اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں: دفترِ خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم واضح کر چکے ہیں کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

Read more

عمران خان: سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کی بجائے ’شو آف ہینڈ‘ کا طریقہ کار اپنانے کے لیے آئینی ترمیم لائیں گے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے ملک میں انتخابی عمل میں کچھ اہم اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن کے دلچسپ نتائج

15 نومبر کو منعقد ہونے والے گلگت بلتستان کے الیکشن کے نتائج نے سب اندازے، تبصرے اور تجزیے الٹ کر دیے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے عموماً یہ بات کی جاتی تھی کہ یہاں اس پارٹی کی جیت ہوتی ہے جس کی وفاق میں حکومت ہو۔ یہ بات اس حوالے سے بھی درست تھی کہ 2009 میں گلگت بلتستان کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت ہوئی اور وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ 2015 کے

Read more

دھندہ دشمن حکومت

ایف ایم سٹیشنوں سے زیادہ مؤثر اور ہومیوپیتھک میڈیا کسی حکومت کو نہیں مل سکتا لیکن خدا جانے حکومت کے کان کس نے بھرے ہیں کہ جن شرطوں پر 15 سال پہلے لائسنس ملے تھے اب اس سے دگنا پیسہ مانگ رہی ہے اور یہ بھی کہہ رہی ہے کہ ابھی دو ورنہ دھندہ بند کرو اور گھروں میں بیٹھو: محمد حنیف کا کالم

Read more

گلگت بلتستان الیکشن میں بھی دھاندلی کا شور

گلگت بلستان میں ہونے والے الیکشن بھی متنازع ہو گئے اور اپوزیشن کی تین بڑی پارٹیوں نے ان الیکشنز میں قبل از الیکشنز، دوران ووٹنگ اور ووٹنگ کے بعد منظم اور سنگین دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں۔ ادھر حکمران جماعت کے ترجمان اور وزرا ان الیکشنز کو وزیراعظم پاکستان اور ان کی پالیسیوں پر عوام کے بھرپور اعتماد سے تعبیر کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 1971 سے الیکشنز ہو رہے ہیں مگر اس بار ان الیکشنز کے حوالے سے

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: اب رونا دھونا بے سود ہے

گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج حسب توقع ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیے یہ انتخابات ایک لحاظ سے وسط مدتی انتخابات کی حیثیت رکھتے تھے۔ اسی لیے اس مرتبہ جیت کی خاطر ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ کوئی شبہ نہیں کہ پی ٹی آئی کا گلگت بلتستان میں ایک بڑا حلقہ اثر اور ووٹ بنک بن چکا ہے تاہم اگر انتخابات مقررہ وقت پر طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوتے تو نتائج کافی مختلف ہوتے۔ انتخابی التوا، اس دوران

Read more

تحریک لبیک پاکستان: حکومت کے مذہبی و سیاسی جماعت سے ’کامیاب‘ مذاکرات اور معاہدے پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے حکمراں جماعت تحریک انصاف کی کامیابی قرار دے رہے ہیں وہیں ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی و مذہبی گروہ حکومت کو خارجہ امور پر ’کیسے حکم دے سکتا ہے؟‘

Read more

افغانستان، عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا: صدر ٹرمپ ’مزید امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کا آرڈر‘ جاری کریں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان اور عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً ڈھائی، ڈھائی ہزار رہ جائے گی۔ انخلا کا یہ منصوبہ جو بائیڈن کے صدرات کا حلف اٹھانے سے قبل مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Read more

حکومت سے معاہدے کے بعد تحریک لبیک کا فیض آباد میں دھرنا ختم

پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت سے معاہدے کے بعد فیض آباد میں دھرنا ختم کر دیا ہے۔

ٹی ایل پی کی جانب سے فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف دارالحکومت اسلام کے مرکزی داخلی راستے فیض آباد پر دھرنا اتوار سے جاری تھا۔

Read more

چینی کمیشن: برطرف ہونے والے ایف آئی اے افسر سجاد باجوہ کا وزیر اعظم اور اعلی حکومتی عہدیداروں پر ’شوگر مافیا کو فائدہ پہنچانے‘ کا الزام

سجاد باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور مشیر مرزا شہزاد اکبر پر براہ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ شوگر مافیا میں چند طاقتور عناصر کو بچانا اور مالی فائدہ دینا چاہتے تھے اور اُن کے خلاف ہونے والی ’جعلی کارروائی‘ کے پیچھے بھی ان ہی کا ہاتھ تھا۔

Read more

گلگت بلتستان: حکومت جیت گئی، تحریک انصاف ہار گئی

گلگت بلتستان میں انتخابات سے ایک روز پہلے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس میں پاکستان کی سلامتی اور عوام کو لاحق بھارتی دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کیا۔ دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کو بتایا گیا کہ بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں تخریب کاری اور تشدد کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اتوار کو گلگت بلتستان کے عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کروا کے

Read more

سیاسی مذاکرات: شرائط اور فریقین

2018 ءکے عام انتخابات سے قبل ہی پارلیمنٹ کو زیر اثر لانے اور حکومت کو تابع مہمل بنانے کی کوششوں کا آغاز ہو گیا تھا۔ پانامہ سے اقامہ نے دفعہ 62 کو فعال کیا پھر۔ بلوچستان حکومت کے خلاف عد م اعتماد کی تحریک جو مسلم لیگ میں دارڑ کی صورت سامنے لائی گئی اس کوشش کے مراحل تھے نیز 2018ء مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کی پشتہ بندی تھی اور حتمی طور پر 2018 ءکے عام انتخابات کے

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل، بلاول بھٹو، مریم نواز کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں تاہم مقامی و سرکاری ذرائع ابلاغ پر نشر کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو برتری حاصل ہے۔ ساتھ ہی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکمران جماعت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔

Read more

کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ: ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا پھیل رہا ہے، کسی بھی اجتماع میں تین سو سے زائد لوگ جمع نہ ہوں۔ ہم نے ہفتے کو شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا، دیگر جماعتیں بھی جلسے نہ کریں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ-19 کا اجلاس ہوا جس میں وبائی مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد قوم سے اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت

Read more

بھارت اور افغانستان نے دہشت گردوں کی معاونت کے پاکستان کے الزامات مسترد کر دیے

بھارت اور افغانستان نے پاکستان کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کو تربیت دیے رہا ہے جس کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے ہفتے کو الزام عائد کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردوں کے 66 ٹریننگ کیمپوں میں انہیں تربیت دے رہا ہے تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے فوج کے ترجمان

Read more

اپوزیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج مسترد کر دیے

گلگت بلتستان اسمبلی کی 23 نشستوں پر اتوار کو ہونے والی پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وفاق میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کی آٹھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار آگے ہیں جن کی تعداد سات ہے۔

Read more

، ہمارے لیے ایران کا کھلتا دروازہ

خارجہ تعلقات میں اعلانات سے زیادہ اشارے اہم ہوتے ہیں۔کچھ ایسے ہی اشارے پاک ایران تعلقات کے ضمن میں بھی میسر ہیں۔ جواد ظریف اسلام آباد بعد میں پہنچے، اس سے پہلے ایک پیغام پہنچا جس میں امریکی صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا ذکر کیے بغیر کہا گیا کہ جن کو جانا تھا، چلے گئے، ہمیں یہیں رہنا ہے۔ اس معنی خیز پیغام کے بعد جواد ظریف پاکستان چلے آئے اور انھوں عمران خان سے ملاقات

Read more

کیا آسمانی بجلی کی قیمت بھی بجلی کے بلوں میں شامل ہے؟

موسم خوشگوار تھا، باد صبا کے جھونکے رات کی رانی سے گلے مل کر کھلی ہوئی کھڑکی سے کمرے میں داخل ہوئے اور اودھم مچانے لگے، دل چا ہا کہ ”مختار مسعود“ سے باتیں کی جائیں ”شلف سے“ آواز دوست ”نکالی ہی تھی کہ بجلی چلی گئی۔ ایک گہری تاریکی میرے کمرے میں چھا گئی، کمرے کی وحشت سے ڈر کر باہرنکلنا چاہا تو خیال آیا کہ باہر گہرا سناٹا بھی ہے اور وحشت بھی سو عافیت اسی میں جانی

Read more

کس نے کہہ دیا کہ مہنگائی ہے

عمران خان پاکستان کے وہ واحد حکمران ہیں جن کے متعلق ”میر“ دو صدی پہلے ہی فرما گئے تھے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا گزشتہ 22 برسوں سے انھوں نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ پتھر کی لکیر ثابت ہوا ہے۔ وہ تو وہ، ان کے ایک وفاقی وزیر فیصل واڈا صاحب بھی ان ہی کی طرح پہنچے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے منہ سے نکلی ہوئی بات بھی آج تک

Read more

علامہ خادم رضوی کی واپسی

نومبر 2017 کے دھرنے سے شہرت پانے والی تحریک لبیک نے آج سارا دن راول پنڈی میں پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلی۔ آنسو گیس کے علاوہ دونوں طرف سے جی بھر کے پتھراؤ کیا گیا اور پولیس نے تحریک لبیک کے دو سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ موصول ہونے والی خبروں کے مطابق رات گئے تک فیض آباد کے گرد و نواح میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔ یہ تصادم فرانس میں گستاخانہ خاکوں

Read more

کچھ تھلوچستان کے بارے میں

معروف کالم نگار وشاعر منصور آفاق ہمارے میانوالی مطلب تھلوچستان کے فرزند ہیں۔ موصوف کی کالم میں تلواریں اور ہمدردیاں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ کپتان کے وسیم اکرم پلس وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے لیے دیکھنے کو ملتی ہیں۔ منصور آفاق کی بات لے کر چلے ہیں تو ضروری ہو گیا ہے کہ پہلے ان کا ایک شعر آپ کی خدمت میں پیش کیاجائے۔ ویسے ہی تمہیں وہم ہے، افلاک نشین ہیں تم لوگ بڑے لوگ ہو،

Read more

گلگت بلتستان: پی ڈی ایم کے بیانیہ کی شکست

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو غیرمعمولی انتخابی کامیابی ملی ہے۔ سابق وزرائے اعلیٰ مہدی شاہ اور جناب حفظ الرحمان کی شکست اس امر کی دلیل ہے کہ لوگوں کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ امیدیں قائم اور دائم ہیں اور وہ کسی اور کے رنگ میں رنگنے کو تیار نہیں۔

1۔ پاکستان تحریک انصاف کی مخالف جماعتوں نے بھرپور الیکشن مہم چلائی۔ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ سیکورٹی خطرات کے باوجود انہیں انتظامیہ نے ہر ممکن سہولت پہنچائی۔ لوگ بھی ان کے جلسوں میں نہ صرف آئے بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو زندہ کر گئے۔

Read more

2014 کا دھرنا اور معاشرے پر اس کے اثرات

پچھلے دنوں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی وی حملہ کیس سے باعزت بری کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا تو شروع کے چند سالوں میں انہیں عوامی سطح پر کوئی خاص پذیرائی نہ مل سکی۔ پہلے الیکشنز میں وہ قومی اسمبلی کی صرف ایک نشست حاصل کرسکے۔ 2013 کے عام

Read more

پاکستان کا مستقبل روشن ہے

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ طبعی حالات، جغرافیائی محل وقوع، رنگ، نسل، زبان اور رسم و رواج کے اختلافات کی بنا پرانسان مسلسل مختلف گروہوں میں تقسیم ہوتا گیا اور یہ تقسیم انجام کار اتنی مستقل ہو گئی کہ اس کے نتیجے میں ملکوں اور قوموں کا وجود عمل میں آ گیا۔ رفتہ رفتہ نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ انسان نے دوسرے انسان کو اپنا بھائی سمجھنے کی بجائے دشمن خیال کرنا شروع کر دیا بلکہ اس سے

Read more

ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

سچی بات ہے یہ دنیا عالم حیرت تو ہے ہی لیکن کمال یہ ہے کہ اس عالم حیرت میں جہاں ستاروں پہ کمند ڈالی جا چکی ہیں ہماری مقتدرہ و اشرافیہ اپنی کوتاہ کوشی، کم فہمی اور ذہنی و فکری افلاس کے ایسے ایسے نمونے اور مظاہرے پیش کرتی ہے کہ سر پیٹ لینے کو جی چاہتا ہے۔ دور کیا جانا اب یہ جذباتی و غیر جذباتی والے معاملے کو ہی دیکھ لیں بندہ کہنے پر مجبور ہوجاتا ہے نا۔

Read more

دنیا میں توہین رسالت کے بڑھتے واقعات

صد افسوس موجودہ صدی کا آغاز اس شدید غلط فہمی سے ہوا کہ ”آج کی دنیا کا انسان بعد تخلیق سے اب تک کا سب سے زیادہ تہذیب یافتہ ہے“ ۔ لیکن اگر پوری نوع انسانی کے اجتماعی و انفرادی رویوں کا آج جائزہ لیا جائے تو صورت حال شاید اس کے بالکل ہی بر عکس ہے۔ تقریباً پوری ہی دنیا میں نام نہاد ”آزادی اظہار رائے“ کے نام پر وہ طوفان بدتمیزی بپا ہے کہ الامان الحفیظ۔ بظاہر تو کوئی بھی

Read more

پاکستان میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، ملکی ترقی کی علامت؟

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ملکی تاریخ میں سیمنٹ کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی گئی جو 57 لاکھ 35 ہزار ٹن کے لگ بھگ تھی۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق مقامی سطح پر گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں سیمنٹ کی کھپت 15.83 فی صد زیادہ رہی۔ اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی 19 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے جو ایک ماہ میں 32.86 ملین ڈالرز رہیں۔

Read more

غلیل بنانے اور چڑیائیں مارنے کا ورد کب تک

قصہ یوں ہے کہ ایک شخص کے گھر بہت خوبصورت اور صحت مند بچہ پیدا ہوا۔ والدین ہی کیا تمام لواحقین کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانا ہی نہیں تھا۔ جب وہ بڑا ہوا تو اس کے سامنے بہت سارے کھیل کھلونے رکھے گئے مگر والدین کو پریشانی یہ تھی کہ وہ کسی بھی قسم کے کھلونے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں رکھتا تھا اور ایسا لگتا تھا جیسے اسے کسی خاص کھلونے کی تلاش ہے۔ والدین نے سوچا کہ کیوں نہ اسے گود میں اٹھا کر بھرے بازار میں گھمایا جائے۔ ممکن ہے اسے اپنی پسند کے مطابق کوئی کھلونا پسند ہی آ جائے۔

بازار میں گھومتے گھومتے اچانک اس نے ایک جانب اشارہ کر کے شور مچانا شروع کر دیا۔ والد کی توجہ اس جانب گئی تو وہ ایک غلیل تھی۔ والد کو حیرت ہوئی کہ بچے کو کوئی کھلونا پسند بھی آیا تو غلیل آئی۔ خیر اس نے وہ غلیل اسے دلا دی۔ بچہ غلیل کو پاکر بہت خوش ہوا۔ وہ سارا دن اس سے کھیلتا رہتا۔ پھر ہوا یوں کہ بچہ آٹھ دس سال کا ہو گیا لیکن وہ والدین سے ہر وقت یہی کہتا رہتا کہ مجھے ربڑ دلاؤ میں غلیل بناؤں گا اور چڑیا ماروں گا۔

Read more

اب تو پیوند لگانے کی بھی گنجائش نہیں رہی

ہم بس یہ کر رہے ہیں کہ نظام کی خستہ چادر میں جہاں جہاں سوراخ نظر آتا ہے وہاں وہاں فوری طور پر ایڈہاک قانون سازی کا پیوند لگا دیتے ہیں۔ اب تو پیوند کی بھی گنجائش نہیں رہی، اب تو پیوند پر پیوند لگ رہے ہیں۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم۔

Read more

راولپنڈی: تحریک لبیک کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک فرانس میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے جس کے دوران پارٹی کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات آئی ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان کا سیاسی منظرنامہ

گلگت بلتستان الیکشن میں اب صرف چند ہی دن رہ گئے ہیں۔ یہ اس خطے کے تیسرے عام انتخابات ہیں۔ آج سے تقریباً 10 برس قبل پہلی بار یہاں عام انتخابات کا انعقاد ہوا۔ یہ انتخابات اس وقت کی حکومت نے گلگت بلتستان کو نیم صوبائی حیثیت دے کر یہاں منعقد کرائے۔ اس طرح سے یہاں بیوروکریسی کے نظام کا خاتمہ ہو گیا۔ اس زمانے میں وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔ ان انتخابات میں پی۔ پی کے کارکن جناب مہدی علی شاہ وزیر اعلٰی منتخب ہوئے اور ڈاکٹر شمع خالد کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن: موسیقی، ترانے اور تقریری زبان

جلسے، جلوس، کارنر میٹنگز اور ریلیوں کو انتخابی سیاست کی جان سمجھا جاتا ہے۔ نوے کی دہائی کے بعد تو اس میں ترانے اور موسیقی کا تڑکا بھی لگایا گیا تاکہ عوام کو اور زیادہ راغب کیا جاسکے۔ ملکی سطح پر سنا تھا کہ سیاسی جلسوں میں مجلس احرار کے شورش کاشمیری اور بعد ازاں ذوالفقار علی بھٹو کی تقریریں سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا کرتی تھیں۔ خصوصاً بھٹو صاحب کا عوامی انداز خطاب جلسے میں موجود افراد کو جذباتی طور پر اچھلنے پر مجبور کر دیتا تھا۔

پھر آمریت کا دور آیا اور صرف نمائشی اسلام کا لبادہ اوڑھے جنرل ضیا الحق نے ٹی وی سے لے کر فلم انڈسٹری تک کو برقعہ پہنایا تاکہ مذہبی حلقوں میں اپنی واہ واہ ہوں اور اقتدار کو طول ملے۔ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف آئے ان کی تقریروں کے تو ہم خود شاہد ہیں، اول اول بے نظیر بھٹو کی اردو کمزور تھی اس لئے اپنا موقف جامع انداز میں بیان کرنا مشکل ہو رہا تھا، انگلش میڈیم میں ابتدائی تعلیم اور پھر آکسفورڈ یونیورسٹی کی پڑھائی اردو بولنے میں مخل تھی۔ لیکن بعد ازاں انہوں نے لب و لہجہ میں گرفت حاصل کر لیا اور جلسوں میں گھنٹوں خطاب کر لیتی تھی۔ نواز شریف چونکہ پنجاب سے ہیں اور تعلیم بھی ملک میں ہی حاصل کی ہے لہذا اردو بولنا مشکل نہیں تھا مگر تقریروں میں کبھی عوامی انداز در نہیں آیا۔

Read more

راج کرے گا بہنوئی

جس دن یہ قرار پایا کہ عمران خان کو نوجوانوں کی حمایت حاصل ہے، اس روز یہ بھی طے پا گیا کہ خضاب لگانے، فیس بک پر اپنے تعارف سے پیدائش کا سال مٹانے، ظاہری بیماریوں کی دوائیں بھی پوشیدہ امراض کی طرح چھپانے اور جینز اور رنگین قمیصوں میں نظر آنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، ”ابھی تو میں جوان ہوں“ کا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے عمران خان کا پرجوش حامی ہونا لازمی ہے، چاہے اس دعوے کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ثابت ہو جائے!

بس اس دن سے ہم خان صاحب کو اپنا راہ نما مان چکے ہیں اور ان کی ہر بات ماننا خود پر فرض کرچکے ہیں، چناں چہ اکثر ہمیں ”فرض“ کرنا پڑتا ہے کہ جو انھوں نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں جو انھوں نے کہا، بلکہ ان کے کلام کی تہہ داری کو لوگ سمجھ نہیں پائے اور مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ خان صاحب کو راہ نما ماننے کی وجہ سے ہمارا ماننا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کہتے اور کرتے ہیں اس کے پیچھے کوئی بلند خیال، وسیع معنی اور اعلیٰ مقصد ہوتا ہے۔ اب بہنوئی کے تذکرے ہی کو لیجیے۔ وزیراعظم نے فرمایا تھا کہ انھوں نے : ”لاہور میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لگایا۔ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر کئی بار آئی جی پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔“

Read more

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات: ‘بحران سے نکلنے کے لیے مریم نواز نے آگے کا راستہ بتا دیا ہے’

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے آغاز کے بیان پر سیکرٹری جنرل پی ایم ایل این احسن اقبال کہتے ہیں کہ مریم نواز نے بحران سے نکلنے کے لیے آگے کا راستہ بتا دیا ہے۔

Read more

گلگت بلتستان کے انتخابات اس بار اتنی اہمیت کیوں اختیار کر گئے ہیں؟

دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں کے مرکز گلگت بلتستان میں سرد موسم کے باوجود آج کل سیاسی گہماگہمی اور گرما گرمی اپنے عروج پر ہے جہاں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین زور و شور سے مقامی انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں۔

Read more

فوج سے مذاکرات کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے بیان پر ​پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ فوج سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کا فیصلہ حزب اختلاف کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا۔

Read more

بویا پیڑ ببول آم کی آس لگائے

پاکستان کی سیاست میں یوں تو غداری بغاوت کے فتووں کی کہانی بڑی پرانی ہے، اور کردار کشی اور گالم گلوچ کے قصے بھی نئے نہیں ہیں مگر ان قباحتوں کو عروج و دوام ہمارے جدید ریاست مدینہ کے روح رواں صادق و امین فرشتے وزیراعظم عمران خان صاحب کی سیاست کے پچھلے پانچ سات سالوں میں حاصل ہوا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر دختر ملت شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین یہاں تک موجودہ وزیراعظم صاحب کی بیگمات بھی مخالفین کی جانب سے کردارکشی کا شکار رہیں، مگر محترمہ فاطمہ جناح اور شہید رانی بینظیر بھٹو کو اپنے مخالفین کی جانب سے شدید ترین اور گھٹیا ترین غیر اخلاقی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں غداری، بغاوت اور انتہائی گری ہوئی مغلظات اور کردار کشی کا بھی منہ دیکھنا پڑا۔

Read more

کورونا وائرس کی دوسری لہر: سندھ اسمبلی کے رکن جام مدد علی ہلاک

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2304 نئے مریض سامنے آئے ہیں جو جولائی کے بعد سب سے بڑی تعداد بنتی ہے۔ ایک دن میں پاکستان میں اس وائرس سے 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن۔ خواتین کی آواز کتنی شامل ہوگی

گو کہ ملک کا آئین اس بات کی ضرور گارنٹی دیتا ہے کہ ریاست کے ہر شہری کو انتخابات میں آزادی سے حصہ لینے اور ووٹ دینے کا مکمل حق حاصل ہے مگر عملاً ایسا دکھائی نہیں دیتا ہے۔ رائے دہی کے استعمال میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں ان سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف ملکی سطح کی فیصلہ سازی میں خواتین کے حصہ پر نظر ڈالی جائے تو صورتحال کوئی حوصلہ افزا نہیں ہے۔ 1956 سے لے کر 1972

Read more

وقار احمد سیٹھ: انتہائی اہم فیصلوں کے منصف

اپنے کریئر کے دوران انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے سے لے کر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے تک متعدد مقدمات کی سماعت کی۔

Read more

جمہوری تحریک کی اخلاقی بنیاد پر مریم نواز کا حملہ

ریکارڈ درست رکھنا ضروری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو واضح کرنا پڑے گا کہ وہ سیاست میں مداخلت کے سوال پر فوج کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے یا اس کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے دوبارہ اقتدار تک پہنچنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور ممکنہ طور پر مستقبل میں پارٹی قیادت کی مضبوط امید وار مریم نواز کے بی بی سی اردو کو انٹرویو نے اس بنیاد کو ہلا دیا ہے جس پر ’ووٹ کو عزت دو‘

Read more

تنویر احمد رفیق: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرچم اتارنے کے جرم میں گرفتار برطانوی شہری کی حراست پر بورس جانسن کے تحفظات

تنویر احمد کے ایک دوست جو کہ برطانوی پارلیمان کے رکن بھی ہیں، کے خط کا جواب دیتے ہوئے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انھوں نے (احمد تنویر کے خلاف) ‘اس بُرے طرز عمل پر’ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Read more

قرآن نذرآتش کرنے کا منصوبہ بنانے والے پانچ افراد بیلجیئم سے بےدخل

بیلجیئم نے ڈینمارک کے پانچ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے کارکنوں کو دارالحکومت برسلز کے مسلمان اکثریتی علاقے میں قرآن کا نسخہ جلانے کا منصوبہ بنانے پر ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ایک سال تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Read more

اپوزیشن اب ’’سو پیاز اور سو جوتوں‘‘ کے لئے تیار نہیں

انگریزی میں ایک ترکیب استعمال ہوتی ہے:Clever by Half۔لاہور کی گلیوں میں پلا بڑھا مجھ جیسا کم علم شخص جب اُردو میں اسے بیان کرنا چاہتا ہے تو برجستہ جو لفظ ذہن میں آتا ہے اسے گھروں میں پڑھے اخبار کے لئے لکھا نہیں جاسکتا۔ آگے بڑھنے کے لئے غالباََ ’’ضرورت سے زیادہ چالاکی‘‘ کا استعمال کافی ہوگا۔ آج کے کالم میں ویسے بھی آپ کی خدمت میں بنیادی طورپر عرض یہ گزارنا ہے کہ تحریک انصاف کے چند بہت

Read more

اتحادی جماعتوں کی سیاست

عمران خان کی حکومت اتحادی جماعتوں کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ عمران خان اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا کوئی بڑا تجربہ نہیں رکھتے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی اب تک کی حکومت اگرچہ اتحادی جماعتوں کے مرہون منت کھڑی ہے، لیکن ان اتحادی جماعتوں کے ساتھ ان کی حکومت کے تعلقات کبھی بھی بہتر نہیں رہے۔ سردار اختر مینگل بلوچستان سے عمران حکومت کے اتحادی تھے۔ کئی بار حکومت سے ان کی ناراضگی ہوئی اور کئی بار صلح۔ لیکن اب وہ حکومت کے اتحادی نہیں رہے بلکہ انہوں نے حکومت سے نالاں ہو کر حکومت مخالف دھڑے کا حصہ بن گئے ہیں۔

Read more

معاشی بہتری کے دعووں کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں مہنگائی اور دیگر معاملات پر حکومتی کارکردگی کے خلاف جلسے کر رہی ہیں تو وہیں پاکستان کی حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ بہتر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان الیکشن 2020ء: قومی سیاست کی سمت بھی متعین کرے گا

گلگت بلتستان آج کل ملکی سیاست کا محور بن گیا ہے۔ کہنے والے تو یہاں تک کہتے ہیں کہ یہاں ہونے والے انتخابات ملک کے آئندہ کی سیاست کی سمت کا تعین کریں گے۔ تجزیہ یوں کیا جاتا ہے کہ اگر حکمران جماعت یہاں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں پر مشتمل اتحاد کے حکومت کا غیر مقبول ہونے کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔ اگر یہ کامیابی حزب اختاف کی

Read more

مریم نواز: فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ چھپا کر نہیں

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کے اردگرد موجود بہت سے لوگوں سے بات چیت کے لیے رابطے کیے گئے ہیں اور وہ بات کرنے کو تیار ہیں لیکن یہ بات عوام کے سامنے ہو گی۔

Read more

سازشی کہانیوں کی پذیرائی

کج بحثی میں اُلجھنے سے کیا حاصل؟ کبھی کبھار گلاس کو آدھا بھرا دیکھ کر بھی دل کو اطمینان دِلانا پڑتا ہے اورکراچی واقعہ کے بار ے میں آئی ایس پی آر کی رپورٹ آجانے کے بعد منگل کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے یہی پیغام دیا ہے۔غور طلب حقیقت بنیادی طورپر اس کے باوجود یہ رہی کہ جس واقعہ کی بابت رپورٹ جاری ہوئی اسے پاکستان کے آئینی طورپر ’’چیف ایگزیکٹو‘‘ ٹھہرائے وزیر اعظم عمران

Read more

سیاسی تصادم کے خطرناک نتائج

اس وقت ملک تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، حکومت اور حزب اختلاف میں جاری کشیدگی اور لفظی جنگ کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا، ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات سیاسی ماحول کو مزید آلودہ کر رہے ہیں، جبکہ پارلیمانی کارروائی کے دوران ایک دوسرے کو غدار کہنے اور جارحانہ حرکات کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان این آر او دینے کے لئے تیار ہیں نہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی ڈیڈ لاک توڑنا چاہتے ہیں، اس حکومتی طرز عمل نے حزب اختلاف کے اتحاد کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل گیارہ جماعتیں وسیع عوامی نمائندگی کے ساتھ حکومت کے خلاف صف آرا ہیں اور عوام کو یقین دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حکومت جانے والی ہے، جبکہ شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کے اندر بہت جلد جھاڑو پھرنے والا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے سیاسی تصادم کے باعث ملک میں عدم استحکام کے بڑھنے کا خدشہ ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے بہت خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، ایک دوسرے کو بھیجنے کے چکر میں کوئی تیسرا بھی آ سکتا ہے۔

Read more

پی ڈی ایم اور نواز شریف کا بیانیہ

دو سال قبل تبدیلی کا سفر بہت سے وعدوں اور دعووں کے ساتھ شروع کیا گیا۔ کپتان کا دعویٰ تھا کہ وہ خراب معیشت کی بحالی، بلا تفریق احتساب، بہتر طرز حکمرانی اور کامیاب سفارت کاری سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ اور عوام سے کیے گئے بہت سے وعدوں میں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے قابل ذکر وعدے بھی شامل تھے۔ کشکول توڑنے کے دعویدار عمران خان نے جب اعلان کیا کہ وہ قرض یا

Read more

جواد ظریف کی پاکستان آمد، کیا ایران خارجہ پالیسی میں نئی سمت کا تعین کر رہا ہے؟

ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف پاکستان کے دو روزہ دورے پر منگل کو پاکستان پہنچے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے اور عالمی سطح پر کئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

Read more

اصل نئے پاکستان کا راستہ کیا ہے؟

2007 میں ارسلان افتخار کی خلاف ضابطہ پولیس سروس آف پاکستان میں ہونے والی تعیناتی کی رپورٹ ہیرلڈ میں پڑھی تو میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا شدید ناقد بن گیا تھا، لیکن جب وہی افتخار محمد چوہدری زیر عتاب آئے اور انھیں پرویز مشرف کی جانب سے خلاف قانون اپنے عہدہ سے ہٹایا گیا تو میں دیگر وکلا، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنوں کی طرح ان کا ہمدرد اور حامی بن گیا اور عدلیہ بحالی

Read more

محترم وزیر اعظم! واقعی کامیڈی ہو رہی ہے

آئی جی سندھ پولیس کے تحفظات کی تحقیقات مکمل، پاک فوج نے رینجرز اور آئی ایس آئی کے متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا۔ کس قدر خوبصور ت خبر ہے۔ اس تحقیق کے مکمل ہونے پر میں سب سے پہلے عمران خان حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج نہیں تو کل کوئی حکومتی نمائندہ اس اہم ترین تحقیق کا کریڈٹ انہیں دے ہی دے گا تو کیوں نا آج ہم سب سے پہلے یہ کام کر لیں۔

Read more

احسن اقبال کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے پر اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے معافی مانگ لی

پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری سمیت بہت سے شہری اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن ایسا کیوں؟

Read more

بڑے ہو کر کیا بنو گے، مولانا طارق جمیل

گزشتہ سال دینی تعلیم حاصل کرنے والے ایک ذہین بچے سے پوچھا کہ بڑے ہو کر کیا بنو گے؟ اس نے بغیر کسی توقف کے جواب دیا، مولانا طارق جمیل۔لاکھوں، کروڑوں پاکستانیوں کی طرح مولانا میرے بھی پسندیدہ مبلغ ہیں۔ نہ کبھی حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں نہ دھرنا دیتے ہیں، نہ تفرقہ پھیلاتے ہیں۔ ہر طرف محبتیں پھیلاتے ہیں، مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں اور تو اور قبر کے عذاب سے بھی کم ڈراتے ہیں۔

Read more

بڑھتا ہوا کورونا اور انہونیاں

کووڈ 19 پہلے سے زیادہ تیزی سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پھیل رہا ہے۔ پہلے تو چرچے تھے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس مہلک وائرس کے بدمست ہاتھی پر قابو پالیا گیا ہے۔ حکومت نے بجا طو ر پر کریڈٹ بھی لیا لیکن ماہر ین کا خیال ہے کہ فتح کے شادیانے بجانے میں عجلت سے کام لیا گیا۔ کچھ ہماری لاپروائی کی بنا پر چند ہفتوں سے کورونا پھر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہے جن میں سے 3 لاکھ 19 ہزار 431 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 7 ہزار سے زائد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Read more

نیا روڈ میپ: دل کا بہلاوا

ملکی سیاست کے اسرار و رموز تک رسائی کے لئے 25 سے زیادہ برس دن رات ایک کیے تھے۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی بدولت بالآخر دریافت کیا کہ ہمارے ہاں جس شے کو ”صحافت“ کہا جاتا ہے درحقیقت ”چور اور لٹیرے“ سیاست دانوں کے دیے ”لفافوں“ کی محتاج ہے۔ ”سچ“ ’تو وہ ہے جو عمران خان صاحب بیان کرتے ہیں۔ اگست 2018 میں لیکن وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کے بعد وہ اہم ذمہ داریاں نبھانے میں مصروف ہو گئے۔ ہماری رہ نمائی اب ان کے ترجمانوں کی فوج ظفر موج فرماتی ہے۔ ”لفافہ صحافت“ کے پھیلائے ”جھوٹ“ کے مقابلے میں ”حقائق“ کی تلاش میں یوٹیوب سے رجوع کرنا بھی ضروری ہے۔ میں بہت لگن سے اس ایپ کے ذریعے بتائی ”خبروں“ کے ذریعے ملکی سیاست کے اتار چڑھاؤ کو گرفت میں لانے کی کوشش کرتا ہوں۔

Read more

آئی ایس پی آر کا بیان اور نواز شریف کی ’ون مین آرمی‘

پہلے بتایا گیا تھاکہ ایک جوشیلے ایس ایچ او نے مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر عجلت میں ایف آئی آر درج کرنے اور کیپٹن (ر) کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر ہونے والی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ اس معاملہ میں تاخیر اور عوامی دباؤ کی وجہ سے کراچی رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسروں کے ’جوش‘ میں

Read more

پاکستان کے اراکین پارلیمان کے اثاثے: وزیر اعظم عمران خان کی چار بکریاں اور ارکان پارلیمان کے زیورات

کچھ اراکین پارلیمنٹ نے ایک سے زائد شادیوں کے باوجود اپنی بیگمات کے نام جیولری ظاہر نہیں کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی ایسے ہی ارکان پارلیمنٹ میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی اہلیہ کے نام کوئی سونا یا جائیداد ظاہر نہیں کی ہے۔

Read more

بابر اعظم، اظہر علی: پاکستان کی کپتانی کا میوزیکل چیئر اور پابر اعظم کا ستارہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ اس طرح بابر اعظم اب تینوں فارمیٹ کے کپتان بن گئے ہیں۔

Read more

بلاول کی نواز شریف بیانیے سے علیحدگی، اپوزیشن اتحاد پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نواز شریف کے مزاحمتی بیانیے کو اپنانے سے انکار والے حالیہ بیانات سے کم از کم ایک بات تو طے ہے کہ پیپلز پارٹی ابھی بھی اپنی پرانی روش چھوڑنے کو تیار نہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاست بھی ہمیں لچک اور مفاہمت کے فلسفے کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔ 90 اور 2000 کی دہائی میں بظاہر پی پی پی کا بیانیہ اسٹیبلشمنٹ مخالف تھا مگر پس پردہ وہ اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ خفیہ بات چیت اور ڈیل کرنے میں مصروف ہوتی تھیں۔

Read more

پاکستان کے شمالی علاقاجات میں ’ایئر بی اینڈ بی‘ پر کمرے لگانے کے لیے حکومت کی مالی مدد

اس نئے منصوبے کے تحت آپ کو صرف خوبصورت علاقے ہی نہیں بلکہ مقامی لوگوں کے ساتھ رہنے کا موقع بھی ملے گا۔ آپ ان کے بارے میں جان سکیں گے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس طرح ایک دوسرے کے کلچر اور رہن سہن سے آگہی بھی ہو سکے گی۔

Read more

عوام بلاول اور مریم کی بجائے ہمایوں اختر، عمر ایوب اور اعجاز الحق کو لیڈر مان لیں

و تعز من تشاء و تذل من تشاء کے ٹویٹ کرنے والے اور بات بے بات غداری کے فتوے بانٹنے والے ”مقدس کردار“ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عوام ان سے محبت کرتے ہیں اور سیاست دانوں سے نفرت۔ وہ یہ تصور ہی نہیں کر سکتے کہ عوام ان کے اصل کام سے محبت کرتے ہیں نہ کہ ان کے ماورائے آئین اقدامات سے۔ اگر عوام ان کے ایسے اقدامات سے محبت کرتے تو وردی اتر جانے یا طاقت کمزور پڑ جانے کے بعد بھی ویسی ہی محبت کرتے اور اگر عوام سیاست دانوں سے واقعی نفرت کرتے تو طویل عرصہ تک ملک بدری کے بعد ان سیاست دانوں کا دیوانہ وار استقبال نہ کرتے اور انہیں دوبارہ بھاری اکثریت سے منتخب نہ کرتے۔

Read more

’رپورٹ ریجیکٹڈ‘: نواز شریف نے آئی جی سے ’بدسلوکی‘ پر فوج کی رپورٹ مسترد کر دی

نواز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ حقائق کو چھپانے کی کوشش ہے جس کا مقصد جونیئرز کو قربانی کا بکرا بنانا اور اصل مجرموں کو بچانا ہے۔

Read more

میاں نواز شریف کا سخت بیانیہ اور ان کا سیاسی مستقبل

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، جنھوں نے حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہا ہے. آج ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فرما رہے تھے کہ "میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ والے جلسہ میں جو تقریر کی تھی ان کے نزدیک دراصل اس میں میاں صاحب نے پاک فوج کے جوانوں کو اپنے حلف کے مطابق کام کرنے کا کہہ کر پاک فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی. اس لیے انھوں

Read more

ملک میں منہگائی نہیں، اپوزیشن پراپیگنڈہ کر رہی ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے معاشی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں، دوسال میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کر دیا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومتی ٹیم میڈیا پر معاشی کامیابیاں اجاگر کرے۔ وزیر اعظم نے ادارہ شماریات کی مہناگئی کے بارے میں رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کررہی ہے، عوام کو بتایا جائے کہ ان ہی لوگوں کی غلط

Read more

نومنتخب امریکی صدر اور ہم

امریکی ریاست ڈیلووارئے سے چھ مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے والے جوزف رابنٹ بائیڈن امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ 36 برس امریکی سینیٹ کے رکن رہے جبکہ آٹھ برس نائب صدر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ لہٰذا امریکی سیاست کے تمام نشیب وفراز سے واقف ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جوبائیڈن، سابق صدر باروک اوبامہ کا تسلسل ہے۔ لیکن اس بار امریکی عوام ٹیکس، صحت اور ماحولیات کے علاوہ بین الاقوامی تعلقات

Read more

ٹرمپ شکست کے آفٹر شاکس

یہ حقیقت سمجھنے میں ہمیں وقت لگے گا کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی شکست محض ایک اہم سیاسی واقعہ ہی نہیں تاریخی اعتبار سے ایک طاقت ور ’’زلزلہ‘‘ بھی ہے۔ اس کے ’’آفٹرشاکس‘‘ آنے والے دنوں میں دُنیا کے کئی ممالک میں نمودار ہوتے رہیں گے۔ ہمارے ہمسائے میں مثال کے طورپر بھارت کے تیسرے بڑے صوبے بہار کی اسمبلی کے لئے چنائو کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔اب نتائج کا انتظار ہے۔ممکنہ نتائج کا باریک بینی

Read more

گلگت بلتستان الیکشن 2020: گلگت بلتستان میں تیر چلے گا، شیر دھاڑے گا یا پھر بلا سب پر بھاری رہے گا؟

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پورے جوش و خروش سے جاری ہے اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے سربراہان نے اس خطے میں ڈیرے جما رکھے ہیں۔ بی بی سی کی فرحت جاوید نے حال ہی میں اس خطے کا دورہ کیا اور ووٹرز سے جاننے کی کوشش کی کہ وہ ان انتخابات کو کیسے دیکھ رہے اور اس مرتبہ کس جماعت کا ساتھ دیں گے۔

Read more

فردوس عاشق اعوان کا تقرر مریم نواز کے لیے

ملک میں رواں دواں حالیہ سیاست کے حوالے سے تین پہلوؤں کا تجزیہ کرتے ہیں جن کے اثرات ہماری سیاست کو مستقبل قریب میں متاثر کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے ایاز صادق اور فواد چوہدری کے بیانات کو لیتے ہیں۔ ایاز صادق کے بیان کا تعلق لوکل آڈینس سے ہے یعنی حکومت اس بیان کو اپنے انداز سے پیش کر کے پبلک میں نون لیگ کو ڈی گریڈ کر سکتی ہے۔ یہ علیحدہ بات کہ ایاز صادق کے بیان

Read more

کیا عمران بھی بھٹو اور نواز بنے گا؟

پاکستانی جمہوریت پر بات کی جائے تو جمہوریت کی تاریخ انتہائی مختصر ہے برخلاف اس کے کہ جمہوریت اس ملک میں کبھی اپنی جڑیں گاڑ سکے گی بھی نہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جمہوریت کی کشتی ہچکولے کھاتے کھاتے 1973 میں سمندر کی طغیانی سے ایک امید بن کر نکل تو آئی۔ مگر جسے خالص جمہوریت کہا جاتا ہے وہ پھر بھی خالص نہ رہی اور نہ کبھی اسے کسی نے خالص بننے بھی دیا۔ جس کی وجہ سے

Read more

تقسیم کشمیر پر پاک بھارت اتفاق

پس منظر دیکھا جائے تو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جب وہ ابھی اقتدار میں نہیں آئے تھے، کشمیری صحافیوں سے گفتگو میں اپنے کشمیر پالیسی بیان کر دی تھی۔ یہ تب کی بات ہے جب پی ٹی آئی کو آزادکشمیر میں کوئی پذیرائی حاصل نہ تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل تقسیم کشمیر ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان، لداخ انڈیا رکھ لے جبکہ وادی اور آزادکشمیر پر مشتمل خودمختار ریاست قائم کر دی جائے۔ ان

Read more

دو چھوٹی خبریں: بڑی مفاہمت کی نوید بن سکتی ہیں

کراچی پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے لیٖڈر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی توہین پر قائم کیا گیا مقدمہ جھوٹا تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ جب مقبرے پر پہنچے تھے تو اس وقت شکایت کنندہ وہاں موجود ہی نہیں تھا۔ ملک کے دوسرے سرے پر پشاور میں اے این پی کی قیادت نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو گزشتہ دنوں ننکانہ میں دیے

Read more

معقولیت آئین پسندی نہیں؟

امریکی صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق ڈیمو کریٹک جو بائیڈن عوامی اور الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب ہو رہے ہیں جو بائیڈن کی کامیابی سے امریکی پالیسیوں میں سرایت شدہ جنگی جنون، قبضہ گیری تسلط اور جارحانہ پن ختم نہیں ہو گا تاہم ڈیمو کریٹک صدر امریکی حلقہ ہائے اثر سے باہر کے ممالک میں جمہوریت قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے ذریعے امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے پاکستان کے عوام کے لئے اس میں دلچسپی کا پہلو یہی ایک نقطہ ہے اور لمحہ موجود میں پاکستان کے عوام کے لئے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ سیاسی درجہ حرارت میں بڑھوتری کے نتیجے میں ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال کے امکان میں شاید کمی کا امکان زیادہ واضح ہوا ہے بہرحال امریکی تاریخ اس کے برعکس کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔

Read more

سیاسی فکشن میں ٹارزن کی واپسی

جہانگیر ترین لاہورپہنچ گئے ہیں۔ اس اچانک واپسی پر ہم جیسے لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا پیدا ہونا قدرتی امر ہے کہ اس وقت جو ملکی سیاسی صورت حال ہے اس میں ان کی اچانک انٹری کسی کھلبلی سے کم نہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ حکمران جماعت کی طرف سے انھیں واپس آنے کی باقاعدہ درخواست کی گئی ہے۔ نہ تو عمران خان اتنے سادہ ہیں جتنے نظر آتے ہیں اور نہ جہانگیر ترین کی عمر

Read more

جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

میر شکیل الرحمٰن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرانے کے الزام میں رواں سال 12 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

Read more

جوبائیڈن سے امیدیں

ہمارے ہاں سوال اب یہ اٹھایا جائے گا کہ جوبائیڈن کے دورِ اقتدار میں پاک -امریکہ تعلقات کا کیا عالم رہے گا۔ عملی صحافت سے عرصہ ہوا ریٹائر ہوچکا ہوں۔خود کو مذکورہ سوال کا تسلی بخش جواب فراہم کرنے کے لہٰذا قابل نہیں سمجھتا۔ جوبائیڈن کی پاکستان کے بارے میں ممکنہ طورپر اختیار کردہ پالیسی کے بارے میں سوچتے ہوئے مگر یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہمارے ہاں 2008-9کے برسوں میں ’’کیری-لوگربل‘‘ کا بہت چرچارہا تھا۔مذکورہ بل کاپسِ منظر بھی

Read more

جہانگیر ترین کی واپسی اور اس کے بعد ۔۔

جوچا ہے آپ کا حسن کر شمہ سا ز کر ے ،قر یبا ً سا ت ما ہ سے عملی طور پر جلا وطنی میں گزا رنے کے بعد عمران خان کے سابق معتمد خصوصی جہانگیرخان تر ین وطن واپس لو ٹ آ ئے ہیں۔ تحر یک انصا ف میں ان کے حا سد ین اور مخا لفین جو کھلے اور دبے لفظوں میں ان پر تنقید کرتے رہتے تھے اب منہ میں گھنگنیاں ڈال کر بیٹھے ہیں۔ جہانگیر تر

Read more

جہانگیر ترین: کیا چینی کمیشن تحریک انصاف کے رہنما کی وطن واپسی کو کڑوا بنا سکتی ہے؟

شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے کئی سیاستدانوں کی ملکیت شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے منافع کمانے کے عمل میں شامل رہے ہیں۔

Read more

اپوزیشن اتحاد: کیا مولانا کی رفو گری کام آئے گی؟

چک شہزاد میں آج اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں بظاہر ملک کی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا لیکن دراصل یہ اجلاس بلاول بھٹو زرداری کے بی بی سی کو دیے گئے اس انٹرویو کے پس منظر میں منعقد ہوا تھا، جس میں انہوں نے گوجرانوالہ جلسہ میں نواز شریف کی طرف سے آرمی اور آئی ایس آئی کے سربراہوں کا نام لینے پر بات کی تھی۔ اور کہا تھا کہ یہ

Read more

میں بھی رونا چاہتا ہوں

وان جونز کی طرح میرے وطن جیسے بیسیوں ممالک کے کروڑوں لوگ بھی اس دن کے انتظار میں ہیں جب ہمارے ہاں بھی سچائی چار برس چھوڑ چار دن کے لیے ہی جھوٹ پر فتح پا لے۔ پڑھیے وسعت اللہ خان کا کالم

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں گذشتہ سات روز میں ہر روز ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وائرس سے متاثرہ لوگوں اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Read more

جو بائیڈن اور کاملا ہیرس کی کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی مبارک باد

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن امریکی انتخابات 2020 میں سخت مقابلے کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ہفتے کو بائیڈن کی فتح کی خبر نشر ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں اور امریکہ کے اتحادی ممالک کی جانب سے جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کاملا ہیرس کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more

‘عمران خان اتحادیوں کو راضی رکھیں یا مڈٹرم الیکشن کی طرف جائیں’

وزیرِ اعظم نے بدھ کو اتحادی رہنماؤں کو ظہرانے پر بلایا تھا جس میں اتحادی جماعتوں نے وزیرِ اعظم کو مشورہ دیا کہ حزبِ اختلاف کی تحریک کے سدِباب کے لیے اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Read more

جمہوریت بحالی تحریک پر بلاول بھٹو کا تارپیڈو حملہ

بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو میں نواز شریف کے بیانیہ سے دست برداری کا اعلان کیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم عمران خان کی نگرانی میں نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو ملک دشمن اور غداری کا خطاب دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے آج بھی کہاہے کہ لندن میں بیٹھا نواز شریف فوج کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز

Read more

یہ عمران خان صاحب ہی کر سکتے ہیں

جناب وزیر اعظم صاحب جب آپ نے شوکت خانم جیسے قابل تقلید اسپتال بنانے کی ٹھانی تو دنیا نے دیکھا کے اس عظیم خواب کو پورا کرنے کی راہ میں جو رکاوٹ آئی آپ نے اسے احسن طریقے سے حل کیا۔ جناب وزیر اعظم صاحب یہ آپ ہی تھے جب شوکت خانم کینسر اسپتال کے منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے سلسلے میں آپ نے ملک بھر سے چوٹی کے ڈاکٹروں سے کینسر اسپتال کے منصوبے کے حوالے سے رائے لی تو 20 ڈاکٹروں میں سے 19 ڈاکٹروں نے اس منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیا مگر یہ آپ ہی تھے جس نے ایک ناقابل عمل منصوبے کو شاندار طریقے سے قابل عمل بنا کر تاریخ رقم کی اور کینسر اسپتال کا قیام ممکن بنایا۔

Read more

‘ووٹ کو عزت دو’: امریکی انتخابات پر پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے متعلق ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ میمز گردش کر رہی ہیں۔ کوئی نتائج میں تاخیر پر اپنا حال میمز کے ذریعے بیان کر رہا ہے تو کوئی بازی جو بائیڈن کے حق میں دیکھ کر صدر ٹرمپ پر میمز بنا رہا ہے۔

Read more

”قومی مفاد“ کے نام پر نقصان دہ حکمت عملی کا دفاع!

یہ جنرل پرویز مشرف کی سربراہی میں فوجی بغاوت سے چند ماہ پہلے کی بات ہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کا ہیلی کاپٹر مظفر آباد سے واپسی پہ مری کے قریب ایک فوجی کیمپ میں اتر گیا۔ اس وقت پی ٹی وی ہی تھا، نجی ٹی وی چینلز نہیں تھے۔ پی ٹی وی کی رات نو بجے کی خبروں میں ایک طویل وڈیو رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کا ہیلی کاپٹر فوجی کیمپ میں اترنے اور ان کی فوجی جوانوں سے ملاقات کے مناظر دکھائے گئے۔ اس رپورٹ کی ایک حیران کن بات یہ تھی کہ نواز شریف کا ہیلی کاپٹر اترنے کے ساتھ ہی وہاں بڑی تعداد میں فوجی جواب اکٹھے ہو گئے اور پرجوش انداز میں ایک ساتھ تالیاں بجاتے ہوئے وزیر اعظم کا خیر مقدم کرنے لگے۔

Read more

یہ فوج کو بغاوت کرنے کا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر الزام

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی جانب سے اپنی تقاریر میں آرمی چیف اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا نام لیے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بغاوت کرے۔

Read more

سندھ ہائی کورٹ نے 10 گرام تک چرس رکھنے کو قانونی قرار دینے کی استدعا مسترد کر دی

سندھ ہائی کورٹ نے 10 گرام چرس پینے اور رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی ہے اور درخواست گذار وکیل پر برہمگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ سب لوگ چرس پینا شروع کردیں۔

Read more

بلاول بھٹو زرداری: ’فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ، انتظار ہے کہ وہ کب ثبوت پیش کریں گے‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس میں یہ اتفاق ہوا تھا کہ کسی ایک ادارے کا نام نہیں لیا جائے گا بلکہ صرف ’اسٹیبلیشمنٹ‘ کہا جائے گا۔

Read more

آئینی بالادستی کا سیاسی بیانیہ اور عدالت عظمی سے اٹھی تنہا آواز

ملک میں یہ دلچسپ بحث جاری ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں اپوزیشن لیڈروں نے سیاست میں عسکری اداروں کی مداخلت پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرکے ملک میں آئینی بالادستی اور جمہوری استحکام کے لئے اقدام کیا ہے یا حصول اقتدار کے لئے اپنی ’سودے بازی‘ کی پوزیشن مضبوط کررہے ہیں۔ حکومت نے اس مشکل بحث کا حصہ بننے کی بجائے آئینی بالادستی کے معاملہ سے کنارہ کشی اختیار کرنامناسب سمجھا۔ اس کی بجائے وہ اپوزیشن لیڈروں کو

Read more

بائیڈن کے لئے نظر آنے والی مشکلات

امریکی صدارتی انتخاب نے خوف،بے چینی اور تنائو کی جو شدت دکھائی ہے وہ دُنیا بھر کے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو اپنی سوچ اور رویے میں بنیادی تبدیلیاں لانے کا باعث ہونا چاہیے۔ بہت خلوص سے انہیں یہ اعتراف کرنا ہوگا کہ اپنے تئیں ’’معروضی حقائق‘‘ کو ’’دریافت‘‘ یا بیان کرتے ہوئے وہ خودپرستانہ رعونت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ فرض کرلیتے ہیں کہ ’’تھوڑی عقل‘‘ رکھنے والا ہر شخص ان ہی کی طرح ’’معقول‘‘سوچ کاحامل ہے۔معاشرے کے محض

Read more

مہنگائ کی مساوات

فیصل آباد میں غلام آباد کا علاقہ بے فکرے کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کا علاقہ ہے جو اپنی سیاسی بیداری کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ لوگ نیم کی چھاؤں میں بیٹھ کر پورا دن سیاسی بحث کرتے نظر آتے ہیں اور ہر مسئلے کے حل کی تان اس پر ٹوٹتی ہے کہ مجھے حکومت دیں ایک ماہ میں سب ٹھیک کر دوں گا چار لوگوں کو چھتر ماروں گا اور چند کو لٹکا دوں گا دیکھنا ملک کیسے ایک ماہ میں ٹھیک ہوتا۔ عوام کی دلپشوری کی حد تک تو یہ صحیح ہے لیکن جب یہی انداز فکر حکمرانوں میں بھی نظر آئے تو بہتری کی ہر امید دم توڑتی نظر آتی ہے۔

Read more

’میں اِن کو رلاؤں گا‘ سے ’چار حلقے کھولو‘ تک: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے امریکی صدارتی انتخاب پر دلچسپ تبصرے اور میمز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند امریکی ریاستوں کے متوقع انتخابی نتائج کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے، یہ صورتحال پاکستانیوں کے لیے نہ تو نئی ہے اور نا ہی پاکستان سے مختلف، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے امریکی انتخاب کو بھی میمز اور طنزیہ چٹکلوں سے پاکستانی سیاست کے رنگ میں پیش کیا ہے۔

Read more

ٹائیگر فورس اور شیر جوان فورس: ماضی کے طلبا رہنما نوجوانوں کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں کو کیسے دیکھتے ہیں؟

نوجوانوں کے سیاست میں کردار سے متعلق بی بی سی نے ماضی کے طالبعلم رہنماؤں سے بات کی ہے اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ تب اور آج کے نوجوان میں کیا فرق ہے اور ان کا ملکی سیاست میں کردار کتنا اہمیت کا حامل ہے۔

Read more

اسلاموفوبیا اور عمران خان کی لڑکھڑاتی سیاست

پوری دنیا کی نگاہیں اس وقت امریکہ میں سنسنی خیز صدارتی مقابلے پر لگی ہوئی ہیں جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر رائے عامہ کے سب جائزوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنی ’مقبولیت‘ کو برقرار رکھا ہے۔ وہ آخری خبریں آنے تک 67 ملین کے لگ بھگ ووٹ حاصل کرچکے تھے جو ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن سے صرف دو اڑھائی ملین ووٹ ہی کم ہیں۔ اگرچہ امریکہ کے پیچیدہ اور مشکل طریقہ انتخاب کی وجہ سے تادم

Read more

بندگلی میں دَم کیسے گھٹتا ہے؟

ماہِ مئی میں انتخابات ہوتے ہیں ،پی ایم ایل این برسرِ اقتدار آتی ہے ،مگر جلد ہی دھاندلی کا شُور اُٹھتا ہے اور دوہزار چودہ میں دوپارٹیاں، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی، اسلام آباد کی اُور یلغار کرتی ہیں،ایک برس قبل منتخب حکومت اِ ن دونوں جماعتوں کے نزدیک جعلی ٹھہرتی ہے۔سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو اے پی ایس کا سانحہ رُونما ہوتا ہے تو پی ٹی آئی کا دھرنا اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔ اگست سے دسمبر

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس: اختلافی نوٹس میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس منصور علی شاہ نے کیا نکات اٹھائے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں صدارتی ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے جبکہ جسٹس مقبول باقر کے مطابق مرکزی دھارے کی کچھ سیاسی جماعتیں اور خفیہ ادارے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو راستے سے ہٹانا چاہتے تھے۔

Read more