یوم تکبیر:ہم لوگ بھی ناقابل تسخیر ہوئے ہیں

عزم و استقلال سے سرشار اہلِ پاکستان اس بار 26 واں یومِ تکبیر منا رہے ہیں۔ 28 مئی 1998 کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا دن ہے جب اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اور پوری دنیا کو اس کی ایٹمی صلاحیت قبول کرنا پڑی۔ پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی تجربات کیے ۔ یہ وہ دن

Read more

ایسا کیسے چلے گا؟

دیسی مرغی، دیسی گھی اور خالص دودھ تو قصۂ پارینہ بن چکے۔ اب یہ سب کچھ خواب و خیال کہ دیسی مرغی کے نام پر فارمی مرغی اور دیسی گھی کی محض مہک ہی باقی ہے۔ دیسی گھی میں عام گھی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی جاتی ہے اور دودھ میں سنگھاڑے کا آٹا، کارن سٹارچ، کھاد، سرف اور پانی کی آمیزش تھوک کے حساب سے۔ اِس لیے ہم نے اِن اشیاء سے توبہ کرلی البتہ ایک شخص ایسا ہے

Read more

نواز شریف اور یوم تکبیر

11 مئی 1998 ء کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے دورہ پر تھے۔ الماتے قازقستان کا آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان کا مری ہے۔ 1997 تک یہ قازقستان کا دارالحکومت رہا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر نواز شریف مشاہد حسین کے ہمراہ الماتے کی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ انہیں پیغام ملا کہ ان کا ملٹری سیکریٹری بار بار فون کر رہا ہے اور ان سے اہم بات کرنا چاہتا

Read more

ایٹمی دھماکوں کی بریکنگ نیوز: ستائیسویں کی رات جو ہم نے جاگ کر گزاری

(رضی الدین رضی کی یاد نگاری) ستائیس مئی کی 1998 کی رات ہم نے روزنامہ نوائے وقت کے دفتر میں جاگ کر گزاری تھی۔ جس طرح بارہ اکتوبر 1990 کو نواز شریف کی حکومت کے خاتمے سے حوالے سے اشفاق احمد نے بارہویں شریف کا نام دیا تھا اسی طرح ہم نے بھی ستائیس اکتوبر کے رت جگے کو ستائیسویں کی رات قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس مرتبہ ستائیسویں کی رات عیسوی کیلنڈر کے حساب سے آئی

Read more

عدلیہ کی بے توقیری

ہر انسان اپنی عزت و تکریم کا خود ذمہ دار ہے۔ اعلی اوصاف کا اظہار عزت اور تکریم کا سبب ہے تو اس کے برعکس رویے اور اقدامات عزت و توقیر کی نفی کا باعث ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ عدلیہ کے ساتھ ظلم خود عدلیہ نے کیا تو یہ غلط نہ ہو گا۔ جسٹس منیر نے ”نظریہ ضرورت“ ایجاد کیا وہ جسٹس بندیال تک پہنچا تو ”گڈ ٹو سی یو“ کی صورت میں سامنے آیا۔ جسٹس منیر نے

Read more

پاکستان کے طاقت ور اداروں کا ماضی

اداروں کی موجودہ محاذ آرائی ملک کو ایک ایسی دلدل میں دھکیلتی دکھائی دیتی ہے جس کا انجام اچھا نظر نہیں آتا۔ یاد رکھیں! تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ میں ہوتا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی مسائل میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔ ہم اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمارے طاقتور اداروں کا کردار کبھی بھی مثالی نہیں رہا اگر آج ہم تاریخ کے اوراق پلٹ کر مستقبل کے لیے بہتر لائحہ عمل تلاش کر پائیں تو شاید ہماری

Read more

بزعم خود مرد حق: ضیا الحق

سابق صدر جنرل ضیا الحق یقینی طور پر ایک متنازع شخصیت ہیں وہ لوگ جو ذوالفقار علی بھٹو کو سپریم کورٹ سے پھانسی کی سزا ملنے کے باوجود انہیں آج تک شہید کہتے ہیں، جنرل ضیا الحق سے شدید نفرت کرتے ہیں انہیں ضیا الحق صاحب کی کوئی بات اچھی نہیں لگتی۔ ضیا الحق کا نام سن کر ان کا خون کھولنے لگتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے موقع پر لاہور کے اردو بازار میں ایک غریب جیالے

Read more

نواز شریف اب اڈیالہ جاکر دیکھ لیں!

سنگین مایوس کن حالات میں اہل پاکستان کو امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دیتی۔ اور نہ ہی کوئی ایسا لیڈر نظر آتا ہے جو ان پریشان کن حالات میں روشنی کی کوئی کرن دکھانے کا حوصلہ کرسکے۔ جن لوگوں سے مصالحت کے لیے کردار ادا کرنے کی امید کی جا سکتی تھی، ان میں سے ایک صدارت کی مسند پر براجمان ہوچکے ہیں اور مولانا فضل الرحمان میدان میں مقابلے کے لیے للکار رہے ہیں۔ حکومت اس وقت ہر

Read more

ماضی کی جھاڑ جھنکار

پسند اپنی اپنی۔ دیوانوں کو اکثر دیوانے پسند آتے ہیں جبکہ اہلِ عزم نئی نئی بستیاں آباد کرتے جاتے ہیں۔ ہمارے اندر ایسے لوگ بھی ہیں جو سب کچھ گنوانے کے بعد بھی نوابی کے خواب دیکھتے رہتے ہیں۔ ہر قوم کے ماضی میں اچھی باتیں بھی ہوتی ہیں اور غم آگیں یادیں بھی۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ جو ثمربار پودے آپ نے اگائے تھے، اُن کی نگہداشت کرتے ہیں یا ماضی کے جھاڑ جھنکار ہی میں الجھے

Read more

ریاستی ستونوں کے مابین سنگین ہوتی کشاکش

منگل اور بدھ کے روز سینٹ کے جو اجلاس ہوئے انہیں پارلیمان ہاﺅس جاکر نہیں دیکھا۔ لیپ ٹاپ کھول کر براہِ راست نشریات کی بدولت کارروائی کا مشاہدہ بھی نہیں کیا۔ محض ”تازہ ترین“ جاننے کے ارادے سے ٹی وی کھولا تو ہر نیوز چینل پر منگل کے روز سینیٹر فیصل واوڈا صاحب کی جانب سے ہوئی طولانی تقریر براہِ راست دکھائی جارہی تھی۔ واوڈا صاحب دبنگ آدمی ہیں۔ ٹی وی کیمروں کے روبرو گفتگو کے ذریعے ناظرین کی توجہ

Read more

قانونِ ہتک کی حمایت…ایک شرط پر

پاکستان میں سینکڑوں اچھے قوانین موجود ہیں، اور انہیں توڑنے کے ہزاروں طریقے۔کیا ہمیں مزید اچھے قوانین بنانے کی ضرورت ہے یا خوش نیتی سے موجودہ قوانین کو نافذ کرنے کی؟ ہمارے پاس تو ام القوانین یعنی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین بھی موجود ہے، ایسے میں کیا ہمیں کسی آئینِ نو کی تلاش میں سرگرداں رہنا چاہیے؟ یا 1973ء کے آئین کو اس کی روح سمیت نافذ کرنے کی کم از کم ایک سنجیدہ سعی کرنی چاہئے؟ آئین تو

Read more

میاں نواز شریف کا قوم سے گلہ

ستر کی دہائی میں سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے میاں نواز شریف اس وقت ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں جو سیاست کے کارزار میں ہر طرح کے نشیب و فراز سے گزرے ہیں۔ اس طویل سیاسی سفر میں جہاں ان پر اقتدار کی دیوی مہربان رہی وہیں پر اسی اقتدار کی وجہ سے وہ پابند سلاسل بھی رہے ہیں۔ اقتدار کا یہ طویل سفر انہوں نے بڑی کامیابی سے طے کیا ہے پنجاب کے وزیر خزانہ سے شروع

Read more

ملتان کا ضمنی انتخاب اور فارم 47 والی کہانی

لاہور کے ٹیکسالی دروازے سے اٹھے ہمارے خطے کے یکا و تنہا ملامتی شاعر شاہ حسین نے بہت سادگی سے یہ حقیقت بیان کر رکھی ہے کہ ’’تخت‘‘ مانگنے سے نہیں ملا کرتے۔ تحریک انصاف مگر اس حقیقت کا کماحقہ ادراک نہیں کر پائی ہے۔ سوشل میڈیا پر ضرورت سے زیادہ انحصار نے میری دانست میں اسے عملی سیاست کے ٹھوس تقاضوں سے بے اعتنائی کی جانب دھکیلنا شروع کردیا ہے۔ وہ سیاسی اعتبار سے ایک ’’متوازی دنیا‘‘ میں رہنا

Read more

سیاسی بحران کا ایپی سنٹر

اگر ملک کے موجودہ سیاسی بحران کو عالمی تناظر میں رکھ کر سمجھنے کی کوشش کریں تو ہم زیادہ حقیقت پسندانہ فیصلوں کے قریب پہنچ سکتے ہیں، جس طرح غزہ کی جنگ نے خطہ پہ سایہ فگن گہرے جمود کو توڑ کر مڈل ایسٹ کی سیاسی حرکیات کو بدل دیا، اسی طرح یوکرین کی جنگ نے بھی یورپ کے زوال کی رفتار تیز کر دی، اس وقت نیٹو کا فوجی اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے، یوکرین کے محاذ پہ

Read more

ذاتی پریشانی کا سبب بننے والا ایک واقعہ

طویل وقفے کے بعد ہفتے کے روز وطن عزیز کے تین بار وزیر اعظم رہے نواز شریف نے اپنے دل میں جمع ہوئی چند باتوں کو مختصر انداز میں بیان کیا ہے۔ ان باتوں کو بیان کرنے کا انداز اگرچہ ’بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفان کیے ہوئے‘ والی کیفیت کی نمائندگی کرتا سنائی نہیں دیا۔ دکھی دل میں جمع ہوئے غبار کی تھوڑی نکاسی تھی۔ اپنے دل میں جمع ہوئے بے تحاشا سوالات کے جواب وہ نظربظاہر اب تک ڈھونڈ

Read more

یہ آپ کا بحران ہے، پاکستان کا نہیں!

کیا پاکستان واقعی کسی آتش فشاں کے دہانے پہ کھڑا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور کھولتا ہوا لاوا سب کچھ خاکستر کر دینے کو ہے؟ کیا ہم واقعی کسی ایسے سنگین بحران سے دوچار ہیں جس سے نکلنے کی کوئی راہ ہمیں سجھائی نہیں دے رہی؟ کیا کوئی دیو ہیکل سونامی اپنے خونخوار جبڑے کھولے ہماری طرف بڑھ رہا ہے اور ہم کسی آن غرقاب ہونے کو ہیں؟ کیا یہاں واقعی حکومت نام کی کوئی چیز

Read more

’نواز شریف کو کوئی نہیں ہنسا سکتا‘

جب میاں صاحب طاقت کا منبع تھے تب بھی نہ ہی اپنا نامزد کردہ کوئی اچھا سپہ سالار ملا اور نہ ہی کوئی اچھا جج۔ اور آج جب وہ سیاسی حاشیہ بن چکے ہیں۔ وسعت اللہ خان کی تحریر۔۔۔

Read more

نواز شریف صاحب! اب آگے بڑھنے کا وقت ہے

متوقع ہے کہ نواز شریف 28 مئی کو منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر منتخب کر لیے جائیں گے۔ شہباز شریف نے اس عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور نئے صدر کے انتخاب تک وہ عبوری طور سے پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملک کی موجودہ مشکل سیاسی و معاشی صورت حال میں لیڈروں سے مسائل کا حل تلاش کرنے، تنازعات و اختلافات ختم کرنے اور ملک کو آگے بڑھنے کا

Read more

ترامیم میں جکڑی اقلیتیں

19 اپریل 2010 کو صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والی 18 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ”1973 کے آئین کو ہم نے آج اپنی اصل شکل میں بحال کر دیا ہے۔“ 18 ویں ترمیم پر دستخط کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، آمروں کی ترامیم ختم ہو گئیں۔ اس طرح آئین میں اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد کنکریٹ لسٹ اور آمرانہ دور کے

Read more

سرکاری جامعات، حکومتیں اور عدالت عظمیٰ!

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبا و طالبات کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل اور سکوٹیز دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے اعلان سے طالبعلموں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ وجہ یہ کہ ہمارے ہاں پبلک ٹرانسپورٹ کے حالات نہایت دگرگوں ہیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی دوران سفر مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ خواتین اور بچیوں کو ہراسانی اور چھیڑ خانی بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔ ان حالات میں آسان اقساط

Read more

عدلیہ اور پارلیمنٹ میں بڑھتی تلخیاں

عدلیہ اور ریاست کے طاقتور ترین ادارے کے مابین تلخیاں اور بدگمانیاں شدید سے شدید تر ہورہی ہیں۔ ان کے تعلقات کو معمول پر لانا مجھ دو ٹکے کے رپورٹر ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ہر حوالے سے بے اختیار عوام کی اکثریت کے لئے ممکن ہی نہیں۔ کتابوں میں پڑھ رکھا ہے کہ جدید ریاستوں کے باسی ”شہری“ کہلاتے ہیں۔ ان کے چند بنیادی حقوق ہوتے ہیں۔ ان کا تحفظ ریاست کا اولیں فرض ہے۔ وہ یہ فرض نبھانے

Read more

دبئی میں پاکستانی شہریوں کی جائیدادیں

ملک میں اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگ خط غربت سے نیچے سرک رہے ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ اخبارات میں فاقوں سے مجبور افراد کی خودکشی کی خبریں پڑھنے کو نہ ملیں۔ انہی دنوں لیکن ایک مرتبہ پھر دبئی میں پاکستانی شہریوں جن میں سیاستدان جرنیل بیوروکریٹ تاجر اور میڈیا مالکان سمیت اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات شامل ہیں، کی قیمتی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے

Read more

یاسر سلطان اور کپتان خان

ہمارے ایک جیولین تھرو کے کھلاڑی ہیں محمد یاسر سلطان، اپنے کھیل میں پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں، اور اس وقت پیرس اولمپکس کے لیے کوالی فائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اولمپکس کی تیاری کر رہے ہیں مگر ان کے پاس جیولین (نیزہ) نہیں ہے، وہ جیولین کے بغیر ہی تیاری کر رہے ہیں، یعنی

Read more

چمن پرلت: دوسرے شہر کا نوحہ

پرلت پشتو زبان میں میں آلتی پالتی مارکر بیٹھنے کو کہتے ہیں، لیکن سیاسی اصطلاح میں پرلت دھرنا کہلاتا ہے۔ جس طرح لوڈ شیڈنگ ضیا دور کی سدا بہار ایجاد ہے، اسی طرح پاکستان میں دھرنا قاضی حسین احمد کے عطایا میں سے ہے، جو آئین سے، اٹھاون ٹو بی کو نکالنے کے بعد جمہوری حکومتوں کو گرانے کے لئے گاہے گاہے استعمال ہوتا رہا۔ روزگار مہیا کرنا عام ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ لیکن اچھی ریاست کی ذمہ

Read more

قومی اسمبلی میں فوج کے آئینی کردار پر بحث

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان قومی اسمبلی میں سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے اور آئینی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے فریقین نے اپنے اپنے نقطہ نظر سے تند و تیز باتیں کی ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران میں البتہ آئین کی پاسداری اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو سزا دینے کے معاملے پر ہونے والی گفتگو اس لحاظ سے صحت مندانہ ہے کہ ایک تو یہ پارلیمنٹ میں ہوئی اور دوسرے الزامات عائد کرنے

Read more

ستھرا پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عزم کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالہ سے اجلاس میں انتظامیہ کو ایک ماہ کا پنجاب بھر میں صفائی کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی تھی اس اجلاس میں خستہ سڑکوں کی مرمت سیوریج کا نظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت ہوئی اور صاف کہا گیا تھا کہ ایک ماہ کی مہلت پر پھر دیکھا جائے گا

Read more

مولانا۔ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف میدان میں، حکومت کردار ادا کرے!

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اب تک پشین، کراچی اور پشاور میں تین بڑے احتجاجی جلسہ منعقد کر چکے ہیں، مولانا کا لہجہ، رویہ، اور انداز انتہائی غصہ، جارحانہ اور باغیانہ ہے۔ کیا وجہ ہے کہ مولانا اتنے غصہ میں ہیں، وہ بہت دکھی ہیں، ناراض ہیں یا دل جلے ہو کر میدان میں اترے ہیں۔ سیاست میں دوستی ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اس وقت دیگر جماعتوں سے الگ الگ ہو کر مولانا باغی بن کر سیاسی

Read more

’انڈیا کو پاکستان کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اس کے پاس ایٹم بم ہے‘ انڈین سیاستدان اپنے بیان پر مشکل میں پڑ گئے

انڈیا کے سابق وزیر اور کانگریس پارٹی کے رکن منی شنکر اییر اور تنازعے کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ ان کے تازہ متنازع بیان کہ انڈیا کو پاکستان کا ’احترام‘ کرنا چاہیے کیونکہ اس کے پاس ’ایٹم بم‘ ہے نے انڈیا میں جاری انتخابات میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

Read more

پڑھا لکھا پنجاب

ہر حکومت کا دعوی ایک طرف پھر بھی ہمارا تعلیمی معیار اور تعلیم حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے نیچے جا رہا ہے جو نہایت تشویش کا باعث ہے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جاتا ہے لیکن پھر بھی تعلیمی سفر میں ہم پیچھے ہیں تعلیم لکھنے اور پڑھنے کا نام نہیں ہے تعلیم ذہنی جسمانی اور اخلاقی تربیت کا نام ہے تعلیم کے ذریعے سے ہم مہذب معاشرے کو جنم دے سکتے ہیں جو

Read more

منصورہ میں ایک شام

جماعت اسلامی میں امیر جماعت کی تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں کچھ شخصیات کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی سے ایک جہان متاثر ہوا اور ان کی مذہبی فکر کی بہت ساری جہتوں نے مجھ سمیت بہت ساروں کو آج بھی اپنے حصار میں لئے رکھا ہے۔ لیکن نہایت ادب کے ساتھ یہ بھی بیان کرنے کی جسارت کر

Read more

نیب کی بند فائل کھولنے سے مقدمہ واپس لینے تک: پاکستان میں احتساب کا عمل کیسے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا؟

سنہ 2019 میں ایل این جی ریفرنس، جو خود نیب ہی کا ایگزیکٹیو اجلاس بند کرنے کی سفارش کر چکا تھا، اسی ادارے نے ایک بار پھر کھول لیا اور شاہد خاقان عباسی تفتیش کے لیے نیب کی حراست میں جا پہنچے۔ اس بار ان کے ساتھ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی فائل میں موجود تھا۔۔۔ نیب کے اس ریفرنس کی داستان جو بند ہو کر دوبارہ کھلا اور پھر واپس لیا گیا۔

Read more

امریکی پا بندیوں سے لرزاں حکمران

ممکن ہے پاکستانی وزارت خارجہ کی بات درست ہو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پہلے شیڈول کیا گیا ہو لیکن بہرحال مشرق وسطی میں جاری سنسنی خیز تناظر نے اس دورے کو معمول کا دورہ نہیں رہنے دیا۔ امریکا کی دھمکی نے اس دورے کو وہ خاص زاویے عطا کر دیے جن سے پرکھنے سے وزارت خارجہ نے منع کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ”اس دورے کا فیصلہ ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل

Read more

فراموش کردہ سانحہ اوجڑی کیمپ آج کے تناظر میں

ہوش سنبھالتے ہی اپنے معاشرے کو انسان دوست بنانے کی خواہش میں جو خواب دیکھے تھے ان میں سے ایک بھی سچا ثابت نہیں ہوا۔ جس تمنا نے سب سے زیادہ بے چین رکھا وہ حکومتوں کو عوام کے چنے نمائندوں کے روبرو جواب دہ بنانا تھا۔ اس تناظر میں بقول صوفی تبسم ”سوبار چمن مہکا- سوبار بہار آئی۔“ انجام میں لیکن …”دنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی۔“ بہت کم لوگوں کو یاد رہ گیا ہوگا کہ 1988ء

Read more

جمہوریتوں، ڈیپ سٹیٹ اور جدید استبدادی نظام

گردش ایام کے باعث عدلیہ اور مقتدرہ کے مابین طویل پاور پارٹنرشپ ٹوٹنے اور سوشل میڈیا کی بدولت فیصلہ سازی کے عمل پہ رائے عامہ کے اثرانداز ہونے کی وجہ سے ہماری مملکت ان دنوں کئی پیچیدہ تغیرات کے نازک مراحل سے گزر رہی ہے، جس میں عدلیہ، مقتدرہ اور سیاسی قیادت کے علاوہ جمہوری آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے متلاشی عوام بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اگرچہ بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ سوشل میڈیا کی مدد سے

Read more

فیض آباد دھرنا کیس کمیشن رپورٹ میں کیا ہے اور چیف جسٹس اس سے مایوس کیوں ہیں؟

پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سنہ 2017 میں اسلام آباد میں دیے گئے دھرنے کے معاملے پر قائم انکوائری کمیشن کی عدالت میں پیش کردہ رپورٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بظاہر لگتا ہے کہ اس کمیشن کا مینڈیٹ فیض حمید کو بری کرنا تھا۔‘

Read more

مریم نواز کی خوش لباسی پر تنقید کیوں؟

اخلاقیات کی رو سے خواتین کی عمر کا ذکر معیوب سمجھا جاتا ہے مگر چونکہ آج کل کچھ بھی پرائیویٹ نہیں رہا اور زیر نظر مضمون کا تقاضا یہی تھا اس لیے معذرت قبول کیجے۔ کچھ دن پہلے ریکھا جی کا ایک گانا سن رہا تھا اور حیران تھا کہ 69 سال کی عمر میں انہوں نے چہرے کو کیسے چمکا کے رکھا ہوا ہے اور اپنے آپ کو صحیح طریقے سے مینٹین کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ان

Read more

ایک گمشدہ یاک کی تلاش جس نے کارگل کے پہاڑوں پر ’پاکستانی فوجیوں کی موجودگی‘ کا راز فاش کیا

کارگل کی لڑائی کے اختتام کے کئی برس بعد بھی اس کے آغاز سے لے کر اس میں ہونے والے نقصان تک بہت سی چیزوں کے بارے میں قیاس آرائیاں اب بھی کی جاتی ہیں لیکن کارگل کے تاشی نامگیال کا کھو جانے والا یاک اس جنگ کے آغاز کا ایک اہم کردار ہے۔

Read more

متبادل ذرائع توانائی اور کپیسٹی چارجز

آج کی دنیا میں توانائی سب سے بڑی ضرورت ہے جس کے حصول کے لیے نہ صرف روایتی طریقوں کے بجائے جدید متبادل اور قابل تجدید طریقوں پر انحصار کا رجحان بڑھ رہا ہے بلکہ اس سلسلے میں مزید نت نئے طریقے دریافت کیے جا رہے ہیں جن میں جوہری اور شمسی توانائی کے علاوہ ونڈ پاور جنریشن، ٹائیڈل پاور جنریشن اور کولڈ فیوژن جنریشن قابل ذکر ہیں۔ کولڈ فیوژن جنریشن دراصل جوہری فیوژن کی وہ شکل ہے جس میں

Read more

فوج کی طرف سے آئینی حدود کا احترام اور آزادی اظہار کا حق

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئینی حدود پر پابندی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یوں تو کسی بھی فورس کے سربراہ کو کسی تقریر یا بیان میں یہ یقین دلانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہیں کیوں کہ انہوں نے آئین پر عمل کرنے کا حلف لیا ہوتا ہے۔ لیکن پاکستان میں فوج کے سیاسی کردار کے حوالے سے اس بارے میں بدگمانیاں موجود رہی ہیں۔ ان شبہات کو خاص طور سے اس

Read more

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پولیس کی وردی!

چند دن پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ غالباً پولیس کے محکمہ میں بھرتی ہونے والی خواتین اہلکاروں کے ٹریننگ کورس کے اختتام پر ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ تھی۔ اس تقریب میں مریم نواز نے پولیس کی وردی زیب تن کر رکھی تھی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پولیس اصلاحات اور خواتین کی خود مختاری سمیت کچھ اہم باتیں کیں۔ تاہم وہ سب کام کی باتیں تو ایک

Read more

سپریم کورٹ سے سیاسی مسائل کے حل کی طلب

منگل کی صبح روزمرہّ فرائض کو جلدی سے نبٹا کر ٹی وی کھول لیا۔ سپریم کورٹ میں اس روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 معزز صاحبان کے لکھے ایک خط کے حوالے سے اٹھے سوالات پر غور کیلئے چھ رکنی بنچ نے بیٹھنا تھا۔ جو کارروائی ہوئی اسے آغاز سے انجام تک بہت غور سے دیکھا اور سنا۔ اس کالم کے ذریعے تبصرہ آرائی کو مگر جی نہیں چاہ رہا۔ بنیادی وجہ بزدلی ہے جو رزق کی خاطر روایتی

Read more

حکومت کسانوں سے گندم کیوں نہیں خرید رہی؟ ’واضح نقصان سامنے نظر آ رہا ہے جو چھوٹے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دے گا‘

صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسان گذشتہ کئی روز سے حکومت کی جانب سے گندم نہ خریدے جانے کے فیصلے پر سراپہ احتجاج ہیں اور فی الوقت اس مسئلے کا کوئی حل نکلتا نظر نہیں آ رہا۔ مگر حکومت کسانوں سے گندم کیوں نہیں خرید رہی اور موجودہ صورتحال کسانوں کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟

Read more

وزیرِاعظم شہباز شریف کے گرد نواز شریف کے ہم خیال ساتھیوں کا اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

گذشتہ روز پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اپنا مشیر برائے سیاسی و عوامی امور مقرر کرنے کی خبر نے پاکستان کے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، حال ہی میں ہونے والی ان تعیناتیوں کی وجہ کیا ہے؟

Read more

’گندم جنت سے تو نکلوا سکتی ہے حکومت سے نہیں‘

پچھلی نگراں حکومت کسانوں کے ساتھ جو ہاتھ کر گئی۔ اس سے جنم لینے والے بحران سے دو دو ہاتھ کرنے کی موجودہ حکومت میں ہمت نہیں۔ بلکہ شاید اسے بحران کی سنگینی کا اب تک مکمل ادراک ہی نہیں۔
حکومت کو گندم کے بحران سے زیادہ یہ فکر ہے کہ شاہی خاندان کے اندر کس کا بابا اوپر رہے۔ چھوٹا بھائی ازخود فیصلے کرے یا بڑے بھیا کو بھی ہر فیصلے میں ساتھ لے کر چلے۔

Read more

درویش کے دانت نمائشی ہو گئے

تنویر جہاں اور درویش میں تعلق در بارہ اعلان بازار چھتیس برس سے تجاوز کر گیا۔ اب رائے، خیال اور زاویہ نظر میں فاصلہ اس قدر بڑھ گیا ہے جو پنجند کے مقام پر پنجاب کے پانچ دریاﺅں کے پاٹ کے برابر ہوتا ہے۔ ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک حد نظر جواب دے جاتی ہے مگر دریا تو وہی ہیں اور یہ کہ گزشتہ زمینوں پر ہوائے اولیں شام کے بہاﺅ کا تعلق بھی باقی رہتا ہے۔ 21 اپریل

Read more

مٹن کڑاہی، شہروں کا پھیلاؤ اور پیر سائیں

عمران خان کا رنگ چونکہ سرخ ہے اور وہ باتیں بھی ایسی کرتا ہے جو چُھبتی ہیں تو ایک مٹن کڑاہی میں سرخ مرچوں کا ستعمال کیا جائے۔ میاں نواز شریف بھی سرخ رنگت رکھتا ہے ساتھ کہتا ہے کہ وہ معیشت کی رگوں میں خون دوڑا سکتا ہے اور ٹماٹر بھی خون پیدا کرتا ہے تو ایک مٹن کڑاہی میں ٹماٹروں کا استعمال زیادہ کیا جائے۔ جہانگیر ترین کا رنگ سفید ہے تو سفید مرچوں والی وائٹ کڑاہی بھی

Read more

عمران خان ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے انقلاب لائیں گے!

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے تین افراد پر مشتمل مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ ان میں خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے علاوہ قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز شامل ہیں۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی حکمت

Read more

اسحاق ڈار کا بطور نائب وزیراعظم، عجلت میں ہوا تقرر

نام نہاد ”حالاتِ حاضرہ“ پر تبصرہ آرائی سے عرصہ ہوا اکتا چکا ہوں۔ پڑھنے والوں کی اکثریت مگر عمر تمام سیاسی اور خارجہ امور پر رپورٹنگ سے ”کالم نگاری“ کی طرف آئے مجھ ایسے قلم گھسیٹ سے ”اندر کی خبر“ یا سینہ پھلا کر بیان ہوئے تبصروں کی خواہاں رہتی ہے۔ کئی بار ارادہ باندھا کہ سیاسی معاملات کو قطعاََ نظرانداز کرتے ہوئے محض کتابوں اور فلموں کے بارے میں لکھ کر اس کالم میں ”نئے پکوان“ متعارف کروائے جائیں۔

Read more

شادی کے ہنگامے میں تنہا کھڑا سپہ سالار

شادیوں کا موسم ہے یعنی شادیوں پر نہ چاہتے ہوئے بھی جانا پڑتا ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ عین شادی کے بیچ میں جب ایک ہجوم کھانے کی طرف لپک رہا ہوتا ہے یا کُچھ لوگ کار پارک میں کش لگا رہے ہوتے ہیں تو کہیں سے آپ کے کندھے پر ایک ہاتھ آتا ہے اور کوئی بھولا بسرا بزرگ آپ سے شکوے میں ڈوبی آواز میں پوچھتا ہے میاں پہچانا نہیں۔ نہ کسی شادی میں نہ

Read more

پاکستان میں خواتین کا کردار

پاکستانی معاشرے میں خواتین کا کردار پوری تاریخ میں ایک انتہائی متنازعہ موضوع رہا ہے۔ عام طور پر عورتوں کا کردار زیادہ تر مردوں کے ماتحت رہا ہے۔ تاہم، ایسی متعدد ثقافتیں اور معاشرے رہے ہیں جن میں خواتین نے زیادہ مساوی یا غالب کردار ادا کیا ہے۔ معاشرے میں خواتین کی حیثیت کا تعین کئی عوامل سے ہوتا ہے، جن میں معاشی، سماجی اور سیاسی عوامل شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں معاشرے میں خواتین کا کردار تیزی سے تبدیل

Read more

مذاکرات یا ’التماسِ نجات‘

استاد داغ دہلوی نے کہا تھا کس کا یقین کیجئے، کس کا یقیں نہ کیجئے لائے ہیں اس کی بزم سے یار خبر الگ الگ کچھ یہی احوال تحریک انصاف کا ہے۔ اپنی اپنی بولیاں بولنے والے راہنماؤں کی رنگا رنگ پھلجھڑیوں سے لوگ لطف اندوز تو ہوسکتے ہیں، یہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ پی۔ ٹی۔ آئی کا اصل موقف کیا ہے؟ اب تو عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن جب وہ بنی گالہ یا زمان پارک تھے،

Read more

اس ملک پر رحم کیا جائے!

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم نامزد کیا ہے حالانکہ وہ پہلے ہی وزیر خارجہ ہیں۔ گو کہ آئین میں ایسے کسی عہدے کی ممانعت نہیں ہے لیکن پاکستانی آئین میں نہ تو اس عہدہ کا ذکر ہے اور نہ ہی اس کے کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت موجود ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں سیاسی رشوت کے طور پر پرویز الہیٰ کو یہ عہدہ دیا تھا۔ اس لیے یہ کہنا

Read more

’شادی کے ہنگامے میں تنہا کھڑا سپہ سالار‘

شادیوں کا موسم ہے یعنی شادیوں پر نہ چاہتے ہوئے بھی جانا پڑتا ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ عین شادی کے بیچ میں جب ایک ہجوم کھانے کی طرف لپک رہا ہوتا ہے یا کُچھ لوگ کار پارک میں کش لگا رہے ہوتے ہیں تو کہیں سے آپ کے کندھے پر ایک ہاتھ آتا ہے اور کوئی بھولا بسرا بزرگ آپ سے شکوے میں ڈوبی آواز میں پوچھتا ہے میاں پہچانا نہیں۔ نہ کسی شادی میں نہ

Read more

شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم کا ’نمائشی عہدہ‘ کیوں دیا؟

اگرچہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیر اعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ملتا تاہم پارلیمانی سیاست کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ماضی میں بھی مثال موجود ہے۔ ادھر کچھ مبصرین کی رائے ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا ہے۔

Read more

برصغیر کے دو قدیم تعلیمی اداروں میں خواتین کو وائس چانسلر بننے میں ڈیڑھ سو برس کیوں لگے؟

پاکستان اور انڈیا کے دو قدیم تعلیمی اداروں، جن کی بنیاد تقریبا ڈیڑھ سو سال قبل رکھی گئی تھی، میں حال ہی میں وائس چانسلر کے عہدوں پر دو خواتین کو تعینات کیا گیا جس کے بعد یہ سوال اٹھا کہ اس تاریخ ساز پیش رفت کو اتنا وقت کیوں لگا۔

Read more

ناکام تجربہ اور ڈیل

اگر اپ کسی پہلوان کو اکھاڑے سے نکال کر اس کے ہاتھ میں پین اور کاپی پکڑا دیں تو وہ صحافی نہیں بن جائے گا۔ اگر اپ کسی پنکچر لگانے والے کو کوئی موٹروے بنانے کا ٹاسک دے دیں تو وہ انجینئر نہیں بن سکتا پھر یہ کیسے ممکن ہے کوئی کرکٹر گراؤنڈ سے اٹھا کر وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیا جائے اور وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر بن جائے۔ اگر آپ کسی اناڑی کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دیں جس

Read more

مریم نواز اور پنجاب پولیس کی وردی:’کیا وزیراعلیٰ بہاولنگر کے تھانے کا دورہ بھی کریں گی؟‘

پاکستان کے صوبے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز جمعرات کے دن لاہور کے پولیس ٹریننگ کالج میں منعقد ایک تقریب کے دوران پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے دکھائی دیں تو ان کا لباس توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کی تعریف بھی ہوئی، تو تنقید بھی۔

Read more

ہمارے سیاست دان اور مارلن برانڈو

اس دنیا میںانسان اپنے اعمال کا جواب دہ ہوتا ہے، قانون کو، معاشرے کو یا ضمیر کو۔ ذاتی زندگی میں ہمیں اپنے فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنے تجربات کی قیمت ادا کرنا ہوتی ہے۔ اس حوالے سے عظیم فلمی اداکار مارلن برانڈو اپنی خود نوشت سوانح حیات (سانگز مائی مدر ٹاٹ می) میں ایک انتہائی دلچسپ نکتہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگ اپنے گھر کا آرام چھوڑ

Read more

روئیداد خان ۔۔۔۔ اتفاقات ہیں زمانے کے

2 جنوری 1965 کو پاکستان کے پہلے آمر جنرل محمد ایوب خان کے زیر انتظام پاکستان میں پہلے بلا واسطہ صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ ایوب خان کی مد مقابل، صدارتی امیدوار، قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کو پہلے حکومتی سطح پر ملک دشمن بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا پھر ان کو انتخابات میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شکست سے دو چار کر دیا گیا۔ 4 جنوری 1965 کو ایوب خان کے بیٹے گوہر ایوب

Read more

اگر پنجاب کر سکتا ہے تو سندھ کیوں نہیں؟

اگر آپ مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد کے اقدامات کو دیکھیں او ر اُن کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کریں تو آپ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ پنجاب ٹھیک سمت جا رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی ایسے انقلابی اقدامات کیے ہیں کہ اگر پالیسیوں میں تسلسل رہا تو اگلے دو سالوں میں پنجاب میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ میں نے اپنے کالموں میں ہمیشہ زور دیا

Read more

پرویز الہی اور مونس الہی کیا پاکستانی سیاست میں دوبارہ ابھر پائیں گے؟

مفاہمت، وضع داری اور پنجاب کی سیاست کے لیے اہم سمجھے جانے والے چوہدری پرویز الہی کی انتخابی سیاست میں شکست کے بعد چند سوالات نے جنم لیا ہے کہ کیا یہ انتخابی نتیجہ گجرات کے سیاسی منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، کیا چوہدری پرویز الہٰی کی سیاست بند گلی کی طرف چلی گئی ہے یا وہ دوبارہ قومی سیاسی منظر نامے پر ابھریں گے اور یہ کہ کیا ان کی نئی سیاسی جدوجہد کا فائدہ ان کے بیٹے مونس الہی کو پہنچے گا؟

Read more

سید حیدر تقی: وہ یادگارِ کمالاتِ شہر امروہہ (مکمل کالم)

ادارہ جنگ کے انگریزی روزنامے سے 1991 کے ابتدائی مہینوں میں وابستگی ہوئی تھی۔ پاؤں میں ایک چکر تھا، زنجیر نہیں تھی۔ ملک کے حالات دگرگوں تھے۔ حکومتیں آج ہی کی طرح حباب بر آب بلا خیز تھیں۔ کبھی خسروان نادیدہ کے اشارہ ابرو پر زیر و زبر ہو جاتی تھیں تو کبھی دل بے خبر کو درون سینہ کوئی آرزو آ لیتی تھی۔ انگریزی زبان کے محاورے سے محدود آشنائی الگ سے پائے لنگ کے طور آبلہ پا تھی۔

Read more

تحریک تحفظ آئین اور آصف علی زرداری کا پیغام مفاہمت

بالآخر عام انتخابات کے انعقاد کے دو ماہ بعد ہی اپوزیشن کے 6 جماعتی اتحاد نے حکومت گرانے کے لئے بلوچستان سے تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پشین میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بظاہر یہ جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آغاز ہے لیکن یہ جلسہ پشتون ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی جو اب اس نو زائیدہ اتحاد کے صدر بن گئے ہیں کے والد عبدالصمد اچکزئی کی برسی کے سلسلے

Read more

اپنی سگی ماں کو قتل کرنے والا کراچی انڈر ورلڈ کا رحمان ڈکیت، جس نے جوئے اور منشیات سے کمائی دولت سے ایران تک میں جائیدادیں خریدی

یہ ایسے کردار کی کہانی ہے جس نے آنکھ تو شہر کے پسماندہ علاقے میں کھولی مگر لیاری گینگ وار کے اس ’کرائم لارڈ‘ کی پہنچ پولیس اور فوج کے خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسران تک ہی نہیں بلکہ ملک کے صدر تک بھی رہی۔

Read more

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات

اتوار 21 اپریل 2024ء کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ سیاسی اعتبار سے آج کا دن بہت اہم ہونا چاہیے تھا۔ ’ہونا چاہیے تھا‘ میں نے اس لیے لکھا کیونکہ مجھے ایسا ہوا نظر نہیں آرہا۔ مزید لکھنے سے قبل پسِ منظر یاد کرلیتے ہیں کہ آج ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں۔ ملکی سیاست میں ’ضمنی انتخاب‘ کسی زمانے میں اہم ترین واقعہ

Read more

جمہوریت زندہ ہے، روح موجود نہیں

پنجاب اور دیگر صوبوں میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ تحریک انصاف بظاہر حکمران جماعت کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ البتہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد دھاندلی اور فارم 47 کے ذریعے جیت کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ عام انتخابات کے بعد سیاسی ماحول میں سہولت و سکون پیدا ہونے کی امید پوری نہیں ہوئی۔ دلچسپ پہلو یہ ہے

Read more

میرا ديس سٹے بازوں اور جواریوں کے نرغہ میں

آج کل پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج کا اشاریہ ( انڈیکس) بے انتہا تیزی کے اشارے دے رہا ہے اور 71 ہزار کی انتہائی حد کو چھو چکا ہے۔ اس صورتحال میں موجودہ حکومت کے معاشی بزرجمہر خوشی سے بغلیں بجا رہے ہیں اور کاروباری طبقے کے سرخیل موج منا رہے ہیں کیونکہ اس بہتی گنگا کے کنارے بیٹھ کر بھی ان کی جیبیں بھر رہی ہیں۔ کسی بھی ملک کے اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہریں اس وقت اٹھتی ہیں

Read more

پاکستان کا دفتر خارجہ ”دفتر جائزہ” بن چکا ہے

عالمی تنہائی کا شکار پاکستان کے دفتر خارجہ کی عالمی معاملات میں لاتعلقی اور پاکستان کی عالمی سفارت کاری میں مسلسل ناکامی سے عوام پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محض دو سال قبل ہی موثر ترین کردار ادا کرنے والا دفتر خارجہ اچانک ”دفتر جائزہ ” بن چکا ہے، جس کا کام محض اندرونی و بیرونی صورتحال پر جائزہ لینا ہے اور جائزے کے نتائج  تک بھی جاری نہیں کیے جاتے۔ عالمی معاملات میں ممالک اپنی پوزیشن

Read more

وڈے میاں صاحب: ریاست بہاولپور کی شان

میاں شاہنواز پیرزادہ شہید ریاست بہاولپور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ ان کی شخصیت اپنے آپ میں ایک مکمل حوالہ ہے اور انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن نئی نسل کو بتاتا چلوں کہ وہ موجودہ وفاقی میاں ریاض حسین پیرزادہ صاحب کے والد تھے۔ وہ ضلع بہاولپور کے ایک بڑے جاگیردار گھرانے میں پیدا ہونے والے بارعب، باوقار اور عالی ہمت شخص تھے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک نفیس، انسان دوست، غریب پرور

Read more

صدر کی تقریر اور قومی اتفاق رائے کا جنازہ

صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی ہم آہنگی پر زور دیا ہے اور کہا کہ اب ہم وقت ضائع نہیں کر سکتے۔ ہمیں ایک نئے باب کا آغاز کرنا ہو گا۔ اس دوران میں تحریک ارکان کے ارکان کی شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی اور وہ عمران خان کی تصویر والے بینر اٹھا کر اسپیکر کی نشست کے سامنے احتجاج کرتے رہے۔ ان میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ سر فہرست تھا۔ کسی بھی

Read more

ترکی میں ایک دانشور اور سیاست دان کی جنگ

پاکستانیوں کا ترکوں کے ساتھ تحریک خلافت کے حوالے سے ایک تاریخی رشتہ رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام میں ایک دوسرے کے لئے پائی جانے والی محبت اور احترام کے پیش نظر پاکستان اور ترکی کی حکومتیں بھی ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات رکھتی ہیں۔ بہت سے پاکستانی طلباء ترکی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں پاکستانی وہاں سیاحت اور کاروباری مقاصد کے لئے جاتے ہیں۔ پاکستانی چینلوں پر ترکی ڈرامے خاص طور پر

Read more

ملکہ کوہسار مری کی شان سلیم شوالوی کی خوشگوار یادیں

یہ نصف صدی کا قصہ ہے۔ دوچار برس کی بات نہیں زمانہ طالبعلمی میں عالم شباب میں میرا مری آنا جانا لگا رہتا تھا۔ بعض اوقات پورا سیزن ہی مری گزار دیتا تھا لیکن پیشہ صحافت نے نہ صرف مجھ سے سیر سپاٹا چھین لیا بلکہ اسلام آباد سے چند کلومیٹر کے فاصلے مری جانا بھی ممکن نہ رہا اور جب کبھی مری میں پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث جانا ہوا تو مال روڈ پر مٹر گشت کیے بغیر ہی

Read more

چیل کی آنکھ درکار ہے

پاکستان کو چاہے داخلی سلامتی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو یا اس کے سامنے معاشی صورتحال ایک بھیانک عفریت کا روپ دھارے موجود ہو، اس سب کے تانے بانے خارجہ پالیسی اور ہم سے منسلک بین الاقوامی امور سے ضرور جا ملتے ہیں۔ آپ نوشکی میں بکھرے خون پر نوحہ کناں ہو یا جگہ جگہ ہمارے فوجی و پولیس اہلکاروں پر ہوتے حملے، ان سب کی وجوہات خارجہ امور میں پنہاں ہیں اور ہمیں ان سب کو

Read more

پاکستان اور انسانی حقوق

پاکستان کے تناظر میں انسانی حقوق ایک چیلنجنگ مسئلہ رہا ہے۔ جمہوری کلچر کی کمی اور فوج کے متشدد رویے نے تباہی مچا دی ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کا مستقبل ایک بحرانی ریاست کے طور پرایک بحران سے گزر رہا ہے۔ انسانی حقوق کے کئی پہلوؤں پر بات کرنے سے پہلے آئیے ہم پاکستان میں انسانی حقوق کا ایک نظریاتی فریم ورک تلاش کریں۔ پاکستان کے انسانی حقوق کے تصور کو اپنے ابتدائی سالوں میں چیلنجز کا سامنا کرنا

Read more

نواز اور مولانا اسٹیبلشمنٹ سے ناخوش

نواز شریف کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، اس میں اب کسی کو کوئی شک یا ابہام نہیں رہ گیا۔ جس انداز میں نواز شریف کی ریڈ کارپٹ پر شاہانہ انداز میں واپسی ہوئی کیسز ختم ہوئے، عالمی میڈیا نے نواز شریف کو الیکشن سے پہلے ہی وزیراعظم تک قرار دے دیا، پھر ایسا کیا ہو گیا کہ ایک ہفتے کے دوران ہی کایا پلٹ گئی۔ نواز شریف مقتدروں کی ذاتی لڑائی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اگر نواز شریف کو وزیراعظم

Read more

’ارتعاش مابعد‘ کی زد میں آیا ایوان بالا

پانامہ سے اقامہ کشید کرنے، نواز شریف کو اپنی ”خود سر“ بیٹی کے ہمراہ جیل میں ڈالنے اور 2018 میں آر۔ ٹی۔ ایس کی گردن دبوچ کر پراجیکٹ عمران خان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے تمام کرتب کار آج بھی کامرانی کے احساس سے سرشار اپنی پرتعیش آسائش گاہوں میں آسودگی بخش زندگی کے مزے لے رہے ہیں لیکن پاکستان اتنے بڑے ریکٹر سکیل کے زلزلے کی تباہ کاریوں کی زد میں آیا کہ ملبہ سمیٹنے میں نہیں آ

Read more

کمزور ریاست کے طاقتور ستون

فزکس کے کچھ قوانین ہیں جن کے تحت کائنات کی گہرائیوں میں گردش کرتے ستارے مسلسل اپنے سفر پر گامزن رہتے ہیں، ایک اصول اور قانون کے تحت کلسٹر کی شکل میں نیبولاز کی وجہ سے نئے ستاروں کی تخلیق ہوتی ہے اور کچھ ستاروں کا خاتمہ ہوتا ہے جو بلیک ہول کا سبب بنتے ہیں۔ خدا نے قوانین اور اصولوں کے تحت ہی کائنات اور رقص کرتے ستاروں کی تخلیق کی جو ہر ستارے کو اپنے مدار تک محدود

Read more

مفاہمت، مزاحمت اور پاکستانی سیاست

ملک میں عمران خان کو ریلیف ملنے کی بات ہو رہی اور کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف اور اسٹبلشمنٹ میں مصالحت کے امکانات روشن ہیں۔ خاص طور سے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی کابینہ سمیت کور کمانڈر ہاؤس میں افطار دعوت میں شرکت کا حوالہ دیا جا رہا ہے جس کے دوران میں صوبائی کابینہ کو سکیورٹی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ بعض صحافیوں کا خیال ہے کہ امین گنڈا پور دراصل

Read more

عمران خان گوئبلز کی بدروح

سادہ سا پوائنٹ ہے کہ عمران خان کو ان دنوں مشرقی پاکستان کا مینڈیٹ چرانا بڑا یاد آ رہا ہے لیکن 2018 میں آر ٹی ایس بند کر کے نون لیگ کا مینڈیٹ چرانا یاد نہیں ہے کیونکہ اس وقت خود موصوف سب سے بڑے ”بینیفشری“ تھے اور پنجاب میں نون لیگ واضح اکثریت والی جماعت بن کر سامنے آئی تھی لیکن دھونس، دھاندلی اور بدمعاشی سے عمران خان کی خواہش پر استخارہ کے بعد ”ع“ والے عثمان بزدار کی

Read more

توجہ کا طلب گار نظام تعلیم!

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا نظام تعلیم اصلاح احوال کا متقاضی ہے۔ اسکول ایجوکیشن ہو، کالج یا جامعات کی تعلیم، ہر سطح پر ہمیں ان گنت مسائل کا سامنا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مسائل کم ہونے کے بجائے، بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی، انہوں نے تعلیم کو ترقی کا زینہ بنایا۔ اپنے ارد گرد نگاہ ڈالیں، ہمارے دوست احباب، ہمارے خاندان میں ایسی

Read more

تاحیات ایکسٹینشن سے میر جعفر تک

اس میں اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی کہ عمران خان کا ہدف آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہے۔ عمران خان دانستہ طور پر تیسری مرتبہ جنرل عاصم منیر کے خلاف ادارہ جاتی بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پہلی بغاوت لانگ مارچ کی صورت میں سامنے آئی۔ دوسری بغاوت نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ تھی اور تیسری بغاوت کا پیش خیمہ عمران خان کا حالیہ جنرل عاصم منیر کے متعلق بیان ہے۔ عمران خان کی اس حد

Read more

انصاف کی بات کیوں نہیں کرتے!

وطنِ عزیز کو درپیش بحران معاشی نہیں، سیاسی یا قومی سلامتی کا بھی نہیں۔ مسئلہ اخلاقیات کے باب میں دیوالیہ پن کا ہے۔ سر زمینِ پاک کو اللہ نے ہر نعمت سے نواز رکھا ہے۔ مسلسل نا انصافی کے رویے مگر جس دھرتی پر روا رہیں، وہاں سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ خوشے خالی اور پھلوں میں سے رَس اُڑ جاتا ہے۔ نوجوان ہیں، منتظر ہیں کہ کسی سبز چراگاہ کو اُڑ جائیں۔ 8 فروری والے دن جو جوق در

Read more

تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ میں مفاہمت سے متعلق چہ مگویوں کی وجہ کیا ہے؟

گذشتہ چند دنوں سے پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مفاہمت کی چہ مگویوں کو پے درپے ہونے والے واقعات نے مضبوط کیا ہے جن میں سے ایک واقعہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی کابینہ کو پشاور کور کمانڈر ہاؤس میں مدعو کیا جانا تھا۔

Read more

وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیوں کیا؟

پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے وزرا کے ہمراہ سنیچر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ ان کے پیشرو نواز شریف اور عمران خان بھی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا چکے ہیں۔

Read more

سیاست کے گھوڑے پر، ریاست کی لگام

243 ملین آبادی پر مشتمل مسلم اکثریتی ملک، ایک ایسی ریا ست جہاں کسی وزیرِاعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔ ملکی تاریخ میں کوئی الیکشن اپنے تنازعات کے بغیر نہیں رہا۔ تاہم الیکشن 2024 سب سے زیادہ زور پکڑتا نظر آیا۔ فوجی حکمرانی اور آمریت کی طویل تاریخ کے ساتھ، جب نومبر 2022 سابق آرمی چیف نے اپنی الوداعی تقریر میں نہ صرف سیاست میں فوج کی مداخلت کا اعتراف کیا بلکہ پاکستانی فوج کا مستقبل میں جمہوری کام

Read more

پہنچی وہیں پہ خاک

2013 میں 4 حلقوں کا ایسا شور ہوا کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دے۔ مینڈیٹ چوری کا بیانیہ بنا۔ حلقے تھے : 125، 122، 110، 154 154 میں اُس وقت کے اہم ”ترین“ امیدوار تھے۔ ان چاروں حلقوں سے امیدواران تھے : سعد رفیق / حامد خان، ایاز صادق / عمران خان، خواجہ آصف / عثمان ڈار، صدیق بلوچ (آزاد) /جہانگیر ترین/رفیع بخاری تمام اول الذکر کامیاب قرار پائے، مگر 2018 تک یہ 4 حلقے نون لیگ کے حلق

Read more

عدلیہ کا چھکا!

ماضی قریب سے شروع کر لیتے ہیں، حنیف عباسی کیس کی مثال لے لیجیے۔ تاریخ سماعت انتخابات سے قبل مقرر تھی لیکن اسے الیکشن سے تین روز آگے کر دیا گیا تاکہ وہ الیکشن نہ لڑ سکے۔ صبح فیصلہ سنایا جانا تھا اور بات رات گیارہ بجے تک چلی گئی کیونکہ درون خانہ کچھ ہو رہا تھا۔ اب ذرا فاسٹ فارورڈ کر کے زمانہ حال میں آ جائیں، خان صاحب کو الیکشن سے پہلے پہلے انتہائی عجلت میں 3 کیسز

Read more

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی بن گئیں۔ پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب سے منتخب ہوئیں۔ شریف خاندان کی چوتھی شخصیت ہیں جو اس منصب پر فائز ہوئیں۔ مریم نواز کا وزیر اعلی بنے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ شریف خاندان کے پھر سے سیاست میں قدم مضبوط ہونا۔ وہ شریف خاندان کی سیاسی میراث کی اصل وارث بن چکی ہیں۔ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں

Read more

خطوط کی سیاست اور بلی تھیلے سے باہر

دو روز قبل ہی تحریر کیا تھا، کہ ”تحریک انصاف“ اور اس کے ”لواحقین“ اگلے مرحلے میں قاضی فائز عیسی کی بنچ میں موجودگی پر بھی اعتراض کریں گے، اب لارجر بنچ کی تشکیل کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے سپریم کورٹ کے اس تشکیل شدہ سات رکنی لارجر بنچ پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کی اس سات رکنی لارجر

Read more

ملک کو درپیش مسائل کے حل کی ممکنہ تجاویز

ملک کی موجودہ صورتحال پر دن رات ہر جگہ بات ہو رہی ہے جسے لایعنی خیال کرتے ہوئے حکومت کے ایوان میں بیٹھے افراد اپنی مرضی سے کام کر رہے ہیں تاہم یہ ضرور ہے کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے، اچھی بات کو سراہا جاتا ہے اور اختلافی آرا کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ حکومت میں آنے والی سیاسی جماعتوں میں جن افراد کو بطور سرکاری افسران کام کرنے کا موقع ملتا ہے، ان کی

Read more

ہوا کا دباؤ اور دباؤ کی دیگر اقسام

سکول کے ابتدائی درجوں میں سائنس اور ریاضی کے نام پر جو پڑھایا گیا، بالکل یاد نہیں۔ اساتذہ بہت اچھے اور شفیق تھے۔ مشکل یہ تھی کہ وہ خود سائنس اور ریاضی سے نابلد تھے۔ کتاب میں جو لکھا تھا، اسے بار بار دہرانے اور حفظ کروانے کی کوشش کی جاتی تھی۔ ایک جگہ ریاضی کی کتاب میں لکھا تھا، صفر کا تیسرا استعمال۔ قسم لے لیجیے جو آج تک معلوم ہو سکا ہو کہ صفر کے استعمال سے کیا

Read more

پاکستان اور بھارت کے عدالتی نظام سے بالا تر کوئی تو ہے

پاکستان اور بھارت کو ”جدید“ کہلاتے ریاستی نظام کے خدوخال 1947ء میں دو الگ الگ ملک بن جانے کے باوجود مشترکہ طور پر ورثے میں ملے ہیں۔ ”نظام عدل “ ان میں نمایاں ترین ہے۔ بنیاد اس کی برطانوی سامراج نے رکھی تھی۔ آج سے تقریباً150سال قبل تعزیرات ہند مرتب ہوئی تھی۔ اس میں تیارکردہ قوانین کے لئے ضابطہ فوجداری بھی تیار ہوا۔ اس کے علاوہ وہ قوانین بھی متعارف ہوئے جو کاروباری لین دین اور وراثت وغیرہ سے تعلق

Read more

جج صاحبان کا مکتوب گرامی!

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ معزز جج صاحبان کی اجتماعی فریاد کا محرک کچھ بھی ہو، اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ کوئی دوسری رائے نہیں کہ مطلوب فیصلے لینے کے لئے ججوں کو ڈرانے، دھمکانے یا للچانے کا باب ہمیشہ کے لئے بند کردینے کا وقت آ گیا ہے۔ لیکن خط کا معاملہ اتنا بھی سادہ و معصوم نہیں۔ اہم سوال تو یہ ہے کہ کیا خوف اور لالچ سے کلی طور پر آزاد ججوں نے

Read more

ضرورت ہے ایک مہرباں تھپکی کی

وہ خورشید محمود قصوری کا گھر تھا جہاں میری نواز شریف صاحب سے ملاقات ہوئی۔ کوئی چاہے تو اسے ملاقات تسلیم کرنے سے انکار کر دے لیکن میرے لیے تو وہ ایک یاد گار ملاقات تھی جس میں مجھے ایک شخص کے مزاج کی وہ جھلک دیکھنے کو ملی جس تک پہنچنے کے لیے بعض لوگوں کا سفر کبھی ختم ہی نہیں ہوتا۔ یہ ملاقات کیسے اہم تھی؟ یہ سمجھنے کے لیے پہلے دو واقعات کا ذکر خاص طور پر

Read more

مریم نواز ایک حادثاتی لیڈر اور ہمارا مقدر

سنۂ تھا 2013 اور ملک میں نواز شریف کی حکومت قائم ہوئی، جب پاپا کی حکومت ہو گی تو پھر بیٹی اور وہ بھی مریم نواز جیسی لاڈلی تو اس کا معاملات حکومت میں دخل دینا تو بنتا ہی تھا اور ویسا ہی ہوا، خیر نومبر 2013 میں مریم نواز کو بطور چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام سلیکٹ کر لیا گیا اور اس دوران جو بھی کام ہوا اور یوتھ کے فلاح و بہبود کے کون کون سے منصوبے مکمل ہوئے

Read more

مزاحمت والی مریم عوامی مریم بن گئی

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ مریم نواز نا تجربہ کار ہیں ان کا انتظامی امور چلانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے وہ پنجاب جیسے سب سے بڑے صوبے کو نہیں چلا سکیں گئیں۔ کچھ ناقدین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ مریم نواز عثمان بزدار سے بھی برے طریقے سے پنجاب چلائیں گی۔ لیکن مریم نواز نے تمام تبصرے، تجزیے پیش گوئیاں غلط ثابت کر دیں، 30 دنوں میں مریم نواز نے وہ کام کیے جو پنجاب

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل؟

4ُٓ اپریل 1979 ء کو 51 سال کی عمر میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو لیاقت باغ سے 6 کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی میں نواب احمد خان قصوری کے قتل میں پھانسی کی سزا دے دی گئی یہ وہی کمپنی باغ ہے۔ جہاں 16 اکتوبر 1952 کو سٹنگ پرائم منسٹر لیاقت علی خان کو جلسہ عام میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا پھر اسی لیاقت باغ میں 27 دسمبر 2007 ء کو بے نظیر

Read more

جج صاحبان کا خط کس کے لیے بنے گا ”وبال جان“

مشہور فلاسفر افلاطون کا قول ہے کہ حاکم وقت ایک دریا کی مانند ہے اور رعایا چھوٹی ندیاں اگر دریا کا پانی میٹھا ہو گا تو ندیاں بھی میٹھا پانی دیں گی اور اگر دریا کا پانی تلخ ہو گا تو لازمی ندیوں کا پانی بھی تلخ ہو گا، اس کے شاگرد سقراط نے ایک بار کہا تھا کہ عدل کا قیام اسی معاشرے میں ممکن ہے جس کے افراد قدرتی صلاحیتوں کے مطابق اپنے اپنے فرائض انجام دے رہے

Read more

گلگت بلتستان کا سیاسی و آئینی بحران اور اس کا حل

گلگت بلتستان اگر پچھتر برس کے بعد بھی آئینی و سیاسی حقوق سے محروم ہے تو اس میں جہاں وفاق کی کمزوریاں ہیں وہاں گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی قیادت کی ناقابل معافی غلطیاں ہیں، ایک خالص سیاسی قانونی و آئینی مسلے کو جہاں مذہبی رنگ دے کر ایک ایسا جال بنا گیا کہ پچھتر برس گزرنے کے بعد بھی ہے جال کھل نہ سکا وہاں چند سیاسی بو نے صرف اپنے مفادات کے لئے قوم کی سمتیں اپنی

Read more

ایک خط کافی نہیں ہے

ملک میں وزیر اعظم شہباز شریف کے نام امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کا چرچا ہے جس میں انہوں نے منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر کا خط امریکی کانگرس میں پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے سوال پر ہونے والی سماعت اور بعض ارکان کی طرف سے نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی اپیلوں کے

Read more