پروفیشنلزم کی آڑ میں کمرشلزم

پروفیشنلزم کا موضوع بہت وسیع ہے اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو سکتا ہے۔ کسی بھی شعبے میں کوئی بھی مہارت حاصل کر کے پروفیشنل اپروچ کا حامل ہو سکتا ہے۔ لیکن ہماری بدقسمتی کہیں یا پھر ہماری اجتماعی، معاشرتی یا اقتصادی ناہمواری کا نتیجہ کہیں یا پھر ہماری اعلی ظرفی کے مقابلے میں چند مخصوص لوگوں یا ٹولے کی کم ظرفی یا شارٹ کٹ کے وسیلے سے مالی مفادات کا حصول کا وتیرہ سمجھیں کہ پروفیشنلزم یعنی

Read more

بچکانہ سیاست: عمران خان بمقابلہ مریم صفدر

بچوں پر سیاست ”بچگانہ سیاست“ اگر ایک جانب عمران خان بنی گالہ میں آج کل سامنے لا رہا ہے یا ان بچوں پر سیاست یا بچگانہ سیاست کے پیچھے خود کو چھپا کر نمایاں کرنے کے جتن میں مصروف ہیں تو دوسری جانب مریم صفدر بھی بالکل اسی طرح کے سیاسی حربوں کے سہارے خود کو عوام میں مقبول ہونے کی کاوش میں مشغول ہے۔ اصل مسئلہ کیا ہے۔ وہ یہ کہ جب تک وہ برسر اقتدار رہتے ہیں تو

Read more

پھر شہادتیں ناکافی رہیں، پھر عیدیں تین ہی ہوئیں

روزہ اور عید الفطر اکثر رویت کے حوالے سے متنازعہ ہو جاتا ہے۔ اور یہ تنازعہ اٹک کے اس پار نہیں بلکہ اس پار ہوتا ہے۔ سال کے دیگر دس مہینے کوئی رویت کا تنازعہ نہیں ہوتا اور نہ یہ جو ایک دن کا فرق رہ گیا ہوا ہوتا ہے وہ پورا سال چلتا ہے بلکہ زیادہ لمبا نہیں عید بقر یا دس ذی الحج پر کبھی بھی تنازعہ کھڑا نہیں ہوا۔ دراصل اس مسئلے کے کئی جہات ہیں اور

Read more

گورکن کی دعا، مرے کوئی یا خدا

میں اکثر یہ جملہ لوگوں سے سنتا ہوں کہ اللہ بچائے، کورٹ کچہری اور ہسپتال سے۔ اور عموماً دیکھا گیا ہے کہ ان دونوں جگہوں پر اکثر لوگوں کا مشاہدہ یا پھر تجربہ بھی کوئی خوشگوار نہیں ہوتا۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہر کوئی علاج کروا نہیں سکتا اور سرکاری ہسپتالوں میں اس طرح سے سہولیات نہیں جیسے لوگ چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ ایک تلخ تجربے بلکہ عزت نفس کو مجروح کر کے لوٹتے ہیں۔ اسی طرح کورٹ

Read more

نومبر گو کہ قریب ہے پر ہنوز دور است

سیاسی پنڈت اور سیاسی جغادری اس وقت مختلف رائے اور الگ الگ نقطہ نظر کے خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ایک فریق اس بات پر رطب اللسان ہیں کہ عمران خان نومبر سے پہلے پہلے دوبارہ الیکشن کروا کر وزیراعظم کی سیٹ پر بڑی یا واضح اکثریت سے براجمان ہوں گے۔ جبکہ دوسرے فریق کا خیال ہے کہ وہ نومبر تک تو کیا آنے والے الیکشن میں بھی اپنی کامیابی کو بھول جائیں۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو الیکشن کمیشن

Read more

ٹائم سکوائر کا افطار ڈنر، نماز مغرب اور ہمارا طرز عمل

آج کل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دنیا بھر کے مسلمان امریکہ میں ٹائم سکوائر پر افطار ڈنر کے لئے جمع ہوچکے ہیں ـ اور ویڈیو شئیر کرنے والا ان کے اس عمل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرہا ہے کہ دیکھو امریکہ میں اسلام کس طرح پھیل رہا ہے باوجود اس کے کہ اسلام کے خلاف اور اس کے دبانے کے لئے بیرونی طاقتیں نبردآزما ہیں ـ وہ شخص باقاعدہ یہ بھی دکھا رہا

Read more

توشہ خانہ یا تشہ خانہ

اس سے پہلے کہ میں اس موضوع پر کچھ لکھنے کے لئے آگے بڑھوں، پہلے پہل اس توشہ خانہ اور تشہ خانہ کے درمیان فرق کو واضح کرتا چلوں۔ دراصل توشہ پشتو یا فارسی میں تحفہ، ہدیہ یا بخشش کو کہتے ہیں (اردو لغت میں توشہ: عموماً وہ کھانا جو مسافر کے ساتھ ہو۔ ذخیرہ، ساز و سامان، مجازاً سہارا۔ زاد راہ اور راستے کا خرچ، سفر خرچ)۔ توشہ پشتو میں بھلائی، کام آنے یا ساتھ دینے کے معنوں میں

Read more

پنجاب اسمبلی، مار دھاڑ اور پرویز الٰہی بحیثیت کامیڈین

جان جوکھوں کے بعد پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کرانے کا دن آن پہنچا گو کہ اس بار کوئی خاردار تار یا کوئی دیگر رکاوٹ نہیں تھی اور مرکز میں حکومت بدلنے کی وجہ سے کسی انتہائی ناخوشگوار واقعات کے توقعات بھی نہیں تھیں۔ لیکن ہمارے ہاں چونکہ کچھ بھی، کسی وقت بھی، جہاں بھی، جیسے بھی اور کسی کی جانب سے بھی کچھ انہونی ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اور ہوا بھی وہی۔

Read more

عدم اعتماد کی تحریک سپریم کورٹ میں

بنیادی طور پر پارلیمنٹ ہی قانون بنانے، قانون کو ختم کرنے اور قانون میں ترمیم کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ قانون کی خلاف ورزی وہی لوگ زیادہ مہارت سے کرتے ہیں جو قانون جانتے، بناتے یا طاقت رکھتے ہیں۔ اب عجیب بات یہ ہے کہ جو قانون بناتے ہوں، جو قانون جانتے ہوں بھلا انہیں بھی قانون کی تشریح کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن چونکہ وہ جاننے کی وجہ سے اپنی اپنی تشریحات یا

Read more

مذہبی کارڈ کا استعمال

یہ کوئی نئی بات نہیں کہ ریاستی، حکومتی یا سیاسی معاملات میں مذہبی کارڈ کا استعمال کیا جائے۔ ہمارے ہاں لوگ ذہنی اور عملی طور پر مذہبی سے زیادہ جنونی ہیں۔ اور گزشتہ چالیس سالوں سے جس طرح مذہب کو عالمی اور مقامی طاقتوں نے سیاست میں غلط اور اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں اور مزاحمت کرنے والوں کو جس طرح فتووں سے نوازا گیا اس کا انجام کار ایسا ہی ہونا

Read more

آرٹیکل 6، فاروق نائیک اور چیف جسٹس کی مسکراہٹ

اکیس مارچ کو سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے سیاسی جلسے روکنے کے لئے سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپیکر نے آئین شکنی کی۔ جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جن پر آرٹیکل 6 لگا ہے۔ پہلے ان پر عمل کرالیں۔ آرٹیکل 6 سے متعلق فاروق ایچ نائیک کی بات پر چیف جسٹس مسکرا

Read more

بظاہر عمران خان بحران سے بچ نکلے ہیں

کبھی کبھار سیاست بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی طرح بال ٹو بال یا خبر تا خبر رنگ بدلتی ہے۔ جیسے کہ آج کل ہماری ملکی سیاسی صورت حال خصوصی طور پر عدم اعتماد کی تحریک کے بعد لمحہ بہ لمحہ رنگ ڈھنگ اور آہنگ بھی بدل رہا ہے۔ ایک طرف خبریں آ رہی ہیں کہ ستائیس تاریخ کے بعد لندن سے براستہ قطر اور عمرہ کی پاکیزگی اور آب زم زم سے دھل کر سیدھے اسلام آباد با وضو اور

Read more

یوٹرن اور اصطلاح نیوٹرل

پشتو ادب کے معمار اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے سابقہ جنرل سیکریٹری اور صدر مرحوم و مغفور سلیم راز کے بارے میں پشتو اردو ادب کے ممتاز شاعر، ادیب، کالم نگار اور مؤرخ سعد اللہ جان برق نے دو ہزار انیس میں پشتو اکیڈمی کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ سیمینار کے دوران ایک عشائیے میں غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ سلیم راز اکثر کوئی نہ کوئی ایک بات ادب میں سامنے لاتے ہیں اور پھر اس

Read more

زبان اگرچہ گوشت کا لوتھڑا ہے

ایک کہاوت کہہ لیجیے یا ایک دانشورانہ قول سمجھ لیجیے جس میں زبان کی اہمیت یا زبان کے استعمال کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یعنی زبان اگرچہ گوشت کا لوتھڑا ہے پر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب اس بات کو کسی بھی زاویے سے پرکھیں نتیجہ وہی نکلے گا جو اس کا ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید میں سورة حجرات میں غلط ناموں اور برے القابات سے منع فرمایا گیا ہے۔ غیبت کو مرے ہوئے بھائی کے گوشت کھانے

Read more

میلسی کا جلسہ، عمران خان اور پشاور دھماکہ

گزشتہ جمعے کو جب پشاور میں کوچہ رسالدار قصہ خوانی بازار کے پشاور کی ایک مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا جس میں ستاون افراد شہید اور دو سو کے لگ بھگ زخمی ہوئے تو اس دن ملک کے وزیر اعظم میلسی میں ایک سیاسی جلسہ کر رہے تھے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس المناک واقعے کے بعد عمران خان میلسی کا جلسہ اسی وقت ملتوی کرتے اور سیدھے پشاور پہنچتے۔ لیکن نہ صرف یہ کہ عمران خان نے

Read more

کیا ہونے جا رہا ہے؟

کیا بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا حشر بھی اسی طرح ہو گا جیسے کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کا ہوا تھا۔ فضل الرحمان کے ساتھ اس وقت اکثریتی پارٹیاں کھڑی تھی اور اسلام آباد میں ان کے دھرنے میں شرکت کا عندیہ بھی دیا ہوا تھا۔ لیکن ملتان میں جب فضل الرحمان سے غیبی آواز کے سہارے لاتعلقی کا اعلان ہوا تو ساری سیاسی پارٹیاں غیر علانیہ اپنی اپنی دائروں میں جا کے سمٹ گئی۔ اس وقت

Read more

جس نے امریکہ پر تکیہ کیا

بعض ممالک مشہور دوستی کے لئے ہوتے ہیں اور بعض ممالک جانے دشمنی کے لئے جاتے ہیں۔ لیکن امریکہ واحد ملک ہے کہ وہ جو جانے تو دوستی کی وجہ سے ہیں لیکن پہچانے دشمنی کی وجہ سے جاتے ہیں اور وہ اس لئے کہ ہر دوست ممالک کو پہلے دوستی کے دلاسے دیتے ہیں فوجی اور دیگر امداد کے وعدے وعید کرتے ہیں لیکن عین وقت پر پیٹھ دکھاتے ہیں۔ جیسے کہ یوکرائن ان کے اس بے وفائی کی

Read more

علی وزیر کی پیشی اور کم و بیشی

ہم اکثر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ وغیرہ میں آئے دن دیکھتے اور سنتے رہتے ہیں اور کیسز کے دوران جو ججز کی آبزرویشن یا کورٹ صحافیوں کا آنکھوں دیکھا حال سوشل اور جنرل میڈیا پر سنتے ہیں تو بہت کچھ انڈر پرسیڈنگ کیس کے حوالے سے پیشگی سامنے آجاتی ہے۔ ویسے بھی جو ڈاکومنٹس عدالت میں پروڈیوس ہو جاتے ہیں خواہ وہ ایف۔ آئی آر کی شکل میں ہو یا پھر پروسیکیوشن کی جانب سے بیانات یا ڈیپوزیشن کی

Read more

پی ٹی ایم کا دھرنا، کیا غلط کیا درست؟

پچھلے اتوار سے منظیر پشتین کے سربراہی میں کراچی میں سندھ اسمبلی کے بلڈنگ کے سامنے پہلے پی۔ ٹی۔ ایم کے کارکن جلوس کی شکل میں آئے اور پھر وہی پر دھرنا دینے کے لئے بیٹھ گئے جو تاحال جاری ہے۔ ان کا مطالبہ علی وزیر کے رہائی کا ہے یا پھر یوں کہئے کہ ان کا مطالبہ سندھ حکومت سے علی وزیر کو بے گنا قید میں ڈالنے، رکھنے اور جھوٹے کیس کے بنانے کا ہے جس کا پی۔

Read more

فقیر یا کیش سے لدا ہوا چلتا پھرتا بینک

ہم نے بینک میں پیسوں کے نوٹ یا نوٹوں کی گڈیاں دیکھی ہیں، ہم نے بینک میں پیسوں کے نوٹ گنتے ہوئے دیکھیں ہیں، ہم نے بینک سے پیسوں کے نوٹوں کی گڈیاں نکلتے ہوئے دیکھی ہیں۔ ہم نے اے۔ ٹی۔ ایم مشین سے پیسوں کے نوٹ نکلتے ہوئے دیکھے ہیں۔ ہم نے عید، شادی بیاہ، کاروبار لین دین، بیوپار، محفل موسیقی، ناچ گانے، محفل سماع، محفل نعت و برکات میں نوٹوں کی بارش اور ان نوٹوں کی بوندا باندی،

Read more

تالی تو تم بھی بجاتے ہو!

ایک خواجہ سرا کا اشکوں بھرا جواب سن کر میں نے بھی اپنے آپ میں اندر ہی اندر شرمندگی محسوس کی کیونکہ یہ پروگرام میں نے بھی دیکھا تھا جب یہ پروگرام ایک نجی چینل پر نشر ہو رہا تھا اور اس پروگرام میں ملک کے جانے پہچانے اداکار اور اداکارائیں بیٹھی ہوئی تھیں اور موضوع بحث خواجہ سرا تھے اور یہ موضوع مذاق، مذاق میں خواجہ سراؤں کے اطوار تک سرایت کر گیا اور ایک قسم کی ان کے

Read more

یا الله! اس ہوٹل پر رش لگا دے

ہماری فیکٹری کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ہے۔ اکثر وہاں ناشتہ کرنے جاتے ہیں۔ کافی رش ہوتا ہے ناشتے والے کے پاس میں نے کافی دفعہ مشاہدہ کیا کہ ایک شخص آتا ہے اور کھانا کھا کر بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر چپکے سے پیسے دیے بغیر ہی نکل جاتا ہے، جھانسہ دے کر۔ ۔ ایک دن جب وہ کھانا کھا رہا تھا تو میں نے چپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے مالک کو بتا دیا کہ وہ والا بھائی ناشتہ کر

Read more

قیامت کی نشانیاں اور ہم

ہم بھی عجیب لوگ ہیں۔ خود ہی بات کو اچھالتے ہیں اور پھر اس بات کے لئے دفاعی ساز و سامان کا بندوبست بھی کرتے ہیں۔ ہر قصے کہانی اور ہر عمل یا واقعے یا ہر کمی یا زیادتی کو قیامت کی نشانیوں سے جوڑ دیتے ہیں۔ پہلے تو اس بات کو تو واضح کردوں کہ قیامت تو انی ہے اس میں شک نہیں لیکن کیا یہ صرف ہمارے یہاں آئی گی یا پوری دنیا اور کائنات پر۔ اگر یہ

Read more

اگر مجھے نکالا گیا بمقابلہ مجھے کیوں نکالا گیا؟

جب بظاہر طاقت کا سرچشمہ عوام ہو اور طاقت کے سر کے انکھوں پر چشمہ کوئی اور پہناتا ہو تو ایک وقت اتا ہے کہ وہ حقائق بھی نظر آ جاتے ہیں جو انکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں۔ دنیا کی تاریخ اس تسلسل سے بھری پڑی ہے اور ہر کوئی اس سے واقف بھی ہے لیکن یہ اقتدار کے حصول کا نشہ ہی ایسا ہے اور اس کی لالچ ہی ایسی ہے کہ اقتدار کے حصول کے دوڑ میں شامل

Read more

نیوز کاسٹر: خسرہ سے کھسرا اور کھسرا سے خواجہ سرا کیسے بنا

ہر پروفیشن کے اپنے اپنے لطیفے ہوتے ہیں اور وہ لطیفے کسی غلط فہمی، کم علمی، ناسمجھی یا پھر کسی افراط و تفریط سے سرزد ہو جاتے ہیں اور وہ پھر لوگوں میں مقبول عام بھی ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پرائیویٹ چینل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور وہ ویڈیو بھی کسی فوری خبر کی تھریلنگ ویڈیو ہے جس میں ایک خاتون نیوز کاسٹر خبر دے رہی ہوتی ہیں کہ چمن میں کلی فلاں

Read more

حضرت باچا خان کی برسی اور باچا خانی

باچا خانی پکار دہ ( باچا خانی ناگزیر ہے ) آج کل عوامی نیشنل پارٹی سے جڑے ہوئے ہر شخص کی زبان پر ایک نعرہ مستانہ محو گردش ہے اور وہ ہے باچا خانی پکار دہ۔ باچا خانی اور عدم تشدد دونوں ایک سکے کے دو رخ یا ایک ہی ٹہنی کے دو پھول ہیں۔ باچا خانی عدم تشدد کے بغیر نامکمل ہے اور عدم تشدد باچا خانی کے بغیر ادھورا ہے۔ جو شخص باچا خانی کو جانتا ہو وہ

Read more

انسان کے دل میں جانور کے دل کی پیوندکاری

ایک وقت تھا کہ ٹانکہ، ویلڈنگ یا پیوندکاری اشیاء، اوزار یا کپڑے سے بنے ہوئے ظروف میں کی جاتی تھیں۔ آج سے تیس پینتیس سال پہلے دیہاتی بودوباش میں پیالیوں اور پلیٹس میں پیوند لگانے والے آتے تھے اور ان کے لئے یہ ٹوٹی پیالیاں اور پلیٹس رکھے جاتے تھے اور وہ اپنے فنکارانہ اور دستکارانہ انداز سے ان کو ایک دھاتی تار کے پیوند سے جوڑ کر جاتے تھے، جن کے وہ ایک مناسب دام لیتے تھے۔ ایسے ہی ایک

Read more

اتینا پی ـ ایچ ـ ڈی کتا

ہمارے ہاں جتنے بھی مشکل کام ہیں ان میں سے تعلیم کا حصول بھی ایک مشکل تر کام ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ یہ کوئی ہمالیہ کو سر کرنے یا پھر سمندر کی گہرائی میں غوطہ زن ہونے کے مترادف ہے بلکہ مہنگائی کی وجہ سے ہے۔ دنیا کے جتنے بھی ویلفیئر ممالک ہیں وہاں بنیادی تین چیزیں بہت سہل اور اسان ہیں۔ ایک صحت، دوسرا رہائش اور تیسرا تعلیم۔ جبکہ ہمارے ہاں یہ تینوں اتنے ہی مشکل اور

Read more

دی ہیومن لائبریری

ایک وقت تھا بلکہ دور کیوں جائے بیس پچیس سال پہلے کراچی کے ہر ٹاون میں ایک لائبریری ہوا کرتی تھی ـ اور یہ لائبریری باقاعدہ کسی ادبی شخصیت کے نام سے منسوب ہوا کرتی تھی ـ جیسے غالب لائبریری، جگر مراد ابادی لائبریری، یا شاہ لطیف لائبریری، لیکن اہستہ اہستہ یہ لائبریریاں سمیٹتی گئی اور پھر ختم ہوتی گئی ـ بلکہ ان کی زیادہ تر کتابیں اب اتوار کو ریگل میں لگی ہوئی پرانی کتابوں کے سٹالز بلکہ فٹ

Read more

ماحولیاتی تنقید، پیسٹورل ایلجی اور ہم

آج کل میں پشتو ادب میں ماحولیاتی تنقید میں پیسٹورل ایلیجی پر کتاب لکھ رہا ہوں اور اب تک چھ متعلقہ مضامین سوشل میڈیا پر شائع کرا چکا ہوں اور سنجیدہ دوستوں نے اس کاوش کو سراہا بھی ہے۔ عالمی ادب میں تو اس پر خاصہ کام ہو چکا ہے لیکن ہمارے اردو ادب میں صرف اورنگ زیب نیازی صاحب نے اس موضوع پر خارجی لکھاریوں کے مضامین اکٹھا کرنے کے بعد ترجمہ کر کے کتابی صورت میں شائع کیا

Read more

گھریلو تشدد یا گھریلو محبت

چوبیس نومبر عالمی سطح پر گھریلو تشدد کے دن کے طور پر یاد کیا گیا۔ اس دن پروگرام ہوئے ہوں گے، سیمینار منعقد کیے گئے ہوں گے، مقالے سنائے گئے ہوں گے۔ مثالیں دی گئیں ہوں گی اور متعلقہ قوانین کو دہرایا بھی گیا ہو گا۔ یہ تمام باتیں اپنی جگہ پر درست ہیں۔ لیکن کیا اس تشدد سے پہلے کے مراحل کسی نے محسوس کیے ہوں گے۔ یہ مراحل کسی نے تخیل کا حصہ بنا کر تخلیق کی بھٹی

Read more

کیا واقعی لاہور اب بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے؟

آج کل سوشل میڈیا پر خان عبدالولی خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی کچہری میں پولیس کے پہرے میں جا رہے ہیں اور شاید یہ حیدر آباد جیل یا کیس کی تصویر معلوم ہوتی ہے۔ اور اس کے ساتھ لکھا ہوا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے خلاف اخری جنگ یا معرکہ پنجاب سے ہو گا۔ اب اگر ہم اس بات کو ذرا تفصیل سے جانچیں تو اس کا یہ عکس نواز شریف کی مجھے کیوں

Read more

کیا پھر کسی دباؤ کا وقت ہوا چاہتا ہے؟

کل ہفتے کو لاہور میں عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی برسی کے حوالے سے سیمینار میں دو اہم تقاریر سامنے آئیں۔ ایک تقریر علی احمد کرد صاحب کی تھی جو عام میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا پر بار بار وائرل ہوتی گئی اور دوسری چیف جسٹس اف پاکستان کی تقریر تھی جو عام میڈیا کی زینت بنی۔ دونوں تقاریر اگر ایک جانب ایک دوسرے کی ضد تھی تو دوسری جانب ایک دوسرے سے نتھی بھی ہو رہی

Read more

سابق جج کے بیان حلفی کی قانونی حیثیت

آج کل چارسو ایک غلغلہ ہے۔ میڈیا کا شور ہے، بیان بازی ہے، الزامات ہیں کہ ایک دوسرے پر دھرے جا رہے ہیں۔ حکومت اور حزب اختلاف ایک دوسرے کے خلاف تو تھے ہی اس حلفیہ بیان نے مزید ان کے درمیان تلخیاں اور دوری بڑھا دیں۔ ایک شور شرابا ہے۔ سیاسی گفتگو غیر سیاسی گفتگو کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ ججز کے لئے لٹکانے اور ان پر پیسے کھانے کے سیاسی مباحثوں میں بڑے دھڑلے سے بولا

Read more

اب تو ملالہ نے شادی بھی کی اور پیپر پر دستخط بھی کئے

یہ سال دو ہزار نو کی آخری سہ ماہی تھی ہم کابل ایک ادبی سیمینار میں گئے ہوئے تھے۔ اس وفد میں ہمارے ہمراہ ضیاء الدین یوسفزئی بھی تھے۔ ضیاءالدین پشتو ادب کے اچھے شاعر ہیں بلکہ ان کی نظمیں سن کر میں اس نتیجے پر پہنچا کہ وہ نظم جدید کے اچھے شاعر ہیں۔ ہفتہ دس دن ساتھ رہے۔ یہ وہ دن تھے جب ہم واپس آرہے تھے تو تورخم ڈیورنڈ لائن کو جب پار کیا تو پتہ چلا

Read more

تین متضاد پوسٹس

آج میں نے سوشل میڈیا پر دو متضاد پوسٹس دیکھیں، دونوں پوسٹس بھوک سے متعلق تھیں اور دونوں میں حالت حاضرہ اور انسان اور انسانیت کے لئے عبرت اور درس موجود تھا۔ پہلے والے پوسٹ میں ایک کیپشن کے ساتھ ایک تصویر دی ہوئی تھی جس میں ایک روٹی پڑی ہوئی ہے اور اس کے اوپر ایک ڈسپوزیبل چمچہ پڑا ہوا ہے جو کھانے کے بعد اس روٹی کے اوپر رکھ کر کھانے والے چوڑ چکے ہیں اور اس کے

Read more

مرنے والا غلام رسول، مارنے والا عاشق رسول

سیاست دانوں کے لئے تو یہ مشہور ہے کہ وہ کہتے کچھ ہیں اور بولتے کچھ ہیں۔ بتاتے کچھ اور جگہ کا اور جاتے کہیں اور ہیں۔ دکھاتے کچھ ہیں اور اپناتے کچھ ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہر بات اور ہر عمل کو سیاست کی نذر کر دیتے ہیں۔ غیر سیاسی بات کو بھی سیاسی بنا دیتے ہیں۔ لیکن مذہبی جماعت کو مذہب کا استعمال کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنا یہ نہ صرف ناجائز، غیر

Read more

کیا امریکہ پھر سے نائن الیون دھرانے کی تیاری کر ہا ہے

آج کی تازہ بلکہ تازہ ترین خبرو ں میں جو خبر، واقعی خبر لگی وہ امریکہ کی جانب سے افغانستان سے متعلق خبر تھی کہ آنے والے چھہ مہینوں میں داعش امریکہ پر حملہ کر دیگا ـ افغاستان کے حوالے سے یہ خبر اس لئے دلچسپ اور چونکا دینے والی تھی کہ سرخی سمیت باڈی سے لے کر بقیہ تک پڑھ ڈالا جس میں مزید یہ لکھا ہوا تھا کہ افغانستان میں داعش اور القاعدہ پھر سے مضبوط ہور ہے

Read more

طالبان افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مسئلہ

پندرہ اگست سن دو ہزار اکیس سے طالبان کے کابل پر قبضے یا پرانی امارت کی بحالی سے اب تک کوئی دو مہینے سات دن گزر چکے ہیں لیکن کہنے کی حد تک ابھی بھی اقوام عالم یا عالم کے قوموں کے درمیان ان کی ریکگنیشن یا سیاسی پہچان کا معاملہ جوں کا توں ہے۔ کیا یہ بات ایسے ہی ہے جس طرح کہا جا رہا یہ یا اس کا سیاسی یا قانون بین الاقوام کچھ اور طرح سے تعریف

Read more

سلطان عرف ”سٹی کورٹ کا مالک“ اور مہنگائی

سلطان عرف ”سٹی کورٹ کا مالک“ ایک دیوانہ قسم کا آدمی ہے وہ سٹی کورٹ میں اپنا اوڑھنا بچھونا رکھتے ہیں پٹے پرانے کپڑوں میں ایک خستہ حال بیگ کے ساتھ روز اپنے ساتھ اونچی آواز میں باتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ اس سٹی کورٹ کی زمین کا اصل مالک ہیں اور یہ سٹی کورٹ کی عمارت ان کے باپ دادا کی زمین پر تعمیر کی گئی ہے اس لئے کبھی کبھار لوگ

Read more

کیا واقعی جنرل فیض حمید آنے والے آرمی چیف ہوں گے؟

اس وقت سوشل میڈیا، جنرل میڈیا، سیاسی حلقوں اور دیگر متعلقہ افراد کے درمیان یہ بحث زور شور سے جاری و ساری ہے کہ آنے والے آرمی چیف جنرل فیض حمید ہی ہوں گے۔ ساری دنیا میں نیشنل سیکیورٹی کے ادارے زیر بحث آتے ہیں اور آتے رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں یہ ریشو کچھ زیادہ ہی ہے بلکہ یہ بحث وقت سے بھی پہلے شروع ہوجاتی ہے۔ گزشتہ چھ سات مہینوں سے یہ بحث چہ مگوئیوں کی صورت میں

Read more

سمندری طوفان، پیٹرول بم اور اپریل فول

طوفان تو آتے رہتے ہیں اور آتے رہے ہیں لیکن اس بار طوفان صرف عجیب ہی نہیں تھا بلکہ ایک عجوبہ تھا۔ میڈیا میں یہ بتاتے رہے تھے کہ تیس ستمبر سے لے کر تین اکتوبر تک کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش ہوگی اور اربن فلڈ یعنی شہری سیلاب کے آنے کا خطرہ ہے۔ تیس ستمبر کی رات سے جس رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی تھی تمام میڈیا چینلز پر یہ

Read more

پشتون آئیڈیالوجی، طالبان اور عمران خان

اقوام متحدہ کے حالیہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں عمران خان نے اپنے ورچول خطاب میں دنیا کو یہ سمجھانے کی سعی کی ہے کہ گویا طالبان کو پشتون آئیڈیولوجی یا من حیث القوم پشتونوں کی حمایت حاصل ہے۔ بعض اوقات انسان اپنی دانست میں جو کچھ کہتا ہے یا اپنی سوچ کے مطابق جب ایک ایسے بندے یا بندوں کو کسی خاص موضوع پر سمجھا رہا ہوتا ہے کہ ان کے خیال میں وہ اس موضوع سے ناواقف

Read more

کلچرل ڈے، سیلیبریشن اور آج کل

آج کل یعنی موجودہ دنوں میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں ہم اپنی اپنی زبانوں اور قوموں کی ثقافتی پروگراموں کے پیدائشی دن کی طرح ان کی سالگرہ مناتے ہیں۔ اس دن پورا دن اپنی مخصوص ثقافت کے پہناوے، رقص و سرود، خوراک، اور دیگر متعلقات کے ساتھ ہم جڑے رہتے ہیں۔ میں چونکہ کراچی میں رہتا ہوں اور کراچی بذات خود ایک کثیر اللسانی شہر ہے اور صرف ہمارے ملک کے نہیں، ہمارے خطے ہی کے نہیں،

Read more

امن اور عدم تشدد

اکیس ستمبر امن کا عالمی دن تھا جو خاموشی سے یعنی امن سے گزر گیا۔ دو اکتوبر کو عدم تشدد کا عالمی دن ہے اور امید قوی ہے کہ وہ بھی خیر و عافیت سے گزر جائے گا۔ امن اور عدم تشدد ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہے۔ امن کے ساتھ اگر بد کا سابقہ لگا کر ”ن“ کے ساتھ چھوٹی ”ی“ کا اضافہ کر دیا جائے اور تشدد سے عدم کا سابقہ ہٹا دیا جائے تو دونوں

Read more

پشتو فکشن کی خاتون اول بھی چل بسی!

2016 میں، پائیدار ترقیاتی اہداف کے ایک پینل نے خیبر میں خواتین کے حقوق کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں خواتین کے عالمی دن کے جشن کے موقع پر انہیں اعزازی خطاب ”پشتو فکشن کی خاتون اول“ سے نوازا تھا۔ زیتون بانو اٹھارہ جون 1938 کو پیر سید سلطان محمود شاہ کے گھر پشاور کے ایک گاؤں سپینہ وڑئی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے تاج سعید سے شادی کی اور وہ پشتو شاعر پیر سید عبدالقدوس کی

Read more

اب تائیوان اور جنوبی کوریا کا کیا ہوگا؟

بیس سال کے بعد امریکہ کا افغانستان سے انخلا کے بعد سیاسی محاذ پر امریکہ اپنا اعتبار اور اعتماد دوست ممالک اور ان پر تکیہ کرنے والے ریاستوں میں کھو چکا ہے۔ ویتنام سے نکلنے کا داغ امریکہ افغانستان میں ان بیس سالوں کے دوران دھو ہی چکا تھا کہ اچانک دوحہ قطر میں ان ہی کے لئے دفتر کھولا جن کی حکومت بیس سال پہلے حملہ کر کے گرانے کے بعد کشت و خون کی ہولی کھیل کر افغانستان

Read more

چائے اور سیاست

میرے بہت کم دوست ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن جو ہیں وہ میرے مہا کے قابل بھروسا ساتھی ہیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ آج کے دور میں نئے دوست میں اضافے کا مطلب ایک نئے مخالف یا ایک نئے حریف یا دشمن کا بڑھاوا کرنا ہے اور پرانے دوستوں کو چھوڑنا نہیں کیونکہ ان کو آپ جانتے ہیں ان کی ہر اچھائی اور ہر برائی آپ پر آشکار ہو چکی ہوتی ہے۔ ان سے بچنا آپ

Read more

سٹریٹ وزڈم

ہر بندے کا ریلیکسیشن، ذہنی سکون اور سوچ کے بدلاؤ کے لئے الگ الگ طریقے اور وسیلے ہیں۔ میں چونکہ وکیل ہوں اور مڈل کلاس سے میرا تعلق ہے تو میرا زیادہ تر موکل بھی مڈل کلاس کے ہوتے ہیں۔ لہذا میرے ذہنی ریلیکسیشن کا واحد ذریعہ یہ مڈل کلاس کے لوگ ہیں جب میں ان کے درمیان ہوتا ہوں تو میں خاموشی سے صرف اور صرف ان کو سنتا ہوں۔ اسی طرح ایک حضرت گل کاکا ( چاچا )

Read more

سیاست جب مصلحت کا شکار ہو جائے

امسال چودہ اگست کو دو بڑے واقعات رونما ہوئے۔ ایک بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ایک ہی خاندان کے چودہ افراد ایک کریکر کے دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے اور دوسرا واقعہ مینار پاکستان میں ایک ٹک ٹاکر دوشیزہ کے ساتھ پیش آیا جب قریباً چارسو نوجوانوں نے ان پر ہلہ بول دیا اور ان کی عزت کو پارہ پارہ کر دیا۔ بلدیہ ٹاؤن والا واقعہ تو خبروں میں اسی دن آ گیا پر اس دن پھر پس پردہ چلا

Read more

افغانستان، انخلا اور انٹیلیجنشیا

سقوط کابل کے بعد کابل میں کرزئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر افغانستان چھوڑنے والوں کا ایک جم غفیر جمع ہو چکا ہے۔ یہ زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو گزشتہ بیس سالوں میں امریکہ، نیٹو اور دیگر اتحادی فوجوں کے ساتھ کام کرنے والے، یا افغان فورسز، افغان بیوروکریسی، سول سوسائٹی، تعلیم، ثقافت، اقتصاد، صحت، ہوابازی، مواصلات، ۔ ٹوورزم، دفاع، کھیل اور دیگر شعبوں میں کام کرتے آئے ہیں۔ اگر یہ سارے لوگ یکمشت ملک چھوڑ جائیں تو افغانستان ایک

Read more

کیا سقوط کابل واقعی شکست سائیگون کے مترادف ہے

سقوط کابل کے بعد جو افسوس ناک آڈیو ویڈیو تصویری مناظر دکھائے جاتے ہیں اس کا مرکز کابل میں کرزئی ائرپورٹ بنا ہوا ہے۔ تفصیلات میں جانے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ یہ دل دہلانے والے واقعات اور رونگٹے کھڑے کرانے والی خبریں کسی سے بھی پوشیدہ اور ڈھکی چھپی نہیں۔ لوگ ہیں کہ جوق در جوق کابل سے امریکن ائر فورس کی مدد سے انخلا کے لئے صف در صف، قطار در قطار یا کہیں کہیں بے ہنگم

Read more

انگازے پروڈکشن کا اجرا، باچا خان ٹرسٹ اور ایمل ولی خان

حال ہی میں باچا خان ٹرسٹ پشاور میں ایک پروقار اور پر رونق پروگرام میں پشتو کے کلاسک، نیم کلاسک اور جدید گلوکاروں، فنکاروں شاعروں اور دانشوروں کی موجودگی میں انگازے پروڈکشن کا افتتاح کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت اب اگر نوجوان فنون لطیفہ یعنی موسیقی کا فن سیکھنا چاہتے ہیں تو باچا خان ٹرسٹ کے اس پروگرام انگازے پروڈکشن سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پشتو کے مایہ ناز شاعر ادیب، فلسفی، سیاست داں، مصور، مجسمہ ساز، تاریخ داں، کالم نگار اور انجنئیر خان عبدالغنی خان کے بقول پشتون موسیقی کو تو پسند کرتے ہیں پر موسیقار یا گلوکار کو پسند نہیں کرتے۔

Read more

انسان کو جانوروں سے سیکھنا چاہیے

سوشل میڈیا کا نام جس کسی نے بھی رکھا ہے بہت سوچ سمجھ کر رکھا ہے۔ ادھر کچھ ہوا، ادھر ویڈیو وائرل ہوئی اور چشم دید احوال آپ کو اس طرح بتاتے ہیں جیسے بندہ ادھر خود موجود ہو۔ کیا جنگل کیا سمندر، کیا فضا کیا ہوا کیا زمین کیا مکین اور کیا انسان کیا حیوان سب بیک جنبش انگشت آپ کے سامنے۔ جیسا کہ انہی دنوں ایک ویڈیو کسی بندہ نواز نے پوسٹ کی ہے جس میں کچھ لوگ

Read more

ٹوپی

رحمان بابا جب اورنگ زیب بادشاہ کے بارے میں رقمطراز ہوئے کہ۔ اورنگ زیب ہم یو باچا وہ چی ٹوپی یہ وہ پہ سر یعنی اورنگ زیب بھی ایک باچا گزرے ہیں جو ٹوپی پہنا کرتے تھے۔ رحمان بابا اور تاریخ نویسی پر تو کوئی کتاب نہیں لکھی گئی البتہ خوشحال خان خٹک اور تاریخ نویسی پر دو کتابیں ایک ڈاکٹر پروفیسر اور تاریخ داں جناب وقار علی شاہ نے جو قائد اعظم یونیورسٹی کے تاریخ کے فیکلٹی کے ڈین

Read more

حمداللہ محب بمقابلہ معید یوسف

حال ہی میں افغان حکومت کی طرف سے سرکاری طور پر ایک تصویر شائع ہو چکی ہے جس میں افغان قومی سلامتی کے مشیر اپنے وفد کے ہمراہ لندن میں، موجودہ پاکستان اور افغانستان کی کشیدہ سیاسی صورت حال کے سلسلے میں ملاقات کی۔ جوں ہی یہ تصویر سوشل میڈیا کے اصطلاح کے مطابق وائرل اور عام اصطلاح کے مطابق وارد ہوئی تو ہمارے حکومت کے سیاسی کرتا دھرتا سیخ پا ہو گئے۔ بجائے اس کے کہ اس ملاقات کے

Read more

اشرف غنی اور عید کی نماز کے دوران راکٹوں کا حملہ

سوشل میڈیا آج کل آپ کو جنرل میڈیا سے پہلے پہل تمام اطلاعات بمع آڈیو ویڈیو بہم پہنچا دیتے ہیں۔ جیسا کہ آج صبح جب ہم سوشل میڈیا پر حسب معمول مصروف عمل ہوئے تو ایک تازہ ترین ویڈیو افغانستان کے صدارتی محل ( ارگ) کی وائرل ہو چکی تھی جس میں ایک کمانڈو آرمی افسر عید کی نماز پڑھا رہے ہیں اور ان کے پیچھے اشرف غنی سمیت عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی صف میں شامل تھے۔ اخری رکعت کے رکوع سے قیام کے لئے اٹھ ہی گئے تھے کہ راکٹوں کی گن گرج سنائی گئی اور اس لائیو کوریج میں جو دکھایا گیا وہ صدر اشرف غنی کا اعصابی تناو تھا جو بالکل خوف کے جسمانی اثر کے دباؤ سے عاری تھے۔

Read more

حالیہ افغانستان کے تناظر میں ایمل ولی خان کا انٹرویو

جیو ٹی وی پر سلیم صافی کے پروگرام جرگہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور ولی باغ کے سیاسی خانوادے ایمل ولی خان نے ایک تازہ ترین انٹرویو دیا ہے۔ اس انٹرویو کا دیگر امور کے ساتھ ساتھ خصوصی تعلق حالیہ افغانستان کے موجودہ کشیدہ صورت حال سے بھی تھا۔ میں اب تک نہ تو ایمل ولی خان سے ملا ہوں، نہ اب تک کوئی بات ہوئی ہے اور حتی کہ علیک سلیک بھی نہیں۔ میں بھی دیگر

Read more

ملالہ کا انٹرویو: سنڈا حلال نہ خانک پہ سر نیولے

پشتو میں مشہور کہاوت ہے کہ بیل ابھی ذبح ہوا نہیں اور اگلا تسلا سر پر لئے کھڑا ہے۔ ووگ کا شمارہ جولائی میں آئے گا جس کے لئے ابھی پورا مہینہ پڑا ہے اس کے بعد کہیں جاکر ملالہ یوسفزئی کا مکمل انٹرویو چھپ کر آئے گا۔ لیکن ہم ہیں کہ اپنے اختلافی نقطہ نظر کے لئے کچھ نہ کچھ ڈھونڈنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ اب مسئلہ کیا ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ جب بندہ

Read more

آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن (ADR)

آج کل زیادہ زیر بحث اور گرم موضوع حال ہی میں خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کی صوبائی اسمبلی سے اے۔ ڈی آر کا بل پاس کروانے والے صوبائی قانون کا درجہ پانے والہ صوبائی ایکٹ ہے۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ بل چار دسمبر دو ہزار بیس میں ٹیبل ہوا تھا اور اٹھائیس دسمبر دو ہزار بیس کو اس کی نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد اب ایک ایکٹ کی صورت میں سامنے آ چکا ہے۔ اور یہ

Read more

طاہر آفریدی بھی صاحب فراش ہیں!

پتہ نہیں یہ مئی کا مہینہ کیوں بھاری گزرنے لگا۔ پہلے طویل علالت کے بعد بیگم نسیم ولی خان مرحومہ و مغفورہ ہو گئی، پھر ایک مہینہے کی علالت کے بعد سلیم راز صاحب راہی ملک عدم ہو گئے۔ میں طاہر آفریدی کے حوالے سے کوئی مایوس کن خبر نہیں پھیلا رہا ہوں لیکن بلا وجہ خوش کن بھی نہیں ہوں کیونکہ طاہر آفریدی طبعی طور پر عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ضعیفی خود بخود وجہ رحلت بن

Read more

کرونا آزاد اور تعلیمی ادارے بند!

ہمارے ملک خداداد میں کہنے کو تو سب کچھ ہے لیکن سہنے کے لئے کچھ بھی نہیں۔ جب بھی کوئی آفت یا سانحہ آتا ہے تو ہم منصوبہ بندی، طویل پروگرامنگ اور کل وقتی تدارک کے بجائے غیر منصوبہ بندی ’عجلت، لیپا پوتی اور جز وقتی لیت و لعل سے کام چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اور ظاہر یوں کرتے ہیں کہ ہم جیسے مسئلے کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں اور اس مسئلے کو جڑ سے ہی ختم کر

Read more

سلیم راز صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے!

16 مئی اور 17 مئی سن دو ہزار اکیس یک کے بعد دیگرے ایسے سانحات لے آئے کہ پشتون سیاست اور ادب دونوں سکتے میں رہ گئے۔ سولہ مئی کو آئرن لیڈی محترمہ ( مور بی بی ) بیگم نسیم ولی خان اس دار فانی سے کوچ کر گئیں اور ابھی یہ غم تازہ ہی تھا کہ مرد آہن سلیم راز صاحب بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دنیا کو الوداع کر گئے۔ محترمہ نسیم ولی خان پر تو ان

Read more

عید، طالبان اور جنگ بندی

یہ غالباً تیسرا موقع ہے جب طالبان عید کے موقع پر جنگ بندی یا اور بند کا اعلامیہ جاری کرتا ہے۔ ان تین دنوں میں طالبان اپنے اسلحے سمیت کابل اور دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں عوام اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں سے گھل مل جاتے ہیں لوگ اس دوران ان سے اس جنگ بندی اور برادر ہدف مرگی کا کل وقتی تدارک کے تقاضے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی استدعا کرتے ہیں اور

Read more

فلسطین اور افغانستان کے واقعات

جس رات بیت المقدس میں فلسطینیوں پر نماز کے دوران حملہ کیا گیا اور فلسطین کے نہتے نمازیوں کو ایک جنونی نے زخمی کیا۔ اس دن کابل کے ایک سکول کے باہر بھی ایک جنونی نے زوردار دھماکہ کیا اور طالبات سمیت تیس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہمارے سیاسی اور مذہبی حلقوں نے فلسطین کے لئے مذمت اور حمایت کے بیانات تو یک کے بعد دیگرے جاری کیے لیکن کابل کے واقعے پر چپ سادھ لی۔ ہمارے مسلمانی

Read more

بل گیٹس اور ملنڈا کی طلاق

شادی کے 27 سال بعد ارب پتی بل اور ملنڈا گیٹس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ طلاق لے رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹویٹر پر ان کے اور ان کی اہلیہ، ملنڈا گیٹس کے مابین اس فیصلے کا اعلان کیا تھا کہ وہ طلاق دینے والے ہیں۔ بل گیٹس جنہوں نے 1975 میں پال ایلن کے ساتھ ایک گیراج میں مائیکرو سافٹ کا آغاز کیا تھا، وہ 130 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

گیٹس جن کی عمر 65 سال ہے، نے پیر، 3 مئی 2021 کو ٹویٹ کیا، کہ وہ اور ان کی اہلیہ ملنڈا، جن کی عمر 56 سال ہے، ایک دوسرے سے طلاق لے رہے تھے۔ 31 سال کی عمر میں، بل گیٹس نے 1987 میں زندگی کے اپنے پہلے ارب ڈالر کمائے تھے۔

Read more

سلیم راز صاحب کو اللہ صحت دے

بقول شخصے وہ 80 پلس ہیں اور اب بھی ویسے کے ویسے متحرک ہیں۔ اس عمر میں بھی ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، ہزارہ، بٹگرام، کراچی اور کابل تک ادبی پروگراموں میں شرکت اور صدارت کرتے نظر آتے ہیں۔ لگتا ہے انہیں کسی کی نظر لگ گئی، لیکن وہ تو پکے ترقی پسند ہیں بھلا ان کو کیسے کسی کی نظر لگے گی؟ وہ نظر کے قائل تو ہیں لیکن بصیرت کے معنوں میں، اہل نظر کے معنوں میں،

Read more

دونوں ایٹمی طاقتیں

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔ ایک جانب انڈیا کا ترنگا ہے اور دوسری طرف ہمارا سبز ہلالی جھنڈا ہے۔ لوگوں نے اس پوسٹ پر اپنی سمجھ کے حساب سے محبت اور جذبات بھرے کمنٹس کیے ہیں۔ لیکن ایک صاحب نے ایک تین چار سطور کی پوسٹ کی ہے، جو جذباتی ضرور ہے لیکن عقل کی بھٹی میں پکنے کے بعد ۔ جذبات بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ایک نرے جذبات جن کا تعلق خالصتاً دل اور منہ سے ہوتا ہے اور دوسری قسم کے جذبات کا تعلق بھی منہ اور دل سے ہوتا ہے لیکن بیچ میں عقل کارفرما ہوتی ہے۔

تو یہ پوسٹ جذبات کی اس دوسرے قسم سے تعلق رکھتی ہے۔ ان صاحب نے لکھا ہے کہ یہ دونوں ممالک ماشاءاللہ ایٹمی طاقتیں ہیں لیکن ایک کے پاس ویکسین نہیں ہے اور دوسری کے پاس آکسیجن دستیاب نہیں اور دونوں اربوں روپے کی لاگت سے میزائل کے تجربات بھی کرتے رہتے ہیں۔ اب بات یہ ہے کہ کورونا کے ویکسین اور آکسیجن کا ایٹمی طاقت اور میزائل تجربات سے بھلا کیا تعلق؟ کیا یہ ضروری ہے کہ ہر معاملے میں ایٹم بم، میزائل اور فوج کو گھسیٹا جائے۔

Read more

کیا ہم بھی اس طرح ہو سکتے ہیں؟

گزشتہ دنوں روس کے ایک ہسپتال میں جب لکڑی کی بنی چھت میں آگ بھڑک اٹھی تو ایک جانب آگ بجھانے والا عملہ آگ پر قابو پانے میں لگا ہوا تھا، تو عین اس وقت ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم ایک مریض کی جان بچانے میں مصروف تھی اور انھوں نے اس آگ کے باوجود بھی اپنا کام جاری رکھا۔ اس واقعے کے دوران ہسپتال کے عملے نے اپنی جان بچانے کے بجائے ایک مریض کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی

Read more

رمضان میں خیرات کا اصل مصرف

مسجد میں سیمنٹ کی بوری تب دیں جب محلے میں آٹے کی بوری لینے والا کوئی شخص نہ ہو۔ یہ وہ منقول پوسٹ ہے جس کا تعلق اس آنے والے مہینے سے براہ راست بنتا ہے۔ اس مہینے خیرات، زکوٰة، صدقات اور فطرانہ کا سیزن ہوتا ہے۔ اور اسی مہینے یہ سیزنل بھکاری اور خیرات زکوٰة کے شکاری امڈ آتے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ ایک عام رجحان ہے یا پھر ہمارے مولوی حضرات نے یہ بول بول کر لوگوں (مقتدیوں)

Read more

بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات اور ایک والد کا احساس

کاشف خان قائل میرے گاؤں، علاقہ نظام پور ضلع نوشہرہ کے ابھرتے ہوئے شاعر ہیں۔ سوشل میڈیا پر خاصے مستعد ہیں۔ آئے دن کوئی نہ کوئی مزاح یا طنز بھری چار پانچ سطری پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور ہر پوسٹ بے ساختگی، کاٹ اور سبق آموزی سے لبالب بھری ہوئی ہوتی ہے۔ آج کراچی ہائی کورٹ بار میں کیسز سے فارغ ہونے کے بعد جب حسب معمول موبائل کھولا تو ان کی ایک تازہ ترین پوسٹ پہلی فرصت میں میری

Read more

محسن داوڑ کا آئینی ترمیمی بل

گزشتہ دن محسن داوڑ نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کے نام کی آئینی ترمیمی بل پیش کیا ہے اور وجہ یہ بیان کیا ہے کہ چونکہ سرکاری اور عمومی طور پر نام کے طوالت کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے بجائے کے۔ پی یا کے۔ پی۔ کے لکھا اور پکارہ جاتا ہے اور اس نام کو دیگر صوبوں یعنی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی طرح مختصر کیا جائے تاکہ عمومی اور سرکاری طور پر اس کو آسانی سے پختونخوا

Read more

یہ ہو کیا رہا ہے!

ایک وقت تھا کہ لوگ سیاست سے پہچانے جاتے تھے۔ عوام ان کی سیاسی کمٹمنٹ یا سیاسی آدرش کے حوالے سے ان کی بات کرتے تھے۔ عوام ان کو سیاسی حرکات و سکانات سے جانتے اور پہچانتے تھے۔ عوام اکثر اپنے لیڈر کی مثال ان کے کردار اور اچھے چال چلن سے دیا کرتے تھے۔ اور اپنے سیاسی لیڈر کے ایسے عمل کو واضح لفظوں میں آڑے ہاتھوں لیتے تھے اگر وہ زرہ سا بھی اپنے عمل میں آگے پیچھے

Read more

چار تابوت کا قصہ

میں کیوں اس کو چار تابوت کا قصہ کہہ رہا ہوں، اس لیے کہ اس کو حکومت وقت کی سردمہری نے خود قصہ بنا دیا ہے۔ میں یہاں کسی تفریق کی دانستہ یا کسی نفرت یا امتیاز کے بل بوتے پر ذکر نہیں کر رہا لیکن بالآخر انسان گوشت پوست کے بننے کے ساتھ ساتھ دل، عقل دماغ اور یادداشت کے اجزا کا بھی مرقع ہوتا ہے۔ اور پھر ایسے موقع پر تو ماضی قریب کیا ماضی بعید کے برتاؤ

Read more

اسفندیار ولی صاحب فراش ہیں

کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی بری اور دل دہلانے والی خبر اچانک گردش کرنے لگی کہ اسفندیار ولی ( اللہ نہ کرے) فوت ہوگئے ہیں ـ میں نے ہمیشہ کی طرح اس پوسٹ پر من و عن بھروسہ نہیں کیا اور اس پر کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ـ اور جنرل میڈیا کا رخ کیا لیکن ادھر اس سلسلے میں بلکل خاموشی تھی اور کسی بھی قسم کی، کسی بھی چینل پر بریکنگ

Read more

ثنا داؤد: ایک سچے عشق کی لازوال کہانی

جب میں یہ کالم لکھ رہا تھا تو میری آنکھوں ں سے برابر آنسو بہہ رہے تھے ، لیکن کالم مکمل ہوتے ہوتے بہنے والے آنسو میری آنکھوں کے کونوں میں جم چکے تھے اور ان خشک اور جمے ہوئے آنسوؤں کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کے پوروں سے مل کر صاف کیا ۔

Read more

ادبی جوڑے کی شادی اور حق مہر میں کتابوں کی لائبریری

ایک بہی خوا نے ایک خبر پوسٹ کی تھی اور ساتھ میں نکاح نامے کا فوٹو بھی لگایا ہوا تھا۔ مبارک باد کے ساتھ ساتھ دوستوں کے اس انوکھے اور جدید طریقہ کار پر کمنٹس کا ایک تانتا بندھا ہوا تھا۔ یہ شادی پشتو زبان کے انتیس سالہ  شاعر، ادیب اور حال ہی میں پشتو لٹریچر میں پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر سجاد ژوندون اور ان کی اہلیہ ستائیس سالہ نائلہ پشتو زبان و ادب کی ادیب، شاعرہ اور

Read more

اخلاقیات کی سیاست کے دعوے داروں کا طرزعمل

کہتے ہیں کہ چھٹی صدی (قبل مسیح) کو تاریخ عالم میں بڑا اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس میں اصلاح مذہب زرخیزی کی ایک عالمگیر تحریک شروع ہوئی اور یہ دور تاریخ عالم کے چند نہایت حیرت ناک ادوار میں شمار ہوتا ہے۔ کنفیوشس پانچ سو اکیاون قبل مسیح میں پیدا ہوئے۔ ایک مؤرخ کے بقول ”دنیا میں جتنے بڑے بڑے مصلحین اخلاق گزرے ہیں، ان میں صرف کنفیوشس ہی ایسا رہنما ہے جس نے پیغمبری کا دعویٰ نہیں کیا، وہ

Read more

قاسم جان بھی اللہ کو پیارے ہو گئے

اتوار کے دن قاسم جان لیاقت ہسپتال کراچی میں علالت سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ قاسم جان ایک قوم پرست متحرک سیاست مدار تھے۔ ان سے میری پہلی ملاقات دو ہزار پانچ میں آرٹس کونسل میں جرس ادبی جرگے کی طرف سے ریاض تسنیم اور قیصر اپریدی کے شعری مجموعوں کی کتابوں کی تقریب رونمائی کے دوران ہوئی جس میں وہ مدعو تھے اور کوئٹہ سے اس تقریب کے لئے پشتو کے ممتاز ادیب و شاعر پروفیسر

Read more

کیا ہم واقعی گٹر میں رہ رہے ہیں؟

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ دنوں اپنے کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ”لگتا ہے آج ہم پاکستان میں نہیں کسی گٹر میں رہ رہے ہیں۔“ اس دن سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی کی درخواستوں کی لائیو کوریج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے منیر اے ملک کی بیماری کے باعث جسٹس قاضی فائز کو دلائل دینے کی اجازت دے دی تھی۔ اپنے دلائل کے آغاز میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت سے کہا کہ جہاں آپ کو محسوس ہو کہ میں حد پار کر رہا ہوں وہا‍ں مجھے روکا جائے، اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ججز کی ایک ذمہ داری صبر اور تحمل کرنا بھی ہے، اگر کچھ لوگ آپ کے خلاف ہیں تو آپ کے حامی بھی ہیں۔

Read more

سندھ: تارکین وطن پرندوں اور محنت کشوں کا مسکن

سندھ کے محکمہ جنگلی حیات نے سائبریا اور دیگر سرد ممالک سے انڈس فلائے وے زون کے راستے صوبے میں آنے والے پرندوں کی مردم شماری پر مبنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021 کے پہلے دو ماہ کے دوران صرف سندھ صوبے میں چھ لاکھ 12 ہزار 397 تارکین وطن پرندے ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں دریائے سندھ کے ڈیلٹا میں پہلی بار 15 سال بعد 60 ہزار پیلیکن نظر آئے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ محکمے کی

Read more

ایک کارخانہ ہزار لنگر خانوں سے بہتر ہے

سوشل میڈیا ہر وقت آپ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور آپ کے ساتھ رہتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ موبائل اب عادت کی طرح بن چکا ہے ، جیسے ہی بندہ ذرا فارغ ہوتا ہے ہاتھ فٹ سے موبائل کی طرف چلا جاتا ہے اور گوگل، وٹس ایپ ، انسٹاگرام اور ٹویٹر وغیرہ کو سرچ کرنا شروع کرتا ہے۔ آج اتوار کی چھٹی کی وجہ سے کچھ فراغت ملی تو فیس بک پر سرچ کے دوران

Read more

اجمل خٹک ایک شاعر، ادیب اور سیاسی راہنما

پاکستان کے نامور سیاستدان اور ممتاز شاعر اجمل خٹک 15 ستمبر 1925 کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ باچاخان کے پیروکار اور نیشنل عوامی پارٹی کے سرگرم رہنما تھے۔ نیپ پر پابندی کے بعد انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور اس کے سیکریٹری جنرل مقرر ہوئے۔ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں انہوں نے طویل عرصہ تک افغانستان میں جلاوطنی کاٹی۔ واپسی پر 1990 ء سے 1993 ء کے دوران قومی اسمبلی اور

Read more

مہنگائی اور حکومت کی چالیں

حکومت نے اس مہینے پانچ بار پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ عمران خان اور ان کے ساتھی جواز یہ پیش کر رہے ہیں کہ گزشتہ حکومت نے قرضے ہی اتنے زیادہ لیے ہوئے ہیں کہ ان کی ادائیگیوں کے لئے تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں۔ دوسری جانب حکومت اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو نوازنے کے لئے ترقیاتی فنڈز کی مد میں پچاس پچاس کروڑ روپے عنایت فرما رہی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ایک جانب تو قرضوں کی ادائیگیوں کے لیے پیسے نہیں ہیں اور دوسری جانب ترقیاتی فنڈ کے نام پر پچاس پچاس کروڑ روپوں کی خطیر رقم دینا کیا پیغام دے رہا ہے۔

Read more

عمران خان اور جمہوریت کا المیہ

گزشتہ دنوں عمران خان نے بڑے دھڑلے سے عوام کو یہ سمجھانے کی سعی کی ہے کہ بار بار الیکشن کروانا جمہوریت کا المیہ ہے۔ اور ایک منتخب حکومت کو اپنی پالیسی کے تسلسل کے لئے پانچ سال ناکافی ہیں۔ عمران خان اب تک بہت ساری ایسی باتیں کہہ چکے ہیں کہ ان کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور نہ ان کو ان باتوں کا کوئی احساس یا پشیمانی ہوتی ہے کہ وہ

Read more

مجروح تو تھے ہی،اب مرحوم بھی ہو گئے

یہ خبر تو نئی نہیں ہے کہ پشتو ادب اور صحافت کا معروف نام مشتاق مجروح شدید علیل ہیں اور مقامی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، لیکن یہ خبر اس حوالے سے آج نئی ہے کہ وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے اور آج شام ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی جائے گی۔ ہم سب شاعر ، ادیب ، صحافی اور اہل قلم سوشل میڈیا پر سراپا رنج

Read more

باچا خان اور فلسفہ عدم تشدد

عبدالغفار خان جو عموماً باچا خان اور فخر افغان کے ناموں سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں ، وہ متحدہ ہندوستان کے لیے سرحدی گاندھی اور اپنے پیروکاروں کے لیے باچا خان، انڈیا کی تحریک آزادی کے چند اہم ترین رہنماؤں میں سے تھے۔ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں 1890 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا انتقال 1988 میں ہوا۔ ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں

Read more

ایک افغان لڑکی کا نئے امریکی صدر جو بائیڈن نام جذباتی خط

مسلسل جنگ اور غربت کے ماحول میں کارخانوں اور کھیتوں میں کام کرنے والے افغان کارکن یا اپنے نیم تباہ کچے مکانوں کے کونے کھدروں میں بیٹھے بے روزگار باپوں کو روزانہ کی بنیاد پر اطلاع ملتی ہے کہ ان کے بیٹے اور بیٹیاں خودکش یا دوسرے دہشت گرد حملوں میں مارے گئے۔

اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ آپ اپنی بیٹی ایمی کی پہلی سالگرہ تقریب کو بڑی شدت سے کرتے ہیں۔ آپ کو یاد ہے کہ جب آپ کے بیٹے بو نے سکول جانے کے لیے پہلا قدم اٹھایا تھا یا پہلے الفاظ لکھنے کے لیے اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے پینسل پکڑی تھی۔

میرے ملک میں والدین اپنے بچوں کو پھٹے پرانے جوتوں اور بستوں میں سکول کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ اکثر زندگی کے اس ابتدائی سفر کا خاتمہ انتہائی ظالمانہ انداز میں واقع ہونے والے سانحے کی شکل میں ہوتا ہے۔

Read more

خبر کی بھی خبر لیجیے

ہم خبر کو باخبر رہنے کے لیے پڑھتے ہیں لیکن پھر بھی خبر پڑھنے کے باوجود بے خبر رہتے ہیں کیونکہ ہم خبر کے مندرجات یا خبر میں چھپی ہوئی خبر تک پہنچنے کی ہمت نہیں کرتے اور سرسری یا پھر خبر کی ہیڈنگ پر ہی اکتفا کر بیٹھتے ہیں اور پھر اسی بے دھڑ خبر کو آگے پہنچانے لگتے ہیں، محفلوں میں زیربحث لاتے ہیں۔ اس خبر سے متعلق کوئی معمولی لب کشائی کرے تو ہم فٹ سے جواب

Read more

نیا سال اور ہمارا حال

میں گزشتہ کئی سالوں سے ہر نئے سال کے احتتام پر ایک نظم شیئر کرتا ہوں اور گزشتہ کئی سالوں سے اس نظم میں مجھے پوسٹ کرنے پر کسی رد و بدل کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ، پتہ نہیں کیوں اب کی بار بھی وہ نظم کسی رد و بدل کی محتاج نہیں اور اسی طرح سے آپ کی خدمت میں بھی اس نظم کو پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں

Read more

پہلے گلاس اور لوٹے تو سنبھالو

میرے ایک دوست بلکہ چھوٹے بھائیوں جیسے دوست اور نوجوان جذبوں کے توانا شاعر فضل الرحمان فطرت نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ یہ منظر کسی یورپی ملک کا ہے، کسی سروس روڑ کے موڑ پر ایک بچی لٹل فری لائبریری کے سامنے بیٹھی ہوئی ہے اور اپنی پسند کی کتاب بڑی انہماک سے پڑھ رہی ہے۔ اور میرے دوست نے اس پر کمنٹس لکھے ہیں کہ ہمیں اس پوزیشن یا نہج پر پہنچنے میں کتنے زمانے لگیں گے؟ جس

Read more

کابل میں مقابلہ حسن

افغانستان میں مقابلہ حسن کوئی نئی بات نہیں اور نہ مس افغانستان کا انتخاب پہلی بار ہوا اس کی ایک تاریخ ہے لیکن شاہ ظاہر شاہ کی بادشاہت اس کے داماد اور بھتیجے سردار داؤد کے ہتھیانے کے بعد جو حشرنشر افغانستان میں برپا رہا اس نے افغانیوں کوجینے کے بجائے موت کے مناظر دکھائے جس میں کوئی سرگرمی رکھنا تو درکنار زندہ رہنا بھی محال تھا۔ انیس سو بہتر میں زہرا یوسف پہلی بار مس افغانستان بنی تھی جو

Read more

برہنہ کلچر، تاریخ اور فطری آزادی

پچیس دسمبر کو دن کے عین وسط میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ کراچی میں ایک جوان العمر باریش شخص بیچ شاہراہ پر ہجوم کے بیچوں بیچ اپنے موٹر سائیکل پر برہنہ سفر کر رہا ہے۔ جس کو بعد میں پولیس نے پکڑا اور انٹیروگیشن کے دوران ان کو ویسا ہی برہنہ دکھا کر جس کے ہاتھ آگے کی سمت باندھ کر اس کے بے پردگی کو چپانے کی ایک نیم دلانہ سعی

Read more

موجودہ سینٹ ترمیم اور گزشتہ آرمی ایکٹ ترمیم

آج کل سوشل اور جنرل میڈیا پر ایک اودھم مچا ہوا ہے۔ دونوں جانب سے اپنے اپنے دھمکی آمیز دعوے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت بضد ہے کہ ہر حال میں سینٹ الیکشن وقت سے پہلے کرائے جائیں گے اور کہتی ہے کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔ جب حکومت سپریم کورٹ سے رجوع کی بات کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ حکومت ایک بار پھر آرمی

Read more

آرمی پبلک سکول کا سانحہ اور میری نظم

پشاور کے وارسک روڈ پر قائم آرمی پبلک سکول پر مسلح شدت پسندوں نے 16 دسمبر 2014 کو حملہ کر کے طلبہ، اساتذہ اور عملے کے ارکان کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں 147 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والا گروپ 27 ارکان پر مشتمل تھا جس کے نو ارکان مارے

Read more

نیٹو کی افغانستان میں مستقل جنگ بندی کی اپیل

میں نے گزشتہ اپنے کالموں میں سے ایک کالم افغانستان میں امن کے لئے راستہ ہموار میں لکھا تھا کہ ”بین الافغان مذاکرات ایک وسیع البنیاد، کثیر الجہتی حل پر اختتام پذیر ہوں گے۔ اس سے ایک پرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا راستہ ہموار ہو گا۔ اب دیکھنا ہے کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں دیرپا امن کی بنیاد کا عمل کیسے اور کہاں سے شروع ہوتا ہے جس کی ضرورت نہ صرف اندرون افغانوں کے لئے ہے بلکہ بیرون دنیا کی نظریں بھی اس جانب مرکوز ہیں“

کیونکہ بین الافغان مذاکرات تو پہلے ہو نہیں رہے تھے التوا میں پڑ گئے تھے لیکن جب دونوں راضی ہوئے تو مذاکرات لفظی غلطیوں یا لفظی داؤ پیچ کے سہارے ایک دوسرے کو قائل نہ کر سکے لیکن اس دوران وہ خون کی ہولی کھیلی گئی کہ پہلے کبھی مذاکرات کے درمیان ایسا عمل دیکھنے میں نہیں آیا تھا جبکہ طالبان اس کی قبول داری بھی اپنے سر نہیں لے رہے تھے اور حکومت وقت کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے رہے اور حکومت وقت طالبان کو اس عمل کا ذمہ دار گردانتے تھے لیکن اچھی بات یہ تھی کہ اس تمام صورت حال کے باوجود بین الافغان مذاکرات کا یہ سخت ترین عمل جاری رہا اور بالآخر دوحہ سے کچھ اچھی خبر آئی کہ اب کی بار طالبان اور افغان مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات نہ صرف حوصلہ افزا رہے بلکہ کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

Read more

افغانستان میں امن کے لئے راستہ ہموار

جب دو فریقین کے درمیان مذاکرات کی صرف باتیں نہیں بلکہ مذاکرات ہو رہے ہوں اور ان مذاکرات میں جنگ بندی کی بات یا مذاکرات کے بین بین عارضی امن کی کوئی خیر خبر نہ ہو اور پھر وہ مذاکرات افغانوں کے درمیان ہو تو عجیب بلکہ غیر فطری سا عمل لگتا ہے، کیونکہ افغان قبائل کے بالخصوص اور عام پشتونوں کے مابین بلعموم جب مذاکرات کی پہل ہوتی ہے تو سب سے پہلے تیگہ، سیز فائر، اوربند یا ڈز

Read more

لیفٹنٹ جنرل آصف غفور کی سالگرہ اور فوج کی پالیسی

سال گرہ منانا اب معمول کی بات ہے لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ یا تو یہ شو بز سے تعلق رکھنے والے بڑے دھوم دھڑکے اور شان و شوکت سے مناتے ہیں، اور جنرل میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس کی خوب تشہیر ہوتی ہے یا پھر کراتے ہیں، اس دوران چاہنے والوں اور مداحوں کی مبارک بادی کا ایک نہ ختم ہونے والا سسلہ بھی چل رہا ہوتا ہے یا پھر یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ

Read more

جوبائیڈن اور گوانتانامو بے

ایک وقت تھا کہ کالا پانی یا اسیر مالٹا ہونا سیاسی یا مذہبی لوگ ایک ڈگری، ایوارڈ یا تمغے کی طرح نام کے ساتھ لگاتے تھے۔ پھر تقسیم یا بٹوارے کے بعد ملک خداداد میں مچھ جیل، ہری پور جیل، اٹک قلعہ اور آج کل اڈیالہ جیل سیاسی قیدوبند کے لیے زیادہ خبروں میں ہیں۔ لیکن ان سب جیلوں میں سب سے الگ تھلگ قید تنہائی اور تشدد کے لئے مشہور اور کسی زمانے میں بلکہ ماضی قریب میں زیادہ

Read more

بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ مان گئے

سوشل میڈیا کی بروقت اور تازہ ترین خبر یا اطلاع کی وساطت سے ہم بھی بروقت مطلع ہو جاتے ہیں اور جب خبر اچھی ہو تو پھر پڑھنے کو بھی دل کرتا ہے ورنہ اکثر خبریں حوصلہ افزا نہیں ہوتی اور پھر خبر ٹرمپ کی جانب سے ہو تو بڑے بوڑھوں کی طرح یک دم یا اللہ خیر کی صدا منہ سے نکلتی ہے لیکن اب کی بار جب ٹرمپ سے متعلق خبر نظروں سے گزری تو واقعی خیر کی

Read more