عدت میں نکاح : کھیل ختم پیسہ ہضم

صاحبان اگر آپ نے شطرنج کھیلی ہو تو علم ہو گا کہ مخالف کی اگلی تمام ممکنہ چالوں اور اس کے بعد آپ کے جواب کے بدلے میں نئی چالوں کا حساب کتاب رکھنا پڑتا ہے۔ الجبرا اور ریاضی کے پاکستانی طالب علم سوال اگر حل نہ کر سکتے ہوں تو کسی دوست سے پہلے جواب پوچھتے ہیں اور پھر پرچہ امتحان پر بیس لائن بعد جواب لکھ کر واپس اوپر کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں تاوقتیکہ سوال

Read more

نواز شریف: پتا پتا بوٹا بوٹا حال تمہارا جانے ہے

میاں محمد نواز شریف نے کوہ مری کی وادیوں میں چھانگلہ گلی میں واقع اپنے محل میں اپنی صاحبزادی کو پہلو میں بٹھا کر وہ وہ سچ بولا کہ سچ بھی سن کر شرما گیا ہے۔ میاں صاحب پاکستانی سیاست میں ’سچ‘ بولنے کے معاملے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔ چاہے وہ سچ ان کی سیاست میں شمولیت کا ہو یا پھر اقتدار میں روز اول سے لاڈلے پن کا، انہوں نے ہمیشہ ’سچ‘ ہی کہا ہے۔ میاں

Read more

نگران وزیر اعظم کی مینڈیٹ سے ماورا بھاگ دوڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے 4 روزہ دورہ کے بعد اب کویت روانہ ہو رہے ہیں۔ ایک ایسی حکومت کا سربراہ دنیا بھر کے دورے کرنے اور ملک کی طویل المدت معاشی منصوبہ بندی میں سرگرم ہے جو ملکی آئین کے مطابق محض مختصر عبوری مدت کے لیے اقتدار سنبھالے ہوئے ہے۔ اور اس کی اصل ذمہ داری ملک میں شفاف اور کسی تعصب کے بغیر دیانتدارانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ نگران حکومت کے سربراہ

Read more

کردار مگر اب ہیں کہانی کے حوالے: عاصمہ شیرازی کا کالم

کیا انتخابات فروری سے آگے لے جانے کے امکانات بنائے جا رہے ہیں؟ کیا انتخابات کے لیے موسم سازگار نہیں، یا نواز شریف صاحب کی اپیلیں فیصلہ کُن ہونے میں وقت ہے؟

Read more

اسٹیبلشمنٹ، عمران خان کی مقبولیت اور الیکشن

پاکستان میں انتخاب آپ تبھی جیت سکتے ہیں جب اسٹیبلشمنٹ آپ کو منتخب کر لے۔ عمران خان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیت چکی تھی جس کا مطلب ہے کہ عمران خان کا کرکٹنگ کیریئر 1992 میں اپنا عروج دیکھ چکا تھا۔ عمران خان شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ اس سے کئی سال پہلے شروع کر چکے تھے۔ نوے کی دہائی کے وسط تک ہسپتال کا منصوبہ عمران خان

Read more

خوارِ مونیکا سے خاور مانیکا کا سفر

عرض مصنف: آگے بڑھنے سے پہلے یہ وضاحت ضروری ہے کہ نہ میرا تعلق مسئلہ مذکورہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے سے ہے اور نہ ان کے مخالفین سے۔ اس لئے جو کچھ پڑھیں وہ محض تصویر کا ایسا رخ ہے جو لکھنے والے کی نگاہ اور واجبی علمی بصیرت کا شاخسانہ ہے۔ موضوع تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔ امریکی صدر تھے بِل کلنٹن۔ وہی بقول منجھلے شریف جنہوں نے مئی 1998 ء میں اُن کو ایٹمی دھماکہ

Read more

بوئے خان، کاٹے نوازشریف!

سہیل وڑائچ صاحب کے گزشتہ کالم پر میرا پہلا ردّعمل یہی تھا کہ اب چُپ سادھ لینے کا مرحلہ آگیا ہے۔ میں نے جو کہنا تھا، وضاحت سے کہہ چکا۔میں نے چار متعیّن سوالات اٹھائے تھے تاکہ ’مکالماتی مکالمہ‘ موضوعاتی حدودِاربعہ کے اندر رہے لیکن کسی ایک بھی سوال کا جواب نہیں ملا۔ کہانی وہیں گھُمن گھیریاں کھا رہی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی۔ وہی پرانی بات دہراتے ہوئے کہاگیا __ ’جو سلوک عمران خان کے دور میں نوازشریف

Read more

نگران حکومت کے تمام جماعتوں کو ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ کے دعووں کے باوجود پی ٹی آئی کو انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم اور عوامی رابطوں میں تیزی آئی ہے تو وہیں 2018 کے عام انتخابات میں اقتدار حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو جلسے یا کنوینشن کی اجازت ملنا ہی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

Read more

حرفِ دشنام سے سنگِ الزام تک

مرزا غالب کو ایک ناراض شخص کا خط ملا جس میں انہوں نے مرزا غالب کو بے شمار گالیوں سے نوازا۔ مرزا غالب نے خط پڑھ کر اس ناراض شخص کو جو جوابی خط لکھا وہ کچھ اس طرح سے تھا کہ عزیزم آپ کا خط ملا آپ نے جو کچھ لکھا جو اباً وہی کچھ لکھنے کو میرا دل بھی چاہا مگر اس لیے نہ لکھ سکا کہ میاں آپ کو تو یہ بھی نہیں معلوم کے گالی دی

Read more

ہری پور کی انتخابی سیاست

ہری پور خیبر پختونخوا کا سب سے اہم ضلع ہے۔ آج ہم اس صوبہ کے ایک اہم صوبائی حلقہ پی کے چالیس کی انتخابی سیاست کا جائزہ لیں گے اور یہ دیکھیں گے کہ آئندہ انتخابات میں کس کا پلڑا بھاری رہے گا۔ ویسے تو ہری پو ر کی شہرت کی کئی وجوہات ہیں مگر اس شہر کو قومی سیاست میں اس وقت اہمیت ملی جب ایوب خان نے مارشل لا لگایا۔ ایوب خان کا دور سیاسی طور پر تو

Read more

بلاول بھٹو زرداری کی معصومانہ خواہش

عام انتخابات کے انعقاد کے لئے 8 فروری 2024 ء کی تاریخ کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن ابھی طبل جنگ نہیں بجا تمام سیاسی جماعتیں پوری تیاری سے میدان نہیں اتریں 30 نومبر 2023 ء کو حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہوتے ہی انتخابی شیڈول کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے تو بہت پہلے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب کے لئے امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اب اس دوڑ میں

Read more

زرداری صاحب کی ‘معنی خیز’ خاموشی؟

اس دفعہ پیپلز پارٹی کو عوام میں ایک سیاسی فائدہ یہ حاصل ہوا ہے کہ نون لیگ کے لئے ڈیل کے لکھے گئے مسودے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگرچہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا حصہ تھی مگر اب بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نون لیگ سے اختلافات ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن مہم کا میدان سردست تقریباً خالی ہے۔ اگرچہ عمران

Read more

پاکستانی فوجیوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام: دو سابق فوجی اہلکاروں عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو آرمی ایکٹ کے تحت قید بامشقت کی سزائیں

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت دو سابق فوجی اہلکاروں میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

زخمی کپتان اور پاکستان کا پھنسا ہوا ثور انقلاب

تبدیلی کی حقیقت قدیم زمانے کے فلاسفا سے لے کر عصر حاضر کے مفکروں کے لئے چند اہم موضوعات میں سے ایک رہا ہے۔ یونانی فلسفے میں ایک گروپ کا خیال تھا کہ ”ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں“ یعنی تبدیلی کائنات کی بنیادی حقیقت ہے تو دوسرا گروہ یہ کہتا سنائی دیتا ہے کہ تبدیلی نظر کے فریب کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اس فلسفیانہ مباحثے میں گئے بغیر اگر انسانی معاشروں کی تاریخ پر نگاہ ڈالیں تو

Read more

عدت میں نکاح : غلطی تو مولوی کی تھی!

عرض مصنف: آگے بڑھنے سے پہلے یہ وضاحت ضروری ہے کہ نہ میرا تعلق مسئلہ مذکورہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے سے ہے اور نہ ان کے مخالفین سے۔ اس لئے جو کچھ پڑھیں وہ محض تصویر کا ایسا رخ ہے جو لکھنے والی کی نگاہ اور واجبی علمی بصیرت کا شاخسانہ ہے بحیثیت پاکستانی مسلمان مجھے قوانین کی دو فہرستوں میں موجود کاموں سے دور رہنا ہوتا ہے۔ ایک وہ کام جن سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ

Read more

’لاڈلے‘ کی بحث اور نگران حکومت کی مشکوک غیر جانبداری

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک دلچسپ انٹرویو دیا ہے جس میں عمران خان کو عدالتوں کا لاڈلا اور نواز شریف کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں جو سہولتیں دی جا رہی ہیں، کوئی عام شہری ان کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ نگران وزیر داخلہ کی ان باتوں کا بظاہر کوئی جواز نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ایک غیر ملکی میڈیا کے ذریعے

Read more

کیا نواز شریف پاکستان کی معیشت بحال کر سکتے ہیں؟

  سوال:۔ پچھلے دنوں پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تقریباً چار سال کے بعد وطن واپس تشریف لا چکے ہیں اور ابھی ان کا نعرہ اور ان کی پارٹی کا جو دعویٰ ہے کہ وہ حکومت میں آ کر سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔ پاکستان کا اس وقت معاشی بدحالی، مہنگائی اور دیگر ملکی بحرانوں سے سامنا ہے اور وہ ان تمام سے ملک کو نکال لیں گے۔ ان کا یہ دعویٰ کس حد تک درست

Read more

عسکری طاقت سے مایوسی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا

پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے کہا ہے کہ ’ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں مایوسی پھیلانے والے عناصر کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی‘ ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں

Read more

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار: کیا تحریک انصاف عام انتخابات میں ’بلا‘ چلا پائے گی؟

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلے کے بعد عام انتخابات سے کچھ ہی عرصہ قبل پہلے سے ہی مشکلات کا سامنا کرتی ملک کی اہم سیاسی جماعت کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے۔

Read more

نظامِ کہنہ کی حامی قوتیں اور عمران خان

تحریک انصاف کی میری دانست میں فی الوقت اولیں ترجیح عدالت سے یہ سہولت حاصل کرنا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات جیل میں نہیں بلکہ کھلی عدالتوں میں چلائے جائیں۔ وہاں پیش ہونے کے لئے وہ جیل سے لائے جائیں تو تمام ٹی وی چینلوں کا ائیرٹائم ان کی ذات تک محدود ہوجائے۔عدالت میں بلائے جانے سے قبل اور پیشی کے بعد جیل روانہ ہوتے ہوئے وہ صحافیوں سے گفتگو کریں۔ ان میں ادا ہوئے خیالات شام سات

Read more

اٹھتے ہیں حجاب آخر

کچھ لوگ ستاروں کی طرح ہوتے ہیں کچھ سیاروں کی طرح، یعنی کچھ لوگ خود روشن ہوتے ہیں اور کچھ مستعار روشنی سے چمکتے ہیں، مثلاً عمران خان خود روشنی کا منبع ہیں، ان کی ساری چمک دمک ان کی تمام وجوہاتِ شہرت و بدنامی ان کی اپنی ذات سے پھوٹتی ہیں، جب کہ ان کے اردگرد درجنوں ایسے سیارہ صفت اصحاب محوگردش رہے ہیں جو فقط عمران خان کی کرنوں میں نہانے کے باعث منور ہوئے۔ غالباً یہ معاملہ

Read more

ڈومیسائل کا آسان حصول اور مذہبی اقلیت

ڈومیسائل ایک شناختی دستاویز ہے۔ جس کا آغاز سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت کیا گیا۔ ایک شہری ڈومیسائل کے ذریعے ہی کسی علاقے میں مستقل رہائشی و سکونتی ہونے کا ثبوت پیش کر سکتا ہے۔ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ تعلیمی مقاصد اور حصول روزگار میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ ڈومیسائل کی تیاری کے عمل میں جس طرح ہر شہری کو لوازمات پورے کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح مذہبی اقلیتی برادری کو بھی بہت سارے

Read more

سیاست، نظریہ اور طاقت ور انتخابی طبقہ

مجموعی طور پر جب سیاست اور جمہوریت کا عمل کسی سیاسی، اخلاقی، فکری یا نظریاتی سوچ کے مقابلے میں محض ”اقتدار کی سیاسی لڑائی یا طاقت کا حصول“ بن کر رہ جائے تو اس کے نتیجہ میں استحکام کی سیاست دور چلی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے جہاں بھی سیاسی جماعتوں کی بطور ادارہ کمزوری کے پہلو نمایاں ہوں گے وہاں ہمیں سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں افراد، برادری، گروہ یا سیاسی اجارہ داریوں پر مبنی خاندانوں کی اکثریت کا پہلو

Read more

مانیکا کی ڈائری سے

کیا فرح گوگی اور بشری خاور مانیکا عرف پنکی عرف پیرنی بی بی تاریخ کی پہلی خواتین ہیں جن پر یہ الزام ہے کہ وہ ریاست کے امور چلانے کا اختیار رکھتی تھیں یا جنرل رانی سے لے کر یہ کردار بار بار کہانی میں اپنی پوری آب و تاب سے جلوہ گر رہا ہے۔ مجید نظامی صاحب نے اپنی ایک پوسٹ میں کیا خوب کہا ہے کہ ”پارلیمنٹ سے بازار حسن تک“ تین مختلف لوگوں نے اپنے اپنے ناموں

Read more

سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنایا جائے!

سال رواں کے دوران 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج، ہنگاموں، توڑ پھوڑ اور تخریبی سرگرمیوں کا معاملہ اس وقت قومی سیاست کا اہم ترین اور سب سے پیچیدہ معاملہ بن چکا ہے۔ ایک سیاسی پارٹی کو عتاب کا نشانہ بنایا گیا ہے اور سینکڑوں لوگ مختلف مقدمات میں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ ایک سو کے لگ بھگ فوج کی تحویل میں ہیں۔ سپریم

Read more

وزارت عظمیٰ کا سوال ہے بابا

وزارت عظمی کا سوال ہے بابا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تواتر کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کو دوسری تیسری یا چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کی بجائے بہتر ہے کہ ان کے یعنی بلاول بھٹو کے سر پر وزارت عظمی کا ہما بٹھا دیا جائے۔ وہ ایک نئی سیاست کو متعارف کروانا چاہتے ہیں، کیونکہ ملک کی سب سے بڑی دشمن پرانی سیاست ہے، پرانے سیاستدان

Read more

9 مئی: سازش یا ”سیاسی معاملہ “؟

سہیل وڑائچ صاحب کے کالم ”دیر آید غلط آید“ کا نوے فیصد سے زائد حصہ ذاتی حملوں، طعن وتشنیع اور کردار کشی پہ مشتمل ہے۔ ان کے کالم ”تسی اچے اسی قصوری“ میں بھی مجھے بے ڈھب اور ناتراشیدہ القابات و خطابات سے نوازا گیا تھا۔ میں نے اس وقت بھی ایسی باتوں کا جواب نہیں دیا تھا، اب بھی نہیں دے رہا۔ میں جانتا ہوں کہ دلیل کے فقدان سے ذہنی خلجان اور جذباتی ہیجان جنم لیتا ہے اور

Read more

پیپلز پارٹی کی کارکردگی اور انتخابات جیتنے کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھر پارکر کے شہر مٹھی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو کہا کہ کیا وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پہ عوام میں واپس جا سکتے ہیں۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال سمیت نون لیگ کی دیگر قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آپ کی ساری توجہ اس بات پہ ہے کہ کسی بھی طرح ایک بار پھر لاڈلے کی

Read more

ڈبلیو ڈبلیو ای اور پاکستانی طرزِ حکومت و سیاست

ورلڈ وائڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) امریکہ میں قائم شدہ ایک کمپنی ہے جو کہ دنیا بھر میں فری اسٹائل کشتیوں کے مقابلے منعقد کراتی ہے۔ اس کمپنی کے زیر اہتمام کشتیوں کو ساری دنیا بالخصوص امریکہ میں بہت ذوق و شوق سے دیکھا جاتا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین جن کی اکثریت نوجوان اور کم عمر لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے مہنگے ٹکٹ خرید کر ان مقابلوں کو دیکھتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو

Read more

سہیل وڑائچ اور نواز شریف

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات ریورس گیئر لگا کر کم ہو جائیں۔ ہماری آپ کی معمول کی زندگی میں تو اس کی شہادت نہیں ملتی لیکن حج کے اخراجات میں ایسا ہو گیا ہے۔ ہمارے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد تھے تو فی الاصل تو شاعر پھر اینکر ہوئے اور قرآن حکیم میں کھو گئے۔ وزیر کیسے بن گئے۔ اس کی خبر انھیں بھی نہیں ہو سکی۔ وزیر بن کر انھوں نے سوچا کہ

Read more

اٹھارہویں ترمیم اور وسائل کی تقسیم پر سیاست نہ کی جائے

مسلم لیگ (ن) کی لیڈر مریم اورنگ زیب نے اگرچہ اس خبر کی تردید کی ہے کہ پارٹی کی منشور کمیٹی اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو وسائل فراہم کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کے لئے تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ تاہم اس تردید سے شبہات ختم نہیں ہوں گے۔ کیوں کہ تردید کے لیے جاری کیے گئے بیان میں بھی وسائل کو آئین کے مطابق منصفانہ اور موثر طریقے سے استعمال

Read more

باپ کا باپ

بروز ہفتہ عیدالفطر کے دن 15 فروری 1964 کو پاکستان میں ایک اردو فلم ریلز ہوئی جس کا نام تھا ”باپ کا باپ“ یہ ایک فارمولا ٹائپ لڑائی مار کٹائی سے بھر پور ایکشن فلم تھی۔ اس فلم کی ایک عجیب بات یہ تھی کہ اس میں آٹھ گانے تھے اور وہ سب کے سب مغنیہ آئیرن پروین نے گائے تھے اس میں صرف ایک دو گانا تھا، جس میں آئیرن پروین کے ہمنوا احمد رشدی تھے۔ ہمارے والد صاحب

Read more

ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں

9 مئی بلاشبہ ایک تلخ حقیقت ہے۔ جو کالم نگار ”لیول پلیئنگ فیلڈ“ کی اصطلاح کا سہارا لے کر عمران خان اور ان کی پارٹی کو برابری کی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے کی وکالت کر رہے ہیں ان کا دھیان اس طرف بھی جانا چاہیے کہ خان صاحب اپنے اور اپنی جماعت کے لیے یہ حق حاصل کرنے کے لیے کہاں تک کوالیفائی کرتے ہیں۔ یہ اصطلاح جسے آج کل ہر دوسرا کالم نگار استعمال کرتا نظر آ

Read more

میاں صاحب! اس بار کسی دوسرے کو موقع دیں

بلاول بھٹو زرداری کے پرجوش سیاسی حملوں اور مسلم لیگ (ن) کی نسبتاً خاموشی سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی فروری میں منعقد ہونے والے انتخابات میں کامیابی سے مایوس ہو چکی ہے۔ اور اب الزام تراشی سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ صرف وہی ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ کسی ادارے یا درپردہ قوتوں کو یہ فیصلہ کرنے کا حق دینے پر آمادہ نہیں ہے۔ آج پشاور کے جلسہ میں

Read more

لمز (ہمارے ) بچوں کی غلطیاں؟

لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز المعروف لمز میں نگراں وزیراعظم سے طلبا کے سوالات پر لکھنے بولنے والوں نے اللہ دے اور بندہ لے اپنی اپنی دیہاڑی لگائی۔ لیکن چند باتیں ایسی ہیں جن کی طرف میں تمام طالب علموں اور ان کے اساتذہ کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا۔ عدنان کاکا خیل جو اب مفتی بھی ہیں۔ پندرہ بیس سال پہلے مدرسہ بنوری ٹاؤن میں زیرتعلیم، ان کی وجہ شہرت ٹی وی پر اسی طرح ان کے کھلے ڈلے

Read more

کیا میاں نواز شریف کا یو ٹرن لینا درست اقدام تھا

لعل مسیح کرسی پر نیم دراز کسی خیال میں گم تھا کہ اس کی بیٹی نے چائے کی پیالی میز پر رکھتے ہوئے اس کے خیال کی ڈور کاٹ دی۔ پاپا چائے آ گی ہے۔ بسکٹ اور چمچ ساتھ میں رکھے ہیں۔ لعل مسیح نے حیرت سے پوچھا، میری چائے تو شکر کے بغیر ہوتی ہے یہ چمچ کس کارن ہے۔ بیٹی بولی۔ دیکھئے آپ چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھاتے ہیں۔ جب آپ چائے میں بسکٹ ڈبو کر باہر

Read more

کیا مریم نواز صحافی ہیں؟

اصحاب دانش سے یہی خدشہ تھا۔ عنوان دیکھتے ہی بیشتر مہربانوں کا خیال مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کی طرف گیا اور کسی قدر حیرانی سے سوچتے ہوئے کہ مریم نواز کو صحافی بننے کی کیا ضرورت ہے۔ درجنوں صحافی ان کے اشارہ ابرو پر قرطاس سیاہ کرنے کی آرزو سینوں میں دبائے پھرتے ہیں۔ غریب صحافی کس برتے پر بام حرم پر آشیاں بندی کا دعویٰ کریں، صیغہ صحافت کے خداوندانِ خود تراشیدہ چونچ میں قفس کی تیلیاں

Read more

خواتین کے ’ناچ گانے‘ سے متعلق بیان: کیا ’90 کی دہائی میں پھنسے‘ نواز شریف کا یہی سیاسی بیانیہ ہے؟

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ انھوں نے خواتین سے متعلق اس نوعیت کا کوئی بیان دیتے ہوئے اپنے حریف عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو نام لیے بغیر نشانہ بنایا ہو۔

Read more

”اجتماعی دانش“ سے رہنمائی کے طلبگار ہمارے سیاستدان

2008 ءکے انتخابات ہو گئے تو ان کے نتائج کی بدولت نو برس تک ہمارے مائی باپ رہے جنرل مشرف استعفیٰ دینے کو مجبور ہوئے۔ مجھ سادہ لوح نے اس کی وجہ سے فرض کر لیا کہ وطن عزیز بالآخر ”شاہراہ جمہوریت“ پر گامزن ہو گیا ہے۔ نئی پارلیمان کے قیام کے چند ہی ماہ بعد مگر جنرل مشرف کے برطرف کیے چیف جسٹس افتخا رچودھری کو بحال کرنا پڑا۔ چیف جسٹس کے منصب پر لوٹنے کے بعد موصوف نے

Read more

خواہشات کو حقیقت بتانے کی غلطی نہ کی جائے!

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کو آگے لانے اور کہا ہے کہ ملکی سیاست میں پرانے اور آزمودہ سیاست دانوں کو بار بار موقع دینے کی بجائے نئی قیادت کو آگے لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اسی طرح ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی عوام کے مسائل کا دردمندی سے ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ معیشت کی

Read more

بائیڈن کے نامزد کردہ پاکستانی وکیل جو امریکہ کے پہلے مسلم اپیلیٹ جج بن سکتے ہیں

عدیل منگی ایک پاکستان نژاد امریکی شہری ہیں جنھیں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپیلیٹ کورٹ کے جج کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اگر سینیٹ اس نامزدگی کی منظوری دیتی ہے تو وہ اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے مسلم اور پاکستانی ہوں گے۔

Read more

مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد

اس تلخ حقیقت سے کون انکار کر سکتا ہے کہ لیاقت علی خان سے لے کر نواز شریف تک اس ملک میں جتنے بھی سویلین وزرائے اعظم آئے صرف ان پر ہی بد عنوانی، نا اہلی اور غداری (ہندوستان نوازی) کے الزامات لگتے رہے۔ اختیار و اقتدار میں مداخلت کا رونا اور منصب سے بے عزت ہو کر نکلنا وطن عزیز میں صرف سویلینز کا مقدر رہا ہے۔ عوام کو مگر نواز شریف سے پہلے یہ بتانے کی ضرورت کسی

Read more

کوئٹہ میں ”بندوبستِ دوامی“ کے کرشمے

سوشل میڈیا پر چھائے لونڈے لپاڑوں کا غول غالباً درست ہی سوچتا ہے اور وہ یہ کہ عمر بڑھنے کے ساتھ میرا دماغ بھی ضعف کا شکار ہو چکا ہے۔ معاملات کو منطقی انداز میں دیکھنے کے قابل نہیں رہا۔ جس عالم میں وقت نے بالآخر پہنچا دیا ہے اسے مگرانہونی تصور نہیں کرنا چاہیے۔ ہنر تحریر کے حوالے سے میں فقط قلم گھسیٹ ہوں۔ زبان پر گرفت نہایت کمزور ہے۔ گرائمر کے قواعد سے بھی قطعاً لاعلم ہوں۔ میرے

Read more

طرز حکمرانی۔ کرکٹ سے لے کر کرکٹ تک

انگریزوں کی روشناس کرائی ہوئی کئی چیزوں میں سے کرکٹ ایسا کھیل ہے جو کہ برصغیر کے لوگوں کے خون میں بسا ہوا ہے۔ شروع میں امیروں کے کھیل سے جلد ہی غریبوں تک پہلے شہروں اور پھر ہر گاؤں اور ہر محلے تک پھیل گیا۔ آزادی کے بعد ، جلد ہی پاکستان نے دنیا کو دکھانا شروع کیا کہ وہ ہاکی کے علاوہ کرکٹ میں عالمی سطح پر اک اہم طاقت ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے رنگ

Read more

نون لیگی ”منشور کمیٹی“ کا شاہکار

محترم عرفان صدیقی صاحب، نے اپنے دو روز پہلے کے کالم بعنوان، ”نواز شریف سے نہیں، ’چابی برداروں‘ سے رجوع کریں“ میں نون لیگ کی کچھ خرابیوں کا بڑی وفاداری کے ساتھ دفاع کیا۔ انہوں نے محاصر صحافی سہیل وڑائچ کے سوالات کے جواب میں ”خلط مبحث“ کی خوبصورت اصطلاح استعمال کرتے ہوئے 28 نومبر 1997 کے نون لیگ کے عدلیہ پر حملے کو معمولی واقعہ قرار دیا اور لکھا کہ وہ اس دن عدالتی کمرے میں موجود تھے کہ

Read more

مسلم لیگ نون کی مقبولیت کا ہوا، حقیقت یا مغالطہ

پاکستان میں قومی انتخابات کا بگل بچ چکا، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اب سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد فی الوقت میاں صاحب پاکستان کے سیاسی منظرنامے پہ سب سے نمایاں نظر آ رہے ہیں کیونکہ ان کی واپسی جن حالات میں ہوئی انہیں سزایافتہ اور مفرور مجرم ہونے کے باوجود جس طرح ریاستی و سرکاری پروٹوکول میں وطن واپس

Read more

’نواز شریف آوے ای آوے‘

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دورہ بلوچستان کے موقع پر ’سیاسی رہنماؤں‘ کے دل جیت لیے اور مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے تیس سے زائد لیڈر ان کی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ گویا بلوچستان کی حد تک نواز شریف الیکٹ ایبلز کی ’فوج ظفر موج‘ جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ البتہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ اس حکمت عملی سے انتخابات میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہیں اور اس کے

Read more

اسحاق ڈار طالبان کو بسانے والوں پر برہم

پیر کی شام سینٹ کے اجلاس سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار صاحب نے مجھے حیران وپریشان کر دیا۔ موضوع ان کے خطاب کا نگران حکومت کی افغان پالیسی تھی۔ اسے تاریخی پس منظر میں ر کہ کر بیان کرنے کے بجائے وہ غصے سے مغلوب ہوئے یہ سوال اٹھاتے رہے کہ ”وہ کون تھا“ جو اگست 2021 ءمیں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاءکے بعد اس ملک میں کئی برسوں سے مقیم افغان طالبان کے ہم عقیدہ

Read more

اور اب انتخابی نظریہ ضرورت

انتخابات کی جمع تفریق قطعی طور پر ایک مختلف سائنس ہے، مقبولیت اس کا پیمانہ نہیں مگر قبولیت اس کی آزمائش ضرور ہے۔ پاکستان کی سیاست میں بے حد مقبول الجبرا ’الیکٹیبلز‘ ہیں جو ہواؤں کے رخ کے موافق چلتے ہیں اور صرف مفاہمت کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

نوازشریف سے نہیں، ’’چابی برداروں‘‘ سے رجوع کریں

عربی سے جنم لینے والی ایک فارسی ترکیب اردو میں بھی مستعمل ہے__ ’’خلطِ مَبحَث۔‘‘ لُغت میں اس کا مفہوم ہے ’’مغالطے کیلئے اصل موضوع سے ہٹ جانے یا اُسے الجھا دینے کا عمل۔‘‘ سہیل وڑائچ صاحب کا کالم ’’تُسی اُچّے، اَسی قصوری‘‘ اس خلطِ مَبحَث کا شاہکار نمونہ ہے۔ نہ جانے کتنی تحقیق وریاضت کے بعد وہ نومئی کی غارت گری کا موازنہ کرنے کیلئے پاکستان کی تاریخ سے دو مثالیں تلاش کرپائے ہیں۔ پہلی یہ کہ ’’جیالوں نے

Read more

شہباز شریف جیت گیا

یہ بات تو اب تسلیم کرنے میں کسی کو عار نہیں کہ ”مجھے کیوں نکالا“ سے شروع ہونے والا سفر ”ووٹ کو عزت دو“ سے ہوتا ہوا بالآخر شہباز شریف کی مفاہمت کی نذر ہو چکا ہے۔ مزاحمت کی ہار ہوئی، مفاہمت کی جیت ہوئی۔ نواز شریف ہار گیا، شہباز شریف جیت گیا۔ جس نواز شریف نے اپنی نا اہلی اور اقتدار سے نکالے جانے کے خلاف احتجاجی تحریک سے ایک نظریاتی سیاست کا آغاز کیا تھا اور یہ تاثر

Read more

نواز شریف نے الیکشن سے پہلے ہی کشتی کو عزت دلا دی

کالم کے عنوان کی وضاحت کرتا جاؤں کیونکہ کمپیوٹر پر اردو ٹائپنگ میں اعراب یعنی زیر، زبر اور پیش لگانا مشکل ہے۔ یہ لفظ ”کشتی“ جو عنوان میں استعمال ہوا ہے یہ وہ ”کشتی“ نہیں ہے جس کے لیے انگریزی کا لفظ ریسلنگ استعمال ہوتا ہے۔ بلکہ یہ وہ ”کشتی“ ہے جسے انگریزی میں ”بوٹ“ کہتے ہیں۔ اب میں بوٹ کی مزید وضاحت نہیں کر پاؤں گا۔ آپ سب کو بخوبی علم ہے کہ پاکستانی سیاست میں بوٹ کی خاص

Read more

کھیلوں میں بھی زوال!

کسی سیانے نے بالکل درست کہا ہے کہ جب زوال آتا ہے تو وہ کسی ایک مقام یا شعبے تک محدود نہیں رہتا، بلکہ ہمہ گیر ہوتا ہے۔ اپنی طرف ہی دیکھ لیجیے۔ ہماری قومی معیشت زوال کا شکار ہے۔ شعبہ تعلیم زوال کا شکار ہے۔ سیاسی اور سماجی اقدار زوال پذیر ہیں۔ قومی ائر لائن، سرکاری ٹی۔ وی، ریڈیو، سمیت بیسیوں قومی ادارے زوال کا شکار ہیں۔ ہمارا پاسپورٹ، ہماری کرنسی بدترین حالت میں ہیں۔ کھیلوں کی صورتحال بھی

Read more

بدلا ہوا پاکستان اور نواز شریف کی واپسی۔ پارٹ 3۔ آخری قسط۔

پاکستان کے سیاسی حلقوں کے لئے نواز شریف کی وطن واپسی غیر متوقع تھی اور پھر اس پر طرفہ تماشا یہ کہ نواز شریف کو عدالتی ریلیف مل گیا ان کو دی گئی سزا کے خلاف دائر اپیلیں بحال ہو گئیں تو 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی جماعتوں نے سب سے زیادہ ”لیول پلیئنگ فیلڈ“ کی عدم فراہمی کا شور و غوغا کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کو ”لیول پلیئنگ فیلڈ“ کرنے کی

Read more

نو مئی پر مٹی کیوں ڈالو؟

ایک صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار کا کام رائے دینا ہے جو وہ مشاہدہ کر رہا ہے اس کی بنیاد پر وہ اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے جبکہ سیاستدان کی رائے نہیں خواہش کا اظہار ہوتا ہے یا وہ نظر انداز کرنے پر شکوہ کرتا ہے۔ سیاسی و سماجی معاملات پر تجزیہ کاروں اور سیاستدانوں کا رائے زنی کرنا تو بنتا ہے لیکن دفاعی اور عسکری معاملات پر رائے زنی کی گنجائش نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے آپ

Read more

’کنگز پارٹی‘ بننے کے فوائد و نقصانات

فروری 2024 میں انتخابات سے پہلے ملک میں ایک نئی ’کنگز پارٹی‘ کا بہت چرچا ہے۔ کنگز پارٹی کی اصطلاح عام طور سے اس سیاسی پارٹی کے لیے استعمال کی جاتی ہے جسے اسٹبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہو۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ ایسی پارٹی کو انتخابات میں کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ سہولت کاری کی وجہ سے قابل قدر اکثریت حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ 2018 میں تحریک انصاف کو یہ پوزیشن حاصل تھی۔ اب کہا

Read more

بزدار اور فرح گوگی کو کون پکڑے گا؟

کرپشن ہمارا آج کا مسئلہ نہیں بانی پاکستان نے پہلے دن اس کی نشاندہی کردی مگر نہ وہ اس میں ملوث لوگوں کا کچھ کرسکے نہ آنے والے دنوں میں کوئی ٹھوس قدم اٹھایا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بدعنوانی کی تعریف اور معنی وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے۔ یہ محض پیسے کا غبن یا غلط طریقے سے حصول سمجھا گیا جبکہ اس سوچ اور نظریے کو بنیاد بنا کر ہر جگہ ہر حیثیت میں کام ہوتے رہے۔ سیاستدانوں

Read more

مولانا سیاست کے ٹِچ بٹن مگر اقتدار کا لالچ نہیں

مولانا کی کچھ ادائیں سب کا دل لبھاتی ہیں، ان کی تقریر میں ایک پورا سیاسی چسکا ہوتا ہے صرف جنت کی بشارت یا جہنم سے ڈرانا ہی نہیں۔ اپنی تقریر میں کھڑکا دھڑکا تو خیر ہر مولوی کرتا ہے مگر مولانا کی خوبی یہ بھی ہے کہ اسٹیج پر اگر ان کے دائیں بائیں سب ملا ہوں تو تقریری مقابلہ یہی لوٹتے ہیں جیسے کوئی قادرالکلام مشاعرہ لوٹے، وہ ایم ایم اے کے علمائے کرام لوٹنا یاد ہے ذرا

Read more

کیا مسلم لیگ (ن) صرف پنجاب میں حکومت پر اکتفا کر سکتی ہے؟

تمام آثار بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) فروری کے مجوزہ انتخابات کے بعد ملک میں اقتدار سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اسی امید پر لیگی لیڈروں کی تمکنت اور گھمنڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم یہ سوال ہنوز جواب طلب ہے کہ سیاسی تناؤ کی موجودہ صورت حال میں کیا یہی راستہ ملکی فلاح اور معاشی بحالی کی طرف جاتا ہے؟ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو وزارت عظمی

Read more

پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد کس کے خلاف ہے اور یہ کتنا کامیاب ہو گا؟

ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ اپنے قیام سے لے کر تین بار مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت رہی اور تینوں ادوار میں اسے آپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ 2013 کے آپریشن کے دوران ایم کیو ایم دھڑوں میں بٹ گئی جو رواں سال، لندن گروپ کو چھوڑ کر، ایک بار پھر متحد ہو گئی ہے۔

Read more

سیاسی مفاہمت: نواز شریف اور زرداری مل کر آگے بڑھیں!

پاکستان میں انتخابی مقابلہ سے زیادہ اقتدار حاصل کرنے کی جد و جہد کا دلچسپ مگر افسوسناک آغاز ہو چکا ہے۔ ایک طرف تاحیات نا اہل قرار دیے گئے نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور میڈیا مہم جوئی کے ذریعے یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جیسے وہ نہ ہوں تو ملک کو خدا نخواستہ کوئی ڈوبنے سے بچا نہیں سکتا۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے طرز عمل

Read more

ہماری فلم انڈسٹری تنزلی کا شکار کیوں

دنیا میں فلم سازی اور فلم بینی کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے لیکن افسوس کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری وہ کمال حاصل نہ کر سکی جو دنیا کی بہت سی فلم انڈسٹری حاصل کرچکی ہیں، ہمارے ہاں بننے والی چند ایک فلمیں ہی عوام کا دل جیت پاتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ جب بھی فلموں کا ذکر ہو تو ان کی ذکر لازم ہوتا ہے ان میں بھی زیادہ تر پرانی فلمیں ہی ہیں۔

Read more

ٹرمپ کا بیان کردہ سفید جھوٹ

امریکہ کا بھرپور مسخرے پن کے ساتھ صدر رہا ڈونلڈ ٹرمپ ویسے بہت کائیاں ہے۔ پنجابی محاورے والا بھولا تو ہے ”مگر اتنا بھی نہیں“ ۔ امریکہ کی ڈیپ سٹیٹ یادریں دولت اس کے رویے سے سخت پریشان ہے۔ وہ سنجیدگی سے یہ محسوس کرتی ہے کہ اس کا اختیار کردہ رویہ دنیا کے واحد سپرطاقت کہلاتے ملک کے طویل المدت مفادات کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی باعث اقتدار سے فراغت کے بعد ٹرمپ پر کڑی نگاہ

Read more

پاکستانی سیاست کا ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘: الیکشن میں سیاسی جماعتیں اپنے لیے صاف اور مخالف کے لیے ناہموار میدان کیوں چاہتی ہیں؟

پاکستان میں الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے اور اس وقت جو معاملہ سب سے زیادہ زیرِ بحث ہے وہ ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ ہے۔ دیکھا جائے تو یہ بحث خاصی قابل تشویش قرار دی جا سکتی ہے تاہم پاکستانی سیاست میں ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ سے مراد کیا ہے؟

Read more

دہشت گردی کی یلغار: کتنی آنکھوں کے دیے بجھ گئے ہنستے روتے

ہم اس حقیقت سے کتنی بھی آنکھیں چرائیں مگر یہ بات سچ ہے کہ وطن عزیز میں ایک بار پھر تعزیتوں کا موسم لوٹ آ یا ہے۔ کوئی ایک واقعہ ہو تو اس پر خاموش رہا جا سکتا ہے لیکن اب تو واقعات کا تسلسل ہمیں چین سے سونے نہیں دے رہا۔ چند سال پیشتر ہم سمجھ رہے تھے کہ دشمن کی کمر ٹوٹ چکی، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس گواہی دے رہے ہیں اور خدشات، خطرات کا روپ

Read more

مدمقابل کے بغیر سیاسی میدان مارنے کی خواہش

قومی مفاد کے نام پر آج مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی محاذ پاکستان نے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ایم کیو ایم کے لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ اس حد تک انتخابی اتحاد ہے کہ ایک دوسرے کے امید واروں کی حمایت کی جائے گی البتہ مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے کا پروگرام نہیں ہے۔ لاہور میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایک 6 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو

Read more

فواد چودھری کے لیے ”انسانی حقوق“ وغیرہ کی دہائی

بارہا اس کالم میں ہارے ہوئے شخص کی طرح اعتراف کیا ہے کہ رزق کمانے کی مجبوری ہے۔ وگرنہ ہم کیا ہماری صحافت کیا۔ بارہا دہرائے اعتراف کے باوجود طعنہ زنی کے عادی چند افراد گزشتہ تین دنوں سے مجھے سوشل میڈیا پر پھیلائے چند پیغامات میں مسلسل ٹیگ (Tag) کر رہے ہیں۔ جن لوگوں کو مذکورہ پیغام طعنے کی صورت بھیجا جا رہا ہے وہ اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران جمہوری نظام اور انسانی حقوق کے ”چمپئن“ تصور کیے

Read more

مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی

سوال کرنے والے بھی خوب تھے لیکن جواب دینے والا استاد ثابت ہوا۔ یہ ذکر سینیٹر عرفان صدیقی صاحب کا ہے۔ اس سوال جواب کی تفصیل پر بھی بات ہوگی لیکن مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس سے قبل تھوڑی بات سوال جواب کی تہذیب کے بارے میں کر لی جائے۔ صحافت کی دنیا میں آنے سے قبل ہم نے اہل صحافت کو دیکھا اور ان سے اس پیشے کے اسرار و رموز سیکھے۔ ان میں ایک ملک محمد معظم

Read more

آج کا مکتوب۔۔۔ کل کا منظر نامہ؟ عاصمہ شیرازی کا کالم

عام انتخابات کی راہ میں بظاہر کچھ رکاوٹ نہیں تاہم امن و امان ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔ انتخابات کے آئینی عمل کو ہر صورت مکمل ہونا چاہیے اور اس کے لیے سیاسی مذاکروں اور عوامی رابطوں کو تیز کیا جانا ضروری ہے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

عمران خان اور ”مٹی ڈالو“ کا نظریہ

عمومی قیاس یہی ہے کہ دانش و حکمت کا خزانہ صرف بزرگوں کے پاس ہوتا ہے لیکن زمانہ بہت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ دانش و حکمت کے اوزان اور ترازو بھی بدل گئے ہیں۔ رائج الوقت نظریہ یہ ہے کہ جس طرح عمر گریزاں کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں، ابروؤں کے بال موٹے، سفید، گھنے اور بھاری ہو کر، ڈھیلے ڈھالے لٹکے ہوئے پپوٹوں سے گلے ملنے لگتے ہیں، دانت اپنی جڑیں چھوڑ دیتے

Read more

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں مواصلت و مفاہمت

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب چیئرمین آصف زرداری میں ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ خبر کے مطابق دونوں لیڈر جلد ہی ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔ یہ خبر ایک ایسے ماحول میں سامنے آئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتی رہی ہے اور اس کے لیڈر اندیشہ ظاہر کرتے ہیں کہ نئے انتخابات میں بھی 2018 کا طریقہ دہرایا جاسکتا ہے۔ البتہ اس مرتبہ ’لاڈلے‘ کا

Read more

بدلا ہوا پاکستان اور نواز شریف کی واپسی پارٹ 2۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لاہور ائر پورٹ پر پہنچے تو اسی مقام پر جن لوگوں نے انہیں 2018 ء کو گرفتار کیا تھا۔ آج وہی ان کو سیلوٹ مار رہے تھے۔ نواز شریف کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ہیتھرو ائرپورٹ پر خدا حافظ کہنے آئے جب کہ ان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سربراہ مملکت کا ”پروٹوکول“ دیا ایسا لگتا ہے۔ سب کچھ بدل گیا ہے۔ نواز شریف نے اپنی

Read more

مٹی پاؤ، ڈیل اور تین رتن

نواز شریف 2007 میں جدہ سے پاکستان واپس پہنچے تو ان کو ائر پورٹ ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا پھر جیسے ہی یہ خبر سعودیوں تک پہنچی انہوں نے فوری مشرف کو فون کھڑکائے، نواز شریف کو جیل میں بھیجنے کی بجائے مشرف نے دوبارہ جدہ واپس بھیج دیا۔ 2023 کو ایک بار پھر نواز شریف چار سالہ جبری جلاوطنی ختم کر کے لندن سے پہلے سعودی عرب پہنچے وہاں دو اہم ملاقاتیں کیں پھر دبئی پہنچے اور دبئی

Read more

پی ٹی آئی کا سیاسی اور انتخابی مستقبل

ایک بنیادی بات ہمیں یہ سمجھنی ہوگی کہ سیاسی جماعتوں کا خاتمہ کسی انتظامی یا قانونی نقطہ یا کسی طاقت کی بنیاد پر فیصلہ سے ممکن نہیں۔ سیاسی سطح پر سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کی مقبولیت یا عدم مقبولیت یا ان کی اہمیت یا غیر اہمیت کی بنیاد سیاسی اور جمہوری عمل سے جڑا ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کی کنجی عوام میں ان کی سیاسی ساکھ سے جڑی ہوتی ہے اور ان جماعتوں

Read more

قومی شیرازہ بندی کا ضروری کام

پاکستان کو دو دن میں یکے بعد دیگرے تین دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان اور گوادر میں ہونے والے حملوں میں بالترتیب پانچ پولیس اہلکار اور 14 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ تاہم آج میانوالی ایئربیس پر حملہ میں ملوث تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے لیکن نوعیت کے اعتبار سے یہ حملہ سب سے زیادہ سنگین ہے۔ دہشت گردوں نے ملک کی اہم دفاعی تنصیبات پر حملہ

Read more

لمز کے مجرم بچے

آپ دیر سے کیوں آئے؟ آپ کی ترجیحات ملکی اقتصادیات ہیں یا طلبا و طالبات؟ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے لمز کے طلبا و طالبات کے ایسے ہی کچھ چبھتے ہوئے سوالات نے ملکی بیانئیے میں پولرائیزیشن کی ایک اور نئی تصویر اجاگر کر دی۔ تعلیمی ادارہ پاکستان کا لمز ہو پنجاب یا کراچی یونیورسٹی ہو یا پھر برطانیہ کا آکسفورڈ، یہ قطعی اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ وہاں سے اعلیٰ ترین دماغ ہی پرورش پا رہے

Read more

عمران خان پر حملے کا ایک برس: مقدمے کی تفتیش میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر وسطی پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی تک اس مقدمے کی نہ تو حتمی تفتیش مکمل ہوئی ہے اور نہ ہی اس مقدمے کا مکمل چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Read more

شفاف انتخابات کے لئے خوف و ہراس کا ماحول ختم کیا جائے

سپریم کورٹ کی ثالثی میں بالآخر صدر عارف علوی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مابین مشاورت کے بعد 8 فروری کو عام انتخابات کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسے قبول کرتے ہوئے اور صدر کی رضامندی کو تسلیم کر کے، اس تاریخ کو حتمی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمی نے اس اتفاق رائے کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کی تمام درخواستیں نمٹا دیں اور اپنے حکم میں 8 فروری

Read more

عمران خان کی سیاسی تنہائی: نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن

چند روز قبل مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی جس میں اسد قیصر ’علی محمد خان‘ بیرسٹر سیف اور جنید اکبر شامل تھے۔ اس ملاقات پر سب کو حیرانی ہوئی کہ آخر یہ آگ اور پانی کا ملاپ کیسے ہو گیا؟ ملاقات تعزیت کے عنوان کے تحت ہوئی۔ شدید سیاسی مخالفین کے بھی سماجی تعلقات بہت اچھے ہوتے ہیں، وہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے اور مشکل میں ایک دوسرے کے

Read more

سلمی اعوان : ریشم کی اٹی یا اک جیول باکس

یاد کی سیڑھی لگا کر کہیں نیچے اپنے بچپن کو نو خیزی میں داخل ہوتے زمانے کو یاد کروں تو شاید یہ رسالہ زعفران تھا جہاں سلمی اعوان کی پہلی تحریر یادداشت کے خانے میں کچھ کچھ محفوظ ہے، شگفتہ سی کھلکھلاتی تحریر، حیرت ہوئی کہ کوئی عورت کیسے اتنی دلیری سے اپنی صورت و شخصیت پہ ہنس سکتی ہے اور تنقید کر سکتی ہے کچھ ایسے کہ ہنسنے پہ مجبور کردے۔ اس رسالے میں ساتھ کارٹون بھی ہوا کرتے

Read more

لاڈلا کون؟

دوپہر اور رات کے کھانے میں تو ہم تنوع کی خواہش رکھتے ہیں مگر ناشتے میں یکسانیت قبول کر لیتے ہیں، پتا نہیں ایسا کیوں ہے، خیر، کل صبح جب ہم انڈہ توس اور چائے کی پیالی کے منتظر تھے تو اطلاع ملی کہ آج ناشتے میں حلوہ پوری، سری پائے ، آملیٹ پراٹھا اور کھیرملے گی، اس غذائی اوباشی کے اسباب پوچھے گئے تو پتا چلا کہ ہمارے خان ساماں سلیم رحمانی کے مرشد صبح صبح چکوال سے تشریف

Read more

ڈائیلاگ، ڈائیلاگ، ڈائیلاگ

سیاست، جمہوریت کا بنیادی مقصد ہی آگے کا راستہ تلاش کرنا ہوتا ہے۔ ایک اچھی سیاسی اور جمہوری حکمت عملی ہی مسائل کا حل کرتی ہے اور اسی بنیاد پر ہم مضبوط ریاستی نظام کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ کیونکہ محاذ آرائی، ٹکراؤ، تلخیوں، ناراضگیوں، اختلافات، دشمنیوں یا سیاسی تعصب کی بنیاد پر ہم ترقی کم اور اپنے لیے برے حالات زیادہ پیدا کرتے ہیں۔ سیاسی یا ریاستی محاذ پر مختلف فریقین کے درمیان اختلافات کا پیدا ہونا ایک فطری

Read more

سپریم کورٹ فیض آباد دھرنے کا راز جنرل فیض حمید سے معلوم کرے!

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ایک بار پھر 2017 کے فیض آباد دھرنا فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اب یہ معاملہ مزید کچھ عرصہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے کیوں کہ عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن کو تحریک لبیک پاکستان کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔ عدالت نے انوسٹی گیشن بیورو، تحریک انصاف، وزارت دفاع، متحدہ قومی موومنٹ اور اعجاز الحسن کی

Read more

نگرانوں کی متعارف کرائی مہنگائی کی نئی لہر

موسم کے سرد ہوتے ہی نگران حکومت نے میرے اور آپ کے گھروں تک پہنچائی گیس کی قیمت میں ہوشربااضافہ کر دیا ہے۔ فرض کیا آپ ماہانہ اس مد میں چار ہزار روپے ادا کیا کرتے تھے تو اب کم از کم آٹھ ہزار روپے کی ادائیگی کیلئے تیار رہیں۔آمدنی جبکہ میرے اور آپ جیسے محدود تنخواہ والوں کے لئے ویسی کی ویسی ہی رہے گی۔مہنگائی کی یہ نئی لہر اس حکومت نے متعارف کروائی ہے جسے انگریزی میں Caretaker

Read more

کیا زیادتی کا مداوا ایک اور زیادتی ہو سکتی ہے

اگر ہم اپنی محرومیوں کی پوٹلیوں کو زَادِ راہ نہ سمجھتے تو یقیناً ہمارا سفر منزل کی جانب کسی اور اسلوب سے ہوتا۔ صحرا نوردی کا شوق ہمیں لہو گرمانے کو حرارت تو میسر کرتا رہا مگر ساتھ ہی ہم اس صحرائے سینا کو پاٹ کر منزل تک پہنچنے میں ناکام بھی رہے۔ محض چلنے کو سفر کو نام دے کر ہم نے کیا کمائی کی اور ہمارا مستقبل اس کمائی سے کس سمت کا تعین کرے گا آج یہ

Read more

پاکستانی سماج میں محنت کشوں کا المیہ

محنت کش، جنہیں کارل مارکس سرمایہ اور قدرِ زائد کا اصل خالق اور صنعتی سماج میں ”ریڑھ کی ہڈی“ قرار دیتا ہے۔ آج اکیسویں صدی کے پاکستان میں بھی ویسی ہی زندگی گزار رہے ہیں جیسی وہ کبھی اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے یورپ اور امریکہ میں جیا کرتے تھے۔ البتہ، یورپ اور امریکہ نے تو ”سرخ انقلاب“ کے ڈر سے اور ”طبقاتی تصادم“ کی ناگزیریت کو ٹالنے کے لئے محنت کشوں اور مزدوروں کے حالات بہت حد تک سدھارے

Read more

نواز شریف کی واپسی اور انتخابات

بالآخر میاں نواز شریف ایک اور جلاوطنی ختم کر کے مملکت خداداد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی میں حائل کچھ پیچیدگیوں کا جو خدشہ تھا اور جس کا اظہار سابقہ چیف جسٹس بندیال کے دور میں وہ خود بھی کرتے رہتے تھے وہ ایک کے بعد ایک دور ہوتی چلی گئیں اور اب وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنی کمپین چلا سکیں اور اپنی جماعت کی کم

Read more

’لیول پلینگ فیلڈ‘ کا واویلا

’لیول پلینگ فیلڈ ” (Level Playing Field) یعنی انتخابات میں تمام جماعتوں کے لئے یکساں اور منصفانہ مواقع کا مطالبہ، پیپلز پارٹی کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ عام طور پر اس طرح کا واویلا انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اس وقت اٹھتا ہے جب جاگتی آنکھوں کے ست رنگے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں اور اولین نتائج کے ساتھ ہی ایک دل گرفتہ سی شام، شام فراق کی طرح شکست خوردگان کے اجاڑ خیموں میں آن اترتی

Read more

ہم میچ نہیں، کھیل کا ڈھنگ ہارے ہیں

خدا ہے کہ نہیں، ہے تو کس طرح کا ہے، دنیا کا اس پہ اتفاق ہو جانا امر محال ہے۔ یہ اتفاق بہر حال اب کر ہی لینا چاہیے کہ خدا یا کوئی غیبی قوت کھیل کے میدان میں مداخلت نہیں کرتی۔ کھیل کے میدان میں کوئی پری۔ پول رگنگ نہیں ہوتی، نتائج بدلنے کے لئے کوئی آر ٹی ایس نہیں بٹھایا جا سکتا، معمول کے اتفاقات کو آپ قسمت کا نام دینے پر مصر ہوں تو ہرج نہیں۔ کرکٹ

Read more

مفاہمت کی پیش قدمی میں انتشار کا پتھر

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ان واضح اشاروں کے بعد کہ وہ ملکی سیاست میں واپسی کا راستہ تلاش کرنے کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں سے مفاہمت و مواصلت پر تیار ہے، پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں ملک میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کو ’لندن معاہدے‘ کا نام دیا ہے جو ان کے بقول ’قانون کے ایک بھگوڑے‘ اور ان کے سہولت کاروں کے درمیان ہوا ہے۔ عمران خان کا

Read more

عمران خان، شاہ محمود قریشی اور ’پھانسی گھاٹ کی جانب کُھلنے والی کھڑکی‘

سائفر مقدمے میں دوسرے نامزد ملزم سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں تاہم عمران خان اور شاہ محمود کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے اور ان دونوں ملزمان کی ملاقات صرف اسی روز ہی ہوتی ہے جب خصوصی عدالت کے جج اڈیالہ جیل میں اس مقدمے کی سماعت کے لیے جاتے ہیں۔

Read more

بیانیوں کا تصادم اور نواز شریف کی وطن واپسی

بیانیے تشکیل دیے جا رہے ہیں، سیاسی مفروضات تراشے جا رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) اپنے قائد میاں محمد نواز شریف (جو ملک کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں لیکن شاید اب چوتھی بار بھی وزیر اعظم بننے کے خواہاں ہیں ) کو پاکستان کو درپیش بحرانوں کا واحد حل اور قومی مسائل کا ”تسلی بخش“ علاج قرار دے رہے ہیں۔ تاریخی طور پر دیکھا جائے تو میاں محمد نواز شریف کی یہ بد قسمتی رہی ہے

Read more

تین خاندان اور پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ

جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں گے اُس وقت نواز شریف پاکستان واپس آچکے ہوں گے۔ وہ اپنے لاہور جلسے میں یقینی طور پر اپنے مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی کا اعلان بھی کرچکے ہوں گے۔ اُن کی سیاسی حکمت عملی جہاں مسلم لیگ نون کا مُستقبل طے کرے گی وہاں ہی پاکستان اور پی ٹی آئی کا مُستقبل بھی نواز شریف کی سیاسی حکمتِ عملی پر منحصر ہے۔ اگر نواز شریف انتقام کی سیاست کرتے ہیں اور عمران

Read more

پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کی رہائی اور پھر گرفتاری: ’وہ صرف دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کتنے سخت ہیں‘

زیادہ تر گرفتار خواتین وہ ہیں جو پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں بات کرتی تھیں۔ ان میں کچھ سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی شامل ہیں۔

Read more

عمران خان کو شفاف انصاف ملنا چاہیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان کو بعد از گرفتاری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس بارے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔ دوسری طرف عمران خان کے وکیل نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں ملک کے عدالتی نظام پر شدید

Read more

الیکشن کمیشن صدر سے مناظرہ کی بجائے انتخابات کی تاریخ دے

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے ان خدشات کو مسترد کیا ہے کہ ملک میں انتخابات جنوری کے دوران ہونے کا بھی امکان نہیں۔ ایک پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے۔ ملک میں انتخابات اعلان شدہ وقت پر ہی ہوں گے۔ صدر کے بیان کی تردید کرنے اور صدر سے مناظرہ کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے بہتر ہوتا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے۔ گزشتہ روز

Read more

عمران خان سے نواز شریف تک: پاکستانی سیاست میں ’لاڈلے‘ کی اصطلاح کیوں مشہور ہوئی؟

پاکستان کی سیاست میں ’لاڈلے‘ کی اصطلاح اُس جماعت یا سیاسی لیڈر کے لیے استعمال کی جاتی ہے جسے، سیاسی جماعتوں کی رائے میں، اسٹیبلشمنٹ کا آشیر باد حاصل ہوتا۔ مگر سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ سنہ 1950 سے ہی پاکستانی سیاست میں کوئی نہ کوئی ’لاڈلہ‘ رہا ہے۔

Read more

سیاست دان سے مدبر تک

ایک تقریر سے چند اقتباسات:زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت آ گیا ہے…ہمارے درمیان جو خلیج وسیع تر ہو چکی ہے، اسے پاٹنے کی گھڑی آن پہنچی ہے … عہد کریں کہ آئندہ کبھی اس خوبصورت سرزمین پر کوئی گروہ کسی دوسرے گروہ پر ظلم نہیں کرے گا… انصاف سب کو ملے گا، امن و عافیت میں رہنے کا موقع سب کو ملے گا، روزگار سب کو ملے گا…یہ غربت، محرومی اور ابتلا کا طوق گردنوں سے اتار پھینکنے کا

Read more

کیا پاکستان کے مسائل شفاف جمہوریت سے حل نہیں ہو سکتے؟

پاکستان میں ایک نئے سیاسی عہد کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ اس عہد کے سرنامے پر فی الوقت نا اہل و سزا یافتہ لیکن تین بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہنے والے نواز شریف کا نام لکھا ہے۔ کچھ لوگ اسے ایک انقلاب آفریں تبدیلی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ اس رائے کے مطابق اسٹبلشمنٹ اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے نواز شریف کی سیاسی حکمت سے فائدہ اٹھانے پر تیار ہو گئی ہے۔ البتہ ایک

Read more

پراجیکٹ عمران خان کے بعد پراجیکٹ نواز شریف

اکیس اکتوبر 2023 کو نواز شریف کی واپسی ہوئی اور مینار پاکستان میں فقید المثال جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر سے قافلے کی صورت لوگ پہنچے اور یہ ایسا ہی منظر پیش کر رہا تھا جب بینظیر طویل جلا وطنی کاٹ کر اٹھارہ اکتوبر 2007 میں پاکستان پہنچی تو کراچی ائر پورٹ پر استقبال کے لیے ایک جم غفیر امنڈ آیا تھا۔ سکیورٹی کے ناقص انتظامات تھے۔ استقبالی جلسے پر بم دھماکہ ہوا۔ سینکڑوں کارکن لقمہ اجل بنے۔

Read more