اسحاق ڈار کی غیر ذمہ داری اور پاک چین تعلقات

’ہمالہ سے بلند پاک چین دوستی‘ کے دعوؤں کو رواں ہفتے کے دوران سامنے آنے والے تبصروں نے دھندلایا ہے۔ آج وزارت خارجہ نے اس ہفتے کے شروع میں اسلام آباد میں چینی سفیر کے بیان کو غیر سفارتی طریقہ قرار دیا۔ البتہ بعد میں سوشل میڈیا پر جاری ان خبروں کی تردید کی گئی کہ چینی سفیر سے ناراضی کا اظہار کرنے کے لیے انہیں وزارت خارجہ طلب کیا گیا تھا۔ دفترخارجہ نے سکیورٹی صورتحال پر چینی سفیر کے

Read more

تاریخ کی درست سمت

”ہم تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں“، اس فقرے کا کیا مطلب ہے؟ اکثر یہ جملہ کمزور اور شکست خوردہ افراد کی زبان سے سننے میں آتا ہے، وہ لوگ جو لمحہ موجود میں کسی بنا پر پچھڑے ہوئے ہیں لیکن ان کا گمان یہ ہے کہ وہ ”سچ“ اور ”انصاف“ کے اصولوں کی پیروی کر رہے ہیں، اور آخری فتح تو ان کے ”سچ“ کی ہو گی۔ کالج کے زمانے کے سرخے دوست یاد آ رہے ہیں جو

Read more

بیرون ملک چیف جسٹس (ر) فائز عیسی سے بدتمیزی

عمران خان نے نوجوان نسل کو اس قدر شعور دے دیا ہے کہ عمران خان کے ہر مخالف کو پاکستان کا دشمن سمجھتے ہیں اور عمران خان کو ہی پاکستان سمجھتے ہیں یہ بات صرف ان نوجوانوں تک محدود نہیں ان کے والدین بھی اسی رنگ میں رنگ چکے ہیں۔ عمران خان کے پیروکار بچے پبلک میں ہوں یا سوشل میڈیا پر جس کی مرضی پگڑی اچھالیں جس کی مرضی تضحیک کریں یا عمران خان کا نام لے کر جلاؤ

Read more

بے چَینی اور ’کچیچی‘

ماہرین سے سنا ہے کہ کسی موذی نشے کے شکار افراد اپنی طلب کے مطابق ”خوراک“ لئے بغیر پہلے اداس اور پھر بے چین ہو جاتے ہیں۔ بسا اوقات ان کی بے چینی دیوانگی میں بدل جاتی ہے۔ خود کو اذیت دینے کے علاوہ بے شمار افراد چھوٹے جرائم سے آغاز کرتے ہوئے قتل وڈاکہ جیسی سنگین وارداتوں کا ارتکاب بھی شروع کر دیتے ہیں۔ برائے مہربانی میری بات سن کر حیران نہ ہو جائیے گا۔ پیر کی سہ پہر

Read more

آئینی ترمیم، فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کا کردار

بالآخر حکومت نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرا لی پارلیمانی تاریخ میں ”ناممکن“ کو ممکن بنا دیا گیا۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کچھ نامعلوم قوتوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے تو آئینی ترمیم کو قبولیت کا درجہ دلانے میں مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آئینی ترمیم کی منظوری میں نواز شریف کا کردار تو

Read more

مخصوص نشستوں کا مسئلہ سیاسی طور سے حل کیا جائے

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دائر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد میں ناکام رہا ہے لہذا اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ اس سے پہلے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے گزشتہ رات ایک ٹی وی انٹرویو

Read more

پارلیمنٹ کے مقابل عدلیہ کا متوازی نظام

طویل ردّ و کدّ کے بعد بالآخر سنیچر کے روز سپریم کورٹ کے 30 ویں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جن کا انتخاب منگل کی رات 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز کے پینل میں سے کیا، آئین میں حالیہ ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ کو منتقل ہو گیا، قبل ازیں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرریوں، تنخواہیں، مراعات اور احتساب

Read more

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی تاریخ کے صفحات پر

سینٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد منگل کو پارلیمانی کمیٹی نے سینئر ترین تین ججوں میں سے تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ اور دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر تھے۔ پارلیمانی کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں حکومتی جماعتوں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی

Read more

آمریت اور جمہوریت میں فرق

ہندوستان ایٹمی دھماکے کر چکا تو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ایٹمی سائنسدانوں، انجینئرز، پاک فوج اور دیگر ذمے داران کو فی الفور جوابی دھماکے کے انتظامات کا حکم جاری کر دیا۔ مشاہد حسین سیّد کہتے ہیں کہ انہی دنوں امریکی صدر بل کلنٹن کی میاں محمد نواز شریف کو کال آئی اور کلنٹن نے ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دیا لیکن جب میاں محمد

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اور پی ٹی آئی کا طرز عمل

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گیا خبر یہ نہیں کہ پاکستان میں 27 سال بعد بہت بڑا بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہوا ہے بلکہ خوش آئند بات ہے کہ جب پاکستان چاروں اطراف سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور کشیدہ سیاسی ماحول کی وجہ سے ایک بڑی سیاسی جماعت اپنے قائد کی رہائی کے لئے آئے روز ڈی چوک پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ اس نے ایس سی

Read more

نواز شریف دل برداشتہ کیوں ہیں؟

ہندوستان کا بٹوارا انسانی تاریخ میں ایک منفرد تجربہ ہے۔ زمانہ امن میں شاید ہی کہیں ایسا ہوا ہو کہ چند مہینوں کے اندر ایک کروڑ سے زائد انسانوں کو مجبوراً نقل مکانی کرنا پڑی۔ اس افراتفری میں مرنے والوں اور بچھڑنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے دس لاکھ تک رہی۔ اس خونچکاں انسانی المیے میں ہر گھرانے کی اپنی ایک داستان تھی اور ہر فرد کی ایک کہانی تھی۔ میرے بچپن تک اس اکھاڑ پچھاڑ کے معاشی اور

Read more

انڈیا کے جارحانہ بحری عزائم اور پاکستان

مغل شہنشاہ اکبر نے 1594 اور 1596 میں لاہور میں دو بحری جہاز تیار کروائے تھے۔ یہ لاہور پر وہ ہی دور تھا کہ جب ایسٹ انڈیا کمپنی کے کیپٹن ہاکنز کے ساتھ انڈیا آئے تاجر ولیم فنچ نے کہا تھا کہ لاہور مشرق کا سب سے عظیم شہر ہے۔ اکبر کے متعلق تو یہ خیال ہے کہ دکن کی مہم 1598 کے سبب سے وہ لاہور میں جہاز سازی کی صنعت کو قائم نہ رکھ سکا مگر پاکستان میں

Read more

آئینی ترمیمی بل: حکومت اتنی جلدی میں کیوں ہے

26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اتنی حواس باختہ کیوں ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے حکومت بہت جلدی میں ہے اور اس آئینی ترمیم کو جلد از جلد پارلیمنٹ سے پاس کروانا چاہتی ہے۔ ایسا کیا ہے اس ترمیمی بل میں کہ حکومت اس کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے اور اوپر سے جلد از جلد اس کو منظور بھی کروانا چاہتی ہے۔ خبر یہ ہے کہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی سے پاس ہو

Read more

26 ویں آئینی ترامیم، مولانا کا قوم پر احسان۔

آپ نے بڑے آئینی بحران سونامی طوفان سے ملک کو سیاسی حادثہ سے بچایا۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ، ایم کیو ایم، اے این پی سمیت دیگر پارٹیوں کا مولانا پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ مولانا جیسے مدبر سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاسی شخصیت، مذہبی رہنما میں وہ صلاحیتیں ہیں کہ وہ ملک کو معاشی اقتصادی، بیرونی خطرات سے بھی بچا سکتے ہیں، آپ کا اعتماد، ڈٹ کر کھڑے رہنا، اخلاق، انکساری سے پیش آنا

Read more

آئینی ترمیم سے سیاسی تقسیم میں اضافہ ہو گا

سینیٹ نے 26 آئینی ترمیم کی 22 شقات کی منظوری دے دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی پیش کردہ یہ ترمیم بھی آئین کا حصہ بنائی ہے کہ یکم جنوری 2028 تک ملک میں سود کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس کے لیے سنیارٹی کے اصول سے انحراف اس ترمیم کا اہم ترین حصہ ہے۔ ججوں کی تقرری کے

Read more

ریاست کا قومیت میں ڈھلنا ضروری ہے!

قائدِ اعظم کی وفات اور لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد یہ ملک بیوروکریسی اور صنعت کاروں کی نذر ہو گیا۔ صنعت کار اور شاہی افسران سیاسی عہدوں پر بھی قابض ہو گئے اور قومی وسائل پر بھی۔ پچھلے کئی برسوں سے ہمارے ملک میں نام نہاد بے رحم جمہوریت کا راج ہے۔ اسی جمہوریت کے بارے میں جارج برنارڈ شا نے کہا تھا: ”جمہوریت انتخابات کا وہ متبادل ہے جو چند فاسدوں کی تقرری سے عوام کے استحصال

Read more

الوداع، ڈاکٹر ذاکر نائیک

بچپن ہی سے سنتے آئے ہیں کہ جو شخص جتنا زیادہ بولے گا اتنی ہی غلطیاں کرے گا اور وہ اتنا ہی متنازعہ ہو گا۔ یہ مقولہ 5 اکتوبر 2024 کو حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر خوب صادق آتا ہے۔ اس دورے کا ایک ہی مقصد نظر آتا ہے کہ حکومت کو ذاکر نائیک اور ذاکر نائیک کو حکومت پاکستان کی ضرورت تھی اس لیے وہ اپنی اور حکومت پاکستان

Read more

حکومت کے حلق میں پھنسی 26 ویں آئینی ترمیم

پارلیمنٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کمیٹی نے متفقہ طور سے منظور کر لیا ہے۔ البتہ اجلاس سے اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کے بائیکاٹ کی خبریں بھی میڈیا میں آئی ہیں۔ اس سے پہلے رات گئے تحریک انصاف کے ساتھ پریس کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کی مذمت کی

Read more

صورتِ حال: تابندہ مستقبل کی جلوہ آرائی

اردو کے نامور شاعر جناب بہزاد لکھنوی نے ایک بڑا دَعویٰ کر دیا تھا ؎ اے جذبۂ دل گر مَیں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے ؍ منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے۔ شاید اُن کی زندگی میں تو یہ دعویٰ عملی جامہ نہ پہن سکا ہو، مگر پاکستان کے عوام کے عظیم جذبوں اور تمام جہانوں کے خالق کی رحمتِ تمام سے پاکستان کے اندر یہ معجزہ رُونما ہو چکا ہے اور منزلِ مراد

Read more

کابل کی پنجاب سے دشمنی رؤف کلاسرہ کی زبانی

رؤف کلاسرا نے اپنی تازہ تحریر مطبوعہ روزنامہ دنیا بتاریخ چار اکتوبر میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں موصوف نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اس کی جماعت کی طرف سے پنجاب پہ چڑھائی کو افغانستان اور سنٹرل ایشیا سے آنے والے حملہ آوروں سے تعبیر کیا ہے۔ اس پہ موصوف کالم نگار نے سابق وزیر اعظم (جس کی شخصیت اور حکومت کے وہ ماضی میں ہمیشہ بڑے

Read more

دہشت گردی کے خلاف پاکستان و بھارت کا یکساں موقف

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ متعدد غیرملکی مہمان واپس اپنے ملکوں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں ایک بین الاقوامی تعاون تنظیم کا یہ اہم اجلاس ایک ایسے موقع پر منعقد ہوا جب ملک میں احتجاج کا ماحول تھا اور ایک بڑی سیاسی پارٹی اپنے مطالبات کے لیے ڈی گراؤنڈ میں احتجاج کرنے کی دھمکی دے رہی تھی۔ تاہم ان مشکلات کے باوجود یہ اجلاس

Read more

ایس سی او، نتائج بہتر ہوں گے

پاکستان میں 1974 اور 1997 میں اسلامی سربراہی کانفرنسز جبکہ سارک اور ای سی او کی کانفرنسز ہو چکی ہے مگر اس سے قبل مسلم اور غیر مسلم ممالک کی اتنی بڑی کانفرنس کا انعقاد نہیں ہوا تھا اور اس کے ذریعے سے پاکستان کی مثبت تصویر دنیا بھر میں پیش کی جا سکتی ہے مگر اس وقت اگر ہم عالمی میڈیا پر نظر دوڑائیں تو محسوس ہو گا کہ توجہ کچھ کم ہے۔ وزارت خارجہ و اطلاعات کی اس

Read more

ایس سی او کانفرنس: اے آمدنت باعث آبادی ما

15، 16 اکتوبر 2024 کو ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ”شنگھائی تعاون تنظیم“ ( SCO) کی 25 ویں دو روزہ سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے۔ تقریباً تین عشروں بعد پاکستان میں عالمی نوعیت کا ایک بڑا ایونٹ ہے جو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں KSE۔ 100 انڈیکس میں ڈالر کے لحاظ سے 27 فیصد اضافہ معاشی ترقی ملکی کرنسی کی استحکام، کم افراط زر

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم اور پاک بھارت تنازعہ

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈنر سے تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ بدھ کو باقاعدہ اجلاس میں وفود کے سربراہان خطاب کریں گے اور متفقہ امور پر اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔ اس اہم اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی تعاون اور ماحولیات جیسے اہم امور کے علاوہ عالمی صورت حال بھی زیر غور آئے گی۔ یہ تنظیم بین الاقومی طور سے امریکہ

Read more

تلخ سیاسی منظر نامہ

پچھلے کافی عرصے سے جاری سیاسی کھیل تلخ ہوتا جا رہا ہے۔ گورنمنٹ آئینی ترمیم پاس کروانا چاہتی ہے جس کے تحت چیف جسٹس کی تبدیلی کے باوجود وہ اپنے آپ کو مستحکم رکھنے کی تگ و دو میں ہے تاکہ نیا آنے والا چیف جسٹس آٹھ فروری کو ہوئے عام انتخابات کی سکروٹنی کی طرف نہ چل پڑے اور بہت سے حلقوں میں رزلٹ کالعدم نہ قرار پائیں۔ آئینی ترمیم کو پاس کرانے کے لئے دو تہائی اکثریت کی

Read more

آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی کا ایجی ٹیشن

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس فائز فائز کی سربراہی میں قائم 5 رکنی لارجر بینچ نے آئین کے آرٹیکل 63۔ اے۔ بارے ”بندیالی کورٹ“ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اس کو اصل شکل میں بحال کر دیا ہے بظاہر یہ ایک آئینی فیصلہ ہے جو ”بندیالی کورٹ“ کے دیے گئے فیصلے کے خلاف دو سال سے زائد زیر التوا کی نظر ثانی کی درخواستوں پر دیا ہے۔ چونکہ آئین کے آرٹیکل 63۔ اے کی نئی تشریح ایسے موقع پر

Read more

کیا ججوں کی تعیناتی عدلیہ کا خانگی مسئلہ ہے؟

چھبیسویں آئینی ترمیم کی ’اُونٹنی‘ ، آئندہ چار چھ دِنوں میں کسی نہ کسی کروٹ بیٹھ جائے گی۔ دو ہی ممکنات ہیں۔ ایک یہ کہ ترمیم کسی دروازے، کھڑکی یا دریچے سے راستہ بناتی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کا حصّہ بن جائے۔ دوسرا یہ کہ دَروازوں، دریچوں اور دیواروں سے سَر پھوڑنے کے بعد ، خاک بَسر، وزارتِ قانون میں پڑی فائلوں کے گورستان کا رزق ہو جائے۔ ڈولی اُٹھے یا اَرتھی، دونوں صورتوں میں ایک بھونچال بہر طور

Read more

اک اور نوابزادہ نصر اللہ خان کی تلاش

نوابزادہ نصر اللہ خان کی وفات کے 21 سال بعد صدر آصف علی زرداری نے ان کی جمہوریت کے لئے خدمات کے اعتراف میں ”نشان امتیاز“ دینے کے لئے کابینہ ڈویژن کو ہدایات جاری کر دی ہیں سرکاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کو ”نشان امتیاز“ بعد از موت دیا جائے گا پچھلے 21 سال کے دوران کسی حکومت کو ”بابائے جمہوریت“ نوابزادہ نصر اللہ خان کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کا خیال نہیں آیا

Read more

دکی دہشت گردی: چند بیانات کے بعد حالات ’معمول‘ پر ہیں

بلوچستان میں دکی کے مقام پر ایک کان میں کام کرنے والے کارکنوں پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا اور بیس افراد کو شہید کر دیا۔ اس حملے میں راکٹ لانچر اور گرینیڈ بھی استعمال کیے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ بعد میں لیویز اور پولیس نے آ کر لاشیں تلاش کیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ اس حملہ کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی، وزیر اعظم شہباز

Read more

دھونکل شریف کا مرید اور اقبال احمد کی نصیحت

خطہ پاکستان بالخصوص منطقہ پنجاب تاریخ انسانی میں فروغ شرافت کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اس وادی سرسبز و آب شیریں میں ہر دوسرا قصبہ اور ہر تیسرا گاؤں ’شریف‘ کے لاحقے سے متصف ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکپتن شریف نامی قصبے کے مرجع خلائق ہونے کے اسباب تو آپ جانتے ہیں۔ کچھ علمائے تاریخ کی رائے میں تخلیق کائنات کے بعد اجزائے ہستی کے جو حصے بچ رہے ان میں شرافت کا ذخیرہ مقدار میں سب سے زیادہ تھا۔

Read more

پشتون جرگے پر بھی پابندی کی کوشش

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگانے اور اس کے متعدد لیڈروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے بعد حکومت نے پی ٹی ایم کے تحت خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں پشتون جرگے کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ جرگہ جمعہ 11 اکتوبر سے خیبر کے بڑے میدان میں منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جرگے کی جگہ پر پولیس کے اقدامات اور تشدد کی مختلف کارروائیوں میں چند لوگ جاں بحق بھی

Read more

سیاسی پیر

غلام محمد تگڑے بیوروکریٹ تھے، بعد ازاں بیوروکریسی سے اچھل کر گورنر جنرل کی کرسی پر بیٹھ گئے، گورنر جنرل غلام محمد خاصے پیر پرست تھے۔ ان کے پیر وارث علی شاہ دیول شریف کے پیر تھے جو لکھنؤ انڈیا کے کہیں قریب ہے۔ شہاب نامہ میں قدرت اللہ شہاب لکھتے ہیں۔ گورنر جنرل کو اپنے پیر سے خاصی عقیدت تھی ان کی تصویر اپنے بیڈروم کے اس حصے میں لگائے رکھتے جہاں سے آسانی سے ان پر نظر پڑ

Read more

لگے رہو منے بھائیو!

گنڈا پور صاحب آج کل پھر ٹاپ ٹرینڈ پہ ہیں۔ میڈیا میں کچھ حضرات ان کی گمشدگی کو سکرپٹ کے مطابق قرار دے رہے ہیں تو کوئی اسے جبری گمشدگیوں کی فہرست میں ڈال رہے ہیں۔ خیر جو بھی ہو رہا ہے، جو کوئی بھی کر رہا ہے یہ وفاق کے لیے نیک شگون نہیں ہے کیونکہ پنجاب اس کو ایک صوبے کے طرف سے خود پہ چڑھائی سے تشبیہ دے رہا ہے اور خیبرپختونخوا مظلومیت کا کارڈ کھیل رہا

Read more

اسرائیل اور غزہ پر حملوں کا ایک سال

آج اسرائیل پر حماس کے حملے کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ امریکہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اس دن کو یہودیوں کی خوں ریزی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دبے لفظوں میں جنگ بندی کی بات کرنے کے علاوہ مغربی ممالک نے عام طور سے اسرائیل کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔ البتہ اسرائیل کی جنگ جوئی، ہزاروں فلسطینیوں و لبنانی باشندوں کی ہلاکت اور ہمسایہ ممالک شام اور عراق پر پے در پے حملوں

Read more

ایسی ہوتی ہیں سیاسی جماعتیں؟

میں اتوار کے دِن یہ کالم لکھ رہا ہوں جو آپ منگل کو پڑھیں گے۔ عالم یہ ہے کہ گزشتہ چار روز سے اسلام آباد کی سڑکیں، گلیاں، بازار، منڈیاں، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند پڑے ہیں۔ مریض ہسپتالوں تک نہیں پہنچ پا رہے۔ مسافر ہوائی اڈوں تک نہیں جا سکتے۔ تازہ سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ دیہاڑی دار مزدوروں اور محنت کشوں پر

Read more

سپورٹس مریم نواز حکومت کی ترجیح ہی نہیں

لاہور 1985 سے مسلم لیگ نون کا گڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی نے 2018 ءمیں لاہور میں اس گڑھ کو نقب لگا دی تھی جس کے بعد مسلم لیگ نون کو بہت محنت کرنا پڑی اور 2024 ءکے الیکشن میں نون لیگ نے اپنا گڑھ پھر مضبوط کر لیا اور لاہور سے کافی زیادہ سیٹیں جیت کر اپنی پوزیشن مضبوط بنالی اور تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی وزیراعلی ایک خاتون کو بنایا گیا جو کہ مسلم لیگ نون

Read more

نواز شریف کی سیاسی خاموشی

نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی ایک بڑی سیاسی طاقت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک کی سیاست بھی نواز شریف ہی کے گرد گھومتی ہے ۔وہی مسلم لیگ ن کی سیاست کا بنیادی نقطہ ہیں اور پارٹی سے جڑے معاملات پر بھی ان ہی کی طرف دیکھا جاتا ہے ۔مگر نواز شریف موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے معاملات پر کافی سیاسی تنہائی کا شکار ہیں اور ایسے لگتا ہے کہ یا

Read more

چوہدری ظہور الہی کی 44 ویں برسی

27 فروری 1973 ء کو قومی اسمبلی کے ایوان میں (اس وقت سٹیٹ بنک بلڈنگ میں قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوتا تھا) میں 1973 ء کے آئین کے مسودہ پر پر بحث جاری تھی کونسل مسلم لیگ (جو اس وقت حقیقی معنوں میں قائد اعظم کی مسلم لیگ کی وارث تھی) کے سرکردہ رہنما چوہدری ظہور الہی دھواں دھار تقریر کر رہے تھے ان کا ساڑھے چار گھنٹے کا مسلسل خطاب یادگار تقریر تھی قومی اسمبلی میں حاجی سیف

Read more

’پانچ سو وکلا کا احتجاجی غول‘

”احتجاجی“ غول سے گھبرا کر ہمارے ایک چیف جسٹس، سجاد علی شاہ جن کا اِسم گرامی تھا، عدالت چھوڑ کر اپنے چیمبر تشریف لے گئے تھے۔ حالانکہ وہ ایسے ”دلیر“ جج تھے جنہوں نے اپنے ایک پیشرو نسیم حسن شاہ کے لکھے ”تاریخی“ فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ جس فیصلے سے انہوں نے اختلاف کیا اس کے ذریعے اپریل 1993ء میں صدر غلام اسحاق خان کے ہاتھوں نواز شریف کی پہلی حکومت اور ان دنوں کی قومی اسمبلی بحال کردی

Read more

یونیورسٹیوں کی گورننس ڈی کالونائزڈ کرو

نوآبادیاتی ہندستان میں، 1858 ء میں برطانوی حکام نے یونیورسٹیوں کے قیام کا آغاز اس لیے ہوا کہ بڑھتی ہوئی بیوروکریسی کے لیے تعلیم یافتہ ہندوستانی تیار کیے جا سکیں۔ نوآبادیاتی انتظامیہ کا بنیادی مقصد حکمرانی اور سلامتی تھا، جس کی وجہ سے انڈین سول سروس اور فوج جیسے ادارے بنائے گئے۔ تاہم، اعلیٰ تعلیم کو ایک ماتحت کردار میں رکھا گیا، جو حکومتی کنٹرول میں، مالی معاونت سے اور تعلیمی آزادی سے محروم رہی۔ یوں، ذہین طلباء کو راغب

Read more

انتظار ہی میں عافیت ہے

”خبر“ ان دنوں پارلیمان کے ایوانوں یا حکومتی دفتروں میں نہیں بنتی۔ ”تاریخ ساز“ فیصلہ سازی کا مرکز بلکہ اب کئی برسوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان بن چکا ہے۔ آغاز اس کی مرکزیت کا افتخار چودھری کے دنوں سے ہوا تھا۔ موصوف کو چند فائلیں دکھا کر جنرل مشرف نے اپنے طاقت ور ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ  کر استعفیٰ دینے کو مجبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے ”انکار“ کردیا۔ اس کے بعد جو ہوا حالیہ تاریخ ہے۔

Read more

شنگھائی کانفرنس اور اکثریتی فیصلہ پر عملدرآمد کا سوال

شام 7 بجے سے رات کے بارہ بجے تک ریموٹ کے بٹن دباتے ہوئے ”حالاتِ حاضرہ“ کو زیر بحث لاتے کسی بھی ٹی وی شوپر رکیں تو گماں ہوتا ہے کہ ہماری قوم ان دنوں آئین پاکستان کی ہر شق پر عملدرآمد ہوتا دیکھنے کو بے چین ہے۔ اسے یہ فکر بھی لاحق ہوچکی ہے کہ عدالتی فیصلوں کا دل وجان سے احترام ہو۔ عدالتی فیصلوں پر عمل پیرائی کو بے چین نظر آتی میری قوم مگر بھول چکی ہے

Read more

چھبیسویں آئینی ترمیم کا قضیہ

بالآخر وہی ہوا جس کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ بلند آواز میں کہہ رہے تھے کہ ہمارے نمبرز پورے نہیں لہذا ہمیں اس وقت تک آئینی ترمیم لانے کی بات زبان پر نہیں لانی چاہے جب تک ہوم ورک مکمل نہیں ہو جاتا حکومت کے پاس نہ صرف قومی اسمبلی میں پورے نمبر نہیں تھے بلکہ سینیٹ میں بھی اس کو کم از کم 10 ارکان کی

Read more

تھل کا وارث شاہ سجاد کلیم

یہ ان دنوں کی بات ہے جب تھل دھرتی کی پیاس کے قصے زبانوں پہ چھالے ڈالتے، کانوں میں اترتے تو پیاس و تنہائی کے خوف سے دل اچھل کر حلقوم میں اٹکتے چبھتے دھڑکنوں کی ترتیب بھولنے لگتے۔ ریگستان کے میدانوں کی وسعتیں ہوا کے جھونکوں کو مہمیز کرتیں تو ریت کی ہولی اڑاتے بگولے دھرتی کو اتھل پتھل کرتے دندناتے لگتے۔ تند و تیز ہواؤں کے ان خاکی طوفانوں کے گرداب میں پھنستے کئی خاکی خاک میں خاک

Read more

آئینی اصلاحات اور سیاسی جمود

ریاست پاکستان پون صدی کے سیاسی جمود سے نکلنے کی خاطر نہایت محتاط انداز میں آئینی اصلاحات کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے تاکہ اجتماعی زندگی کا دھارا کسی غیر معمولی حادثہ سے دو چار نہ ہو جائے، بظاہر مجوزہ آئینی ترامیم کا مقصد پارلیمنٹ کے حق حاکمیت کی بحالی کے علاوہ ایسی غیر مشروط جمہوریت کا حصول ہے جو ہزاروں برسر پیکار گروہوں کو مل کر جینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ امر واقعہ بھی یہی ہے کہ

Read more

وفاق کی تمام اکائیوں کے مابین اتحاد کی ضرورت

کمرے میں لگا اے سی بند کردوں تو حبس سانس نہیں لینے دیتا۔ چلاؤں تو ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے اور یہ سلسلہ اسلام آباد میں میرے ساتھ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے۔ اسی باعث جمعرات کی صبح اٹھا تو جسم میں درد کے ساتھ بخار بھی تھا اور اس کی وجہ سے کالم نہ لکھ پایا۔ جمعہ کی صبح اسے اخبار اور ’نوائے وقت‘ کے ویب ایڈیشن سے غائب ہوا دیکھ کر کئی مہربان پریشان ہو گئے۔

Read more

اشرافیہ کی ماورائے آئین اختیارات کے لئے رسہ کشی

ملک کے ہائی برڈ سیاسی نظام میں ریاستی اداروں کے درمیان ماورائے آئین اختیارات کی جنگ اس دوغلے سیاسی سسٹم کے اندر چھپے تضادات کا اظہار ہے۔ سیاسی مخالفین پر ریاستی جبر، سیاسی عدم استحکام اور انتشار ہائی برڈ سسٹم کی بائی پراڈکٹ ہیں۔ اس دوغلے سیاسی بندوبست میں انتظامیہ کا ایک حصہ یعنی مقتدرہ طاقت کا سر چشمہ بن چکی ہے۔ آج عوام کی منتخب پارلیمنٹ اور نون لیگی شہباز حکومت کے غیر موثر ہونے کا تاثر مضبوط تر

Read more

سیاسی تماشا

آئینی ترامیم کے نام پر کچھ عرصے سے ملک میں ایک سیاسی تماشا لگا ہوا ہے اور اس تماشے کا کچھ لوگ دفاع بھی کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ صحافیوں کے عجیب و غریب تبصرے دیکھنے کو ملے۔ جو صحافی کسی سیاسی جماعت کا حصہ ہیں ان سے غیر جانبدار تبصرہ کرنا ممکن نہیں اور کچھ صحافی ایک مخصوص جماعت سے بے حد نفرت کرتے ہیں، اس

Read more

پنجابی اربن کلاس اور عشقِ عمران

تحریکِ انصاف کے جلسوں میں اکثر آپ نے خواتین کی شمولیت بلکہ دل کھول کر شمولیت پہ تبصرے سنے ہوں گے۔ نواز شریف نے تو خیر اسے خواتین کا ناچ گانا ہی قرار دے دیا۔ یہ اور بات ہے کہ ہر سیاسی جماعت کے جلسوں میں میوزک سیاست کا ایک لازمی جز بن چکا ہے۔ یہ خواتین غالب اکثریت میں پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں کہ ہمارے پشتون انصافی ابھی اتنے روشن خیال نہیں ہو سکے کہ عمران خان کے

Read more

مولانا فضل الرحمان سیاست کے سلطان!

دیکھا جائے تو مولانا صاحب پاکستانی سیاست کے سیاست کے سلطان اور سیاسی و مذہبی طور پر سپریم لیڈر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے صدر آصف علی زرداری تک، وزیر قانون محسن نقوی سے بلاول بھٹو زرداری، تحریک انصاف کی قیادت سے لے کر سیاستدانوں کی مولانا فضل الرحمن کے در پر بار بار آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ملک میں کوئی استحکام لا سکتا ہے تو وہ کوئی عام نہیں بلکہ مفتی محمود کے فرزند مولانا

Read more

معذرت کے ساتھ معروضات

قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے مایوس کیا۔ جب ان کے خلاف ریفرنس لایا گیا تو اک کالم لکھا تھا جس میں ان کے بولڈ فیصلوں کی مثال دے کر ان کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی تھی۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل عدل ہے جب امیر غریب دونوں کو جزا اور سزا فوری اور بروقت ملنا شروع ہو گئی سب ٹھیک ہو جائے گا۔ پاکستان کا کوئی بھی مسئلہ اٹھائیں اور اس پہ سوچتے جائیں اس کا حل

Read more

زلمے خلیل زاد کا پاکستان بارے ٹویٹ

جمعرات کی صبح آنکھ کھلی تو اتفاقاً میرے موبائل فون پر ٹویٹر اکاﺅنٹ کام کر رہا تھا۔ نیند پوری نہ ہونے کے باوجود ٹویٹر کے فعال ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تازہ ترین جاننے میں مصروف ہوگیا۔ سکرین پر انگوٹھا چلاتے ہوئے مگر اس پیغام پر رک گیا جو ایک مشہور افغان نژاد امریکی زلمے خلیل زاد نے لکھا تھا۔ زلمے جسے پیار سے اس کے دوست ”زیل“ پکارتے ہیں میری ذاتی رائے میں ایک چلا ہوا کارتوس ہے۔ امریکہ

Read more

لوو جہاد، غیرقانونی مساجد اور ہندو خواتین سے چھیڑ خوانی جیسے الزامات: انڈیا کی نسبتاً پُرامن ریاستوں کے مسلمان اب ہندو تنظیموں کے نشانے پر کیوں ہیں؟

انڈیا میں مذہبی ہم آہنگی کی بنیاد پر نسبتاً پُرامن سمجھی جانے والی ریاستوں میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران مسلمان مخالف واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں بسنے والے مسلمانوں کو بھی اب لوو جہاد، غیرقانونی مساجد و مزارات تعمیر کرنے اور ہندو خواتین سے چھیڑ خوانی جیسے الزامات کا سامنا ہے جس کی بنیاد پر اُن کے خلاف اقدامات اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ مگر اس سب کے پس پردہ مقاصد کیا ہو سکتے ہیں؟

Read more

بلاول بھٹو کی حکمت سے بھرپور باتیں

شدید سیاسی تصادم کے موسم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں متوازن اور دانش مندانہ تقریر کی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تصادم کی بجائے مفاہمت اور تعاون کی حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی یقینی بنائے بغیر ملکی نظام کام نہیں کر سکتا۔ بلاول نے اپنی تقریر میں جو باتیں کیں اور جس دردمندی سے

Read more

حکومت کا تحریک انصاف کو سبق سکھانے کا ارادہ

”صحافت“ کے حوالے سے اگر خود کو ان دنوں کا ”بطل حریت“ ثابت کرنا ہے تو سینہ ٹھوک کر یوٹیوب پر بیٹھ جائیں اور گریبان پھاڑنے کا ڈرامہ رچاتے ہوئے دنیا کو بتائیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ”پہلی بار“ پولیس نے ”منتخب نمائندوں“ کو گرفتار کرنے کے لئے پارلیمان کا گھیراؤ کیا۔ جن معزز اراکین پارلیمان کی گرفتاری مقصود تھی انہوں نے اپنا ”آئینی حق“ استعمال کرتے ہوئے گزرے اتوار کے دن اسلام آباد کے نواحی سنگ جانی کے

Read more

تحریک انصاف اور نون لیگ میں کیا قدر مشترک ہے

مسلم لیگ نون کا جنم 88 کی دہائی کے اواخر میں ہوا جب محمد خان جونیجو کی مسلم لیگ سے علیحدہ ہو کر فدا محمد خان نے ایک الگ گروپ بنایا جس کے وہ خود صدر بنے اور میاں نواز شریف جنرل سیکریٹری۔ جنرل ضیاء الحق کی موت کے بعد ہونے والے انتخابات میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی یقینی اور تاریخی کامیابی کو بھانپ کر ان سے مقابلے کے لیے اس وقت کے آئی

Read more

پی ٹی آئی کا بنگلہ دیش میں چلائی تحریک دہرانے کا ارادہ

2022ء کے آغاز سے اس کالم میں لکھے چلے جا رہا ہوں کہ وطن عزیز میں ”صحافت“ ہی نہیں بلکہ ”سیاست“ بھی نہیں ہورہی۔ حکمران اشرافیہ انگریزی زبان والے رولز آف گیم طے کرنے میں قطعاً ناکام ہے۔ پارلیمان،عدلیہ ا ور انتظامیہ ریاست کے ”ستون“ تو ہیں مگر ایک دوسرے کے ”ہم قامت“ نہیں۔ ان میں سے ایک نے اپنی بالادستی 1950ء کی دہائی شروع ہونے کے چند ہی ماہ بعد ثابت کردی تھی۔ محض قلم کی طاقت والے ستون

Read more

وجاہت مسعود کو غصہ کیوں آتا ہے؟

وہ اس وقت کالم لکھ رہے ہوں گے؟ ابو بہانہ کا فون جب وجاہت بھائی نہ اٹھا سکے تو یہ سوال اس بندے سے کیا گیا جس نے ان کی جگہ فون اٹھایا۔ ہاں بھئی ایسا ہی ہے، آپ بہتر سمجھتے ہیں، یہ وقت ان کے لکھنے کا ہے۔ جب آگے سے ہمم کی ایک لمبی آواز آئے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ریسیور کی دوسری طرف موجود آدمی یا تو کچھ سوچ رہا ہے یا جو پیغام

Read more

ارسا میں تبدیلی: سندھ کے پانی پر شب خون مارنے کا ایک نیا منصوبہ!

پاکستان میں اس وقت عملاً آئین کے کئی حصوں پر عمل نہیں ہو رہا۔ ”ہائبرڈ جمہوریت“ کے نام پر حساس معاملات پر مرکز اور صوبوں میں بے اختیار حکومتیں موجود ہیں۔ اسمبلیوں میں براجمان نام نہاد بڑی پارٹیوں کو بھی ایک دائرہ بنا کر دیا گیا ہے، جسے پار کرنے کی انہیں اجازت نہیں اور نہ ہی ان میں ایسی جرات ہے کہ وہ اپنی محدود خودمختاری کو بھی ان معاملات میں استعمال کر سکیں۔ نتیجتاً عملی طور پر ملک

Read more

بلوچستان: وفاقی نا انصافی کا شکار

بلوچستان حساس ترین صوبہ بنتا جا رہا ہے۔ ملک کا غریب ترین، سب سے زیادہ نظر انداز کیا جانے والا، سب سے کم ترقی یافتہ، ایک ایسا خطہ جہاں صحت کی سہولیات کا فقدان ہو، سب سے کم شرح خواندگی، سب سے زیادہ بھوک کے شکار لوگوں کا مسکن، ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی زمین، اور بے پناہ قدرتی وسائل کا گھر ہونے، اہم ترین اسٹریٹجک اہمیت کا حامل، ملک کو وافر گیس اور کوئلہ فراہم کرنے

Read more

اختر مینگل کا استعفا۔ کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا

جسدِ قومی کو لاحق مرض بھی معلوم ہے، تشخیص بھی بارہا کی جا چکی اور علاج بھی ناممکن نہیں، مگر ”مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی“ بلوچستان لہو لہو ہے ایسے ماحول میں اختر مینگل کا استعفا کسی دھماکے سے کم نہیں۔ اختر مینگل سردار عطاء اللہ مینگل کے صاحب زادے ہیں جنہوں نے سردار ہونے کے باوجود جون 1972 ء میں بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خاتمے کی قرار داد پیش کی وہ اس وقت قائد ایوان

Read more

صورتِ حال: پسندیدہ زِندگی کا عمدہ نمونہ

جہانگیر اے جھوجھا حیاتِ مستعار کی 83 بہاریں دیکھ کر 30 ؍اگست کو اَپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے اور اَپنے پیچھے ایک بھرپور زِندگی کی ایک اچھی مثال چھوڑ گئے۔ اُن کا تعلق وکالت کے پیشے سے تھا جس میں بڑا نام پیدا کیا۔ وہ اَپنی وسیع اور متنوع سرگرمیوں کی بدولت پورے پاکستان میں جانے پہچانے جاتے اور بیرونی ممالک میں بھی اُن کا ایک حلقۂ تعارف موجود تھا۔ اُنہوں نے وکیلوں کی مختلف تنظیموں اور بار کونسلوں

Read more

اختر مینگل کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ہم پاکستانیوں میں سے شاید بہت ہی کم لوگوں کو علم ہو گا کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے حامی نوجوانوں میں سب سے مقبول نعرہ کیا ہے۔ ان کی آسانی کے لئے بتائے دیتا ہوں کہ نعرہ ہے :”جو پارلیمان کا یار ہے- غدارہے-غدار ہے“۔ سادہ ترین پیغام اس نعرہ میں یہ مضمر ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب میں حصہ لینے والے بلوچ اپنی دھرتی کے ”غدار“ ہیں کیونکہ وہ آئین پاکستان کے تحت قائم ہوئے

Read more

ذہن میں اور کچھ آتا بھی نہیں

جمہوری نظام میں عوام کی رائے دہی کے بنیاد پہ ایک منتخب پارلیمان وجود میں آتا ہے۔ اس نظام میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہی ہوتا ہے۔ انتخابی عمل میں عوام اسی سوچ کے تحت اپنے رائے دہی استعمال کرتے ہیں کہ جو کوئی بھی جیت جائے اور حکومت کا باگ ڈور سنبھال لی اس کی پالیسیوں کا محور عوام ہی ہو گا۔ اپوزیشن کا حکومت سے اختلاف بھی عوام کے لیے ہو گا۔ آئین ساز ایوانوں میں قانون

Read more

سردار اختر مینگل: ’حکومت کو اب پہاڑوں پر موجود بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں سے بات کرنا ہو گی‘

بلوچ سیاستدان اختر مینگل نے بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’پارلیمان، سیاسی جماعتیں، سیاسی قیادت، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کی نظر اندازی اور بلوچستان پر ہونے والے مظالم نے مجھے استعفے پر مجبور کیا۔‘

Read more

اڈیالہ سے آکسفرڈ تک۔۔۔

جس طرح عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں نئے انداز متعارف کرائے ہیں، اسی طرح انھوں نے اڈیالہ جیل سے فرار کا انوکھا منصوبہ سوچا ہے کہ وہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے۔ محمد حنیف کی تحریر۔

Read more

بیانیوں کی جنگ اور موسمی بٹیرے

ماضی کے آمروں پر ہم سب جی بھر کر غصہ نکالتے ہیں۔ اپنے نواز شریف صاحب کو ہی لے لیجیے۔ سال 2018 ء سے جو آگے نہیں بڑھ پا رہے۔ ووٹ کو عزت دو کا جب دور دورہ تھا تو لندن میں بیٹھے ہر ایک سے پوچھتے تھے، ’یہ کون ہے جو منتخب وزرائے اعظم کے خلاف سازشیں کرتا ہے؟ یہ کون ہے جو ملک کو چلنے نہیں دے رہا؟‘ حالات ساز گار ہوئے تو جنہیں کوستے تھے، انہی کے

Read more

سیاسی پارٹیوں میں باہم تعاون سے بھی مسئلہ حل نہیں ہو گا!

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لاہور میں اپنی پارٹی اجلاس کے دوران تجویز دی ہے کہ ’تمام سیاسی پارٹیوں، حکومتوں اور اداروں کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ انہیں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مل بیٹھنا چاہیے‘۔ ملک میں متنوع مسائل کی موجودہ صورت حال میں ایک اہم لیڈر کا یہ بیان امید کی کرن تو کہا جاسکتا ہے لیکن اس سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ یہ مقصد کیسے حاصل ہو اور کون اس

Read more

سعودیہ میں کوئی رئیس، کسی غریب کو ٹریفک حادثے میں مار دے تو

یہ تحریر دو حصوں پر مشتمل ہے۔ اصل تحریر بعد میں ہے۔ جو تحریر کے عنوان یعنی ہیڈنگ سے مطابقت رکھتی ہے اور 1999 سے 2002 تک پیش آنے والے واقعات اور معلومات کا نچوڑ ہے۔ لیکن اُس تحریر سے پہلے پڑھیں۔ ”پس تحریر“ ۔ ٭پس تحریر٭ ہم پاکستانی مسلمان انتہائی جذباتی لوگ ہیں۔ سڑک پر حادثہ ہو جائے تو ”پیدل۔ سائیکل“ میں سائیکل سوار کی غلطی ہوگی۔ ”موٹر سائیکل۔ سائیکل“ میں بائیک والے کی، ”چار پہیئے والے کی ٹو

Read more

عمران خان کی جیل کی کنجی کس کے پاس ہے؟

’کپتان‘ تو اپنے مداحین کی نگاہ میں اب بھی’ڈٹ‘ کے کھڑے ہیں۔ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کو مگر انھوں نے ’آئین بچانے‘ کی خاطر حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔ ’حکومت‘ کا ذکر چلا تو میرے جھکی ذہن میں فوراً یہ سوال اٹھا کہ ’کون سی حکومت‘؟ شہباز شریف کی سربراہی میں جو حکومت ہمیں ان دنوں وفاق میں نظر آرہی ہے تحریک انصاف اور اس کے حامی اسے ’فارم 47‘ کی بنیاد پر بنائی

Read more

کرکٹ سے سیاست تک زوال کا سفر

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خود ساختہ شاہینوں کو انہی کی سر زمین پر دھول چٹا دی۔ اتنی بڑی فتح کے باوجود ان کے کسی کھلاڑی نے نہ تو گراؤنڈ میں سجدہ کیا نہ ہی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ( مجھے یقین ہے کہ تنہائی میں وہ اپنی کامیابی پر سر بسجود ضرور ہوئے ہوں گے ) اور نہ ہی ان کے کسی کھلاڑی نے بیان دیا کہ ”ہم اسلام کے سفیر ہیں اور اصل کامیابی

Read more

شادی رجسٹر نہیں، بچوں کا اندراج کیسے

”میری والدہ ترن کور، میرے والد سردار ایشر سنگھ کی پنشن کے فوائد نہیں حاصل کر سکیں کیونکہ ان کی شادی رجسٹر نہیں تھی۔ میرے والد ننکانہ صاحب میں ایک سیوا دار تھے۔ وہ حکومت کے ملازم تھے اور انھوں نے اپنی مدتِ ملازمت پوری ہونے تک کام کیا۔ ان کی وفات کے بعد میری والدہ ہر طرح سے ان کی پنشن کی حقدار تھیں لیکن کیونکہ میرے والدین کی شادی کا اندراج سرکاری سطح پر نہیں ہوا تھا اس

Read more

قاسمی صاحب کس دھندے میں پڑ گئے

قبلہ عطا الحق قاسمی نے عجب چونچال طبیعت پائی ہے۔ بیٹھے بٹھائے مینڈھے لڑانا کوئی ان سے سیکھے۔ اسحاق المعروف بہ طاہر القادری نامی ایک مرد پیر بعمر تہتر برس کینیڈا کے گوشہ عزلت میں ’ایک تکیہ بنائے اپنی اولاد کو لیے بیٹھا ہے‘۔ نہ کاہو سے دوستی، نہ کاہو سے بیر۔ ہاتف کا اشارہ ہو تو ’ریاست بچانے‘ یا ’انقلاب‘ برپا کرنے وطن مالوف کا رخ کرے، ورنہ اپنے پارہ نان پر اکتفا ہے۔ ’انقلاب‘ کا پھریرا تحریک انصاف

Read more

میں نے آئین بنتے دیکھا!

محترم الطاف حسن قریشی صاحب پاکستانی صحافت کا ایک نہایت معتبر نام ہیں۔ گزشتہ سات دہائیوں سے آپ صحافت کے افق پر پوری آب و تاب سے جگمگا رہے ہیں۔ ہر زمانے میں آپ حق سچ کا پرچار کرتے رہے۔ اپنے دبنگ انداز صحافت کی وجہ سے آپ کو قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ اپنی صحافتی زندگی میں آپ نے سیاسی، سماجی اور معاشی موضوعات پر سینکڑوں، ہزاروں مضامین، اداریے اور رپورٹیں لکھیں۔ الطاف قریشی صاحب

Read more

حکومتی اتحادیوں کا’تخت یا تختہ‘ والا ذہن

اتوار کی شام حکومت نے پیر کی سہ پہر پانچ بجے بلائے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے تین صفحات کا ایجنڈا جاری کیا۔ آئین میں کسی بھی نوعیت کی ترمیم کا ارادہ اس میں ظاہر نہیں ہوا۔ اتوار کے روز لکھے کالم کو دفتر بھجوانے کے بعد مگر میرے اندر عرصے سے مردہ ہوا رپورٹر اطمینان سے نہیں بیٹھا۔ بارہا یہ خیال ستاتا رہا کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت فی الوقت نظر بظاہر موجود نہیں۔ اس کے

Read more

سکون صرف قبر میں

نواز شریف نے 2019 میں گجرانوالہ جلسے میں جو تقریر کی وہ آج حرف با حرف درست ثابت ہو رہی ہے۔ پاکستان میں پچھلے چھ سات سالوں میں جتنے بھی بڑے اقدامات ہوئے ان کے پیچھے ایک ہی شخص کا رول نمایاں رہا وہ شخص فیض حمید تھا۔ مسلم لیگ نون اس کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتی ہے۔ نواز شریف آج بھی ایک ہی سوال بار بار کرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ نواز شریف اپنی جگہ پر

Read more

معاشی صورتحال: سب اچھا نہیں لیکن ۔۔۔

جب اپنی حکومت کے آخری ایام میں عمران خان کو یقین ہو گیا کہ اب عدم اعتماد پیش بھی ہونا ہے اور کامیاب بھی۔ انھوں نے جنرل باجوہ اور حزب اختلاف کی بجائے ملک و قوم سے دشمنی کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا اپنا ہی معاہدہ توڑ دیا۔ اور نیپرا و اوگرا جیسے متعلقہ اداروں کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کا اعلان کر

Read more

دکھ کی دلیل مسترد کی جاتی ہے

2016 کا ایک قصہ سنانا چاہتا ہوں۔ آپ کے نیاز مند نے جنوری 2016 میں کچھ دوستوں کی مدد سے ایک رضاکارانہ ویب سائٹ شروع کی۔ اس میں کارکنوں کے لئے کوئی مالی منفعت تھی اور نہ لکھنے والوں کو کوئی آنہ ٹکا دیا جاتا تھا۔ پالیسی بہت سادہ تھی۔ لکھنے والوں کو سیاسی اور سماجی موضوعات پر اظہار خیال کی پوری آزادی تھی البتہ خلاف قانون اور منافرانہ مواد پر پابندی تھی۔ مذہبی آزادی، رواداری اور خرد افروزی کی

Read more

فیض سے فیض تک

آج کل پاکستان میں اگر مگر کی گفتگو آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے کہ اگر یہ ہو جاتا تو شاہد یہ نہ ہوتا اور نہ ہی دوسرے آئین کی ضرورت ہوتی اور نہ ہی سقوط ڈھاکہ ہوتا اور نہ ہی آج ہم فیض حمید کے فیلڈ کورٹ مارشل کے متعلق بات کر رہی ہوتے۔ شہر اقتدار کنٹینروں کا جنگل بن چکا ہے اقتدار کے ایوانوں کے طرف جانے والی شاہراہوں پہ کنٹینروں کی بھرمار ہے، یہ بڑے بڑے

Read more

کیا عمران خان کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے؟

اگر فیض حمید نو مئی کے تعلق سے وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو جاتے ہیں تو پھر عمران خان کا زد میں آنا ناگزیر ہے۔

Read more

بیچارے عوام اور اختیارات کی جنگ لڑتی اشرافیہ

حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے خلاف جب حق کا علم بلند کیا تو فرمایا کہ ”میری جنگ صرف ایک یزید سے نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص سے ہے جس کے کردار میں یزید موجود ہے“ پاکستان بھی آج ان ہی حالات سے گزر رہا ہے جہاں ہر دوسرے شخص میں ایک یزید چھپا بیٹھا ہے۔ ملک میں دو طبقے ہیں ایک عوام اور دوسری اشرافیہ، اشرافیہ اور عوام دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت کھڑے نظر

Read more

بجلی بل میں ریلیف، مریم نواز یا اسحاق ڈار کی چالاکی

قوم کے واحد مسیحا مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو عوام کا درد اتنا رہتا ہے کہ جب بھی بجلی یا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ان کا دل روتا ہے حالانکہ وہ خود تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس وقت وہ ہر پندرہ دنوں بعد پٹرول اور تقریباً ہر ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بھی بڑھا دیتے تھے، اب انہوں نے جذبہ خیر سگالی کے

Read more

ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیئشن کمیشن کا قیام

آپ غلطیاں کرتے ہیں اور پھر سیکھتے ہیں۔ خود سے نہ سیکھیں تو وقت سکھاتا ہے۔ سیاست دانوں کو وقت نے سکھایا۔ سیکھ کر میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔ میثاق جمہوریت در اصل کچھ غلطیوں کو نہ دہرانے کا سیاسی عزم تھا۔ مختلف اکائیوں کو ساتھ ملا کر آگے بڑھنے کا ارادہ تھا۔ طریقے سلیقے سے اپوزیشن کرنے کا جذبہ تھا۔ جنرل مشرف کی رخصتی کے بعد یہی میثاق در اصل ہمارے نئے سیاسی سفر کا نقطہ آغاز بنا۔ اس

Read more

سمندری معیشت سے اربوں ڈالر کمانے کے امکانات وزیراعظم کی توجہ کے منتظر

  عالمی معیشت میں اس وقت بلیو اکانومی یا سمندری معیشت کی حیثیت مسلمہ ہے اور اس وجہ سے ہی درست طور پر یہ سوال قائم ہوتا ہے کہ پاکستان کی اس حوالے سے کیا حکمت عملی ہے؟ اور اس سے مفادات کو کشید کیسے کیا جا سکتا ہے؟ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی برآمدات کا حجم ساٹھ ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس تناظر میں یہ جاننا بہت اہم ہے

Read more

عمران خان آکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیوں بننا چاہتے ہیں؟

اگر عمران خان یہ انتخاب جیت گئے تو 800 برس میں وہ عالمی شہرت کی حامل اس ممتاز بین الاقوامی درسگاہ کے پہلے مسلمان اور پاکستانی چانسلر ہوں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے اس فیصلے کے پیچھے کاربند عوامل یا مقصد کی نشان دہی نہیں کی گئی لیکن تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اگر عمران خان منتخب ہو جاتے ہیں تو یہ اہم پیش رفت ہو گی جس کے سیاسی اور سفارتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Read more

ایک پرانا کالم!

(یہ کالم کوئی ساڑھے سات ماہ قبل 2 جنوری 2024 کو شائع ہوا تھا۔ تب اس کا عنوان تھا۔ ”9 مئی! دھند گہری ہو رہی ہے۔“ قندِ مکرر کے طور پر وہی پرانا کالم پیش خدمت ہے اس سوالیہ تجسس کے ساتھ کہ ”کیا دھند چھٹنے لگی ہے؟“) *** *** 9 مئی کی منصوبہ بند غارت گری پر مسلح افواج کا ردّعمل قطعی، غیر مبہم اور دو ٹوک تھا۔ کہا گیا ”یہ قومی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ سیاست کا

Read more

ملکی سیاست پر خوف کے گہرے سائے

یوں تو زیادہ تر سیاسی سرگرمیاں ’گرے زون‘ میں ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں سیاسی حوالے سے مقابلے بازی کی موجودہ فضا میں لگتا ہے کہ اس میں صرف سیاہ و سفید علاقہ باقی ہے۔ ایک طرف سیاسی گروہ بندی میں مواصلت و مفاہمت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تو دوسری طرف ایسے تبصرے اور قیاس آرائیاں سننے میں آتی ہیں کہ پاکستان کے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ عمران خان کے ساتھ صلح کرلی جائے۔

Read more

سلیم جاوید: سپر ہٹ فلمیں لکھنے والی جوڑی جس نے امیتابھ بچن سے زیادہ معاوضہ لیا

سلیم خان اور جاوید اختر اکثر ساتھ مل کر کام کرتے تھے جس وجہ سے بالی وڈ میں ان کی جوڑی کو ’سلیم جاوید‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم 50 سال بعد بھی ’سلیم جاوید‘ جیسی فلموں کی کہانیوں اور کرداروں میں کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکا ہے۔

Read more

سازشوں کے انکشافات اور افواہیں پھیلانے کا موسم

ملک میں ایک دوسرے پر سازش کا الزام لگانے کا موسم عروج پر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے لیفٹیننٹ (ر) جنرل فیض حمید کے ساتھ مل کر ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی سازش کی تھی۔ جبکہ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ انہیں اقتدار سے محروم کرنے کی سازش کے لیے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف کے

Read more

صفائی کا عملہ نکال کر حکومتی بچت کا عالیشان منصوبہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی مصارف کم کرنے کے لیے پانچ وزارتیں اور 28 محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک نئی 7 رکنی کمیٹی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔ نئی اعلیٰ سطحی کمیٹی خود انحصاری بڑھانے کے منصوبہ پر کام کرے گی۔ اس کا دلچسپ پہلو البتہ یہ ہے کہ یہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ایک غیر ملکی معیشت دان پروفیسر

Read more

جنرل فیض حمید: ولی عہد ہونے کی سزا

پرانے بادشاہ بھی اپنا ولی عہد مقرر کرتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیتے تھے کیونکہ جانتے تھے کہ ایک بیٹے کو ولی عہد مقرر کریں گے تو باقی بھائی دشمن کو جائیں گے۔ اس لیے پہلے بادشاہت کے باقی دعوے داروں کا بندوبست کرتے تھے۔

Read more

سیاستدان اب بھی فیض کا تذکرہ کرتے گھبراتے ہیں

پاکستان کی 77 ویں سالگرہ سے ٹھیک دو دن پہلے پاکستان کے طاقتور ترین ادارے نے اپنے ایک سابق فوجی افسر کے کورٹ مارشل کی خبر سنائی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث پائے گئے اور پوسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد کچھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہے جو آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔ جی جنرل فیض حمید جو کہ سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اور چیف آف آرمی سٹاف کی

Read more

طاہر القادری کا ’’انقلاب‘‘ اور مظفر وارثی کی گواہی

گرامی قدر جناب عطاء الحق قاسمی نے چند روز قبل ایک موقر روزنامہ میں طاہر القادری صاحب پر ایک کالم لکھا۔ جس پر قادری صاحب کے چاہنے والوں نے ناگواری کا اظہار کیا۔ قادری صاحب کے چاہنے والے اندھی عقیدت کے باعث حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور بدقسمتی سے یہ روایت ہمارے ہاں عام ہے۔ ان کے ایک چاہنے والے نے تو اسی اخبار میں قادری صاحب کی توصیف میں ایک کالم بھی گھسیٹ ڈالا جسے پڑھتے

Read more

’میں اسلامی نظام کی بات کر رہا ہوں، آپ لوگ ہندوانہ قسم کا نغمہ نشر کر رہے ہیں‘، جب جنرل ضیاالحق بینجمن سسٹرز کا گیت سن کر غصے میں آ گئے

اختر وقار عظیم نے اپنی کتاب میں جہاں جنرل ضیا کی اپنی تقاریر کے بعد نشر ہونے والے نغموں میں ان کی دلچسپی کو تفصیل سے بیان کیا ہے وہیں ایسے ملی نغموں کی تیاری کا بھی ذکر کیا ہے جو زبان زدِ عام ہو گئے۔

Read more

فیض حمید کی گرفتاری اور عمران خان کی حکمت عملی

نہ تاج اچھالے گئے تھے اور نہ ہی تخت گرائے گئے تھے، اپنی حیرانی بے شک معمول پہ لانے کی لاکھ کوشش کی ہو مگر چشم حیراں کی یہ حیرانی پہلی دفعہ تھی۔ نہ سی ون تھرٹی، نہ ٹرپل اے برگیڈ کی کوئی غیر معمولی ہلچل، نہ سڑک پہ تیر والی گاڑیاں، نہ منتخب قائد کی اقتدار سے معزولی، نہ پارلیمنٹ پہ خطرے کا سائرن۔ پتہ نہیں اسٹاک ایکسچینج میں اچانک کوئی واضح کمی ہوئی یا شیئرز کے ریٹ ایک

Read more

یوم آزادی پر اداس یادوں کی روداد

میں اس ملک کے سیزرین سیکشن کے ذریعے پیدا ہونے کے چھ سال بعد پیدا ہوا تھا۔ سیزرین سیکشن سے میرے ملک کے جسم پر ایک بڑا داغ رہ گیا تھا۔ لیکن، میں ایک عورت نہیں ہوں، اس لیے میں اس تکلیف دہ عمل یا اس کے درد کی شدت یا اس کے بعد کے اثرات کو محسوس نہیں کر سکتا، اس لیے بھی کہ تاریخ میں آج تک کوئی مرد اس طریقہ کار سے کبھی نہیں گزرا۔ سیزرین سیکشن،

Read more

فیض حمید کی گرفتاری: کبھی تو آغاز باب ہو گا

کہتے ہیں کہ وقت کا پہیہ گھومتے دیر نہیں لگتی کل کے محرم مجرموں کی صف میں پہنچ جاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا یہ بیان اس کی تازہ مثال ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں فوج نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی جس کے

Read more

فیض حمید کا کورٹ مارشل: آئی ایس آئی کے سربراہان ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تنازعات کی زد میں کیوں رہتے ہیں؟

پاکستان میں خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ کی نہ صرف تعیناتی خبروں کی زینت بنتی ہے بلکہ اس عہدے پر کام کرنے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تنازعات کا سلسلہ تھم نہیں پاتا۔

Read more

جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری

پاک فوج نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور پشاور اور بہاولپور کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو گرفتار کرنے اور ان کا کورٹ مارشل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوں تو انہیں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ہراساں کرنے اور ان سے مالی فائدہ اٹھانے پر گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی آئی ایس پی آر نے اطلاع دی ہے کہ سابق جنرل کے خلاف آرمی ایکٹ کی متعدد دفعات

Read more

فیض حمید اور تحریکِ انصاف: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد عمران خان کی جماعت کا نام بار بار کیوں لیا جا رہا ہے؟

آئی ایس پی آر کے اس بیان میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا لیکن جب یہ خبر پاکستان کے ٹی وی چینلز پر چلنی شروع ہوئی تو متعدد صحافی و تجزیہ کار اپنے تجزیوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیتے ہوئے بھی نظر آئے۔

Read more