پیپلزپارٹی اور عوام کے بڑھتے فاصلے

پاکستان پیپلز پارٹی کی فیصل آباد شہر میں انتخابی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں، شہر کے نو صوبائی حلقوں میں 2013 میں کل حاصل کردہ ووٹ: 32000 2018 میں کل ووٹ: 18750 2024 میں کل ووٹ: 14500 کچھ لوگ اس بدترین کارکردگی اور مقبولیت کی تنزلی کو کمزور تنظیمی ڈھانچے کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں مانا کہ تنظیم کسی بھی جماعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ مگر ووٹ حاصل کرنا اور مقبول عوامی جماعت بننے کے لئے جماعت

Read more

دھاندلی زدہ انتخابات، شفاف صحافت

طویل کھینچا تانی کے بعد جمعرات 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے اسمبلی نامکمل ہونے کا عذر بنا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے وزارت قانون اور سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مشاورت سے اجلاس دس بجے صبح طلب کیا۔ تاہم نصف شب کے لگ بھگ صدر علوی نے بھی اجلاس بلانے کے لیے وزیر اعظم

Read more

پی ڈی ایم پارٹ ٹو: بند گلی میں

سوشل میڈیا پر ایک میسج خوب گردش کر رہا ہے۔ لکھا ہے! ‏مبارک ہو وعدے کے مطابق 300 فری یونٹ بلاول 200 فری یونٹ مریم نواز 300 فری یونٹ علیم خان ٹوٹل 800 یونٹ فری مارچ سے بجلی کے بل کی پریشانی دور ہو جائے گی پیارے پاکستانیوں۔ یہ وائرل پوسٹ شیئر کی جسے پڑھ کر مسکراہٹ ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ صورتحال یہ ہے کہ فری یونٹ دینے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے تمام

Read more

کیا تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد کے بیچ صرف عمران خان کا بیانیہ حائل تھا؟

پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے متنازعہ پہلوؤں پر تاحال بحث کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس سب کے بیچ بظاہر جس پہلو پر زیادہ بات نہیں ہوئی وہ مرکز میں حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق بحث ہے۔ دونوں جماعتوں کے اتحاد میں کیا چیز آڑے آئی؟

Read more

سندھ میں تعلیم کے شعبے کو توجہ کی ضرورت ہے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں اب کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اپنے ممبران سے مخاطب ہو کر یہ بات کی ہے۔ ٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین کی طرف سے پہلی بار اس بات کو سن کر بہت خوشی ہوئی۔ اگر پارٹی میں یہ احساس ہے تو مثبت بات ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے شہید بینظیر بھٹو 2007 میں یو اے ای میں اپنے پروگراموں میں اس بات کا ذکر کیا

Read more

مراد علی شاہ کی وہ ’خوبیاں‘ جن کی بِنا پر انھیں تیسری مرتبہ سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مراد علی شاہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔ جولائی 2016 کے بعد سے وہ لگاتار تیسری بار اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ مگر وہ کیا عوامل ہیں جنھوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو اِس اہم منصب کے لیے مراد علی شاہ کے دوبارہ چناؤ پر مجبور کیا؟

Read more

مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب: ’پارٹ ٹائم سیاست دان‘ سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ تک کا سفر

مریم نواز نے حالیہ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ایک نشست پر لاہور سے حصہ لیا اور دونوں پر کامیاب ہو گئیں۔ مرکز اور پنجاب میں سامنے آنے والی پارٹی پوزیشن کے بعد ان کی جماعت نے انھیں صوبہ پنجاب کی حکومت میں رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم انتخابات کے وقت تک یہ کہنا مشکل تھا کہ وہ پنجاب کی وزارتِ اعلٰی لے پائیں گی۔

Read more

مریم نواز وزیر اعلیٰ، شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار: شریف خاندان میں اقتدار کی تقسیم میں ’تبدیلی‘ کی وجوہات کیا ہیں؟

نوے کی دہائی سے 2018 کے عام انتخابات تک نواز شریف نے وفاق اور شہباز شریف نے پنجاب کے اقتدار کو اپنا مرکز بنائے رکھا۔ یوں محسوس ہوتا رہا کہ شریف خاندان کے اندر اقتدار کا یہ فارمولا باقاعد طور پر ترتیب دیا گیا تھا لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ تو کیا یہ ’تبدیلی‘ محض اتفاق ہے یا کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے؟

Read more

نوید انتھونی: سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر کون ہیں؟

بطور نائب ناظم یونین کونسل اپنا سیاسی کیریئرشروع کرنے والے انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر ہیں۔ یہ ان کے 19 سالہ سیاسی سفر کی داستان ہے۔

Read more

ڈبویا مجھ کو ہونے نے

غالب کہتا ہے ”ڈبویا مجھ کو ہونے نے“ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں ”ڈبویا 2024 کے الیکشن کے ہونے نے۔“ زندگی پہلے ہی کس قدر مضحکہ خیز تھی اب مزید مضحکہ خیز ہو گئی ہے۔ جو یوں ہو گا تو کیا ہو گا، جو یوں نہ ہو گا تو کیا ہو گا؟ جمہوریت نے اس بار بھی ہم سے مذاق کیا ہے؟ امریکا، برطانیہ، بھارت، بنگلہ دیش، ایران انڈونیشیا اور نہ جانے کہاں کہاں 2024 میں الیکشن ہو رہے

Read more

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور سے کیوں ہاری؟

لاہور الیکشن ہارنے کی وجہ سب نے لکھی اصل وجہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا الیکشن اس دن ہار گئی تھی جس دن بلاول ہاؤس شہر سے دور بحریہ ٹاؤن میں بنا کر ( ننگ پیری ) ( مڈل کلاس ) ( موٹر سائیکل ) ( سائیکل ) ( رکشوں ) پر آنے جانے والے جیالوں کو اپنے سے کوسوں دور کر کہ ڈرائنگ روم کی سیاست کو فروغ دیا لینڈ کروز مافیا نے بڑی پلاننگ سے لاہور کی گلیوں

Read more

مذاکرات کی میز کے گرد بیٹھنے کی برکات

پاکستان میں 8 فروری 2024 ء کو جو عام انتخابات منعقد ہوئے، وہ مختلف وجوہ سے متنازع نظر آ رہے ہیں اور ایک ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔ جی ڈی اے کے مرکزی رہنما پیر پگارا نے سرعام اعلان کیا ہے کہ انتخابات تین ماہ پہلے ہی فروخت ہو چکے تھے اور بندر بانٹ کا پورا منصوبہ تیار کر لیا گیا تھا۔ اسی اعلان کے شانہ بہ شانہ 17 فروری کو راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے انکشاف کر ڈالا

Read more

ڈیجیٹل نوجوان مستقبل کے معمار

نوجوان معاشرے کا چہرہ اور سرمایہ ہیں، یہ کسی بھی معاشرے کی اساس ہوتے ہیں۔ پاکستان ان خوش قسمت ملکوں میں شامل ہے جہاں نوجوان آبادی کا 60 فی صد سے بھی زیادہ ہیں۔ یو این ڈی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کی کل آبادی کا 64 فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہے جب کہ کل آبادی کا 29 فی صد وہ ہیں جن کی عمر 15 سے

Read more

شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لئے آصف زرداری کا کردار

بھاگ دوڑ کی عمر نہیں رہی۔ یہ کالم لکھنے اور ٹی وی سکرینوں پر گفتگو کے لئے بنیادی طور پر اپنے تجربے کے علاوہ ٹویٹر جسے اب ایکس کہا جاتا ہے پر انحصار کرتا ہوں۔ گزشتہ چار دنوں سے مذکورہ پلیٹ فارم مگر پاکستان میں سنگدل محبوب کی طرح تھوڑی دیر کو اپنی جھلک دکھا کر غائب ہوجاتا ہے۔ ٹویٹر تک رسائی میں تعطل کے اذیت دہ وقفوں کی بابت ایک طویل کالم بھی لکھا تھا۔ وہ چھپ گیا تو

Read more

اعتماد کے بغیر اتحادی حکومت

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کل رات گئے مرکز میں حکومت سازی پر اتفاق کر لیا ہے۔ اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں منعقد پریس کانفرنس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ اتحادی پارٹیوں کے پاس ایوان میں اکثریت موجود ہے۔ اس لیے ملک کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں کسی ایک پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے اور پاکستان میں بڑی سیاسی

Read more

عمران خان کا ’فتح مکہ ماڈل‘ اور ملک کو لاحق اندیشے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود چل کر ان کی پارٹی کے پاس آئی تھی، اب ہم اپنی شرائط پر اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ البتہ اس کے ساتھ ہی وہ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ملک اس وقت کسی بے یقینی اور حکومت سازی میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ بلاول بھٹو زرداری اسی پارٹی پر گولہ باری میں مصروف ہیں جس سے توقع کی جا رہی

Read more

انتخابات، توقعات اور ”بارودخانہ“

پاکستان کو عدم استحکام، سیاسی انتشار، اقتصادی تباہ حالی اور ہمہ جہتی زوال کی دلدل میں جھونکنے کا جو عمل 2014 کے چار ماہی دھرنوں سے شروع ہوا تھا، 8 فروری 2024 کے انتخابات کے بعد بھی تھمتا یا کسی کنارے لگتا دکھائی نہیں دیتا۔ ساڑھے چھ برس سے اس حرماں نصیب ملک نے سکھ کا سانس نہیں لیا۔ نوازشریف کے خلاف سازش تیار کرنے اور اسے کامیابی سے پایہِ تکمیل تک پہنچانے والے سارے کردار اپنے گھروں میں بیٹھے،

Read more

پی ٹی آئی کو ’سوشل میڈیا کی پارٹی‘ کا طعنہ دینے والی جماعتیں کیسے سوشل میڈیا پر ہی اس سے شکست کھا گئیں

تھوڑا عرصہ پہلے کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ، پاکستان تحریکِ انصاف کو ’سوشل میڈیا کی جماعت‘ کا طعنہ دیتی تھیں لیکن پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا جماعت کا طعنہ دینے والی جماعتوں کو اُس وقت ادراک نہ ہو سکا کہ اگلے الیکشن کا میدان ڈیجیٹل پلیٹ فارم قرار پائے گا۔

Read more

حافظ نعیم الرحمٰن کا ناکام سیاسی کرتب

  پاکستان میں ایک اور مایوس کن انتخاب اختتام کو پہنچا۔ ایسا انتخاب جس میں جیتنے والے بھی دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں اور ہارنے والے بھی۔ ویسے ہارنے پر نتائج نہ ماننا اور دھاندلی کے الزامات لگانا ایک سیاسی روایت بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان الزامات کو سنجیدگی سے لینا بند کر دیا ہے۔ لیکن ایسے میں یہ الزام ایک نئے طریقے سے سامنے آتا ہے جو سب کی توجہ اپنی طرف مبذول

Read more

نواز شریف کا ”شکستہ کشتی“ پر سوار ہونے سے انکار

ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 10 روز قبل ہو چکا ہے لیکن کامیاب ہونے والے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں جب کہ شکست دوچار کیے جانے واویلا تو بنتا ہے پاکستان میں شاید ہی کوئی الیکشن ہو جسے ”شفافیت“ کا تمغہ ملا ہو یہ ایسا انتخاب تھا جس میں کامیاب قرار دیے جانے ”شرمندہ شرمندہ“ دکھائی دیتے ہیں کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ 2024 ء کو ہونے والے انتخابات 2018 ء کے انتخابات کا ایکشن

Read more

بات ”مجھے کیوں بلایا؟“ تک پہنچے گی!

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا ملک کے عام انتخابات کے آٹھ روز بعد ضمیر جاگ گیا ہے۔ کہتے ہیں کہ ہم نے انتخابات میں دھاندلی کروائی، پچاس پچاس ستر ستر ہزار کی لیڈ کے ساتھ جیتنے والوں کو ہروا دیا، ہم نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، آج بھی ہمارے لوگ بیٹھے مہریں لگا رہے ہیں۔ (کس جگہ پر بیٹھے ہیں اور اب کون سی مہریں لگا رہے ہیں انہوں نے یہ نہیں بتایا) ۔ کہتے ہیں کہ چیف

Read more

کیا پاکستان کو یرغمال بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

پاکستان پر ہر طرف سے یلغار ہے۔ بدقسمتی سے یہ ملک دشمنوں کی بجائے اس وقت اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں شکار ہو رہا ہے۔ سب کے منہ پر پاکستان کی بہتری اور عوامی بہبود کا نعرہ ہے لیکن سب ہی اپنی اپنی جگہ پر ملکی نظام کو تتربتر کر کے اپنے لیے راستہ بنانے کی کوشش میں مگن ہیں۔ اس میں صرف تحریک انصاف کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہو گا کیوں کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا

Read more

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قوم پرست جماعتوں کو شکست کیوں ہوئی اور صوبوں پر اس کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

انتخابات میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں قوم پرست سیاسی جماعتوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں کافی مایوس کن رہی ہے جس پر یہ جماعتیں دھاندلی کا الزام بھی عائد کر رہی ہیں اور احتجاج بھی کر رہی ہیں

Read more

مسلم لیگ ن سمیت کوئی بھی بڑی سیاسی جماعت وفاق کا بوجھ اکیلے اٹھانے سے گریزاں کیوں ہے؟

آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتیں آغاز میں تو وفاق میں حکومت بنانے کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور حکومتی اتحاد بنانے کی کوشش کرتی نظر آئیں لیکن ہر گزرتے لمحے کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے میں ہچکچاہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سیاسی غیر یقینی اور ہچکچکاہٹ کی وجہ کیا ہے؟

Read more

پیر پگارا بھی ناراض ہو گئے

حضرت پیر سائیں پگارا کی سندھ میں سبی عزت کرتے ہیں، چاہے اس کی سیاست سے اختلاف کریں یا نہ کریں، ان میں سے میں بھی ایک ہوں جو پیر سائیں پگارا کی بہت عزت کرتا ہوں۔ پیر صاحب پگارا کے خاندان میں اس کے دادا پیر صبغت اللہ شاہ (سہوریہ بادشاہ) کی سندھ کے حوالے سے لازوال قربانیاں ہے۔ اس نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی اور وطن اور کفن کا نعرہ لگایا۔ اس کو انگریزوں نے موت کی

Read more

عمران خان نے حکومت سازی کی بس مِس کیوں کی؟

انتخابی نتائج آنے کے فوری بعد عمران مخالف جماعتیں ہکا بکا رہ گئیں۔ پیپلز پارٹی کو اس انتخاب سے سندھ کے علاوہ کسی اور صوبے سے خاطر خواہ نشستیں ملنے کی امید نہیں تھی۔ بلاول بھٹو زرداری اس کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کے تقریباََ ہر بڑے صوبے کے کسی شہر یا قصبے میں جاتے رہے۔ اپنی توانائی کو یوں انہوں نے آئندہ انتخاب میں سرمایہ کاری کی طرح خرچ کیا۔ بنیادی پریشانی نواز شریف کے نام سے

Read more

انتخابات 2024 اور راندہ درگاہ تحریک انصاف

الیکشن بھی ہو گیا اور سیلیکشن بھی۔ کچھ جیتنے والے جیت کے بھی ہار گئے اور کچھ ہارنے والوں کی ہار کے بھی جیت ہوئی۔ سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہونے کے دعویدار لٹکے منہ فتح کا اعلان کر گئے تو ان کے شکست خوردہ ساتھی مخالف جماعت کے بارے میں یہی سوال اب تک دہرا رہے ہیں ”ان کی کیا کارکردگی تھی جو جیت سکے؟“ یعنی یہ جیتے نہیں جتوائے گئے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ

Read more

مولانا کا چیلنج، بیرسٹر صاحب کی گنتی اور شریفوں کی خوشی

دونوں طرف سے دھاندلی کے الزامات کے جلو میں مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر اقلیتی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) اور استحکام پاکستان پارٹی بھی شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے اعتماد کا ووٹ دیں گی۔ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اس اعلان کے موقع پر آصف زرداری سمیت تمام ’ہم خیال‘ پارٹیوں کے رہنما موجود تھے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون

Read more

پارلیمانی جمہوریت میں ریاستی ڈھانچے کا علمی تجزیہ

انتخابات کے بعد حکومتی تشکیل کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کے دوران پیپلز پارٹی کی فیصلہ کن حیثیت کے باعث سب نظریں زرداری صاحب پر لگی تھیں کہ اس دوران بلاول بھٹو کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا۔ پارلیمانی جمہوریت میں ایسی معلق پارلیمان کوئی غیر معمولی بات نہیں اور اس کے نتیجے میں اقلیتی حکومتوں کا قیام بھی کوئی انہونی نہیں۔ البتہ پاکستان کے معروضی حالات میں جہاں دو تہائی اکثریت والی حکومتوں کے قدم بھی خلا میں معلق

Read more

انتخابات اور انتخابی مہم کے بدلتے طریقے

8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات تمام تر تحفظات، دھاندلی کے شور اور بے قاعدگیوں کی بازگشت کے باوجود پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت کے تسلسل میں تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔ 2008 سے اب تک ہونے والے یہ چوتھے عام انتخابات ہیں جو پارلیمان کی مدت کے اختتام پر منعقد ہوئے۔ تاہم جمہوریت کا یہ تسلسل فی الحال اعلیٰ سطح تک ہی محدود ہے اور ملک کے تمام صوبوں بالخصوص پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد

Read more

الیکشن اور سیاسی استحکام

الیکشن 2024 نے بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ لیکن کوئی ان سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار نہیں۔ لوگ عمران خان کی حکومت جاتے ہی آنے والے الیکشن پر خدشات کر رہے تھے لیکن اب یہ سمجھ آتی ہے کہ ان کے خدشات میں وزن تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کے عمران خان کی حکومت غیر مقبول تھی مگر ان کو ہٹانے کا سبب اس کی غیر مقبولیت نہیں تھی بلکہ عمران خان ہٹانا کچھ لوگوں کے

Read more

پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سازی کے معاملے پر کہاں کھڑی ہے اور مسلم لیگ کو کس حد تک سپورٹ کرے گی؟

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے کا اعلان کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی۔

Read more

پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون کے امیدوار کو ووٹ دے گی، وفاقی کابینہ کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں : بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کی تشکیل یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ نون کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔ تاہم وفاقی کابینہ میں شمولیت میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ’پیپلز پارٹی کے پاس وفاقی حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ہے، اس لیے میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔ ‘ انھوں نے کہا کہ

Read more

میاں صاحب کو حکومت سازی کی جلدی کیوں ہے؟

انتخابات سے ایک ہی روز بعد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت کے بغیر اپنی پارٹی کی کامیابی کا اعلان کر کے گویا یہ بتا دیا تھا کہ آئندہ وزیر اعظم ان ہی کی مرضی اور پارٹی سے منتخب ہو گا۔ البتہ اس اعلان میں دو کمزوریاں عیاں تھیں۔ ایک تو مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں پہلی نہیں، دوسری پوزیشن حاصل ہوئی تھی اور دوسرے پوری انتخابی مہم کے دوران میں مسلم لیگ (ن) پر

Read more

آزاد امیدواروں کی ’سرپرائز انٹری‘ اور جوڑ توڑ: ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے پاس کیا آپشنز موجود ہیں؟

اب سیاسی جوڑ توڑ، احتجاج، ملاقاتوں اور وعدوں وغیرہ کا یہ سلسلہ ہمیشہ تو نہیں چلتا رہے گا۔ یہاں بھی آئین پاکستان نے ایک حد مقرر کر رکھی ہے کہ الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں کے پاس کتنا وقت ہے جس میں وہ حکومت سازی کے لیے ہوم ورک مکمل کریں۔

Read more

عام انتخابات 2024، ایک عوامی ریفرنڈم مگر کس کے خلاف؟

عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے بعد ملک میں حکومت سازی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس بار بھی 2018 کے عام انتخابات کی طرح کوئی بھی سیاسی جماعت سادہ اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے، لہذا ایسے میں مخلوط حکومت کی تشکیل ریاست کا مقدر ٹھہرا ہے۔ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کے عمل میں برتی گئی تاخیر کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت مشکوک ہو کر رہ گئی

Read more

’پی ڈی ایم 2.0‘: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی صورت میں کن آپشنز پر غور؟

الیکشن 2024 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی اکثریتی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب جبکہ کسی بھی جماعت کے پاس سادہ اکثریت موجود نہیں ہے تو آئندہ بننے والی ممکنہ مخلوط حکومت کا خاکہ کیا ہو گا؟

Read more

الیکشن 2024: کیا ایسے ہی نتائج متوقع تھے؟ اب اگلا منظر نامہ کیا ہوگا؟

پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے بارھویں عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ دونوں بڑی جماعتیں اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وفاق میں بغیر اتحاد کے حکومت سازی کرسکیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اگلا منظر نامہ کیا بننے جارہا ہے؟

Read more

الیکشن کے بعد کا منظر:حد نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے

الیکشن کا دن ملک و قوم کے مستقبل کے فیصلے کا دن ہوتا ہے۔ عوامی فیصلے کے مطابق ہی حکومت قائم ہوتی ہے۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہونے سے بھارت ’انڈونیشیا‘ امریکہ اور برازیل کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ 2018 ء میں ووٹرز

Read more

کیا بلاول کو وزیراعظم بنایا جائے گا؟

ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہو گئے، لوگوں کے کافی خدشات تھے کہ الیکشن 8 فروری 2024 کو نہیں ہو گے مگر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی یقین دہانی کے بعد لوگوں کو بھی یقین ہونے لگا تھا کہ اب الیکشن ہو جائیں گے۔ اس یقیں دہانی کے بعد نگران حکومت کے وزرا نے بھی استعفیٰ دے دیا اور الیکشن کا ورک کرنا شروع کر دیا۔ بہرحال الیکشن کا مرحلہ خیریت سے گزر گیا، اکا دکا واقعات ملک

Read more

الیکشن 2024، زرداری اب بھی سب پر بھاری

الیکشن 2024 الحمدللہ ہوچکے ہیں، مختلف الزامات، سیاسی جماعتوں کے تحفظات، الیکشن نتائج پر خدشات یہ سلسلہ تو چلتا ہی رہے گا، مگر اس وقت ہر شخص کے ذہن میں بس صرف ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم کون ہو گا، انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس بشمول تحریک انصاف کے آزاد امیدواران میں سے کسی کے پاس بھی سادہ اکثریت

Read more

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے پاس اس جیت کے بعد کیا آپشنز ہیں؟

الیکشن کمیشن پاکستان کے ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے 2024 کے عام انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔ ان میں سے اکثر کو عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

Read more

الیکشن نتائج میں تاخیر: وجہ دھاندلی تھی یا حقیقی مسائل

میرے ابو جان اور چھوٹا بھائی بالترتیب حلقہ این اے 58 چکوال اور این اے 127 لاہور کے ایک پولنگ سٹیشن پر بطور پریزائڈنگ افسر تعینات تھے۔ دمِ تحریر صبح کے 6:32 ہوئے ہیں۔ پہلے تو سگنل نہیں تھے، کچھ ہی دیر پہلے بحال ہوئے تو میں اسی انتظار میں تھا کہ ابا جی اور چھوٹے میاں سے حال احوال لوں۔ چھوٹے بھائی سے بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ غیر حتمی نتائج وہ رات 12 یا 1 بجے

Read more

رات بھر الیکشن کمیشن میں کیا ہوتا رہا اور انتخابی نتائج مرتب کرنے کا نظام کیسے ’ناکام‘ ہوا؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ کوارٹرز میں موجود عملہ الیکشن کے نتائج الیکشن مینیجمنٹ سسٹم (EMS) کے بجائے مینوئلی (یعنی کاغذات پر) یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Read more

سیاسی میوزیکل چیئر میں باری کبھی بھی آ سکتی ہے

سر زمین پاکستان پر ایک لمبے عرصے تک معصوم سسکیوں اور ناتمام حسرتوں کا رومانس چلتا رہا ہے جبکہ دوسری طرف اقتدار میں شراکت داری کے لیے سرگرداں اشرافیہ نے اپنی عمدہ اداکاری سے کئی عشروں تک بے چارے عوام کو بے وقوف بنائے رکھا۔ بد قسمتی سے اس بھیانک سفر کے دوران یہاں بسنے والوں کے لیے شب و روز ایک ہی انداز میں طلوع اور غروب ہوتے رہے ہیں۔ نہ کسی کی جواب دہی ہوئی، نہ سرزنش ہوئی

Read more

انتخابات سے آگے

میں یہ کالم سات فروری کی شام قلم بند کر رہا ہوں۔ جب یہ شائع ہو گا، تو انتخابات کے زیادہ تر نتائج آ چکے ہوں گے اور مقتدرہ حکومت سازی کا جائزہ لے رہی ہو گی۔ ایک پارٹی حکومت بنائے گی یا مخلوط حکومت قائم ہو گی، ہم یقین سے اس معاملے میں کوئی رائے نہیں دے سکتے، البتہ ان رجحانات اور امکانات کا جائزہ لے سکتے ہیں جو انتخابی مہم کے دوران سامنے آتے رہے ہیں۔ اس بار

Read more

سیاسی جماعتوں کے منشور میں خصوصی افراد کا حصہ

ملک میں عام انتخابات 2024 ء کل یعنی 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات میں سیاسی جماعتیں، قطع نظر اس بات سے کہ وہ چھوٹی ہیں یا بڑی، اپنے بڑے بڑے دعووں کے ساتھ کچھ نہ کچھ حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ جمہوری عمل کے اس عملی مظاہرے میں سنجیدہ روایات کے مطابق سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے پیش کرتی ہیں۔ اس منشور سے اس

Read more

کیا پاکستان میں پولنگ کے روز موبائل سروس کی بندش کا نشانہ تحریک انصاف ہے؟

یہ یقین دہانیاں دیگر ووٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور ووٹرز کے لیے زیادہ تسلی کا باعث بنیں اور اس کی وجہ یہ تھی کہ حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے ڈیجیٹل ذرائع پر زیادہ اکتفا کیا تھا اور پولنگ کے روز بھی اپنے ووٹرز کی رہنمائی کے لیے مختلف آن لائن ذرائع کا بندوبست کر رکھا تھا۔

Read more

سنہ 1958ء: آٹھ ستمبر سے آٹھ دسمبر تک

آٹھ فروری 2024ء کا سورج طلوع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ عنوان میں آٹھ فروری کی بجائے ستمبر اور دسمبر نظر آنے پر آپ کی حیرت بے جا نہیں۔ لکھنے والا دراصل 18 فروری 2008ء سے 8 فروری 2024ء کے بیچ گزرے 16 برس کا آشوب لکھنا چاہتا ہے۔ 18 فروری 2008ء کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج کا پہلے سے طے شدہ نقشہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے تلپٹ ہو گیا۔ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے

Read more

جب پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی (حصہ دوم)

ناہید خان بیان کرتی ہیں جلسے گاہ سے روانہ ہوتے ہوئے بی بی نے مجھ سے کہا میاں نواز شریف کا فون ملاؤ تاکہ ان سے تعزیت کرسکیں، فون ملانے سے پہلے بی بی گاڑی کے اردگرد جمع عوام کے نعروں کا جواب دینے اور انہیں ہاتھ ہلانے کا فیصلہ کیا، گاڑی کے سن روف میں کھڑی ہو گئیں کچھ ہی دیر میں تین فائر اور ایک دھماکے کی آواز سنائی دی بینظیر سن روف سے اندر گر گئیں۔ یوں

Read more

انتخاب، عوام اور ریاست

پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات کا انعقاد ہونے کو ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں بڑے بڑے جلسے کر چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سب سے مقبول پارٹی اور اس کا لیڈر پارٹی، نشان اور حکمت کی تمام باتیں گنوائیں کے بعد اب اس امید پر جیل سے غرار رہا ہے کہ 8 فروری کو عوام تاریخی طور پر باہر نکل کر اس کو جیل سے نکال لیں گے مگر شاید وہ تاریخ سے نابلد ہے۔ اس

Read more

کیا 8 فروری کا دن ملکی تقدیر تبدیل کر دے گا؟

پاکستان میں آج انتخابی مہم کا آخری دن تھا۔ نواز شریف نے قصور میں اور بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں جلسہ کر کے پولنگ سے پہلے عوام تک اپنا حتمی پیغام پہنچایا۔ تحریک انصاف کو میدان سے صاف کر دیا گیا ہے۔ اس کی انتخابی مہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نہایت محدود پیمانے پر چلائی گئی۔ اسے نہ جلسہ کرنے کی اجازت ملی اور نہ ہی ورچوئل انتخابی مہم کا موقع فراہم ہوا لیکن دوسری دونوں بڑی

Read more

وفاق میں حکمراں جماعت کا فیصلہ کرنے والا شہر کراچی 8 فروری کو کس پارٹی کو ’کِنگ میکر‘ بنائے گا؟

کراچی کو ناصرف پاکستان کا معاشی مرکز قرار دیا جاتا ہے بلکہ یہ شہر وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اس شہر میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بلوچستان میں قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں سے بھی زیادہ ہے جہاں کبھی ایم کیو ایم اور کبھی تحریک انصاف کا پلڑا بھاری رہا۔ موجودہ انتخابات سے قبل شہر کی صورتحال کیا ہے؟

Read more

جماعت اسلامی کی مذہبی شدت پسندی سے بچا جائے

جماعت اسلامی ہر انتخاب سے پہلے کچھ نعرے، کچھ بدکلامی اور کچھ بے بنیاد دعوے کرنا اپنا ’دینی فریضہ‘ سمجھنے لگی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ اب جماعت میں کسی ذی فہم کے لیے قیادت حاصل کرنے کا امکان بھی نہیں ہے بشرطیکہ عقل و شعور رکھنے والا کوئی شخص ایسی انتہاپسند جماعت میں شامل ہونے کا حوصلہ کر لے۔ سراج الحق اس وقت اس منصب جلیلہ پر فائز ہیں اور یوں لگتا ہے کہ انتخابات سے پہلے وہ

Read more

سیاسی جماعتوں کے مشہور ترانوں کی کہانی: عطااللہ کی انوکھی فرمائش، بھٹو کا جیالا شاعر اور شریف خاندان کا ’پسندیدہ گلوکار‘ جو سب کے لیے ترانے گاتا ہے

شاعروں کی جذباتی شاعری اور گلوکاروں کی جوشیلی دھنیں نہ صرف سیاسی پنڈال کو گرمائے رکھتی ہیں بلکہ یہ سیاست دانوں کے لیے عوام سے جڑے رہنے کا اضافی ذریعہ بن گئے ہیں۔ ہم نے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے لیے ترانے لکھنے والے والے شاعروں اور گلوکاروں سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے انھوں نے مشہور پارٹی ترانے کیسے لکھے اور گائے۔

Read more

آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ اور اسلام

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف پے درپے کئی فیصلے آگئے۔ ان فیصلوں کے بعد اس جماعت کے سیاسی مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے۔ آنے والے دنوں میں جن پر تفصیل سے بات ہو گی۔ اسی دوران میں مسلم لیگ ن سمیت ملک کی چند بڑی جماعتوں کے منشور بھی آگئے۔ اس معاملے کا ایک دل چسپ پہلو یہ ہے کہ ن لیگ کا منشور جب تک نہیں آیا تھا، اس جماعت کو طنز و تعریض

Read more

کاپی پیسٹ والا مثبت منشور

الیکشن کا سماں سماں ہے، عوام کی موجیں ہی موجیں ہیں کہ چاہے جس بھی امیدوار کی طرف جائیں خالی ہاتھ نہیں لوٹتے بلکہ ووٹ کا پاس یا پھر یاس دے کر ”لوٹ“ کے ہی آتے ہیں۔ الخیر نئے حکومت بننے اور پرانے چہروں کا نئے سوچ کے ساتھ ظہور ہونے کا وقت تقریباً سو گھنٹوں کی مسافت پہ سردی کے اس موسم میں پولنگ اسٹیشن پہ کھڑا ووٹروں کی راہ دیکھ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں سے قابل ذکر

Read more

عدت کیس فیصلہ :اخلاقی گراوٹ کا ایک نیا موڑ

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری شاید واحد پاکستانی سیاست دان ہیں جنہوں نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس فیصلے کی حمایت کرنا مشکل ہے‘ ۔ ٹی وی انٹرویو اور حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے‘ ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے اس بیان کو افسوسناک

Read more

کیا نواز شریف مخلوط حکومت چلا پائیں گے؟

مجھے یاد پڑتا ہے جب شہید محترم بینظیر بھٹو 2007 میں ملک میں الیکشن کی تیاری کر رہی تھی، اس کے اکثر پروگرام دبئی کے دیرا شیریٹن ہوٹل میں ہوا کرتے تھے اور مین اکثر ان پروگراموں میں جاتا تھا۔ بی بی بہت خوش تھی کہ ملک مین انتخابات ہو رہے ہیں اور ان کی واحد امید یہ تھی کہ ملک میں شفاف الیکشن ہو گئے تو پی پی پی کی حکومت آ جائے گی۔ اس نے اپنے منشور میں

Read more

انتخابات شفاف اور بیرونی اثرات سے محفوظ ہونے چاہئیں

پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عبداللہ ایم اے علوم اسلامیہ میں ہمارے استاد تھے۔ وہ اردو لٹریچر میں اسلامی اثرات پر لیکچر دیتے ہوئے تحقیق کا ایک چمن کھلا دیتے تھے۔ وہ کبھی کبھی پنجابی کا ایک شعر پڑھتے جس میں ’گھمن گھیری‘ کے الفاظ شامل تھے۔ وہ انہیں شگفتہ لہجے میں دہراتے رہتے تھے۔ اب میں نے 2024 ء کی انتخابی مہم کے جو عجیب و غریب مناظر دیکھے، تو گھمن گھیری کا مفہوم سمجھ آنے لگا۔ ذہن کو چکرا

Read more

الیکشن 2024: سیاسی جماعتوں کی ڈیجیٹل مہم جس میں ’ہر امیدوار کی ڈیمانڈ کے مطابق‘ ٹرینڈز چلائے جاتے ہیں

آٹھ فروری کے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتیں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظر آ رہی ہیں جہاں فیس بک پیجز اور واٹس ایپ چینلز کے ذریعے ووٹرز کو مائل کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا سیلز چلانے والے افراد ایکس پر خصوصی ٹرینڈز چلاتے ہیں اور پارٹی قیادت کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہیں۔

Read more

اگر مخلوط حکومت بنی تو پرانی سیاست کرنے والی پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا: بلاول بھٹو

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ’میری نظر میں دونوں پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتا، ایک نئی سوچ کے ساتھ جذبے کے ساتھ ملک کے نظام کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔‘

Read more

”گلیاں ہو جان سنجیاں وچ مرزا یار پھرے“

پنج ست مرن گوانڈھناں، رہندیاں نوں تاپ چڑھے گلیاں ہو جان سنجیاں وچ مرزا یار پھرے عام انتخابات کے انعقاد میں دو ہفتے رہ گئے ہیں دہشت گردی کے خطرات کے باوجود غیر یقینی صورت حال ختم ہو گئی ہے اب انتخابات کے انعقاد میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں لیکن وہ انتخابی ماحول نہیں بن سکا جو ماضی میں ہونے والے عام انتخابات میں دیکھا گیا ہے سیاسی ماحول پر اداسی چھائی ہوئی ہے سڑکیں ویران ہیں

Read more

این اے 127: بلاول کی کامیابی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو واپس لا سکتی ہے

عام انتخابات 2024 ء 8 فروری کو منعقد ہو رہے ہیں جس میں ابھی تقریباً ڈیڑھ ہفتہ باقی ہے، الیکشن کی روایتی گہما گہمی کہیں نظر نہیں آ رہی، سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی الیکشن کا ماحول گرمانے کی کوشش کر رہی ہے، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ نون ٹھنڈی جا رہی ہے، اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کا کہنا ہے ”ساڈی گل ہو گئی اے“ ، اس لئے الیکشن میں

Read more

نئی اننگز مگر پرانا کھیل؟

کھلاڑی سب دیکھ رہے ہیں، سمجھ رہے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ جو کھیل امپائر نے شروع کیا، وہی ختم کرے تاکہ نئی اننگز کا آغاز ہو سکے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔۔۔

Read more

کرپشن کے الزامات اور کارکردگی پر سوالوں کے باوجود پیپلز پارٹی سندھ میں بازی کیسے جیت لیتی ہے؟

سندھ پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے جہاں سنہ 2008 سے ایک ہی سیاسی جماعت یعنی پاکستان پیپلز پارٹی برسراقتدار ہے۔ اس دوران جماعت پر کرپشن کے الزامات اور کارکردگی پر سوالات تو اٹھتے رہے لیکن گزشتہ تین انتخابات میں بھی ان کی اقتدار پر گرفت کو کمزور نہ کیا جا سکا۔

Read more

کشمور کے ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں کی تفصیلات

کندھ کوٹ ضلع کشمور کی ایک این اے تین پی ایس پر 64 امیدوار مد مقابل ہوں گے، عام انتخابات میں جیکب آباد کم کشمور کے حلقے این اے 191 پر 14 امیدوار جن میں جماعت اسلامی کی ٹکٹ سے حافظ نصر اللہ عزیز چنہ، جے یو آئی ف امیدوار شاہ زین خان بجارانی، پیپلز پارٹی امیدوار علی جان مزاری، آئی پی پی امیدوار میر فیاض احمد، تحریک لبیک امیدوار نور محمد ان کے علاوہ آزاد امیدوار جیئل شاہ، شہباز

Read more

چل! میلے نوں چلیے

آج کل پاکستان میں میلے کا سا سماں ہے۔ یوں تو وطن عزیز میں میلوں ٹھیلوں کا رواج تقریباً ختم ہو چکا اور میلے دیکھنے کی ہماری عمر بھی نہیں لیکن سیاسی میلے لگتے ہی رہتے ہیں اور ہم ٹی وی سے جڑ کر لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں۔ سیاسی اجتماعات میں جانے کی ہمت اس لیے نہیں ہوتی کہ پھینٹی کا ڈر ہوتا ہے البتہ ان سیاسی میلوں نے ہمیں کچا پکا سیاستدان ضرور بنا دیا ہے۔ حیرت اس

Read more

مسلم لیگ (ن) کے انتخابی وعدے قابل عمل نہیں

مسلم لیگ (ن) نے آج لاہور میں اپنے انتخابی منشور کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف نے اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے۔ اسے ٹھیک کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ انتخابات سے محض دو ہفتے قبل جاری کیے گئے منشور میں مسلم لیگ (ن) نے بلند بانگ وعدے کیے ہیں لیکن منشور یا اس موقع پر کی گئی تقریروں میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ

Read more

بھٹو کے خواب کو نیا دوام دو، چنو نئی سوچ کو

جوں جوں انتخابات نزدیک آتے جا رہے ہیں انتخابی رن بھی اسی حساب سے دہکنا شروع ہو گیا ہے۔ ابھی تک کے زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ عوامی حمایت کے لحاظ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی دھواں دھار اور جارحانہ انتخابی مہم کی وجہ سے دوسری سیاسی جماعتوں اور قائدین پہ سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ، کے پی کے اور اب مسلسل پنجاب کے اضلاع میں بڑے بڑے عوامی جلسے کر

Read more

انتخابات، اعلانات اور امکانات

ملک میں انتخابات کے حوالے سے گو مگو کی کیفیت کے باوجود اب انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ گو کہ ہر دوسرے تیسرے روز انتخابات کے التواء کی افواہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تردید کی خبروں کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔ مگر اب انتخابی جلسوں اور ریلیوں کو دیکھ کر کچھ کچھ احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو

Read more

سرائیکی صوبہ اور الیکشن 2024۔

ہمیشہ سے ہر بار الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جماعتیں جہاں پورے پاکستان میں زور آزمائی کرنے کے لیے مختلف رنگ روپ اپنا کر مختلف منشور لے کر ہر صوبے اور علاقے میں اپنے طریقے سے اپنا سیاسی مشن آگے بڑھاتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کا لالچ عوام کو دیتے ہیں۔ وہیں جنوبی پنجاب کے عوام سے سب سیاسی جماعتوں کوئی بھی نئی پالیسی یا نیا ایجنڈا دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کو خوب اندازہ ہے

Read more

ایاز میلو – سندھ کا فخر

حیدر آباد میں ایاز میلو ملک بھر کے شائقین ادب و فن کے لیے ہر سال دسمبر میں مل بیٹھنے اور گفت و شنید کے لیے شان دار مواقع فراہم کرتا ہے۔ تقریباً ایک عشرے سے حیدرآباد کی بہادر خواتین جن میں امر سندھو، عرفانہ ملاح، حسین مسرت اور ذکیہ اعجاز شامل ہیں یہ پانچ روزہ میلہ سجا رہی ہیں۔ ایاز میلو میں عوام کی شرکت اسے دیگر ادبی میلوں سے ممتاز بناتی ہے۔ ان خواتین کو کچھ مردوں کا

Read more

شریف خاندان اور بلاول بھٹو کا ’مشن لاہور‘: کیا پنجاب کی سیاست مستقبل کے وزیراعظم کا فیصلہ کرتی ہے؟

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انتخابی سیاست میں پنجاب کی سیاست کسی بھی جماعت کے اسلام آباد کی طرف رخ کا تعین کر دیتی ہے، یہی وجہ کہ اس وقت ہر سیاسی جماعت ہی پنجاب کی سیاست پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہے۔

Read more

انتخابات سے پہلے نواز شریف اور عمران خان کی نااہلی

جس طرح عام انتخابات پہ چھائے بے یقینی کے سائے چھٹتے جا رہے ہیں، اسی نسبت سے طاقت کی اس پیچیدہ جدلیات کی پرتیں بھی کھلتی جا رہی ہیں، جس نے پچھلے پچھتر سالوں سے ہماری خواہشات کو اپنی گرفت میں لے رکھا تھا، بلاشبہ جب تک ہمارا ریاستی ڈھانچہ امریکی مقاصد کی تکمیل کے لئے وقف رہا، اس وقت تک مغربی میڈیا میں یہاں کے مقبول سیاسی رہنماؤں کے غیر فطری عروج و زوال کو بھی سیاسی عوامل کا

Read more

کیا 8 فروری کے بعد سب ٹھیک ہو جائے گا؟

انتخابات سے پہلے پاکستان میں دو حوالوں سے مباحث بھی ہو رہے ہیں اور تشویش بھی سامنے آ رہی ہے۔ ایک تو یہ کہ انتخابات میں 3 ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے لیکن ملک میں انتخابی گہما گہمی دکھائی نہیں دیتی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضرور کچھ جلسے کیے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم جوئی محض ڈرائینگ روم سیاست تک محدود رہی ہے۔ اس حوالے سے دوسری پریشانی تحریک انصاف پر

Read more

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے تین سو یونٹس تک مفت بجلی فراہم کرنے کے انتخابی وعدے معاشی طور پر قابلِ عمل ہیں؟

پاکستان میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور الیکشن سے چند ہفتے قبل سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ووٹرز سے کیے گئے روایتی وعدے بھی دن بدن زور پکڑ رہے ہیں۔ ایسے ہی کئی وعدوں میں سے ایک بجلی کے مفت یونٹس کا وعدہ بھی ہے لیکن کیا یہ معاشی طور پر قابلِ عمل ہے۔

Read more

احوال زوال

حقیقت یہی ہے کہ 8 لاکھ 81 ہزار 913 کلو میٹر کے رقبے پر مشتمل ملک پاکستان میں حال مست 24 کروڑ لوگ رہتے ہیں۔ انہیں اس بات کو کوئی غرض نہیں کہ ان کے ارد گرد کی دنیا میں کیا چل رہا ہے۔ یوکرین میں جاری جنگ دوسرے سالگرہ منانے کے قریب ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی شہریوں کی نسل کشی زور و شور سے جاری ہے۔ دنیا کی پانچویں ایٹمی طاقت ملک کا میڈیا صبح سے شام

Read more

 پلان کیا تھا؟

"شریفوں اور زرداریوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے یہ مافیا ہیں بس اب بہت ہو گیا ملکی سیاست کو ان سے پاک کیا جائے”۔ پھر اس پلان پر تیزی کے ساتھ کام آگے بڑھایا گیا۔ پہلے نواز شریف اور اس کی بیٹی کو نا اہل کیا گیا پھر اس کے تین قریبی ساتھیوں کو نا اہل کیا گیا۔ اس کے بعد پے در پے ان کی جماعت کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا وفاداریاں تبدیل کرائی گئی

Read more

پاکستان کا خبرنامہ 2050

ناظرین آپ دیکھ رہے ہیں آکسیجن نیوز، سب سے پہلے ہیڈلائنز! (1) الیکشن کے میدان سے بڑی خبر! آرمڈ روبوٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ روبوٹکس کی کسی ایک مشینری پر پابندی لگا کے حالیہ الیکشن کو متنازعہ نہیں بنا سکتے۔ تحقیقات کر رہے کہ الیکشن کمیشن کو ایسے روبوٹ پر پابندی لگانے کے حوالے سے کی جانے والی میل کا تعلق کہیں امریکی ٹرانسفارمرز سے تو نہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان روبوٹکس

Read more

8 فروری کے بعد کیا ہو گا؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گھبراہٹ، تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جھنجھلاہٹ اور مسلم لیگی (ن) قیادت کی پراسرار ’مسکراہٹ‘ سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کچھ ’بڑا‘ ہونے والا ہے۔ ایک پارٹی کی غیر متوقع کامیابی کے ساتھ ملک میں ’مستحکم‘ حکومت کے قیام کے علاوہ کوئی ایسا انتظام دیکھنے میں آ سکتا ہے جس میں احتجاج اور ملکی نظام کو چیلنج کرنے کے پرانے طریقے

Read more

الیکشن کی چہ مگوئیاں چہ معنی دارد

یہ پہلے عام انتخابات ہیں جن میں اتنی بے یقینی اور تذبذب پایا جا رہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے مگر عوام کو ابھی تک یقین نہیں آ رہا ہے کہ انتخابات کی بیل منڈھے چڑھے گی یا نہیں۔ اس پر مستزاد دو اور واقعات پیش آ گئے ہیں کہ پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں گزشتہ 10 دن کے اندر الیکشن کو ملتوی کرانے کے لیے اوپر نیچے

Read more

ثروت زہرا کا مجموعہ کلام: کتنے یگ بیت گئے

نئی نسل کی شاعرہ ثروت زہرا کا نظموں پر مشتمل مجموعہ کلام ”کتنے یگ بیت گئے“ ہاتھ لگا تو پڑھنے کی سعی میں کتنے ہی دن بیت گئے۔ بات دراصل یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک انھیں سنا تھا پڑھا نہیں تھا اور اگر آپ نے ثروت زہرا کو سنا ہے تو آپ میری اس بات سے اتفاق کریں گے کہ ثروت زہرا جس لطیف الصوت لہجے میں اپنا کلام پڑھتی ہیں وہ انداز بیاں سماعتوں کو اپنی گرفت

Read more

پی ٹی آئی اور پی پی پی کا تقابلی جائزہ

پاکستان کا سیاسی منظر نامہ ہمیشہ سے پیچیدہ اور متحرک رہا ہے، جس میں مختلف جماعتیں طاقت اور اثر و رسوخ کے لئے مقابلہ کرتی ہیں۔ 1967 میں قائم ہونے والی پیپلز پارٹی ایسی ہی ایک جماعت تھی جس نے ملک کے سیاسی منظر نامے پر نمایاں اثر ڈالا۔ پارٹی کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ گونجتا رہا، جس نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کو بام عروج پر پہنچایا۔ پاکستان کے سماجی منظر

Read more

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا وراثتی موازنہ

بہاولپور میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا: ”شکار کا موسم ہے اور ہم مل کر اب شیر کا شکار کریں گے۔ بلاول بھٹو نے یہ سیاسی بیان نون لیگی اشرافیہ کے خلاف عوامی طاقت و حمایت کی روشنی میں دیا۔ ہمارے ہاں جو سیاسی اطوار ہیں اور جس طرح عوام کو بڑی سیاسی جماعتیں ہانک کر اپنے پیچھے لگاتی ہیں، یہ تقریری جوش خطابت

Read more

انتخابات اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

بالآخر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھن گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے فیصلے نے تحریک انصاف کے بطور پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ پی ٹی آئی جو لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ میں تھی اس کے نیچے سے پورا فیلڈ کھینچ لیا گیا ہے۔ اب اس کے امیدواران آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔ ان کو مختلف قسم کے نشانات الاٹ

Read more

سیاست میں نفرت عام نہ کی جائے

اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کو ’دہشت گرد پارٹی‘ اور عمران خان کو ’چور اور ڈھونگی‘ قرار دیا۔ اس سے پہلے انتخابی مہم پر نکلے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلسل ’تیر سے شیر کا شکار‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ بڑے لیڈروں کی ایسی گفتگو ملک میں

Read more

بینگن، چمٹا اور چارپائی جیسے سینکڑوں انتخابی نشانات اور تحریک انصاف کا حل: ’اب شاہ رخ جیسی تصویر بھی بنوائیں‘

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنے امیدواروں کی پہچان کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی ہے، جہاں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی فہرست بمع الاٹ شدہ انتخابی نشان دستیاب ہو گی۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کیا ہو رہا ہے؟

Read more

سیاسی استحکام ناگزیر پہ اتفاق لیکن عمل ندارد

اس بات پہ سب کا اتفاق نظر آتا ہے کہ ابتر معاشی حالت کی بہتری کے لئے ملک میں سیاسی استحکام کا قیام ناگزیر ہے۔ سیاسی استحکام سے مراد یہ نہیں کہ کوئی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سختی کے ماحول میں اپنی حاکمیت، حکومت کو طوالت دے بلکہ سیاسی استحکام کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں حاکمیت کا قبلہ درست کیا جائے اور عوامی پارلیمنٹ کی حقیقی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ ملک میں سیاسی استحکام کو ناگزیر

Read more

چترال کی سیاست: ووٹ کا صحیح حقدار کون؟

چترال دو صوبائی اسمبلی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر مشتمل ایک دور افتادہ لیکن اہم ضلع ہے۔ افغانستان کے ساتھ اس کی لگی بانڈری اس کو مزید اہم بناتا ہے۔ اس لئے عمران خان صاحب، نواز شریف صاحب اور بلاول بھٹو صاحب کی سیاسی تقریروں کا حصہ ہوتا ہے۔ اس میں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیاں زبردست ٹاکرا ہونے والا ہے۔ فی الحال دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری لگ رہا ہے۔ قومی نشست کے

Read more

بروقت غیرجانبدارانہ، منصفانہ انتخابات کیوں ضروری ہیں

پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازشیں تاحال جاری ہیں۔ زمینی حقائق سے لگتا ہے کہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے مگر انتخابات کے منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انعقاد پر بہرحال اب بھی سوالیہ نشان ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کی شفاف ساکھ اس وقت سب سے اہم معاملہ ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین سیاسی، معاشی، سماجی بحران سے دوچار ہے۔

Read more

پیپلز پارٹی کھوئی مقبولیت بحال کرنے کے مشن پر: وہ ’سازش‘ جس سے پنجاب کی مقبول ترین جماعت ’زوال‘ کا شکار ہوئی

1970 میں روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ غریب اور درمیانے طبقات کے لیے انتہائی کشش کا حامل تھا اور اسی نعرے نے پیپلز پارٹی کو پاکستان میں ایک مقبول جماعت بنایا تاہم پارٹی کی سیاسی تاریخ میں ٹرننگ پوائنٹ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات بنے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور ان میں حصہ نہ لیا۔

Read more

عام انتخابات کی آمد آمد

عام انتخابات 2024 ء میں صرف ایک ماہ باقی ہے لیکن تاحال انتخابی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ عام انتخابات کے التوا کی سرگوشیوں میں متوقع امیدواران گومگو کی کیفیت میں ہوں۔ اسی سلسلے میں ایک شرارت یا سازش جمعہ 5 جنوری کو سینٹ کے اجلاس میں کی گئی لیکن ہمارے خیال میں اس کا 8 فروری کے انتخابات پر کچھ اثر نہیں ہو گا البتہ بین الاقوامی میڈیا میں بدنامی ضرور ہوئی۔

Read more

بلاول بھٹو لاہور سے جیت بھی سکتے ہیں

پاکستان کی سیاست نے مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری، دو ایسے سیاست دان پیدا کیے ہیں جنہیں کوئی مات نہیں دے سکتا۔ کس وقت کون سی چال چلنی ہے، کون سا مہرہ پھینکنا ہے اور کس سے کیا بیان دلوانا ہے، یہ ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ ان دونوں کی ایسی ایسی باتیں ہیں جو پاکستانی سیاست کا روزمرہ بن چکی ہیں۔ ان کی کئی چالیں اس ملک کی مشکل ترین سیاست میں قابل تقلید ہیں۔ پاکستان

Read more

سرخ پوش ماموں، گنڈا سنگھ کا ڈنڈا اور آصف زرداری

ماضی کے جھروکے سے ایک سچا واقعہ ہم نے مدّت سے اُلٹ رکھّا ہے کاسہ اپنا دستِ زردار ترے درہم و دینار پہ خاک بہت پرانی بات ہے۔ پاکستان بن رہا تھا۔ ہمارے والد صاحب اور ماموں کی سیاسی چپقلش عروج پر پہنچی ہوئی تھی۔ دونوں ہر وقت ایسے تپے رہتے تھے جیسے کسی نے گرم توے پر ان کو بٹھایا ہوا ہو۔ میں نے اپنے گزشتہ ایک دو آرٹیکلز میں ذکر کیا ہے کہ ہمارے سرخ پوش ماموں ایک

Read more

بلاول کا لاہور سے انتخاب لڑنا اور نون لیگ کا اضطراب

جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے نون لیگ کا فشار خون بھی انتہائی حدود کو چھوتا جا رہا ہے۔ انتخابی رن ابھی تک سرد نظر آ رہا ہے، سوائے پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئی سیاسی جماعت عوام سے رابطے میں نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو انتخابات لڑنے کے لیے موافق سہولیات اور میدان میسر ہی نہیں ہے۔ ان کے اکثر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں یا پھر جو باقی بچے ہیں انہیں مختلف

Read more

سیاسی لاڈلا اور کپتان کا بلا

عام انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ انتخابات کے انعقاد بارے میں غیر یقینی کی صورتحال بڑی حد تک ختم ہو گئی سپریم کورٹ عام انتخابات کے انعقاد ملتوی کرانے کی کوششوں کی راہ میں حائل ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام اور ایم کیو ایم سمیت تمام قابل ذکر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے ریکارڈ

Read more

تحریک انصاف کا الیکشن لڑنے کا حق، سیاسی تربیت اور رواداری

سیاست بنا سیاسی تربیت کے عموماً المیہ ہی ثابت ہوتی ہے۔ بے شک ہم جتنے بھی موروثی سیاست کے خلاف ہوں لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سیاسی خاندانی بیک گراؤنڈ کا سیاست دان کے مزاج پر گہرا اثر ضرور ہوتا ہے۔ آج تک جتنے بھی پیراشوٹر سیاست میں آئے ہیں ان سب نے سیاسی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک جیسی ہی غلطیاں کی ہیں اور ایک ہی جیسا انجام پایا ہے تا

Read more

گروہی خواہشات کی اسیر سیاست

پاکستان میں انتخابات کا غلغلہ ہے۔ ایک طرف معمول کی انتخابی سرگرمیاں دکھائی نہیں دیتیں تو دوسری طرف جوڑ توڑ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت ملک میں انتخابات دو حوالوں سے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ ایک تو یہ پاکستانی عوام کا بنیادی آئینی حق ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ دوسرے ملکی معاشی صورت حال میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کوئی مضبوط اور

Read more