احمد ندیم قاسمی۔ حیات و خدمات

  احمد ندیم قاسمی کے نام سے شہرت پانے والے احمد شاہ اعوان وادی سون سکیسر کے ضلع خوشاب کے گاؤں انگہ میں 20 نومبر 1916 کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق اعوان قبیلے سے تھا۔ ان کے والد گرامی کا نام پیر غلام نبی تھا اور ان کی والدہ کا نام غلام بی بی تھا۔ شاعری کے لیے اپنا تخلص ندیم رکھا اور اپنے پردادا کے نام محمد قاسم کی رعایت سے قاسمی کا اضافہ کیا، یوں ان کا

Read more

عبد الستار ایدھی، فلاح انسانیت کا استعارہ

دنیا بھر میں خدمت خلق اور فلاح انسانیت کے لیے تگ و دو کرنے والے ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا آج نواں یوم وفات ہے۔ وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ اور دنیا کی سب سے وسیع خدمت عامہ ایمبولینس کے قائم کرنے والے تھے۔ خدمت خلق اور فلاح انسانیت کے لیے دن رات کام کرنے والے عبدالستار ایدھی کو عالمی سطح پر ایک خصوصی مقام حاصل تھا۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر

Read more

آپریشن فیئر پلے یا فاؤل پلے

ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے عہد وزارت عظمی میں جس زیریں جنرل کو چار اعلی جنرلز پر فوقیت دیتے ہوئے پاک فوج کا سربراہ بنایا تھا اسی جنرل ضیاء الحق نے 5 جولائی 1975 کو ان کی حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لاء لگا لگا کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا جو 11 برس پر محیط رہا۔ اس وقت بھی آج کی طرح ساری سیاسی جماعتیں ایک سیاسی جماعت کے خلاف اتحادی بن گئیں تھیں جنھوں نے کھل

Read more

ابا جی کی یاد میں

میں تقریباً پیدائشی یتیم ہوں۔ پانچ چھ برس کا تھا جب سایہ پدری سے محروم ہو گیا تھا۔ مجھے ابا جی کا ہلکا سا ہیولا یاد ہے۔ ابھرے ہوئے رخسار، بڑی آنکھیں، چھوٹی داڑھی، سر پر پگڑی، کرتا اور تہبند میں ملبوس، کمزور جسم۔ ابا جی گاؤں میں تو کافی خوشحال اور فکر معاش سے آزاد تھے۔ لیکن اچھے مستقبل کے لیے جوں ہی گاؤں سے شہر نقل مکانی کی تو ان کی خوشحالی ختم ہو گئی۔ شہر میں آ

Read more

معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم کا سانحہ ارتحال

معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم 22 مئی 2025 کو جناح ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 65 برس تھی۔ تقریباً زیادہ تر شاعر، فن کار اور ادا کار زندگی کے آخری برسوں میں معیشت کی تنگی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی زندگی مشکلات میں گزرتی ہے اور موت کسمپرسی کی حالت میں ہوتی ہے۔ ہر ایسے شاعر اور فن کار کی موت پر یہ ہی تعزیتی پیغام دیا جاتا ہے کہ ان کی موت

Read more

(3) جون 1947 ء کا تاریخ ساز اجلاس: تقسیم ہند کے 78 برس

برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں نے ایک ہزار سال تک حکومت کی، 712 ء میں سندھ میں محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ ہی مسلم حکمرانی کا آغاز ہو گیا جس کا اختتام 4 مئی 1799 ء کو سرنگاپٹم میں شیر میسور سلطان فتح علی ٹیپو کی شہادت کے بعد ہو گیا جب انگریزوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی آخری تلوار بھی ٹوٹ گئی تھی۔ قائد اعظم نے تشکیل پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ پاکستان

Read more

31 مئی یوم انسداد سگریٹ نوشی

اب تو سب کے علم میں ہے کہ سگریٹ نوشی انسانی صحت کے لیے بہت ہی مضر اثرات کی حامل اور نقصان دہ ہے۔ لیکن سگریٹ نوشی میں کوئی واضح کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ شروع سے ہی سگریٹ نوشی کے اشتہارات اتنے دلفریب اور شاندار ہوتے تھے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی سگریٹ نوشی کرنے کو دل کرتا تھا۔ کرکٹ یا دوسرے کھیل ہوں، تعمیراتی کام ہوں یا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنی ہو، بل فائٹنگ کرنی ہو یا

Read more

مشہور ٹی وی اداکار طلعت حسین کی پہلی برسی، 26 مئی 2025

پاکستان کے معروف صدا کار، پی ٹی وی کے عہد ساز اور مشہور ادا کار، طلعت حسین 26 مئی 2024 کو کراچی میں 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ وہ 1940 میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہیں کراچی مرکز کے ڈرامہ سیریل ہوائیں میں لازوال ادا کاری کر کے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے لندن سکول آف میوزک اور

Read more

17 مئی بلند فشار خون سے آگہی کا عالمی دن

بلند فشار خون کو خاموش انسانی قاتل کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ انسانی جسم کے خون کے دباؤ کا مختلف وجوہات کے باعث بڑھ جانا۔ اس زیادہ یا بلند فشار خون کے انسانی جسم پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 2005 سے ہر سال 17 مئی کو عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام بلند فشار خون یا ہائپر ٹینشن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد

Read more

یوم مادر کی مناسبت سے ماں کے محبت بھرے الفاظ میں گندھی ہوئی تحریر

ماں کولی، بے بے کولی، ماں صدقے جائے، بسم اللہ کراں بیبا بچہ، یہ وہ محبت بھرے الفاظ تھے جو ہماری مائیں ہمیں بچپن میں پیار سے کہتی تھیں۔ صبح سویرے اٹھانے کا انداز ہی بڑا پیارا ہوتا تھا۔ علی الصبح اٹھ جاتیں تھیں، حوائج ضروریہ اور گھر کے ضروری کاموں سے فارغ ہو کر، بچوں کو نماز اور قرآن شریف پڑھنے کے لیے اٹھاتیں۔ سرہانے آ کر بیٹھ جاتیں، سر کے بالوں میں اپنی انگلیاں پھیر کر سہلاتیں اور

Read more

مجید امجد کی 51 ویں برسی

انوکھے اور منفرد لہجے کے شاعر مجید امجد کا اصل نام عبد المجید تھا۔ اپنی اعلیٰ اور منفرد شاعری میں انہوں نے اپنا تخلص امجد رکھا تو پھر پوری زندگی مجید امجد کے نام سے جیے اور اسی نام سے شہرت پائی۔ مجید امجد 29 جون 1914 کوجھنگ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میاں علی محمد ایک جفاکش انسان تھے۔ مجید امجد کا بچپن اور آخری عمر بہت زیادہ تنگی و عسرت اور مشکلات میں گزری، جس کا اثر

Read more

طنز و مزاح کے آئن سٹائن معین اختر

ٹی وی، سٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار، میزبان، نقیب، نقال، گلوکار اور فلمی اداکار، معین اختر نے 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں جنم لیا۔ ان کے والد کا نام محمد ابراہیم محبوب تھا۔ 6 ستمبر 1966 کے یوم دفاع پر انہوں نے اپنی پہلی ادا کاری کے جوہر دکھائے۔ ضیاء محی الدین شو میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ انہوں نے پاکستان کی تمام بڑی زبانوں اردو، پنجابی، سندھی، گجراتی، میمنی اور بنگالی میں ادا کاری کی۔ وہ مزاحیہ

Read more

قائد اعظم کی ازدواجی زندگی

قائد اعظم محمد علی جناح کی ازدواجی زندگی صرف گیارہ بارہ برسوں پر محیط تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں دو شادیاں کیں، ایک پندرہ سولہ برس کی عمر میں خاندان کی مرضی سے اور دوسری محبت کی شادی 42 برس کی عمر میں کی۔ محمد علی جناح کی پہلی شادی صرف پندرہ، سولہ برس کی عمر میں ہوئی۔ وہ سندھ مدرسہ الاسلام میں پانچویں جماعت کے طالب علم تھے۔ جب ان کے والد پونجا جناح بھائی نے انہیں لندن

Read more

پروفیسر پری شان خٹک اور ڈاکٹر اسرار احمد

2009 اور 2010 کے ماہ اپریل میں پاکستان کی دو نامور ہستیاں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں تھیں۔ ایک ماہر تعلیم اور ماہر اقبالیات پروفیسر پری شان خٹک اور دوسرے ڈاکٹر اسرار احمد جو ایک ماہر مبلغ اسلام اور مفسر قرآن تھے۔ ان دونوں شخصیات کی حیات و خدمات کا تذکرہ مندرجہ ذیل ہے۔ پروفیسر پری شان خٹک۔ 1932۔ 2009 پاکستان کے نامور سپوت اور فرزند، ماہر تعلیم، محقق، ادیب، دانشور، شاعر، اقبالیت کے ماہر، جامعات اور مقتدر

Read more

جلیانوالہ والا باغ کے قتل عام کا 106 واں برس

یکم بیساکھ 1976 بکرمی بہ مطابق 13 اپریل 1919 عیسوی کو مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر کے بیچ میں واقعہ جلیانوالہ باغ میں کرنل ریجنالڈ ڈائر کے حکم سے نہتے مسلمان، ہندو اور سکھ شہریوں پر برطانوی فوج کے پچاس سپاہیوں نے براہ راست گولیاں چلا کر ان کا ظالمانہ قتل عام کیا۔ اس قتل عام کا باعث برطانوی ہند کا بد نام زمانہ رولٹ ایکٹ مجریہ 21 مارچ 1919 تھا جس کے مطابق مظاہروں اور ہڑتالوں پر پابندی لگانا

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل

ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے عہد وزیر اعظم میں بہ لحاظ عہدہ جس زریں جرنیل کو فوج کا سربراہ بنایا اسی ضیاء الحق نے 5 جولائی 1975 کو اس کی حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لاء لگا دیا جو 11 برس پر محیط رہا۔ اس وقت بھی ایک سازش کے تحت آج ہی کی طرح تقریباً ساری سیاسی جماعتیں پی پی کے خلاف اتحادی بن گئیں تھیں جنھوں نے کھل کر ضیائی مارشل کی حمایت کی تھی، مٹھائیاں بانٹیں

Read more

شہنشاہ جذبات ادا کار محمد علی کا 19 واں یوم وفات

پاکستانی فلمی صنعت کی مختصر تاریخ ادا کار محمد علی کے ذکر کے بغیر بالکل ہی ادھوری رہے گی۔ انہوں نے 33 برس تک پاکستانی فلمی صنعت پر راج کیا۔ 1962 ء میں ہدایت کار فضل کریم فضلی کی، فلم چراغ جلتا رہا، سے اپنا فلمی عہد شروع کیا۔ اس فلم کا افتتاح محترمہ فاطمہ جناح نے کیا اور یہ فلم کراچی کے نشاط سنیما میں نمائش پذیر ہوئی۔ چراغ جلتا رہا اتنی کامیاب فلم ثابت نہ ہوئی لیکن یہ

Read more

مارچ، عالمی یوم تپدق24

  ہر سال دنیا بھر میں 24 مارچ کو عالمی ادارہ صحت کے تحت یوم انسداد تپدق منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے 24 مارچ 1995 ء سے اس دن کو منانا شروع کیا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو اس بیماری، اس کی روک تھام اور علاج و معالجہ کے متعلق آگاہی دینا ہے۔ اس روز مختلف قسم کی واکز، سیمینارز، مذاکرے اور پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ ٹی بی دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی دسویں

Read more

مولانا کوثر نیازی

ایک اعلیٰ پائے کے سیاست دان، عالم دین، خطیب و مقرر، شاعر، صحافی، ادیب اور دانشور تھے۔ فروری 1934 ء کو میانوالی کے مردم خیز علاقہ موسیٰ خیل میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ ان کے والد فتح خان نیازی اور چچا مظفر خان نیازی اپنے علاقے کی پر اثر شخصیات تھیں۔ کوثر نیازی کا پیدائشی نام محمد حیات خاں تھا۔ مدرسہ کی ابتدائی تعلیم کے دوران ہی شعر و شاعری شروع کر دی تو اپنا

Read more

مارچ، مارچ اور مارچ

مارچ گریگورین تقویم کا تیسرا مہینہ ہے۔ اسلامی یا قمری تقویم کا ہر مہینہ شمسی مہینے میں دس دس دن کے فرق سے تین برس تک رہتا ہے۔ اس کے بالمقابل بکرمی تقویم کے گیارہویں اور بارہویں مہینے پھاگن اور چیت آتے ہیں۔ پھاگن 13 فروری سے شروع ہو کر 13 مارچ تک اور چیت 14 مارچ سے لے کر 12 اپریل تک رہتا ہے۔ 13 اپریل کو بکرمی تقویم کا دوسرا مہینہ بیساکھ شروع ہوتا ہے اور اس ہی

Read more

شاعر انقلاب، شاعر شباب و شاعر آخر الزماں کی 43 ویں برسی

جوش ملیح آبادی نے اپنے متعلق کہا تھا میں شاعر آخر الزماں ہوں اے جوش جوش ملیح آبادی کا اصل نام شبیر حسن خان تھا۔ وہ اتر پردیش، ہندوستان کے مردم خیز خطہ ملیح آباد میں 5 دسمبر 1898 کو پیدا ہوئے۔ وہ ملیح آباد کے ایک مشہور، متمول اور جاگیردار خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق آفریدی قبیلے سے تھا۔ وہ خاندانی رئیس تھے۔ ان کے والد کا نام نواب بشیر احمد خان، دادا کا نام نواب محمد

Read more

اردو ہے نام جس کا

25 فروری 1948 کو اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا تھا۔ یہ پورے پاکستان کی قومی، دفتری اور رابطہ زبان ہے۔ ہم صوبائی زبانوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان کے دن بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ لیکن قومی زبان کو اس کا جائز مقام نہیں دیتے اور نہ ہی اس جوش و خروش سے اردو زبان کا دن مناتے ہیں جس طرح ملک کی دوسری صوبائی زبانوں کا دن مناتے ہیں اور انہیں اہمیت دیتے

Read more

یوم یکجہتی کشمیر، ایک مشق رائیگاں

حکومت پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہوئے تینتیس برس بیت گئے ہیں۔ 5 فروری 1990 کو جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا۔ پھر اگلے سال نواز شریف نے 5 فروری 1991 کو محکوم کشمیریوں کی حمایت کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 2004 میں حکومت پاکستان کے وزیر کشمیر اور شمالی علاقہ جات نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کا نام دے دیا۔ 2021 میں نیو یارک

Read more

15 فروری مرزا اسد اللہ خاں غالب کا یوم وفات

آج اردو اور فارسی کے عظیم شاعر، نجم الدولہ، دبیر الملک، مرزا نوشہ اسداللہ خان غالب نظام بہادر جنگ کا یوم وفات ہے۔ آپ 27 دسمبر 1797 ء کو کالا محل، آگرہ ریاست بھرت پور میں پیدا ہوئے۔ آبا کا پیشہ سپاہ گری تھا۔ 19 ویں صدی بلا شبہ مرزا اسداللہ خان غالب کی شاعری کی ہے۔ عہد شاعری کے اعتبار سے اٹھارہویں صدی میر تقی میر کی تھی اور بیسویں صدی اقبال کی تھی۔ غالب کے والد کا نام

Read more

امجد اسلام امجد

اردو ادب کا عظیم سرمایہ 10 فروری 2023 کو لاہور میں منعقدہ پاکستان ادبی میلہ کے دن اپنے چاہنے والوں کو بندش قلب کے باعث داغ مفارقت دے گیا۔ وہ 4 اگست 1944 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک شاعر، ادیب، دانشور اور ڈرامہ نگار تھے۔ ان کو ڈرامہ وارث تحریر کرنے پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ جب ڈرامہ وارث نشر ہوتا تو پاکستان کی گلیاں سنسان ہو جاتی تھیں۔ ڈرامہ وارث کو ہندوستان اور چین میں بھی بہت

Read more

سعادت حسن منٹو کا ستر واں یوم وفات

18 جنوری 1955 مشہور پاکستانی افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم وفات ہے۔ اردو زبان نے سعادت حسن منٹو جیسا متنوع، منفرد اور سب سے بڑا افسانہ نگار آج تک پیدا نہیں کیا ہے۔ وہ راجندر سنگھ بیدی اور کرشن چندر کے ہم عصر تھے، اس وقت ان میں سے بڑا افسانہ نگار کون ہے کا سوال پیدا ہو سکتا تھا، لیکن اب بلا شک و شبہ سعادت حسن منٹو ہی اردو ادب کا سب سے بڑا اور لازوال

Read more

جناب وجاہت مسعود کے کالم ”نعرے کی خلیج اور مکالمے کا احترام“ کے جواب میں

مدیر اعلیٰ ”ہم سب“ ، جناب وجاہت مسعود صاحب کا مندرجہ بالا کالم روزنامہ جنگ لاہور کے 15 جنوری 2025 کے شمارہ میں شائع ہوا اور ہم سب کی ویب پر 14 جنوری 2025 کو نمودار ہوا۔ ان کے کالم پر تبصرہ کرنا مقصود ہے۔ ہم سب کے ادارتی نظم کے مطابق صحافت پر صرف پیشہ ور صحافیوں کا ہی اجارہ نہیں ہے بلکہ قارئین کے مضامین اور تبصرے بھی اسی معیار کے حامل ہوتے ہیں بلکہ وہ معاوضے اور

Read more

مشہور مزاحمتی شاعر احمد فراز کا 94 واں یوم پیدائش

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے جیسے خوب صورت کلام کے خالق کا نام احمد فراز ہے۔ ان کا آج 94 واں یوم پیدائش ہے۔ 25 اگست 2008 کو اس جہان فائی سے رخصت ہوئے۔ ان کا اصل نام سید احمد شاہ کوہاٹی تھا۔ فیض احمد فیض نے ان کا قلمی اور شاعرانہ نام احمد فراز رکھا اور وہ اسی نام

Read more

سرویکل کینسر۔ بچہ دانی کے مونہہ کا سرطان

انسانی بچہ دانی ناشپاتی کی شکل جیسی ہوتی ہے، جو کہ پیٹ کے نچلے حصے میں ہوتی ہے۔ اس میں جنین تخلیق پاکر بڑھتا ہے۔ خواتین میں بچہ دانی کے مونہہ کے سرطان کی شرح چوتھے درجے پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ہر سال ماہ جنوری کو سرویکل کینسر کی آگاہی کے لیے مختص کیا ہوا ہے جس کا مقصد اس کینسر کی روک تھام کر کے خواتین کو اس موذی مرض سے بچا کر ان کی قیمتی زندگی کی

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بدھ 27 دسمبر 2024 دن ڈھائی بجے صحافیوں کے ایک پرہجوم اجتماع سے دھواں دھار خطاب کیا اور بعد ازاں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ بطور پاکستانی شہری ہر کسی کو اظہار رائے کی آئینی آزادی حاصل ہے اور وہ اس پریس کانفرنس کے متعلق اظہار خیال کر سکتا ہے اور اس ساری پریس کانفرنس یا اس کے کسی بھی نکتے سے کسی کا بھی

Read more

موسم سرما کے بچپن کی حسین یادیں

انسان کا بچپن جیسا بھی گذرا ہو وہ اسے بہت ہی پیارا لگتا ہے اور اس کی یادیں ذہن سے محو نہیں ہوتی ہیں کہ بچپن ہوتا ہی ایسے ہے۔ آج موسم سرما کی سختیوں کو برداشت کرنے کے لئیے انواع و اقسام کے گرم اور دلفریب ملبوسات، گرم پانی با آسانی مہیا کرنے اور گھروں کو گرم رکھنے کےلئے کئ اقسام کی برقی اور گیسی مصنوعات موجود ہیں۔ کوئی پچاس سال قبل گرم پانی کے لئیے گھروں میں گیزر

Read more

چھبیس دسمبر۔ مشہور پاکستانی شعراء پروین شاکر اور منیر نیازی کا یوم وفات

  پروین شاکر کی آج 30 ویں برسی ہے۔ 26 دسمبر 1994 کی صبح کو اسلام آباد میں ہلکی پھلکی بوندا باندی ہو رہی تھی۔ پروین گاڑی پر دفتر جانے کے لیے روانہ ہوئیں۔ دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پھسلن کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور پروین شاکر موقعہ پر ہی زیست کی بازی ہار گئیں۔ پروین شاکر 24 نومبر 1954 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام سید شاکر حسن تھا۔ پروین کا

Read more

سولہ دسمبر کا سیاہ ترین دن

16 دسمبر 1971 تاریخ پاکستان کا سیاہ ترین دن، جب 53 برس قبل دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اپنوں کی ہٹ دھرمی اور غیروں کی سازش کے باعث دو لخت ہو گئی تھی۔ سقوط غرناتا اور سقوط بغداد کے بعد امت مسلمہ کا ایک اور بڑا حادثہ فاجعہ سقوط ڈھاکہ تھا۔ دسمبر 1971 ء کا عہد، عہد بچپن تھا۔ مسجد سے قرآن شریف پڑھ کر باہر نکلے تو طیاروں کی گھن گرج سنائی دی۔ اماں سے آ کر

Read more

نیلسن منڈیلا: نسلی عصبیت کے خلاف جدوجہد کرنے والا عظیم انسان

موت انسانی عظمت کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ جو انسان اپنی زندگی میں جتنا مشہور ہوتا ہے، بعد از مرگ اس کی شہرت اس سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ جو خوبیاں اس کی زندگی میں پنہاں ہوتی ہیں، اس کا ذاتی کردار اسے انمول اور انمٹ بنا دیتا ہے۔ یہ ساری باتیں جنوبی افریقہ کے سابق صدر، عظیم عالمی حریت پسند، مدبر، مصالح اور عظیم انسان نیلسن مینڈیلا پر پوری طرح صادق آتی ہیں۔ 5۔ دسمبر 2013 ء کو

Read more

ساگ

سبز پتوں پر مشتمل سبزی کو عموماً ساگ کہتے ہیں۔ لیکن اصل ساگ سے مراد سرسوں کا ساگ ہوتا ہے۔ جسے دیسی گندلوں کا ساگ بھی کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوبھی سرسوں، پتوں، نک سک، کینچ مینچ اور مینا کا بھی ساگ پکایا جاتا ہے۔ دیسی گندلوں اور گوبھی سرسوں کے ساگ کے سوا مؤخر الذکر ساگ خود رو پتوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ساگ کی ایک اور قسم بھی ہوتی ہے جسے موڑواں ساگ کہتے ہیں۔ اس میں

Read more

پاکستان ٹیلی ویژن کے 60 سال

ٹیلی ویژن کی ابتداء 1930 میں ہوئی۔ امریکہ اور برطانیہ میں 1950 میں ٹی وی کا آغاز ہوا اور 1960 میں پوری دنیا میں اس کا پھیلاؤ شروع ہوا۔ ٹیلی ویژن دو الفاظ ٹیلی اور ویژن کا مجموعہ ہے۔ ٹیلی کا مطلب دوری یا دور ہے اور ویژن کا مطلب دیکھنا ہے۔ اس طرح اس کا مطلب ہوا دور سے دیکھنا۔ ہندوستان کے سرکاری ٹی وی کا نام اسی مناسبت سے دور درشن ہے۔ یعنی دور سے دیکھنا۔ ٹیلی ویژن

Read more

پاکستانی فلمی صنعت کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد

پاکستانی فلمی صنعت کا چاکلیٹی ہیرو، انتہائی کامیاب، با اثر، خوبرو سانولی رنگت، بڑی آنکھوں والا اور قسمت کا دھنی ستارہ، جس کے 20 سالہ فلمی عہد کا انجام بہت عبرت ناک تھا۔ انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے اپنی لازوال، بے ساختہ اور فطری اداکاری سے پاکستانی فلم بینوں خصوصاً نوجوان نسل کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ اس وقت کی نوجوان نسل نے ان کے پہناوے اور اندازِ زلف کو بہت شوق سے اپنایا تھا۔ 2

Read more

پی ٹی وی اداکار شفیع محمد کی سترہویں برسی

شفیع محمد پی ٹی وی کراچی مرکز کے انتہائی کامیاب اور با صلاحیت ادا کار جنھوں نے پاکستان کے ہر گھر میں اپنی پہچان بنائی۔ 1949 ء میں سندھ کے ایک قصبے کنڈ یارو میں پیدا ہوئے۔ اپنے تیس سالہ عہد فن میں انہوں نے پچاس سے زائد قسط وار اور سو سے زائد ایک قسط کے ڈراموں میں اپنے فنی جوہر دکھائے۔ ڈرامہ سیریل تیسرا کنارہ ان کی پہچان کا باعث بنا اور ڈرامہ سیریل آنچ نے انہیں شہرت

Read more

فالج (سٹروک) کی اقسام، علامات اور بچاؤ

ہر سال 29 اکتوبر کو فالج سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو اس مرض کی علامات، خطرناکی، علاج اور اس سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر سے علم و شعور اور آگاہی دینا ہوتا ہے۔ فالج کا پہلا عالمی یوم 29 اکتوبر 2004 کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک طبی کانفرنس میں منایا گیا تھا جس کا مقصد فالج کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے اور علاج و معالجہ اور احتیاطی

Read more

دلدار پرویز بھٹی

دلدار پرویز بھٹی پاکستان کے ایک معروف مزاحیہ اداکار، صدا کار، پیش کار، ٹی وی میزبان اور لکھاری تھے۔ ان کا تعلق گوجرانوالا سے تھا۔ وہ 1946 میں امرتسر میں پیدا ہوئے لیکن قیام پاکستان کے بعد اپنے والدین کے ساتھ گوجرانوالا میں آ بسے۔ سارے تعلیمی مراحل گوجرانوالا اور لاہور میں ہی طے کیے۔ انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا ہوا تھا۔ وہ گورنمنٹ کالج گوجرانوالا کے سابق طالب علم تھے۔ کالج میں دوران تعلیم ہی ان کے

Read more

نیلام گھر۔ طارق عزیز شو، بزم طارق عزیز

طارق عزیز اور ان کا ذہنی آزمائش کا پروگرام نیلام گھر لازم ملزوم بن گئے ہیں، جب ایک کا تذکرہ ہو گا تو دوسرے کا بھی تذکرہ ہونا لازم ہے۔ 49 برس پہلے تخلیق کیے گئے نیلام گھر کا احوال ماضی کے دریچوں سے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کا سب سے زیادہ طویل المدتی ذہنی آزمائش اور گفتگو کا پروگرام جو جنوب مشرقی ایشیاء میں ٹی وی پر نشر ہونے والا سب سے مقبول ترین اور اولین شو تھا۔ اس پروگرام

Read more

الوداع، ڈاکٹر ذاکر نائیک

بچپن ہی سے سنتے آئے ہیں کہ جو شخص جتنا زیادہ بولے گا اتنی ہی غلطیاں کرے گا اور وہ اتنا ہی متنازعہ ہو گا۔ یہ مقولہ 5 اکتوبر 2024 کو حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر خوب صادق آتا ہے۔ اس دورے کا ایک ہی مقصد نظر آتا ہے کہ حکومت کو ذاکر نائیک اور ذاکر نائیک کو حکومت پاکستان کی ضرورت تھی اس لیے وہ اپنی اور حکومت پاکستان

Read more

خواتین میں چھاتی کا سرطان

خواتین میں چھاتی کے سرطان کی بیماری ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں اس کی شرح یکساں ہے، تاہم ترقی یافتہ ممالک میں خواتین میں چھاتی کے سرطان کی پہلی سطح کی تشخیص کی شرح ترقی پذیر ممالک کی شرح سے کہیں زیادہ ہے اس کے باعث اس بیماری کے علاج اور صحت یابی کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے۔ مغربی ممالک میں خواتین کی اس جنیاتی بیماری کے متعلق کافی آگاہی پائی جاتی ہے

Read more

دس اکتوبر عالمی یوم ڈاک کے حوالے سے مضمون

ڈاک صندوق یا لیٹر بکس سے میری آشنائی بہت پرانی ہے، اس سے میری بڑی یادیں وابستہ ہیں۔ میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا جب سے میں نے اسے استعمال کرنا شروع کیا۔ بچوں کے رسائل و جرائد اور اخبارات میں قلمی دوستی کا صفحہ بھی ہوتا تھا جس میں بچوں کی تصاویر اور ان کا مختصر تعارف چھپا ہوتا تھا۔ ان میں سے جو اچھا لگتا اسے خط لکھ کر قلمی دوستی شروع کر دیتے۔ اس وقت پوسٹ کارڈ

Read more

پی ٹی وی ادا کار مظہر علی کا سانحہ ارتحال

پی ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ ناظم آباد کی ایک مسجد میں ادا کی گئی۔ مظہر علی امریکی شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے۔ ان کے دیگر اہل خانہ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ آج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں اسی عارضے کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی دو بیٹیاں

Read more

یوم تکریم اساتذہ 5 اکتوبر

یوم اساتذہ پر کچھ لکھنے سے پہلے آپ کو استاذ اور استاد میں فرق بتا دیا جائے۔ کتابوں سے کسی قسم کا بھی علم سکھانے والوں کو استاذ کہتے ہیں۔ جسے اردو، انگریزی اسلامیات، طبعیات، کیمیا، ریاضی، معاشرتی علوم، علوم دین اور علوم سائنس وغیرہ۔ ایسا شخص جو دوسرے انسان کو ہنر یا فن سکھائے اسے استاد کہتے ہیں۔ جیسے۔ بجلی کا کام سکھانے والا گاڑیاں کو ٹھیک اور مرمت کرنا سکھانے والا اے سی اور فریج کا کام سکھانے

Read more

بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان

ان کے والد کا نام سیف اللہ الرحمٰن تھا، جو انگریزوں کے حامی تھے لیکن نوابزادہ نصر اللہ نے انگریز مخالف سیاست میں حصہ لیا۔ نواب زادہ نصر اللہ کے والد کو انگریزی حکومت نے گیارہ گاؤں دیے تھے اور انہیں نواب کا لقب بھی عطا کیا تھا۔ ان کے آبا و اجداد اٹھارہویں صدی عیسوی میں مظفرگڑھ میں آباد ہوئے۔ مظفر گڑھ سے بیس کلومیٹر دور خان گڑھ کے قصبہ میں نوابزادہ نصراللہ خان 13 نومبر 1916 کو پیدا

Read more

پاکستان قائم رہے گا

20 ستمبر 2024 کے ہم سب ایڈیشن میں سید مجاہد علی صاحب کا تحریر کردہ اداریہ ”کیا پاکستان قائم رہ سکے گا“ کو اس وقت تک 5577 ناظرین دیکھ اور پڑھ چکے ہیں۔ ماہ ستمبر 2024 کے آغاز میں نارویجین انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام ناروے میں منعقدہ ایک سیمنار ”قومی سلامتی اور انسانی حقوق“ کے پس منظر میں سید مجاہد علی صاحب نے مندرجہ بالا اداریہ تحریر کیا ہے۔ اس سیمنار کا لب لباب یہ تھا کہ قومی

Read more

ملکہ ترنم نور جہاں: گلوکارہ، اداکارہ اور فلم ساز

21 ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں، پیدائشی اور گھریلو نام اللہ و سائی تھا۔ ان کے خاندان کا تعلق فن موسیقی سے تھا۔ فن موسیقی کی تربیت کے لیے نور جہاں اور ان کی دو بہنوں کو ہندوستان کے فلمی صنعتی شہر ممبئی بھیج دیا گیا۔ وہاں انہوں نے ٹھمری، دھرپد اور خیال میں بہت جلد مہارت حاصل کر لی۔ وہاں نور جہاں نے آغا حشر کی زوجہ اور ممتاز گلوکارہ مختار بیگم کی شاگردی اختیار کر لی۔

Read more

استاد امانت علی خان۔ یوم وفات 18 ستمبر

پٹیالہ گھرانے کے نامور اور مشہور غزل گائیک 1922 ء کو ہوشیار پور ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام اختر حسین تھا۔ اپنے بڑے بھائی استاد فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا شروع کیا، کلاسیکل راگوں کی بہت سی بندشیں ترتیب دیں۔ خیال، ٹھمری اور بندش کے مایہ ناز فنکار۔ راگ مالکونس میں ترتیب دی گئی بندش۔ ’پیار نہیں ہے سر سے جس کو ‘ ۔ اتنے برس گزر جانے کے باوجود آج تک گلوکار ریاض کے

Read more

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی: دکھی انسانیت کو جن پر ناز ہے

ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی موسوم بہ ڈاکٹر ادیب رضوی ایک بقید حیات عہد ساز اور قابل رشک انسان اور گردے کی بیماریوں کے ماہر ترین پاکستانی طبیب ہیں جن کی بے لوث ملکی طبی خدمات پر شعبہ طب کو بھی ناز ہے۔ 11 ستمبر ان کا یوم پیدائش ہے۔ اس جنم دن پر وہ اپنی عہد ساز زندگی کی 87 ویں بہار دیکھ رہے ہیں۔ 11 ستمبر 1938 کو کلن پور اتر پردیش، ہندوستان میں جنم لینے والے ادیب

Read more

8 ستمبر: یوم نفاذ اردو بطور قومی زبان

اردو پاکستان کی واحد قومی زبان ہے جو پورے ملک میں بولی اور سمجھیں جاتی ہے اور یہ مختلف اقوام کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔ اس کو انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ بطور دفتری زبان بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق اردو کو کئی برس قبل دفتری اور قومی زبان بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ وعدہ آج تک مکمل طور پر ایفا نہیں ہوا ہے۔ پاکستان میں اردو کو بطور مادری زبان

Read more

سعودی عرب کا کفالہ نظام

حالیہ دنوں سوشل میڈیا میں ایک فلم گوٹ لائف کے متعلق بہت کچھ لکھا جا رہا ہے اور اس پر مختلف تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔ یہ فلم سعودی عرب کے کفالہ نظام کے پس منظر میں تیار کی گئی ہے جس میں اس نظام کے غیر قانونی پہلوؤں اور ظلم و نا انصافی کو بہت واضح انداز میں پردہ سیمیں پر دکھایا گیا ہے۔ فلم کی مختصر کہانی کے مطابق ہندوستان سے ایک شخص نجیب ملازمت کرنے سعودی عرب

Read more

ڈھکن کمیٹی

شہر کی پوش آبادی کی ایک گلی کے گٹر کا ڈھکن کافی دنوں سے غائب تھا، جس کے باعث وہاں کے رہائشی کافی تکلیف میں مبتلا تھے، ہر وقت کی بدبو کے علاوہ ہمہ وقت کسی کے گٹر میں گرنے کا خدشہ بھی رہتا تھا اور چند ایک راہ گیر انجانے میں اس گٹر کی گہرائی بھی ناپ چکے تھے اور کئی ایک کافی زخمی بھی ہوئے تھے۔ آج میر اکمل صاحب کے کمرہ مہماناں میں گلی کے سر کردہ

Read more

فیاض ہاشمی۔ فلمی نغمات کے مشہور شاعر

  پاکستانی فلمی صنعت کے نامور فلمی نغمہ نگاروں کی ایک طویل فہرست موجود ہے جنہوں نے لاتعداد مقبول اور مشہور فلمی نغمات تخلیق کیئے اور زیادہ تر فلمیں ان ہی نغمات کے باعث مقبول و مشہور ہوئیں۔ بچپن میں ریڈیو پاکستان سے پاکستانی فلموں کے نغمات نشر ہوتے تھے، نغمہ نشر کرنے سے پہلے نقیب ریڈیو فلم کا نام، شاعر، گلوکار اور موسیقار کا نام بتاتے تھے۔ آج تک ذہن میں وہ نام اور نغمات تازہ ہیں۔ ہر دو

Read more

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خاں کا 27 واں یوم وفات

کسے معلوم تھا کہ فیصل آباد میں واقع دربار لسوڑی شاہ میں اکثر نعتیہ کلام پڑھنے اور قوالی کرنے والا نوعمر بچہ بڑے ہو کر قوالی اور موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان بن جائے گا جن کی قوالی کے البم کی تعداد 125 سے زائد ہوگی اور ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گا۔ استاد نصرت فتح علی 13 اکتوبر 1948 ء کو فیصل آباد

Read more

11 اگست 1947 کی قائد اعظم کی تاریخی اور شہرہ آفاق تقریر

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 11 اگست 1947 ء کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں کی گئی تاریخی اور شہرہ آفاق تقریر پاکستان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا مکمل متن اردو اور انگریزی زبانوں میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ قائد اعظمؒ، 7 اگست کو بمبئی سے کراچی تشریف لائے تھے۔ 10 اگست کو پاکستان دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہوا تھا۔ 11 اگست کو جہاں پاکستان کا

Read more

پیانو اور پاکستانی فلمیں

پیانو ایک بڑا آلہ موسیقی ہوتا ہے۔ یہ اٹھارہویں صدی کی ایجاد ہے اور اٹلی میں پہلی بار بنا۔ اس کے موجد کا نام بارٹولومیو کرسٹوفری ہے۔ پیانو مختلف قسم کی چابیوں سے بنا ہوتا ہے۔ اس کا آواز پیدا کرنے والا ڈبہ اس کے اندر ہوتا ہے۔ ایک جدید پیانو 88 سیاہ اور 52 سفید چابیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جب ایک ایک چابی کو دباتے ہیں تو وہ ایک لمبی سلاخ کی مدد سے ایک آواز پیدا کرنے

Read more

پہلوانوں کا شہر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میرا محبوب اور میرے محبوبوں کا شہر ہے۔ اس کو پہلوانوں کا یا کھلی بانہوں کا شہر بھی کہتے ہیں۔ یہاں کے باسیوں کا محبوب ترین مشغلہ روٹی کھانا اور کھلانا ہے۔ ایک دفعہ روٹی کھا کر پھر کہتے ہیں، چلو یار فیر روٹی نا کھا لیے ۔ یہاں کے پتلے سے پتلے اور موٹے سے موٹے بندے کو پہلوان کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، روانی میں پہلوان پورا کہنے کی بجائے کہتے ہیں، آؤ پواں جی، بیٹھو ہور

Read more

عہد ساز لوگ: پروفیسر ڈاکٹر خواجہ صادق حسین

کسی شخص میں ایک دو خوبیاں یا ایک دو نظریات ہوتے ہیں، لیکن کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو خوبیوں کا مرقع اور سراپا نظریہ ہوتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ صادق حسین سابق پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا شمار بھی انہیں شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ جہاں ایک قابل اور درد دل رکھنے والے معالج تھے وہاں ایک پکے سچے مسلمان اور پاکستانی بھی تھے جن میں خدمت خلق انسانیت، اسلام اور پاکستانیت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر

Read more

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

فاطمہ جناح ایوبی آمریت اور فسطائیت کے سامنے آہنی دیوار ثابت ہوئیں۔ وہ فوجی آمریت کو مملکت خدا داد کے لیے زہر قاتل سمجھتی تھیں۔ ایوب خان نے انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کر کے اور ان کی عصمت و عزت پر رکیک حملے کر کے فتح حاصل کی۔ پھر بھی انہوں نے کراچی اور ڈھاکہ میں پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئیے۔ وہ 31 جولائی، 1893 ء کو کاٹھیاواڑ، بمبئی میں پیدا ہوئیں۔ کلکتہ یونیورسٹی

Read more

علم کا سمندر اور دائرہ معارف: عبید اللہ بیگ

پی ٹی وی کو بہت سے با صلاحیت چہرے ملے جنھوں نے اپنی، ملک اور ٹی وی کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔ عبیداللہ بیگ انہیں میں سے ایک ہیں۔ ان کی وفات پر ملک کے ایک بڑے اخبار نے انہیں گوگل، علم کا سمندر اور دائرہ معارف قرار دیا تھا۔ وہ اردو زبان و ادب کا حسین مرقع تھے۔ اردو کو اس کے اصل اور صحیح لب و لہجہ میں بولنا ان پر ختم تھا۔ یکم اکتوبر، 1936

Read more

مشتاق احمد یوسفی کی چھٹی برسی

مشتاق احمد یوسفی کے متعلق لکھنا بہت ہی مشکل کام ہے، کیوں کہ انہوں نے اپنی شخصیت، اپنی پیشہ ورانہ اور ادبی زندگی کے متعلق خود ہی اپنی پہلی کتاب چراغ تلے میں اتنا کچھ بتا دیا ہے کہ اس میں کسی کو اضافہ کی ضرورت نہیں ہے۔ مشتاق احمد یوسفی اپنی تحاریر کے برعکس نہایت ہی سنجیدہ و متین اور ایک نستعلیق شخصیت تھے۔ ان کو دیکھ کر لگتا نہیں تھا کہ ایسا انسان مزاح نگار بھی ہو سکتا

Read more