سویلین بالادستی قائم کرنے کا موقع؟

حال ہی میں ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے عسکری اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کے اعترافات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس ملک کو ایک زبردستی کے سیاسی تجربے سے گزارا گیا اور قانون اور آئین کی پامالی کرتے ہوئے ایک ہائبرڈ نظام مسلط کرنے کی کوشش کی گئی اور اس ادارہ جاتی خطا کے ارتکاب میں آئینی اور قانونی حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار بنایا گیا۔ پاکستان نے

Read more

آبپارہ اور پی ٹی آئی کی آبپاشی

2010 میں خان صاحب کو ملکی سیاست میں بھرپور لانچ کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوا، گو کہ بیک ڈور پر کافی عرصہ سے اس پر کام ہو رہا تھا۔ اس حوالے سے پرویز الہی صاحب کا بیان قابل ذکر ہے کہ ”میں نے جنرل کیانی سے کہا کہ پاشا (اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی) کو روکیں، یہ ہمارے سارے بندے توڑ کر پی ٹی آئی میں بھیجے جا رہا ہے“ ۔ خان صاحب کی ملکی سطح

Read more

صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرانا دانشمندی نہیں

گھر سے دفتر کے لئے نکلا تو اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز نہ پاکر خوشگوار احساس ہوا۔ جڑواں شہروں کے باسی کئی ماہ سے گھٹن زدہ ماحول میں جی رہے تھے۔ اس گھٹن کے خاتمے کا سہرا سابق وزیر اعظم عمران خان کے سر جاتا ہے جن کی مدبرانہ سوچ اور حکمت عملی سے حالات کشیدگی کی طرف نہیں گئے۔ سیاسی کھینچا تانی اور مخالفت کا جواب سیاسی انداز میں ہی اچھا لگتا ہے لیکن ماضی قریب میں

Read more

کیا سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ واقعی فوج آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی؟

پاکستان کی فوج اور اس کے سابق سربراہ کہہ چکے ہیں کہ آرمی آئندہ سیاست میں عدم مداخلت کی پالیسی کی پیروی کرے گی، تاہم فوج کی جانب سے یہ اعلان پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا۔ کیا سیاسی جماعتیں واقعی سمجھتی ہیں کہ آئندہ فوج سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی؟

Read more

عمران خان کے سیاسی آپشن محدود ہیں

سوچنا تو پڑے گا کہ ایسے کون سے عوامل ہیں کہ جن لوگوں کو عمران خان ’چور لٹیرے‘ قرار دیتے ہوئے، بات کرنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرتے رہے ہیں، اب ان ہی کی حکومت سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات میں مصالحت اور عمران خان کی طرف سے بات چیت پر آمادگی بجائے خود ایک مثبت اور اچھی خبر ہے تاہم موجودہ ماحول میں بامقصد مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط رکھنا مناسب طریقہ

Read more

محمد علی جناح کے افکار اور عمران خان کی ٹویٹ بنام آرمی چیف

  کل خان صاحب نے آرمی چیف کو مبارک بعد کی ٹویٹ کی جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر کو کوٹ کیا۔ اس پر نیشنل اور ڈیجیٹل میڈیا میں ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔ تحریک انصاف کے سپورٹر اس ٹویٹ کو دھڑا دھڑ پھیلا رہے ہیں جبکہ خان صاحب کے مخالفین اس ٹویٹ کے بخیے ادھیڑ رہے ہیں خان صاحب سے میرے کچھ سوالات ہیں اس ٹویٹ بارے میں جو ان کی سیاسی بساط کے کھیل میں

Read more

لیفٹینینٹ جنرل فیض حمید: ایک ’متحرک جنرل‘ جن کا کیریئر تنازعات میں گھرا رہا

کئی حلقوں میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کیرئیر سے جڑے تنازعات کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت کو بھی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔

Read more

عمران خان کا مداخلت کے لئے ”غیروں“ کو اکسانا

دو روز تک خاموش رہنے کے بعد عمران خان صاحب نے نئے آرمی چیف کے لئے خیرمقدمی ٹویٹ لکھ دیا ہے۔ اسے لکھتے ہوئے مگر اس خواہش کا اظہار بھی کردیا ہے کہ نئی عسکری قیادت آٹھ مہینوں کے دوران بقول ان کے ”ملت“ اور ”ریاست“ کے مابین ابھرے ”اعتماد کے بحران“ کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔ مذکورہ تناظر میں تاہم ممکنہ اقدام کی نشاندہی سے انہوں نے گریز کیا۔عمران خان صاحب کے ایک بااعتماد ساتھی جناب اسد عمر

Read more

بے لباس آدمی کا نوحہ

کل ایک ٹویٹ دیکھنے کو ملا جس میں پرنس کریم آغا خان کو یہ کہتے ہوئے نقل کیا گیا کہ ضیاء الحق نے ان کے سامنے اعتراف کیا کہ ان کی اسلامائزیشن کی پالیسی بہت بڑی غلطی تھی کیونکہ اس نے ملک میں فرقہ واریت کو جنم دیا۔ اس تاسف میں بہت دیر ہو چکی تھی، ملک ضیا الحق کی سیاسی نا عاقبت اندیشی کو بھگت چکا تھا اور بھگت رہا ہے۔ ملک مصائب کا گڑھا بن چکا ہے اور

Read more

جنرل باجوہ کا دور اور تحریک انصاف کی تنقید

کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کے سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا چھ سالہ دور اپنے اختتام کو پہنچا۔ یوں تو ماضی میں بھی بہت سے آرمی چیفس کی ذات سیاسی نظام میں مداخلت کے سبب متنازعہ بنتی رہی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دور اس لحاظ سے مگر منفرد تھا کہ ان کے دور ملازمت میں ہی ان کی حمایت سے اقتدار میں آنے والی جماعت نے ان کی کردار کشی کی مہم شروع کر دی

Read more

اس بار قربانی عوام نہیں، حرام خور دیں

بقول عمران خان ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کردی گئی ہے، عمران خان کی ساڑھے تین سالہ حکومت نے مہنگائی جو وہ ریکارڈ قائم کیے تھے اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی تھی، عوام مہنگائی، مہنگائی کا شور مچاتے رہے، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اس کا فائدہ اٹھایا اور متحرک ہو گئی، پھر طاقتور حلقے کے نیوٹرل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کو حکومت سے رخصت کر دیا

Read more

حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے!

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ کہ حکومتی اتحاد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں عدم اعتماد لائے گا۔ آج ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات ہمارے فائدے میں نہیں ہیں البتہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم انتخاب میں ضرور حصہ لیں گے۔ اس سے قبل صبح کے وقت ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ضروری نہیں کہ اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں مقررہ مدت میں ہی اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں۔ انہیں عام انتخابات تک مؤخر بھی کیا جاسکتا ہے‘ ۔ گویا حکومت یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ انتخاب سے راہ فرار نہیں چاہتی، درحقیقت انتخابات سے بچنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

Read more

عوامی مسائل اور میڈیا

بمطابق ادارہ شماریات رواں سال مہنگائی کی شرح 30۔ 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور مہنگائی اگلے سال بھی جوں کی توں رہے گی۔ یوں تو بے شمار پہلو ہیں رونے کو مگر صاحب مسند کی پہلو تہی دیکھ آنسو بھی اپنی روانی کا گھر، پتہ بھول کسی خشک و بنجر تہہ میں جم گئے ہیں۔ ملکی معاشی صورت حال جو منظر پیش کر رہی ہے اس کی تعبیر بیاباں کا پتہ دیتی ہے۔ رواں سال بھی ماضی کی

Read more

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سامنے پانچ بڑے چیلنجز کیا ہوں گے؟

پاکستان کے مختلف حلقوں میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ بری فوج کے نئے سربراہ کے سامنے عہدہ سنبھال لینے کے بعد پانچ اہم ترین چیلنجز کیا ہوں گے؟

Read more

فوج پر اعتماد کیسے بحال ہو گا؟

ایک ایسے وقت میں جب سیاست دانوں کو باہمی اختلافات بھلا کر آئینی بالادستی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فوج ’غیر سیاسی‘ رہنے کے فیصلہ پر قائم رہ سکے، ملکی سیاست میں ایک بار پھر فوج سے تقاضوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں نئے چئیر مین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو عہدے سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’فوج

Read more

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دہشتگرد حملوں میں اضافہ، حکومت کی پالیسی کیا ہے؟

پاکستان کی حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات، جنگ بندی، پھر غیر اعلانیہ حملے اور اب اعلانیہ حملے اور کارروائیاں جاری ہیں۔ مگر کیا یہ واقعی میں مذاکرات کا عمل ناکامی سے دوچار ہو چکا ہے یا ابھی بھی کوئی پیشرفت ممکن ہے۔

Read more

سیاسی استحکام کب ملے گا؟

نئے سروسز چیف کی تعیناتی کے قانونی عمل کی تکمیل کے بعد بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ سنہ 2013 میں مینار پاکستان سے شروع ہونے والی وہ سیاسی مہم آخرکار اختتام کو پہنچی، جو ریاستی ٹرین کی مخصوص سمت پر رخ گردانی کے لئے لانچ کی گئی تھی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مرکز پرستوں کا منظم گروہ نہایت انکساری کے ساتھ یہاں ایک ایسی اتھاریٹیریئن رجیم کے قیام کو ریاستی بقاء اور خود اپنے مفاد کے لئے

Read more

مسائل کی سنگینی کا ہمیں کماحقہ ادراک نہیں

داستانوں میں کمزور اور بے کس افراد کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ جابر سلطانوں کے عروج اقتدار کے دنوں میں سرجھکائے ہوئے بھی وقتاََ فوقتاََ چند پتھر جمع کرتے رہتے ہیں۔بے تابی سے منتظر رہتے ہیں کہ طاقت کی حتمی علامت بنا شخص کسی کھائی یا کنوئیں میں گرجائے۔ اگر ان کی تمنا کسی روز عملی شکل اختیار کرلے تو کھائی یا کنوئیں میں گرے شخص کی مدد کے بجائے اپنی جیب میں جمع ہوئے پتھر

Read more

آخر یہ طوفان کب تھمے گا؟

انسان ذہن میں کوئی بھی چیز ڈالنا در حقیقت باہر سے کسی بھی چیز کا اس میں ڈالنا نہیں ہے بلکہ اس کے ذہن کے سوتوں کو کھولنا ہے آج کل ہمارے سیاست باز اپنی خالی خولی باتوں میں تو جمہوریت اور عوامی مسائل کی بہت ڈینگیں مارتے ہیں۔ بھاری بھر کم لباس برانڈڈ جوتے مگر اصلیت ڈھونڈو تو کچھ بھی نہیں ہے۔ تکبر و غرور میں لپٹے ہوئے لہجے میں ہر پارٹی اپنے آپ کو بے مثال ثابت کرنے

Read more

پراجیکٹ عمران کے بعد اب پراجیکٹ پاکستان پر توجہ دی جائے

پاکستان دنیا کے ان معدودے چند بدنصیب ممالک میں شامل کیا جاسکتا ہے جہاں حقیقی مسائل کی بجائے غیر اہم اور غیر ضروری معاملات کو مباحث کا موضوع بنایا جاتا ہے۔ پاکستان اگرچہ معاشی مشکلات کا شکار ہے اور اس کا سب سے اہم مسئلہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے زرمبادلہ کا انتظام کرنا ہے لیکن گزشتہ دو ماہ سے بھی زائد مدت سے ملک کے عوام و خواص کو صرف اس معاملہ میں دلچسپی رہی ہے کہ پاک

Read more

حقیقی آزادی کا چارہ اور بے چارا

سات ماہ میں دو لانگ مارچز کے چڑھاؤ اور اتار ہی دیکھ لیں۔۔۔ عوام کا سمندر آ رہا ہے، انتخابی الٹی میٹم، خونی انقلاب، دوسرا سری لنکا، دیوالیہ معیشت کا جہاز اب ڈوبا کہ تب ڈوبا، چوروں ڈاکوؤں کو نئے چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر نہیں کرنے دیں گے وغیرہ وغیرہ اور پھر یکدم درجہِ حرارت ٹھنڈا ٹھار موج بہار۔۔
۔

Read more

پاکستان ٹیم میں شامل’مسٹری سپنر‘ ابرار احمد جن کی ’انگلیوں میں بہت جان ہے‘

ابرار احمد نے اس سیزن کی قائداعظم ٹرافی میں 43 وکٹیں حاصل کی ہیں جو اس سال کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں اور یہی کارکردگی ان کی پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شمولیت کا سبب بنی ہے۔

Read more

الوداع جنرل باجوہ

جنرل باجوہ چلے گئے مگر جاتے جاتے ورثے میں غیر آئینی مداخلت کا اعتراف چھوڑ گئے۔ اعتراف اور انکار کے بیچ اب نئے آنے والے کے لیے پچھتاوے کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ 

Read more

منزلوں کی جستجو میں رائیگاں کوئی پل نہ ہو​

29 نومبر کو ”جادو کی چھڑی“ (MALACCA CANE) جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کرتے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر اور جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن جائیں گے اور طاقت کا مرکز تبدیل ہو جائے گا۔ یہ چھڑی فوجی ہائی کمان کی تبدیلی کی علامت ہے۔ سب سے پہلے رومن حکمران ہاتھ میں سفید رنگ کا عصاء، یا ”چھڑی“ اپنے اختیار کی سرکاری علامت کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ بعد میں فرانسیسی حکمرانوں، خصوصاً نیپولین نے،

Read more

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ پر سوشل میڈیا پر تبصرے: ’چھڑی گئی، طاقت گئی‘

سوشل میڈیا کی بحث میں، جس میں سیاسی، صحافتی اور عوامی ردعمل شامل تھا، تنقیدی پہلو نمایاں تھا جبکہ ایسی آوازیں کم ہی تھیں جنھوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف خدمات کو اچھے الفاظ میں یاد کیا ہو۔

Read more

اقتدار کے سفاک کھیل میں مستقبل کی نقشہ سازی

چودھری پرویز الٰہی اور ان کے فرزند تواتر سے اصرار کئے چلے جارہے ہیں کہ عمران خان صاحب کا حکم ملتے ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ گورنر پنجاب کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دیں گے۔ آئینی اعتبار سے ایسی ایڈوائس پر عمل درآمد لازمی ہے۔ یوں پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ شاید مجھے یہ لکھنے کی ضرورت نہیں کہ تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کو کامل اعتماد ہے

Read more

نواز سے شہباز شریف تک: جنرل قمر جاوید باجوہ کا بطور آرمی چیف چھ سالہ دور کیسا تھا؟

جنرل باجوہ کو پانچ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جن میں سے چار منتخب اور ایک نگران وزیر اعظم تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چھ سالہ دور کے سیاسی اثرات پر بی بی سی نے ملک کی دو بڑی جماعتوں کے ان رہنمائوں کی رائے جاننے کی کوشش کی جو اقتدار اور اپوزیشن دونوں میں اپنی پارٹی قیادت کے قریب سمجھے جاتے رہے۔

Read more

پاکستان کے 17 ویں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ”توقعات“

بظاہر جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنانے کے بعد ملک میں اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے بارے میں جہاں ”ہیجانی“ کیفیت ختم ہو گئی ہے وہاں ”سازشی تھیوریاں اور قیاس آرائیاں“ بھی دم توڑ گئی پچھلے 7 ماہ سے ”اپنا“ آرمی چیف لگانے کی غیر ضروری بحث نے اس اہم منصب پر تقرری کو متنازع بنا دیا تھا کچھ حلقوں کی جانب سے دانستہ اس اہم منصب پر

Read more

نئے آرمی چیف کی تقرری اور دو جرنیلوں کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

الحمد للہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا قضیہ حل ہو گیا سنیارٹی اور میرٹ کی فتح ہوئی حافظ قرآن سید عاصم منیر آرمی چیف تعینات ہو گئے ہیں ممکن ہے جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں تو پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہو چکی ہو۔ امید تھی کہ نئے سپہ سالار کی تقرری کے ساتھ ہی وطن عزیز جس ہیجانی کیفیت میں مبتلا تھا وہ تمام ہو جائے گی۔ لیکن بادی النظر میں ایسا ہوتا

Read more

عمران خان اب سپریم کورٹ کی سرپرستی چاہتے ہیں!

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر ایک بار پھر سپریم کورٹ کو پکارا ہے۔ اور سوال کیا ہے کہ کیا انسانی وقار کے تحفظ کے بارے میں آئینی شق کا اطلاق صرف ریاست کے طاقت ور لوگوں پر ہو سکتا ہے۔ اس شق کے تحت اعظم سواتی جیسے عام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کیوں نہیں ہو سکتی۔ ایک ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم نے ایک بار پھر سیاسی معاملات طے کروانے کے لئے

Read more

اعتراف جرم کافی ہے

جنرل باجوہ کے آخری خطاب کے بعد ہم جیسے سول سپر میسی کے خواہش مندوں اور سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے دعویداروں کو دستاویزی ثبوت مل گیا ہے۔ یہ بات پہلے بھی بچہ بچہ جانتا تھا کہ پاکستان میں اقتدار ہمیشہ سے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں رہی ہے کبھی کبھی وہ سیاست دانوں کو شریک اقتدار کر لیتی ہے۔ مگر نہ اسٹیبلشمنٹ اس بات کو مانتی تھی اور نہ شریک اقتدار سیاسی قوتیں۔ بقول شاعر پتا پتا بوٹا بوٹا

Read more

یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر

آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قومی سیاست میں سکون آیا ہی تھا کہ عمران خان احتجاجی جلسہ میں اہم فیصلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس اہم تعیناتی پر تحریک انصاف نے جس رویے کا مظاہرہ کیا اور ملک میں جو صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی اس کی حمایت ہر گز نہیں کی جا سکتی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتے کے روز راولپنڈی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ

Read more

کیا پی ٹی آئی تقسیم در تقسیم ہونے جا رہی ہے؟

نئے آرمی چیف کی تقرری اور جنرل باجوہ کی سبکدوشی اور سبکدوشی کی الوداعی تقریب کے دوران جنرل باجوہ کا خطاب نے سیاست کو عموماً اور پی ٹی آئی کو خصوصاً ایک نئے موڑ پر لا کر کھڑا کر دیا۔ آرمی چیف کی تقرری کے بعد چھبیس تاریخ وہ اہمیت اختیار کر گئی تھی جو حیثیت آرمی چیف کی ریپلیسمنٹ کو دی گئی تھی گو کہ اب اس جلسے کو پنڈی یا اسلام آباد میں جمانے میں وہ دم خم

Read more

ناکام لانگ مارچ: کپتان استعفے لینے گیا اپنے استعفوں کا اعلان کر دیا

منیر نیازی نے کیا خوب کہا ؂کج شہر دے لوگ وی ظالم سن۔ کج سانوں مرن دا شوق وی سی۔ سوال ہے عمران خان کو کس نے اسلام آباد پر چڑھائی کی راہ دکھائی تھی؟ لاہور سے اسلام آباد پہنچتے مہینہ لگ گیا پھر سفر کے دوران کچھ ایسے زخم کھائے کہ زمان پارک کے مکین بن گئے بالآخر پی ٹی آئی کا نام نہاد لانگ مارچ ٹائیں ٹائیں فش۔ ہو گیا کپتان شہباز شریف سے استعفاٰ لینے آیا تھا

Read more

عمران خان کا ممکنہ فیصلہ ملک کو عام انتخابات کی طرف لے جا سکتا ہے؟

عمران خان اسمبلیوں سے باہر ہوجائیں گے یا اُن کی جانب سے ایک بار پھر یوٹرن لیا جائے گا، اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، یا عدم اعتماد کی تحریک راہ میں حائل ہوجائے گی؟ اگر عمران اسمبلیوں سے باہر ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیتے ہیں تو وفاق کے پاس کیا آپشن ہوں گے؟

Read more

اولیا کی بڑھتی گھٹتی تعداد اور دہلی کا روحانی سفر

وزارت مذہبی امور سے فون آیا کہ اس مرتبہ نظام الدین اولیاء کے عرس کے لئے زائرین آپ کی نگرانی میں دلی جائیں گے۔ ہم کہاں کے دانا تھے میں نے زبانی بھی عرض کی اور پھر ایک درخواست کے ذریعے گزارش کی کہ مجھے اس ذمہ داری سے مستثنی کیا جائے کیونکہ میں ان زائرین کی نگہبانی اور ذمہ داری سے کماحقہ عہدہ برآ نہیں ہو سکوں گا۔ لیکن بات نہ مانی گئی حکم اٹل تھا۔ آخر وہ دن

Read more

استعفوں کا اعلان، حکومت کے لیے نیا وختہ

تحریک عدم اعتماد کی بدولت اقتدار سے محروم کئے جانے کے بعد عمران خان صاحب نے جو جارحانہ انداز اختیار کر رکھا ہے وہ سیاسی اعتبار سے ان کی ذات اور جماعت کے لئے بہت سود مند ثابت ہورہا ہے۔ اس ضمن میں ان کی بنیادی کامیابی روایتی اور سوشل میڈیا کے ماہرانہ استعمال کے ذریعے 24 گھنٹوں تک پھیلے نیوز سائیکل پر کامل اجارہ ہے۔ 26 نومبر کے روز انہیں 28 اکتوبر سے چلائے مارچ کے اختتام پر راولپنڈی

Read more

پراجیکٹ عمران: وصال یار فقط آرزو کی بات نہیں

نومبر کا آخری ہفتہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ پوری قوم قریب ایک برس سے مسلح افواج میں چوٹی کے عہدوں پر نئی تقرریوں کے ہیجان میں مبتلا تھی۔ معمول کے ایک انتظامی اقدام پر ایسی اٹھا پٹخ اور کھینچا تانی بذات خود دنیا میں ہمارے قومی وقار کے لئے نقصان دہ تھی۔ خیر گزری کہ گزشتہ ایک ہفتے میں گویا ہمیں انتشار کے کنارے سے واپس کھینچ لیا گیا۔ 23 نومبر کو یوم شہدا کی تقریب میں فوج کے سربراہ

Read more

نومبر کا لانگ مارچ اور عمران خان کا تحمل

تقریب ایک ماہ سے جاری لانگ مارچ بالآخر آج اپنی منزل مقصود پر پہنچ رہا ہے لانگ مارچ سے قبل پچاس کے لگ بھگ جلسے ہوئے تب جا کے لانگ مارچ کا مومینٹم بنا ابھی لانگ مارچ نے آدھ رستہ طے نہیں کیا تھا کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گیا حملے کے منصوبہ ساز کوئی بھی ہوں قابل مذمت ہیں مگر ہمیں نہیں لگتا ان کو شرم بھی آئے گی کہ نہیں بلکہ وہ مزید

Read more

عمران خان نے ایک قدم پیچھے ہٹایا ہے شکست نہیں کھائی

تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ نامی ریلی کے ’پر امن‘ اختتام پر ابھی ملک کے عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا تھا کہ اعظم سواتی کو متعدد متنازعہ اور ہتک آمیز ٹویٹ کرنے کے الزام میں دھر لیا گیا اور اسلام آباد کی ایک عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر تحریک انصاف کے ضعیف مگر شعلہ فشاں لیڈر کو دو روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اب عمران خان سمیت تحریک انصاف

Read more

24 نومبر: ترکماں حجرت ِاکبر آئیو

زوال بادل کی چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں کی صورت نمودار نہیں ہوتا۔ افق پر چاروں طرف غبار کی ایک تہ نظر آتی ہے جو آہستہ آہستہ سیاہ دبیز چادر کی طرح ہر سمت پھیل جاتی ہے۔ زوال زندگی کے ہر شعبے میں گراوٹ اور رسوائی کا ہمہ جہتی مظہر ہے۔ سیاسی مکالمہ ہو یا معیشت کے رنگ، صحافت کی ساکھ ہو یا درس گاہ کے آداب، گلی کوچوں کا طرز گفتار ہو یا مشترک اخلاقی اقدار، زوال، لمحہ افسوس کا ایسا

Read more

نئے سپہ سالار کو در پیش تین بڑے چیلنجز!

کئی ہفتوں کی قیاس آرائیوں اور چند اعصاب شکن دنوں کے بعد بالآخر پاکستان آرمی کے نئے سپہ سالار کی نامزدگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو سروس میں برقرار رکھتے ہوئے فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ یوں اب وہ 27 نومبر کو ریٹائر ہونے کی بجائے دو روز بعد اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ اگرچہ حکومت کا اصرار

Read more

عمران خان کا ’اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان‘ بہترین سیاسی چال یا محض فیس سیونگ کارڈ ہے؟

بی بی سی نے عمران خان کے اس اعلان اور فیصلے پر اس مارچ پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی تجزیہ کاروں سے بات کی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا یہ ایک سنجیدہ اقدام ہے یا فیس سیونگ کے لیے اختیار کی گئی ایک حکمت عملی ہے۔

Read more

پراجیکٹ عمران کی ہولناک موت!

2015 میں ایک جنرل کے ساتھ ہونے والی بات چیت ابھی تک میری یادداشت میں ہے جب ہم نے ”پراجیکٹ عمران“ کے لاپرواہی سے پرجوش آغاز کے بارے میں بحث کی، میں نے اس خیال اور پی ٹی آئی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔ میں نے اسے یہ بھی متنبہ کیا کہ میں ایک دہائی کے اندر اس منصوبے کے کچھ تباہ کن نتائج کا اندازہ لگا سکتی ہوں اور یہ امریکی فوج کے ”Catalogue of Catastrophe“ میں

Read more

’کرپٹ نظام‘ کے خلاف احتجاج : استعفے یا صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں ’حقیقی آزادی مارچ‘ کے نام سے منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے موجودہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ارکان ملک کی تمام اسمبلیوں سے باہر نکل جائیں گے۔ اگرچہ اس اعلان کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کی وارننگ سمجھا جا رہا ہے جس کے بعد شاید وفاقی حکومت کے لئے عام انتخابات کا

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی – پس پردہ محرکات

آرمی چیف کی تعیناتی – اس دوران ایسے واقعات ہوتے رہے جس سے یہ تاثر ملتا رہا کہ سیاسی اور عسکری تعیناتی کے حوالے سے ایک پیج پر نہیں ہے۔ اس تاثر کو حکومتی اور اپوزیشن کے بیانات کے بعد مزید تقویت ملتی رہی

Read more

کیا آپ پاکستان کے ”راسپوتین“ کو جانتے ہیں؟

راسپوتین ایک مشہور زمانہ ”روحانی گرو“ تھا جس کے پیروکاروں کا خیال تھا کہ وہ ایک اوتار ہے، وہ جو کچھ بھی کہتا اور کرتا ہے اس پر دیوتاؤں مہر تصدیق ثبت ہوتی ہے اسی لیے لاکھوں لوگ اس کی رنگ رنگینیوں اور واضح قسم کے قول و فعل میں تضاد ہونے باوجود بھی اس کے آگے سرتسلیم خم کیے رکھتے کہ کہیں دیوتا ناراض نہ ہو جائیں اور ہم خواہ مخواہ میں مارے جائیں یا ان دیکھے عذاب کا

Read more

پاکستان کے مسائل اور سیاستدانوں کی عدم توجہی

پاکستان میں جہاں سیاسی بحران تھمنے کو نہیں آ رہا سیاست چند شخصیات کے گرد دائرے کی صورت میں گھوم رہی ہے۔ وہاں عوام کے مسائل ہیں کہ بڑھتے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو ان معاملات کو لے کر متحرک کیا جا رہا ہے جس سے ان کے اصل مسائل کا حل ہونا ممکن نظر نہیں آتا اور یہ کہنا بلا موقع نہیں ہو گا کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ جب پی ڈی

Read more

اب اگلا قدم کیا ہو گا؟

ملک کی سب سے اہم تعیناتی جس کے لیے ملک میں ہیجان کی سی کیفیت برپا تھی آ خر کار یہ معاملہ سر ہو گیا۔ یقیناً یہ پاکستان کے لیے نہایت ہی خوش آئند دن ہے۔ وزیراعظم کی سمری صدر کو موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات نے جہاں بہت سی قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ تحریک انصاف آ رمی چیف کی تعیناتی میں روڑے اٹکانا چاہتی ہے تو وہیں عمران خان نے

Read more

تحریکوں میں آرٹس کا کردار اور عمران خان آرٹس

آرٹ جسے فنون لطیفہ بھی کہا جاتا ہے، اظہار کے طریقے جو مختلف اشیاء، ماحول، یا تجربات کی تخلیق میں مہارت یا تخیل کا استعمال کرتے ہیں جنہیں دوسروں کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ آرٹس میں ادب (بشمول شاعری، ڈرامہ، کہانی وغیرہ) ، بصری فنون (پینٹنگ، ڈرائنگ، مجسمہ سازی وغیرہ) ، گرافک آرٹس (پینٹنگ، ڈرائنگ، ڈیزائن، اور دیگر شکلیں جو ہموار سطحوں پر ظاہر ہوتی ہیں ) ، پلاسٹک آرٹس (مجسمہ، ماڈلنگ) ، آرائشی فنون (انمل ورک، فرنیچر

Read more

نئے چیف، عمرانی بیانیہ: ہزار پیچ پڑ گئے ہیں راستہ نہیں رہا

ملکی اداروں میں تبادلے، تقرریاں، تعیناتیاں معمول کی کارروائیاں ہوتی ہیں، تاہم، ملکی سلامتی کے حامل اداروں میں یہ مشق انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ پاک فوج، پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ اس کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، اسی لئے فوجی اداروں کی معمولی کارروائی بھی غیر معمولی خبر بن جاتی ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک پاکستان آرمی کی کمان سنبھالنے والے افسران کی تعداد موجودہ چیف آف آرمی سٹاف

Read more

وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مذہبی، سیاسی جماعتیں فیض آباد کا ہی انتخاب کیوں کرتی ہیں؟

فیض آباد کا محل وقوع ہی اس مقام کی اہمیت کی وجہ ہے جو ناصرف اسلام آباد اور راولپنڈی کو جوڑتا ہے بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ پھیلتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے اہم سنگم پر واقع ہے۔

Read more

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے سے ایئر فورس اور نیوی محروم کیوں؟

آخری مرتبہ 1994میں ائیر فورس سے ائیر چیف مارشل فاروق فیروز خان کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا گیا لیکن اس کے بعد سے اب تک آنے والے چیئرمین نیوی یا ائیر فورس سے نہیں بلکہ آرمی سے تعلق رکھتے ہیں۔

Read more

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسہ: کیا عمران خان اپنے تمام سیاسی پتے کھیل چکے یا آپشنز ابھی باقی ہیں؟

گذشتہ نو ماہ کے دوران آرمی چیف کی تقرری، مبینہ امریکی سازش اور لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر عمران خان کے مختلف بیانات دیتے اور ان سے پیچھے ہٹتے نظر آئے اور بلآخر اُن کی جماعت آج راولپنڈی میں اس سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے وہ اپنے حامیوں کو گذشتہ بہت عرصے سے تیار کر رہے تھے۔

Read more

پی ٹی آئی راولپنڈی جلسہ: پنجاب حکومت اپنی ہی جماعت پر سخت پابندیاں کیوں عائد کر رہی ہے؟

پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ یا احتجاجی جلسوں کے حوالے سے ایسی سخت ہدایات پہلے سامنے نہیں آئیں۔

Read more

نئے سپہ سالار کی آمد: ’چین و امریکا سے پہلے پاکستان کو اہمیت دی جائے گی‘

سیاست سے دلچسپی رکھنے والے کارکنوں اور بہت ہی بڑی تعداد میں عام شہریوں کے لیے کل کا دن ایک خوشگوار اور غیر ہیجانی دن بن کر گزرا۔ سازشی ذہن بہت آزمودہ طریقہ اختیار کرتے رہے مگر جوں جوں دن بڑھتا گیا ایسے عوامل کو مایوسی ہوتی رہی۔ کئی مہینوں سے بڑھتی ہوئی کشیدگی نے بھی دم بھر سانس لیا اور یک دم سیاسی درجہ حرارت نہ صرف کم ہوا بلکہ نارمل ہو گیا۔ یاروں کا خیال تھا کہ کچھ

Read more

عمران خان کا سیاسی مستقبل کیا ہے؟  

عمران خان پاکستانی سیاست کی ایک بڑی اور اہم شخصیت ہیں۔ انھوں نے سیاست میں جو راستہ اور لہجہ اختیار کیا ہے وہ انھیں کامیاب کرے گا یا ایک بند گلی کی طرف لے جائے گا۔ ان کا سیاسی مستقبل کیا ہو سکتا ہے؟ 

Read more

زمان پارک یا ’منی خیبرپختونخوا‘: ’پنجاب پولیس خدا حافظ، اب آپ کے پی میں داخل ہو رہے ہیں‘

سکیورٹی کے حصاراور لوگوں کے ہجوم میں گھرے اس زمان پارک کا ایک دلچسپت پہلو یہ ہے کہ لاہور شہر کی یہ رہائشی کالونی ان دنوں ’منی خیبر پختونخوا‘ کا منظر پیش کرتی ہے۔

Read more

خلفشار کو بااختیار ”ثالث“ ہی قابو میں لا سکتے ہیں

”تعیناتی“ کے حوالے سے ہیجان کو بھڑکاتے ”ذہن ساز“ اور سیاستدان یہ حقیقت فراموش کئے ہوئے ہیں کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت بھی ہے۔ اس ضمن میں ہماری صلاحیت اور پروگرام ہمارے نام نہاد ”دوستوں“ کی نظر میں بھی کھٹکتا رہا ہے۔وہ ہمیں ایٹمی قوت بننے سے روک نہ پائے تو انتہائی منظم انداز میں ”محققین“ کے ذریعے یہ کہانی پھیلانا شروع کر دی کہ ہمارا پروگرام ”غیر محفوظ“ ہے۔ ”مذہبی انتہا پسند“ اس تک رسائی کو بے چین ہیں۔

Read more

نیا چیف

سگمنڈ فرائیڈ کی Unconscious اور Jokes کے تعلق کے حوالے سے ایک کتاب ہے جس پر کارل ژونگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا۔ ’Freud has taken the joke too far‘ ہمیں بھی آج کل کچھ ایسی ہی صورت حال درپیش ہے، مذاق ہی مذاق میں پورے ملک کو فالج زدہ بنا دیا گیا ہے، سب کچھ اپنی جگہ ٹھٹھرا ہوا ہے، سہما ہوا ہے،’ ’آسماں آس لیے ہے کہ یہ جادو ٹوٹے، چپ کی زنجیر کٹے وقت کا دامن

Read more

فوجی سربراہ کی تعیناتی اور بہتری کی امید

لیفٹیننٹ عاصم منیر کے جنرل کے عہدے پہ ترقی اور اس کے ساتھ ہی چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پہ تعیناتی کا عمل مکمل ہونے سے ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال اور سیاسی کشمکش ختم ہو گئی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے پہ جنرل ساحر شمشاد کی تقرری ہوئی ہے۔ ’پی ڈی ایم‘ کی مخلوط حکومت اور مسلم لیگ نون کے صدر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کے قائد

Read more

نئے آرمی چیف سے وابستہ توقعات

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف مقرر ہونے کے بعد فوج کے نئے سربراہ کے حوالے سے پیدا ہونے والا ہیجان وقتی طور پر تھم گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد جنرل عاصم منیر 17 ویں آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔ اب فوجی قیادت کے علاوہ سیاسی لیڈروں پر منحصر ہو گا کہ وہ ملک میں بے چینی ختم کرنے کے لئے کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

ہفتہ کو تحریک انصاف راولپنڈی میں احتجاجی جلسہ کا اعلان کرچکی ہے۔ اس موقع پر عمران خان کی تقریر سے مستقبل قریب میں تحریک انصاف کی حکمت عملی کے بارے میں صورت حال واضح ہو سکے گی۔ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام میں کردار ادا کرے گی‘ ۔ اس بیان کو اگر رسمی خیر سگالی بیان سمجھا جائے تو کسی خاص پریشانی کی ضرورت نہیں ہے تاہم اگر ایک روز بعد راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ میں عمران خان نے فوج سے ایک بار پھر انتخابات کے انعقاد میں مدد کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کیا تو ملکی سیاسی ماحول میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور نئی فوجی قیادت کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔

Read more

سیاست میں فوج کے کردار کی تفہیم

پاکستان کے موجودہ آرمی چیف آف اسٹاف اور فور اسٹار جنرل قمر جاوید باجوہ تین سال کی توسیع کے بعد 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہیں 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فوج کا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان نے انہیں توسیع بھی دی۔ آرمی چیف کے ریٹائر ہونے کے بعد کون عہدہ سنبھالے گا؟ اس پر کئی مہینوں سے سیاسی جماعتوں اور میڈیا میں قیاس آرائیاں

Read more

جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی تقرری پر عمران خان کی پریشانی

بظاہر جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس بنائے کے فیصلہ کے بعد ملک میں اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی پر ہیجان پیدا کرنے کی کیفیت ختم ہو جانی چاہیے تھی پچھلے 6 ماہ سے ان اہم عہدوں کی تقرری پر کی جانے والی سیاست کا باب بند ہو جانا چاہیے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیا وزیر اعظم کی طرف سے صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی ایڈوائس پر پر

Read more

باتیں فٹ بال کی

ویسے تو انسان جس کھیل کے ساتھ دلچسپی پیدا کر لے اسے وہی پسند آنے لگ جاتی ہے۔ باکسنگ پسند کرنے والے باکسنگ، امریکن فٹ بال کے شوقین اور فارمولا ون والے ریسنگ جیسے کھیل بھی دیکھتے ہیں۔ کسی زمانے میں جب پاکستان ہاکی جیتا کرتا تھا ہر بندہ ہاکی دیکھا کرتا اور اس پر گفتگو کرتا تھا۔ کلیم االلہ، سمیع االلہ، حسن سردار، منظور جونیئر اور شہباز سینئر کی باتیں تھیں۔ دھیان چند جیسے لیجنڈ کے نام بھی اسی

Read more

صدر عارف علوی کے پاس کیا قانونی اختیارات ہیں اور سمری پر دستخط میں تاخیر کی صورت میں کیا ہو گا؟

گذشتہ روز اے آر وائے نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’آرمی چیف کی تعیناتی پر صدر کے ساتھ مل کر کھیلیں گے اور صدر عارف علوی ان سے بطور پارٹی صدر اس حوالے سے مشاورت ضرور کریں گے۔‘

Read more

عاصم منیر: آرمی چیف کی نامزدگی حاصل کرنے والے راولپنڈی کے ’آؤٹ سٹینڈنگ‘ افسر کون ہیں؟

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لیفٹینٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر اور لیفٹینٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

اب ”اگلے موڑ“ کا انتظار کریں

ڈاکٹر محبوب الحق مرحوم نے بہت محنت اور لگن سے عالمی سطح پر بطور ماہر معاشیات اپنا مقام بنایا تھا۔ جنرل ضیا کی سرپرستی میں حکومت کا حصہ بنے تو اکثر میرے پھکڑپن کی زد میں رہتے۔کچھ دنوں تک تلملانے کے بعد انہوں نے میرے ”ذرائع“ کا سراغ لگانا شروع کر دیا۔ بالآخر اس نتیجے پر پہنچے کہ میں کسی کاروباری یا افسرشاہی پر مشتمل گروہ کا کارندہ نہیں ہوں۔ جو ذہن میں آئے گھما پھرا کر لکھ دیتا ہوں

Read more

صدر صدر کی بات ہے

عالمی منظر نامے پر خوشگوار ہوا کا جھونکا آیا ہے۔ جب جھونکے آنے لگتے ہیں تو پھر اس کی امید بندھ جاتی ہے کہ منظر مستقل طور پر سہانا ہو جائے گا۔ بالی، انڈونیشیا میں جی 20 کے اجلاس میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات ہوئی۔ یہ صدر بائیڈن اور صدر شی کی پہلی ملاقات تھی خاص طور پر ان حالات کے تناظر میں تو اس پہلی ملاقات کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی تھی کہ جب امریکی سپیکر

Read more

جعلی اور جھوٹے بیانیے سے اب راہِ فرار اختیار کی جا رہی ہے: جنرل باجوہ

ویب ڈیسک — پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کسی سیاسی رہنما کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ملک میں ایک جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ہیجان کی سی کیفیت پیدا کی گئی اور اب اس جھوٹے بیانیے سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔ بدھ کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ

Read more

آرمی چیف کی تقریر پر ماہرین اور سیاسی رہنماؤں کا مؤقف: ’آرمی چیف نے کہا کہ اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ پوری تقریر سیاسی تھی‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل قوم کو فوج کے غیر سیاسی ہونے کی نوید سنائی ہے۔ آرمی چیف کے اس بیان پر ملک کی سیاسی تاریخ پر نظر رکھنے والے سیاسی رہنما اور ماہرین سے اس تقریر کو کس نظر سے دیکھتے ہیں

Read more

ع سے ع تک۔ ۔ ۔

گزشتہ شب دراصل سیاسی، صحافتی تجزیہ نگاروں کے لئے چاند رات سے کم نہ تھی، ہوتی بھی کیوں نہ بھئی آخر کو اتنا انتظار کے بعد وہ خبر ملی جس کے بارے میں نئے سال کے سورج طلوع ہوتے ہی تجزیے، تبصرے، اندازے، پیش گوئیاں شروع کردی گئیں تھیں۔ 2018 کے بعد پاکستان میں بہت کچھ روایت اور معمول سے ہٹ کر ہوتا آ رہا ہے، سادہ الفاظ میں بیان کروں کہ بمثل رویت ہلال کمیٹی کے کہ جس کے

Read more

آرمی چیف کی تقرریر اور پس پردہ حرکات

پاکستان میں آج کل ایک مسئلہ زبان زد عام ہے اور وہ آرمی چیف کی تعیناتی کا ہے جس پر حکومتی حلقوں میں بھی تناؤ کی کیفیت دیکھنے کو ملی ہے۔ خاص طور پر سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کے انٹرویو نے شکوک و شبہات میں اضافہ کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے ایک چینل پر گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ کیو کی طرف سے سمری کا ارسال نہ کرنا یا پھر سینئر

Read more

عمران خان کو نشانہ بنانے کا الرٹ اور افغان تاجر کی گرفتاری: کیا تھریٹ الرٹس سیاسی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں؟

عمران خان اور ارشد شریف کے بارے میں جو ’تھریٹ الرٹس‘ جاری کیے گئے تھے، وفاقی وزرا نے اُنھیں ’سیاسی اور فرمائشی‘ قرار دیا تھا، مگر کیا واقعی تھریٹ الرٹس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال بھی کیا جاتا ہے؟

Read more

توشہ خانہ

نبی کریم ﷺ صادق اور امین تھے۔ آپ نے جو ریاست قائم کی اس میں پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صدیق رض نے خلافت سنبھالتے ہی مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنا کپڑے کا کاروبار بند کر دیا۔ اپنی تنخواہ ایک مزدور جتنی رکھی۔ دوسرے خلیفہ حضرت عمر رض نے قحط میں اپنے گھر گھی اور گوشت کا داخلہ منع کر لیا۔ خود احتسابی کا عالم یہ تھا کہ کرتا تہبند پر سوال اٹھا یا گیا کہ سب

Read more

تقرری کی سمری: بے قراری سی بے قراری ہے

دنیا کے جمہوری ممالک میں فوج کے سربراہ کی تعیناتی معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔ آرمی کا سربراہ رخصت ہوتا ہے تو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ایک نیا سربراہ فوج کی کمان سنبھال لیتا ہے۔ پاکستان کے سیاسی اور صحافتی منظر نامے پر نگاہ ڈالیں تو جنرل باجوہ کی رخصتی اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی ایک ہارٹ ایشو ہے اور لگتا ہے جیسے سب کچھ اس تقرری کے گرد گھوم رہا ہے۔ یہ سطور لکھنے تک سمری فائنل

Read more

سیاسی ڈرامے

ڈراما ایک ایسی کہانی یا قصہ کو کہتے ہیں جو اداکاری کے لیے لکھا جائے یا اداکاری کے ذریعے پیش کیا جائے۔ ڈرامے کبھی حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں تو کبھی کبھی بالکل ہی فرضی کرداروں پر۔ ڈراما کی کئی اقسام موجود ہیں مگر آج جو قسم میری تحریر کا مرکز ہے وہ ہے سیاسی ڈراما۔ ہماری پاکستانی سیاست کسی ڈرامے سے کم نہیں اور ہمارے سیاست دان تو اداکاری کے اس فن سے آراستہ ہیں جس سے شاید ایک

Read more

جھوٹے سچ پر استوار سچے جھوٹ کی تماشا گاہ کے زور پر عقلی سوچ سے حصول آزادی کا مارچ

روزنامہ جنگ راولپنڈی مورخہ 16 نومبر 2022 کی لینڈنگ ہیڈ لائنز توشہ خانے کے ان تحائف کی خرید و فروخت کے بارے میں شائع ہوئیں جو 2019ء میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے مبینہ طور پر دوبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور سے رابطہ کر کے انہیں خرید لینے پر آمادہ کیا۔ خبر کے مطابق عمر فاروق نے دعویٰ کیا گہ اس کے نتیجے میں عمران خان کی اہلیہ محترمہ بشری بی بی

Read more

شق 243 اب کتاب کا ہی حصہ رہے گی

ہمارے نام نہاد تحریری آئین میں جو چاہے لکھا ہو فیصلہ با اختیار لوگوں کی اکثریت نے یہ کر رکھا ہے کہ عمران خان صاحب کو غضب ناک ہونے سے ہر صورت باز رکھا جائے۔ ایوان صدر میں براجما ن ان کے دیرینہ وفادارجناب عارف علوی کہنے کو تو ”علامتی“ حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت سے بھیجی ہر سمری پر ان کو عمومی حالات میں بلاچوں وچرادستخط کر دینا چاہیے۔ آئین ہی نے انہیں یہ اختیار بھی تاہم فراہم کر

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی یا توہین عدالت کا مقدمہ، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ راولپنڈی منتقل کیوں ہوا؟

پنڈی میں تحریکِ انصاف کی اپنی حکومت اور جی ایچ کیو ہیں جبکہ اسلام آباد میں اتحادی جماعتیں اور مطالبہ نئے انتخابات کی تاریخ کا ہے۔ تو لانگ مارچ کا رُخ وفاقی حکومت کے زیرِانتظام اسلام آباد کی طرف ہونا چاہیے تھا لیکن ایسا کیوں نہیں ہوا؟

Read more

نواز شریف تھک گئے، ڈر گئے یا بھاگ گئے؟

پاکستان میں شدید سیاسی بحران، آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر پیدا ہونے والی بے یقینی، شکوک و شبہات اور ملک کو درپیش سنگین اندرونی و بیرونی خطرات کے عین بیچ خبر آئی ہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ یورپی ممالک کے تفریحی دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مسائل کا سامنا کرنے اور قوم کی رہنمائی کے لئے نواز شریف جیسے لیڈر کو ملک میں

Read more

عمران کی گھڑی، ٹروڈو کی عینک اور میری حماقت

سن دو ہزار اٹھارہ کی بات ہے۔ کینیڈین طیارہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے سرکاری وفد کو لئے ویت نام کے ہوچی من ہوائی اڈے پر اترا تو ہمارے وزیر اعظم طیارے کے دروازے سے برآمد ہوئے۔ انہوں نے دھوپ کا چشمہ پہن رکھا تھا۔ وہیں کھڑے کھڑے انہوں نے ایک نظر استقبالی ماحول پر ڈالی۔ پھر بڑے فلمی انداز میں چشمہ اتارا اور میزبانوں کو ہاتھ ہلا کر اور مسکر کر ’ہائے‘ کہا۔ ہلکے سلیٹی رنگ کے

Read more

پاکستان کا اگلا آرمی چیف کون ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (عاصم علی رانا) — پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ زیرِ بحث ہے۔لیکن جیسے جیسے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت ختم ہونے کی تاریخ قریب آ رہی ہے ، نئے آرمی چیف کے حوالے سے اندازے اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ملکی سیاست کا بھی محور بنا ہوا ہے۔ ایک جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی

Read more

کیا صدر عارف علوی نئے آرمی چیف کے تقرر کو التوا میں ڈال سکتے ہیں؟

اسلام آباد — پاکستان میں فوج کے نئے سربراہ کے تقرر پر ذرائع ابلاغ اور عوامی مباحثوں میں صدر کے اختیارات پر بھی بحث جاری ہے۔یہ تذکرہ اس وجہ سے زبانِ زد عام ہےکیوں کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا تعلق حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان متعدد بار آرمی چیف کے تقرر پر بات کر

Read more

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری کا معاملہ کیا تاخیر کا شکار ہو رہا ہے؟

اس سے پہلے کم و بیش ہی آرمی چیف کی تقرری پر اتنی بات چیت اور تبصرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ اور سمری بھیجنے کا طریقہ کار اتنا طُول پکڑتے بھی پہلی بار دیکھا جارہا ہے۔

Read more

توشہ خانہ ٹرائل کا آغاز: ’آپ کو پریشر ڈال کر تو نہیں بھیجا گیا کہ جاؤ عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کردو؟‘

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے حوالے سے اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں سماعت کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

Read more

سراج الحق صاحب کے ارشاداتِ عالیہ !

میں شعوری طور پر ”خیالِ خاطرِ احباب“ کے سنہری اصول پر کاربند رہتا ہوں کہ آبگینوں کو ٹھیس نہ لگ جائے۔ آج کل تو آفاق کی کار گہِ شیشہ گری کی نزاکتیں کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہیں۔ آبگینے کو ذرا سی ٹھیس بھی پہنچ جائے تو ایسا چھناکا ہوتا ہے کہ اَرض و سما لرز اٹھتے ہیں۔ عالی مرتبت سراج الحق صاحب کی میرے دل میں بے پناہ قدر و منزلت ہے۔ وہ سید مودودیؒ کی مسندِ فضیلت پر

Read more

26 نومبر کے دھڑکے

یار لوگوں نے میری دیانت اور ایمانداری کو مشتبہ بنانے کے لئے کافی سوالات اٹھا رکھے ہیں۔ ”لفافہ اور ٹوکری“ کے القابات اس ضمن میں بہت مقبول ہیں۔ بدترین دشمن نے بھی اگرچہ عمران خان صاحب کا چاکر ہونے کی تہمت اب تک نہیں لگائی ہے۔ اس”اعزاز“ سے محروم رہنے کے باوجود اصرار کروں گا کہ تحریک انصاف نے حکومت وقت ہی کو نہیں اس کے سرپرستوں کو بھی پنجابی والا ”وختہ“ ڈال رکھا ہے۔ عمران خان صاحب کی مخالفت

Read more

کراچی کی چمن آرا کا سوشل میڈیا کی بدولت 51 سال پہلے بچھڑنے والی بیٹیوں سے رابطہ

چمن آرا سنہ 1971 میں اپنی بیٹیوں سے جدا کر دی گئی تھیں مگر اب سوشل میڈیا کی مدد سے وہ 51 سال بعد ان کے رابطے میں آ گئی ہیں۔

Read more

کیا عمران خان کے امریکا مخالف بیانیے سے سیاسی فائدہ اُٹھایا جا چکا؟

رواں برس مارچ میں ترتیب پانے والا امریکہ مخالف مؤقف پی ٹی آئی کے حالیہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے دوران کمزور پڑتا محسوس ہوا ہے۔ اس کی بنیاد عمران خان کے بعض انٹرویوز بنتے ہیں، جو اُنھوں نے مختلف غیر ملکی میڈیا اداروں کو دیے۔

Read more

جب روم جل رہا تھا

وزیر دفاع، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے، اور اسے اگلے بدھ تک مکمل ہو جانا چاہیے۔ لیکن ان کے ساتھی، وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ ہے کہ عمل مکمل ہو چکا، فیصلہ کر لیا گیا، بس اعلان کرنا باقی ہے جو کسی بھی دن کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران وزیرخزانہ، اسحاق ڈار، جنھیں عملی طور پر نائب وزیراعظم کا درجہ حاصل ہے، ایوان صدر میں گئے

Read more

سوشل میڈیا اور مسلم لیگ نون

سوشل میڈیا، ایک بڑا سا ٹب، اس کے نیچے جل رہی آگ، گرمی کا موسم، ٹب میں پانی اور پانی میں رکھی برف کی ایک بڑی سی سل اور اس پر بیٹھا ایک ”پٹواری“ جو یہ سوچ سوچ کر خوش ہو رہا ہے کہ گرمی کے موسم میں اسے بیٹھنے کو ایک اچھی جگہ نصیب ہوئی ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ جب پانی گرم ہو گا تو برف پگھلے گی اور جب برف پگھلے گی تو کیا ہو

Read more

پاکستانی اوور سیز کے سیاہ کرتوت

پاکستان دوسرے ممالک سے ابھی ترقی میں بہت پیچھے ہے اگر اوور آل اندازہ کیا جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان باقی ترقی یافتہ ممالک سے کم از کم 30 سال پیچھے ہے۔ لیکن پاکستان کی آبادی کا کافی حصہ دوسرے ممالک میں روزگار کے لئے بیٹھا ہوا ہے جن میں یورپ و امریکہ جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔ آج کل جو حالات ہیں اوور سیز کے نام پر سیاست کرنے میں عمران خان کا کردار

Read more

پی ٹی آئی: پاکستان میں پسپائی آزاد کشمیر میں چڑھائی

آزاد کشمیر میں 27 نومبر کے بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن اور حکومت کی طرف سے پرعزم ہو نے کے اعلانات بار بار کیے جار ہے ہیں لیکن اس سوال کا کوئی جواب نہیں دے رہا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کیا اور کیسے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن اور آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے اس امید کا اظہار کیا جار ہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز مہیا کر دی جائیں

Read more

امید پرستی اور پاکستان کے عوام

فرانس کے شہرہ آفاق مصنف والتئیر کی یوں تو سینکڑوں تحریریں ہیں۔ لیکن جو دوام اور شہرت اس کے ناول ”کاندید“ (امید پرست) کو حاصل ہوئی، اس مقام سے اس کی دوسری تحریریں محروم رہی ہیں۔ کاندید بنیادی طور پر انسانی زندگی میں حق و باطل، ظالم اور مظلوم کے اثرات کا بیان ہے۔ آج کا یورپ اٹھارہویں صدی کی اس روشن خیال فکر کا نتیجہ ہے جس نے یورپ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو اپنے سحر میں لیا۔

Read more

اقتدار کی کشمکش یا اصول حکمرانی کا اختلاف

تحریک انصاف کے تمام تر دباؤ اور قیاس آرائیوں سے آلودہ ہوتے ماحول کے باوجود حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کسی جلدی میں دکھائی نہیں دیتی۔ ایک ہی روز پہلے عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنے تئیں موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جا سکے اور آج وزیر دفاع نے نہایت اطمینان سے بتایا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا

Read more

ہولناک معاشی بحران اور آخری امید

ہیرالڈ لاس ویل نے ’گیریژن سٹیٹ‘ کے جو خد و خال سال 1940 ء میں بیان کیے تھے، کیا آج کا پاکستان اس تعریف پر پورا اترتا ہے؟ کیا طاقتور ملٹری اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو در پیش سیکیورٹی چیلنجز کا بلا وجہ ہوا کھڑا کرتے ہوئے تمام ریاستی وسائل پر قابض ہے؟ کیا اسٹیبلشمنٹ ہی ہے کہ جو ملک میں جمہوریت حکومتوں کے استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے؟ کیا حالیہ کچھ برسوں کے اندر مغربی ایماء پر برپا کی گئی

Read more

سب کے لیے قابل قبول فارمولے میں دشواریاں

گزشتہ چند دنوں سے ہمارے ہاں کسی ”صحافی“ کے ”باخبر“ ہونے کا معیار یہ سوال بن چکا ہے کہ اسے ”تعیناتی“ کے بارے میں کتناعلم ہے۔ مجھ بے وقوف سے یہ حماقت سرزد ہو گئی کہ مخلصانہ عاجزی سے بیان کرنا شروع کر دیا کہ اس ضمن میں مجھے ککھ خبر نہیں۔ ”وہ“ جو سوچ رہے ہوتے ہیں اسے جاننے کے لئے ضروری ہے کہ اگر آپ اسلام آبا د کلب کے ممبر نہیں تو تگڑے لوگوں کی مہربانی سے وہاں کم از کم ”ہائی ٹی“ کے لمحات میں موجود ہوں۔ اس کے علاوہ گالف اور پولو کلب بھی ہیں۔ ”دو ٹکے کے رپورٹروں“ کے لئے ایسی اشرافیائی کلبوں میں گھسنے کی گنجائش موجود نہیں۔

Read more