسی شعور کے برعکس سیاسی بیداری اور تبدیلی کا واحد ذریعہ سوشل میڈیا ہے،

Read more

پاکستان میں بنگلہ دیشی ’انقلاب‘ کی امیدیں

ابھی بنگلہ دیش میں آنے والی غیر آئینی و غیر جمہوری تبدیلی کے خد و خال واضح نہیں ہوئے اور نہ ہی مستقبل میں نظام حکومت کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات سامنے آئی ہیں لیکن پاکستان میں متعدد سیاست دانوں نے پاکستان میں ویسی ہی تبدیلی کے امکانات پر خوشیوں کے شادیانے بجانے شروع کر دیے ہیں۔ لیاقت باغ میں بجلی کے بلوں کے خلاف دھرنا دینے والی جماعت اسلامی کے امیر نے تو بنگلہ دیش کے نام نہاد

Read more

وینیش پھوگاٹ: جب چند گرام وزن نے انڈیا کے لیے طلائی تمغے کا خواب چکنا چور کر دیا

بدھ کی صبح تک وینیش پھوگاٹ کا پیرس اولمپکس میں کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا اورانڈیا بھر سے انھیں ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی خاتون بننے پر مبارکبادیں دی جا رہی تھیں لیکن دن چڑھنے کے ساتھ ہی ایک ایسی خبر آئی کہ وینیش اور انڈین قوم کا یہ سنہرا خواب ٹوٹ گیا۔

Read more

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے شاہین آفریدی نائب کپتانی سے محروم، نسیم شاہ ایک سال بعد ٹیم میں واپس

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے سیریز کے لیے جہاں شان مسعود کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے وہیں نائب کپتانی کی ذمہ داریاں سعود شکیل کو سونپ دی گئی ہیں جو شاہین آفریدی کی جگہ لیں گے۔

Read more

برزخ: ’مصنف کا کام معاشرے کو آئینہ دکھانا ہے، اصلاح کی دعوت دینا نہیں‘

پاکستان میں ٹی وی ڈرامے کے شائقین کے لیے ’برزخ‘ کا انتظار کرنے کے لیے یہ شہ سرخی کافی تھی لیکن پاکستان اور انڈیا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ سیریز ریلیز کے بعد ایسے تنازعات میں گھری کہ اسے نشر کرنے والے انڈین چینل ’زی زندگی‘ نے اسے پاکستان میں یو ٹیوب سے ہی ہٹا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Read more

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کا بھارتی میڈیا کا بیان کردہ پس منظر

سوشل میڈیا پر چھائے تبصرہ نگاردورکی کوڑیاں لاتی ترجیحات کے ذریعے سازشی کہانیاں ایجاد کریں تو حیرت نہیں ہوتی۔ نفسیاتی اور سماجیاتی علوم کے مختلف پیمانوں سے ہنر ابلاغ کا جائزہ لینے والے عرصہ ہوا سمجھا چکے ہیں کہ ”خبر“ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سودا وہی بکتا ہے جو اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے گروہوں میں سے کسی ایک کے دلوں میں موجود تعصبات کو جائز و واجب ٹھہراتے ہوئے انہیں مزید بھڑکانے کے لئے ”خبر“ اور

Read more

کیا ملک احتجاج اور ایجی ٹیشن کا متحمل ہو سکتا ہے؟

تیز رفتار ترقی کے دور کا ایک المیہ یہ بھی ہے کہ علم کا فہم بہت کم رہ گیا ہے جبکہ سوشل میڈیائی رابطوں اور لاتعداد پلیٹ فارمز کی وجہ سے ہر قسم کی معلومات آسانی سے میسر ہیں۔ آج ہر کوئی اپنی مرضی کا بول، بول رہا ہے، مرضی کی چیز پڑھ رہا ہے اور لکھ رہا ہے۔ لامحالہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر کوئی خود کو درست اور دوسروں کو غلط سمجھ رہا ہے۔ تلخی کے

Read more

کیا واقعی وہاں ڈریکولا موجود تھا؟

آغا گل سے میرا تعلق ان کے ناول ”بابو“ پڑھنے کی بنیاد پر بنا۔ اس کتاب کا تاثر اتنا مضبوط اور پختہ تھا کہ اس کی وجہ سے میں نے ان کی تمام تخلیقات سلسلہ وار پڑھنے کا ایک مصمم ارادہ کیا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ان کا ایک افسانہ ہے جو ان کے افسانوی مجموعہ ”گوانکو“ میں موجود ہے۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ مکتبۂ الحمراء لاہور سے 2005 ء میں شائع ہوئی۔ نند کشور وکرم نے آغا گل

Read more

بارے ’بیہودہ مردوں‘ کا کچھ بیاں ہو جائے – مکمل کالم

دو آدم خور باپ بیٹا جنگل میں شکار تلاش کر رہے تھے، کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد انہیں ایک بوڑھا آدمی نظر آیا جسے باآسانی ذبح کر کے کھایا جا سکتا تھا۔ بیٹے نے اسے دیکھ کر کہا، ’یہ ٹھیک ہے، اسے لے چلتے ہیں‘ ۔ باپ نے جواب دیا، ’نہیں، اِس میں سے تو اتنا کم گوشت نکلے گا کہ ہمارے کتے بھی سیر نہ ہو سکیں گے، ابھی مزید دیکھو۔‘ کچھ دیر بعد انہیں ایک تنومند آدمی دکھائی

Read more

پاکستانی فوج کی نظر مارگلہ کے دامن میں واقع دو دیہات پر: ’حکومت ہم پر رحم کرے اور ہمیں بے گھر نہ کرے‘

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12سے تقریباً 45 منٹ کی مسافت پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے دامن میں موجود گاؤں کینتھلا کے رہائشی حکومت اور فوج سے ’رحم‘ کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس اپیل کی وجہ گذشتہ ماہ پاکستانی فوج کی جانب سے تقریباً 3400 کنال سے زائد اراضی ان کےحوالے کرنے کے لیے لکھا گیا ایک خط ہے۔

Read more

یحیٰی سنوار: ’خان یونس کے قصاب‘ کے نام سے مشہور حماس کے نئے سربراہ جن کی تعیناتی ’اسرائیل کے لیے پیغام ہے‘

دوحہ میں دو دن کے دوران حماس کے اہم رہنماؤں کے درمیان اگلے سربراہ کی تعیناتی پر بحث ہوئی جس میں دو نام سامنے آئے۔ ایک نام محمد حسن درویش کا بھی تھا جو حماس کی شوری کونسل کے سربراہ ہیں لیکن اجلاس نے متفقہ طور پر السنوار کو چنا۔ حماس کے ایک عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ اسرائیل کے لیے ایک پیغام ہے۔‘

Read more

کامیابی حاصل کرنے کے لیے زندگی کے بیس اسباق

  انسان اس دنیا میں آتا ہے تو سیکھنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ لحد تک وہ مختلف مراحل سے گزرتا ہوا کئی اسباق سیکھتا ہے۔ خصوصاً جو اسباق انسان تجربات سے گزر کر سیکھتا ہے وہ ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ تلخ تجربات کئی ایک دفعہ ایسا سبق سکھاتے ہیں کہ انسان اپنی بقیہ زندگی کا رخ بہتر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، کئی دفعہ یہ تلخ فیصلے انسان کو مزید طاقتور بنا دیتے ہیں۔ اور یہ ہی

Read more

ایک غلطی لے ڈوبی

14 جولائی کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ایک رپورٹر نے نوکریوں کے کوٹے کے خلاف طلباء کے احتجاج کے بارے میں پوچھا جو ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری تھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے یہ ریمارکس دیے، ”اگر آزادی پسندوں کے پوتے پوتیوں کو نہ ملے۔ فوائد، کون حاصل کرے گا؟ رجاکاروں کے پوتے؟ ’حسینہ نے تحریک چلانے والوں کو کہا یہ سب“ رجاکار ”ہیں بنگلہ دیش

Read more

آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس: چند گزارشات

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس سے حالات کی تصویر واضح ہونے کی بجائے مزید دھندلی ہو گئی ہے۔ یہ قیاس کرنا مشکل ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے کیا یہ خبر دی ہے کہ چوکس فوج کے ہوتے ہوئے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے یا یہ بتایا ہے کہ ان کی حکومت بعض بنیادی معاملات پر بھی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے

Read more

کیا ہم علی اکبر ناطق کو پڑھنا چھوڑ دیں؟

درج بالا عنوان پہ شروع ہونے والی بحث دلچسپ ہے۔ اس پہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہر کوئی اپنے خیالات کا ببانگ دہل اظہار کر رہا ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ اردو ناول نگار علی اکبر ناطق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ اپنی نئی آنے وال کتاب سے متعلق لکھا کہ اگر میرے دوست اسے نہیں خریدیں گے تو میں انہیں ان فرینڈ کر دوں گا۔ دوسری طرف خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کر کے جس طرح

Read more

پیرس سمر اولمپکس گیمز

جرمنی کے پڑوسی ملک فرانس، جو دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور دوران جنگ بدترین دشمن ملک تھا اور جنگ کے بعد سے آج تک جرمنی کا بہترین دوست ملک ہے، کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں پر ایک کالم تو بنتا ہی ہے۔ ٹھیک سو سال پہلے 1924 میں بھی، پیرس میں اولمپکس کھیل ہو چکے ہیں۔ ان سو سالوں میں پیرس کی آبادی پانچ ملین سے بارہ ملین ہو چکی ہے۔ کھیلوں کی سترہ اقسام کے

Read more

جسمانی صحت اور ایل سی ڈی

ھیلتھ سائیکولوجی کے زمرے میں کی گئی ہارورڈ بزنس سکول کی ایک رینڈم فیلڈ سٹڈی میں پایا گیا کہ لوگ اپنی جسمانی صحت سے متعلق صحتمندانہ رویوں میں لیسٹ کومن ڈینومینیٹر (مخفف ”ایل سی ڈی“ ) کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ یعنی زیادہ فعال رکن کے برعکس ایک کم فعال ساتھی ان کے رویوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ اس سٹڈی میں ایک بڑی کارپوریشن میں لوگوں کے ورک ڈیسک کے ساتھ منسلک واک سٹیشن متعارف کرائے گئے تاکہ وہ

Read more

77 واں یوم آزادی اور اقلیتیں

جو قومیں تاریخ سے پیار کرتی ہیں۔ تاریخ بھی انہیں زندہ رکھتی ہے۔ یقیناً ان قوموں کا وقار، کارنامے، صلاحیتیں اور خدمات ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتی ہیں۔ یقیناً کسی بھی ملک، معاشرے اور خطے کی صورت احوال جاننے کے لیے تاریخ کے اوراق پلٹنے پڑتے ہیں۔ تب کہیں جا کر اس کا اصلی چہرہ سامنے آتا ہے۔ کھرے اور کھوٹے کی پہچان ہوتی ہے۔ محبت اور نفرت کا علم ہوتا ہے۔ وطن پرستی کا احساس ہوتا ہے۔

Read more

خواتین صحافیوں کی ماحولیاتی تبدیلیوں پر خصوصی توجہ

  ماحولیاتی تبدیلیاں، جو عالمی سطح پر زمین کے ماحول اور موسم کے نمونوں میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں، ایک نہایت سنگین مسئلہ بن چکی ہیں۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں اضافے، جنگلات کی کٹائی، صنعتی آلودگی، اور دیگر انسانی سرگرمیوں کے باعث ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔ یہ تبدیلیاں نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ مقامی سطح پر بھی محسوس کی جا رہی ہیں، خصوصاً کراچی جیسے بڑے شہروں میں۔ کراچی، پاکستان کا سب

Read more

گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات: چیلنجز اور مواقع

گلگت بلتستان جہاں اپنی قدرتی حُسن، شاندار مناظر، بلند و بالا چوٹیوں اور وسیع گلیشیئرز کا مرکز ہے، وہی یہ خطہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب وقوع پذیر ہونے والی قدرتی آفات کا محور بھی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے ان اثرات سے نہ صرف خطے کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہاں پر بسنے والے لوگوں کی زندگیاں، ذریعہ معاش اور دیگر املاک کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے

Read more

’چلیں اب فائنل میں ملیں گے‘: نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو مبارکباد، انڈیا اور پاکستان دونوں کو میڈل کی امید

پیرس اولمپکس میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے دو جیولن تھروئرز نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم نے رواں سیزن کی بہترین پرفارمنس کے ساتھ فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Read more

عمران خان کی قید کا ایک سال: ’جس بحران کے خاتمے کے لیے انھیں جیل میں بند کیا گیا تھا، وہ ختم نہیں ہوا‘

پانچ اگست 2023 کو عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ایک سال کے دوران پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں اور اس کے ساتھ ہی بہت سے سوالات بھی پیدا ہوئے، جیسے کہ عمران خان کو قید رکھنے سے کس کو کیا فائدہ ہوا؟ کیا اس عرصے کے دوران عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی اور اس کا انتخابات یا ملکی سیاست پر کیا اثر پڑا؟

Read more

’حسینہ دونوں آپشن کھلے رکھنا چاہتی تھیں‘: پیر کی صبح بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم ہاؤس میں کیا ہوا؟

پیر کو بنگلہ دیش کے وزیراعظم ہاؤس سے شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ کی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انڈیا روانگی سے قبل اتوار کی رات اور پیر کی صبح بھی صورتحال تیزی سے تبدیل ہوتی رہی۔

Read more

’یہ ہو گیا بنگلہ دیش کا نو مئی‘: ڈھاکہ کے وہ مناظر جنھوں نے لاہور کے جناح ہاؤس کی یاد تازہ کر دی

سب سے دلچسپ تصویر وہ تھی جس میں ایک نوجوان ایک ساڑھی زیب تن کیے ہوئے تھا جو مبینہ طور پر وزیر اعظم ہاؤس سے ہی چرائی گئی تھی۔

Read more

سپریم کورٹ کے دو فاضل ججوں کی اختلافی رائے پر کاروباری حلقوں کی بے نیازی

پیر کی صبح جو کالم چھپا ہے اسے اتوار کے روز بستر سے اٹھنے کے بعد لکھا تھا۔ دفتر بھجوا دیا تو اسلام آباد کو لاہور سے ملاتے موٹروے پر سفر کے لئے روانہ ہو گیا۔ جس تقریب میں شرکت لازمی تھی وہاں تک پہنچنے کے لئے مگر موٹروے سے اتر کر بھی مزید تین گھنٹے درکار تھے۔قصہ مختصر سات گھنٹوں میں سفر ختم ہوا تو جسم توانائی سے کامل محروم ہو چکا تھا۔ نہایت ڈھٹائی سے اگرچہ ایک مہمان

Read more

مودی کی حمایت یافتہ شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ: ’افغانستان میں جو امریکہ کے ساتھ ہوا وہی ڈھاکہ میں انڈیا کے ساتھ ہوا‘

انڈیا شیخ حسینہ کا سب سے قریبی اتحادی ہے اور 1971 میں بنگلہ دیش کے وجود میں آنے کے بعد سے ہی عوامی لیگ پارٹی کو انڈیا کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔ سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرینگلہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ شیخ حسینہ کے تعلقات صرف حکومت سے ہی نہیں انڈیا کی سیاسی قیادت سے بھی بہت گہرے ہیں۔ مگر اب سوال یہ ہے کہ انڈیا کا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟

Read more

غزہ مزاحمت حتمی نتائج کی طرف بڑھ گئی ہے

اسماعیل ہانیہ کی شہادت نے دنیا بھر میں صدمے کی لہر دوڑا دی، اِس پیش دستی کے نتیجہ میں ایک بار پھر مڈل ایسٹ کی وسیع تر علاقائی حرکیات پر غیر یقینی کے سائے منڈلانے لگے۔ ہانیہ کو بدھ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد قتل کیا گیا، اس حملہ نے حماس کے مسلح جدوجہد کے نظریہ کی توثیق کر دی، حماس طویل عرصے سے اس امر پہ یقین

Read more

بنگلہ دیش کی مفرور وزیر اعظم اور بلوچستان کا نیا بیانیہ

بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم حسینہ واجد کو استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہونا پڑا ہے۔ آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی لیڈروں سے مشاورت کے بعد عبوری حکومت قائم کریں گے۔ انسانی حقوق اور معاشی سہولتوں کے لیے ہونے والے اس احتجاج کا بظاہر اختتام ایک نئے آمرانہ دور پر ہونے والا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں پاک فوج نے بلوچستان میں احتجاج کرنے والی بلوچ یکجہتی

Read more

خبر لکھنے بیٹھو، تو کفن پہن لو

جنگوں کا زمانہ ہے، ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے۔ یوکرین روس جنگ تو جیسے اب جنگ ہی نہیں رہی، اس کو تو دنیا ایسے بھول گئی کہ جنگ تو کبھی ہوئی ہی نہیں تھی بلکہ شرارتی بچوں کے درمیان تنازع ہے، اس وقت تو صرف اسرائیل اور حماس کی جنگ تو جیسے ”ہاٹ ٹاپک“ بن چکی ہے۔ ان دنوں، غزہ میں خبریں بنانے والے خود خبر بن رہے ہیں۔ سوچئے، آپ کا قلم چل رہا ہے، اور کسی کی

Read more

فیملی وی لاگنگ اور عفان قیصر: یا منافقت تیرا ہی آسرا

سوچتی ہوں عورت جاتی کے ساتھ حسد کی کوئی تو حد ہوتی ہی ہو گی جہاں پہنچ کر عفان قیصر جیسوں کا کیڑا ختم ہو جائے۔ لیکن یہ تو بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ موصوف کا تازہ ترین مسئلہ ہے کہ اقرا کنول اور ان کی بہنیں سسٹرولوجی یوٹیوب چینل سے کروڑوں چھاپ رہی ہیں اور میں ویلا ہی بیٹھا ہوں۔ بھئی آپ کی شہابیہ اخلاقیات اتنی ہی بلند ہیں تو بیگم کو بھی ٹوپی والا برقعہ چڑھائیں اور گھر

Read more

برطانیہ کے پُرتشدد مظاہروں میں امید کی کرن: جب مسلمانوں نے مسجد کے باہر احتجاج کرنے والوں کو گلے لگایا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پُرتشدد مظاہروں کی فوٹیج میں کچھ ایسی تصاویر بھی ہیں جنھیں دیکھ کر انسانیت پر اعتبار تروتازہ ہو جاتا ہے۔ ان تصاویر میں برطانیہ کی قدیم تریم مساجد میں سے ایک عبداللہ قلیئم نامی مسجد کے سامنے کی ہے جس میں مسلمان اور مظاہرین ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Read more

عمران خان کی قید کا ایک سال: ’وہ آج بھی پراعتماد ہے، اس کی کوئی ذاتی خواہش نہیں صرف ایک مقصد ہے‘

انھیں عوام کے سامنے آنے کی اجازت نہیں ہے اور اگر کسی کو انھیں جیل میں باقاعدگی سے ملاقات کی اجازت ہے تو وہ ان کے وکلاء اور اہلخانہ ہیں۔ اور یہی لوگ بیرونی دنیا کے لیے ان کے پیغام رساں بھی ہیں۔

Read more

5 اگست 2019 کا پانچواں یوم سوگ

بھارتی حکومت نے اس احساس کے تحت کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر 72 سال کے تسلط کے باوجود اس خطے کو مکمل طور پر تسخیر نہیں کر سکا، باقاعدہ ایک مرحلہ وار منصوبے کے تحت 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم، ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارت کے مرکز ( نئی دہلی) کے زیر انتظام علاقے کی حیثیت میں تبدیل کر دیا۔ اس کے لئے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370

Read more

فتنہ الخوارج: خوارج کون تھے اور تحریکِ طالبان پاکستان کو یہ نام دینے کا مقصد کیا ہے؟

پاکستان کی حکومت نے تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے ’فتنہ الخوارج‘ جیسے الفاظ کا استعمال کریں۔

Read more

بھاڑ میں جائیں انسانی حقوق

گزشتہ کئی دہائیوں سے نہتے فلسطینی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جبکہ غاصب اسرائیل آزادی کے ان متوالوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہا ہے۔ ظلم کے اس کھیل میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر طاقتور ممالک نے آنکھیں موند رکھی ہیں۔ انسانی حقوق کا نام لیوا سب سے بڑا ادارہ اقوام متحدہ زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔ ایک ارب اسی کروڑ کی آبادی کے حامل 57 مسلمان ممالک جو مسلم امہ کہلاتے ہیں، وہ بھی اس ضمن میں

Read more

اسماعیل ہانیہ کی شہادت اور عالمی سیاست کی شطرنج

کہاوت مشہور ہے کہ ”بیگانی شادی میں عبدللہ دیوانہ“ مگر پاکستان میں سماجی روابط کے پلیٹ فارمز کھولیے تو اس کہاوت کا انطباق یوں محسوس ہوتا ہے کہ بیگانی جنگ میں مُلّا دیوانہ۔ بہرحال گزشتہ چند دنوں سے آوازوں کے جنگل میں ایسی ہاؤ ہو تھی کہ کوئی سنجیدہ بات کرنا تو کجا سانس تک لینا محال تھا۔ بھلا ہو اس سائنس کی ترقی کا جسے ہمارے مذہبی پیشوا ’کافر دی ایجاد‘ کہتے رہے اور پھر حماس کے رہنما اسمٰعیل

Read more

اسماعیل ہنیہ بھی شہید 

رَبِ جباروقہار نے دینِ مبیں کے پیروکاروں کو طاغوتی طاقتوں کے خلاف ”اپنے گھوڑے تیار رکھنے“ کا حکم دیا ہے۔ فرقانِ حمید میں ارشاد ہوا ”نکلو تم ہلکے ہویا بوجھل اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں لڑو“ (سورۃ التوبہ آیت 41 ) ۔ اِس آیت مبارکہ سے صاف ظاہر ہے کہ جہاد کا اطلاق دشمنوں سے لڑنے پربھی ہوتاہے جس کا مقصد اُنہیں روکنا اور اپنی جان ومال کے علاوہ سرزمین کا دفاع کرنا بھی ہوتا

Read more

شیخ حسینہ: بنگلہ دیش کو معاشی طاقت بنانے والی وزیرِ اعظم جن کا ’آمرانہ رویہ‘ عوامی غصے کا باعث بنا

ملک میں ہفتوں پر محیط پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چھوڑ کر انڈیا چلی گئی ہیں۔

Read more

خلیل الرحمن قمر: پاکستان کا ثقافتی عمران خان

عورت دشمنی پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا جزو لاینفک ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک وجہ یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کی سماجی بنیاد درمیانہ طبقہ ہے۔ پاکستان کا درمیانہ طبقہ شدید قسم کے رجعتی رجحانات کا حامل ہے۔ عورت دشمنی رجعتی رجحانات کا خاصہ ہوتی ہے۔ اس طبقے میں اپنی مقبولیت بنانے اور قائم رکھنے کے لئے عمران خان سمیت اس جماعت کی ساری قیادت مسلسل عورت دشمنی کا ایجنڈا آگے بڑھاتے رہے ہیں۔ باقیوں کو چھوڑیں،

Read more

عراق میں تین پاکستانیوں کو سزائے موت: ’بھائی مزدوری کرنے گیا تھا، وہ دہشت گردی کیسے کر سکتا ہے؟‘

عراق کی رسافہ سنٹرل کورٹ عدالت کے تین رکنی ججوں پر مشتمل بینچ نے پاکستانیوں عمر فاروق، حیدر علی اور شعیب اختر کو دو الگ الگ مقدمات میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کا حق حاصل ہے۔

Read more

سوشل میڈیائی فدائیوں کے ریٹائرمنٹ کے مشورے

سوشل میڈیا پر کالم پوسٹ ہوجائے تو اس کے نیچے کمنٹ لکھنے والوں میں ہمیشہ تین یا چار افراد زیر بحث آئے موضوع کو قطعاً نظرانداز کرتے ہوئے یاد فقط یہ دلاتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ نام کی بھی ایک شے ہوتی ہے۔ مجھ جیسے قلم گھسیٹ کو اس کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے اخبار کے لیے لکھنے اور ٹی وی پر بولنے سے گریز اختیار کرلینا چاہیے۔ ابتداً ایسے تبصروں کو سرسری نگاہ ڈالنے کے بعد بھلادیا کرتاتھا۔ بتدریج

Read more

میریٹل ریپ: ’وہ پورن فلمیں دیکھ کر وہی سب میرے ساتھ دہرانے کی کوشش کرتا‘

جب 34 سالہ انگرڈ ریٹا نے حال ہی میں نیٹ فلکس کے ایک شو ’بلائنڈ میرج‘ میں شوہر کے ہاتھوں ریپ ہونے کا دعوی کیا تو انھوں نے شادی شدہ جوڑوں کی زندگی کا ایک ایسا راز افشاں کیا جو ہماری سوچ سے کہیں زیادہ عام ہے اور بڑھتی ہوئی آگہی کے باوجود خواتین اس معاملے پر بات کرنے سے کتراتی ہیں۔

Read more

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں 83 افراد ہلاک: طلبہ کا احتجاج شیخ حسینہ واجد کے خلاف سول نافرمانی تحریک میں کیسے بدلا

بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں کے لیے شروع ہونے والی طلبہ تحریک شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف تحریک میں بدل چکی ہے اور پرتشدد مظاہروں میں اتوار کے دن 83 افراد کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جولائی میں شروع ہونے والی اس تحریک میں اب تک مجموعی طور پر 280 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

Read more

شیخ حسینہ واجد ایک بے رحم ڈکٹیٹر کے روپ میں

بنگلہ دیش کافی عرصہ سے پرسکون اور ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ملک لگ رہا تھا۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا، لیکن پچھلے دنوں اچانک سیاسی ماحول ایک دم گرم ہوا، دیکھتے ہی دیکھتے گرما گرمی اور سیاسی حدت بڑھنے لگی۔ ناراض بنگلہ دیشی طالب علم سڑکوں پر آ گئے۔ احتجاج توقعات سے بڑھ کر پرتشدد اور خونریز ثابت ہوا۔ کئی دنوں سے جاری اس پرتشدد تحریک میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے مارے

Read more

نئے انتخابات کیسے ملکی مسائل حل کریں گے؟

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر حکومت چلانا مشکل ہو رہا ہے تو شہباز شریف نئے انتخابات کا اعلان کریں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری نے یہ بھی شکایت کی کہ حکومت اپنی مشکل کے بارے میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیتی اور نہ ہی صدر آصف زرداری کے اس مشورہ پر کان دھرا گیا ہے کہ مل بیٹھ کر مذاکرات

Read more

پیراشوٹ سے نازیوں کے زیرِ قبضہ پولینڈ میں جاسوسی کے لیے اترنے والی خاتون جن کے سرپرست بھی ان کے مخالف تھے

انھیں ’سکرٹ والی کیپٹن‘ اور ’جنگجو خاتون ڈکٹیٹر‘ جیسے القاب دیے گئے کیونکہ انھوں نے لندن میں اپنے انچارج کے خلاف بات کی تھی۔ ان کی کوششیں پولش ہوم آرمی میں خواتین کی حیثیت کو بدلنے والی تھیں کیونکہ ان کی کاوشوں نے ہزاروں جانیں بچانے میں مدد کی تھی۔

Read more

اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت اور سکیورٹی کی ناکامی: ایران میں وزیرِ انٹیلیجنس کے لیے ’اجتہاد‘ کی شرط کیوں زیرِ بحث ہے؟

گذشتہ ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کو ایرانی انٹیلی جنس کی ناکامی کہا جا رہا ہے۔ تاہم اتنی بڑی ناکامی کے باوجود ابھی تک کسی سکیورٹی یا انٹیلی جنس عہدیدار نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور نہ ہی کسی کو برطرف کیا گیا ہے۔

Read more

جنگ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کے والدین ’مردہ بیٹوں کے سپرم‘ سے بچے کیوں چاہتے ہیں

اسرائیل میں غمزدہ والدین کی ایک بڑھتی تعداد اپنے مردہ بچوں کی لاشوں سے سپرم حاصل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مرنے والوں کی اکثریت فوجیوں پر مشتمل ہے اور والدین چاہتے ہیں کہ سپرم حاصل کر کے اسے منجمد کر دیا جائے۔

Read more

کرپشن کی غضب کہانیاں، عمران خان کا اپنی صوبائی حکومت کو پیغام، کیوں؟

خیبرپختونخوا میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کے حلقوں سے باہر کب کا یہ تاثر جڑیں پکڑ چکا تھا کہ اسے اپنی جگہ سے ہلانے کے لئے اس کے سیاسی مخالفین کو اب کوئی بہت بڑا اور انوکھا کام کرنا پڑے گا اور حکومت و پارٹی کے اندر زمام اقتدار اپنے ہاتھوں میں رکھنے والے لوگ مکمل محفوظ ہیں لیکن گزشتہ دو دنوں کے دوران پیش آنے والی ایک پیش رفت نے باہر سے مضبوط نظر آنے والی اس جماعت کی

Read more

حماقتیں جاری رکھیں یا رائزنگ سٹار بنیں؟

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے جب رومانیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل کے عالمی منظر نامے کی ممکنہ تشکیل پر اپنا تجزیہ پیش کیا اور مستقبل کی چار عالمی طاقتوں میں سے ایک پاکستان کو بھی شمار کیا تو اس وقت مجھ خاکسار کی مانند افراد جو یہ مدعا بیان کرتے ہیں کہ پاکستان کو اگر درست سمت سے بار بار بھٹکا نہ دیا جائے تو اس کا معاشی مستقبل اور عالمی حیثیت بدرجہا بہتر

Read more

پاکستان کی اسرائیل کے ساتھ کیا دشمنی ہے؟

قومی اسمبلی میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کی موت پر مذمت کی قرار داد منظور کرنے کے علاوہ ایک روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ البتہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک وفد کے ہمراہ دوحہ گئے ہیں اور حماس کے لیڈر خالد مشعل سے ملاقات کی اور حماس کی جد

Read more

شارٹ رینج پروجیکٹائل اور سات کلوگرام کا وارہیڈ: ’چوتھی منزل پر پہنچے تو اسماعیل ہنیہ کے کمرے کی دیواریں اور چھت گر چکی تھی‘

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نہ اس رہائش گاہ کے بارے میں سرکاری سطح پر معلومات فراہم کی گئیں جہاں ان کو مارا گیا اور نہ ہی ان کی ہلاکت کے بارے میں دیگر تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں۔

Read more

حزب اللہ: ’اسرائیل کا سب سے مشکل حریف‘ ماضی کے مقابلے میں آج کتنا طاقتور ہے؟

اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان شدید تناؤ پایا جاتا ہے جس کی وجہ فریقین کے ایک دوسرے پر حملے اور خطے میں حزب اللہ اور ایران سے جُڑی بڑی شخصیات کی اموات ہیں۔

Read more

بگ باس کی فاتح اور ’سب سے خوبصورت مسکراہٹ‘ کا خطاب پانے والی ثنا مقبول کون ہیں؟

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی خبریں اور بطور خاص بالی وڈ اور سوپ اوپیراز کی خبر رکھنے والوں کے لیے ان کا نام جانا پہچانا ہے کیونکہ ثنا مقبول خان سنہ 2009 سے ہی ماڈلنگ اور سیریئلز میں نظر آ رہی ہیں۔

Read more

خیبرپختونخوا میں شدت پسندی کی واپسی: ’گڈ طالبان‘ کون ہیں، یہ بنوں کیسے پہنچے اور اب ان کی بے دخلی کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

بنوں خیبرپختونخوا کا وہ جنوبی علاقہ ہے جو شمالی وزیرستان سے انتہائی قریب ہونے کی وجہ سے ماضی میں بھی دہشت گردی کا نشانہ بنتا رہا ہے تاہم رواں سال ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقامی افراد سمیت تاجر برادی نے ایک ایسی امن تحریک کا آغاز کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ’اچھے اور برے طالبان کا فرق ختم کیا جائے اور علاقے میں امن کسی فوجی آپریشن کے بغیر قائم کیا جائے‘۔

Read more

برق گرتی ہے تو بے چارے مسلمانوں پر

آخر آج اتنے زیادہ دنگوں، فسادات اور مسجد پر حملے جیسی کارروائیوں کے بعد برطانوی عدالت نے مجرم کا نام بتا ہی دیا ہے۔ مورخہ 29 جولائی کو برطانیہ کے ساحلی شہر ساؤتھ پورٹ میں بچوں کے ایک ڈانس سکول اور یوگا کلب میں ایک سانحہ ہوا ہے۔ جہاں ایک 17 سالہ نوجوان چاقو لے کر داخل ہوا اور وہاں پر موجود بچیوں پر حملہ کر دیا۔ اس سنٹر میں یوگا اور ڈانس کلاس میں جانے والے بچوں کی عمریں

Read more

ماہرنگ اور پس منظر کا اصل رنگ

ایک ممتاز مضمون نگار نے ماہرنگ بلوچ کی سیاسی حرکیات، ، مقاصد اور اقدامات کو مکمل نظرانداز فرماتے ہوئے صرف ان کی شخصیت کے خوبصورت نسائی پہلو اور تحرک کو فیمینزم کے پہلو سے اجاگر کرتے ہوئے سول سوسائٹی میں ”فروخت یعنی مقبول“ کرنے اور ان کی توجہ صرف ان ”خوشگوار اور خوبصورت پہلووں“ کی طرف مبذول کروانے کی پر اثر کوشش فرمائی ہے، جس پر راقم نے بھی اپنی رائے اور تجزیے کے مطابق رائے دی ہے جو من

Read more

جج، جرنلسٹ اور جہادی

1995 میں لاہور ہائی کورٹ میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تین بھٹہ مزدوروں پر توہین رسالت کے مبینہ الزام میں ضمانت کی درخواست کی گئی، وکیل صفائی پاکستان میں غریبوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف موثر اور دبنگ آواز محترمہ عاصمہ جہانگیر صاحبہ تھیں جو کسی بھی کیس کو آئین وہ قانون اور انسانی حقوق کے پس منظر میں رکھ کر پوری تیاری سے کورٹ میں پیش ہوتیں، اس مقدمہ میں بھی وہ کم عمر اور ان پڑھ سلامت

Read more

کرم میں فرقہ ورانہ خونریزی کا نہ ختم ہونے والا چکر

ضلع کرم خیبر پختونخوا کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے، جو افغانستان کے پکتیا اور ننگرہار صوبوں سے متصل ہے۔ یہاں کی کُل آبادی تقریباً 8 لاکھ ہے۔ سابقہ قبائلی علاقوں میں صرف کُرم اور اورکزئی دو ایسے قبائلی اضلاع ہیں جہاں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع اکٹھے آباد ہیں۔ یہاں کی زیادہ تر آبادی اہلسنت مسلک سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ پاراچنار میں، جو یہاں کا ضلعی دارالخلافہ ہے، اہل تشیع اکثریت میں آباد ہیں۔ ضلع کُرم میں

Read more

باسی روٹی اور میٹھے ٹکڑوں کا کلچر

میرے والد صاحب صبح ناشتے میں ہمیشہ رات کی بچی ہوئی باسی روٹی اور پودینے یا سبز دھنیے کی چٹنی استعمال کرتے تھے۔ یا رات کا بچا ہوا سالن کھاتے تھے اور ہماری والدہ ہمیں ناشتے میں رات کی باسی روٹی گھی میں تل کر چائے کے ساتھ دیتیں جو اس قدر مزیدار ہوتی کہ آج تک اس کا ذائقہ نہیں بھولتا۔ چھوٹے بچوں کو ان کی چوری بنا کر دی جاتی تھی۔ اس کی وجہ غربت یا معاشی کمزوری

Read more

بلوچ یک جہتی کمیٹی کا احتجاج اور قومی بے حسی

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد ایک ہفتے سے جاری احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ حکومت کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود مظاہرین نے گوادر کے علاوہ متعدد دوسرے مقامات پر دھرنا دیا اور احتجاج کیا۔ تاہم اب احتجاج صرف اس یقین دہانی پر ختم کیا جا رہا ہے

Read more

حماس کے کون کون سے سرکردہ رہنما اسرائیلی حملوں میں مارے گئے؟

فلسطینی مزاحمت کے ابھرنے کے بعد ہی سے اسرائیل نے فلسطینی دھڑوں کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور اس دوران حماس کے درجنوں رہنما بھی قتل ہوئے۔ اس رپورٹ میں حماس سے منسلک ان اہم شخصیات کا ذکر ہے جنھیں قتل کیا گیا۔

Read more

’رونے پر کسی نے کچھ نہیں کہا لیکن مجھے خوش دیکھ کر آگ لگ گئی‘: پاکستانی نژاد خاتون نے طلاق کا جشن کیوں منایا؟

شہروز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انھیں بہت زیادہ تنقید کا سامنا ہوا تاہم انھوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ان کی کہانی جاننے کے بعد انھیں ندامت بھرے پیغامات بھیجے اور ان کا دل دکھانے کے لیے ان سے معافی مانگی۔

Read more

’آپ نے کبھی پیسے دے کر سیکس کیا ہے؟‘: امریکہ میں نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کی جانچ پڑتال کیسے ہوتی ہے؟

کملا ہیرس چار سال قبل خود اس ہی عمل سے گزر کر امریکہ کی نائب صدر بنی تھیں اور اب وہ گورنر جوش شپیرو اور سینیٹر مارک کیلی سمیت تقریباً ایک درجن افراد میں سے کسی ایک کو اپنا نائب صدر کا امیدوار چُننے کے عمل کا حصہ ہیں۔

Read more

الجزائر کی خاتون باکسر کی جنس پر اٹھتے سوالات: ایمان خلیف کے ایک مُکے نے نئی بحث چھیڑ دی

پیرس اولمپیکس میں الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کی چند سیکنڈ کی جیت نے انھیں ایک اور تنازع میں دھکیل دیا ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی ’جنس‘ سے متعلق بحث زور پکڑ گئی ہے۔

Read more

اسلامی قوانین اور جدید دور کے چیلنجز

”کیا اسلامی قوانین جدید دور میں قابل عمل ہیں کہ نہیں؟“ ۔ یہ سوال کچھ نیا نہیں اور مختلف مسلم مفکرین اور اکابرین اس سوال پر صدیوں سے مباحثے کرتے آئے ہیں۔ کچھ دن قبل برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر عائشہ بخاری نے مجھ سے رابطہ کر کے یہ شکوہ کیا کہ میڈیا صرف چٹپٹے اور سنسنی خیز موضوعات کی رپورٹنگ کرتا ہے اور علمی موضوعات سے کنارہ کش رہتا ہے۔ محترمہ فیملی فرینڈ ہونے کے علاوہ مرحوم شاعر محسن احسان

Read more

ہمارا اور خلیل الرحمٰن قمر کا سفر

لمبا کش لگا کر اعلان جہاد کرتے ہوئے اور اپنے آپ کو مرد کا بچہ ثابت کرتے ہوئے یہ بھی یاد رکھیں کہ سب سے افضل جہاد وہ ہے جو ڈھلتی عمر کا انسان اپنے نفس کے خلاف کرتا ہے اور اس کی زیادہ ضرورت صبح کے چار بجکر 40 منٹ پر پڑتی ہے۔ محمد حنیف کا کالم۔۔۔

Read more

عوام کے مقدمات کے لیے الگ عدالتیں

اگر آپ ٹی وی دیکھتے ہیں یا سوشل میڈیا، تو آپ دیکھیں گے کہ جب کوئی عدالت، خاص طور پر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ، عدالت کے احاطے کے باہر کیمروں اور پولرائزڈ میڈیا اہلکاروں کی موجودگی میں ایک فریق کے حق میں فیصلہ دیتی ہے۔ جیتنے والا اسے آئین، اپنے قائد کے وژن، پارٹی اور پاکستان کے عوام کی جیت قرار دیتا ہے۔ دوسری جانب ہارنے والا فریق الزام لگاتا ہے کہ یہ فیصلہ آئین اور جمہوریت کی خلاف

Read more

چاند بی بی، زندگی کا جنگل اور خواب کہانی

نیم جنگل نما انتہائی راحت انگیز شیریں کُنج میں ایک خواب نُما کیفیت میں رہتے آج چوتھا دن ہے اور میں اور میری جیسی درجن بھر زندگی کے دشت سے اکتائی سکون کی متلاشی روحیں اپنی اپنی روٹین سے باہر ”کہانیاں“ لکھنے کی خواہش سمیت یہاں موجود ہیں۔ جسے ایک جھوٹی سی جنت کا نمونہ کہا جائے تو جھوٹ نہ ہو گا۔ اس ری ٹریٹ کی اطلاع ایک انسٹا گرام میسیج سے ملی اور پھر رزق حلال اور نقشِ قدم

Read more

جھوٹا بیانیہ اور ہمارے نوجوان

تاریخی طور پر قوموں کو نقصان پہنچانے کے لیے دشمن قوتیں عسکری تصادم کا سہارا لیتی تھیں، مگر آج کے جدید دور میں یہ حربہ بدل چکا ہے۔ اب دشمن براہ راست جنگ کے بجائے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے ہدف میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جھوٹا بیانیہ ایک پیچیدہ نفسیاتی حربہ ہے جس کا مقصد جھوٹی، مبالغہ آمیز، یا من گھڑت معلومات کے ذریعے عوام کی رائے کو متاثر کرنا، ملکی معیشت کو زک پہنچانا، اور

Read more

مظلوم کون؟ خلیل الرحمن قمر یا آمنہ عروج؟

اصلیت سے واقف ہوتے ہوئے بھی اگر، مگر، لیکن، چونکہ، پھر بھی، وہ لڑکی۔ کا گیت گانے والوں کو دیکھ کر ہم خود کلامی کرتے ہوئے اپنے آپ سے ایک ہی سوال پوچھتے ہیں ؛ ”یہ کیسی ہمدردی ہے جو ایک شخص کے عورت کے خلاف شدید جارحانہ پن، متشدد الفاظ اور اسے ارزاں مخلوق سمجھنے کی رٹ لگائے ہوئے شخص کے لیے اس کے بھائی بندوں کے رگ و پے میں اتر آئی ہے“ چونکہ تشخیص کرنے کے مرض

Read more