خون آلود سیٹ پر ارشد شریف کے بال، گولیوں کی ٹائمنگ اور آئی فون: متضاد دعوے اور تحقیقات سے جڑے اہم سوال

پاکستانی صحافی ارشد شریف 23 اکتوبر کی رات کینیا کے علاقے مگاڈی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ہلاک ہوئے تھے۔ بی بی سی کی ٹیم کینیا میں ہونے والی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق جاننے کے لیے نیروبی پہنچی اور اس کیس سے جڑے مختلف کرداروں سے بات چیت کی۔ ہم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ اب تک ہونے والی تحقیقات میں کس نوعیت کے تضادات اور خامیاں ہیں۔

Read more

پنجاب میں حزبِ اختلاف وزیرِ اعلیٰ کے خلاف ’اعتماد‘ اور ’عدم اعتماد‘ کی تحریکیں ایک ہی وقت میں کیوں لائی؟

اگر گورنر کی ہدایت کے مطابق اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جاتا تو کیا ہو گا؟ اور اگر اجلاس نہیں ہوتا تو کیا وزیرِاعلیٰ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا سکتے ہیں کیونکہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہو چکی ہے؟

Read more

چودھری پرویز الہیٰ کا بیان اور جمہوریت کی حقیقت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو دو صوبوں کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تو یہ بات تو واضح تھی۔ کہ پی ڈی ایم اتحاد اسمبلیاں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کیونکہ حکومتی اتحاد کے لیے ایک بڑے اکثریتی صوبے سمیت دو صوبوں میں انتخابات کرانا مشکل ہو گا۔ اور صورتحال قومی انتخابات کی طرف چلی جائے گی۔ جبکہ ملک کی معاشی صورتحال اور حکومت اپنی

Read more

 وزیر اعلیٰ  پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی آ گئی ، کیا پی ڈی ایم کے پاس نمبر پورے ہیں؟

’مجھے اسحاق ڈار نے بھی یہ بات بتائی ہے کہ جلدی الیکشن کے مطالبے پر دونوں فریقین کو سمجھوتہ کرنا ہوگا۔ ایک دو ماہ حکومت کو چھوڑنے پڑیں گے اور چند ماہ پی ٹی آئی کو۔ اس لیے مجھے تو یہ الیکشن کامعاملہ جولائی میں کہیں نظر آرہا ہے۔‘

Read more

فرانز فینون: جائزہ اور افادہ، وفات کے ساٹھ برس بعد

نو آبادیاتی نظام Colonialism کے بارے میں یہ خوش گمانی عرصہ ہوئی دور ہو چکی کہ محکوم ممالک کو آزادی ملنے کے ساتھ اس کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اس کا ثبوت پوسٹ کولونیلزم، نیو کولونیلزم، ڈیجیٹل کولونیلزم اور ہائپر کلونیلزم جیسی اصطلاحات کا وہ استعمال ہے جو نو آبادیات کے بہ ظاہر خاتمے کے بعد شروع ہوا۔ نوآبادیات یا استعماریت کے بارے میں ایک بات تو طے ہے کہ آج دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہے کہ جس

Read more

عمران خان کا کھیل ختم

کچھ عرصہ پہلے تک کیوبا کے انقلابی رہنما، فیڈل کاسترو ”قوم کے نام“ سب سے زیادہ تقاریر کرنے کا عالمی ریکارڈ رکھتے تھے۔ اب ہمارے مقامی ہیرو، عمران خان یہ ریکارڈ توڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے ایک تقریر، انٹرویو، خطاب یا ایک بریفنگ تیار کر رکھی ہے جو کم و بیش ایک سال سے روزانہ نشر کیے جا رہے ہیں۔ لیکن دونوں رہنماؤں میں ایک فرق ہے۔ کاسترو کے خطابات سوشلسٹ قوم سازی کے ان اصولوں پر مبنی

Read more

اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا پھر دل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، دوسری جانب مسلم لیگ نون نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ارکان اسمبلی سے دستخط بھی کروا لیے گئے ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں

Read more

’ 23 دسمبر تک ہر روز کئی سیاسی شو دیکھنے کو ملیں گے‘

کسی بھی نیم جمہوری، ترقی پذیر، مقروض اور وہ بھی حد سے زیادہ مقروض، غیر مستحکم اداروں پر بھروسا کر کے ترقی کرنے، جمہوریت، خوشحالی اور محفوظ دفاع کا خواب دیکھنے والے ملک کی ’تھالی میں پارے‘ جیسی سیاست پر رائے دینا اور تجزیہ کرنا ایک نہایت مشکل کام ہے۔ پھر اگر سیاستدانوں کی کثیر تعداد دور بینی کی فطری صلاحیت سے بھی عاری ہو اور اس کو صرف اپنے اقتدار کے حصول کی فکر لاحق ہو اور وہ اس

Read more

سر فرینک میسروی سے عاصم منیر پارٹ 1۔

75 سال میں پاک فوج کے 17 ”سپہ سالار“ ۔ بھارت کے 32 ”آرمی چیف“ پاکستان قائم ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں اب تک 17 جرنیل ہی پاکستان کے سپہ سالا ر بنے ہیں جب کہ ہمارے پڑوس میں بھارت جو ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا اب تک 32 آرمی چیفس بن چکے ہیں پاکستان میں بیشتر آرمی چیفس کا دور سپہ سالاری سالہا سال جاری رہا کچھ نے مارشل لاؤں کے ذریعے اپنے دور سربراہی کو طوالت بخشی

Read more

عمران خان کی قانونی مشکلات میں اضافہ

عمران خان صاحب کے لئے سیاسی اعتبار سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ضمن میں ”شیر آیا۔ شیر آیا“ والا رویہ برقرار رکھنا ممکن ہی نہیں رہا تھا۔ ہفتے کی شام لہٰذا پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو اپنے دائیں ہاتھ بٹھاکر انہوں نے اپنے تئیں حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی جانب سے دی تاریخ پر ٹھوس عملدرآمد کے لئے مگر لازمی ہے کہ چودھری پرویز الٰہی آئندہ جمعہ کی صبح وزارت اعلیٰ کے دفتر سے گورنر

Read more

سیاست دانوں کے کھیل میں ملکی معیشت داؤ پر لگی ہے

عمران خان نے بالآخر پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے تحریک انصاف کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس فیصلہ کا اعلان کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے اعلیٰ ان کے دائیں بائیں موجود تھے۔ بظاہر یہ اقدام اس اعتراض کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے

Read more

33 برس پہلے: جب ہارون الرشید نے نواز شریف کا قصیدہ لکھا

(معروف صحافی ہارون الرشید کی یہ تحریر ہفت روزہ ندا کے 28 مارچ 1989 کے شمارے میں "جانشین” کے عنوان سے شائع ہوئی۔) علامہ شبلی نعمانی نے کہا تھا کہ اہل کشمیر جب وادیوں سے میدانوں میں اترتے ہیں تو اگلی نسلوں میں ان کے نقوش سنورنے لگتے ہیں۔ نواز شریف کے نقوش تو کم ہی سنورے ہیں البتہ پنجاب کے میدانوں میں اس کی قسمت نے رفعتوں کو ضرور چھو لیا ہے۔ 39 سالہ نواز شریف کا چہرہ آج

Read more

صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان: عمران خان کی سیاسی چال کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں؟

عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں پانچ دن بعد یعنی 23 دسمبر کو توڑنے کا اعلان اس امید سے کیا ہے کہ وہ حکومت کو عام انتخابات کروانے پر مجبور کر دیں گے تاہم تجزیہ کاروں کے خیال میں اس اعلان کے غیر متوقع نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔

Read more

مزید ہتھیار نائجیریا سیکیورٹی بحران کا حل نہیں

رائٹرز کے ایک رپورٹ کے مطابق 2013 سے نائجیرین سیکیورٹی فورسز خفیہ طور پر ایک دانستہ اور غیر قانونی پروگرام جاری رکھیں ہوئے ہیں جس کا مقصد دس ہزار عورتوں کی جبری اسقاط حمل کروانا ہیں۔ اس پروگرام کا شکار وہ عورتیں ہیں جس کی ساتھ اسلامک جنگجووں نے اس مقصد کے تحت زبردستی جنسی زیادتیاں کی تھی کہ، ”سانپ کا بچہ سانپ ہوتا ہے“ یعنی اس عورتوں کی جو بچے پیدا ہوں گے وہ بھی جنگجوؤں بنے گی۔ اس

Read more

پیٹرول کی قیمت کمی: ’یہ وقت قیمتیں کم کرنے کا نہیں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کا ہے‘

گذشتہ رات وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جن پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read more

ملکی معیشت جائے بھاڑ میں، ابھی پنجاب کا انتخاب جیتنا ہے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں غیر متوقع اور نامناسب ہے جبکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور بیرونی قرضے ادا کرنے کے لئے وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں ری ویو کا معاملہ بدستور تعطل کا شکار ہے۔ ایسے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مزید الجھنیں پیدا کر سکتی ہے۔ پاکستان کو اس وقت

Read more

کارکردگی کا دیوالیہ پن اور عوام

پچھلے کچھ عرصے سے ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ان خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کی خبریں سامنے آئیں اور اس کے عوام نے حکمرانوں کے محلات پر دھاوا بول کر لوٹ مار شروع کر دی اور حکمرانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں بڑھتے ہوئے معاشی عدم استحکام، روپے کی قدر میں مسلسل کمی، آئی ایم

Read more

جنرل باجوہ کا دہرا کھیل

یہ بات تو اب جانی پہچانی ہے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ ہمہ وقت ایک ”دہرا کھیل“ کھیل رہے تھے۔ اس سچ کو بے نقاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کا کہناہے کہ گزشتہ مارچ کو عدم اعتماد کے ووٹ کو ناکام بنانے کے لیے آرمی چیف نے انہیں عین وقت پر عمران خان کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا تھا۔ اس دوران اُنھوں نے پی ڈی ایم کو یقین دلایا تھا کہ وہ ”نیوٹرل“ ہیں اور وہ تحریک

Read more

انتخابات نہیں، اعتماد سازی ضروری ہے

حیرت ہے عمران خان ملک میں انتخابات کا فوری انعقاد چاہتے ہیں لیکن یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے سیاسی مکالمہ کی بجائے فوج اور عدلیہ کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں۔ یہ طریقہ ملک کی نام نہاد سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے غیر جمہوری طرز عمل کی محض ایک مثال ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کی اس بات سے تو اختلاف کی گنجائش نہیں ہے کہ ملکی معیشت سنگین صورت حال کا شکار ہے لیکن وہ اس

Read more

مصالحت کا دعویٰ، نفرت کی سیاست

وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ اعلان خوش آئند ہے کہ وہ قوم و ملک کے مفاد میں سیاسی مفاہمت کے لئے ایک سو قدم بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ ان کی اس بات سے بھی اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی بلکہ سب فریقین کو مل کر کسی مشترکہ پلیٹ فارم کے لئے کام کرنا پڑے گا۔ لیکن اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کے یہ خوشگوار اعلانات، عمران

Read more

کیا پی ڈیم ایم کا عمران حکومت کو فارغ کرنا ایک معقول فیصلہ تھا؟

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے تک میرے نزدیک پی ڈی ایم نے عدم اعتماد کے ووٹ میں جلد بازی کی تھی۔ عمران حکومت اپنی ہی بیڈ گورننس اور نالائقی کے بوجھ تلے دبنے کو تھی۔ تبدیلی اور ایمانداری کا پورا بیانیہ بس ماضی کی ایک یاد سے چند فرلانگ دور تھا کہ پی ڈی ایم کی جلد بازی نے تیروں، تلواروں، دشنام اور بد دعاؤں کا سارا رخ نون لیگ کی طرف موڑ دیا۔ تین ہفتے پہلے، جنرل باجوہ

Read more

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے!

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت جب قائم ہوئی تو شاید ”بلدیاتی انتخابات کا انعقاد“ منشور میں لکھنے والوں کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوا ہو گا کہ ایسے ڈرامائی انداز میں انتخابات منعقد ہوں گے ۔ 91۔ 1990 کے بعد 2022 میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقیناً حکومت وقت کی نمایاں کامیابی ہے۔ اگر کسی ایک بندے کو ان انتخابات کا کریڈٹ دیا جائے تو وہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ذات ہے۔

Read more

سیاسی لیڈروں کی حوصلہ مندی کے بنا فوج غیر سیاسی نہیں ہوگی

صدر مملکت عارف علوی نے مشورہ دیا ہے کہ فوج نے بالآخر ’غیر سیاسی‘ رہنے کا اعلان کیا ہے تو سیاست دانوں کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ عارف علوی دل و جان سے تحریک انصاف کے نمائندے اور عمران خان کے وفادار ہیں لیکن اس کے باوجود فوج اور سیاست کے بارے میں پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دینے پر داد کے مستحق ضرور ہیں۔ البتہ دوسرے سیاسی لیڈروں یا قوم کو اس مشورہ سے نوازنے سے

Read more

میاں صاحب واپس آئیں اور جیل جائیں

پاکستان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس اعلان کے بعد سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے کہ وہ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑ کر حکومت کو انتخابات پر مجبور کریں گے۔ اس کے علاوہ فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد اب کھل کر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے سیاسی کردار کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے۔ کالم نگاروں کے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے کہنے پر ہی پی ڈی ایم کی بجائے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کی پالیسی غیر واضح اور گومگو کا شکار ہے۔

ہفتہ عشرہ تک صوبائی اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد لانے، گورنر راج نافذ کرنے یا کسی دوسرے طریقے سے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے باز رکھنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد اب بتایا گیا ہے کہ لندن سے میاں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں پارٹی کی قیادت مل بیٹھے اور انتخابات میں ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آ کر الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے۔

Read more

اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو زیادہ نقصان کسے ہو گا؟

کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عمران خان نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے صوبائی حکومتوں سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے جبکہ بعض کی رائے میں اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی نے پی ڈی ایم حکومت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے کیونکہ وفاق میں ان کی حکومت مستحکم نہیں رہ پائے گی اور اس طرح لوگوں کا اداروں پر اعتماد کم ہوگا۔

Read more

آگے کیا ہو گا؟

آج ہر پاکستانی کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ آگے کیا ہو گا؟ یوں تو پاکستان کی 75 سالہ تاریخ اس سوال کے گرد گھوم رہی ہے۔ اور گھومنے کا یہ عمل اس قدر تیز ہے کہ نہ تو ہم اس سوال سے آگے بڑھ سکے اور نہ ہی اس کا جواب مل سکا۔ اور پھر رواں سال میں تو پاکستان کچھ اس قدر اس گھمن گھیر میں پھنسا ہے کہ نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

Read more

ڈبل گیم: یہ ہے داستاں مرے عہد کی

پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ باور کرایا جاتا رہا کہ سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے اور خفیہ قوت کی حمایت سے غیر جمہوری کھیل، کھیلتے ہیں۔ سوشل میڈیا کیا متحرک ہوا کہ اس کی تند و تیز ہواؤں نے بہت سی حقیقتوں سے پردے اٹھا دیے ہیں۔ بلا شبہ سیاست، سیاست دانوں کا کام ہے مگر اکثر پس پردہ قوتیں اپنا مہرہ آگے بڑھا کر اپنے مفادات کے لیے وکٹ کے دونوں جانب کھیلتی رہیں۔

Read more

باجوہ، فیض اور عمران کی تکون

طاقت کی تثلیث میں تین میں ایک یا ایک میں تین کا جو فارمولا ترتیب دیا گیا تھا اُس مثلث کے بازو بھی ہر چند مضبوط کئے گئے تاہم تکون میں دراڑ باہر سے نہیں بلکہ اندر سے آئی ورنہ کون تھا جو طاقت کی اس تکون کو توڑ سکتا۔

Read more

منگلا پاور سٹیشن کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا انوکھا واقعہ

1967 میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے والے منگلا ڈیم کے بجلی گھر میں نصب پچاس سال پرانی مشینری کی تبدیل کر کے نئی مشینری نصب کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 483 ملین ڈالر کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں یو ایس ایڈ کی طرف سے 150 ملین ڈالر کی گرانٹ، 90 ملین یورو کا اے ایف ڈی لون اور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے

Read more

پرویز الہیٰ کا انٹرویو: عسکری قیادت اور عدلیہ اپنی پوزیشن واضح کرے

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے یکے بعد دیگرے ٹی وی انٹرویوز سے ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ موجودہ نظام، جسے عرف عام میں جمہوری و آئینی نظام بھی کہا جاتا ہے، درحقیقت اسٹبلشمنٹ کے طاقت ور لوگوں کی ملی بھگت سے ہی چلتا رہا ہے۔ پرویز الہیٰ کو یقین ہے کہ آئندہ بھی یہ اسی طرح چلے گا۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ کا یہ بیان صرف ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل قمر

Read more

مولانا فضل الرحمٰن کی غلطی؟

مولانا فضل الرحمن ان دنوں زیر عتاب ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے خواتین کے لیے نا زیبا زبان استعمال کی۔ پی ٹی آئی کے فدائی اس پر انھیں برا بھلا کہیں اور کوسنے دیں تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن کچھ صالحین بھی اس "جہاد” میں شریک ہو گئے ہیں اور وہ غصے میں بھرے ہوئے نوجوانوں کی طرح مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ کچھ نہیں جانتے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن

Read more

باجوہ ڈاکٹرائن، پراجیکٹ عمران اور ہائبرڈ رجیم کا المناک انجام۔ پارٹ 1۔

بظاہر 29 نومبر 2022 ء کا سورج طلوع ہوا تو پاکستان میں عسکری قیادت تبدیل ہو گئی لیکن اس کے ساتھ ہی سب کچھ تبدیل ہو گیا۔ دوست اور دشمن بے نقاب ہو گئے دشمن میان سے تلواریں نکال کے سامنے آ گئے۔ اگرچہ 10 اپریل 2022 ء کو عدم اعتماد کے ووٹ نے ہائبرڈ رجیم کا خاتمہ کر دیا لیکن جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی جہاں باجوہ ڈاکٹرائن ختم ہو گئی وہاں پراجیکٹ عمران بھی اپنے منطقی

Read more

جاتے جاتے اللہ نے راستہ بدل دیا اور راستہ دکھانے کے لیے باجوہ صاحب کو بھیج دیا: پرویز الہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ’جاتے جاتے اللہ نے ہمارا راستہ تبدیل کر دیا اور راستہ دکھانے کے لیے باجوہ صاحب کو بھیج دیا۔‘ وزیر اعلیٰ پنجاب یہ بات سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے پس منظر میں کر رہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل ’بول نیوز‘ کے اینکر سمیع ابراہیم کے ساتھ انٹرویو میں پرویز الہیٰ کا کہنا تھا ’میں نے باجوہ

Read more

تخت لاہور‘ وفاق پر ”چیک“ رکھنے کا ذریعہ

گزشتہ ہفتے کی شام عمران خان صاحب نے جب پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں توڑنے کے ارادے کا اعلان کیا تو محض پارلیمانی سیاست کے طویل مشاہدے کی بنیاد پر میں نے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ مذکورہ ارادے کو عملی صورت دینے میں کونسی دشواریوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دلائل پر توجہ دینے کی مگر ہمیں عادت نہیں رہی۔عاشقان عمران بضد رہے کہ دونوں اسمبلیوں کے مستقبل کی بابت اب صبح گیا یا شام گیا والا معاملہ

Read more

ہوش کے ناخن اب بھی نہ لئے تو کب؟

< p dir=”rtl”> بحران ایسا کہ سنبھالے نہیں سنبھل رہا۔ سیاسی انتشار ہو، معاشی ابتلا یا پھر ریاستی بندوبست سب بیک وقت الجھاؤ میں ہیں۔ اور سرا ہاتھ نہیں آ رہا کہ ماضی کی سب تدبیریں الٹ پلٹ ہو گئیں، نہ پرانے نسخے کسی کام کے رہے اور نہ ایسی کوئی سوجھ جو نئی راہ سجھا دے۔ غرض ہر کوئی اپنی اپنی دھن کی بے فکری میں مگن اور مارنے مرنے پہ تیار۔ اب اگر عمران خان دیواروں سے سر

Read more

باجوہ ڈاکٹرائن: ہر خواہش پہ دم نکلے

ایک وقت تھا جب عمران خان اس ملک کے وزیراعظم اور جنرل فیض ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔ پاکستانی تاریخ میں عمران خان واحد سیاستدان ہیں فوج نے جن کی بائیس برس تک گرومنگ کی۔ آئی ایس آئی کے چار سابق ڈی جیز جنرل حمید گل ’جنرل شجاع پاشا، جنرل ظہیر الاسلام اور جنرل فیض حمید نے انہیں پاکستان کا تیسرا بڑا لیڈر بنا کر ملک سے زرداری اور شریف خاندان کی سیاست پر اجارہ داری کا خاتمہ مقصود

Read more

سیاسی شطرنج کی بازی!

ملک کی سیاسی قیادت نے پوری قوم کو تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہے، ہر طرف سیاسی شطرنج کی بازیاں آزمائی جا رہی ہیں، اس بازی گری میں ملک کے بگڑتے حالات کا ادراک کرنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہے، گو کہ فوج نے اپنے اپ کو سیاست سے الگ رکھنے کا بار بار اعلان کیا ہے، لیکن اس قسم کی خبر یں بھی آ رہی ہیں کہ جس سے لگتا ہے کہ ابھی کچھ بھی بدلا نہیں

Read more

کیا باجوہ صاحب غدار ہیں؟

ایک ایسا شخص جس نے کم وبیش چوالیس سال فوج میں خدمات سرانجام دیں اور چھ سال فوج کا سربراہ بھی رہا، جس نے جنگ و جدل میں خدمات سرانجام دیں، جس نے اپنے کیریئر کا کچھ عرصہ دنیا کے مشکل ترین محاذ سیاچن پر بھی گزارا۔ جس نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں فرائض کی بجا آوری کے دوران کئی مرتبہ موت کو قریب سے دیکھا ہو گا، وہ شخص جب ریٹائرڈ ہو اور اس کے خلاف غدار باجوہ

Read more

حکومت کے پاس سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں

وفاق میں شہباز حکومت صرف اس امید پر مزید نو دس ماہ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتی ہے کہ اس دوران، کچھ عالمی اداروں کی مہربانی اور کچھ دوست ممالک کی عنایت سے ڈالروں کی بہار لگے گی اور وہ اس کھوئی ہوئی مقبولیت کو دوبارہ حاصل کر کے اگلے سال کے آخر تک انتخابات میں جا سکے گی جو تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد بوجوہ کھوئی جا چکی ہے۔ حکومت کا مسئلہ البتہ یہ ہے نہ صرف داخلی لحاظ سے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کا دامن تنگ اور امکانات محدود ہیں۔

شہباز شریف کی حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ تو یہی ہے کہ اس کے پاس کوئی ورکنگ پلان نہیں ہے۔ عمران خان ضرور اپنی حکمت عملی میں ناکام ہوئے ہیں لیکن اس میں حکومت کی کا کردگی سے زیادہ حالات و واقعات کی ترتیب کا زیادہ تعلق رہا ہے۔ حکومتی اتحاد کو بھی اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ عمران خان نچلے بیٹھیں گے اور موجودہ حکومت کو اطمینان سے کام کرنے دیں گے۔ اس وقت تک جو معاشی صورت حال سامنے آئی ہے، اس میں حکومتی منصوبہ سازوں کو عالمی سطح پر فنڈز اکٹھے کرنے اور معاشی سہولتیں حاصل کرنے میں کوئی خاص کامیابی نہیں ہوئی۔

Read more

مونس الہیٰ کا انٹرویو اور چوہدری خاندان کا شیرازہ بکھرنے کی اندرونی کہانی

کل کی بات ہے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ہو نہار صاحبزادے مونس الٰہی نے ایک فرمائشی انٹرویو میں جہاں جنرل قمر جاوید باجوہ کی غیر جانبداری کا پول کھول دیا ہے وہاں ان کے وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے کا انکشاف کر کے نیوٹرل ہونے کے دعوے کی بھی بڑی حد تک قلعی کھول دی ہے۔ میں چوہدری پرویز الہی کو نصف صدی سے جانتا ہوں ان یاد اللہ ہے جب وہ اسلام

Read more

ماموں بناؤ پالیسی!

پنجاب میں ایک جملہ نہایت مشہور ہے کہ کوئی کسی کے ساتھ ہاتھ کر جائے تو لوگ اسے سہارا دینے کی بجائے مذاق اڑاتے ہیں کہ تمھیں تو ماموں بنا گیا ہے۔ اسی طرح عام تعارف میں کسی کو کوئی رشتہ سمجھ نہ آئے تو ہر دوسرے چلتے پھرتے کو ماموں بنا لیا جاتا ہے۔ ماموں بنانا جہاں پنجاب میں سب سے عام محاورہ اور عمل ہے وہیں پنجاب میں مزاحمت نہ ہونے کے برابر ہے۔ پنجابیوں کے بارے میں

Read more

ریاست یا سیاست۔ اب فیصلہ کرنا ہو گا

ایک جیسے وعدے ایک جیسے دعوے اور انجام بھی کم وبیش ایک جیسا ہی نظر آ رہا ہے۔ اب سے چار برس قبل جب حکومت سنبھالی گئی تو قوم کو بتایا گیا کہ قومی خزانہ خالی اور معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ ملکی معیشت ترقی کر رہی تھی اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے ہیں یہی الفاظ چار سال بعد 2022 میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد دہرائے گئے مگر

Read more

خاص لوگ

پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں پر مشتمل وفاقی حکومت ختم کرانے اور نئے انتخابات کی تاریخ لینے کا عزم لے کر عمران خاں نے راولپنڈی میں خیمہ بستی بسائی تھی۔ ملک بھر سے عوام کو راولپنڈی بلایا گیا تھا۔ لیکن نہ جانے ج خاں صاحب کو کیا سوجھی کہ انہوں نے وفاقی حکومت سے استعفی لینے کی بجائے صوبائی اسمبلیاں تخلیل کرنے کا اعلان کر دیا اور عوام کو واپس گھروں کو بھیج دیا۔ میدان صحافت و سیاست کے

Read more

آبپارہ اور پی ٹی آئی کی آبپاشی

2010 میں خان صاحب کو ملکی سیاست میں بھرپور لانچ کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوا، گو کہ بیک ڈور پر کافی عرصہ سے اس پر کام ہو رہا تھا۔ اس حوالے سے پرویز الہی صاحب کا بیان قابل ذکر ہے کہ ”میں نے جنرل کیانی سے کہا کہ پاشا (اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی) کو روکیں، یہ ہمارے سارے بندے توڑ کر پی ٹی آئی میں بھیجے جا رہا ہے“ ۔ خان صاحب کی ملکی سطح

Read more

بے خبر صحافی کے غیر سیاسی خیالات

وطن عزیز میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ کاروبار کی دنیا میں گرمی بازار کا یہ عالم ہے کہ دکاندار دھڑا دھڑ نئی تجوریاں خرید رہے ہیں۔ امن و امان کی یہ کیفیت ہے کہ قصہ کہانیوں کی وہ عورت پاکستان کا ویزہ لینے کے لئے قطار میں کھڑی ہے جسے کراچی سے پشاور تک بے خوف و خطر سونا اچھالتے ہوئے چلے جانا ہے کیونکہ اس نے ن م راشد کو پڑھ رکھا ہے اور جانتی ہے کہ

Read more

کیا سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ واقعی فوج آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی؟

پاکستان کی فوج اور اس کے سابق سربراہ کہہ چکے ہیں کہ آرمی آئندہ سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی کی پیروی کرے گی، تاہم فوج کی جانب سے یہ اعلان پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا۔ کیا سیاسی جماعتیں واقعی سمجھتی ہیں کہ آئندہ فوج سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی؟

Read more

عمران خان کے سیاسی آپشن محدود ہیں

سوچنا تو پڑے گا کہ ایسے کون سے عوامل ہیں کہ جن لوگوں کو عمران خان ’چور لٹیرے‘ قرار دیتے ہوئے، بات کرنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرتے رہے ہیں، اب ان ہی کی حکومت سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات میں مصالحت اور عمران خان کی طرف سے بات چیت پر آمادگی بجائے خود ایک مثبت اور اچھی خبر ہے تاہم موجودہ ماحول میں بامقصد مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط رکھنا مناسب طریقہ

Read more

محمد علی جناح کے افکار اور عمران خان کی ٹویٹ بنام آرمی چیف

  کل خان صاحب نے آرمی چیف کو مبارک بعد کی ٹویٹ کی جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر کو کوٹ کیا۔ اس پر نیشنل اور ڈیجیٹل میڈیا میں ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔ تحریک انصاف کے سپورٹر اس ٹویٹ کو دھڑا دھڑ پھیلا رہے ہیں جبکہ خان صاحب کے مخالفین اس ٹویٹ کے بخیے ادھیڑ رہے ہیں خان صاحب سے میرے کچھ سوالات ہیں اس ٹویٹ بارے میں جو ان کی سیاسی بساط کے کھیل میں

Read more

حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے!

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ کہ حکومتی اتحاد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں عدم اعتماد لائے گا۔ آج ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات ہمارے فائدے میں نہیں ہیں البتہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم انتخاب میں ضرور حصہ لیں گے۔ اس سے قبل صبح کے وقت ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ضروری نہیں کہ اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں مقررہ مدت میں ہی اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں۔ انہیں عام انتخابات تک مؤخر بھی کیا جاسکتا ہے‘ ۔ گویا حکومت یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ انتخاب سے راہ فرار نہیں چاہتی، درحقیقت انتخابات سے بچنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

Read more

فوج پر اعتماد کیسے بحال ہو گا؟

ایک ایسے وقت میں جب سیاست دانوں کو باہمی اختلافات بھلا کر آئینی بالادستی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فوج ’غیر سیاسی‘ رہنے کے فیصلہ پر قائم رہ سکے، ملکی سیاست میں ایک بار پھر فوج سے تقاضوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں نئے چئیر مین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو عہدے سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’فوج

Read more

پراجیکٹ عمران کے بعد اب پراجیکٹ پاکستان پر توجہ دی جائے

پاکستان دنیا کے ان معدودے چند بدنصیب ممالک میں شامل کیا جاسکتا ہے جہاں حقیقی مسائل کی بجائے غیر اہم اور غیر ضروری معاملات کو مباحث کا موضوع بنایا جاتا ہے۔ پاکستان اگرچہ معاشی مشکلات کا شکار ہے اور اس کا سب سے اہم مسئلہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے زرمبادلہ کا انتظام کرنا ہے لیکن گزشتہ دو ماہ سے بھی زائد مدت سے ملک کے عوام و خواص کو صرف اس معاملہ میں دلچسپی رہی ہے کہ پاک

Read more

نواز سے شہباز شریف تک: جنرل قمر جاوید باجوہ کا بطور آرمی چیف چھ سالہ دور کیسا تھا؟

جنرل باجوہ کو پانچ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جن میں سے چار منتخب اور ایک نگران وزیر اعظم تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چھ سالہ دور کے سیاسی اثرات پر بی بی سی نے ملک کی دو بڑی جماعتوں کے ان رہنمائوں کی رائے جاننے کی کوشش کی جو اقتدار اور اپوزیشن دونوں میں اپنی پارٹی قیادت کے قریب سمجھے جاتے رہے۔

Read more

پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ”توقعات“

بظاہر جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنانے کے بعد ملک میں اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے بارے میں جہاں ”ہیجانی“ کیفیت ختم ہو گئی ہے وہاں ”سازشی تھیوریاں اور قیاس آرائیاں“ بھی دم توڑ گئی پچھلے 7 ماہ سے ”اپنا“ آرمی چیف لگانے کی غیر ضروری بحث نے اس اہم منصب پر تقرری کو متنازع بنا دیا تھا کچھ حلقوں کی جانب سے دانستہ اس اہم منصب پر

Read more

ناکام لانگ مارچ: کپتان استعفے لینے گیا اپنے استعفوں کا اعلان کر دیا

منیر نیازی نے کیا خوب کہا ؂کج شہر دے لوگ وی ظالم سن۔ کج سانوں مرن دا شوق وی سی۔ سوال ہے عمران خان کو کس نے اسلام آباد پر چڑھائی کی راہ دکھائی تھی؟ لاہور سے اسلام آباد پہنچتے مہینہ لگ گیا پھر سفر کے دوران کچھ ایسے زخم کھائے کہ زمان پارک کے مکین بن گئے بالآخر پی ٹی آئی کا نام نہاد لانگ مارچ ٹائیں ٹائیں فش۔ ہو گیا کپتان شہباز شریف سے استعفاٰ لینے آیا تھا

Read more

عمران خان کا ممکنہ فیصلہ ملک کو عام انتخابات کی طرف لے جا سکتا ہے؟

عمران خان اسمبلیوں سے باہر ہوجائیں گے یا اُن کی جانب سے ایک بار پھر یوٹرن لیا جائے گا، اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، یا عدم اعتماد کی تحریک راہ میں حائل ہوجائے گی؟ اگر عمران اسمبلیوں سے باہر ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیتے ہیں تو وفاق کے پاس کیا آپشن ہوں گے؟

Read more

استعفوں کا اعلان، حکومت کے لیے نیا وختہ

تحریک عدم اعتماد کی بدولت اقتدار سے محروم کئے جانے کے بعد عمران خان صاحب نے جو جارحانہ انداز اختیار کر رکھا ہے وہ سیاسی اعتبار سے ان کی ذات اور جماعت کے لئے بہت سود مند ثابت ہورہا ہے۔ اس ضمن میں ان کی بنیادی کامیابی روایتی اور سوشل میڈیا کے ماہرانہ استعمال کے ذریعے 24 گھنٹوں تک پھیلے نیوز سائیکل پر کامل اجارہ ہے۔ 26 نومبر کے روز انہیں 28 اکتوبر سے چلائے مارچ کے اختتام پر راولپنڈی

Read more

عمران خان نے ایک قدم پیچھے ہٹایا ہے شکست نہیں کھائی

تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ نامی ریلی کے ’پر امن‘ اختتام پر ابھی ملک کے عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا تھا کہ اعظم سواتی کو متعدد متنازعہ اور ہتک آمیز ٹویٹ کرنے کے الزام میں دھر لیا گیا اور اسلام آباد کی ایک عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر تحریک انصاف کے ضعیف مگر شعلہ فشاں لیڈر کو دو روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اب عمران خان سمیت تحریک انصاف

Read more

24 نومبر: ترکماں حجرت ِاکبر آئیو

زوال بادل کی چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں کی صورت نمودار نہیں ہوتا۔ افق پر چاروں طرف غبار کی ایک تہ نظر آتی ہے جو آہستہ آہستہ سیاہ دبیز چادر کی طرح ہر سمت پھیل جاتی ہے۔ زوال زندگی کے ہر شعبے میں گراوٹ اور رسوائی کا ہمہ جہتی مظہر ہے۔ سیاسی مکالمہ ہو یا معیشت کے رنگ، صحافت کی ساکھ ہو یا درس گاہ کے آداب، گلی کوچوں کا طرز گفتار ہو یا مشترک اخلاقی اقدار، زوال، لمحہ افسوس کا ایسا

Read more

عمران خان کا ’اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان‘ بہترین سیاسی چال یا محض فیس سیونگ کارڈ ہے؟

بی بی سی نے عمران خان کے اس اعلان اور فیصلے پر اس مارچ پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی تجزیہ کاروں سے بات کی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا یہ ایک سنجیدہ اقدام ہے یا فیس سیونگ کے لیے اختیار کی گئی ایک حکمت عملی ہے۔

Read more

کیا آپ پاکستان کے ”راسپوتین“ کو جانتے ہیں؟

راسپوتین ایک مشہور زمانہ ”روحانی گرو“ تھا جس کے پیروکاروں کا خیال تھا کہ وہ ایک اوتار ہے، وہ جو کچھ بھی کہتا اور کرتا ہے اس پر دیوتاؤں مہر تصدیق ثبت ہوتی ہے اسی لیے لاکھوں لوگ اس کی رنگ رنگینیوں اور واضح قسم کے قول و فعل میں تضاد ہونے باوجود بھی اس کے آگے سرتسلیم خم کیے رکھتے کہ کہیں دیوتا ناراض نہ ہو جائیں اور ہم خواہ مخواہ میں مارے جائیں یا ان دیکھے عذاب کا

Read more

پاکستان کے مسائل اور سیاستدانوں کی عدم توجہی

پاکستان میں جہاں سیاسی بحران تھمنے کو نہیں آ رہا سیاست چند شخصیات کے گرد دائرے کی صورت میں گھوم رہی ہے۔ وہاں عوام کے مسائل ہیں کہ بڑھتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو ان معاملات کو لے کر متحرک کیا جا رہا ہے جس سے ان کے اصل مسائل کا حل ہونا ممکن نظر نہیں آتا اور یہ کہنا بلا موقع نہیں ہو گا کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ جب پی ڈی

Read more

نئے آرمی چیف کے نام

جناب عاصم منیر صاحب آپ کو دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک بڑی فوج کی قیادت اور کمان مبارک ہو۔ لیکن چھوٹی منہ بڑی بات کے مصداق، ساتھ ہی چند گزارشات اس لئے پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر ان میں سے کسی ایک تجویز کو بھی مناسب سمجھ کر اس پر عمل درآمد کے احکامات صادر کیے تو ملک و قوم کے ساتھ ساتھ فوج کا بھی بھلا ہو گا۔ جس طرح قمر جاوید باجوہ صاحب نے اپنے

Read more

وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مذہبی، سیاسی جماعتیں فیض آباد کا ہی انتخاب کیوں کرتی ہیں؟

فیض آباد کا محل وقوع ہی اس مقام کی اہمیت کی وجہ ہے جو ناصرف اسلام آباد اور راولپنڈی کو جوڑتا ہے بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ پھیلتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے اہم سنگم پر واقع ہے۔

Read more

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ: کیا عمران خان اپنے تمام سیاسی پتے کھیل چکے یا آپشنز ابھی باقی ہیں؟

گذشتہ نو ماہ کے دوران آرمی چیف کی تقرری، مبینہ امریکی سازش اور لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر عمران خان کے مختلف بیانات دیتے اور ان سے پیچھے ہٹتے نظر آئے اور بلآخر اُن کی جماعت آج راولپنڈی میں اس سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے وہ اپنے حامیوں کو گذشتہ بہت عرصے سے تیار کر رہے تھے۔

Read more

زمان پارک یا ’منی خیبرپختونخوا‘: ’پنجاب پولیس خدا حافظ، اب آپ کے پی میں داخل ہو رہے ہیں‘

سکیورٹی کے حصاراور لوگوں کے ہجوم میں گھرے اس زمان پارک کا ایک دلچسپت پہلو یہ ہے کہ لاہور شہر کی یہ رہائشی کالونی ان دنوں ’منی خیبر پختونخوا‘ کا منظر پیش کرتی ہے۔

Read more

صدر عارف علوی کے پاس کیا قانونی اختیارات ہیں اور سمری پر دستخط میں تاخیر کی صورت میں کیا ہو گا؟

گذشتہ روز اے آر وائے نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’آرمی چیف کی تعیناتی پر صدر کے ساتھ مل کر کھیلیں گے اور صدر عارف علوی ان سے بطور پارٹی صدر اس حوالے سے مشاورت ضرور کریں گے۔‘

Read more

اب ”اگلے موڑ“ کا انتظار کریں

ڈاکٹر محبوب الحق مرحوم نے بہت محنت اور لگن سے عالمی سطح پر بطور ماہر معاشیات اپنا مقام بنایا تھا۔ جنرل ضیا کی سرپرستی میں حکومت کا حصہ بنے تو اکثر میرے پھکڑپن کی زد میں رہتے۔کچھ دنوں تک تلملانے کے بعد انہوں نے میرے ”ذرائع“ کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔ بالآخر اس نتیجے پر پہنچے کہ میں کسی کاروباری یا افسرشاہی پر مشتمل گروہ کا کارندہ نہیں ہوں۔ جو ذہن میں آئے گھما پھرا کر لکھ دیتا ہوں

Read more

جعلی اور جھوٹے بیانیے سے اب راہِ فرار اختیار کی جا رہی ہے: جنرل باجوہ

ویب ڈیسک — پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کسی سیاسی رہنما کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ملک میں ایک جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ہیجان کی سی کیفیت پیدا کی گئی اور اب اس جھوٹے بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔ بدھ کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ

Read more

آرمی چیف کی تقریر پر ماہرین اور سیاسی رہنماؤں کا مؤقف: ’آرمی چیف نے کہا کہ اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ پوری تقریر سیاسی تھی‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل قوم کو فوج کے غیر سیاسی ہونے کی نوید سنائی ہے۔ آرمی چیف کے اس بیان پر ملک کی سیاسی تاریخ پر نظر رکھنے والے سیاسی رہنما اور ماہرین سے اس تقریر کو کس نظر سے دیکھتے ہیں

Read more

سویلین سپرمیسی کا خواب

نئے الیکشن کا مطالبہ معقولیت اور جمہوری روایات کے عین مطابق ہے۔ گزشتہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی اگرچہ بظاہر آئین و قانون کے مطابق ہوئی لیکن اس عمل کو ملک کے عوام کی ایک نمایاں تعداد پوری طرح شفاف اور مناسب نہیں سمجھتی۔ اگرچہ میرے اور اپ کے اسے نامناسب سمجھنے سے عمل غیر آئینی نہیں ہوتا، تاہم عدم اعتماد کے آئینی طور پر درست ہونے کے باوجود مناسب یہ ہوتا کہ جلد از جلد عام انتخابات کرائے جاتے۔

Read more

جھوٹے سچ پر استوار سچے جھوٹ کی تماشا گاہ کے زور پر عقلی سوچ سے حصول آزادی کا مارچ

روزنامہ جنگ راولپنڈی مورخہ 16 نومبر 2022 کی لینڈنگ ہیڈ لائنز توشہ خانے کے ان تحائف کی خرید و فروخت کے بارے میں شائع ہوئیں جو 2019ء میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے مبینہ طور پر دوبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور سے رابطہ کر کے انہیں خرید لینے پر آمادہ کیا۔ خبر کے مطابق عمر فاروق نے دعویٰ کیا گہ اس کے نتیجے میں عمران خان کی اہلیہ محترمہ بشری بی بی

Read more

نواز شریف تھک گئے، ڈر گئے یا بھاگ گئے؟

پاکستان میں شدید سیاسی بحران، آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر پیدا ہونے والی بے یقینی، شکوک و شبہات اور ملک کو درپیش سنگین اندرونی و بیرونی خطرات کے عین بیچ خبر آئی ہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ یورپی ممالک کے تفریحی دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مسائل کا سامنا کرنے اور قوم کی رہنمائی کے لئے نواز شریف جیسے لیڈر کو ملک میں

Read more

پاکستان کے آرمی چیفس کے دلچسپ حقائق: کوئی فقط ڈھائی ماہ عہدے پر رہا تو کوئی فوجی سربراہ بنتے ہی گرفتار ہوا

پاکستان کی تاریخ کے چند دلچسپ حقائق، جن میں ایوب خان کو فوج کا سربراہ بنانے والے ’حادثے‘ سے لے کر ایک ایسے فوجی سربراہ کا تذکرہ بھی موجود ہے جو جنرل نہیں بنے، لیکن چیف آف آرمی سٹاف بن گئے۔

Read more

کیا عمران خان کے امریکا مخالف بیانیے سے سیاسی فائدہ اُٹھایا جا چکا؟

رواں برس مارچ میں ترتیب پانے والا امریکہ مخالف مؤقف پی ٹی آئی کے حالیہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران کمزور پڑتا محسوس ہوا ہے۔ اس کی بنیاد عمران خان کے بعض انٹرویوز بنتے ہیں، جو اُنھوں نے مختلف غیر ملکی میڈیا اداروں کو دیے۔

Read more

اقتدار کی کشمکش یا اصول حکمرانی کا اختلاف

تحریک انصاف کے تمام تر دباؤ اور قیاس آرائیوں سے آلودہ ہوتے ماحول کے باوجود حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کسی جلدی میں دکھائی نہیں دیتی۔ ایک ہی روز پہلے عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنے تئیں موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جا سکے اور آج وزیر دفاع نے نہایت اطمینان سے بتایا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا

Read more

نئے آرمی چیف سے عمران خان کی امیدیں

عمران خان کے یوٹرن اب ملکی سیاست کا معمول بن چکے ہیں بلکہ اگر یہ یہ کہا جائے کہ یوٹرن اب ’اباؤٹ ٹرن‘ کی شکل اختیار کرچکے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ کل تک عمران خان اس بات سے نالاں تھے کہ شریف برادران اور زرداری کیوں کر نئے آرمی چیف کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون نیا فوجی سربراہ ہو گا لیکن وہ

Read more

سیاست کی قربان گاہ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی بلی

برصغیر پاک و ہند کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف کرنے یا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی کی قربان گاہ پر بلی چڑھا دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات خود سر سیاسی کارکن خود ہی قربان گاہ پر چڑھ جاتے ہیں جس پھر پارٹی قیادت کی مصلحتوں پر مبنی سیاست انہیں قربان گاہ پر چڑھ جانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اب تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارٹی قیادت

Read more

اسحاق ڈار کی ناکام جادو گری اور کاٹھ کا وزیر اعظم

ملکی سیاسی لیڈروں کی پوری توجہ نئے آرمی چیف کی تقرری، اس بارے میں تنازعات کھڑے کرنے یا عمران خان کے احتجاج اور اس کے ممکنہ اثرات پر مبذول ہے۔ لیکن عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور حکومت اور اپوزیشن یکساں طور سے معیشت کے موضوع پر کوئی ٹھوس بات کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ عمران خان ملکی معیشت کے ڈیفالٹ کر جانے کی ’نوید‘ یوں سناتے ہیں جیسے

Read more

استاد محترم اور طابی کمہار کی مرغی

لاہور سے دور ایک چھوٹے سے قصبے کے بیچوں بیچ میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا تھا۔ میں یہاں کسی کام سے آیا تھا۔ شہر میں ٹریفک کا رش تھا۔ اچانک میری نظر میرے آگے جاتے چنگ چی کی پچھلی سیٹ پر پڑی۔ سیٹ پر تین لوگ بیٹھے ہوئے تھے مجھے درمیان میں بیٹھے صاحب کا چہرہ قدرے جانا پہچانا سا لگا۔ یہ صاحب عمر رسیدہ تھے سفید داڑھی اور چہرے پہ بڑھاپے کے واضح آثار۔ انہوں نے موٹے شیشوں

Read more

آرمی چیف کی تقرری : مسلم لیگ (ن) کے لئے زندگی و موت کا سوال

قومی اسمبلی نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ایک رکن کی طرف سے پیش کردہ نجی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ قرار داد تحریک انصاف کے منحرف رکن احمد حسن دیہڑ نے پیش کی تھی۔ اس دوران آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کی طرف سے مسلسل ایسی بیان بازی ہو رہی ہے جس سے اس ادارے کا وقار داؤ پر لگا ہوا

Read more

کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران ختم کر دے گی؟

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی گذشتہ کافی عرصے سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور چند ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور عدم استحکام کا تعلق کسی نہ کسی طرح اسی اہم تعیناتی سے ہے۔ تو کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران کو کچھ کم کر پائے گی؟

Read more

عمران خان کیوں کامیاب نہیں ہوں گے؟

ان دنوں تحریک انصاف کے تمام لیڈر اور خاص طور سے عمران خان، ایسے لب و لہجہ میں گفتگو کرتے ہیں گویا ان کے سوا کوئی اس ملک کو نہ تو کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی کو عوام میں کسی بھی سطح پر کوئی نمائندگی حاصل ہے۔ درحقیقت عمران خان کسی بھی دوسرے لیڈر کو حق نمائندگی دینے پر آمادہ نہیں ہیں۔ جمہوری تصور سے یہی بیگانگی بالآخر پاکستانی سیاست میں ان کی

Read more

پنجاب اور کے پی کی صوبائی حکومتیں!

مرکز میں تحریک عدم اعتماد کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومتی انتظام و انصرام ہر خاصا زوال اور سیاسی سرگرمیوں پر کافی عروج ہے۔ وزراء کی کثیر تعداد فرائض کی شاہراہ کم تاہم ”ڈیوٹی“ کی راہ زیادہ پکڑے ہوئی ہے۔ قانون کے متعلق معروف ہے، کسی ریاست یا ملک میں صاحبان اقتدار یا اتھارٹی کے بنائے ہوئے وہ اصول و ضوابط جن کا انتظامی و عدالتی، رسومات یا حکمت عملی کی شکل میں لوگوں پر اطلاق ہو، مقصد

Read more

موجودہ سیاسی گرما گرمی

موجودہ سیاسی ماحول کا تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ‏عمران نیازی صاحب نے جو دنگا فساد سیاسی جنگ کے نام پہ شروع کیا تھا اس میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ اگر اس صورت حال کا تنقیدی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ان سے پہلی غلطی اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے آئینی طریقہ کار کو سیاسی طور پر نا سمجھ کر اور ایک کھلنڈرے اور لا ابالی پن کا مظاہرہ کرنے کے

Read more

پختونخوا ملی عوامی پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار

10 نومبر کو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے دستخط سے جاری شدہ ایک بیان میں پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دو سینئر ممبران عبیداللہ بابت اور رضا محمد رضا کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔ یاد رہے کہ عبداللہ بابت عرصہ دراز سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور رضا محمد رضا مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اسی طرح چند ماہ پہلے پارٹی نے قلعہ سیف

Read more

خدارا! فوج کو ’غیر سیاسی‘ ہونے دیں

ملک میں جاری سرگرمیوں سے یہ یقین کرنا ممکن نہیں کہ سیاست میں پاکستانی فوج کا کردار ختم ہو چکا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری پر پراسراریت کا پردہ اور انتخابات کے بارے میں متعلقہ حلقوں سے صدر عارف علوی کے رابطے، یہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی سیاست میں بدستور فوج کو سب سے اہم اور فیصلہ کن عنصر کی حیثیت حاصل ہے۔ ایک بات تو تسلیم کی جا سکتی ہے کہ پاک فوج نے ملکی تاریخ کے

Read more

مملکت کو کب کامل استحکام ملے گا؟

اکتوبر 2003 میں مسلم لیگ نواز کے صدر جاوید ہاشمی کو گمنام فوجی آفیسرز کی جانب سے بھیجے گئے اس خط کو افشاں کرنے کی پاداش میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی، جس میں افسران نے کارگل مہم کے اصل محرکات تلاش کرنے کے علاوہ پاکستان میں لگنے والے تمام مارشل لاؤں کے پیچھے کارفرما عوامل کا کھوج لگانے کے لئے پارلیمانی کمشن بنانے کا مطالبہ کیا، یہ خط اس وقت اسمبلی میں بیٹھے تمام نمایاں ترین پارلیمنٹیرین

Read more

دھمکیاں یا ڈائیلاگ: کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے

عمران خان پر حملہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیوں کا لامتناہی سلسلہ تھمنے میں آ رہا۔ حکمران اتحاد کی ہر جماعت اور رہنما اور دوسرے لوگوں نے مذمت کی حالانکہ عمران خان اور ان کی جماعت کا ایسے معاملات پر ماضی میں جو رویہ رہا اگر دوسری سیاسی جماعتیں وہی رویہ اختیار کرتیں تو نہ جانے ان پر کیا کیا الزامات لگتے۔ بے نظیر بھٹو پر حملے میں جاں بحق ہو گئیں تو پی ٹی

Read more

اور اب گیس کا بحران بھگتنے کیلئے تیار رہیں

بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں ہم محدود آمدنی والوں کی اوقات سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں اور اب باری ہے گیس کی۔ آپ کو اس ضمن میں مسلسل خبردار کرتا رہا ہوں۔میرے کئی خیرخواہ مگر مصر رہتے ہیںکہ لوگ مجھے ”باخبر“ صحافی سمجھتے ہیں۔انہیں گماں ہے کہ اقتدار کے مراکز میں جو کھچڑی پک رہی ہوتی ہے اس کے بارے میں مجھے ”سب معلوم “ ہوتا ہے۔ اپنی وجہ شہرت کو لہٰذا برقرار رکھوں اور اس کالم کے ذریعے

Read more

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کم ہوتی سرمایہ کاری کی وجہ سیاسی ہے یا معاشی؟

’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری اب اتنی پُرکشش نہیں رہی۔‘ وہ سکیم جو خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کے لیے رقم کی منتقلی کا ذریعہ بنی، اب اس کے بارے کچھ ایسا تاثر بن رہا ہے۔

Read more

آئین کے نام پر نیا انتشار پیدا کرنے کی احمقانہ کوشش

بیشتر مبصرین اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا تعلق نومبر کے آخر میں ہونے والی ایک تقرری سے ہے۔ عمران خان کھل کر نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے مطالبے کرتے رہے ہیں اور بعض اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحریک انصاف کے درپردہ مذاکرات کی بیل بھی اسی لئے منڈھے نہیں چڑھ سکی کیوں کہ وہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے

Read more

وزیر آباد وقوعہ اور ”قائم قنونیا“

سیاسی آلودگی جانچنے کا کوئی معتبر پیمانہ ہوتا تو پاکستان یقیناً دنیا کا سب سے آلودہ ملک قرار پاتا۔ گرد و غبار کہیں یا آندھی، دھند کہیں یا سموگ، قومی زندگی کا ہر شعبہ سیاسی آلودگی کی زد میں ہے۔ سیلاب متاثرین، غربت، مہنگائی، بیروزگاری، امن وامان، عالمی مالیاتی اداروں کی دھونس، ہچکیاں لیتی معیشت، سبھی کچھ میلے اور پرانے کپڑوں والی سیلن زدہ کوٹھڑی میں پھینک دیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ ہی نہیں کہ کیسے طرح طرح کے عوارض

Read more

کہیں کھوتی کا غصہ کمہار پر نہ نکلے

عمر عزیز کی آدھی صدی گزاری، گلگت سے کراچی تک بد ترین فرقہ ورانہ اور لسانی فسادات کو نہ صرف خود اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ کسی حد تک متاثر بھی ہوا۔ تین ادوار فوجی حکومتوں کے آئے، جنرل ایوب کو اقتدار میں دس سال گزارنے کے بعد ایک جانور سے تشبیہ دیتے بھی دیکھا، جنرل یحییٰ کے دور میں بنگلہ دیش الگ ہوتے دیکھا، بنگال میں قید ہوئے فوجیوں کی واپسی دیکھی، ضیاءالحق کا مارشل لائی اسلام دیکھا، لوگوں

Read more

عمران خان کو کون مارنا چاہتا ہے؟ قاتلانہ حملہ کے بعد اٹھنے والے سوالات

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ فل کورٹ پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنائیں تاکہ عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک میجر جنرل پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا جو الزام لگایا ہے، اس کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔ یہ کہنا تو مشکل ہے کہ متعدد دیگر سانحات کی طرح عمران خان پر حملہ کی حقیقت

Read more

عمران خان فوج کی آڑ میں جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں!

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملہ کے ایک روز بعد ہی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ ملتوی کرنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پریس کانفرنس خطرناک حد تک اشتعال انگیز اور افسوسناک حد تک غیر ذمہ دارانہ تھی۔ اسے نہ تو قبول کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی حکومت اور قومی اداروں سیاسی مقاصد کے لئے کی جانے والی الزام تراشی کو خاموشی سے برداشت کرنا چاہیے۔ خاص طور سے

Read more

خان صاحب کا لانگ مارچ

یکم نومبر 2022: تحریک عدم اعتماد ایک مکمل جمہوری عمل تھا جس کے ذریعے حکومت تبدیل کی گئی خان صاحب ایک سیاستدان ہونے کے دعویدار ہوتے ہوئے ایک مکمل پارلیمانی جمہوری عمل کو اسٹبلشمنٹ کے ذریعے ختم کروانا چاہتے تھے۔ موصوف نے اپنے پر خطاب میں یہی فرمایا کہ مجھے اسٹبلشمنٹ نے نہیں بچایا۔ ان کا خیال تھا آر ٹی ایس بٹھا کر جو انھیں حکومت میں لائے ہیں وہی اب جمہوری قوتوں سے بچائیں بھی۔ موصوف اب بھی اسٹبلشمنٹ

Read more

عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکن ’حقیقی آزادی مارچ‘ سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

عمران خان اور ان کے حامی جس حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں اور جسے حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں وہ آخر ہے کیا؟

Read more

ارشد شریف کا قتل سیاسی انتشار کا محرک؟

قومی تاریخ کے اس نازک مرحلہ پہ جب ہماری پاور پالیٹکس کے تمام اسٹیک ہولڈر سیاسی پولرآئزیشن میں الجھ کے قومی وجود کو نفرتوں اور تشدد کی طرف دھکیلتے میں مشغول ہوں تو ایسے میں معصوم انسانوں کے قتل جیسے المناک حادثات عوامی اذہان میں آتش فشاں بھڑکانے کا سبب بھی بن سکتے ہیں، جیسے 1971 مقبول سیاسی جماعت، عوامی لیگ، نے خواتین کی مبینہ آبرو ریزی اور تشدد زدہ نعشوں کی مبالغہ آمیز کہانیوں کے ذریعے بنگالی عوام کے

Read more