کووڈ 19: پاکستانی شہریوں کو روزگار اور سیاحت کے مقصد سے کن ممالک میں داخلے کی اجازت ہے؟

پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازوں پر 21 جولائی 2021 تک پابندی ہے لیکن مخصوص شرائط پر پورا اترنے والے پاکستانی شہری اِن ڈائریکٹ فلائٹس سے عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جانیے کہ پاکستانی شہریوں کو مختلف ممالک میں داخلے کے لیے کن شرائط کا سامنا ہے۔

Read more

کووڈ 19: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں خواجہ سرا برادری کن مشکلات کا سامنا کر رہی ہے؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد لوگ معاشی نقصانات سے باہر نکلنے کے لیے کوشاں تھے مگر اسی دوران کورونا کے وبائی مرض نے اس خطے میں بسنے والے لوگوں، خاص طور پر خواجہ سرا برادری کے لیے معاشی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔

Read more

اسلامی دنیا کا جمود اور اس کا حل

کائنات ایک مستقل جہد اور ربط مسلسل کا نام ہے جو رک نہیں سکتا۔ نظام دنیا ہر وقت بہتری کی طرف گامزن رہتا ہے اس میں ابتری کی گنجائش قطعی نہیں ہے۔ غور و فکر اور عقل و دانش انسانی معاشروں کا جزو لازم ہے جو ہر وقت آپ کو بہتری کا راستہ دکھاتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس اسلامی معاشرے تنزلی کا شکار ہیں۔ ایک جمود کی سی صورتحال ہے جس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

Read more

میں عورت مارچ میں شریک ہوا

لوگوں کی کثیر تعداد لاہور میں ہونے والے عورت مارچ میں شریک تھی۔ بچے، بوڑھے اور نوجوان سب ہاتھوں میں دبنگ قسم کے الفاظ اٹھائے خراماں خراماں قطار در قطار مہذب انداز میں چل رہے تھے۔ بینرز پہ لکھے سچ میں بھیگے الفاظ چیخ چیخ کر ظلم کو للکار رہے تھے۔ اب تک جو گناہ معاشرے کے پیندے سے جڑے تھے اور اوجھل تھے، ابل ابل کر باہر گر رہے تھے۔ کچھ گناہگار منہ چھپاتے پھررہے تھے اور کچھ ڈھٹائی

Read more

بھارت کا خلا میں فوجی صلاحیت بڑھانے کا ارادہ، چین کے بارڈر پر مزید 50 ہزار فوج تعینات

ویب ڈیسک — جنوبی ایشیا میں پیدا شدہ دفاعی صورت حال کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت قومی سلامتی کو درپیش خطرات اور ہمسایہ ملک چین سے لاحق خطرات کے پیش نظر خلا میں اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانا چاہتا ہے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے اوبزرور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر آف دی سینٹر فار سیکیورٹی، اسٹریٹیجی اینڈ ٹیکنالوجی راجیشوری پلائی راجہ گو پالن کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے اپنے خلائی پروگرام میں فوجی صلاحیتوں پر توجہ دینے کی اصل طاقت جغرافیائی سیاست ہے۔

Read more

اقبال کا پیغام امید اور کرونا بحران

covid 19 نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح سے متاثر کیا۔ خواہ وہ تعلیم ہو یا کھیل کا میدان، کاروبار ہو یا محنت مزدوری، شادی بیاہ کا اجتماع ہو یا محفل میلاد، مسجدیں ہوں یا مندر غرض ہر جگہ ویرانی کا سماں پیش کر رہی ہے۔ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاوٴن نافذ کیا گیا۔ 13 مارچ 2020 کو یہ خبر سامنے آئی کہ پنجاب

Read more

نئی نسل کے نئے سوال۔۔۔۔خط نمبر 02

میں جب پاکستان کے پچھلے پچاس برس کی تاریخ پر نگاہ دوڑاتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ بعض حوالوں سے پاکستان نے ترقی کرنے کی بجائے ترقی معکوس کی ہے۔ پچاس سال پہلے جو ہم سوال پوچھ سکتے تھے اب نہیں پوچھ سکتے کیونکہ ادیب شاعر اور دانشور خوف زدہ رہتے ہیں کہ کہیں ان پر فتویٰ نہ لگ جائے کہیں انہیں جیل میں نہ ڈال دیا جائے کہیں انہیں قتل نہ کر دیا جائے۔

Read more

سندھ یونیورسٹی کی ڈکٹیٹر انتظامیہ اور میٹرک فیل صحافی

سندھ یونیورسٹی اور صحافیوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، جیسے مچھلی بغیر پانی نہیں رہ سکتی بالکل اسی طرح سندھ یونیورسٹی بغیر صحافیوں کی نہیں رہ سکتی۔ یہی وہ صحافی تھے جو سابق وائس چانسلر نظیر مغل کی ہٹ دھرمی کو اعلیٰ ایوان تک پہنچاتے تھے، یہی وہ میٹرک فیل صحافی ہیں جو اساتذہ کے ہر جائز مسائل کو اخبار کی زینت بنا کر حکمرانوں کی آنکھوں کے سامنے لاتے ہیں، اسی صحافیوں نے ہی بر

Read more

بجٹ 2021 عام آدمی اور کاروبار پر اثرات

ویسے تو پاکستان میں بجٹ کے بعد کئی دفعہ منی بجٹ آتے رہتے ہیں۔ اور ایک مد کے لئے مختص رقم وہاں سے اٹھا کر کسی اور مد میں خرچ کر دی جاتی ہے جیسا کہ شہباز شریف دور میں پیش کیے گئے صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ڈویلپمنٹ کے لئے خطیر رقم رکھی جاتی رہی مگر بعد میں یہ رقم وہاں سے اٹھا کر کبھی میٹرو پر اور کبھی لاہور کے انڈر پاسز پر خرچ کر دی جاتی رہی۔ دو ہزار اکیس کے مالی سال کا بجٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تیسرا بجٹ ہے۔

اس بجٹ کے اختتام پر حکومت اپنے پانچ میں سے چار سال پورے کر چکی ہو گی اس لئے بجا طور پر امید کی گئی تھی کہ اس بجٹ کو ترقیاتی بجٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ حسب توقع وفاقی ترقیاتی پروگرام میں چالیس فی صد اضافہ کر کے اسے نو سو ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ وزیراعظم ماضی میں ایم این ایز کو ترقیاتی کاموں کے لئے دیے جانے والے فنڈز کو رشوت کہتے رہے ہیں مگر حکومت میں آتے ہی ان پر کئی سیاسی حقیقتوں کا ادراک ہوا ہے۔

Read more

ایک جھوٹی شادی اور ڈھائی لاکھ ڈالر کا دھوکہ، ’میں کتنا بے وقوف تھا‘

جیمز نے فیصلہ کیا کہ وہ خود یوکرین منتقل ہو جائیں اور نئی زندگی کی شروعات کریں۔ انھوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی اور اپنا گھر بیچ دیا۔ پھر ارینا کی جانب سے حوصلہ افزائی پر دونوں نے اوڈیشہ میں ہی ایک ایسی جگہ دیکھنا شروع کر دی جہاں وہ دونوں رہ سکیں۔ لیکن یہ سب ایک دھوکا ثابت ہوا۔

Read more

میٹ ہینکوک: کووڈ 19 ضوابط کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیرِ صحت نے استعفیٰ دے دیا

وزیرِ اعظم بورس جانسن کو اپنے خط میں اُنھوں نے لکھا کہ حکومت ‘کی اس وبا میں بہت کچھ قربان کرنے والے عوام کی طرف ذمہ داری ہے کہ اُن کا بھروسہ توڑنے پر اُن کے ساتھ سچ بولے۔’

Read more

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 جو کہ بھارت میں 17 اکتوبر سے منعقد ہونا تھا۔ اس کی تیاریاں متحدہ عرب امارات میں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاہم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی منتقلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

Read more

کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ ویکسین نہ لگوانے والوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ ‘کووڈ 19’ کا سبب بننے والا کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد اور ان ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں وبا کے باعث عائد کردہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سوئٹزر لینڈ میں قائم ہیڈ کوارٹر میں جمعے کو بریفنگ کے دوران ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ، کرونا وائرس کو سب سے تیزی سے پھیلانے والا ویرینٹ ہے۔ جس کی تشخیص 85 ممالک میں کی گئی ہے۔

Read more

کیا کرونا وبا نے ہمارے رہن سہن اور طرزِ خریداری کو مستقل طور پر بدل دیا ہے؟

سن 2019 کے اواخر میں چین سے پھوٹنے والی کرونا وبا کے بعد پوری دنیا میں لوگوں کے رہن سہن اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ بعض تبدیلیاں کاروبار اور زندگی کو مستقل طور پر متاثر کریں گی تاہم اکثر تبدیلیاں مستقل ثابت نہیں ہوں گی۔

Read more

سونے کے متلاشی کن کنوں کی ایمازون کے جنگلوں پر نظر

داریو کوپیناوا برازیل میں ایمازون کے جنگلات میں قائم ایک دور دراز کے گاؤں میں مقامی افراد کے رہنما ہیں جہاں قریب ایک ہزار افراد رہائش پزید ہیں اور وہاں تک پہنچنے کے لیے یا تو جہاز سے جایا جا سکتا ہے، یا ایک چھوٹی کشتی پر بہت طویل سفر کے بعد۔

Read more

جنس، جرائم اور تکرار‎‎

اختر علی سید سے شناسائی اور دوستی کے مرحلے نوجوانی ہی میں طے ہو گئے تھے۔ ان کے علم اور تدبر کا دبدبہ تو تب بھی تھا۔ یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس گہر ناتراشیدہ سے ایسا کٹیلا جوہر برآمد ہو گا اور اس مشت خاک سے ایسی ہمہ جہت روشنی پھیلے گی۔ موجودہ صدی کے ابتدائی برسوں میں وہ آئرلینڈ چلے گئے۔ ملاقات کم ہو گئی۔ او بصحرا رفت و ما در کوچہ ہا رسوا شدیم۔ اختر علی سید

Read more

افغانستان کے ساتھ شراکت داری ختم نہیں ہو رہی: بائیڈن; انخلا کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں:صدر غنی

ویب ڈیسک — صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان شراکت داری ختم نہیں ہو رہی ہے بلکہ قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی فوج اور ملک کے لیے معاشی مدد بھی ختم نہیں ہو رہی ہے۔

Read more

انڈین نژاد برطانوی خاتون کا ’وائرس کے خوف‘ میں اپنی پانچ سالہ بیٹی کے قتل کا اعتراف

برطانوی عدالت کو بتایا گیا کہ سوتھا لاک ڈاؤن کے دوران اس قدر گھبرا گئی تھیں کہ انھیں لگا کہ وہ بہت جلد مرنے والی ہیں۔ بیٹی کے قتل سے ایک رات قبل انھوں نے اپنے خاوند سے پوچھا تھا کہ ان کے مرنے کی صورت میں کیا وہ بچوں کی دیکھ بھال کریں گے۔

Read more

انٹیلی جینٹ لیڈر شپ کی اشد ضرورت

یہ واقعہ کسی بہت بڑے خطرے کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے ہمیں چوکنا ہو کر رہنا پڑے گا۔ فطری طور پر پاکستان کے بارے میں بھارت کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے خطرے کے طور پر سامنے آیا ہے کہ نئی دہلی اور کابل پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر برپا کرنے جا رہے ہیں۔ جوں جوں مودی کی جادو گری بھارت میں ناکام ہوتی جا رہی ہے توں توں وہ پاکستان کے خلاف دباؤ بڑھائے گا۔ کووڈ کی وجہ سے بھارتی معیشت بالکل بیٹھ گئی ہے۔

Read more

دو امریکی ویکسینز نوجوانوں میں دل کے انفکشن کا سبب بن سکتی ہیں، سی ڈی سی

ویب ڈیسک — امریکہ میں وبائی امراض کے کنٹرول کے ادارے (سی ڈی سی) نے بدھ کے روز کہا ہے کہ دو کرونا ویکسینز یعنی فائزر اور موڈرنا کا لڑکوں اور نوجوان مردوں میں دل کے ایک مرض کے ساتھ تعلق ہو سکتا ہے۔ تاہم واقعات کی تعداد بہت کم ہے۔

Read more

انخلا کے بعد امریکہ لگ بھگ 650 امریکی فوجی افغانستان میں تعینات رکھے گا

ویب ڈیسک — امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مکمل ہونے کے بعد بھی سفارت کاروں کی سیکیورٹی کے لیے لگ بھگ 650 فوجی متوقع طور پر افغانستان میں تعینات رہیں گے۔ ​

Read more

انڈیا کے اخبارات میں مختصر بالوں والی لڑکی کے رشتے کا اشتہار وائرل

گذشتہ ہفتے انڈیا کے بڑے پیمانے پر فروخت ہونے والے اخبارات میں ایک صاحب رائے ’فیمینسٹ‘ لڑکی کے لیے خوبصورت نوجوان کے رشتے کا اشتہار شائع ہوا جو وائرل ہو گیا۔

Read more

پاکستان میں گیس کے بحران اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خدشات کی کیا وجہ ہے؟

توانائی کے شعبے کے ماہرین اور اس شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق اس صورت حال میں جہاں ایک طرف حکومتی اداروں کی نااہلی اور بدانتظامی کا دخل ہے تو دوسری جانب پالیسی اور وژن کا قفدان بھی ہے جس کی وجہ سے ہر کچھ عرصے بعد اس قسم کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read more

شوبز ڈائری: ’صنفی تعصب مردوں میں ہی نہیں عورتوں میں بھی ہوتا ہے‘

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کو کس نے صنفی تعصب کا نشانہ بنایا، پریانکا چوپڑا نے ہندی فلم کا نیا فارمولا کیا دیا اور اداکار سونو سود اب لوگوں کی مدد کیسے کر رہے ہیں؟ یہ سب جانیے اس ہفتے کی شوبز ڈائری میں۔

Read more

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر 21 گھنٹے کیوں گزارے؟

تین سال کے بعد دنیا کا سب سے بڑا طیارہ انٹونوف اے این 225 ایک بار پھر کراچی کے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر بدھ کی صبح کو اترا جہاں تقریباً 21 گھنٹے گزارنے کے بعد جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اس نے برطانیہ کی رائل ائیر فورس (آر اے ایف) کے اڈے کی طرف جانے کے لیے اڑان بھری۔

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات: ’میری بیٹی کو کہا گیا کہ وہ انڈروئیر میں پوز کرے‘

بچوں کے تحفظ کے لیے قائم خیراتی تنظیموں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی ہراس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بی بی سی نے اس حوالے سے ایک بچے کی والدہ سے گفتگو کی جن کی بیٹی صرف 12 برس کی تھیں جب ان کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا۔

Read more

قبر کے اندر کا حال اور سرکاری ملازم

مجھے بطور نیم سرکاری ملازم کوئی ملال نہیں ہے کہ ہماری کئی سال سے تنخواہ نہیں بڑھی، ہر مہینے باقاعدگی سے ٹیکس ہماری تنخواہ سے کٹ جاتا ہے، کوئی نہیں دیکھتا اس سرکاری ملازم نے کتنا قرض اپنے ادارے اور اس کے بینک سے لیا ہوا ہے اس کی مد میں کوئی چھوٹ نہیں ہے۔ سب سے پہلے تنخواہ میں ٹیکس کٹوتی، پھر سب بلوں پر ٹیکس کٹوتی، پھر گھریلو سامان پر ٹیکس کٹوتی۔ اچھا ہے سب کاٹنا چاہیئے، ملک کا نظام بھی تو چلانا ہے۔

کچھ دوستوں کا خیال ہے سرکاری ملازم کوئی کام نہیں کرتے۔ تو صرف وہ ان بیچاروں کی ٹیکس کٹوتی ہی دیکھ لیں کتنی ایمانداری سے کی جاتی ہے تو لگ پتہ جائے، پھر کام کام اس کے علاوہ۔

Read more

وہ کیوں عمران خان اور عوام کے بیچ میں آتا؟

الف آج سو کر اٹھا تو اس کا موڈ خراب تھا۔ شاید رات نیند نہ پوری ہونے کہ وجہ سے اس کے منہ پر بارہ بجے تھے، اس کی آنکھ ایک دوست کی کال سے کھلی تھی اور اب وہ چاہتا تھا کہ ناشتے کے بعد چند گھنٹے جاگتا رہے۔ اس نے اپنے فون پر انٹرنیٹ چلایا اور سوشل میڈیا اگنور کر کے اردو خبروں کی ایپ کھول لی۔ اس کے سامنے عمران خان کا بیان موجود تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا کی ریاستی سرپرستی کی جا رہی جس سے وہاں کے عام لوگ اسلام اور مسلمانوں کے سے نفرت کر رہے ہیں۔ الف کو ہنسی آئی لیکن وہ آگے بڑھا۔ اگلی خبر وزیراعظم کے خواتین سے متعلق بیان کی تھی جس میں وزیراعظم نے لباس کو ریپ سے جوڑا تھا اور اس کی وجہ کلچر اور مائنڈ سیٹ قرار دیا تھا۔ اس کے لیے یہ پرانی باتیں سہی لیکن قبل تبصرہ تھیں۔ اس نے بیٹھے بیٹھے ہی نوٹ پیڈ کھولا اور ٹائپنگ شروع کر دی۔

Read more

چترال کے عبدالواحد: ’آکسفورڈ میں داخلے پر لوگوں نے دولہے کے جیسا استقبال کیا‘

ابھی عبدالواحد خان آکسفورڈ سے ہی ماسٹرز کے آخری مرحلے میں تھیسز کر رہے ہیں اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان کے تھیسز اور آگے پی ایچ ڈی کا موضوع چترال کے ہی بارے میں ہے۔

Read more

بھارت: کرونا کی دوسری لہر کا اثر کم، ڈیلٹا پلس ویرینٹ نیا خطرہ بن گیا

نئی دہلی — بھارت میں عالمی وبا کرونا وائرس کی دوسری لہر کا زور اب ٹوٹ رہا ہے لیکن ’ڈیلٹا پلس‘ نامی ایک نئے ویرینٹ نے حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Read more

قراقرم ھائی وے

آپ کے پاس سب کچھ موجود ہو، پیسہ، گاڑی، کیمرہ، بیٹریاں، میموری کارڈز، کھانے پینے کا سامان، سفری چولہا، آرام دہ کرسیاں، بہترین ہم سفر، صحت، ہمت اور آپ کو بس کمی محسوس ہو کہ دو آنکھیں کم ہیں یہ سب دیکھنے کے لئے تو یقیناً آپ عظیم قراقرم ہائی وے پر سفر کر رہے ہیں۔ کدھر کدھر دیکھیں آگے، پیچھے، دائیں، بائیں ہر طرف ہی تو قابل دید مناظر ہیں اور جہاں دوراہے یا چوراہے آ جائیں تو دماغ

Read more

کرونا ویکسین اور بے بنیاد پروپیگنڈا

سال 2019 کے آخری مہینوں میں انسانی معاشرے کو ایک ایسے مہلک وائرس کا سامنا کرنا پڑا جس نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور لوگوں کی تمام تر سماجی اور مذہبی زندگی کو انتہائی بری طرح متاثر کیا۔ مجموعی طور پر اب تک 179 ملین افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 3.9 ملین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دنیا بھر میں پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں لوگوں کی معاشی حالت بری

Read more

وفاقی بجٹ سے آئی ٹی سیکٹر ناخوش کیوں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کی گئی ہے جب کہ متعدد معاشی ماہرین کی طرف سے کرونا وبا کے باعث پیدا صورتِ حال میں قدرے بہتر بجٹ گردانہ جا رہا ہے۔ البتہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اس بجٹ سے ںاخوش نظر آتا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جہاں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے رواں مالی سال کی نسبت 37 فی صد اضافے کے بعد دو ہزار 135 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کی 900 ارب جب کہ صوبوں کی ایک ہزار 235 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔ وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 936 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Read more

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے غربت ختم ہو جانے والے بیان پر بحث اور پاکستان میں غربت کی اصل صورتحال ہے کیا؟

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما پرویز خٹک کا غربت سے متعلق بیان زیر بحث ہے اور لوگ ان کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے پوچھ رہے ہیں کہ ایک طرف لیڈر (عمران خان) غریبوں کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں کھول رہے ہیں دوسری جانب انھی کے وزیر کو غریب ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے۔

Read more

دو اینٹی باڈیز کے امتزاج سے بننے والی دوا کرونا کی مختلف اقسام کے خلاف مؤثر: تحقیق

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو اینٹی باڈیز کے امتزاج سے بننے والی دوا کرونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سائنس دانوں کی جانب سے اس کے علاج سے متعلق متعدد تحقیقات کی گئی ہیں۔

Read more

تبت میں مقامی سیاحوں کے رش سے تاریخی مقامات کو نقصان کا خدشہ

چین کے خود مختار علاقے تبت میں سیاحوں کی بڑھتی تعداد سے علاقے کے ماحول اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی شہریوں کو چینی سیاحوں سے تبتی ثقافت کے عدم احترام کا بھی شکوہ ہے۔

خبر رساں ادارے، ‘اے پی’ کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں سفری پابندیوں اور مشکلات کی وجہ سے بڑی تعداد میں چینی سیاح اندرونِ ملک سفر کو ترجیح دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے تبت میں مقامی سیاحوں کا رش کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

Read more

نریندر مودی کے سات سالہ دور حکومت کے بعد آج انڈین معشیت کہاں کھڑی ہے؟

نریندر مودی نے انڈیا کی سیاسی بساط پر آتے ہی روزگار، خوشحالی میں اضافے اور سرخ فیتے کے خاتمے جیسے بڑے وعدوں کی مدد سے تہلکہ مچا دیا تھا اور یہ امید ہو چلی تھی کہ وہ ملک میں قابل ذکر اصلاحات لائیں گے۔ مگر آج صورتحال اس کے برعکس کیوں ہے؟

Read more

غریب ممالک میں کورونا ویکسین کی قلت کا خدشہ ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ عالمی شیئرنگ سکیم کے ذریعے کووڈ 19 کی ویکسین لینے والے غریب ممالک کی ایک بڑی تعداد کو اپنے اپنے ممالک میں ویکسین پروگرام جاری رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ویکسین کی خوراکیں دستیاب نہیں ہیں۔

Read more

پردیس ڈرامہ: پردیسیوں کو گھر لوٹنے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟

معاشی حالات کی بہتری کے لیے پردیس جانے والوں کے دل کا حال بیان کرنے والاڈرامہ جنہیں عموماً خاندان والے صرف فرمائیشں پوری کرنے کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔

Read more

عمران خان کا انٹرویو: امریکی فوجی اڈوں، اویغور مسلمانوں اور خواتین کے پردے سے متعلق وزیر اعظم پاکستان نے کیا کہا؟

امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر ایکزیوس نامی پروگرام کے لیے صحافی جوناتھن سوان نے ان کا انٹرویو کیا جس میں انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ‘افغانستان میں فوجی کارروائی کرنے کے لیے پاکستان ہرگز امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔‘

Read more

سب کچھ چھوڑ کر کہاں پناہ ملے گی؟

اقوام متحدہ کے دوسری مرتبہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے ولے انتونیو گوتریس نے اپنے ایک حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ ”کوویڈ۔ 19 نے ہمیں دکھایا ہے کہ ہم صرف اسی صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب ہم سب اکٹھے ہوں اور ہمارا یہ فرض ہے کہ پناہ گزینوں کی زندگی کی تعمیر نو کرنے میں ان کی مدد کریں“ ۔ یہ پیغام انھوں نے خصوصی طور پر پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا ہے۔ اس

Read more

امریکہ، تائیوان کو کووڈ ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مہیا کرے گا

ویب ڈیسک — امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کرونا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔
ویکسین کی یہ تعداد اس سے پہلے اعلان کردہ ساڑھے سات لاکھ خوراکوں سے کہیں زیادہ ہے۔

Read more

کووڈ 19: برازیل میں پانچ لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں، ملک بھر میں مظاہرے

صدر بولسونارو پر ایک مربوط قومی حکمتِ عملی کا نفاذ نہ کرنے اور ویکسینز، لاک ڈاؤنز اور ماسک کی پابندیوں کے متعلق اُن کے شک کے باعث شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

چچا بھتیجی کی باتیں: ترقی کسے کہتے ہیں؟

السلام علیکم چچا! ہم واٹس ایپ پر فیملی گروپ کے پیغامات صاف کر رہے تھے لیکن جلدی میں گروپ سے ہی باہر نکل گئے۔ آپ ایڈمن ہیں ہمیں واپس گروپ میں شامل کردیجئے گا اور آپ سے ایک کام ہے وہ یہ کہ ہمیں ایک چھوٹا سا سوال کافی دنوں سے پریشان کر رہا ہے۔ فرصت ملے تو جواب ضرور دیجیے گا۔ چچا جان! اللہ تعالٰی نے ہم سبھی انسانوں کو دماغ دیا ہے۔ یہ جو کرونا پوری دنیا میں

Read more

بھارت کی حکومت اور ٹوئٹر میں تنازع شدید، اتر پردیش میں مقدمہ درج

بھارت کی حکومت اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ‘ٹوئٹر’ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایسا ٹوئٹر کی طرف سے وضع کردہ قوانین پر مبینہ طور پر عمل درآمد نہ کیے جانے کی وجہ سے ہوا۔ اس کے علاوہ ایک متنازع ویڈیو بھی اس ٹکراؤ کی وجہ بنی۔

اسی اثنا میں ریاست اتر پردیش کی پولیس نے ٹوئٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

بھارت کی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان ٹکراؤ چند ماہ قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب حکومت نے ٹوئٹر کو کسانوں کی احتجاجی تحریک میں شامل متعدد کسانوں کی ٹوئٹس ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ حکومت کے اصرار کے بعد اس نے متعدد ٹوئٹس ہٹا دی تھیں۔

Read more

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کی امریکہ سے متعلق نئی حکمتِ عملی کیا ہو گی؟

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اپنی حکومت کو بائیڈن انتظامیہ سے مذاکرات اور مقابلے کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات سے شمالی کوریا کی حکمران جماعت کا اجلاس جاری ہے جس میں کم جونگ ان نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسی کا جائزہ لیا ہے اور امریکہ سے تعلقات کے بارے میں اقدامات کی وضاحت کی ہے۔ تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔

Read more

لوسٹ گولڈن سٹی: مصر کے تین ہزار سال پرانے شہر سے فرعونوں کے قیمتی آثار دریافت

مصر کی ریت تلے حال ہی میں ایک تین ہزار سال پُرانا شہر ’لوسٹ گولڈن سٹی‘ دریافت ہوا ہے۔ اسے ملک میں سنہ 1922 کے دوران طوطن خامن کے مقبرے کی کھوج کے بعد سے سب سے اہم آثار قدیمہ کی دریافت سمجھا جا رہا ہے۔

Read more

کیا گرمی اور پرتشدد واقعات میں کوئی تعلق ہو سکتا ہے؟

گرمیوں کے موسم میں شاید ہمیں آئس کریم کھانے یا ساحل پر ٹھنڈے پانی میں نہانے کا خیال آئے مگر گرم موسم آپ کو زیادہ چڑچڑا، غصیلا، دکھی اور جارح بھی بنا سکتا ہے۔ پر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

Read more

صحت اور سرمایہ دارانہ نظام: کورونا ویکسین کا معاملہ

19 مئی 2020 ء کو عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) ، کے 194 رکن ممالک نے ایک قرار داد منظور کی جس میں مستقبل میں کورونا وائرس کی ویکسین کو عالمی سطح پر ”عوامی سامان“ بنانے کا اعلان کیا گیا۔ متعدد سربراہان مملکت نے بھی اسی طرح کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکن ہم نے دیکھا کہ عوامی اور نجی لیبارٹریوں کے درمیان سند حق یا پیٹنٹ (Patent) پہلے حاصل کرنے کی دوڑ لگی رہی، تا کہ

Read more

عورت کا جہاں اور ہے، مرد کا جہاں اور

چند دن پہلے ایک پاکستانی فیس بک پیج پہ کووڈ ویکسین کی معلوماتی پوسٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ تصویر میں ایک نوجوان خاتون انجکشن لگوا رہی تھی اور اس مقصد کے لئے آستین کندھے سے اوپر کر رکھی تھی۔ پوسٹ میں دی گئی معلومات پڑھنے کے بعد اس کے نیچے مردوں کی طرف سے دیے گئے کمنٹس پڑھ کر حیرانی اور دکھ ہوا۔ پوسٹ کے مقصد کو نظر انداز کر کے خاتون کی جسمانی ساخت، چہرے کے نقوش، بناؤ سنگھار

Read more

ایک ہی شخص تھا جہاں میں کیا؟

(اپنے بہنوئی سید اصغر مہدی رضوی کی پہلی برسی کے موقع پہ) کیا آپ نے کسی ایک شخص میں کئی انسانی رشتوں کی دھنک کا تجربہ کیا ہے؟ یہ سعادت ہمارے حصے میں ضرور آئی۔ پہلے وہ بہنوئی کی صورت ہماری زندگی میں آئے، پھر سرحد پار جا بسنے والے بھائیوں کی غیر موجودگی میں بھائی کی محبت دی اور جب ہمارے ابا مرے تو باپ کا کردار بھی نبھایا۔ وہ تاحیات ان رشتوں کو دل سے نبھاتے رہے۔ پچھلے

Read more

پناہ گزینوں کا عالمی دن: پاکستان کے کردار پر مجرمانہ عالمی بے حسی

جنگ و جدل اور انتشار نا صرف بڑے پیمانے پہ تباہی کا باعث بنتے ہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کو روزگار اور گھر سے محروم بھی کر جاتے ہیں۔ اپنی سرزمین جب دو گھڑی سکون کے لیے تنگ ہو جائے تو پھر چارو ناچار دوسرے ممالک کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تو اپنی زمین اور بندوں میں تقسیم نہیں کرتا مگر حضرت انسان نے ملکوں، سرحدوں اور وسائل کی تقسیم کر رکھی ہے۔ ان لٹے پٹے مہاجرین کو کوئی

Read more

سوری، ویکسین دستیاب نہیں ہے

پاکستان میں ماس ویکسینیشن مہم کے تحت شہریوں کو ویکسین لگنے کا عمل کامیابی سے جاری تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے اچانک ہی لاہور، کراچی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے ویکسی نیشن کی قلت، نادرا کا سسٹم بیٹھنے اور ٹکٹنگ سسٹم کے کریش ہونے کی خبریں آئیں۔ بلاشبہ پاکستان حکومت کی جانب سے دیرآئد درست آئد کے مصداق ویکسی نیشن شروع کی اور اس احسن انداز سے شروع کی کہ شہری خود بخود ویکسی نیشن کی طرف مائل

Read more

20 جون پناہ گزینوں کا عالمی دن

حالیہ چند عشروں کا جائزہ لیں تو معلوم ہو گا کہ دنیا بھر میں خانہ جنگی، مسلح تصادم اور قتل و غارت سے نہ صرف لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں بلکہ لوگوں کی بڑی تعداد جلاوطنی پر بھی مجبور ہوئی۔ بھرے پڑے شہر کھنڈر ہو گئے، معاشرتی زندگی کے تانے بانے بکھر گئے، جس سے معاشی حالات بھی کسی قدر متاثر ہوئے ہیں۔ یوں تو لوگوں کی اپنے گھروں کے بے شمار مسائل ہیں جیسے گیس، بجلی، پانی، لباس، خوراک جس

Read more

من ترا حاجی بگویم حکومت کی عجلت بازیاں

ٹٹیری ایک خوبصورت پرندہ ہے، رات کو دیہاتوں میں اس کی آواز سننے کو ملتی ہے، مانا جاتا ہے کہ یہ پرندہ سوتے وقت ٹانگیں آسمان کی طرف کر لیتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے ٹانگیں سیدھی کیں تو آسمان نیچے گر جائے گا۔ پاکستان میں فوجی آمر یا اس کی سوچ کے سویلین آمر جب بھی اقتدار یا بڑے عہدوں پر آتے ہیں ٹٹیری کی طرح کا سوچتے ہیں، میں آپ کو چند مثالیں دے کر یہ

Read more

ایران کے صدارتی انتخابات

جمعہ 18 جون کو ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ پچھلے کچھ ہفتوں پر محیط نیم گرم انتخابی مہم اور سرکاری ٹیلیویژن پر صدارتی امیدواروں کے درمیان منعقد تین مناظرات کے بعد کل ایرانی عوام اپنے رائے کا اظہار کریں گے۔ کرونا کی وجہ سے محدود انتخابی مہم، امریکہ کے JCPA سے نکلنے اور ایف اے ٹی ایف سے عدم تعاون کی وجہ سے بلیک لسٹڈ ملک قرار دیے جانے کی وجہ سے عائد انتہائی شدید اقتصادی

Read more

کووڈ: فلسطین نے اسرائیل سے کورونا ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں لینے کا معاہدہ منسوخ کر دیا

فلسطینی حکام کے ترجمان ابراہیم ملہم کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر فراہم کردہ 90 ہزار خوراکوں کی پہلی کھیپ ‘معاہدے کی شرائط کے مطابق نہیں تھی اور اسی کے مطابق وزیر اعظم محمد شتاح نے وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاہدہ منسوخ کر دیں۔‘

Read more

کابل: امریکی سفارتخانے کے متعدد اہل کار کرونا میں مبتلا، بیشتر سفارتی سرگرمیاں معطل

افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں سفارتی مشن کی بیشتر سرگرمیوں کو روک دیا گیا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک شخص پہلے ہی کووڈ نائنٹین میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکا ہے جب کہ 114 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور متعدد افراد کو طبی بنیادوں پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

Read more

امریکہ: 37 سال پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر ایکویرئیم دیکھنے کی اجازت مل گئی

امریکہ کے علاقے نیو انگلینڈ میں ایک ایکویرئیم یعنی ماہی خانے میں اس وقت ایک دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب ایکویرئیم دیکھنے کے لیے آنے والی ایک خاتون نے اندر جانے کے لیے37 برس پرانی ٹکٹ پیش کی، جس پر لکھا تھا کہ "یہ مستقبل میں کسی وقت بھی پیش کی جا سکتی ہے‘‘۔

Read more

دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کر گئی

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے 2020 کے عالمی رجحانات کے بارے میں اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنگ، تشدد، ظلم و استبداد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تقریباً 8 کروڑ 24 لاکھ افراد کو جبری طور پر بے گھر ہونا پڑا۔ یہ ریکارڈ تعداد 2019 کے مقابلے میں 4 فی صد زیادہ ہے۔

گزشتہ 9 سال سے مسلسل اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سرحدوں کی بندش بھی لوگوں کو مجبوراً اپنا گھر چھوڑنے سے نہیں روک سکی، کیونکہ جنگ اور مظالم کی وجہ سے وہ اپنی جان بچانے کے لیے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

Read more

امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کھولنے کے امکانات میں اضافہ

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان سرحد کھولنے کا باضابطہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ تقریباً 9 ہزار کلومیٹر طویل سرحد، جس پر آرپار جانے کے لیے 117 سرکاری گزرگاہیں ہیں، گزشتہ سال مارچ میں کرونا وائرس کی عالمی وبا پھیلنے کے بعد غیر ضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

دنیا کی اس سب سے طویل سرحد کی بندش کو ہرمہینے بڑھایا جاتا رہا ہے، جس کی موجودہ مدت پیر کے روز ختم ہو رہی ہے۔

Read more

ملکھا سنگھ: ’فلائنگ سکھ‘ کے نام سے مشہور انڈین ایتھلیٹ کی کورونا وائرس کے سبب 91 سال کی عمر میں وفات

انڈیا کے نمایاں ترین ایتھلیٹوں میں سے ایک ملکھا سنگھ کی کووڈ 19 سے وابستہ پیچیدگیوں کے سبب 91 سال کی عمر میں موت ہو گئی ہے۔ ‘فلائنگ سکھ’ یا ‘اڑن سکھ’ کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ نے ایشین گيمز میں چار طلائی تمغے جیتے تھے اور سنہ 1960 کے روم اولمپکس میں 400 میٹر کے فائنل میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔

Read more

کووڈ 19: پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین میں اچانک کمی کی وجوہات کیا ہیں؟

پاکستان میں گذشتہ چند روز میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی سامنے آئی ہے۔ اس کمی کی ابتدا 16 جون کو کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں میں دیکھنے میں آئی اور کئی افراد یا تو ویکسین کے انتظار میں لائن میں لگے رہے یا پھر مایوس ہو کر گھروں کو نکل گئے۔

Read more

چیتن کمار: کنڑ فلموں کے اداکار کی جانب سے اونچی ہندو ذات برہمن پر تنقید کے بعد تنازع

37 سالہ چیتن کمار امریکہ میں پیدا ہوئے تھے اور کنڑ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ مگر ان کی ایک ٹویٹ زیر بحث ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ‘برہمن (ذہنیت) مذہبی آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کے جذبے کو مسترد کرتی ہے۔ ہمیں برہمن ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔‘

Read more

تحریک انصاف حکومت کا تیسرا بجٹ

تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا تیسرا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ یہ بجٹ 8 ہزار 487 ارب روپے پر مشتمل ہے جس میں اگلے مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد رکھا گیا ہے، جبکہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ، پنشن میں 10 فیصد اضافہ اور کم سے کم تنخواہ 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ اس بجٹ میں نو سو ارب سے زائد سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے

Read more

لکشدویپ: مسلمان آبادی والے جنت نظیر انڈین جزائر حکومتی منصوبوں کی وجہ سے مشکل میں

مسلمان آبادی والے یہ جزائر حالیہ کچھ ہفتوں میں وہاں کے عوام کے مظاہروں کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ وہاں تعینات کیے جانے والے نئے ایڈمنسٹریٹر اور بی جے پی حکومت کا مجوزہ قانون اور نئے منصوبے ہیں۔

Read more

سیاسی صورتِ حال یا کرونا وبا، بھارتی کشمیر میں خود کشی کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں خود کشیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو مزید دو نوجوانوں نے دارالحکومت سری نگر میں خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 1990 میں وادی میں مسلح جدوجہد کے آغاز کے بعد سے چھ ہزار سے زائد لوگوں نے خود کشی کی ہے۔

ماہرین تناؤ اور عرصۂ دراز سے بے امنی اور تشدد سمیت دیگر مسائل کو خود کشی کے واقعات میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہیں جب کہ کرونا وبا نے صورتِ حال مزید خراب کر دی ہے۔

Read more

پاکستان: مختلف سینٹرز پر کرونا ویکسین کی قلت کیوں ہو رہی ہے؟

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور کرونا وبا پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ 17 جون تک 31 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں جب کہ 62 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل کے آغاز کے بعد 40 سال سے زائد عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی گئی۔ اس کے بعد سے ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، جب کہ 18 سال تک کی عمر والے افراد کی ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد ویکسین سینٹرز پر لوگوں کی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

Read more

نئی سرد جنگ کا اعلان

جی سیون کے تازہ ترین اجلاس سے ماضی کی سرد جنگ کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ ماضی کی سرد جنگ کی اصطلاح سے بہت لوگوں کے ذہنوں میں بڑی خوفناک تصاویر ابھرتی ہیں۔ ان تصاویر میں ایک طرف امریکہ میں میکارتھی ازم کے زیر اثر انسانی حقوق اور شہری آزادیوں پر ہونے والے حملے اور جبر کے مناظر ہیں، دوسری طرف سویت یونین میں اختلاف رائے کا اظہار کرنے والوں کی زبان بندی، قید و و بند اور جلاو وطنی کے قصے ہیں۔ ماضی کی اس سرد جنگ کا تصور کرتے ہیں تو کیوبا میزائل بحران جیسی کہانیاں یاد آتی ہے، جب دو سپر پاورز کے درمیان جنگ کے خوف کا یہ عالم تھا کہ لوگوں نے اپنے گھروں کے پچھواڑوں میں پناہ کے لیے مورچے بنا لیے تھے۔

Read more

سپیکر کی ’’غیر جانبداری‘‘

ریاست کے نئے مالیاتی سال کا آغاز ہمارے ہاں ہر برس کی یکم جولائی سے ہوتا ہے۔ اس کے شروع ہونے سے قبل وزیر خزانہ عوام کے براہ راست ووٹوں سے قائم ہوئی قومی اسمبلی کے روبرو گزرے سال کا حساب رکھتے ہیں۔ اس کی روشنی میں نئے مالیاتی سال کے لئے ریاستی اخراجات کے نئے اہداف طے ہوتے ہیں۔ ان تک پہنچنے کے لئے کچھ نئے ٹیکس لگانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ یہ بھی سمجھایا جاتا ہے کہ

Read more

اسلام آباد میں اسلام کب آباد ہو گا؟

چالیس سال ہو گئے اس شہر میں آئے، اس کا کونہ کونہ دیکھ چھوڑا نہ اس میں کبھی اسلام نظر آیا اور نہ ہی کبھی یہ آباد نظر آیا، اگر اسلام کی بات کریں تو مساجد کو کمانڈوز سے خالی کروانا پڑتا ہے اور پھر خود کش حملے شروع، مساجد کا بہترین استعمال بھی یہیں پر دیکھا اکثر نکاح اب فیصل مسجد میں ہوتے ہیں مقصد شاید ہی سنت کو زندہ کرنا ہوتا ہو، لیکن فوٹو شوٹ کی اجازت مل

Read more

سانحہ ماڈل ٹاؤن: تحریک انصاف نے جس انصاف کا وعدہ کیا تھا وہ کب ملے گا؟

لاہور — "سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک مشکل اور نہ بھلا دینے والا سانحہ ہے۔ اِس سانحے میں اپنی آنکھوں کے سامنے میں نے اپنی والدہ کو مرتے دیکھا تھا۔ ماں کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہے، کوئی ایسا دِن نہیں گزرتا جس دن ماں کی یاد نہ آتی ہو۔”

یہ الفاظ 20 سالہ بسمہ امجد کے ہیں جو اپنی والدہ اور پھوپھی کے ساتھ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن گئی تھیں لیکن جہاں پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ان کی والدہ اور پھوپھی ہلاک ہو گئی تھیں۔

Read more

تعلیمی اداروں میں کچھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تعلیم ہی وہ واحد اوزار ہے جس کی مدد سے ایک قوم کے ننھے منے پودوں کی تراش خراش کر کے ان کو قد آور اور ثمر بار درخت کی صورت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ تاریخ پر نظر دوڑائیں کہ جس قوم نے تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا، وہ عوج ثریا تک جا پہنچی۔

Read more

یہ ہماری پارلیمنٹ ہے اور یہ ہماری پارٹی۔۔۔

پارلیمان کے اندر ہونے والی پارٹی کی جھلکیاں دکھاتے وقت کبھی گالی پر آواز بند کر دی جاتی ہے لیکن یہ قوم اتنی معصوم بھی نہیں کہ ہونٹ پڑھ کے نہ بتا سکے کہ گالی دینے والا ماں کہہ رہا ہے یا بہن۔

Read more

آج کیا پکائیں

صبح ناشتے سے فارغ ہو کر یا بغیر ناشتے کہ جب بچے اور ’وہ‘ گھر سے نکلنے والے ہوتے تو یہ ملین ڈالر سوال خاتون خانہ ( یعنی کہ ہم) کے منہ سے جونہی برآمد ہوتا سب اپنے اپنے فون، چابیاں اور بیگز سنبھال کر گرتے پڑتے نکلنے لگتے اور جواب ہوتا جو دل چاہے پکا لیں اس وقت ہے یہ سوال کرنے والا روز آپ کب ہماری پسند سے پکاتی ہیں اور نو دو گیارہ ہو جاتے۔ ایک بجے

Read more

کورونا کے دنوں میں دل کے روگ اور پریوینٹو کارڈیالوجی

وبائیں یا پھر بڑی بڑی قدرتی یا انسانی آفتیں، ہمیشہ بڑے اور ناقابل فراموش سبق دے جاتی ہیں، ان ناقابل فراموش اسباق کی بنیاد پر انسان اپنی زندگی اور مستقبل کے معاملات طے کرتا ہے، ۔ لیکن، ہم ایسی اقوام میں سے ہیں جو کبھی بھی کی بڑی مصیبت یا پھر وبا سے کچھ بھی نہیں سیکھتے اور سب کچھ بہت جلد بھول جاتے ہیں، ہماری یادداشت بطور قوم بہت ہی کمزور ہے۔ نیز، ایک عجیب و غریب نفسیاتی خوش

Read more

آم، پھلوں کا بادشاہ

آم انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو کہ اپنی مخصوص خوشبو اور منفرد ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آم رس دار، صحت بخش، سستا اور سہل الحصول پھل ہے۔ آم چار ہزار سال پہلے انڈیا میں پیدا ہوا تھا اور رفتہ رفتہ دنیا جہاں میں پھیل گیا۔ اس کی سب سے زیادہ پیداوار برصغیر میں ہوتی ہے۔ آم بیک وقت پاکستان، بھارت اور فلپائن کا قومی پھل ہے۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی

Read more

بھارت یا نیوزی لینڈ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟

ٹیسٹ کرکٹ کا بے تاج بادشاہ کون ہوگا؟ اس سوال کا جواب صرف ایک میچ کے نتیجے کی دوری پر ہے اور وہ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہیمپٹن میں 18 جون سے شروع ہو گا۔

Read more

انڈیا، پاکستان تعلقات: مختلف ممالک میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا مقابلہ کیوں ہے اور اس سے کیا خطرات ہو سکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق جوہری طاقت کے حامل ممالک نے ان ہتھیاروں کی تیاری پر گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رقم خرچ کی ہے، مگر سوال یہ ہے کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کا خطرہ کم کیسے کیا جا سکتا ہے۔

Read more

کورونا اور ویکسین

لیں جی آخر وہ دن آ ہی گیا کہ جب ہم بھی ”ویکسینیٹڈ“ ہو گئے۔ دنیا میں جب کورونا کی وبا نے تباہی مچائی تو ہر فرد سہما سہما نظر آیا۔ شروع میں تو اس کو ایک وبا کے طور پر لیا گیا لیکن جلد ہی اسے عالمی وبا تسلیم کر لیا گیا جس کی وجہ سے صحت کے ساتھ معاشی نظام بھی دباؤ کا شکار رہا۔ اب جب بازار سج گیا تو افواہوں نے بھی جنم لینا شروع کر

Read more

فواد چوہدری پاکستان کو کورونا سے بچا سکتے ہیں

عرض ہے کہ پاکستان میں 30 لاکھ یا اس سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے اور اگر ان کو ویکسین نہیں لگے گی، جو کہ اب تک نہیں لگ رہی، تو کورونا کے بڑھنے کا خدشہ موجود رہے گا۔

Read more

پاکستانی معیشت: ’22 نہیں اب 31 بااثر خاندان سیاہ سفید کے مالک ہیں‘

اکثر و بیشتر حکومتوں کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو اپنی بہتر معاشی پالیسیوں کا ثمر قرار دیا جاتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے نہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہوتی نظر آتی ہے اور نہ ہی عوام کی زندگیاں؟

Read more

اسرائیل، فلسطین تنازع: آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد غزہ پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے

بدھ کو علی الصبح غزہ شہر میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی تھیں جس کے بعد اسرائیل نے آگاہ کیا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں چھوڑے جانے والے آتش گیر غباروں کے ردعمل میں عسکریت پسندوں کے غزہ کی پٹی میں قائم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Read more

کلب ہاؤس: بھارتی کشمیر کے سوشل میڈیا صارفین کے لیے نئی کشش

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سوشل میڈیا پر آڈیو چیٹ روم ‘کلب ہاؤس’ کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ لوگ سیاسی، سماجی اور ثقافتی مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے اس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔

سیاست دان، بیوروکریٹ، تاجر، تجزیہ کار اور فلم، ٹیلی ویژن اور دیگر پرفارمنگ آرٹس اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ کئی بڑے نام بھی اس پر کیے جانے والے مباحثوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے ہیں۔

Read more

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اندیشہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی 450 ارب روپے کی آمدن کا ہدف بڑھا کر 610 ارب روپے کرنا بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، اس کے بغیر مطلوبہ ٹارگٹ پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا کے بعد اقتصادی ترقی کے ذریعے یہ ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

Read more

امریکی فوج کے انخلا کے باوجود ترکی افغانستان میں کیوں رکنا چاہتا ہے؟

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی اپنے ترک ہم منصب طیب ایردوان سے برسلز میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں ملاقات ہوئی ہے۔

جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کی اس پہلی ملاقات کو افغانستان میں ترکی کے ممکنہ کردار کی وجہ سے اہمیت دی جا رہی تھی۔

صدر ایردوان کے مطابق اس ملاقات میں ترکی کے افغانستان میں کردار اور کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق مجوزہ منصوبے پر بات ہوئی ہے لیکن اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Read more

انڈیا میں کووڈ ویکسینیشن: لوگ ویکسین لگوانے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں اور ہیلتھ ورکرز کو کیا مسائل درپیش ہیں؟

انڈیا میں ویکسین کی فراہمی کی قلت ہی ایک چیلنج نہیں بلکہ ملک میں ویکسین لگانے میں بہت سے مسائل ہیں جو مختلف علاقوں میں مختلف ہیں اور اس میں منصوبہ بندی سے لے کر انفراسٹرکچر اور غلط اطلاعات جیسی وجوہات شامل ہیں۔

Read more

’خواتین کا میڈیا میں آنا پھر شناخت بنانا آج بھی اتنا ہی مشکل ہے جتنا پہلے تھا‘

کراچی — کراچی فلم سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ’پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا ویمن ایڈیشن کراچی کے تاریخی فرئیر ہال میں ہوا جہاں مختلف سیشنز میں فلم انڈسٹری کے حالات، مستقبل اور خواتین کے ذرائع ابلاغ میں کردار کو زیرِ بحث لایا گیا۔

Read more

‘کرونا کیسز میں کمی خوش آئند ہے، لیکن ہلاکتوں میں اتنی تیزی سے کمی نہیں ہو رہی’

ویب ڈیسک — صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ متواتر سات ہفتوں سے کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے، لیکن افریقہ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔

Read more

کیا جوکووچ رواں برس کے آخر تک کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی بن جائیں گے؟

کراچی — سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرینچ اوپن ٹینس ٹائٹل دوسری بار جیت کر نہ صرف اپنے مداحوں کو خوش کر دیا بلکہ اپنے حریف کھلاڑیوں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

Read more

نیٹو کے چین کی بڑھتی عسکری قوت پر خدشات، چین کا معاملے کو اچھالنے کا الزام

نیٹو کے سربراہ جینس سٹولٹنبرگ نے تنیہہ کی ہے کہ چین نیٹو کی عسکری اور تیکنیکی صلاحیتوں کے ’قریب‘ پہنچ رہا ہے، دوسری جانب چین نے نیٹو پر اپنی ’پرامن ترقی پر بہتان‘ لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔

Read more

نو پارکنگ

   رضی بیٹا! میرے ساتھ گل پلازہ چلو وہاں سے چائے والے مگ خریدنے ہیں۔ اس بار بھی ماسی کے بغیر ہی سارے چائے کے مگ ٹوٹ گئے۔ ہم نے اپنی بیٹی کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے بیٹے سے کراچی کے ایک شاپنگ سینٹر جانے کو بولا تو بیٹی حسب عادت معصومانہ انداز میں بولی کہ ”امی چائے کے مگ بہت کمزور تھے اسی لئے ٹوٹ گئے۔ ہاں جی! جب آپ کی اپنے بڑے بھائی سے لڑائی شروع ہوتی تو

Read more

رینکڈ چوائس ووٹنگ: نیویارک سٹی مئیر سمیت دیگر عہدوں کے لیے آج سے نئے ووٹنگ سسٹم کے تحت پرائمری انتخابات شروع

آج 12 جون سے نیویارک شہر میں ایک نئے ووٹنگ سسٹم کے تحت قبل از وقت ”پرائمریز“ انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جو 12 جون سے شروع ہو کر 20 جون تک مسلسل جاری رہے گا۔ قبل از وقت پولنگ کا فیصلہ زیادہ رش سے بچنے کے لیے کرونا کی وجہ سے کیا گیا ہے عام پرائمری انتخابات کے لیے 22 جون کا دن مقرر ہے۔ نیو یارک میں رہنے والے سٹی کی

Read more