’کورٹ مارشل کا عمل شروع‘: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے خلاف کارروائی کیسے ہوگی؟

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس وقت وہ فوجی تحویل میں ہیں۔ ٹاپ سٹی کیس میں ان پر کیا الزامات عائد کیے گئے تھے اور اب پاکستانی فوج ان کے ’کورٹ مارشل کا عمل‘ کیسے آگے بڑھائے گی؟

Read more

یوم اقلیت، آرمی چیف اور ٹی ایل پی

11 اگست 1947 کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطاب میں فرمایا ”پاکستان میں بسنے والی اقلیت آزاد ہیں اور وہ اپنے عقیدہ کے مطابق اپنے گرجا گھروں، مندروں اور گوردواروں میں اپنی عبادات اپنے ایمان و عقیدہ سے کر سکتے ہیں۔“ قائد اعظم کو اس بات کا اندازہ تھا کہ ہندوستان سے آزادی کے وقت بھی کرسچن قائد اعظم کے شانہ بشانہ تھے اور پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور تقسیم کے بعد

Read more

ارشد ندیم کی کامیابی: کریڈٹ بزدار حکومت کے وزیر کھیل تیمور بھٹی کا

مہنگائی کے عذاب اور ظالم حکومت کے مصیبتوں کے موسم میں ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں ریکارڈ کامیابی نے عوام کو جینے کی اُمید دلائی ہے، ارشد ندیم سے 2019 ءسے تعلق ہے جب اس نے ساؤتھ ایشیئن گیمز میں 86.29 میٹر تھرو کر کے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، ارشد نے جیولن میں اپنے کیریئر کا آغاز 2015 ءسے کیا تھا، ساؤتھ ایشیئن گیمز میں ریکارڈ بنانے کے بعد اس وقت کے پی ٹی آئی کی

Read more

بنگلہ دیش میں مظاہرین پر ’طاقت کا استعمال‘ حسینہ واجد کے مغربی ممالک میں پناہ لینے میں رکاوٹ بن سکتا ہے؟

شیخ حسینہ کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے کسی بھی ملک سے سیاسی پناہ کی درخواست نہیں کی۔ ایسی صورتحال میں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ انڈیا کے بعد شیخ حسینہ کی منزل کون سا ملک ہو گا اور کیا برطانیہ، امریکہ یا کوئی دوسرا مغربی ملک انھیں سیاسی پناہ دے گا؟

Read more

”کرشمہ ساز“ کی مشکل سے مشکل تر ہوتی زندگی

اپنے تئیں عقل کل ہوئے مجھ جیسے لفظ فروش ٹی وی سکرینوں کے ذریعے آپ میں ”علم“ بانٹتے ہوئے رائی کا پہاڑ بناتے ہیں۔ پانی میں پنجابی محاورے والی مدھانی ڈال کر اسے بلوتے ہوئے کوئی لذیذ یا سود مند شے نکالی نہیں جاسکتی۔ ہم ڈھٹائی سے مگر اس میں مصروف رہتے ہیں۔ کار بے سود میں مصروف رکھنے کے لئے بنیادی کمک ورسد ہمیں ایک کرشمہ ساز کی جانب سے فراہم ہوتی ہے۔ 1996ء میں وہ نیا پاکستان تشکیل

Read more

پاکستان میں بنگلہ دیشی ’انقلاب‘ کی امیدیں

ابھی بنگلہ دیش میں آنے والی غیر آئینی و غیر جمہوری تبدیلی کے خد و خال واضح نہیں ہوئے اور نہ ہی مستقبل میں نظام حکومت کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات سامنے آئی ہیں لیکن پاکستان میں متعدد سیاست دانوں نے پاکستان میں ویسی ہی تبدیلی کے امکانات پر خوشیوں کے شادیانے بجانے شروع کر دیے ہیں۔ لیاقت باغ میں بجلی کے بلوں کے خلاف دھرنا دینے والی جماعت اسلامی کے امیر نے تو بنگلہ دیش کے نام نہاد

Read more

’حدیث دیگراں‘ اور اپنے ملال کا بیان

مشفق مکرم عرفان صدیقی نے حالیہ تحریر کا آغاز ’چوں کفر از کعبہ بر خیزد…‘ کے فارسی مصرعے سے کیا ہے۔ گویا اردو کالم میں فارسی شعر کے حوالے کی روایت کو تازہ سند مل گئی۔ درویش تو بزرگوں کے اتباع میں عافیت ڈھونڈتا ہے۔ طالب علم کو اپنی شکستہ بیانی پر غالبؔ جیسا غرہ نہیں کہ کسی پری وش کے ذکر سے راز داں کے رقیب بننے کا اندیشہ لاحق ہو۔ سو، میں مولانا روم کے ایک شعر کی

Read more

آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس: چند گزارشات

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی پریس کانفرنس سے حالات کی تصویر واضح ہونے کی بجائے مزید دھندلی ہو گئی ہے۔ یہ قیاس کرنا مشکل ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے کیا یہ خبر دی ہے کہ چوکس فوج کے ہوتے ہوئے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے یا یہ بتایا ہے کہ ان کی حکومت بعض بنیادی معاملات پر بھی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے

Read more

عمران خان کی قید کا ایک سال: ’جس بحران کے خاتمے کے لیے انھیں جیل میں بند کیا گیا تھا، وہ ختم نہیں ہوا‘

پانچ اگست 2023 کو عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ایک سال کے دوران پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں اور اس کے ساتھ ہی بہت سے سوالات بھی پیدا ہوئے، جیسے کہ عمران خان کو قید رکھنے سے کس کو کیا فائدہ ہوا؟ کیا اس عرصے کے دوران عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی اور اس کا انتخابات یا ملکی سیاست پر کیا اثر پڑا؟

Read more

خلیل الرحمن قمر: پاکستان کا ثقافتی عمران خان

عورت دشمنی پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا جزو لاینفک ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک وجہ یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کی سماجی بنیاد درمیانہ طبقہ ہے۔ پاکستان کا درمیانہ طبقہ شدید قسم کے رجعتی رجحانات کا حامل ہے۔ عورت دشمنی رجعتی رجحانات کا خاصہ ہوتی ہے۔ اس طبقے میں اپنی مقبولیت بنانے اور قائم رکھنے کے لئے عمران خان سمیت اس جماعت کی ساری قیادت مسلسل عورت دشمنی کا ایجنڈا آگے بڑھاتے رہے ہیں۔ باقیوں کو چھوڑیں،

Read more

سوشل میڈیائی فدائیوں کے ریٹائرمنٹ کے مشورے

سوشل میڈیا پر کالم پوسٹ ہوجائے تو اس کے نیچے کمنٹ لکھنے والوں میں ہمیشہ تین یا چار افراد زیر بحث آئے موضوع کو قطعاً نظرانداز کرتے ہوئے یاد فقط یہ دلاتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ نام کی بھی ایک شے ہوتی ہے۔ مجھ جیسے قلم گھسیٹ کو اس کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے اخبار کے لیے لکھنے اور ٹی وی پر بولنے سے گریز اختیار کرلینا چاہیے۔ ابتداً ایسے تبصروں کو سرسری نگاہ ڈالنے کے بعد بھلادیا کرتاتھا۔ بتدریج

Read more

پاکستان کی اسرائیل کے ساتھ کیا دشمنی ہے؟

قومی اسمبلی میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کی موت پر مذمت کی قرار داد منظور کرنے کے علاوہ ایک روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ البتہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک وفد کے ہمراہ دوحہ گئے ہیں اور حماس کے لیڈر خالد مشعل سے ملاقات کی اور حماس کی جد

Read more

جج، جرنلسٹ اور جہادی

1995 میں لاہور ہائی کورٹ میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تین بھٹہ مزدوروں پر توہین رسالت کے مبینہ الزام میں ضمانت کی درخواست کی گئی، وکیل صفائی پاکستان میں غریبوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف موثر اور دبنگ آواز محترمہ عاصمہ جہانگیر صاحبہ تھیں جو کسی بھی کیس کو آئین وہ قانون اور انسانی حقوق کے پس منظر میں رکھ کر پوری تیاری سے کورٹ میں پیش ہوتیں، اس مقدمہ میں بھی وہ کم عمر اور ان پڑھ سلامت

Read more

دھرنوں کا سلسلہ دراز نہیں ہونا چاہیے

  پاکستان میں سب سے منظم جماعتِ اسلامی نے گزشتہ سات دنوں سے لیاقت باغ، راولپنڈی کے باہر دھرنا دے رکھا ہے جس کی قیادت خود اَمیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کر رہے ہیں۔ اُن کی طرف سے حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھے گئے ہیں جو دُکھی عوام کی آواز معلوم ہوتے ہیں۔ حکومت پر یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ جب تک یہ آٹھ مطالبات منظور نہیں کیے جاتے، دھرنا جاری رہے گا اور وُہ پاکستان

Read more

دائروں میں سفر سے مفلوج ہوئے ذہن

جانے کئی دہائیوں سے ہم دائروں میں سفر کر رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ مگر مسئلہ یہ ہوجاتا ہے کہ وحشت ودہشت کے جس مقام سے ہم گزرچکے ہوتے ہیں عین اسی مقام پر لوٹتے ہیں تو وحشت ودہشت مزید ناقابل برداشت ہوجاتی ہیں۔ کئی مہینوں تک ہم اس مقام پر حواس باختہ ہوئے حالت سکوت میں گھرے نظر آتے ہیں۔ مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے لوگوں کو قتل پر اْکسانا بھی ایسا ہی ایک مقام ہے۔ رواں صدی کی

Read more

چیف جسٹس کو دھمکی؟

خیر گزری کہ ہمارے خستہ مکان کی بنیاد ابھی قائم ہے، دیوار، دالان اور دریچوں کے درو بست میں تزلزل کے آثار بہرحال نمودار ہو چکے۔ غیر ملکی قرض 130 ارب ڈالر کو جا پہنچا۔ جی ڈی کا کل حجم 340 ارب ڈالر ہے۔ گرمی کی شدت نے زمین و آسماں زیر و زبر کر رکھے ہیں۔ ایسے میں بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 65 روپے کو جا پہنچی۔ فی کس آمدنی 1680 ڈالر ہے جو بھارت اور بنگلہ

Read more

فتوحل زرداری گاؤں کے صدر پاکستان

آصف علی زرداری عرف سجاول زرداری 26 جولائی 1955 کو زمیندار اور تاجر حاکم علی زرداری کے گھر پیدا ہوئے۔ 32 سال تک آصف علی زرداری اپنے والد کے اکلوتے بیٹے ہونے کے ناتے پیار کے ساتھ زندگی گزارتے رہے۔ آصف علی زرداری قیام پاکستان کے بعد پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی صدر بھی تھے۔ 69 سالہ صدر آصف علی زرداری کا تعلق ضلع سکرنڈ کے شہید بے نظیر آباد نواب شاہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں فتوحل زرداری سے ہے

Read more

ملکی صورتحال۔ کون کیا کر رہا ہے

ملک میں عام انتخابات کے 6 مہینے بعد صورتحال کچھ یوں ہے کہ نہ ملک میں سیاسی استحکام آ رہا ہے نہ معاشی استحکام اور نہ ہی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور ظاہر ہے کہ درجہ بالا تینوں کے بغیر عوام کو سہولت دینے اور ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کا خیال ہے کہ چونکہ ہمیں حکومت نہیں ایک بھاری ذمہ داری دی گئی ہے۔ خزانہ و

Read more

ایک اور اعتراف

ہمیں لاڈلے کو بانی پی ٹی آئی کہنے پر اعتراض ہے کیونکہ تحریکِ انصاف کی بنیاد رکھنے اور اُس کی نوک پلک سنوانے کا سہرا تو جنرل (ر) حمید گُل مرحوم کے سَر ہے۔ اُنہوں نے سیاستدانوں کو سبق سکھانے کے لیے کرکٹ کے کھلاڑی کو سیاستدان بنا کر پیش کیا۔ اِس لیے لاڈلا جنرل حمید گُل کی نرسری سے اُگنے والا پودا ہے جسے بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ نے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر کے تَن آور درخت بنانے کی

Read more

گڈ آئی پی پیز اور بیڈ آئی پی پیز

انتشار، بے چینی اور مایوسی کے دور میں شکوک و شبہات اور بداعتمادی جنم لیتی ہے۔ سب ایک دوسرے کے گریبان چاک کرنے کی فکر میں ہوتے ہیں۔ سب ایک دوسرے کو مجرم قرار دیتے ہیں۔ اس کی نمایاں مثال انقلاب فرانس کا وہ دس سالہ عہد ہے جب انقلاب کی ابتداء کرنے والوں، جیل اور سزائیں بھگتنے والوں اور قربانیاں دینے والوں پر بھی شک کر کے ان کے سرقلم کر دیے گئے۔ ایسے ماحول میں حقیقت تک پہنچنا

Read more

عوام ہمارے فطری اتحادی ہیں

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات روز اول سے سودے بازی (Transactional) پر استوار رہے ہیں۔ خطے میں عالمی اہداف اور ہمارے عدم تحفظ کے دائمی احساس نے ہی دونوں ملکوں کو اکثر اتحادی بننے پر مجبور کیا۔ عشروں پر محیط گرم سرد پاک امریکہ تعلقات اکیسویں صدی میں داخل ہوئے تو سال 1999 ء میں بھارت امریکہ فطری اتحاد کی بنیاد بالآخر رکھی جا چکی تھی۔ چین اس اتحاد کا مشترکہ ہدف تھا۔ پاکستان کو امریکی اب ’پاک بھارت‘ نہیں

Read more

نثار، شاہد اور مہتاب کی ”سیاست“ پارٹ 2۔

”سیاسی جوتشی“ تا حال چوہدری نثار علی خان کے ”سیاسی مستقبل“ کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہ کر سکے چوہدری نثار علی خان ملکی سیاست سے کٹ کر رہ گئے ہیں انہوں نے اپنے آپ کو حلقہ ہائے انتخاب تک محدود کر لیا ہے وہ سیاست دان جس کے بیانات روزانہ اخبارات میں شہ سرخیوں کی زینت بنتے ہوں اور الیکٹرانک میڈیا کی چیختی چنگھاڑتی لیڈ ہوں کا گوشہ نشینی اختیار کر لینا اپنے اوپر جبر کرنے کے مترادف

Read more

فوج سے قربت کی نئی خواہش کا منظر نامہ

تحریک انصاف نے 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں جلسے کرنے اور احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے 26 جولائی کو اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کسی قابل ذکر سیاسی قوت کا مظاہرہ نہیں کر سکی۔ اس روز البتہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کیا،

Read more

آئی پی پیز کو قومی تحویل میں لیا جائے

80ء کی دہائی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نہیں آیا تھا اس کے بعد پھر یہ جن آج تک کسی کے قابو میں نہ آ سکا، 80 ءکی دہائی سے سے قبل بجلی تب ہی جاتی تھی جب کوئی مقامی یا نیشنل گرڈ میں کوئی نقص پیدا ہوتا تھا ورنہ دن رات کبھی ذہن میں ہی نہیں آتا تھا کہ بجلی بھی جائے گی، آمر ضیاء الحق گیارہ سال ملک پر مسلط رہا، اس کی وردی

Read more

اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو ’نیوٹرل‘ رہنے کا پیغام: کیا عمران خان کے لہجے میں تبدیلی ایک نئی حکمت عملی ہے؟

اڈیالہ جیل سے عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام پیغام کو بعض مبصرین مفاہمت کی خاطر ایک نئی دفاعی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔ اس پیغام میں عمران خان نے آرمی چیف سے ’نیوٹرل‘ رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

نریندر مودی اس آئینے میں اپنی صورت بھی دیکھیں

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان کو مسترد کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا اور بدستور دہشت گردی کے ذریعے خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نریندر مودی نے یہ بیان گزشتہ روز کارگل کے مقام پر دونوں ملکوں کے درمیان کارگل جنگ کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا تھا۔ نریندر مودی سیاسی بیان بازی کے شعبدہ باز ہیں۔

Read more

احتجاج، دھرنا اور ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا دباؤ

جماعت اسلامی کے احتجاج کی وجہ سے آج اسلام آباد میں کاروبار زندگی معطل رہا البتہ تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے فوری طور پر اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اپنا احتجاج ملتوی کر دیا۔ حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب میں تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔ لیکن جماعت اسلامی نے قانون کی خلاف ورزی کرنا عوامی مفاد میں بہتر سمجھا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت نے دفعہ 144

Read more

آئی پی پیز معاہدے

اردو کی مشہور کہاوت ”مرے کو ماریں شاہ مدار“ اس وقت بولی جاتی ہے جب مصیبت پر مصیبت آتی چلی جائے یا جب کوئی شخص درد و تکلیف میں مبتلا دوا، دارو کا متلاشی ہو اور اس پر نیا، ظلم ڈھایا جائے، تو لوگ کہتے ہیں کہ ”مرے کو ماریں شاہ مدار“ مگر اس کے معانی اور متعلقات سے کم لوگ واقف ہیں۔ مشہور ہے کہ قصبہ مکن پور ضلع کانپور (یوپی) کے بزرگ حضرت بدیع الزمان زندہ شاہ مدارؒ

Read more

عدالتی فعالیت اور ملکی نظام کی بقا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تقسیم اختیارات کے اُس آئینی ڈھانچہ کے لئے دھچکا ثابت ہوا، جس پہ وفاقی نظام کا نازک توازن قائم تھا، اس فیصلہ کے بعد الیکشن کمشن جیسے آئینی ادارے کا دائرہ اختیار، وفاقی حکومت کی اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار درہم برہم ہونے سمیت خود نظام عدل اپنی ساکھ کو متنازع بنا بیٹھا۔ قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ آرٹیکل 51 کی شق ڈی کے تحت

Read more

نثار، شاہد اور مہتاب کی ”سیاست“ پارٹ 1۔

ملکی سیاست میں چوہدری نثار علی خان، شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب احمد خان کا بڑا نام ہے۔ تینوں نے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پر خوب سیاست کی تینوں کا سیاسی سفر کم و بیش ایک ساتھ ہی شروع ہوا اگرچہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) نے 6 سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی لیکن شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب احمد خان نے اکٹھے ہی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔ ان تینوں

Read more

اجتماعی خود کشی کا سفر

عمران خان نے ایک برطانوی اخبار سے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ’انہیں دہشت گردوں کے لیے مختص چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا‘۔ البتہ وہ سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دینے کی پوزیشن میں ہیں اور ان کی قید تنہائی کا یہ عالم ہے کہ اخبارات روزانہ کی بنیاد پر ان کے بیانات، مطالبوں اور تقاضوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ ملک کی صورت حال اور خود اپنے آپ پر بیتنے والے حالات کے بارے میں یہ

Read more

موجودہ حکومتی بندوبست کے ضامن

فیصلے کو آئے ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ حکومتی زعماء کی جانب سے سپریم کورٹ پر تنقید کی شدت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کیے جانے کے حیران کن حکومتی اعلان کے بعد وزراء ایمرجنسی کے نفاذ جیسی در فتنیاں چھوڑ رہے ہیں۔ میڈیا میں موجود حکومتی کارندے اپنے طور پر عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لئے حکم عدولی کے پیغامات نشر کر رہے ہیں۔ معروف کورٹ رپورٹرز کے

Read more

لندن تا برمنگھم ( 9 ) باتیں، جہانِ شرق و غرب کی

کبھی پنگا لیا ہے آپ نے؟ نہیں لیا؟ ہم نے لیا ہے، کیسے لیا کب اور کیوں لیا؟ یہ ہے پتّے کی بات جو ہم بعد میں بتائیں گے۔ پہلے لندن میں گوروں کے لیل و نہار کا احوال بتاتے ہیں۔ جہاں آنیاں کیا، جانیاں کیا؟ لطافتیں اور نزاکتیں کیا؟ عیش و نشاط کی رنگین محفلیں کیا؟ ’نو من تیل‘ اور رادھائیں کیا؟ سوچتے ہیں، اِس مست و مسرور ماحول میں ہم بے چارے معصومیت کے کھوپے پہنے، تماشائیوں کی

Read more

نظریۂ ضرورت کا ترقی یافتہ ایڈیشن

12 جولائی 2024 ء ہماری قومی زندگی میں اِس لیے غیرمعمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اُس روز ہماری عدالتِ عظمیٰ نے 8 ؍اور 5 کی نسبت سے ایک ایسا فیصلہ صادر کیا ہے جس سے چیف جسٹس محمد منیر کا نظریۂ ضرورت ایک نئی شکل میں زندہ ہو گیا ہے۔ ایک طبقۂ فکر اِسے جمہوریت کی فتح قرار دَے رہا ہے اور اُن آٹھ معزز جج صاحبان کو مبارک باد پیش کر رہا ہے جنہوں نے مقتدرہ کے

Read more

تحریک انصاف پر پابندی: جمہوریت دشمن فیصلہ

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر جمہوری، سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملک کی ایک بڑی پارلیمانی اور مقبول سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے عمل کو جمہوری اصولوں کے منافی ایک آمرانہ اور جمہوریت کش قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اس فیصلے کو افسوسناک، شرمناک اور احمقانہ کہہ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے راہنماؤں نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو مایوس کن اور

Read more

تحریک انصاف پر پابندی کی ”بڑھک“

میرے اور آپ جیسے کروڑوں پاکستانیوں کے لئے پریشان کن خبریں تھیں دو۔ ایک نے آگاہ کیا کہ ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں اوسطاً پانچ سے سات روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ نام نہاد ”فکسڈ چارجز“ بھی بڑھ گئے ہیں۔ جو بجلی ہم خریدیں گے اس کی اجتماعی قیمت پر مختلف النوع ٹیکس بھی عائد ہوتے ہیں۔ یوں ماہانہ اعتبار سے جو کمائیں گے اس کا 15 سے

Read more

مخصوص نشستیں: خو گر حمد کا گلہ

سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے اکثریتی فیصلہ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا۔ اس فیصلے سے جو بنیادی سوال پیدا ہوا وہ یہ ہے کہ ایک جماعت (سنی اتحاد کونسل) جس نے جماعتی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا اس کی مخصوص نشستوں کے متعلق درخواست قابل سماعت کس قانون کے تحت قرار پائی۔ فل بنچ کا

Read more

تحریک انصاف پر حملے میں حکومت مجروح ہو گئی

ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ پہلے قیادت اس معاملہ پر غور و خوض کرے گی، اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کی جائے پھر حتمی فیصلہ ہو گا۔ سوال ہے کہ کیا اسحاق ڈار اس بیان سے ایک روز پر پہلے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے اعلان پر سامنے آنے والے رد عمل کے بعد حکومت کو ’باعزت‘ طور سے پسپا ہونے کا موقع

Read more

غدار کون؟ شیخ مجیب، جنرل یحییٰ یا ذوالفقار علی بھٹو

کیا آپ نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھی ہے؟ میں نے اب یہ رپورٹ اور اس کا سپلیمنٹ پڑھ لیا ہے، اور جیسا پچھلے مضمون میں کیا، جن کتابوں کو میں نے اس مضمون کو لکھنے کے لئے پڑھا ہے ان کا ذکر آخر میں کر دوں گا۔ پچھلے مضمون میں میرا مقصد ستائیس مئی کو عمران خان کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ؛ ہر پاکستانی کو رپورٹ کا مطالعہ کرنا اور یہ جاننا چاہیے کہ اصل غدار تھا

Read more

حکومت نے عمران خان کی جماعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستانی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ جہاں ایک طرف حکومتی وزرا اور مسلم لیگ ن کے رہنما تحریک انصاف پر ’انتشار کی سیات کرنے‘ کا الزام لگاتے ہیں وہیں بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اس کا مقصد جماعت پر دباؤ بڑھانا ہے۔

Read more

پُرامن اصلاحات کیوں کارآمد نہیں ہو سکیں؟

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے تیرہ میں سے آٹھ ججز کے تازہ فیصلہ نے آئین و قانون اور اپنے فہم و ادراک کو معیار بنا کر تشریحات کے ذریعے جہاں دستور کی بے ثباتی کو نمایاں کیا، وہاں یہی فیصلہ نظام عدل میں پائی جانے والی ذہنی تقسیم کو گہرا کر کے جاری سیاسی بحران کو بڑھا گیا گویا صرف اسی ایک فیصلہ نے سیاست کے سارے پرسپشن کو بدل دیا۔ یوں

Read more

مولانا فضل الرحمنٰ اور اپوزیشن گرینڈ الائنس

پاکستان کی 76 سالہ تاریخ سیاسی المیوں سے بھری پڑی ہے۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعد ہی سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ”بالادستی“ کی جنگ شروع ہو گئی تھی جو تا حال جاری ہے۔ کبھی عنان اقتدار اسٹیبلشمنٹ کے پاس آ جاتی ہے تو وہ دہائیوں تک ملک کے سیاہ سفید کی مالک بن جاتی ہے۔ کبھی صدارتی نظام ملک کی تباہی و بربادی کی بنیاد رکھ دیتا ہے۔ کبھی صدارتی نما پارلیمانی نظام اور کبھی پوری طرح

Read more

عدالت حق تو دلوا سکتی ہے مگر اقتدار نہیں

باقی دنیا میں جمہوریت نمبرز گیم سمجھی جاتی ہے۔ یعنی جس نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں اسے حکومت سازی اور اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مگر ہمارے ہاں جس نے نمبرز گیم کے سراب سے دھوکہ کھایا وہ بے موت مارا گیا۔

Read more

حکمران جب کمزور پڑنے لگتے ہیں

ناکام یا ناکامی کے دہانے پر کھڑی ریاستوں میں وسائل اور اختیارات پر چند طاقتور گروہ قابض ہو جاتے ہیں تو اسے Elite capture کہا جاتا ہے۔ اِن الیٹ گروہوں کا پہلا ہدف آزاد عدلیہ ہوتی ہے۔ عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے متعدد طریقے معروف ہیں۔ ریاستی دھونس دھاندلی حکمرانوں کے ہاں عام حربہ ہے۔ پاکستان کی تاریخ بظاہر طاقت کے زور پر ججوں سے من مانے فیصلے لئے جانے کی روایت سے داغدار ہے، تاہم ترقی یافتہ جمہوری

Read more

عمران خان کی سیاست

میں نے زندگی میں عمران خان کی پارٹی کو سپورٹ نہیں کیا اور نہ ہی ان کی سیاست سے مجھے کوئی دلچسپی رہی ہے۔ مگر سیاسی طالب علم ہونے کے ناتے میں عمران کی سیاست کو 90 کی دہائی سے دیکھتا آ رہا ہوں۔ 1992 کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب عمران خان نے جنگ اخبار میں آرٹیکلز لکھنا شروع کیے تو نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ اب عمران

Read more

شفاف انتخابات کیسے ہوں گے؟

عمران خان کی اس بات سے اختلاف ممکن نہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی سیاست سے پیچھے ہٹ جائے اور شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ بانی تحریک انصاف کے اس موقف سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کسی بھی ملک میں صرف وہی حکومت جراتمندانہ فیصلے کر سکتی ہے جسے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ لیکن پاکستان میں انتخابات اور مسلط شدہ حکومتوں کے تجربات کرنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شفاف انتخابات کیوں کر منعقد ہوسکتے ہیں؟ موجودہ

Read more

پاکستانی سیاست کا سوہارتو

دو ہزار اٹھارہ کے عام اور سینیٹ چیئرمین انتخابات میں پی ایم ایل (ن) ان کے اس وقت کے اتحادیوں اور جمہوریت کا ہر وقت ورد کرنے والے محمود خان اچکزئی، میر حاصل بزنجو مرحوم اور مولانا فضل الرحمن کی صفوں میں عجیب قسم کا ماتم بچھا ہوا تھا۔ طرح طرح کے دلائل گھڑ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ ان انتخابات پہ اسٹیبلشمنٹ اثرانداز ہوئی ہے۔ نون لیگ اور اس کے اتحاد یوں کی

Read more

نواز شریف کیا سوچ رہے؟

جس کے پاس پنجاب کی گدی ہوگی وفاق بھی اس کا ہو گا۔ جس کے ہاتھ سے پنجاب نکلا سمجھو وفاق بھی نکل گیا۔ پنجاب حکومت سازی اور طاقت کا مرکز ہے پاکستان کے مستقبل اور اگلی حکومت کے فیصلے بھی پنجاب ہی کرتا۔ 70 کی دہائی سے اب تک جس کے پاس پنجاب رہا وفاق بھی اسی کا ہوا۔ پیپلز پارٹی ہو مسلم لیگ نون ہو یا تحریک انصاف جو جماعت پنجاب میں حکومت بناتی ہے وفاق میں خود

Read more

اور اب سوشل میڈیا کو "ریگولیٹ” کرنے کی تیاری

کسی کرشمہ ساز کو بے تحاشہ ملکی مسائل کا یک وتنہا مداوا ثابت کرنے کے لئے لازمی ہے کہ اس معاشرے کے تمام اداروں کی ساکھ کو ”نظام کہنہ“ کا نمائندہ ٹھہراتے ہوئے تباہ وبرباد کردیا جائے۔ وطن عزیز میں ایسے عمل کا آغاز اکتوبر 2011ء میں ہوا تھا۔ لاہور کے مینارِ پاکستان تلے ایک جلسہ منعقد ہوا۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹ سے سیاست میں آئے عمران خان نے خود کو باریاں لینے والے آصف علی زرداری اور

Read more

ووٹ کو عزت دے کر بھی دیکھ لیں

حکومت ملک میں جمہوریت کا پرچار کرتی ہے لیکن ہر آنے والے دن کے ساتھ ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جن سے جمہوری نظام کے لیے جگہ کم ہوتی جا رہی ہے۔ میڈیا تو پہلے ہی ’نظربند‘ اور حکام کے چشم ابرو کا محتاج ہے، اب ایک حکم نامے کے ذریعے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز سننے اور ریکارڈ کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ عدالتوں میں پہلے سے شہریوں کی نجی زندگی کو متاثر

Read more

ایران، برطانیہ اور بھارت میں تبدیلی پر ہمارے”ذہن سازوں” کی توقعات

برطانیہ کے بعد ایران کے صدارتی انتخابات بھی ہوگئے تو ہمارے ہاں سوشل میڈیا پر چھائے ”ذہن سازوں“ کا ایک گروہ نہایت حسرت سے پاکستانیوں کو یاد دلانا شروع ہو گیا کہ حال ہی میں برطانیہ اور ایران کے علاوہ بھارت بھی انتخابی عمل سے گزرا ہے۔ ان تینوں ملکوں میں بقول ”ذہن سازوں“ کے ”قدامت پرست اور آمرانہ مزاج“ کی جماعتوں اور افراد کو شکست ہوئی۔ وہاں کے عوام ”جاگ اٹھے“ اور ”بہتر لوگ“ اقتدار میں لے آئے۔ پاکستان

Read more

”تیزاب کا تالاب“ اور سنگدل تماش بین!

سات سال قبل، 2017 کے یہی روز و شب تھے جب ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعے شاہراہ مستقیم پر چلتے پاکستان کو بے برگ و ثمر دلدلی جنگلوں کی طرف دھکیل دیا گیا۔ یہ سوال اَن گنت مرتبہ پوچھا گیا اور شاید برسوں بعد تک بھی پوچھا جاتا رہے گا کہ نواز شریف کو سیاست بدر کر کے ایک ناپختہ کار طفلِ خود معاملہ کو ملک کی باگ ڈور سونپنا کیوں ناگزیر ٹھہرا تھا؟ کیا پاکستان زوال پذیر تھا؟

Read more

کانگریس کی قرارداد امریکی بے بسی کی مظاہر ہے؟

نئے مالی سال کے لئے 67.76 بلین ڈالر کا بھاری ٹیکسوں سے لبریز، فنانس بل 2024 / 25 پر صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے، فنانس بل کو پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے منظور کیا تھا، اس بجٹ میں سالانہ افراط زر کی شرح 13.5 فیصد تک متوقع ہے تاہم حکمراں اشرافیہ امید رکھتی ہے کہ وہ رواں معاشی بحران سے نمٹنے کی خاطر آئی ایم ایف سے 8 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کر کے ڈیفالٹ

Read more

مستند ہے اُن کا فرمایا ہوا

وہ صرف ضدی، ہٹ دھرم اور نرگسیت کا شکار ہی نہیں، اِس زعم میں بھی مبتلا ہے کہ اُس کا فرمایا مستند۔ اپنے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں اُس کے ارسطوانہ خطبات و بیانات لطائف میں ڈھل چکے۔ وہ اب جیل میں ہے لیکن ’’بوئے سلطانی‘‘ اب بھی موجود۔ وجہ یہ کہ جب عدلیہ اور فوج میاں نواز شریف کو مائنس کرنے پر تُلی بیٹھی تھی تب یہی لاڈلا اُن کی آنکھ کا تارا تھا۔ 2018 ء کے عام

Read more

نواز شریف مصالحت کے لیے ایک قدم آگے بڑھائیں!

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ درپیش مسائل حل کیا جا سکیں۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق اس ملاقات میں نواز شریف نے بیرون ملک پاکستان کی شہرت کو نقصان کو پہنچانے کے لیے متحرک عناصر کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ قومی اتحاد کے حوالے سے ملک کے اہم لیڈر اور تین بار وزیر اعظم

Read more

مریم نواز: احمد فراز اور فہمیدہ ریاض کا لطیفہ

مریم نواز نے جب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو ان کے مخالفین کو بہت اعتراضات تھے جن میں سے چند کا ذکر کرتے ہیں لیکن آج کے کالم کا مقصد وہ اعتراضات دہرانا یا ان کے جوابات لکھنا ہرگز نہیں ہے بلکہ مریم نواز کو ایک خطرے سے آگاہ کرنا ہے جو بہت ہی معمولی نظر آتا ہے لیکن سیاسی جان لیوا ہوتا ہے۔ آئیے پہلے مریم نواز پر اٹھنے والے اعتراضات اور ان کے جوابات کا

Read more

جمہوریت تعویز گنڈے کا دھندا نہیں

6 دیوار سے لٹکے کیلنڈر پر کندہ تاریخیں تو محض گزرتے وقت کا خاموش نشان ہیں۔ انہیں انسانی ہاتھوں کی محنت اور کاسہ سر میں کارفرما شعور سے معنی دیے جاتے ہیں۔کل 4 جولائی تھا۔ امریکی 4جولائی 1776 ءکو اپنے اعلان آزادی کی منظوری کی یاد میں اسے یوم آزادی کے طور پر مناتے ہیں۔ ہماری تاریخ میں بھی 4جولائی کی آزمائش گزری ہے ۔ ہمارے منتخب اور زخم خوردہ وزیراعظم نواز شریف کو کارگل کی برف پوش چوٹیوں پر

Read more

مریم نواز کی ’100 روزہ کارکردگی‘ کے متعلق ویڈیوز پنجاب حکومت کی ’تشہیری مہم‘ یا فنکاروں اور انفلوئنسر کی ذاتی رائے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے منصب پر 100 روز مکمل ہوتے ہی جہاں اخبارات میں تشہیری مہم کا سلسلہ شروع ہوا وہیں سوشل میڈیا پر اچانک متعدد انفلوئنسرز اور اداکاروں کی جانب سے مریم نواز کے حق میں ویڈیوز اور وی لاگز شائع ہونے لگے۔

Read more

کیا قوم جنرل ضیا کے بھوت سے نجات پا سکے گی؟

47 سال پہلے 5 جولائی کو جنرل ضیا الحق کی شکل میں اس ملک پر طاری ہونے والی سیاہ رات ابھی تک مسلط ہے۔ نہ صرف ایک منتخب حکومت کے خلاف فوج کی بغاوت غلط تھی بلکہ اس دور حکومت میں بعض ایسی روایات کا آغاز ہوا اور بعض ایسے فیصلے کیے گئے کہ پاکستانی قوم ابھی تک ان کے چنگل سے باہر نہیں نکل سکی۔ اس مشکل کا ایک سبب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس حوالے سے

Read more

عمران خان کو رہا کرنے سے حکومت کمزور نہیں ہوگی

وزیر قانون نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے انسانی حقوق و جبری حراست کی اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے کہ سائفر کے علاوہ پہلے توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی حراست اور سزا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس معاملہ کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ لیکن وہ ان مقدموں کے قانونی میرٹ اور عمران خان کی سیاسی حیثیت کے بارے میں کوئی رائے دینے میں ناکام

Read more

مریم نواز کی 100 روزہ ”بادشاہت“ – 2

مریم نواز آہنی اعصاب کی مالک ہیں۔ سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والی بیٹی کی سیاسی تربیت نواز شریف نے کچھ اس انداز میں کی ہے جب اسے جیل میں ڈالا گیا تو وہ باپ کی کمزوری بنی بلکہ بہادری اور جرات سے جیل کاٹی ماں کی وفات کی خبر جیل میں سنی۔ اس وقت کے فرعون حکمرانوں پر یہ واضح کر دیا کہ وہ زندان میں بھی اپنی والدہ کی وفات کی خبر سننے کا حوصلہ رکھتی

Read more

غیرت ہے بڑی چیز۔۔۔۔

25 جون 2024 ء کو امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی جس میں 8 فروری 2024 ء کو ہونے والے انتخابات میں ہیر پھیر کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا گیا۔ پاکستان کے دفترِخارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ قرارداد پاکستان کے امورِ داخلہ میں غیر ضروری مداخلت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت ہے اور

Read more

پاکستان فلاحی جمہوری ریاست یا سیکورٹی ریاست؟

پاکستان 14 اگست 1947 سے جمہوریت اور ملٹری حکومت کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔ کبھی ہمارے ملک کو ملٹری آمروں کے سایوں نے اپنے گھیرے میں لیے رکھا تو کبھی جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا بھرپور موقع ملا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک جدید اسلامی اور فلاحی ریاست کے روپ میں دیکھنا چاہتے تھے۔ کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح جمہوریت پر یقین رکھتے تھے اور ان کی خواہش تھی۔ کہ پاکستان ایک رول ماڈل

Read more

حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا شکار

پرندے کیوں نہیں آتے؟ کنکر کیوں نہیں برساتے؟ جس معاشرے میں ظلم کی انتہا ہو، ظالم کی پشت پناہی ہو، ظلم کو سراہا جائے، مظلوم کو للکارا جائے، تو مدد کو فرشتے کیوں کر آئیں گے؟ آسمان کیوں نہ روئے گا؟ زمین کیوں نہ کانپے گی؟ پتھر کیوں نہ لرزیں گے؟ جہاں ہمارے ہاں آئے روز تجنیس و تلازمہ کی خوب آؤ بھگت کی جاتی ہے وہیں دنیا کو تھرتھرا دینے والے واقعات گمنامی کے گہرے سمندر میں کھو جاتے

Read more

’خاموش۔۔ کی بورڈ لے کر آئیں، عمران خان بنام سرکار اپیل ریجیکٹڈ‘

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے اہم مقدمے کا فیصلہ اسلام آباد کے ایڈشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے جمعرات دوپہر تین بجے سنانا تھا، اس موقع پر عدالت کے فیصلہ سنانے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی کمرہِ عدالت لوگوں سے بھر چکا تھا۔

Read more

سوناکشی سنہا کو شادی مبارک، کاش واہگہ بارڈر خودکش دھماکہ نہ ہوا ہوتا

خوبرو بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے پرانے دوست اور ساتھی مسلمان اداکار ظہیر اقبال سے شادی کرلی ہے، اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ سوناکشی نے لکھا کہ 6 سال قبل 23 جون 2017 کو ہم دونوں نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور ہم نے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، آج اس محبت اور پیار کی بدولت ہم تمام چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے دونوں خاندانوں کی دعاوں سے اس مقام تک پہنچے ہیں، اب ہم

Read more

’نک دا کوکا‘ کے بعد ’فوجی کوکا‘: معروف گلوکار ملکو کو فوج کی حمایت میں مکھڑا کیوں گانا پڑا؟

پاکستان کے معروف گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کو رواں ماہ لندن جانے والی ایک پرواز سے آف لوڈ کیا گیا تھا تاہم اب ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔

Read more

ویل ڈن مریم نواز!

اللہ کا شکر کہ عید الاضحی خیر و عافیت کے ساتھ گزر گئی۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کیے۔ اہل پاکستان نے بھی عید کے تہوار کو روایتی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ ملک بھر میں لاکھوں جانوروں کی قربانی ہوئی۔ ہر ایک نے اپنی استطاعت اور توفیق کے مطابق جانور قربان کیے۔ اللہ کے وہ بندے بھی ہیں جنہیں اللہ نے اس قدر نواز رکھا

Read more

مریم نواز کی 100 روزہ بادشاہت

سابق وزیر اعظم نواز شریف طبعاً قدامت پسند مزاج کے مالک ہیں۔ ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پرورش مشرقی ماحول میں ہوئی ہے۔ اس لئے وہ مریم نواز کے سیاست میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے۔ اس کئی وجوہات ہیں۔ ان کے خیال میں پاکستان کا معاشرتی ماحول خواتین کے لئے سیاست میں حصہ لینے کے لئے سازگار نہیں اس لئے وہ مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین بنانے کے لئے ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ مریم نواز

Read more

کیا آپ نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھی ہے؟

مجھے اعتراف ہے کہ میں نے تو یہ رپورٹ ابھی تک نہیں پڑھی۔ البتہ پڑھنے لکھنے کا شوق رکھتا ہوں اور ذاتی سٹڈی میں کچھ کتابیں خریدنے کے شوق میں جمع کر چکا ہوں۔ چونکہ یہ کتابیں زیادہ تر نان فکشن ہیں اس لئے انہیں ریفرنس کے طور پر کہیں مکمل اور کہیں متعلقہ جگہوں سے پڑھ چکا ہوں۔ یہ رپورٹ پڑھنے میں بھی دلچسپی ہے مگر سوچتا ہوں کہ مشرقی پاکستان میں جو عمومی طور پر ہوا اس بارے

Read more

آرمی چیف بھارت سے تصادم کی بات بند کریں

عید الاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کےبیان سے  ایک بار پھر یہ اندیشہ پیدا ہؤا ہے کہ پاکستانی اسٹبلشمنٹ بھارت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ پاک فوج کے ترجمان کو فوری طور سے اس بیان کی وضاحت کرنی چاہئے جس  سے  یہ تاثر قوی ہؤا ہے کہ پاکستان ، ہمسایہ ملک کے ساتھ مواصلت کی بجائے تصادم کی حکمت عملی جاری رکھنا چاہتا  ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کی  تاریخ طویل

Read more

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی خوش بیانی

وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ عوام کی خواہش ہے کہ عمران خان کم از کم پانچ سال تک جیل میں رہیں تاکہ ملک ترقی کر سکے اور معاشی حالات بہتر ہو سکیں۔ بہتر ہوتا کہ وفاقی وزیر اور ایک بڑی پارٹی کے معتبر لیڈر اپنی اس خواہش کا اظہار کرنے کے لیے عوام کا کاندھا استعمال نہ کرتے۔ یوں بھی ملک کے

Read more

مختار مسعود، ڈاکٹر عبدالسلام اور پنجابی زبان

سول سروس آف پاکستان کے رُکن اختر سعید صاحب کئی سال پہلے ریٹائر ہو گئے۔ وہ لکھنے پڑھنے کے شوقین، سرکاری ملازمت کے جاہ و منصب سے خاص لگائو نہیں رکھتے تھے۔ پنجاب کے سابق گورنر مرحوم غلام جیلانی صاحب نے باغِ جناح میں قائد اعظم لائبریری بنائی تو اختر سعید کو لائبریری سے عشق ہو گیا۔ وہ خاص اجازت لے کر لائبریری سے منسلک ہوئے۔ 1986ء میں نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اُنہوں نے اختر سعید صاحب

Read more

نہر اب تک پرانے پہرے میں چل رہی ہے

’آواز دوست‘ میں مختار مسعود نے لکھا، ’بڑے آدمی انعام کے طور پر دیے اور سزا کے طور پر روک لیے جاتے ہیں‘۔ قیام پاکستان کے بعد حمید احمد خان، شیخ منظور الٰہی، مشتاق احمد یوسفی، ڈاکٹر آفتاب احمد اور مختار مسعود کی نثر اس روایت کی توسیع تھی جس کی بنیاد 19ویں صدی میں غالب نے رکھی۔ مختار مسعود کا یہ جملہ بھی تخلیقی صناعی کا عمدہ نمونہ ہے اگرچہ اپنے پیچھے سوال چھوڑ گیا۔ انعام دینے والی مسندِ

Read more

گورنر و اسپیکر پنجاب ملک محمد احمد خان: بہتر سیاستدان یا قانون دان

ملک محمد احمد خان کا آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ تحصیل چونیاں ضلع قصور میں واقع ہے۔ یہ گاؤں ضلع قصور کے باقی ماندہ آبادیوں کی طرح آج 2024 میں بھی انتہائی پسماندہ، لاقانونیت میں گھرا اور بد حال ہے۔ آج بھی کھائی ہٹھاڑ سے کھڈیاں خاص کی طرف آنے والی سڑک شاموں شام سنسان ہو جاتی ہے کہ کہیں بھی کوئی لوٹ مار کے چلا جائے پتہ نہیں چلتا۔ اس علاقے میں لوٹ مار عام سی بات ہے۔ کوئی بھی

Read more

معاشی مسئلے کا آسان اور یقینی حل

  جب قوم کے اندر فرض شناسی اور وَقت کی پابندی کی صفات کمزور پڑ جائیں اور پیسے کا حصول زندگی کا سب سے بڑا مقصد قرار پائے، تو اِجتماعی معاملات میں ہر سُو بگاڑ دکھائی دیتا ہے۔ اخبارات اور ٹی وی میں ایسے تجزیے پڑھنے اور سننے میں آتے ہیں کہ پورا نظام تلپٹ ہو چکا ہے اور ہر شعبۂ زندگی پوری طرح زوال کی زد میں ہے۔ ہمارے سیاسی قائدین اور اِقتصادی ماہرین خون منجمد کرنے والی پیشین

Read more

عوام پر نئی مہنگائی مسلط کرنے کا "باریکی” سے تیار ہوا منصوبہ

ہم میں سے بہت پڑھے لکھے لوگوں کو بھی بہت دنوں بعد سمجھ آئے گی کہ بدھ کی شام پیش ہوا سالانہ بجٹ بنیادی طور پر ”ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے“متوسط طبقے کو سفید پوشی سے محروم کرنے کا سفاک منصوبہ ہے۔ روزمرہّ زندگی کی بے تحاشہ اشیائے صرف پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کا ناقابل برداشت سیلاب برپا کرے گا۔ غریبوں کی زندگیاں مزید اجیرن اور تنخوار دار طبقے سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس

Read more

حبس دوام بعبور دریائے خاموشی

نوآبادیاتی حکمرانوں نے حبس دوام بعبور دریائے شور کے عنوان سے عقوبت کی ایک صورت حریت کے ان متوالوں کے لیے خا ص کر رکھی تھی جو غیر ملکی تسلط کی اطاعت سے زبان، قلم اور تلوار کے ذریعے مزاحمت کرتے تھے۔ اس سزا سے متصف ہونے والے قیدیوں کو بحیرہ ہند اور بحیرہ بنگال کے اتصال پر جزائر انڈیمان نکوبار بھیج دیا جاتا تھا۔ جس صعوبت کو علامہ فضل حق خیر آبادی، شیخ الہند مولانا محمود حسن اور مولانا

Read more

نواز شریف نے پارٹی ”ٹیک اوور“ کر لی!

32 سال قبل کی بات ہے اسلام آباد میں حاجی نواز کھوکھر کی رہائش گاہ کے سامنے لان میں پنڈال سجایا گیا جس میں ایک نئی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا گیا چونکہ یہ جماعت نواز شریف کی سربراہی میں قائم کی گئی اس لئے اس کا نام مسلم لیگ (ن) رکھا گیا دراصل مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ (ج) کے بطن سے جنم لیا۔ جنرل ضیاء الحق نے پیر صاحب پگارا کی مدد سے یہ جماعت

Read more

نواز شریف اور نریندر مودی کا دوستی اور تلخی کا تعلق: کیا پیغامات کا تبادلہ بات چیت کی جانب پیشرفت ہے؟

نریندر مودی کو لاہور کا دورہ کیے قریب ایک دہائی گزر چکی ہے اور کئی برسوں سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان سفارتی سرد مہری جاری ہے مگر اب نریندر مودی کے تیسری بار انڈین وزیر اعظم منتخب ہونے پر پاکستانی قیادت کی جانب سے انھیں امن کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

Read more

پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور جمہوریت

پاکستان میں پچھلی ایک دہائی سے دو جماعتی نظام پہ قدغن لگی ہے۔ اور اس وقت تیسری جماعت نے شورِ سلاسل کو واضح کر دیا ہے۔ اور ایسا لگ رہا ہے کہ تبدیلی واقعی دستک دے رہی ہے۔ یہ تبدیلی کسی سیاسی جماعت کے نعرے، کسی لیڈر کی تقریر، یا کسی تحریر سے ماخوذ نہیں ہو گی۔ بلکہ یہ تبدیلی حقیقی معنوں میں اس مرتبہ ممکن ہے کہ عوام کا مزاج تبدیل کر دیے۔ پاکستان میں اس وقت الیکشن کمیشن

Read more

ظلم کی ٹوٹتی ہوئی دیوار

  اِس بار جون کا مہینہ غیرمعمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ایک طرف سیاسی اور آئینی معاملات کچھ اِس طرح تصفیے کے لیے سپریم کورٹ تک پہنچ گئے ہیں کہ عدلیہ اور مینجمنٹ کے درمیان اختیارات کی فیصلہ کن جنگ چھڑ گئی ہے اور دُوسری طرف بھارت میں سات مرحلوں کے اندر اِنتخابات ہوئے ہیں جن میں نریندر مودی کے خواب چکناچُور ہو گئے ہیں اور ظلم و تعصب کی دیوار ٹوٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ انتخابات کے

Read more

حکومتی دستاویزات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کیسی ہے؟

سپریم کورٹ میں پیش کی گئی دستاویزات میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان جیل میں اپنے کھانے تک کا فیصلہ خود کرتے ہیں جبکہ ان کو دن میں دو بار راہداری میں چہل قدمی کا موقع بھی دیا جاتا ہے۔

Read more

نواز شریف اور یوم تکبیر

پاکستان کے مختلف سائنس دانوں اور سیاست دانوں کے درمیان پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی ہے 26 سال گزرنے کے بعد بھی نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر کا کریڈٹ چھینے کی کوششیں جا رہی ہیں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا خواب سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا تھا ان کو اس کی سزا موت کی صورت میں دی گئی پھر ضیاء الحق

Read more

”کالے بھونڈ“۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کا معنی خیز استعارہ!

گزشتہ ہفتے، سپریم کورٹ میں، ”کالی بھیڑوں“ اور ’بلیک بمبل بی“ (Black Bumble bee) کا تذکرہ کچھ اس انداز سے آیا کہ سنجیدگی میں لپٹا کورٹ روم نمبر ایک، قہقہوں سے گونج اٹھا۔ میرا دل بھی سنجیدہ گفتاری بلکہ تلخ نگاری سے اوبنے لگا ہے۔ سو، جی چاہتا ہے ماحول کی اس شگفتگی سے تھوڑا لطف اٹھا لیا جائے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے پانامہ کے حوالے سے ججوں میں ”کالی بھیڑوں“ کے ذکر کی گونج سپریم کورٹ میں سنائی

Read more

کیا آپ محب وطن پاکستانی ہیں؟

چند دن پہلے میں ترکی کے دورے پر تھی۔ جب بھی ترکی جاتی ہوں وہاں کا نظام حکومت، انفراسٹرکچر، عوامی سہولیات، لوگوں کا طرز زندگی مجھے متاثر کرتا ہے۔ تاہم سب زیادہ متاثر کن شے ترکوں کی اپنے ملک سے بے لوث محبت یعنی حب الوطنی ہے۔ اس تناظر میں جب اپنے ملک پر نگاہ ڈالتی ہوں تو وطن کی محبت کا فقدان محسوس ہوتا ہے۔ دلوں کا حال تو میرا رب ہی جانتا ہے، لیکن جس طرح کی سرگرمیاں

Read more

سرکاری جامعات کو تالے لگا دیجئے!

لگتا ہے کہ ہمارے شعبہ تعلیم پر کسی آسیب کا سایہ ہے۔ ہم ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو دو قدم پیچھے کی جانب لڑھک جاتے ہیں۔ ایک ڈھلوان کا سفر ہے جس پر ہم گامزن ہیں۔ شعبہ تعلیم سے جڑی اچھی، مثبت اور خوش کن خبریں شاذ و نادر ہی سننے کو ملتی ہیں۔ منفی اور پریشان کن خبروں کے البتہ ڈھیر لگے ہیں۔ چند دن سے تعلیمی حلقوں میں ایک نہایت مایوس کن اور پریشان کن اطلاع زیر

Read more

کیا ریاست بھی گھورتی ہے؟

ملک میں موجود ادارے اس قدر بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں کہ انسانیت کے بنیادی اصولوں سے بھی نا اشنا نظر آ رہے ہیں۔ کبھی خواجہ سراؤں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی معزز ترین بزرگوں کے سامنے ملک کے دارالخلافہ میں بندوقیں تان لی جاتی ہیں۔ ایسی طاقت کمزوری بن جاتی ہے جس سے لوگ نفرت کرنا شروع کر دیں۔ طاقت کا بسا اوقات استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب نا انصافی کا جادو

Read more

خواب زلیخا کا طلسم اور دام بردہ فروش

ہمارے عہد میں چار شاعر ایسے گزرے جنہیں خود نمائی ، شہرت ، ادبی گروہ بندیوں اور دنیائے رنگ و بو میں نمود سے غرض نہیں تھی۔ مجید امجد، مختار صدیقی، عزیز حامد مدنی اور محبوب خزاں۔ آج رائے پور کے عزیز حامد مدنی یاد آرہے ہیں۔ 1922 میں پیدا ہونے والے عزیز حامد مدنی نے انگریزی ادبیات میں اعلیٰ تعلیم پائی۔ تقسیم کے بعد پاکستان میں اطلاعات و نشریات کے صیغے سے وابستہ ہو گئے۔ کنٹرولر آف ہوم براڈ

Read more

پڑھو پاکستان، بڑھو پاکستان

دنیا کے عظیم استاد سقراط کے بقول علم نیکی ہے اور جہالت برائیوں کی جڑ ہے۔ علم اچھے اور برے میں فرق سکھاتا ہے۔ تاریخ انسانی اس بات کی شاہد ہے کہ کہ قوموں کے عروج و زوال میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کا کردار عطا کرتی ہے۔ دنیا میں کسی بھی طرح کا کوئی انقلاب تعلیم کے بغیر برپا نہیں کیا جا سکتا۔ آج تک جتنے بھی انقلاب دنیا نے دیکھے ہیں وہ سب تعلیم ہی کے مرہون منت

Read more

نظریاتی نواز شریف نون لیگ کی ضرورت

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ابھی حال ہی میں چھ سال بعد اپنی پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے اور وہ ایک بار پھر مسلم لیگ نون کے صدر بن گئے ہیں، نواز شریف آٹھ فروری کے بعد سے پولیٹیکل ہائبرنیشن میں تھے، وہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہے تھے، انہوں نے صرف شہباز شریف اور مریم نواز کی حلف برادری کی تقریبات میں شرکت کی تھی اس کے بعد سے نواز شریف منظر عام سے غائب ہو چکے

Read more

The 25th Hour ۔ وجاہت مسعود کا فلمی تبصرہ بھی مسترد ہو گیا

آمریت قوم کی ایسی جامع بے حرمتی ہے جس میں کسی ادارے کا وقار، کسی شہری کا کردار اور کسی اصول کی توقیر قائم نہیں رہتی۔

Read more

نواز شریف: پارٹی کی صدارت مبارک ہو مگر سیاست میں نیا خون بھی لائیے

نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاکہ نواز شریف پارٹی کی قیادت سنبھال سکیں۔ 2018 میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں پارٹی کی صدارت چھوڑنا پڑی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) کو فیملی کنٹرول میں رکھنے کے لیے شہباز شریف کو رسمی صدر بنا دیا گیا تھا۔ اس دوران میں نواز شریف اگرچہ کسی

Read more

نواز شریف چھ سال بعد پارٹی صدر منتخب: مسلم لیگ میں ’ن‘ کی واپسی کیوں ہوئی؟

موجودہ سیاسی منظرنامے میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدارت ملنے نے کئی ایسے سوال پیدا کیے ہیں جو سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہیں۔ تو کیا نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی صدارت کسی خاص مقصد کے تحت دی گئی ہے؟

Read more

سقوط ڈھاکہ اور مجیب الرحمٰن

حال ہی میں تحریک انصاف کی جانب سے شیخ مجیب الرحمٰن کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، اور عمران خان خود کو مجیب الرحمٰن ثانی بنا کر پیش کر رہے ہیں، یہ بات اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہے کہ کیا عمران خان واقعی ہی مجیب الرحمٰن بن سکتے ہیں، لیکن اس مقام پہ اس بحث سے غض بصر کرتے ہوئے اپنے قلم کو مجیب الرحمٰن کے سقوط ڈھاکہ میں کردار تک محدود رکھیں گے۔ دوسرے عوامل

Read more

نواز شریف کا متبادل کوئی نہیں

آج کی نوجوان نسل پاکستان کے ایٹم بم اور پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا اکثر مذاق اڑاتی ہے۔ شاید ان کو معلوم نہیں کہ پاکستان نے کن حالات میں ایٹم بم بنایا اور کس قسم کی عالمی دھمکیوں کے حصار میں ایٹمی دھماکے کیے۔ ایٹم بم بنانے کا پروگرام شروع کرنے والے ذوالفقار بھٹو اور ڈاکٹر قدیر تو آج زندہ نہیں ہیں لیکن نواز شریف زندہ ہیں ان سے پوچھیں کہ پاکستان نے ایٹم بم کیسے بنایا اور کن

Read more

یوم تکبیر پر تعطیل، حکومت کی کمزوری کا اقرار ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے جوہری دھماکے کرنے کی 26 ویں سالگرہ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر، عدالتیں اور کاروبار بند رہیں گے۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی، وزیر اعظم شہباز شریف اور پاک افواج نے اس موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی اور ملکی دفاع کے لیے پرعزم رہنے کا اقرار کیا۔ تاہم بحران اور معاشی مشکلات سے گھرے پاکستان میں ایک غیر ضروری

Read more

’یوم تکبیر‘ کی چھٹی: کیا ’غیر متوقع‘ عام تعطیل کے کسی ملک کی معیشت پر منفی اثرات ہوتے ہیں؟

ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان آخر دنیا کے دیگر ممالک میں عام تعطیلات کی تعداد کے اعتبار سے کہا کھڑا ہے اور دیگر ممالک میں ماضی ایک غیر متوقع عام تعطیل کے معیشت پر برے اثرات ہوئے ہیں؟

Read more

پی آئی اے طیارے کے اغوا سے چاغی میں ’اللہ اکبر‘ کے نعروں تک: جب دُھول کے بادلوں نے سورج کا چہرہ دھندلا دیا اور سیاہ گرینائٹ سفید ہو گیا

28 مئی 1998 کو ٹریگرنگ میکینزم ڈیزائن کرنے والے ایک نوجوان افسر محمد ارشد کو جوہری دھماکے کے لیے بٹن دبانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا جنھوں نے ’اللہ اکبر‘ کہتے ہوئے اس عمل کی ابتدا کی اور اسی روز سہ پہر 3:16 پر ایک ہی وقت میں پانچ زیرِزمین دھماکوں سے راس کوہ لرز اٹھا۔

Read more

یوم تکبیر کی یاد

قیام پاکستان سے قبل ہی آزادی کے حوالے سے جس مخالفت اور مخاصمت کا سامنا تھا وہ دن بدن بڑھتی گئی۔ بھارت نے علاقائی چوکیدار بننے کا جو کام آزادی کے بعد اٹھایا اور چھوٹی چھوٹی آزاد ریاستوں پہ بزور بازو قبضہ جما لیا یوں اس کی دھاک بیٹھ گئی مگر شوق جنوں اسے چین سے بیٹھنے نہیں دیتا تھا کہ 1962 میں بھارت چین کشیدگی میں اسے شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جو اسے ایٹمی توانائی کی جانب

Read more