ہمارے بال کیوں گرتے ہیں؟

پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح
زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں

قارئین۔ ایک چاند تو زلفوں کے پیچھے سے نکلتا ہے مگر ایک چاند ایسا بھی ہوتا ہے جو زلفوں کے نیچے سے نکلتا ہے۔ اس وقت نکلتا ہے جب زلفیں اپنی جگہ چھوڑ

دیتی ہیں۔ گر جاتی ہیں، جھڑ جاتی ہیں۔
جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں، گنج پن کی، بال چھڑ کی، بال گرنے کی۔

Read more

بچوں میں نیند کی کمی کےمضر اثرات اور حل

بچے تو ویسے سارے ہی اچھے ہوتے ہیں لیکن کچھ بچے پورے گھر کی جان ہوتے ہیں۔ ان کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں گھر کے تناؤ کو فوراً خوشگوار ماحول میں تبدیل کر دیتی ہیں۔ کسی پریشانی میں ان کا اپنی چمکتی معصوم آنکھوں کے ساتھ اپنے والدین سے لپٹ جانا ، انہیں پرسکون کر دیتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہی بچے بہت چڑچڑے ہو جاتے ہیں، بات بات پر رونا، اپنے بہن بھائیوں سے چیزیں چھیننا اور نہ ملنے پر گلا پھاڑ کر رونا شروع کر دینا، پہلے تو والدین کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ اس خوش مزاج بچی یا بچے کو اچانک ہو کیا گیا ہے ۔ اس کے مسلسل چڑچڑے پن سے وہ خود اور تمام گھر والے پریشان ہو جاتے ہیں۔

Read more

دو خلیوں سے ایک صحت مند بچہ کیسےبنتا ہے

اس نئی زندگی کو سہارا دینے کے لئے ماں کے پورے جسمانی نظام میں غیر معمولی تغیرات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ ان گنت افعال اور کیمیائی عوامل پر مشتمل یہ متاثر کن آرکیسٹرا نو ماہ تک اپنا کورس جاری رکھتا ہے۔ حمل کے بائیسویں دن جرثومہ کے ایک مخصوص خلیے میں جب پہلی دفعہ خودکار دھڑکن جنم لیتی ہے تو طے ہو جاتا ہے کہ دل کی قیام گاہ اسی مقام پر ہو گی۔ ساتویں ہفتے میں دل کے چار خانے تشکیل پاتے ہیں اور اسی دوران گردے، جگر، پھیپڑے اور آنتوں کی کونپلیں پھوٹ رہی ہوتی ہیں۔ آٹھویں ہفتے میں قدم رکھتے رکھتے ننھے جنین کے بدن کے ایک حصے میں چہرے کی بنیاد پڑتی ہے۔ جبکہ دسویں ہفتے میں اس سے جڑی دم غائب ہو جاتی ہے۔

Read more

اپنڈکس، اس کی سوزش اور علاج

اپنڈکس جسے اردو میں ضمیمہ یا اندھی آنت بھی کہتے ہیں ، ایک چھوٹی نالی جیسی ہوتی ہے جو بڑی انتڑی یعنی کولون کے پہلے حصے کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ یہ آپ کے یا آپ کے بچے کے پیٹ کے اندر، نیچے داہنی طرف ہوتی ہے۔ سائنس یہ کہتی ہے کہ اب تک اس کا جسم میں کوئی حتمی استعمال نہیں دریافت ہو سکا۔ کچھ ماہرین کے مطابق اپنڈکس کی نالی چھوٹی آنت سے رابطے میں رہتی ہے اور

Read more

تپ دق (ٹی بی) کا عالمی دن

ایک وقت تھا جب کینسر کے بعد ایڈز دنیا کی سب سے خطرناک بیماری سمجھی جاتی تھی لیکن جب تپ دق کے مریضوں کی شرح اموات حد سے بڑھ گئی تو عالمی ادارہ صحت نے تپ دق کو سب سے مہلک بیماری قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں موت کی وجہ بننے والی دس اہم بیماریوں میں کورونا کے علاوہ تپ دق بھی ہے۔ سن 1882ء میں امریکہ اور یورپ میں اچانک موت کے سائے

Read more

خواتین میں پولی سسٹک اؤری سینڈروم کیا ہے؟

خواتین کے تولیدی نظام میں جسم کے دونوں اطراف میں ایک ایک اؤوری یا بیضہ دانی ہوتی ہے جو نارمل حالات میں باری باری ہر مہینے ایک ایگ ریلیز کرتی ہیں۔ یہ عموماً ماہانہ سائیکل کے بالکل وسط میں، یعنی چودھویں دن پیچوٹری گلینڈ سے بہت زیادہ مقدار میں نکلنے والے لیوٹنائیزنگ ہارمون یا LH کے زیر اثر ہوتا ہے۔ (ایک نارمل مینسٹرول سائیکل کو اٹھائیس دن کا تصور کیا جاتا ہے ) جب ہارمونز کے عدم توازن، خاص طور

Read more

ویکسین، ویکسینیشن اور بیچاری نیشن

اس وقت صحت عامہ کا شعبہ ڈاکٹروں کے نرغے میں ہے۔ اسے آپ وطن عزیز کی خوش قسمتی کہہ لیجیے یا بدنصیبی کہ اس وقت وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان (المعروف ٹیکہ لگا کر حوریں دکھانے والی سرکار) ، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد، سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ ، صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا،  حکومت پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان (خود ساختہ وزیر صحت)،

Read more

ذہنی و جسمانی تھکاوٹ سے کیسے بچا جائے؟

پورا دن جب ہم کام کرتے کرتے تھک جاتے ہیں تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ہمارا دماغ ہمارے جسم کا ساتھ نہیں دیتا۔ پورے وجود پر ایک تھکن سی طاری ہو جاتی ہے اور جسم جیسے دماغ کا حکم ماننے سے انکار کر دیتا ہے اور شدت سے دل کرتا ہے کہ اب ہم سب کام چھوڑ کر آرام کریں ، اس کیفیت کو ہم تھکن کہتے ہیں۔ تھکاوٹ کی دو اقسام ہیں (1) ذہنی تھکاوٹ (2) جسمانی

Read more

تناسلی جرثوموں میں کمی اور بنی نوع انسان کا خاتمہ

دوستوں کی فرمائش پر۔ برطانوی اخبار ”گارجین“ میں شائع ہوا، ایرن بروکووچ کے مضمون کا اردو ترجمہ پیش ہے۔ ایرن بروکووچ ایک ماحولیاتی مجاہدہ ہیں جن کے بارے میں ان کے ہی نام سے ایک فلم بھی بن چکی ہے۔ ***              *** بنی نوع انسان کا خاتمہ، اس سے کہیں پہلے ہو سکتا ہے، جس قدر ہمیں اندازہ ہے۔ متنوع کیمیائی اجزاء کا تجارتی استعمال دنیا بھر میں مردوں کی قوت تناسل Fertility پر

Read more

اگر کوئی کہے ’میں خودکشی کرنا چاہتا ہوں‘ تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

ماہرین کے مطابق یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم ان افراد کو ایسا ماحول فراہم کریں جہاں انھیں کھل کے بات کرنے کا حوصلہ ملے اور انھیں لگے کہ آپ واقعی ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

Read more

فالج کیوں ہوتا ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

سیانوں نے کہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے، حرکت یعنی ایکٹیویٹی، موومنٹ، ہلنا جلنا، موبیلیٹی زندگی کی علامتوں میں سے ایک ہے۔ اور اگر کسی وجہ سے یہ حرکت اگر کم ہو جائے، جامد ہو جائے، ختم ہو جائے، اور تحرک اگر سکوت میں بدل جائے تو زندگی کا سکون بھی جا سکتا ہے۔ ہمارا آج کا موضوع ایک ایسی کیفیت ہے، ایسی حالت ہے جس عام طور پر ذہن تو مفلوج نہیں ہوتا مگر جسم کا کوئی حصہ

Read more

کیا آپ کے ہاتھ، پیر اکثر سن ہو جاتے ہیں؟

ہم میں سے بہت سے لوگ اکثر سنسنی خیز چیزوں کو انجوائے کرتے ہیں، تھرل کو پسند کرتے ہیں۔ اکثر ہم ایسی چیزیں دیکھتے، سنتے اور پڑھتے ہیں جن سے ہمارے بدن میں سنسنی سی دوڑ جاتی ہے۔ یہ سنسنی کیا ہوتی ہے؟ بات سنسنی تک تو ٹھیک ہے لیکن اگر بدن سنسنی کے بجائے سن ہونا شروع ہو جائے تو پھر معاملہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔

آج ہم جانیں گے بدن سن ہونے کے حوالے سے۔ سن ہونا کیا ہوتا ہے، کیسے ہوتا ہے، کیوں ہوتا ہے اور کس چیز کی علامت ہو سکتا ہے؟

Read more

بچوں میں تمباکو نوشی کا رجحان

پاکستان کا شمار دنیا کے ان 15 ممالک میں ہوتا ہے۔ جہاں تمباکو کی پیداوار اور استعمال سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد تمباکو نوشی کے باعث مر جاتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق تمباکو نوشی کا شکار 13 فیصد سے زائد ایسے بچے ہیں، جن کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں جبکہ 6 فیصد خواتین سگریٹ پینے کی عادی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 1200 بچے تمباکو

Read more

ہمارا تصورِ ذات کیسے بنتا ہے(آخری قسط)

ہم ذکر کر چکے ہیں کہ ذات کو لاحق خطرات سے نپٹنے کے دو طریقے ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ان تکلیف دہ واقعات اور خطرات سے پیدا ہونے والے منفی جذبات سے نمٹا جائے۔ Emotional Focused Coping اور دوسرا طریقہ یہ کہ اس خطرے سے براہ راست دو ہاتھ کیے جائیں جس کو ہم Problem Focused Coping کہہ سکتے ہیں۔ اس آخری قسط میں ہم یہی دیکھیں گے کہ ہم خطرات سے براہ راست کس طرح نپٹ سکتے

Read more

گردے: انسانی جسم کے گمنام ہیرو 

اللہ تعالیٰ نے انسان کے سر سے لے کر پاؤں تک جسم کے ہر عضو کے اندر خاصیت رکھی ہے۔ سائنس دان اور تحقیق کار کائنات کی سب سے اعلیٰ مخلوق انسان کی تخلیق اور اس میں چھپے رازوں کو جاننے کی کوشش میں اب تک لگے ہوئے ہیں۔ سائنس دان جوں جوں انسان کے کسی عضو کی خاصیت کو سمجھتے ہیں تو رب کائنات کی اس عظیم تخلیق پر اش اش کر اٹھتے ہیں۔ انسان کے تمام اعضاء خصوصی

Read more

اپنے گُردوں کو سنبھالیے ذرا

اقوام عالم میں منایا جانے والا ایک دن تو درو دیوار ہلا کے گزر گیا ، اب دوسرے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال ماہ مارچ کی دوسری جمعرات اقوام عالم گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے مناتیں ہیں۔ ان دونوں دنوں کے درمیان چند دن کے فرق کے علاوہ بڑا فرق یہ ہے کہ دوسرے عالمی دن کا تعلق بلاتخصیص  جنس، عمر و معاش ہر معاشرتی طبقے سے ہے۔ آج سے سولہ سال قبل، امراض گردوں سے متعلق

Read more

منفی سوچ آپ کے ساتھ کیا کرتی ہے؟

کبھی کبھی ہر مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ بلکہ ہر حل کے ساتھ مسئلہ ہوتا ہے۔ منفی سوچ، جسے نیگیٹیویٹی کہتے ہیں آپ کے ساتھ یہی کرتی ہے۔ ایک منفی ذہننیت آپ کو کبھی بھی مثبت زندگی نہیں دے سکتی۔ مثال کے طور پر آپ ہر جگہ اپنے منفی خیالات پھینکتے رہیں اور پھر شکایت بھی کریں کہ آپ کی زندگی کچرا بن گئی ہے؟ زندگی عکس ہوتی ہے ہماری سوچ کا۔ دوسری چیزیں اور لوگ ہمیں متاثر نہیں کرتے

Read more

لمبی گہری سانسیں لینا کیوں ضروری ہے؟

آج کے تیز رفتار دور میں جہاں ہم نے آگے نکلنے کی دوڑ لگائی ہوئی ہے وہاں ہم اپنی اچھی صحت اور اسے برقرار رکھنے سے بھی غافل ہوتے جا رہے ہیں، اس ناکامی کا ملبہ بھی ہم بڑی آسانی سے کسی دوسرے شخص پر ڈال دیتے ہیں کہ فلاں کی وجہ سے مجھے غصہ ملا یا یہ میرے منفی جذبات بار بار سامنے آ رہے ہیں۔ رب کائنات کی نعمتوں کو ہم نے اپنا حق سمجھ رکھا ہے اور

Read more

ہم اسٹاک ہوم سنڈروم کا شکار تو نہیں؟

نویرا رات کی ڈیوٹی کر کے تھکی ہوئی آئی تھی۔ نکھٹو شوہر گھر پر نہیں تھا۔ بچوں کو ناشتہ کرا کے بکھرے گھر کو سمیٹ کر بستر پر لیٹی ہی تھی کہ آنکھ لگ گئی۔ تھکاوٹ اتنی زیادہ تھی کہ بچوں کے اودھم مچانے کے باوجود نیند کی وادیوں میں ایسی غرقاب ہوئی کہ دروازہ پیٹنے کی آواز پر بھی نہ اٹھ سکی۔ سات سالہ بچی نے دروازہ کھولا۔ مازن کے استفسار پر بچی نے بتایا وہ سو رہی ہے۔

Read more

ورزش ہماری صحت کے لیے کتنی مفید ہے؟

حرکت میں برکت ہے۔ حرکت زندگی ہے۔ جب تک حرکت ہے تب تک زندگی ہے۔ لیکن جب یہ حرکت نہیں رہتی تو زندگی جامد ہو جاتی ہے، ساکت ہو جاتی ہے۔ خطرات بڑھ جاتے ہیں، رسک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بیماریوں کا رسک، امراض کا رسک، موٹاپے کا رسک، ذیابیطس کا رسک، دل کی بیماری کا رسک، کینسر کا رسک، اور بہت سارے خطرات۔

موٹر سائیکل ہو یا کار، ان چیزوں کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ پڑی رہیں تو خراب اور آلودہ ہو جاتی ہیں۔ انسانی جسم بھی ایک پیچیدہ مشین کی مانند ہے اور اگر اسے سرگرم نہ رکھا جائے تو اس میں بھی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ جسمانی اجزاء کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ جسم کمزور ہو یا قوت مدافعت کم ہو تو بیماریاں گھیرنے لگتی ہیں۔

Read more

کیا آپ ڈپریشن کے رازوں سے واقف ہیں؟

ڈپریشن کے شکار افراد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کسی بھی معالج کے لیے کبھی انتہائی مایوس کن ثابت ہوتا ہے اور کبھی بہت ثمر آور. دائمی ڈپریشن کے مریض بالخصوص اپنے معالج, رفقاء اور خاندان کے لیے ایک چیلنج ثابت ہوتے ہیں. اپنے تیس برس کے پیشہ ورانہ تجربات سے مجھے بتدریج یہ آگاہی حاصل ہوئی کہ ڈپریشن ایک انتہائی گنجلک انسانی حالت ہے جس کی حیاتیاتی, نفسیاتی, سماجی ثقافتی اور متعدد دیگر جہتیں ہیں. ڈپریشن کا شکار

Read more

مردوں میں برتھ کنٹرول

کچھ عرصہ پہلے اینڈوکرنالوجی ڈپارٹمنٹ (Endocrinology department) میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے روٹیشن (Rotation) کی۔ اس نے مجھے مردوں میں برتھ کنٹرول کے بارے میں ایک بہت مزاحیہ واقعہ بتایا۔ ایک دن وہ کراچی میں ایک کلینک میں کام کر رہی تھی جہاں ایک مریض نے شکایت کی کہ ڈاکٹر صاحبہ میں کانڈوم (Condom) استعمال کر رہا ہوں لیکن ہمارے بچے ہونا بند نہیں ہو رہے ہیں۔ اس نے پوچھا کہ آپ کانڈوم کس طرح استعمال کر رہے ہیں؟ اس

Read more

مائینڈ فل ایٹنگ کیا ہے اور یہ موٹاپے کو کیسے کم کر سکتی ہے؟

مائینڈ فل ایٹنگ کا لفظی ترجمہ ہے دھیان اور سدھ بدھ کے ساتھ کھانا کھانا۔ چونکہ یہ ایک سادہ لفظ نہیں ہے لہٰذا اس کو سمجھنے کے لیے اس کی تشریح اور پس منظر میں جانا اہم ہے۔ یہ ایک اصطلاح ہے اور اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اس ترکیب کی جڑیں مراقبے کی ایک اہم صنف مائینڈ فل نیس سے نکلی ہیں۔ مائینڈ فل نیس کیا ہے؟ یہ ہمارے جسم اور ذہن کی ایک حالت ہے جہاں ہم

Read more

انسانی جسم کا دفاعی نظام اور ویکسین

کبھی آپ نے غور کیا کہ چھینک آنے پر الحمدللہ کہنے میں کیا حکمت ہے اور سننے والے پر کیوں واجب ہے کہ وہ یرحمک اللہ کہے یعنی اللہ تم پر رحم کرے؟ پندرہ سو سال پہلے ہمارے نبی ﷺ نے جو سکھایا تھا ، انسان نے صدیوں کی عرق ریزی کے بعد اس کی مصلحت کو جانا۔ چھینک دراصل آپ کے دفاعی نظام کا پہلا مورچہ ہے۔ جب کوئی ضرر رساں چیز ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہونے

Read more

محبت، سیکس اور شادی: ڈاکٹر خالد سہیل کا اپنے بھانجے کے نام خط

ہم ایک ایسے سماج میں رہتے ہیں جہاں پر زندگی کی حقیقتوں کو پرکھنے کے لیے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور چیزوں کو گناہ و ثواب کے پیمانے پر پرکھا جاتا ہے۔ اس دائروی چلن کی وجہ سے زندگی کی لاتعداد حقیقتیں ہم سے پوشیدہ رہ جاتی ہیں، ہم حقائق سے کچھ دیر تک نظریں تو چرا سکتے ہیں مگر پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔ کچھ باتیں اور چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کہ ہر انسان کی تربیت

Read more

گرین کافی (سبز کافی کے بیج) کے انوکھے فائدے

شاعر کہتا ہے: نیند آئی نہ رات بھی مجھ کو خواب بیٹھے رہے قطاروں میں اور ہم نیند کے شوقین تو نہیں لیکن کچھ خواب نہ دیکھیں تو گزارا نہیں ہوتا ہماری شاعری میں، ہمارے ادب میں نیند پر اور خوابوں پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ آپ خواب دیکھیں نہ دیکھیں لیکن ہماری میڈیکل سائنس میں بھی ہر بالغ مرد و و عورت کو چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گھنٹوں کی نیند تو لینی ہی چاہیے۔

Read more

کورونا وائرس مردانہ کمزوری پیدا کرتا ہے: جرمن ڈاکٹر

کورونا وائرس پھیپھڑوں سمیت کئی اندرونی اعضاءکو نقصان پہنچاتا ہے اور کئی کیسز میں یہ نقصان طویل مدتی ثابت ہو رہا ہے۔ اب ایک جرمن ڈاکٹر نے مردانہ صحت کے لیے بھی اس موذی وبا کا ایک طویل مدتی نقصان بتا کر مردوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ڈاکٹر ایکسیل جیورگ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مردوں میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا عارضہ کورونا وائرس کے طویل مدتی سائیڈ ایفیکٹ کے

Read more

کرونا ویکسین، خدشات اور جہالت

کوویڈ 19 کی دوسری لہر پوری شدت سی جاری ہے، جس سے ہونے والی ہلاکتوں نے عالمی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہسپتالوں میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں رہی اور علاج کی سہولتیں ناکافی ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانیہ میں اس موذی مرض سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں مجموعی طور پر ایمرجنسی نافذ ہے اور ہسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے علاج

Read more

دوپہر کو چند منٹ کی نیند انسانی صحت کے لئے بے حد مفید ہے

چینی سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ دوپہر کے وقت قیلولہ انسان کی دماغی کارکردگی کو بڑھاتا، یادداشت کو تیز کرتا اور اسے ڈیمنشیا جیسی ذہنی و اعصابی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے بیجنگ، شنگھائی اور ژیان کے رہائشی 2400 سے زائد شہریوں کی خوراک اور دوپہر کے وقت قیلولے کی عادت کا جائزہ لیا اور ان کی دماغی صحت کے ساتھ اس کا موازنہ کر کے

Read more

بچوں کی نشوونما، چند اہم نکات

جیسا کہ آپ سب خواتین کو اس بات کا اندازہ ہو گا کہ بچوں کی درسگاہوں کے باہر ریڑھی والے گولا گنڈہ، لیموں پانی، رنگ برنگے مشروبات اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء لے کر کھڑے ہوتے ہیں اور چونکہ بچوں کو چھٹی میں شدید پیاس اور بھوک محسوس ہو رہی ہوتی ہے تو وہ اپنی جیب خرچ سے گندے پانی میں تیار کردہ مشروبات اور کھانے کی اشیاء خرید لیتے ہیں جس کے باعث وہ ڈائریا اور دیگر بیماریوں

Read more

السر: تشخیص سے علاج تک ، خصوصی فیچر

کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا زخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا کہتے ہیں وقت سب سے بڑا مرہم ہے اور بڑے بڑے زخم بھر دیتا ہے۔ لیکن کچھ زخم ایسے بھی ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید گہرے اور تکلیف دہ ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے زخم جو بدن کے اندر ہوں، کسی کو دکھائے بھی نہ جا سکتے ہوں، صرف محسوس ہی کیے جا سکتے ہوں۔ معدے یا چھوٹی آنت میں

Read more

ذہنی صحت اور ڈاکٹر خالد سہیل کا گرین زون فلسفہ

ہر آدمی کے کچھ ہپپی اوینیو ہوتے ہیں یعنی کچھ ایسے کام جو وہ کر کے خوشی اور مسرت محسوس کرتا ہے۔ کوئی کتاب پڑھ کر خوشی محسوس کرتا ہے، کوئی لکھ کر، کسی کے لیے میوزک سننا خوشی کا باعث ہے، کسی کو ورزش کر کے ذہنی کیفیت درست رکھنے میں مدد ملتی ہے، کوئی کرکٹ، فٹبال یا کوئی اور جسمانی کھیل کے ذریعے بہتر محسوس کرتا ہے۔ کوئی اپنوں سے بات کر کے خوش ہوتا ہے۔ کبھی صرف واک پہ نکل جانا اور اس ماحول سے دوری اختیار کرنا آپ کو اپنے گرین زون میں لے جاتا ہے اور آپ غصے کی کیفیت سے نکل جاتے ہیں۔

Read more

مانع حمل ادویات: ’جب پتا چلا مانع حمل گولیوں سے جسم میں خون کا لوتھڑا بن گیا تو میں سکتے میں آ گئی‘

دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ خواتین مانع حمل گولیوں کا استعمال کرتی ہیں جو کہ امتناع حمل کا سب سے مقبول ذریعہ ہے۔ لیکن اپ اُس وقت کیا کریں گی اگر اس گولی کو استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں ایک انتہائی نادر نوعیت کا منفی اثر ہو۔

Read more

ریپ اور قصہ ٹو فنگر ٹیسٹ کا

پنجاب حکومت کے محکمہ صحت سے راہ ورسم بہت پرانی ہے اور محبت یا عداوت کا یہ تعلق کم و بیش اٹھارہ برس تک قائم رہا۔ اس طویل رفاقت کا اختتام کچھ اس طرح سے ہوا کہ ان کی سردمہری میں تو تبدیلی آنے کے کوئی آثار نہیں نظر آتے تھے مگر ہمارا صبر جواب دیے جاتا تھا۔ اس رفاقت میں جگہ جگہ کی خاک پھانکنا پڑی، کبھی حاکم وقت کا حکم اور کبھی اپنی مجبوری۔ لیکن ایک بات تو

Read more

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر: مرض، تشخیص اور علاج

آٹزم ایک ایسا ذہنی عارضہ ہے جس میں مریض کو بات چیت، میل جول، سوچ سمجھ اور اپنے حواس کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ آٹزم سے متاثرہ مریض کا دماغ عام انسان کے مقابلے میں ایک مختلف طریقے پر نشوونما پاتا اور کام کرتا ہے۔ یہ دنیا کو مختلف انداز سے دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔ آٹزم کا شکار ہر بچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور اس کی علامات بھی دوسرے آٹزم بچوں سے مختلف ہوتی ہیں۔

Read more

مچھلی ’بیماری کو کم کرنے والی غذا‘ ہے تو پھر خدشات کیسے؟

لیکن پودوں پر مبنی متبادل غذا کی آسان دستیابی اور سمندری غذا کی مستقل عدم فراہمی اور کاربن کے اثرات کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات نے کچھ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا کیا ہے کہ کیا ہمیں اپنی غذا میں مچھلی کو شامل رکھنے کی ضرورت ہے؟

Read more

جنہیں ذیا بیطس نہیں اور وہ ذیابیطس کی دوا استعمال کریں؟

اگر کسی آدمی کو ذیا بیطس نہ ہو اور وہ ذیابیطس کی دوا استعمال کرے تو کیا اس سے کچھ فرق پڑے گا یا نہیں؟ یہ سوال سائنس کی دنیا کے فیس بک پیج پر ایک صارف نے پوچھا ہے۔ اس سوال کا جواب سمجھنے کے لیے پہلے ذیابیطس کی بیماری اور اس کے علاج کا پس منظر سمجھنا ضروری ہوگا۔ ذیابیطس ایک طویل عرصے تک ہوجانے والی بیماری ہے جس میں خون میں شوگر کی مقدار نارمل سے تجاوز

Read more

بال گرنے کی سب سے بڑی وجہ

بال کیوں گرتے ہیں؟ ہر بال کی اوسط عمر چار سال۔ ہوتی ہے۔ جب اس کی زندگی ختم ہو جاتی ہے تو یہ جھڑ جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا بال لے لیتا ہے جب بال گرنے کی مقدار بال اگنے کی مقدار سے زیادہ ہو جاتی ہے تو آٓہستہ آہستہ ہم گنجے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں خوفزدہ ہونے کی بجائے ہمت و ہوشیاری سے کام لیجیے اور اس مسئلہ سے نمٹنے کا سوچیں ورنہ تو بالوں کے گرنے کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ درحقیقت متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مر اور خواتین اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں۔

Read more

کیا کورونا وائرس کی وبا کے دوران سیکس کرنا محفوظ ہے؟

کیا سیکس کرنے سے مجھے کورونا وائرس ہو سکتا ہے؟ شاید یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی آیا ہو لیکن آپ اس بارے میں کسی سے بات کرنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہوں۔

حقائق کو فرضی باتوں سے الگ کرتے ہوئے، ہم نے اس سے وابستہ چند سوال ماہرین صحت کے سامنے رکھے ہیں۔

Read more

عالمی ہفتہ آگاہی برائے اینٹی مائیکروبیلز

عالمی ادارہ صحت نے جراثیم کش ادویات (Antimicrobials) کی مدافعت کو صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں سے عالمی سطح پر ”ہفتہ آگاہی برائے اینٹی بائیوٹکس“ ہر سال نومبر کے کسی ہفتے میں منایا جاتا ہے۔ اس سال مئی میں ٹرائی پارٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ اب سے یہ ہفتہ معمولی سی تبدیلی کے ساتھ بطور ”عالمی ہفتہ آگاہی برائے جراثیم کش ادویات“ (World antimicrobial awareness week) منایا جائے گاجس کا

Read more

کیا سال 2030 تک دنیا سے تمام اینٹی بائیوٹک ادویات ناپید ہو جائیں گی؟

ہر سال نومبر میں عالمی سطح پر لوگوں میں اینٹی بائیو ٹکس سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایک ہفتہ مختص کیا جاتا ہے، سال 2020 میں آگاہی کی یہ مہم 18 سے 24 نومبر تک چلائی جا رہی ہے جس میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا اور غلط استعمال سے زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس مسئلے کو دنیاکے 10 بڑے صحت سے متعلق

Read more

کورونا وائرس کے خلاف مدافعت (امیونٹی) بڑھانے کے ثابت شدہ طریقے

آج کا اہم سوال یہ ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف امیونٹی کیسے بڑھائی جائے۔ کورونا وائرس ایک ایسا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے دنیاوی وسائل ابھی تک بہت محدود ہیں۔ نہ ہی کوئی یقینی دوا دریافت ہو سکی ہے اور نہ ہی بچاؤ کے لئے ویکسین۔ ان حالات میں احتیاط اور اپنا اندورنی دفاع مضبوط بنانا ہی واحد حل ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے آپ دو محاذوں پر لڑتے ہیں۔ ایک ہے بیرونی محاذ اور

Read more

ذیابیطس کا مریض اپنی بلڈ شوگر پر خود کیسے نظر رکھے

علم کا جزیرہ جتنا بڑا ہو، حیرانی کا ساحل اس سے بھی بڑا ہوتا ہے۔ ہیوسٹن سمتھ

ذیابیطس کے علاج میں خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔ ذیابیطس کے ہر مریض کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ خون میں گلوکوز کو کیسے ناپا جائے؟ اگر شوگر نارمل سے کم یا زیادہ ہو تو ایسی صورت میں کیا اقدام اٹھائے جائیں؟ ذیابیطس کے علاج کا بنیادی مقصد گلوکوز کو نارمل سطح پر رکھنا ہے۔ گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئے آپ کو ان آلات کی ضرورت ہو گی۔

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ ایک نیا دریافت کردہ کورونا وائرس (SADS۔ CoV) بھی انسانوں میں بیماری پھیلانے کے قابل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس چین کے طول و عرض میں موجود سوروں کے ریوڑوں میں پایا جاتا ہے۔ 2۔ ایک تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ”O“ بلڈ گروپ کے حامل لوگوں میں کوویڈ انفیکشن کے امکانات کم ہوتے ہیں اور بیماری کی صورت میں شدید اثرات بھی کم ظاہر ہوتے ہیں۔ 3۔ ایک نیا طرز علاج جس میں زبان کو

Read more

بچے کی پیدائش! طبعی یا سیزیرین؟

نصف شب کا عالم، گہری نیند اور ہم چونک کے اٹھ بیٹھے۔ کیا کہیں گجر بجا تھا یا دور کسی قافلے کے اونٹوں کے گلے میں بندھی گھنٹیوں نے سر جگایا تھا! افوہ، ہمارے فون کی گھنٹی بج رہی تھی اور ہمیں ہسپتال بلایا گیا تھا۔ لیبر روم میں ایمرجنسی تھی کہ درد زہ میں مبتلا خاتون کی زچگی کے آخری مرحلے پہ بچے کو اوزار کی مدد سے پیدا کروانے کی کوشش کی گئی تھی اور بوجہ ناکامی ہوئی

Read more

جنسی تعلق سے پہلے اور بعد مردوں اور خواتین کو حفظان صحت کی کون سی آٹھ عادات اپنانی چاہییں؟

وبا کے اس دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہاتھوں کو دھونے کی ضرورت ہے اور ماہرین صحت کی جانب سے اس کی پُرزور انداز میں تاکید کی جا رہی ہے لیکن کیا کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل اور بعد میں بھی ایسا کرنا ضروری ہے؟

Read more

آٹزم، سپیچ ڈیلے: اگر آپ کا بچہ تین سال کی عمر میں بھی نہ بولے تو کیا کرنا چاہیے؟

سپیچ پیتھالوجسٹ ندا زاہد کے مطابق گر آپ کا بچہ دو سال کی عمر میں الفاظ نہیں بول سکتا ہو یا پھر تین سال کی عمر میں ایک جملہ نہیں بول سکتا ہو تو معالج سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے: 7 تا 13 ستمبر 2020

1۔ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایسٹرا زنیکا کی تیار کردہ کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینیکل ٹرائل جو ایک مریض میں مضر اثرات سامنے آنے کی وجہ سے معطل ہوگیا تھا دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے بڑے جائزوں میں کچھ مریضوں میں ایسے مضر اثرات ممکن ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے مراحل میں تقریباً 180 امیدوار ویکسینوں میں سے ابھی تک کسی کے

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ نئی شائع شدہ تحقیق کے مطابق روسی ویکسین نے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی سے دفاعی نظام کو متحرک کیا۔ لینسٹ میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق روسی ویکسین نے وائرس کے خلاف کامیابی سے اینٹی باڈیز پیدا کیں اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔ واضح رہے کہ روس وہ پہلا ملک تھا جس نے تحقیق کے نتائج شائع ہونے سے پہلے ہی اگست میں ویکسین کو ملکی استعمال کے لیے منظور کر لیا تھا۔

Read more

کیا حیض کے دوران نہانا نقصان دہ ہے؟

حیض جسے پیریڈ یا ماہواری بھی کہتے ہیں، سے متعلق خواتین غلط فہمی کا شکار ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ دوران حیض نہانا نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں۔ یہ مفروضہ محض ایک myth ہے۔ خواتین کا خیال ہے کہ پانی خون کے اخراج کو روک دیتا ہے یا گرم پانی خون کے بہاؤ کو بڑھا دیتا ہے، لہذا دوران حیض نہانا صحت بخش نہیں ہے۔ جبکہ تحقیق سے ثابت ہے کہ حیض کے دوران

Read more

’اینٹی وٹامنز‘ اینٹی بائیوٹک کے خلاف انتہائی مزاحم جراثیم کا مقابلہ کر سکتے ہیں

(ٹیسا کومونڈورس کے سائنس ڈائریکٹ میگزین کے لئے 26 اگست 2020 کو لکھے گئے مضمون کی تلخیص) اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے لئے بیکٹیریا کی پریشان کن قابلیت عالمی صحت کے لیے ایک تیزی سے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ اس قابلیت کی بنیاد بہت قدیم ہے۔ آج ایم آر ایس اے اور سوزاک جیسی بیماریوں سے دنیا بھر میں سالانہ 700000 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔ اب یہ انتہائی مزاحم جراثیم دوسرے جانوروں جیسے ڈولفن میں بھی بیماریاں پھیلا

Read more

کیا پیزا صحت بخش غذا ہے؟

پوری دنیا میں پیزا بچوں بڑوں سبھی کو پسند ہے۔ یہ فاسٹ فوڈ کی قسم ہے یعنی ایسا کھانا جو فوری طور پر تیار ہو جائے اور تھوڑا بہت پیٹ بھر جائے مگر آج کل بہت سے لوگ کھانا پکانے کی زحمت سے بچتے ہو ئے پیزا کھا اور بوتل پی کر ہی پیٹ بھرلیتے ہیں۔ ایسی صورت میں سوچنے والی بات یہ ہے کہ کیا پیزا صحت بخش غذا ہے؟ دیکھاجائے تو اس کا جواب ہاں بھی ہے اور

Read more

انڈیا میں نوجوانوں کے دل کمزور کیوں ہونے لگے ہیں؟

سنہ 2015 میں امریکہ میں ایک تحقیقاتی جریدے میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد دل کے امراض میں مبتلا تھے اور ان میں سے دو کروڑ سے زیادہ افراد کی عمرعمر 40 برس سے کم تھی۔

Read more

ہفتے میں دو دفعہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے وہ فائدے جو ہم نہیں جانتے تھے

ازدواجی فرائض کی ادائیگی ہر شادی شدہ جوڑے کی زندگی کا لازمی حصہ ہوتی ہے لیکن ان فرائض کی ادائیگی کتنی باقاعدگی سے کی جاتی ہے اس کا انحصار ہر جوڑے کے اپنے موڈ اور مزاج پر ہوتا ہے۔ جسمانی صحت اور ازدواجی مسرت کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ازدواجی فرائض کی ادائیگی ہفتے میں کم از کم دو بار ضرور ہونی چاہئیے۔ یہ ماہرین صحت کی رائے ہے، جن کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از

Read more

سیگرٹ اور میری زندگی کے گیارہ منٹ

سوچیں ان کی زندگی کیسی ہوگی جو صرف بھوک مٹانے کے لئے کھاتے ہوں، پیاس بجھانے کے لئے پیتے ہوں اور سانس لینے کے لئے جیتتے ہوں بس؟ سوچیں ان کی زندگی کیسی گزرتی ہوگی جن کے پاس پاب کا سایہ، ممتا کا پیار، بھائیوں کی لاڈ اور بہنوں کا ساتھ نا ہوتا ہوگا؟ سوچیں ان کی زندگی کیسے گزرتی ہوگی جن کے پاس نا دوست جیسا عظیم رشتہ ہو، شریک حیات کا ساتھ ہو اور بچوں جیسی نعمت سے

Read more

جنسی سرگرمی کے فوراً بعد مرد افسردہ کیوں ہوتے ہیں؟

جنسی سرگرمی سے جسم و ذہن پر مرتب ہونے والے خوشگوار اثرات کے متعلق تو سب جانتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اس عمل کے فوری بعد مزاج میں کچھ ایسی تبدیلیاں بھی رونما ہوتی ہیں جن کا بظاہر خوشی، اطمینان اور مسرت سے کوئی تعلق نہیں۔ خواتین کے مزاج میں ان تبدیلیوں کے متعلق تو تحقیق کار پہلے بھی جانتے تھے مگر پہلی بار ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ مرد بھی کچھ ناخوشگوار

Read more

ماں کی بجائے ساس بن جائیے: بیٹی کے ایام سیدھے ہو جائیں گے!

 بیماری کا احوال بھی ہو چکا، ہارمونز اور الٹرا ساؤنڈ کے نتائج بھی سامنے میز پہ دھرے جا چکے اور اب مریضہ اور ان کی اماں کا ہم سے فکر آمیز سوال،  ” ڈاکٹر صاحب، کیا ماہانہ ایام باقاعدہ ہو جائیں گے ہم تو مختلف ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کے اور دوا کھا کھا کے تھک چکے "  ہم حساب لگا چکے ہیں کہ مریضہ محض پولی سسٹک اووریز کا شکار ہے، وہ بھی ابتدائی طور پر۔ پولی سسٹک

Read more

عورتوں میں پولی سیسٹک اووریز کا قصہ کیا ہے آخر؟

ہفتہ واری کلینک تھا۔ چوبیس پچیس سالہ لڑکی اندر داخل ہو ئی، مائل فربہی، خوش شکل۔ “جی فرمائیے، میں کیا کر سکتی ہوں آپ کے لئے؟” ہم نے اس کے کرسی پہ بیٹھتے ہی پوچھا، “ڈاکٹر صاحب ، مجھے پی سی او کی شکایت ہے” “بیٹا، آپ اپنی تکلیف بتائیں گی مجھے” ہم نے مسکرا کے پوچھا، “جی، یہ ساری رپورٹیں ہیں میرے پاس پولی سیسٹک اووریز کی” وہ بولی، “وہ میں بعد میں دیکھوں گی پہلے آپ مجھے اپنی

Read more

روٹی کھانے کے بعد اونگھ کیوں آتی ہے؟

تحریر:راحت ارم ترجمہ:یاسمین سکندر ہمارے ہاں عام طور پہ گندم سے بنی چپٹی اور گول نما چیز کو ہی روٹی سمجھا جاتا ہے۔ یہ برصغیر کی ایک لازمی غذا ہے۔ جبکہ مغرب کی غذا میں بھی روٹی یا بریڈ اپنی بہت سی اشکال اور قسموں کے ساتھ اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ برصغیر میں۔ لوگ عموماً روٹی کے بغیر اپنے کھانے کو ادھورا سمجھتے ہیں۔ اگر وہ گندم اور گندم سے بنی اشیاء (نشاشتہ کا سب سے اہم ذریعہ)

Read more

ڈپریشن پر ایشائی والدین کے ردعمل پر سوشل میڈیا پر بحث: ’تیرے پاپا کو بتا دونگی، بڑا آیا ڈی پریسڈ‘

جہاں سوشل میڈیا رابطوں اور معلومات کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے وہیں وقتاً فوقتاً اس پر معاشرے کے مخفی مسائل کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے۔ ایک ایسے ہی مسئلے ڈپریشن پر گفتگو ٹوئٹر پر ایک صارف نے چھیڑی۔

Read more

کورونا وائرس: کیا پاکستان میں کووِڈ 19 کی وبا اپنے عروج سے گزر چکی ہے؟

چند حکومتی حلقوں کی جانب سے یہ دعوی کیا جانے لگا جانے لگا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے معاملات جولائی کے پہلے ہفتے میں بہتری کی طرف جانے لگے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق یہ کہنا درست نہیں ہے کہ پاکستان اس وائرس کے عروج سے گزر چکا ہے۔

Read more

لاک ڈاؤن جنسی بیماریوں کو ختم کرنے کا ’زندگی میں ایک بار آنے والا موقع‘ ہے

کوئی پارٹیاں نہیں، کوئی کھینچا تانی نہیں، کوئی نئے جنسی ساتھی نہیں۔ سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی کی وجہ سے لوگوں کی جنسی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ کیونکہ آج کل نئے جنسی ساتھیوں کے ساتھ تعلقات نہیں بنائے جا رہے، اس لیے یہ جنسی عمل کے ذریعے منتقل ہونے والی متعدی بیماریوں (ایس ٹی آئی) کو مستقل طور پر کم کرنے کا زندگی میں ایک مرتبہ ہی آنے والے مواقعے میں

Read more

کدو کے بیج اور مردانہ طاقت بڑھانے والی دوسری غذائیں 

طبی ماہرین نے کھانے پینے کی عام اشیا میں کچھ ایسے اجزا کی نشاندہی کی ہے جن کے استعمال سے آپ اپنی جنسی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ اشیا ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کی ہیں۔ کدو کے بیج کدو کے بیج زنک کا بہت بڑا ذریعہ ہیں اور زنک مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ جنسی صحت کے اس فائدے کے ساتھ ساتھ کدو کے بیج انسان کے موڈ اور

Read more

سیکس دل بند ہونے کا باعث نہیں بنتا

سیکس کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بارے میں پہلے سے علم تھا لیکن بندش قلب کا علم نہیں تھا امریکہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ سیکس کی وجہ سے خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اچانک دل بند ہونے (cardiac arrest) کا معاملہ زیادہ پیش آتا ہے، لیکن یہ اس کا باعث نہیں ہے۔ ابھی تک جن 4557 دل بند ہونے کے واقعات کی جانچ ہوئی ہے ان میں سے صرف

Read more

انسانی سپرم خلا میں کیسا برتاؤ کریں گے؟

ناسا کے سائنس دانوں نے خلا میں انسانی نسل کی افزائش سے متعلق ممکنات کا مطالعہ کرنے کےلیے انسانی اسپرم کے نمونے خلا میں بھیج دیئے ہیں۔ ناسا کے سائنس دانوں نے اُن سوالوں کے جوابات ڈھونڈنا شروع کردیئے ہیں جو اب سے قبل زیر بحث نہیں لائے جاتے تھے: کیا خلا میں انسانی نسل کی افزائش ہوسکتی ہے؟ اور انسانی اسپرم خلا کے بے وزن ماحول (مائیکرو گریویٹی) میں کس طرح کا برتاؤ کرے گا؟ یہ وہ سوالات تھے

Read more

دمے پر قابو کیسے پائیں؟

’’Global Initiative for Asthma‘‘ کے زیرِاہتمام دنیا بَھر میں ہر سال مئی کے پہلے منگل کو ’’عالمی یومِ دَمہ‘‘ منایا جاتا ہے۔ امسال یہ دِن یکم مئی کو منایا جائے گا۔ یہ دِن منانے کا آغاز1998ء میں ہوا۔ تب سے لے کر تاحال کوئی ایک تھیم منتخب کرکے سال بَھر آگاہی مُہم جاری رکھی جاتی ہے، تاکہ ہر سطح تک مرض سے متعلق چیدہ چیدہ معلومات عام کی جاسکیں۔رواں برس 2012ء ہی کا تھیم ’’You can Control, your Asthma‘‘ دہرایا

Read more

جناب وزیراعظم، کینسر کے لیے کچھ کام کر گزریں

کالم لکھنے کے لئے بیٹھا تو سوچا کہ ملک میں کورونا کی تباہ کاریوں پر لکھوں۔ ریسرچ کے لئے گوگل کیا تو جہاں دیگر ریسرچ پیپرز نظروں سے گزرے وہیں پاکستان میں کینسر کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ سامنے آ گئی جو گزشتہ برس جاری ہوئی۔ رپورٹ کو کھولنے پر پڑھنا شروع کیا تو حیرت سے آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ جیسے جیسے رپورٹ پڑھتا جا رہا تھا پاؤں کے نیچے سے زمین

Read more

کیا صرف وٹامن سی ہی قوت مدافعت بڑھاتا ہے؟

بیماریوں سے قدرتی طور پر لڑنے کی جو صلاحیت ہمارے جسم میں موجود ہے۔ قوت مدافعت کہلاتی ہے۔ اج کل ہر طرف یہی بحث چل رہی ہے کہ آخر قوت مدافعت کو کیسے بڑھائیں۔ چلیں کرونا نے کم از کم لوگوں کو اپنے لئے فکرمند تو کر دیا۔ انٹرنیٹ پر کہیں ویڈیوز چل رہی ہیں جس میں ہر شخص وٹامن سی کو اکسیر بتا رہا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بازار سے وٹامن سی کی گولیاں ناپید ہو

Read more

کورونا سے بچنا ہے مگر ڈینگی کو بھولنا نہیں

موج بڑھے یا آندھی آئے، دیا جلائے رکھنا ہے۔ پاکستان میں لاک ڈاؤن، سخت حفاظتی اقدامات، پابندیوں اور احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوتی نظر آرہی ہے، اور اب تک تقریبا چار ہزار سے زیادہ مریض اور 60 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، وزیر اعظم

Read more

کرونا کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لیے کیا کھانا چاہیے؟

مندرجہ ذیل مضمون کا ماخذ سی این این کے ہیلتھ سیکشن میں شائع ہونے والا ایک مضمون ہے۔
کرونا وائرس کی پیدا کردہ صورت حال خراب ہو رہی ہے تو آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آپ خود کو کیسے صحت مند رکھیں۔ کیا کسی قسم کی گولی یا کیپسول کھانا آپ کو بیماری کا شکار ہونے سے بچا سکتا ہے؟

Read more

کورونا وائرس کا ایک اور نتیجہ: دنیا بھر میں کنڈومز کی شدید قلت کا خدشہ

کورونا وائرس کی وجہ سے کئی مصنوعات کی قلت پیدا ہو چکی ہے اور اب دنیا کو کنڈومز کی قلت کا بھی سامنا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے سبب ملائیشیا کی کنڈوم بنانے والی کمپنی ’کریکس بی ایچ ڈی‘ کی پروڈکشن بند ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کریکس بی ایچ ڈی کنڈوم بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ پوری دنیا میں جتنے کنڈومز تیار ہوتے ہیں اس کا 20 فیصد یہ کمپنی تیار کرتی

Read more

کورونا وائرس کے بارے میں بیس سوالات کے تحقیقی جوابات

اس برس کے آغاز کے ساتھ ہی چین کے شہر ووہان (Wuhan) سے ایک متعدی بیماری Contagious Disease کی وبا پھیلنے لگی جس کی بنیادی علامات میں سانس کی تکلیف، شدید بخار، کانسی اور جوڑوں کے درد شامل تھے۔ ابتدا میں اس Outbreak کو چین کے ساتھ محدود تصور کیاگیا اور طرح طرح کی تاویلات پیش کی گیئں کہ چین والے چمگادڑ کھاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ (اس موضوع پر ایک اور تفصیلی مضمون لکھنے کا ارادہ ہے ) ۔ لیکین

Read more

کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے

کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ووہان ڈاکٹروں نے انتباہ کیا ہے کہ کورونا وائرس مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ رپورٹ ووہان کے ٹونگجی میڈیکل کالج کے سنٹر برائے ری پروڈکٹیو میڈیسن کے پروفیسر لی یوفینگ کی سربراہی میں ایک ٹیم سے آئی ہے، جہاں وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔ اس ٹیم نے یہ رپورٹ اسپتال کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی، تاہم چینی سوشل میڈیا پر وسیع

Read more

میری چھاتیوں میں محسوس کرنے کی صلاحیت واپس آ گئی

سارافینا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکیلی میں فلکیات میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں اور جب انھوں نے اپنے آپشنز سے متعلق تحقیق شروع کی تو ان کی سائنس کی تعلیم نے ان کی بہت مدد کی۔ جب سارافینا ننسے کو یہ پتہ چلا کہ اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ انھیں چھاتی کا سرطان ہو سکتا ہے تو انھوں نے اس سے بچنے کے لیے ڈبل میسٹیکٹمی (پستان ہٹانے کی سرجری) اور اس کے بعد چھاتی کی

Read more

اکھٹے کھانا کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے؟

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دُنیا کے 145ممالک میں پھیل چکا ہے اور اِسی وبائی مرض کو روکنے کے لیے بہت سے ممالک حفاظتی اقدامات کرتے نظر آرہے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے ان ممالک نے تعلیمی ادارے، اجتماعات اور عوامی مقامات کو بند کردیا ہے۔ کورونا سے 145 ممالک میں 5436 ہلاکتیں ہو گئیں دوسری جانب اِس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ ریسٹورنٹس کو بھی بند

Read more

خون کی کمی کے مرض انیمیا، میں مبتلا 70 فیصد خواتین

رحیم یار خان کے نواحی گاؤں چک 100 پی کی رہائشی سعدیہ کو گزشتہ تین ماہ سے جسم میں درد، پٹھوں کا کھچاؤ اور تھکاوٹ کے امراض لاحق تھے۔ سعدیہ کی عمر 30 سال تھی اور وہ تین بچوں کی ماں بھی تھی۔ گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ بچوں کی دیکھ بھال بھی مشکل ہوتی جا رہی تھی۔ گاؤں کے میڈیکل سٹور پر موجود اتائی کو اس نے بارہا دکھایا تھا جو اُسے صرف درد کی ادویات اور انجکشن

Read more

کیا نفسیاتی مسائل کا شکار لوگوں کو شادی کرنی چاہیے؟

میری والدہ جب اپنے سسرال سے بہت ناراض ہوتی تھیں تو غصے میں کہا کرتی تھیں ’میرے گھر والوں نے میری شادی ایک پاگلوں کے خاندان میں کر دی تھی‘ اب مجھے یہ جان کر حیرانی ہوتی ہے کہ اس دور کے بہت سے جوڑوں کی طرح میرے والدین شادی سے پہلے نہ تو ایک دوسرے سے ملے تھے اور نہ ہی انہوں نے ایک دوسرے کی تصویر دیکھی تھی۔ چونکہ دونوں کا تعلق کشمیری خاندان سے تھا اور دونوں

Read more

فحش فلمیں دیکھنے والے مردوں کی بیویاں کس خوفناک بیماری میں مبتلا ہو سکتی ہیں؟

امریکہ کی اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین کے شریک حیات فحش فلمیں دیکھتے ہیں، ان عورتوں میں ایٹنگ ڈس آرڈر (کم بھوک لگنا یا بہت زیادہ بھوک لگنا) پیدا ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں اس کی وجہ خواتین کے جسم میں پیدا ہونے والے احساسِ عدم تحفظ کو قرار دیا گیا ہے۔ اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں 400 خواتین کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے

Read more

کرونا وائرس سے بچنے کے لئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں؟

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔ لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کیسے پھیلتا ہے اور کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق صابن سے ہاتھ اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ کھانسی اور چھینک آنے پر چہرے کو ڈھانپنا چاہیے۔ چہرے پر ماسک پہنا جائے۔ سب سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ

Read more

مینوپاز کیا ہے اور یہ خواتین کی ذہنی اور جسمانی صحت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

’مجھے اپنے شوہر، بچوں اور ملازمین پر بے وجہ غصہ آنے لگا تھا، مجھے لگتا تھا مجھے ڈیپریشن یا کوئی اور ذہنی بیماری ہوگئی ہے، اکیلے میں بیٹھ کر روتی تھی کہ میں نے بچوں کو کیوں ڈانٹا، شوہر پر غصہ کیوں اتارا، ملازمین کہ ساتھ یہ رویہ کیوں اپنایا‘۔ 48 سالہ یاسمین نے مینوپاز سے متعلق ذاتی تجربات اور علامات کہ بارے میں بی بی سی سے بات کی۔

Read more

تھیلیسمیا کیا ہے؟

تھیلیسیمیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اندرونی نظام اس کی ضروریات کے مطابق خون پیدا نہیں کر پاتا۔ خون کی اس کمی کو تھیلیسیمیا کہا جاتا ہے۔ تاحال اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔ کسی معجزے کے علاوہ مریض کو محض زندہ رکھنے کے لیے مکمل طور پر انتقال خون پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جب تک مریض کو خون ملتا ہے، زندگی چلتی رہے گی۔ جب خون نہ ملے مریض دم توڑ جائے گا۔

Read more

بیٹھ کر پیشاب کرنا صحت کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے؟

مغرب کے بہت سے معاشروں میں بچوں کو ذہنوں میں یہ ڈالا جاتا ہے کہ لڑکے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہیں جب کہ لڑکیاں بیٹھ کر پیشاب کرتی ہیں۔

اس خیال پر بہت سے ملکوں میں حکام اور صحت عامہ کے اداروں کی طرف سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ اس ضمن میں صحت عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کا حوالہ دیتے ہیں اور کچھ برابری کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

Read more

میں نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے: بھارتی ڈاکٹر کا دعویٰ

بھارت میں ایک آیورویدک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چین سے پھیلنے والے خوفناک کرونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق تھانیکسالم وینی نامی اس ڈاکٹر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ وہ آیورویدا میڈیسنز کا 25 سال کا تجربہ رکھتا ہے اور ان دنوں چنئی کے رتھنا سدھ ہاسپٹل سے وابستہ ہے۔ ڈاکٹر وینی کا کہنا ہے کہ ”ہم نے کچھ جڑی بوٹیوں کے عرق سے ایک دوا تیار

Read more

دوران حمل شراب نوشی کرنے والی خواتین کے بچوں کے دماغ کمزور ہو جاتے ہیں

سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے لیے شراب نوشی کے ایک سنگین نقصان کی نشان دہی کی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو حاملہ خواتین دوران حمل شراب پیتی ہیں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے دماغ دوسرے بچوں کی نسبت کہیں زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔ برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوران حمل ماں کے شراب پینے سے بچے کے دماغ کی فعالیت شدید متاثر

Read more

خواتین میں بانچھ پن: ’پولی سسٹک اووری سنڈروم کا علاج آپ کے طرزِ زندگی میں چھپا ہے‘

صبا(فرضی نام) کی شادی کو 23 برس ہو چکے ہیں۔ شادی کے نو ماہ بعد بغیر کسی علاج کے وہ پہلی بار حاملہ ہوئیں اور ان کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ مزید بچوں کے لیے سسرال کی طرف سے ان پر بےحد دباؤ تھا مگر پانچ سال بعد جب انھوں نے دوسرا بچہ پیدا کرنے کے بارے میں سوچا تب انھیں معلوم ہوا کہ انھیں پولی سسٹک اووری سنڈروم ہے۔ اسی دور کو یاد کرتے ہوئے صبا کا کہنا

Read more

پہلی مرتبہ سیکس کے لیے صحیح عمر کیا ہے؟

جنسی برتاؤ سے متعلق ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں جوان لوگوں میں سب سے زیادہ پچھتاوے کا باعث کم عمر میں سیکس کے نتیجے میں کنوارپن کھو دینا ہے۔

13 سے 19 سال کی عمر کے لڑکے، لڑکیوں اور 20 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان افراد میں سے ایک تہائی خواتین اور ایک چوتھائی مردوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ ’صحیح وقت‘ نہیں تھا جب انھوں نے پہلی بار جنسی تعلقات قائم کیے۔

Read more

نو علامات جن سے بڑھاپے کا پتہ چلتا ہے

حیاتیاتی اصطلاح میں بات کریں تو میں کسی ایسی چیز کو نہیں جانتا جو عمر بڑھنے کے ساتھ بہتر ہوتی ہو۔ سپین کے نیشنل سینٹر فار آن کولوجیکل انویسٹیگیشن میں ڈاکٹر میوویل سرانو کی یہ بات کافی افسردہ کرنے والی ہے۔ وہ ‘سائنز آف ایجنگ’ نامی ایک نئی تحقیق کے مصنفین میں سے ایک ہیں جس میں محقیقین وقت گذرنے کے ساتھ ہمارے جسم میں رونما ہونے والی بنیادی عوامل کی فہرست مرتب کرتے ہیں۔ سرانو نے بی بی سی کو بتایا

Read more

خود پسندی: اس ’بیماری‘ کی علامات کیا ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ دنیا خود پسندی کا شکار ہو چکی ہے۔ کم سے کم سوشل میڈیا کی دنیا تو ضرور۔ اس نتیجے پر پہنچ کر آپ غلطی نہیں کر رہے۔ دماغی صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خود پسندی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور عام نظر آ رہی ہے۔ لیکن لوگ اتنی بڑی تعداد میں خود پسندی یا نرگسیت کا شکار کیوں ہیں؟ بی بی سی

Read more

کیا ذہنی دباؤ کی وجہ سے بالوں کا رنگ سفید ہو جاتا ہے؟

امریکہ اور برازیل کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ذہنی دباؤ ممکنہ طور پر بالوں کو سفید کرنے کا باعث بنتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ظاہر ہوا کہ اُن کے جسم کے وہ خلیے جو جلد اور بالوں کے رنگ کا تعین کرتے ہیں، وہ ان تجربوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کی تاب نہ لا سکے اور تکلیف کے باعث انھیں نقصان

Read more

ونٹر ڈِپریشن سے کیسے بچیں؟

یخ بستہ رُت اپنے جوبن پر ہے۔ پہاڑوں پر برف کے انبار اور میدانوں میں کہرے کی تہیں۔ دھند کی دبیز چادر کئی کئی دن تک سورج کی روشنی کو روکے رکھتی ہے کہ معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک کے پہاڑی علاقوں میں رِکارڈ برف باری اور برفانی طوفانوں سے درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ میں اکثر سوچا کرتی تھی کہ اداس شاعری اور ہجر فراق کا ذکر سردیوں ہی میں کیوں؟

Read more

بلڈ پریشر: ایک خاموش قاتل

بلڈ پریشر عصر حاضر کا ایک عام مرض بن چکا ہے اس کو آسان لفظوں میں خاموش قاتل کہا جاتا ہے انگریزی میں اسے۔ blood pressure اور اردو میں اسے فشار خون کہا جاتا ہے تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی فشار خون کا شکار ہیں اور 42 فیصد کو معلوم ہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہیں اس بیماری کی بظاہر کوئی علامت نظر نہیں آتی جس سے پتہ چل سکے یہ اسی وقت محسوس ہوتا ہے جب

Read more

کینسر کو پہچانیے

ہمارا جسم اربوں خلیوں سے مِل کر بنا ہے، اور جیسا کہ آپ نے میٹرک یا انٹر کی بیالوجی میں پڑھا ہی ہوگا کہ خُلیہ یا سیل کسی بھی جاندار کے جسم کی بنیادی اکائی ہے۔ بنیادی اکائی سے مراد یہ ہے کہ یہ خلیہ زندگی کے تمام تر افعال جیسا کہ افزائش، بڑھوتری، جنیاتی مادے کی فعال موجودگی اور آئندہ نسلوں میں منتقلی شامل ہیں، بخوبی انجام دیتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہزاروں اقسام کے خلیات موجود ہوتے ہیں

Read more

موٹاپے پر شرم: ’میں نے پوری زندگی موٹی کہلائے جانے کے ڈر میں گزار دی‘

میگن جین کریب کی عمر محض پانچ برس تھی جب انھوں نے اپنے جسم سے جنگ شروع کر دی۔ سکول کے پہلے دن دوست بنانے کے بجائے وہ اپنے کلاس میں موجود دوسرے بچوں سے اپنا موازنہ کر رہی تھیں اور خود کو تسلی دے رہی تھیں کہ وہ تھوڑی ’گول مٹول‘ ہیں۔ اب انسٹاگرام پر ان کے دس لاکھ سے زيادہ فالورز ہیں اور حال ہی میں انھوں نے برطانوی پارلیمان کو بتایا کہ ’فیٹ فوبیا‘ یعنی موٹاپے سے

Read more

ڈپریشن – ذہنی تناؤ

”سٹریس“ کھچاؤ کو کہتے ہیں چاہے وہ پٹھوں کا ہو یا ہمارے دماغ اور سوچوں کا ہو۔ آج کے دور میں ہر دوسرا فرد ڈپریشن کا مریض ہے۔ اصل میں اس کی بنیادی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ ہم صرف خود کو ضرورت سے زیادہ بوجھ لادنے کا عادی بنا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ حالانکہ اصول یہ ہونا چاہیے کہ جو کام یا بات ہمارے لیے مفید ہو اسی پر توجہ

Read more

ہفتے میں اسپرین کی تین گولیاں کھانے سے عمر میں 20 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے

سائنسدانوں نے اسپرین کا ایک حیران کن فائدہ دریافت کیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہفتے میں اسپرین کی تین گولیاں کھانے سے انسان کی زندگی میں 20 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر راک وائل میں واقع نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1993ءسے 2008ء تک 1 لاکھ 46 ہزار 152 مرد و خواتین کی نگرانی کی اور ان کے اسپرین

Read more

 Acute Pancreatitis یا لبلبے میں اچانک شدید سوجن ایک خطرناک مرض ہے

یہ اس وقت کا قصہ ہے جب میں پٹسپرگ پینسلوانیا میں انٹرنل میڈیسن میں ریزیڈنسی کر رہی تھی۔ پہلا سال چل رہا تھا اور ایک دن میں ہسپتال کی روٹیشن پر تھی۔ ایمرجنسی روم سے پیج آیا کہ ایک مریض اکیوٹ پینکریاٹائٹس (لبلبے میں یکدم ہوجانے والی انفلامیشن) کے ساتھ آیا ہے اور اس کو ہسپتال میں ایڈمٹ کرنا ہے۔ میں اور میرے ساتھ سیکنڈ ایر کا ریزیڈنٹ ای آر گئے اور اس مریض کو دیکھا۔ وہ 29 سال کا

Read more

پورن فلمیں دیکھنے سے دماغ کا متعلقہ حصہ متاثر ہوتا ہے

میڈیکل ڈیلی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پورن دیکھنے والے افراد کے دماغ کے کچھ مخصوص حصوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آج کے دور میں نوجوان اور 18 سال سے کم عمر کے بچے انٹرنیٹ پر زیادہ وقت پورن دیکھنے میں گزارتے ہیں اور جوش اور کم عمری کی ناتجربہ کاری کے باعث وہ اس چیز کو غلط طریقے سے سمجھتے ہیں اور ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read more

کیا ٹینشن کا اثر شکمِ مادر میں پلنے والے بچوں پہ ہوتا ہے؟

پہلے زمانے میں تجربہ کار بڑی بوڑھیاں حاملہ عورتوں کو خوش رہنے، مثبت سوچنے اور اچھی غذا کا مشورہ دیتی تھیں لیکن ان کی باتوں کی صداقت کی گواہی کے لیے عرصہ تک سائنسی تجربات نہیں ہوئے تھے۔ پچھلے چالیس پچاس سالوں میں علمی میدان میں بے حد ترقی ہوئی ہے۔ اور ان میں ایک شعبہ نیورو سائنس کا بھی ہے جس کا ادراک ہرحاملہ عورت اور متعلقہ افراد کو ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں یہ واقعہ پڑھیں۔

مایا کی کہانی: جب مایا نے اپنے دو ننھے بچوں کے ساتھ پاکستان سے امریکہ نقل مکانی کی تو ایک ننھی روح اس کے بطن میں پروان چڑھ رہی تھی۔ اپنے وطن میں خود مختاری کی پراعتماد زندگی گزارنے والی مایا کے لیے امریکہ ایک قید خانے سے کم نہیں تھا۔ محبت سے بلانے اور ساتھ دینیکا وعدہ کر نے والے بھائی اور بھابی کا رویہ سوہانِ روح تھا۔ حاملیت کے دور میں یوں بھی جذبات کو قابو میں رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ان حالات میں آنسؤں کا ایک ریلا تھا جو امڈ پڑتا تھا کہ جس پر بند باندھنا مایا کے اختیار سے باہر تھا۔

Read more