پرویز الہی اور مونس الہی کیا پاکستانی سیاست میں دوبارہ ابھر پائیں گے؟

مفاہمت، وضع داری اور پنجاب کی سیاست کے لیے اہم سمجھے جانے والے چوہدری پرویز الہی کی انتخابی سیاست میں شکست کے بعد چند سوالات نے جنم لیا ہے کہ کیا یہ انتخابی نتیجہ گجرات کے سیاسی منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، کیا چوہدری پرویز الہٰی کی سیاست بند گلی کی طرف چلی گئی ہے یا وہ دوبارہ قومی سیاسی منظر نامے پر ابھریں گے اور یہ کہ کیا ان کی نئی سیاسی جدوجہد کا فائدہ ان کے بیٹے مونس الہی کو پہنچے گا؟

Read more

جمیلہ علم الہدیٰ: مشکل وقت میں شوہر کے ہمراہ ’گھریلو اخراجات اٹھانے والی‘ ایرانی صدر کی اہلیہ کون ہیں؟

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اس وقت کراچی میں موجود ہیں تاہم اس دورے کے دوران جہاں ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات پر بات ہو رہی ہے وہیں ایرانی صدر کی اہلیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

Read more

تحریک تحفظ آئین اور آصف علی زرداری کا پیغام مفاہمت

بالآخر عام انتخابات کے انعقاد کے دو ماہ بعد ہی اپوزیشن کے 6 جماعتی اتحاد نے حکومت گرانے کے لئے بلوچستان سے تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پشین میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بظاہر یہ جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آغاز ہے لیکن یہ جلسہ پشتون ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی جو اب اس نو زائیدہ اتحاد کے صدر بن گئے ہیں کے والد عبدالصمد اچکزئی کی برسی کے سلسلے

Read more

مبینہ امریکی دباؤ یا عقلمندانہ فیصلہ: صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران ’ایران، پاکستان گیس پائپ لائن‘ منصوبے کا تذکرہ کیوں نہیں ہوا؟

صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے اہم سمجھے جانے والے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے مگر ایرانی صدر کی جانب سے کی جانے والے اہم ملاقاتوں کے بعد ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس اور سرکاری پریس ریلیز میں اس اہم منصوبے کا تذکرہ غائب رہا۔ اس کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

Read more

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔ پہلے ہی دن انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بات چیت کرنے کے علاوہ صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں ایرانی مہمان نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمی کو مایوس کن قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اسے بڑھا کر دس ارب ڈالر سالانہ تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ خیر سگالی کے رسمی اظہار اور معمول کے مطابق

Read more

اپنی سگی ماں کو قتل کرنے والا کراچی انڈر ورلڈ کا رحمان ڈکیت، جس نے جوئے اور منشیات سے کمائی دولت سے ایران تک میں جائیدادیں خریدی

یہ ایسے کردار کی کہانی ہے جس نے آنکھ تو شہر کے پسماندہ علاقے میں کھولی مگر لیاری گینگ وار کے اس ’کرائم لارڈ‘ کی پہنچ پولیس اور فوج کے خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسران تک ہی نہیں بلکہ ملک کے صدر تک بھی رہی۔

Read more

جمہوریت زندہ ہے، روح موجود نہیں

پنجاب اور دیگر صوبوں میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ تحریک انصاف بظاہر حکمران جماعت کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ البتہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد دھاندلی اور فارم 47 کے ذریعے جیت کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ عام انتخابات کے بعد سیاسی ماحول میں سہولت و سکون پیدا ہونے کی امید پوری نہیں ہوئی۔ دلچسپ پہلو یہ ہے

Read more

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ: ایران اور اسرائیل کشیدگی کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

ایرانی صدر پاکستان کا دورہ ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب ایران اسرائیل تنازع عروج پر ہے اور اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بھی اس وقت تلخی دیکھنے میں آئی تھی جب دونوں پڑوسی ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی سرزمین پر کیے جانے والے حملوں کو مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں قرار دیا گیا تھا۔ ایران اسرائیل تنازعے کے پس منظر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں بھی یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

Read more

آصف علی زرداری کا کارنامہ

2013 سے آج تک آصف علی زرداری ایک تنہا شخص پوری ریاست کا ناپسندیدہ شخص ہے۔ 2022 میں کپتان کی ناکامی کے باوجود پی پی پی کو سیاسی میدان میں داخلہ کی جگہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کارکن 24 گھنٹے آصف علی زرداری کے گھوڑے پر چڑھ کر اسے بجاتے رہتے ہیں۔ کبھی غور کیا ہے کہ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کی ایک بات سن لے تو تمہاری بک بک سے بے نیاز ہو جائے اور میڈیائی نوٹنکی اور

Read more

صدر کی تقریر اور قومی اتفاق رائے کا جنازہ

صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی ہم آہنگی پر زور دیا ہے اور کہا کہ اب ہم وقت ضائع نہیں کر سکتے۔ ہمیں ایک نئے باب کا آغاز کرنا ہو گا۔ اس دوران میں تحریک ارکان کے ارکان کی شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی اور وہ عمران خان کی تصویر والے بینر اٹھا کر اسپیکر کی نشست کے سامنے احتجاج کرتے رہے۔ ان میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ سر فہرست تھا۔ کسی بھی

Read more

آصفہ کی شکل میں شہید بینظیر بھٹو کی پارلیمنٹ میں واپسی

وہی پر اعتماد باوقار لہجہ، سر سفید دوپٹے سے ڈھکا ہوا، بازو پہ امام ضامن بندھا ہوا، چہرے پہ بکھرا صدیوں کا سکون، آواز میں گرج، ایک لمحے کو گمان ہوا کہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو 1997 کے بعد تقریباً ستائیس سال بعد پاکستانی پارلیمنٹ میں واپس آ گئی ہیں۔ شہید رانی کی اس بار واپسی ان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی 31 سالہ آصفہ بھٹو زرداری کی صورت میں ہوئی جنہوں نے اپنے والد محترم آصف علی زرداری

Read more

کیا سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے؟

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی عرب کے وفد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔ اس دورے میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور سعودی حکام کو ان منصوبوں سے آگاہ کیا گیا جن میں سرمایہ کاری منفعت بخش ہو سکتی ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے مستقبل میں ’اہم فوائد‘ کی امید ظاہر کی البتہ سعودی عرب نے سرمایہ

Read more

وفا کا پیکر گیلانی خاندان

سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کا پاکستانی سیاست میں اہم کردار ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم رہے ہیں۔ سیاست میں گیلانی خاندان نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پارٹی کی قیادت اور قوم سے وفاداری نبھائی ہے۔ کینگرو کورٹس نیب سمیت ہر محاذ پر لڑ کر ہر انتقام کا جواب ثابت قدمی سے دے کر ہر سازش کو ناکام بنا دیا، جب سید یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی کے

Read more

خدارا تنخواہ لے لیجیے

شاعر نے شکوہ کیا تھا: گلستاں کو لہو کی ضرورت پڑی سب سے پہلے ہی گردن ہماری کٹی صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر تنخواہ لیے ہی گلستاں وغیرہ کی لہو کی ضروریات وغیرہ پوری کرتے رہیں گے۔ محسن نقوی صاحب نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر تنخواہ کے ہی وطن عزیز کی بھینس کا دودھ دوہتے رہیں گے۔ فروری میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اعلان کیا تھا کہ ملکی مسائل حل

Read more

نام میں کیا رکھا ہے : کیف الحال سے چوتھا انتخاب

پچیس سال پرانی یہ تحریر اردو ادب کی مزاحیہ صنف میں موجود قحط کو کم کرنے کے لئے لکھی گئی تھی۔ اس کا مقصد نہ تو اہل عرب کی تذلیل ہے اور نہ ان کا مذاق اڑانا بلکہ یہ بتانا ہے کہ وہ بھی ہماری طرح گوشت پوست سے بنے انسان ہیں، جن کے زندگی گزارنے کے اپنے قاعدے قانون ہیں اب ان سے ہماری نا واقفیت کیا کیا گل کھلاتی ہے یہ ہمارا قصور ہے۔ تحریر کہ بعض حصوں

Read more

سینیٹ اجلاس اور وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب

اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں اس بار ہر آنکھ نے ایک ہی چاند دیکھا اور بدھ کے روز پوری قوم مل کر عید منائے گی۔ البتہ اس روز سعید سے ایک روز پہلے سینیٹ کا اجلاس بلا کر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ضروری سمجھا گیا۔ حکمران اتحاد کی جلد بازی نے یہ تو ثابت کر دیا کہ انہیں پارلیمنٹ میں جیسے تیسے بھاری بھر کم اکثریت حاصل ہے البتہ اس رویہ سے قاصر ملک میں موجود

Read more

سندھ کی پریا کماری سمیت 50 مغوی ڈاکوں کے قید میں، بازیابی کے لئے منتظر!

سندھ میں اس وقت لاقانونیت، بدامنی، اغوا برائے تاوان، قبائلی دہشتگردی، لوٹ مار عروج پر ہے۔ سندھ کے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ پولیس ڈاکو راج کے آگے بے بس ہے۔ ہندو بچی پریا کماری سمیت 50 سے زائد لوگوں کو ڈاکوں نے اغوا کیا ہوا ہے۔ مسافر، ٹرالر ٹرک ڈرائیور، مزدور، بچوں، خواتین کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔ لیکن پریا کماری کے اغوا کا سراغ

Read more

میرٹ، درجہ بندی اور ہائر ایجوکیشن کی ذمہ داری

ہم آئے روز بدعنوانی پر واویلا کرتے ہیں، کہ کرپشن سماج کے لیے ناسور ہے، جن معاشروں میں کرپشن ہوتی ہے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ پاتے ہیں، وغیرہ۔ اس کے ساتھ ہی ہم دیانت داری کی باتیں بھی کچھ بڑھ چڑھ کر کرتے ہیں، کہ اس کو سماج میں رواج دینے کی از حد ضرورت ہے اس کے بغیر معاشرے کا ارتقا حقیقی معنوں میں نہ ممکن ہے۔ سماج میں ہمیں میرٹ کی بحث بھی سننے کو ملتی رہتی

Read more

ناقہ لیلیٰ، اندھیری رات اور تاریخ کا اندھا موڑ

گزشتہ اظہاریے میں ایک جملہ لکھا کہ ’پاکستان کی ریاست اگست 1991 کے سوویت یونین میں کھڑی ہے۔ سابق ہیئت مقتدرہ اور موجودہ ریاستی بندوبست میں خلیج پیدا ہو چکی ہے‘۔ ملفوف اشارہ تھا مگر پڑھنے والے کی نگہ تیز بین سے خبردار رہنا چاہیے۔ ایک عزیز محترم نے اسی بیان پر انگلی رکھ کر وضاحت مانگ لی۔ معیشت اور سیاسی اختیار کی حرکیات میں چند بنیادی نکات سمجھنا ضروری ہیں۔ جس ریاست میں فیصلہ سازی پر عوام کو اختیار

Read more

بھٹو صاحب کی پینتالیسویں برسی

آج، چار اپریل، جناب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پینتالیس ویں برسی ہے۔ اس موضوع پر بہت سی تحریریں اور مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ یہ ایک معمولی سعی میری طرف سے بھی ہے۔ لفظ ”بھٹو“ کا حوالہ کسی قوم یا قبیلے سے نہیں ہے۔ بلکہ بھٹو، بھارت کے ضلع حصار کے ایک گاؤں کا نام ہے جو آج بھی دریائے سرس وتی کے کنارے واقع ہے۔ ایک دفعہ یہ دریا خشک ہوا تو علاقے میں قحط کی وجہ سے،

Read more

عدلیہ کی خود مختاری کیسے یقینی بنائی جا سکتی ہے؟

ججوں کو ہراساں کرنے کے معاملہ میں سوموٹو نوٹس کے تحت 7 رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی خود مختاری کے لئے پرعزم رہنے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس دوران میں عدلیہ کے حوالے سے ملک میں سنسنی خیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے متعدد ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول

Read more

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی بن گئیں۔ پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب سے منتخب ہوئیں۔ شریف خاندان کی چوتھی شخصیت ہیں جو اس منصب پر فائز ہوئیں۔ مریم نواز کا وزیر اعلی بنے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ شریف خاندان کے پھر سے سیاست میں قدم مضبوط ہونا۔ وہ شریف خاندان کی سیاسی میراث کی اصل وارث بن چکی ہیں۔ مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں

Read more

پاکستان اور بھارت کے عدالتی نظام سے بالا تر کوئی تو ہے

پاکستان اور بھارت کو ”جدید“ کہلاتے ریاستی نظام کے خدوخال 1947ء میں دو الگ الگ ملک بن جانے کے باوجود مشترکہ طور پر ورثے میں ملے ہیں۔ ”نظام عدل “ ان میں نمایاں ترین ہے۔ بنیاد اس کی برطانوی سامراج نے رکھی تھی۔ آج سے تقریباً150سال قبل تعزیرات ہند مرتب ہوئی تھی۔ اس میں تیارکردہ قوانین کے لئے ضابطہ فوجداری بھی تیار ہوا۔ اس کے علاوہ وہ قوانین بھی متعارف ہوئے جو کاروباری لین دین اور وراثت وغیرہ سے تعلق

Read more

منور سہروردی: بینظیر بھٹو کے ساتھ سائے کی طرح رہنے والے محافظ کو کس نے قتل کروایا؟

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ’میں منور کا سوگ بالکل ویسے ہی مناؤں گی جیسے میں نے اپنے بھائیوں مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کا سوگ منایا۔‘ منور سہروردی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر وہ زندہ رہتے تو شاید بینظیر بھٹو کا قتل ممکن نہیں ہو سکتا تھا۔‘

Read more

حکومت و سیاسی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حمایت کیوں کر رہی ہیں؟

پاکستان میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات دو اپریل کو ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد سے کچھ ناموں پر مختلف وجوہات کی بنا پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Read more

ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل؟

4ُٓ اپریل 1979 ء کو 51 سال کی عمر میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو لیاقت باغ سے 6 کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی میں نواب احمد خان قصوری کے قتل میں پھانسی کی سزا دے دی گئی یہ وہی کمپنی باغ ہے۔ جہاں 16 اکتوبر 1952 کو سٹنگ پرائم منسٹر لیاقت علی خان کو جلسہ عام میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا پھر اسی لیاقت باغ میں 27 دسمبر 2007 ء کو بے نظیر

Read more

عمران خان کے خلاف مقدمات زرداری جیسے؟

آنکھوں دیکھے ہوئے واقعات کی موجودگی میں انسان کس طرح گمراہ ہوتا ہے اس معاملہ کو سمجھنا اور دیکھنا حیرت انگیز ہوتا ہے۔ لیکن کسی نہ کسی جگہ پر ایسی پراگندہ خیالی پھیلائی جاتی ہے کہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ کچھ ذی شعور، عقلمند اور طالب علم قسم کے لوگ بھی گمراہ ہو جاتے ہیں۔ میری فیس بک وال پر کچھ لوگ ایسے موجود ہیں جنہیں میں سنجیدہ قاری اور تعلیم، تاریخ اور سیاسی فہم و فراست کا

Read more

ججز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کے سربراہ تصدق حسین جیلانی کون ہیں؟

کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آئی ایس آئی اور دیگر خفیہ اداروں کی عدالتی امور میں مداخلت کے الزام کی تحقیقات کے لیے تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنایا ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو 2018 میں تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔

Read more

پھر برق فروزاں ہے سر مارگلہ کوہسار….

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائے ابھی چار ہفتے مکمل نہیں ہوئے۔ اس مختصر عرصے میں معیشت، خارجہ امور، قومی سلامتی اور سیاسی منظر پر بہت کچھ بدل گیا ہے۔ نئی حکومت کو فوری طور پر 24 ویں مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جانا تو طے تھا کہ لیکن آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق ابھی تو گزشتہ پروگرام کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے اجرا کا جائزہ وسط اپریل میں آئی ایم ایف بورڈ

Read more

آئیں اپنی ریاستی ذمہ داریاں پوری کریں!

یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں پہلی بار پچھلی تین حکومتوں کے دوران وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی ہے۔ اگرچہ وزراء اعظم تبدیل ہوتے رہے یا ان ہاؤس تبدیلی آتی رہی اور گو جمہوریت گردش میں رہی لیکن جمہوریت گردش کرتی رہی۔ مسائل اپنی جگہ لیکن جمہوریت کی اے بی سی مکمل کرنے پر الیکشن کمیشن، فوج اور تمام سیاست دان خواہ وہ اپوزیشن سے ہوں یا حکومت سے مبارک

Read more

مولانا مولانا فضل الرحمان کی دھاندلی کے خلاف تحریک؛ کیا حکومت چل سکے گی؟

پاکستان میں ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کے الزامات عائد ہوتے ہیں، بدقسمتی سے آج تک انتخابی اصلاحات پر عمل نہ ہو سکا ہے۔ نئی حکومت قائم ہوتے ہی بحرانوں مسائل کا سامنا کرتی ہے جبکہ اپوزیشن راستوں پر ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں آج تک جتنی الیکشن ہوئی ہیں ان میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے۔ جو بھی حکومت بنتی ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے اشیر واد کے سوا نہ بن سکتی ہے اور نہ ہی چل

Read more

مزاحمتی سیاست یا شور شرابا

کیا پی ٹی آئی حقیقت میں مزاحمتی سیاست کر رہی ہے یا پھر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تمامتر جیل مکانی اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث اور ملزمان کو پے در پے جنرل اور سینٹ الیکشن میں ٹکٹس دے کر اپنے آپ کو فوج مخالف جماعت کے طور پر سامنے لا رہی ہے۔ پہلے اگر الیکشن میں ٹکٹس دینے کی بات کی جائے تو جنرل الیکشن میں تو یہ ثابت ہو ہی گیا کے نیازی صاحب نے

Read more

ہائبرڈ نظام حکومت، ناکام تجربہ

پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کبھی بھی آئیڈیل تو درکنار خالص جمہوریت بھی نہیں رہی کبھی لولی لنگڑی جمہوریت، کبھی حقیقی جمہوریت، کبھی پارلیمانی آمریت، کبھی مکمل آمریت اور اب ہائبرڈ جمہوریت نے یہاں کے عوام کو اصل جمہوریت سے ناآشنا رکھ کر جمہوریت سے متنفر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ مگر آج ہم باقی کو چھوڑ کر گزشتہ دس سال سے جاری ہائبرڈ نظام پر ایک نظر ڈالتے ہیں کہ جمہوریت اور ریاست کی خدمت کے

Read more

غضنفر شاہی، ماہ صیام اور عمران خان

آج مجھے غضنفر شاہی یاد آ رہے ہیں ایک تو اس لیے کہ ان کی دوسری برسی ہے اور پھر ایک وجہ یہ کہ ان کی برسی اس مرتبہ بھی رمضان المبارک میں آئی۔ رمضان ایک خاص موقع ہے اور ایسے خاص مواقع پر اپنے ہی شدت سے یاد آتے ہیں۔ وہ لوگ جن کے ساتھ آپ نے خوبصورت لمحات گزارے ہوتے ہیں۔ جن کے ساتھ آپ کے دکھ اور خوشیاں سانجھی ہوتی ہیں اور وہ لوگ جو آپ کے

Read more

عدلیہ کا عہدِ سیاہ کار اور غلطیوں کی اصلاح!

کیا غلاظت میں لت پت ماہ و سال تھے۔ ”پروجیکٹ عمران“ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ نوازشریف نامی بھاری بھرکم پتھر کو راستے سے ہٹانے کی حکمت عملی طے پا رہی تھی۔ پانامہ کی زنبیل فتنہ کھل چکی تھی۔ نوازشریف کیخلاف کارروائی کیلئے عمران خان اور سراج الحق کی آئینی درخواستیں فضول، لغو، ناکارہ اور لایعنی قرار دیکر شاہراہِ دستور پر پھینکی جاچکی تھیں جب منصوبہ سازوں کو ایسے ججوں کی ضرورت پیش آئی جنہیں چکنی مٹی

Read more

ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی کیلئے ”ستارہ امتیاز“ کا اعزاز

کراچی ( 23 مارچ 2024 ) سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی کو ان کی پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے نوازا گیا ’جو درید قریشی کے کیریئر کے لئے ایک انتہائی یادگار موقع ہے۔ پاکستانی میڈیا کے منظر نامے کی تشکیل میں درید قریشی کا بہت بڑا کردار ہے۔ اپنے کئی دہائیوں پر محیط اس سفر کے دوران انہوں نے ایک محرک کے طور پر ہر قدم پر

Read more

پاکستان، آئی ایم ایف اور نجکاری

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان سٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ تاہم تیسری قسط کی ادائیگی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ اس معاہدہ کے پایہ تکمیل تک پہنچنے میں آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں کوئی مشکل مراحل درپیش نہیں آیا اس کی بنیادی

Read more

امریکہ کے بعد ہم بھی جنگ ہار رہے ہیں؟

ریاستی مقتدرہ کی طرف سے کوشش بسیار کے باوجود سیکیورٹی فورسز اور پولیس پہ ٹی ٹی پی کے مہلک حملوں کا تسلسل تھم نہیں سکا تاہم شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پہ تازہ حملہ کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس کی طرف سے افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور خوست میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پہ فضائی حملوں کی خبریں تشویشناک ہیں، بلاشبہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر کیے جانے والے علامتی فضائی حملے سیاسی دعوے کے طور

Read more

آصف زرداری پھر دوسری باری

آصف علی زرداری پاکستان کے پہلے سویلین صدر ہیں جو دوسری بار بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے، وہ قیام پاکستان کے بعد پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی صدر بھی ہیں۔ 69 سالہ صدر آصف علی زرداری کا تحصیل سکرنڈ ضلع شہید بے نظیر آباد نواب شاہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں فتوحل زرداری سے ہے۔ ان کے دادا محمد حسین زرداری ایک تاجر اور چھوٹے زمیندار تھے اور وہ مقامی سطح پر مسلم لیگ کے رہنما بھی تھے۔ آصف

Read more

ن لیگ کی بقا کا سفر

الیکشن کے بعد اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے ہو چکا ہے اس امر پر بحث ہو سکتی ہے کہ جو لوگ حکومت کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں وہ عوامی نمائندگی کا کس حد تک حق رکھتے ہیں لیکن فی الحال اس بحث سے درگزر کرتے ہوئے یہ دیکھا جائے کہ جن نمائندوں کے حوالے اقتدار کیا گیا ہے وہ عوام کی خدمت کے لئے کیا اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک کے باقی صوبوں میں پیپلز

Read more

موجودہ سیاسی کھیل کا اسکور کارڈ

پاکستان کے سیاسی گراؤنڈ میں اس وقت بہت ہی دلچسپ کھیل جاری ہے، ایک وقت تھا کہ سب یہ سوچ رہے تھے کے الیکشن کا اعلان ہونے کی دیر ہے ملک میں کچھ نا کچھ سیدھا ہونا شروع ہو جائے گا اعلان ہو گیا تو عوام نے کہا کے چلو الیکشن ہونے دیں پھر چیزیں سیدھی ہونا شروع ہو جائیں گئیں لیکن نا تو الیکشن کے اعلان کے بعد حالات سیدھے ہوئے اور نا ہی الیکشن کے بعد اونٹ کسی

Read more

"اچھی خبروں” کے ذکر کا نہ ہونا

لوگوں کو بہلانے کیلئے نہیں بلکہ اپنے پریشان دل کو تسلی دینے کیلئے کئی دنوں سے ”اچھی خبر“ سننے کو بے قرار رہتا ہوں۔ کسی جانب سے مگر حرف تسلی سننے کو نہیں مل رہا۔وہ دوست جو دنیا کی بہترین اور مشہور یونیورسٹیوں سے علم معیشت کی ڈگریاں لے کر وطن لوٹے ہیں، معاشیات کی مبادیات سے نابلد مجھ جاہل کو سادہ ترین الفاظ میں یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ مہنگائی ایک گانے والی ”پارٹی“ کی طرح ابھی

Read more

پاک افغان تنازعہ: دباؤ کے ہتھکنڈے بند ہونے چاہئیں

افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی فضائیہ کی کارروائی کے بعد کابل کی طرف سے سخت رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک طرف طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے   ایسے حملوں کے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے جبکہ دوسری طرف وزارت دفاع نے جوابی کارروائی میں  پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بمباری کی ہے۔ پاکستان نے اس حملے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی  تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ نے افغان سرحدی علاقوں میں فضائی کارروائی  کے

Read more

تحریک انصاف بند گلی میں

لگتا پے کہ الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے اتحادی سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا حالیہ بیان ” پی ٹی آئی کے دوست اپنے گھر کے جھگڑے گھر ہی میں طے کریں۔ انتخابی نشان سے مخصوص نشستوں تک میرے پاس بہت کچھ ہے بول دیا تو وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ سنی اتحاد کونسل سے معاہدہ بانی تحریک انصاف کی منظوری سے ہوا میں درخواست لے کر ان کے پاس نہیں گیا تھا

Read more

پس آئینہ کوئی اور ہے

الحمدللہ ملکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات کے بعد وطن عزیز میں انتقال اقتدار کا عمل پرامن طریقے سے مکمل ہو چکا ہے۔ پنجاب میں محترمہ مریم نواز ملک کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کے اعزاز کے ساتھ کام شروع کر چکی ہیں۔ سندھ میں مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں اور بلوچستان میں اقتدار کا ہما سرفراز بگٹی کے

Read more

اک زرداری سب پہ بھاری

پاکستانی سیاست میں آصف علی زرداری کی مسلسل سیاسی فتوحات پر پیپلز پاٹی کے کارکنوں نے اک زرداری سب پہ بھاری کا نعرہ لگایا گیا اس نعرے کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو چڑانے کے لئے اس نعرہ کا اسی طرح ورد کرتے ہیں جس طرح وہ جئے بھٹو اور بے نظیر بے قصور کے نعرے لگاتے رہے پیپلز پارٹی کے اجتماعات میں اب بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر کارکنوں

Read more

سینیارٹی نظر انداز کرنے کی تاریخ

پاکستان میں زیادہ تر سینیارٹی کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور پاکستان کے آئین کو بنے ہوئے تقریباً 51 سال مکمل ہونے کو ہیں مگر آج بھی عملی طور پر یہ طے نہیں ہو سکا کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور انتظامیہ اپنے اپنے دائرہ کار میں کیسے سفر کریں۔ عدلیہ کی بدترین تاریخ کے موجد جسٹس منیر تھے جس کے الفاظ یہ تھے کہ ”ضرورت غیر قانونی کام کو قانونی بنا دیتی ہے،“ جسٹس منیر نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا

Read more

اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ سیاسی نہیں نفسیاتی ہے

مہرے بھی تھک گئے ہیں اور بازی دیکھنے والے بھی۔ تھک تو کھلاڑی بھی گیا ہے پھر بھی کھیلے چلا جا رہا ہے۔ وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

پاکستان کے مسائل کا حل

پارلیمانی جمہوری مما لک میں ہر قسم کے مسائل منتخب نمائندگان ہی حل کرتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو پاکستان کو درپیش سیاسی افراتفری، معاشی عدم استحکام ایسے مسائل ہیں جن پر حکومتی گرفت ہمیشہ کمزور ہی رہی ہے۔ پاکستانی عوام نے 8 فروری 2024 کو جیسے تیسے انتخابات میں اپنے نمائندگان چن کر ایک بار پھر اسمبلیوں میں بھیجا۔ لیکن افسوس انتخابات اتنے متنازعہ ہو گئے کہ ان پر ہر پارٹی نے اپنے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار

Read more

مسلم لیگ نون کی حکومت اور ہمارا میڈیا

ملک میں نئی جمہوری حکومت آ چکی ہے، مگر اس دفع حکومتی اتحاد میں کوئی جوش ولولہ نظر نہیں آ رہا۔ مسلم لیگ نون کی مرکز اور پنجاب میں حکومت بن چکی ہے مگر ان کو ہمارا میڈیا اس الیکشن میں سب سے بڑا لوزر قرار دے رہا ہے۔ ان کی حکومت میں واحد تبدیلی اسحاق ڈار کو فارن منسٹر بنانا ہے باقی کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ نواز شریف تو پہلے ہی فیصلہ کر چکے تھے کہ

Read more

منتخب حکومت سے عوامی توقعات

آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر مملکت پاکستان حلف اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی، وہ پہلے منتخب صدر ہیں جنہوں نے دوسری بار صدارتی منصب سنبھالا ہے۔ اس طرح آج پاکستان میں نئی حکومت سازی تقریباً مکمل ہو چکی، صوبے بھی اپنی کابینہ کی تشکیل کے مراحل طے کر رہے ہیں جس کے بعد انشاءاللہ ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مشکلات کے خاتمے کی ملک گیر کوششوں کا آغاز ہو جائے گا۔ انتخابات کے بعد

Read more

آصف زرداری۔ مرد مفاہمت

سیاست میں انہونیاں ہوتی رہتی ہیں اور پاکستانی سیاست میں تو یہ انہونیاں کچھ زیادہ ہی ہوتی ہیں اس سے بڑی انہونی کیا ہو گی کہ کل کے سیاسی حریف آج بہت قریبی حلیف بن کر مشترکہ حکمران بن چکے ہیں اور باہم شیرو شکر ہیں، ایک معروف محاورے کے مطابق ان کے بیچ سے ہوا کا گزر بھی مشکل نظر آتا ہے میاں شہباز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم کے منصب جلیلہ پر فائز ہو چکے ہیں جبکہ

Read more

محسن نقوی کتنا آگے اور اسحاق ڈار کتنا نیچے جائیں گے؟

وزیر خزانہ اورنگ زیب خان نے ملکی معیشت کی اصلاح کا اعلان کرتے ہوئے بعض دلچسپ باتیں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی یہی کہا ہے کہ باتیں بہت ہو چکیں اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اب معیشت پر کسی ڈبیٹنگ کلب کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ نقص کیا ہے اور اسے کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ البتہ ملین ڈالر سوال یہی ہے کہ یہ کام کیسے کیا

Read more

صدر زرداری کا ’ملکی معاشی چیلنجز‘ کے پیشِ نظر تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ: ’یہ ایسا ہی ہے کہ آپ بریانی کھا لیں اور زیرہ نہ کھائیں‘

صدر سیکریٹریٹ کے پریس ونگ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’موجودہ معاشی چیلنجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صدارتی تنخواہ نہیں لیں گے۔ یہ فیصلہ انھوں نے ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر انداز میں مینیج کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیا ہے۔‘

Read more

آصفہ کو خاتونِ اوّل بنانے کا عمدہ فیصلہ

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں عام انسانوں کی بے پناہ اکثریت اپنے حکمرانوں سے اکتاچکی ہے۔ مذکورہ اکتاہٹ کے برجستہ اور مسلسل اظہار کے لئے ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم بھی میسر ہیں۔ اس کے علاوہ نیٹ فلیکس جیسی سٹریم سروسز کی بدولت ہمیں ایسی فلمیں بھی دیکھنے کو مل جاتی ہیں جو برطانیہ جیسے ملکوں کے شاہی خاندان پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔ اس کے علاؤ ”ہاؤس آف کارڈز“ نامی سیریز نے امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس

Read more

یہ نون لیگ کی حکومت نہیں ہے

یہ نون لیگ کی حکومت نہیں ہے لیکن یہ پیپلز پارٹی کی حکومت بھی نہیں ہے۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ جب وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری ہیں تو پھر یہ نون لیگ یا پیپلز پارٹی کی حکومت کیوں نہیں ہے؟ اگر ایسا ہی ہے تو پھر یہ پی ڈی ایم کی حکومت ہو گی؟ نہیں ایسا بھی نہیں ہے، یہ پی ڈی ایم کی حکومت بھی نہیں ہے۔ میری رائے میں 8 فروری کو

Read more

رام لیلا کے رومانس کا سیاسی سوانگ

الیکشن 2024 ہو چکے ہیں، الیکشن کے نتائج کی شفافیت پوری دنیا دیکھ چکی اور اس پر کھل کر رونا دھونا اور شور شرابا بھی ہو چکا۔ مسلم لیگ نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی مل کر وفاق میں حکومت بنا چکی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف بن گئے ہیں جبکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب بن چکے۔ پنجاب کی حکومت مسلم لیگ نواز شریف کو ملی، سندھ کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو ملی جبکہ خیبر پختون خوا

Read more

یہ حکومت چلے گی؟

آصف علی زرداری اب ایک بار پھر ایوان صدر میں ہیں اور موجودہ حکومت کی بقا کے ضامن بھی۔ جب سے حکومت تشکیل پائی ہے یہ سوال بارہا اُٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہ حکومت چل پائے گی؟ اس کا جواب صرف ایک شخصیت کے پاس ہے اور اُس کا نام ہے آصف علی زرداری۔

Read more

آصف زرداری اور شہباز شریف کی جوڑی

صدارتی انتخاب کے بعد انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے بعد قوم حکمرانوں سے بہت سی توقعات خاص طور پراقتصادی دباو سے نجات کی امیدوابستہ کرتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ حکمراں اتحاد عوام کی توقعات پر کتنا اتر سکتا ہے؟ حکمرانوں کی کارکردگی کا کافی کچھ انحصار اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ کون سی ذمے داری کس کے پاس ہے کیوں کہ یہ افراد ہی ہوتے ہیں

Read more

صدر زرداری کی حلف برداری

تقریباً تین برس قبل صحافیوں کے ”نگہبانوں“ نے محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ایک گفتگو اپنے پسندیدہ چینل کو ”لیک“ کردی تھی۔ مذکورہ لیک آج کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ان دنوں کے وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ہوئی گفتگو کی ریکارڈنگ تھی۔ اس کے آشکار ہونے سے لوگوں کو پتہ چلا کہ ہفتے کے پانچ روز یہ کالم لکھ کر لوگوں کو اخلاقیات اور اصولوں کی بابت بھاشن دینے والا نصرت جاوید بذاتِ خود حکمرانوں سے ”ٹوکریاں“ لینے

Read more

جب اسحاق ڈار اور محسن نقوی ناگزیر ہو جائیں

صدر آصف زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا ہے۔ البتہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوئی لیکن وہ بدستور مسلم لیگ (ن) اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کی اقلیتی حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔ آصف زرداری مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی وجہ سے ہی صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں لیکن بظاہر پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے مشکل فیصلوں میں حصہ دار بن کر اپنی عوامی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی۔

Read more

نئی شروعات، امیدیں، خدشات

طویل رد و قدح کے بعد بالآخر پارلیمنٹ نے پی پی پی کے آصف زرداری کو صدر اور نواز لیگ کے شہباز شریف کو دوسری مدت کے لیے ملک کا وزیراعظم چن لیا۔ شہباز شریف نے گزشتہ سال اگست تک بھی بطور وزیر اعظم خدمات انجام دیں جب قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران کی حکومت برطرف کر دی تھی۔ پی ٹی آئی، جو اپنا انتخابی نشان کھونے کے بعد آزاد حیثیت سے امیدوار کھڑے کرنے کے

Read more

9 مئی کے شرپسند

جس وقت یہ کالم لکھا جا رہا ہے پاکستان میں 14 ویں صدرمملکت کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیاں اور ارکان پارلیمنٹ شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے محمود خاں اچکزئی آمنے سامنے ہیں۔ اظہر من الشمس کہ آصف زرداری 2 تہائی اکثریت حاصل کر کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سنی

Read more

شہباز شریف کی 19 رُکنی کابینہ میں شامل ’نئے چہرے‘ کون ہیں؟

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل 19 وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس کابینہ میں جہاں کئی پرانے اور معروف سیاسی چہرے شامل ہیں وہیں چند وزرا ایسے بھی ہیں جو پہلی مرتبہ ن لیگ کی وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ایسے ہی ناموں میں احد چیمہ، محسن نقوی، عبدالعلیم خان اور قیصر احمد شیخ بھی شامل ہیں۔

Read more

سیاست دان دیگر اداروں کے بجائے پارلیمان میں فیصلے کریں

آپ میں سے کافی لوگ جائزیاناجائز وجوہات کی بنا پر محمود خان اچکزئی کو سخت ناپسند بھی کرتے ہوں گے۔ موصوف کو لیکن میں 1990ء سے بطور صحافی کئی بار تنہائی میں ملا ہوں۔ ان کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں میں انہیں وطن عزیز میں پارلیمانی نظام حکومت کو مضبوط تر بنانے کی تڑپ میں مبتلا پایا۔ مذکورہ تڑپ کا پہلی بار احساس مجھے 1993ء کے آغاز میں ہوا تھا۔ وہ برس شروع ہوتے ہی اسلام آباد کے طاقت ور حلقوں

Read more

آصف علی زرداری نے صدر کے عہدے کو ’علامتی‘ بنا کر اپنے لیے دوبارہ اسی منصب کا انتخاب کیوں کیا؟

آصف علی زرداری ایک بار پھر ریاست کے سربراہ بن چکے ہیں۔ وہ فوجی صدر پرویز مشرف کو گھر رخصت کر کے پہلی بار اس مسند پر سنہ 2008 میں براجمان ہوئے تھے۔لیکن اس بار آصف زرداری کے سامنے اہداف کیا ہیں اور انھوں نے دوبارہ اس ’علامتی‘ سمجھے جانے والے آئینی عہدے کو اپنے لیے کیوں چُنا؟

Read more

حکمران اتحاد و حزب اختلاف کو پریشان کن چیلنج درپیش

  2024 سن 2024 ء کے عام انتخابات کے بعد اراکین اسمبلی ایک ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو کسی ایک جماعت کے لئے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کے لئے چیلنجوں سے بھرا پڑا ہے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں، کے بعد وفاقی آئینی عہدوں کے انتخابات بھی ہو گئے، صدر زرداری نے اپنا ہدف حاصل کر لیا، میاں شہباز شریف قلیل المدتی کے بعد بادی النظر اگلی پانچ سالہ مدت کے لئے وزیر اعظم منتخب

Read more

آصف زرداری اور شہباز شریف کا امتحان

آصف علی زرداری دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ اتوار کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس طرح 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد نئی اسمبلیوں اور حکومتوں کی قیام کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا، وہ آصف زرداری کے انتخاب کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اب سب منتخب ارکان، عہدیداران اور سیاسی لیڈروں و پارٹیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مل کر ملک کو مسائل سے باہر نکالنے کے

Read more

بھٹو ،سپریم کورٹ کا فیصلہ: حق جو حقدار تک نہیں پہنچا

پاکستانی تاریخ میں بہت سے مقدمات ایسے ہیں جنہیں حتمی فیصلہ دے کر بند نہیں کیا گیا کیونکہ قوم بالخصوص ادارے ان واقعات کے پیچھے چھپا ’پورا سچ‘ تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ 1977 ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کی برطرفی اور 1979 ء میں ان کی پھانسی بھی اسی فہرست میں شامل ہے۔ ان دونوں اہم ترین واقعات نے پاکستان کی تاریخ کی سمت ایسی تبدیل کی کہ ان کے اثرات اب تک ہمارے نظام پر مرتب

Read more

آصف علی زرداری کا ضلعی کونسلر کا الیکشن ہارنے سے دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان بننے تک کا سفر

آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے میں آصف زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوئے ہیں یوں وہ پاکستان کے پہلے ایسے سیاستدان بن گئے ہیں جو دو مرتبہ منصب صدارت پر فائز ہوئے ہیں۔ اس تحریر میں ہم نے آصف علی زرداری کی سیاسی زندگی کا تفصیل سے احاطہ کیا ہے۔

Read more

44 سال بعد مرگِ یوسف کی خبر

چونکہ اس ریفرنس کے مدعی فیصلے سے مطمئن ہیں تو باقی لوگوں کو بھی مطمئن ہو جانا چاہیے۔ عام زبان میں فیصلے کی سمجھ یہ آئی کہ بھٹو کو پھانسی دینے والے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم

Read more

صدرِ پاکستان کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور اُن کے پاس کیا آئینی و قانونی اختیارات ہوتے ہیں؟

آج پاکستان کے 14ویں صدر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔ اُن کا مقابلہ سُنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ اور پشتونخوا مِلی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ہے۔ مگر اہم سوال یہ ہے کہ پاکستان میں صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور پاکستان کے جمہوری نظام میں ان کا کردار کیا ہوتا ہے۔

Read more

تاریخ کو "درست کرنا”، محض شاعری ہے

محترمہ بے نظیر بھٹو سے بطور صحافی جو رشتہ استوار ہوا اس کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری میرا احترام کرتے ہیں۔ عمر کے فرق کی وجہ سے ہم دونوں کے مابین بے تکلفی ممکن نہیں۔ موصوف کے ساتھ تنہائی میں ہوئی چند ملاقاتوں کے بعد مگر میں اصرار کرنے کو مجبور ہوں کہ موصوف کئی حوالوں سے وطن عزیز کی موجودہ سیاست کے لئے ان فٹ ہیں۔بنیادی وجہ اس کی یہ ہے کہ نیک طینت انسان ہیں اور دل

Read more

احتجاج کی سیاست اور ملک کا مستقبل

ملک میں اسمبلیوں نے کام شروع کر دیا ہے اور نئی حکومتیں قائم ہو گئی ہیں لیکن اس بات کے آثار دکھائی نہیں دیتے کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں بھی صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے گروہی اختلافات پس پشت ڈال کر پاکستان کی فلاح اور موجودہ دگرگوں معاشی صورت حال سے نکلنے کے کسی ایک نکاتی منصوبہ پر اکٹھے ہو سکتی ہیں۔ اس انتشار کے اشارے صرف تحریک انصاف ہی کی طرف سے سامنے نہیں آئے بلکہ

Read more

صدارتی الیکشن اور زرداری: ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے

چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومتوں کی تشکیل ہو چکی ہے۔ اس تشکیل سے بادی النظر میں یہی دکھائی دے رہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ ایوان میں مفاہمتی رویہ اختیار کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن عوام کو متحرک رکھنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلیوں اور اپنی پریس گفتگو میں شعلہ بیانی ہوتی رہے گی۔ مگر پارلیمنٹ میں معمول کی کارروائی جاری رہے گی۔

Read more

انتخابات قومی و ملکی مسائل کا واحد حل؟

پی ٹی آئی حکومت کے دھڑن تختہ ہونے کے بعد سے 8 فروری تک ہر طرف سے ایک ہی گونج سنائی دے رہی تھی ”شفاف انتخابات ہی قومی و ملکی مسائل کا واحد حل ہیں“ ۔ دوسری طرف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بے یقینی کی جو فضا چار سو پھیلی ہوئی تھی 8 فروری کو دور ہوئی۔ البتہ انتخابات کیسے ہوئے، کس ماحول میں ہوئے اور سب سے بڑی بات شفاف ہوئے کہ نہیں۔ یہ وہ سوالات ہیں

Read more

اسٹیبلشمنٹ کی عظمت کو سلام

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات ہوتی ہیں یا نہیں، یہ الزامات درست تھے یا غلط، ان کے معافی مانگنے کے بعد اب تو سب کچھ ہی خارج ازبحث ہو گیا ہے ۔ وہ عقاب جو بڑی تیزی سے بلندیوں کی طرف محو پرواز ہوا تھا خود ہی زمین کی تھاہ پر آ کر بیٹھ گیا۔ تاہم اس پریس کانفرنس میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی جیتی ہوئی نشستیں جس طرح بینڈ باجوں کے ساتھ

Read more

دوبارہ راستہ نہ کھو دینا

وزیرا عظم شہباز شریف نے جن حالات میں اپنا دور حکومت شروع کیا ہے وہ نہایت گمبھیر ہیں۔ لیکن یہ کسی حد تک ویسے ہی ہیں جن میں ان کے بڑے بھائی، نواز شریف نے چوبیس اکتوبر 1990ء کے انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ اقتدار سنبھالا تھا۔ اس وقت ملک اقتصادی بحران کی زد میں تھا کیونکہ امریکہ نے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر پریسلر ترمیم کے تحت معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں اور تمام امداد معطل کردی

Read more

بھٹو کیس : ری ٹرائل کے لئے مناسب قانون سازی کی جائے!

سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ نے 1978 میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو دی جانے والی سزائے موت کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس مقدمہ کے دوران میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔ یہ رائے 2011 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دائر کیے گئے ریفرنس پر سماعت کے بعد دی گئی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ ریفرنس دائر ہونے کے

Read more

پارلیمنٹ نہیں چلے گی؟

بالا آخر عام انتخابات کے انعقاد کے 21 ویں روز 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں گئی صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل ہونے کا بہانہ بنا کر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا لیکن 28 فروری 2024 کو رات پونے بارہ بجے سمری پر دستخط کر کے سرپرائز دیا شنید ہے۔ راولپنڈی سے آنے والے ”پیغام رساں“ نے انہیں با وقار طریقے سے ایوان صدر سے روانگی کے لئے سمری پر

Read more

شہباز شریف اور چیلنجز۔ یقیں ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گا

میاں محمد شہباز شریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 201 اراکین کی حمایت ملی، مد مقابل عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔ شہباز شریف 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ میاں محمد شریف کے دوسرے صاحبزادے ہیں، ایک با اثر تاجر اور مشترکہ طور پر اتفاق گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں، 1985 میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر بھی منتخب ہوئے۔ شہباز 1988 میں پنجاب اسمبلی کے رکن بنے۔ ، 1990 میں این اے

Read more

مسٹر بلاول بھٹو زرداری پاکستان ایک فیڈریشن ہے

اس بات پر بحث کیے بغیر کہ پاکستان کے بخیے بجرے میں واقعی سابق وزیر اعظم، سابق صدر مملکت اور سابق سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید (آپ کے نانا) کے ”ادھر تم ادھر ہم“ کے نعرہ کا ہاتھ تھا یا وہ اس کھیل کے ایک کھلاڑی تھے۔ جب موصوف جنرل ایوب خان کے ڈکٹیٹرانہ دور میں وزارت خارجہ کے مراعات سے مستفید ہو رہے تھے۔ قوم پرست رہنماء بشمول سندھی، پنجابی، بلوچ، سرائیکی بنگالیوں کے اسی

Read more

داخلی تضادات اور قیادت کا بحران

بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ 8 فروری انتخابات کے نتائج ریاستی ڈھانچہ کو کسی نامطلوب تصادم کی طرف دھکیلنے لگے ہیں، الیکشن سے پہلے جو مملکت دو راہے پہ کھڑا دکھائی دیتی تھی اب اس نے ایک واضح سمت اختیار کر لی یعنی یہ کشمکش اب فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوا چاہتی ہے، ایک ایسے وقت میں جب ملک و قوم کو کلیئر بیانیہ کی حامل غیر متنازعہ لیڈر شپ کی ضرورت تھی، عین اس وقت قوم فکری

Read more

کیا فوج پر اعتبار کر لیا جائے؟

راولپنڈی میں منعقد ہونے والی 263 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں سیاسی استحکام پر زور دیا ہے اور منتخب حکومت کو سکیورٹی خطرات نمٹنے، سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، ون ڈاکومنٹ رجیم اور تمام غیر قانونی تارکین کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں بھرپور مدد فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ سوال ہے کہ کیا غیر جانبداری کے بارے میں فوج کے اعلان

Read more

صدارتی دنگل: جمہوریت بمقابلہ اسٹیبلشمنٹ

حالیہ انتخابات سے کوئی ڈیڑھ مہینے پہلے سے لے کر 8 فروری کی رات تک میں ایک سیاسی تجربے کا حصہ رہا۔ ایک ملکی یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے پچیس مختلف النوع اصولوں کی روشنی میں حالیہ انتخابات سے قبل ایک ایسے سیاستدان کا فیصلہ کرنا تھا، جس کا حال، ماضی، سیاسی کردار، بیانیہ، اصابت رائے، سیاسی تجربہ، جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ، آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد، قید و بند، واضح سیاسی الفاظ اور اصطلاحات استعمال

Read more

’مینڈیٹ چور‘، ’گھڑی چور‘ کے نعروں کے بیچ نئے وزیر اعظم کا انتخاب، عمر ایوب کی تقریر سینسر نہ کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے منعقد اجلاس کے دوران عمر ایوب نے ڈپٹی سپیکر سے شکایت کی کہ ان کی تقریر پی ٹی وی پر نشر نہیں کی جا رہی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی۔

Read more

اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو کن چیلنجز کا سامنا ہو گا؟

بعض مبصرین کی یہ رائے ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کی حامی ہونے کی وجہ سے میر سرفراز بگٹی کو پارٹی کے جیالے اراکین اسمبلی کے مقابلے میں فوقیت حاصل ہوئی ہے۔

Read more

دھاندلی کے خلاف احتجاج سے پہلے مینڈیٹ کی چوری ثابت ہونی چاہیے

صوبوں میں حکومت سازی کے بعد اب مرکز میں نئی حکومت کے قیام کی طرف پیش رفت جاری ہے۔ آج قومی اسمبلی میں اتحادی پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار سردار ایاز صادق اسپیکر اور سید غلام مصطفے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔ انہیں بالترتیب 199 اور 197 ارکان نے ووٹ دیا۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل (تحریک انصاف) کے امیدوار عامر ڈوگر کو 91 ووٹ ملے۔ البتہ تحریک انصاف کا مسلسل دعویٰ ہے کہ اسے قومی اسمبلی میں 225 نشستیں حاصل ہوئی

Read more

نئی پارلیمنٹ کتنی طاقت ور ہوگی؟

اسے جمہوریت کا حسن کہنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے لیڈروں نے آج پھر اپنے شدید سیاسی دشمن مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ اور اسد قیصر کے بقول، ان سے اسپیکر و وزیر اعظم کے عہدوں کے لئے تحریک انصاف کے امید واروں کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔ سب پارٹیوں کے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی اور ان کے لیڈر اگر آنے والے وقت میں ایسے ہی مثبت اور تعمیری طرز عمل کا مظاہرہ کریں تو سب

Read more

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس’کون بچائے گا پاکستان، چور چور اور قیدی نمبر 804‘ کے نعروں کی نذر

حلف اٹھانے کے بعد سپیکر کی طرف سے حروف تہجی کی بنیاد پر نام پکارے جانے کی بجائے پہلے بڑی پارٹی کے رہنماؤں جن میں نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان شامل تھے، کو پہلے بلا کر ان کے دستخط کروائے گئے۔

Read more

پیپلزپارٹی اور عوام کے بڑھتے فاصلے

پاکستان پیپلز پارٹی کی فیصل آباد شہر میں انتخابی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں، شہر کے نو صوبائی حلقوں میں 2013 میں کل حاصل کردہ ووٹ: 32000 2018 میں کل ووٹ: 18750 2024 میں کل ووٹ: 14500 کچھ لوگ اس بدترین کارکردگی اور مقبولیت کی تنزلی کو کمزور تنظیمی ڈھانچے کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں مانا کہ تنظیم کسی بھی جماعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ مگر ووٹ حاصل کرنا اور مقبول عوامی جماعت بننے کے لئے جماعت

Read more

دھاندلی زدہ انتخابات، شفاف صحافت

طویل کھینچا تانی کے بعد جمعرات 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے اسمبلی نامکمل ہونے کا عذر بنا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے وزارت قانون اور سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مشاورت سے اجلاس دس بجے صبح طلب کیا۔ تاہم نصف شب کے لگ بھگ صدر علوی نے بھی اجلاس بلانے کے لیے وزیر اعظم

Read more

کیا تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے بیچ صرف عمران خان کا بیانیہ حائل تھا؟

پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے متنازعہ پہلوؤں پر تاحال بحث کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس سب کے بیچ بظاہر جس پہلو پر زیادہ بات نہیں ہوئی وہ مرکز میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق بحث ہے۔ دونوں جماعتوں کے اتحاد میں کیا چیز آڑے آئی؟

Read more

سندھ میں تعلیم کے شعبے کو توجہ کی ضرورت ہے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں اب کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اپنے ممبران سے مخاطب ہو کر یہ بات کی ہے۔ ٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین کی طرف سے پہلی بار اس بات کو سن کر بہت خوشی ہوئی۔ اگر پارٹی میں یہ احساس ہے تو مثبت بات ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے شہید بینظیر بھٹو 2007 میں یو اے ای میں اپنے پروگراموں میں اس بات کا ذکر کیا

Read more

مراد علی شاہ کی وہ ’خوبیاں‘ جن کی بِنا پر انھیں تیسری مرتبہ سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مراد علی شاہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ جولائی 2016 کے بعد سے وہ لگاتار تیسری بار اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ مگر وہ کیا عوامل ہیں جنھوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو اِس اہم منصب کے لیے مراد علی شاہ کے دوبارہ چناؤ پر مجبور کیا؟

Read more

نوید انتھونی: سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر کون ہیں؟

بطور نائب ناظم یونین کونسل اپنا سیاسی کیریئرشروع کرنے والے انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر ہیں۔ یہ ان کے 19 سالہ سیاسی سفر کی داستان ہے۔

Read more

کشیدگی کے چند ہفتوں بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کی منظوری کیوں دی؟

ایران سے پاکستان کو گیس فراہمی کے منصوبے میں گذشتہ دنوں ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حکومت پاکستان کی کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے اس منصوبے کے تحت ایران کے ساتھ سرحد سے لے کر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر تک پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی۔ دونوں ممالک ایک بار پھر اس معاہدے پر کس طرح رضامند ہوئے؟

Read more

ڈبویا مجھ کو ہونے نے

غالب کہتا ہے ”ڈبویا مجھ کو ہونے نے“ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں ”ڈبویا 2024 کے الیکشن کے ہونے نے۔“ زندگی پہلے ہی کس قدر مضحکہ خیز تھی اب مزید مضحکہ خیز ہو گئی ہے۔ جو یوں ہو گا تو کیا ہو گا، جو یوں نہ ہو گا تو کیا ہو گا؟ جمہوریت نے اس بار بھی ہم سے مذاق کیا ہے؟ امریکا، برطانیہ، بھارت، بنگلہ دیش، ایران انڈونیشیا اور نہ جانے کہاں کہاں 2024 میں الیکشن ہو رہے

Read more