’یوٹیوبر صحافیوں‘ کی وہ دنیا جہاں نیوز سے زیادہ ویوز کی قدر ہوتی ہے

یوٹیوب پر جرائم سے متعلق متاثرین کے انٹرویوز سے لے کر ٹرینڈنگ موضوعات پر بنی ویڈیوز میں نوجوان یوٹیوبر ویوز، لائیکس اور کمنٹس کی دوڑ میں بڑے بڑے صحافیوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

Read more

دی لیجنڈ اور ”پولا“ جٹ

پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس نے مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ پنجاب جو کبھی پانچ دریاؤں کی دھرتی تھی اب ساڑھے تین دریاؤں کی دھرتی ہے۔ مجبوری تھی، باقی دریاؤں نے ختنے کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ ہاں تو کامیابی سے مسلمان کیے گئے پنجاب کے سب سے بڑے ایس ایچ او نے استعفی دینے کی دھمکی دی ہے۔ یہ اتنا بڑا ایس ایچ او ہوتا ہے کہ کسی کو بھی بلائے مطلب سمن کرے تو

Read more

اشرف غنی واپس آنے والا ہے

ہندوستان سے جاتے جاتے برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ انڈیا کو تقسیم کر کے آزاد کرنے کے لئے شاہی خاندان کے کسی فرد کو ہندوستان جانا چاہیے، تاکہ ہندوستان سے اپنی روانگی اور اس کی تقسیم کو وہ ایک یادگار تاریخی واقعے کی شکل دلا سکے۔ اس لیے اس نے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو ہندوستان بھیج دیا۔ سکھوں کی برطانیہ کے لئے بیشمار خدمات تھیں اس لیے پنجاب کی تقسیم کو اپنے ساتھ احسان فراموشی سمجھ کر انہوں نے لارڈ

Read more

نئے آرمی چیف سے عمران خان کی امیدیں

عمران خان کے یوٹرن اب ملکی سیاست کا معمول بن چکے ہیں بلکہ اگر یہ یہ کہا جائے کہ یوٹرن اب ’اباؤٹ ٹرن‘ کی شکل اختیار کرچکے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ کل تک عمران خان اس بات سے نالاں تھے کہ شریف برادران اور زرداری کیوں کر نئے آرمی چیف کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون نیا فوجی سربراہ ہو گا لیکن وہ

Read more

سیاست کی قربان گاہ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی بلی

برصغیر پاک و ہند کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر اختلاف کرنے یا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی کی قربان گاہ پر بلی چڑھا دیا جاتا ہے۔ بعض اوقات خود سر سیاسی کارکن خود ہی قربان گاہ پر چڑھ جاتے ہیں جس پھر پارٹی قیادت کی مصلحتوں پر مبنی سیاست انہیں قربان گاہ پر چڑھ جانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اب تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارٹی قیادت

Read more

کسٹمائیزڈ یا نایاب گھڑیاں کیوں بنتی ہیں اور کیا ان کو دوبارہ بیچنا آسان ہوتا ہے؟

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا واقعی کوئی گھڑی اتنی مہنگی ہو سکتی ہے، تو اس کا جواب ہے جی ہاں، گھڑی اتنی مہنگی ہو سکتی ہے۔ لیکن کیا پاکستان میں کوئی بیوپاری اس قدر مہنگی گھڑی خریدنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا خریدنا چاہے گا، یہ ایک الگ سوال ہے۔

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی کا ہنگامہ

پاکستان کے بعض سیاستدان بدقسمتی سے غیر اہم معاملات کو بنیاد بنا کر اپنی سیاست کو چمکانے کے عادی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ کی اگر کھوج لگائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان میں لیڈر شپ کوالٹی کا فقدان ہے یا وہ حادثاتی طور پر میدان سیاست میں پیراشوٹ کے ذریعے داخل ہوئے۔ یا کسی عسکری شخصیت کے کندھے پر بیٹھ کر۔ وہ اقتدار حاصل بھی کر لیں تب بھی ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کی

Read more

اسحاق ڈار کی ناکام جادو گری اور کاٹھ کا وزیر اعظم

ملکی سیاسی لیڈروں کی پوری توجہ نئے آرمی چیف کی تقرری، اس بارے میں تنازعات کھڑے کرنے یا عمران خان کے احتجاج اور اس کے ممکنہ اثرات پر مبذول ہے۔ لیکن عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور حکومت اور اپوزیشن یکساں طور سے معیشت کے موضوع پر کوئی ٹھوس بات کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ عمران خان ملکی معیشت کے ڈیفالٹ کر جانے کی ’نوید‘ یوں سناتے ہیں جیسے

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاکستان کا نیا آرمی چیف کون ہو سکتا ہے؟

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لینے والے نئے چیف کی تعیناتی سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات کے باعث وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی انتہائی متنازع بن چکی ہے۔

Read more

مالیاتی اور سیاسی بحران: بڑھ گئی اور دور یہ منزل

ملک کے حالات مخدوش سے مخدوش تر ہوتے جا رہے ہیں، سیاسی گہما گہمی، افراتفری، دانائی کی کمی، فہم و فراست کے عدم استعمال کا نتیجہ دیوالیہ کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ہماری قوم میں ایسے ہونہار اب بھی موجود ہیں جو موقع دیے جانے پر حالات کو سنبھالا دینے میں معاونت کار ثابت ہوسکتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں من حیث القوم اس تگ و دو میں حصہ لینا پڑے گا۔ پاکستان کو رواں مالی

Read more

نئے فوجی سربراہ کو درپیش چیلنجز اور سیاسی توقعات

ایک عرصے سے پاکستان کے نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور تعیناتی کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی آتی جار ہی ہے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس لانگ مارچ کا بڑا مقصد نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی میں عمران خان کی رائے کو اہمیت دیے جانے کی کوشش کارفرما ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف

Read more

بچے ٹینک پر چڑھ گئے

کچھ عرصہ پہلے ایک مشہور سگریٹ کی کمپنی نے اپنی پراڈکٹ میں کچھ تبدیلی کی جس کی وجہ مارکیٹ میں اسی برانڈ کے دو نمبر سگریٹ کی بہتات تھی سگریٹ ذائقہ اور کاغذ بھی تبدیل کیا تاکہ لوگ اصل تمباکو کا مزا لے سکیں لیکن وہ شاید یہ جانتے ہی نہیں تھے کہ ان کا پالا کس قوم سے پڑا ہے۔ عوام کی ڈیمانڈ وہی دو نمبر سگریٹ تھے جن کو پانے کے لیے دکانداروں نے منہ مانگی قیمت وصول

Read more

”غلطی ہو گئی“ کا احساس

رواں ہفتے کے آغازسے فریاد کئے چلا جا رہا تھا کہ تعیناتی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی راہ نکالی جائے۔ مقصد اس فریاد کا کسی خاص شخص کی حمایت نہ تھی۔ذاتی طور پر ”وہاں“ سے ریٹائر ہوئے کسی جونیئر ترین افسر کو بھی نہیں جانتا۔ جس عہدے پر تعیناتی کا انتظار ہے وہاں تک رسائی کی کبھی کوشش ہی نہیں کی۔ملکی سیاست کا مگر دیرینہ شاہد ہوں اور 1991ء سے ”تعیناتی“ کے مراحل کے دوران جن

Read more

آرمی چیف کی تقرری : مسلم لیگ (ن) کے لئے زندگی و موت کا سوال

قومی اسمبلی نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ایک رکن کی طرف سے پیش کردہ نجی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ قرار داد تحریک انصاف کے منحرف رکن احمد حسن دیہڑ نے پیش کی تھی۔ اس دوران آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کی طرف سے مسلسل ایسی بیان بازی ہو رہی ہے جس سے اس ادارے کا وقار داؤ پر لگا ہوا

Read more

غم دوراں: بھوک تہذیب کے آداب مٹا دیتی ہے

مفلسی حس لطافت کو مٹا دیتی ہے بشر کو بشر کی اوقات بھلا دیتی ہے آؤ، اس ماں کی بھی کچھ زبانی سنیں بچوں کو جو روز بھوکا سلا دیتی ہے اپنی عزت کے بھروسے جو تھی مجبور کھڑی آخر اک روز وہ سر اپنا جھکا دیتی ہے اس کے دامن پر لگے داغ یہی کہتے ہیں بھوک تہذیب کے آداب مٹا دیتی ہے۔ کوئی بھی چینل یا اخبار دیکھ لیجیے پورا پاکستان غم عمران میں گھل رہا ہے، لگتا

Read more

خان صاحب، سوال ہوں گے اور جواب دینا پڑے گا

عمران خان صاحب آپ ایک سانس میں ریاست مدینہ کی مثالیں دیا کرتے تھے تو دوسری سانس میں ہمیں مغربی ممالک کے حکمرانوں کے قصے سنایا کرتے تھے۔ لیکن خان صاحب ہم اس وقت آپ کو سمجھاتے تھے کہ ریاست مدینہ سے موازنہ درست نہیں لہذا ہم آپ کو بھی اس پیمانے پر پرکھنے کی حمایت تو نہیں کر سکتے۔ خان صاحب ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہر انسان میں بشری کمزوریاں ہیں لہذا آپ کی اخلاقی حیثیت پر

Read more

نواز شریف کی ’شہابی‘ گھڑی سے ’کعبہ ایڈیشن گراف‘ تک: وہ گھڑیاں جنھوں نے عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈالا

عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تحفے میں ملنے والی گراف ’کعبہ ایڈیشن‘ گھڑی کی فروخت اور اس کے بعد کیے جانے والے دعوؤں کے بعد ایک سیاسی ہلچل پیدا ہوئی ہے۔ مگر ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ لگژری گھڑیوں نے کسی معروف سیاسی شخصیت کو توجہ کا مرکز بنایا۔

Read more

کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران ختم کر دے گی؟

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی گذشتہ کافی عرصے سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور چند ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور عدم استحکام کا تعلق کسی نہ کسی طرح اسی اہم تعیناتی سے ہے۔ تو کیا نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان میں سیاسی بحران کو کچھ کم کر پائے گی؟

Read more

سول اور جمہوری بالادستی کے خواب

خود کو سب سے زیادہ باخبر ثابت کرنے کو روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے ”ذہن سازوں“ کے مابین گزشتہ چند دنوں سے سخت مقابلہ جاری ہے۔ موضوع ”تعیناتی“ ہے۔ اس تناظر میں متوقع فرد کی خوبیاں انتہائی تفصیل سے بیان ہو رہی ہیں۔ کسی ایک نام پر تاہم اتفاق نہیںہورہا۔اسی باعث چند معتبر ”صحافی“ ایسے نام بھی آگے لانا شروع ہوگئے ہیں جو پنجابی محاورے ”نہ تہاڈی گل نہ ساڈی“کی عملی تفسیر ہوسکتے ہیں۔جس لگن سے قیاس آرائیاں ہورہی

Read more

ایک فروخت شدہ گھڑی کا مضحکہ خیز قصہ

عمر فاروق ظہور ناروے کے قانون سے بھاگا ہوا ایک مجرم ہے جس کی دھوکہ دہی کی کہانیاں سال ہا سال تک ناروے کے میڈیا میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ ناروے کے علاوہ سوٹزرلینڈ میں بھی اس پر فراڈ اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمے قائم ہیں۔ اس کے باوجود وہ دوبئی میں آرم دہ اور پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس مجرمانہ پس منظر کے باوجود عمر ظہور دوبئی ہی نہیں بلکہ پاکستان کے با

Read more

عمران خان کا گھڑی کے مبینہ خریدار اور جیو نیوز کے خلاف لندن اور یو اے ای میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفے میں دی گئی گھڑی دبئی میں عمر فاروق ظہور کے بجائے پاکستانی مارکیٹ کے ایک ڈیلر کو پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے میں فروخت کی گئی تھی۔

Read more

مزید تاخیر قیاس آرائیوں کو ”سازشی مواد“ فراہم کرے گی

یہ بات اب کھل کر سامنے آرہی ہے کہ عمران خان صاحب اپنے لانگ مارچ کے اختتامی دنوں کو ان دنوں کے قریب لانا چاہ رہے ہیں جب ہمارے ہاں اہم ترین ”تعیناتی“ کی بابت حتمی فیصلہ ہونا ہے۔ اس تناظر میں ان کے ذہن میں ایک نام بھی ہے جسے وہ ہر صورت اس مقام پر فائز ہوا دیکھنا نہیں چاہ رہے۔ پیر کی شام منڈی بہاﺅالدین میں موجود حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ممکنہ تعیناتی کو

Read more

’سُست رفتار‘ لانگ مارچ: کیا عمران خان عوامی طاقت کے ذریعے آرمی چیف کی تعیناتی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں؟

سابق وزیر اعظم عمران خان گذشتہ کئی دنوں سے اپنے ’حقیقی آزادی مارچ‘ کا پہلا بڑا پڑاؤ اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی کو قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مطالبہ جلد عام انتخابات کا انعقاد ہی ہے تو اسے منزل تک پہنچانے میں اتنی تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی آخر حکمت عملی ہے کیا؟

Read more

حکومت ذمہ داری اور شفافیت کا مظاہرہ کرے

عمران خان کی سیاست نفرت، جھوٹ اور اشتعال پر استوار ہے۔ سوال ہے کہ کیا حکومت اور اتحادی جماعتیں ویسی ہی نفرت انگیز سیاست سے عمران خان کے سیاسی دباؤ کا مقابلہ کر سکتی ہیں؟ ظاہر ہے کہ نفرت اور اشتعال بے چینی اور انتشار پیدا کرنے کے سوا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ حکومت اور اس کے نمائندے اگر ویسے ہی ہتھکنڈے اختیار کریں گے جو عمران خان لانگ مارچ کی تقریروں اور مختلف انٹرویوز میں استعمال کر

Read more

حقیقی آزادی، لیکن کب؟

گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا ایک ٹویٹ پڑھنے کا اتفاق ہوا جس میں کہا گیا تھا ”۔ لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی قیادت اور شرکا کو ہر شہر میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی روٹ کے راستے کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ 15 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ لانگ مارچ کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے تسلسل کے ساتھ نگرانی

Read more

پاکستان میں اینٹی امریکہ بیانیہ کا چورن کب سے شروع ہوا؟

برطانوی سامراج کی نوے سالہ حکومت سے کے بعد 1947 میں برصغیر میں مسلم قومیت کے نعرے پہ قائم ہونے والی مملکت پاکستان میں کبھی بھی اینٹی امریکہ نہ سوچ تھی، البتہ کمیونسٹ و سوشلسٹ نظریات کے حامل افراد دوسری جنگ عظیم کے بعد تاج برطانیہ کی سلطنت کے محدود ہونے کا ادراک کر چکے تھے نیز یہ کہ سرمایہ دارانہ نظام کا نیا ٹھیکیدار امریکہ کی شکل میں خطے میں اپنا اثر رسوخ بڑھاتا جا رہا ہے ایسے میں

Read more

گلاب جامن کا بیٹا، میر جعفر اور میر صادق

نوجوانی کی دہلیز میں داخل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے جب ہم دوست پابندی کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھنے مسجد جایا کرتے تھے کیونکہ یہ واحد موقع ہوتا تھا جب محلے کے لگ بھگ تمام ہی بڑی عمر کے لوگ با جماعت نماز پڑھتے تھے اور اسی دوران جب محلے کے بچوں کے بارے رائے تبدیل ہوتی تھی بلکہ یوں کہیے کہ نماز میں آنے والوں کو نیک، شریف اور دیانتدار سمجھا جاتا تھا۔ اسی سند کے لئے

Read more

جس کے ہاتھ چھڑی، اُس کی طاقت بڑی

یوں تو آرمی چیف تعینات کرنے کا اصل اختیار وزیراعظم کے پاس ہے مگر یہ بات الگ ہے کہ کئی ایک آرمی چیفس کو وزیراعظم متعین کرنے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔ اس شرف سے محروم رہ جانے والے وزرائے اعظم کو قطعی دُکھی اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جس جس نے چیف لگایا، اُس اُس نے مزہ پایا۔

Read more

عمران خان کی سروائیول کی لڑائی اور پس پردہ ملاقاتیں

سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر آباد میں فائرنگ میں زخمی ہونے بعد کاروان حقیقی آزادی کو وقتی طور پر روک دیا تھا لیکن ان کے حکم پر 7 روز بعد یہ کارواں دوبارہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہو گیا ہے۔ فی الحال اس کارواں کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔ دو ہفتے بعد یہ قافلہ اسلام آباد کے قریب پہنچنے پر عمران خود قیادت سنبھال لیں گے۔ فی الحال عمران خان وڈیو لنک پر

Read more

جنرل اکبر خان تا حال، صورت حال

جنرل اکبر خان کی آپ بیتی میری آخری منزل پڑھنے کے بعد اور کچھ سنی اور دیکھی ہوئی صورت حال کا اگر ہم تجزیہ کرنے بیٹھ جائیں تو تاریخ کے اوراق خود بخود پلٹنے لگ جائیں اور ہم پڑھتے پڑھتے دنگ رہ جانے کے ساتھ ساتھ ان واقعات کے ساتھ چاہے نہ چاہے ہم آہنگ بھی ہوتے جائیں گے۔ پتہ نہیں اسے سازشی تھیوری کا نام دیں یا کار سازی ڈلیوری کا شاخسانہ کہیں لیکن یہ سب کچھ ہماری مرضی

Read more

نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست: ’ہم سب آمادہ ہیں کہ احتساب کا قانون ہونا چاہیے‘

سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نیب میں ہونے والی حالیہ ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ’پاکستان میں لوگ آئین کو سبوثاژ کرکے بھی گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔‘

Read more

عمران خان کیوں کامیاب نہیں ہوں گے؟

ان دنوں تحریک انصاف کے تمام لیڈر اور خاص طور سے عمران خان، ایسے لب و لہجہ میں گفتگو کرتے ہیں گویا ان کے سوا کوئی اس ملک کو نہ تو کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی کو عوام میں کسی بھی سطح پر کوئی نمائندگی حاصل ہے۔ درحقیقت عمران خان کسی بھی دوسرے لیڈر کو حق نمائندگی دینے پر آمادہ نہیں ہیں۔ جمہوری تصور سے یہی بیگانگی بالآخر پاکستانی سیاست میں ان کی

Read more

سیاسی ہیجان خیزی اور شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ملتوی

اپنے جارحانہ اندازِ سیاست کی وجہ سے عمران خان صاحب یقینا عالمی میڈیا کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان ان دنوں کامل انتشار کی ز دمیں ہے۔سیاسی حکومتوں کی ”اوقات“ہمارے دوست اور دشمن عرصہ ہوا مگر خوب جان چکے ہیں۔ رواں برس کے آغاز تک اگرچہ انہیں یہ اعتماد بھی رہا کہ پاکستان کے عسکری ادارے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے موثر نظام کی بدولت معاملات کو ایک حد سے زیادہ بگڑنے نہیںدیتے۔ ان کے ہوتے

Read more

ریاست اور سیاست کا ٹکراؤ

پاکستان کی معیشت کی حالت انتہائی مخدوش ہے، اپریل میں اقتدار میں آنے والی حکومت کے دور کے 6 ماہ میں حالات کا جائزہ لیں تو سب سے بڑا مسئلہ ہے سمت کے تعین کا کیونکہ اس وقت پوری دنیا کے حالات دگرگوں ہیں، پوری دنیا معاشی ابتری سے دوچار ہے لیکن ہمارے مسائل اس سے کئی گنا زیادہ بن گئے ہیں جس کے لئے ہم خود بھی قصوروار ہیں اور ایسے حالات میں سونے پر سہاگہ کہ حال ہی

Read more

موجودہ سیاسی گرما گرمی

موجودہ سیاسی ماحول کا تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ‏عمران نیازی صاحب نے جو دنگا فساد سیاسی جنگ کے نام پہ شروع کیا تھا اس میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ اگر اس صورت حال کا تنقیدی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ان سے پہلی غلطی اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے آئینی طریقہ کار کو سیاسی طور پر نا سمجھ کر اور ایک کھلنڈرے اور لا ابالی پن کا مظاہرہ کرنے کے

Read more

ہتھیار بزدل کا خوف

آج پاکستان میں ہنگامی صورتحال کے ذمہ دار حکومت کی بے جا ہٹ دھرمی اور طاقت کے سر پر حکمرانی ہے۔ آج پاکستان کی حکومتیں بھاگ دور ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو کھلے عام پریس کانفرنس بلا کر قتل اور فسادات کی دھمکیاں دے کر اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کوئی بھی آزاد مملکت عوام سے اس کا حق رائے نہیں چھین سکتی۔ کسی بھی حکومت کے لیے طاقت کا سر چشمہ عوام کی رائے

Read more

خدارا! فوج کو ’غیر سیاسی‘ ہونے دیں

ملک میں جاری سرگرمیوں سے یہ یقین کرنا ممکن نہیں کہ سیاست میں پاکستانی فوج کا کردار ختم ہو چکا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری پر پراسراریت کا پردہ اور انتخابات کے بارے میں متعلقہ حلقوں سے صدر عارف علوی کے رابطے، یہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی سیاست میں بدستور فوج کو سب سے اہم اور فیصلہ کن عنصر کی حیثیت حاصل ہے۔ ایک بات تو تسلیم کی جا سکتی ہے کہ پاک فوج نے ملکی تاریخ کے

Read more

مملکت کو کب کامل استحکام ملے گا؟

اکتوبر 2003 میں مسلم لیگ نواز کے صدر جاوید ہاشمی کو گمنام فوجی آفیسرز کی جانب سے بھیجے گئے اس خط کو افشاں کرنے کی پاداش میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی، جس میں افسران نے کارگل مہم کے اصل محرکات تلاش کرنے کے علاوہ پاکستان میں لگنے والے تمام مارشل لاؤں کے پیچھے کارفرما عوامل کا کھوج لگانے کے لئے پارلیمانی کمشن بنانے کا مطالبہ کیا، یہ خط اس وقت اسمبلی میں بیٹھے تمام نمایاں ترین پارلیمنٹیرین

Read more

دھمکیاں یا ڈائیلاگ: کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے

عمران خان پر حملہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیوں کا لامتناہی سلسلہ تھمنے میں آ رہا۔ حکمران اتحاد کی ہر جماعت اور رہنما اور دوسرے لوگوں نے مذمت کی حالانکہ عمران خان اور ان کی جماعت کا ایسے معاملات پر ماضی میں جو رویہ رہا اگر دوسری سیاسی جماعتیں وہی رویہ اختیار کرتیں تو نہ جانے ان پر کیا کیا الزامات لگتے۔ بے نظیر بھٹو پر حملے میں جاں بحق ہو گئیں تو پی ٹی

Read more

میں اور اندیشہ ہائے سود و زیاں

’پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام روز اول سے ہمارا مقصد اولیٰ رہا ہے‘۔ 50 برس قبل یہ جملہ ہمیں سرکاری سکولوں میں رٹایا جاتا تھا۔ تعلیم کے نام پر تلقین سے سرشار درویش کے ہم عمر اب اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں۔ اس آموختے کی علمی اصابت اور تاریخی حقیقت سے قطع نظر، سوچنا چاہیے کہ اس ’نظریاتی تعلیم‘ سے لیس اذہان کی فیصلہ سازی کا درجہ کیا ہو گا؟ 9 نومبر 2022 کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق

Read more

نئے آرمی چیف کا اعلان ہونے میں تاخیر کیوں؟

پاکستان کے سیاسی منظر نامہ پر جاری کشمکش تحریک انصاف کی ہوس اقتدار سے زیادہ حکومت کی کمزوری اور ناطاقتی کی علامت بن چکی ہے۔ اسی کا نتیجہ کا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کی سڑکوں پر روزانہ کی بنیاد پر لاقانونیت کے مظاہرے ہو رہے ہیں اور لانگ مارچ کے نام پر سجائے گئے اسٹیج سے مسلسل ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں جو ملک کی سلامتی پر براہ راست حملہ ہیں۔ ان جارحانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے

Read more

خواجہ فرخ سعید۔ نابغہ روزگار شخصیت

نصف صدی کا قصہ دوچار برس کی بات نہیں نصف صدی قبل سے کچھ زائد خواجہ فرخ سعید اور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی میں زیر تعلیم تھے جوانی دیوانی تھی۔ کالج میں میری قیادت میں گروپ چھایا ہوا تھا۔ سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات ہوں یا سیر سپاٹا، جنگ ستمبر 1965 ہو یا لنڈی کوتل کی ”مشہور زمانہ“ شاپنگ۔ ہمارا گروپ پیش پیش ہوتا تھا۔ ہم خیبر میل کے ذریعے پشاور اور بعد ازاں پشاور سے لنڈی

Read more

عمران خاں کا لانگ مارچ اور سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان

بالآخر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کارگر ثابت ہوئے اور عمران خاں پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ کا اندراج ہو گیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کے ان ریمارکس پر ”کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں مقدمہ کا اندراج نہ ہوا تو از خود نوٹس لیا جائے گا“ جس پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عدالت عظمی کو آگاہ کیا کہ ایف آئی آر کا اندراج کرنے سے وزیر اعلی پنجاب نے منع کیا

Read more

تحریک انصاف سے نمٹنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے

یہ درست ہے کہ جمہوریت میں احتجاج اور اختلاف رائے کی آزادی ہر شخص کو حاصل ہے۔ ہمارا آئین ہر شخص کو پر امن احتجاج اور آزادی اظہار رائے کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے تو کجا عدلیہ بھی کسی شہری کو اس بنیادی حق سے محروم نہیں کر سکتی۔ کوئی بھی سیاسی جماعت خواہ اس کی نمائندگی کتنی ہی محدود کیوں نہ ہو۔ اس کی جانب سے عوام کے بنیادی مسائل سے حکومتی عدم توجہی اور

Read more

انتشار کب تھمے گا؟

نہایت افسوس کی بات ہے کہ ملک کے بارے میں کوئی اچھی اور مثبت خبر ہمیں کم ہی سننے کو ملتی ہے۔ البتہ ہر روز ایک نیا بحران سر اٹھا لیتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کی نازک معاشی صورتحال کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔ چین اور سعودی عرب نے تیرہ ارب ڈالر کی امداد کی یقین دہانی کروا

Read more

’یہ صاحب کون ہیں؟‘: تحریک انصاف کے رہنما میجر (ر) خرم سے اظہار لاتعلقی کیوں کر رہے ہیں؟

عمران خان کے قریبی ساتھی اور گلوکار سلمان احمد نے ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں تسلیم کیا کہ ستمبر کے مہینے میں ان کی میجر جنرل فیصل نصیر کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں میجر خرم نے کردار ادا کیا۔

Read more

رمیز راجہ نے عمران خان کی 92 ورلڈ کپ والی تقریر دہرا دی: ’یہ اعصاب کا کھیل ہے، انجوائے کریں، میچ جیتیں‘

90 ہزار لوگ سٹیڈیم میں ہیں اور یہ موقع ہمارے کریئر میں دوبارہ نہیں آئے گا، لہذا آپ باہر جائیں، انجوائے کریں اور میچ جیتیں۔‘

Read more

اور اب گیس کا بحران بھگتنے کیلئے تیار رہیں

بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں ہم محدود آمدنی والوں کی اوقات سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں اور اب باری ہے گیس کی۔ آپ کو اس ضمن میں مسلسل خبردار کرتا رہا ہوں۔میرے کئی خیرخواہ مگر مصر رہتے ہیںکہ لوگ مجھے ”باخبر“ صحافی سمجھتے ہیں۔انہیں گماں ہے کہ اقتدار کے مراکز میں جو کھچڑی پک رہی ہوتی ہے اس کے بارے میں مجھے ”سب معلوم “ ہوتا ہے۔ اپنی وجہ شہرت کو لہٰذا برقرار رکھوں اور اس کالم کے ذریعے

Read more

کیا ریاست عمران خان کے دباؤ پر پسپا ہو رہی ہے؟

پاکستان اس وقت سیاسی قیاس آرائیوں، افواہ سازی، درپردہ مشاورت اور افہام و تفہیم کے نا ختم ہونے والے سلسلہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایسے میں جوڑ توڑ میں شامل سیاسی و غیر سیاسی کرداروں کے علاوہ میڈیا کو بھی کم ہی یہ یاد ہے کہ چند ہفتے پہلے ملک ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کرچکا ہے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں گھر تباہ اور کروڑوں لوگ دربدر ہو گئے تھے۔ حکومت اس تباہ کاری سے ہونے

Read more

کیا صدر مملکت ایمرجنسی کے نفاذ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں؟

پاکستان میں دھرنوں کی سیاست کا آغاز محترم قاضی حسین احمد صاحب نے کیا تھا۔ قاضی صاحب کے اس اقدام نے ان کی انتخابی سیاست پر کوئی اثر مرتب نہیں کیا تھا اور نہ ہی وہ کسی حکومت کو اکیلے گرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی حکمت عملی مربوط اور منفرد تھی، مگر نتائج کے اعتبار سے کامیابی سے دور رہی۔

ان کی جماعت کے نقش قدم پر چلنے کی روش عمران خان نے بھی اختیار کی۔ 2014 ء میں تمام تر عوامل کے ہوتے ہوئے بھی عمران خان حکومت کو گرانے اور نئے انتخابات کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور طاہر القادری کی جماعت بھی کام نہ آئی۔

Read more

توہین مذہب کے نام پر فتنہ گری!

آج معاشرہ ایک شخص یعنی عمران خان کی محبت تو دوسری طرف ان کی نفرت کے شدید جذبات میں گرفتار، ہیجانی کیفیت کا شکا ر نظر آتا ہے۔ دوست ہوں یا دشمن، یہ حقیقت مگر سب مانتے ہیں کہ عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی ہے۔ اسی حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے کچھ عناصر اگر یہ سوچیں تو غلط نہ ہو گا کہ عمران خان کو منظر سے ہٹا

Read more

عوام جو ذہن بنا لیں وہ راتوں رات تبدیل نہیں ہوتا

تاریخ کی معمولی سمجھ بوجھ رکھنے شخص والا بھی جانتا ہے کہ جب ایک فضا بن جائے، عوام اپنا ذہن بنا لیں یا وہ کسی ایک خاص شخص کو اپنا رہنما مان لیں تو مخالفت میں آپ دلائل کے ڈھیر لگا دیں، فرانزک سائنسدان بن کے ٹل کا زور لگا لیں، بات نہیں بنتی۔ عام آدمی آپ کی بات سننے کو تیار نہیں ہوتا۔ عوام جو ذہن بنا لیں وہ چند ’عقل مندوں‘ کے دلائل سے راتوں رات تبدیل نہیں

Read more

پولیس کا نظام کس کام کا؟

  رواں برس کے اپریل سے اس کالم میں آپ کو اکتادینے کی حد تک یاد دلاتا رہتا ہوں کہ جب مغل سلطنت اپنے کامل زوال کی جانب بڑھ رہی تھی تو پنجاب کا صوفی شاعر بلھے شاہ بلبلا اٹھا تھا۔”برا حال ہویا پنجاب دا“ کی دہائی مچانا شروع ہوگیا۔ربّ کریم نے مجھے بلھے شاہ جیسے تخلیقی ذہن سے مالا مال نہیں کیا۔ویسے بھی تنخواہ کا محتاج قلم گھسیٹ ہوں۔ ہر لفظ لکھنے سے قبل سو بار سوچنا پڑتا ہے۔اس

Read more

طویل ترین نومبر

شہر کا کیا حال ہے پوچھو خبر آسماں کیوں لال ہے پوچھو خبر گولیوں کی تڑتڑاہٹ کی باز گشت فضا میں گونج رہی ہے، خون میں لتھڑے ہوئے لبادے نظر میں جم سے گئے ہیں، ارشد شریف اور صدف نعیم کے نام تو سب کو یاد ہیں، بہت سے بے نام لاشے بھی ہم نے خاک و خون میں غلطاں دیکھے ہیں، کوئی کنٹینر سے گر کر مر گیا اور کوئی کنٹینر کے نیچے آ کر، پھر آخر یہ لال

Read more

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تدبر اور تحمل درکار ہے

یہ وطن عزیز کی سیاست کس نہج پر چل نکلی ہے؟ اسٹیبلشمنٹ کا چہرہ جب ایوب، یحییٰ، ضیاء اور مشرف بھی تھے تو اس وقت بھی تنقید صرف ان شخصیات کی ذات تک محدود رہتی تھی اور سیاسی زعما اس بات کا خاص خیال رکھتے تھے کہ یہ معاملہ فوج کے لیے مجموعی طور پر کسی زحمت کا باعث نہ بنے۔ قیام پاکستان کے وقت سے بھارت اور افغانستان کی جانب سے مسائل کی بہتات اور اندرونی حالات کے سبب

Read more

لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز: کیا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ایک پیج پر نہیں ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات سے ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے شہر وزیرِ آباد جب کہ خیبرپختونخوا سے بھی قافلوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تین نومبر کو وزیرِ آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والی فائرنگ کے بعد پی ٹی آئی کا مارچ کچھ روز کے لیے روک دیا گیا تھا، تاہم

Read more

سیاسی برداشت کا فقدان

ملک بھر میں جاری سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے معاشرے میں پنپنے والے عدم برداشت، گالم گلوچ اور ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے کے رجحان کا نتیجہ اگر ایک طرف پی ٹی آئی کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی صورت میں سامنے آیا ہے تو دوسری طرف سیاسی عدم برداشت کی ایک جھلک پشاور سے تیمر گرہ جانے والی مسافر کوچ میں سیاسی بحث و تکرار میں علاقہ قلعہ گئی گاؤں سیار درہ کے پی ٹی آئی کے کارکن

Read more

مسلم لیگ (ن) اور ووٹ کو عزت دو

پاکستان آزادی کے بعد سے سیاسی، داخلی و خارجی کشمکش سے دو چار رہا ہے، یہاں آسمان سیاست پر ہمیشہ غیر یقینی کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں، جمہوریت جو جہاں بھر میں کاروبار مملکت کے حوالے سے ایک آزمودہ، پائیدار اور کامیاب بندوبست گردانا جاتا ہے، اس جمہوریت سے بھی یہاں وہ ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہو سکے، وجہ صاف اور عیاں ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہمیشہ آمیزش زدہ رہی۔ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بڑی بڑی

Read more

ملک میں آگ لگی ہے اور وزیر اعظم لندن یاترا پر ہے!

وزیر اعظم شہباز شریف قاہرہ میں ماحولیات کی ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد ’نجی دورہ پر نجی پرواز‘ سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اس دورہ کی مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے لیکن موجودہ حالات میں شہباز شریف کی لندن روانگی متعدد سوالات کو جنم دے گی اور شکوک و شبہات کی فضا مزید گہری ہوگی۔ یہ سارے اشارے مل کر ایک کمزور اور غیر موثر حکمرانی کی تصویر کشی

Read more

سیاسی المیوں کی تکرار

ہماری قومی تاریخ ایسی ساختہ سیاسی تحریکوں کے دوران رونما ہونے والے دلخراش المیوں اور انسانی جذبات سے کھیلنے جیسے فن سیاست سے بھری پڑی ہے، جن کا ایندھن تو مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکن اور لیڈر بنے لیکن ان کاشتہ (پلانٹڈ) تحریکوں کے فوائد ہمیشہ عالمی و ملکی مقتدرہ کے حصہ میں آئے۔ اگر سیاسیات کے طالب علم، ریشمی رومال، خلافت موومنٹ، تحریک ہجرت، شدھی جیسی مذہبی اور فقیرایپی و ملاپوندہ کی مسلح تحریکوں سے لے کر 1953

Read more

پی او آر کارڈز کے حامل افغانیوں کو کیوں گرفتار اور ہراساں کیا جاتا ہے؟

ایک وقت تھا کہ افغان مہاجرین کے لئے ساری دنیا نے عموماً اور ہمارے ملک پاکستان نے خصوصاً اپنی اپنی سرزمین کے جملہ طرفین پھیلا دیے تھے۔ وہ جہاں چاہتے، جیسے چاہتے اور جو بھی کاروبار کرتے ان پر کوئی چیک نہیں تھا، ان پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ وہ جہادی اور اعتمادی تھے اور ہمارا سرمایہ وار اور سرمایہ افتخار تھے۔ لیکن نائن الیون کے واقعے کے بعد ساری دنیا کے ساتھ ساتھ ہم نے بھی ان سے اس

Read more

لانگ مارچ، حادثہ اور عمران: وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا

وہ جو ہم تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن خان مومن نے

Read more

جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے نہیں نکالا

ہم سب میں بصیر نوید صاحب کا ایک کالم شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے ”جنرل ایوب خان نے شیخ رشید کو ایوان صدر سے کیوں نکالا؟ چونکہ یہ واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں اس لئے مجھے اس کی وضاحت کرنا پڑی۔ میں بھی ان طالبعلم رہنماؤں میں شامل تھا جن پر مشتمل ایکشن کمیٹی نے جنرل ایوب خان کے خلاف تحریک کی قیادت کی تھی۔ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کی سٹوڈنٹس یونین کا

Read more

پشاور میں احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

روزنامہ ڈان نے 8 نومبر کو مندرجہ ذیل خبر دی ہے: پشاور: پولیس نے گزشتہ جمعرات کو خیبر روڈ پر احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ گزشتہ جمعرات کی رات پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنی پارٹی کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف خیبر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایس پی محمد اظہر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

Read more

”الجھنیں بڑھتی رہیں گی“

پیر کی دوپہر شروع ہونے سے کئی لمحے قبل شام ڈھلنے تک ہمارے ٹی وی چینلوں کی سکرینوں پر بینڈ، باجہ، بارات سمیت ٹِکر چلنا شروع ہوگئے۔ یہ ”خبر“ دیتے رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے آئی جی پنجاب کو حکم صادر کردیا ہے کہ عمران خان صاحب پر جمعرات کے روز ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر چوبیس گھنٹوں میں درج کر دی جائے۔ ورنہ…. یہ ٹِکر چلے تو میرے اور آپ جیسے کئی سادہ

Read more

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: یہ ورلڈ کپ 1992 کے عالمی کپ کی یاد کیوں دلا رہا ہے؟

پاکستانی ٹیم سڈنی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنے والی ہے۔ بانوے کے عالمی کپ میں بھی اس نے اپنا سیمی فائنل نیوزی لینڈ کے خلاف جیتا تھا۔

Read more

وزیراعظم شہباز شریف نئے آرمی چیف کا اعلان کیوں نہیں کر رہے ہیں؟

پاکستان کے سیاسی حلقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ نومبر میں لانگ مارچ کی بڑی وجہ جلد انتخابات کے ساتھ ساتھ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر دباؤ ڈالنا ہے۔ موجودہ حکومت کے مطابق وہ کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔ اگر ایسا ہے تو پھر حکومت جلد از جلد نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان کیوں نہیں کر دیتی؟

Read more

پت جھڑ کا ایک اور موسم

مقبولیت اور احترام دو الگ الگ لفظ ہی نہیں، دو مختلف تصورات ہیں۔ قبول عام تو لمحہ موجود میں گلی کوچے کا ہنگامہ ہے، خام، ناآزمودہ اور سیماب صفت۔ احترام وہ نقد خالص ہے جو آزمائش کی بھٹی سے کندن کی صورت برآمد ہوتا ہے، تکمیل اور افادیت کے اوصاف سے مملو۔ افسوس ہے اس قوم پر جس کے تعلیم یافتہ افراد بھی بار بار آمریت کا فریب کھاتے ہیں اور وقتی مفاد کے تعاقب میں جمہوریت کو گالی دیتے

Read more

شہباز شریف کا قومی سیاسی منصوبہ کیا ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وعدے کے مطابق چیف جسٹس کو ایک خط میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کے لئے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ایک علیحدہ خط میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے بھی ایسا ہی فل کورٹ کمیشن بنانے کا کہا ہے۔ اب یہ چیف جسٹس پر منحصر ہے کہ وہ اس درخواست پر کیسے اور کیوں کر عمل کرتے ہیں۔ تاہم موجودہ سیاسی حالات

Read more

میں ایک سال تک انتخابات کے لیے انتظار کر سکتا ہوں لیکن ملکی معیشت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ایک سال تک انتخابات کے لیے انتظار کر سکتا ہوں لیکن ملکی معیشت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی کے پروگرام نیوز میکر کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ان پر کیے گئے حملے کے بعد نفسیاتی طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے

Read more

’آپ نے احتجاج کرنا ہے، ضرور کریں، لیکن عوام کو بھی تو ان کا حق دیں‘

اسلام آباد کے خارجی راستوں پر گاڑیوں کا رش شام کے اوقات میں سب سے زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سڑکیں بند ہونے کی صورت میں دو سے ڈھائی لاکھ گاڑیاں دارالحکومت کی سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں اور ان میں سوار ملازمت پیشہ افراد، مریض، طلبا اور بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Read more

شرم الشیخ کلائمٹ امپلی منٹیشن سمٹ میں شہباز شریف کی تصویر

سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں آپ کو بتایا جا رہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم آخری کونے میں کھڑے ہیں جہاں سے وہ بمشکل پہچانے جا رہے ہیں۔ یہ ایک سافٹ قسم کا پراپیگنڈہ ہے جو انصافیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں عمران خان کی تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں عمران خان سامنے پہلی صف میں کھڑے ہیں

Read more

پاکستان کے آئینی مسائل اور پختون ایشوز

سوات کے سپوت، بیرسٹر عثمان علی نے اسلامیہ کالج سے پہلے بی ایس سی، پھر پشاور یونیورسٹی سے ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور ایم اے اردو ادب کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد آئینی امور میں پی ایچ ڈی اور بار ایٹ لاء کیا۔ وکالت اور صحافت ساتھ ساتھ کرتے ہوئے فرنٹیئر پوسٹ سمیت مختلف اخبارات و جرائد سے وابستہ رہے۔ سولہ سال پشاور یونیورسٹی میں اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہنے کے بعد تین سال ویسٹرن آسٹریلیا

Read more

پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتا معاملہ

مسلح جدوجہد یا پہیہ جام جیسی تحاریک کے بغیر ”انقلاب“ نہیں لایا جا سکتا۔ ان کے علاوہ سیاسی اہداف کے حصول کے لئے جو حربے اختیار ہوتے ہیں وہ غیر سیاسی فریقین کو ”انتشار“ کی جانب دھکیلتے محسوس ہوتے ہیں۔اس کا خوف ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو ریاستی بندوبست کے محافظ ادارے حتمی کردار ادا کرنے کو مجبور ہوجاتے ہیں۔نام نہاد جمہوری نظام دائمی اداروں کے متحرک ہوجانے کے بعد مضبوط ہو جانے کے بجائے کمزور تر ہو جاتا

Read more

سیاسی جماعتوں اور اداروں کے پاس موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کا کیا راستہ ہے؟

اس وقت ایک گمبھیر نوعیت کا سیاسی تعطل و بحران، حکومت، سیاسی جماعتوں اور ’فیصلہ ساز ادارے‘ کو ایسی جگہ پر لے آیا ہے جہاں سے آگے گلی بند ہے اور پیچھے پلٹنے کو کوئی تیار نہیں۔ 

Read more

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل: اپنے نہیں، کیوی اوپنرز کا سوچیے، سمیع چوہدری کا کالم

آسٹریلوی وکٹوں پہ یہ بحث لایعنی ہے کہ پاور پلے میں سٹرائیک ریٹ کیا رہا۔ یہاں اصل مقابلہ ہے ہی اننگز کے دوسرے حصے میں جہاں وسائل کا دانش مندانہ استعمال کسی ٹیم کو جیت کی راہ پہ ڈالتا ہے۔

Read more

پاکستان میں گالی اور گولی کی سیاست

پاکستان میں گالی اور گولی کی سیاست پاکستان بننے کے بعد شروع ہوئی ہے پاکستان کے آزادی کے ایک سال بعد مسلم لیگ کے قیوم خان نے بابڑا میں سینکڑوں اے این پی کے ورکرز کو گولی سے اڑا دیا۔ اور بہت فخر کے ساتھ کہا کہ ہمارے پاس گولی ختم ہوئی ورنہ کوئی زندہ نہ بچ جاتا۔ 1951 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ایک بار بے نظیر بھٹو

Read more

ملک کے فیصلے ڈی چوک یا جی ایچ کیو میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہونا چاہئیں

جب تحریک انصاف کی حکومت تھی۔ اور ہم اس وقت فوج کے سیاسی کردار کے خلاف بولتے تھے لکھتے تھے تو ہمیں تحریک انصاف کے دوست غدار اور نہ جانے کیا کچھ القابات سے پکارتے تھے۔ آج وہی تحریک انصاف کے دوست کہتے ہیں کہ اپ اس وقت ٹھیک بات کرتے تھے ہم غلط تھے۔ ہمیں اب بات سمجھ آئی ہے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف کے دوست اس وقت بھی غلط تھے اور آج بھی غلط ہیں۔

Read more

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سامنے آ گئی، دیے گئے نام غائب

وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر سامنے آ گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تھانہ سٹی وزیر آباد کے سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ اس کے مندرجات مندرجہ ذیل ہیں نام و سکونت اطلاع دہندہ مستغیث: عامر شہزاد سب انسپکٹر بکار سرکار معروض ہوں کہ مورخہ 3.11.2022 من سب انسپکٹر/ایس ایچ او معه راشد، مجاهد على ، بلال منظور، زبیر، تنزيل الرحمن و دیگر ملازمان

Read more

آئین کے نام پر نیا انتشار پیدا کرنے کی احمقانہ کوشش

بیشتر مبصرین اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا تعلق نومبر کے آخر میں ہونے والی ایک تقرری سے ہے۔ عمران خان کھل کر نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے مطالبے کرتے رہے ہیں اور بعض اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحریک انصاف کے درپردہ مذاکرات کی بیل بھی اسی لئے منڈھے نہیں چڑھ سکی کیوں کہ وہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے

Read more

لمپین پرولتاریہ اور عمران خان کے بارے میں گزارشات

گزشتہ دنوں دوستوں کے ساتھ عمران خان اور اس کے جان نثار حامیوں کے متعلق بحث رہی۔ میرا خیال تھا کہ عمران خان کے زیادہ تر حامیوں کا تعلق ہمارے معاشرے کے لمپن پرولتاری lumpenproletariat طبقے سے ہے۔ دوست متفق نہ ہوئے۔ دراصل وہ لمپن پرولتاریہ کی طبقاتی اصطلاح کو مارکس اور اینگلز کی تحریروں کے حوالے سے سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بات کو آگے بڑھانے سے پہلے بہتر ہو گا کہ مارکس اور اینگلز کی تحریروں کے

Read more

وزیر آباد وقوعہ اور ”قائم قنونیا“

سیاسی آلودگی جانچنے کا کوئی معتبر پیمانہ ہوتا تو پاکستان یقیناً دنیا کا سب سے آلودہ ملک قرار پاتا۔ گرد و غبار کہیں یا آندھی، دھند کہیں یا سموگ، قومی زندگی کا ہر شعبہ سیاسی آلودگی کی زد میں ہے۔ سیلاب متاثرین، غربت، مہنگائی، بیروزگاری، امن وامان، عالمی مالیاتی اداروں کی دھونس، ہچکیاں لیتی معیشت، سبھی کچھ میلے اور پرانے کپڑوں والی سیلن زدہ کوٹھڑی میں پھینک دیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ ہی نہیں کہ کیسے طرح طرح کے عوارض

Read more

حکومت تبدیل ہوگی یا طرز عمل؟

کیا یہ عمران خان کی مقبولیت کو مہمیز دینے کے لیے بوسٹر شاٹ تھا یا انھیں لانگ مارچ اور اسٹبلشمنٹ پر تنقید سے روکنے کے لیے دی گئی وارننگ تھی؟ یا اگر یہ ان دونوں امکانات سے جڑی ہوئی سازش نہیں تھی تو کیا تحریک لبیک پاکستان کے کسی حامی کا انفرادی فعل تھا؟ ہر امکان کی وضاحت میں بہت سے جھول ہیں۔ اس واقعے سے وابستہ جوشیلے جذبات اور بہت بڑے مفادات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے

Read more

عمران خان وزیر آباد سانحہ کی تحقیقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں

عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں اگر ’میرے‘ جیسے آدمی پر حملہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی تو دیکھیں کہ عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہو گا؟ اپنے اختصاص کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں اس ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر اور سابق وزیر اعظم ہوں‘ ۔ عمران خان نے اپنا یہ ’کرب‘ بیان کرنے کے بعد بتایا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ

Read more

عمران خان اور فوج ’ایک پیج‘ کے بیانیے کے باوجود آمنے سامنے کیسے آئے؟

وہی عمران خان جو کچھ عرصہ قبل تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جمہوریت پسندی کے دلدادہ تھے، آخر کیوں کر ان سے نالاں ہوئے اور کیا عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دوری کی خلیج کو پر کرنا ممکن بھی رہا ہے یا نہیں؟

Read more

خفیہ ملاقاتیں ناکام، خونی لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان

28 اکتوبر 2022 کی شام سے سست روی سے چلنے والا ”پر امن لانگ مارچ“ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد تاحال گوجرانوالہ سے آگے نہیں بڑھ پایا کہ گولی چل جانے سے ”خونی مارچ“ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان نے ”صحت یاب“ ہونے تک لانگ مارچ روک دیا تھا۔ بظاہر عمران خان کا یہ فیصلہ ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے لیکن ”دانندگان راز“ کچھ اور ہی

Read more

دو نہیں ایک قانون

< p dir=”rtl”> عمران خان پاکستان کے مقبول ترین اور طاقت ور ترین لیڈر ہیں۔ ان کی خوبیاں گنوانا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔ کون نہیں جانتا کہ کپتان نے ہمارے لیے ورلڈ کپ جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ ساری دنیا سے چیریٹی اکٹھی کی اور پاکستان میں تین ہسپتال بنائے۔ ایک یونیورسٹی بھی بنائی۔ سیاسی پارٹی بنائی اور اس کا نام تحریک انصاف رکھا۔ وہ ہمیں اچھا مسلمان بننے کا درس دیتے ہیں

Read more

سندھ پولیس اہلکاروں کی واپسی، وجہ لانگ مارچ کا مؤخر ہونا یا مالی وسائل؟

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سندھ پولیس کے دو ہزار پولیس اہلکاروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال کے بعد شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے  طلب کیا گیا تھا۔

Read more

عمران خان اور جماعت اسلامی

عمران خان کے سیاسی محرکات کو سمجھنا اتنا آسان بھی نہیں جیسا کہ سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے بہت سے سیاسی مفکرین ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ عمران کی سیاست کو پاپولزم کے پیمانے پہ پرکھا جائے؟ اسے ایک انقلابی کے طور جانا جائے؟ عمران خان کی سیاسی جدوجہد کو سمجھنے کے لئے، میرے خیال میں، ملک کی نظریاتی ساخت کو سمجھنا ضروری ہو گا جس کی بنیاد گزشتہ 75 سالوں میں رکھی گئی اور ہر آنے والے

Read more

بڑوں کی لڑائی اور ضمنی نقصان

بنی نوع انسان کی تاریخ کے پنوں کو پلٹ کر دیکھیں تو اس تہذیب جدید سے لے کر پتھروں اور غاروں کے زمانے تک دو بڑوں یا کچھ بڑوں کی جنگ میں کئی چھوٹوں کی قربانی عام سی بات رہی ہے۔ اور وہ چھوٹے ہمیشہ سے ہی پستے اور تڑپتے چلے آتے ہیں۔ حال ہی میں عمران خان پر حملہ ہوا جو یقیناً کچھ بڑوں کی آپسی لڑائی ہی کا شاخسانہ تھی اور نتیجتاً تین بچوں کے باپ کی جان

Read more

کہیں کھوتی کا غصہ کمہار پر نہ نکلے

عمر عزیز کی آدھی صدی گزاری، گلگت سے کراچی تک بد ترین فرقہ ورانہ اور لسانی فسادات کو نہ صرف خود اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ کسی حد تک متاثر بھی ہوا۔ تین ادوار فوجی حکومتوں کے آئے، جنرل ایوب کو اقتدار میں دس سال گزارنے کے بعد ایک جانور سے تشبیہ دیتے بھی دیکھا، جنرل یحییٰ کے دور میں بنگلہ دیش الگ ہوتے دیکھا، بنگال میں قید ہوئے فوجیوں کی واپسی دیکھی، ضیاءالحق کا مارشل لائی اسلام دیکھا، لوگوں

Read more

مرشد لانے اور نکالنے کے علاوہ بھی کچھ کرنا ہو گا!

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 2018 کے عام انتخابات متنازعہ رہے۔ کیونکہ پاکستان میں جنتا یہ جان چکی تھی کہ ملک میں سب سے بڑی دو جماعتیں ہیں اس کے علاوہ باقی ٹوکن سپورٹ جماعتیں جو حمایت اتحاد کے حد تک ہی مضبوط رہی ہیں۔ مگر جہاں تک حکومت بنانے کی بات ہوئی وہاں نون لیگ اور پیپلز پارٹی ہی سیاسی کھیل کے فاتح رہے لیکن اب جاکر پتا چلا اس ڈیل میں بھی کسی کا ہاتھ رہا

Read more

سرخ لکیر

جمعرات کے روز میں اپنے کچھ احباب کے ساتھ ون نیشن پاکستان کے چیئرمین محترم جناب چوہدری سلیم صادق کی دعوت پر ان کی تنظیم کے تحت ہونے والے ایک خوبصورت سیمینار میں شریک تھا۔ اس دوران موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے خبر ملی کہ نوزائیدہ ضلع وزیر آباد کے اللہ والا چوک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف محترم جناب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں عمران خان اور دیگر کچھ لوگ زخمی ہیں۔

Read more

خان صاحب کا لانگ مارچ ناکام نہیں ہوا، انہوں نے مقاصد پا لیے

خان صاحب کے لانگ مارچ کے بعد کا پاکستان کیسا ہو گا؟ کیا اس میں تشدد، نفاق اور انتشار کی فضا ختم ہو جائے گی۔ کیا اب لوگ امن و چین کی باتیں کرنے لگیں گے؟ کیا سب ہنسی خوشی رہنے لگیں گے؟ میرا خیال ہے اب ایک پرسکون پر امن پاکستان کا خیال عبث ہو چکا ہے۔ جس طرح عمران خان اس ملک کو ہر شعبے میں تقسیم کر چکے ہیں وہ تقسیم اب بڑھتی ہی جائے گی۔ اب

Read more

عمران خان کو کون مارنا چاہتا ہے؟ قاتلانہ حملہ کے بعد اٹھنے والے سوالات

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ فل کورٹ پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنائیں تاکہ عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک میجر جنرل پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا جو الزام لگایا ہے، اس کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔ یہ کہنا تو مشکل ہے کہ متعدد دیگر سانحات کی طرح عمران خان پر حملہ کی حقیقت

Read more