مودودیؒ سے سراج الحق تک۔ پارٹ 1۔

82 سال قبل کی بات ہے۔ مفکر اسلام سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی دعوت پر نقل مکانی کر کے پنجاب کے دل لاہور میں ڈیرہ لگا لیا اور عمر بھر اسی شہر کو اپنا مسکن بنا لیا 26 اگست 1941 ء کو اسلامیہ پارک 75 چیدہ چیدہ شخصیات نے مل کر اسلامی تحریک کی بنیاد رکھی اس کا نام جماعت اسلامی رکھا گیا۔ سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ ؒ کو پہلا امیر منتخب کر لیا

Read more

ایوان صدر کا ”مکین“ اور آئینی بحران

10 اپریل 1973 کو پارلیمنٹ نے موجودہ آئین کی منظوری دی جس کی صدر مملکت نے 12 اپریل 1973 کو توثیق کی 280 آرٹیکلز پر مشتمل دستور کو 1973 کے آئین کی شہرت حاصل ہوئی جو نصف صدی سے کسی نہ کسی شکل میں قائم ہے۔ آئین جہاں ریاست کو ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ قرار دیتا ہے۔ وہاں اس کی چاروں اکائیوں کو متحد رکھنے کی ضمانت بھی دیتا ہے۔ آئین میں عام آدمی سے لے کر صدر مملکت تک کے

Read more

بٹگرام ریسکیو آپریشن میں فوج کے کردار پر تنقید کیوں؟

22 اگست 2023 کی صبح ہی سوشل میڈیا کے ذریعے پورے پاکستان میں بٹگرام چئیر لفٹ کے فضا میں معلق ہو نے کی خبر پھیلنے سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی وزیر اعظم سے لے کر عام آدمی کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریسکیو بارے لمحہ لمحہ کی آگاہی حاصل حاصل کی جا رہی تھی۔ اس وقت چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد پر جو بیت رہی تھی۔ سو بیت رہی

Read more

پیمرا ترمیمی ایکٹ 2023 کی منظوری۔ اندرونی کہانی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی بعض شقوں پر اعتراضات پر پارلیمنٹ سے واپس لے لیا تھا لیکن جب پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن اس بل کو منظور کرانے کے لئے ڈٹ گئی تو پھر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامی طور لایا گیا اور اس کی منظوری حاصل کی گئی بعد ازاں جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر مشتمل ایک وفد نے ایوان صدر میں حاضری دی اور صدر سے بھی اس بل

Read more

پاکستان، بھارت، چین اور کشمیر پارٹ 2۔

(گزشتہ سے پیوستہ) ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ڈاکٹر عبد الحمید فیاض، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، صحافی آصف سلطان، فہد شاہ اور دیگر اہم شخصیات جیلوں میں نظربند ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق بھی سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں۔ کالے قوانین کے تحت 4 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا

Read more

پاکستان، بھارت، چین اور کشمیر پارٹ 1۔

5 اگست 2019 برصغیر پاک و ہند کا وہ تاریک ترین دن ہے جس روز بھارت نے اپنے ہی آئین و قانون کو اپنے پاؤں تلے روند دیا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا 75 سال کے دوران بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کی آزادی کو عملاً ختم کرنے کے لئے دوسری باری کاری ضرب لگائی پہلی بار ڈوگرہ راج کو ختم کر کے اپنی مسلح افواج کے ذریعے کشمیر کے وسیع علاقہ پر قبضہ کر لیا

Read more

چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا

(گزشتہ سے پیوستہ) عمران حکومت میں پاک چین راہدری سمجھوتہ کے تحت جاری منصوبوں پر سست روی سے کام جاری تھا۔ چینی حکومت بھی اس طرز عمل پر ناخوش تھی۔ اس دوران عمران خان کی حکومت چین کے ساتھ آن لان نئے معاشی معاہدے کر کے معاشی انقلاب کا پراپیگنڈہ کرنا چاہتی تھی لیکن چین صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اقتصادی ترقی کے بڑے معاہدہ کرنا چاہتا تھا جن کا بین الاقوامی

Read more

ضیغم علی شاہ۔ نامور سیاسی کارکن کی موت

خالد شریف کا شعر بہت یاد آ رہا ہے بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ضیغم علی شاہ گیلانی کو ہم سے جدا ہوئے چند روز ہو گئے ہیں۔ میں ہر روز یہ سوچتا کہ آج اس کی اچانک وفات پر نوحہ لکھوں گا لیکن حوصلہ ہی نہیں پڑتا تھا۔ اس معاملہ کو اگلے روز پر موخر کر دیتا تھا۔ آج حوصلہ کر کے اپنے دوست بلکہ برخوردار

Read more

چین نے پاکستان کو ”ڈیفالٹ“ نہیں ہونے دیا؟ پارٹ 1۔

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا آغاز 21 مئی 1951 ء کو ہوا ہے۔ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے چین کو تسلیم کیا پاکستان اور چین کی دوستی کو 72 سال ہو گئے ہیں۔ یہ دوستی ایک ”تناور اور سایہ دار“ درخت کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ”شہد سے زیادہ میٹھی، ہمالیہ سے زیادہ بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔“ اس حقیقت نے کہاوت کی

Read more

نواز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات و سعودی عرب

گزشتہ ہفتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی متحدہ عرب امارت آمد اور بعد ازاں سعودی عرب روانگی سے پاکستان میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی پاکستان سے 5 ہزار کلومیٹر دور پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات میں اچانک نواز شریف کے دورہ سے جہاں طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ وہاں سے سعودی عرب روانگی سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ نواز شریف کے دوبئی پہنچنے کے بعد اگلے روز آصف علی زرداری

Read more

آئی ایم ایف سے معاہدے پر جشن؟

بالآخر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ختم ہو گیا ہے۔ موجودہ حکومت کا پچھلے 15 ماہ میں سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا ہے۔ پچھلی حکومت پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کے کنارے پر چھوڑ گئی تھی۔ اپنے پرائے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ اس معاہدہ کے طے پانے میں بے پناہ رکاوٹیں درپیش تھیں۔

Read more

سانحہ 9 مئی۔ فوج کیا کر رہی ہے؟

سانحہ 9 مئی 2023 کو ڈیڑھ ماہ ہو گیا تھا لیکن اس بارے میں فوج کی جانب سے کی جانے والی کارروائی بارے میں عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی تھی فوج نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں معاف کر دیا ہے اور در گزر سے کام لیا ہے لیکن ہفتہ کے آغاز میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس نے اس بارے پائے جانے والے تمام شکوک و شبہات

Read more

مسلم لیگ (ن) انٹرا پارٹی الیکشن

بالا آخر پانچ سال بعد مسلم لیگ (ن) انٹرا پارٹی الیکشن ہو ہی گئے۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 ء کے تحت ہر چار سال بعد ہر سیاسی جماعت پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہوتی ہے خواہ صورت حال کچھ بھی ہو۔ اس قانون کے مطابق ہر چار سال بعد انتخابی ڈھونگ رچانا ہر سیاسی جماعت کی قانونی مجبور ہوتی ہے۔ بصورت دیگر سیاسی جماعت کی رجسٹریشن ہی منسوخ کر دی جاتی ہے۔ لہذا رجسٹریشن کو بحال رکھنے کے لئے سیاسی

Read more

سیاست میں ”عدم استحکام“ کی صورت حال

پاکستان میں کم و بیش اڑھائی سو سیاسی جماعتیں قائم ہیں جن میں سے بیشتر کاغذی جماعتیں ہیں البتہ ان میں سے 140 جماعتوں نے قانونی تقاضے پورے کر کے اپنے آپ کو الیکشن کمیشن کے پاکستان میں رجسٹر کرا لیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی دوڑ میں پاکستان 167 جمہوری ممالک میں 105 ویں نمبر ہے۔ پاکستان کے اقتدار میں عملاً 10، 12 سیاسی جماعتوں کا عمل دخل ہے جب کہ پورے ملک کی سیاست دو تین جماعتوں کے گرد

Read more

عمران خان کی ”سیاسی تنہائی“

سانحہ 9 مئی 2023 ءسے جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ”سیاسی سرمایہ” ہی لٹ کر رہ گیا، وہاں وہ اس حد تک سیاسی طور پر تنہا ہو کر رہ گئے ہیں کہ ان کے سالہا سال کے ساتھی جیسے ان کو ”جانتے پہچانتے ہی نہیں” کوئی سیاست سے تائب ہو رہا ہے اور کوئی کپتان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار بیٹھا ہے میں نے اپنی 54 سالہ صحافتی زندگی میں اس قدر ”بزدل” نہیں

Read more

یوم تکبیر، نواز شریف اور ڈاکٹر عبد القدیر خان

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں جہاں مختلف سائنسدانوں اور سیاست دانوں کا کر دار ہے۔ وہاں ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کلیدی رول ہے جب امریکہ نے پاکستان پر ایران اور لیبیا کو ایٹمی ٹیکنالوجی سمگل کرنے کا الزام عائد کیا تو جنرل پرویز مشرف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قربانی کا بکرا بنا دیا اور ساری ذمہ داری ان پر عائد کر دی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ریاست پاکستان کو بچانے کے لئے سارا بوجھ اپنے سر لے

Read more

یوم تکبیر، نواز شریف اور ڈاکٹر عبد القدیر خان 1۔

27 مئی 1998 کی دوپہر ڈاکٹر اے کیو خان لیبارٹریز سے ڈاکٹر فاروق کا فون آیا کہ ڈاکٹر خان یاد کر رہے ہیں۔ میں تمام صحافتی مصروفیات چھوڑ کر کے دفاعی رپورٹر سہیل عبدالناصر مرحوم کے ہمراہ ڈاکٹر خان کے آفس میں ہانپتا کانپتا پہنچا تو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنا منتظر پایا۔ ڈاکٹر خان اپنے آفس میں مضطرب حالت میں ٹہل رہے تھے۔ خان صاحب کی جلالی طبیعت کے مالک تھے۔ انہوں نے غصے کی حالت میں کہا کہ

Read more

ENOUGH IS ENOUGH

نو مئی 2023 پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ اس روز ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے وہ کچھ کر دکھایا جو 75 سالہ تاریخ میں ہمارا ازلی دشمن بھی نہ کر سکا۔ چند ”بلوائیوں“ نے منٹوں میں ہماری شان کو تہس نہس کر دیا۔ میں نے اپنی زندگی میں کسی سیاسی جماعت کے کارکنوں میں اپنی مسلح افواج کے لئے اتنی شدید نفرت نہیں دیکھی جتنی پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں میں دیکھی گئی۔ جس طرح

Read more

کیا عمران خان نے ”ریڈ لائن“ عبور کر دی؟

بالآخر حکومت نے 13 ماہ بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر ہی لیا تھا لیکن اگلے سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو ”غیر قانونی“ قرار دے کر رہا کرنے کا حکم تو دے دیا لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں ”شب بسری“ کے لئے پولیس کے گیسٹ ہاؤس بھجوا دیا اس دوران ان سے 10 ملاقاتیوں کی اجازت بھی دے دی گئی سپریم کورٹ نے عمران خان کے لئے ان کے ”شایان شان“ اکاموڈیشن فراہم

Read more

مذاکرات مذاکرات کا ”کھیل“ ختم کرنے کا ذمہ دار کون؟

بالآخر حکومت اور اپوزیشن (پی ٹی آئی) کے درمیان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز منعقد کرانے کے لئے ”پولنگ ڈے“ پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ختم ہو گئے ہیں پی ٹی آئی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک روز کرانے پر مشروط طور پر تیار ہوئی تھی پی ٹی آئی 14 مئی 2023 ء کو قومی اور سندھ و بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں عام انتخابات جولائی اگست میں چاہتی ہے

Read more

آئینی و سیاسی بحران۔ وزیر اعظم کا اعتماد ووٹ

پاکستان کی بدقسمتی کہیے یا کچھ اور پچھلے 75 سال سے پاکستان آئینی و سیاسی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک بار بار آئین سے ”کھلواڑ“ ہو تا چلا آ رہا ہے۔ پاکستان میں آئین سب سے زیادہ مظلوم دستاویز ہے جسے کبھی معطل کر کے وزارت قانون و انصاف کی ”الماریوں“ بند کر دیا جاتا ہے۔ کبھی اسے فوجی بوٹوں تلے روندا جاتا ہے لیکن 1973 ء کا آئین اس قدر سخت جان

Read more

پارلیمان کی بالادستی کی ”جنگ“

سپریم کورٹ کی ہدایت پر تاحال وفاقی حکومت نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو ایک پائی جاری نہیں کی بلکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کر دیا ہے۔ اس دوران پارلیمان سے منظور کردہ ”سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کر کے صدر مملکت کو بھجوایا تو انہوں حسب توقع اس پر دستخط کیے بغیر پارلیمان کو واپس بھجوا دیا چونکہ حکومت صدر مملکت کی جانب سے بل پر دستخط نہ کیے جانے

Read more

پارلیمان کی بالادستی کی ”جنگ“ پارٹ 1

قیام پاکستان سے ہی پارلیمان کی ”بالادستی“ کی کشمکش شروع ہو گئی تھی کبھی سول و ملٹری بیورو کریسی پارلیمان پر حاوی ہو جاتی کبھی عدلیہ پارلیمان پر اپنا حکم چلانے لگتی پارلیمان قانون سازی کے ذریعے اپنی حاکمیت منوانے میں کامیاب ہو جاتی لیکن اس کی حاکمیت زیادہ دیر تک نہیں چلنے دیتی نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کو جس طرح عدالتی فیصلوں کے ذریعے قومی سیاست سے نکالنے کی کوشش کی گئی وہ سب کچھ ہمارے سامنے ہے

Read more

ریاستی اداروں میں ”تصادم“ کا خدشہ

ریاست کا ڈھانچہ 4 ستونوں مقننہ، انتظامیہ، عدلیہ اور پریس پر کھڑا ہے۔ ان میں سے کوئی ایک ستون کمزور ہو جائے یا گر پڑے تو پوری ریاست منہدم ہو سکتی ہے۔ لہذا کسی ریاست کی مضبوطی ان چاروں ستونوں کو بھی توانا اور مضبوط ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان کی صورت حال یکسر مختلف ہے۔ کبھی کسی ستون پر دیگر ستون حاوی ہو جاتے ہیں۔ کبھی ایک ستون سب کو آگے لگا لیتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

Read more

پرویز اشرف کی ثالثی کی پیشکش

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے شرکا کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ میں حکومت اور اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر اہم قومی ایشوز پر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے اور کہا ہے کہ غیر یقینی صورت حال میں کوئی حکومت نہیں چل سکتی سیاسی گرداب سے نکلنے کے لئے ہمیں بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے دردمندی سے کہا کہ مظلوم ترین

Read more

پچاس سال پیپلز پارٹی کے پرچم تلے۔ ابرار رضوی

آہ! سید ابرار رضوی بھی نہ رہا تم نے شہناز تاتاری کی رخصتی کے بعد دیر نہ کی اور رخت سفر بندھ لیا شہناز تاتاری کا کفن میلا بھی نہ ہوا تھا۔ تم نے بھی سفید چادر اوڑھ لی اسے کہتے ہیں۔ لازوال محبت۔ تم شہناز تاتاری کے بغیر چند دن بھی زندہ نہ رہ سکے جوانی سے ہماری دوستی تھی۔ نظریات مختلف بلکہ زمین آسمان کا فرق لیکن ہمارے درمیان باہمی عزت و توقیر اور برداشت بدرجہ اتم پائی

Read more

کوئی مفتی محمود ہے اور نہ ہی نوابزادہ نصراللہ خان

1977 ء میں عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پاکستان قومی اتحاد نے مفتی محمود کی قیادت میں ملک گیر تحریک چلائی جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی بالآخر وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور پی این اے کی قیادت کے درمیان مذاکرات کی میز سجی جس کے نتیجے میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر اتفاق رائے ہو گیا لیکن جنرل ضیا الحق نے مارشل لاء لگا کر جمہوریت کی بساط لپیٹ دی اور پھر ملک پر

Read more

عمران خان کا سیاسی مستقبل

گزشتہ ایک سال سے ملکی سیاست پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گرد گھوم رہی ہے بظاہر اقتدار سے محرومی کے بعد عمران خان مقبولیت کا گراف بلند ضرور ہے لیکن ایک سال کے دوران کوئی بڑا ”سیاسی فائدہ“ اٹھانا دور کی بات ہے انہیں بار اپنے ”فیصلوں اور اقدامات“ سے بیک آؤٹ کرنا پڑا انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں جتنے ”یو ٹرن“ لئے شاید ہی کسی اور سیاسی لیڈر نے بار بار اپنا موقف تبدیل کیا

Read more

امجد صدیق کی ”سفر کہانی“

امجد صدیق کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو روزگار کی تلاش میں بیرون ملک در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد پھر اپنی پاک سرزمین میں اپنے ہاتھ میں قلم لے کر رزق حلال کمانے کے لئے سرگرداں ہیں۔ مجھے یاد نہیں ان سے میری پہلی ملاقات کب ہوئی لیکن ان سے وہ ملاقات یاد ہے جب وہ نیشنل پریس کلب کی سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے کسی منچلے نے ان کی رکنیت کو چیلنج کیا تھا۔

Read more

کیا پاکستان ”ڈیفالٹ“ ہونے والا ہے؟

(گزشتہ سے پیوستہ) ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 2 ء 1 بلین ڈالر کا قرض دینے پر آمادگی کا اظہار تو کر دیا ہے لیکن تاحال ”سٹاف لیول“ پر دستخط کا مرحلہ نہیں آیا آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید شرائط کی فہرست تھما دی ہے جن کو پورا کرنے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کوشاں ہیں۔ ان شرائط کو پورا کرنے پاکستان کے بچے بچے کا خون نچوڑا جا رہا ہے۔ جس

Read more

کیا پاکستان ”ڈیفالٹ“ ہونے والا ہے؟ پارٹ 1۔

جب سے ”رجیم چینج“ ہوا ہے۔ پاکستان میں گھر گھر یہ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ کیا پاکستان ”ڈیفالٹ“ ہونے والا ہے؟ بہت کم لوگوں کو ”ڈیفالٹ“ کے حقیقی معنوں کا علم ہے۔ زیادہ تر کو بس اتنا معلوم ہے کہ ڈیفالٹ کا مطلب دیوالیہ ہونا ہے لیکن اس بات کا علم نہیں کہ جب کوئی ملک ڈیفالٹ ہو جاتا ہے تو اس کے اس ملک پر کیا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جن ملکوں نے ”ڈیفالٹ“ کیا ہے۔ ان

Read more

عمران خان کی جیل بھرو تحریک

سابق وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات کرانے کے لئے موجودہ حکومت دباؤ ڈالنے کے لئے ’جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے ابھی تک جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے البتہ اگلے روز انہوں نے جیل بھرو تحریک کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے 90 روز میں انتخابات نہ کرانے سے مشروط کر دیا ہے۔ شنید ہے۔ اب انہوں نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے لئے آئینی

Read more

مریم نواز کی واپسی اور شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ

خدا خدا کر کے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز ساڑھے ماہ بعد برطانیہ سے پاکستان واپس آ گئی ہیں۔ ان کی بطور سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر تقرری پر جہاں پارٹی کے کارکنوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہاں سینئر عہدوں پر قابض بعض مسلم لیگی رہنماؤں کی جانب سے اس تقرری پر دبی دبی زبان میں تنقید کی گئی اور میڈیا میں اس تقرری پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے

Read more

حاجی نواز کھوکھر اور مصطفی نواز کھوکھر کی سیاست

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی سیاست کے بے تاج بادشاہ حاجی نواز کھوکھر کو ہم سے جدا ہوئے دو سال ہوئے ہیں۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا سیاسی خلا تاحال پر نہیں ہوا انہوں نے اپنی زندگی میں ہی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اپنے بڑے صاحبزادے مصطفی نواز کھو کھر کو اپنا سیاسی جانشین بنا دیا تھا جن کا شروع دن سے ہی سیاست کی طرف رجحان تھا۔ انہوں نے اپنے والد محترم کی

Read more

چوہدری نثار علی خان سے ”آف دی ریکارڈ“ ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے قطع تعلق کیا تو چوہدری نثار علی خان نے بھی پھر مڑ کر اس طرف نہیں دیکھا اب تو مسلم لیگ میں ”سیاسی بونے“ بھی نہیں چاہتے کہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی راہ ہموار ہو میری نواز شریف سے دو بار چوہدری نثار علی خان کی واپسی بارے بات چیت ہوئی تو ان کی گفتگو سے اندازہ لگایا

Read more

چوہدری نثار علی خان سے ”آف دی ریکارڈ“ ملاقات (غیر سنسر شدہ)

پچھلے دنوں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے شاہین خان کے ڈیرہ ’گولڑہ ہاؤس ”میں ملاقات کا بلاوا آیا تو ہم ان سے 50 کلومیٹر کی مسافت طے کر کے پہنچ گئے۔ چوہدری نثار علی خان جنہوں نے پچھلے پانچ سال چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اخبار نویسوں سے چھپتے چھپاتے پھرتے ہیں۔ کسی سماجی و سیاسی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے لہذا ان کی طرف سے ملاقات کی دعوت نظر انداز نہیں کی

Read more

شہناز تاتاری۔ خواتین کے حقوق کی علمبردار

مجھے یاد نہیں شہناز تاتاری سے میری ملاقات کب ہوئی لیکن میں نے ابرار رضوی اور شہناز تاتاری کو اکٹھے دیکھا میرا تعارف ابرا رضوی نے ہی کرایا ابرار رضوی مزاحمتی تحریک کا سرخیل تھا ذوالفقار علی بھٹو کا شیدائی جس نے اپنی پوری زندگی پیپلز پارٹی کو دے دی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کے لڑ مرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنے والا ابرا رضوی محض اپنی سفید پوشی کی وجہ سے پارٹی میں کوئی بڑا مقام پیدا

Read more

مریم نواز ”وزارت عظمیٰ کی امیدوار پارٹ۔ 2

2017 ء میں نواز شریف کی حکومت جن حالات ختم کی گئی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو سیاسی منظر سے ہٹا کر 2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا سائز کم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔ اسی طرح 12 اکتوبر 1999 ء کے ”پرویزی مارشل لاء میں بھی مسلم لیگ (ن) کے پر کاٹنے کی پوری کوشش کی گئی مسلم لیگ نون کی صفوں میں کوئی بڑی دراڑ

Read more

پوٹھوہار کے ”دادا امیر حیدر“ کی وفات پر ”نوحہ“

آہ! عظیم مزدور دوست اور سوشل ریفارمر راجہ جہانگیر اختر بھی ہم میں نہیں رہے سب نے اپنی اپنی باری پر چلے جانا ہے راجہ جہانگیر اختر کا تعلق خطہ پوٹھوہار کے قصبہ بالیمہ (کلر سیداں ) سے تھا لیکن اپنی پوری زندگی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزار دی تاہم انہوں نے اپنی جنم بھومی کو فراموش نہیں کیا وہ پوٹھوہار کے عوام کے حقوق کے لئے لڑتے لڑتے بالآخر گردوں کی جان لیوا بیماری کے ہاتھوں زندگی ہار

Read more

مریم نواز آئندہ انتخابات میں ”وزارت عظمیٰ“ کی امیدوار

پارٹ نمبر 1۔ مسلم لیگ (ن) کے ”تاحیات“ نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو نہ صرف مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے بلکہ ان کو پارٹی کا ”چیف آرگنائزر“ بھی بنا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا انتہائی اہم فیصلہ ہے۔ اگلا اقدام یہ ہو سکتا ہے کہ نواز شریف پارٹی کی قیادت مریم نواز کے حوالے کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی

Read more

بے نظیر بھٹو امر ہو چکی ہیں

27 دسمبر 2007 کی سرد شام تھی سورج اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیرتے ہوئے مغرب میں ڈوب رہا تھا لیاقت باغ کی جلسہ گاہ ”زندہ بھٹو ہے زندہ ہے“ اور ”بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر“ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا تھا بے نظیر بھٹو روایتی انداز ہاتھ ہلا کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں جلسہ کی کامیابی سے وہ پھولے نہیں سما رہی تھیں دہشت گردی کے پیش نظر انہیں

Read more

بیگم نجمہ حمید کی وفات۔ ”مسلم لیگ ہاؤس“ کی ویرانی

سینیٹر نجمہ حمید کی رہائش گاہ ایف 877۔ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کو مسلم لیگیوں کی پناہ گاہ کی حیثیت حاصل تھی۔ سیاست کا موسم سرد ہو یا گرم جبر کا دور ہو یا مارشل لائی حکومت سینیٹر نجمہ حمید کے گھر کے دروازے ہر وقت سیاسی کارکنوں کے لئے کھلے رہتے تھے۔ پرویز مشرف کے دور میں راولپنڈی کے بڑے بڑے جغادری لیڈروں اور حویلیوں کے مکینوں نے بیگم کلثوم نواز کے لئے اپنے دروازے بند کر دیے لیکن راولپنڈی

Read more

سر فرینک میسروی سے عاصم منیر تک – پارٹ 2۔

جنرل پرویز مشرف جنہیں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے 12 اکتوبر 1999 ء کو برطرف کر دیا تھا گو انہوں نے وزیر اعظم کے حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کیا لیکن اس وقت کی عسکری قیادت نے وزیر اعظم کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی بجائے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ جنرل پرویز مشرف نے باضابطہ طور مارشل لا لگائے بغیر آئین کو معطل کر کے حکومت کرنے کا نیا طریقہ ایجاد

Read more

سر فرینک میسروی سے عاصم منیر پارٹ 1۔

75 سال میں پاک فوج کے 17 ”سپہ سالار“ ۔ بھارت کے 32 ”آرمی چیف“ پاکستان قائم ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں اب تک 17 جرنیل ہی پاکستان کے سپہ سالا ر بنے ہیں جب کہ ہمارے پڑوس میں بھارت جو ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا اب تک 32 آرمی چیفس بن چکے ہیں پاکستان میں بیشتر آرمی چیفس کا دور سپہ سالاری سالہا سال جاری رہا کچھ نے مارشل لاؤں کے ذریعے اپنے دور سربراہی کو طوالت بخشی

Read more

باجوہ ڈاکٹرائن ، پراجیکٹ عمران اور ہابرڈ رحیم کا المناک انجام پارٹ – پارٹ 2۔

(گزشتہ سے پیوستہ) ۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات کھلے عام کہی جا رہی ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری پر جو چیخ و پکار شروع کر رکھی تھی۔ اس مقصد جنرل عاصم منیر جن کا سینیارٹی لسٹ میں سب سے اوپر نام تھا۔ کو 27 نومبر 2022 ء کو ہی ریٹائر کروا کر کسی اور کی گنجائش پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے تو جنرل باجوہ کو آئندہ انتخابات تک آرمی چیف بنائے رکھنے کی تجویز پیش

Read more

شیخ رشید احمد کا اپنی محسنہ بیگم نجمہ حمید کی وفات پر 35 سیکنڈ کا ”عجب پرسہ“

عارضی دنیا میں جو بھی آیا ہے ایک دن اس نے جانا ہے کوئی پہلے اور کوئی بعد اپنی اپنی باری پر ابدی دنیا کی طرف لوٹ جانا ہے بعض شخصیات گمنامی کی زندگی بسر کر کے چلی جاتی ہیں کچھ شخصیات اس دنیا سے جاتے وقت اپنے گہرے نقش چھوڑ جاتی ہیں جو سالہاسال قائم رہتے ہیں۔ کوئی میدان سیاست میں نام پیدا کرتا ہے اور فنون لطیفہ میں۔ کوئی عالم دین کی حیثیت سے لوگوں کو راہ راست

Read more

باجوہ ڈاکٹرائن، پراجیکٹ عمران اور ہائبرڈ رجیم کا المناک انجام۔ پارٹ 1۔

بظاہر 29 نومبر 2022 ء کا سورج طلوع ہوا تو پاکستان میں عسکری قیادت تبدیل ہو گئی لیکن اس کے ساتھ ہی سب کچھ تبدیل ہو گیا۔ دوست اور دشمن بے نقاب ہو گئے دشمن میان سے تلواریں نکال کے سامنے آ گئے۔ اگرچہ 10 اپریل 2022 ء کو عدم اعتماد کے ووٹ نے ہائبرڈ رجیم کا خاتمہ کر دیا لیکن جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی جہاں باجوہ ڈاکٹرائن ختم ہو گئی وہاں پراجیکٹ عمران بھی اپنے منطقی

Read more

مونس الہیٰ کا انٹرویو اور چوہدری خاندان کا شیرازہ بکھرنے کی اندرونی کہانی

کل کی بات ہے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ہو نہار صاحبزادے مونس الٰہی نے ایک فرمائشی انٹرویو میں جہاں جنرل قمر جاوید باجوہ کی غیر جانبداری کا پول کھول دیا ہے وہاں ان کے وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے کا انکشاف کر کے نیوٹرل ہونے کے دعوے کی بھی بڑی حد تک قلعی کھول دی ہے۔ میں چوہدری پرویز الہی کو نصف صدی سے جانتا ہوں ان یاد اللہ ہے جب وہ اسلام

Read more

پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ”توقعات“

بظاہر جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنانے کے بعد ملک میں اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے بارے میں جہاں ”ہیجانی“ کیفیت ختم ہو گئی ہے وہاں ”سازشی تھیوریاں اور قیاس آرائیاں“ بھی دم توڑ گئی پچھلے 7 ماہ سے ”اپنا“ آرمی چیف لگانے کی غیر ضروری بحث نے اس اہم منصب پر تقرری کو متنازع بنا دیا تھا کچھ حلقوں کی جانب سے دانستہ اس اہم منصب پر

Read more

ناکام لانگ مارچ: کپتان استعفے لینے گیا اپنے استعفوں کا اعلان کر دیا

منیر نیازی نے کیا خوب کہا ؂کج شہر دے لوگ وی ظالم سن۔ کج سانوں مرن دا شوق وی سی۔ سوال ہے عمران خان کو کس نے اسلام آباد پر چڑھائی کی راہ دکھائی تھی؟ لاہور سے اسلام آباد پہنچتے مہینہ لگ گیا پھر سفر کے دوران کچھ ایسے زخم کھائے کہ زمان پارک کے مکین بن گئے بالآخر پی ٹی آئی کا نام نہاد لانگ مارچ ٹائیں ٹائیں فش۔ ہو گیا کپتان شہباز شریف سے استعفاٰ لینے آیا تھا

Read more

جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی تقرری پر عمران خان کی پریشانی

بظاہر جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنائے کے فیصلہ کے بعد ملک میں اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی پر ہیجان پیدا کرنے کی کیفیت ختم ہو جانی چاہیے تھی پچھلے 6 ماہ سے ان اہم عہدوں کی تقرری پر کی جانے والی سیاست کا باب بند ہو جانا چاہیے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیا وزیر اعظم کی طرف سے صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی ایڈوائس پر پر

Read more

سیاست کی قربان گاہ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی بلی

برصغیر پاک و ہند کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف کرنے یا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی کی قربان گاہ پر بلی چڑھا دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات خود سر سیاسی کارکن خود ہی قربان گاہ پر چڑھ جاتے ہیں جس پھر پارٹی قیادت کی مصلحتوں پر مبنی سیاست انہیں قربان گاہ پر چڑھ جانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اب تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارٹی قیادت

Read more

عمران خان کی سروائیول کی لڑائی اور پس پردہ ملاقاتیں

سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر آباد میں فائرنگ میں زخمی ہونے بعد کاروان حقیقی آزادی کو وقتی طور پر روک دیا تھا لیکن ان کے حکم پر 7 روز بعد یہ کارواں دوبارہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہو گیا ہے۔ فی الحال اس کارواں کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔ دو ہفتے بعد یہ قافلہ اسلام آباد کے قریب پہنچنے پر عمران خود قیادت سنبھال لیں گے۔ فی الحال عمران خان وڈیو لنک پر

Read more

خواجہ فرخ سعید۔ نابغہ روزگار شخصیت

نصف صدی کا قصہ دوچار برس کی بات نہیں نصف صدی قبل سے کچھ زائد خواجہ فرخ سعید اور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی میں زیر تعلیم تھے جوانی دیوانی تھی۔ کالج میں میری قیادت میں گروپ چھایا ہوا تھا۔ سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات ہوں یا سیر سپاٹا، جنگ ستمبر 1965 ہو یا لنڈی کوتل کی ”مشہور زمانہ“ شاپنگ۔ ہمارا گروپ پیش پیش ہوتا تھا۔ ہم خیبر میل کے ذریعے پشاور اور بعد ازاں پشاور سے لنڈی

Read more

جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے نہیں نکالا

ہم سب میں بصیر نوید صاحب کا ایک کالم شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے ”جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے کیوں نکالا؟ چونکہ یہ واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں اس لئے مجھے اس کی وضاحت کرنا پڑی۔ میں بھی ان طالبعلم رہنماؤں میں شامل تھا جن پر مشتمل ایکشن کمیٹی نے جنرل ایوب خان کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی۔ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کی سٹوڈنٹس یونین کا

Read more

خفیہ ملاقاتیں ناکام، خونی لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان

28 اکتوبر 2022 کی شام سے سست روی سے چلنے والا ”پر امن لانگ مارچ“ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد تاحال گوجرانوالہ سے آگے نہیں بڑھ پایا کہ گولی چل جانے سے ”خونی مارچ“ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان نے ”صحت یاب“ ہونے تک لانگ مارچ روک دیا تھا۔ بظاہر عمران خان کا یہ فیصلہ ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے لیکن ”دانندگان راز“ کچھ اور ہی

Read more

عمران خان کی نا اہلی، لانگ مارچ اور ارشد شریف کا قتل

بظاہر ضمنی انتخابات میں عمران خان کی شاندار کامیابی کا ”غلغلہ“ الیکشن کمشن کی جانب سے ان کی نا اہلی کی دھول میں دب کر رہ گیا ہے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ لانگ مارچ بھی شروع کر دیا ہے۔ سر دست اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

Read more

ڈاکٹر اے کیو خان، بھٹو، ضیا اور نواز شریف (2)

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بننے کا خواب تو دیکھا تھا لیکن اپنی زندگی میں اس کو شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھ نہ سکے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں پاکستان ”کولڈ ٹیسٹ“ کر ایٹمی قوت بن گیا لیکن ایٹمی دھماکہ کرنے کی کسی کو جرات نہیں ہوئی یہ نواز شریف ہی جرات مند لیڈر تھا جس نے پاکستان کو ایٹمی کلب کا رکن بنا دیا یہ الگ بات ہے اس کے سال سوا سال بعد ایک ”طالع

Read more

ڈاکٹر اے کیو خان، ذوالفقار علی بھٹو، ضیاالحق اور نواز شریف (1)

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم سے جدا ہوئے ایک سال ہو گیا ہے ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی بات ہے بلند قدو قامت کی شخصیت ڈاکٹر عبد القدیر خان 207 ہل سائیڈ روڈ اسلام آباد کے لان میں ٹہل رہی ہے سڑک سے گزرنے والے راہگیروں کو سلام کے لئے ہاتھ لہرانے پر ہاتھ ہلا کر سلام کا جواب دے رہی ہے پچھلے 20 سال سائیڈ روڈ سے گزرنے والے لوگ یہ منظر

Read more

عمران خان کا لانگ مارچ اور نواز شریف کی واپسی

بازار سیاست میں تین مقبول ترین موضوعات زیر بحث ہیں۔ ایک عمران خان کا لانگ مارچ دوسرا نواز شریف کی وطن واپسی اور تیسرا نئے آرمی چیف کی تقرری۔ ہر سیاسی و غیر سیاسی محفل کا موضوع گفتگو یہی تین امور ہیں۔ ہر کوئی اپنے گھوڑے دوڑاتا پھرتا ہے لیکن بغیر کسی نتیجہ کے محفل برخواست ہو جاتی ہے۔ عمران خان پچھلے 6 ماہ سے اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا

Read more

ظہور الہی، شجاعت حسین اور پرویز الہی کی سیاست پارٹ 2۔

ذوالفقار علی بھٹو سے دشمنی نے ہی انہیں ضیاء الحق کے قریب کر دیا تھا۔ سیاست بڑا بے رحم کھیل ہے۔ گجرات کے چوہدری برادران نے ”نواز شریف دشمنی“ میں اپنے باپ کے قاتلوں و معاف کر دیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت جوائن کر لی۔ نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں چوہدری برادران کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانہ کی منسوخی ان کی سیاست میں ”ٹرننگ پوائنٹ“ بن گئی ذوالفقار علی بھٹو نے چوہدری ظہور الہی

Read more

ظہور الہی، شجاعت حسین اور پرویز الہی کی سیاست

پاکستان کی تاریخ سیاسی قتل و غارت کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ کچھ سیاسی قتل ہمارے ملک کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں جن کی قوم سالہاسال قیمت ادا کرتی ہے۔ لیاقت علی خان، ذوالفقار علی بھٹو (جسے کچھ لوگ عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔ ) بے نظیر بھٹو، چوہدری ظہور الہی، خواجہ رفیق ڈاکٹر نذیر، عبدالصمد اچکزئی اور اکبر بگٹی کے قتل فراموش نہیں کیے جا سکتے۔ چوہدری ظہور الہی کو 25 ستمبر 1981 کو لاہور

Read more

جنگ ستمبر کے شہدا کو سلام

یہ نصف صدی کاقصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں 6 ستمبر 1965 ء کی صبح 3 بجے بھارت نے لاہور پر حملہ کر دیا لیکن پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر لاہور کی جانب بڑھنے والے بھارتی فوج کے قدم روک دیے اور بھارتی جرنیلوں کا جیم خانہ کلب میں ”جشن فتح“ منانے کا خواب چکنا چور کر دیا 57 سال قبل بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی سرحد عبور کر کے جارحیت

Read more

عمران خان، فوج، الیکشن کمیشن اور عدلیہ

سیلاب کی تباہ کاریوں نے پورے ملک میں قیامت صغریٰ برپا کر رکھی ہے۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے۔ ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوب گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدگان کی اشک شوئی کے لئے قریہ قریہ پھر رہے ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر اپنی مقبولیت کی دھاک بٹھانے کے لئے ”جلسہ جلسہ“ کھیل رہے ہیں۔ عمران خان تنقید کی پروا کیے بغیر اپنی دھن میں

Read more

بہادر خاتون بیگم کلثوم نواز کی کچھ ”یادیں کچھ باتیں“

” پرویزی مارشل لا ء“ کا دور تھا میاں نواز شریف حمزہ شہباز کے سوا اپنے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزرتا تھا غالباً ابرائے ہوٹل کی چھٹی منزل تھی پاکستان سے متعدد مہمان بھی عشائیہ پر مدعو تھے جن میں چوہدری نثار علی خان قابل ذکر ہیں میاں نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز سے میرا تعارف کراتے ہوئے کہا

Read more

توشہ خانہ اور حکمرانوں کی لوٹ مار

قیام پاکستان کے بعد وزارت خارجہ میں توشہ خانہ بنایا گیا جسے 1973 ء میں کابینہ ڈویژن کے تحت کر دیا گیا تب سے کابینہ ڈویژن میں توشہ خانہ کا شعبہ چلا آ رہا ہے۔ صوبائی سطح پر ملنے والے سرکاری تحائف ایس اینڈ جی اے ڈی کے تحت کیبنٹ سیکشن کے پاس رکھے جاتے ہیں۔ قانون کے مطابق حکومت پاکستان کے اہم عہدیداران کو ملنے والے غیر ملکی تحائف کی رجسٹریشن کی جاتی ہے جس کے بعد ان تحائف

Read more

عمران خان کی دھمکیاں اور آئی ایم ایف کی چارج شیٹ

گزشتہ 4 سالوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زبان پر چور اور ڈاکو کے سوا کچھ نہیں سنا۔ بس وہ ایک ہی رٹ لگاتے رہے کسی چور اور ڈاکو کو نہیں چھوڑوں گا۔ چور ڈاکوؤں کو عبرتناک سزائیں دینے کی بجائے خود ہی اقتدار سے محروم ہو گئے ہیں۔ اقتدار کی محرومی کیا ہوئی انہوں نے پچھلے 4 ماہ سے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔ اس کی آہ و زاری اور چیخ پکار

Read more

جماعت اسلامی کا 81 واں یوم تاسیس

26 اگست 1941 ء کی بات ہے۔ مفکر اسلام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی دعوت پر ایک بڑی اسلامی تحریک کی بنیاد رکھنے کے لئے لاہور کے اسلامیہ پارک میں 75 شخصیات کا اجتماع ہوا جس میں کلمہ توحید کی بنیاد پر اسلامی تحریک کی بنیاد رکھی گئی 75 بنیادی ارکان نے جماعت اسلامی کے نام سے تنظیم قائم کی آج اس جماعت ارکان کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 81 سال دوران سید ابو اعلیٰ مودودیؒ،

Read more

رائے ریاض حسین کی ”رائے عامہ“ کے بارے میں میری رائے

مجھے یاد نہیں رائے ریاض حسین سے کب دوستی کا آغاز ہوا پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا شاید ہی کوئی افسر ہو جس سے میری دوستی نہ ہو لیکن رائے ریاض حسین کے بارے میں اتنا یاد ہے جب میاں نواز شریف کے اقتدار کا آغاز ہوا تو ان کے ارد گرد جھنگ کے جس قد آور وجیہہ جوان سے علیک سلیک ہوئی وہ رائے ریاض حسین تھا پھر اس علیک سلیک نے دوستی کی شکل اختیار کر لی رائے ریاض

Read more

جیل، ہتھکڑی اور تھانہ کچہری کی سیاست

جس طرح سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اسی طرح شاید ہی تیسری دنیا میں کوئی سیاست دان ہو جس نے جیل یاترا نہ کی ہو سیاست میں ”تھانہ کچہری“ لازم ملزوم ہوتا ہے۔ تیسری دنیا میں تو پابند سلاسل ہونا سیاست دانوں کے لئے ”طرہ امتیاز“ ہوتا ہے۔ ہے۔ انگریز کی غلامی نجات حاصل کرنے کے لئے ہمارے اکابرین نے نہ صرف برصغیر پاک و ہند کی جیلیں آباد کیں بلکہ جرات و بہادری کی داستانیں

Read more

قونیہ مجھے بلا رہا تھا

یوں تو گوجرانوالہ کے نواحی شہر گکھڑ منڈی کی کئی حوالوں سے شہرت ہے۔ سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی جنم بھومی گکھڑ منڈی تھی جب کہ پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔ گو کہ مستنصر حسین تارڑ نے بھی گکھڑ منڈی ہی میں اپنے ننہال میں آنکھ کھولی لیکن انہوں نے کبھی اپنے آپ کو گکھڑ منڈی کا باسی نہیں کہلوایا بلکہ ہمیشہ اپنے ”لاہوریا“ ہونے پر فخر کیا۔ اسی شہر

Read more

نواز شریف کی واپسی کی اطلاعات اور عمران خان کی پریشانی

پچھلے چند دنوں سے ”بازار سیاست“ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خبر ”نواز شریف کی وطن واپسی“ کی ہے جس بارے حکومتی حلقوں کی جانب سے کوئی تاثر دیا گیا اور نہ ہی ”لندن مکین“ کی جانب سے کوئی اعلان کیا گیا البتہ عمران خان کے بلند آواز میں واویلا و آہ زاری سے یقین ہو چلا ہے کہ واقعی نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ لاہور کے جلسہ میں کہا ہے کہ ان

Read more

شہباز گل کو کس کے حکم پر ”جنسی تشدد“ کا نشانہ بنایا گیا ہے؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق ویر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی ”آہ و زاری اور چیخ پکار“ سن کر سنگ دل شخص کی آنکھوں میں آنسو آجانا فطری امر ہے شہباز گل پر تشدد بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا ہے شہباز گل عدالت میں بار بار ”خدا کا واسطہ مجھے

Read more

عمران خان کا سیاسی گھیراؤ اور نو نشستوں پر پی ڈی ایم کی چال

الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس بارے فیصلہ سے جہاں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے وہاں وسیع البنیاد حکومت کے پاس پی ٹی آئی کے خلاف مضبوط چارج شیٹ آ گئی ہے۔ وزرا، مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی، جمعیت علما اسلام سمیت اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سرکردہ رہنما سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے جاری کردہ صادق و امین سرٹیفکیٹ کے حامل کپتان پر گولہ باری کر کے پی ٹی آئی کے لئے پسپائی

Read more

شہباز گل کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کا ذمہ دار کون؟

پچھلے 50 سال سے زائد صحافت کی وادی میں سرگرداں ہوں میدان سیاست کا شہسوار تو نہیں لیکن سیاست دانوں کو بڑے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی، ذوالفقار علی بھٹو، شیخ مجیب الرحمن نوابزادہ نصر اللہ خان، مفتی محمود، سرحدی گاندھی باچا خان عبد الغفار خان، خان عبدالولی خان، قاضی حسین احمد، سید منور حسن، شاہ احمد نورانی پروفیسر غفور احمد، نواز شریف، بے نظیر بھٹو، میر ظفر اللہ خان جمالی، چوہدری ظہور الہی، چوہدری

Read more

صدر عارف علوی کے شہدا کے جنازے میں عدم شرکت کی وجہ

جن دنوں بریگیڈیر تفضل صدیقی، بریگیڈیر صدیق سالک کے پاس آئی ایس پی آر کی کمان تھی، میرا آئی ایس پی آر میں آنا جانا تھا۔ یہ سلسلہ بریگیڈیر صولت رضا اور مرحوم کرنل اے کے چشتی تک ”بادشاہی“ میں بھی جاری رہا پھر بریگیڈیر عتیق کے دور میں بھی صحافتی ضروریات کی حد تک رابطہ قائم رہا اگرچہ میں کبھی ڈیفنس رپورٹر نہیں تھا لیکن میری دفاعی امور میں بے پناہ دلچسپی تھی جب مجھے ڈیفنس رپورٹر بنایا گیا

Read more

الیکشن کمیشن کا فیصلہ: عمران خان کے خلاف چارج شیٹ

بالآخر الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد پی ٹی آئی کے خلاف غیر ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کر دیا ہے۔ بظاہر یہ فیصلہ عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے جو آنے والے دنوں میں ان کی پارٹی کی رجسٹریشن کی منسوخی اور عمران خان کی نا اہلی کی بنیاد بن سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 8 سال قبل اپنی پارٹی کی مالی بے قاعدگیوں کے خلاف جو آواز اٹھائی

Read more

کیا عمران خان الیکشن کمیشن کے ڈرون اٹیک سے بچ پائیں گے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیا سنا دیا گویا پی ٹی آئی پر ڈرون اٹیک کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا واحد کیس ہے جس کی مسلسل 8 سال سماعت جاری رہی اور پی ٹی آئی نے اس کیس کی سماعت کو روکنے کے لئے ہر قانونی و غیر قانونی حربہ استعمال کیا اور آخری وقت پی ٹی آئی اس کا فیصلہ رکوانے کے لئے

Read more

تخت لہور پر قبضہ کی جنگ۔ 2۔

بالآخر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) مسلم لیگ (ن) سے وزرات اعلیٰ کا منصب چھیننے میں کامیاب ہو گئیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے 22 جولائی 2022 کو ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر چوہدری پرویز الہی کو منتخب وزیر اعلیٰ قرار دے دیا ڈپٹی سپیکر نے مسلم لیگ (ق) کے جن 10 مسترد کر کے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب

Read more

چوہدری خاندان میں پھوٹ اور چوہدری ظہور الہی شہید کی مضطرب روح

28 جولائی 2022 ء کو میرا دل بہت اداس تھا۔ میں نے بارہا چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو سالہاسال ایک ہی جگہ پر اکٹھے دیکھا تھا۔ میں نے دونوں کے درمیان کبھی کوئی فرق محسوس نہیں کیا اور انہوں نے بھی میرے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا کبھی غیریت کا احساس نہیں ہونے دیا اس لئے میں بھی کچھ دیگر دوستوں کی طرح ان کی فیملی کا حصہ تصور کیا جاتا تھا۔ چوہدری برادران بالخصوص چوہدری شجاعت

Read more

نواز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے درمیان لڑائی

بالآخر چوہدری پرویز الہی دوسری بار تخت لہور پر براجمان ہو گئے ہیں۔ پہلی بار وہ جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے اور انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے پرویزی مارشل لاء کے سائے میں اپنی آئینی مدت پوری کی ان تاریخی جملے ہم پرویز مشرف کو 10 بار وردی میں صدر منتخب کرائیں گے۔ بہت مشہور ہوا انہوں نے بھرپور انداز میں وزارت اعلیٰ کے منصب کو انجوائے کیا چوہدری پرویز الہی کے

Read more

تخت ”لہور“ پر قبضے کی جنگ

بظاہر پی ٹی آئی نے 17 جولائی 2022 ء کو پنجاب میں انتخابی معرکہ سر کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ”ڈی سیٹ“ ہونے والے ارکان کی 20 نشستوں میں سے 15 واپس لے لیں پی ٹی آئی اپنی 5 نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھی چونکہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں 11 زائد نشتیں حاصل کی ہیں۔ اس لئے اس کامیابی پر پی ٹی آئی ”جشن“ منا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت

Read more

مفاہمت کا بادشاہ آصف علی زرداری اور طفل مکتب عمران خان

نصف صدی سے صحافت کی وادی میں خبر کی تلاش اور سچائی پر قلم اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں پاکستانی سیاست میں ہر روز سورج ایک نئی خبر اور واقعہ لے کر طلوع ہوتا ہے۔ 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے رن آف الیکشن میں جو کچھ ہوا پاکستان کی جمہوری تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

Read more

پنجاب: مسلم لیگیوں نے ہی مسلم لیگ کو شکست دے دی

17 جولائی 2022 ء کو منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات بظاہر مسلم لیگ (ن) ہار گئی اور پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں زائد نشستیں جیت کر میدان مار لیا ہے۔ گویا پنجاب جو کبھی مسلم لیگ (ن) کا پاور بیس تھا۔ اس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ یہ ضمنی انتخابات اس لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں کہ ان کے نتائج نہ صرف پنجاب کی حکمرانی

Read more

عمران ریاض خان کی گرفتاری و رہائی

عمران خان کے ہاتھ اقتدار چھینا جانے پر ان کا رونا دھونا تو بنتا ہے لیکن ان کی سوچ کے حامی ”اینکر پرسنز“ صحافی نما سیاسی کارکنوں آسمان سر پر اٹھا نے کا کوئی جواز نہیں بنتا ان کا ”شور شرابا“ کچھ اس شدت سے ہو رہا ہے۔ گویا قیامت برپا ہو گئی ہے جب ان کی آہ و زاری نے دھمکیوں کی شکل اختیار کر لی تو سویا ہوا قانون بھی حرکت میں آ گیا کل تک جن قوتوں

Read more

بازار سیاست میں ’’گرما گرمی‘‘

عمران خان کے اقتدار کے خاتمے کو تین ماہ ہو گئے ہیں لیکن وہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت کو گرا تو نہیں سکے البتہ ان کے جلسوں اور سیمیناروں سے خطاب سے بازارِ سیاست میں ’’گرما گرمی‘‘ زوروں پر ہے، اگر عمران خان اور ان کے حامیوں جنہوں نے صحافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، کی تقاریر کا تجزیہ کیا جائے تو ایسا دکھائی دیتا ہے کہ’’ آسمان گرنے والا ہے اور چند ہی دنوں

Read more

چے گویرا، خاتون اول اور ”گیلا تیتر“

میں نے 1970 ء میں صحافت کے میدان میں قدم رکھا۔ اس وقت ملک میں تازہ تازہ مار شل لا ء لگا تھا۔ زمانہ طالبعلمی میں ہی دائیں بازو کے لوگوں سے قربت پیدا ہو گئی جو صحافت میں بھی تاحال قائم ہے لیکن بائیں بازو کے نظریہ سے مخلص دوستوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔ ان سے اختلاف بھی کیا اگرچہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح صحافت میں بھی نظریاتی تقسیم تھی لیکن اس کے باوجود ہمیشہ باہم

Read more

آئی ایم ایف کا بجٹ

بالآخر موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ 2022۔ 23 منظور کر ہی لیا اس کی منظوری کی راہ میں پی ٹی آئی حائل تھی اور نہ ہی ”سرکاری“ اپوزیشن پھر بجٹ کی منظوری تک حکومت پریشان پریشان رہی۔ سیاسی و معاشی حلقوں میں اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا گیا ہے چونکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا ہے۔ اس لئے اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دینا بجا ہے۔

Read more

پاکستان میں سرکاری یونیورسٹیوں کی حالت زار

پاکستان میں مجموعی طور 237 سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں ہیں جن میں سرکاری یونیورسٹیوں کی تعداد 141 اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی تعداد 96 ہے۔ پنجاب میں 48، خیبر پختونخوا میں 31، سندھ میں 29، اسلام آباد میں 17، بلوچستان میں 9، کشمیر میں 5 اور گلگت بلتستان میں 2 یونیورسٹیاں قائم ہیں۔ حالیہ بجٹ میں ملک بھر کی جامعات کے لیے 104 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جس میں 4 ارب 41 کروڑ روپے ترقیاتی اور 60 ارب

Read more

ایف اے ٹی ایف کی ”تلوار“ لٹک رہی ہے

برلن میں ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس ابھی ختم نہیں ہوا تھا۔ پاکستان میں ”گرے لسٹ“ سے نکلنے کا شور برپا ہو گیا۔ چار سال بعد پاکستان کا ایف اے ٹی ایف سے نکلنا بڑی خبر تھی۔ سابق حکومت کے عہدیداروں نے ایف ٹی ایف سے نکلنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کی بنیاد پر کامیابی کا سہرا باندھنے کی کوششیں شروع کر دیں کچھ دیگر اداروں کی طرف سے ایسے بیانات آئے جن سے اس

Read more

حکومت جلدی نہیں جائے گی، یہ کمپنی چلے گی

بڑا مشہور واقعہ ہے کہ ایک شخص کو ہر مشہور برانڈ کی شراب کے ذائقہ کا علم تھا۔ وہ آنکھیں بند کر کے شراب کا ایک گھونٹ پی کر کمپنی کے بارے میں بتا دیا کرتا تھا لیکن جب اسے ایک بار مختلف کمپنیوں کی شراب مکس کر کے پلائی گئی تو وہ شراب کی کمپنی تو نہ بتا سکا لیکن اس نے یہ تاریخی جملہ کہا کہ میں تو نہیں بتا سکتا یہ شراب کس کمپنی ہے لیکن ایک

Read more

چائے کی پیالی میں طوفان

عمران خان کا لانگ مارچ چائے کی پیالی میں طوفان ہی ثابت ہوا عمران خان 25 مئی 2022 ء کو 6 روز بعد پھر اسلام آباد واپس آنے کا ایسا الٹی میٹم دے کر خیبر پختونخوا کیا گئے کہ لانگ مارچ کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کر دیا وہ پشاور سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر میں طمطراق سے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچے اور خاموشی سے قیام پذیر ہیں انہوں نے بنی

Read more

شکست خوردہ سیاسی جرنیل کو ریاستی اداروں کے سہاروں کی تلاش

عمران خان نے گرفتاری کے خوف سے لانگ مارچ سے ایک ہفتہ قبل ہی پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پناہ لے لی تھی لیکن ریڈ زون پر قبضہ کرنے میں ناکامی کیا ہوئی انہوں نے خیبر پختونخوا میں مستقل ڈیرے ڈال لئے تھے۔ اب فی الحال گرفتار نہ کرنے کی ضمانت پر بنی گالہ میں واپس آ گئے ہیں جو وفاقی حکومت گرانے کے لئے پی ٹی آئی کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے۔ جہاں کپتان ہر روز پسندیدہ

Read more

عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہا ہے

سابق وفاقی داخلہ شیخ رشید احمد ایک سانس میں اسٹیبلشمنٹ سے وابستگی کے دعوے کرتے ہیں تو دوسری سانس میں عمران خان کے ووٹ بنک کی امید لگا کر ان کی شان میں قصیدے پڑھتے ہیں۔ وہ انتہائی چالاکی سے اسٹیبلشمنٹ سے بھی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں اور عمران خان کی ووٹ کی قوت سے ایک بار پھر پارلیمنٹ تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تازہ ترین انکشاف کیا ہے کہ عمران آخری وقت یہی سمجھ رہے تھے۔ ان

Read more

عمران کا ”آزادی مارچ“ کامیاب ہوا یا ناکام؟

عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمہ کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی عوام کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی انہوں نے اسے ”آزادی مارچ“ قرار دیا جب کہ حکومت نے اس ”فتنہ و فساد“ لانگ مارچ کا نام دیا۔ عمران خان نے ملتان کے جلسہ عام میں ”لانگ مارچ“ کی تاریخ کا اعلان کرنا تھا لیکن ”گرفتاری“ کے خدشہ کے پیش نظر اور طاقت ور قوتوں کے ساتھ رابطہ کے باعث لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان پشاور

Read more

صدارتی ریفرنس کس کی جیت کس کی ہار؟

سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کے اپنی سیاسی جماعت کی پالیسیوں سے انحراف بارے میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس اور آئینی درخواستوں پر تین دو کی اکثریت سے فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کے مرتکب رکن پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہیں ہو گا۔ صدر مملکت نے ریفرنس میں آئینی شق 63 اے کے حوالے سے 4 سوالات بھجوائے تھے جن میں

Read more

سپریم کورٹ ان ایکشن لیکن مسلم لیگ ن کا 2023 میں الیکشن کروانے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کو مسند اقتدار سے نکالنا خاصا مہنگا پڑ رہا ہے۔ پچھلے دو ماہ سے عمران خان فوری انتخابات کرانے جلسہ جلسہ کھیل رہے عمران خان کی باقیات شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومتوں کی سموتھ رننگ کی راہ میں تمام تر ہتھکنڈے اور حربے استعمال کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے نے جہاں منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہو نے بارے میں اپنا فیصلہ جاری کر کے عملاً شہباز شریف حکومت کی مشکلات میں

Read more

نواز شریف کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

شہباز شریف کی حکومت قائم ہونے کے ایک ماہ بعد لندن میں مسلم لیگ (ن) کا غیر معمولی اعلیٰ سطح کا اجلاس لندن میں نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہو چکا ہے۔ یہ اجلاس نواز شریف نے طلب کیا تھا۔ وفاقی کابینہ کے کم و بیش تمام ارکان کی ”بارات“ اجلاس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئی جس کے باعث تین چار روز تک کار سرکار معطل رہا اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کا تاحال کوئی اعلان

Read more

میر جعفر و میر صادق کون؟

جب پاکستان کی پارلیمنٹ نے عمران خان سے اقتدار چھینا تو تو ان کا ٹارگٹ پاکستان کی تین شخصیات تھیں بندوق کی شست پر تو آصف علی زرداری تھے ہی البتہ دوسری شخصیات میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمنٰ ہی جن سے انہوں نے نمٹنا تھا کبھی کبھار ان کا روئے سخن میاں نواز شریف بھی ہوتے لیکن جب عمران خان نے دیکھا کہ میدان خالی پڑا ہے انہوں نے رمضان المبارک میں پشاور، کراچی اور لاہور میں بڑے

Read more

مئی کے اواخر میں کیا ہونے والا ہے؟

عمران خان کی حکومت کو ختم ہوئے کم و بیش ایک ماہ ہونے کو ہے اگرچہ عمران خان امریکی سازش کے تحت اقتدار سے نکالے جانے کا بیانیہ لے کر عوام آئے ہیں۔ وہ سیاسی بازار میں اپنی پونے چار سالہ کارکردگی فروخت کرنے کی بجائے آزادی و خود مختاری کا نعرہ لگا کر عوام کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا موقف قدر مختلف ہے۔ انہوں نے برملا کہا

Read more