حمزہ شہباز 20 ماہ بعد رہا، کیا مسلم لیگ کی حکمتِ عملی برقرار رہے گی؟
لاہور — پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کے صاحب زادے اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز 20 ماہ بعد جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ جیل سے رہا ہونے پر حمزہ شہباز کا استقبال ان کی چچا زاد بہن اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جنہیں ریلی کی شکل میں اُن کی رہائش گاہ تک لایا گیا۔
Read more
















































































