سائفر کا مبینہ متن منظرِ عام پر: ’تبصرے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا‘

امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سائفر کی بنیاد بننے والی پاکستانی سفیر سے امریکی وزارتِ خارجہ کے افسر کی گفتگو میں امریکی اہلکار کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

Read more

ملکی تاریخ کی ’ناکام ترین قومی اسمبلی‘۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی توڑنے کے لئے صدر عارف علوی کو ایڈوائس بھیج دی ہے۔ صدر نے اس بارے میں حکم جاری نہ کیا تو اڑتالیس گھنٹے بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات کروانا پڑیں گے۔ تاہم حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی مردم شماری کے نتائج منظور کر کے الیکشن کمیشن کو نئے اعداد و شمار کے مطابق حلقہ بندیاں

Read more

امیدوں کا قتل

عمران خان صاحب اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے لاڈلے سیاست دان ہیں۔ یوسف رضا گیلانی صاحب کو پیپلز پارٹی نے اپنے ووٹ بنک اور پارلیمان کی طاقت سے وزیراعظم بنوایا۔ میاں محمد نواز شریف صاحب کو کوچہ سیاست میں جنرل ضیاءالحق اور جنرل جیلانی صاحب لے کر آئے مگر بعد میں انہوں نے بھی عوام میں اپنی جڑوں کو مضبوط کر لیا اور جب وہ آخری بار وزیراعظم بنے تو ان کے پیچھے بھی نون لیگ کی عوامی طاقت کا ہاتھ

Read more

قومی اسمبلی کا آخری اجلاس: اسلحہ لائسنس کی فائلیں اور وزیر اعظم کی صدا ’آرڈر اِن دی ہاؤس پلیز‘

قومی اسمبلی کے بدھ کی شام ہونے والے الوداعی اجلاس میں یوں تو خاصی گہما گہمی رہی لیکن آج یہاں سب سے زیادہ مصروف شاید وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ تھے، فائلوں کا ایک ڈھیر تھا اور وزیر داخلہ اِس میں گم نظر آئے۔

Read more

عمران خان کی سزا نظامِ عدل و انصاف کے دامن پر ایک اور دھبہ

اُس نے کہا تھا اور 9 مئی کے تناظر میں اب دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ درست کہا تھا کہ اگر اسے سازش سے نکالا گیا تو وہ سازشیوں کے لیے مزید خطر ناک بن جائے گا۔ اقتدار میں تھا تو اس کی مقبولیت کا گراف بڑی تیزی سے گر رہا تھا۔ ضمنی انتخابات میں وہ مسلسل ہار تا چلا گیا تھا۔ یہاں تک کہ عام انتخابات میں جیتی ہوئی نشستیں بھی اس کے ہاتھ سے نکلتی جا

Read more

ڈاکٹر حفیظ شیخ کے سر بیٹھتا ہُما

کسی کو اقتدار میں بٹھانے یا وہاں سے ہٹانے کے لئے جو محلاتی سازشیں ہوتی ہیں ان کا کھوج لگانے کی مجھے بطور رپورٹر علت لاحق رہی ہے۔ مذکورہ علت مگر صحافیانہ تجسس تک ہی محدود رہی۔ ذاتی طور پر میں کسی خاص شخص کے سر پر اقتدار کا ہما بٹھانے کی سازش میں کبھی ملوث نہیں رہا۔ نہ ہی کسی شخصیت کے سیاسی زوال سے کبھی ذاتی لطف اٹھایا ہے۔ عملی صحافت سے بتدریج کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے

Read more

کیا سابق وزیراعظم عمران خان بھی ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بن کر اٹک جیل پہنچے؟

سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان بھی ’سیاسی حریف‘ کے خلاف ’انتقامی کارروائی‘ کا نشانہ بنے یا انھیں اٹک بھیجنے کی وجہ کچھ اور ہے کیونکہ قانون کے مطابق تو انھیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل بھیجا جانا چاہیے تھا۔

Read more

سرہاڑی ٹرین حادثہ، لاپرواہی یا تخریب کاری؟

سرہاڑی کے قریب ہزارہ ایکسپریس حادثے میں اب تک 35 مسافر جاں بحق جبکہ 85 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، ٹرین کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی، دیکھتے ہی دیکھتے مسافروں کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی۔ مسافر اپنے گھروں، دوستوں، رشتہ داروں اور کام کاج کے سلسلے میں ٹرین کے آرام دہ اور سستا سفر کر رہے تھے کیا پتا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ہو گا۔ لیکن کیا کر سکتے ہیں۔ یہاں

Read more

بلاول بھٹو زرداری بمقابلہ شہباز شریف: اصول جیتے گا یا خوشامد

آج دن کے دوران دو تقریریں اخبارات کی زینت بنی ہیں۔ ان میں سے ایک تقریر وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جی ایچ کیو کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں انہوں نے آرمی چیف کی تعریفوں کے پل باندھے اور دعویٰ کیا گیا کہ جنرل عاصم منیر نے منصب سنبھالتے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ دوسری تقریر پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور

Read more

عمران خان اور ایک پیش گفتہ موت کی روداد

وزیراعظم چاہے گمنام ہو، یا پاکستان کا ایسا ہیرو ہو جسے بچپن سے سب جانتے ہوں، کوئی اداروں کے ہاتھوں سے چھین کر حکومت لے، پچھلے دروازے سے گھس کر مذاکرات کرے۔ یا ان کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے۔ وزیراعظم بننے کے دو یا تین سال بعد ایک ہی غلطی کر بیٹھتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھنے لگتا ہے۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کا کارکن کیا سوچ رہا ہے: ’ٹویٹ کرنا چھوڑا ہے حمایت نہیں‘

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت سے سزا ملنے اور ان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں تحصیل چیئرمین کی نشست کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کو پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا پر پارٹی کی مقبولیت کے بیانیے کے طور پر استعمال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

Read more

انٹرنیٹ کی بنائی متوازی دنیا

پیر کی صبح اٹھتے ہی یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین اس وقت تک اٹک جیل میں دوراتیں گزارچکے ہیں۔ ان کے دیرینہ حامیوں کو مگر کامل یقین ہے کہ ہائی کورٹ کھلتے ہی ان کی درخواست ضمانت باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی جائے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آج ہی کسی وقت درخواست پر دلائل کا وقت طے کر دیا جائے جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم

Read more

زندگی نام ہے

زندگی نام ہی بڑے خواب دیکھنے اور ان خوابوں کے حصول کے لیے جد و جہد کا ہے۔ ذاتی یا خاندانی خوشحالی و ترقی کا خواب چھوٹے لوگ دیکھتے ہیں، پورے معاشرے اور قومی ترقی و خوشحالی کا خواب بڑے لوگ دیکھتے ہیں۔ جس کا جتنا قد اور ظرف ہو گا، وہ اتنا ہی اپنی زندگی کا مقصد رکھ سکتا ہے۔ بڑے خواب دیکھنے اور ان کے حصول کے لیے کوشش کرنے والوں کی ہمیں کم از کم قدر تو

Read more

سراب سائے اور جمہوریت

ستم ظریفی کہ جس لمحے ووٹ کو عزت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا اُسی لمحے جنرل باجوہ سے خاموش سمجھوتہ بھی کیا جا رہا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ جنرل باجوہ تب بھی اور شاید آخری وقت تک کسی اور ’معاہدے‘ کے پابند رہے، آخری وقت تک اسلام آباد کے بڑے گھر میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے اور شاید ایک بار پھر مارشل لا لگ چکا ہوتا۔ اس کی گواہی ہو سکتا ہے کسی وقت موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی آن دا ریکارڈ لے آئیں جن کی بروقت مداخلت نے کھیل کا پانسہ پلٹا۔

Read more

عمران خان: سفر تمام ہوا؟

عناصرِ فطرت کی باگ ڈور قادرِ مطلق کے ہاتھ میں ہے۔ موسموں کے تیور اور ہواؤں کے رُخ بدلتے دیر نہیں لگتی۔ کوئی انسان کتنا ہی طاقت ور اور زور آور کیوں نہ ہو، اس کی کرتب کاریوں اور حیلہ سازیوں کی ایک حد ہوتی ہے۔ اُس کے بعد کارخانۂ قدرت کی کوئی نادیدہ مشین حرکت میں آجاتی ہے۔ تب وہم و گماں تک میں نہ سمانے والی انہونیاں، جیتی جاگتی حقیقتوں کی شکل میں دانت نکوسے سامنے آ کھڑی

Read more

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دستوری بالادستی لازم ہے

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے دہشت گردوں کا سر کچلنے اور ہر قیمت پر ملک میں امن و مان بحال کر کے معاشی احیا کا مقصد حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں قلعہ بالا حصار کے دورہ کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ملک کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملکی سیاست میں

Read more

دائروں کی صورت میں مسلسل جاری سفر

مسلح نہیں بلکہ فقط سیاسی جدوجہد سے ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے پاکستان کی صورت ایک نیا وطن حاصل کیا تھا۔ اسے چلانے کے لئے مگر اہل اور ”دیانتدار“ سیاستدان ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔ قیام پاکستان کے چند ہی برس بعد ”پروڈا“ کے عنوان سے ایک قانون بنانا پڑا۔ اس کے ذریعے سندھ کے ”مرد آہن“ کہلاتے ایک قد آور سیاستدان ایوب خان کھوڑو کو بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ذلت

Read more

کیا جیل جانے کے بعد عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چند ماہ کے فرق سے سنیچر کو دوسری مرتبہ گرفتار کر لیا گیا تاہم ان کی دوسری مرتبہ گرفتاری کے بعد سامنے آنے والا ردِعمل یکسر مختلف تھا۔ ردعمل مختلف ہونے کی وجوہات کیا ہیں اور اب آگے کیا ہو سکتا ہے؟

Read more

 بزدل شخص سیاست کے نام پر دھبہ

سیاست کے رنگ نرالے ہیں کبھی پروٹوکول، ٹھاٹھ باٹھ، ٹی وی سکرینوں پر قبضہ، خادموں کی قطار اور کبھی پولیس کے چھاپے، نیب اور ایف آئی اے چکر، کبھی عدالتوں کی پیشیاں، کبھی جیل کی کوٹھری اور کبھی جیل میں ملاقات اور جمعرات کا انتظاریہ ہماری سیاست کی تلخ حقیقت جس سے کوئی سیاستدان بھاگ نہیں سکتا جو بھاگے وہ سیاستدان ہی نہیں۔ یہ سب کچھ ذوالفقار بھٹو کی قسمت میں بھی تھا، پھر بینظیر بھٹو نے بھی بھگتا اور

Read more

نہ ہم بدلے نہ ہماری سیاست

سیاسی نمائندوں کو دیکھ کے مجھے اس بات پر کوئی شک و شبہ نہیں کہ کہ ہم پاکستانیوں سے کوئی ایسی غلطی سرزد ہوئی ہے جس کی سزا ہمیں پاکستان کی آزادی سے اب تک ملتی آ رہی ہے۔ نہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور نہ ہی ہمارے سیاستدان۔ ماسوائے چند ان لیڈروں کے جنہوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے جد و جہد کی۔ وہی پاکستان اور اس کے غریب عوام کے مخلص تھے اور ان کے بعد ہم

Read more

عمران خان کی گرفتاری کے سیاسی اثرات

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا اور اٹک جیل منتقلی کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اس کے ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اگرچہ عمران خان گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنی گرفتاری کے بارے میں متنبہ کرتے رہے تھے لیکن عام طور سے یہ قیاس نہیں کیا جا رہا تھا کہ انہیں یوں اچانک سزا دے کر جیل میں بند کر دیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد

Read more

نو مئی اور پانچ اگست: عمران خان کی دو گرفتاریوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ردِعمل یکسر مختلف کیوں؟

جب گذشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو نہ اس کا طریقہ کار نو مئی جیسا تھا اور نہ اس پر نو مئی کے مظاہروں جیسا ردعمل آیا۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

Read more

عمران خان کو اٹک جیل میں کیا سہولیات میسر ہوں گی؟

اڈیالہ جیل کا نام ہمیشہ پاکستانی سیاست میں گونجتا رہا ہے۔ اسے 1970 کی دہائی کے اواخر اور 1980 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل محمد ضیا الحق کی حکومت کے دوران تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ وہ قید خانہ ہے جہاں ملک کے چار وزرائے اعظم سمیت متعدد اہم سیاست دان قید رہ چکے ہیں۔

Read more

عمران خان کی گرفتاری پی ٹی آئی اور پاکستانی سیاست پر کیا اثرات چھوڑے گی؟

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد کئی سوالوں نے جنم لیا ہے کہ اب آگے کیا ہو گا؟ یہ گرفتاری عمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی مستقبل پر کیا اثرات چھوڑے گی؟ اور اس گرفتاری کا پی ڈی ایم کی جماعتوں کو کیا فائدہ ہو گا؟

Read more

سندھ میں اپوزیشن کا انتخابی اتحاد بننے کا امکان!

کچھ روز قبل کراچی میں مولانا فضل الرحمن کی آمد پر سندھ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پیر سید صدر الدین شاہ، ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، صفدر عباسی، و دیگر رہنماؤں نے مولانا راشد محمود سومرو کی توسط سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق جے ڈی اے سمیت دیگر رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن کو کہا کہ جے یو آئی، نون لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ملک کر پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابی اتحاد کریں۔ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن

Read more

عمران وغیرہ کے پرزے دھونے میں ٹائم لگے گا

ابھی تو انجن کھلا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں ہونے والی تیزرفتار قانون سازی نے انجینیئرز کو جو نئے آلات و اوزار و پیمانے فراہم کر دیے ہیں۔ ان کی مدد سے انجن کی اوورہالنگ ، فٹنگ اور فنشنگ میں ٹائم تو لگے گا۔

Read more

چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا

(گزشتہ سے پیوستہ) عمران حکومت میں پاک چین راہدری سمجھوتہ کے تحت جاری منصوبوں پر سست روی سے کام جاری تھا۔ چینی حکومت بھی اس طرز عمل پر ناخوش تھی۔ اس دوران عمران خان کی حکومت چین کے ساتھ آن لان نئے معاشی معاہدے کر کے معاشی انقلاب کا پراپیگنڈہ کرنا چاہتی تھی لیکن چین صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اقتصادی ترقی کے بڑے معاہدہ کرنا چاہتا تھا جن کا بین الاقوامی

Read more

توشہ خانہ کیس: منصفانہ سماعت پر گہرے شکوک و شبہات

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا کے بعد ، انہیں گرفتار کر کے اٹک جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اچانک اور غیر متوقع طور پر سامنے آیا ہے۔ شاید اسی لئے عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے بار بار متنبہ کرنے کے باوجود دلائل دینے کے لئے پیش ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ عمران خان نے اس مقدمہ میں

Read more

عمران خان اور توشہ خانہ کیس: چند گزارشات

عمران خان کو سیشن عدالت اسلام آباد نے توشہ خان کیس میں مس ڈیکلریشن کا مرتکب ثابت ہونے پر 3 سال کی سزا سنا دی۔ عمران خان پر الزام یہ تھا کہ انہوں نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کیے، کچھ خرید کیے مگر الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کروائے گئے گوشواروں میں انہیں ظاہر نہیں کیا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ عمران خان نے اس الزام کو کبھی غلط نہیں کہا۔ اسے تسلیم کیا مگر تکنیکی بنیادوں پر

Read more

’صرف 29 دنوں کا ہی تو فرق ہے،‘ سیشنز عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کا احوال

سماعت میں وقفے کے بعد جب ہم کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو وہاں پر سکیورٹی پر تعینات ایک اہلکار موبائل فون پر بات کر رہا تھا اور وہ پنجابی میں یہ کہہ رہا تھا کہ ’اج پکا ٹنگن گے‘ یعنی آج عمران خان کو یقیناً سزا سنائی جائے گی۔

Read more

’آج ایک اور وزیراعظم جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا، ہم دائروں میں سفر کرتے رہیں گے‘

ایک طرف عمران خان نے گرفتاری سے قبل پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان کے ذریعے لوگوں کو پُرامن احتجاج کی کال دی ہے تو دوسری طرف ان کے وکلا ضلعی عدالت کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔

Read more

توشہ خانہ کیس ہے کیا اور سزا کے بعد عمران خان کے پاس اب کیا راستہ ہے؟

توشہ خانہ سے حاصل کردہ تحائف کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے اور انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جانیے کہ یہ کیس ہے کیا اور سزا ملنے کے بعد اب عمران خان کے پاس کیا آپشنز ہیں۔

Read more

پاکستان کی ترقی: شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس

موجودہ سیاسی صورت حال میں پاکستان اور پاکستان سے باہر عمران خان کی پرجوش توثیق اور حزب اختلاف کی جماعتوں پر پر زور تنقید کی جا رہی ہے، اوورسیز پاکستانی مجموعی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مخالفت اور عمران خان کی حمایت میں نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ ہندوستانی میڈیا عمران خان کے خلاف ایک متعصبانہ نقطہ نظر پیش کرتا ہے، لیکن اس میں ایک مربوط ساخت کا فقدان بھی ہے اور انڈین میڈیا جذباتی زبان

Read more

توشہ خان کیس کی سماعت: ’عمران خان کو کہا تھا وکیل آپ کے ساتھ مخلص نہیں‘

عمران خان کے وکلا کی بظاہر یہ حکمت عملی سامنے آئی کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ان کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں آجاتا اس وقت تک تاخیری حربے استعمال کیے جائیں اور کوئی بھی دلائل نہیں دے گا۔

Read more

اپنی سیاسی قیادتوں کے غلام ہمارے نام نہاد نمائندے

عمر کے جس حصے میں داخل ہو گیا ہوں وہاں عموماً آپ کے کئی لمحات ”غم جہاں کے حساب“ میں صرف ہو جاتے ہیں۔ ”پارلیمان کی بالادستی“ 1985 سے میرے دل و دماغ پر حاوی رہی ہے۔ اس تصور کو اجاگر کرنے کے لئے اس برس غیر جماعتی بنیادوں پر ہوئے انتخاب کی بدولت ”بحال“ ہوئی قومی اسمبلی کے بارے میں اسلام آباد سے نکالے غیر سرکاری اخبار ”دی مسلم“ کے لئے پریس گیلری لکھنے کا انتہائی لگن سے آغاز

Read more

شوق تماشا

عجب شوق تماشا ہے جو کھیلنے والوں کا دل ہے کہ بھرتا ہی نہیں ہے۔ حکومت کی آئینی مدت اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ مہنگائی و معاشی بدحالی عروج پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور جاتے جاتے حکومت نے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول کی قیمتوں میں ایک دم بیس روپے کے اضافے کی صورت میں تھما دیا ہے جبکہ ابھی کچھ دن قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔ عوام مہنگائی

Read more

عمران خان کا دوغلا پن: انتخابات کا مطالبہ اور دہشت گردی کا جواز

بی بی سی ہارڈ ٹاک کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا یہ موقف درست ہے کہ حکومت کو ناکامی کا خطرہ نہیں ہے اور اگر تحریک انصاف سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی تو انتخابات منعقد کروانے میں لیت و لعل سے کیوں کام لیا جا رہا ہے۔ حکومت انتخابات کے بارے میں جتنی بے یقینی پیدا کرے گی اور انہیں ملتوی رکھنے کی مضحکہ خیز کوششیں کی جائیں گی تو عمران خان کی اس

Read more

کیا عمران خان تیسری آپشن نہیں رہے

عمران خان ایسے گنجلک بھنور کا شکار ہو چکے ہیں جہاں سے نکلنے کی نہ وہ طاقت رکھتے ہیں نہ ہی صلاحیت۔ نہ ہی کوئی خلائی مخلوق ان کو بھنور سے نکالنے کے لئے اپنا ہاتھ عمران خان کی طرف بڑھا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کی کھوکھلی دھمکیوں کے علاوہ معافی تلافی کے لئے مقتدرہ کی منت سماجت بھی کسی کام نہ آ سکی۔ عوامی مقبولیت کے دعوے بھی عمران خان کی مشکلات کم کرنے میں مددگار

Read more

مئی، ریاست مخالف عناصر اور دنیا کا دوہرا معیار 9

عمران خان کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد پاکستان میں فوجی اور سویلین تنصیبات پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کو پوری دنیا نے دیکھا۔ دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر نے سول اور ملٹری تنصیبات بشمول جناح ہاؤس (لاہور کور کمانڈر ہاؤس) ، میانوالی ائر بیس، فیصل آباد میں آئی ایس آئی کی عمارت اور راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر بھی حملے کیے ۔ متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور فیصلہ کیا

Read more

عمران خان: ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے

عمران خان کا کہا تھا کہ جب انھیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو اسٹیبلشمنٹ کا خیال تھا کہ ان کی جماعت پارہ پارہ ہو جائے گی لیکن نتیجہ ان عمومی اندازوں کے برعکس نکلا اور اب انھیں اس کھیل سے ہی باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

بے یقینی کے سائے!

بے یقینی کی کیفیت کسی بھی معاملے میں اچھی نہیں ہوتی۔ اسے المیہ ہی کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پر ہمیشہ بے یقینی کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔ اب انتخابات کی آمد آمد ہے۔ لیکن اس معاملے پر بھی بے یقینی کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت عندیہ دے چکی ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد حکومت کی باگ ڈور نگران حکومت کے حوالے کر دے گی۔ حکومت

Read more

پدر سری نظام میں صنف کی سیاسی تفریق (دوسرا حصہ)

فعل مختار مرد کی جنسی دادا گیری سیاسی، سماجی اور معاشی یہاں تک کہ محدود عائلی سرگرمیوں کی بنیاد پر بھی یہ بات واضح طور پہ کہی جا سکتی ہے کہ عورت کو مرد کے مساوی حقوق یا اِختیارات حاصل نہیں ہیں۔ اور اِس کی وجہ یہ ہے کہ عورت بحیثیت صنف کے نہیں بلکہ بحیثیت جنس/شے کے برتی جاتی ہے۔ لہٰذا مساوی حقوق کی بات تو درکنار یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ مرد اور عورت صنفی تفریق

Read more

جناب ظفر عمران کا انٹرویو

کل شام آرٹس کونسل کی لابی میں، نیلگوں دھویں کے مرغولوں کے درمیان جو دراز گیسو شخص کاما سترا کے سیاق و سباق پر روشنی ڈال رہا تھا، آج دُپہر اپنی سوشل میڈیا وال پر نو جوان نسل کو اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے نظر آیا۔ رات برسات اتری، تو وہ ایک عاشق بن گیا، اور صبح دھوپ پھیلی، تو ایک مبلغ۔ یہ ظفر عمران کا تذکرہ ہے۔ مگر ظفر عمران کون ہے؟ ایک فکشن نویس یا ایک ڈراما نگار؟

Read more

نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کا عندیہ، کیا انتخابات تاخیر کا شکار ہو جائیں گے؟

اگر نئی مردم شماری کے تحت الیکشن ہوتے ہیں تو کیا اِن کا انعقاد وقت پر ممکن ہو پائے گا؟ بظاہر ایسا ممکن نہیں لگتا تو کیا ایسی صورت میں نگراں حکومت نوے دِن سے آگے چلی جائے گی؟ کیا آئینی طور پر یہ ممکن ہو پائے گا کہ نگراں حکومت کی مدت کو بڑھایا جائے؟

Read more

اپنے ”دیدہ ور“ کی سیاست

انٹرنیٹ کی ایجاد سے قبل ہی انسان نے دریافت کررکھا تھا کہ ”دیدہ ور“ درحقیقت حقیقی دنیا میں وجود نہیں رکھتے۔ انہیں پراپیگنڈہ کی بدولت ”ایجاد“ کیا جاتا ہے۔دوسری جنگ عظیم سے قبل والے جرمنی اور اٹلی میں ہٹلر اور مسولینی کی صورت ایسا ہی ہوا تھا۔ برطانیہ کی غلامی کے دوران ہمارے خطے میں کئی افراد نے قومی حمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔سرسید جیسے افراد نے اگرچہ جذبات بھڑکانے کے بجائے ”عقلی بنیادوں“ پر

Read more

’جو امریکہ کو امریکیوں سے زیادہ جانتا تھا وہ وسیم اکرم پلس کو نہ جان سکا‘: عثمان بزدار تحریک انصاف سے مائنس

عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے عثمان بزدار کو پارٹی سے نکال دیا ہے مگر ایک وہ وقت بھی تھا جب ان کی ’ایمانداری‘ دیکھ کر انھیں ملک کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔

Read more

پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: کیا حکومت کے ’کاؤنٹ ڈاون‘ کے وقت ایسے فیصلے ووٹ بینک کو متاثر کر سکتے ہیں؟

ایسے میں جب حکومت کی رخصتی کے دن قریب ہیں تو تقریباً ایک ہفتے پہلے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ساڑھے سات روپے تک کا اضافہ اور اب پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے کا اضافہ، کیا حکومت خصوصاً مسلم لیگ ن کے لیے ان کا ووٹ بینک کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے؟

Read more

ملکی سیاست کے زمینی حقائق اور تقاضے

میری موجودہ ذہنی کیفیت کے مظہر میری داخلی دنیا کے غماز اور میرے حسب حال احمد فراز کے چند اشعار آپ کی ضیافت طبع کے حضور بطور نذر و نیاز جس آگ سے جی آج جل اٹھا ہے مکرر پہلے بھی میرے سینے میں بیدار ہوئی تھی جس کرب کی شدت سے میری روح ہے بے کل پہلے بھی میری زیست کا آزار ہوئی تھی جس سوچ سے میں آج لہو تھوک رہا ہوں پہلے بھی مرے حق میں یہ

Read more

پھوٹی کوڑی، دمڑی اور دھیلے

سیاست میں ادب سے رجوع کا حوالہ آج سے نہیں۔ گزرے وقتوں علم سے واقفیت رکھنے والے جید حضرات میدان سیاست میں اترتے رہے۔ اسی طرح قانون اور معیشت کی جانکاری بھی ان اصحاب کے لئے ضروری رہی ہے۔ سیاستدان کا مخاطب ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا ہوتا ہے اس لئے اپنے بیان میں استعمال زبان کا خیال بھی کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں عموماً اور ہمارے ہاں خصوصاً کسی ادارے سے فارغ التحصیل یا سند یافتہ افراد

Read more

مہنگائی سے خوفزدہ مسلم لیگ نون کے امیدوار

مسلم لیگ (نون) کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین سرگرم افراد سے اتفاقا الگ الگ ملاقاتیں ہو گئیں۔ یہ تینوں 1990 ءکے آغاز سے قومی یا پنجاب اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ مرکز میں اہم وزارتیں انہیں کبھی نصیب نہیں ہوئیں۔ وہ اور ان کا خاندان مگر اپنے حلقوں میں نواز شریف کے ثابت قدم وفادار شمار ہوتے ہیں۔ ان میں سے کم از کم دو نے تمام تر دباؤ کے باوجود جنرل مشرف کے دور

Read more

باجوڑ دہشت گردی: پاکستان کی سیاست اور معیشت پر حملہ

باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں خود کش حملہ میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان سمیت مذمت و تعزیت کے بیانات کا تانتا بندھا ہے۔ تحقیقات کروانے اور قصور واروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبوں کا شور سنائی دینے لگا ہے۔ زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے بھی فوجی و سول افسروں کے علاوہ ملک کی اعلیٰ ترین قیادت

Read more

راجہ ریاض بھی نہ ہوتا تو آپ کیا کر لیتے؟

جس طرح کا پارلیمانی ڈھانچہ اس وقت ہمارے ملک میں کام کر رہا ہے، اس کے معیار پر نہ راجہ صاحب کو اور نہ ہی ہم جیسے مبصرین کو کوئی ٹینشن ہے۔ اور ٹینشن ہو بھی کیوں؟

Read more

خواجہ آصف کا آدھا سچ

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن پر ہم نے بلینک چیک دیا تھا، ان کی ایکسٹینشن پر کوئی سودے بازی نہیں کی تھی اور نہ کچھ مانگا تھا۔ ان کے مطابق ’جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع لندن میں سینئر قیادت کا اجتماعی فیصلہ تھا۔ نواز شریف کی واضح ہدایت تھی کہ قمر باجوہ کی توسیع کے لئے ووٹ دیا جائے‘ ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں کیے

Read more

پاکستان میں ٹیکس چوری کون کر رہا ہے؟

. شبر زیدی عمران خان کے بے تکلف دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا شمار ان خوش قسمت ٹیکنو کریٹس میں کیا جاتا ہے جنہیں اسٹبلشمنٹ کا اعتماد حاصل ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ان کی رائے کو اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ قابل عمل بھی خیال کرتی ہے۔ انہی وجوہات کی بدولت شبر زیدی عمران خان کے دور حکومت میں چیئرمین ایف بی آر تعینات ہوئے۔ گزشتہ دنوں شبر زیدی نے اپنے دور حکومت کے دوران ٹیکس کلیکشن میں پیش آنے

Read more

کون بنے گا وزیر اعظم؟

ان دنوں وطن عزیز میں ایک موضوع بہت زیر بحث ہے کہ ملک کا۔ اگلا وزیر اعظم کون ہو گا؟ خواہش مند افراد کی ایک لمبی فہرست ہے جو وزارت عظمیٰ کے امید وار ہیں۔ ایک کرسی ہے جس پے ہر سیاسی جماعت کا قائد خود بیٹھنا چاہتا ہے۔ قائد کی تو سمجھ آتی ہے کہ بحیثیت سربراہ کے یہ اس کا حق ہوتا ہے یہاں تو قائدین کے گھر کے افراد بھی اس چکر میں ہیں کہ ملک کی

Read more

رائے شماری کے یک نکاتی مقصد کے لئے اہل کشمیر کا پلیٹ فارم

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان نے 5 اگست 2019 کے اقدام کے وقت سے ہی فورسز اور مختلف سخت ترین ناجائز اور غیر اصولی قوانین کے ذریعے ایسا سخت ترین ماحول قائم کر دیا ہے کہ جس سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے متعلق کشمیریوں کے مطالبے کے حوالے سے مزاحمتی تحریک جمود کا شکار محسوس ہوتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے ہر ایسے سیاستدان، سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں مسلسل قید رکھا گیا ہے جو

Read more

کاش بھٹو اور شریف فیملی بھی ایسے اقدامات کر لیتے

9 مئی 2023 کے واقعات سے پاکستان کا مضبوط ترین ادارہ ابھی تک سنبھل نہیں سکا۔ ادارے کی دل جوئی اور ہمت افزائی کے لئے حکومت کو گرفتاریاں کرنی پڑھ رہی ہیں، خوف پھیلایا جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں اکثریت ہو یا نہ ہو ادارے کی مضبوطی کے لئے مختلف بل پاس کرائے جا رہے ہیں۔ 9 مئی کے نیم دلی سے بنائے گئے منصوبے نے اتنے شدید جھٹکے پہنچائے کہ دشمن اور دوست میں تمیز ختم ہو گئی۔ کسی

Read more

شبر زیدی کے الزامات اور عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب

تحریک انصاف کے دور حکومت میں ایک سال کے لگ بھگ ریونیو بورڈ کے سربراہ رہنے والے شبر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت قائم رہتی تو اسے انتخابات میں پانچ فیصد ووٹ بھی نہ ملتے کیوں کہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم پر معاشی امور سے عدم دلچسپی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اس دوران لاہور کے ایک تھانے میں عمران خان کے خلاف سانحہ 9 مئی کی

Read more

خیبرپختونخوا کا نیا سیاسی منظر نامہ

پچھلے کچھ دنوں سے عبوری صوبائی حکومت کی اتحادی جماعتوں اے این پی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے جانب سے صوبائی گورنر حاجی غلام علی پر صوبائی معاملات میں بے جا مداخلت اور اپنے پارٹی کو نواز نے کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں پر اثر انداز ہو کر انہیں جمعیت (ف) میں شامل کرنے کے الزامات لگ چکے ہیں حتیٰ کہ گزشتہ دنوں اے این پی کو صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے ان

Read more

ہمارے سیاسی قائدین کے انگوٹھا لگانے والے فدویان

حکمرانوں کی جانب سے ہر فیصلے کو شک کی چھلنی سے گزارنا صحافی کی جبلت میں شامل ہوتا ہے۔جو قدم اٹھانے کی تیاری ہو رہی ہو اس کی بابت حکمران جماعت کے اراکین پارلیمان کی جانب سے منتخب ایوانوں میں سوال اٹھنا شروع ہو جائیں تو معاملہ مزید مشکوک ہوجاتا ہے۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے نگران وزیر اعظم کو جس انداز میں ”بااختیار“ بنایا گیا ہے اس کے حوالے سے بھی ایسا ہی واقعہ ہوا ہے۔قانون تو بالآخر

Read more

آرمی ایکٹ کی جبری منظوری اور خواجہ آصف کی اخلاق سوز گفتگو

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے دوران سینیٹر رضا ربانی یہ کہتے ہوئے واک آؤٹ کر گئے کہ ’قانون میں ترمیم سے متعلق دو روز کی مقررہ مہلت نہیں دی گئی بلکہ صبح یہ ترامیم ارکان کو بھیجی گئی ہیں اور اب ان پر ووٹنگ ہو رہی ہے‘ ۔ انہوں نے اسے ملکی تاریخ کا سیاہ دن کہتے ہوئے ایسے طریقے کو ’اندھی قانون سازی‘ قرار دیا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی جلد بازی

Read more

حساس عہدوں پر کام کرنے والے فوجی افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد پانچ سال سیاست میں حصہ لینے پر پابندی: آرمی ایکٹ میں ترامیم کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟

سینیٹ آف پاکستان نے آرمی ایکٹ 1952 میں ترامیم پر مبنی بِل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے تحت حساس عہدوں پر کام کرنے والے فوجی افسران پر ریٹائرمنٹ کے بعد پانچ سال تک سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہو گی۔ ان ترامیم کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟

Read more

با اختیار نگران وزیر اعظم کس کے لئے خطرہ ہو گا؟

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے انتخابی ایکٹ میں ترامیم منظور کرلی ہیں۔ انتخابات منعقد کروانے کے علاوہ اس ایکٹ کی شق 230 میں ترمیم کرتے ہوئے نگران حکومت کو اہم عالمی معاہدوں پر دستخط کرنے اور پالیسی معاملات طے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایسے اختیارات تو کبھی منتخب حکومت کو نہیں دیے گئے جو اب نگران وزیر اعظم کو دیے جا رہے ہیں۔ تاہم اتحادیوں اور اپوزیشن ارکان کی مخالفت کے

Read more

ڈاکٹر فاروق عادل کی کتاب: ہم نے جو بھلا دیا

مجھے بالکل یاد نہیں کہ میری ڈاکٹر فاروق عادل سے ملاقات کب، کیسے اور کس کی وساطت سے ہوئی۔ بہرحال جوں جوں ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا یہی محسوس ہوا کہ ہجوم سے الگ یہ وہ شخصیت ہے جس کے لیے احترام واجب ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عادل انتہائی نفیس، مخلص، وضع دار اور با اخلاق انسان ہیں۔ بہت نپی تلی گفتگو کرتے ہیں اور ایک شفیق سی مسکراہٹ ہمیشہ ان کے لبوں پر رقصاں رہتی ہے۔ مسکراہٹ کا سبب

Read more

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے

فرقہ نزاریہ کے بانی حسن بن صباح نے 1090 ء میں قلعہ الموت پر قبضے کے بعد ایک مصنوعی جنت تیار کروائی۔ اس نے ایک جماعت بھی منظم کی جس کے ارکان فدائین کہلاتے تھے۔ فتنہ پرور حسن بن صباح کا طریقۂ واردات یہ تھا کہ وہ ناپختہ اذہان کے مالک نوجوانوں کی ذہن سازی یوں کرتا کہ وہ فدائین کی صف میں شامل ہو جاتے۔ پھر وہ انہیں حصول مقصد کے لیے استعمال کرتا۔ اس کے کارندے بھولے بھالے

Read more

شہباز ”لا احساسی“ شہباز شریف!

شہباز لامکانی کے بارے تو آپ یقیناً جانتے ہیں جنھیں عرف عام میں لعل شہباز قلندر کہا جاتا ہے جبکہ بھولے بھالے عقیدت مند لعل اور لال میں فرق سمجھنے سے قاصر ہیں۔ سیہون شریف میں ان کا دربار ہے اور دھمال وہاں کی کافی مشہور ہے۔ لیکن مجھے ان پر نہیں لکھنا بلکہ آج مجھے ”شہباز لا احساسی“ کا تعارف کرانا ہے۔ آپ کا تعلق پنجاب سے ہے اور ”تریکت“ کی منازل طے کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے

Read more

انتخابات کے بارے میں غیر سنجیدہ مباحثہ کا کیا مطلب ہے؟

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ملک میں انتخابات کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اگر انتخابات میں دس سال تاخیر بھی ہو جائے تو اس میں مضائقہ نہیں ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں نام نہاد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی مخالفت بھی کی حالانکہ اب مسلم لیگ (ن) خود ہی اس تجویز سے دست

Read more

نواز شریف چوتھی بار شیروانی پہننے کے لئے تیار

جیسے جیسے حکومت کی مدت پوری ہونے کا وقت قریب آ رہا ہے اتحادی جماعتوں کی حکومت ہر روز ڈنکے کی چوٹ پر مختلف چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کر رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں سات روپے پچاس پیسے اضافہ اس کی تازہ مثال ہے۔ شہباز حکومت نے جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا دو دن باقاعدہ حکومتی سطح پر جشن کا سماں رہا۔ حکومت کا موقف تھا اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو

Read more

کھڑکی توڑ رش لینے والی سائفر کہانی کا انجام

سابق وزیر اعظم کے دور اقتدار میں بہت ہی بااختیار رہے اعظم خان کے ”اعترافی بیان“ نے چند دنوں سے میڈیا میں تھرتھلی مچارکھی ہے۔ موصوف کے بیان کا جو حصہ ہمارے سامنے لایا گیا وہ اس امر کی واضح الفاظ میں تصدیق کرتا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ابتدا میں اپنی حکومت کے خلاف ”رجیم چینج“ کی داستان پھیلانے کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے مبینہ طورپر ملے جس دھمکی آمیز پیغام کو بنیاد بنایا تھا وہ

Read more

پھر اندھیرا ہے

خبریں ہیں کہ جناب آصف علی زرداری پنجاب میں ڈیرے ڈالیں گے۔ میرے محترم پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال شام کا سوال یہ تھا کہ کیا نواز شریف اس کے جواب میں سندھ میں قدم جمانے کی کوشش کریں گے؟ اس سے پہلے کہ اس سوال کا جواب ملتا، عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اب سوال یہ ہے کہ ان کے اس اقبالی بیان کے بعد کیا ہو گا؟ اگر اس قانون شکنی کو معمولی

Read more

جنت مرزا بامقابلہ عمران خان

خان صاحب کے ارد گرد جو حلقہ تھا، نو مئی کے بعد پتہ چلا کہ وہ بھی ورچوئل تھا۔ ووٹ بینک آج بھی باقی ہے۔ چوری کھانے والے مجنوں تو ایک تپتی دوپہر میں ہی پگھل گئے۔ صرف خان صاحب ہی کیا ۔ان کی مقدماتی مشکیں کسنے والے بھی ورچوئل ریئلٹی کے دھوکے میں لت پت ہیں۔

Read more

جنرل عاصم منیر ملک و قوم کے نئے مسیحا نہ بنیں!

پاکستانی سیاست دان اس بحث میں الجھے ہوئے ہیں کہ کس جھوٹی خبر کی بنیاد پر مستقبل کے نگران وزیر اعظم کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں اور کیا پیپلز پارٹی کو اس معاملہ پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے یا ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ البتہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے زرعی انقلاب لانے، بھکاری کا کشکول اٹھا کر باہر پھینکنے اور پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا

Read more

سائفر ڈرامہ: کپتان کا ایک اور ریاست مخالف جرم

قرضوں کے خلاف تھے لیکن خیبرپختونخوا کے ذمے 997 ارب کا قرض چھوڑا۔ 350 ڈیم بنانے کا وعدہ کیا لیکن عملی طور پر ایک بھی ڈیم بنانے میں ناکام رہے۔ کے پی کے میں 70 یونیورسٹیوں کا وعدہ لیکن حقیقت میں ایک بھی نئی یونیورسٹی نہ بنا سکے۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کتنے کالج بنائے ہیں، کالج کا نام اور مقام بتائیں؟ کے پی کے میں بننے والے کسی نئے ہسپتال کا نام اور

Read more

اگر انتحابات مقررہ وقت پر ہوئے تو؟

اگلے ماہ 12 اگست سے موجودہ اسمبلیوں اور حکومت کی مدت ختم ہونے پر آئینی لحاظ سے مقررہ مدت کے اندر نئے انتحابات کرانے پڑیں گے کیا انتحابات مقررہ وقت پر ہوں گے؟ اس حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے ہونے والے خدشات کے باعث یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے تاہم اگر کسی وجہ سے یہ التوا کا شکار نہ ہوئے تو موجود سیاسی صورت حال کی روشنی میں یہ کافی یقین کے ساتھ کہا جا سکتا

Read more

اغوا شدہ افسر کا مبینہ بیان اور رانا ثنا اللہ کا جوش و خروش

تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ایک ایسے بیان پر سیاسی طوفان اٹھایا گیا ہے جس کی سرکاری طور سے تصدیق نہیں کی گئی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پہلے ایک پریس کانفرنس میں اسے عمران خان کا ’سنگین جرم‘ قرار دیا اور اب ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نے سائفر کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ تعاون نہ کیا

Read more

ایک خاموش میثاق

مجھے آپا نعیم فاطمہ علوی کی بات کرنی ہے لیکن پاکستان کے موجودہ اقتصادی بحران کے بطن سے برآمد ہونے والے ایک خیر کی بات پہلے ہو جائے کیونکہ جس شر سے یہ خیر برآمد ہوا ہے، آپا اسی شر کی بیخ کنی کے کام میں دل و جان سے مصروف ہیں۔ اقتصادی بحران کے تعلق سے خیال اگر آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی طرف جاتا ہے یا سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات جیسے ملکوں

Read more

ڈھیٹ ہڈی کے حامل سیاستدان

اسحاق خاکوانی صاحب سے دیرینہ شناسائی ہے۔ نہایت مہذب، خلیق اور وضع دار شخصیت کے حامل ہیں۔ ان کی سیاسی سوچ سے میں عموماً اتفاق کرتا ہوں مگر سیاسی عمل کے حوالے سے ان کی ترجیحات سے اکثر اختلاف رہا۔ خاکوانی صاحب اختلافات کو تاہم دوستانہ مسکراہٹ سے برداشت کرنے کے عادی ہیں اور اپنے دفاع میں جذبات کے بجائے دلائل کو فوقیت دیتے ہیں۔ دیرینہ مراسم کے باوجود ہم دونوں کے مابین طویل عرصے سے سرسری گفتگو بھی نہیں

Read more

آئی ایم ایف رپورٹ: اس آئینے میں سب کو اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے

ملک میں نگران حکومت کے بارے میں چہ مگوئیوں کے علاوہ، انتخابات، عمران خان کے سیاسی مستقبل اور نئی گروہ بندیوں کے بارے میں خبریں توجہ کا مرکز ہیں تاہم عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معاشی صورت حال کے بارے میں ایک سنجیدہ اور قابل غور رپورٹ جاری کی ہے۔ اس میں مالی اصلاحات کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’کشیدہ سیاسی ماحول اور پالیسی میں اتار چڑھاؤ ملکی معاشی بحالی کو متاثر کر سکتا ہے‘

Read more

اعظم خان کا سائفر پر’اقبالی‘ بیان: وفاقی حکومت کا عمران خان کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان

وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے بدھ کے روز پریس کانفرس میں کہا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔

Read more

تیزی سے بڑھتے "شک شبہے”

گزشتہ برس کے اپریل سے ہمارے ہاں اضطراب ،ہیجان اور خاص طورپر بلھے شاہ کے بتائے ”شک شبے“ کے جس دور کا آغاز ہوا ہے وہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ہماری ریاست کے تمام دائمی اداروں اور اہم سیاستدانوں کو باہم مل کر اضطراب سے نجات کی کوئی صورت دریافت کرنا ہوگی۔ وگرنہ جو ابتری پھیلے گی اس پر قابو پانا کسی کے لئے بھی ممکن ہی نہیں رہے گا۔ ٹھنڈے دل سے سوچیں تو عمران

Read more

ٹک ٹاک: عمران خان کا موازنہ جنت مرزا سے کیوں ہو رہا ہے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر دو سے کم دنوں میں قریب 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز کو ان کی جماعت تحریک انصاف نے ان کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا ہے۔ تاہم ہر کوئی اس دعوے سے متفق نہیں۔ خیال ہے کہ عمران خان انتخابی مہم کے لیے ٹک ٹاک بھی استعمال کریں گے۔

Read more

بیانیوں کی جنگ میں ہارتا ہوا سچ

کوئی وقت تھا امریکہ نے بیانیہ بنایا کہ صدام حسین عراق میں کیمیکل ہتھیار بنا رہا ہے جس سے کہ پورے اقوام۔ عالم کے امن اور سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ پھر ہم نے دیکھا شروع شروع میں ماہرین کی پوری ٹیمیں ہوتی جو عراق جاتی انسپیکشن کرتیں اور پھر بڑے بڑے افلاطون تبصرے اور تجزیے کرتے آخر بیانیہ جیت گیا سچ ہار گیا۔ آج تک کوئی ایک کیمیکل ہتھیار نظر آیا نہ کسی نے پوچھنے کی زحمت

Read more

نواز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات و سعودی عرب

گزشتہ ہفتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی متحدہ عرب امارت آمد اور بعد ازاں سعودی عرب روانگی سے پاکستان میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی پاکستان سے 5 ہزار کلومیٹر دور پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات میں اچانک نواز شریف کے دورہ سے جہاں طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ وہاں سے سعودی عرب روانگی سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ نواز شریف کے دوبئی پہنچنے کے بعد اگلے روز آصف علی زرداری

Read more

’جوڑ توڑ کے ماہر‘ پرویز خٹک خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا ووٹ توڑ پائیں گے؟

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کی جانب سے گزشتہ روز ایک نئی سیاسی جماعت، جسے تحریک انصاف پارلیمینٹیریئن کا نام دیا گیا ہے، کے قیام کے فوری بعد متعدد اراکین کی جانب سے ایسے اعلانات سامنے آئے جن میں اس جماعت سے وابستگی کی تردید کی گئی۔

Read more

کالونیل عہد کا کمپنی قانون: پاکستان میں 31 خاندانوں کی اقتصادی حاکمیت

نوآبادیاتی عہد میں، برصغیر میں صنعتی ترقی جامد کرنے کے لیے برطانوی مقتدرہ نے قوانین کا سہارا لیا اور ان قوانین کی بنیاد پر ہندستان میں انگریزوں کی حاکمیت اور ایلیٹ خاندان کے باہمی تعلقات کو مضبوط کیا گیا۔ یورپی تجارتی کمپنیوں کے ذریعے سے سیاسی حاکمیت قائم کرنے کا تجربہ سب سے پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا۔ قومی مالیاتی نظام پر کمپنیوں کے ذریعے سے اقتصادی بالادستی اور سیاسی کنٹرول کی جڑوں کو مضبوط کرنے لیے سٹاک مارکیٹ

Read more

انتخابات سے پہلے سیاسی توڑ پھوڑ کے مضمرات

خیبر پختون خوا میں پرویز خٹک کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنوا کر بزعم خویش اس صوبے میں بھی تحریک انصاف کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے اعلانات کے باوجود نگران حکومت کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ملک میں مباحث جاری ہیں کہ نگران حکومت کی سربراہی کا قرعہ فال کس کے نام نکلے گا۔ موجودہ حکومت کے اندر مختلف سیاسی دھڑے من پسند نگران وزیر

Read more

عاصمہ شیرازی کا کالم: سکوت کی صدا!

سوال یہ ہے کہ انتخابات سے قبل لیول پلیئنگ فیلڈ یا ایک سا ماحول کیونکر میسر آ سکتے ہیں؟ بھلا نام لینے پر پابندی لگانے سے کبھی ذہن کھرچے جا سکتے ہیں۔ تصویر پر پابندی تشہیر کے لیے از خود کافی ہے، سمجھانے والوں کو یہ سمجھ کیسے آئے گی۔

Read more

انتخابی ایکشن ری پلے 2023

9 مئی 2023 کی اشتعال انگیز مہم جوئی کے بعد تحریک انصاف کے سیاسی میدان سے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ پارٹی تاش کے پتوں کی طرح بکھر کر ٹکڑوں میں بٹتی جا رہی ہے۔ بظاہر پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ زمین بوس ہو چکا ہے اور پارٹی عوام میں دن بدن اپنا اثر کھوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کارکنوں کی مایوسی اور قیادت سے اکتاہٹ میں روز افزوں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی

Read more

9 مئی اور ایک لایعنی دلیل

”نرگسّیت (NARCISSISM) ایک موذی مرض ہے۔ اس مرض میں مُبتلا شخص خُود کو عقلِ کُل سمجھنے لگتا، دل ودماغ کے سارے دَر دریچے، نصیحت، صائب مشورے اور حرفِ خیر کے لئے بند کرلیتا اور اپنی ذات کی قصوری چکی میں قید ہوکے رہ جاتا ہے۔ وہ اپنے دل میں ایک مندر بناتا، اپنا بت تراش کر کسی چبوترے پہ رکھتا اور مسلسل اس کی پوجاپاٹ میں لگا رہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ دوسرے بھی اس پہ ایمان لائیں، اس

Read more

شادی ہال میں میڈیا سے چھپ کر بننے والی سیاسی جماعت: ’تصویر بنانے پر بھی صحافی حراست میں‘

یہ تقریب ایک شادی ہال میں ہو رہی تھی اور وہاں صحافی موجود تھے جنھیں بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں کیونکہ کسی کو تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

Read more

”دیدہ ور“ کی منتظر قوم

گزشتہ ہفتے کا آخری کالم میں نے چیک ناول نگار میلان کندیرا کی موت کے بعد تعزیتی انداز میں لکھا تھا۔ لکھتے ہوئے یہ فکر لاحق رہی کہ شاید قارئین کی اکثریت اسے نظرانداز کرنے کو ترجیح دے گی۔ کندیرا کمیونسٹ نظام سے اُکتا کر 1975 ءمیں پیرس چلا گیا تھا۔ جلاوطنی میں کئی برس گزارنے کے بعد اس کے لکھے ناولوں کو 1980 ءکی دہائی میں بہت پذیرائی ملی تھی۔ غالباً اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ

Read more

ملک میں انتخابی التوا کے ہتھکنڈے

ایک ایسے وقت میں جب ملکی مباحثہ کا اہم ترین موضوع قومی اسمبلی کی تحلیل کے وقت سے متعلق ہے، وزیر اعظم نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی حکومت مدت پوری ہونے سے پہلے ہی اقتدار نگران حکومت کے حوالے کردے گی۔ شہباز شریف کے اس بیان سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملے گی کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات کروانے کے لئے 60 کی بجائے 90 دن کی مہلت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اب اس میں تو کوئی

Read more

عمران خان اور موجودہ صورت حال

عمران خان اور اس کی سیاست پر کوئی رائے دینے سے قبل ہم اپنی اصولی پوزیشن واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ کیونکہ ان دنوں یہ بہت حساس معاملہ ہے۔ تحریر کے دوران لفظوں کا ذرا سا جھول بڑا ابہام پیدا کر سکتا ہے۔ ہماری اصولی پوزیشن یہ ہے کہ ہم نے اپنی ساری سیاسی زندگی میں اسٹیبلشمنٹ خواہ وہ ملٹری ہو یا سول، کی سویلین زندگی میں سیاسی، معاشی، معاشرتی مداخلت کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ وہ مداخلت خواہ آج

Read more

بھٹو، نواز اور عمران میں فرق

ذوالفقار بھٹو پر احمد رضا قصوری کی والد نواب محمد احمد خان کے قتل کا الزام تھا اسی قتل کے الزام میں ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔ نواز شریف پر سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کا طیارہ ہائی جیک کرنے کا الزام تھا جس میں نواز شریف کو عمر قید کی سزا اور جہاز میں بیٹھے ہر مسافر کو فی کس 20 لاکھ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی پھر پاناما کیس میں نواز شریف پر الزام

Read more

عدالت عظمیٰ کی آبادی اور وسائل بارے فکر مندی

لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان جس کا چئیرمیں چیف جسٹس آف پاکستان ہوتا ہے، کی طرف سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جسے مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کانفرنس کا عنوان ہے Resilient Pakistan: Calibrating Population and Resources اگراس کو میں اپنی قومی زبان میں بتانے کی کوشش کروں تو میرے نزدیک اسے "ابھرتےپاکستان میں آبادی اور وسائل میں تناسب کا تعین” کہا جاسکتا ہے ۔ ہماری قوم کو خواہ مخواہ ہی

Read more

نفرت کا کاروبار

ہمارے معاشرے میں عدم برداشت، تشدد، غصہ اور نفرت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ غصہ ویسے تو باقی جذبوں کی طرح ایک جذبہ ہی ہے لیکن اگر یہ جذبہ دوسرے جذبات کی طرح ایک حد سے بڑھ جائے تو اسے ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کسی معاشرے کا حسن ہوتا ہے اور زندہ معاشرے کی نشانی ہے۔ جس معاشرے میں مختلف آراء، مختلف کلچر، مختلف مذاہب، مختلف زبان، مختلف سیاسی اور مذہبی رجحان رکھنے والے

Read more

فاؤنٹین ہاؤس اور ریاست کی ذمے داری

ریاست کیوں بنائی جاتی ہے اور ایک ریاست کی انسانوں کی طبعی اور تمدنی زندگی میں کیا اہمیت ہوتی ہے؟ یہ سوال تو سیاسیات کے طالب علموں اور علماء کے لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ آپ کا یہ خادم اس موضوع پر کسی درک کا دعویدار نہیں۔ ہاں اپنے سطعی مشاہدے اور معمولی مطالعے کی بنا پر سامنے کی کچھ حقیقتوں سے کچھ واقفیت ضرور رکھتا ہے۔ دنیا میں دو طرح کی ریاستیں ہیں ایک وہ جو اس اپنے زیر

Read more

پوسٹ ٹروتھ پالیٹکس… جھوٹ کا طوفان!

مشہور فلسفی مائیکل فوکالٹ "سچائی کو مدِمقابل نظاموں Competing systems کے مابین ایک مقابلے کے طور پر دیکھتا ہے، وہ کہتا ہے کہ سچ کیا ہے؟ کا تعین وہی نظام کرے گا جو غالب ہو, وہ نہ جو ٹھیک ہوں۔” سچائی اور حقائق تک رسائی ہمیشہ سے مشکل رہا ہے جبکہ پرانے زمانے میں ناممکن حد تک مشکل تھا اور صرف حکمران طبقے اور چند با اثر اشخاص کو امتیاز حاصل تھا۔ اس کے برعکس اس میڈیائی دور میں سچ

Read more

پاک افغان تعلقات: مسئلہ کا حل کیا ہے؟

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات تہ دار اور پیچیدہ ہیں۔ انہیں حل کرنے اور ہمسایہ ملک کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے کرنے کے لئے محتاط سفارت کاری اور ہوشمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری بیان بازی سے تعلقات میں مزید بگاڑ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ دریں حالات پاکستان اس صورت حال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ افغانستان کے بارے میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ سیاست کا نمونہ ہے۔

Read more

مسلم لیگ ن کا آئندہ انتخابات میں پنجاب میں سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیسا ثابت ہو گا؟

موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور دوست ممالک سے پیسے ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کو انتخابی اعتماد فراہم ہوا ہے یا وہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تناؤ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی خلا کا فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں؟

Read more