وہ دور جب ہندوستانی روپے نے خلیجی ریاستوں میں سونے کے سکوں کے مقابلے میں اپنی جگہ بنائی

خلیجی ریاستوں کی معیشتوں کی تبدیلی کا احاطہ کرتی اپنی تحریر میں انتھونی بی ٹوتھ بتاتے ہیں کہ کیسے ابوظہبی کے ایک چھوٹے تجارتی مقام پر احمد نامی تاجر ایک برطانوی افسر سے روپے لینے سے انکار اور سونے کے سکوں پر اصرار کرتے ہیں۔

Read more

چین پاکستان میں صنعت کی منتقلی اور بجلی کے معاملات کو کیسے دیکھ رہا ہے؟

بیجنگ میں ملاقات کے آغاز میں ابھی رسمی جملوں کا تبادلہ ہی ہوا تھا کہ میرے چینی میزبانوں نے میرے سامنے جنوری دو ہزار اکیس کے اس خط کی کاپی رکھ دی جو میں نے جیل سے پیشی پر آئے ہوئے اس وقت کے اسیر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چینی قونصل جنرل کی جانب سے پہنچایا تھا اور اس وقت شہباز شریف نے وہ خط کمرہ عدالت میں بھی پڑھ کر سنایا تھا کہ مجھے اسیر کیا ہوا

Read more

شیخ حسینہ کا دورہِ چین: بنگلہ دیش میں ترقیاتی منصوبوں کے پیچھے چین کے اصل مقاصد کیا ہیں؟

گذشتہ 15 برسوں میں چین نے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے بنگلہ دیش کو قرض یا فنڈز فراہم کیے ہیں۔ چین پدما برج اور کرناپھلی ٹنل جیسے منصوبے بنانے میں بھی بنگلہ دیش کی مدد کر چکا ہے اور اب بیجنگ آب پاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ٹیسٹا منصوبے میں بھی دلچسپی لے رہا ہے۔ مگر ان ترقیاتی منصوبوں میں بیجنگ کے مفادات کیا ہیں؟

Read more

”تیزاب کا تالاب“ اور سنگدل تماش بین!

سات سال قبل، 2017 کے یہی روز و شب تھے جب ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعے شاہراہ مستقیم پر چلتے پاکستان کو بے برگ و ثمر دلدلی جنگلوں کی طرف دھکیل دیا گیا۔ یہ سوال اَن گنت مرتبہ پوچھا گیا اور شاید برسوں بعد تک بھی پوچھا جاتا رہے گا کہ نواز شریف کو سیاست بدر کر کے ایک ناپختہ کار طفلِ خود معاملہ کو ملک کی باگ ڈور سونپنا کیوں ناگزیر ٹھہرا تھا؟ کیا پاکستان زوال پذیر تھا؟

Read more

کانگریس کی قرارداد امریکی بے بسی کی مظاہر ہے؟

نئے مالی سال کے لئے 67.76 بلین ڈالر کا بھاری ٹیکسوں سے لبریز، فنانس بل 2024 / 25 پر صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے، فنانس بل کو پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے منظور کیا تھا، اس بجٹ میں سالانہ افراط زر کی شرح 13.5 فیصد تک متوقع ہے تاہم حکمراں اشرافیہ امید رکھتی ہے کہ وہ رواں معاشی بحران سے نمٹنے کی خاطر آئی ایم ایف سے 8 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کر کے ڈیفالٹ

Read more

دیامیر میں ’شدت پسند کمانڈر‘ کی ہلاکت: گلگت بلتستان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کی ضرورت کیوں پڑی؟

پاکستان کے زیرِ انتظام خطے گلگت بلستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ شدت پسند کمانڈر کی ہلاکت ہوئی ہے۔ مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑے منصوبوں کے تحفظ کے لیے شدت پسندوں کے خلاف ’انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں‘ جاری رہیں گی۔

Read more

طالبان کی نئی حیران کن چال

پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں سیاسی معاملات پر تبصرہ آرائی کرنے والوں کی اکثریت افغان طالبان کو محض جنونی جنگجو شمار کرتی ہے۔ اس حقیقت کا ادراک نہیں کر پائی ہے کہ ان کے چند رہ نما سفارت کاری کے ہنر پر رشک آمیز گرفت کے حامل ہیں اور بسااوقات میڈیا کے ذریعے ایسی چال چل دیتے ہیں کہ بندہ حیران ہو جاتا ہے۔ روایتی میڈیا کے ناظرین وقارئین کی اکثریت گزشتہ چند برسوں سے افغانستان کوبھلاچکی ہے۔ ان

Read more

ٹی ٹی پی کا معما

ابھی حال ہی میں، پاکستانی حکام نے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک اور فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے (خاص طور پر ٹی ٹی پی کے خلاف) ۔ اس کے بعد پاکستان میں اس آپریشن کے خلاف بہت سخت عوامی رائے عامہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی کے ) کے عوام اور سابق فاٹا کے وہ رہائشی جو اس سے پہلے اس طرح کے فوجی کارروائیوں سے متاثر رہ چکے ہیں، حکومت کے اس اقدام کی مذمت

Read more

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اور پاکستان کے لیے نئے مواقع

میں اپنے بیٹے موسیٰ کے ہمراہ جو بارہ برس کا ہے بیجنگ کی جانب محو پرواز ہوں۔ اس موسم میں بیجنگ کا درجہ حرارت لاہور سے کم ہوتا ہے مگر شنید ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی نسبت سے بیجنگ کا درجہ حرارت بلند ہے۔ اجلاس کا انعقاد تو آستانہ قازقستان میں ہو رہا ہے مگر چینیوں کی ساری توجہ اس وقت اس پر ہی مرکوز ہیں۔ اس میں کوئی دوسری رائے سرے سے ہی قائم نہیں کی

Read more

امریکی قرارداد۔ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی!

”تقدیسِ انتخابات“ کے نام پر پاکستان کی پشت پر تازیانے برسانے اور اسے ”نکو“ بنا کر عالمی برادری میں رسوا کرنے کیلئے امریکی قرارداد کی تعبیر و تفسیر کچھ ایسی مشکل نہیں۔ انتخابات ہوئے پانچ ماہ ہونے کو ہیں۔ امریکی ترجمان متعدد بار اپنا سرکاری موقف دے چکے ہیں کہ ”یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔“ یہ داخلی معاملہ یکایک اِس قدر سنگین عالمی مسئلہ کیسے بن گیا کہ امریکی کانگرس کو ایسی شعلہ بداماں قرارداد منظور کرنا پڑی؟ اس

Read more

’یہ آپریشن فوج کی نہیں، ہماری ضرورت ہے‘: قبائلی عوام ایک اور آپریشن کے منصوبے سے نالاں مگر حکومت پُرعزم

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کی نئی لہر کے خاتمے کے لیے شروع ہونے والے فوجی آپریشن ’عزم استحکام‘ سے متعلق سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔ تاہم ملک میں اس آپریشن کے بارے میں پاکستانی حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود قبائلی علاقوں کے عوام اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آتے۔

Read more

بہت بولتی ہو رضیہ!

جس رضیہ کا ذکر ہے وہ امریکہ میں رہتی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ اب تک غنڈوں میں نہیں پھنسی۔ وہ جن غنڈوں سے نمٹتی ہے ان میں سی پیک سے زیادہ گھاگ چینی، مغرور کورین اور امیر مینائی کی معشوق جیسے مہذب مگر سفاک جاپانی شامل ہیں۔ اب آپ پوچھیں گے کہ امیر مینائی نے تو ساری عمر دس ہزار فیٹ کے فاصلے سے بھی کسی جاپانی کو اور شدید پردے کی وجہ سے گھر کے باہر

Read more

ایک ہی مریض پر ریاست اور کتنے آپریشن کرے گی؟

جہاں تک 10 برس پہلے منظور ہونے والے نیشنل ایکشن پلان کا معاملہ ہے تو اس پر پورا چھوڑ چوتھائی عمل بھی نہ ہو سکا۔ حالانکہ اسے دو برس پہلے اپ ڈیٹ بھی کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کی عملی اہمیت بس اتنی ہی رہ گئی ہے جتنا کہ قائدِ اعظم کے فرمودات کا عملی احترام۔

Read more

میرا داغستان اور عزم استحکام

اتوار کے روز خبر آئی کہ روس کی جنوبی سرحد پر واقع علاقے داغستان کے دو شہروں میں دہشت گردوں نے مسیحی اور یہودی عبادت گاہوں پر مربوط حملے کیے ہیں۔ آخری اطلاعات تک مرنے والوں کی تعداد بیس ہو چکی ہے جن میں ایک پادری سمیت پولیس اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ چھ دہشت گرد بھی مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ روس میں دوسرا بڑا دہشت گرد حملہ ہے۔ دنیا بھر کے نیوز نیٹ

Read more

لنگوٹ سنبھال کر بھاگتی حکومت

کم حکومتوں کو کسی اعلان کے بعد ایسی بدحواسی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اس وقت شہباز شریف کی حکومت کو درپیش ہے۔ دو روز پہلے قومی ایکشن پلان کے تحت قائم ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کا اعلان کرنے کے بعد سے یوں لگتا ہے کہ حکومت کمبل سے جان چھڑا نا چاہتی ہے مگر کمبل اسے نہیں چھوڑتا۔ اب وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ یہ کوئی نیا

Read more

’عزم استحکام‘ سے عدم استحکام تک

ہفتہ کو وزیر اعظم کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم ایپکس کمیٹی کے اجلاس نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے آپریشن ’عزم استحکام‘ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اس نئے فوجی آپریشن کی مخالفت کی ہے کیوں کہ اس سے خیبر پختون خوا کے قبائلی علاقے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جہاں کی آبادی پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ وزیر

Read more

’آپریشن عزم استحکام‘: کیا چین کے سکیورٹی اور اندرونی استحکام کے مطالبے نے پاکستان کو متحرک کیا؟

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی کے خلاف ’آپریشن عزم استحکام‘ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی ذمہ داری فوج پر ڈال کر صوبائی حکومتیں بری الذمہ نہیں ہو سکتیں۔ ایک روز قبل ایک چینی وزیر نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو اندرونی استحکام اور بہتر سکیورٹی سے مشروط قرار دیا تھا۔

Read more

خدا نے دانیال طریر کی نظم کیوں نہیں پڑھی؟

مختار صدیقی نے لکھا، ’عشق کا نام نشان مٹائے کیسے کارگزاروں کا‘۔ سوال یہ ہے کہ عشق کے ہاتھوں مٹنا بھی کسے نصیب ہوتا ہے۔ کوئی عامی ہو یا نامور، ہست کی گرم بازاری سے نیست کی بے معنی خامشی تک باد فنا کا بے آواز اشارہ ہی کافی ہے۔ فلک کی پہنائیوں میں سرگرداں ان گنت ستاروں میں کون جل اٹھا، کب جل بجھا، کسے خبر ہوتی ہے۔ مختار صدیقی نے عشق کا نشان مٹنے کا شکوہ کیا تھا

Read more

آئی ایم ایف سے نئے معاہدے اور بجٹ سے قبل شہباز شریف کا دورۂ چین کیا سی پیک کو ’ری لانچ‘ کرنے کی کوشش ہے؟

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہیں جہاں گذشتہ روز ان کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہوئی ہے جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

Read more

بلوچ تنازعہ کی نئی حرکیات!

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے سمی دین اور ماہ رنگ بلوچ جیسی فعال خواتین کی پُرامن سیاسی جدوجہد بلوچستان میں عرصہ دراز سے جاری مسلح بغاوت کی راہ ہموار بنانے کے علاوہ سرمچاروں کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ ایسی ملتبس تحریکوں کو عام طور پر مغربی اقوام انسانی حقوق کی بحالی اور جمہوری آزادیوں کے محرک کے طور پر سراہتی ہیں، جیسے ابتداء میں بہار عرب کو سراہا گیا تھا تاہم ان پیچیدہ

Read more

شہباز شریف کا دورہ چین اور سی پیک پر چینی دانشوروں کے وسوسے

  جس صبح یہ کالم چھپے گا اس وقت وزیر اعظم پاکستان دورہ چین پر روانہ ہونے کے قریب ہوں گے۔قومی اسمبلی میں سالانہ بجٹ پیش کرنے سے چند ہی روز قبل ہوئے اس دورے سے ریاست وحکومت پاکستان کو بہت توقعات ہیں۔ امید باندھی جا رہی ہے کہ اس کے دوران کچھ ایسے معاہدوں پر اتفاق ہوجائے گا جو وطن عزیز کی فوری اور طویل المدت اقتصادی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔محدود آمدنی کا حامل پاکستانی

Read more

نئے شیخ مجیب: کچھ باغباں بھی ہیں برق و شرر سے ملے ہوئے

عمران کی آفیشل ٹویٹ، ’غدار کون؟‘ آج اور 1971 ءکے مشرقی پاکستان کے حالات کا تقابلی جائزہ اور شیخ مجیب الرحمن غدار یا جنرل یحییٰ۔ پاکستانی سیاست میں ایک نئے بیانیے کی تشکیل اور سانحہ مشرقی پاکستان کا بطور طعنہ استعمال، واقعات کی غلط تعبیر پر استوار ہے۔ جس میں شیخ مجیب کو آزادی و حریت کا استعارہ بنا کر یہ کہا جا رہا ہے کہ مجھے شیخ مجیب بننے پر مجبور نہ کیا جائے۔ بدقسمتی سے ریاست کے پاس

Read more

افق کے اس پار بھی دنیا ہے

بچپن میں ایک وقت تھا کہ چھت پر کھڑے ہو کر دیکھتے تو افق پر یوں لگتا کہ آسمان اور زمین مل گئے ہیں اور دنیا بس یہیں پہ ختم ہو جاتی ہے۔ گاؤں سے مغرب کی طرف چونکہ کبھی جانا نہ ہوا جس کی وجہ سے مجھے یوں لگتا جیسے گاؤں سے مغرب کی طرف کوئی انسانی آبادی نہ موجود ہے اور نہ موجود ہو سکتی ہے۔ اگر کسی شخص سے اس طرف کی کوئی بات سنتے بھی تو

Read more

چاغی میں کھانے کے لیے گھاس بھی نہیں اُگتی

گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے چند ڈرائیورز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں اُن کے پاؤں کے چھالے دکھائے جا رہے تھے۔ ڈرائیورز کے مطابق سکیوریٹی فورسز نے انھیں روک کر ننگے پاؤں تپتی ریت پر کھڑا کیا تھا۔ بلوچستان میں سکیوریٹی چیک پوسٹوں پر ہتک آمیز، اذیت ناک اور انتہائی جابرانہ رویوں کو برداشت کرنا تو معمول کے مطابق ہے۔ کل ہی سی پیک کے شہر گْوادر میں سید ہاشمی ائرپورٹ

Read more

نواز شریف کا متبادل کوئی نہیں

آج کی نوجوان نسل پاکستان کے ایٹم بم اور پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا اکثر مذاق اڑاتی ہے۔ شاید ان کو معلوم نہیں کہ پاکستان نے کن حالات میں ایٹم بم بنایا اور کس قسم کی عالمی دھمکیوں کے حصار میں ایٹمی دھماکے کیے۔ ایٹم بم بنانے کا پروگرام شروع کرنے والے ذوالفقار بھٹو اور ڈاکٹر قدیر تو آج زندہ نہیں ہیں لیکن نواز شریف زندہ ہیں ان سے پوچھیں کہ پاکستان نے ایٹم بم کیسے بنایا اور کن

Read more

پختون خواہ کے وسائل: شمس مومند کی تصنیف

یہ کتاب کل 118 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں پختون خواہ کے آبی ذخائر اور وسائل، معدنیات، جنگلات، تجارت، انسانی وسائل سمیت سیاحت پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ مقدمہ میں افراسیاب خٹک لکھتے ہیں کہ یہ کتاب پڑھ کر ذہن میں تین سوال ضرور پیدا ہوتے ہیں ● کہ اتنے قدرتی وسائل ہونے کے باوجود صوبے میں صنعتی ترقی کیوں نہیں ہوئی؟ یعنی خام مال، مزدور اور بجلی پختون خواہ کے ہو اور صنعت دوسرے صوبوں

Read more

گوادر ڈوب رہا ہے

گوادر شہر میں حالیہ بارشوں کو تقریباً تین مہینے کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے مگر شہر کے کئی علاقے ابھی تک زیرِ آب ہیں۔ بعض علاقوں کے مکین اب اس نفسیاتی کرب میں مبتلا ہیں کہ دن کو پانی نکال لیتے ہیں مگر رات کو دوبارہ اُن کے گھر، چار دیواری، پینے کے صاف پانی کے ٹینکی اور کمرے زیر زمین نکلنے والی پانی سے بھر جاتے ہیں۔ ایسے میں سی پیک کے شہری اپنے گھروں میں نہ تو

Read more

گوادر کے شہریوں کو باڑ کے خواب کیوں آتے ہیں؟

ترقی کے بیانات کے سائے تلے ہر گزرتے دن کے ساتھ گوادر کے شہریوں کے خدشات، خوف اور بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک بار پھر سے گوادر میں چائے کے ہوٹلوں سے لے کر سرکاری دفاتر میں زیر بحث موضوع ”گوادر میں باڑ“ لگنے کا ہے۔ دور جدید میں جہاں ملکوں کے بین الاقوامی سرحدوں پر بھی باڑ لگانے کی حرکتیں عجیب لگتی ہیں وہاں کسی شہر کے اندر محض چند عمارتوں، دو تین سڑکوں اور

Read more

امید بہار

امید کے گھڑیال کے گرد کوہلو کے بیل کی طرح گھومتی یہ نسلیں کون جانے کتنے سالوں کا سفر صدیوں میں طے کریں گی۔ سانحہ 9 مئی کے محرکات اور نقصانات پر پچھلے ایک سال سے اتنی بحث ہو چکی کہ یہ سبق اب ہر کسی کو ازبر ہو چکا۔ لیکن جتنی جگہ ہنسائی اس سانحے کے بعد اس ملک اور اس ملک سے جڑے ہر محب وطن کی ہوئی یہ داغ مٹتے ابھی کئی سال مزید لگیں گے۔ پہلے

Read more

منصورہ میں ایک شام

جماعت اسلامی میں امیر جماعت کی تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں کچھ شخصیات کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی سے ایک جہان متاثر ہوا اور ان کی مذہبی فکر کی بہت ساری جہتوں نے مجھ سمیت بہت ساروں کو آج بھی اپنے حصار میں لئے رکھا ہے۔ لیکن نہایت ادب کے ساتھ یہ بھی بیان کرنے کی جسارت کر

Read more

یک قطبی دنیا میں پاکستان کہاں کھڑا ہے

قطبیت عام طور پر تین میں سے ایک شکل اختیار کرتی ہے : یک قطبی (جس میں ایک ریاست سب سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے ) ، دو قطبی (جس میں دو ریاستیں تقریباً یکساں طور پر طاقتور ہوتی ہیں ) ، اور کثیر قطبی (جس میں طاقت کئی ریاستوں میں زیادہ پھیل جاتی ہے ) ۔ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ کثیر قطبیت میں تقریباً مساوی صلاحیتوں کی بہت سی ریاستیں شامل ہونی چاہئیں (یعنی کہ یہ

Read more

گھریلو صارفین کے سولر پینل لگانے سے عام عوام پر مہنگی بجلی کا بوجھ کیسے پڑ رہا ہے؟

پاکستان میں سولر انرجی کا رجحان بڑھا تو اس کے بعد حکومتی اداروں کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں سولر انرجی کے استعمال سے عام صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو رہی ہے۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق سولر انرجی کو زیادہ تر وہ افراد اپنا رہے ہیں جو استطاعات رکھتے ہیں اور بنیادی مسئلہ نیٹ میٹرنگ ہے۔

Read more

سی پیک، خطرات کو رفع کیجئے

چینی باشندوں پر حملے اور سی پیک کی رفتار کا سست پڑ جانا دو ایسے معاملات ہیں جو کہ در حقیقت ایک ہی معاملہ ہے اور اس پر صرف زبانی جمع خرچ کہ جیسے ”ہم دہشت گردوں کو کیفر کردار پر پہنچا کر دم لیں گے“ یا ”کسی کو دونوں برادر ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے“ سے کام نہیں چلایا جا سکتا ہے۔ جب اتنا وسیع الاثرات منصوبہ معرض وجود میں لانے لگے تھے تو

Read more

پاکستان کے لیے بعض نعرے ترک کرنے کا وقت

پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو میزائل کی تیاری میں آلات فراہم کرنے والی چار کمپنیوں پر پابندیوں کو مسترد کیا ہے۔ پاکستان نے ان پابندیوں کو برآمدی کنٹرول کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ اس حوالے سے دوہرا معیار اختیار کرتا ہے جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ نے پاکستان کو بلاسٹک میزائل تیار کرنے والی جن کمپنیوں پر پابندیاں لگانے اور ان کے

Read more

پاکستان میں چینی انجینیئرز پر حملے اور خدشات: کیا چین پاکستان میں سی پیک کے منصوبے منسوخ کر سکتا ہے؟

رواں برس 24 مارچ کو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ کی تحصیل بشام میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر گاڑی اسلام آباد سے داسو جانے والی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی۔ اس حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read more

کیا سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ٹھیک ہو سکتی ہے؟

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی عرب کے وفد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔ اس دورے میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور سعودی حکام کو ان منصوبوں سے آگاہ کیا گیا جن میں سرمایہ کاری منفعت بخش ہو سکتی ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے مستقبل میں ’اہم فوائد‘ کی امید ظاہر کی البتہ سعودی عرب نے سرمایہ

Read more

چیل کی آنکھ درکار ہے

پاکستان کو چاہے داخلی سلامتی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو یا اس کے سامنے معاشی صورتحال ایک بھیانک عفریت کا روپ دھارے موجود ہو، اس سب کے تانے بانے خارجہ پالیسی اور ہم سے منسلک بین الاقوامی امور سے ضرور جا ملتے ہیں۔ آپ نوشکی میں بکھرے خون پر نوحہ کناں ہو یا جگہ جگہ ہمارے فوجی و پولیس اہلکاروں پر ہوتے حملے، ان سب کی وجوہات خارجہ امور میں پنہاں ہیں اور ہمیں ان سب کو

Read more

پاکستان کی جیوپولیٹیکل پوزیشن اور چیلنجز

جیو پولیٹیکل ایک ایسا معاملہ جو کسی ملک کی جغرافیائی، اقتصادی اور ڈیموگرافی کے زیر اثر اس کی سیاست پر اثر انداز ہو خصوصاً ریاست کی خارجہ پالیسی پر ۔ جس میں حکومتی پالیسی جیو پالیٹکس کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی کو منظم کرے۔ سادہ زبان میں جغرافیائی حدود اور اقتصادیات مل کر کسی ملک کی سیاست پر اثر انداز ہوتی ہو۔ اس کے وسیع تر تناظر میں اسے کسی معاشرے کا اپنے ملک کے ارد گرد

Read more

ٹی ٹی پی نے حالیہ حملوں سے لاتعلقی کیوں ظاہر کی اور کیا ان کے پیچھے نئی پُراسرار تنظیمیں ہیں؟

افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا تاہم ٹی ٹی پی نے کچھ حالیہ حملوں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ ماضی میں بعض حملوں کو غیر معروف اور چھوٹے شدت پسند گروہوں سے جوڑا گیا جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ ٹی ٹی پی کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے؟

Read more

امریکی صدر کا پاکستان پر ”بڑا سفارتی حملہ“

تین سال پہلے اگست کی 15 تاریخ تھی جب افغانستان سے اچانک ہر وہ سرپرست لاپتہ ہو گیا جو اب تک اس کا وارث اور حقیقی غمخوار ہونے کا دعویدار تھا ان میں امریکہ اور اس کے چھپن اتحادی ممالک بھی تھے افغانستان میں برسراقتدار اشرف غنی انتظامیہ اور خود کئی سالوں کی محنت سے تیار کی گئی قومی فوج بھی تھی۔ پوری دنیا حیران تھی کہ یہ اچانک کیا ہو گیا؟ کوئی ایسے بھی کرتا ہے کیا؟ وہ افغان

Read more

’مزدور عید سے پہلے بے روزگار ہوگئے‘: چینی انجینیئرز پر حملے کے بعد داسو ڈیم سیمت دیگر منصوبوں پر کام بند

تربیلہ ڈیم کے توسیعی منصوبے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دیامیر بھاشا ڈیم کی چینی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنا کام بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے یومیہ اجرت حاصل کرنے والے مزدور بے روزگاری ہو گئے ہیں۔

Read more

سی پیک دہشت گردوں کے نشانے پر

دہشت گردی ایک ناسور ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پاکستان 80 کی دہائی سے مختلف اقسام کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے شہر دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان ہے۔ دشمن ریاستوں کی سرپرستی میں علیحدگی پسند، فرقہ ورانہ، نسلی اور مذہبی بنیاد پرستوں کی وجہ سے پاکستانی اور غیر ملکی

Read more

شانگلہ حملے کے بعد چین کی تحقیقاتی ٹیم کی اسلام آباد آمد: پاکستان سے ’سکیورٹی خطرات کے مکمل خاتمے‘ کو یقینی بنانے کا مطالبہ

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان سے ’پختہ اقدامات کر کے سکیورٹی بڑھانے، سکیورٹی خطرات کے مکمل خاتمے اور چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے‘ کے لیے کہا۔

Read more

چین کی معیشت پر پانچ سوالات: پاکستان سمیت دیگر ممالک میں چینی سرمایہ کاری کا مستقبل کیا ہے؟

چین نے حال ہی میں رواں برس کے لیے پانچ فیصد پیداوار یقینی بنانے کے ہدف کا اعلان کیا ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے چین کی معیشت دیگر بڑے ممالک کے مقابلے میں سست روی کا شکار ہے۔ چین کی معیشت کو کون سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے؟

Read more

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے: کیا یہ پاکستانی سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے؟

چینی شہریوں پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں لوگ پاکستان کی طرف سے مہیا کی گئی سکیورٹی پر بھی سوالات اُٹھا رہے ہیں اور کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملے سکیورٹی کے انتظامات پر سوالیہ نشان ہیں۔

Read more

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کون کر رہا ہے؟

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں منگل کو چینی انجینیئرز پر حملے کی اب تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اس کے پیچھے’فری لانس جہادی‘ بھی ہوسکتے ہیں جو باقاعدہ کسی کالعدم تنظیم سے وابستہ نہیں۔جبکہ پاکستان اور چین دونوں نے اسے دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

Read more

پاکستان نے افغانستان کو واخان پر قبضے کی دھمکی کیوں دی؟

جس طرح بچہ اکیلا پیدا نہیں ہوتا، بلکہ اپنے ساتھ والدین بھی پیدا کر دیتا ہے، اسی طرح ممالک اکیلے نہیں بنتے، اپنے ساتھ نئے ہمسائے بھی پیدا کر دیتے ہیں۔ پاکستان بنا تو ان سارے ممالک نے پاکستان کو تسلیم کر لیا جن کے ساتھ برطانیہ اور امریکہ کے اچھے تعلقات تھے۔ پاکستان کے ہمسایہ میں افغانستان واحد ملک تھا، جس کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے تھے نہ اس کے بعد پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات بنے۔ افغانستان

Read more

دی گلگت گیم۔

ویسے تو گلگت اور اس کے مضافات میں کھیل تماشے روز ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کبھی پولو کی شکل میں تو کبھی فرقہ واریت کے ناسور کی شکل میں۔ لیکن یہاں گلگت گیم سے مراد اس عظیم کھیل کے ایک حصے سے ہے جو کوہ ہندو کش، کوہ قراقرم اور ہمالیہ کے فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں ماضی کی دو سپر پاورز، تاج برطانیہ اور سلطنت روس نے وسطی ایشیاء پر کنٹرول حاصل کرنے، باہمی دشمنی و چپقلش

Read more

آصف زرداری پھر دوسری باری

آصف علی زرداری پاکستان کے پہلے سویلین صدر ہیں جو دوسری بار بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے، وہ قیام پاکستان کے بعد پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی صدر بھی ہیں۔ 69 سالہ صدر آصف علی زرداری کا تحصیل سکرنڈ ضلع شہید بے نظیر آباد نواب شاہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں فتوحل زرداری سے ہے۔ ان کے دادا محمد حسین زرداری ایک تاجر اور چھوٹے زمیندار تھے اور وہ مقامی سطح پر مسلم لیگ کے رہنما بھی تھے۔ آصف

Read more

خارجہ تعلقات سے اقتصادی تعلقات تک

چین، ترکی اور ایران تین ایسے ممالک ہیں کہ جن کے متعلق پاکستان میں یہ احساس بہت شدت کے ساتھ موجود ہے کہ ان کی طرف سے ہمہ وقت صرف خیر ہی خیر کی خبر پاکستان کی بابت سامنے آنی چاہیے اور یہ خواہش مکمل طور پر مضبوط جواز کی حامل ہے۔ اس احساس کو بہت سخت جھٹکا کچھ عرصہ قبل وقوع پذیر پاک ایران سرحد پر انتہائی افسوس ناک واقعات سے پہنچا تھا اور میں یہ بہت زیادہ محسوس

Read more

’سی پیک کا دل‘ گوادر حالیہ بارشوں میں کیوں ڈوب گیا اور یہ سمندر میں کیسے دھنس رہا ہے؟

ان بارشوں کی وجہ سے گودار شہر نے ایک تالاب کی شکل اختیار کرلی لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا سنہ 2005 سے لے کر سنہ 2024 تک گوادر پانچ بار زیر آب آچکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ سیلابی صورتحال صرف بارشوں کی وجہ سے ہے یا اس میں گوادر کی تیز رفتار ترقی اور منصوبہ بندی کا بھی عمل دخل ہے؟

Read more

غزہ اسرائیل جنگ

تقریباً دو سال کے بعد بلاگ لکھنے کی کوشش کی۔ بوجہ روزگار لکھنے کا کام صرف ریسرچ آرٹیکل تک رہ گیا ہے۔ مگر کچھ دنوں سے گھٹن اس قدر ہو چکی ہے کہ قلم اٹھانے پہ مجبور ہو گیا۔ بہت سے دوست اور شاگرد غزہ، اسرائیل جنگ پہ تصاویر اور دکھ شیئر کرتے ملتے ہیں۔ سوچا میں بھی وہ کچھ لکھ دو جو میری ذاتی سوچ ہے۔ آپ کو اختلاف ہو سکتا ہے۔ برائے مہربانی گالی مت دیجئے گا۔ میرے

Read more

منتخب حکومت سے عوامی توقعات

آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر مملکت پاکستان حلف اٹھا کر ایک نئی تاریخ رقم کی، وہ پہلے منتخب صدر ہیں جنہوں نے دوسری بار صدارتی منصب سنبھالا ہے۔ اس طرح آج پاکستان میں نئی حکومت سازی تقریباً مکمل ہو چکی، صوبے بھی اپنی کابینہ کی تشکیل کے مراحل طے کر رہے ہیں جس کے بعد انشاءاللہ ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی عوامی مشکلات کے خاتمے کی ملک گیر کوششوں کا آغاز ہو جائے گا۔ انتخابات کے بعد

Read more

وفاقی کابینہ کی تشکیل: کام کام اور بس کام

وفاقی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ بھی طے کر لیا گیا اور اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو ہر ممکن حد تک وہ تمام سہولیات بہم پہنچائے کہ جو ممکن بھی ہے مگر صرف بار بار کے سیاسی عدم استحکام کے سبب سے ان تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔ شہباز شریف نے گزشتہ پی ٹی آئی دور میں بہت سخت حالات کا مقابلہ کیا اور یہ سب صرف ان کو اس لئے جھیلنا پڑا

Read more

جب اسحاق ڈار اور محسن نقوی ناگزیر ہو جائیں

صدر آصف زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا ہے۔ البتہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوئی لیکن وہ بدستور مسلم لیگ (ن) اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کی اقلیتی حکومت کی حمایت کر رہی ہے۔ آصف زرداری مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی وجہ سے ہی صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں لیکن بظاہر پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے مشکل فیصلوں میں حصہ دار بن کر اپنی عوامی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی۔

Read more

نئی شروعات، امیدیں، خدشات

طویل رد و قدح کے بعد بالآخر پارلیمنٹ نے پی پی پی کے آصف زرداری کو صدر اور نواز لیگ کے شہباز شریف کو دوسری مدت کے لیے ملک کا وزیراعظم چن لیا۔ شہباز شریف نے گزشتہ سال اگست تک بھی بطور وزیر اعظم خدمات انجام دیں جب قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران کی حکومت برطرف کر دی تھی۔ پی ٹی آئی، جو اپنا انتخابی نشان کھونے کے بعد آزاد حیثیت سے امیدوار کھڑے کرنے کے

Read more

آصف علی زرداری نے صدر کے عہدے کو ’علامتی‘ بنا کر اپنے لیے دوبارہ اسی منصب کا انتخاب کیوں کیا؟

آصف علی زرداری ایک بار پھر ریاست کے سربراہ بن چکے ہیں۔ وہ فوجی صدر پرویز مشرف کو گھر رخصت کر کے پہلی بار اس مسند پر سنہ 2008 میں براجمان ہوئے تھے۔لیکن اس بار آصف زرداری کے سامنے اہداف کیا ہیں اور انھوں نے دوبارہ اس ’علامتی‘ سمجھے جانے والے آئینی عہدے کو اپنے لیے کیوں چُنا؟

Read more

گوادر کی گلیوں میں بہتا سمندر

آپ پاکستان کے کسی بھی کونے میں جائیں اگر گوادر کا پوچھیں تو ہر کسی کو پتہ ہو گا۔ یہ سن کر تعجب ہوگا کہ جن لوگوں کو بلوچستان کا پتہ نہ ہو پھر بھی انہوں نے گوادر کا نام سنا ہو گا۔ وجہ کیا ہے؟ وجہ صرف یہ ہے کہ سی پیک کے نام پر گوادر کو اتنا اچھالا گیا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے، گوادر اب سنگاپور اور دبئی کے شہروں کی طرح ایک ماڈرن شہر بن چکا

Read more

گوادر میں حالیہ بارشوں سے تباہی

رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں جب گوادر میں اپنے اپنے پروجیکٹوں کی تشہیر ٹی وی پر کرتی تھیں تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ کسی پاکستانی شہر کی نہیں بلکہ باہر کسی اور ملک کی مناظر ہیں۔ لوگ گوادر کو دبئی سمجھنے لگے۔ لیکن جب انہوں نے گوادر میں آ کر زمینی حقائق دیکھے، تب انہیں پتہ چلا کہ ایسا کچھ نہیں جو ٹی وی میں اشتہار کی صورت میں دکھایا جاتا ہے۔ 27 فروری کی صبح سے شروع ہونے والی

Read more

مولانا فضل الرحمان سیاسی خود کشی نہ کریں

سب شفاف انتخاب چاہتے ہیں۔ سب دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔ سب کا کہنا ہے کہ ان کے ووٹ چوری ہو گئے۔ کسی کو دوسرے کا نقصان دکھائی نہیں دیتا یا وہ صرف اپنی گم شدہ خواہشات کو ہی ’چوری‘ سمجھ بیٹھے ہیں۔ اگر ایسا ہو بھی پھر بھی یہی سب کے مفاد میں ہے کہ آگے بڑھا جائے۔ ایک دوسرے سے ملا جائے۔ گلے شکوے کیے جائیں اور اپنی ناتمام خواہشوں اور خام سیاسی ایجنڈے کے لیے ملکی

Read more

پتھر کو جونک کیسے لگے؟

کوئی کچھ بھی کہہ لے، انتخابات کے بعد بھی ہمہ پہلو عدم استحکام اور سیاسی انتشار کی بنیادی وجہ ہماری قومی سیاست میں ایک ایسے آتش مزاج کردار کی نمود ہے جو اپنی عادت، خصلت، جبلت اور سرشت کے اعتبار سے سیاسی تقاضوں اور قرینوں سے دور کا تعلق واسطہ بھی نہیں رکھتا۔ نرگسیت (NARCISSISM) ایک موذی مرض ہے جو آکاس بیل کی طرح انسان کی ہر شاخِ فکر واحساس کو چوس لیتا ہے۔ عمران خان ہماری ستتر سالہ قومی

Read more

کیا یہی حب الوطنی ہے؟

بلاشبہ موجودہ عام انتخابات میں عمران خاں کے پیروکاروں کی کثیر تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکلی اور نہ صرف پختونخوا میں واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھری بلکہ مرکز اور پنجاب میں بھی اس کے ارکان کی قابل ذکر تعداد منتخب ہوئی۔ حسب سابق اس بار بھی دھاندلی کا شور اٹھا۔ اس شور سے قطع نظر ہمارا تحریک انصاف کی پیروی کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورحکومت میں یا اس

Read more

نواز شریف سے ڈرتے ہیں؟

نواز شریف کی شخصیت اس سے بلند ہے کہ سیاسی مفاد کیا ہے۔ اس کی بنا پر وہ اب پاکستان سے کم کسی بھی چیز کو اپنی ترجیح قرار نہیں دیتے۔ نواز شریف نا صرف کہ پاکستان بلکہ اگر ہم دور حاضر کی دنیا بھر کی جمہوری قیادتوں پر نگاہ دوڑائیں تو تب بھی ہم اتنا تجربہ کار رہنما تلاش نہیں کر سکیں گے۔ اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ وہم بھی پال لینا کہ نواز شریف کو

Read more

مولانا ہدایت الرحمان کے عزائم

گرم پانیوں پر اس وقت دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔ گوادر بندرگاہ کی اہمیت یہ ہے یہ سمندر کے جس حصے پر واقع ہے وہاں کا پانی گرم ہے۔ گرم سمندر میں تمام سال تجارت ممکن ہوتی ہے۔ برفیلے پانی میں واقع بندرگاہوں میں یہ خصوصیت مفقود ہے۔ گوادر کے سمندر جس طرح تجارت کے لئے اہمیت رکھتی ہے، اسی طرح ڈیپ ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ ڈیپ سی میں سمندری جہاز بہتر انداز

Read more

تاکہ ریکارڈ درست رہے

سوشل میڈیا نے طویل تحریریں پڑھنے اور گھنٹے پر محیط ٹاک شوز دیکھنے کا دور سمیٹ دیا ہے اب ایک پیراگراف کی تحریر اور 60 سیکنڈز کی ویڈیو ہی قابل قبول ہوتی ہے۔ اس لیے بلا تمہید مطلب پر آتے ہیں۔ شفافیت کے حوالے سے مشکوک انتخابات کے بعد کا منظر نامہ یہ ہے کہ مرکز میں اسٹیبلشمنٹ کی منشا کے عین مطابق معلق پارلیمنٹ وجود میں آ چکی ہے انتہائی کمزور اور بے اختیار حکومت بننے جا رہی ہے۔

Read more

کیچ میں انتخابات کے بعد بے چینی

کیچ گوادر حلقہ این اے 259 میں ملک شاہ جو کہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں چالیس ہزار زائد ووٹ لے کر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملک شاہ کیچ گوادر کے حلقے میں ایک نووارد ہیں۔ ان کا اپنا حلقہ انتخاب چاغی ہے۔ جو بلوچستان اور افغانستان کے سرحد پر واقع ہے۔ تربت سے چاغی کا فاصلہ بہت زیادہ ہے۔ اس لیے تربت کے لوگ اس غیر

Read more

انتخاب 2024 : آنکھ اور شہر دونوں دھندلا گئے

8 فروری 2024ءبالآخر جمہوریت کی شاہراہ پر دھول اور غبار کے دبیز منطقے چھوڑ گیا ہے۔ ہماری انتخابی تاریخ میں یہ کوئی اچنبھا نہیں۔ دسمبر 70ءکے انتخابات کا نتیجہ ماننے سے انکار کرکے ملک دو لخت کیا گیا تھا۔ 77ءکے انتخابات گیارہ سالہ آمریت کی وعید لائے تھے۔ 1985ءکے غیر جماعتی انتخابات سے دولت، دھونس، فرقہ واریت اور لسانی تفرقے کی ایسی سیاسی روایت شروع کی گئی جس سے سیاست کا تالاب آلودہ ہو گیا۔ 1988ءکے انتخابات کے عقب میں

Read more

عوام فیک ہیرو کو ووٹ دیں گے یا کارکردگی کو؟

ان سطور کے شامل اشاعت ہونے کے وقت تک انتخابی عمل کے شروع ہونے میں ایک دن سے بھی کم وقت بچا ہو گا اور پاکستانی پبلک اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کرنے کی تیاری کر رہی ہوگی۔ ٹرن آؤٹ ماضی کی نسبت بہتر بنانا عوام کی ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ درست طور پر حق رائے دہندگی استعمال کرنا زیادہ بڑی ذمہ داری ہے۔ درست طور پر حق رائے دہی

Read more

وحید نور ایک وجدانی شاعر

رب کائنات نے انسانوں کو جہاں دیگر حسیات سے نوازا ہے، ان میں ایک جمالیات کی حس بھی ہے، رب کائنات کی ذات جمیل ہے اور وہ جمال کو پسند کرتے ہیں، انسان خلیفۃ الارض ہے تو وہ بھی زمین کے ہر شے میں جمال تلاش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب اسے قوت گویائی ملی تو روزمرہ کی ضرورت کی بات چیت کے بعد اس نے شاعری کی جانب توجہ دی، شاعری جو سراپا جمال ہے انسان کی

Read more

پانچ سال کی تقدیر اور فقط ایک لمحہ!

ہمارے ہاں انتخابات کی تاریخ کچھ زیادہ دِل خوش کن نہیں۔ 1956 کے آئین کے تحت پہلے عام انتخابات کی مہم زوروں پہ تھی کہ پہلے مارشل لاءنے آن لیا۔ کوئی گیارہ برس پہ محیط یہ رات تھک گئی تو اپنی متعفن میراث تازہ دم شب آمریت کو سونپ کر گھر چلی گئی۔1970کے انتخابات پاکستان کو دولخت کر گئے۔1977 کے انتخابات ایک اور گیارہ سالہ مارشل لاءدے گئے۔ 1985 (غیرجماعتی) سے 1999 تک پانچ انتخابات سے جنم لینے والی پانچوں

Read more

الیکشن: ظفر وال دنیا کے سٹیج پر

اب جب کہ الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، یخ بستہ جنوری بھی ختم ہو چکا ہے۔ جنوری کے اختتام نے سیاسی درجہ حرارت کو جہاں بڑھایا ہے وہیں جاتے جاتے آخری دو دنوں میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کو لمبی سزاؤں کا سندیسہ ملا ہے۔ یہ وہی صاحب ہیں کہ جب برسراقتدار تھے تو مخالفین کو چور ڈاکو کے لقب سے نوازنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔ ایسا ہی کچھ انھوں نے احسن

Read more

گمبھیر مسائل میں گھرا پاکستان اور انتخابات 2024

نئی حکومت منتخب ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، ملک نازک نوعیت کے متعدد چیلنجز میں گھرا کھڑا ہے، جبکہ عوام منتخب ہو کر آنے والی حکومت سے مسائل کے حل کے لیے فوری توجہ کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ عالمی مالیاتی اداروں کی جانچ پڑتال مطابق ملک کی متوقع شرح ترقی % 9۔ 2 فیصد سے نیچے گر کر مالیاتی سال 2023۔ 2024 میں % 2 فیصد یا اس سے کم % 9۔ 1 ہو گی۔ نازک

Read more

امیر بلوچستان کے غریب لوگ

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ بلوچستان کا رقبہ 347190 مربع کلو میٹر ہے اور یہ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس کی سرزمین میں معدنیات کی کمی نہیں ہے۔ اللہ پاک نے بلوچستان کو سونا، چاندی، تیل، کوئلہ اور دیگر معدنیات سے نوازا ہے۔ اب تک تقریباً چالیس انتہائی قیمتی زیر زمین معدنیات کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔ مگر افسوس اس کے باوجود امیر بلوچستان کے غریب عوام غربت کی زندگی گزار رہے

Read more

گلگت کی طرف عوامی لانگ مارچ کی شروعات

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک قومی تحریک کا آغاز 1970 کے عشرے میں فرنٹیئر کرائمز ریگولیشنز نامی کالے قانون کے خلاف شروع ہوئی اور یہ تحریک عوامی طاقت سے کامیاب ہوئی۔ 1949 ء سے گلگت بلتستان میں لاگو ایف سی آر نامی اس سیاہ قانون کے تحت عوام کے تمام تر بنیادی انسانی جمہوری، سیاسی و معاشی حقوق سلب کیے گئے تھے، مگر ایک مضبوط عوامی تحریک کی وجہ سے نہ صرف ایف سی آر کا خاتمہ

Read more

چل! میلے نوں چلیے

آج کل پاکستان میں میلے کا سا سماں ہے۔ یوں تو وطن عزیز میں میلوں ٹھیلوں کا رواج تقریباً ختم ہو چکا اور میلے دیکھنے کی ہماری عمر بھی نہیں لیکن سیاسی میلے لگتے ہی رہتے ہیں اور ہم ٹی وی سے جڑ کر لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں۔ سیاسی اجتماعات میں جانے کی ہمت اس لیے نہیں ہوتی کہ پھینٹی کا ڈر ہوتا ہے البتہ ان سیاسی میلوں نے ہمیں کچا پکا سیاستدان ضرور بنا دیا ہے۔ حیرت اس

Read more

انتخابات سے پہلے نواز شریف اور عمران خان کی نااہلی

جس طرح عام انتخابات پہ چھائے بے یقینی کے سائے چھٹتے جا رہے ہیں، اسی نسبت سے طاقت کی اس پیچیدہ جدلیات کی پرتیں بھی کھلتی جا رہی ہیں، جس نے پچھلے پچھتر سالوں سے ہماری خواہشات کو اپنی گرفت میں لے رکھا تھا، بلاشبہ جب تک ہمارا ریاستی ڈھانچہ امریکی مقاصد کی تکمیل کے لئے وقف رہا، اس وقت تک مغربی میڈیا میں یہاں کے مقبول سیاسی رہنماؤں کے غیر فطری عروج و زوال کو بھی سیاسی عوامل کا

Read more

برادر ایران کی جارحیت: دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت

برادر فارسی لفظ ہے جس کے معنی بھائی کے ہیں۔ پاکستان یوسف علیہ السلام کی طرح بھائیوں کے نشانے پر ہے۔ آ رہی ہے چاہ یوسف سے صدا دوست یاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت فارسی ہی میں کہتے ہیں کہ ”سگ باش برادر خورد مباش“ کہ کتے بن جاؤ لیکن چھوٹے بھائی مت بننا۔ دوستی کے بارے میں فراز نے کہا ہے۔ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا دوستی ہمیشہ دیکھ بھال اور سوچ سمجھ کرکی جاتی ہے۔

Read more

پاکستان کے خطے میں ’برادر اسلامی ممالک‘ سے تلخ ہوتے تعلقات: کیا پاکستان علاقائی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے؟

اگر پاکستان کے اندورنی حالات پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان میں عام انتخابات ہونے میں صرف 20 دن باقی ہیں جبکہ ملک کو معاشی بدحالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دوست ممالک سے لیے گئے قرض واپس کرنے کی معیاد بڑھانے کی درخواست کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ پہلے سے اندورنی مسائل سے دوچار پاکستان اب اپنے تین ہمسایہ ممالک انڈیا، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی محاذ آرائی میں الجھ گیا ہے۔

Read more

ایران اور پاکستان کے لیے دردِ سر بننے والے عسکریت پسند سرحدی علاقوں میں کیسے آپریٹ کرتے ہیں؟

ماضی میں دونوں ممالک اپنے اپنے ملک میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں کے بعد ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے اور ایک دوسرے کے سفارتی عملے کی طلبی جیسے اقدامات کرنے پر انحصار کرتے رہے لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز نے ایک دوسرے کی علاقائی حدود میں حملے کیے ہیں۔

Read more

تحریک انصاف کی کارکردگی ذہن میں رکھیں

عام انتخابات زیادہ دور نہیں، رجیم چینج اور اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کے سبب تحریک انصاف کی حکومت خاتمے کے بیانیے پر یقین لانے سے قبل عوام یہ ذہن میں رکھیں کہ عمران خان بارہا اپنی زبان سے اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کو ریاستی اداروں کی جتنی سپورٹ میسر رہی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ لہذا جھوٹے بیانیے پر یقین لانے سے قبل جائزہ لینا ضروری ہے کہ گزشتہ دور میں تحریک انصاف نے اپنے منشور میں

Read more

میں احسن اقبال کو ووٹ کیوں دوں گا؟

میں نے 2007 ء میں اسلام آباد میں یونی ورسٹی میں داخلہ لیا تو نارووال سے اسلام آباد کے طویل سفر نے اس حسرت کو جنم دیا کہ کاش اپنے شہر میں بھی یونی ورسٹی ہوتی۔ یہی سوچا کرتا تھا کہ جو لیڈر بھی نارووال کو یونی ورسٹی دے گا میں اس کو ہی نارووال کے لیے منتخب کروں گا۔ یہ وہی برس تھا جب اس وقت کی قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو رہی تھی۔ ایک

Read more

پاکستان میں کشمیر پہ مزید پسپائی کی سوچ

ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے ضلع راوجوری اور پونچھ میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے آزادی کی مسلح مزاحمتی تحریک میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور اس دوران درجنوں ہندوستانی فوجی فریڈم فائٹرز کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ میں ہندوستانی فوج پہ ہونے والے مسلسل حملوں کی صورتحال میں پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کے ساتھ واقع ان اضلاع میں ہندوستانی فوج کے آپریشن مسلسل انداز میں جاری ہیں اور اس دوران جنگل کے

Read more

تشدد آمیز سیاست

  کسی بھی نوعیت کے مسئلے، کسی بھی نظریے یا مطالبے کے حصول کے لئے چاہے اس کا تعلق علاقائی، نسلی، لسانی یا مذہبی ہو اگر تشدد کا سہارا اختیار کیا جائے چاہے اس میں سیاسی رنگ کی آمیزش جتنی مرضی کرلی جائے اس کی مذمت اور اس سے دوری اختیار کرنا معاملہ فہمی اور درست رویہ ہوتا ہے کیوں کہ جب تشدد کا راستہ چن لیا جاتا ہے تو اس میں لامحالہ ریاستی اہل کاروں سے لے کر عام

Read more

جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ

پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات مستقل طور پر قائم رہتے ہیں اور اگر کہی پاکستان کی سویلین حکومت اور امریکہ کے مابین کوئی مسئلہ بھی درپیش ہو جائے تو تب بھی دونوں ممالک کے درمیان جی ایچ کیو اور پینٹاگون بہرحال اپنے روابط پر اس کا اثر نہیں پڑنے دیتے ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ممالک کے سیکورٹی کے معاملات پر تعلقات بہت گہرے ہیں اور کوئی بھی ان

Read more

کچھ ان تصویروں کا بھی سوچیں!

عزت مآب چیف جسٹس، قاضی فائز عیسیٰ نے بجا طور پر نکتہ اٹھایا ہے کہ آئین توڑنے والے ججوں کی تصویریں، عدالتی کمرہ نمبر ایک میں کیوں لگی ہیں؟ لیکن صرف آئین شکنوں ہی نہیں، ان کی تصویروں کے بارے میں بھی کچھ سوچنا ہو گا جو طلائی حاشیوں والی ریشمی عبائیں پہن کر انصاف کی قبائیں تار تار کرتے رہے۔ جو بغض و عناد کی بنا پر اللہ تعالی سے باندھا گیا حلف وفا توڑتے رہے۔ جنہیں پاکستان کے

Read more

چینی منصوبے بی آر آئی کے دس سال

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو چین کی قیادت میں ایک وسیع انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے۔ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نیو سلک روڈ بھی کہا جاتا ہے، انفراسٹرکچر کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبوں ہے۔ صدر شی جن پنگ نے 2013 میں شروع کیا، ترقی اور سرمایہ کاری مشرقی ایشیا اور یورپ تک انفراسٹرکچر۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو چین کی اہم بین الاقوامی تعاون اور اقتصادی منصوبہ ہے۔ بی آر آئی کو ”ون بیلٹ ون روڈ اور سلک

Read more

پاکستان پیپلز پارٹی، امید سحر

سرزمین بلوچستان اپنے قدرتی وسائل، طویل ساحلی پٹی، گیارہ ہزار سالہ پرانی تاریخ و ثقافت، قدرتی معدنیات، رنگ برنگی موسم، دریاؤں، سمندروں، صحراؤں پر مشتمل خطہ پر واقع ہے۔ بلوچستان کے مغرب میں ایران شمال میں افغانستان اور جنوب میں بحریہ عرب واقع ہے۔ سرزمین بلوچستان جو پاکستان کی تقریباً 44 فیصد رقبہ پر مشتمل قدرت کے تمام نعمتوں سے مالامال ایک امیر خطہ ہے۔ جس کی آبادی کم وسائل دوسرے تمام صوبوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ بلوچستان میں

Read more

امکانی معاشی راستے۔

مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ اور پیر ضیاء الحق نقشبندی نے سی ایس ایس کے امتحان میں تیاری کی غرض سے ایک اکیڈمی قائم کر رکھی ہے۔ یہ اکیڈمی کاروباری مقاصد کے لئے نہیں ہے۔ مجھے اس اکیڈمی میں سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کی تیاری کی غرض سے دعوت دی گئی کہ میں ان امیدواروں سے خارجہ امور پر گفتگو کروں اور وہ اپنے انٹرویو کی تیاری کر سکے۔

وہاں پر ایک امیدوار نے مجھ سے سوال کیا کہ اس بات کا بہت غلغلہ مچا ہوا ہے کہ ہمارے خطے میں ریجنل کنیکٹیویٹی یعنی علاقائی روابط، اشتراک سے کاروباری سرگرمیوں کو بہت بڑھایا جا سکتا ہے کیا یہ درست ہے؟ اور پاکستان کے لئے اس کے کیا امکانات ہیں؟ اور اس ریجنل کنیکٹیویٹی کے علاوہ معیشت کو بہتر کرنے کی غرض سے کیا مواقع پاکستان کو بین الاقوامی حالات کے تناظر میں حاصل ہے؟ اس میں کوئی دوسری رائے سرے سے قائم ہی نہیں کی جا سکتی ہے کہ علاقائی مضبوط باہمی روابط اور کاروباری سرگرمیاں خطے کی اقتصادی صورتحال کو یکسر بدل دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں اور اس باہمی اشتراک سے کاروباری سرگرمیوں کو بہت زیادہ بلندیوں پر پہنچایا جا سکتا ہے مگر یہ تمام اہداف صرف اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں کہ جب اس سرگرمی کے لئے مناسب ماحول بھی دستیاب ہو اور یہ مناسب ماحول تنہا صرف پاکستان ہی نہیں قائم کر سکتا ہے۔

Read more

کیا نواز شریف پاکستان کی معیشت بحال کر سکتے ہیں؟

  سوال:۔ پچھلے دنوں پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تقریباً چار سال کے بعد وطن واپس تشریف لا چکے ہیں اور ابھی ان کا نعرہ اور ان کی پارٹی کا جو دعویٰ ہے کہ وہ حکومت میں آ کر سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔ پاکستان کا اس وقت معاشی بدحالی، مہنگائی اور دیگر ملکی بحرانوں سے سامنا ہے اور وہ ان تمام سے ملک کو نکال لیں گے۔ ان کا یہ دعویٰ کس حد تک درست

Read more

سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجرر ثابت ہوگا

کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا تعین دوسرے ممالک کے ساتھ ان کے اقتصادی تعلقات سے ہوتا ہے جس میں میگا پراجیکٹس شامل ہیں جو ممالک کی جغرافیائی، سماجی اور اقتصادی طور پر آپس میں جوڑتے ہیں۔ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ اس منصوبے نے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر کے پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی ہے۔ سی پیک نے نئی شاہراہوں،

Read more

افغانستان پاکستان تجارت، معاشی بوجھ اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری

44 برس پہلے 1979 میں شروع ہونے والی سوویت۔ افغان جنگ کے اثرات نے پاکستان کی معیشت، انتظام اور سماج کو برباد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لگ بھگ آدھی صدی پر محیط اس جنگ کا پڑوسی ممالک پر اثر انداز ہونا یقینی تھا، لیکن، دانستہ طور پر اس جنگ میں ملوث ہونا پاکستان کے ”فیصلہ سازوں“ کی حکمت عملی کا بنیادی اور تباہ کن نتائج کا نکتۂ آغاز ثابت ہوا۔ 1965 کے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے

Read more

سینکڑوں سال پرانا ’خالصہ سرکار‘ کا قانون جو گلگت بلتستان کی عوام کے زمینی حقوق کی راہ میں حائل ہے

خالصہ سرکار کے قانون کے تحت گنجان آباد (یا خالی) زمین پر سرکار کا قبضہ تھا جبکہ برصغیر کی تقسیم کے بعد سے پاکستان میں یہ قانون آج بھی رائج ہے اور اب کئی دہائیوں بعد گلگت کے مقامی افراد اس قانون کو ہی ختم کر دینا چاہتے ہیں۔

Read more

نیا سیاسی منظرنامہ

ہماری مملکت فروری 2024 میں ہونے والے انتخابات کے باعث سیاسی سرگرمی کی طرف بڑ رہی ہے، الیکشن کمشن کی جانب سے جنوری کو عام انتخابات منعقد کرانے کا عندیہ دینے کے بعد پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کیمپوں پہ کامل خاموشی چھا گئی تھی حالانکہ جس شدت کے ساتھ دونوں جماعتیں الیکشن کا مطالبہ کر رہی تھیں، انہیں تو انتخابات کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کرنا چاہیے تھا لیکن بظاہر جلد انتخابات کے بیانیہ سے رائے عامہ

Read more

بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر سیمینار

لاہور: چین کے قونصل جنرل مسٹر ژاؤ شیرین نے کہا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم نے چین اور پاکستان کے درمیان اعلی معیار کے تعاون کو ایک نئی تحریک دی ہے، دونوں نے گوادر پورٹ کی تیز رفتار ترقی اور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر اتفاق سمیت 20 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جن میں بی آر آئی، انفراسٹرکچر، کان کنی، صنعت، سبز اور کم کاربن کی

Read more

چینی کرنسی میں تجارت کے لیے کلیرنگ بینک قائم

پاکستان اور ترکی کی دوستی غیر معمولی طور پر مضبوط ہے۔ ترکی کے صد سالہ قومی دن کی تقریب کے دوران میں نے لاہور میں تعینات نئے ترک قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے اس دوستی کو مزید چار چاند لگ جانے چاہیے۔ اس تقریب کے شرکا کی تعداد قدرے محدود تھی مگر یہ طے تھا کہ ہر شخص اس دوستی کو مزید بلندیوں پر دیکھنا چاہتا ہے۔ میں نے ترک قونصل جنرل سے

Read more

نواز شریف اور چیلنجز: دلوں میں ولولے جاگے امیدیں لوٹ آئی ہیں؟

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف پاکستان واپس آ چکے ہیں۔ چار سال قبل 2019 میں وہ علاج کے لیے لندن گئے تھے۔ یہ ماننا پڑے گا کہ نواز شریف ملکی تاریخ کی وہ منفرد شخصیت ہیں، چالیس برس بعد بھی سیاست جن کے گرد گھوم رہی ہے۔ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ میاں نواز شریف کئی اطراف سے ٹھوس ضمانتوں کے بعد واپس آ رہے ہیں لیکن ان کے لئے سیاسی

Read more

متحدہ آزاد کشمیر کی نئی پالیسی (حصہ دوم)

جس طرح عراق وار، کورین وار، ویتنام وار اور افغان وار، عراقیوں، کورین، ویتنامیوں اور افغانوں کی جنگیں نہیں تھیں، بلکہ امریکہ کی تھیں، اسی طرح مسئلہ کشمیر بھی انڈیا اور پاکستان کا مسئلہ نہیں، کشمیریوں کا مسئلہ ہے، جس کو تقسیم کا نامکمل ایجنڈا سمجھایا گیا، اور بزور الگ کر دیے جانے والے کروڑوں کشمیریوں کی تکالیف اور خواہشات کو کسی نے درخور اعتنا نہیں سمجھا۔ بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ کیا سلوک کیا، پاکستانی سمجھتے ہیں کہ ہم

Read more

محنت میں عظمت- عوامی جمہوریہ چین کا آنکھوں دیکھا حال (3)

ہماری رہائش ہوٹل ہوابن انٹرنیشنل میں تھی۔ شاید پنج ستارہ، جس کے سامنے کھڑا ہو کر آپ اس کی آخری منزل کی اور دیکھیں اور آپ کے سر پر چمن کے اچکزئی یاقلات کے محمد شہی کی طرح ٹوپی ہو تو غالب گمان یہی ہے کہ ٹوپی گر جائے گی۔ دائرے میں گھومتا صدر دروازہ، جس کے اندر جائیں تو ایک بڑا ہال۔ ہال میں دائیں اور کو استقبالیہ، بائیں اور صوفے اور کرسیاں لگی ہیں جن سے آگے جا

Read more

تشریف لاتے ہیں…میاں محمد نواز شریف!

یہ نواز شریف کی بیرونِ ملک سے چوتھی معروف واپسی ہو گی، پہلی دفعہ 2007 میں قریباً سات سالہ جلا وطنی کے بعد واپسی ہوئی مگر انہیں ایئر پورٹ سے ہی ملک بدر کر دیا گیا، اگلے سال وہ پھر پاکستان آئے اور انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی گئی مگر انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی، پھر 2018 میں طاقتوروں کی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے، کلثوم نواز صاحبہ کو برطانیہ میں بسترِ مرگ

Read more

معاشی ’گیم چینجر‘ یا قرض کا جال: پاکستان میں سی پیک سمیت جنوبی ایشیا میں چینی سرمایہ کاری کا مستقبل کیا ہے؟

اب تک تقریبا 145 ممالک، جن میں دنیا کی 75 فیصد آبادی بستی ہے، چین کے منصوبے میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس منصوبے کا سب سے بڑا پراجیکٹ ’چین پاکستان اقتصادی راہداری‘ ہے جس کے تحت 60 ارب ڈالر کے ابتدائی تخمینے سے سڑکوں، ریلوے اور پائپ لائن کا ایک جال بننا تھا۔

Read more