فیصل واوڈا کی پارٹی کے لئے خدمات ہیں: وزیراعظم کا سینیٹ ٹکٹ واپس نہ لینے کا فیصلہ

 وزیراعظم پاکستان و پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو جاری سینیٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چاروں صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل

Read more

حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

سینٹ کی مارچ 2021 میں خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انتخاب کا ’’عمل‘‘ لکھتے ہوئے خیال آیا کہ وطنِ عزیز کی سیاست کو ’’صاف ستھرا‘‘ بنانے کی فکر میں گھلتے ہمارے ’’ذہن ساز‘‘ مذکورہ عمل کو حقارت سے ’’سیزن‘‘ پکارتے ہیں۔ ایمان داری کے دودھ سے دُھلے لکھاریوں اور اینکرپرسن کی دانست میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھا ہر رکن اس ’’سیزن‘‘ کے دوران اپنے ووٹ کی قیمت مانگتا ہے۔ مناسب رقم

Read more

نواز شریف: سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے سے انھیں کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد 15 فروری کو ختم ہو گئی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی یہ کہہ چکی ہے کہ سابق وزیر اعظم کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ کیا اس صورتحال میں نواز شریف کو وطن واپس لانے میں آسانی ہو گی؟

Read more

سینیٹ کا نیا چئیرمین: اکبر ایس بابر یا یوسف رضا گیلانی؟

الزامات کے موسم میں اعتبار سب سے پہلا نشانہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں سیاسی مفاد کے لئے اس تواتر سے جھوٹ بولے گئے ہیں کہ اب سچ اور جھوٹ کا فرق کرنا بجائے خود بے مقصد ہوچکا ہے۔ ایک بے ہنگم شور ہے جس میں جس کے جو منہ میں آتا ہے، وہ کہنے پر مصر ہے۔ حیرت صرف اس بات پر ہوتی ہے کہ کیا یہ اسی ملک میں ہورہا ہے جسے اپنی زندگی کے سنگین ترین مرحلہ کا

Read more

شہزاد اکبر سے ملاقات کیلئے ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا: کاوے موسوی

برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی۔ براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کے مطابق 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں خود بھی

Read more

وزیراعظم صاحب! اب بھی وقت ہے

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی لڑائی جاری ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف اپنی پروپیگنڈہ ٹیم کے ذریعے حملے کیے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت دونوں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم نہیں کر رہے۔

عام طور پر ماضی کی حکومتیں آئین میں ترامیم اور بل پاس کروانے کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کیا کرتیں تھیں۔ موجودہ حکومت اصلاحات اور تبدیلی کے لئے متبادل راستے تلاش کر رہی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ کے معاملے کو دیکھ لیں، حکومت پہلے ریفرنس دائر کرتی ہے ، پھر آئینی ترمیم کے ذریعے اسمبلی میں بل کا شوشہ چھوڑتی ہے، آخر میں صدارتی آرڈیننس۔

Read more

سینیٹ انتخاب: ’پیسے کے بل بوتے پر کامیابی کے خواہشمند افراد‘ بلوچستان کا رخ کیوں کرتے ہیں؟

بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تعداد 65 ہے۔ دیگر اسمبلیوں کے مقابلے میں یہ سب سے کم تعداد ہے لیکن چونکہ سینیٹ میں تمام وفاقی اکائیوں کی نمائندگی برابر ہے اس لیے سینٹ کے انتخاب کے لیے باقی تین اسمبلیوں کے ووٹ بلوچستان اسمبلی کے 65 ووٹوں کے برابر ہوتے ہیں۔

Read more

پاکستان: معمر افراد کے لیے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن، کیا ہر فرد کو ویکسین مفت ملے گی؟

حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کرونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے موقع پر ہوا ہے جب حکومت نے نجی شعبے کو ویکسین کی خریداری اور درآمد کی اجازت دی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج کر کے کرونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

Read more

انڈیا میں ٹوئٹر پر دباؤ: اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے کیا پاکستان بھی سوشل میڈیا پر قدغن لگا رہا ہے؟

حال ہی میں انڈیا کی مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر زور پکڑتی کسانوں کی تحریک کی آواز دبانے کے لیے انڈیا میں ٹوئٹر سے انٹرنیٹ پر مواد کو ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

Read more

یوسف رضا گیلانی بمقابلہ حفیظ شیخ

شاعر نے صحیح کہا تھا۔ ’’دل دریا‘‘ سمندروں سے بھی گہرے ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا کی علت نے مگر ہمیں عقل کل بنادیا ہے۔حقائق کا کھوج لگانے کی بجائے گھر بیٹھے ہی کوئی مفروضہ گھڑ لیتے ہیں۔لطیفہ یہ بھی ہے کہ اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں ہماری ایجاد کردہ کہانیوں کے بے پناہ خریدار بھی مل جاتے ہیں۔ آج سے کچھ دن قبل اس کالم میں یہ عندیہ دیا تھا کہ ’’حیف ہے اس قو م پہ‘‘والی دہائی

Read more

سی پیک اور کثیرالثقافتی میل جول کا پہلو

جغرافیائی اور علاقائی باہمی رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ ہونے کے تناظر سے قطع نظر پاک چین اقتصادی راہداری نے اس بات کی بھی امید پیدا کردی تھی کہ اس سے پاکستان کی معاشی اٹھان ممکن ہوگی اور صنعتی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ لیکن یہ امید آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے۔ نہ صرف یہ کہ مقتدر اشرافیہ اس منصوبے کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہے اور اس کے لیے ٹھوس حکمت عملی وضع

Read more

شبلی فراز کی جارحیت زمینی حقائق نہیں بدل سکتی

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز بڑے نفیس اور دلچسپ قسم کے انسان ہیں۔ سینیٹ میں قائد ایوان کی حیثیت سے انہوں نے بڑی سنجیدگی اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ وہاں وہ بڑے دھیمے لہجے میں بات کیا کرتے تھے۔ لیکن وزارت اطلاعات کا منصب سنبھالتے ہی ان کے طرز تخاطب میں حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ شاید یہ ان کے نئے منصب اور پارٹی پالیسی کا تقاضا تھا۔ وزیراعظم چونکہ خود بھی بڑے جارحانہ

Read more

عمران خان کے نئے پاکستان میں لاہور کا سفر

میں ان ہزاروں لوگوں میں سے ایک ہوں جنہوں نے اپنے بچپن میں عمران خان کو آئیڈیل لائز کیا اور عمران خان کے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شوکت خانم کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم میں پیش پیش رہا۔ اس بائیس سالہ جد و جہد کے بعد الیکشن میں ووٹ بھی دیا، سپورٹ بھی اور قائد اعظم ثانی کا خطاب بھی۔ عمران خان کی نیت پر شک نہیں اگرچہ اسے یہودی لابی کا

Read more

کیا چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں؟

پاکستان بار کونسل، قانون دانوں اور سیاسی حلقوں کی طرف سے چیف جسٹس گلزار احمد کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریمارکس پر شدید تحفظات سامنے آنے کے بعد یہ سوال سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کہ کیا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اس معاملہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ان حالات میں اپنی پوزیشن واضح نہ کی اور جمعرات کو جاری کیے گئے

Read more

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟

حجرہ شاہ مقیم میں اک جٹی عرض گزار تھی : ’پیر جی ایک بکرانذر کروں گی اگر میری سر کے سائیں سے جان چھوٹ جائے‘ ۔ لیکن صرف شوہر کی موت سے اس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تھا۔ اس کی عرضداشت خاصی لمبی تھی۔ وہ اپنی گلی کے فقیر کی کتیا کی موت بھی چاہتی تھی۔ وہ اس کی ہر دم کی چاؤں چاؤں سے نالاں تھی۔ وہ اپنی گلی کے کریانہ فروش کی ہٹی کو بھی آگ میں

Read more

سینیٹ کا میلہ مویشیاں

ایوان بالا میں الیکشن ڈرامہ آخری مرحلے میں داخل ہو رہا ہے رائے دہی کے طریق کار پر بحث و مباحثہ جاری ہے دلائل کے انبار لگائے جا رہے ہیں بے پر کی اڑائی جا رہی ہے ووٹ کو عزت دینے اور گئے برس شفاف انتخاب کرانے اور اربوں کھربوں کی کرپشن کے دروازے بند کرنے کا عزم ظاہر کرنے والے نون لیگی رہنما آج زوروشور سے کھلے عام ووٹ ڈالنے کی مخالفت کر رہے ہیں ‎میدان سیاست میں باہم

Read more

سینیٹ انتخابات 2021: فیصل واوڈا اور یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے ٹکٹ دینے پر تنقید کیوں؟

پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام جماعتوں نے اپنی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد سے کچھ ناموں پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Read more

‘عدالت کے چکر کاٹتے کئی سال ہو گئے، کوئی نہیں بتا رہا کہ میرا لاپتا بھائی کہاں ہے’

پاکستان کے دارالحکومت اسلام کے نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک تصویر اٹھائے 30 سالہ سمی بلوچ درجنوں افراد کے ساتھ صوبہ بلوچستان سے دھرنا دینے اسلام آباد آئی ہیں۔

ایک چھوٹے سے میدان میں دھرنا دینے والے ان درجنوں افراد کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ ہے ‘اپنے لاپتا عزیز و اقارب کی بازیابی’۔

پاکستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ نیا نہیں ہے۔ بلکہ سالہا سال سے موجود ہے۔

اس مسئلے کی سنجیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی 2011 میں ایک کمیشن بھی قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد ایسے افراد کو تلاش کرنا تھا جو کسی نہ معلوم وجہ سے لاپتا ہو چکے ہیں۔

Read more

ٹی ایل پی سے معاہدہ پارلیمنٹ میں لے جانے سے کیا ہوگا؟

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ حکومتِ پاکستان تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات کو رواں سال 20 اپریل کے بعد پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی۔ وزیرِ اعظم پاکستان کے اس بیان کے بعد ملک کے بعض حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ حکومت پریشر گروپس کے سامنے کمزوری کا مظاہرہ کر رہی ہے تو کیوں؟ اور مستقبل میں آنے والی حکومتوں کے لئے ایسے اقدامات سے کیا اثرات مرتب ہونگے۔

تحریک لبیک نے 16فروری تک فرانس میں مبینہ طور پر توہینِ مذہب کے معاملے پر پاکستان سے فرانس کے سفیر کو نکالنے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رکھا تھا۔ لیکن گزشتہ ماہ 11 جنوری کو حکومت سے طے پانے والے معاہدے کے تحت اس احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

Read more

نذیر صابر کا متنازع بننے والا بیان اور علی سدپارہ

محمد علی سدپارہ جب کے ٹو کی مہم جوئی کے لئے نکلے تھے تو سوائے چند ایک کے باقی لوگ ان کو جانتے تک نہیں تھے بلکہ ان کی اس مہم جوئی کو ایک فضول اور غیر ضروری سرگرمی سمجھ رہے تھے۔ آج علی سدپارہ کئی روز سے کے ٹو کی بلند چوٹی پر لاپتہ ہیں تو وہ ہر کسی کے ہیرو ہیں۔ بلکہ ان کی محبت میں کچھ لوگ اتنے جنون کا شکار ہیں کہ ان کی مہم جوئی پر تبصرہ کرنے والوں پر بھی لعنتیں بھیج رہے ہیں۔

یہ لعنتیں بھیجنے والے لوگ نہ تو کوہ پیمائی کی ابجد سے واقف ہیں نہ ہی ان کو اس ضمن میں کوئی عقلی و تکنیکی بات سمجھنے کا شوق ہے۔ ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی ہے جو کل تک یہ کہتے رہے ہیں کہ آخر اس ٹھنڈ میں کے ٹو پر جانے کا کیا فائدہ؟ علی سدپارہ و دیگر کو مفت میں اپنی جانوں کے ساتھ کھیلنے سے کیا ملتا ہے؟

یہ الگ بات ہے کہ کوہ پیمائی سے دنیا کے کئی ممالک اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں مگر اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس خطرناک کھیل میں حصہ لینے والے بہادر لوگوں کو دنیا واقعی ہیرو کا درجہ دیتی ہے۔

Read more

ریڈیو کا عالمی دن اور ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین

13  فروری کو پوری دنیا میں ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور آج ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان سے برطرف کئے گئے ایک ہزار سے زائد ملازمین غمزدہ ہیں۔ ان ملازمین کو پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے برطرف کیا گیا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے میرا تعلق تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کا ہے اور آج ریڈیو کے عالمی دن پر میں ریڈیو پاکستان سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔ ریڈیو پاکستان سے

Read more

ڈنمارک سے ایک مسیحی پاکستانی کا وزیراعظم کے نام خط

جناب عالی! شروع کرتا ہوں رب جلیل کے بابرکت نام سے جس نے ہمیں پاکستان جیسی سر زمین عطا کی ہے۔ وہ سر زمین جس کو خدا نے طرح طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے، جن کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ جناب عالی! میرا نام نواز سلامت ہے اور میں آپ کو یہ خط یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک ڈنمارک سے لکھ رہا ہوں۔ میرے خیال میں ڈنمارک کو آپ سے زیادہ اچھے طریقے کوئی

Read more

وزیر اعظم عمران خان کے حق میں ترقیاتی فنڈز کیس میں فیصلے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پانچ نکاتی خط: ’یہ افسوسناک بات ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف ترقیاتی فنڈز کیس میں فیصلہ مجھے نہیں دکھایا گیا‘

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی عیسیٰ نے عدالت کے رجسٹرار کے نام خط میں لکھا کہ ’قائم روایات کے مطابق بینچ کا سربراہ جو کہ اس مقدمے میں چیف جسٹس خود ہیں، لکھا فیصلہ سینیئر جج کو بھیجتا ہے‘ لیکن ان کے مطابق بظاہر بینچ کے ساتھی جسٹس اعجازالحسن کو تو اس فیصلے کی نقل دی گئی ہے مگر انھیں یہ فیصلہ مل ہی نہیں سکا اور ’میرے دیکھنے سے پہلے ہی اب دنیا اس فیصلے کے بارے میں جانتی ہے۔‘

Read more

چیف جسٹس گلزار احمد صدارتی ریفرنس کیس سے علیحدہ ہوجائیں

ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا معاملہ نمٹاتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانی کے بعد یہ معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا اور کیس بند کردیا گیا۔ انہوں نے کیس نمٹاتے ہوئے پانچ رکنی بنچ میں شامل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکم دیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کسی مقدمہ کی سماعت سے گریز کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزارت خزانہ کی اس تردید کے بعد

Read more

اسلام آباد کے وکلاء کا اصل مسئلہ کیا ہے؟

اسلام آباد کے سیکٹر F 8 مرکز میں واقع سیشن کورٹس اور کچہری کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی کچرے کی جگہ ہے، جہاں پورے اسلام آباد کا کچرا پھینکا جاتا ہے۔ جب شہر اقتدار کا نقشہ تیار کیا جا رہا تھا تو بدقسمتی سے پورے شہر میں کہیں بھی کورٹ اور کچہری کی جگہ مختص نہ کی گئی۔ یہ حکومت پاکستان کا منافقانہ رویہ تھا یا شاید انہوں نے سوچا ہو گا کہ شہر اقتدار میں کبھی عدلیہ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

Read more

کشیدگی میں کمی حکومت کے لیے ضروری ہے

قائداعظم کے بعد ذوالفقار علی بھٹو سے زیادہ مقبولiت کسی سیاستدان کو نہیں ملی۔ ان کے بد ترین مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں کہ وہ نہایت ذہین، بیدار مغز اور صاحب علم شخص تھے۔ وہ جہاں جاتے عوامی سمندر ان کی جھلک دیکھنے کو امڈ آتا، ننگے پیر اور پھٹے کپڑوں والے لوگ گھنٹوں پہلے سے ان کی گزرگاہ پر کھڑے ہوتے تھے۔ کوئی شک نہیں کہ وہ عوامی نفسیات سے کھیلنا جانتے تھے اور اس پذیرائی میں روٹی کپڑا

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ: سپریم کورٹ کے جج کو کسی درخواست کی سماعت سے روکنا کتنا غیر معمولی ہے؟

سپریم کورٹ کی طرف سے جمعرات کو ایک فیصلے میں آبزرویشن دی گئی کہ چونکہ جسٹس فائز عیسیٰ نے ذاتی حیثیت میں وزیراعظم کے خلاف پیٹیشن دائر کر رکھی ہے اس لیے غیر جانبداری کے اصولوں کا تقاضا یہی ہے کہ انھیں ایسے معاملات کی سماعت نہیں کرنی چاہیے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ہوں۔ بی بی سی سے قانونی ماہرین سے بات کی کہ یہ فیصلہ کتنا غیر معمولی ہے اور ماضی میں اس کی کیا مثالیں ہیں؟

Read more

مذہبی کارڈ کھیلنے والے

پاکستانی سیاست میں مذہبی کارڈ کھیلنا کوئی نئی بات نہیں۔ یہ کارڈ ہمیشہ اس وقت کھیلا جاتا ہے جب اپنے دشمن کے خلاف کچھ کہنے کے لیے باقی نہ رہے۔ یہی حال موجودہ سیاسی صورتحال میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں اپوزیشن رہنما وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف ہر قسم کے الزامات لگانے کے بعد اب مذہبی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے

Read more

کپتان صاحب کی پیش گوئیاں

اپنی پیش گوئی پر ان کے اعتماد کی حد یہ ہے کہ خاتون کے ساتھ نکاح پہلے پڑھا لیتے ہیں اور شادی کا پروپوزل بعد میں بھیجتے ہیں۔ ان کی پیش گوئی کے عین مطابق پروپوزل قبول بھی ہو جاتا ہے۔ اور یہ سب کچھ وہ عین اس جگہ کرتے ہیں جہاں طلاق ہونے ہی والی ہوتی ہے اور پھر ان کے کہے کے مطابق طلاق ہو بھی جاتی ہے۔ یہ پروسیس وہ اپنی پیش گوئی کے بھروسے پر ریورس

Read more

سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کو وزیراعظم سے متعلق کیسز کی سماعت سے روک دیا

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس کے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی وزیراعظم سے متعلق کیسز کی سماعت نہ کریں کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف کیس کررکھا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ غیر جانب داری کا تقاضا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیراعظم سے متعلق مقدمات نہ سنیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیر اعظم کا جواب کافی مدلل ہے، جسٹس قاضی

Read more

اپوزیشن کے لئے سرپرائز

گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں دھوپ بکھری پڑی تھی۔ سامنے دو درخت بہار کے انتظار میں ٹنڈ منڈ شاخوں میں الجھے کھڑے تھے, کوے شور مچا رہے تھے, ہم یہاں گپ شپ کے لئے مدعو تھے, حرارت بدن کو بھلی لگ رہی تھی۔ ایسے میں بات کرنے کی بجائے خاموش رہنا اس درویش کو پسند آتا ہے۔ یہاں بیٹھے دانشوروں کو نام نہ لینے کے وعدے پر حکومتی شخصیت بتا رہی تھی کہ سندھ اور بیرون ملک مقیم ہم

Read more

ووٹوں کی خریدوفروخت کیوں ہوتی ہے؟

سینیٹ انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، ووٹوں کی خریدوفروخت کی بحثیں بھی زور پکڑتی جا رہی ہیں، گزشتہ روز ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں کچھ سابق اور موجودہ اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی مبینہ طور پر پیسے وصول کرتے پائے گئے۔ اس ویڈیو میں سابق اور موجودہ اراکین کے سامنے نئے نوٹوں کے انبار لگے پڑے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر قانون مستعفی ہوچکے ہیں۔ ایک اہم پہلو اس

Read more

احمدی ڈاکٹر کا قتل، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور ریاست کی منافقت

اسلام اور عقیدے کی ’سربلندی‘ کے لئے آج ایک نوجوان پشاور کے بازید خیل علاقے میں مریض بن کر ایک کلینک میں گیا اور وہاں پر موجود 65 سالہ ڈاکٹر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ حملہ آور کے نزدیک احمدی عقیدے کے حامل شخص کو زندہ رہنے کا حق نہیں تھا۔ عقیدے ہی کی حفاظت اور وقار و سربلندی کے لئے حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کو ایک نئے معاہدے میں اس بات پر راضی کیا ہے کہ

Read more

فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف اہم شواہد سامنے آ گئے

پاکستان تحریکِ اِنصاف کی ایک اہم دستاویز منظر عام پر آئی ہے، جس کے مطابق اِس پارٹی کے ملازمین ٹیلی فون آپریٹر طاہر اقبال، کمپیوٹر آپریٹر محمد نعمان افضل، اکاؤنٹنٹ محمد ارشد اور پی ٹی آئی کے دفتر کے ہیلپر محمد رفیق کے ذاتی بنک اکاؤنٹس کو پارٹی کے لیے عطیات وصول کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری خزانہ اور مشیر مالیات سراج احمد نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ پارٹی کے مالیاتی

Read more

آنگ سان سوچی، فوج اور پاکستان: چند مماثلتیں

19 جون 1945 میں پیدا ہونے والی آنگ سان سوچی ابھی دو سال کی تھی کہ ان کے والد سمیت چچا اور چھ قریبی ساتھیوں کو قتل کر دیا گیا۔ آنگ سان کی عمر برطانوی راج کے خلاف لڑنے، برمی فوج کو بنانے اور مضبوط کرنے میں بیتی تھی۔ ان کی طویل جدوجہد کا آغاز 1940 میں شروع ہوا جب جاپان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ فوج بنانے اور برما کو آزادی دلوانے میں ان کی مدد کرے گا۔

Read more

چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو وٹس ایپ میسیج کیا: غریدہ فاروقی

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا۔ خاتون صحافی غریدہ فاروقی کے مطابق چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو وٹس ایپ میسیج کیا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترقیاتی فنڈز ملے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذرائع کے مطابق چوہدری سالک نے

Read more

لنڈے کا لبرل دیس کے غریبوں کا دوست ہے

نکولائی گوگول نے ’اوورکوٹ‘ کے عنوان سے ایک کہانی لکھی تھی۔ اس افسانے کے بارے میں دوستوئے فسکی نے کہا تھا، ’ہم سب نکولائی گوگول کے اوورکوٹ سے نکلے ہیں‘۔ دوستوئے فسکی کا اشارہ اپنے علاوہ آئیوان ترگنیف اور لیو ٹالسٹائی کی طرف تھا۔ اردو لکھنے پڑھنے والوں کی عالمی ادب تک رسائی ہوئی تو گوگول کا ’اوورکوٹ” ہمارے یہاں بھی آن پہنچا۔ کون ہے جس نے غلام عباس کا افسانہ اوور کوٹ نہیں پڑھا؟ راجندر سنگھ بیدی نے بھی

Read more

قرآن اٹھا کر سینیٹ کا ووٹ بیچنے سے انکار کرنے والا رکن بھی وڈیو میں موجود ہے

سنہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے عوض ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کی سامنے آنے والی ویڈیو میں نظر آنے والا ایک رکن ایسا بھی ہے جس نے قرآن ہاتھ میں اٹھا کر کہا تھا کہ انہوں نے پیسوں کے عوض ووٹ نہیں بیچا۔ یہ سابق رکن اسمبلی سردار ادریس ہیں جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ وائرل ویڈیو میں سردار ادریس کو رقم لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن جب 2018 میں عمران خان

Read more

ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے سابق معاون خصوصی کو تحریک انصاف میں نیاعہدہ مل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کابینہ سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو نیا عہدہ دے دیا۔ انہیں’انصاف ویلفیئر ونگ‘کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کیا گیا ۔ خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپریل 2018 میں عارف یوسف اور دیگر 19 ارکان صوبائی اسمبلی کو 2018 کے سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ بیچنے کے الزام میں پارٹی

Read more

مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کا بل دوبارہ مسترد

مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کا بل، سینیٹ کے مذہبی امور سے متعلق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے وہی پرانے الفاظ دہراتے ہوئے مسترد کر دیا جو انہوں نے ستمبر 2020 کو کہے تھے کہ اقلیتوں کو ملک میں پہلے ہی آزادی حاصل ہے، نئے قانون کی ضرورت نہیں۔ پہلی بار جب یہ بل 2020 میں مسترد ہوا تو اس پر اقلیتی حلقوں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں جب سینیٹر کامران مائیکل سے رابطہ

Read more

’’ووٹوں کی منڈی‘‘ ۔ جے آئی ٹی کی متقاضی

رواں ہفتے کے پہلے دن یعنی پیر کے روز چھپے کالم میں یہ بیان کرنے کی کوشش کی تھی کہ آئین نامی کتاب میں جو بھی لکھا ہو عمران خان صاحب بضد ہیں کہ مارچ 2021میں سینٹ کی خالی ہوئی 48 نشستوں پر انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے کھلے بندوں ہوں۔ ہم سب کو واضح طورپر نظر آئے کہ قومی یا صوبائی اسمبلیوں کے کونسے رکن نے کس امیدوار کی حمایت میں ووٹ ڈالا تھا۔ عمران صاحب کی ضد

Read more

جمہوریت، عدالت اور پیسہ

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخاب پر صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران ایک فاضل جج نے ریمارکس دیے ہیں کہ ’اگر ملک میں جمہوریت برقرار رہتی تو پھر سیاست میں یوں پیسہ نہ چلتا‘۔ ریفرنس پر کارروائی کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اوپن بیلیٹ کے حق میں دلائل دیے ۔ عدالت بدستور اس معاملہ پر غور کررہی ہے۔  ملک میں جمہوریت کی پامالی کے بارے میں کئے گئے اس تبصرے کو البتہ زیادہ توجہ نہیں دی جاسکی

Read more

رکن صوبائی اسمبلی سردار خرم سہیل لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سینیٹ انتخابات سے پہلے بڑا نقصان پہنچ گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار خرم سہیل لغاری نے پارٹی چھوڑںے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 مظفر گڑھ سے منتخب ہونے والے خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں جیت کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔

Read more

مزید ویڈیوز بھی سامنے آسکتی ہیں: ڈاکٹر شبہاز گل

وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ایک زائد ویڈیوز ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کل کوئی اور ویڈیو بھی منظر عام پر آ جائے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو 2018 میں جو ویڈیو دکھائی گئی تھی، وہ ان ویڈیوز میں سے نہیں تھی۔ وزیراعظم نے ثبوت کی بنیاد پر ہی پارٹی سے 20 لوگوں کو باہر نکالا تھا۔ ان کا

Read more

ریڈیو پاکستان سے عابد علی تک!

ہمارے زمانہ طالب علمی میں گرد و پیش سے جان چھڑانے کے لیے فراریت کے دو تین ہی میڈیم ہوا کرتے تھے۔ ریڈیو، ٹیلی ویژن، جاسوسی ناولز یا پھر کبھی کبھار بڑے پردے پر فلم۔ لہروں کے دوش پر جو صدا کار چھوٹے سے ریڈیو سیٹ سے ہم تک پہنچتے وہ خوابوں کی دنیا کے مسافر لگتے۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر جو ڈرامے پیش کیے جاتے وہ ہر وقت دل و دماغ پر چھائے رہتے۔ پھر بھی تشنگی کم نہ

Read more

آفتاب اقبال، حسن نثار اور غسل تیزابی

ہر روز شام ہوتے ہی پاکستان کے ستاون سے زائد نیوز چینلز پر ممتاز دانشور، سینئر تجزیہ نگار، دفاعی اور قانونی امور کے ماہرین اور ان سب کے ساتھ بیٹھے معروف ٹی وی اینکرز لاکھوں روپوں سے بنے سیٹس پر بیٹھ کر قوم کو یہ بتانا شروع کر دیتے ہیں کہ اس ملک کے ہر مسئلے کی جڑ اور وجہ سیاسی نظام اور سیاستدان ہیں۔ کل ایک کلپ نظر سے گزرا جس میں آفتاب اقبال اور حسن نثار بیٹھے یہ

Read more

عثمان بزدار، وسیب اور ایک نئی امید

یہ بات نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ ایک غیر معمولی اور ناقابل یقین تھا ، یہی وجہ ہے کہ پہلے تو بہت سے لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا مگر دوسرے ہی لمحے اکثریت کی یہ متفقہ رائے تھی کہ عثمان بزدار کو عارضی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا ہے ، کچھ عرصہ بعد جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی یا علیم

Read more

منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے

ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورت حال کے تناظر میں نہ جانے کیوں اداس رتوں کے پراسرار لیکن خوب صورت شاعر منیر نیازی کا یہ لازوال شعر یاد آتا ہے۔ منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ جانے پاک سرزمین پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے کہ تخت نشین ہونے والا ہر حکمران ملک و قوم کو بحرانوں سے باہر نکالنے کے وعدے

Read more

کراچی کی دیواریں پر دلچسپ و عجیب اشتہارات

ہر مسئلے کا توڑ ساوتری مائی! کراچی کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی گند ہمیشہ پھیلی رہتی ہے۔ وہ گند کچرے کی شکل میں ہوتی ہے، گندے پانی یا گٹر کے پانی کی شکل میں ہوتی ہے۔ پھٹے ہوئے بینرز کی شکل میں ہوتی ہے، کھمبوں پر لٹکے تاروں کی شکل میں ہوتی ہے، سڑکوں پر موجود پان کی پیکوں کے نشانات سے عیاں ہوتی ہے یا پھر شہر کی دیواروں پر وال چاکنگ کی شکل میں ہوتی ہے۔ کراچی

Read more

ترقیاتی فنڈز کیس: ‘لگتا ہے وزیرِ اعظم نے فنڈز دینے کا راستہ کھلا رکھا ہے’

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزیرِاعظم کے سیکرٹری کی طرف سے بھجوایا گیا خط مسترد کر دیا۔ حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کسی رکنِ اسمبلی کو پیسہ نہیں دیا جائے گا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی، عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

دورانِ سماعت وزیرِاعظم کے سیکرٹری کا خط عدالت میں پیش کیا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ وزیرِاعظم کے سیکرٹری کا خط کس نے ڈرافٹ کیا؟ خط کی انگریزی درست نہیں ہے اور خط میں عدالتی سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔

Read more

سینیٹ انتخابات: پاکستان میں ‘ہارس ٹریڈنگ’ کے الزامات کی تاریخ، کب کیا ہوا؟

سینیٹ کے مارچ میں ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کے طریقۂ کار کے معاملے پر حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیو نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیرِ اعلٰی پرویز خٹک کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے موجودہ وزیرِ قانون سلطان محمد خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر استعفی دے دیا تھا۔

اسپیکر قومی اسد قیصر اور پرویز خٹک نے مذکورہ ویڈیو اور اس سارے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

اراکین اسمبلی کی ’خریدو فروخت‘: ویڈیو تو ہے لیکن سوال اب بھی باقی ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے اس تاثر کو مسترد تو کر دیا ہے کہ تین سال پہلے سینیٹ کے انتحابات سے پہلے اراکین اسمبلی کو رقوم کی فراہمی کی ویڈیو ان کے پاس پہلے سے موجود تھی، لیکن اس کے متعلق کئی سوالات اب بھی لوگوں کے ذہنوں اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

Read more

ویڈیو اسکینڈل اور استعفیٰ: شفاف سیاست یا سیاسی بازی گری

چند ہفتے پہلےجس بات کا شبہ تھا، اب وہ یقین میں تبدیل ہوچکا ہے۔ عمران خان کو خوف ہے کہ سینیٹ کے متوقع انتخابات میں ان کی اپنی ہی پارٹی کے ارکان ان کے نامزد کردہ امید واروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اس طرح اسمبلیوں میں تحریک انصاف کے لئے اکثریت کے بل بوتے پر آئیندہ سینیٹ میں سب سے بڑی پارٹی بننے کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔ ویڈیو اسکینڈل، خیبر پختون خوا کے وزیر قانون سلطان محمود

Read more

ضمیر کا سودا سپیکر ہاﺅس میں ہوا، اسد قیصر اور پرویز خٹک بھی موجود تھے: سابق رکن اسمبلی زاہد درانی

مارچ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ضمیر کا سودا کرنے والوں کی ویڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی سے نکالنے گئے سابق ایم پی اے زاہد درانی نے نئے انکشافات کر دیئے ہیں ۔ سابق ایم پی اے زاہد درانی نے نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو اڑھائی سال پرانی ہے اور یہ ملاقات سپیکر ہاﺅس میں ہوئی جس میں پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ اڑھائی سال بعد ویڈیو ریلیز ہوئی

Read more

شو آف ہینڈ ، شفافیت یا کچھ اور؟

حکومت قانونی اور سیاسی محاذوں پر شکست کھانے کے باوجود بضد ہے کہ سینیٹ کے اگلے ماہ ہونے والے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں۔ جہاں تک اس سلسلے میں آئین میں ترمیم کا تعلق ہے وہ پارلیمنٹ میں حکمران جماعت کی مطلوبہ عددی اکثریت نہ ہونے کی بنا پرناممکن ہے۔ نہ جانے کیوں خان صاحب اس راستے پر چل پڑے ہیں ۔ دوسری طرف بقول تحریک انصاف کے اپوزیشن جماعتیں بالخصوص پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) چارٹر آ

Read more

بلوچستان میں تلور کا شکار: جب ضیاالحق نے سعودی شہزادے سے ’زبردستی‘ ملاقات کی

یہ سنہ اسّی کی دہائی کا واقعہ ہے جب ایک سعودی شہزادے نے پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیا الحق سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا مگر اس انکار کے باوجود جنرل ضیا زبردستی شہزادے کے پاس ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

Read more

ادارہ سازی، نیب اور سیاسی ترجیحات

پاکستان کی ریاست اور معاشرے کا ایک بنیادی مسئلہ ادارہ سازی کے لیے سازگار ماحول، پالیسی، قانون سازی سمیت سیاسی سمجھوتے کی عدم موجودگی ہے۔ کیونکہ ہم مجموعی طور پر اداروں کی مضبوطی یا قانون کی حکمرانی کے مقابلے میں افراد یا بعض طاقت ور گروہوں کی حکمرانی کے نظام کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب ملک میں مختلف معاملات کا تجزیہ کیا جائے تو لگتا ہے کہ ہم اداروں کو کمزور رکھ کر جو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی کو کوشش کرتے ہیں وہ سوائے ناکامی کے کچھ نہیں دے سکتا۔

جمہوریت اور سیاست کی کامیابی براہ راست اصلاحات پر مبنی ایجنڈے سے جڑی ہوتی ہے۔ لیکن ہم اول تو اصلاحات کرنے میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر ہمیں کسی دباؤ یا مصلحت کے تحت اصلاحاتی ایجنڈا اختیار کرنا بھی پڑے تو ہماری پالیسی، قانون سازی اور عمل درآمد کا نظام مصنوعی ہوتا ہے۔

Read more

بابر اعظم، بحیثیت کپتان پہلی ہی سیریز جیتنے والے لیجنڈز کی فہرست میں شامل

ویسے تو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کئی کھلاڑیوں نے کی۔ لیکن پہلی ہی سیریز میں کامیابی صرف چند ایک کے حصے میں آئی۔ کچھ نے پہلا میچ جیتا لیکن سیریز ہار گئے۔ چند نے ایک میچ جیتا لیکن یا تو سیریز برابری پر ختم ہوئی یا پھر وہ اگلے میچ میں مستقل کپتان کی واپسی پر قیادت سے دست بردار ہو گئے۔

ایسے میں نئے کپتان بابر اعظم کا نہ صرف جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینا حیران کن تھا بلکہ انہوں نے ان لیجنڈز کی فہرست میں جگہ بنائی جنہیں دنیائے کرکٹ میں آج بھی بہترین کپتان سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل کون کون سے پاکستانی کھلاڑی بحیثیت کپتان اپنی پہلی سیریز میں کامیابی سمیٹ چکے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

Read more

ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر عمران خان کا خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ طور پر پیسے وصول کرنے کے ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان نے ویڈیو میں موجود خیبرپختونخواہ کے وزیرِ قانون سلطان محمود خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

پنجاب کی دانش کا وارث: انورعزیز چودھری

مرحوم انور عزیز چودھری نے پرشکوہ اور طویل ہنگامہ خیز زندگی گزاری۔ آخری لمحوں تک سربلند اور سرخرو رہے۔ الزامات اور تہمتیں ان کے اجلے دامن کو آلودہ نہ کر سکیں لیکن بعد از مرگ ان پر عجیب و غریب الزام عائد کیا گیا کہ وہ مسلم لیگ نون کے رہنما تھے حقیقت یہ ہے کہ مرحوم انور عزیز چودھری کا نواز لیگ سے دور نزدیک کا کوئی تعلق واسطہ نہیں تھا۔ ذاتی طور پر وہ آل شریفین کے شدید

Read more

فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی نہیں، نکالنے کی بات ہو رہی ہے!

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے بالواسطہ یا بیک ڈور رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بغیر ثبوت کے ایسے دعوے نہ کئے جائیں۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ نے ایک مقامی ٹیلی ویژن پر انٹرویو کے دوران کہا کہ ’فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے‘۔ سوچنا چاہئے کہ کیا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائیریکٹر جنرل کی اس وضاحت کے بعد ملک میں فوج اور سیاست

Read more

کشمیر کی پکار

جس طرح پانی کے حیات آفریں قطرے، چمنستانوں کی آبیاری کر کے ان کو سیراب و شاداب کرتے ہیں اور پھر اشجار چمن اپنی گل فشانیوں کے ذریعے سے سامان بہاراں کا سبب بنتے ہیں، اسی طرح وہ مظلوم بندگان خدا، جو کسی عظیم اور اعلیٰ مقصد کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شہادت کا رتبہ حاصل کرتے ہیں وہ نہ صرف خود کامیاب و کامران ہوتے ہیں بلکہ اپنی قوم اور نسل کی مستقل بقا و استحکام

Read more

دو پاکستان: بالکل مختلف

پانچ سال پہلے کی بات ہے جب وجاہت مسعود کی سٹڈی میں بیٹھے ہوئے میں نے اپنے گورنمنٹ کالج لاہور کے زمانے کے ہم جماعت اور اب پروفیسر ڈاکٹر حاجی شیخ محمد اسلم کو فون کیا کہ کل میں تمہارے پاس فیصل آباد پہنچ رہا ہوں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد میرے بیٹے نے جو سٹڈی سے باہر اپنی والدہ سے بات کر رہا تھا، مجھے آ کر بتایا کہ ”پاپا، کل ہمیں گزشتہ برس گھر پہ پڑے ڈاکے کے

Read more

علی ترین کی لانچنگ تبدیلی کا آغاز ہو سکتی ہے

ایوان بالا کے انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، سیاسی سرگرمیاں تیز تر ہوتی جا رہی ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سیاسی بیانات کے گولے ایک دوسرے پر داغے جا رہے ہیں، حکومت کا کہنا ہے اپوزیشن سیاسی وفاداریاں خریدنا چاہتی ہے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایوان بالا کے انتخابات میں شفافیت لائی جائے گی جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ اس لیے

Read more

لب آزاد ہوں نہ ہوں لیکن ہاتھ تو آزاد ہیں

چند دن قبل سپریم کورٹ میں معزز جج صاحبان قاضی فائز عیسیٰ اور مقبول باقر کی عدالت سجی ہوئی تھی۔ کمرہ عدالت میں اٹارنی جنرل اور صحافی بھی مقدمہ کی کارروائی سن رہے تھے۔

مقدمہ تو خیر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تھا لیکن کارروائی کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایسے موضوع کو چھیڑا، یوں سمجھ لیں، جیسے ہم صحافیوں کی نبض پر ہاتھ رکتے ہوئے اقتدار کے رکھوالوں کی دکھتی رگ پر چوٹ مار دی ہو۔

”آپ لوگ میڈیا کا گلا کیوں گھوٹ رہے ہیں؟ جمہوریت میں اظہار کی آزادی ہوتی ہے لیکن یہاں تو بولنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ہر مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے۔“ قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے سخت ریمارکس پر کیمرہ عدالت میں سناٹا چھا گیا اور سرکار کے وکلاء پر خاموشی طاری ہو گئی۔

Read more

جنوبی پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ

ڈیرہ غازی خان کا شمار پنجاب کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں کی سیاسی شخصیات نے ملکی و صوبائی سیاست میں اہم عہدوں پر بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے ڈیرہ غازی خان کو قدرت نے فیاضی سے نوازا ہے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مشرق میں دریائے سندھ بہتا ہے تو مغرب میں کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ موجود ہے اور یہ پنجاب کی آخری صوبائی حد ہے ۔ اس سے آگے بلوچستان شروع ہو جاتا

Read more

سینٹ الیکشن: آرڈیننس کی حقیقت

کوئی پسند کرے یا نہیں حکومت مگر یہ ثابت کرنے کو ڈٹ چکی ہے کہ وطنِ عزیز کا سیاسی بندوبست عمران خان صاحب کی خواہشات کے عین مطابق ہی چلے گا۔ آئینی شقیں اور رسوم وقیود اس تناظر میں محض ریت کی بنائی دیواریں ہیں۔پارلیمان کے ذریعے قانون سازی بھی لازمی نہیں۔صدر کے دستخطوں سے جاری ہوئے آرڈیننس سے کام چلایا جاسکتا ہے۔عمران حکومت کے سیاسی مخالفین کی نگاہ سے دیکھیں تو ’’لاڈلے کی من مانیاں‘‘ مادرانہ شفقت سے برداشت

Read more

اشرافیہ میں کورونا ویکسین کی تقسیم پر سوشل میڈیا بحث: ’حیرت کی کوئی بات نہیں ہمیں اسی چیز کی توقع تھی‘

وزرات صحت سندھ نے کراچی کے ضلع شرقی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ایک اہلکار کو کورونا ویکسین سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کی بیٹی اور داماد کو ویکسین لگانے کے الزام میں معطل کردیا ہے۔

Read more

سینیٹ انتخاب عمران خان کا ڈراؤنا خواب بن چکا ہے

شاہ محمود قریشی کی بات مانیں تو حکومت دو وجہ سے اوپن ووٹنگ کے ذریعے سینیٹ انتخاب کروانے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔ ایک یہ کہ حکومت ملکی آئین کی حفاظت کرنا چاہتی ہے۔ سینیٹ کے ’شفاف‘ انتخابات کے ذریعے اس بات کویقینی بنایا جائے گا۔ دوسری وجہ بہت ہی دلچسپ ہے۔ وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ملتان کے مخدوم کا دعویٰ ہے کہ یہ کوشش مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں 2006 میں طےپانے والے میثاق جمہوریت

Read more

ای کامرس کی تاریخ اور انسداد غربت میں اس کا کردار

آن لائن شاپنگ کا آغاز 1979 ء میں برطانیہ کے کاروباری شخص مائیکل ایلڈرک نے کیا تھا۔ ایلڈرک ترمیم شدہ گھریلو ٹیلی ویژن کو ٹیلیفون لائن کے ذریعہ ملٹی یوزر ٹرانزیکشن پروسیسنگ کمپیوٹر سے جوڑنے کے قابل تھا بعد میں یہ برطانیہ، آئرلینڈ اور سپین میں بھی فروخت ہوئے۔ اس نظام کی مارکیٹنگ 1980 ء میں کی گئی تھی اور اسے اس وقت بزنس ٹو بزنس سسٹم (بی ٹو بی) کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ 1960 ء میں الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج (ای ڈی آئی) کی ترقی نے الیکٹرانک تجارت کی راہ ہموار کر دی تھی۔ ای ڈی آئی نے ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقلی کی سہولت دے کر روایتی میلنگ اور دستاویزات کی فیکسنگ کی جگہ لے لی تھی۔

Read more

اقتدار کی راہداریوں میں کیا سرگوشیاں ہو رہی ہیں؟

اسلام آباد کے سیاسی موسم میں بڑی پراسرار قسم کی تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ پہلے جیسی سیاسی سرگرمیاں جو اس شہر اقتدار کا خاصہ رہی ہیں ، کی جگہ خاموشی نے لے لی ہے۔ پی ایم ہاؤس کے وسیع و عریض لان میں تین بڑوں کی مسلسل ملاقاتوں کو مبصرین بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔ ملک کے ایک ممتاز صحافی کے مطابق اگلے چھ مہینے ملکی سیاست کے حوالے سے بہت اہمیت کے عامل ہیں۔ انہوں نے ایک

Read more

یوم یکجہتی کشمیر اور فرضی پوسڑز کی کہانی

یوں پاکستان حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت عملی طور پر ایک تلخ اور بھیانک مذاق بن کر رہ چکی ہے۔ پاکستان حکومت کی طرف سے آزادی پسند کشمیریوں کی حمایت محض ایسے مذمتی بیانات میں محدود نظر آتی ہے جو کھوکھلے اور عمل سے عاری ہیں۔ ہندوستان کے بھرپور دباؤ کی صورتحال میں کشمیروں کی سیاسی اور عسکری مزاحمتی تحریک اب محض علامتی طور پر ہی باقی گئی ہے جبکہ سفارتی سطح پہ کشمیریوں کی کوئی آواز نہیں ہے۔

Read more

سینیٹ انتخابات، سو سنار کی ایک لوہار کی

وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کو مشروط استعفے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں، تو وہ کل ہی مستعفی ہو جاؤں گا، گو ابھی تک حزب اختلاف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور مقدمات زیر التوا ہیں۔ اس کے باوجود اب نوبت اس حال پر آ چکی ہے کہ سیاسی مخالفین کے املاک چن چن کر گرائے جا رہے ہیں، اس امر میں قطعاً اختلاف نہیں کہ قبضہ

Read more

جھوٹ کی سوداگری کب تک!

وزیر اعظم پاکستان عمران خان پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیز فائر لائن کے قریبی ضلع کوٹلی کا دورہ کریں گے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن، بھارت اور دنیا کی نظریں پاکستان کے عوام کی والہانہ محبت، سچے جذبوں اور حکمرانوں کی کشمیر بارے طفل تسلیوں پر لگی ہوئی ہیں۔ قاضی حسین احمد مرحوم، اللہ انہیں غریق رحمت کرے

Read more

اپوزیشن کی کنفیوژن

آصف علی زرداری بولے، ’’میں نے فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو اقتدار سے نکالا اور اختیارات صدر سے لے کر پارلیمنٹ کو دیے، ’ان کی‘ مخالفت کے باوجود اٹھارہویں ترمیم منظور کروائی، میرے خیال میں اب ہمیں مرکز میں عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا چاہئے۔ میں اس سلسلے میں جوڑ توڑ کر سکتا ہوں‘‘۔ جب آصف علی زرداری نے جمعرات 4 فروری کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں اپوزیشن جماعتّوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

Read more

کشمیر پالیسی میں تبدیلی یا وزیر اعظم کی بدحواسی؟

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سے کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو شدید گزند پہنچے گی۔ عمران خان شاید دنیا کے پہلے قومی لیڈر ہوں گے جنہوں نے ایک متفقہ قومی پالیسی میں ’تبدیلی‘ کا اعلان کرنے کے لئے ایک جلسہ عام میں جوشیلی تقریر کرنا ضروری سمجھا ہے۔ عام طور سے اس قسم کا فیصلہ حکومتی یا پارلیمانی کمیٹیوں میں سنجیدہ مشاورت کے بعد کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے

Read more

’ڈیلی میل‘ مقدمے کا لندن میں شہباز شریف کے حق میں فیصلہ: ن لیگ ترجمان

پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ’ڈیلی میل‘ مقدمے میں لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ساتھ ہی جماعت نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی رہنما مریم نواز شریف نے اپنے رد عمل میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایمانداری سے ملک کی خدمت کی ہے۔

Read more

احسن اقبال کے وزیراعظم عمران خان سے کشمیر سے متعلق 12 سوالات

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم عمران خان سے 12 سوالات پوچھ لیے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان نے مودی کی انتخابات میں کامیابی کے لیے ٹوئٹ کیوں کیا تھا؟ احسن اقبال نے پوچھا کہ بھارتی حکمران جماعت کے صدر کے 27 مئی 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے کیا اقدامات کیے؟ بھارت کی جانب سے

Read more

پی ڈی ایم اتحاد کے یوٹرن

پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ نام سے تشکیل دیا گیا سیاسی اتحاد، جس میں ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتیں شامل تھیں، ان کا لیا گیا یو ٹرن پہ یوٹرن اب صاف دکھائی دینے لگا ہے۔ یو ٹرن لینے کے حوالے سے مشہور تو موجودہ وزیراعظم عمران خان تھے، پر ان پہ کڑی تنقید کرنے والے، جس طرح اس کے نقش قدم پہ اپنے رستہ بنا رہے ہیں، اور یو ٹرن پہ یو ٹرن لیے جا رہے ہیں، یہ ہمیں توقع نہ

Read more

مظہر برلاس کا ناقابل اشاعت کالم

موجودہ حکومت کو قائم ہوئے چند ہی دن ہوئے تھے کہ ایک دوپہر میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو مل کر نکلا تو راہداری میں چند ڈرائیوروں نے مجھے گھیر لیا، کہنے لگے ’’ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، ہمیں مختلف محکموں میں نوکری کرتے ہوئے کئی برس بیت گئے، ہماری تنخواہیں بیس تیس ہزار ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے ڈرائیوروں کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں، کیا یہ انصاف ہے؟‘‘ وہاں سے آواز اٹھانے کا وعدہ کر کے نکلا مگر گہری

Read more

کشمیر کو آزادی کا حق دیں گے: وزیر اعظم پاکستان عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں کشمیر کے لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انشااللہ جب آپ کو آپ کا حق ملے گا۔ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر۔۔ جب آپ اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے، آپ کشمیر کے لوگ جب انشااللہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، اس کے بعد پاکستان کشمیر کے لوگوں کو وہ حق دے گا، ان کو وہ رائٹ دے گا کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا آپ پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں، یہ آپ کا حق ہو گا۔‘

Read more

کپاس کا بحران اور پی سی سی سی کا مقدمہ

گزشتہ سیزن میں کپاس کی انتہائی کم پیداوار پر تمام اسٹیک ہولڈرز اور معاشی ماہرین اپنی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کپاس چونکہ ہماری معیشت کی شہ رگ ہے اس لئے جب تک کپاس کی بحالی و ترقی اور اس کی اچھی فی ایکڑ پیداوار پر توجہ نہیں دی جائے گی تو ہمارا ملک کسی صورت معاشی لحاظ سے ترقی نہیں کر سکتا۔ کپاس ہماری ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہے۔

کپاس کا ہماری قومی جی ڈی پی میں 0.8 فیصد اور زرعی مصنوعات کی تیاری میں 7 فیصد حصہ ہے جبکہ کپاس سے منسلک افراد کا روزگار 40 فیصد، خوردنی تیل 70، 60 فیصد اور ملکی برآمدات کا 50 تا 60 فیصد انحصار بھی کپاس پر ہے۔ ہماری ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کل ضروریات تقریباً ً ڈیڑھ کروڑ گانٹھیں ہیں جبکہ گزشتہ برس ہماری پیداوار کا سائز 60 لاکھ گانٹھوں کے گرد گھوم رہا ہے۔ اس طرح ہمیں ملکی انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تقریباً 90 لاکھ کپاس کی گانٹھیں بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑیں گی جس کے لئے ہمیں ملکی خزانے سے تقریباً 5 ارب ڈالرز خرچ کرنا پڑیں گے۔

Read more

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان: ’جب ہر طرف لڑائی ہی لڑائی ہو اور آپ اسمبلی میں بات بھی نہ کر سکتے ہوں، تو پھر کیسے صلح کی بات ہو سکتی ہے‘

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تاہم دوسری جانب وفاقی وزرا کی جانب سے پی ڈی ایم کے فیصلے کو ناٹک اور غبارے سے ہوا نکلنے اور ڈرامے کی مختلف قسطوں کا نام دیا۔

Read more

حزب اختلاف کا 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

اسلام آباد —پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے میں 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Read more

کراچی والو! اب کوئی نیا مسیحا تلاشو

وطن عزیز ہمیشہ نازک دور سے گزرتا رہا ہے۔ مگر اب ایک عجیب ہی راہ پر گامزن ہے۔ عوام سے لے کر حکمران تک ہر شخص تذبذب کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ کسی کو نہیں پتا منزل کہاں ہے۔ راستوں کا تعین نہیں ہے۔ بس سفر ہی سفر ہے۔ ہو سکتا ہے انگریزی کے (Suffer) کو سفر سمجھ لیا گیا ہو۔ حقیقت یہی ہے کہ ہم ایک ایسی منزل کی جانب سے رواں دواں ہے جس کا نشان کسی کو

Read more

سینٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی کی ”انٹری“

گیم مزے دار ہے۔ جیت بالآخر کسی کی بھی ہو اپنے تئیں کافی رونق لگادے گی۔ عمومی تاثر یہ پھیلے گا کہ ہماری سیاست کے ”مہاشاطر“ مشہور ہوئے ”سب پہ بھاری“ نے لگائی ہے۔ ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر اگرچہ یہ لکھنے کو مجبور ہوں کہ اس گیم کا آئیڈیا پیپلز پارٹی ہی کے نسبتاً نیویں نیویں ”رہنے والے ایک رہ نما نے سوچا ہے جو“ سینئر سیاستدان ”بھی شمار نہیں ہوتے۔ بلاول بھٹو زرداری کو ان کا آئیڈیا پسند آیا۔ اپنے والد کی گماں ہوتا ہے کہ بالآخر تائید بھی حاصل کرلی۔

Read more

بس، بہت ہو گیا!

چھے گھنٹوں تک بھرپور غوروفکر کے بعد دس جماعتی اتحاد، پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ نے آخرکار اپنے ایجنڈے پر موجود دو اہم امور پر اتفاق کرلیا۔ پہلا یہ کہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتیں اگلے مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گی تاکہ اپنی مجموعی طاقت بڑھاسکیں۔ دوسرے، وہ چھبیس مارچ کو ملک کے چاروں کونوں سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے حکومت کا گھیراؤ کریں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہے

Read more

نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی

حزب اختلاف ابھی تک وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ نہیں دلوا سکی کہ اکتیس جنوری گزر چکی ہے۔ اب وہ شاید خود استعفے دے اور لانگ مارچ کرے کہ اس سے پریشان ہو کر عمران خان اقتدار سے الگ ہو جائیں یوں ان پر احتساب کی لٹکتی تلوار ہٹ جائے۔ پھر وہ کسی نہ کسی طرح نئے انتخابات کروا کر حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے مگر ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ وہ اپنا اتحاد (پی

Read more

سپریم کورٹ میں ریفرنڈم، قومی اسمبلی میں دھما چوکڑی  اور اپوزیشن کا لانگ مارچ

گزشتہ چند گھنٹے کے دوران سامنے آنے والی تین خبریں قابل غور ہیں: اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے 26مارچ کو حکومت کی تبدیلی کےلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ انتخاب کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ترمیم پر بحث کے دوران  قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ تیسری اہم ترین اور سب

Read more

جوتے کو عزت دو

کہتے ہیں کہ مرد کی شخصیت کا اندازہ کرنا ہو تو اس کی گھڑی اور جوتا دیکھنا چاہیے۔ اور عورت کی شخصیت اس کے لباس کے انتخاب سے جھلکتی ہے۔ بڑے بڑے سیاسی رہنما قیمتی گھڑیوں اور دلکش جوتوں سے اپنی شخصیت کو نکھارتے رہے ہیں، ان میں قائداعظم، ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو، میاں نواز شریف، آصف علی زرداری اور موجودہ وزیراعظم بھی شامل ہیں۔ گو کہ موجودہ وزیراعظم اب بہت سادہ لباس پہنتے ہیں، پر جو بھی پہنتے ہیں انہیں بہت جچتا ہے۔ اور جو چپل وہ شلوار قمیض کے ساتھ پہنتے ہیں اس کا تو نام ہی کپتان چپل پڑ گیا ہے۔

Read more

مہنگائی اور حکومت کی چالیں

حکومت نے اس مہینے پانچ بار پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ عمران خان اور ان کے ساتھی جواز یہ پیش کر رہے ہیں کہ گزشتہ حکومت نے قرضے ہی اتنے زیادہ لیے ہوئے ہیں کہ ان کی ادائیگیوں کے لئے تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں۔ دوسری جانب حکومت اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو نوازنے کے لئے ترقیاتی فنڈز کی مد میں پچاس پچاس کروڑ روپے عنایت فرما رہی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ایک جانب تو قرضوں کی ادائیگیوں کے لیے پیسے نہیں ہیں اور دوسری جانب ترقیاتی فنڈ کے نام پر پچاس پچاس کروڑ روپوں کی خطیر رقم دینا کیا پیغام دے رہا ہے۔

Read more

ووٹوں کی خریداری؟

وزیراعظم عمران خان کی اپنی پارٹی کے ارکان کے بارے میں یہ انکشاف انگریزی اخبار کی لیڈ سٹوری کی شکل میں پڑھ چونک گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے بیس ارکان صوبائی اسمبلی کو سینیٹ کے پچھلے الیکشن میں فی کس پانچ کروڑ روپے دے کر اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ کرانے کے لئے ہمدردیاں خریدی گئی تھیں۔ وزیراعظم خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں رشوت دے کر ہمدردیاں خریدنے کا سلسلہ گزشتہ تیس سال سے جاری و ساری ہے۔

انہوں نے اپنی بات میں مزید وزن پیدا کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ ایوان بالا کے الیکشن میں دھندا ہوتا ہے اور مال چلتا ہے۔ ووٹوں کی جمہوریت کی آڑ میں خرید و فروخت ہوتی ہے۔ وزیراعظم خان نے دعویٰ کیا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کے لئے پیسہ اوپر تک جاتا ہے۔ ایوان بالا میں دھندا کی شکل میں مال اوپر تک جانے کی تصدیق کے لئے اپنی گواہی یوں بھی ڈالی کہ مجھے بھی پچھلے سینیٹ کے الیکشن میں پیسوں کی آفر کی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو یہ بھی بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس وقت ووٹوں کی شکل میں ہمدردیاں خریدنے کے لئے کون پیسہ جمع کر رہا ہے لیکن موصوف نے کسی کا نام نہیں لیا۔

Read more

کیا پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی؟

پی ڈی ایم نے وزیراعظم عمران خان پر الزامات کی چارج شیٹ جاری کی اور ان سے 31 جنوری 2021ء تک مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 31 جنوری گزر چکی ہے۔ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوئے۔ چنانچہ کہا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم گیدڑ بھبھکیوں کا مجموعہ ہے حکومت کے لئے سنجیدہ خطرہ نہیں۔ حالانکہ یہ مسلمہ بات ہے کہ (ایک) سیاسی مطالبے پر ہمارے ملک میں مستعفی ہونے کی روایت نہیں، (دوسرا) پی ڈی ایم ایسی

Read more

قبضہ مافیا کی چیخ پکار

ملک کی سیاسی قیادت کا کام خدمت خلق کر کے عوام کے مسائل کم کرنا ہوتا ہے، لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، یہاں پر کرائے کے مکان میں رہ کر کونسلر منتخب ہونے والے کے پانچ برس میں نہ صرف اپنے کئی گھر کرائے پر ہوتے ہیں بلکہ اس کے بینک اکاؤنٹس پیسوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں اتنی اندھیر نگری نہیں ہوتی، وہاں پر لوٹ مار ، کرپشن،  اقربا پروری دور

Read more

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ اور ڈینیئل پرل کیس

حکومت کے پاس کرپشن کے خلاف جہاد کی بات اور چوروں کو پکڑیں گے،  این آر او نہیں دیں گے کی تکرار کے سوا کارکردگی کے میدان میں تھا کیا؟ حکمراں جماعت کو برسر اقتدار آئے اڑھائی برس کا عرصہ گزر چکا، یعنی وہ اپنی آئینی مدت کا نصف حصہ گزار چکی، الیکشن سے قبل عوام سے جو بڑے بڑے وعدے اور دعوے کیے گئے تھے، ان میں سے کوئی ایک بھی پوری نہیں ہوا۔ ہر بات کے جواب میں

Read more

جنوبی پنجاب: تیڈے شاکر کیجھائیں وعدے ہن

سچ تو یہ ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی کہانی کوئی نئی نہیں ہے بلکہ ہر دور میں ہر حکومت اس طرح کی جھوٹی کہانیاں سنا کر وسیب کے عوام کو لوریاں دیتی رہی ہے ۔ چوک سرور شہید تحصیل بنانے کے اعلانات کی طرح کچھ عرصہ قبل تھل ڈویژن بنانے کا بھی بڑا رولا ڈالا گیا۔ مسلم لیگ کے دور میں کہا گیا کہ تھل ڈویژن کا ورکنگ پلان مکمل ہو چکا ہے، بس اعلان ہونا باقی ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی آتے ہی تھل ڈویژن کے خواب دکھانا شروع کر دیے مگر پھر جنوبی پنجاب صوبے کی طرح تھل ڈویژن بھی حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی نظر ہو گیا کیونکہ جب مقامی سیاستدان اپنے وسیب کے لیے سنجیدہ نہیں تو پھر کسی بھی حکومت کو اس سے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے۔

Read more

کشمالہ طارق جھوٹ بول رہی ہیں، گاڑی ان کا بیٹا چلا رہا تھا: حادثے میں زخمی نوجوان کا بیان

سرینگر ہائی وے حادثہ کیس میں پولیس نے کشمالہ طارق اور ان کے شوہر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب حادثے کے زخمی مجیب کا کہنا ہے کہ گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان خان چلا رہا تھا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والے مجیب نے کشمالہ طارق کا دعویٰ جھوٹا قرار دیا ہے۔ زخمی نوجوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب گاڑی کو ٹکر لگی

Read more

سینٹ انتخاب: حقیقت اور دعوے

عمران خان صاحب کو تشہیر کے جدید ترین ذرائع کی بدولت ’’برانڈ عمران(Brand Imran)‘‘ بنانے کا سلسلہ تو ان دنوں ہی شروع ہوگیا تھا جب وہ اپنی والدہ کی یاد میں کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کا ہسپتال تعمیر کرنے کے لئے چندہ جمع کرنے کی مہم میں مصروف ہوئے تھے۔1996میں تحریک انصاف بنائی تو کئی برسوں تک سیاسی پیغام پھیلانے میں البتہ کامیاب نہ ہوئے۔مشرف دور میں تاہم ’’آزاد‘‘ ٹی وی چینل متعارف ہوگئے۔ خان صاحب نے پوری

Read more

بلوچستان میں تیل کی سمگلنگ: ’یہاں پانی، بجلی سڑک نہیں ہے لیکن سمگل شدہ ایرانی تیل کی فراوانی ہے‘

پاکستان ایران سرحد کے قریب صوبہ بلوچستان کی تحصیل مشخیل کے بازاروں میں روز مرہ کے استعمال کی ایرانی اشیا کے علاوہ سمگل شدہ پیٹرول بھی ایسے ہی بِکتا ہے جیسے کہ کھانے کی چیز ہو۔ وہاں کے رہائشیوں کے مطابق تقریباً 85 فیصد لوگ سمگل شدہ تیل کا کاروبار کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یہ بارڈر بند کر دیا تو زندگی ختم ہو جائے گی۔

Read more

لاڈلے کی ہائبرڈ حکومت اور فون کالز کا ناٹک

ابھی ہمارے لاڈلے اور صادق و امین وزیراعظم کے یہ الفاظ فضا میں ہی تھے کہ مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے اعداد و شمار کے ذریعے ان کو اور ان کی ٹیم کو آئینہ دکھا دیا۔ وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق گذشہ ماہ چینی پندرہ روپے، گندم آٹھ، گھی چھ، کوکنگ آئل چار، سرسوں کا تیل دس، دودھ اڑھائی، ٹماٹر تیس، آلو تینتیس اور پھل پانچ فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ اب ذرا

Read more